2025-08-11@15:47:22 GMT
تلاش کی گنتی: 3023

«ایک جعلی»:

(نئی خبر)
    ---فائل فوٹو  مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ  الیکشن کمیشن اب ایک ریاستی ادارہ نہیں جعلی حکومت کی بی ٹیم بن چکا ہے۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نااہل حکومت پی ٹی آئی کے اہل امیدواروں کو نااہل قرار دے رہی ہے، ہمارے امیدواروں کا قصور یہ تھا کہ وہ فارم 45 پر منتخب ہوئے تھے، امیدواروں کو نااہل قرار دینا فارم 47 والے امیدواروں کو لانے کی سازش ہے۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومت 5 اگست کی احتجاجی کال سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ احتجاج جعلی حکومت کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، اب جعلی حکومت بانی...
    تائیوان انتظامیہ کی “علیحدگی ” پر مبنی اشتعال انگیزی کبھی کامیاب نہیں ہوگی، چینی  وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون سے   یومیہ  پریس کانفرنس میں ایک سوال پوچھا گیا کہ   چونکہ لائی چھنگ ڈے کے دورہ لاطینی امریکہ کے لئے  امریکہ نے نیویارک سے “ٹرانزٹ” کرنے کے منصوبےکو  مسترد کر دیا ہے، اس لئے لائی چھنگ ڈے  نے لاطینی امریکہ میں تائیوان کے ساتھ نام نہاد “سفارتی تعلقات والے ممالک” کے دورے کا  اپنا منصوبہ ملتوی کر دیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ کا کیا تبصرہ ہے؟ ترجمان نے کہا کہ وہ  ایک بار پھر اس بات پر زور دینا چاہتے ہیں  کہ ایک چین...
    بیجنگ :  چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام نے ستمبر کے نئے سمسٹر سے “چین کے خطرے کو سمجھنا’’ کے عنوان سے 13 ضمنی نصابی کتب متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تائیوان کے علاقے  کی رائے عامہ نے اس اقدام کو  ’’تائیوان کی علیحدگی‘‘ کی ایک منظم برین واشنگ مہم کے طور پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔عوام کا ماننا ہے کہ اس سے جزیرے پر نوجوانوں کے ادراک اور آبنائے کے دونوں اطراف کے  تعلقات کو شدید نقصان پہنچے گا۔ اس حوالے سے کیا تبصرہ ہے؟ترجمان چھن بین ہوا نے جواب دیتے ہوئے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جولائی 2025ء) برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ کی ''خوفناک صورت حال‘‘ کو ختم کرنے کے لیے اہم اقدامات نہیں کرتا اور اس مسئلے سے متعلق لندن کی دیگر شرائط کو بھی پورا نہیں کرتا، تو برطانیہ بھی ستمبر میں خود مختار فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔ واضح رہے کہ فرانس کے صدر ماکروں پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ستمبر میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران ان کا ملک فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دے گا۔ لندن میں ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ایک بیان کے مطابق برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر نے منگل کے روز کہا، ''ہمارا مقصد ایک...
    ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) روس کے انتہائی مشرقی جزیرہ نما کامچٹکا میں بدھ کی دوپہر آنے والے 8.8 درجے شدت کے زلزلے سے روس کے ساتھ ساتھ جاپان، امریکا ، ایکواڈور،میکسیکو ،پیرو ، کوسٹا ریکا، فرانسیسی پولینیشیا، گوام، چلی،سولومن جزائر ، آسٹریلیا، کولمبیا ،نیوزی لینڈ، ٹونگا اور تائیوان سمیت دیگر مقامات پر سونامی الرٹ جاری کئےگئے ہیں ۔ اس زلزلے کو 1952 کے بعد سے اس خطے کا شدید ترین زلزلہ قرار دیا گیا ہے، جس سے نہ صرف عمارتوں کو نقصان پہنچا بلکہ 4 میٹر بلند سونامی لہریں پیدا ہوئیں ، زلزلے کا مرکز علاقائی دارالحکومت سے 149 کلومیٹر جنوب مشرق میں 17 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا ۔ زلزلے کے...
    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025ء کے پہلے مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کرنے والی بھارتی لیجنڈز ٹیم اب سیمی فائنل میں ایک بار پھر گرین شرٹس کا سامنا کرے گی، کیونکہ دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ اس طرح روایتی حریفوں کے درمیان ایک سنسنی خیز اور ہائی وولٹیج مقابلہ متوقع ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اس پر مختلف سوالات اٹھاتے نظر آ رہے ہیں کہ یہ میچ ہو گا بھی یا نہیں، اور اگر انڈیا اس میچ کا بائیکاٹ کر دیتا ہے تو کیا ہو گا۔ ایک بھارتی صارف نے لکھا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر بھارت ایک بار پھر بائیکاٹ کرتا ہے تو پاکستان خود بخود فائنل میں...
    ویٹ لینڈ شہر’’ سے‘‘بے ترتیب لان‘‘تک:شہروں میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی کہانیاں WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : حیاتی تنوع انسانی فلاح و بہبود سے گہرا تعلق رکھتی ہے اور انسانی بقا اور ترقی کی ایک اہم بنیاد ہے۔ چین حیاتیاتی تنوع سے متعلق کنونشن پر دستخط اور توثیق کرنے والے اولین فریقوں میں سے ایک ہے ، اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی کوششوں میں نتیجہ خیز کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ چین کے زمینی حیاتیاتی نظام کی 90 فیصد اقسام اور قومی کلیدی تحفظ کے تحت جنگلی حیات کی 74 فیصد آبادی کو مؤثر طریقے سے تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ ان میں، شہری علاقوں میں...
    محمد عمران: اٹک میں حسن ابدال برساتی نالےمیں ڈبل کیبن ڈالا بہہ گیا،گاڑی میں1ہی فیملی کے 10افرادسوارتھے ،5افرادکوزندہ نکال لیا گیا ،5کی تلاش جاری،لاپتاافرادمیں 4خواتین اور 1بچہ شامل ہے۔ اٹک کی تحصیل حسن ابدال کےعلاقہ جھادی کس کے قریب پیش ایاجہاں برساتی نالہ میں پلی کےاوپر پانی زیادہ ہونے سے ویگوڈالہ پانی میں بہہ گیا بہہ جانے والی گاڑی میں ایک ہی فیملی کے دس افراد سوار تھے جن میں سے پانچ افراد کو زندہ بحفاظت نکال لیاگیاجںکہ پانچ افراد جن میں چارخواتین اور ایک بچہ شامل ہےتاحال لاپتہ ہیں جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو کی غوطہ خور ٹیمیں آپریشن میں مصروف عمل ہےاپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹایمرجنسی آفیسر علی حسین خودکررہے ہیں۔متاثرہ فیملی کاتعلق واہ کینٹ سے...
    سائنس کے میدان میں ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئےچین نے ایک ایسا اہم سائنسی سنگ میل عبور کر لیا ہے جس سے چاند پر رہائش کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ چینی محققین نے ایک جدید مشین تیار کی ہے جو چاند کی مٹی سے اینٹیں بنا سکتی ہے، جس سے چاند پر مقامی وسائل استعمال کر کے گھر بنانا ممکن ہو جائے گا۔ یہ کامیابی خلا میں انسان کی مستقل موجودگی کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے۔ یہ مشین چین کے مشرقی شہر ہیفے میں قائم ڈیپ سپیس ایکسپلوریشن لیبارٹری (DSEL) نے تیار کی ہے۔ یہ 3D پرنٹنگ سسٹم شمسی توانائی کو مرکوز کر کے چاند کی مٹی کو پگھلاتا...
    یورپی ملک مالٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرے گا۔ یہ اعلان وزیراعظم رابرٹ ابیلا نے منگل کی شام اپنے فیس بک پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ستمبر میں کیا جائے گا۔  وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری پوزیشن مشرق وسطیٰ میں مستقل امن کے لیے ہمارے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ مالٹا کی حکومت پر اپنی جماعت کے اندر سے فلسطین کو تسلیم کرنے کا دباؤ بڑھ رہا تھا، جب کہ سینٹر رائٹ اپوزیشن نے بھی جولائی کے وسط میں فوری طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر...
    ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)روس کے مشرقی علاقے کامچاتکا میں بدھ کے روز 8.8 شدت کا شدید زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں عمارتوں کو نقصان پہنچا، کئی افراد زخمی ہوگئے اور سونامی کی 4 میٹر (13 فٹ) تک بلند لہریں اٹھیں۔ زلزلے اور سونامی کے باعث بحرالکاہل کے گرد واقع کئی ممالک میں خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں اور انخلا کے احکامات جاری کیے گئے۔ خبر رساں ایجنسی ”رائٹرز“ کے مطابق کامچاتکا کے گورنر ولادیمیر سولودوف نے اپنے پیغام میں کہا، ’آج کا زلزلہ دہائیوں میں سب سے شدید تھا، صورتحال سنجیدہ ہے۔‘ ریجنل ایمرجنسی منسٹر سرگئی لیبیڈیف کے مطابق ساحلی علاقوں میں 3 سے 4 میٹر تک سونامی کی لہریں ریکارڈ کی گئیں۔ جس کلے باعث عوام کو ساحلی علاقوں...
    اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ اس جعلی مقابلے کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی اور کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کا جواز پیش کرنے کیلئے ان پر عسکریت پسندوں سے روابط کا جھوٹا الزام لگایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنماء محمد فاروق رحمانی نے سرینگر کے بالائی علاقے میں تین کشمیری نوجوانوں کی ایک جعلی مقابلے میں شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خانہ بدوش گجر بکروال برادری کے خلاف جاری وحشیانہ فوجی مہم کا حصہ قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فاروق رحمانی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ اس جعلی مقابلے کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی...
     کراچی(کامرس رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کراچی جیسے ملک کے سب سے بڑے شہر میں ایک سرکاری سکول بھی ایسا نہیں جو معیاری تعلیم دے رہا  ہو ، سندھ حکومت کا 631ارب روپے کا تعلیمی بجٹ کا بڑا حصہ کرپشن اور نا اہلی کی نذر ہو جاتا ہے ، تعلیم حکومت و ریاست کی ذمہ داری ہے جسے وہ پوری نہیں کر رہی ہے ، پاکستان میں 2کروڑ 62لاکھ اور سندھ میں 1کروڑ بچے اسکولوں سے باہر اور تعلیم سے محروم ہیں جو ایک اجتماعی المیہ ہے ، جماعت اسلامی ملک میں ایسا نظام ِ تعلیم لانا چاہتی ہے جس میں یکساں نصاب اور ایک معیار غریب اور امیر کے لیے تعلیمی تفریق نہ...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جسٹس (ر) ارشاد حسن خان، سابق چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ اس وقت ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے جس میں اصلاح، شفافیت اور بروقت انصاف کو بنیادی ستون تسلیم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا  حالیہ دنوں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں کوئٹہ بار کے نمائندگان سے مشاورت، قانون و انصاف کمیشن کے اجلاس اور بلوچستان کے وکلاء سے براہ راست مکالمہ نہ صرف قابلِ تحسین ہے بلکہ عوامی سطح پر عدلیہ پر اعتماد کی نئی بنیاد رکھ رہا ہے۔ چیف جسٹس کا یہ کہنا کہ ’’انصاف کے دروازے سب کے لیے برابر کھلے ہیں‘‘ دراصل ایک آئینی اعلان ہے۔ اگر موجودہ مالی سال کے بجٹ...
    ایک چینی تحقیقاتی ٹیم نے "چاند پر اینٹیں بنانے والی مشین" تیار کرلی ہے جو چاند کی مٹی سے اینٹیں بنا سکتی ہے۔ اس سے چاند پر مقامی وسائل سے مکانات بنانے کا سائنسی تصور حقیقت سے قریب تر ہوگیا ہے۔ چین کے مشرقی شہر ہیفے میں قائم ڈیپ سپیس ایکسپلوریشن لیبارٹری (ڈی ایس ای ایل) نے قمری مٹی کا ایسا ان ۔ سیٹو 3 ڈی پرنٹنگ سسٹم تیار کیا جو چاند کی مٹی کو پگھلانے اور ڈھالنے کے لئے سورج کی مرکوز توانائی استعمال کرتا ہے۔ ڈی ایس ای ایل کے سینئر انجینئر یانگ ہونگ لون کے مطابق یہ مشین شمسی توانائی کو مرکوز کرنے کے لئے ایک پیرا بولک ریفلیکٹر استعمال کرتی ہے۔ یہ متحرک توانائی فائبر...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ باجوڑ میں بے گناہ اور معصوم شہری شہید ہوئے، یہ ہمارا صوبہ ہے مشاورت کے بغیر ہم پر فیصلے مسلط نہ کیے جائیں۔  صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اور  امن و امان سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری،  آئی جی پی،  ایڈیشنل چیف اور دیگر متعلقہ حکام کی نے شرکت کی۔  اجلاس میں باجوڑ واقعے کے تناظر میں امن و امان کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا متعلقہ حکام کی جانب سے وزیر اعلی کو امن وامان کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔  پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد وزیر اعلی علی امین...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں باجوڑ واقعے کے تناظر میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: باجوڑ بم دھماکا: اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی متعلقہ اداروں نے وزیراعلیٰ کو امن و امان کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی، خصوصاً باجوڑ میں حالیہ دہشتگردی واقعے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے باجوڑ سانحے میں شہید ہونے والے سویلینز اور سکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے شہید سویلینز کے لواحقین کے لیے...
    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ایک ’خاص اعلان‘ کیلئے پریس کانفرنس رکھی ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک اناؤنسمنٹ نوٹ وائرل ہورہا ہے جوکہ عامر خان پروڈکشنز کی جانب سے 29 جولائی کو ایک اہم اعلان کیلئے پریس کانفرنس منعقد کرنے سے متعلق ہے یہ نوٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔  مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے عامر خان کی تیسری شادی کی چہ مگوئیاں شروع کردی ہیں کیونکہ اس سے قبل اس ہی طرح کی ایک پریس کانفرنس رکھ کر انہوں نے اپنے گرل فرینڈ گوری سے اپنے قریبی تعلقات اور گزشتہ ایک برس سے ساتھ رہنے کے بارے میں اعلان کیا تھا۔   مداحوں کا کہنا...
    تنازعات کی وجہ سے مشہور اداکارہ علیزے شاہ نے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کا دعویٰ کردیا۔  اداکارہ علیزے شاہ جو گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اپنے مشہور اسکینڈلز کی حقیقت بیان کرنے کیلئے مختلف ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں اب انہوں نے ساتھی اداکارہ کی جانب سے جان سے مار دینے کی دھمکیاں ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک حالیہ ویڈیو بیان میں علیزے شاہ نے کہا کہ ان کی ساتھی اداکارہ منسا ملک انہیں قتل کروانے کی دھمکیاں دے رہی ہیں انہوں نے مختلف چیٹ کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ منسا نے ان کا نمبر کسی مشکوک شخص کو فراہم کیا ہے جس سے ان کی ساکھ خراب...
    تصویر سوشل میڈیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نے کہا ہے کہ ریلوے اسٹیشن آکر خوشی ہوئی، ایک خوشگوار تبدیلی دیکھنے کو ملی۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بزنس ایکسپریس کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ عام مسافروں کے لیے ٹرین کی تزین و آرائش بہتر انداز میں کی گئی، اشرافیہ نہیں عام آدمی کیلئے شاندار سفری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹکٹ کا پرانا نظام ختم کرکے جدید ڈیجیٹائز سسٹم متعارف کرایا گیا، صاحب حیثیت لوگوں کیلئے بزنس کلاس، برتھ، کچن اور ڈائننگ کی سہولتیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یورپی ریلوے کی طرز پر پاکستان بزنس ایکسپریس کی تزین و آرائش کی گئی، پی ڈی ایم دور میں سعد رفیق نے ریلوے کو بہتر انداز میں...
    پنجاب اسمبلی نے صوبے بھر میں بڑھتی ہوئی گداگری کے خلاف ایک اہم قرارداد منظور کر لی ہے، جس میں نہ صرف پیشہ ور گداگروں کے خلاف مؤثر اقدامات اور  بے سہارا افراد کی بحالی اور تربیت کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ یہ قرارداد حکومتی رکن امجد علی جاوید کی جانب سے پیش کی گئی، جسے ایوان نے کثرتِ رائے سے منظور کر لیا۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے شہری مراکز، چوراہوں، بازاروں، عبادت گاہوں اور ٹریفک سگنلز پر گداگری ایک سنگین سماجی مسئلہ بن چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور ٹریفک پولیس نے ایک دن میں 11 بچوں کو پیشہ ور بھکاریوں کے چنگل سے بچالیا قرارداد میں نشاندہی کی گئی ہے کہ گداگری...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ایک اور رکن قومی اسمبلی کو نااہل کر دیا، حلقہ این اے ون چترال سے عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عبداللطیف چترالی کو 9 مئی واقعات میں سزا یافتہ ہونے پر نا اہل کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو آرٹیکل 63 (ون) (ایچ) کے تحت نااہل کیا۔ قبل ازیں، الیکشن کمیشن نے آج عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی تھی، جس کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ وکیل صفائی فضل الرحمان نے دلائل دیے کہ عبداللطیف کے شریک ملزمان کی حد تک...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے دونوں بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیا، سلیمان اور قاسم پاکستان میں کسی سیاسی احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کے بیٹوں کی جانب سے والد کی رہائی کے لیے احتجاج کی غرض سے پاکستان آنے کی خبریں سامنے آرہی تھیں تاہم آج ذرائع نے عمران خان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے۔ منگل کو اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران عمران خان سے پوچھا گیا کہ آپ کے بیٹے امریکا سے واپس جاچکے ہیں اور کیا آپ کے بیٹے 5 اگست کو احتجاج میں شرکت کریں گے؟ جس پر عمران خان...
    شمالی کوریا نے ایک بار پھر اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام پر کسی بھی قسم کے سمجھوتے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بار اس عزم کا اظہار شمالی کوریا کے حکمراں کِم جونگ اُن کی بہن کم یو جانگ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کیا ہے۔ انھوں نے واضح کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تعلقات خراب نہیں تاہم شمالی کوریا ایٹمی پروگرام پر کوئی بات چیت یا رعایت ممکن نہیں۔ کم یو جانگ نے مزید کہا کہ امریکا مذاکرات دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے تو پہلے شمالی کوریا سے ایٹمی پروگرام کو ختم کرنے کے مطالبے سے دستبردار ہو۔ شمالی کوریا کے حکمراں کی بہن کم یو جانگ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو...
    علیمیہ خان—فائل فوٹو بانیٔ تحریکِ انصاف کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے کیسز کا ایک ہی بندہ آرڈر دیتا ہے۔علیمہ خان نے یہ بات راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ حکومتی حلقے کہہ رہے ہیں علیمہ خان نے پارٹی ہائی جیک کرلی؟ صحافی کا علیمہ خان سے سوالعلیمہ خان کا کہنا تھا کہ ایک بندہ اسحاق ڈار وزیر خارجہ بھی ہیں اور نائب وزیراعظم بھی، اسحاق ڈار شوگر بورڈ کے ایڈوائزر اور چیئرمین بھی ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ اوپن ٹرائل ہے، فیملی اور وکلاء کو قانون کے مطابق اندر جانے دیا جانا چاہیے، ہمیں بتائیں کہ ہمیں سماعت میں کیوں جانے نہیں دیا جا رہا۔علیمہ...
    ہمارے پاس ثبوت ہے دہشتگردوں کے پاس پاکستانی چاکلیٹ ملی ہے،بھارتی وزیرداخلہ کی عجیب منطق WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارت کے وزیرداخلہ امیت شاہ نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چدم برم کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا۔مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 شہری ہلاک ہوئے تھے جس کا الزام بھارت نے بغیر کسی تحقیق کے پاکستان پر عائد کر دیا تھا۔ایک انٹرویو میں بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی کے چدمبرم نے کہا کہ آخر بھارتی حکومت یہ کیوں سمجھتی ہے کہ پہلگام واقعے میں ملوث دہشت گرد پاکستان سے آئے، کیا مودی سرکار نے ان دہشت گردوں کے پاکستانی ہونے کی...
    آبادی میں مسلسل کمی اور بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی کے بحران سے نمٹنے کے لیے چین نے ملک بھر میں ایک بڑی پالیسی کا اعلان کر دیا جس کے تحت والدین کو ہر 3 سال سے کم عمر بچے پر سالانہ 3،600 یوآن (تقریباً 500 امریکی ڈالر) دیے جائیں گے۔ یہ رقم 3 سالوں میں مجموعی طور پر 10،800 یوآن (تقریباً 1،500 ڈالر) فی بچہ بنتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کووڈ 19 سے چین کی 80 فیصد آبادی کے متاثر ہونے کا انکشاف یہ چین کی حکومت کی جانب سے پیدائش کی شرح میں اضافہ کرنے کی پہلی قومی سطح کی مالی امدادی اسکیم ہے جس سے تقریباً 2 کروڑ خاندان مستفید ہوں گے۔ اس پالیسی کا اطلاق رواں سال...
    برٹش کونسل اور حکومت پنجاب کے محکمہ اسپیشل ایجوکیشن نے ایک نئے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد صوبہ بھر کے خصوصی تعلیمی اداروں میں قیادت اور انتظامی صلاحیتوں کو مؤثر بنانا ہے۔ اس حکمتِ عملی پر مبنی شراکت داری کو جلد ایک آپریشنل الائنس ایگریمنٹ کے ذریعے باضابطہ شکل دی جائےگی، جس کے تحت 290 اسکول سربراہان اور 790 سینیئر اساتذہ کی پیشہ ورانہ قابلیتوں کو فروغ دیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں: فروغ تعلیم کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا انقلابی فیصلے کیے ہیں؟ اس پروگرام میں اسپیشل ایجوکیشن کے میدان میں قیادت کے معیارات متعارف کرائے جائیں گے، اسکول مینجمنٹ کے نظام میں بہتری لائی جائے گی اور خصوصی...
    سیکریٹری وزارت تعلیم کو چیئرمین ایچ ای سی کا عبوری چارج دینے کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے مشاورت کے بعد سیکریٹری وزارت تعلیم کو چیئرمین ایچ ای سی کا عبوری چارج دینے کی منظوری دے دی ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سیکریٹری تعلیم کو چارج دینے کی تصدیق کر دی۔ سیکریٹری تعلیم ندیم محبوب وزارت بدھ سے چیئرمین ایچ ای سی کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے جبکہ آئندہ ہفتے تک نئے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے اشتہار جاری کردیا جائے گا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین مختار احمد نے آخری دن بھی ایچ...
    ڈریپ نے 3 اور 5 ملی لیٹر کی آٹو ڈسپوزیبل سرنجز کے ایک ایک بیچ کو غیرمعیاری قرار دیدیا drap WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام باد (آئی پی ایس )ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ایک اہم الرٹ جاری کرتے ہوئے 3 اور 5 ملی لیٹر کی آٹو ڈسپوزیبل سرنجز کے ایک ایک بیچ کو غیرمعیاری قرار دے دیا ہے۔الرٹ کے مطابق الٹرافائن ایس ایم ڈی پین لیس 5 اور 3 ملی لیٹر سرنجز کے ایک ایک بیچ بھی معیاری تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ڈریپ کا کہنا ہے کہ سینٹرل ڈرگز لیبارٹری کراچی کی رپورٹ میں ان سرنجز کے نمونوں کو غیرمعیاری قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد فوری طور پر ان سرنجز...
    —فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سے سوال کیا گیا کہ حکومتی حلقے کہہ رہے ہیں کہ علیمہ خان نے پارٹی ہائی جیک کر لی، معاملات میں مداخلت کر رہی ہیں؟ جس کا انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ انہیں کہیں آپ آ جائیں پارٹی کو سنبھال لیں۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تم لے لو یہ پارٹی، ان سے اپنی پارٹی تو سنبھالی نہیں جاتی، پی ٹی آئی کی کیا فکر پڑی ہے، ان کی اصل میں پارٹی ہے کون سی، ان کے پاس 6 لوگ ہیں، کمپنی کی طرح پارٹی چلاتے ہیں۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ایک بندہ اسحاق ڈار وزیر خارجہ بھی ہیں اور نائب وزیراعظم...
    بھارتی رکن پارلیمنٹ نے رافیل طیارہ گرنے کی تصدیق کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز بھارتی پارلیمان (لوک سبھا) کے رکن امریندر سنگھ راجہ نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی فضائیہ کے جدید ترین رافیل طیارے کے گرنے کی تصدیق کردی ہے۔ امریندر سنگھ راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کے علاقے بسیانہ ائیر فورس اسٹیشن کے قریب ایک لڑاکا طیارے کا ٹیل گرا تھا، جس پر واضح طور پر ”BS-001“ لکھا ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیل کسی اور طیارے کا نہیں بلکہ رافیل جیٹ کا ہی تھا، جو کہ بھارت کا سب سے مہنگا اور جدید لڑاکا طیارہ سمجھا جاتا ہے۔امریندر سنگھ راجہ نے مزید انکشاف کیا کہ اس...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سی پی پی اے نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی۔درخواست مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہہ ماہی کی مد میں دائر کی گئی، منظوری کی صورت میں صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد ریلیف کا ملے گا۔ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت سرکاری ڈسکوز پر بھی ہوگا۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 4 اگست کو سماعت کرے گا۔ ایڈجسٹمنٹ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے لیے منظور ہوئیں تو ریلیف مزید بڑھ سکتا ہے۔ ستمبر،...
    —فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کرغزستان کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، وفد کی قیادت کرغزستان کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین عادل بیسالوف نے کی۔وفد پاکستان کرغزستان مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس کے لیے پاکستان آیا ہے۔ کانفرنس کا مقصد متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کرغزستان کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے آئی جی سی کے پانچویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر اظہار اطمینان کیا۔وزیر اعظم نے پروٹوکول اور مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کو سراہا اور آئی جی سی میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔عادل بیسالوف نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے حکومت...
    ویب ڈیسک: آئندہ 3 ماہ کیلئے بجلی ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے،وفاقی حکومت نے نرخوں میں کمی کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی۔  سی پی پی اے نے 25-2024 کی چوتھی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں درخواست دی،نیپرا سی پی پی اےکی درخواست پر 4 اگست کوسماعت کرےگی،درخواست منظوری پر صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔  ستمبر اکتوبر اورنومبر کے لیے 2روپے 10پیسےفی یونٹ ریلیف ملےگا،اگست ستمبر اور اکتوبر کیلئے 1 روپے 75پیسے ریلیف ملے گا،نرخوں میں کمی اطلاق کے ای سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے ہوگا۔   جنوبی ایشیائی ملک کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان
    نیویارک (ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دو ٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب سعودی عرب نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کریں گے۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج امن کے لیے کوشاں ہے تاہم بھارت کی جانب سے متنازع بیانات کی وجہ سے پاکستان الرٹ ہے۔نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران اسحاق ڈار نے بتایاکہ دورہ امریکا ہر لحاظ سے کامیاب رہا ہے،ہم نے باور کرایا کہ مذاکرات کے بغیر خطے میں امن ممکن...
    پہلگام ہو یا مہادیو فالس فلیگ آپریشن، مودی کے سیاسی ایجنڈے کو سہارا دینے کی ناکام کوشش جاری ہے۔ مودی کی لوک سبھا میں تقریر سے ایک دن قبل جعلی مقابلے کیے گئے، تاہم سیاسی اسٹیج تیار کرنے کی کوشش بے نقاب ہوگئی۔ مودی سرکار نے ’’آپریشن سندور‘‘ کی ناکامی چھپانے کے لیے نیا فالس فلیگ آپریشن رچا دیا۔ فالس فلیگ حملے اور آپریشن، ہندوتوا سرکار کی ریاستی پالیسی بن چکے ہیں۔ آپریشن سندور پر پارلیمانی بحث سے ایک دن قبل پہلگام حملے کے دہشتگرد ہلاک ہو جانا محض اتفاق نہیں ہے۔ بھارت میں ہر فالس فلیگ کے پیچھے ایک سیاسی بحران یا الیکشن قریب ہونا محض اتفاق نہیں ہو سکتا۔ گودی میڈیا نے بغیر کسی ثبوت کے دہشتگردوں کو...
    معروف فلسطینی سماجی کارکن اور آسکر ایوارڈ یافتہ فلم نو ادر لینڈ کے معاون، عودہ حدالین کو ایک اسرائیلی آباد کار نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا، ایک دن میں 88 فلسطینی شہید عودہ کو ان کے گاؤں ام الخیر (مسا فر یطا) میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کمیونٹی سینٹر کے سامنے کھڑے تھے۔ فلم کے شریک ہدایت کاروں نے بھی ان کی ہلاکت کی تصدیق کی، جبکہ ویڈیو شواہد میں حملہ آور کی شناخت یونون لیوی کے طور پر کی گئی، جسے یورپی یونین اور امریکا کی جانب سے پابندیوں کا سامنا ہے۔ پولیس نے ایک اسرائیلی کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع...
    اپنی ایک پریس کانفرنس میں پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطین کے معاملے پر ہماری پالیسی واضح ہے۔ ہم اسرائیل کے قبضے کیخلاف ہیں اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اور سینیٹر "محمد اسحاق ڈار" نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت اور ناجائز صیہونی رژیم کے قبضے کی مخالفت کا اعادہ کیا۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد، اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیویارک میں مسئلہ فلسطین پر اقوام متحدہ کی بین الاقوامی کانفرنس کے بعد اپنی پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فلسطین کے...
    نیویارک: امریکا کی ریاست نیویارک کے علاقے مڈٹاؤن مین ہٹن میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے پولیس افسر دیدار الاسلام سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ واقعہ ایک 634 فٹ بلند عمارت میں پیش آیا جو پارک ایونیو پر واقع ہے۔ اس عمارت میں نیشنل فٹبال لیگ اور بلیک اسٹون کے دفاتر قائم ہیں اور اس کی سیکیورٹی معمول سے زیادہ سخت ہوتی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص لمبی بندوق لے کر عمارت میں داخل ہوا اور لابی میں موجود افراد پر فائرنگ شروع کر دی۔ واقعے میں ایک اور پولیس افسر اور ایک شہری زخمی بھی ہوئے جنہیں کمر میں...
    ذرائع کے مطابق بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے داچھی گام میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع سرینگر میں تین کشمیری نوجوانوں کو ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے داچھی گام میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ بھارتی پولیس حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ آپریشن داچھی گام کے علاقوں لڈواس، درہ اور ملحقہ علاقوں...
    شکار پور (نیٹ نیوز) سندھ کے شہر شکارپور کے قریب  دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، ایک شخص زخمی ہوگیا۔ سکھر سے ریسکیو ٹیموں کو حادثے کے بعد مرمت کے کام کے لیے روانہ کیا گیا۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ جمشید عالم نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی، جب سلطان پور کے قریب دھماکے کا شکار ہوئی۔ دھماکے کے بعد ٹرین آپریشن معطل کر دیئے گئے۔ مسافروں کو ٹرین کی پٹڑی سے اترنے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹریک کی مرمت میں 5 گھنٹے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ٹرین سروس کو حملے کا نشانہ بنایا...
    اپنے ایک ٹویٹ میں اسپن بارٹ ایڈ کا کہنا تھا کہ فلسطین، امن کا نتیجہ نہیں بلکہ اس کی بنیاد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ناروے کے وزیر خارجہ "اسپن بارٹ ایڈ" نے گزشتہ سال مئی 2024ء میں اوسلو کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنا صرف پہلا قدم ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹویٹ کیا کہ فلسطین کو تسلیم کرنے کا مطلب یہ ہے کہ فلسطینی عوام کو آزادی، مساوات اور ایک خودمختار ریاست بنانے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلسطین کو تسلیم کرنے کے بعد ہمیں اس خودمختار ریاست کی بنیادوں کو مضبوط کرنا ہو گا۔ مضبوط ادارے، مستحکم معیشت و موثر...
    مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ایک جعلی مقابلے کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے داچھی گام میں ایک جعلی مقابلے کے دوران نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔ بھارتی حکام نے شہدا کی شناخت کیے بغیر ہی انہیں 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے حملے کا مبینہ ملزم قرار دے دیا۔ واقعے پر مقامی آبادی کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جنہوں نے نوجوانوں کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں جان بوجھ کر عسکریت پسند ظاہر کرنے کے لیے جعلی مقابلے میں نشانہ بنایا گیا۔ ادھر سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فورسز نے ’آپریشن مہادیو‘...
    کراچی: سندھ اسمبلی میں نیپرا کے فیصلے کے خلاف قرارداد پیش کردی گئی جس پر ایوان میں منگل کے روز مفصل بحث ہوگی، ایم کیو ایم کی قرارداد پر سندھ حکومت نے بھی حمایت کردی۔ پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے رکن عامر صدیقی نے ایوان میں ایک قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا تھا کہ نیپرا نے 18 جولائی کو فیصلہ کیا ہے کہ کراچی کے عوام سے 50 ارب روپے وصول کیے جائیں گے، یہ رقم کے الیکٹرک وصول کرے گی۔ نیپرا کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی ایک کی چوری کی سزا پورے علاقے کو دے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک بل وصول نہیں کرسکا...
    وزیراعلی سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب ٹرین ٹریک عبور کر رہی تھی جس میں متعدد افراد زخمی ہے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ریلوے ٹریفک متاثر ہونے سے دیگر ٹرینوں کی روانگی عارضی طور پر معطل ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جیکب آباد میں سلطان کوٹ اور آباد اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں زد میں آگئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ دھماکے میں جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم امدادی ٹیمیں متاثرہ ٹریک کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ریلوے...
    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ قبائلی عمائدین اور مشران کے جرگوں کا سلسلہ ڈویژنل اور پھر صوبائی سطح پر آنے والے ہفتے سے شروع ہوجائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نے تیراہ واقعے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہوئے امداد کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے وادی تیراہ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلیے فی کس ایک کروڑ جبکہ زخمیوں کو فی کس 25 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں پر مشتمل جرگہ پشاور طلب کیا ہے تاکہ مقامی جذبات و تحفظات کو سنا جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ...
    بھارت میں ہر سال ہزاروں نوجوان اپنی جان لے لیتے ہیں جو ایک ایسا بحران جو اعدادوشمار سے کہیں زیادہ انسانی المیہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی طلبہ بھارتیوں پر سبقت لے گئے ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق نیشنل کرائم ریکارڈز بیور کے اعدادوشما کہتے ہیں کہ سال 2022 میں تقریباً 13،000 طلبہ نے خودکشی کی جو ملک میں ہونے والی مجموعی خودکشیوں کا 7.6 فیصد ہیں۔ یہ تعداد صرف ایک عددی اظہار نہیں بلکہ ایک بڑے معاشرتی، نفسیاتی اور تعلیمی دباؤ کی عکاسی ہے جس کا سامنا بھارت کے لاکھوں نوجوانوں کو ہے۔ شدید تعلیمی دباؤ اور معاونت کی کمی ماہرین کا ماننا ہے کہ بھارت میں طلبہ کی خودکشیوں کا رجحان صرف تعلیمی ناکامیوں سے نہیں بلکہ شدید...
    پنجاب اسمبلی کا اجلاس اُس وقت بدنظمی کا شکار ہو گیا جب اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی میں بدل گئی، جس کے بعد اجلاس کو 5 منٹ کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی، پنجاب کا ضمنی بجٹ منظور نہ ہوسکا پنجاب اسمبلی اجلاس میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی اور قائم مقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ کی گفتگو کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی خالد نثار ڈوگر اپنی نشست سے اٹھ کر مسلم لیگ (ن) کے رکن احسان ریاض کے پاس پہنچے اور انہیں منہ پر تھپڑ دے مارا، اچانک اس حملے سے ایوان میں شدید شور شرابا شروع ہو گیا۔ پنجاب اسمبلی :...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی 2025)پنجاب میں پٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کروانے والوں کو ایک لاکھ دینے کافیصلہ،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنیوالوں کو ایک لاکھ روپے کیش دینے کا اعلان کردیا، پنجاب کی پہلی سموگ گنز کو کل میڈیا کے سامنے پیش کریں گے،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر کاکہنا ہے کہ لائٹس کو ایل ای ڈی پرمنتقل کریں گے تو کاربن گرین کریڈٹ ملے گا۔پی ایچ اے نے درخت لگانے کی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ پلانٹ فور پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے۔ اربن فاریسٹ سے پنجاب کا گرین کور بڑھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ اوکا پودہ 1399 پر کال کریں تو...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس صحتِ عامہ کا ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، اور لاکھوں افراد تشخیص میں تاخیر، ناکافی آگاہی اور غیر مؤثر طبی سہولیات کے باعث خاموشی سے اس موذی مرض کا شکار ہو رہے ہیں۔ صدر نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کی بروقت تشخیص، مؤثر علاج اور عوامی شعور کی بیداری کے بغیر اس مرض کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک صحت مند اور ہیپاٹائٹس سے پاک پاکستان کے لیے ہمیں اپنی اجتماعی ذمہ داری کا ادراک کرنا ہوگا اور عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان...
    کراچی: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ کیلئے حتمی کیمپ کو ایک دن کیلئے موخر کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حتمی کیمپ اب پیر کی بجائے منگل سے شروع ہوگا، یہ فیصلہ قومی ویمن کرکٹرز کو آرام دینے کی غرض سے کیا گیا ہے، ویمن کرکٹرز نے قبل ازیں 20 روزہ اسکلزاینڈ فٹنس کیمپ میں شرکت کی تھی۔  نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی اور اوول گراؤنڈ پر 2 اگست تک جاری رہنے والے قومی تربیتی کیمپ میں اسکواڈ خصوصی ٹریننگ حاصل کرے گا جبکہ ٹوئنٹی پریکٹس میچز بھی طے ہیں۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کیمپ کمانڈنٹ کی ذمہ داری ادا کریں گے، جنید خان فاسٹ بولنگ کوچ، طاہر خان خان اسپن...
    جیکب آباد میں سلطان کوٹ اور آباد اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں زد میں آگئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹریک پر دھماکا صبح 10 بج کر 20 منٹ پر ہوا، دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ دھماکے میں جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم امدادی ٹیمیں متاثرہ ٹریک کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ریلوے ٹریک دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب...
    کراچی: پاکستان شاہینز نے پروفیشنل کاؤنٹی کلب سیلیکٹ الیون کے خلاف تیسرا ایک روزہ میچ پانچ وکٹوں سے جیت کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ اتوار کی سہ پہر فرسٹ سینٹرل کاؤنٹی گراؤنڈ، ہوو میں کھیلے گئے میچ میں شاہینز نے 261 رنز کا ہدف 37 گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔ ہدف کے تعاقب میں اوپنرز شمایل حسین اور آزاد اویس نے شاندار 101 رنز کی شراکت قائم کی۔ بائیں ہاتھ کے بیٹر شمایل 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں چار چوکے شامل تھے۔ آزاد اویس کے ساتھ محمد سلیمان نے دوسری وکٹ کے لیے 68 رنز جوڑے۔ سلیمان نے 40 گیندوں پر تیز رفتار 44 رنز اسکور...
    لندن: برطانیہ کی مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 221 اراکین پارلیمنٹ نے وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کو ایک مشترکہ خط لکھا ہے، جس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ خط اقوام متحدہ کی ایک اہم کانفرنس سے چند روز قبل 25 جولائی کو لکھا گیا، جو 28 اور 29 جولائی کو نیویارک میں فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں ہونے جا رہی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ: "اگرچہ ہم جانتے ہیں کہ صرف برطانیہ فلسطینی ریاست کے قیام کا فیصلہ نہیں کر سکتا، لیکن برطانیہ کی طرف سے باضابطہ تسلیم کیا جانا ایک تاریخی اور مؤثر قدم ہوگا۔" پارلیمنٹیرینز نے اس بات پر زور دیا کہ برطانیہ کی...
    اسلام آباد:پاکستان آج اقوام متحدہ کی ایک اعلیٰ سطح کی کانفرنس میں فرانس اور سعودی عرب کے ساتھ شرکت کرے گا، جس کا مقصد فلسطین کے مسئلے کے پرامن اور دو ریاستی حل کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے، یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی سطح پر غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے نئی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کانفرنس سے قبل ’عرب نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی دہائیوں سے بالکل واضح ہے کہ فلسطین کے مسئلے کا واحد حل دو ریاستی حل ہے۔ انہوں نے فرانس اور سعودی عرب کی اس پہل کو قابلِ ستائش...
     ویب ڈیسک :علی امین گنڈاپور نے تیراہ فائرنگ واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کر دیا۔ علی امین گنڈا پور نے تیراہ کے واقعے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ اور زخمیوں کو 25، 25 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ مکمل ہمدردی ہے، واقعے کے بعد قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں کا جرگہ پشاور طلب کر لیا ہے، جس کا مقصد مقامی جذبات اور تحفظات کو سننا ہے۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے...
    وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نے تیراہ واقعے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہوئے امداد کا اعلان کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وادی تیراہ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلیے فی کس ایک کروڑ جبکہ زخمیوں کو فی کس 25 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں پر مشتمل جرگہ پشاور طلب کیا ہے تاکہ مقامی جذبات و تحفظات کو سنا جا سکے۔ وزیراعلی نے ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو عوامی رابطے مضبوط بنانے اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔  وزیراعلی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت پائیدار امن، عوامی تحفظ اور باہمی...
    آبدوز 8 میٹر گہرائی میں جانے کے ساتھ 4ناٹ فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے،رپورٹ چین کے مشرقی صوبے انوہی سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ کسان نے 5 ٹن وزنی آبدوز تیار کی ہے جس کا نام انہوں نے بگ بلیک فش رکھا ہے۔ چینی کسان زھانگ شنگھو کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ بچپن سے ہی ایجادات کی تخلیق میں دلچسپی رکھتے تھے۔ زھانگ شنگھو نے شکوہ کیا کہ ان کے گھر والوں نے اس شوق کی تکمیل میں کبھی ان کا ساتھ نہیں دیا لیکن انہوں نے اپنے خواب کو ٹوٹنے نہیں دیا اور اپنے ذہن میں موجود آبدوز کی ساخت کے بارے میں سوچنا شروع کردیا۔ زھانگ شنگھو ایک اچھے بڑھئی ہیں اور...
    ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی کا ذکر کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی جنگ پاکستان اور بھارت کے تنازع کی یاد دلاتی ہے’واشنگٹن میں گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا ذکر کردیا، واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی جنگ میں بہت سے لوگ مر رہے ہیں، نہوں نے کہا کہ یہ صورتحال انہیں پاکستان اور بھارت کے تنازع کی یاد دلاتی ہے جسے انہوں نے کامیابی سے روکا، ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے رہنماؤں سے ٹیلیفون پر بات کی ہے دونوں جنگ بندی اور امن چاہتے ہیں
    ملک میں بجلی چوری کے بڑھتے ہوئے رجحان نے قومی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے، اور ایک تازہ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ 2 مالی سالوں کے دوران مجموعی طور پر 5 ارب 78 کروڑ روپے کی بجلی چوری کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس عرصے میں 2 لاکھ 62 ہزار 740 صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ کاروباری ادارے اور کمرشل صارفین بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ میٹر سے بجلی کے بلوں میں 17 فیصد کمی اور بجلی چوری پر قابو ممکن ہے، پی آئی ڈی ای رپورٹ آڈٹ رپورٹ کے مطابق 23-2022 اور 24-2023 کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جولائی 2025ء) دو سال قبل سارہ قنان ہائی اسکول کی ایک اسٹار طالبہ تھیں جو فائنل امتحانات کی تیاری کر رہی تھیں اور ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھ رہی تھیں۔ وہ آج غزہ پٹی میں گرمی میں تپتے ایک خیمے میں رہتی ہیں اور کہتی ہیں کہ وہ اب صرف زندہ رہنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اب 18 سالہ سارہ قنان فلسطینیوں کی اس نسل سے ہیں، جو اکتوبر 2023 میں غزہ کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے تعلیم سے محروم ہے۔ سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل میں حماس کے دہشت گردانہ حملے کے بعد غزہ میں اسرائیلی ملٹری آپریشن کے آغاز پر لاکھوں افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر...
    26 جولائی 1982 کو فلم قلی کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والا حادثہ نہ صرف امیتابھ بچن بلکہ پورے بھارت کے لیے صدمہ بن گیا۔ اس ایکشن سین میں ساتھی اداکار پونیت اسر کا گھونسا اور میز پر گرنے کا لمحہ اتنا خطرناک ثابت ہوا کہ امیتابھ شدید زخمی ہوگئے اور چند دن بعد ان کی حالت موت کے دہانے پر پہنچ گئی۔ شوٹنگ کے دوران خوفناک حادثہ فلم کے ایک اہم فائٹ سین میں امیتابھ نے اسٹنٹ خود کرنے پر اصرار کیا۔ منظر کے دوران ٹائمنگ کی معمولی غلطی سے وہ میز کے کنارے پر زور سے گرے اور ان کی آنتیں پھٹ گئیں۔ ابتدائی طور پر درد معمولی سمجھا گیا تیسرے دن ایکسرے میں معلوم ہوا...
    تھائی لینڈ اور کمبوڈیا فوری جنگ بندی کے خواہاں ہیں، صورتحال نے پاک بھارت تنازع یاد دلادیا، ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ کے دوران پاک بھارت جنگ بندی پھر یاد آگئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ٹرتھ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’میں نے ابھی کمبوڈیا کے وزیراعظم سے تھائی لینڈ کے ساتھ جنگ روکنے کے حوالے سے بات کی ہے اب میں تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم کو فون کر رہا ہوں تاکہ اسی طرح جنگ بندی اور اس جاری جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کر سکوں‘۔ انہوں نے کہاکہ ’اتفاق سے اس...
    ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران  مختلف 7 کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار  کرکے ایک کروڑ 3 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 177.02 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ موسیٰ لین لیاری، کراچی میں واقع گودام سے 125 کلو گرام پوٹاشیم پرمینگیٹ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسی طرح ہزار گنجی کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 25 کلو چرس برآمد ہوئی۔ اُدھر راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں اٹک سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے قالین میں جذب شدہ...
    اپنے ایک بیان میں حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ جعلی مقابلوں کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانا بھارتی حکومت کی حکمت عملی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور سینئر کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک اور جعلی مقابلے میں 21سالہ محمد پرویز کا بہیمانہ قتل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیری نوجوانوں کا خون بہا کر علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول قائم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چاہے کوئی کھلاڑی ہو یا ڈاکٹر یا کسی دوسرے شعبے سے تعلق رکھنے والا کشمیری، ہر ایک کو بھارتی مظالم...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اردو ڈھاکہ یونیورسٹی
    کراچی: شہر قائد میں قائدآباد کے علاقے میں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مشتبہ موٹرسائیکل سواروں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی فوری طور پر جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہو گیا جس کی شناخت میر علی کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار زخمی ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کر لی گئی ہے۔ زخمی ملزم کو ابتدائی طبی امداد کے لیے فوری طور پر...
    برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا وزیراعظم اسٹارمر کو خط، فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز لندن(آئی پی ایس )برطانیہ کی مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا 221 ارکان پارلیمنٹ نے ایک کھلے خط پر دستخط کیے، جس میں وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی لیبر حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی فلسطین سے متعلق کانفرنس کے دوران فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی پارلیمنٹیرینز کی جانب 25 جولائی کو وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ہم آپ کو 28 اور 29 جولائی کو نیویارک میں فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ...
     وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاق پر ایک مرتبہ پھر وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق خیبرپختونخوا پر اپنے نام نہاد فیصلے مسلط نہیں کرسکتا، صوبے میں کسی بھی قسم کا نیا آپریشن قابل قبول نہیں، وفاق کو دوٹوک پیغام ہے بارڈر سیکیورٹی وفاق کی ذمہ داری ہے۔ ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان اور ترقی اولین ترجیح ہے، خیبرپختونخوا میں امن و امان قائم کرنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے، وفاق خیبرپختونخوا پر اپنے نام نہاد فیصلے مسلط نہیں کرسکتا۔ علی امین گنڈا پور نے کہا افغانستان سے متعلق فیصلے ہماری مشاورت کے بغیر ممکن نہیں، خیبرپختونخوا میں امن وامان کی بحالی کے لیے اپنا جرگہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جولائی 2025ء) گرین پیس کا کہنا ہے کہ ہائیڈرولک فریکنگ سے حاصل کی گئی گیس سے لدے ٹینکر کے خلاف اس کے کارکنوں نے ایڈنبرا کے ایک پل سے خود کولٹکا کر احتجاج کیا۔ تاہم ان کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ اسکاٹش شہر ایڈنبرا کے قریب فورس روڈ برج کو جمعے کے روز گرین پیس کے دس کارکنوں کی جانب سے خود کو لٹکا کر آبی ٹینکر کو روکنے کی کوشش پر بند کر دیا گیا تھا۔ یہ ٹینکر گرنچ ماؤتھ میں واقع آئنیوس پیٹرو کیمیکل پلانٹ کی طرف جا رہا تھا۔ اسکاٹ لینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ اسے جمعے کو دوپہر مقامی وقت کے مطابق ایک بجے...
    بیجنگ : ہانگ کانگ  خصوصی انتظامی علاقے میں وزارت خارجہ کے دفتر کے ایک ترجمان نے امریکہ ، برطانیہ اور دیگر ممالک کے کچھ سیاستدانوں کی جانب سے چین اور ہانگ کانگ مخالف عناصر کو قانون کے مطابق گرفتار کرنے پر ہانگ کانگ پولیس کے قانون نافذ کرنےکے اقدامات کی بے بنیاد بدنامی پر سخت عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کیا۔ہفتہ کے روز ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ جان بوجھ کر ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کو بدنام کرنے اور ہانگ کانگ کے امور اور چین کے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت ہے۔ترجمان نے کہا کہ یوآن گونگ ای سمیت چین  اور ہانگ کانگ مخالف 19 مطلوب افراد نے ریاستی طاقت کو ختم کرنے...
    پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کے ایک اور اسپیل کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا ایک اور اسپیل 28 جولائی سے شروع ہوگا اور 31 جولائی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کے مطابق مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاءالدین، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالا اور حافظ آباد میں بارش کا امکان ہے۔ نئے اسپیل کے تحت نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد اور اوکاڑہ میں بھی بارش کا امکان ہے پی...
    بھارت میں پولیس نے نئی دہلی کے قریب ایک کرائے کے مکان سے خیالی ملک کا جعلی سفارت خانہ چلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا، ملزم پر لوگوں کو بیرون ملک ملازمتوں کا جھانسہ دے کر ان سے رقم بٹورنے کا بھی الزام ہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 47 سالہ ہرش وردھن جین ’ویسٹ آرکٹیکا کے غیر قانونی سفارت خانے‘ کو غازی آباد، اتر پردیش میں ایک کرائے کے مکان سے چلا رہا تھا، جو دارالحکومت دہلی سے متصل ہے۔ جین نے مبینہ طور پر خود کو ’ویسٹ آرکٹیکا، سابورگا، پولویہ، لوڈونیا‘ جیسے خیالی ممالک کا سفیر ظاہر کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جعلی سفارتی نمبر پلیٹوں والی...
    مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر کے گاؤں تہار میں ہفتے کی صبح ایک ہی خاندان کے چار افراد نے مبینہ طور پر سلفاس گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ جاں بحق افراد میں 45 سالہ منوہر لوہدی، ان کی 18 سالہ بیٹی شیوانی، 16 سالہ بیٹا انکت، اور 70 سالہ والدہ پھلرانی لوہدی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ایئرانڈیا کی ساکھ کیسے بحال ہو؟ بھارتی حکومت اور ایئرلائن نے سر جوڑ لیے پولیس کے مطابق پھلرانی اور انکت موقع پر ہی دم توڑ گئے، شیوانی اسپتال میں انتقال کر گئی جبکہ منوہر لوہدی کو منتقل کرتے ہوئے راستے میں جان کی بازی ہار گئے۔ واقعے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ منوہر کی اہلیہ چند روز قبل میکے گئی ہوئی...
    برطانیہ کی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں (ہاؤس آف کامنز) کے ایک تہائی ارکان نے وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کریں۔ ایسے وقت میں جب غزہ میں خوراک اور ادویات کی فراہمی کے لیے اسرائیل پر بین الاقوامی دباؤ بڑھ رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فرانس کا فلسطین کو باضابطہ ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ، اسرائیل کو تشویش لاحق روسی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ مطالبہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستمبر اجلاس میں فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اسرائیل اور امریکا نے اس اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا...
    حیدر آباد(نیوز ڈیسک)حیدرآباد کے علاقے حالی روڈ پر ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ ایک ہی لڑکی سے شادی کے دعویدار تین دلہا ایک ساتھ تھانے پہنچ گئے۔ نہ صرف یہ کہ وہ ایک ہی دلہن کے امیدوار نکلے بلکہ لاکھوں روپے کے فراڈ کا بھی شکار ہوئے۔ پولیس کے مطابق کراچی، دادو اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے تین افراد، عبدالجبار، میر بخش اور ایک تیسرے دلہا نے الگ الگ اوقات میں ایک ہی لڑکی سے شادی کا رشتہ طے کیا۔ کل ملا کر تقریباً آٹھ لاکھ روپے جہیز، رسم اور شادی کے اخراجات کے نام پر ادا کیے گئے۔ کراچی کے عبدالجبار نے بتایا کہ اس نے رشتہ طے ہونے پر دو...
    حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)حیدرآباد کے علاقے حالی روڈ پر اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک ہی لڑکی سے شادی کے دعویدار تین دلہا بیک وقت تھانے پہنچ گئے۔دلہن لینے آئے تو معلوم ہوا کہ نہ صرف وہ اکیلے امیدوار نہیں بلکہ لاکھوں روپے کے فراڈ کا شکار بھی ہو چکے ہیں۔پولیس کے مطابق کراچی، دادو اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے تین افراد عبدالجبار، میر بخش اور ایک تیسرے دلہا نے الگ الگ اوقات میں ایک ہی لڑکی سے شادی کا رشتہ طے کیا اور کل ملا کر تقریبا 8 لاکھ روپے کی رقم مختلف مدات میں ادا کی، جن میں رسم، جہیز اور دیگر شادی اخراجات شامل تھے۔ایس ایچ او حالی...
    عمران خان کے عزیزوں سے خطرات، جمائمہ نے قاسم اور سلیمان کو ایک مرتبہ پھر پاکستان جانے سے روک دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کوان کی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ نے امریکا سے واپس لندن بلالیا ہے اور انہیں بانی کی بہنوں اور دوسرے رشتہ داروں سے لاحق ہونے والے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لئے پاکستان جانے سے ایک مرتبہ پھر روک دیا ہے۔پاکستان میں تحریک انصاف کی قیادت کو امریکا میں قیام کے دوران دونوں کے ساتھ روا رکھی گئی سرد مہری سے سخت مایوسی ہوئی ہے جس میں امریکا تحریک انصاف، امریکی انتظامیہ اور تحریک انصاف کے...
    عالمی خبر رساں ادارے نے ایک نامعلوم سفارت کار کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ سلامتی کونسل کے تمام 15 ارکان نے دونوں فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ لڑائی میں کمی لائیں، تحمل کا مظاہرہ کریں اور تنازع کو پرامن طریقے سے حل کریں۔ اسلام ٹائمز۔ کمبوڈیائی حکام نے تھائی لینڈ کے ساتھ جاری سرحدی تنازع کے نتیجے میں مزید 12 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے، جس کے بعد دونوں جانب ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 32 ہو گئی ہے، اس خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ یہ جنوب مشرقی ایشیائی ہمسایہ ممالک ایک طویل تنازع میں الجھ سکتے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق کمبوڈیا کی وزارت دفاع کی ترجمان، مالی سوچیتا نے ہفتے کے روز صحافیوں کو بتایا کہ...
    تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ’ایمرلڈ ٹرائی اینگل‘ کے علاقے پر جاری پرانا سرحدی تنازع دوبارہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان شدید سرحدی جھڑپیں، متعدد ہلاک، تھائی سرحدی اضلاع میں مارشل لا کمبوڈیا کی جانب سے راکٹ اور گولہ باری کے نتیجے میں کم از کم 11 تھائی شہری ہلاک ہو گئے، جس کے جواب میں تھائی فضائیہ نے کمبوڈین اہداف پر فضائی حملے کیے۔ جھڑپیں 2 سرحدی مندروں کے قریب ہوئیں جہاں دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر الزام لگایا۔ تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کو ’ظالم اور جنگ پسند‘ قرار دیا، جبکہ کمبوڈیا نے اقوام متحدہ سے فوری اجلاس کی درخواست کی۔ یہ بھی پڑھیں:تھائی لینڈ-کمبوڈیا سرحدی جھڑپیں: 10...
    معروف میزبان اور اداکارہ جگن کاظم نے ساتھی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ سے باضابطہ طور پر معافی مانگ لی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو بیان میں جگن کاظم نے علیزے شاہ سے معذرت کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ بطور سینئر فنکار انہوں نے غیر مناسب رویہ اختیار کیا جس پر انہیں افسوس ہے۔ انہوں نے وضاحت دی کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا، تاہم وہ علیزے شاہ کے جذبات مجروح ہونے پر بےحد شرمندہ ہیں۔ جگن کاظم کی جانب سے یہ معذرت اس وقت سامنے آئی ہے جب اداکارہ علیزے شاہ نے ایک ویڈیو میں الزام عائد کیا کہ ایک تقریب کے دوران گلوکارہ شازیہ منظور نے انہیں دھکا دیا اور جان بوجھ کر...
    سیف علی خان حملہ کیس میں ممبئی پولیس نے ملزم کی ضمانت کی مخالفت کردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملے کے کیس میں گرفتار بنگلا دیشی شہری شریف الاسلام کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ پولیس کے مطابق فارنزک رپورٹ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اداکار کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب سے نکالا گیا چاقو کا ٹکڑا، جائے وقوعہ پر ملنے والا ایک اور ٹکڑا، اور ملزم سے برآمد ہتھیار ایک ہی چاقو کے حصے ہیں۔ خیال رہے کہ یہ واقعہ 16 جنوری کو باندرہ کے ایک فلیٹ میں پیش آیا تھا جہاں...
    عطاءاللہ شاہین : سوشل میڈیا کے خطرناک رجحانات نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔ کندیاں کے قریب علی والی اسکیپ چینل نہر میں 25 سالہ نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نہر میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کے مطابق میانوالی سے تعلق رکھنے والا احسن علی والی نہر کے ڈاؤن فال پوائنٹ پر ویڈیو بنانے کی کوشش کر رہا تھا کہ پاؤں پھسلنے سے نہر میں جا گرا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ کندیاں وسیم خان پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔  دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری  مقامی افراد نے فوری ریسکیو کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کی لاش نہر سے نکالی اور قریبی ہسپتال...
    انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا چیمپئنز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان چیمپئنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے اور جیت کے لیے 199 رنز کا ہدف دیا۔ عمر امین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 رنز کی نصف سنچری اسکور کی جبکہ شعیب ملک 46 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ دیگر بیٹسمینوں میں شرجیل خان نے 19، کامران اکمل نے 17، محمد حفیظ نے 8 اور آصف علی نے 11 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا چیمپئنز کی جانب سے اولیور نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ...
    پاکستان کے مسلسل بدلتے ہوئے سیاسی منظرنامے میں صدر آصف علی زرداری ایک ایسی بلند قامت شخصیت کے طور پر سامنے آتے ہیں جنہوں نے جمہوری استحکام، صوبائی خودمختاری اور قومی مفاہمت میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ ان کی 2024 میں ایوان صدر میں واپسی صرف ایک سیاسی تقرری نہیں، بلکہ اس عزم کی تجدید ہے جو وہ ہمیشہ جمہوریت، آئین اور وفاقی نظام کے لیے رکھتے آئے ہیں۔صدر زرداری کا سیاسی سفر سہولت پر مبنی نہیں بلکہ قربانی اور استقامت سے بھرا ہوا ہے، انہوں نے گیارہ سال سے زائد سیاسی انتقام پر مبنی بغیر کسی سزا کے قید کاٹی لیکن کبھی تلخی کو اپنی پہچان نہیں بننے دیا، وہ ہمیشہ بردباری، مفاہمت اور آئینی اداروں کے احترام...
    کمبوڈیا کے ساتھ جاری فوجی جھڑپوں کے تناظر میں تھائی لینڈ نے اپنے 8 اضلاع میں مارشل لا نافذ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان حالیہ سرحدی جھڑپوں نے خطرناک رخ اختیار کر لیا ہے۔ تھائی لینڈ  نے جن اضلاع میں مارشل لا نافذ کیا ہے ان میں صوبہ چنتھابوری کے 7  اور صوبہ تراٹ کا ایک ضلع شامل ہے۔ تھائی فوج کی بارڈر ڈیفنس کمانڈ کے سربراہ جنرل اپیچارٹ ساپراسیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ مارشل لا کا مقصد سیکیورٹی کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ بڑے تصادم سے پہلے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم پھمتھم وچھایا چھائی نے ایک بیان میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے...
    کمبوڈیا کیساتھ جھڑپیں، تھائی لینڈ نے اپنے 8سرحدی اضلاع میں مارشل لا نافذ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز تراٹ (سب نیوز)کمبوڈیا کے ساتھ جاری فوجی جھڑپوں کے تناظر میں تھائی لینڈ نے اپنے 8 اضلاع میں مارشل لا نافذ کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان حالیہ سرحدی جھڑپوں نے خطرناک رخ اختیار کر لیا ہے۔تھائی لینڈ نے جن اضلاع میں مارشل لا نافذ کیا ہے ان میں صوبہ چنتھابوری کے 7 اور صوبہ تراٹ کا ایک ضلع شامل ہے۔تھائی فوج کی بارڈر ڈیفنس کمانڈ کے سربراہ جنرل اپیچارٹ ساپراسیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ مارشل لا کا مقصد سیکیورٹی کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ بڑے تصادم سے پہلے...
    جنوب مشرقی ایشیائی ممالک تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان گزشتہ ایک دہائی کی شدید ترین سرحدی جھڑپیں جاری ہیں جن میں بھاری ہتھیاروں کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔ اب تک کم از کم 16 افراد ہلاک اور ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد اپنے گھروں سے نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ-کمبوڈیا سرحدی جھڑپیں: 10 سے زائد افراد ہلاک سرحدی کشیدگی کا آغاز مئی 2025 میں ایک کمبوڈین فوجی کی ہلاکت سے ہوا تھا جس کے بعد سفارتی تعلقات میں تناؤ پیدا ہوا۔ جمعرات کے روز دونوں ممالک کے درمیان متنازع سرحدی علاقے میں جھڑپیں شروع ہوئیں جو اب تک جاری ہیں۔ جھڑپوں کا مرکز قدیم ہندو مندر پریاہ ویہیر (Preah Vihear)...
    سندھ اسمبلی نے بلوچستان میں ہونے والے غیرت کے نام پر دہرے قتل کے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کر لی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس وحشیانہ فعل میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں قتل خاتون کے والدین کا بیان قرآن و سنت کے خلاف ہے، پاکستان علما کونسل اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر نوید اینتھونی نے کی۔ تلاوت اور دعا کے بعد وقفہ سوالات میں محکمہ فشریز و لائیو اسٹاک سے متعلق سوالات پر وزیر محمد علی ملکانی نے بتایا کہ کراچی فش ہاربر کی مرمت جاری ہے اور ملاحوں کی فلاح کے لیے...
      فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ فرانس رواں سال ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرے گا۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، صدر میکرون نے فلسطینی صدر محمود عباس کو ایک خط کے ذریعے اس فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔ اپنے خط میں انہوں نے واضح کیا کہ فرانس مشرق وسطیٰ میں ایک پائیدار اور منصفانہ امن کے قیام کے لیے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔ صدر میکرون کے مطابق یہ اقدام اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر ستمبر میں رسمی طور پر پیش کیا جائے گا۔ فرانس وہ پہلا بڑا مغربی ملک بننے جا رہا...