2025-11-10@04:55:48 GMT
تلاش کی گنتی: 4053

«ایک جعلی»:

(نئی خبر)
    ”بیئر بائسپس“ کے نام سے معروف یوٹیوبر اور پوڈکاسٹر رنویر الہ بادیہ کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ان کی نجی زندگی اور شادی کے حوالے سے قیاس آرائیوں کا طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ ممبئی میں اداکار راوی دوبے اور سرگن مہتا کی دیوالی پارٹی کے دوران بنائے گئے اس مختصر ویڈیو کلپ میں رنویر کو ایک دلچسپ مکالمے میں سنا جا سکتا ہے۔ راوی دوبے ان سے پوچھتے ہیں ،’لیکن تمہاری بیوی کہاں ہے…؟‘ جس پر رنویر مسکراتے ہوئے جواب دیتے ہیں ، ’وہ کچھ ہی دیر میں آ جائے گی۔‘ یہ سن کر سرگن مہتا ہنستے ہوئے پوچھتی ہیں، ’کتنی دیر لگے گی؟‘ یہ مختصر مگر دلچسپ مکالمہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل...
    اسلام ٹائمز: یکم نومبر 2018ء کو رہبر معظم انقلاب اسلامی نے طلباء کے ایک گروپ سے ملاقات میں فرمایا: "طاقتور دشمن کے خلاف مزاحمت کے نظریہ کو فروغ دینا اور فروغ دینا۔۔۔۔ نظریہ مزاحمت ایک اصل اور درست نظریہ ہے "نظریہ اور عملی طور پر" نظریاتی اور عملی طور پر۔۔۔ دونوں طرف سے۔۔۔ اسے [ترقی یافتہ] ہونا چاہیئے۔" بہت سے اتار چڑھاؤ کے باوجود میدان میں حاضر جوان اپنے فرائض اور ذمہ داریاں بخوبی نبھاتے ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے فکر، رائے اور علم کی جہت کو ابھی تک اس کے صحیح اور درست آدمی نہیں ملے! اس کی اہمیت کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا گیا، جیسا کہ فکر و نظر کے مالکوں کے لیے ہونا چاہیئے۔ نہ تو مدارس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پرتگال کی پارلیمنٹ نے انتہائی دائیں بازو کی جماعت شیگا پارٹی کی جانب سے پیش کردہ ایک متنازع بل منظور کر لیا ہے، جس کے تحت عوامی مقامات پر خواتین کے برقع یا نقاب پہننے پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔یہ پابندی ان تمام چہرہ ڈھانپنے والے ملبوسات پر لاگو ہوگی جو مذہبی یا صنفی بنیادوں پر استعمال کیے جاتے ہیں۔ بل کے مطابق، برقع یا نقاب پہننے کی صورت میں عوامی مقامات پر 200 سے 4000 یورو تک کے جرمانے عائد کیے جا سکیں گے، جبکہ کسی خاتون کو زبردستی چہرہ ڈھانپنے پر مجبور کرنے والے شخص کو تین سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔قانون کے مسودے میں چند استثنات بھی شامل ہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنان کی جوڈیشل انتظامیہ نے لیبیا کے مرحوم سربراہ معمر قذافی کے بیٹے ہانیبال قذافی کو ایک ارب ڈالر کے بدلے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق لبنان کی جوڈیشل انتظامیہ نے لیبیا کے مرحوم سربراہ معمر قذافی کے صاحبزادے ہانیبال قذافی کو ایک بلین ڈالر ضمانتی رقم کی ادائیگی کے عوض سفری پابندیوں کے ساتھ رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ہانیبال قذافی کو 2015ء میں شام سے اغوا کر کے لبنان منتقل کیا گیا تھا، جہاں بعد میں لبنانی حکومت نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔ ہانیبال قذافی پر الزام تھا کہ انہوں 1978ء میں شیعہ عالم موسیٰ الصدر کی گمشدگی کے بارے میں معلومات چھپائیں تھیں ۔ انٹرنیشنل ڈیسک...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا ہے کہ دوبارہ جارحیت کرنا بھارت کی خواہش تو ہے لیکن ابھی تک ان میں اتنی ہمت پیدا نہیں ہوئی،جب 10مئی کی جنگ ختم ہوئی تو ان کے آرمی اور ایئر چیف نے پاکستان کو دھمکیاں تو بہت لگائیں لیکن ایک چیز کااعتراف کیاکہ ملٹی ڈومین آپریشن ان کے لیے ایک نئی چیز ہےاور انہیں بھی یہ صلاحیت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کس کی فوج کتنی بڑی ہے ،ماڈرن وار فیئر میں اس کی اہمیت اتنی نہیں ہے بلکہ اہم بات یہ ہے کہ ٹیکنالوجی میں کون آگے ہے، اس شعبے میں چین ماڈرن وار فیئر کی یونیورسٹی ہے، پاکستان وہاں پی ایچ ڈی کا سٹوڈنٹ ہے...
    چین، گانسو — سوشل میڈیا پر ایک معمر چینی خاتون کی بہادری اور حاضر دماغی کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ اپنے پالتو کتے کی جان بچاتی دکھائی دیتی ہیں۔ واقعہ صوبہ گانسو کے ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں پیش آیا، جہاں خاتون اپنے پالتو کتے کے ساتھ لفٹ میں داخل ہوئیں۔ جیسے ہی لفٹ کا دروازہ بند ہوا، کتے کا پٹہ باہر دروازے میں پھنس گیا، اور لفٹ کے چلتے ہی وہ ہوا میں معلق ہو گیا۔ منظر نہایت خطرناک تھا — ایک لمحے کی غفلت کتے کی جان لے سکتی تھی۔ لیکن خاتون نے گھبراہٹ کے بجائے فوری ردِعمل دیا۔ وہ فوراً کتے کے گلے سے پٹے کو کھولنے کی کوشش کرنے لگیں اور ایک منٹ...
    مشہور ریئلٹی شو ”بگ باس“ کے 19 ویں سیزن کی امیدوار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر تانیا متل ایک نئے اسکینڈل کی زد میں آگئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق تانیا پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی پرتعیش زندگی کے بارے میں جھوٹے اور گمراہ کن دعوے کیے۔ ممبئی کے انفلوئنسر فیضان انصاری نے تانیا کے خلاف گوالیار ایس ایس پی آفس میں باقاعدہ شکایت درج کرائی ہے۔ فیضان نے مؤقف اختیار کیا کہ تانیا متل نے خود کو ایک ایسی عمارت یا گھر کی مالکن ظاہر کیا جو ’’فائیو اسٹار ہوٹل سے زیادہ شاندار‘‘ ہے، اور یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ صرف ’’بکلاوا، دال اور کافی‘‘ کےلیے بذریعہ جہاز بیرون ملک سفر کرتی ہیں۔ شکایت...
    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا 19واں میچ، جو ہفتے کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا، بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ میچ کی منسوخی سے جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے، جو 5 میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ صرف آسٹریلیا سے پیچھے ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ 2025، آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی آج کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈی کے خلاف پاکستانی ٹیم نے ٹاس کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 25 اوورز میں 5 وکٹوں پر 92 رنز بنائے تھے کہ ایک اور بارش نے کھیل روک دیا، جو آخرکار میچ کے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے لاہور کے بچوں اور خاندانوں کے لیے ایک خاص تحفہ دیا گیا ہے۔آٹھ سال بعد جنوبی افریقہ سے زرافوں کی ایک نئی جوڑی لاہور پہنچ گئی ہے، جس سے نہ صرف چڑیا گھر میں زندگی کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں بلکہ بچوں کی خوشیاں بھی لوٹ آئی ہیں۔ لاہور چڑیا گھر میں 2022 میں نر زرافے کی موت کے بعد اس کے باڑے میں ویرانی چھا گئی تھی، مگر اب اس نئی جوڑی کی آمد سے وہ خالی جگہ پھر سے آباد ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک اور بڑی خبر یہ ہے کہ سفاری پارک لاہور کی تاریخ میں پہلی بار زرافے شامل کیے گئے ہیں، جو عوامی...
    طبی ماہرین نے طویل کوششوں کے بعد لیبارٹری میں انسانی دماغ کی کاپی بنانے میں کامیابی حاصل کرلی، جس سے ماہرین کو دماغی بیماریوں اور پیچیدگیوں کو سمجھنے اور انہیں حل کرنے میں مدد ملے گی۔ طبی ویب سائٹ کے مطابق ایم آئی ٹی کے سائنسدانوں نے ایک ایسا تھری ڈی انسانی دماغ کا ماڈل تیار کیا ہے جسے ’ملٹی سیلولر انٹیگریٹڈ برینز‘ (miBrains) کا نام دیا گیا ہے۔ مذکورہ ماڈل دماغ کے تمام اہم خلیات (نیورانز، گلیل خلیات اور خون کی نالیوں) کو ایک ساتھ جوڑتا ہے، یہ ماڈل مریضوں کے خلیات سے بنایا گیا ہے اور اسے جینیاتی تبدیلیوں کے ذریعے حسب ضرورت بنایا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق مذکورہ انداز میں انسانی دماغ کے ماڈلز کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 اکتوبر 2025ء) لندن سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ویمو (Waymo) کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ روبوٹیکسیاں متعارف کرانے والی یہ پہلی کمپنی عام صارفین کو 'ڈرائیورلیس رائیڈز‘ کی فراہمی کی اپنی سروس کو اب بین الاقوامی سطح پر توسیع دینا چاہتی ہے اور اس کا اگلا بزنس ٹارگٹ لندن ہے، جہاں یہ منصوبہ متوقع طور پر 2026ء میں عملی صورت اختیار کر لے گا۔ کرایہ پندرہ یورو مگر لیے پندرہ سو، ٹیکسی ڈرائیور گرفتار نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹوں کے مطابق ویمو کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس کی بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑیاں برطانوی دارالحکومت کی سڑکوں پر چلانے کا تجرباتی مرحلہ اگلے چند...
    سوئٹزرلینڈ میں سائنسدانوں نے انسانی دماغ کے خلیات سے چلنے والے کمپیوٹر تیار کرنے کا تجربہ شروع کر دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں دماغی خلیوں سے بنے پروسیسر وہ چِپس بدل سکتے ہیں جو آج مصنوعی ذہانت (AI) کو طاقت دے رہے ہیں۔ سوئس اسٹارٹ اپ کمپنی فائنل اسپارک کے شریک بانی فریڈ جارڈن کے مطابق روایتی کمپیوٹر انسانی دماغ کے نیورونز اور نیٹ ورکس کی نقل بناتے ہیں، لیکن اب سائنسدانوں نے فیصلہ کیا ہے کہ نقل کے بجائے اصل خلیوں کو ہی استعمال کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: جرمنی نے یورپ کا تیز ترین سپر کمپیوٹر ’جوپیٹر‘ لانچ کر دیا فریڈ جارڈن کا کہنا ہے کہ حیاتیاتی نیورونز، مصنوعی نیورونز کے مقابلے میں 10 لاکھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم آج اپنا پانچواں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، جہاں گرین شرٹس پہلی کامیابی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔اب تک قومی ٹیم کا ٹورنامنٹ میں کوئی میچ کامیابی میں تبدیل نہیں ہوسکا۔ پاکستان کو تین میچوں میں شکست جبکہ ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہوا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ نے چار میں سے ایک میچ جیتا، دو میں ناکامی کا سامنا کیا اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔میچ سے قبل پاکستان ویمنز اسکواڈ نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور تیاری کی تاہم بارش کے باعث ٹریننگ سیشن صرف دو گھنٹے تک محدود رہا۔دوسری جانب پی سی بی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایبٹ آباد: آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کو لینے نہیں دیں گے۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) اور ہلالِ جرات نے  قوم کو یقین دلایا کہ وطنِ عزیز کی ایک انچ زمین بھی دشمن کے حوالے نہیں ہونے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ ملک کے دفاع اور استحکام کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں...
    بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار نے اپنی شخصیت، آواز اور تصویر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف ممبئی ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ اے آئی جنریٹڈ ڈیپ فیک مواد کی بڑھتی ہوئے غلط استعمال کے تناظر میں دائر کیا گیا ہے، جو نہ صرف اداکار کی شہرت کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ عوامی سطح پر بھی سنگین نتائج کا باعث بنتا ہے۔ اکشے کے وکیل سینئر ایڈووکیٹ بیرندرا سراف نے بتایا کہ ایسے مواد سوشل میڈیا پر اتنی تیزی سے بڑھ رہے ہیں کہ ہر مواد کو فوری طور پر ٹریک کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقصان ہونے سے پہلے وضاحت جاری کرنا مشکل ہوتا ہے، جو...
    کراچی کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبر کے قریب ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے ٹرک کو آگ لگا دی، جبکہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔دوسری جانب ملیر، ماڈل کالونی کے قریب ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور 2  زخمی ہوگئے۔واقعہ کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے ٹرک پر پتھراؤ کرکے اس کے شیشے توڑ دیے، جبکہ ڈرائیور فرار ہوگیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آزادکشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج ایک بھونچال پیدا کرکے ختم ہوگیا ہے۔ اس صورتحال پر بھونچال کی اصطلاح اس لیے صادق آتی ہے کہ سات دن تک آزادکشمیر موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سہولت سے کلی طور پر محروم رہا۔ آزاد کشمیر کے طول وعرض سے لوگ دارالحکومت مظفرآباد کی طرف مارچ کرتے رہے جو مظفر آباد اور دھیرکوٹ میں خونیں رنگ بھی اختیار کرگئے اور کئی افراد اپنی جانوں سے گزر گئے۔ یہ حالات فریقین کے درمیان ایک معاہدے کے نتیجے میں بدل گئے۔ اس معاہدے میں آزادکشمیر حکومت کہیں نظر نہیں آتی بلکہ یہ عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومت کے درمیان ہونے والا معاہدہ ہے۔ بہت سے حلقوں کی خواہش تھی کہ...
    افغانستان سے پاکستان پر حملہ ہندوستان کی شہ پر ہوا، جب جارحیت ہوئی تو افغانستان کے وزیر خارجہ دہلی میں بیٹھے تھے، حالیہ واقعات کے بعد پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، اگر افغان حکومت نے خلوص نیت سے اقدامات نہ کیے تو پاکستان اپنی دفاعی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر مجبور ہوگا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا۔  بلاشبہ پاکستان اگر اپنے دفاع کی ذمے داری نہ اٹھائے تو خطے میں خلا پیدا ہو جائے گا۔ القاعدہ، داعش یا دیگر تنظیمیں دوبارہ سر اٹھائیں گی۔ یہ صورتحال نہ صرف پاکستان بلکہ پورے جنوبی ایشیا کے لیے خطرہ ہے۔ ایران، چین، وسطی ایشیا کے اہم ممالک مشترکہ خواہش...
    پاکستانی اداکارہ سجل علی کے ایکس( سابقہ ٹوئٹر ) پر اور اداکار احد رضا میر کو فولو کیے جانے کی خبریں سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شرو ع ہوگئیں۔اداکارہ سجل علی کے غیر تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کو دیکھا جائے تو وہ تاحال احد رضا میر کو فولو کر رہی ہیں، اس خبر کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کے درمیان نئی بحث چھڑ گئی۔کئی صارفین کے مطابق سجل چونکہ ٹوئٹر پر سالوں سے فعال نہیں، یہی وجہ ہے کہ احدسے علیحدگی کے باوجود وہ ان کے ٹوئٹر سے ان فولو نہیں ہو سکے۔دوسری جانب کئی صارفین کا دعویٰ ہے کہ دونوں کے درمیان طلاق ہی نہیں ہوئی، ایک کنٹریکٹ ہے جس کے ختم...
    پاکستانی اداکارہ سجل علی کی جانب سے اپنے سابقہ شوہر اور معروف اداکار احد رضا میر کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر فالو کیے جانے کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر نئی بحث نے جنم لے لیا ہے۔ سجل علی کے غیر تصدیق شدہ ایکس اکاؤنٹ پر دیکھا گیا کہ وہ تاحال احد رضا میر کو فالو کر رہی ہیں، جس پر صارفین نے مختلف آرا کا اظہار کرنا شروع کر دیا۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ چونکہ سجل طویل عرصے سے ایکس پر غیر فعال ہیں، اس لیے ممکن ہے کہ علیحدگی کے باوجود وہ احد کو ان فالو کرنا بھول گئی ہوں۔ جب کہ کئی صارفین کا خیال ہے کہ دونوں کے درمیان قانونی طور پر...
    انڈونیشیا کے صوبے ایسٹ جاوا کے علاقے پاسیٹان ریجنسی میں ایک غیر معمولی واقعہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب 74 سالہ شخص Tarman نے خود سے 50 سال چھوٹی، 24 سالہ خاتون Shela Arika سے شادی کرلی۔ اس شادی کی خاص بات یہ تھی کہ دلہن کو 3 ارب انڈونیشین روپے، یعنی پاکستانی کرنسی میں 5 کروڑ روپے سے زائد رقم ادا کی گئی۔ شادی کی تقریب یکم اکتوبر کو نہایت شان و شوکت سے منعقد ہوئی، جہاں دلہن کو باضابطہ طور پر ایک چیک بھی پیش کیا گیا۔ مہمانوں نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا اور روایتی تحائف کے بجائے میزبانوں کی جانب سے انہیں ایک لاکھ انڈونیشین روپے نقد بطور تحفہ دیے گئے۔ یہ...
    سٹی 42: راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں تربیتی طیارے کوفنی خرابی کے باعث ہنگامی طور پر کھیتوں میں اتارا گیا۔ ذرائع کے مطابق طیارے میں ایک مرد پائلٹ اور ایک خاتون ٹرینی پائلٹ سوار تھے،پائلٹ نے نہایت مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑے نقصان سےبچایا۔ طیارہ راولپنڈی فلائنگ کلب کی ملکیت تھا,پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ کومعمولی چوٹیں آئیں  تاہم دونوں کی حالت بہتر ہے۔
    ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع فراہم کر کے غربت کے خلاف ایک جامع حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے، غربت کے خاتمے کے لیے خاندانوں کو بااختیار بنانا، خواتین اور نوجوانوں کی شمولیت کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے غربت کے خاتمے کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سندھ حکومت عوامی فلاح، سماجی انصاف اور پائیدار ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال عالمی دن خاندانوں کے احترام اور مثر معاونت کے ذریعے سماجی و ادارہ جاتی بدسلوکی کے خاتمے کے عنوان سے منایا جا رہا ہے،...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) 26 نومبر کے احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے اراکین پر مبینہ تشدد پر عہدے سے استعفیٰ دینے والے سول سرونٹ سلیمان شاہ راشدی نے خاموشی توڑتے ہوئے عمران خان کیخلاف سخت بیان جاری کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایکس پر جاری پیغام میں سلیمان شاہ راشدی کا کہناتھا کہ میں نے عمران خان کے لیے اپنی جان اور سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالا،  اپنی نسلوں پرانی وفاداری پیپلز پارٹی سے توڑ دی؛ اپنے کیریئر کو عروج کے مقام پر ختم کر کے عمران خان کے حامیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔لیکن آخرکار میں نے یہ سمجھ لیا کہ یہ سب کچھ صرف عمران خان کے اپنے ذاتی سیاسی مفادات اور اس کے...
     پاکستان کے ڈیجیٹل تعلیمی منظرنامے میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر معروف ماہر تعلیم و صنعتکار شکیل احمد میر نے HopeToSkills.com کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ یہ ملک کا پہلا مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی لرننگ پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد ویژن پاکستان 2030 کے تحت ایک کروڑ نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ افتتاحی تقریب میں ٹیکنالوجی اور تعلیم کے ماہرین نے شرکت کی، جبکہ تقریب کو سوشل میڈیا پر براہِ راست نشر کیا گیا۔ اے آئی ماہر عرفان ملک اور ڈیٹا سائنٹسٹ ڈاکٹر شیراز نے پلیٹ فارم کی جدید خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ شکیل احمد میر نے کہا کہ، “HopeToSkills صرف ایک پلیٹ فارم نہیں بلکہ ایک تحریک ہے، جس کا مقصد تعلیم...
    کراچی: گارڈن میں ایک گھر سے پھندا لگی لاش ملی ہے ۔ ایس ایچ او گارڈن حنیف سیال کے مطابق عظیم پلازہ نیازی چوک کے قریب گھر سے پھندا لگی ایک شخص کی لاش ملنے کی اطلاع ملی، جہاں سے لاش کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں  جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ کامران ولد عزیز سے ہوئی ۔ پولیس کے مطابق اب تک کی تفتیش میں واقعہ بظاہر خودکشی کا لگ رہا ہے۔متوفی گھر میں اکیلا رہتا  تھا۔ابتدائی معلومات کے مطابق  گھریلو ومالی امورخودکشی  کی وجہ ہوسکتے ہیں۔پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔
    اداکارہ اور ڈائریکٹر انجلین ملک کینسر سے زندگئی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں اور ان کی کیمو تھراپیز بھی ہوئی ہیں۔ انجلین ملک نے بیماری کا پتہ چلنے کے پہلے روز سے اب تک ایک مرحلے مرحلے پر مداحوں کو اعتماد میں لیا اور صحتیابی کی دعا کی اپیل کی ہے۔ اپنی بیماری کے حوالے سے بالخصوص خواتین کو اہم معلومات شیئر کرتے ہوئے اووری کے کینسر کی علامات کی نشاندہی کی۔ انجلین ملک نے بتایا کہ یہ ایک خاموش بیماری ہے جس کی اکثر دیر سے تشخیص ہوتی ہے کیونکہ اس کی علامات بہت معمولی اور نظر انداز کی جانے والی ہوتی ہیں۔ انجلین ملک نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے مجھ سے پوچھا کہ اووری کینسر کی علامات کیا ہیں۔ یہ کینسر صرف...
    اسلام ٹائمز: عبوری مرحلے کے دوران، جے آئی ٹی کی قیادت غزہ کی پٹی میں تعیناتی کے لیے پہنچنے سے پہلے مصر کے العریش علاقے میں مقیم ہوگی، اور اس کا مرکزی انتظامی اور سیاسی ہیڈکوارٹر عارضی طور پر اردن یا قاہرہ میں واقع ہوگا۔ اس مدت کے دوران، مذکورہ کونسل کو غزہ کی پٹی میں اعلیٰ ترین سیاسی اور قانونی اتھارٹی تصور کیا جائے گا، اور اس کے پاس قوانین جاری کرنے، حکام کی تقرری اور عوامی پالیسیوں کو تیار کرنیکا براہ راست اختیار ہوگا۔ خصوصی رپورٹ:  ٹرمپ پلان میں غزہ کی انتظامیہ سے متعلق پیراگراف، غزہ پر حکومت کرنے کے لیے بین الاقوامی اتھارٹی کے بارے میں وضاحت کرتا ہے اور اسے ٹونی بلیئر پلان کے نام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)جمعرات کے روز، پی ایم ای ایکس میں دھاتوں، توانائی، سی او ٹی ایس، اور انڈیکسز کی مجموعی تجارتی مالیت 116.123 ارب روپے ریکارڈ کی گئی، جبکہ 91,197 لاٹس کا کاروبار ہوا۔ سب سے زیادہ کاروبار سونے میں ہوا، جس کی مالیت 82.857 ارب روپے رہی، اس کے بعد چاندی (16.055 ارب روپے)، سی او ٹی ایس (4.705 ارب روپے)،پلاٹینم (4.991 ارب روپے)، نیس ڈیک 100 (2.970 ارب روپے)، ایس پی 500 (1.186 ارب روپے)، کروڈ آئل (932.921 ملین روپے)، جاپان ایکوئٹی 225 / امریکی ڈالر (810.000 ملین روپے)، پیلیڈیم (763.294 ملین روپے)،تانبہ (302.600 ملین روپے)، ڈی جے (183.396 ملین روپے)، قدرتی گیس (287.129 ملین روپے)، برینٹ (31.876ملین روپے)، اور ایلومینیم (5.284 ملین روپے) شامل ہیں۔زرعی اجناس...
    جامعہ کراچی میں تقریبا تین دہائیوں قبل قائم ہونے والا شعبہ ویژول اسٹیڈیز اپنی سلور جوبلی گزارنے کے بعد    طلباء و طالبات کا متلاشی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک دوسر میں اس شعبے میں داخلے کے لیے 1200 سے 1500 تک طلبہ درخواست دیتے تھے اور رجحان زیادہ ہونے کی وجہ سے aptitude ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد کلاس کا حصہ بنتے تھے تاہم حکومتی حلقوں کی جانب سے مسلسل داخلوں کی سفارش کی وجہ سے اب یہ تعداد بتدریج کم ہوکر 300 سے بھی کم رہ گئی ہے۔ اس برس شعبہ ویژول اسٹڈیز کے داخلہ ٹیسٹ میں ڈھائی سو سے زائد طلبہ شریک ہوں گے، جو شعبہ اور یونیورسٹی کی اتھارٹی کے لیے تشوشیناک صورت حال سے کم نہیں ہے۔ شعبہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی ویب سائٹ ایکس نے صارفین کے پروفائلز میں مزید معلومات شامل کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ لوگ آسانی سے سمجھ سکیں کہ وہ کس سے بات کر رہے ہیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق یہ نیا فیچر اس لیے متعارف کرایا جا رہا ہے کیونکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے ایسے بوٹس بنانا آسان ہو گیا ہے جو انسانوں کی طرح بات کر سکتے ہیں، ایکس کا مقصد یہ ہے کہ صارفین یہ جان سکیں کہ جو شخص ان سے بات کر رہا ہے وہ اصلی ہے یا نہیں۔نئے فیچر کے تحت صارف کے پروفائل پر درج ذیل معلومات دکھائی جائیں گی، جیسے اکاؤنٹ کب بنایا گیا، صارف کہاں سے تعلق رکھتا ہے، صارف نے...
    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ہتھنی سڑک کنارے  پھنسے ہوئے اپنے بچے کو بچاتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ مختصر، 17 سیکنڈ کی ویڈیو بھارتی فاریسٹ سروسز کے افسر پروین کسوّان نے شیئر کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: موسیقی کی دلدادہ ہتھنی نے اپنے ردعمل سے سب کو حیران کردیا ویڈیو میں ایک ننھا ہاتھی سڑک کے کنارے پھنسا ہوا ہے اور اوپر چڑھنے کی کوشش کررہا ہوتا ہے۔ کچھ دیر بعد ماں ہاتھی اور ایک اور ہاتھی اس کی مدد کے لیے آگے بڑھتے ہیں اور اسے دھکیل کر سڑک پر چڑھا دیتے ہیں۔ پروین کسوّان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ماں اور بچے کا یہ ساتھ ناقابلِ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی:۔امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کا شدید بحران ہے، شہری پانی کے ایک ایک قطرے کو ترس گئے، شہر بھر میں پانی کی لائنیں پھٹنے سے بحران مزید سنگین ہوگیا ہے۔ گلشن اقبال، گلستان جوہر، اسکیم 33، گلبرگ ٹاﺅن، نارتھ ناظم آباد اور لیاقت آباد کے علاقے تین دن سے پانی سے محروم ہیں۔ منعم ظفر خان نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع غربی اور کیماڑی میں پانی کی فراہمی میں بہتری کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، نصف شہر کو سپلائی نہ ملنے سے شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں، کراچی کو یومیہ 1200 ملین گیلن پانی درکارہے جبکہ...
    فائل فوٹو۔ کراچی چڑیا گھر سے مادہ ریچھ رانو کی اسلام آباد منتقلی کے معاملے پر کے ایم سی زو اینڈ سفاری نے اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ کے خط کا جواب دیا ہے۔ خط میں مادہ ریچھ رانو کی ڈائیٹ سے متعلق بتایا گیا ہے۔ خط کے مطابق رانو کو کھانے میں 2 کلو بیف، ایک کلو مچھلی اور ایک کلو بریڈ دی جاتی ہے۔خط کے مطابق رانو کو ایک کلو کھیرا، آدھا کلو گاجر، شکر قندی اور کھجور دی جاتی ہے۔  کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ دو روز میں اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم سندھ ہائیکورٹ میں کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ رانو کے لیے ناکافی انتظامات سے متعلق جوڈ ایلن...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر سپریم کورٹ جائیں گے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 25 مارچ کے فیصلے پر ایک دن بھی عمل نہیں ہوا، فیصلے کے مطابق منگل کو فیملی اور جمعرات کو وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی، اکتوبر 2024ء سے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوا، 10 سے زائد توہین عدالت کی درخواستیں دائر ہوئیں مگر ایک بھی نہیں سنی گئی۔ قانون کی حکمرانی سب پر لازم ہے، سب کے لیے انصاف...
    اسلام آباد: سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر سپریم کورٹ جائیں گے، پورے عدالتی نظام کو ڈرم بجا کر ناچ کروایا جارہا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 25 مارچ کے فیصلے پر ایک دن بھی عمل نہیں ہوا، فیصلے کے مطابق منگل کو فیملی اور جمعرات کو وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی، اکتوبر 2024ء سے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوا، 10 سے زائد توہین عدالت کی درخواستیں دائر ہوئیں مگر ایک بھی نہیں سنی گئی۔ انہوں ںے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو پروا نہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد کے انقرہ پارک میں جاگنگ ٹریک کی تعمیر کے منصوبے میں ایک کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔زرایع کے مطابق سی ڈی اے انوائرمنٹ وِنگ نے ایک جعلی کنسٹرکشن کمپنی کو ٹھیکا دے رکھا تھا۔ دستاویزات سے پتہ چلا ہے کہ جاگنگ ٹریک کا ٹھیکا ایک کروڑ روپے کی حد میں ہونا تھا، مگر ایک کروڑ 70 لاکھ روپے کا معاہدہ سائن کر دیا گیا۔تحقیقات کے مطابق دو بلز فزیکل ویریفکیشن اور لیب ٹیسٹ کے بغیر ادا کیے گئے، جن میں 3.94 ملین اور 4.93 ملین روپے کے بلز جعلی طور پر منظور کرکے ایک فرد کے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کیے گئے۔مزید انکشاف ہوا کہ متعلقہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا آپ نے حال ہی میں یوٹیوب کے ویڈیو پلیئر میں کچھ مختلف محسوس کیا؟ اگر ہاں، تو یہ محض آپ کا وہم نہیں — یوٹیوب نے واقعی اپنا ویڈیو پلیئر اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔یوٹیوب کے مطابق اس اپڈیٹ کا مقصد ویڈیوز دیکھنے کے تجربے کو مزید بہتر اور صاف ستھرا بنانا ہے۔ اس نئی تبدیلی میں ویڈیو کنٹرولز کو اپڈیٹ کیا گیا ہے اور نئے آئیکونز شامل کیے گئے ہیں، تاکہ انٹرفیس زیادہ جدید اور صارف دوست محسوس ہو۔یہ تبدیلیاں 2025 کے آغاز سے آزمائشی مراحل میں تھیں، اور اب انہیں باقاعدہ طور پر متعارف کرایا جا رہا ہے۔یوٹیوب کی جانب سے جاری کیے گئے ایک اسکرین شاٹ میں نئے ویڈیو پلیئر کا ڈیزائن دکھایا گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے خبردار کیا ہے کہ اگر تعلیمی اداروں میں منشیات کی فراہمی میں کوئی بھی ملوث پایا گیا تو ذمہ داری ادارے کے پرنسپل پر عائد ہوگی اور کارروائی بھی انہی کے خلاف کی جائے گی۔وفاقی تعلیمی اداروں میں منشیات کے پھیلاؤ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد پولیس نے عدالت میں اپنی رپورٹ پیش کی، جس کے مطابق رواں سال اب تک 1314 منشیات سے متعلق مقدمات درج کیے جا چکے ہیں اور 1408 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں کے آس پاس کے علاقوں سے 22 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا، جن سے مجموعی طور پر 3...
    اپنے ایک انٹرویو میں لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر کا کہنا تھا کہ میں ایسی غیر مصدقہ رپورٹس کی مخالفت کرتا ہوں جو لبنان کے محاذ پر تناؤ میں اضافے یا جنگ کے شعلوں کو تیز کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آج لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر "نبیہ بیری" نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں کوئی رکاوٹ نہیں، انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔ انہوں نے ان خیالات كا اظہار لبنانی اخبار "الجمہوریہ" کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نبیہ بیری نے کہا کہ ہمارے پاس الیکشن کے انعقاد کا ایک موثر قانون ہے اور اسی کے مطابق انتخابات ہوں گے۔ اس قانون کا مطلب ہے کہ لبنان میں ووٹ ڈالا جائے گا اور جو کوئی بھی ووٹ...
    سعودی عرب نے اپنی لیبر مارکیٹ میں ایسی بنیادی اصلاحات نافذ کی ہیں جنہوں نے غیرملکی محنت کشوں کے لیے روزگار، اقامت اور سفر کے نظام کو نئی سمت دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں ریلوے سفر میں 41 فیصد اضافہ، محکمہ شماریات یہ تبدیلیاں وژن 2030 کے اہداف کے تحت متعارف کرائی گئیں تاکہ معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے محنت کشوں کے حقوق کو عالمی معیار سے ہم آہنگ بنایا جا سکے۔ ڈیجیٹل معاہدوں کا شفاف نظام وزارتِ افرادی قوت و سماجی ترقی نے 2021 میں جو لیبر ریفارم انیشی ایٹو نافذ کیا، اس کے ذریعے اب غیرملکی کارکن ڈیجیٹل معاہدے کے تحت آجروں سے وابستہ ہیں۔ اس نظام نے انفرادی انحصار کو کم...
    پاکستان کی صف اول کی اداکارہ سجل علی کا اپنے سابق شوہر احد رضا میر کو ایکس پر دوبارہ فالو کرنے کا معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس سے مداحوں میں چہ مگوئیوں اور قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سجل نے احد کو ایکس پر فالو کیا ہے، جو طلاق کے بعد ایک غیر متوقع اقدام ہے اور اس نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے۔احد اور سجل کے کچھ مداح اسے پھر سے ’دوستی‘ قرار دے رہے ہیں، جبکہ دیگر ماضی کی رومانوی جوڑی کی واپسی کی امید باندھ رہے ہیں تاہم بظاہر یہ ایکس اکاؤنٹ جعلی لگ رہا ہے۔یاد رہے کہ سجل...
    کوئٹہ: لیویز فورس پشین نے ایک کامیاب آپریشن کے ذریعے لاہور سے اغوا ہونے والے 17 سالہ نوجوان فہد علی کو بازیاب کرلیا۔ انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق فہد علی کو کوئٹہ میں ایک مسافر کوچ کی اسنیپ چیکنگ کے دوران بحفاظت بازیاب کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مغوی کو بس کے ذریعے کوئٹہ لایا جا رہا تھا جہاں سے اسے غیر قانونی طور پر ایران منتقل کرنے اور پھر ترکی لے جانے کا منصوبہ تھا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق فہد علی کے اغوا کا مقدمہ 13 اکتوبر 2025 کو لاہور کے ایک تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ اغوا کاروں نے فہد علی کو لاہور سے اغوا کیا اور اسے کوئٹہ کے راستے غیر ملکی سرزمین...
     خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تنقید کی وجہ ان کی ایک حالیہ وائرل تصویر بنی ہے، جس میں انہیں دفتر میں بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ پس منظر میں پاکستان کے قومی پرچم کی جگہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پرچم آویزاں نظر آ رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل کو سخت ناپسند کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔ متعدد صارفین نے اس اقدام کو غیرمناسب اور قومی وقار کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ طرزِ عمل ان لوگوں کی محبِ وطن ہونے کے دعووں سے مطابقت نہیں رکھتا۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے سوات ایکسپریس وے پر المناک ٹر یفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیاہے۔(جاری ہے) ترجمان وزیر اعلیٰ ہائوس پشاور کے مطابق وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ کو زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
    امریکا میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب کھلونے والی کار سے پائپ میں پھنسی بلی کو بخیر و عافیت نکال لیا گیا۔ یہ واقعہ نیویارک میں پیش آیا جہاں ایک بلی کا بچہ زیرِ زمین پائپ میں پھنس گیا تھا۔ اس تک پہنچنا انسانوں کے لیے ناممکن تھا۔ مقامی ریسکیو ٹیم نے ریموٹ کنٹرول کار میں ایک کیمرہ اور لائٹ نصب کر کے اسے پائپ کے اندر بھیجا۔ اس کار نے بلی کی درست مقام معلوم کرنے میں مدد دی۔ https://www.facebook.com/strongislandrescue/videos/825611056669579/ جب بلی کی جگہ کا پتا چل گیا تو ریسکیو عملے نے پائپ کا وہ حصہ کھود کر کھولا اور آخرکار کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد بلی کو محفوظ طور پر نکال لیا۔ یہ واقعہ نہ صرف ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کی ریاست نیویارک میں ایک دلچسپ و عجیب اور متاثر کن واقعہ پیش آیا جہاں جدید ٹیکنالوجی نے ایک بے زبان جانور کی زندگی بچا لی۔ایک بلی کا بچہ حادثاتی طور پر ایک زیرِ زمین پائپ میں جا پھنسا، جہاں تک انسانوں کا پہنچنا تقریباً ناممکن تھا۔ بلی کی مسلسل میاؤں میاؤں نے اردگرد کے لوگوں کی توجہ کھینچ لی اور مقامی ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی گئی۔ریسکیو عملے نے فوری طور پر ایک ریموٹ کنٹرول کار کو ریسکیو مشن کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کھلونے کی اس کار میں ایک چھوٹا کیمرہ اور تیز روشنی نصب کی تاکہ پائپ کے اندر بلی کا پتا لگایا جا سکے۔ویڈیو دیکھیں: https://www.facebook.com/share/v/1BZ6XNQKd4/کار کو احتیاط سے...
     سہیل آفریدی نے بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ ان کے حلف برداری سے قبل سیاسی و سماجی حلقوں میں اس بات پر شدید بحث جاری تھی کہ آیا وہ اس منصب تک پہنچ پائیں گے یا نہیں۔ متعدد سیاسی شخصیات نے یہ پیش گوئی کی تھی کہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ منتخب نہیں ہو سکیں گے، جن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سابق مشیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، سوشل میڈیا پر جتنے منہ اتنی باتیں فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر سہیل آفریدی وزیراعلیٰ منتخب ہو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)بدھ کے روز، پی ایم ای ایکس میں دھاتوں، توانائی، سی او ٹی ایس، اور انڈیکسز کی مجموعی تجارتیمالیت 128.317 ارب روپے ریکارڈ کی گئی، جبکہ 109,034 لاٹس کا کاروبار ہوا۔ سب سے زیادہ کاروبار سونے میں ہوا، جس کی مالیت84.605 ارب روپے رہی، اس کے بعد چاندی(26.469 ارب روپے)، سی او ٹی ایس (6.181 ارب روپے)، پلاٹینم (3.879 ارب روپے)، نیس ڈیک 100 (2.707 ارب روپے)، کروڈ آئل (1.603 ارب روپے)، ایس پی 500 (1.039 ارب روپے)، تانبہ (754.177 ملین روپے)، ڈی جے (273.444 ملین روپے)، پیلیڈیم (563.051 ملین روپے)، قدرتی گیس (154.562 ملین روپے)، برینٹ (25.552 ملین روپے)، اور ایلومینیم (6.040 ملین روپے) شامل ہیں۔زرعی اجناس میں21 لاٹس کی تجارت ہوئی، جن کی مجموعی مالیت56.931...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دیہی خواتین محنت، محبت، احساس ذمہ داری اور قربانی کی زندہ مثال ہیں۔ ان کی عظمت، قربانی اور انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دیہی خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ دیہی خواتین کے حقوق کا دن منانے کامقصد دیہاتی خواتین کی محنت اور کاوشوں کا اعتراف کرنا ہے۔ دیہی خواتین کی محنت سے پنجاب کی زمین لہلہاتی ہے،گھر آباد ہوتے ہیں اور معیشت مستحکم ہوتی ہے۔ دیہی عورت محض ایک محنت کش نہیں بلکہ پنجاب کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔دیہی خاتون سمیت ہر عورت کا...
    ویب ڈیسک : سیکرٹری پاور ڈاکٹر فخر عالم نے کہا ہے کہ صارف اپنی پسند کی کمپنی سے بجلی خرید سکے گا، ابتدا میں سہولت ایک میگاواٹ تک کے صارفین کو دی جائے گی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس محمد ادریس کی زیر صدارت ہوا، جس میں سیکرٹری پاور ڈاکٹر فخر عالم، پاور ڈویژن حکام اور کمیٹی ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران کراچی میں بجلی کی فراہمی، انفراسٹرکچر اور پاور سیکٹر کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے کہا کہ کراچی ایک بڑا شہر ہے مگر یہاں صرف ایک ہی کمپنی کی اجارہ داری کے الیکٹرک کی ہے، جس کے باعث عوام کو شدید مسائل کا سامنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان کی نجی ایئرلائن ایئرسیال نے برطانیہ کے 3 اہم شہروں لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی باقاعدہ درخواست دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ اقدام برطانیہ کی جانب سے پاکستانی ایئرلائنز پر عائد پانچ سالہ پابندی کے خاتمے کے بعد سامنے آیا ہے، جس سے ایک بار پھر پاکستانی فضائی کمپنیوں کو یورپی فضاؤں میں پرواز کرنے کی اجازت حاصل ہوگئی ہے۔ایئرسیال کی یہ پیش رفت اس وقت ہوئی ہے جب اس سے قبل پی آئی اے اور ایئربلو بھی برطانیہ کے لیے پروازوں کی منظوری حاصل کرچکی ہیں۔ ایئرسیال کی درخواست پر عمل درآمد کے بعد توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ جلد ہی یہ ائیرلائن بھی اپنی...
    صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کی خودمختاری، مساوات اور وقار کا تحفظ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سفید چھڑی محض ایک آلہ نہیں بلکہ ہمت، اعتماد اور خودانحصاری کی علامت ہے، جو بصارت سے محروم افراد کی زندگی میں راہنمائی کا ذریعہ بنتی ہے۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ ایک ایسا معاشرہ جو جامع ہو، مساوات پر مبنی ہو اور باہمی احترام و تعاون کو فروغ دے، وہی حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ کہلانے کا حق دار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بصارت سے محروم افراد سمیت تمام...
    قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کر سبقت حاصل کر لی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے چوتھے دن کا آغاز جنوبی افریقا کے بیٹر ریان ریکلیٹن اور ٹونی ڈی ذوزی نے کیا لیکن ڈی ذوذی اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں بغیر کوئی اضافہ کیے شاہین شاہ آفریدی کا شکار ہو گئے۔ اس کے بعد نعمان علی نے پہلے ٹریسٹن اسٹبز اور پھر ڈیوڈبریوس کو آؤٹ کیا جبکہ ساجد خان نے جنوبی افریقا کے سیٹ بیٹر ریان ریکلیٹن کو 45 رنز پر کیچ آؤٹ کروا دیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے وریینی اور سبراین کو آؤٹ...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کرگئے جب کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آغا سراج درانی کو ایک ماہ قبل برین ہیمبرج ہوا تھا جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور پھر چند روز قبل دوبارہ ان کی طعیبت خراب ہو گئی تاہم آج ڈاکٹرز نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں آغا سراج درانی کے انتقال کی خبر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیاسی اور جمہوری خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ President...
    آج 72 سال کی عمر میں انتقال کرنے والے آغا سراج درانی سندھ کی سیاست کا ایک نمایاں نام تھے جو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سرکردہ رہنما کی حیثیت سے سندھ کی سیاست میں کئی دہائیوں سے فعال رہے۔ آغا سراج درانی 2013 سے 2024 تک سندھ اسمبلی کے اسپیکر کے اہم آئینی عہدے پر فائز رہے۔ ان کا یہ عہدہ ان کے کیریئر کا ایک نمایاں دور رہا، آغا سراج درانی مختصر مدت کے لیے سندھ کے قائم مقام گورنر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: پیپلز پارٹی کے اویس قادر شاہ سندھ اسمبلی کے بارہویں اسپیکر منتخب اپنے سیاسی سفر کے دوران، وہ سندھ میں بلدیات اور دیگر محکموں...
    کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2025ء ) سندھ اسمبلی کے سابق سپیکر آغا سراج درانی انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سندھ اسمبلی کے سابق سپیکر آغا سراج درانی طویل علالت کے بعد آج بتاریخ 15 اکتوبر 2025ء بروز بدھ کراچی میں انتقال کرگئے، وہ کافی عرصے سے عارضۂ قلب اور دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے اور ان کا علاج کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں جاری تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے، مرحوم نے سوگواران میں اہلیہ ناہید درانی، ایک بیٹا آغا شہباز اور 3 بیٹیاں صنم، سارہ اور شہانہ درانی چھوڑے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ محمد آغا سراج خان درانی 5 اکتوبر 1953ء کو...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے شیر افضل مروت سے متعلق پیش گوئی درست ثابت ہونے کے بعد نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بھی خبردار کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق کاکہناتھا کہ شیر افضل مروت سے پہلی اتفاقیہ ملاقات چند ماہ پیشتر سپیکر چیمبر میں ہوئی ، وہاں دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے وہ جا رہے تھے اور میں آ رہا تھا مصافحہ کے بعد میں نے ان سے کہا کہ اگر آپ بُرا نہ مانیں تو ایک بات کہہ دوں ، بولے ضرور ! عرض کیا جب عمران خان جیل سے واپس آئیں گے تو جس شخص کو سب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( آن لائن) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے حالیہ واقعے کے بعد جعلی خبروں، ڈیپ فیک ویڈیوز اور جھوٹے بیانیوں کے پھیلاؤ پر حکومت نے سخت ایکشن کا اعلان کرتے ہوئے فیک نیوز نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پی سی سی آئی اے کے تحت مرکزی کرداروں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے اور ان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اور خصوصی یونٹس کی جانب سے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ڈیپ فیک لیبارٹری فعال کر دی گئی ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی جعلی ویڈیوز اور...
    قصور: تھانہ مصطفی آباد کی حدود میں لین دین کے تنازع پر پیش آنے والے جھگڑے نے خونریز شکل اختیار کر لی، جہاں ملزم بوٹا نے فائرنگ کر کے 42 سالہ راشد ابراہیم کو قتل کر دیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ کے دوران جھگڑا شدت اختیار کر گیا جس پر ملزم بوٹا نے اسلحہ نکال کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں راشد ابراہیم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو بلھے شاہ اسپتال منتقل کر دیا۔ ادھر پولیس تھانہ مصطفی آباد نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ کی سرزمین ایک بار پھر عالمی خبروں کا مرکز بن چکی ہے۔ دو سال، یعنی 736 دن بعد اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اگرچہ امن کی جانب ایک امید افزا قدم سمجھی جا رہی ہے، مگر تل ابیب اور یروشلم میں عوامی غصے کا لاوا پھٹ پڑا ہے۔ اسرائیلی شہری سوال اٹھا رہے ہیں کہ اگر یہ معاہدہ آج ممکن تھا تو پہلے کیوں نہیں؟ یہ احتجاج محض جذباتی ردعمل نہیں بلکہ ایک سیاسی زلزلہ ہے، جس نے نیتن یاہو کی حکومت کی بنیادیں ہلا دی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، حماس نے ریڈ کراس کی نگرانی میں 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا ہے، جبکہ 28 لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کی گئیں۔ اس کے بدلے میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) منگل کے روز، پی ایم ای ایکس میں دھاتوں، توانائی، سی او ٹی ایس، اور انڈیکسز کی مجموعی تجارتی مالیت 101.225 ارب روپے ریکارڈ کی گئی، جبکہ 90,234 لاٹس کا کاروبار ہوا۔ سب سے زیادہ کاروبار سونے میں ہوا، جس کی مالیت 66.258 ارب روپے رہی، اس کے بعد چاندی (19.266 ارب روپے)، سی او ٹی ایس (3.776 ارب روپے)، پلاٹینم (4.984 ارب روپے)، نیس ڈیک 100 (3.078 ارب روپے)، کروڈ آئل (1.502 ارب روپے)، ایس پی 500 (809.245 ملین روپے)، تانبہ (904.356 ملین روپے)، ڈی جے (272.691 ملین روپے)، پیلیڈیم (339.977 ملین روپے)، قدرتی گیس (259.591 ملین روپے)، برینٹ (34.323 ملین روپے)، ایلومینیم (15.176 ملین روپے)، اور جاپان ایکوئٹی 225 (13.088 ملین روپے) شامل...
    بخارا، ازبکستان (ترکستان) کا مشہور تاریخی شہر ہے۔ اس کے ایک نواحی قصبے افشنہ میں صفر 370ھ/ اگست 980ء میں عبداللہ ابن سینا کے ہاں ایک بچہ پیدا ہوا جس کا نام حسین رکھا گیا۔ یہی حسین بن عبد اللہ بڑا ہو کر اپنے دادا سینا کی نسبت سے بو علی سینا یا ابن سینا کے نام سے مشہور ہوا اور یورپ میں ابن سینا کو Avicenna (ایوی سینا) کہا جاتا ہے۔ یہی نہیں اس کی مشہور کتاب ’’القانون فی الطب‘‘ نے یورپی زبانوں کو قانون یا کَینن(Canon) کی مستقل اصطلاح عطا کی جس کے معنی ضابطہ، اصول یا کسی مصنف کی کتب کا مجموعہ ہیں۔ شیخ الرئیس بوعلی سینا کا باپ عبداللہ بلخ (افغانستان ) کا رہنے والا تھا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی بیوٹی اور ویلنَس(Wellness) مصنوعات بنانے والی کمپنیاں اس سال دبئی میں ہونے والی خطے کی سب سے بڑی نمائش بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2025 میں بھرپور انداز میں شرکت کرنے جا رہی ہیں۔ یہ عالمی سطح کی نمائش 27 سے 29 اکتوبر تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہوگی۔یہ نمائش، جو اب اپنے 29ویں ایڈیشن میں داخل ہو رہی ہے، دنیا بھر کے بیوٹی پروفیشنلز کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکی ہے، جہاں تقریباً 75 ہزار سے زائد وزیٹرز اور 2 ہزار 400 سے زیادہ نمائش کنندگان شریک ہوں گے۔ اس ایونٹ کو پاکستانی برآمد کنندگان، مینوفیکچررز اور ڈسٹری بیوٹرز کے لیے ایک سنہری موقع قرار دیا جا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق نے والدین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ اگر آپ کے بچے سوشل میڈیا پر زیادہ وقت گزارتے ہیں تو یہ عادت ان کی تعلیمی صلاحیتوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔کیلیفورنیا یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق 13 سال سے کم عمر بچے جو روزانہ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں، وہ مطالعے، یادداشت اور الفاظ کے ذخیرے سے متعلق ٹیسٹوں میں کمزور کارکردگی دکھاتے ہیں۔ماہرین نے ہزاروں بچوں پر کی جانے والی ایک طویل المعیاد تحقیق کا ڈیٹا استعمال کیا جس میں 9 سے 13 سال کی عمر کے 6 ہزار سے زائد بچے شامل تھے۔ ان بچوں کو سوشل میڈیا کے استعمال کے...
    وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق فیک نیوز نیٹ ورکس بے نقاب ہوا ہے، جس کے مرکزی کرداروں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق جعلی خبریں چلانے کے عمل میں ملوث افراد کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ڈیپ فیک لیب ایکٹو ہوگئی، جہاں جعلی ویڈیوز اور آڈیوز کی فارنزک جانچ پڑتال جاری ہے۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو نوٹسز جاری کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ فیک مواد 24 گھنٹے میں ہٹایا جائے۔ ٹی ایل پی...
    سٹی42:  پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ صوبائی حکومت کا سیلاب اور اس کے نقصانات کا سروے تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور بہت جلد متاثرین کو مالی امداد کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ عظمیٰ بخاری نے یہ باتیں پنجاب اسمبلی میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہیں۔ عظمی بخاری نے کہا، ایک وزیرِاعلیٰ بیگم کے کہنے پر لگایا تھا، اب دوسرا باجی کے کہنے پر لگایا ہے۔ ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ پنجاب کی وزیرِ اطلاعات نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے لیے مخصوص کارڈ اسکیم کو دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے، جبکہ ’ستھرا پنجاب فلیگ شپ پروگرام‘ کے تحت مختلف اضلاع میں صفائی اور صحت کے منصوبے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) صدرمملکت آصف علی زرداری نے بصارت سے محروم افرادحقوق کے تحفظ کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری اور پاکستان بھر کے تمام سرکاری اور نجی ادارے ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں بصارت سے محروم افراد کی قابل ذکر صلاحیتوں سے استفادہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے ان خیالات کا اظہار سفید چھڑی کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔صدرِ مملکت نے بنیادی حقوق کے تحفظ، آزادی کو فروغ دینے، اور بصری چیلنجز کے ساتھ زندگی گزارنے والے ہر فرد کے موروثی وقار کو برقرار رکھنے...
    حکومتِ پاکستان نے ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن لینے کا اعلان کر دیا جب کہ فیک نیوز نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا اور مرکزی کرداروں کی فہرست تیار کرلی گئی۔ ملوث افراد کے خلاف PCCIA کے تحت مقدمات درج ہوں گے، ایف آئی اے سائبر کرائم اور خصوصی یونٹس کی جانب سے فوری گرفتاریاں متوقع ہیں، ڈیپ فیک لیب ایکٹو، جعلی ویڈیوز/ آڈیوز کی فارنزک جانچ شروع کردی گئی۔ اس حوالے سے سوشل پلیٹ فارمز کو نوٹس کرکے کہا گیا کہ فیک مواد 24 گھنٹے میں ہٹایا جائے، بار بار خلاف ورزی پر اکاؤنٹس مستقل معطلی کی سفارش کی گئی۔ عوام کو وارننگ دی گئی کہ  غیر مصدقہ ویڈیو/ کلپ شیئر کرنے پر بھی کارروائی ممکن ہے،...
    وزیر زراعت پنجاب کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد کا چین کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز بیجنگ :وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی قیادت میں صوبہ پنجاب کا ایک اعلیٰ سطح وفد چین کے دورے پر ہے۔ وفد میں پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ خان لغاری اور سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو بھی شامل ہیں۔منگل کے روز محکمہ زراعت، حکومتِ پنجاب کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران وفد نے چائنا ایگریکلچر مشینری ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن (سی اے ایم ڈی اے ) کے عہدیداران سے خصوصی ملاقات اور تفصیلی مذاکرات کئے ۔وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے...
    فائل فوٹو پی ٹی آئی کے رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ اسمبلی کے فلور پر ایک شخص نے کہا کہ میں نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے دیا۔ جب دو دفعہ ایک آدمی نے استعفیٰ دے دیا اس کے بعد گورنر کا کوئی کام نہیں بنتا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف خان نے کہا کہ قانونی طور پر وزیراعلیٰ صرف اپنا استعفیٰ بھیجتا ہے، اسپیکر صوبائی اسمبلی نے آئین اور قانون کے دائرے میں رولنگ دی ہے۔عاطف خان نے کہا کہ اگر یہاں سے ناامید ہوئے تو احتجاج کریں گے، الیکشن ساری اپوزیشن پارٹیز کے سامنے ہوا، کوئی سیکرٹ بیلٹ نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ گورنر جان بوجھ کر استعفیٰ منظور کرنے میں تاخیر کر...
    صرف سولہ سال کی عمر میں پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ علیزے شاہ نے حال ہی میں ان افواہوں پر ردِعمل دیا ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ نئی اداکارہ نذیبہ زینب، جو ڈرامہ جما تقسیم میں ’صدرا‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں، ان کی بہن ہیں یا کیونکہ وہ ان سے مشابہت رکھتی ہیں۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر کئی صارفین نذیبہ زینب کو علیزے شاہ کی ہم شکل قرار دے رہے ہیں اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ ان کی چھوٹی بہن ہیں۔ تاہم اب علیزے نے ان افواہوں پر ردعمل کا اظہار کردیا ہے۔  علیزے شاہ نے ایک ویڈیو بیان میں اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا، ’’میری کوئی بہن...
    مرید کے : ٹی ایل پی کا پُر تشدد احتجاج اور حملے، پولیس افسر شہید، 12 اہلکار زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز مرید کے : پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے شہر مرید میں تحریک لبیک ( ٹی ایل پی) کے پر تشدد احتجاج کے دوران ایک پولیس افسر شہید اور ایک درجن اہلکار زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے شہر مرید میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے پرتشدد احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے ہوئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پرتشدد احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا تاہم پر تشدد احتجاج میں ایک پولیس افسر شہید اور ایک درجن اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس ذرائع کا...
    سعودی دارالحکومت (ریاض) میں FOMEX 2026 کے عنوان سے میڈیا اور ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی عالمی نمائش منعقد ہوگی، جو دنیا بھر کی ممتاز کمپنیوں، ماہرین، اور تخلیقی صنعتوں کو ایک جگہ اکٹھا کرے گی۔ یہ ایونٹ سعودی میڈیا فورم کے تحت منعقد ہو رہا ہے اور اسے خطے میں میڈیا، ابلاغ، اور تخلیقی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔ نمائش 4 تا 6 فروری 2026 کو ریاض میں ہوگی، جس میں 6 بڑے موضوعاتی زونز شامل ہوں گے۔ اس موقع پر میڈیا پروڈکشن، براڈکاسٹنگ، آڈیو، ویڈیو، کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل انوویشن سے متعلق جدید ترین مصنوعات اور حل پیش کیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیے سعودی عرب میں جدید ٹیکنالوجی کا سب سے...
    لاہور میں بجلی چوری کے خلاف پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، دو ہفتوں میں سینکڑوں گرفتاریاں، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت جاری کر دی۔ لاہور پولیس نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بجلی چوری کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 331 ملزمان کو گرفتار کر کے 703 مقدمات درج کیے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سال 2025 کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 26 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار کیے جا چکے ہیں، جبکہ 21 ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے تمام فیلڈ افسران کو بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھنے اور متعلقہ اداروں سے قریبی...
    اقوام متحدہ کے ریلیف چیف ٹام فلیچر نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جاری انسانی بحران کے پیشِ نظر اقوام متحدہ کے ایمرجنسی ریسپانس فنڈ سے مزید 11 ملین ڈالر جاری کیے گئے ہیں تاکہ سردیوں سے قبل امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جا سکے۔ ٹام فلیچر نے ایک بیان میں کہا کہ اس رقم کے اجراء کے بعد غزہ کے لیے کل امداد 20 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس سے خوراک، پانی، پناہ گاہیں، صحت کی سہولتیں اور بنیادی انفراسٹرکچر کو برقرار رکھنے میں مدد دی جائے گی۔ The ceasefire in Gaza offers a critical window to scale up aid, ahead of winter. I’ve allocated an additional $11 million from @UNCERF, bringing the total...
    ایکسپو 2030 (ریاض) نے جاپان میں اختتام پذیر ہونے والی ایکسپو 2025 (اوساکا) کی اختتامی تقریب کے دوران عالمی نمائشوں کے بین الاقوامی دفتر (BIE) کا پرچم باضابطہ طور پر حاصل کر لیا، جو آئندہ عالمی نمائش کی میزبانی کی ذمہ داریوں کی منتقلی کی علامت ہے۔ مزید پڑھیں: سعودی انٹرنیشنل باز و شکار میلہ اختتام پذیر: 7 ملین ریال کے باز نیلام سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، یہ اقدام مملکت کے لیے ایک نئے تاریخی مرحلے کا آغاز ہے، جس کے تحت وہ ایکسپو 2030 کے لیے غیر معمولی اور عالمی سطح کی نمائش کی تیاریاں شروع کرے گی۔ ایکسپو 2030 ریاض یکم اکتوبر 2030 سے 30 مارچ 2031 تک منعقد ہوگی، جو 6 ملین مربع میٹر کے وسیع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (اے پی پی) پشاور کے نواحی علاقے چمکنی مسلم سٹی فیزون میں ایک شخص نے اپنی دو جڑواں بیٹیوں اور بیوی کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا ۔خودکشی کرنے والے گھر کے سربراہ کی شناخت فضل حیدر ولد شیر غنی سکنہ نوشہر ہ کے نام سے ہوئی ، مقتول بیوی کی شناخت لبنیٰ اور دو چھ سالہ جڑواں بیٹیوں میں ایک منہا اور دوسری بیٹی میرحا شامل ہیں ۔متوفی پیشے کے لحاظ سے نوشہرہ ڈرائی پورٹ میں ملازمت کرتا تھا ،علی الصباح پہلے اپنی بیوی پھر بیٹیوں اور پھر خود کو گولی مار کر موت کو گلے لگا لیا ۔پولیس نے چاروں افراد ماں باپ اور دو بیٹیوں کی نعشیں تحویل میں...
    سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں ایرانی سلامتی کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مقاومت ہمیشہ فاتح اور پائندہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل "علی لاریجانی" نے کہا کہ مظلوم اور شجاع فلسطینی قوم کی جانب سے رہائی پانے والے قیدیوں کے استقبال کے مناظر ظاہر کرتے ہیں کہ کسے فتح نصیب ہوئی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے کہا کہ صیہونی رژیم اب اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے کہ دو سالہ وحشیانہ قتل و غارت گری کے باوجود حماس کس طرح اپنی عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقاومت ہمیشہ فاتح اور پائندہ ہے۔
    جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی نے سرینگر میں نامہ نگاروں کیساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اعداد و شمار کے لحاظ سے بی جے پی ایک نشست جیتنے کی پوزیشن میں بھی نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی اور نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر دھاندی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں انتخابات میں ایک بھی نشست ’’ہارس ٹریڈنگ‘‘ (یعنی ووٹ خریدنے یا وفاداریاں بدلوانے) کے بغیر نہیں جیت سکتی۔ نیشنل کانفرنس اور بی جے پی کے امیدواروں نے راجیہ سبھا انتخابات کے لئے نامزدگیاں داخل کیں جو 24 اکتوبر کو ہونے والے ہیں، یہ نشستیں فروری 2021ء سے خالی...
    پاک فوج نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک بار پھر دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت منوا لی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی کی ٹیم نے بین الاقوامی فوجی مشق ’’ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025‘‘ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ یہ مشق 3 سے 13 اکتوبر تک ویلز، برطانیہ میں منعقد ہوئی، جو فوجی مہارت اور اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کی پہچان سمجھی جاتی ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کیمبرین پیٹرول میں شریک ٹیموں کو انتہائی دشوار گزار راستوں سے گزرنا ہوتا ہے، جہاں انہیں 48 گھنٹوں میں 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے متعدد خصوصی اہداف مکمل کرنے ہوتے ہیں۔
    تل ابیب ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2025ء ) پی ٹی آئی کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ عمران خان کی تصویر دکھانا ممنوع ہے، لیکن اسرائیلی پارلیمنٹ کے مناظر ہمارے ٹی وی چینلز پر نشر ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسرائیلی پارلیمنٹ کی کاروائی براہ راست نشر کیے جانے پر تھریک انصاف کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ جاری بیان میں تھریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ " اسرائیلی پارلیمنٹ کے مناظر ہمارے ٹی وی چینلز پر نشر ہو رہے ہیں، لیکن عمران خان کی تصویر دکھانا ممنوع ہے۔ قائداعظم نے واضح کہا تھا: "ہم اسرائیل کو تب تک تسلیم نہیں کریں گے جب تک...
    چین میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے سابق منگیتر سے گلے ملنے کی فیس کا مطالبہ کردیا ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق ہینان صوبے کی خاتون نے اپنے منگیتر کے خاندان سے دو لاکھ یوآن (چینی کرنسی) کا منگنی کا تحفہ لیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد خاتون نے جو کیا وہ چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گیا ۔ خاتون نے مرد کو ایک لاکھ 79 ہزار یوآن واپس کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ تاہم وہ ’گلے لگانے کی فیس‘ کے طور پر 30 ہزار یوآن کاٹنا چاہتی تھیں۔ اس رقم میں کچھ دوسرے اخراجات بھی شامل تھے۔ مبینہ طور پر خاتون...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران بائیں بازوں کے ارکان پارلیمنٹ نے فلسطین کے حق میں احتجاج اور نعرے بازی کی، اس دوران ایوان میں شور شرابا بھی کیا گیا، تاہم سیکیورٹی اہلکار نے احتجاج کرنے والے رکن کو ایوان سے باہر کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہا اور اسرائیل نے وہ سب کچھ جیت لیا جو طاقت کے بل پر جیتا جاسکتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2 سالوں کی تاریکی اور قید و بند کے بعد 20 یرغمالی اپنے خاندانوں کے پاس واپس آرہے ہیں، ’’یہ مشرقِ وسطیٰ کے ایک نئے تاریخی دور کا آغاز...