2025-08-11@15:47:21 GMT
تلاش کی گنتی: 3023
«ایک جعلی»:
(نئی خبر)
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایک رات میں سب کچھ تبدیل نہیں کیا جاسکتا، کچھ وقت درکار ہے۔ آنے والے بجٹ میں ایسی اصلاحات لا رہے ہیں جن سے ملک آگے بڑھ سکے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمالیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں معاشی بہتری آئی ہے۔ اب ہر کوئی مان رہا ہے کہ ملکی معیشت میں بہتری آچکی ہے۔ آنے والے بجٹ میں ایسی اصلاحات لا رہے ہیں جن سے ملک آگے بڑھ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک رات میں سب کچھ تبدیل نہیں کیا جاسکتا، کچھ وقت درکار ہے۔ انہوں نے پاک بھارت جنگ کے دوران...
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی رنر اَپ ٹیم کے کپتان شریاس ائیر کی جارحانہ بلےبازی نے خواتین میں مقبولیت کو تیزی سے بڑھادیا۔ ہندوستان کے رئیلٹی شو بگ باس 18 سے مشہور ہونیوالی کنٹسٹنٹ ایڈن روز نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کرنیوالے شریاس ائیر کیلئے اپنی پسندیدگی کا کھل کر اظہار کردیا۔ ایڈن روز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "میں اپنے ذہن میں تو شریاس ائیر سے پہلے ہی شادی کرچکی ہوں اور اپنے آپ کو انکے بچے کی ماں سمجھتی ہوں، مجھے انکی عاجزی اور فوکس بہت پسند ہے"۔ مزید پڑھیں: اونیت کی تصویر پر ویرات کا لائیک؛ راکل پریت بھی بول اٹھیں واضح رہے کہ شریاس ائیر...
ایک ہی گھر میں بجلی کے ایک سے زائد میٹر لگانے پر پابندی سے متعلق وزارت پاورڈویژن کا اہم بیان سامنے آگیا جس میں اس نے بجلی کے2 میٹر لگانے پر پابندی کی خبریں جعلی قرار دے دیں۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی" کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں سراسر جھوٹی، گمراہ کن اور عوام میں بے چینی پھیلانے کی مذموم کوشش ہیں۔ ایسی جھوٹی خبریں پھیلانا اور شیئر کرنا پیکا ایکٹ کے تحت قابلِ سزا جرم ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ واضح رہے کہ کسی بھی رہائشی جگہ پر دوسرا بجلی کا میٹر آج بھی مروجہ قوانین...
سلنڈر بلاسٹ میں جاں بحق ہونے والوں میں 36 سالہ فواد، اہلیہ اور تین کمسن بچے شامل ہیں جبکہ فواد کے 25 سالہ بھائی شاہ فہد بھی حادثے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے آرم کالونی میں سلینڈ دھماکے کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آرم کالونی کے گھر میں سلینڈ دھماکے کے نتیجے میں دو منزلہ عمارت ملبے کا ڈھیر بنی اور مکین اس کے تلے دب گئے۔ واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے رضاکار جائے وقوعہ پہنچے اور ملبے میں دبی خاتون، بچوں سمیت 4 افراد کو نکالنے میں کامیاب ہوئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں میاں، بیوی اور اُن...
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے تقریباً 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ’کنار ہ عالم ‘ (Edge of the World) سعودی عرب کا ایک شاندار قدرتی مقام ہے۔ یہ جگہ طُوَيْق (Tuwaiq) کی اونچی چٹانوں کا حصہ ہے، جو صحرا کے بیچ میں ایک دم بلند ہو کر آسمان کو چھونے لگتی ہیں۔ یہ چٹانیں 1,100 میٹر سے بھی زیادہ بلند ہیں، جن سے نیچے دیکھنے پر ایک نہ ختم ہونے والا صحرا نظر آتا ہے، ایسا لگتا ہے جیسے زمین اچانک ختم ہو گئی ہو، اسی لیے اسے ’کنارہ عالم‘ یا ’دنیا کا کنارہ‘ کہا جاتا ہے۔ یہ جگہ صرف خوبصورتی ہی نہیں رکھتی، بلکہ یہاں ہزاروں سال پرانے سمندری جانوروں کے فوسلز بھی ملتے ہیں، جو...
جاپانی نجی خلائی کمپنی آئی اسپیس کا بغیر انسان کے چاند پر اترنے والا خلائی جہاز "Resilience" ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہو گیا۔ کمپنی کے مطابق، لینڈر چاند کی سطح پر اترنے کی کوشش کے دوران فرش سے ٹکرا گیا اور اس سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ یہ آئی اسپیس کا دوسرا مشن تھا، اور دو سال میں یہ دوسری بڑی ناکامی ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ لینڈر چاند کی سطح سے فاصلہ صحیح طریقے سے ناپنے میں ناکام رہا، جس کے باعث وہ اپنی رفتار کم نہ کر سکا۔ ٹوکیو میں مشن کی لائیو نشریات دیکھنے والے 500 سے زائد ملازمین، شیئر ہولڈرز، اور حکومتی عہدیداروں پر مشتمل ہال اس وقت...
سیئول: جنوبی کوریا میں عوام نے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار لی جائے میونگ کو نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔ 61 سالہ لی نے 49 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کیے اور ملک کے 14ویں صدر بن گئے ہیں۔ یہ انتخاب اس وقت ہوا جب سابق صدر یون سک یول نے دسمبر 2024 میں مارشل لا نافذ کرنے کی ناکام کوشش کی، جس کے بعد ان کا مواخذہ ہوا اور عدالتی حکم سے وہ عہدے سے ہٹا دیے گئے۔ لی جائے میونگ نے رولنگ پارٹی کے امیدوار کم مون سو کو شکست دی۔ ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 79.4 فیصد رہا، جو گزشتہ 28 سالوں کا سب سے زیادہ تھا۔ لی کو اب بھی قانونی چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں...
پیرس:عالمی نمبر ایک جانک سِنر نے ایک یادگار مقابلے میں 24 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپیئن نوواک جوکووچ کو شکست دے کر اپنے پہلے فرنچ اوپن فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ فلپ شاتریئر کورٹ پر کھیلے گئے اس دلچسپ سیمی فائنل میں سِنر نے جوکووچ کو 6-4، 7-5، 7-6 (3) سے ہرایا۔ یہ مقابلہ دراصل دو نسلوں کا ٹکراؤ تھا۔ 38 سالہ سربین اسٹار، جو ریکارڈ 25 ویں گرینڈ سلم ٹائٹل کی تلاش میں تھے، میچ کے ابتدائی لمحات میں اپنی بڑھتی عمر سے شکست کھاتے دکھائی دیے تاہم نوواک جوکووچ نے حسب روایت دباؤ میں بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے تیسرے سیٹ میں تین سیٹ پوائنٹس حاصل کیے، لیکن وہ انہیں مکمل کرنے میں ناکام رہے۔ دوسری جانب...
چین میں کچھ عرسے سے ایک عجیب و غریب رجحان دیکھا جا رہا ہے جس کے تحت بیروزگار نوجوانوں کرائے کے دفاتر میں کام کرنے کا بہانہ کرنے کے لیے فیس ادا کرتے ہیں اور اس میں انہیں کوئی مالی فائدہ بھی نہیں ہوتا بلکہ الٹا پیسے بھرنے پڑتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 40 کروڑ سبسکرائبرز رکھنے والے یوٹیوبر ’مسٹر بیسٹ‘ شادی کے لیے پیسے ادھار لیں گے! ایسے نوجوان کچھ جعلی کمپنیوں کو ادائیگی کرتے ہیں تاکہ وہ جھوٹ موٹ کی نوکری کرسکیں جس کے لیے انہیں 4 تا7 امریکی ڈالر روزانہ اس کمپنی کو دینے ہوتے ہیں۔ یہ کمپنیاں کسی کو بھی مختلف کام کرنے والے ماحول کا تجربہ کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں اور ان کے لیے...
تعلیم کسی بھی معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے، مگر سندھ جیسے صوبے میں، جہاں ناخواندگی کی شرح پہلے ہی تشویشناک حد تک بلند ہے، وہاں گھوسٹ اساتذہ اور گھوسٹ اسکولز کا ناسور تعلیمی ڈھانچے کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔ گزشتہ چند سالوں کے دوران متعدد رپورٹس نے یہ انکشاف کیا کہ محکمہ تعلیم سندھ میں ہزاروں اساتذہ ایسے ہیں جو نہ صرف ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر ہیں بلکہ سرکاری خزانے سے باقاعدگی سے تنخواہیں بھی وصول کر رہے ہیں۔ اکتوبر 2024 کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ 5,000 گھوسٹ اساتذہ کی شناخت کی گئی، جن میں سے بعض بیرون ملک مقیم تھے اور دو سال سے زائد عرصے سے اپنے اسکولز نہیں گئے، مگر...
جمعہ کو ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں، بیروٹ نے اشارہ کیا کہ پیرس اور ریاض 17 سے 20 جون کو نیویارک میں منعقد ہونے والی فلسطین پر اقوام متحدہ کی کانفرنس کے دوران "ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے" کا عہد کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بیروٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے کا پختہ ارادہ رکھتا ہے۔ ہم فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، جمعہ کو ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں، بیروٹ نے اشارہ کیا کہ پیرس اور ریاض 17 سے 20 جون کو نیویارک میں منعقد ہونے والی فلسطین پر اقوام متحدہ کی کانفرنس کے دوران...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 جون 2025ء) ڈی ڈبلیو سے گفتگو میں ایک درجن سے زائد اساتذہ، ماہرین تعلیم اور طلبہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ سنجیدگی سے یہ جانچا جائے کہ آیا روایتی امتحانات کا سسٹم آج بھی علم کی حقیقی پیمائش کا مؤثر ذریعہ ہیں یا نہیں۔ مقصد کیا صرف یادداشت کو جانچنا ہے؟ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ تعلیمی اداروں میں موجودہ امتحانی نظام کا مقصد محض طلبہ کی یادداشت کو جانچتا ہے نہ کہ ان کی فہم یا تنقیدی صلاحیت کو۔ ڈاکٹر اصفر زیدی کے بقول، "بچے صرف اچھے نمبر لینے کے...
اسلام ٹائمز: محمد علی سید صاحب نے امام حسین (ع) کے الفاظ میں چھپے ہوئے علمی و سائنسی خزانے کو نہایت آسان زبان، دلائل اور مثالوں کے ذریعے عام فہم بنا دیا ہے۔ آج جب دنیا علم کے میدان میں برق رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہے، ہمیں بھی دینی متون کی سائنسی جہات کو اجاگر کرکے نئی نسل کو یقین دلانا ہے کہ ہمارا دین فقط جذباتی یا تعبدی نہیں بلکہ علمی و تحقیقی بنیادوں پر استوار ہے۔ اس ضمن میں ''عرفان دعائے عرفہ'' ایک مضبوط حوالہ ہے، جسے دینی مدارس، تبلیغی مراکز اور علمی نشستوں میں بطور نصاب یا کم از کم مطالعہ کیلئے شامل کیا جانا چاہیئے۔ تحریر: آغا زمانی دعائے عرفہ دعاؤں کے خزانے میں...
لیاقت آباد الکرم اسکوائرکے قریب چائے کے ہوٹل پر اندھا دھندفائرنگ ،گولیاں چہرے اور سینے پر ماری گئیں 5بچوں کا باپ عدیل واٹربورڈ کا ملازم تھا، ایم کیو ایم پاکستان ایف سی ایریا لیاقت آباد ٹائون کا ممبر تھا ،ملزمان فرار لیاقت آباد الکرم اسکوائرکے قریب چائے کے ہوٹل پرایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان پرگھات لگا کر حملہ ۔فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا عدیل علی عرف علی بلڈرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، مقتول ایف سی ایریا لیاقت آباد کا رہائشی اور واٹربورڈ کا ملازم تھا، مقتول پانچ بچوں کا باپ اورایم کیو ایم پاکستان لیاقت آباد ٹاون ممبر تھا۔گولیاں چہرے اور سینے پر ماری گئیں۔رپورٹ کے مطابق بدھ کی شب لیاقت آباد الکرم اسکوائرکے...
دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔ ٹیکنالوجی، تعلیم، معیشت اور عالمی سطح پر بدلتے ہوئے رجحانات نے انسان کی زندگی کو نئے سوالات اور چیلنجز سے دوچار کر دیا ہے۔ ان حالات میں نوجوان نسل کسی بھی معاشرے کی ترقی، فکری رہنمائی اور استحکام کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ مگر جب یہی نسل مذہبی جوش یا فکری وابستگی کے نام پر عملی زندگی سے کٹنے لگے، تو معاشرہ سوال کرنے پر مجبور ہوتا ہے۔ پاکستان اور دنیا بھر میں تبلیغی جماعت ایک پرامن، غیر سیاسی اور دعوتی مذہبی تحریک کے طور پر جانی جاتی ہے۔ اس تحریک کا بنیادی مقصد انسان کو اس کے خالق سے جوڑنا، عبادات کی طرف راغب کرنا، اور اسلامی تعلیمات پر عمل کے لیے...
اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ عید الاضحی اپنے ساتھ بہت سے سوالات بھی لے کر آ رہی ہے، خان صاحب کی طرف سے جو میسیجز پہنچ رہے ہیں ہمیں وہ تو یہ ہیں کہ اسلام آباد نہیں احتجاج بلکہ پورے ملک میں پھیلانا چاہتے ہیں کیونکہ اسلام آباد میں جس طرح 26 نومبر کو ہمارے لوگوں کیساتھ کیا گیا ، وہ نہیں چاہتے کہ وہ رپیٹ ہو ، دوبارہ خدانخواستہ یہاں سے لاشیں اٹھائی جائیں. ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ کبھی بھی اپنی سیاست کے لیے کارکن کی قربانی نہیں چاہتے، نہ وہ چاہتے ہیں کہ لاانفورسمنٹ ایجنسیز میں سے کسی...
آئین کے تحت حاصل اختیار کو احتجاج میں خم ٹھونک کر استعمال کروں گا، علی امین گنڈاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی نے سب پر ذمہ داری ڈالی ہے اور یہ جہاد ہے جس کو ہم سب مل کر لڑیں گے اور آئین کے مطابق جو اختیار میرا ہے میں اسے خم ٹھونک کر احتجاج میں استعمال کروں گا۔وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میری بانی سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے، ہمارا بجٹ آنے والا ہے اس حوالے سے معاشی...
اپنے بیان میں بلوچستان بار کونسل کے رہنماء راحب بلیدی نے کہا کہ سینارٹی کے اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر سینئر کی جگہ محض سیاسی بنیادوں پر جونیئر جسٹس کو عارضی طور پر قائمقام چیف جسٹس کی تقرری سے وکلاء کو تشویش لاحق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عدالت عالیہ بلوچستان میں ایک بار پھر مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کی بجائے ایکٹنگ بنیاد پر چیف جسٹس کی تقرری سازش ہے۔ اس سے قبل بھی سینئر ترین جج کو ایکٹنگ لگا کر ایک ہفتہ قبل مستقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان بار کونسل نے جوڈیشری کے اندر سینارٹی کے بنیادی اصولوں پر چیف جسٹس کی...
راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی نے سب پر ذمہ داری ڈالی ہے اور یہ جہاد ہے جس کو ہم سب مل کر لڑیں گے اور آئین کے مطابق جو اختیار میرا ہے میں ٹھوک کر احتجاج میں استعمال کروں گا۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میری بانی سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے، ہمارا بجٹ آنے والا ہے اس حوالے سے معاشی ٹیم کی ملاقات بجٹ سے پہلے کرائیں گے، اگر ملاقات نہیں کرائی گئی تو پھر لائحہ عمل طے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری صوبے میں حکومت ہے...
راولپنڈی: خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی نے سب پر ذمہ داری ڈالی ہے اور یہ جہاد ہے جس کو ہم سب مل کر لڑیں گے اور آئین کے مطابق جو اختیار میرا ہے میں ٹھوک کر احتجاج میں استعمال کروں گا۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میری بانی سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے، ہمارا بجٹ آنے والا ہے اس حوالے سے معاشی ٹیم کی ملاقات بجٹ سے پہلے کرائیں گے، اگر ملاقات نہیں کرائی گئی تو پھر لائحہ عمل طے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ...
میڈیا سے گفتگو میں سینئر رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ یہ ایک ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے اور فوری طور پر ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ علی عدیل نقوی کا قتل ایک ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھی علی عدیل نقوی کو گھات لگا کر قتل کیا گیا ہے، یہ ایک ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے اور فوری طور پر ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں ایک اور کارکن بھی زخمی ہوا ہے اس...
سینئر رہنما متحدہ قومی مومنٹ پاکستان ڈاکٹر فاروق—فائل فوٹو متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ یہ ایک ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھی علی عدیل کو گھات لگا کر قتل کیا گیا ہے۔ گورنر سندھ اور مصطفیٰ کمال کے خلاف مظاہرے شرپسندی تھے، فاروق ستارفاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں ایم این ایز،ایم پی ایز کا اجلاس علامت ہے سب متحد ہیں، کامران ٹیسوری عوامی اور ایم کیو ایم کے گورنر ہیں اور رہیں گے۔ یہ ایک ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے اور فوری طور پر ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔ڈاکٹر فاروق...
ویب ڈیسک : شہرِ قائد میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئےگئے ہیں ۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت2.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 5 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز جنوب ملیر تھا ۔ ضلع ملیر کے اطراف زلزلوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا شہری گھروں سے باہر آگئے۔ واضح رہے کہ کراچی میں اب تک آنے والے زلزلوں کی کُل تعداد 28 ہوگئی ہے ۔ صدرِ مملکت سے سردار سلیم حیدر سمیت پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
لیاقت آباد الکرم اسکوائرکے قریب چائے کے ہوٹل پرفائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا عدیل علی عرف علی بلڈرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، مقتول ایف سی ایریا لیاقت آباد کا رہائشی اور واٹربورڈ کا ملازم تھا، مقتول پانچ بچوں کا باپ اورایم کیو ایم پاکستان لیاقت آباد ٹاؤن ممبر تھا۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کی شب لیاقت آباد الکرم اسکوائرکے قریب چائے کے ہوٹل پر2 موٹر سائیکل سوار4 نامعلم مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی تھی اورفرارہوگئے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد 35 سالہ مصطفیٰ ولد سعادت علی، 38 سالہ عدیل علی عرف علی بلڈرولد غلام عباس، 58 سالہ محمد اشفاق ولد محمد شفاعت اور22 سالہ عبدالخالق ولد وریام زخمی ہوگئے تھے۔ فائرنگ...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک سال میں صوبہ پنجاب کا ماحولیاتی عہد تبدیل ہو گیا، پنجاب نے ایک سال میں وہ اقدامات کیے ہیں، جن کی مثال نہیں ملتی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی یوم ماحولیات پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ایک سال میں پنجاب کا ماحولیاتی عہد تبدیل ہوگیا ہے۔مریم نواز نے پنجاب حکومت کی جانب سے ماحولیات کے شعبے میں اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا ہے کہ پہلی کلائمیٹ پالیسی، کلائمیٹ ریزیلینٹ پنجاب وژن اینڈ ایکشن پلان نافذ کردیا ہے۔ پانی آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: مریم نواز وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی...

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر نیب کو تیاری کیلئے ایک ہفتے کا وقت مل گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں پیٹرن ان چیف پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت آج ہو رہی ہے۔ اس اہم مقدمے کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سمیت دیگر رہنما بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ اس فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی گئیں اور بعد ازاں سزا معطلی کے...
تھائی لینڈ میں پیش آنے والا ایک انوکھا اور حیرت انگیز واقعہ عوام کی دلچسپی کا مرکز بن گیا، جب 4 ٹن وزنی ایک دیوہیکل ہاتھی اچانک ایک سپر مارکیٹ میں جا گھسا اور میٹھے چاول کے کیکس اور انڈوں کا مزے سے لطف اٹھا کر واپس چلتا بنا۔ تھائی میڈیا کے مطابق ’پلائی بیانگ لیک‘ نامی 25 سالہ نر ہاتھی، چاول کی خوشبو اور انسانی خوراک کی تلاش میں قریبی جنگل سے نکل کر ایک اسٹور میں داخل ہوا۔ دکان کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ہاتھی قریباً 10 منٹ تک دکان میں گھومتا رہا، اشیائے خور و نوش کی تلاش میں مختلف شیلف کھنگالتا رہا اور بالآخر میٹھے چاول کے کیکس اور مرغی کے...
معروف گلوکار سجاد علی کا کہنا ہے کہ گلوکار پیدا ہوتے ہیں، بنائے نہیں جاتے آرٹس کانسل آف پاکستان میں ایک خصوصی ماسٹر کلاس کا انعقاد اسٹوڈیو ٹو میں کیا گیا، ماسٹر کلاس سے خطاب کرتے ہوئے سجاد علی نے نوجوان گلوکاروں سے تجربات اور مشورے شیئر کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ گائیکی ایک فطری صلاحیت ہے، جو محض سیکھنے سے نہیں آتی۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جو گاتے ہیں وہ سیکھنے پر توجہ نہیں دیتے اور جو سیکھتے ہیں، وہ گائیکی میں دل سے کام نہیں لیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ،‘گلوکار پیدا ہوتے ہیں، بنائے نہیں جاتے۔ گائیکی میں جس قدر محنت کی جائے، اسی تناسب سے نتائج حاصل ہوتے ہیں۔‘ سجاد علی نے کہا کہ...
بلوچستان میں این 25 کیلئے بجٹ میں کٹوتی، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ مریم نواز، سرفراز بگٹی، علی امین، مراد شاہ کی وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت ہر صوبے نے اور وفاق نے اپنے مفادات کے مطابق بجٹ بنانا ہے، خیبرپختونخوا کو حقوق مل رہے ہیں، وفاق اور صوبے دونوں کو فائدہ ہو گا،علی امین گنڈاپور کی میڈیا سے گفتگو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل میں ایک ہزار ارب روپے کا وفاقی ترقیاتی بجٹ منظور کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کیلئے 4۔2 فیصد جی ڈی پی گروتھ کی منظوری دی۔ذرائع پلاننگ کمیشن نے کہا کہ بلوچستان میں این 25 کیلئے بجٹ میں کٹوتی کر دی گئی۔این 25 کیلئے...
ہالی ووڈ کے سپر اسٹارز بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کی بیٹی شیلو نے اپنے نام سے والد کا نام ہٹا دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس میں حال ہی میں منعقد ہونے والے ایک فیشن ایونٹ میں سب کی توجہ اس وقت انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی بیٹی کی جانب ہوئی جب انہیں پٹ نہیں بلکہ والدہ جولی کے نام کیساتھ پکارا گیا۔ اس موقع پر موسیقار لوئیلا نے اپنا نیا گانا "نائیو” پیش کیا، جس کی پرفارمنس کی خاص بات یہ تھی کہ اس کی کوریوگرافی 19 سالہ شیلو نے ترتیب دی تھی۔ A post common by Pinkvilla USA (@pinkvillausa) ایونٹ کی پریس ریلیز میں انکشاف کیا گیا کہ شیلو اب ایک نئے نام...
تھائی لینڈ میں ایک بھوکا ہاتھی جنگل سے نکل کر رہائشی علاقے کی ایک چھوٹی دکان میں اپنا پیٹ بھرنے گھس گیا۔ ہاتھی نے تقریباً 9 پیکٹ میٹھے چاول، ایک سینڈوچ، چپس، بسکٹس اور درجن سے زائد کیلے مزے لے لے کر کھائے اور اس دوران دکاندار اور خریدار دلچسپی سے دیکھتے رہے۔ دکاندار نے ہاتھی کو ہٹانے کے لیے مختلف حربے بھی استعمال کیے لیکن ہاتھی نے ایک نہ سنی اور کھانے میں مگن رہا۔ اپنی نوعیت کا یہ انوکھا واقعہ تھائی لینڈ کے صوبے ناکھون راچا سیما میں پیش آیا، جو کھاؤ یائی نیشنل پارک کے قریب واقع ہے۔ A hungry elephant caused havoc in a grocery store in Thailand, when he strolled in from a nearby park and helped himself...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معذور افراد کے لیے نئی امید، پیراڈرومکس کا دماغی کمپیوٹر انٹرفیس پہلی بار انسانی آزمائش میں کامیاب ہوگئی۔ امریکی بائیوٹیک کمپنی پیراڈرومکس نے ایک تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے اپنی جدید ترین برین کمپیوٹر انٹرفیس (BCI) ٹیکنالوجی کو پہلی بار انسانی مریض کے دماغ میں کامیابی سے نصب کر دیا ہے۔ یہ پیشرفت خاص طور پر ایسے مریضوں کے لیے زندگی بدل دینے والی ثابت ہو سکتی ہے جو فالج، ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ یا ALS (امیوٹروفک لیٹرل سکلیروسس) جیسی بیماریوں کی وجہ سے اپنے اعضاء کو حرکت دینے سے معذور ہو چکے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سرجری میں ایک چھوٹی سی چپ نما ڈیوائس کو مریض کے دماغ کے موٹر کورٹیکس میں...
ایک اندازے کے مطابق ایک ارب امریکی ڈالر فی سیلیبریٹی کل مالیت ہونے کے باوجود 40 کروڑ سے زیادہ سبسکرائبرز رکھنے والے مسٹر بیسٹ کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس پیسے بہت کم ہیں جس کی وجہ سے اپنی منگیتر سے شادی کرنے کے لیے انہیں خاندان کی جانب سے مالی معاونت درکار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 30 کروڑ سبسکرائبرز حاصل کرنے والے پہلے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کون ہیں؟ مسٹر بیسٹ کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے جن کا کہنا ہے کہ اپنی منگیتر اور کنٹینٹ کریئٹر تھیا بوائسن سے شادی کے لیے فنڈز کے لیے انہیں اپنے خاندان کے تعاون کی ضرورت ہے۔ ایسے پیسے کا اچار ڈالنا ہے؟ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ پر انہوں نے لکھا کہ...
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے کہاہے کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کا حل قانون سازی ہے ،لاپتہ افراد کی آڑھ میں ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کا سلسلہ روکنا ہوگا،لوگ لاپتہ ہوتے ہیں لیکن بعد میں پتہ چلتاہے کہ ان کا تعلق کالعدم تنظیم کے ساتھ ہوتاہے ،ایک منظم انداز سے بلوچستان کی یوتھ کو بدزن کیاجارہاہے،قانون سازی کے بعد لاپتہ افراد کے مسئلے کو مس یوز نہیں کیاجاسکے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے انسداددہشتگردی کے ترمیمی قانون کے حوالے سے بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی مولاناہدایت الرحمن اور شاہدہ رئوف نے کہاکہ انسداد دہشتگردی قانون سے متعلق ایوان کو اعتماد میں لیاجائے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جون 2025ء) جنوبی کوریا کے نئے صدر لی جے مایونگ نے دارالحکومت سیئول میں مقامی وقت کے مطابق بدھ کی علی الصبح قومی اسمبلی میں ایک مختصر افتتاحی تقریب کے دوران حلف لیا۔ اس تقریب کے بعد ایک تقریر میں انہوں نے جنوبی کوریا کی سست رو معیشت کو بحال کرنے اور مفاہمت کا ایک پل بنانے کا عزم کیا۔ نئے صدر اور ان کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی حکومت کو ایک ایسی معیشت وراثت میں ملی ہے، جس کے رواں برس میں صرف 0.8 فیصد کی ترقی کا امکان ہے، یہ شرح ترقی سن 2020 کے بعد سے سب سے کمزور ہے۔ جنوبی کوریا: یون سک یول کا مواخذہ کیاجائے گا،...
کراچی کی ملیر جیل سے قیدیوں کا فرار پولیس اور جیل انتظامیہ کے لیے درد سر اور ایک بڑا امتحان بن چکا ہے۔ گزشتہ روز کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے ملیر جیل میں بڑا ہنگامہ برپا ہوگیا جس وجہ سے بہت سے قیدی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تعداد 216 بتائی گئی۔پولیس کی جانب سے 216 مفرور قیدیوں میں سے اب تک صرف 91 کو دوبارہ گرفتار کیا جا سکا ہے، جب کہ 125 قیدی تاحال پولیس کی پہنچ سے دور آزاد گھوم رہے ہیں۔ پولیس کے لیے ان کی تلاش ایک مشکل مہم بنتی جا رہی ہے، جو 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جسمانی اور اعصابی نشوونما میں مسائل کا شکار بچوں کی بحالی کے لیے قائم مرکز کا افتتاح کردیا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ مرکز امید کی ایک کرن ہے اور ان بچوں کے لیے ہماری اجتماعی وابستگی کا مظہر ہے جو جسمانی یا اعصابی چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں جن میں آٹزم اور ڈان سنڈروم جیسے امراض بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا وژن بالکل واضح ہے کہ ان بچوں کو دیکھ بھال، علاج اور مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ ایک باوقار اور بھرپور زندگی گزار سکیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ مرکز ایک ہی چھت تلے ایک جامع اور مکمل طور پر مربوط سہولیات...
قیدیوں نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فائرنگ کی، 3 ایف سی کے اہلکار بھی زخمی ہوئے، 9 مشتبہ افرادزیر حراست زلزلے کے جھٹکوں کے باعث قیدیوں کو بیرکس سے باہر نکالا گیا تھا،قیدی کو ہر حال میں پکڑا جائے، وزیر جیل کی گفتگو کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ملیر جیل سے 216 قیدی دیواریں توڑ کر فرار ہوگئے۔قیدیوں نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فائرنگ کی، فائرنگ کے دوران ایک قیدی ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے، 3 ایف سی کے اہلکار بھی زخمی ہوئے 87 قیدیوں کو مختلف علاقوں سے گرفتار کر لیا گیا، 9 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث قیدیوں کو بیرکس سے باہر نکالا گیا...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کی ووٹنگ اکیڈمی میں ’ایکسپریس ‘ کے اسپورٹس ایڈیٹر سلیم خالق کو بھی شامل کر لیا۔23 رکنی اکیڈمی میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر دوسری پاکستانی ہیں۔ ایوارڈ کے لیے ہر ماہ کے پہلے سے آخری دن تک کی کارکردگی کی بنیاد پر 3،3 مرد اور خواتین کرکٹرزکو شارٹ لسٹ کیا جاتا ہے۔ ان کو آزاد آئی سی سی ووٹنگ اکیڈمی اور دنیا بھر کے شائقین ووٹ دیتے ہیں۔ووٹنگ اکیڈمی میں کرکٹ سے وابستہ نمایاں شخصیات بشمول معروف صحافی، سابق کھلاڑی، نشریاتی ماہرین اور آئی سی سی ہال آف فیم کے ارکان شامل ہیں۔ ووٹنگ اکیڈمی اپنے ووٹ ای میل کے ذریعے جمع کراتی ہے ، ووٹنگ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت وہ ملک ہے جو بات چیت کیلئے تیار نہیں ہے، پاکستان نے بھارت کے6 طیارے گرائے، بھارت کو تسلیم کرنے میں ایک ماہ لگا ہے۔نیوز یارک میں سابق وزیرخارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلر پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئےکہ پاکستان نے مجموعی طور پر بھارت کے چھ طیارے گرائے۔ مستقل جنگ بندی کے لیے ہم عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان بات چیت کے لیے تیار ہے،وہ پہلے ہی کہہ چکا ہے۔ بھارت وہ ملک ہے جو بات چیت کے لیے تیار نہیں ہے۔ بھارت کے انکار سے یہ بات صاف ہے...
نیو یارک: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت وہ ملک ہے جو بات چیت کیلئے تیار نہیں ہے، پاکستان نے بھارت کے6 طیارے گرائے، بھارت کو تسلیم کرنے میں ایک ماہ لگا ہے۔ سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئےکہ پاکستان نے مجموعی طور پر بھارت کے چھ طیارے گرائے۔ مستقل جنگ بندی کے لیے ہم عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان بات چیت کے لیے تیار ہے،وہ پہلے ہی کہہ چکا ہے۔ بھارت وہ ملک ہے جو بات چیت کے لیے تیار نہیں ہے۔ بھارت کے انکار سے یہ بات صاف ہے کہ موجودہ حالات سازگار نہیں۔ بلاول بھٹو زرداری...

’یہ پہلگام میں نشانہ بننے والوں کا مقدمہ لڑنے گئے ہیں یا گانا گانے؟‘، پارلیمانی وفود کی حرکتوں پر بھارت میں غصہ
نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت کے 45 پارلیمانی اراکین پر مشتمل 7 وفود ان دنوں دنیا کے 32 ممالک کے دوروں پر ہیں۔ اپنے دورے کے دوران بھارتی وفد نے پہلگام حملے اور پاکستان کے ساتھ ہونے والی حالیہ کشیدگی کے بارے میں عالمی برادری کو آگاہ کرنا تھا۔ بھارت کی جانب سے بھیجے جانے والے اس وفد پر بھارتی صارفین ہی تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔ کیونکہ وفد میں شامل خاتون اپنے دورے کے دوران گانا گاتی نظر آ رہی ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پہلگام میں 26 لوگ جان سے گئے اور چار حملہ آوروں میں سے ایک کو بھی گرفتار نہیں کیا جاسکا۔...
امریکی ریاست کینٹکی کے ایک 16 سالہ لڑکے نے اے آئی ٹیکنالوجی کے جھانسے میں آکر بلیک میل ہونے پر اپنی جان لے لی۔ اس واقعے کو 3 ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے لیکن واقعے کا ذمے داران اب تک گرفتار نہیں ہوسکے جس پر ہیکاک کا خاندان ایک مسقتل کرب کا شکار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا ہراسانی اور بلیک میلنگ سے کیسے محفوظ رہا جاسکتا ہے؟ ہیکاک کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کردہ اس کی عریاں تصویر کے ذریعمصے جال میں پھنسایا گیا اور پھر اسے بلیک میل کیا جانے لگا اور اسے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ شیئر نہ کرنے کے عوض 3 ہزار ڈالر ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔...
— فائل فوٹو سندھ کے آئی جی جیل خانہ جات قاضی نظیر کا کہنا ہے کہ قیدی رضاکارانہ طور پر واپس نہ آئے تو سخت ایکشن لیں گے۔آئی جی جیل خانہ جات سندھ قاضی نظیر نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں زلزلہ آیا تھا جس سے بیرک کی دیواروں کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ ملیر جیل میں قیدیوں نے حملہ کیا تو دروازے کی کنڈی ٹوٹ گئی۔ قیدیوں نے جیل سے باہر آکر باقی تالے بھی توڑے۔ فرار قیدی سرنڈر کردیں، نہیں تو دہشتگردی کے مقدمات کا سامنا ہوگا: مراد علی شاہوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کا ریگولیٹر نیپرا ہے، ہم نے وفاق سے کہا ہے کہ، کے الیکٹرک...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 26واں اجلاس منعقد ہوا جس میں 101 ایجنڈا پوائنٹس پر غور کیا گیا اور عوامی ریلیف کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں پنجاب کی پہلی نجی فضائی کمپنی ’ایئر پنجاب پرائیویٹ لمیٹڈ‘ کے قیام کی منظوری بھی دی گئی اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایک سال کے اندر اسے شروع کرنے کا ہدف دیا۔ اجلاس میں کیے گئے چنیدہ اہم فیصلے درج ذیل ہیں: بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لیے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان پنجاب رضاکارانہ طور پر بجلی کے نرخ کم کرنے والا پہلا صوبہ قرار وزیراعلیٰ مریم نواز نے قائداعظم تھرمل اور پنجاب تھرمل کمپنیز کا ٹیرف کم کرنے کی...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ملیر جیل سے 216 قیدی دیواریں توڑ کر فرار ہوگئے۔قیدیوں نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فائرنگ کی، فائرنگ کے دوران ایک قیدی ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے، 3 ایف سی کے اہلکار بھی زخمی ہوئے 80 قیدیوں کو مختلف علاقوں سے گرفتار کر لیا گیا، 9 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث قیدیوں کو بیرکس سے باہر نکالا گیا تھا، وزیر جیل سندھ علی حسن زرداری نے ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کی خبروں کا نوٹس لے لیا اور آئی جی جیل اور ڈی آئی جی جیل سے رپورٹ طلب کر لی، انہوں...
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کے 73 ویں میچ میں نیپال نے اسکاٹ لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ ڈنڈی میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے 297 رنز کا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا، جو ان کی ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑے ہدف کا کامیاب تعاقب ہے۔ اس میچ میں کرن کے سی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیپال کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے 41 گیندوں پر ناقابل شکست 65 رنز بنائے۔ اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز بنائے تھے۔ چارلی ٹیئر 80 رنز، فن لے میک...
کراچی: ملیر جیل سے 216 قیدی فرار، شدید فائرنگ، ایک ہلاک، 3 ایف سی اہلکار زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ملیر جیل سے 216 قیدی دیواریں توڑ کر فرار ہوگئے۔ قیدیوں نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فائرنگ کی، فائرنگ کے دوران ایک قیدی ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے، 3 ایف سی کے اہلکار بھی زخمی ہوئے 80 قیدیوں کو مختلف علاقوں سے گرفتار کر لیا گیا، 9 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث قیدیوں کو بیرکس سے باہر نکالا گیا تھا، وزیر جیل سندھ علی حسن زرداری نے ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کی خبروں...
ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش جاری ہے، مگر گزشتہ شب ایک حیران کن اور قابلِ تقلید واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک بیوہ ماں اپنے مفرور بیٹے کو خود جیل واپس لے آئی۔ معاشرتی بدحالی اور غربت کے باوجود، اس خاتون نے قانون کی پاسداری کا ایسا مظاہرہ کیا جو ایک مثال بن گیا۔ عبداللہ گوٹھ کی رہائشی بیوہ خاتون کا بیٹا غلام حسین، جو گزشتہ شب جیل سے فرار ہوا تھا، صبح 3 بجے کے قریب گھر پہنچا۔ جب اس نے والدہ کو بتایا کہ وہ جیل سے بھاگ آیا ہے، تو ماں نے بغیر کسی تردد کے فیصلہ کیا کہ اسے دوبارہ جیل حکام کے حوالے کرنا چاہیے۔ مزید پڑھیں: کراچی میں زلزلے کے...
پاکستانی معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے مداحوں کے لیے ایک نئے ثقافتی گانے کے ریلیز کا اعلان کر دیا ہے۔ علی ظفر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس نئے پراجیکٹ کا عندیہ دیا اور لکھا، "تیار ہو جائیں، اس عید پر آ رہا ہے اگلا ثقافتی دھماکا!”۔ گلوکار کی اس پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بڑی عید کے موقع پر مداحوں کو ایک اور ثقافتی زبان میں گانا پیش کرنے والے ہیں۔ علی ظفر اس سے قبل بلوچی، سندھی، پشتو اور سرائیکی زبانوں میں گانے پیش کر چکے ہیں، جو پاکستان کی مختلف ثقافتوں اور زبانوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا...
پاکستانی شوبز کے بے باک اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین ایک بار پھر اپنے دلچسپ اور چونکا دینے والے بیان کی بدولت خبروں کی زینت بن گئے۔ اس بار موضوع نہ کوئی فلم تھا، نہ ڈرامہ، بلکہ خود یاسر حسین کا فیملی پلاننگ کا خواب… اور وہ بھی ایسا کہ سن کر سب حیران رہ گئے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران یاسر حسین نے نہ صرف بچوں سے اپنی بے پناہ محبت کا اظہار کیا بلکہ یہاں تک کہہ ڈالا کہ اگر ان کے 12 بچے ہوں تو انہیں ذرّہ برابر بھی اعتراض نہیں ہوگا۔ بلکہ انہوں نے تو اس خواہش کو فخر کے ساتھ بیان کیا، جیسے کوئی ایوارڈ جیتنے کی بات...
—فائل فوٹو پولیس نے بتایا ہے کہ خودکشی کی کوشش کرنے والا باپ اور ایک بیٹا اسپتال میں انتقال کر گئے۔پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے بستی پیر بخش چاچڑ میں ایک باپ نے 3 بچوں کو زہریلی گولیاں دے کر خود بھی خودکشی کرلی تھی۔ترجمان شیخ زید اسپتال نے بتایا ہے کہ اسپتال میں باپ اور ایک بیٹا اسپتال میں انتقال کرگئے ہیں جبکہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی کی حالت تشویشناک ہے۔ صوابی: باپ نے 4 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلیپولیس کے مطابق قتل کیے جانے والوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، ابتدائی طور پر واقعہ گھریلو جھگڑوں کی بنیاد پر پیش آیا۔ اہل علاقہ نے بتایا ہے کہ بستی پیربخش چاچڑ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2025ء) سابق جرمن وزیر خارجہ اور جرمنی کی ماحول پسند گرین پارٹی کی سیاستدان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کے لیے بلامقابلہ منتخب کر لی جائیں گی۔ پیر کو اقوام متحدہ میں ہونے والے جنرل اسمبلی کے صدر کے الیکشن میں جرمنی کی سیاستدان انا لینا بیئر بوک کو ایک سال کے لیے صدارتی عہدے پر فائز کرنے کا اعلان کر دیا جائے گا۔ ماحول پسند گرین پارٹی سے تعلق رکھنے والی جرمن سیاستدان انا لینا بیئربوک آئندہ ایک سال کے لیے اس اعلیٰ عہدے پر فائز رہیں گی۔ انا لینا اس ٹاپ پوزیشن کے لیے بلا مقابلہ منتخب ہونے جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ان کا...
ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس: نیب نے خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت سے قبل نیب کی جانب سے اہم اقدام سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈز کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں پر نیب نے خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی ہے، ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں اور سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت...
وزرات پاور ڈویژن کی جانب سے لیسکو، فیسکو، میپکو سمیت دیگر پاور ڈویژن کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اب سے ایک گھر میں ایک سے زائد بجلی کا سنگل فیز میٹر نہیں لگایا جائے گا ۔ پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کردی نئی ہدایت کے مطابق اگر کوئی گھر ایک سے زائد میٹر لگوانا چاہتا تو اس گھر کا الگ سے پورشن ہونا چاہیے، جس میں نیچے والے گھر سے الگ راستہ ہو اور اوپر والے پورشن میں ایک کچن لازمی ہو۔ یہ بھی پڑھیں: داخلی اور خارجی راستہ الگ ہو، گھر کے اندر بجلی کنکشن کے لیے دونوں پورشنز کا الگ الگ الیکٹرک سرکٹ ہو، لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی ان بائی لاز کی تصدیق بھی کرے گا...
فائل فوٹو کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک پھر سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔کراچی کے مختلف علاقوں میں کل سے اب تک تیسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ لانڈھی اور ملیر کے قریب ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے کیے گئے۔ کراچی میں زلزلے کے جھٹکےپاکستان کے صنعتی حب کراچی میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے زلزلے کے جھٹکے صبح تقریباً 10 بج کر 25 منٹ پر محسوس ہوئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لانڈھی اور ملیر میں زلزلے کے جھٹکے کی شدت 3.2 تھی، زلزلے کا مرکز قائدآباد کے قریب تھا اور اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی، زلزلے...
آسٹریلیا کے مایہ ناز آل راؤنڈر گلین میکسویل نے اچانک ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کی بڑی وجہ ان کا مسلسل زخمی ہوتا جسم اور 50 اوورز کے فارمیٹ میں بڑھتی جسمانی دشواریاں بنی ہیں۔ میکسویل نے انکشاف کیا کہ انہوں نے رواں برس لاہور میں چیمپیئنز ٹرافی کے دوران ایک سخت اور پتھریلے آؤٹ فیلڈ پر کھیلتے ہوئے محسوس کیا کہ اب ان کے جسم کی برداشت ختم ہو رہی ہے۔ اگلے میچ میں گیلی اور پھسلن والی آؤٹ فیلڈ پر فیلڈنگ کے بعد ان کے جسم کا ردعمل واضح کرچکا تھا کہ وہ 50 اوورز کی سختی کو مزید برداشت نہیں کرسکتے۔ میکسویل نے کہا کہ اگر کنڈیشنز مثالی...
لاہور: مصنوعی ذہانت پر آنکھیں بند کر کے اعتبار نہ کیجیے ورنہ ممکن ہے، امریکی ریاست، اتہا کے ممتاز وکیل، رچرڈ بیڈنر کی طرح مشکل میں پھنس جائیں۔ موصوف نے ایک مقدمے کے سلسلے میں ChatGPTسے مدد لی اور اپنا جواب مکمل کرکے ریاستی کورٹ آف اپیلز میں پیش کیا۔ فریق مخالف کے وکیل نے جواب پڑھا تو اس میں کئی غلطیاں پائیں۔ سنگین غلطی یہ تھی کہ جناب ChatGPTنے حوالہ دینے کی خاطر اپنی طرف سے ایک مقدمے کا فیصلہ گھڑ لیا۔ حقیقتاً اس کیس و فیصلے کا کوئی وجود نہ تھا۔غلطیاں قدرتاً عدالت کو ناگوار گذریں۔اس نے کہا’’مقدمہ لڑنے کی تیاری میںChatGPT سے مدد لینا جائز مگر یہ وکیل کی ذمے داری کہ وہ معلومات...
—فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کا دورہ کیا ہے۔اس موقع پر حکام نے انہیں بریفنگ دی، میئر کراچی نے گاڑی چلا کر ایکسپریس وے کا دورہ کیا۔میئر کراچی نے کام تیز کرنے اور عید سے قبل عوام کے لیے ایکسپریس وے کو کھولنے کا حکم دیا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا کو بتایا کہ ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کے دوسرے مرحلے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت اپنے تاریخی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری سے پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران بعض ممبران پنجاب اسمبلی نے صوبائی حکومت کا بہتر رویہ نہ ہونے پر شکایات کے انبار لگا دیے۔ زرائع کے مطابق اراکین نے کہا کہ ہمیں 8 کلب جانے کی اجازت تک نہیں، ن لیگی ایم پی ایز 8 کلب میں موجود ہوتے ہیں، ہمارے کاموں کو اس طرح اہمیت نہیں دی جاتی جس طرح ن لیگی ایم پی ایز کو دی جاتی ہے، ہم کیسے بلدیاتی انتخابات سے متعلق تیاری کریں، ہمارے منصوبے انتہائی سست روی کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق ممبران اسمبلی نے شکایات کی کہ ہمارے ساتھ حکومت کا رویہ درست نہیں، 100 میں سے...
ریاض(نیوز ڈیسک)شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کے ذہین طلبہ نے عازمین حج کے لیے ایک جدید موبائل ایپلیکیشن تیار کی ہے جو دورانِ حج پیش آنے والے چیلنجز سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ اس انٹرایکٹو ایپ کی قیادت طالبعلم حسن السلمی نے کی ہے۔ سب سے زیادہ پریشانی کا مرحلہ بےتحاشہ رش کی وجہ سے اپنے گروپ سے بچھڑ جانا ہوتا ہے لیکن اب اس ایپ کی مدد سے اگر کوئی حاجی اپنے گروپ سے بچھڑ جائے تو اسے آسانی سے تلاش کیا جا سکے گا۔ اس ایپ میں کیمپوں تک رسائی کے لیے آف لائن نقشے اور موبائل کیمرے کی مدد سے سمتوں کا تعین بھی کیا گیا ہے۔ اسکے ساتھ ہی مقدس مقامات کی زیارت میں رہنمائی، اور آڈیو...

کم سن بچیوں کی شادی کا قانون ؛ آئین اور اسلام سے متصادم قانون کو تسلیم نہیں کرتے؛ مولانا فضل الرحمان
سٹی 42:مولانا فضل الرٰحمن نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں بچیوں کی شادی کا تعلق عمر سے نہیں بلوغت سے ہے اور اس قانون کو اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نہیں بدلا جاسکتا یہ اسلام اور آئین پاکستان سے متصادم ہے ، خیبر پختونخواہ میں کرپشن کے حوالے کہا کہ صوبے میں کرپشن اس وقت تک ختم نہیں ہو سکتی جب تک کہ یہاں جمیعت علماء اسلام کی حکومت نہ آجائے خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں مولانا فضل الرحمان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کم سن بچیوں کی شادی کے معاملے پر ایک سوال کے جواب میں کہا اسلامی نظریاتی روشنی میں کتنا عمر ہے اس کے ساتھ میل اور فیمیل کے...
(گزشتہ سے پیوستہ) بھارتی سیاسی نظریہ اورحکمت عملی میں جہاں قدیم سیاسی مصلحتوں کارنگ غالب نظرآتاہے وہاں چانکیہ کے اصولوں کی جھلک نمایاں ہے،جہاں طاقتورکی فوری تعظیم اوراس کوفوراً خدامان کرسجدہ کیاجاتاہے اورکمزورکی بےدریغ تنقیدشامل ہے،اوراس کو بلاتوقف توڑاجاتاہے۔اس اصول پرچلتے ہوئے بھارت اپنے خدائوں کی تعدادمیں بےشمار دیوتا رکھتا ہے ، جن میں چوہے اورسانپ بھی شامل ہیں،مگرجب یہ دیوتا کمزورپڑتے ہیں توان کے پجاری انہیں بےدردی سے توڑپھوڑنے میں دیرنہیں کرتے۔یہی وجہ ہے کہ بھارت کامذہبی و سیاسی منظرنامہ بظاہرمتضاداورالجھاہواہےجہاں خداؤں کی تعدادکروڑوں میں ہے، مگر ہر وقت اپنے ہی دیوتاؤں کے پجاری ان کے خلاف بھی نکلنے کوتیاررہتے ہیں۔ مودی کی طرف سے رافیل طیاروں کی ناکامی کے باوجود ان کے دفاع میں مذہبی رسومات اورپوجا کاسہارالینااس...
کراچی: کراچی مویشی منڈی کے ایڈمنسٹریٹر فیصل علی نے کہا ہے کہ نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد جانور موجود ہیں اور منڈی میں ایک لاکھ روپے میں سستا ترین جانور بھی دستیاب ہے۔ کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس مویشی منڈی کے ایڈمنسٹریٹر فیصل علی کا کہنا تھا کہ مویشی دوست منڈی میں سستے سے سستا جانور ایک لاکھ روپے کا بھی دستیاب ہے، کراچی والے اپنی جیب کے مطابق من پسند جانور کی خریداری کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر بلاک میں مال مویشیوں کو روزانہ 30 لیٹر مفت پانی فراہم کیا جا رہا ہے، بیوپاریوں کو انٹری فیس کی بدولت 24 گھنٹے بجلی، پانی اور سیکیورٹی کی...
لاہور:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے، اس لیے حکومت انہیں مرغی، انڈے یا کٹہ نہیں بلکہ لیپ ٹاپ اور اعلیٰ تعلیم فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی وژن 2025 پیش کر چکے ہیں، جس میں طالبعلموں کے لیے خصوصی مواقع رکھے گئے تھے۔ ہمارا مقصد نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور تکنیکی سہولیات مہیا کرکے ملکی معیشت میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی معاشی کارکردگی کو بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے بھی سراہا ہے، جبکہ 10 مئی کے بعد ایک مضبوط اور...
بیجنگ :نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جینیفر میری شپلی نے گزشتہ 30 سالوں میں 100 سے زائد مرتبہ چین کا دورہ کیا ہے اور چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسیوں کو قریب سے دیکھا ہے۔ ہفتہ کے روز انہوں نے سی ایم جی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کے دوران چین کی ترقی کے بارے میں کہا کہ چین کی ترقی معاصر تاریخ میں سب سے متاثر کن واقعات میں سے ایک ہے۔ چین مزید کھلے پن کی جانب گامزن ہے،اور دنیا کے ساتھ مشترکہ ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ یہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا اور کاروباری رہنماؤں کو نہ صرف چین پر اعتماد دے گا بلکہ پڑوسی ممالک کی مارکیٹوں اور اینڈ روڈ...
تعلیم طاقتور ملک کی تعمیر اور قومی نشاۃ ثانیہ کی بنیاد ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :یکم جون کو شائع ہونے والے چھیوشی میگزین کے 11ویں شمارے میں سی پی سی سنٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا اہم مضمون “تعلیمی طاقت کو تیزی سے مضبوط بنائیں” شائع ہوگا۔ مضمون میں زور دیا گیا ہے کہ تعلیم طاقتور ملک کی تعمیر اور قومی نشاۃ ثانیہ کی بنیاد ہے۔ سی پی سی کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے، ہم نے تعلیم کو ملک اور پارٹی کے لیے ایک بڑی ترجیح کے طور پر برقرار رکھا ہے، پارٹی کی تعلیمی پالیسی کو مکمل طور پر...
مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ ہماری زمینوں کو ہتھیانے کیلئے قانون بنانے والے ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں جس پر قانون بنانے والوں کو شرم آنی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ ہماری زمینوں کو ہتھیانے کیلئے قانون بنانے والے ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں جس پر قانون بنانے والوں کو شرم آنی چاہیئے، ہم ایک انچ زمین کسی کو نہیں دیں گے، زمینوں کا تحفظ ہر صورت میں کریں گے، زمینوں کے ساتھ بڑا تماشہ ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گلتری کالونی شق تھنگ سکردو میں علمائے کرام، عمائدین اور نوجوانوں کے اجتماع سے...

ایرانی حکام صدر ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش کو سنجیدگی سے لیں‘امریکی پیشکش اسرائیل سے جنگ کے خطرے سے بچنے راستہ ہے.سعودی حکام کا ایران کو پیغام
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 مئی ۔2025 )سعودی وزیر دفاع نے تہران میں ایرانی حکام کو دوٹوک پیغام دیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے پر مذاکرات کی پیشکش کو سنجیدگی سے لیں کیونکہ یہ پیشکش اسرائیل کے ساتھ جنگ کے خطرے سے بچنے کا ایک راستہ فراہم کرتی ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے نے خلیج میں اپنے اعلی ترین ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ خطے میں مزید عدم استحکام کے امکان سے پریشان ہو کر سعودی عرب بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے بیٹے وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو گزشتہ ماہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے یہ انتباہی پیغام دینے کے لیے بھیجا تھا ذرائع کا...
پیپلزپارٹی بلتستان کے عہدیداروں نے کہا کہ لینڈ ریفارمز کے ذریعے جو قانون دیامر میں نافذ ہے وہ بلتستان میں بھی نافذ کیا گیا ہے۔ کچھ ناکام عناصر ایک صوبے میں دو الگ قوانین کے حوالے سے غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر انہیں منہ کی کھانی پڑے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی بلتستان کے تمام اضلاع کی تنظیموں کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا، بشارت ظہیر، سید محمد علی شاہ اور سید توقیر نے کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی سے لینڈ ریفارمز کی منظوری پر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ لینڈ ریفارمز سے سب سے زیادہ بلتستان کے عوام مستفید ہونگے۔...
کینسر میں مبتلا پاکستانی اداکارہ و پروڈیوسر انجلین ملک نے اپنی صحت سے متعلق جذباتی پوسٹ شیئر کی۔اداکارہ انجلین ملک کینسر میں مبتلا ہیں اور وہ اپنی صحت سے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی فراہم کرتی رہتی ہیں۔اداکارہ نے اب اپنی چھٹی کیموتھراپی مکمل ہونے پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ 6 کیموتھراپیز مکمل ہوچکی ہیں، اس موقع پر اپنے اس سفر کا مختصر حصہ شیئر کر رہی ہوں۔انجلین ملک نے لکھا کہ کیمو تھراپی کوئی مذاق نہیں ہے لیکن میں یہاں موجود ہوں اور کینسر کیخلاف جنگ لڑ رہی ہوں۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ ایک دن، ایک سانس اور ایک دل کی دھڑکن، میرے لیے یہ ہی طاقت ہے اور یہ...
پاکستان کے دو طلبا کا اعزاز، فرانسیسی اسکالرشپ حاصل کرلیں۔ نوجوان علی رضا اور سدرہ حفیظ نے تعلیم سے لگن کی روشن مثال قائم کرتے ہوئے وہ اسکالرشپ حاصل کی جو مکمل تعلیمی اخراجات کے ساتھ دی جاتی ہے۔اسکے لیے دنیا بھر کے 433 دیگر ذہین طلبا کو منتخب کیا گیا، علی رضا نے اسکالرشپ حاصل کرنے والوں میں 81 قومیتوں میں شامل تھے۔انھوں نے پنجاب میں بہاولپور کی اسلامی یونیورسٹی سے بی ایس سی کے لیے 4/4 کے سب سے زیادہ CGPA کے ساتھ گریجویشن کیا۔ اور اب وہ Montpellier یونیورسٹی سے اپنی ماسٹر ڈگری حاصل کرنے جا رہے ہیں۔فرانس ایکسیلینس EIFFEL اسکالرشپ، فرانسیسی حکومت کی طرف سے پیش کردہ ایک مکمل فنڈڈ اسکالرشپ ہے، اس کے علاوہ...
قانون کے مطابق نکاح خواں کوئی ایسا نکاح نہیں پڑھائے گا جہاں ایک یا دونوں فریق 18 سال سے کم عمر ہوں، خلاف ورزی کرنے پر نکاح خواں کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔ 18 سال سے بڑی عمر کا مرد اگر کم عمر لڑکی سے شادی کرتا ہے تو اسے 3 سال تک قید بامشقت ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بچوں کی شادی کی ممانعت کے بل پر دستخط کر دیے۔ قانون کے مطابق نکاح خواں کوئی ایسا نکاح نہیں پڑھائے گا جہاں ایک یا دونوں فریق 18 سال سے کم عمر ہوں، خلاف ورزی کرنے پر نکاح خواں کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ...

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اجلاس ،مویشی منڈیوں، سکیورٹی کے اقدامات اور صفائی کے مناسب انتظامات پر تبادلہ خیال
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اجلاس ،مویشی منڈیوں، سکیورٹی کے اقدامات اور صفائی کے مناسب انتظامات پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباداور ڈی جی سول ڈیفینس محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت ایک اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عید الاضحی 2025 کے موقع پر مویشی منڈیوں، سکیورٹی کے اقدامات اور صفائی کے مناسب انتظامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اجلاس میں آئی سی ٹی انتظامیہ، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)، ڈسٹرکٹ میونسپل انتظامیہ (ڈی ایم اے)، آئی سی ٹی پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر بھر میں صفائی، عوامی تحفظ اور...
سنگاپور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 30 مئی ۔2025 )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنی سرحدوں پر افواج کی تعداد کم کر رہے ہیں اور ہم 22 اپریل سے پہلے والی پوزیشن پر واپس آ چکے ہیں تاہم حالیہ بحران نے مستقبل میں کشیدگی میں اضافے کا خطرہ بڑھا دیا ہے، دونوں ممالک میں آئندہ کشیدگی ہوئی تو صورتحال انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے.(جاری ہے) سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ فورم میں شرکت کے لیے موجود چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے انٹرویو میں کہا کہ بھارت کی جانب سے پہلی بار سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا گیا جو کہ ایک انتہائی تشویشناک...

براڈکاسٹرز کا اجلاس، الیکٹرانک میڈیا انڈسٹری کے چیلنجز،لائحہ عمل پر غورشرکاء کا انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کےلئے اجتماعی حکمت عملی اورمل کر چلنے پر اتفاق
براڈکاسٹرز کا اجلاس، الیکٹرانک میڈیا انڈسٹری کے چیلنجز،لائحہ عمل پر غورشرکاء کا انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کےلئے اجتماعی حکمت عملی اورمل کر چلنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز لاہور: ملک بھر سے تعلق رکھنے والے ممتاز براڈکاسٹرز کاگزشتہ روز یہاں ایک مقامی ہوٹل میں مشاورتی اجلاس ہوا، جس کا مقصد ملکی الیکٹرانک میڈیا انڈسٹری کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال اور مستقبل کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی تیار کرنا تھا۔اس اجلاس میں ملک بھر سے میڈیا ماہرین، چینل مالکان، اور شعبہ نشریات کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ انڈسٹری کو درپیش مسائل — جیسا کہ ریگولیٹری دباؤ، مارکیٹ میں عدم توازن، اشتہارات کی تقسیم میں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کو ختم کرنے کے لئے کمرشل بینکوں کے ساتھ ایک بڑے مالیاتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بجلی کے نرخوں کو کم کرنے، نظام کی کارکردگی کو بڑھانے اور صاف توانائی کی طرف منتقلی کو تیز کرنے کے مقصد سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے ایک وسیع سیٹ کی نقاب کشائی کرتے ہوئے وزیر نے صحافیوں کو بتایا کہ قرضوں کی ادائیگی کا منصوبہ ”تقریباً اختتام پر ہے؛ یہ ہونے والا ہے اور کسی بھی دن ہو سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم آزاد بجلی...
(گزشتہ سے پیوستہ) بھارت اسرائیل فوجی تعاون میں عملی طورپر اسرائیلی اسلحے کے ساتھ خودکش ہاروپ کامی کاز ڈرونز کو پاکستانی اہداف پراستعمال کیاگیا۔اسرائیلی ڈرونزکے استعمال نے پاکستان،کشمیراور دیگرمسلم خطوں میں شدیدردعمل میں مسلم جذبات میں بھی بیداری پیداہوگئی۔ پہلے ہی غزہ میں معصوم افرادکی بے رحمانہ شہادتوں پر بہت ہی غم وغصہ پایاجاتاہے اوراب اسرائیلی ڈرونزاور دفاعی ٹیکنالوجی کے استعمال پر پاکستان میں اسرائیل کے خلاف مزید اشتعال پیداہوگیااوراب بھارت نے اسرائیلی ڈرونزاوردفاعی ٹیکنالوجی کے استعمال پر پاکستان میں اسرائیل کے خلاف مزیداشتعال نے پاکستانی افواج پردبابڑھادیااورعوام کابے پناہ اعتماداپنی افواج کے ساتھ بڑھ گیا۔عوامی سطح پریہ سوالات اٹھنے لگے کہ کیاہندویہودی اتحادمسلم دنیاکودبانے کی نئی کوشش ہے؟ پاکستان نے عندیہ دیاکہ اگربھارت اسرائیلی مددسے پاکستان کونشانہ بناتاہے توپاکستان...
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کوئٹہ جانے والی پرواز میں ایک مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر طیارے کو ہنگامی طور پر واپس اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کروا لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، پرواز نے کچھ ہی دیر قبل اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے روانگی اختیار کی تھی کہ دورانِ پرواز ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑ گیا۔ پائلٹ نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے طیارے کو واپس لانے کا فیصلہ کیا۔ طیارہ بحفاظت اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا اور مسافر کو فوری طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم مریض کو طبی امداد فراہم کر رہی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 283 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 255 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی تھی ، کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 18 ہزار 972 کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر معمولی سستا ہو گیا ، 7 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 282 روپے ہو گئی۔
امریکی فیڈرل اپیلز کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عالمی ٹیرف سے متعلق اہم عدالتی فیصلے کو عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے حکومت کو وقتی ریلیف دے دیا ہے۔ اس فیصلے سے صدر ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں کے ایک اہم ستون پر پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یو ایس کورٹ آف اپیلز فار دی فیڈرل سرکٹ نے ایک مختصر حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ تجارتی عدالت کی جانب سے ٹیرف کو کالعدم قرار دینے اور 10 روز کے اندر ان کا خاتمہ کرنے کا حکم عارضی طور پر معطل رہے گا۔ یہ حکم نامہ بغیر کسی تفصیلی وضاحت کے جاری کیا گیا۔ قبل ازیں، امریکی...
GUMI, SOUTH KOREA: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو چیمپئن اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔ انہوں نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 کے فائنل راؤنڈ کے لیے باآسانی کوالیفائی کرلیا۔ جنوبی کوریا میں جاری چیمپئن شپ کے دوران گروپ اے کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی ہی کوشش میں 86.34 میٹر کی شاندار تھرو کی، جو اس مرحلے کی سب سے لمبی تھرو ثابت ہوئی۔ ان کی یہ کارکردگی انہیں نہ صرف فائنل تک لے گئی، بلکہ ایونٹ کے لیے ایک فیورٹ امیدوار بھی بنا دیا۔ مقابلے میں شریک بھارتی ایتھلیٹ یش اپنی پہلی کوشش میں 76.67 میٹر تک نیزا پھینک سکے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، ڈاکٹر مصدق ملک نے ایشیائی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی جس کی قیادت کلائمٹ چینج اینڈ سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ کے سینئر ڈائریکٹر تورو کوبوکر رہے تھے۔ ملاقات کا مقصد کاربن مارکیٹس میں شراکتی امکانات کا جائزہ لینا اور ایک نئی ماحولیاتی حکمتِ عملی کی تشکیل کے لیے مشترکہ اقدامات کو فروغ دینا تھا، جو اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے درمیان ہم آہنگی کو ممکن بنائے۔ یہ ملاقات پاکستان کی قومی ماحولیاتی حکمتِ عملی کو بین الاقوامی معیارات اور مارکیٹ پر مبنی موسمیاتی مالیاتی حلوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوئی۔دونوں فریقین...
وزیراعلیٰ سندھ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سڑک پر لوگ جمع ہوں گے تو پولیس کچھ نہ کچھ ایکشن لے گی، احتجاج کے مقام سے ایک کلومیٹر دور جا کر گھر جلادیا گیا، آگ لگانے والے کون تھے۔؟ سازش بڑی صاف نظر آ رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مورو واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، حل شدہ مسئلے پر دوبارہ لوگوں کو جمع کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سڑک پر لوگ جمع ہوں گے تو پولیس کچھ نہ کچھ ایکشن لے گی، احتجاج کے مقام سے ایک کلومیٹر دور جا کر گھر جلادیا گیا، آگ لگانے والے...
کینسر کا بہادری سے مقابلہ کرنے والی اداکارہ انجلین ملک کی 6 کیموتھراپیز مکمل ہوگئیں جس پر انھوں نے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ شوبز کی دنیا کے تقریباً تمام ہی شعبوں اپنا نام بنانے والی ماڈل، اداکارہ، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر انجلین ملک اسپتال میں داخل ہیں۔ انھیں کینسر ہے جس کا وہ بہت دلیری سے مقابلہ کر رہی ہیں اور اپنی بیماری کی پیشرفت سے متعلق مداحوں کو آگاہ بھی کرتی رہتی ہیں۔ انجلین ملک کی کیمو تھراپیز کے 6 سیشن مکمل ہوگئے جس پر انھوں سے ایک ویڈیو پیغام بھیجا ہے۔ انھوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ کیموتھراپی مذاق نہیں، یہ بہت تکلیف دہ ہے لیکن میں بیماری کو شکست دینے کے لیے اس کا سامنا کررہی ہوں۔ View this...

کشور ناہید کی احمد سلیم اسٹڈی سرکل میں فکرانگیز نشست: خواتین، آزادیِ اظہار اور ادب پر سیر حاصل گفتگو
اسلام آباد:احمد سلیم اسٹڈی سرکل کے زیرِ اہتمام ایک روزہ علمی و ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف شاعرہ، ادیبہ، اور ترقی پسند دانشور کشور ناہید مہمانِ خاص کے طور پر شریک ہوئیں۔ نشست کی نظامت ڈاکٹر محمد امجد کلو نے کی۔ یہ نشست کشور ناہید کی ذاتی و ادبی زندگی، نسائی فکر، اور عصری شعور کے تناظر میں سوال و جواب پر مبنی ایک فکری مکالمہ تھی۔ کشور ناہید نے عورت، سماج، آزادیِ اظہار، اور اردو ادب میں خواتین کی نمائندگی جیسے اہم موضوعات پر نہایت بے باکی اور دانشورانہ بصیرت کے ساتھ اظہارِ خیال کیا۔ پروگرام کا ایک قابلِ ذکر پہلو طلبہ کی مؤثر اور پُرجوش شرکت تھی۔ نوجوان شرکاء نے کشور ناہید کی فکری...
فرانس میں مسیحا کے روپ میں درندہ صفت سرجن کو 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 74 سالہ سرجن جوئیل لی اسکوارنیک پر 1989ء سے 2014 کے درمیان کیے گئے 111 زیادتی اور 189 جنسی حملوں کے الزامات تھے۔ سرجن جوئیل لی نے اپنی ملازمت کے دوران مغربی برطانیہ کے مختلف اسپتالوں میں مریضوں کو آپریشن کے لیے بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ جوئیل لی اسکوارنیک کو پہلی بار 2005 میں بچوں کی نازیبا ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے پر سزا ہوئی تھی۔ بعد ازاں اُسے ایک اور کیس میں 2017 میں دوبارہ حراست میں لیا گیا اور اس کے گھر سے پولیس کو ایک الیکٹرانک ڈائری ملی تھی۔ پھر 2020 میں بھی سرجن جوئیل لی اسکوارنیک کو...

پاکستان کا پہلا اسٹیٹ آف آرٹ ’نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن‘ کا آغاز ہوگیا
پاکستان کے پہلے اسٹیٹ آف آرٹ ’نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن‘ قائم کردیا گیا ہے۔ جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سینٹر فار ارلی ایجوکیشن میں انرولمنٹ مہم کا آغاز کردیا ہے، مریم نواز شریف نے پری اسکول بیل بجا کر سینٹر آف ایکسی لینس فار’ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن‘ کا باقاعدہ آغاز کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیلڈ اسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نوازشریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کی آفیشل یونیفارم کی رونمائی بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے کمسن بچوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مئی 2025ء) فرانس کے صدر ایمانوئیل ماکروں ان دنوں جنوب ایشیائی ممالک کے دورے پر ہیں۔ ماکروں منگل کی شب ویتنام سے جکارتہ پہنچے، جو ان کے جنوب مشرقی ایشیا کے دورے کی دوسری منزل ہے۔ انڈونیشیا کے بعد وہ جمعرات کو سنگاپور کے دورے پر روانہ ہو چکے ہیں۔ اس طرح ان کے مشرقی ایشیا کے تین ممالک کا دورہ ویتنام سے شروع ہو کر سنگاپور پر اختتام پذیر ہوگا۔ ’’لیجن آف آنر کا گرینڈ کراس‘‘ جمعرات کو فرانسیسی صدر نے جکارتا میں قائم بدھ مت کے دنیا کے سب سے بڑے 'ٹیمپل‘ کا دورہ کیا۔ ماکروں نے دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی پر مشتمل ملک انڈونیشیا کے...
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے آٹے کے نئےنرخ کے مطابق روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نےپنجاب بھر میں آٹا سستا ہونےپرروٹی کے نرخ میں کمی لانے کی ہدایت کی ہے، اس کے علاوہ چکن، سبزیوں اوردالوں کےنرخ کی بھی کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نےکہا غریب کا بچہ ہفتےمیں ایک دن سستا چکن کھالیتاتھا،چکن مہنگاہوا تو غریب ہفتےمیں ایک دن بھی نہیں کھاسکے گا،مجھے یہ ہرگز برداشت نہیں،روٹی کےنرخ تاریخ کی کم ترین سطح پرلائیں گے،آٹےکےنرخ میں کمی کافائدہ براہ راست غریب عوام کو پہنچنا چاہیے،آٹے کے نرخ میں کمی کےتناسب سےروٹی کا نیاریٹ مقرر کیا جائے گا۔ پشین: ذاتی دشمنی پر 2 گروہوں میں فائرنگ...