2025-09-18@21:21:47 GMT
تلاش کی گنتی: 8578

«بھارت کا سفر»:

(نئی خبر)
    بھارت نے کرپٹو کرنسی ریگولیشن کے لیے قانون سازی سے انکار کردیا ہے۔ بھاری میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے ملک میں کرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون سازی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور صرف جزوی نگرانی برقرار رکھنے کی پالیسی اپنائی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسی کی اجازت: عام کرنسی کو ڈیجیٹل کرنسی میں کیسے منتقل کیا جاسکے گا؟ ایک سرکاری دستاویز کے مطابق حکومت کو خدشہ ہے کہ اگر ڈیجیٹل اثاثوں کو مالیاتی نظام کا باضابطہ حصہ بنایا گیا تو یہ نظامی خطرات پیدا کر سکتے ہیں۔ دستاویز میں ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے مؤقف کا حوالہ دیا گیا ہے جس کے مطابق کرپٹو کرنسیز کے خطرات کو ضابطہ سازی کے...
    عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی جبکہ چاندی کا بھاؤ بھی قدرے کم ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ کے بڑے مزار سے کروڑوں روپے کا سونا کس نے چوری کیا؟ جمعرات کے روز فی تولہ سونا 4,100 روپے سستا ہو کر 384،000 روپے پر آ گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صفا ایسوسی ایشن  کے مطابق، 10 گرام سونا بھی 3،515 روپے کمی کے بعد 329،218 روپے میں فروخت ہوا۔ یاد رہے کہ بدھ کے روز سونے کی قیمت 388،100 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی تھی جب کہ منگل کو یہ ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ مزید پڑھیے: سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ...
    راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے شدت پسند گروہ “فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے 19 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 9 اور 10 ستمبر کے دوران خیبرپختونخوا کے تین اضلاع میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر تین الگ الگ آپریشنز کیے گئے، جن میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ سب سے بڑی کارروائی ضلع مہمند کے علاقے گلونو میں کی گئی، جہاں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ایک مضبوط نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 دہشتگرد مارے گئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے...
    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 19 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 9 اور 10 ستمبر کو خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی گروہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 19 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خوارجی ہلاک، 2 زخمی آئی ایس پی آر کے مطابق ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ضلع مہمند کے علاقے گلونو میں کیا گیا، جہاں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی پراکسی دہشتگرد ہلاک ہوئے۔...
    بھارتی فوج کو ابتدائی حملوں میں شکست دینے کے بعد پاک افواج کے حوصلے اور عزم مزید بلند ہوگئے جس کی بدولت وہ منظم ہوتے ہوئے ڈٹ کر جوابی کارروائیوں اور حملے کے لیے تیار ہوگئے۔ پاکستانی افواج کے یکے بعد دیگرے کامیاب حملوں سے بھارتی افواج کے سینیئر افسران کے قدم ڈگمگا گئے۔ بھارتی سینیئر افسران پست حوصلوں کے ساتھ اس کشمش میں مبتلا ہوگئے کہ محض کشمیر کو جواز بنا کر اتنی بڑی جنگ کا مقصد کیا ہے۔ بھارتی فوج کے nd Independent, 4th Mountain Division2 آرمڈ بریگیڈ گروپ اور ایک اضافی ٹینک رجمنٹ نے کھیم کرن کے علاقے سے پاکستان کے شہر قصور پر حملہ کیا، اس حملے کا پاکستانی افواج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے...
    میلبرن کے جنکشن اوول گراؤنڈ میں نئی فلڈ لائٹس کی تنصیب میں تاخیر کے باعث آسٹریلیا اور بھارت کا ویمنز ون ڈے ہوبارٹ منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ برس یکم مارچ کو آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میلبرن کے جنکشن اوول گراؤنڈ میں تیسرا ویمنز ون ڈے میچ اب ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ میلبرن کا پہلا ڈے نائٹ انٹرنیشنل ہونا تھا لیکن پلاننگ میں رکاوٹوں اور جاری کام کے باعث شائقین کی رسائی متاثر ہوتی جس پر کرکٹ آسٹریلیا نے مقابلہ تسمانیہ منتقل کردیا۔ اس فیصلے سے ہوبارٹ کو سیریز میں لگاتار دو ون ڈے میچز کی میزبانی مل گئی۔ سیریز کے مصروف شیڈول کے باعث دوسرے اور تیسرے میچ کے درمیان صرف ایک دن...
    امریکا کے معروف قدامت پسند تجزیہ کار، غیر معمولی اثرورسوخ رکھنے والے نوجوان رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک بدھ کے روز یوٹاہ میں ایک عوامی جلسے کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ واقعہ یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں اس وقت پیش آیا جب 3 ہزار سے زائد افراد جلسے میں شریک تھے۔ ایک نامعلوم حملہ آور نے اچانک فائرنگ کر دی۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گولیاں لگنے کے بعد چارلی کرک اسٹیج پر گر پڑے اور مجمع میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ’آپریشن سندور، یہ ہماری جنگ نہیں‘ بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق چارلی کرک نے مئی میں پاکستان اور...
    ٹی 20 ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے اور روایتی حریفوں بھارت اور پاکستانکے مابین ہونے والے اہم مقابلے کے لیے ٹکٹوں کی فروخت توقعات سے کہیں کم رہی ہے۔ یہ میچ 14 ستمبر کو دبئی میں ہونا ہے، لیکن میچ سے صرف 3 دن قبل بھی اس کے لیے ٹکٹوں کی فروخت میں خاصی سست روی دیکھی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ایشیا کپ: پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کے لیے انڈین سپریم کورٹ میں درخواست دائر بھارتی میڈیا کے مطابق منتظمین نے اس بار ایک سادہ اور آسان سنگل-ٹکٹ فارمیٹ متعارف کروایا تاکہ شائقین کو ٹکٹ حاصل کرنے میں سہولت ہو، لیکن اس کے باوجود مانگ میں وہ تیزی نہیں آئی جو عام طور پر پاک بھارت...
    گجرے بالوں میں لگانے اور بیگ میں رکھ کر آسٹریلیا لے جانے والی اداکارہ نویا نائر نے واقعے پر ردعمل دے دیا۔  حال ہی میں جنوبی بھارتی اداکارہ نویا نائر کو آسٹریلیا کے میلبرن ایئرپورٹ پر روک لیا گیا تھا اور جامع تلاشی لی گئی تھی۔ جس کے دوران اداکارہ کے بیگ سے 15 سینٹی میٹر لمبے جیسمین کے گجرے برآمد ہوئے تھے اور ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا تھا کیونکہ آسٹریلیا میں پھول اور پودے لے جانے کی پابندی ہے۔  اب اداکارہ نے اس پر تفصیل سے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک شادی میں شرکت کیلئے آسٹریلیا جارہی تھیں اور انہیں علم نہیں تھا کہ وہاں پھول لے جانے پر پابندی ہے۔  نویا نے بتایا کہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سیکیورٹی فورسز کو خیبر پختونخوا میں کامیاب کارروائیوں پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی پھیلانے والے خوارج کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور قربانیاں قابلِ تعریف ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے 19 بھارتی پراکسی خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی جرات اور بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں تخریب کاری کرنے والے عناصر جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے خلاف پاک فوج، عوام اور پارلیمان ایک پیج پر ہیں اور پاکستان کے عوام اپنے سیکیورٹی اداروں کے...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی رکاوٹیں ختم کرنے کے لیے مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔ گزشتہ دنوں ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر کئی بار تنقید کرنے کے بعد اچانک انہیں اپنا دوست قرار دیا تھا اور اب دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر بیان میں کہا کہ وہ وزیراعظم مودی سے آنے والے ہفتوں میں گفتگو کے منتظر ہیں اور یقین ہے کہ امریکا اور بھارت کے لیے کامیاب نتیجہ حاصل کرنا مشکل نہیں ہوگا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی...
    خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے 9 اور 10 ستمبر کو 3 مختلف آپریشنز کیے گئے جن میں بھارتی سرپرستی یافتہ فتنۃ الخوارج کے 19 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  ان کارروائیوں کا مقصد دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو توڑنا اور علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنانا تھا۔ پہلا اور سب سے بڑا آپریشن مہمند ضلع کے علاقے گُلونُو میں انٹیلی جنس معلومات پر کیا گیا، جہاں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 14 دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک کر دیے گئے۔ یہ دہشتگرد متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے اور مقامی...
    ایشیا کپ: پاک بھارت میچ پر پابندی کی درخواست، بھارتی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد سے بھارتی شدت پسند حلقوں کی جانب سے پاک بھارت میچ کی مخالفت جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت میچ کی مخالفت حد سے بڑھتے ہوئے گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ تک جا پہنچی جہاں میچ پر پابندی کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔ تاہم جسٹس جے کے مہیشوری اور وجے بشنوئی پر مشتمل بنچ نے اس معاملے کی سماعت کرنے سے بھی انکار کر دیا۔ انہوں نے ریمارکس میں صرف اتنا کہا کہ ’یہ صرف ایک میچ ہے‘۔ واضح رہے کہ پاکستان اور...
    کابل(اسپورٹس ڈیسک) افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان انتقال کر جانے والے اپنے بڑے بھائی کی دعائے مغفرت میں شرکت کے لیے دبئی سے افغانستان پہنچ گئے۔ ننگرہار میں اپنے آبائی علاقے میں راشد خان نے مرحوم بھائی حاجی عبدالحلیم شنواری کے ایصال ثواب کے لیے مقامی مسجد میں ہونے والی فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔ اہل خانہ کے مطابق جمعرات کو کابل میں بھی مرحوم کے لیے دعائے مغفرت ہوگی۔ راشد خان کے بھائی طویل عرصے سے فالج کے مرض میں مبتلا تھے اور چند روز قبل انتقال کر گئے تھے۔ کپتان نمازِ جنازہ میں شریک نہ ہو سکے تھے کیونکہ اس وقت وہ ایشیا کپ میں افغان ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔ راشد خان ہانگ...
    معروف بھارتی ٹی وی اداکار علی گونی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں صرف اس لیے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ انہوں نے ہندو مذہب کا مخصوص نعرہ نہیں لگایا۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بھارتی مسلمان اداکار علی گونی نے انتہا پسند عناصر کی سخت مذمت کرتے ہوئے مذہبی آزادی پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے عقائد ذاتی معاملہ ہیں اور کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی پر مذہبی نعرے یا رسم و رواج مسلط کرے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر نفرت پھیلانے والوں کو بے نقاب کرنا ضروری ہے۔ علی گونی نے بتایا کہ صرف انہیں ہی نہیں بلکہ ان کی قریبی دوست...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت اور چین کی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس سے تیل خریدنے پر چین اور بھارت پر 100 فیصد تک ٹیرف عائد کرے تاکہ ماسکو پر دباؤ بڑھایا جا سکے اور یوکرین میں جنگ ختم ہو۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق یہ تجویز ٹرمپ نے واشنگٹن میں امریکی اور یورپی حکام کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران دی۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکا بھی یورپ کی جانب سے لگائے جانے والے کسی بھی ٹیرف کی عکاسی کرنے کے لیے تیار ہے۔ ٹرمپ کی یہ تجویز ایسے وقت سامنے آئی ہے...
    سندھ پولیس نے تین سالہ بچے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور گھر میں داخل ہوکر چوری کرنے کے مقدمے میں نامزد کرلیا، عدالت نے بچے سمیت چاروں بھائیوں کی ضمانت منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ پولیس نے 3 سالہ بچہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے، گھر میں زبردستی گھسنے اور چوری کے مقدمے میں نامزد کیا۔ مقدمے کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ملیر میں ہوئی جس میں جج بچے سمیت 4 سگے بھائیوں کی ضمانت منظور کرلی۔ کراچی ملیر کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ذولفقار میمن کی عدالت کے روبرو جان سے مارنے کی دھمکی، زبردستی گھر میں گھسنے، ہراساں کرنے اور چوری کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت کی...
    بھارتی سپریم کورٹ میں ایک درخواست (PIL) دائر کی گئی ہے جس میں بھارت اور پاکستان کے درمیان 14 ستمبر کو دبئی میں ہونے والا ایشیا کپ ٹی 20 میچ منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، ایونٹ کے بارے میں ٹیم کپتان کیا کہہ رہے ہیں؟ یہ درخواست 4 لا اسٹوڈنٹس کی جانب سے داخل کی گئی ہے جن کی قیادت ارویشی جین کررہی ہیں۔ درخواست گزاروں کے مطابق حالیہ پہلگام حملے اور آپریشن سندور میں بھارتی شہریوں اور فوجیوں کی قربانیوں کے بعد پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنا قومی وقار اور عوامی جذبات کے منافی ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ کرکٹ کو قومی مفاد، شہریوں...
    کراچی: موسلادھار بارش کا سبب بننے والا مون سون سلسلہ ڈپریشن سے ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہونے کے بعد کراچی سے بلوچستان منتقل ہو گیا، جبکہ شہر میں موسلادھار بارش کا امکان ختم ہوگیا ہے تاہم ہلکی بارش کا امکان رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر میں بیشتروقت مطلع کہیں جزوی اور کہیں مکمل ابرآلود رہا جبکہ مختلف علاقوں میں بونداباندی اور پھوار کا سلسلہ جاری رہا۔ شہرکے مختلف علاقوں ڈی ایچ اے،کلفٹن، صدر، اولڈ سٹی ایریا کے علاقوں (نشتر روڈ، گارڈن، رامسوامی، رنچھوڑ لائن، کھارادر)، ماڑی پور،کیماڑی، سرجانی ٹاؤن،گڈاپ ٹاؤن، سپرہائی وے، میٹ کمپلیکس،کراچی ائیرپورٹ، ملیر، ماڈل کالونی سمیت دیگر علاقوں میں کہیں معتدل اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے...
    ٹرمپ کا بڑا اعلان، یورپی یونین سے بھارت اور چین پر 100فیصد ٹیرف لگانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت اور چین کی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے یورپی یونین حکام کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ امریکا روسی تیل کے بڑے خریدار ممالک، چین اور بھارت، پر مزید ٹیرف لگانے کے لیے تیار ہے لیکن یہ اقدام یورپی اتحادیوں کے ساتھ مل کر ہی اٹھایا جائے گا۔ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا اس وقت بھی بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد اور چینی مصنوعات پر 30 فیصد ٹیرف عائد کرچکا ہے، تاہم...
    ایشیا کپ 2025 کے دوسرے میچ میں بھارت نے یو اے ای کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دبئی میں شیڈول میچ میں بھارت کے کپتان سوریاکمار یادو نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو پہلے بلے بازی کی دعوت دے دی۔ واضح رہے ایونٹ کے پہلے میچ میں افغانستان ہانگ کانگ کو 94 رنز سے باآسانی شکست دے چکا ہے۔
    مینز ٹی20 ایشیا کپ 2025 کے دوسرے میچ میں بھارت نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ بھارت کی قیادت سوریا کمار یادیو کر رہے ہیں جبکہ نائب کپتان شبمن گل ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں ہاردک پانڈیا، ارشدیپ سنگھ، ابھیشیک شرما، تلک ورما، شیوام دوبے، اکشر پٹیل، جیتیش شرما، جسپریت بمراہ، ورون چکرورتی، کلدیپ یادیو، ہرشیت رانا، رنکو سنگھ اور سنجو سیمسن شامل ہیں۔ یو اے ای کی ٹیم کی قیادت محمد وسیم کے سپرد ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں علیشان شرفو، آریانتھ شرما (وکٹ کیپر)، آصف خان، دھرو پرشار، ایتھن ڈیسوزا، حیدر علی، ہرشیت کوشک، جنید صدیقی، مطیع اللہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی رکاوٹیں ختم کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ سماجی رابطے کے اپنے پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنے بہترین دوست بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے آئندہ چند ہفتوں میں گفتگو کے منتظر ہیں۔ ان کے مطابق دو عظیم ممالک کے لیے کسی کامیاب نتیجے تک پہنچنا زیادہ مشکل نہیں ہوگا۔   یہ بھی پڑھیں: امریکا بھارت مشترکہ بیان میں پاکستان کا تذکرہ: امریکی ڈپٹی سفارتی مشن کی وزارت خارجہ طلبی صدر ٹرمپ کے بیان پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ وہ بھی ٹرمپ سے بات کرنے کے خواہاں ہیں۔...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت اور چین کی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے یورپی یونین حکام کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ امریکا روسی تیل کے بڑے خریدار ممالک، چین اور بھارت، پر مزید ٹیرف لگانے کے لیے تیار ہے لیکن یہ اقدام یورپی اتحادیوں کے ساتھ مل کر ہی اٹھایا جائے گا۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا اس وقت بھی بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد اور چینی مصنوعات پر 30 فیصد ٹیرف عائد کرچکا ہے، تاہم روس سے تیل خریدنے اور تجارتی ڈیل نہ کرنے کی وجہ سے ان دونوں ممالک پر دباؤ مزید بڑھایا جائے گا۔  
    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی یعنی این سی سی آئی اے نے آن لائن جوئے کی تشہیر کے معاملے میں معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی گرفتاری کے بعد آئے دن خبروں میں رہنے والے یوٹیوبر رجب بٹ کو بھی ایجنسی کی جانب سے نوٹس موصول ہوگیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں رجب بٹ نے نوٹس ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس ضمن میں این سی سی آئی کی جانب سے نوٹس کی بہت پہلے توقع تھی جو بالآخر اب موصول ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی آن لائن جوے کی تشہیر کے الزام میں گرفتار، ایف آئی آر درج ’مجھے آئیڈیا تھا کہ نوٹس آئے گا، تھوڑا لیٹ آیا۔۔۔ہم بالکل...
    بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون، جو اس وقت اداکار رنویر سنگھ کی اہلیہ ہیں، نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنے سابق دوست سدھارتھ مالیا (سابق صنعتکار وجے مالیا کے بیٹے) کے ساتھ تعلقات پر کھل کر بات کی۔ دپیکا پڈوکون کا مؤقف انٹرنیشنل بزنس ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دپیکا نے بتایا کہ کس طرح ان کا اپنے دوست سے رشتہ ختم ہوا؟ یہ بھی پڑھیے دیپیکا پڈوکون ہالی ووڈ واک آف فیم میں شامل ہونے والی پہلی بھارتی اداکارہ بن گئیں ان کا کہنا ہے’ میں نے اس تعلق کو بچانے کی بہت کوشش کی، لیکن اس کے حالیہ رویے ناقابلِ برداشت تھے۔ آخری بار جب ہم رات کے کھانے پر ملے تو...
    لاہور/ ملتان: بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا گیا جبکہ دریائے چناب میں بھی پانی کا بہاؤ برار رہنے سے جنوبی پنجاب کے حالات تشویشناک ہیں۔ وزارت آبی وسائل نے متعلقہ تمام اداروں کو ہنگامی الرٹ جاری کر دیا۔ بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے ستلج میں دو مقامات پر اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کیا ہے، دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروز پور کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔ ملتان ڈویژن کی صورحال ملتان کے قریب بہنے والے دریائے چناب میں شیر شاہ بند پر پانی کا بہاؤ برقرار ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں میں پانی اترنا شروع ہوگا، جس پر...
    مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 ممکنہ طور پر 7 فروری سے 8 مارچ تک منعقد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ مشترکہ طور پر بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا نے اس سے قبل 2012 اور بھارت نے 2016 میں میگا ایونٹ کی میزبانی کے فرائض انجام دیے تھے۔ آئندہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ مقابلے بھارت کے پانچ اور سری لنکا کے دو وینیوز پر ہوں گے۔ فائنل بھارتی شہر احمدآباد میں کھیلا جائے گا تاہم پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے شیڈول فائنل کر لیا ہے اور شریک ممالک کو اس...
    بھارت میں مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں سے جہاں برآمدی معیشت مفلوج ہو چکی ہے، وہیں بھارتی عوام بھی بے حال ہو چکے ہیں۔   بی جے پی کی کٹھ پتلی  مودی سرکار عملی اقدامات کے بجائے ’’سوا دیشی ‘‘ جیسے کھوکھلے سیاسی نعروں میں مصروف ہے۔ بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی درآمدی پالیسیوں نے بھارت کی محنت کش صنعتوں کو شدید بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ دی وائر کے مطابق ٹیکسٹائل، چمڑے، جھینگا اور زیورات کی صنعتوں کو امریکی ٹیرف سے براہِ راست نقصان پہنچا ہے۔  بھارت کی مزدور برادری کے لاکھوں افراد اپنی نوکریاں کھونے کے خطرے میں ہیں۔ اس پس منظر میں مودی کا ’’سوادیشی‘‘ کا اعلان دراصل قوم پرستانہ جذبات کو...
    بھارت میں نریندر مودی کے دور اقتدار میں آزادیٔ اظہار جرم بنا دیا گیا ہے اور اختلاف رائے کا اظہار کرنا گناہ قرار دے دیا گیا ہے۔   ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار میں بھارت میں آزادیٔ اظہار اور صحافت پر بڑھتی پابندیوں کے حوالے سے  بین الاقوامی جریدے الجزیرہ نے تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ، جس میں مودی کے زیر اقتدار بھارت میں سنسرشپ کے بڑھتے رجحان کو بے نقاب  کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی جریدے  الجزیرہ  کے مطابق سہیوگ کے ذریعے میٹا اور گوگل سمیت متعدد سوشل میڈیا کمپنیوں کو حکومت مخالف پوسٹس ہٹانے کا نوٹس دے دیا۔ اکتوبر 2024 میں مودی  سرکار  نے سہیوگ پلیٹ فارم  کے ذریعے ضلعی...
    ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کب کھیلا جائے گا؟ ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز لاہور:آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 ممکنہ طور پر آئندہ برس 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا، جس میں بھارت اور سری لنکا میزبان ہوں گے۔کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو میگا ایونٹ کی تاریخیں سامنے لے آیا، جس کے مطابق آئندہ برس ٹی 20 ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک ہونے کا امکان ہے جب کہ 2026 میں ہونے والا ایونٹ بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے۔میگا ایونٹ میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی، میچز بھارت میں میچز کم از کم 5 اور سری لنکا...
    بھارت نے ستلج میں پھر پانی چھوڑ دیا، ہریکے اور فیروز پور انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز لاہور:بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا،بھارتی ہائی کمیشن نے پانی چھوڑنے سے متعلق پاکستان کو آگاہ کردیا،مظفر گڑھ کے علاقے علی پور میں 8 افراد سیلاب میں ڈوب گئے، 2 افراد کو بچالیا گیا، ایک بچے کی لاش نکال لی گئی، جبکہ 5 افراد کی تلاش جاری ہے، دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ وزارت آبی وسائل کے مطابق بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، بھارتی ہائی کمیشن نے پانی چھوڑنے کے بارے میں پاکستان کو...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس سے تیل خریدنے پر چین اور بھارت پر 100 فیصد تک ٹیرف عائد کرے تاکہ ماسکو پر دباؤ بڑھایا جا سکے اور یوکرین میں جنگ ختم ہو۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق یہ تجویز ٹرمپ نے واشنگٹن میں امریکی اور یورپی حکام کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران دی۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکا بھی یورپ کی جانب سے لگائے جانے والے کسی بھی ٹیرف کی عکاسی کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی ٹیرف کے باوجود انڈیا روس سے تیل کی خریداری میں اضافہ کرے گا، رپورٹ ٹرمپ کی یہ تجویز ایسے وقت سامنے آئی ہے جب گزشتہ ماہ الاسکا میں ان...
    کراچی میں منگل کو مون سون کی موسلا دھار بارش کے بعد شہر کا نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیا، بارش کے نتیجے میں نکاسیٔ آب کا نظام مکمل طور پر بیٹھ گیا۔ سڑکیں اور گلیاں برساتی اور گندے پانی میں ڈوب گئیں جبکہ لیاری اور ملیر ندیوں میں طغیانی کے باعث شہری علاقے زیرآب آگئے۔ اہم شاہراہیں بند، ٹریفک معطل شدید بارش کے بعد کورنگی کاز وے، کورنگی کراسنگ اور گلشنِ حدید لنک روڈ سمیت شہر کی کئی اہم شاہراہیں بند کرنا پڑیں، کورنگی کے گودام چورنگی سے محمود آباد جانے والی سڑک بھی سیلابی صورت حال کے باعث بند کر دی گئی۔ https://x.com/sheharyaralii/status/1965515593102361038 اسی طرح کورنگی کراسنگ کو قیوم آباد کی جانب بند کر کے ٹریفک کو سی...
    بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے 67 پاکستانی واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گئے۔ بھارتی حکام نے رہائی پانے والے پاکستانی شہریوں کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔ پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق وطن واپس آنے والوں میں 19 عام شہری اور 48 ماہی گیر شامل ہیں۔ وطن واپسی پر رہائی پانے والے تمام افراد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے پیاروں کے پاس زندہ سلامت لوٹنا ان کے لیے خوش نصیبی ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق حکام سہولت فراہم کرنے کے لیے واہگہ اٹاری سرحد پر موجود تھے۔ حکومتِ پاکستان بھارتی جیلوں میں قید تمام پاکستانیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔
    پاکستان اس وقت شدید موسمی و آبی بحران کی لپیٹ میں ہے۔ بھارت نے ایک بار پھر دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا ہے، جس کے بعد پنجاب اور سندھ میں بڑے سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستانی وزارتِ آبی وسائل کو باضابطہ ہائی فلڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جو خطرے کی سنگینی کو واضح کرتا ہے۔ ستلج اور چناب میں پانی کی سطح بلند، ملتان کو بچانے کی تدابیر دریائے چناب کا دوسرا بڑا سیلابی ریلا ملتان کے ہیڈ محمد والا کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے باعث انتظامیہ نے شہر کو بچانے کے لیے شیر شاہ بند میں شگاف ڈالنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ اکبر بند...
    نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف نوجوانوں کی جانب سے شروع ہونے والی جنریشن زیڈ تحریک کے پیچھے بھارت کے علاقائی عزائم سامنے آ رہے ہیں۔  تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت اپنے ہندوتوا نظریے کے تحت نیپال سمیت خطے کے دیگر ممالک میں مداخلت کر کے انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارتی میڈیا اس احتجاج کو بھرپور کوریج دے رہا ہے جبکہ انڈین ایکسپریس نے لکھا کہ سوشل میڈیا پابندی کے خلاف ہونے والی جھڑپوں میں اب تک 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور کٹھمنڈو میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیپالی حکومت نے فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور یوٹیوب سمیت 26 پلیٹ فارمز کو بند کر دیا تھا...
    اسلام آباد: جنگ ستمبر 1965 کے آٹھویں روز بھارتی فضائیہ نے سخت مایوسی کے عالم میں پاکستان کی غیر فوجی تنصیبات پر حملہ کردیا۔ وزیر آباد، چنیوٹ اور سرگودھا کی شہری آبادی کے ساتھ ساتھ سیالکوٹ کے ہسپتال اور ضلعی عدالتیں بھارتی فضائیہ کے نشانے پر تھیں، پاک فوج نے بروقت مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں کو لاہور اور سیالکوٹ کے علاقوں سے مار بھگایا۔ پاک فوج نے 21 بھارتی ٹینک سیالکوٹ کے علاقے میں ناکارہ بنا دیے، پاکستانی فوجیوں کی جانب سے بھارتی فوجی ساز وسامان قبضے میں لینے کے علاوہ بڑی تعداد میں پاکستانی عوام اپنی افواج کی حوصلہ افزائی کے لیے گھروں سے نکل آئے۔ بھارتی فوج کو پاک فوج کے...
    غزہ نسل کشی کے دوران بھارت اور اسرائیل کے درمیان دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز نئی دہلی: بھارت اور اسرائیل نے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط کر دیے۔یہ معاہدہ اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموتریچ کے دورۂ بھارت کے دوران طے پایا، جہاں انہوں نے اپنی بھارتی ہم منصب نرملا سیتا رمن سے ملاقات کی۔اسرائیل کے مطابق یہ پہلا معاہدہ ہے جو بھارت نے اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم (OECD) کے کسی رکن ملک کے ساتھ کیا ہے۔معاہدے کے تحت سرمایہ کاروں کو ریگولیٹری تبدیلیوں اور اثاثوں کی ضبطی جیسے خدشات سے تحفظ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تنازعات کے حل کے لیے...
    نئی دہلی ( نیوزڈیسک)بھارتی مسلح افواج کے درمیان ایک بار پھر سنگین اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے اعتراف کیا ہے کہ اگرچہ اعلیٰ سطح پر اختلافات موجود ہیں لیکن فوج، فضائیہ اور بحریہ کا مشترکہ کمانڈ کے تحت انضمام ناگزیر ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنرل دویدی نے نئی دہلی کے مانیک شا سینٹر میں ایک کتاب کی رونمائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کمانڈ آج نہیں تو کل ضرور بنے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بی ایس ایف، آئی ٹی بی پی، سائبر اور خلائی یونٹس، اسرو، سول ڈیفنس، ریلوے اور ریاستی ادارے پہلے ہی مربوط انداز میں کام کر رہے ہیں، لہٰذا کمانڈ کا...
    چائنہ ڈیلی کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کی خارجہ پالیسی میں دوغلا پن، توازن کے فقدان اور غیر مستقل مزاجی امریکہ اور بھارت کے تعلقات میں دراڑ کا باعث بن رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ اور بھارت کے تعلقات اب نشیب و فراز کا شکار ہیں۔ قلیل مدت میں تعلقات میں وقتی بہتری آ سکتی ہے لیکن طویل مدت میں باہمی اعتماد متزلزل ہو چکا ہے۔ تجزیے کے مطابق دونوں ممالک کا دو طرفہ تعاون محض سطحی حد تک محدود رہنے کا امکان ہے۔ چائنہ ڈیلی نے کہا کہ بھارت کی روس کے ساتھ دیرینہ اسٹریٹجک وابستگی بھی واشنگٹن اور نئی دہلی کے تعلقات کی مضبوطی میں رکاوٹ ہے۔ بھارت ایک طرف امریکہ...
    ایشیا کپ کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہونے کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو شیڈول معرکے کے ٹکٹ بدستور دستیاب ہیں۔ عام طور پر کسی بھی ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں کے درمیان میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوجاتے ہیں۔ تاہم اس مرتبہ ٹکٹس کی تاحال دستیابی کی وجہ منتظمین کی جانب سے ’پیکج سسٹم‘ متعارف کرانے کو قرار دیا جا رہا ہے۔ گزشتہ ٹورنامنٹس میں شائقین صرف روایتی حریفوں کے میچ کا ٹکٹ خرید سکتے تھے مگر اس بار منتظمین نے یہ میچ دیکھنے کے خواہشمندوں پر کئی میچز کے ٹکٹ خریدنے کی شرط عائد کردی ہے جسے بنڈل پیکج کا نام دیا گیا ہے۔ منتظمین کے اس اقدام کا مقصد دوسرے میچز کے ٹکٹ...
    جنگ ستمبر 1965 کے نویں روز پاک فوج نے  بھارت کو 3 محاذوں پر ناقابلِ فراموش شکست سے دوچار کیا۔ پاکستانی فوج نے نارووال کے قریب جسر پُل کا دفاع کرتے ہوئے بھارتی فوجوں کو شدید نقصان پہنچایا، جس میں لیفٹیننٹ کلیم محمود نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پائی۔ بھارتی انجینئرز کی ٹیم کو پاک فوج  نے سونا مرگ کے مغربی مقام پر حملہ کرکے بھاری نقصان پہنچایا۔ اور بھارتی پٹھان کوٹ اور جودھ پور ائیر بیس پاکستانی فوج کے ہاتھوں مکمل طور پر تباہ کردیے گئے۔ پاکستان شاہینوں کے ہاتھوں 28 بھارتی جہاز ہوا میں، 2 اینٹی ائیر کرافٹ گن سے، 36 زمین پر کھڑے اور اس کے علاوہ 15 جہاز کلائی کونڈا ائیر بیس پر تباہ کردیے...
    ایشیا کپ 2025 کا آغاز 9 ستمبر سے ہو رہا ہے جبکہ پاکستان اپنی مہم کا پہلا میچ 12 ستمبر کو کھیلے گا، یہ ایونٹ 28 ستمبر تک جاری رہے گا اور برصغیر سمیت دنیا بھر کے کروڑوں شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گا۔ خصوصاً اس لیے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان 3 مرتبہ ٹکراؤ ممکن ہے، اس بار ٹورنامنٹ ٹی20 فارمیٹ میں کھیلا جا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ مایہ ناز بھارتی بلے باز ویرات کوہلی اور روہت شرما جیسے بھارتی اسٹارز شامل نہیں ہوں گے۔ انعامی رقم اس سال ایشیا کپ کی فاتح ٹیم کو 3 لاکھ امریکی ڈالر ملنے کی توقع ہے جبکہ رنر اپ ٹیم کو ڈیڑھ لاکھ ڈالر دیے جائیں گے، اگرچہ...
    لاہور: ایک ٹرافی 8 دعویدار، کس کا چلے گا وار، ٹیمیں ایشیا کپ میں مقابلے کیلیے تیار ہیں، میلہ منگل سے متحدہ عرب امارات میں سجے گا، افتتاحی میچ میں افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں ابوظبی اسٹیڈیم پر مقابل ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا آغاز منگل کو ہو رہا ہے، کپتانوں کی میڈیا کانفرنس اور ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن صبح ساڑھے گیارہ بجے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ اسی روز ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان پہلا میچ کھیلا جائے گا ،ٹورنامنٹ میں سب کی نظریں پاکستان اور بھارت کے مقابلے پر جمی ہوئی ہیں، دونوں ٹیمیں گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے بعد پہلی...
    کرکٹ کی جائے پیدائش ویسے تو انگلینڈ ہے لیکن انگریزوں کے دورحکومت میں یہ کھیل برصغیر ایشیا میں بھی متعارف ہوا ،پھر وقت کے ساتھ مقبول ہوتا گیا ، پاکستان اور بھارت کا قومی کھیل گوکہ ہاکی ہے لیکن کرکٹ میں ان دونوں کی غیرمعمولی کارکردگی نے خطے میں کھیل کو بلندیوں پر پہنچا دیا۔  بعدازاں بنگلہ دیش اور سری لنکا میں بھی وارد ہوئے اور اب وہ بھی ایشیا کی مستند ٹیموں میں شمار ہوتے ہیں، حالیہ برسوں میں افغانستان نے بھی دنیائے کرکٹ میں اپنی اہمیت منوالی ہے ، آنے والے دنوں میں اس سے بھی بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ ایشیا کپ کی تاریخ پرانی ہے،پاکستان اب تک 2 بار 2000 ، 2012 میں چیمپئین بن چکا اور...
    بھارت اور اسرائیل کے درمیان دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔ اسرائیل کی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب بھارت نے OECD (اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم) کے کسی رکن ملک کے ساتھ اس نوعیت کا معاہدہ کیا ہے۔ معاہدہ اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموتریچ کے بھارت کے دورے کے دوران طے پایا، جہاں انہوں نے بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن سے ملاقات کی۔ معاہدے کے تحت، دونوں ملکوں کے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری میں تحفظ دیا جائے گا۔ اس میں ایسی یقین دہانیاں شامل ہیں کہ اگر کبھی قوانین میں تبدیلی ہو یا اثاثے...
    چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس سپریم کورٹ رولز پر تجاویز پر غور و خوض کے بعد ختم ہوگیا ہے۔ اجلاس میں عدالت عظمیٰ کے تمام ججز شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس تقریباً آدھا گھنٹہ جاری رہا، اجلاس کا باقاعدہ اعلامیہ ممکنہ طور پر تھوڑی دیرتک جاری کیا جائے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں سپریم کورٹ سپریم کورٹ رولز فل کورٹ
    بھارت نے 1965 میں جنگ کے ساتویں روز پاکستان کو جنگ کا دائرہ مشرقی پاکستان تک بڑھانے کی دھمکی دی۔ بھارتی ترجمان نے اعتراف کیا کہ بھارتی افواج کا لاہور، سلیمانکی، فیروز پور پر حملہ ناکام رہا ہے اور بھارت کو ہر محاذ پر بھاری نقصان کا سامنا ہے۔ سات ستمبر کو 31 بھارتی طیارے تباہ ہوئے اور تباہ ہونے والے جہازوں کی کل تعداد 53 ہوگئی۔ صدر ایوب خان نے پاک فضائیہ کو شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’صرف استصواب رائے ہی کشمیر میں امن لا سکتا ہے۔‘‘ ترجمان کشمیر انقلابی کونسل نے بھارت کو خبردار کیا کہ ’’کشمیری بھارتی عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔‘‘ پاک فوج کے کمانڈر ان چیف...
    لاہور: بھارت آبی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سے باز نہ آیا، دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا گیا جس پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ بھارت نے سفارتی ذرائع سے پاکستان میں مزید پانی چھوڑے جانے سے متعلق آگاہ کیا۔ پاکستان میں مزید سیلابی صورت حال کا خدشہ بدستور موجود ہے۔ وزارت آبی وسائل نے متعلقہ تمام اداروں کو ہنگامی الرٹ جاری کر دیا۔ بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے ستلج میں دو مقامات پر اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کیا ہے، دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروز پور کے مقام انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھارتی معلومات کے پیش...
    کراچی: مون سون سسٹم کے تحت شہر قائد میں آج اور کل موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے سبب اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق ڈیپ ڈپریشن کا مرکز اس وقت سندھ کے ضلع تھرپارکر میں موجود ہے اور آئندہ 18 سے 24 گھنٹوں کے دوران تھوڑا کمزور ہوکر واپس ڈپریشن میں تبدیل ہوگا۔ سسٹم کا رخ سندھ کے وسطی علاقوں میں مغرب اور شمال مغرب کی جانب رہے گا۔ ترجمان کے مطابق آج سے 10 ستمبر تک مون سون سون نظام کے تحت کراچی، شہید بے نظیر آباد، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، ٹنڈو اللہ یار، جامشورو، ٹھٹھہ اور بدین میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ...
    مشہور بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین ذاکر خان نے اسٹیج شوز سے ’وقفہ‘ لینے کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ذاکر خان نے یہ اعلان اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے زریعے کیا جس میں انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنی بگڑتی صحت کے خدشات کے باعث اسٹیج شوز سے کچھ وقت کیلئے وقفہ لے رہے ہیں۔ 38 سالہ کامیڈین کے مطابق وہ گزشتہ ایک برس سے صحت میں تبدیلی محسوس کر رہے تھے تاہم کچھ مجبوریوں کی وجہ سے کام جاری رکھے ہوئے تھے۔  ذاکر نے کہا کہ وہ ایک لمبے عرصے سے ٹورز کر رہے ہیں اور صبح سے رات تک لوگوں کو خوش کرنے کیلئے شوز کرنے میں مصروف رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے...
    لاہور/ملتان/راجن پور (نیوز ڈیسک)بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا جس کے بعد حکومت نے فوری طور پر نیا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ہریکے ڈاؤن اسٹریم اور فیروزپور ڈاؤن اسٹریم پر اس وقت اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جا رہا ہے اور پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ادھر دریائے چناب اور راوی میں بھی پانی کی سطح بلند ہونے سے ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ شہری علاقے کو بچانے کے لیے بائی پاس پر شگاف ڈالا گیا تاکہ پانی کا بہاؤ شہر کی طرف کم ہو سکے۔ تاہم خدشہ ہے کہ دریائے چناب کا پانی شہر کے قریب موجود بند کو کسی...
    کراچی: بھارتی کرکٹ بورڈ کی مالی حالت مسلسل مضبوط ہو رہی ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق بورڈ کے پاس گزشتہ سال کے اختتام پر بینک بیلنس 20ہزار686 کروڑ روپے تھا، جو 2019 میں صرف 6ہزار59 کروڑ روپے تھا۔ اس طرح، پچھلے پانچ برسوں میں بی سی سی آئی نے 14ہزار627 کروڑ روپے کا اضافہ حاصل کیا۔ بی سی سی آئی نے 2024 کے اے جی ایم میں پیش کیے گئے اکاؤنٹس میں بتایا کہ عام فنڈ بھی 2019 کے 3ہزار906 کروڑ روپے سے بڑھ کر اب 7ہزار988 کروڑ روپے ہوگیا۔ انٹرنیشنل ٹوورز سے آمدنی پچھلے سال 642.78 کروڑ روپے کے مقابلے میں اس سال کم ہو کر 361.22 کروڑ روپے رہی جبکہ سود کی مد میں آمدنی...
    نئی دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر گزشتہ کئی ماہ سے کی جانے والی سخت تنقید کے باوجود اچانک انہیں اپنا دوست قرار دے دیا۔ صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مودی ہمیشہ میرے دوست رہیں گے، بھارت اور امریکا کا ایک خاص رشتہ ہے، گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، ان کے اس بیان نے دونوں ملکوں کے تعلقات کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر کے بیان کا فوری خیر مقدم کیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے مثبت رویے اور تعلقات کے دوستانہ اظہار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،بھارت اور امریکا کے درمیان...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں علی الصبح ہلکی بارش ہوئی۔ صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، شاہراہِ فیصل، ڈیفنس، قیوم آباد، کورنگی روڈ، برنس روڈ، ایم اے جناح روڈ، یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال، محمود آباد، منظور کالونی اور بلوچ کالونی سمیت کئی مقامات پر بوندا باندی اور بارانِ رحمت کا سلسلہ دیکھنے میں آیا۔ بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونا شروع ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آئندہ دو روز تک گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں متوقع ہیں اور موسلا دھار بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب سندھ کے دیگر شہروں میں بھی مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حیدرآباد، سجاول،...
    نارووال : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیا نے دیکھ لیا بھارت کیسا بزدل ملک ہے، بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر بہادر بننا چاہتا ہے۔ نارووال میں سیلاب سے متاثرہ گاؤں کےدورےپر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1988 کے بعد ہم نے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کیا، پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کا معاہدہ تھا، جس کی انہوں نے خلاف ورزی کی۔ احسن اقبال نے کہا بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر پاکستانی قوم کےعزم کو کمزور نہیں کر سکتا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا مزید کہنا کہ پاکستان نے بھارت کے 6 جنگی جہاز گرائے، آج دنیا ہماری مسلح افواج کی...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے تین ملکی کرکٹ سیریز میں جیت کو سیلاب متاثرین کے نام کر دیا۔ انہوں نے اور شاہین شاہ آفریدی نے سیریز کے تمام میچوں کی فیس فلڈ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔ کپتان سلمان آغا نے کہا کہ ہم مشکل کی گھڑی میں اپنے مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ وطن کی مٹی آج ہم سے سیلاب زدگان کی مدد کا تقاضا کر رہی ہے، اور ہمیں سب کو ایک ہو کر ان کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔" شاہین شاہ آفریدی نے بھی قوم سے اپیل کی کہ وہ فلڈ ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ سیلاب متاثرین کی فوری مدد...
    پاکستان سے دہشت گردوں کی مبینہ دراندازی اور ممبئی کو دھماکوں سے اُڑانے کی جھوٹی خبر نے بھارتی عوام کو خوف میں مبتلا کر دیا، تاہم پولیس کی تحقیقات نے اصل حقیقت سامنے لا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 5 ستمبر کو ممبئی پولیس کو واٹس ایپ پر ایک دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ “لشکرِ جہادی” نامی ایک نامعلوم تنظیم کے 14 دہشت گرد شہر میں داخل ہو چکے ہیں۔ پیغام میں کہا گیا تھا کہ دہشت گرد 34 گاڑیوں میں 400 کلو آر ڈی ایکس لے کر ممبئی کو دھماکوں سے تباہ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں، جس سے مبینہ طور پر ایک کروڑ افراد کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔ پولیس...
    انگلینڈ نے ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑی فتح حاصل کرتے ہوئے جنوبی افریقہ ک بھیانک شکست سے دوچار کردیا ۔ یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ بھارت ٹیسٹ سیریز میں ٹوٹے اور بنے نئے ریکارڈز دی روز باؤل ساوتھمپٹن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں انگلش ٹیم نے 414 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کیا جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم صرف 72 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ یہ میچ ہیری بروک کی قیادت میں کھیلا گیا جو کہ سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ تھا کیونکہ انگلینڈ ابتدائی 2 میچ ہار چکا تھا۔ جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما زخمی ہونے کے باعث بیٹنگ کے لیے میدان میں نہ اتر...
    بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا ، پنجاب میں اونچے درجے سیلاب کا الرٹ جاری، جلال پور پیروالا میں صورتحال خراب، فوج طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز لاہور /ملتان (سب نیوز)بھارت کی جانب سے پاکستان کو سیلاب سے متعلق نئی معلومات فراہم کرنے کے بعد پنجاب میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ جلال پور پیر والا میں سیلاب کے باعث صورتحال خراب ہونے کے بعد پاک فوج کو مدد کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔بھارت نے پاکستان سے پھر سفارتی رابطہ کرتے ہوئے دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروزپور کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کیا ہے جس پر وزارت آبی وسائل نے...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مسکراتے ہوئے کہاکہ کیمرے پر سب ہی لڑکیاں اچھی نظر آتی ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے ان سے استفسار کیا کہ تمنا بھاٹیا کے بارے میں ان کی رائے کیا ہے، جس پر عبدالرزاق نے جواب دیا کہ کیمرے پر تمام لڑکیاں اچھی لگتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: تمنا بھاٹیا کا کرکٹر عبدالرزاق سے تعلقات پر بڑا انکشاف، خاموشی توڑ دی ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا سے ملاقات کو 12 برس گزر چکے ہیں، ایک فنکشن میں ان سے ملاقات ہوئی تھی اور وہ ایک بہت اچھی اداکارہ ہیں۔ یاد رہے کہ...
    بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو دریائے ستلج کے دو اہم مقامات—ہریکے اور فیروز پور—پر “انتہائی اونچے درجے” کے سیلاب سے خبردار کیا ہے۔ پانی کا بہاؤ اب سندھ کی جانب بڑھ رہا ہے اور توقع ہے کہ چند گھنٹوں میں یہ سیلابی ریلا صوبہ سندھ میں داخل ہو جائے گا۔ وزارت آبی وسائل نے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا وزارتِ آبی وسائل نے صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو فوری الرٹ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہریکے اور فیروز پور کے مقام پر اونچے درجے...
    ٹرمپ کا یوٹرن، مودی کو کئی بار تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد دوست قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم مودی کو کئی بار تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد دوست قرار دے دیا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے سوال پر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ مودی ہمیشہ دوست رہیں گے، بھارت اور امریکا کا خاص رشتہ ہے،گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔ دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم مودی نے صدر ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کیا۔ مودی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کے جذبات اور ہمارے تعلقات پر ان کے مثبت انداز کو دل سے سراہتا ہوں، بھارت اور امریکا کے...
    بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین ذاکر خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی بگڑتی صحت کے خدشات کی وجہ سے وسیع دوروں اور اسٹیج سے ’وقفہ‘ لے رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ذاکر خان نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے جس میں ’دی ہیلتھ اپ ڈیٹ‘ لکھ کر مداحوں کو اپنی حالت سے آگاہ کیا ہے۔ 38 سالہ کامیڈین نے اپنے سخت شیڈول کے صحت پر پڑنے والے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں ایک سال سے بیمار محسوس کر رہا تھا البتہ مجبوری کے تحت کام جاری رکھے ہوئے تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں گزشتہ 10 سال سے ٹور پر ہوں، حالانکہ یہ بہت بڑی نعمت ہے کہ مجھے آپ سب کی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم کے ورلڈکپ کوالیفائر میں جگہ بنانے کے امکانات آج واضح ہو جائیں گے۔ بھارت کے شہر راجگیر میں جاری ایشیا ہاکی کپ کا فائنل بھارت اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ فاتح ٹیم 15 اگست سے ہالینڈ اور بیلجیم میں شیڈول ہاکی ورلڈکپ کے لیے براہِ راست کوالیفائی کر لے گی۔ ایشیائی کپ میں دوسری سے پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں فروری میں ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کی اہل ہوں گی۔ پاکستان نے سیکیورٹی وجوہات کے باعث بھارت میں ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کیا تھا، تاہم ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو چھٹی ٹیم کے طور پر موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس...
    نیو دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کے کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری دیوجیت سائیکیا نے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کے حوالے سے وضاحت پیش کی ہے، جس میں کہا گیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس حوالے سے مرکزی حکومت کی پالیسی پر عمل کرنا پڑتا ہے۔ دیوجیت سائیکیا نے کہا کہ بھارت کی حالیہ پالیسی کے مطابق کثیرالملکی یا بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں بھارت کی شرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وہی فالو کرنا پڑتا ہے جو مرکزی حکومت طے کرتی ہے اور نئی پالیسی کے تحت ہمیں ایسے ممالک کے خلاف کھیلنے کی اجازت ہے جن سے بھارت کے دوستانہ تعلقات نہیں ہیں جب تک کہ یہ کثیرالملکی ٹورنامنٹ...
    کراچی: مون سون کے طاقتور اسپیل کے تحت آج شام یا رات سے کراچی کے مضافاتی علاقوں میں گرچ چمک بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم اس وقت جنوب مغربی راجستھان (انڈیا) اور ملحقہ سندھ پر ہے، اس سسٹم کی وجہ سے صوبہ سندھ پر مون سون ہوائیں مسلسل اثرانداز ہو رہی ہیں۔ کراچی میں آج شام سے 11 ستمبر تک وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ درمیانی و موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، بارش سے قبل شہر کا موسم مرطوب اور مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ منگل کو کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار اور شدید موسلادھار بارشیں ہونے کی توقع ہے، جس کی وجہ سے...
    واشنگٹن/نئی دہلی(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر بار بار تنقید کے باوجود اچانک انہیں اپنا دوست قرار دے دیا۔ صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ “مودی ہمیشہ میرے دوست رہیں گے، بھارت اور امریکا کا ایک خاص رشتہ ہے، گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔” بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے صدر ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے جذبات اور تعلقات کے مثبت انداز کو سراہتے ہیں۔ مودی نے مزید کہا کہ بھارت اور امریکا کے درمیان انتہائی مثبت اور مستقبل کی جانب دیکھنے والی اسٹریٹجک شراکت داری ہے۔ Deeply appreciate and fully reciprocate President Trump's sentiments and positive...
    سوشل میڈیا پر مقبول اور خواتین کے روپ میں نظر آنے والے ایک ٹک ٹاکر کی حقیقت سامنے آ گئی۔ ’لڑکی‘ کا روپ دھارنے والا حقیقت مں ’عبدالمغیز‘ نامی نوجوان لڑکا ہے۔ صوابی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ یہ کیسا ڈراما؟ ضلع صوابی پولیس کے ترجمان کے مطابق عبدالمغیز نے مختلف پوز لے کر اور خواتین کے روپ میں غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر ٹک ٹاک پر شیئر کیں، جس نے معاشرے میں بے چینی پھیلائی۔ یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اغوا کیس، ملزم کی ضمانت منظور پولیس چوکی بامخیل کے انچارج عامر خان نے تفتیش کے بعد ملزم کو گرفتار کیا، اور ابتدائی تفتیش میں عبدالمغیز نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔...
    لاہور، اسلام آباد (نیوزڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج شام سے موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ لاہور میں بادلوں کا راج لاہور کے لکشمی چوک، ایبٹ روڈ، گڑھی شاہو، کینال روڈ، مال روڈ، سول سیکرٹریٹ، ایم اے او کالج روڈ، چوبرجی، مزنگ، فیروزپور روڈ، جیل روڈ، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن اور گارڈن ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔ اسلام آباد اور شمالی پنجاب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال اور اٹک میں بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں نے موسم سہانا کر...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نے یوم فضائیہ کے موقع پر تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان ایئر فورس نے اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ میں جرات، مہارت اور اعلیٰ حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فضائیہ نے دشمن کے چھ طیارے مار گرائے، جس کا اعتراف بھارتی حکام نے بھی کیا ہے۔ بھارتی جنگ میں پاکستان فضائیہ کی فتح وزیراعظم نے کہا کہ بھارت سے چار روزہ جنگ میں فضائیہ کی شاندار کامیابیاں ہماری قیادت کی بہادری اور جانباز سپوتوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی اے ایف نے ثابت کیا ہے کہ جذبہ اور حوصلہ دشمن کی طاقتور...
      لاہور: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہفتہ کی صبح امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کو فون کر کے بھارت کو دی جانے والے جواب کی  تفصیلات سے آگاہ کیا۔ جماعت اسلامی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق، اس موقع پر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی بھارت کو ٹھوس جواب دینے پر حکومت کو مبارک باد پیش کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفارت کاری پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے اور دنیا کو موجودہ صورت حال اور پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اختلافات ختم ہو چکے ہیں اور پوری قوم یک جاں ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ جماعت...
    بھارت کی جانب سے ایک اور سیلابی ریلا چھوڑے جانے کے بعد دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق ہیڈ گنڈا سنگھ والا پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 53 ہزار 825 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دریائے ستلج کے دیگر مقامات پر بھی پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ہیڈ سلیمانکی پر پانی کی آمد اور اخراج ایک لاکھ 32 ہزار 916 کیوسک جبکہ بورے والا کے قریب جملیرا میں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 60 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح ہیڈ اسلام پر ایک لاکھ 3...
    واشنگٹن: امریکی کامرس سیکریٹری ہاورڈ لٹ نک نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت زیادہ دیر تک واشنگٹن کے دباؤ کو برداشت نہیں کر پائے گا اور آئندہ ایک یا دو ماہ میں امریکا سے معافی مانگنے پر مجبور ہو جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  امریکی عہدیدار نے کہا کہ بھارت جلد ہی مذاکرات کی میز پر آئے گا، معافی مانگے گا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ڈیل کرنے کی کوشش کرے گا۔ ان کے مطابق بھارتی حکومت محض دکھاوے کے لیے سخت موقف اختیار کر رہی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ دباؤ کے آگے زیادہ دیر تک نہیں ٹھہر سکتی۔ ہاورڈ لٹ نک نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے امریکا کی حمایت...
    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان شدید بارشوں کی زد میں ہے اور اس صورتحال میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کا فیصلہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے لیے مہنگا ثابت ہوگا۔ مزارِ قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی نے جان بوجھ کر پاکستان کی جانب پانی چھوڑا، بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ سے بھی ان کے عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کی بددعائیں مودی کو جینے نہیں دیں گی۔ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ عوام بخوبی جان چکے ہیں کہ مودی نے...
    کپل شرما شو کے مقبول کامیڈین کیکو شردھا کے پروگرام چھوڑنے کی افواہوں نے شائقین کو حیران کردیا تھا، خاص طور پر اس وقت جب سوشل میڈیا پر ان کے اور کرشنا ابھیشیک کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی۔ پاپارازی وائرل بھایانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دعویٰ کیا تھا کہ کیکو شردھا نے پروگرام چھوڑ دیا ہے۔ ان کے مطابق حالیہ جھگڑے کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا۔ تاہم اس حوالے سے پروگرام کی جج ارچنا پورن سنگھ نے سچائی بیان کرتے ہوئے افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔ A post common by Viral Bhayani (@viralbhayani) ارچنا نے کہا ’’ہہ بالکل جھوٹ ہے۔ کیکو شو نہیں چھوڑ رہے، آپ انہیں آنے والی اقساط میں...
    امریکا کے سیکریٹری کامرس ہاورڈ لٹ نک نے کہا ہے کہ بھارت زیادہ دیر تک واشنگٹن کے دباؤ کو نظر انداز نہیں کر سکے گا، اور جلد ہی معاملات کو سلجھانے کے لیے مذاکرات کی میز پر واپس آئے گا۔ جمعہ کے روزغیر ملکی جریدہ سے بات کرتے ہوئے ہاورڈ لٹ نک نے کہا،ہمیں یقین ہے کہ بھارت جلد ہی معافی مانگے گا اور رکے ہوئے تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ ایک سے دو ماہ میں نئی دہلی مذاکرات پر آمادہ ہو جائے گا، اور وزیراعظم نریندر مودی، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ڈیل کرنے کی کوشش کریں گے۔ تاہم، یہ ڈونلڈ ٹرمپ پر منحصر ہوگا کہ وہ مودی کے ساتھ...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ اور مودی ہمیشہ دوست رہیں گے۔ نریندر مودی نے ایکس پر امریکی صدر کے بیان کی خبر ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ صدر ٹرمپ کے جذبات اور ہمارے تعلقات کے مثبت جائزے کو ہم دل سے سراہتے ہیں اور اس کا بھرپور جواب دیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا-بھارت کشیدگی، مودی کا اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت سے گریز ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور امریکا کے درمیان ایک نہایت مثبت اور مستقبل کی طرف دیکھنے والی جامع اور عالمی اسٹریٹجک شراکت داری موجود ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے وائٹ...
    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گزشتہ روز شمال مغربی مدھیہ پردیش اورملحقہ مشرقی راجستھان پرموجود ہواکا کم دباؤ اب مزید طاقتور ہوکر  سندھ پرموجود ہے جس کے زیر اثر کراچی میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ پیش گوئی کے مطابق ہوا کا ایک کم دباؤ کل شمال مغربی مدھیہ پردیش اورملحقہ مشرقی راجستھان پرموجود تھا جوکہ اب مزید طاقتور ہو کرجنوب مشرقی راجستھان (انڈیا) اور ملحقہ سندھ پرموجود ہے۔ بیان کے مطابق اس سسٹم کی وجہ سے صوبہ سندھ کے مشرقی علاقوں میں طاقتورمون سون ہوائیں اثرانداز ہونے کا امکان ہے، کل شام سے11ستمبرتک کراچی ڈویژن میں وقفے وقفے کے ساتھ تیزہواوں اورگرج چمکے ساتھ...
    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے یومِ دفاع اور شہدا کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ساتھ امن اور تعمیری روابط کا خواہاں ہے لیکن بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزیوں اور بدلتے ہوئے علاقائی حالات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ وزیرِاعظم نے شہدا اور مسلح افواج کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی یادداشت میں بہادری، اتحاد اور استقامت کی علامت کے طور پر ہمیشہ زندہ رہے گا۔ انہوں نے 1965 کی جنگ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کی مکمل حمایت سے افواجِ پاکستان نے دشمن کی جارحیت کو ناکام بنا کر ثابت کیا کہ قوم اپنی آزادی اور سالمیت کے تحفظ...
    بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ کاجل اگروال کے انتقال کی خبریں گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں۔ افواہوں میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ کسی حادثے کا شکار ہو گئی ہیں۔ Smile to die for ❤️ ❤️ Kajal Aggarwal is eternal beauty ????pic.twitter.com/AKdKwekG4F — ???? ???? ???? ❤️???? (@Asthapromo) March 5, 2024 تاہم حقیقت بالکل برعکس نکلی۔ کاجل اگروال نہ صرف زندہ ہیں بلکہ اپنی زندگی کے خوشگوار لمحات سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تازہ تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ تیسرے دن ہی سینما سے کیوں اتار دی گئی؟ ان...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس ماہ نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی (UNGA) کے سالانہ اجلاس میں جنرل ڈیبیٹ سے خطاب نہیں کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:مودی کے ساتھی مکیش امبانی امریکی پابندیوں کے برخلاف روسی تیل سے اربوں کما لیے اقوام متحدہ کی جانب سے جاری تازہ فہرست کے مطابق بھارت کی نمائندگی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کریں گے، جو 27 ستمبر کو خطاب کریں گے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس 9 ستمبر سے شروع ہوگا، جبکہ جنرل ڈیبیٹ 23 سے 29 ستمبر تک جاری رہے گی۔ روایت کے مطابق سب سے پہلے برازیل اور پھر امریکا خطاب کریں گے۔ اس بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 23 ستمبر کو دوسری مدتِ...
    برسلز: یورپی یونین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت وارننگ کو نظرانداز کرتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ایک گوگل پر 2.95 ارب یورو (3.47 ارب ڈالر) کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یہ اقدام اس الزام کے تحت کیا گیا ہے کہ کمپنی نے اپنی اشتہاری خدمات میں مسابقت کو ختم کرنے اور مارکیٹ میں غیر منصفانہ برتری حاصل کرنے کے لیے اپنے اثر و رسوخ کا ناجائز استعمال کیا۔ یورپی کمیشن کے مطابق گوگل نے ایڈٹیک کے شعبے میں اپنی طاقت کو غلط انداز میں استعمال کیا، جس سے نہ صرف پبلشرز اور مشتہرین بلکہ عام صارفین بھی متاثر ہوئے۔ اینٹی ٹرسٹ کمشنر ٹریسا ریبیرا کا کہنا ہے کہ کمپنی...
    اسلام آباد: بھارتی وزیراعظم لال بہادر شاستری نے پاکستان کے خلاف مکمل جنگ کا اعلان کیا۔ فیلڈ مارشل محمد ایوب خان نے عزم کا اظہارکہا کہ: ''ہم حالت جنگ میں ہیں، ہمارے بہادر سپاہی دشمن کا حملہ پسپا کرنے کے لئے آگے بڑھ چکے ہیں، ہماری مسلح افواج اپنی جرات اور بہادری ثابت کریں گی۔‘‘  فیلڈ مارشل محمد ایوب خان نے کہا کہ ہماری بہادر افواج کا جذبہ ناقابلِ تسخیر ہے اور ہمارا عزم کبھی کمزور نہیں پڑا، افواج پاکستان دشمن کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گی۔ برطانوی وزیراعظم ہیرالڈولسن نے بھارتی جارحیت کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت سے جنگ بندی کی اپیل کردی۔ 6 ستمبر 1965 کو بھارت کی جانب سے لاہور پر کئے گئے حملے کو پاک فوج...
    ایئر وائس مارشل شہریار خان نے یومِ دفاع کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلی بار اسکور 6-0 نہیں بلکہ 60-0 ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ عوام کی امیدوں پر پورا اترا ہے، دشمن ہر محاذ پر ناکام ہوا ہے اور تکنیکی جدت نے پاک فضائیہ کو دنیا بھر میں منوایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر و دیگر اعلیٰ عسکری قیادت کی جانب سے یوم دفاع کے شہدا کو خراج عقیدت انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ آج پاکستان بھر میں یومِ دفاع و شہدا بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت...
    بھارتی حکومت نے آپریشن سندور میں ناکامی کے بعد ایک بار پھر پاکستان پر جھوٹے الزامات کے سلسلے کا آغاز کر دیا ہے۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں ہزیمت کے بعد بھارتی میڈیا نے ایک اور من گھڑت ڈرامہ پیش کیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ’ممبئی ٹریفک کنٹرول روم کو شہر کے مختلف مقامات پر بم نصب ہونے کی جھوٹی کالز موصول ہوئی ہیں‘، جس میں بلا کسی ثبوت پاکستان پر الزام عائد کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس کے ذریعے بھارت نے پاکستان کو دہشتگردوں سے جوڑنے کی ناکام کوشش دہرائی۔ مزید پڑھیں: چینی فوج کی تاریخی پریڈ، نریندر مودی شرکت سے کیوں محروم ہوئے؟ بین الاقوامی فورمز پر شرمندگی کے بعد یہ نیا ڈرامہ بھارت کی...