2025-12-08@11:16:36 GMT
تلاش کی گنتی: 8971
«بہاریں ہیں»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ورزش کے کچھ فوائد ہماری رہائش کے مقام کی فضا کی آلودگی کی وجہ سے محدود ہو سکتے ہیں۔ جرنل بی ایم سی میڈیسن میں شائع شدہ اس تحقیق کے مطابق وہ افراد جو باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں لیکن آلودہ فضا میں رہائش پذیر ہیں، ان میں ورزش کے فوائد تقریباً نصف تک کم ہو جاتے ہیں۔یونیورسٹی کالج لندن کے سائنسدانوں نے 15 لاکھ سے زائد افراد کا ڈیٹا 10 سال سے زائد عرصہ تک تجزیہ کیا، جن کا تعلق برطانیہ، تائیوان، چین، ڈنمارک اور امریکا سے تھا۔ تحقیق میں ورزش کی عادت اور فضائی ذرات PM2.5 کی موجودگی کا تعلق دیکھا گیا، یہ باریک ذرات پھیپھڑوں میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) کا نیا ادارہ جلد تشکیل پانے والا ہے، جو ملکی دفاعی ڈھانچے میں انتہائی اہم کردار ادا کرے گا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا کہ وزیراعظم کی واپسی کے بعد جتنا بھی وقت ضروری ہو گا، نوٹیفکیشن اسی کے مطابق جاری کیا جائے گا، آئین کے بعد قانون اور پھر رولز کی تشکیل ہوتی ہے، اور یہ تمام مراحل انتہائی احتیاط کے ساتھ مکمل کیے جاتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اس ادارے کے نوٹیفکیشن کے اجراء میں جلدبازی نہیں کی جائے...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللّٰہ نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کے ساتھ ایک نیا ادارہ بنایا جا رہا ہے جو انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا، اور یہ نوٹیفکیشن عجلت میں نہیں ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی واپسی کے بعد جتنا وقت ضروری ہوگا، اسی حساب سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ رانا ثنااللّٰہ نے وضاحت کی کہ آئین کے بعد قوانین اور قوانین کے بعد رولز فریم کیے جاتے ہیں، اس لیے یہ تمام معاملات احتیاط کے ساتھ طے کیے جائیں گے۔ مشیر وزیر اعظم نے کہاکہ کسی بھی معاملے کا زیر غور ہونا اور فیصلہ ہونے میں فرق ہوتا ہے، اور مختلف آپشنز...
فوٹو: سوشل میڈیا۔قومی اسمبلی وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کا ایک نیا ادارہ بننے جا رہا ہے وہ بہت اہم ادارہ ہوگا، ان ہی معاملات کو پوری طرح سے دیکھتے ہوئے نوٹیفکیشن عجلت میں نہیں ہونا چاہیے نہ عجلت میں ہوگا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ وزیراعظم کی واپسی کے بعد جتنا بھی ٹائم اس کیلئے ضروری ہے، اس کے مطابق نوٹیفکیشن ہوگا، آئین کے بعد لاء اور لاء کے بعد پھر رولز فریم ہوتے ہیں، یہ ساری چیزیں احتیاط سے کی جانے والی ہیں۔ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع ہو گیا: خواجہ آصفخواجہ آصف نے کہا ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے 27 ویں ترمیم اور آئینی عدالتوں کے ججز کی تقرری اور وفاقی آئینی ججز کو فریق بنانے کے نکتے پر دائر درخواست کے خلاف تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔عدالت نے اپنے حکم نامے میں ججز کو فریق بنانے کی استدعا مسترد کردی اور ججز سے متعلق ریمارکس بھی حذف کرنے کا حکم دیا۔تحریری حکم نامے میں لکھا گیا کہ درخواست گزار ججز کے نام نکال کر دس یوم میں ترمیمی درخواست جمع کروا سکتے ہیں، اگر مقررہ وقت میں ترمیمی درخواست جمع نہ ہوئی تو درخواست عدم پیروی پر طے کرنے کے لئے مقرر جائے گی۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار نے 27 ویں ترمیم کے ساتھ وفاقی آئینی عدالت کے...
بھارت میں خواتین اور کم عمر بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے جا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ معاملہ تب کھلا جب ایک بچی نے پیٹ میں شدید درد کی شکایت کی اور اس کا لیڈی ڈاکٹر نے معائنہ کیا تھا۔ ریاست اروناچل پردیش کی پولیس نے والدین کی شکایت پر ٹیوشن پڑھانے والے 35 سالہ ٹیچر کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس نے ٹیچر کے فلیٹ کی تلاشی بھی لی جہاں ملزم کرائے پر رہتا تھا۔ ممنوعہ اور قابل اعتراض چیزیں بھی برآمد کی ہیں۔ والدین نے شکات کی تھی کہ ٹیچر نے 4 کمسن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہیں جن کی عمریں صرف 6 سے 7 سال کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان اپنے والد کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہوگئے،انہوں نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ حکام ان کے والد کی حالت کے بارے میں کچھ ناقابل تلافی معاملہ چھپا رہے ہیں ۔یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی اور عمران خان کی بہنیں منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج اور دھرنے دے رہی ہیں، جہاں وہ قید ہیں، کیونکہ انہیں گزشتہ 3 ہفتوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔قاسم خان نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایاکہ خاندان کا سابق وزیراعظم سے نہ تو براہِ راست اور نہ ہی قابل تصدیق رابطہ ہے، حالانکہ عدالت نے ہفتہ وار ملاقات کی اجازت دے رکھی...
اعلان کر رہا ہوں عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز ہیں، ہماری مرضی جب چاہیں نوٹیفکیشن کا اعلان کردیں، حنیف عباسی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ وہ یہ اعلان کر رہے ہیں کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ’’چیف آف ڈیفنس فورسز‘‘ ہیں، اور اُن کے مطابق جنرل عاصم منیر فیلڈ مارشل بھی ہیں، جس کا ذکر وہ دو دن پہلے کر چکے ہیں۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ممکن ہے نوٹیفکیشن جاری ہو بھی چکا ہو، حکومت جب مناسب سمجھے اعلان کر دے گی۔ ان کے مطابق فیلڈ مارشل کے منصب کے ذریعے اللہ نے پاکستان کو جو عزت دی ہے وہ بے مثال ہے، اور بھارت کے طیارے گرانے کا اقدام دنیا تسلیم کرتی ہے۔ سعودی عرب کی ثالثی میں پاک...
جسٹس طارق جہانگیری کے استعفے کی خبروں پر انہی کی عدالت میں تذکرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)جسٹس طارق جہانگیری کے استعفے سے متعلق خبروں پر ان کی اپنی عدالتی کارروائی میں تذکرہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ حافظ عرفات احمد نے جسٹس طارق جہانگیری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑی تشویش ناک خبریں ہمیں سننے کو مل رہی ہیں ۔ آپ جیسے آزاد منش ججز سے ہی یہ نظام توانا رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم جو سن رہے ہیں وہ بے پناہ افسوس والی بات ہے ۔ آپ نے اس عدالت کے لیے بہت کچھ کام کیا ہے ۔ ہمیں ایسی خبریں نہیں سننی ۔ آپ...
متنازع ٹویٹس کیس، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد کر دی۔جسٹس اعظم خان نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے درخواست پر اعتراضات دور کرکے این سی سی آئی اے کو نوٹس کر دیا۔عدالت نے کیس کو دو ہفتے بعد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی، ٹرائل کی کاروائی روکنے کی استدعا درخواست میں کی گئی تھی۔قبل ازیں، دوران سماعت وکیل ریاست علی آزاد نے موقف اختیار کیا تھا کہ ٹرائل شفاف طریقے سے...
منہاج یوتھ لیگ کا 37 واں یومِ تاسیس جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بھی مبارکباد پیش، مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں رانا وحید شہزاد، ڈاکٹر عمران یونس و دیگر نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج یوتھ لیگ کا 37 واں یومِ تاسیس جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ مرکزی، صوبائی، ضلعی اور مقامی سطح پر خصوصی تقریبات، ریلیاں، سیمینارز اور نوجوانوں کیلئے تربیتی نشستیں منعقد کی گئیں جن میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری نے37 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ نوجوانوں کی ایسی تنظیم ہے...
فائل فوٹو۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی اور راج کی ضرورت نہیں، اگر ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دیکھیں، ہم نہیں ڈرتے۔پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ بند کمروں کی پالیسیاں خیبر پختونخوا میں نافذ کرنے والوں کو احساس کرنا چاہیے۔اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ وفاق کے ذمے ہمارے 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ پیسے ہیں، ہمارے صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے آئندہ بھی مزید اقدامات کریں گے، ضم اضلاع میں خصوصی افراد کیلئے بھی بسوں کا بندوبست کیا جا...
اسلام آباد(نیوزڈیسک): وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اعلان کررہا ہوں جنرل عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز ہیں۔وفاقی وزیر حنیف عباسی نے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اعلان کر رہا ہوں جنرل عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز ہیں، جنرل عاصم منیر فیلڈ مارشل ہے یہ بھی میں نے 2 دن پہلے بتا دیا تھا۔ حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے نوٹیفکیشن ہو گیا ہو، ہماری مرضی جب چاہیں اعلان کردیں، جو عزت اللہ نے فیلڈ مارشل کے ذریعے پاکستان کو دی وہ بےمثال ہے، اپنی حدود میں رہ کر بھارت کے طیارےگرائے جس کو دنیا مان رہی ہے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا حساب ہے بلی...
سیدذیشان علی نقوی کی رہائش گاہ پر ہزاروں متاثرین اسلام آباد کا اہم اجلاس ، سی ڈی اے کے 2008کے ایوارڈ کو یکسر مسترد کرنے کا اعلان
سیدذیشان علی نقوی کی رہائش گاہ پر ہزاروں متاثرین اسلام آباد کا اہم اجلاس ، سی ڈی اے کے 2008کے ایوارڈ کو یکسر مسترد کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سی ڈی اے کی جانب سے متاثرین اسلام آباد کے حقوق پامال کرنے کامعاملہ ،مسلم لیگی رہنما سیدذیشان علی نقوی کی رہائش گاہ پر ہزاروں متاثرین اسلام آباد کا اہم اجلاس ،متاثرین اسلام آباد نے مسلم لیگی رہنماذیشان نقوی کو متاثرین کا حقیقی نمائندہ قرار دیدیا،ذیشان نقوی اور متاثرین نے سی ڈی اے کے 2008کے ایوارڈ کو یکسر مسترد کرنے کا اعلان کر دیا۔ فوکل پرسن پی ایم یوتھ پروگرام ذیشان نقوی نے کہا کہ کسی کو بھی متاثرین اسلام آباد کے...
لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 3 صوبوں سے افغانی واپس بھیج رہے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں تحفظ دیا جارہا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ افغان باشندوں کی واپسی کا آپریشن تینوں صوبوں میں کامیابی سے جاری ہے مگر خیبرپختونخوا میں ان کو تحفظ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی پر کوئی صوبہ اپنی پالیسی لے چلے یہ نہیں ہوسکتا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کے پی حکومت کوانتباہ کردیا اور کہا کے پی حکومت کو بار بار پیغام دیا ہےکہ پہلے ملک کا سوچے پھر سیاست کریں ان کو وفاق کی پالیسی پرعملدرآمد کراناہوگا۔ محسن نقویٰ نے کہا کہ وفاق نے تمام افغان...
لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اظہارِ رائے کی آزادی کا مطلب جھوٹی خبریں پھیلانا نہیں ہے۔ فیک نیوز پر اب کریک ڈاؤن ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کا انخلا ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ افغان باشندوں سے درخواست ہے کہ وہ خود وقار کے ساتھ اپنے وطن واپس جائیں، کیونکہ وہ اب پاکستان میں ہمارے مہمان نہیں رہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حالیہ دہشتگرد حملوں میں ملوث ملزمان کی شناخت افغان شہریوں کے طور پر ہوئی، جن میں ایف سی پر حملہ کرنے والے 3 افراد اور اسلام آباد کچہری حملہ آور...
70ء کی دہائی سے مہاجر حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں، عزت اور بقاء پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، خالد مقبول صدیقی
جلسہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ آج کراچی کو جو کچھ بھی وفاق سے مل رہا ہے وہ دلوانا ہماری ذمہ داری ہے، یہ وفاق کے زیرانتظام ترقیاتی اسکیموں کا پیسہ ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین اسمبلی کا نہیں بلکہ اس شہر کے عوام کا ہے، ان پیسوں کی نگرانی ہم خود کر رہے ہیں، ہم کسی کو کراچی کا حق کھانے نہیں دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام ملیر کھوکھرا پار بمقام گولڈن گراؤنڈ سے متصل روڈ پر منعقد جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ جلسہ عام میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، اراکین مرکزی کمیٹی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کے کیمپ اب تک قائم ہیں، افغان کیمپ ختم کر رہے ہیں۔ روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوشہرہ اور خیبر میں کیمپ کو ڈی نوٹیفائی کیا، وہ ابھی تک آپریشنل نہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھ کہ اسلام آباد خودکش حملے میں افغانی ملوث تھے۔ ایس ایچ او کی ذمے داری لگائی جا رہی ہے کہ افغانیوں کو ڈھونڈیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر صورت میں افغان مہاجرین کو واپس بھیجنا ہے، ہم مزید بم دھماکے افورٹ نہیں کر سکتے۔ ملک بھر میں افغانیوں کا انخلا جاری ہے۔ اتحاد ٹاؤن کا عالمی...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک کے 3 صوبوں سے افغانوں کو واپس بھیج دیا ہے لیکن خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کی حفاظت کی جا رہی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں موجود افغان مہاجرین کیمپس کو وفاقی حکومت نے ڈی نوٹیفائی کر دی ہے لیکن اس کے باوجود یہ کیمپس وہاں فعال ہیں، ہم نے اپریل 2025 میں 11 لاکھ غیرقانونی مہاجرین واپس بھیج دیے۔ یہ بھی پڑھیے: باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے محسن نقوی نے کہا کہ ہر ایس ایچ او کی ذمہ داری لگا رہے ہیں کہ وہ اپنے علاقے میں افغان مہاجرین کو ڈھونڈ کر...
فرانس کی دائیں بازو کی سیاسی جماعت نیشنل ریلی کے رہنما جوردن بارڈیلا پر ایک تقریب کے دوران انڈہ پھینک دیا گیا، چند روز قبل ایک مظاہرے کے دورا ان پر آٹا بھی پھینکا گیا تھا۔ بارڈیلا جنوب مغربی شہر موئساک میں اپنی نئی کتاب کی تشہیر کے لیے موجود تھے کہ ایک شخص نے ان کے سر پر انڈہ دے مارا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حملہ کرنے والے 74 سالہ شخص کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا، اس کے خلاف عوامی عہدے دار پر تشدد کے الزام میں کارروائی جاری ہے، جبکہ بارڈیلا کی جانب سے باضابطہ شکایت بھی درج کروا دی گئی ہے۔ اس سے قبل ویسول کے زرعی میلے کے دورے...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ٹرائل کورٹ کے آرڈر کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس اعظم خان نے کیس کی کارروائی کی، جبکہ ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ، ممبران اسلام آباد بار کونسل راجا علیم عباسی، ظفر کھوکھر اور متعدد وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران ریاست علی آزاد نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹرائل شفاف طریقے سے نہیں چل رہا اور گواہوں کے بیانات ملزمان کی غیر موجودگی میں ریکارڈ کیے گئے، جو منصفانہ ٹرائل کے اصولوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائل کورٹ فئیر ٹرائل کا حق نہیں دے رہی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ 24 نومبر کو کیا کارروائی ہوئی؟ جس پر ہادی علی...
27ویں آئینیترمیم پرا قوام متحدہ کو تشویش بے جا‘ ہائی کمشنر کا بناں زمینی حقائق کا عکاس نہیں : پاکستان
اسلام آباد+ نیویارک (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) پاکستان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 ویںآئینی ترمیم پر بیان زمینی حقائق کا عکاس نہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پارلیمان سے دو تہائی اکثریت سے منظور ہونے والی 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق بے بنیاد اور غلط اندیشوں پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جمہوریتوں کی طرح دیگر قانون سازی کے ساتھ آئینی ترمیم بھی پاکستان کے عوام کے منتخب نمائندوں کا اختیار ہے۔ 27 ویں آئینی ترمیم کے ہوتے ہوئے آئین پاکستان میں درج مناسب طریقہ کار پر عمل کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنے آئین کے مطابق انسانی حقوق،...
مردان (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے مردان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خونت ٹپک رہا ہے۔ ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام دلوانے کی بات کر رہے ہیں۔ پاکستان، افغانستان کو اپنے رویوں پر نظرثانی کرنا ہوگی۔ مسلح گروہ جنگ چھوڑ دیں۔ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔ ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔ پاکستان وہ نہیں جس کی عوام نے امیدیں لگائی تھیں۔ حکومت عوام کو ان کے حقوق دے۔ 27 ویں ترمیم کے لئے ارکان خریدے گئے۔ جعلی اکثریت سے 27ویں ترمیم منظور کی گئی ہے۔ کہا جاتا تھا کہ بانی پی ٹی آئی مغربی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔ مغرب...
پشاور (نیٹ نیوز) خیبر پی کے کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو 4 نومبر سے آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے اور بین الاقوامی میڈیامیں ان سے متعلق تشویش ناک خبریں آ رہی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے احتجاج کریں گے پھر اڈیالہ جیل بھی جائیں گے۔ ہم اڈیالہ گئے وہاں دو منٹ کیلئے نہیں ملنے دیا گیا، ہائیکورٹ بھی گئے پھر بھی ملاقات نہ ہو سکی۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ این ایف سی ایوارڈ میں شرکت کریں گے۔ وہاں پر ضم اضلاع اور صوبے کی حقوق کیلئے لڑیں گے، 2018ء سے اب تک صوبے کو این ایف سی میں اپنا حصہ نہیں مل رہا، ضم اضلاع...
خالد اجمل گزشتہ 15 برس سے اسلام آباد کے سیکٹر ایف-10 میں لیڈیز ٹیلرنگ کا کام کر رہے ہیں۔ ان کے گھر والے اب بھی اپنے آبائی علاقے مظفرگڑھ میں مقیم ہیں، جبکہ وہ خود اسلام آباد میں چند رشتے داروں کے ساتھ ایک کرائے کے کمرے میں رہائش پذیر ہیں۔ خالد اجمل اپنی ماہانہ آمدن کا بڑا حصہ گھر بھیج دیتے تھے، مگر 2019 میں ایک پڑوسی دکاندار نے انہیں مشورہ دیا کہ گھر پیسے بھیجنے کے بجائے اسلام آباد کی کسی ہاؤسنگ سوسائٹی میں قسطوں پر پلاٹ لے لیں۔ دکاندار کے بقول چند سال قسطیں دینے کے بعد جب پلاٹ اُن کی ملکیت بن جائے گا تو وہ گھر تعمیر کرنے کا آغاز کرسکیں گے، یوں نہ صرف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت)تھانہ روہڑی کی حدود نیو یارڈ ریلوے پھاٹک کے قریب ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل جہانزیب جتوئی جانبحق ھوگئے ، اتوار کے روز شہید کی نمازِ جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر سکھر میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔نمازِ جنازہ میں ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ، ایس ایس پی سکھر اظہر خان، ایس ایس پی سی ٹی ڈی قدوس کلوڑ سمیت اعلیٰ پولیس افسران، اہلکاروں، صحافیوں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔۔شہید کے جسد خاکی کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، جب کہ جسد خاکی کو پاکستان اور سندھ پولیس کے پرچم میں لپیٹا گیا، جس سے شہید...
پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدر شاہ نے کہا ہے کہ CBA نے انتہائی نامساعد حالات میں ایک شاندار پیکیج کروایا ہے۔ جس سے ہزاروں ریگولر اور NCPG مستفید ہوئے ہیں۔ ہم ملازمین کی فلاح و بہبود جاری رکھیں گے۔ ان خیالات ک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251201-08-27 مردان(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جمعیت علمائے اسلام ( ف) فضل الرحمن نے کہا ہے کہ راستہ تبدیل نہیں ہوگا، ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔مردان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومتوں کی ذمے داری ہے عوام کو حقوق دیں،معیشت تباہ، آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ، عوام کے بجائے بڑے لوگوں کی خواہش پر آئینی ترامیم ہو رہی ہیں،عوام کی خواہشات پر شب خون مارا جا رہا ہے، ویں ترمیم کے لیے لوگوں کو خرید کر کھوکھلی دو تہائی اکثریت 27بنائی گئی،سی پیک بند پڑا ہے، افغان پالیسی پر پاکستان کی سفارتکاری ناکام رہی، جنگ کی باتوں سے مسئلے حل نہیں ہوں گے۔ امیر جے یوآئی نے کہا ٹرمپ...
عمران خان کو 4 نومبر سے آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے‘ عالمی میڈیا سے تشویشناک خبریں آرہی ہیں‘ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(خبرایجنسیاں) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو 4 نومبر سے آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے اور بین الاقوامی میڈیامیں ان سے متعلق تشویش ناک خبریں آرہی ہیں۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے احتجاج کریں گے پھراڈیالہ جیل بھی جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اڈیالہ گئے وہاں 2 منٹ کے لیے نہیں ملنے دیا گیا، ہائیکورٹ بھی گئے پھر بھی ملاقات نہ ہوسکی۔ان کا کہنا تھاکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ این ایف سی ایوارڈ میں شرکت کریں گے، وہاں پر ضم اضلاع اور صوبے کی حقوق کے لیے لڑیں گے، 2018ء سے اب تک صوبے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251201-01-13 اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس احسن اشتیاق ابراہیم نے 3 رکنی بینچ کی جانب سے فیصلہ تحریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمین پر قبضے کا تنازع ملزمان کی موت سے ختم نہیں ہوتا، پشاور ہائیکورٹ اس معاملے کا قانون کے مطابق دوبارہ فیصلہ کرے۔ زمین پر غیر قانونی قبضہ ایک ایسا معاملہ ہے جو مجرمانہ سزا کے ساتھ ختم نہیں ہوتا کیونکہ اس کے سول نتائج جاری رہتے ہیں۔ اس لیے ملزم کی موت کے بعد بھی قبضہ بحال کرنے کی اپیل قابل سماعت ہے۔ عدالت عظمیٰ نے 21 مارچ 2022 کو پشاور ہائیکورٹ کے ایبٹ آباد بینچ کے فیصلے کو جزوی طور پر ایک طرف رکھ دیا، اور متنازع اراضی پر...
دوسری جنگ عظیم زوروں پر تھی۔ آگ ‘ خون اور وحشت کا کھیل نصف دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکا تھا۔ کروڑوں لوگ مارے جا چکے تھے۔ ظلم‘ اور بربریت ‘ برہنہ ہو کر دنیا کے سامنے موت کے رقص میں مصروف تھی۔ روس کے اندر بھی یہ عبرت ناک کھیل زوروں پر تھا۔ پولینڈ بھی اس جہنم نما سرکس کا شکار ہو چکا تھا۔ جرمنی اور روس نے مل کر اس چھوٹے ملک پر حملہ کر دیا تھا۔ زندگی بچانے کے لیے تقریباً ایک ہزار بچے اور پولیش خواتین‘ ایک بحری جہاز پر سوار ہوئے۔ سانسوں کی ڈوری کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف ممالک کی بندرگاہوں پر گئے۔ مگر کسی بھی ملک میں اتنی جرأت نہیں تھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251201-01-8 کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ملک کو متحد رکھنے کے بجائے انتشار اور آمرانہ طرزِ حکمرانی کی پالیسیوں پر گامزن ہے، دو میڈیا مالکان کو صوبے تقسیم کرنے کی راہ ہموار کرنے کا ٹھیکا دینا ملک کی وحدت پر حملہ ہے۔ سندھ ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں شکست کے بعد حکمران عوام کے موڈ کو سمجھ لیں توان کیلئے بہتر ہوگا۔اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر کی جانب سے 27ویں اور 28ویں ترمیم، عدلیہ کی آزادی اور انسانی حقوق کے حوالے سے تشویش کا اظہار اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا پاکستانی حکمران طبقے اور مقتدر اداروں کی جانب سے جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی پر...
ہانگ کانگ کے علاقے تائی پو میں واقع رہائشی عمارت وانگ فک کورٹ میں لگنے والی خوفناک آتشزدگی میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 146 ہو گئی ہے۔ یہ واقعہ ہانگ کانگ کی گزشتہ 70 برس کی سب سے مہلک آتشزدگی قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 128، 200 افراد اب بھی لاپتا ہانگ کانگ پولیس کے کیژولٹی یونٹ کی سربراہ شوک ین زینگ کے مطابق تقریباً 100 افراد تاحال لاپتا ہیں جبکہ 79 زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلیٹس اور عمارتوں کی چھتوں سے لاشیں ملی ہیں اور عمارت کے اندر اندھیرا ہونے اور روشنی کی کمی کے باعث امدادی کاموں میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران نے اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے غیر ملکی جہازکو قبضے میں لے لیاہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے غیر ملکی جہاز کو قبضے میں لے لیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقی ملک اسواتینی (سوازی لینڈ) کے جھنڈے والا جہاز ساڑھے تین لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ایندھن لے جارہا تھا۔ جہاز میں عملے کے 13 ارکان سوار ہیں، جن کا تعلق پڑوسی ملک اور بھارت سے ہے۔اس سے قبل رواں ماہ پاسداران انقلاب نے خلیج میں مارشل آئی لینڈز کے پرچم بردار ایک آئل ٹینکر کو بھی ضبط کیا تھا۔بعد میں جہاز کو چلانے والی کمپنی نے بتایا تھا کہ ایران نے ٹینکر کو رہا کر دیا...
انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی پہلے دن سے مطالبہ کررہی ہے کہ اسطرح کے کام کے دباؤ سے گریز کیا جائے، کیونکہ یہ بہت ذمہ دار، پیچیدہ اور حساس کام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور الیکشن کمیشن پر ملی بھگت کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حکومت ووٹر لسٹ کی ایس آئی آر (اسپیشل انٹینسیو ریویژن) کے بہانے ووٹ کا حق چھیننے کی کوشش کر رہی ہے۔ اکھلیش یادو نے یہ بیان ایس آئی آر مہم کے دوران ڈیوٹی کے دوران برین ہیمرج سے ہلاک ہونے والے بی ایل او افسر کے خاندان کو 2 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کے بعد ایس پی...
ایران نے اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے غیر ملکی جہاز کو قبضے میں لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز تہران(آئی پی ایس )ایران نے اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے غیر ملکی جہاز کو قبضے میں لے لیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے غیر ملکی جہاز کو قبضے میں لے لیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقی ملک اسواتینی (سوازی لینڈ) کے جھنڈے والا جہاز ساڑھے تین لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ایندھن لے جارہا تھا۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ جہاز میں عملے کے 13 ارکان سوار ہیں، جن کا تعلق پڑوسی ملک اور بھارت سے ہے۔ اس سے قبل رواں ماہ پاسداران انقلاب نے...
دہشتگردی اور سرحد کی صورتحال کے باعث کے پی میں گورنر راج پر غور کیا جارہا ہے: وزیر مملکت WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج سے متعلق معاملہ زیر غور ہے۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ دہشتگردی اور سرحد کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے گورنر راج لگانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی صورتحال سب کے سامنے ہے، خیبر پختونخوا میں ایسا انتظامی ڈھانچہ ہو جو کچھ فائدہ تو دے،کب تک کے صوبے کے شہریوں کو بے یار ومددگار چھوڑیں گے۔بیرسٹر عقیل ملک کا مزید کہنا تھا کہ گورنر راج...
سہیل آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چئیرمین عمران خان کو 4 نومبر سے اب تک آئسولیشن میں رکھا گیا ہے، ان کی بہنوں کو ملاقات کے لیے چھوڑا جا رہا ہے نہ وکلا اور ڈاکٹر مل رہے ہیں اور نہ ہی مجھے ملنے دیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے این ایف سی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے جس کے حوالے سے وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ اجلاس میں صوبے کا مقدمہ پیش کریں گے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی اور صوبائی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ...
تہران (ویب نیوز) ایران نے اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے غیرملکی جہاز کو قبضے میں لے لیا۔ تہران سے ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی فورسز آبنائے ہرمز میں غیر قانونی طور پر ایندھن اسمگل کرنے والے ٹینکروں کو نشانہ بناتی ہیں۔ جنوبی افریقی ملک ایسواتینی (Eswatini) کے جھنڈے والا جہاز ساڑھے 3 لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ایندھن لے جا رہا تھا۔ جہاز میں عملے کے 13 ارکان سوار ہیں، جن کا تعلق پڑوسی ملک اور بھارت سے ہے۔
مہاجر عمائدین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ شہری سندھ، خصوصا کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور سکھر نے ہمیشہ ملک کی معیشت، ٹیکس ریونیو، اور قومی ترقی میں سب سے بڑا کردار ادا کیا، مگر اس کے باوجود ان علاقوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا گیا، نوکریوں اور سرکاری اداروں میں کوٹہ سسٹم کے ذریعے پیچھے دھکیل دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں نے دہائیوں سے جس محرومی، تعصب، وسائل کی لوٹ مار اور مسلسل انتظامی ناکامی کا سامنا کیا ہے، اس کا واحد، پائیدار اور منصفانہ حل سندھ کے شہری علاقوں پر مشتمل نئے صوبے کا قیام ہے۔ اپنی رہائش گاہ...
جمعیت علماء ہند کے صدر نے کہا کہ بابری مسجد کے فیصلے اور اسطرح کے کئی دیگر فیصلوں کے بعد یہ تاثر بڑھ رہا ہے کہ عدالتیں حکومتوں کے دباؤ میں کام کررہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست بہار کے گورنر عارف محمد خان نے جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی کے جہاد سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے دار العلوم دیوبند کو نشانہ بنایا۔ عارف محمد خان نے کہا کہ مولانا محمود مدنی کے بیان سے اختلاف نہیں کیا جا سکتا اور قرآن بھی وہی کہہ رہا ہے جو مولانا محمود مدنی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا لیکن انہیں کے یہاں دار العلوم دیوبند میں ان کے بیان کے برعکس جہاد کی کچھ اور تعلیم...
امریکا میں مقیم 5 ہزار سے زیادہ افغان باشندے قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار، ’آپریشن الائی ویلکم‘ پر سوال اٹھنے لگے
امریکا میں 2021 کے بعد آئے ہزاروں افغان مہاجرین امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئے۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ کچھ افراد کی پچھلی سرگرمیاں اور ممکنہ تعلقات ایسے ہیں جو امریکی شہریوں اور قانون کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق، نیشنل گارڈ پر فائرنگ اور دہشت گردانہ منصوبوں میں ملوث افراد کی وجہ سے امریکی حکام افغان مہاجرین کی سخت نگرانی کر رہے ہیں، اور نئے آنے والے ویزا کیسز پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، امریکا میں 2021 کے بعد منتقل ہونے والے افغان مہاجرین میں سے 5,005 افراد کو ’نیشنل سیکیورٹی‘ خدشات کی بنا پر ’نشان زد‘ کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 6,868...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سہیل آفریدی کا کہنا ہے بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ان کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے نام سٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سہیل آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کی سازشیں جاری ہیں ۔ این ایف سی ایوارڈز کا پورا حصہ بھی نہیں دیا جارہا ۔ 4 دسمبر کو معاملے پر ہونے والے اجلاس میں صوبے کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑیں گے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ این ایف سی کا شیئر خیبرپختونخوا کو پورا تقسیم نہیں ہورہا، 7 سال میں ایک ہزار350ارب روپے خیبرپختونخوا کو نہیں دیئے گئے، این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے پیر کو یونیورسٹیز میں سیمینار ہوں گے، خیبرپختونخوا کے ساتھ...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل افریدی نے کہا کہ 4 نومبر سے بانی چیئرمین کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے اور ان سے بہنوں اور ذاتی معالج کی ملاقات بھی نہیں کروائی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: پہلے ٹوئٹر پر سخت پوسٹ کرنا چھوڑو، پھر ملاقات، عمران خان کی صحت سے متعلق فیک نیوز، سہیل آفریدی بھی ناکام وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل افریدی نے پشاور میں اسپیکر بابر سلیم سواتی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بار بار درخواست کی گئی کہ بانی پی ٹی سے بہنوں یا پارٹی کے کسی رہنما سے ملاقات کروائی جائے لیکن ہمیں اجازت نہیں دی گئی، جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا۔ منگل کے روز تمام اراکین اسمبلی دوبارہ اڈیالہ گئے لیکن ملاقات...
پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کے رہنما کیپٹن صفدر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو رہا کرنے کی اپیل کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: نواز شریف ہزارہ سے الیکشن ہارے نہیں، ووٹ گننے میں غلطی ہوئی، کیپٹن صفدر کا دعویٰ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تصدق اعوان اور کیپٹن صفدر آپس میں محوِ گفتگو ہیں۔ تصدق اعوان نے کیپٹن صفدر سے سوال کیا کہ ان پر مختلف جیلوں میں رہنے کا طویل تجربہ رہا ہے، آپ اڈیالہ جیل میں بھی رہے ہیں جس کا بہت چرچا ہے، آپ نے وہاں بہت اچھا وقت گزارا ہے، سوائے مچھ جیل کے کوئی...
سٹی 42: گورنر خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق نئے گورنر کے لیے 6 نام زیر غور ہیں میں 3سیاسی شخصیات اور 3 ریٹائرڈفوجی افسران ہیں۔گورنر کے لیے عوامی نیشنل پارٹی کےامیر حیدر خان ہوتی، قومی وطن پارٹی کےآفتاب شیرپاؤ اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک شامل ہیں ۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) غیور محمود اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کے نام بھی زیر غور ہیں گورنر کی تبدیلی کے حوالے سے گورنر کے پی کے فیصل کریم نے موقف دیتے ہوئے کہا گورنر تبدیلی کے حوالے سے مجھے کچھ علم نہیں ۔اگر میڈیا ہی گورنر لگائے گا تو پھر اللہ ہی حافظ۔گورنر کی تبدیلی کے حوالے سے پارٹی کا جو...
بھارت کے اوپننگ بلے باز و سابق کپتان روہت شرما نے شاہد آفریدی کا ایک دہائی پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق روہت شرما نے جنوبی افریقا کے خلاف رانچی میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں 57 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 5 چوکوں کے ساتھ ساتھ 3 چھکے بھی لگائے اور اس کے ساتھ ہی ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ Rohit Sharma has now hit the most sixes in ODI cricket ???? pic.twitter.com/eCrVsKewnA — ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 30, 2025 2015 میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے پاکستانی بولنگ آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے 398 میچز میں 351 چھکے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریلیا نے مصنوعی ذہانت کے دور میں بچوں کی آن لائن حفاظت کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پابندی نافذ کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔10 دسمبر سے میٹا، ٹک ٹاک، یوٹیوب سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 16 سال سے کم عمر بچوں کے اکاؤنٹس بنانے پر مکمل پابندی ہوگی۔اس قانون کے تحت والدین نہیں بلکہ سوشل میڈیا کمپنیاں اس بات کی ذمہ دار ہوں گی کہ کم عمر بچے ان پلیٹ فارمز تک رسائی نہ حاصل کر سکیں، اور خلاف ورزی کی صورت میں ان کمپنیوں کو بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔حکومت کے مطابق یہ اقدام بچوں کو ایسے الگورتھمز سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے جو نقصان دہ...
گیمبلنگ ایپ کی تشہیر میں ملوث، حال ہی میں ضمانت پر رہا ہونے والے معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نے ان کی یوٹیوب سرگرمیوں سے متعلق اہم وضاحت جاری کر دی ہے۔ ڈکی بھائی کے ضمانت پر رہائی کے بعد عروب جتوئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے اپنے اور ڈکی بھائی کے ہاتھوں کی تصویر شیئر کی۔ بعدازاں انہوں نے ایک وضاحتی پیغام میں بتایا کہ مذکورہ تصویر نئی نہیں ہے بلکہ پرانی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مزید لکھا کہ سعد اس وقت سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ فی الحال جو بھی...
امریکا کی ریاست فلوریڈا میں 20 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 104 اسکائی ڈائیورز نے فضا میں معلق رہتے ہوئے ایک شاندار اور ریکارڈ ساز اسٹار فارمیشن سے نئی تاریخ رقم کر دی۔ یہ مظاہرہ 22 نومبر کو لیک ویلز کے اوپر کیا گیا، جس میں کھلاڑیوں نے آسمان میں ایک دیوقامت ستارے جیسا منظر پیش کیا۔ اس ایونٹ کے منتظم نے اس حیرت انگیز منظر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس تھینکس گیونگ پر ہم ایک نئے 104 ویں ورلڈ ریکارڈ پر شکر گزار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تاریخی فارمیشن کی بنیاد رکھنے والے ہر فرد، ہر کھلاڑی، ویڈیو ٹیم اور زمین پر موجود سپورٹ اسٹاف سب کو مبارک ہو، آپ...
حکام نے تصدیق کی کہ 14 افراد کو گولیاں لگیں جبکہ 4 افراد موقع پر ہی جان سے گئے۔ مقامِ وقوعہ کو سیل کر دیا گیا ہے اور تفتیشی ٹیمیں شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کیلیفورنیا کے شہر اسٹاکٹن میں ایک بچے کی سالگرہ کی تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ واقعہ ہفتے کی شام تقریباً 6 بجے ایک اسٹرپ مال کے اندر واقع آئس کریم شاپ میں پیش آیا، جہاں بچے کی سالگرہ منائی جا رہی تھی۔ سان جواکن کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے مطابق نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تقریب میں شریک متعدد افراد گولیوں کا نشانہ بنے۔ حکام نے تصدیق...
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے رعایت کے مستحق نہیں، انہیں شخصی ضمانت پر رہا نہ کیا جائے: آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، انہیں گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا جائے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے ملزمان کو حوالات میں رکھاجائے اور کسی کو بھی شخصی ضمانت پررہا نہ کیا جائے، حوالات میں بند افراد عدالت سے ضمانت کے بعد ہی رہا ہوں گے۔ٹریفک ریکارڈ کے مطابق ٹریفک قوانین توڑنے والے 1390 افراد گرفتار ہیں۔خیال رہے کہ دو روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی پنجاب میں ٹریفک پولیس والوں کوایک ماہ کا وقت دیتے ہوئے کہا تھا اگر ٹریفک سسٹم میں بہتری نہ آئی تو پھر ٹریفک پولیس کا متبادل محکمہ لانا...
اسلام آبا د(اپنے سٹاف رپورٹر سے+ سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایجنٹ مافیا پیسوں کے لالچ میں معصوم لوگوں کے مستقبل سے کھیل رہا ہے، ملک کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، معصوم لوگوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر بیرون ممالک بھجوانے والے ایجنٹوں سے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کیا، جو قریبا 2 گھنٹے تک جاری رہا، انہوں نے امیگریشن پراسیس، عملے کی موجودگی اور مسافروں کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں سے ملاقات کرکے ان کے تجربات اور شکایات بھی سنیں۔محسن نقوی نے 7 نومبر کو ایک...
غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح میں واقع سرنگوں میں حماس کے مزاحمتکار اسرائیل سے مقابلہ جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ ان کا اس علاقے سے باہر اور کمانڈ سنٹر سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک حماس کے ترجمان "حازم قاسم" نے اسرائیل پر تنقید کی کہ وہ جنوبی غزہ کے مزاحمتی کارکنوں کے معاملے میں تعاون نہیں کرنے رہا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا اسرائیل نے رفح میں پیدا کردہ بحران کو حل کرنے کے لئے ثالثوں کی کسی بھی بات کا جواب نہیں دیا۔ حازم قاسم نے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم کو رفح میں استقامت کاروں کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کی کوئی تصویر بھی نہیں ملے گی۔ انہوں نے...
اسپیکر نے عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی، ایاز صادق فارم 47 والے نہیں، لطیف کھوسہ کا وی نیوز کو خصوصی انٹرویو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق نے عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی ہے، قومی اسمبلی اسپیکر ایاز صادق ن لیگ کے وہ واحد بندے ہیں جو فارم سنتالیس والے نہیں ہیں۔ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سردار لطیف خان کھوسہ نے بتایا کہ ہماری کل اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں پیپلزپارٹی کے نوید قمر، ن لیگ سے رانا ثناء اللہ، طارق فضل چوہدری موجود تھے۔ ان کی موجودگی میں میں نے اسپیکر کو کہا کہ آپ فارم سنتالیس والے نہیں ہیں جس کے بعد اسپیکر سے عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے بات کی جس پر انہوں نے...
کراچی: روہڑی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا، واقعے نے پورے علاقے میں افسردگی اور تشویش کی فضا پیدا کر دی ہے۔ فائرنگ کے اس المناک واقعے پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سکھر سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کو قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی اور پولیس پر حملے ناقابلِ برداشت ہیں، ایسے واقعات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے شہید اہلکار کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ ضیاءالحسن لنجار نے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے...
حالیہ پاک بھارت جنگ میں افواج پاکستان نے دنیا کو اُس وقت ورطہ حیرت میں ڈال دیا جب انھوں نے اپنے سے دس گنا بڑی فوج کو نہ صرف شکست فاش سے دوچار کیا بلکہ فضائی محاذ پر بھارتی فضائیہ کو نشان عبرت بنا دیا، مودی کی نام نہاد عسکری طاقت اور معاشی ترقی کے غبارے سے ہوا بھی نکال کر رکھ دی۔ بھارتی فضاؤں میں چینی ساختہ لڑاکا طیاروں JF-17 اور JC-10 کو پاکستان کے فضائی جانبازوں نے اس مہارت سے استعمال کیا کہ دنیا دنگ رہ گئی۔ خاص طور پر جس طرح فرانسیسی طیارے رافیل کو تباہ کیا، اس تباہی نے نہ صرف رافیل تیار کرنیوالی کمپنی کو مشکلات سے دوچار کردیا بلکہ طیاروں کی کوالٹی اور اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مصنوعی ذہانت اور آٹومیشن کے تیزی سے پھیلتے استعمال نے عالمی روزگار کے منظرنامے پر سنگین خدشات کھڑے کر دیے ہیں۔نیشنل فاؤنڈیشن فار ایجوکیشن ریسرچ (این ایف ای آر) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اگر موجودہ رفتار برقرار رہی تو آئندہ دس برسوں میں برطانیہ میں تقریباً 30 لاکھ افراد اپنی ملازمتوں سے محروم ہو سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی کی اس پیش قدمی سے نمٹنے کے لیے ملکی سطح پر ہنرمندی اور تربیت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایسے شعبے جہاں روزمرہ کام زیادہ تر ترتیب وار، دفتری یا مشینی نوعیت کے ہوتے ہیں، آٹومیشن کی زد میں سب سے پہلے آئیں گے۔ ان میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق والکر ترک نے پاکستان میں آئینی ترامیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جلد بازی میں کی گئی آئینی ترامیم سے عدالیہ کی آزادی کمزور ہوئی۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنیوا سے جاری اپنے بیان میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق والکر ترک نے کہا کہ آئین میں کی گئی موجودہ 27ویں اور ترمیم بھی گزشتہ سال کی گئی 26ویں ترمیم کی مانند قانونی حلقوں اور سول سوسائٹی سے مشاورت اور بحث کے بغیر کی گئی۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جلد بازی میں کی گئی آئینی ترامیم سے عدالیہ کی آزادی کمزور ہوئی ہے اور فوج کے نظام احتساب اور قانون کی حکمرانی پر گہرے...
—فائل فوٹوز حکومتِ پاکستان نے ہانگ کانگ میں وانگ فوک کورٹ کی عمارت میں آتشزدگی پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے چینی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیے دعا گو ہیں۔ یہ بھی پڑھیے ہانگ کانگ: عمارت میں آگ لگنے کا معاملہ، 8 افراد زیرِ حراست ہانگ کانگ: رہائشی کمپلیکس میں تاریخ کی بدترین آگ 128 زندگیاں نگل گئی تعزیتی بیان میں ترجمان دفترِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعے پر چین کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ہانگ...
ایک بیان میں پی پی سینیٹر نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو پہلی خاتون وزیر اعظم بنی، بحالی جمہوریت کی بات کرنے پر پارٹی کی قیادت کو شہید کیا گیا، کراچی میں پیپلز پارٹی نے بڑے جلسے کئے ہیں اور اتوار کا ہونے والا جلسہ بھی ایک عظیم جلسہ ثابت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سید وقار مہدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں اور شہادتوں سے بھری ہوئی ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ملک کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کو آئین دیا جس نے ملک کو جوڑ کر رکھا ہوا ہے۔ وقار مہدی نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو پہلی خاتون وزیر اعظم بنی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حزب اللہ کے سربراہ نے اسرائیل سے اپنے شہید کمانڈر علی طباطبانی کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے سینئر کمانڈر علی طباطبائی کی شہادت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بہادر سپاہی قرار دیا، نعیم قاسم نے کمانڈر علی طباطبائی کی شہادت پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل تیار ہے، انہیں جلد ایک مؤثر اور نہایت نقصان دہ انتقام کا سامنا کرنے پڑے گا، حزب اللہ کے سربراہ نے لبنان کی حکومت سے بھی مطالبہ کیا اسرائیل کو...
ایک تازہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) اور آٹومیشن کے بڑھتے ہوئے استعمال کے سبب آئندہ دہائی میں تقریباً 30 لاکھ افراد روزگار سے محروم ہو سکتے ہیں۔ نیشنل فاؤنڈیشن فار ایجوکیشن ریسرچ (NFER) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ لوگوں کو وہ مہارتیں سکھائی جائیں جو انہیں مستقبل کے ملازمت کے ماحول میں برقرار رکھ سکیں۔ رپورٹ میں ان شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں بے روزگاری کا خطرہ سب سے زیادہ ہے، جن میں ایڈمنسٹریٹیو، سیکریٹریل، کسٹمر سروس اور مشین آپریٹرز شامل ہیں۔ این ایف ای آر نے مزید خبردار کیا کہ خطرہ صرف موجودہ ملازمین تک محدود نہیں بلکہ وہ...
ایک تازہ ترین رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت اور آٹومیشن کے بڑھتے کردار کے سبب آئندہ دہائی تک 30 لاکھ کے قریب افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں۔ نیشنل فاؤنڈیشن فار ایجوکیشن ریسرچ (این ایف ای آر) کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ لوگوں کے پاس وہ ہنر موجود ہو جس سے ان کا روزگار برقرار رہے، بڑی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔۔ ٹیم کے مطابق وہ شعبے جن کو بے روزگاری کا شدید خطرہ لاحق ہے ان میں ایڈمنسٹریٹیو، سیکریٹیریل، کسٹمر سروس اور مشین آپریٹرز شامل ہیں۔ این ایف ای آر نے خبردار کیا کہ یہ صرف ان شعبوں میں موجود...
خیبر پختونخوا کودہائیوں سے جنگوئوں نے تباہ کیا، مزید لڑائی کی گنجائش نہیں ، اسد قیصر WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز صوابی(آئی پی ایس ) سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ خیبر پختونخوا وہ خطہ ہے جو ہمیشہ سے دہشت گردی کا براہِ راست نشانہ بنتا رہا ہے۔سابق اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ افغان جنگ نے صوبے کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا، یہی جنگ کلاشنکوف کلچر کا باعث بنی اوراس کے نتیجے میں صوبے کی معیشت تباہ ہو گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج بھی ہم افغان جنگ کے منفی اثرات کا خمیازہ بھگت رہے ہیں اور 9/11 کے بعد دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ نے صوبے کی مشکلات میں مزید اضافہ...
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی پاکستان میں آئینی ترامیم پر تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز جنیوا (سب نیوز)اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق والکر ترک نے پاکستان میں آئینی ترامیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جلد بازی میں کی گئی آئینی ترامیم سے عدالیہ کی آزادی کمزور ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق جنیوا سے جاری اپنے بیان میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق والکر ترک نے کہا کہ آئین میں کی گئی موجودہ 27ویں اور ترمیم بھی گزشتہ سال کی گئی 26ویں ترمیم کی مانند قانونی حلقوں اور سول سوسائٹی سے مشاورت اور بحث کے بغیر کی گئی۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جلد بازی میں...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کے پی نے کہا کہ افغانستان کے باشندے بے شک عالمی قوانین کے مطابق ویزے پر تجارت اور سیاحت کے لیے پاکستان آ اور جا سکتے ہیں لیکن ویزے کے بغیر غیر قانونی طور پر قیام نہیں کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افغان حکومت کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان اس وقت بھارت اور اسرائیل کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقے ترکئی، جلبئی اور دیگر مقامات پر بجلی گرڈ اسٹیشن اور دیگر منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے افغان مہاجرین کی پاکستان سے انخلا کے حوالے سے واضح کرتے ہوئے...
اقوامِ متحدہ کی قرار داد کی مناسبت سے آج 29 نومبر کو دنیا بھر میں مظلوم فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2 دسمبر 1977 میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ایک قرارداد منظور کی تھی۔ جس میں رکن ممالک نے اتفاق کیا تھا کہ ہر سال 29 نومبر کو فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے دن کے طور پر منایا جائے گا۔ اس قرارداد میں اقوامِ متحدہ نے عالمی پائیدار امن کے لیے فلسطین کے دو ریاستی حل کو ناگزیر قرار دیا تھا۔ اقوامِ متحدہ کی اس قرارداد کے باوجود فلسطین میں اسرائیلی بربریت جاری ہے اور 8 اکتوبر 2023 سے جاری بمباری میں 70 ہزار...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کہا ہےکہ جج کو اسٹریس لینا نہیں اسٹریس دینا چاہیے۔ لاہور جوڈیشل اکیڈمی میں عدالتی فیصلوں کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال کے موضوع پر تقریب ہوئی جس سے جسٹس جواد حسن نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے سب سے مشکل کیس کیے، مجھے کبھی اسٹریس نہیں ہوا اور بہت سے سیاسی کیس بھی آئے مگر کبھی اسٹریس نہیں ہوا۔ جسٹس جواد کا کہنا تھا کہ جج کو اسٹریس لینا نہیں اسٹریس دینا چاہیے، جج کو کورٹ ہینڈلنگ اور اس کے فیصلوں سے پرکھا جاتا ہے لہٰذا تمام کورسز نئے آنے والے ججز کے لیے بہت ضروری ہیں۔ جاپانی وفد کی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر...
معروف پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی (سعد الرحمٰن)، جو حال ہی میں جیل سے رہا ہوئے ہیں، اس وقت سوشل میڈیا سے دوری اختیار کیے ہوئے ہیں۔ ان کی اہلیہ، عروب جتوئی، نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے پیغام میں لکھا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ڈکی بھائی کی کوئی بھی ویڈیو یا تصویر درحقیقت پرانی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: یوٹیوبر ڈکی بھائی جیل سے رہا، آن لائن سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت انہوں نے کہا کہ سعد اس وقت بریک پر ہیں۔ جو بھی ویڈیو یا تصویر آپ دیکھ رہے ہیں وہ پرانی ہے۔ رہائی کے بعد انہوں نے کوئی نیا کانٹینٹ نہیں بنایا۔ عروب نے ڈکی بھائی کے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ سوشل میڈیا کی...
حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اپنے شہید کمانڈر کا بدلہ لینے کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے سینیئر کمانڈر علی طباطبائی کی شہادت پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بہادر سپاہی قرار دیا۔ نعیم قاسم نے کمانڈر علی طباطبائی کی شہادت پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل تیار ہے، انھیں جلد ایک مؤثر اور نہایت نقصان دہ انتقام کا سامنا کرنے پڑے گا۔ حزب اللہ کے سربراہ نے لبنان کی حکومت سے بھی...
(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایجنٹ مافیا پیسوں کے لالچ میں معصوم لوگوں کے مستقبل سے کھیل رہا ہے، ملک کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، معصوم لوگوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر بیرون ممالک بھجوانے والے ایجنٹوں سے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کیا، جو قریباً 2 گھنٹے تک جاری رہا، انہوں نے امیگریشن پراسیس، عملے کی موجودگی اور مسافروں کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں سے ملاقات کرکے ان کے تجربات اور شکایات بھی سنیں۔ طیاروں کے سافٹ ویئر میں سنگین خرابی، عالمی پروازیں...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایجنٹ مافیا پیسوں کے لالچ میں معصوم لوگوں کے مستقبل سے کھیل رہا ہے، ملک کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، معصوم لوگوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر بیرون ممالک بھجوانے والے ایجنٹوں سے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کیا، جو قریباً 2 گھنٹے تک جاری رہا، انہوں نے امیگریشن پراسیس، عملے کی موجودگی اور مسافروں کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں سے ملاقات کرکے ان کے تجربات اور شکایات بھی سنیں۔ محسن نقوی نے 7 نومبر کو ایک مسافر کی...
ملاوی کرکٹ ٹیم کا کپتان سمیع سہیل ٹریننگ کے لیے لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر پہنچ گیا۔ لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق بیٹنگ آل راؤنڈر سمیع سہیل قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں تکنیکی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، سمیع سہیل اپنی پاور ہِٹنگ کو بہتر اور باؤلنگ اسپیڈ کو بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔ قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز سمیع سہیل کے ساتھ ون آن سیشنز کر رہے ہیں۔ سمیع سہیل نے 2019ء میں انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا آغاز کیا تھا، وہ 66 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ملاوی کی نمائندگی کر چکے ہیں لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق ملاوی کے سمیع سہیل سے قبل دو ڈچ کرکٹرز بھی قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کر...
نیدرلینڈز میں بارشوں اور سیلاب کے مسلسل خطرات نے عوام اور ماہرین کو متبادل رہائش کی تلاش پر مجبور کر دیا ہے، اور اسی وجہ سے ملک میں تیرتے گھروں کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ یہ جدید رہائشی ماڈل نہ صرف محفوظ سمجھے جاتے ہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔ نیدرلینڈز میں تقریباً ایک تہائی خطہ سمندر کی سطح سے نیچے ہونے کے باعث حکام بھی اس طرز تعمیر کو فروغ دے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سری لنکا میں سیلاب کے باعث ہلاکتیں 56 تک پہنچ گئیں، دفاتر اور اسکولز بند 2022 کی شدید طوفانی بارش کے دوران ایمسٹرڈیم کے تیرتے محلے سخون شپ کے رہائشیوں کو اپنے گھروں...
سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات آج ہو رہے ہیں، الیکشن کمشنر کے فرائض بیرسٹر ذوالفقار جلبانی ادا کر رہے ہیں۔الیکشن کمشنر ذوالفقار جلبانی نےغ بتایا کہ 8 ہزار 4 سو 78 وکلا اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، صدارتی نشست پر بیرسٹر سرفراز میتلو، حسیب جمالی اور وہاب بلوچ مدمقابل ہیں۔سندھ ہائیکورٹ بار کے نائب صدر کے عہدے پر 8 امیدوار میدان میں ہیں، جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فریدہ منگریو، بیرسٹر عمران مٹھانی اور مرزا سرفراز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔خزانچی کے عہدے پر لیاقت علی اور نعمت اللہ شاہ آمنے سامنے ہیں جبکہ کراچی:جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر فدا حسین، حذیفہ خان اور آر بی قریشی کے درمیان مقابلہ ہے۔سندھ ہائی کورٹ بار کے لیے...
اسلام آباد+راولپنڈی (وقائع نگار+اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی، علیمہ خان اور وکلاء کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات نہ ہو سکی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ ہماری شنوائی نہیں ہوئی، ہمیں چیف جسٹس کی طرف سے پیغام ملا میں آپ سے نہیں مل سکتا۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے قومی اسمبلی نہ سینٹ کا اجلاس چلنے دیں گے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ منگل کو ہائیکورٹ کے باہر بھی اور اڈیالہ جیل کے باہر بھی اکٹھے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی گورننس پر میں اپنی انتظامیہ سے رابطے میں ہوں۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبر پی کے نے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر...
حزب اللہ کے نائب سیکریٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ ہفتے بیروت میں گروپ کے سینیئر فوجی کمانڈر ہیثم علی طباطبائی کی ہلاکت ’واضح جارحیت اور سنگین جرم‘ ہے، اور تنظیم اس کا جواب دینے کا حق رکھتی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق کو ٹی وی پر اپنے خطاب میں نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ ’جوابی کارروائی کے وقت کا تعین خود کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ لڑائی ہونے یا نہ ہونے، دونوں امکانات موجود ہیں، اس لیے لبنان کو چاہیے کہ وہ ’اپنی فوج اور اپنے عوام‘ پر مشتمل ایک قومی دفاعی حکمتِ عملی تیار کرے۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کا بیروت میں فضائی حملہ، حزب اللہ کا اہم فوجی...
لاہور(آئی این پی )سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے وہ جیل قانون کے مطابق ہے،نواز ،شہباز شریف،آصف زرداری کیساتھ بھی یہی ہوا،قانون سازی کو مزید بہتر بنانے کیلئے حکومت اور اپوزیشن مل کر کام کریں۔ ان خیالات کاظہار انہوں نے جمعہ کو میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔ملک محمد احمد خان نے کہا کہ جیل مینوئل کے ساتھ کون ٹریٹ نہیں ہوا ان میں نواز شریف اور آصف علی زرداری بھی شامل ہیں، اگر کوئی جیل کے باہر جا کر ہلڑ بازی کرے گا تو غلط ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہماری لیڈرشپ کے ساتھ بھی جیل مینوئل کے مطابق سلوک ہوا، پی ٹی...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے پی ٹی آئی قیادت، عمران خان کی بہنیں، قانونی ٹیم اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی متعدد بار اڈیالہ جیل جا چکے ہیں، تاہم ان کی ملاقات نہیں ہو سکی۔ عمران خان کی قانونی ٹیم سے آخری ملاقات 16 اکتوبر کو ہوئی تھی، جس کے بعد صرف عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کو 4 نومبر کو ملاقات کی اجازت ملی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی کوششیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی منتخب ہونے کے بعد عمران خان سے ملاقات کے لیے 8 مرتبہ اڈیالہ جیل پہنچ چکے ہیں لیکن ان کی ایک بار بھی ملاقات نہیں ہو سکی۔ ملاقات نہ ہونے کے باعث عمران خان...
اسلام آباد: تجزیہ کار شہبازرانا نے کہا ہے آئی ایم ایف پروگرام کا جہاں نقصان ہے، وہاں فائدہ بھی ہے ۔ انھوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا عالمی ادارے نے گزشتہ ہفتے دبائو ڈالا بدعنوانی اور حکمرانی کے متعلق اس کی رپورٹ شائع نہیں کی جاتی ، تب تک بورڈ کا اجلاس نہیں ہوگا، اب 8 دسمبر کو اگلی قسط ملے گی۔ اس کی ایک اور شرط تھی جانوروں کی گنتی مکمل کی جائے جو اب کرلی گئی ،جس کانمبر سامنے آجائے گا۔لیبرفورس کے نئے سروے کے مطابق بیروزگاری کی شرح 7.1فیصد بڑھ گئی ۔اس وقت کام کرنے والی آبادی 18کروڑ ہے،جس میں 10سال سے زائد عمرکے لوگ شامل ہیں، بیروزگاری...
اپنے ایک بیان میں حزب اللہ کے سربراہ نے کمانڈر علی طباطبائی کی شہادت پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دینگے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ اسرائیلی تیار رہیں، انھیں جلد ایک مؤثر اور نہایت نقصان دہ انتقام کا سامنا کرنے پڑیگا۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اپنے شہید کمانڈر کا بدلہ لینے کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے سینیئر کمانڈر علی طباطبائی کی شہادت پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بہادر سپاہی قرار دیا۔ نعیم قاسم نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(خبرایجنسیاں)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر سے ملاقات نہ ہوسکی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور وکلا چیف جسٹس کے سیکرٹری کے آفس سے واپس لوٹ گئے۔اس موقع پر سہیل خان آفریدی نے کہا کہ ہماری شنوائی نہیں ہوئی، ہمیں چیف جسٹس کی طرف سے پیغام ملا کہ میں آپ سے نہیں مل سکتا،ایسا کونسا راستہ بچا ہے جس کے بعد میں اپنے لیڈر سے ملاقات کر سکوں۔سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس نہیں چلنے دیں گے، آئندہ منگل کو ہائیکورٹ کے باہر بھی اور اڈیالہ جیل کے باہر بھی اکٹھے ہوں گے۔ایڈووکیٹ جنرل خیبر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کے اجرا سے متعلق موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم اور ای چالان کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔جسٹس عدنان اقبال چودھری کی سربراہی میں 2 رکنی آئینی بینچ کے روبرو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کے اجرا سے متعلق موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم اور ای چالان کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار طارق منصور ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ شہر میں سڑکوں کا انفرا اسٹرکچر تباہ حال ہے، شہر میں ٹریفک سگنلز بھی مکمل طور پر فعال نہیں ہیں لیکن اب تک 93 ہزار سے زاید ای چالان جاری کیے جاچکے ہیں۔درخواست گزار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-08-9 صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک) باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ اسپتال کے ترجمان کے مطابق والدین کا تعلق صوابی کے علاقے سلیم خان سے ہے، ماں اور تمام بچے صحت مند ہیں، بچوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، بچوں کی پیدائش بغیر آپریشن کے ہوئی۔ انچارج نیونٹل کیئر یونٹ ڈاکٹر عنایت اللہ کے مطابق چاروں بچے 21 روز تک انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج رہے، چاروں بچے اب ایک ماہ کے ہوچکے ہیں۔ بچوں کے والد مقصود علی نے کہا کہ ایک ساتھ 4 بچوں کی پیدائش پر بے حد خوش ہوں، بی کے ایم سی انتظامیہ اور ڈاکٹرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک)وادی تیراہ میں خوارج کی بڑھتی دہشت گردانہ سرگرمیوں نے پشاور کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔فتنہ الخوارج نے ایک بار پھر وادی تیراہ کے نیٹ ورکس کے ذریعے پشاور پر دہشت گردانہ حملے شروع کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تیراہ اور پشاور کا درمیانی فاصلہ تقریباً 70 کلومیٹر اور سفر کا وقت صرف 2 گھنٹے ہے۔ذرائع کے مطابق 24نومبر کوپشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر حملے میں ملوث افغان خوارج نے تیراہ ہی کا راستہ اپنایا تھا۔ 25 نومبر کو حسن خیل، پشاور میں گیس پائپ لائن آئی ای ڈی سے تباہ کرنے والے خوارجی بھی وادی تیراہ ہی سے آئے تھے جبکہ ماضی میں خارجی حکیم اللہ محسود کا مرکز طویل عرصے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہانگ کانگ کے ضلع تائی پو میں واقع رہائشی کمپلیکس وانگ فک کورٹ ہاؤسنگ اسٹیٹ میں لگنے والی تباہ کن آگ کو تقریباً 40 گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد بجھایا تو گیا، تاہم اس المناک سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 128 ہو گئی ہے جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں۔جمعے کے روز بھی امدادی ٹیمیں تباہ شدہ بلاکس کے اندر سرچ آپریشن میں مصروف رہیں اور اسی دوران رشتے دار اسپتالوں اور ایمرجنسی مراکز کے چکر کاٹتے رہے تاکہ اپنے پیاروں کی کوئی اطلاع مل سکے۔یہ آگ بدھ کی دوپہر اس وقت شروع ہوئی جب 36 منزلہ رہائشی عمارتوں پر مشتمل آٹھ بلاکس میں شعلے نہایت رفتار سے پھیل گئے اور دیکھتے ہی...
سائنس دانوں نے زمین پر ایسے مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں ہمارے نظام شمسی سے باہر سے آنے والے خلائی اجسام کے ٹکرانے کا امکان زیادہ ہوسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیویارک: آسمان میں پراسرار اشیا کی نقل و حرکت، کیا یہ خلائی مخلوق کی کارستانی ہے؟ نئی تحقیق میں ان اجسام کی ممکنہ رفتار اور زمین سے ٹکرانے کے زاویے وغیرہ کا حساب لگایا گیا ہے۔ رواں سال یکم جولائی کو دریافت ہونے والا پراسرار بین النجمی دُم دار ستارہ 3 آئی اٹلس پہلے ہی سائنس دانوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس سے پہلے بھی 2 بین النجمی اجسام— ’اوٗمواموا‘ (2017) اور بوریسوف (2019) ہمارے نظامِ شمسی کا دورہ کر چکے ہیں۔ اگرچہ ناسا نے...
ہانگ کانگ کے رہائشی علاقے تائی پو میں وانگ فک کورٹ ہاؤسنگ اسٹیٹ میں لگی خوفناک آگ نے تباہی مچا دی۔ آگ میں جھلس کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 128 ہو گئی ہے جبکہ سینکڑوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ آتشزدگی، 65 ہلاک، 300 لاپتا، 2 مشتبہ افراد گرفتار حکام کے مطابق عمارتوں میں نصب فائر الارم طویل عرصے سے خراب تھے جس کے باعث آگ مزید تیزی سے پھیلی، آگ بدھ کی دوپہر بھڑکی اور سات بلند رہائشی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ 15 منٹ کے اندر 3 بلاکس دہکتے شعلوں میں تبدیل ہو گئے۔ فائربریگیڈ کے مطابق آگ 40 گھنٹے بعد جمعے کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روس نے فلسطین کی حق خودارادیت کو تسلیم نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ روس نے غزہ پر امریکی قرارداد 2803 پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جسے 17 نومبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کیا گیا، اس قرارداد کو 13 ووٹوں کے ساتھ منظور کیا گیا جبکہ روس اور چین نے ووٹنگ سے اجتناب کیا۔ماریا زخارووا نے بتایا کہ امریکی منصوبہ جسے “پیس کونسل” اور “انٹرنیشنل سٹیبلائزیشن فورس” کے قیام کے لیے تیار کیا گیا فلسطینی حکام کی شمولیت کے بغیر تیار کیا گیا اور اسرائیل کی بطور قابض طاقت ذمہ...
بھارتی قید سے رہائی کے بعد 3پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)بھارتی قید سے رہائی کے بعد تین پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان کے مطابق رہائی پانے والے شہریوں کے نام اصغر علی، رمضان اور محمد ادریس ہیں، جو واہگہ اٹاری سرحد کے ذریعے پاکستان آئے۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی ہائی کمیشن بھارت میں موجود تمام پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا تاکہ باقی قیدی بھی جلد اپنے اہل خانہ سے مل سکیں۔پاکستانی ہائی کمیشن کی ٹیم نے واہگہ اٹاری پر قیدیوں کو خوش آمدید کہا اور ان کی وطن واپسی کے عمل کو سہولت فراہم کی۔حکام کا کہنا...