2025-10-31@07:48:50 GMT
تلاش کی گنتی: 3383

«خیبر پختونخوا کی»:

(نئی خبر)
    لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ الزامات میں گھڑی کے معاملے پر پاکستانی ٹی وی چینل نے برطانوی عدالت میں مریم نواز شریف سے معافی مانگ لی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برطانیہ میں ایک اہم قانونی فتح حاصل کرلی، مریم نواز نے یو کے ہائی کورٹ میں ’گلیکسی براڈ کاسٹنگ نیٹ ورک یو کے‘کے نام سے چلنے والے نجی نیوز چینل کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔  یہ دعویٰ اُس پروگرام کے حوالے سے تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ مریم نواز نے بیوروکریٹس کے ساتھ مبینہ کرپشن کے ذریعے توشہ خانہ کی گھڑی خریدی تھی۔  الخدمت فاؤنڈیشن نے دیوالی کی مناسبت سے 1400 ہندو خاندانوں میں تحائف تقسیم کر دیے ...
    وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےخیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی وجہ بتادی۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں طارق فضل چوہدری، شہرام تراکئی اور ناصر حسین شاہ نے شرکت کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی اس لیے کی گئی کیونکہ علی امین گنڈاپور ٹکراؤ کم کرتے تھے۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اگر کے پی پولیس نے بلٹ پروف گاڑیوں پر اعتراض کیا تو وفاقی حکومت کو بتانا چاہیے تھا کہ کیا مسئلہ ہے۔ محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنا دینا چاہیے، پیپلز پارٹی نے حمایت کردیپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے محمود اچکزئی کو نیا اپوزیشن لیڈر بنانے کی حمایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا پوچھ کر بتانے کا...
    وزیراعظم نے سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے انتظامات کے لیے پنجاب حکومت کو ہدایت کر دی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ثقافت، سیاحت و ورثہ حذیفہ رحمن نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صوبائی حکومت کو کہا ہے کہ وہ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کروائیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آنے والے چند دنوں میں یہ ملاقات ہو جائے گی، وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو کہا ہے اس ملاقات کے...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوشش کرکے دیکھ لے اس بار اسلام آباد نہیں آ سکتی، ایسی کسی بھی کوشش کا سخت جواب دیا جائےگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اس بار اٹک پل بھی کراس نہیں کر سکے گی، پچھلی بار جو خامیاں رہ گئی تھیں اس بار دور کرلی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے جھنڈے کی جگہ پی ٹی آئی کا جھنڈا، نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تنقید کی زد میں انہوں نے کہاکہ عمران خان انتظار کررہے تھے کہ ملک میں انارکی پھیلے اور افراتفری ہو لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ بات چیت کرنے کا ایک طریقہ ہوتا...
    خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان نے وزیراعلیٰ سے کابینہ میں منتخب ارکان کو شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر منتخب ارکان کی شمولیت پر بھرپور مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کو حکومت سازی سے پہلے بڑی مشکل کا سامنا ہے، پی ٹی آئی کے اراکین نے کابینہ میں منختب نمائندوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان نے وزیراعلیٰ سے کابینہ میں منتخب ارکان کو شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر منتخب ارکان کی شمولیت پر بھرپور مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت اسمبلی میں ہوا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں...
    تحریک انصاف کے حمایتی امیدوار خرم ذیشان اور عرفان سلیم ہیں۔ پیپلز پارٹی کے نثار خان جبکہ آزاد امیدوارں میں تاج محمد آفریدی اور عابد یوسفزئی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔ خیبر پختونخوا سے خالی نشست پر 5 امیدوار میدان میں آگئے۔ تحریک انصاف کے حمایتی امیدوار خرم ذیشان اور عرفان سلیم ہیں۔ پیپلز پارٹی کے نثار خان جبکہ آزاد امیدوارں میں تاج محمد آفریدی اور عابد یوسفزئی شامل ہیں۔ خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر کو ہوگا۔
    خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں پولیو وائرس کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے، جو رواں برس اسی ضلع سے رپورٹ ہونے والا دوسرا کیس ہے۔ قومی پولیو پروگرام کے مطابق وائرس یونین کونسل گھڑی کے ایک 12 ماہ کے بچے میں پایا گیا۔ اسلام آباد میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ  نے منگل کے روز اس کیس کی تصدیق کی، اس نئے کیس کے بعد رواں برس اب تک میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان انسداد پولیو پروگرام اور یوفون 4G کااسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان ان میں 19 خیبر پختونخوا، 9 سندھ اور ایک ایک کیس پنجاب و گلگت بلتستان سے رپورٹ ہوا ہے۔ ماحولیاتی نگرانی کے تحت...
    بیرستڑ محمد علی سیف(فائل فوٹو)۔ تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو ناقص بلٹ پروف گاڑیاں دی گئیں، ناقص گاڑیاں وفاقی حکومت کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہیں۔ پشاور سے اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ طلال چوہدری اور وزرا کو ان گاڑیوں میں سرحدی علاقوں کا دورہ کرانا چاہیے، وفاقی وزرا پرتعیش کمروں میں بیٹھ کر دہشت گردی پر بیان بازی نہ کریں۔  یہ بھی پڑھیے وزیراعلیٰ بدلنے سے یہ جنگ نہیں رکے گی، طلال چوہدری وفاق نے پولیس کو ناقص گاڑیاں دیں، انہیں واپس کیا جائے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا انھوں نے کہا کہ وفاق نے ہمیشہ خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک رکھا، یہ وفاق کی...
    خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی اجازت مگرایسا اقدام نہیں اٹھائیں گے، طلال چودھری WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا جیسی کم عقل قیادت اور ٹی ایل پی جیسی سوچ والا، پاکستان ان دونوں جیسی منفی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے پی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیر سنجیدہ ہیں، کے پی کو دی گئی گاڑیوں کو انہوں نے ناقص قرار دیا اور وصول کرنے سے انکار کیا، یہی گاڑیاں وزرا استعمال کرتے تھے، افسوس کی بات ہے گاڑیوں کو سیاست کی نذر کردیا، ایک بلٹ پروف...
    وزیر مملکت برائے داخلہ، طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت جن چیلنجز سے گزر رہا ہے، ان کے پیش نظر ہمیں ایسی قیادت اور سوچ کی ضرورت ہے جو بالغ نظری اور قومی مفاد کو ترجیح دے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کی موجودہ قیادت اور مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (TLP) کے طرز سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک مزید غیر سنجیدہ اور جذباتی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے دی جانے والی بلٹ پروف گاڑیوں کو ناقص قرار دے کر واپس کر دیا، حالانکہ یہی گاڑیاں دیگر وزرا بھی استعمال کر...
    خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوگیا،سال 2025 میں اب تک پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ۔ نیشنل ای او سی کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا،یہ ضلع تورغر سے رواں سال کا دوسراپولیو کیس ہے۔پولیو وائرس کی تصدیق ایک 12 ماہ کے بچے میں ہوئی ہے جو یونین کونسل گھڑی، تورغر سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کیس کے بعد پاکستان میں 2025 کے دوران پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ، جن میں سے 19خیبر پختونخوا، 9سندھ، اور ایک پنجاب اور ایک کیس گلگت بلتستان سے رپورٹ ہوا ہے ۔والدین بچوں کو ہر مہم میں پولیو سے بچا ؤکے قطرے لازمی پلوائیں، پولیو...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی شامل ہیں۔ گزشتہ سماعت پر درخواست گزار وکیل اکرم شیخ نے دلائل مکمل کیے تھے، سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ سپریم کورٹ الگ ہے اور آئینی بینچ الگ؟ سپریم کورٹ سے سوموٹو اختیارات واپس لے لیے گئے، مگر بینچ کے پاس سوموٹو کا اختیار ہے؟ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ...
    پاک فوج کی فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی پر خیبر پختونخوا کے عوام نے رائے کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج نے افغانستان میں جو کارروائی کی ہے یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے، اگر افغان طالبان فتنۃ الخوارج کو ختم نہیں کرتے تو پھر ہماری فوج کی یہ مجبوری ہے وہ ختم کرے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آرمی نے جو حملہ افغانستان میں کیا جتنا جلدی یہ دہشت گردی کا گند صاف کیا جائے گا اتنا اچھا ہوگا، ہم پاک فوج کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔ شہریوں نے واضح کیا کہ افغانیوں کو مکمل طور پر پاکستان سے نکال دینا چاہیے بس اب بہت ہوگیا ہے۔
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، ٹیکس پیئرز کے وکیل عدنان حیدر نے دلائل مکمل کے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ 31 دسمبر 2021 کے اختتامی سال پر 2022 ٹیکس کا قانون لاگو ہوگا، آپ کا منافع فنانشل اسٹیٹمنٹ سے نکالا جائے گا۔ عدالت نے ایف بی آر حکام کو روسٹرم پر بلا لیا، عدالت نے ایف بی آر حکام سے استفسار کیا کہ ٹیکس 18 ماہ کی اسٹیٹمنٹ پر لگے گا یا 12 ماہ پر؟ ایف بی آر حکام نے جواب دیا کہ اسپیشل ہو یا ریگولر ٹیکس 12 ماہ پر ہی لگتا ہے۔ وکیل عدنان حیدر نے مؤقف اپنایا کہ مجھ پر دسمبر 2021 کی اختتامی اسٹیٹمنٹ پر 2022 کا قانون...
    اسلام آباد ( نیوزڈیسک) بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ سے ممبر ایگزیکٹو کمیٹی کی 9 نشستوں پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار منتخب ہوگئے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے آفیشل نتائج جاری کر دیئے گئے جس میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا۔ حتمی نیتجے کے مطابق ایڈووکیٹ ہارون الرشید 1898 ووٹ لے کر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ملک زاہد اسلم اعوان 1915 ووٹ کے ساتھ سیکرٹری بار منتخب ہوگئے۔ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب سے تینوں نائب صدور بار ایسوسی ایشن عاصمہ جہانگیر گروپ کے منتخب ہوئے جبکہ حامد خان گروپ کے نائب صدر سندھ کی نشست پر ملک خوشحال خان اعوان منتخب ہوئے ہیں۔ فنانس سیکرٹری کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سپر ٹیکس سے متعلق درخواستو ں پر سماعت کےد وران عدالت نے ایف بی آر حکام سے استفسار کیاکہ ٹیکس 18ماہ کی سٹیٹمنٹ پر لگے یا 12ماہ پر؟ایف بی آر حکام نے کہاکہ سپیشل ہو یا ریگولر ٹیکس 12ماہ کی سٹیٹمنٹ پر ہی لگتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سپر ٹیکس سے متعلق درخواستو ں پر سماعت ہوئی،ٹیکس پیئرز کے وکیل عدنان حیدر کے دلائل مکمل  ہو گئے۔ ٹیکس پیئرز کے وکیل نے کہا کہ ایف بی آر مجھ سے2023کے قانون کے مطابق ٹیکس لے رہا ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ آپ واضح نہیں کر پا رہے کہ کیسے ٹیکس...
    وزیرِاعظم کے نوجوان پروگرام (PMYP) کے تحت ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ آف ٹرینرز منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے، جس میں ابتدائی مرحلے میں 200 نوجوان ٹرینرز کو مصنوعی ذہانت، ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ڈیٹا اینالیٹکس کی آن لائن تربیت دی جائے گی۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی ڈیجیٹل مہارتوں میں تربیت کے لیے خصوصی پروگرام کا آغاز پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ اقدام وزیرِاعظم کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کی عملی صورت ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو عالمی معیار کی ٹیکنالوجی مہارتیں فراہم کرنا ہے۔ مزید پڑھیں: لاکھوں ملازمتیں مصنوعی ذہانت کے نشانے پر، کون بچ پائے گا؟ یہ منصوبہ NAVTTC، Uni Services International اور ITMC China...
    وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت اسپیشلائزڈ ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔  اسلام آباد میں نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے ہیڈکوارٹرز میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 200 ٹرینرز کو مصنوعی ذہانت، ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ڈیٹا اینالیٹکس جیسے جدید شعبوں میں آن لائن تربیت دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت سے ٹیکنالوجی کی جنگ جیت لی، نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے لیس کرنا وقت کا تقاضا ہے، شزا فاطمہ رانا مشہود نے کہا کہ یہ پروگرام وزیراعظم کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-08-22 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر وفاقی سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری داخلہ پنجاب، انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 23 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی پٹیشن پر رجسٹرار آفس نے متعدد اعتراضات عاید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-08-20 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا اسمبلی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے اور شوکت خانم اسپتال میں علاج کرانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اسمبلی اجلاس میں عمران خان سے ملاقات اور علاج کے حوالے سے 2 علیحدہ علیحدہ قراردادیں پیش کیں گئیں۔ عمران خان کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ملاقات کی قرارداد پی ٹی آئی کے رکن عبیدالرحمن نے پیش کی جس پر اپوزیشن اراکین نے بھی حمایت کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے خواہش مند ہیں، یہ ملاقات صوبے کے عوام اور آئینی ذمے داریاں ادا کرنے کیلیے ضروری ہے۔ قرارداد میں کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-05-6 کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت کم اور ٹماٹر کی زیادہ ہوگئی ہے ،زندہ مرغی 320 روپے ،مرغی کا گوشت 500 روپے اور ٹماٹر 550 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں، عوام حیران ہیں کہ مرغی میں ٹماٹر ڈالیں یا ٹماٹر میں مرغی، ٹماٹر کی قیمت میں ہوش روبا اضافے کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیاصارفین حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔سوشل میڈیا صارف اکرم بلوچ نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ زندہ مرغی 320 روپے کلو اور...
    خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات اور اسرائیل مخالف قراردادیں منظور کرلی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ‘ہاں’، سہیل آفریدی کی ‘نہ’، کیا بیرسٹر سیف خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ میں جگہ بنا سکیں گے؟ پشاور سے موصولہ تفصیلات کے مطابق اسرائیل مخالف قرارداد حکومتی رکن اسمبلی عبدالسلام آفریدی نے ایوان میں پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، اسرائیل مسلسل بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ مزید کہا گیا کہ شہباز شریف عوام کی نمائندگی کا حق نہیں رکھتے کیونکہ وہ کسی اور کے مینڈیٹ پر وزیر اعظم بنے ہیں۔ ایوان نے مذکورہ قرارداد کو منظور کر لیا۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا...
    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو حکومت سازی سے پہلے بڑی مشکل کا سامنا ہے، پی ٹی آئی کے اراکین نے کابینہ میں منختب نمائندوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ خیبر پختونخواہ اسمبلی میں حکومتی ارکان نے وزیراعلی سے کابینہ میں منتخب ارکان کو شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر منتخب ارکان کی شمولیت پر بھرپور مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلی سہیل آفریدی کی زیر صدارت اسمبلی میں ہوا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں ارکان اسمبلی نے وزیراعلی کو بتایا کہ ارکان اسمبلی عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر آئے ہیں اور کابینہ میں غیر منتخب لوگوں کو شامل کرنا منتخب ارکان کے ساتھ ناانصافی ہے۔ اراکین نے کہا کہ...
    قرارداد میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے خواہش مند ہیں، یہ ملاقات صوبے کے عوام اور آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے کیلیے ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے اور شوکت خانم اسپتال میں علاج کرانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ اسمبلی اجلاس میں عمران خان سے ملاقات اور علاج کے حوالے سے دو علیحدہ علیحدہ قراردادیں پیش کیں گئیں۔ عمران خان کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے ملاقات کی قرارداد پی ٹی آئی کے رکن عبیدالرحمان نے پیش کی جس پر اپوزیشن اراکین نے بھی حمایت کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ...
    خیبر پختونخوا حکومت کے سابق ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف پی ٹی آئی کے اندر شدید مخالفت کے باوجود بھی علی امین گنڈاپور کابینہ کا حصہ رہے، تاہم سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد ایک بار پھر ان کے خلاف محاذ کھل گیا ہے تاکہ وہ کسی طرح نئی کابینہ کا حصہ نہ بن سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کون ہیں؟ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو ہٹا کر نوجوان رکن سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بنانے کے بعد سے پارٹی رہنما کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے سرگرم ہیں، کچھ رہنما اپنے پسندیدہ ارکان کو شامل کرانے جبکہ بعض مخصوص چہروں کو کابینہ سے باہر رکھنے...
    وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے خیبرپختونخوا حکومت کے بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کے فیصلے کو غیر سنجیدہ اور بچگانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نابالغ سوچ نے پولیس افسران اور جوانوں کی جانوں کو غیر ضروری خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سینیٹر طلال چوہدری نے کہاکہ وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ خیبرپختونخوا حکومت کو دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام تر وسائل فراہم کر رہی ہے، اور یہ صرف دعویٰ نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے ثابت بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے وزیراعلیٰ جو اس نوعیت کے فیصلے کریں، ان سے نہ صرف پولیس افسران اور اہلکار بلکہ عوام کو بھی سوال...
    خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلی سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کی قرارداد منظور، اپوزیشن کی بھی حمایت WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) خیبرپختونخواہ اسمبلی نے وزیراعلی سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے اور شوکت خانم اسپتال میں علاج کرانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق اسمبلی اجلاس میں عمران خان سے ملاقات اور علاج کے حوالے سے دو علیحدہ علیحدہ قراردادیں پیش کیں گئیں۔ عمران خان کی وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ملاقات کی قرارداد پی ٹی آئی کے رکن عبیدالرحمان نے پیش کی جس پر اپوزیشن اراکین نے بھی حمایت کی۔قرارداد میں کہا گیا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے...
    پشاور: خیبرپختونخواہ اسمبلی نے وزیراعلی سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے اور شوکت خانم اسپتال میں علاج کرانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسمبلی اجلاس میں عمران خان سے ملاقات اور علاج کے حوالے سے دو علیحدہ علیحدہ قراردادیں پیش کیں گئیں۔ عمران خان کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ملاقات کی قرارداد پی ٹی آئی کے رکن عبیدالرحمان نے پیش کی جس پر اپوزیشن اراکین نے بھی حمایت کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے خواہش مند ہیں، یہ ملاقات صوبے کے عوام اور آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے کیلیے ضروری ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ اس طرح...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے صوبائی پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیوں کو ناقص اور پرانی قرار دیتے ہوئے واپس کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خیبرپختونخوا پولیس کی تضحیک ہے۔ اپنے پہلے باضابطہ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے گڈ گورننس روڈ میپ پر بریفنگ لی اور پولیس و بیوروکریسی کو عوامی مینڈیٹ کے تحفظ پر سراہا۔ انہوں نے 8 فروری کے انتخابات میں عوام کا ساتھ نہ دینے والے سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی دی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ امن و امان ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، پولیس کو فنڈز، جدید اسلحہ اور سہولیات دی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوامحمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت پیر کے روز پہلا باضابطہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔وزیر اعلیٰ ہائوس پشاورکے تر جمان کے مطابق اجلاس میں صوبائی حکومت کے گڈ گورننس روڈ میپ پر پیشرفت اور امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں انسداد بدعنوانی سے متعلق معاملات پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، آئی جی پی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انتظامی سیکرٹریز، اور پولیس کے دیگر اعلی حکام سمیت متعلقہ افراد نےشرکت کی۔اجلاس میں صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ حکام کی...
    —فائل فوٹو خیبر پختونخوا کابینہ کی تشکیل کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صوبہ وزیراعلیٰ کے حلف کے بعد بھی 6 دنوں سے بغیر کابینہ کے چل رہا ہے، صوبائی کابینہ نہ ہونے کے باعث اہم پالیسی فیصلے رک گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ اہم منصوبوں کی منظوری بھی رک گئی ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کابینہ میں کچھ نئے چہرے شامل کرنا چاہتے ہیں۔ سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دوراسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے رجسٹرار آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ اس حوالے سے سابق مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے رجسٹرار آفس اعتراضات کے ساتھ درخواست پر سماعت کی، سہیل آفریدی کی جانب سے علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب، آئی جی پولیس اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 23 اکتوبر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقات کی پٹیشن پر رجسٹرار آفس نے متعدد اعتراضات عائد کر رکھے ہیں، اعتراض ہے کہ اس...
    پاک فوج کے دباؤ کی وجہ سے پاک افغان مذاکرات ممکن ہوئے، پختونخوا کے عوام کی رائے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس) ملک کے دیگر صوبوں کی طرح پاک افغان مذاکرات پر خیبر پختونخوا کی عوام نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ افغانستان پر حکمرانی کرنے والوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے، افغانستان میں جو حکومت بیٹھی ہے، اس کی پشت پناہی بھارت کر رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ یہ مذاکرات پاک فوج کے دباؤ کی وجہ سے ممکن ہوئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بحیثیتِ پشتون ہمیں افغان طالبان پر کوئی اعتماد نہیں...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ فتنۃ الہندوستان کے دہشتگرد پاکستان کی یکجہتی اور امن کے دشمن ہیں، درندہ صفت عناصر کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے۔ لاہور میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنۃ الہندوستان کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے ملک و قوم کے دشمن دہشت گردوں کیخلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز ناگزیر قرار دے دیے۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی کےحالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔خیبرپختونخواکےمختلف اضلاع میں...
    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی بانی تحریک انصاف عمران خان سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیے گئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے اعتراضات کے ساتھ درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری داخلہ پنجاب، آئی جی پولیس اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 23 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔ یہ بھی پڑھیں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پوچھے بغیر کوئی کام نہیں کروں گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی درخواست گزار وزیر اعلیٰ کے پی کی جانب سے علی بخاری ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ رجسٹرار آفس نے غیر ضروری اعتراضات عائد کیے ہیں، جن میں سے ایک...
    —فائل فوٹو وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے  ملاقات کی ہے۔ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتِ حال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال اور صوبے کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کے خلاف جاری آپریشنز اور پاک افغان موجودہ صورتِ حال پر بھی گفتگو ہوئی۔خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین اور پولیس ٹریننگ سینٹر و نادرا آفس ڈی آئی خان پر حملوں...
    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور وفاق خیبر پختونخوا میں امن و امان اور انسداد دہشت گردی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے۔ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات، پنجاب کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کیخلاف جاری آپریشنز اور پاک افغان موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الہندوستان کیخلاف سکیورٹی فورسز...
    لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے خلاف دائر متفرق درخواست پر اوگرا سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کی گئی کمی عالمی منڈی میں ہونے والی کمی کے مطابق نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیے: گھریلو صارفین کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی درخواست میں کہا گیا کہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے، لہٰذا عوام کو حقیقی ریلیف دینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-08-25 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلوں کو عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ 25 اکتوبر کو ضلع خیبر میں جرگہ بلایا لیا، عوام کی زندگی اور ان کے مستقبل کا فیصلہ صوبے کے لوگ خود کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلوں کو عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قیام امن کے لیے 25 اکتوبر کو ضلع خیبرتحصیل باڑہ میں جرگہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جرگہ میں تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔صوبائی دارالحکومت میں فیصل کریم کنڈی نے محسن نقوی سے اْن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتِ حال، دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کیخلاف جاری آپریشن، پاک افغان موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے دورانِ گفتگو پولیس ٹریننگ سنٹر و نادرا آفس ڈی آئی خان پر دہشت گردانہ حملہ میں شہداء پولیس...
    پولیس حکام کے مطابق، اسنائپر اسکواڈ کو تین ماہ کی اعلیٰ سطحی تربیت دی گئی ہے جس میں طویل فاصلے پر نشانہ بازی، پوشیدہ دشمن کی شناخت اور مشکل جغرافیائی علاقوں میں کارروائی کی مہارت شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خدشات کے پیشِ نظر اپنی تاریخ کا پہلا اسنائپر اسکواڈ تشکیل دے دیا ہے۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق یہ اسکواڈ ایلیٹ فورس کا حصہ ہوگا اور اسے جدید اسلحے، تربیت اور خصوصی آلات سے لیس کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، اسنائپر اسکواڈ کو تین ماہ کی اعلیٰ سطحی تربیت دی گئی ہے جس میں طویل فاصلے پر نشانہ بازی، پوشیدہ دشمن کی شناخت اور مشکل جغرافیائی علاقوں میں کارروائی...
    لوئر دیر میں بنو قابل پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی خوش آئند ہے، خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال گھمبیر ہے، یہاں کوئی ذمہ داری لینے کیلئے تیار نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ 12 سال سے خیبر پختونخوا میں تبدیلی کی حکومت ہے لیکن یہاں کوئی تبدیلی نہیں آئی، تبدیلی سرکار صرف تباہی لیکر آئی۔ لوئر دیر میں بنو قابل پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی خوش آئند ہے، خیبر پختونخوا میں...
    سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ جرگہ میں تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر قبائلی عمائدین، مشران اور نوجوانوں کا بڑا امن جرگہ منعقد کیا جائے گا، خیبر پختونخوا کی حکومت بانی چیرمین کے نظریے اور صوبے کے عوام کے مفاد کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلوں کو عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ 25 اکتوبر کو ضلع خیبر میں جرگہ بلایا لیا، عوام کی زندگی اور ان کے مستقبل کا فیصلہ صوبے کے لوگ خود کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی...
    ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا کے 11اضلاع میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔  انتخابات صوبے کے 11 اضلاع میں  منعقد ہوئے، جن میں چارسدہ، سوات، شانگلہ، اپر دیر، لوئر دیر، ملاکنڈ، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، ہری پور اور مانسہرہ شامل ہیں۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مانسہرہ میں  وی سی گلی بدرال  میں چیئرمین کی نشست پر  آزاد امیدوار ماجد اسحاق بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے۔ماجد اسحاق 517 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ڈاکٹروقاص 347 حاصل کر سکے۔ ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں بڑی پیش رفت ہے؛ وزیراعلیٰ مریم نواز  وی سی دارہ چیئرمین کی نشست پربھی آزادا میدوار عبدالمومن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلوں کو عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ 25 اکتوبر کو ضلع خیبر میں جرگہ بلایا لیا، عوام کی زندگی اور ان کے مستقبل کا فیصلہ صوبے کے لوگ خود کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلوں کو عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قیام امن کے لیے  25 اکتوبر کو ضلع خیبرتحصیل باڑہ میں جرگہ ہوگا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جرگہ میں تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر قبائلی عمائدین، مشران...
    خیبر پختونخوا میں 12سال سے موجود تبدیلی کی حکومت صرف تباہی لائی ہے، حافظ نعیم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز لوئر دیر(سب نیوز)جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 12 سال سے خیبر پختونخوا میں تبدیلی کی حکومت ہے لیکن یہاں کوئی تبدیلی نہیں آئی، تبدیلی سرکار صرف تباہی لیکر آئی۔ لوئر دیر میں بنو قابل پروگرام میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی خوش آئند ہے، خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال گھمبیر ہے، یہاں کوئی ذمہ داری لینے کیلئے تیار نہیں، افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ کرے، طالبان حکومت انڈیا...
    —فائل فوٹو خیبر پختون خوا کے 6 اضلاع میں 12 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے اور پولنگ صبح 8 سے شام  4 بجے تک جاری رہی۔پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ڈی آئی خان کی 3 ویلج کونسلوں میں جنرل، یوتھ اورخواتین کی نشتوں پر پولنگ ہوئی۔ مالاکنڈ میں ویلج کونسل سخاکوٹ کی ایک جنرل نشست پر پولنگ ہوئی، شانگلہ میں ویلج کونسل نوکلیے میں ووٹ ڈالے گئے۔ ادھر ایبٹ آباد، مانسہرہ اور اپر دیر میں بھِی ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ان ضمنی انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 66 پولنگ اسٹیشنز اور201 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے تھے۔ اس موقع پر 23 پولنگ اسٹیشنز حساس اور 5 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دیا گیا تھا۔
    خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے اور سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پولیس نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے پہلا اسنائپر اسکواڈ تشکیل دے دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد حساس علاقوں میں دہشت گردوں کی کارروائیوں کو مؤثر انداز میں روکنا اور امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔ سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) پشاور کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ اسنائپر اسکواڈ خاص طور پر دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے تناظر میں تشکیل دیا گیا ہے۔ اسکواڈ کو نہ صرف جدید اسلحے سے لیس کیا گیا ہے بلکہ ان اہلکاروں کو اعلیٰ سطح کی تربیت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ...
    بند کمروں میں کیے گئے فیصلے عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دینگے، سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیرِاعلی سہیل آفریدی نے صوبے میں امن کے قیام کیلئے 25اکتوبر کو ضلع خیبر میں امن جرگہ بلانے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ امن کے قیام کے لیے قبائلی عمائدین، رہنماوں اور نوجوانوں پر مشتمل ایک عظیم الشان امن جرگہ 25 اکتوبر 2025 بروز ہفتہ ضلع خیبر، تحصیل باڑہ میں منعقد کیا جائے گا، اور یہ جرگہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوگا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے کے معاملات...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلوں کو عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق 25 اکتوبر کو ضلع خیبر میں جرگہ بلایا لیا، عوام کی زندگی اور ان کے مستقبل کا فیصلہ صوبے کے لوگ خود کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلوں کو عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قیام امن کے لیے  25 اکتوبر کو ضلع خیبرتحصیل باڑہ میں جرگہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جرگہ میں تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر قبائلی عمائدین، مشران اور نوجوانوں کا بڑا امن جرگہ منعقد کیا...
    پشاور: خیبر پختونخوا پولیس نے بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خدشات کے پیشِ نظر اپنی تاریخ کا پہلا اسنائپر اسکواڈ تشکیل دے دیا ہے۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق یہ اسکواڈ ایلیٹ فورس کا حصہ ہوگا اور اسے جدید اسلحے، تربیت اور خصوصی آلات سے لیس کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، اسنائپر اسکواڈ کو تین ماہ کی اعلیٰ سطحی تربیت دی گئی ہے جس میں طویل فاصلے پر نشانہ بازی، پوشیدہ دشمن کی شناخت اور مشکل جغرافیائی علاقوں میں کارروائی کی مہارت شامل ہے۔ ہر اسکواڈ میں 10 اہلکار ہوں گے جو جدید اسنائپر رائفلز اور جدید ترین تھرمل امیجنگ ڈیوائسز سے لیس ہوں گے، تاکہ سرد موسم اور رات کے اندھیرے میں بھی اہداف کو...
    ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر کابینہ میں 8 وزرا کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن میں اکثریت علی امین گنڈاپور کی ٹیم کے وزرا کی شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد خیبر پختونخوا کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور جلد ہی اعلامیہ جاری ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کابینہ کا اعلامیہ آئندہ چند گھنٹوں میں جاری ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر کابینہ میں 8 وزرا کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن میں اکثریت علی امین گنڈاپور کی ٹیم کے وزرا کی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق علی امین...
    پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایک ادارے کے ساتھ کرکٹرز کے لیے تعلیمی اسکالرشپ کا معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت کرکٹ کے ساتھ تعلیم بھی جاری رکھنے والے نوجوان کرکٹرز کو تعلیمی اسکالرشپ ملیں گی۔ لاہور میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی تھے۔ اس موقع پر پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللّٰہ خرم نیازی اور جی ایم ڈومیسٹک جنید ضیاء بھی موجود تھے۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد اور تعلیمی ادارے کے چیف ایگزیکٹو قاسم قصوری نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت ملک کے 16 ریجنز سے...
    پشاور :خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پشاور میں صحافیوں سے ایک اہم ملاقات کی جس میں انہوں نے صوبائی سیاست، دہشت گردی، افغان مہاجرین، پی ٹی آئی بانی کی رہائی اور دیگر قومی مسائل پر کھل کر بات کی۔ یہ ملاقات صوبے کی موجودہ صورتحال کو واضح کرنے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ان کی حکومت بانی کی پالیسیوں پر عمل کرے گی اور انتقامی سیاست سے گریز کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ “ووٹ بانی کو ملا ہے تو پالیسی بھی ان کی چلے گی”۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی کی رہائی کے لیے جو بھی بہتر راستہ ہوگا، وہ اختیار کیا جائے گا۔ “حق...
    —فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سیکریٹریٹ نے ڈینگی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔سی ایم سیکریٹریٹ نے سیکریٹری ہیلتھ اور دیگر حکام کے نام مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے ک ڈینگی کیسز بڑھ رہے ہیں، پشاور بھی مرض کی لپیٹ میں ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے 504 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں، مرض سے اموات اور زیرِ علاج مریضوں کی تفصیلات دی جائیں۔مراسلے میں فنڈز خرچ کی تفصیلات اور ڈینگی کی روک تھام سے متعلقہ اقدامات کی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔
    وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں، اب بلیک میلنگ کی سیاست نہیں چلے گی۔ یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پوچھے بغیر کوئی کام نہیں کروں گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ سہیل آفریدی اگر کسی مغالطے میں ہیں تو بہتر ہوگا کہ وہ اس سے باہر نکل آئیں۔ انہوں نے براہِ راست نام لیے بغیر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی دو بڑی جماعتوں نے پھانسی گھاٹ اور قید و بند کی...
    خیبرپختونخوا حکومت کی افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق وفاق کو تجاویز WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق وفاق کو تجاویز دے دیں۔تفصیلات کے مطابق مزمل اسلم نے وفاق کو دی گئی تجویز میں کہا کہ افغان مہاجرین کی واپسی فوری واپسی سے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجر کیمپوں میں پورا نظام ہے، بجلی، سولر اور دیگر سہولیات دی گئی ہیں، وفاقی حکومت کو بتایا ہے کہ افغان مہاجرین کو عزت کے ساتھ واپس روانہ کیا جائے۔مزمل اسلم نے کہا کہ وزیراعظم کو مختلف تجاویز دی گئی ہیں جبکہ وزیراعظم نے وفاقی وزارت داخلہ اور صوبائی حکومت کو مہاجرین واپسی کے حوالے...
    پشاور: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد خیبرپختونخواہ کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور جلد ہی اعلامیہ جاری ہونے کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کابینہ کا اعلامیہ آئندہ چند گھنٹوں میں جاری ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر کابینہ میں 8 وزرا کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن میں اکثریت علی امین گنڈاپور کی ٹیم کے وزرا کی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کے دور میں ناراض رہنے والے دو ارکان بھی کابینہ کی فہرست میں شامل ہیں اور ابتدائی طور پر کابینہ میں تمام نومنتخب ارکان کو شامل کیا جا...
    حکومتِ پنجاب نے سیکیورٹی خدشات اور امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 7 روز کی توسیع کر دی ہے۔ اب یہ پابندیاں24 اکتوبر 2025 تک برقرار رہیں گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اس دوران کسی بھی قسم کے احتجاج، جلسے، ریلی، دھرنے یا عوامی اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی۔ چار یا اس سے زائد افراد کا کسی عوامی مقام پر جمع ہونا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ پابندیوں کی تفصیل:ہر قسم کےاسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی۔لاوڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعے کے خطبے کے لیے استعمال کیے جا سکیں گے۔اشتعال انگیز، نفرت انگیز اور فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت یا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ضروری وسائل کی فراہمی ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کووزارت داخلہ میں بلٹ پروف گاڑیاں خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پروزیر داخلہ محسن نقوی نے گاڑیوں کی چابیاں آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید کے حوالے کیں۔(جاری ہے) وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کے ہمراہ گاڑیوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا...
    افغان پناہ گزینوں سے متعلق اجلاس میں وزیر اعلیٰ پختونخوا کی عدم شرکت پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے نہ جانے کو افسوسناک قرار دیدیا۔گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ اتنے اہم اجلاس میں نہیں آتے تو صوبے کے گورنر کو بلایا جانا چاہیے۔گورنرفیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اجلاس میں خیبر پختونخوا سے متعلق اہم فیصلے ہوئے اور افسوس کہ ہم مشاورتی عمل کا حصہ نہیں تھے۔ادھر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی سے متعلق اجلاس...
    پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات کے بغیر کسی بھی وفاقی حکومت کے اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق سہیل آفریدی نے وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت گزشتہ روز ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ’’میں نے آج وفاقی حکومت کی زراعت اور افغان مہاجرین کے حوالے سے میٹنگ میں ذاتی طور پر شرکت سے اس لیے معذرت کی ہے کیونکہ خیبرپختونخوا کی عوام نے عمران خان کو ووٹ اور مینڈیٹ دیا ہے اور جب تک میں عمران خان صاحب سے مل کر پالیسی گائیڈ لائنز نہیں لیتا تو کسی ایسی میٹنگ...
    پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان سیزفائر میں توسیع پر اتفاق، درخواست قطر حکومت کے ذریعے کی گئی، پاکستان نے مزید 48 گھنٹوں کیلئے منظور کرلی،سفارتی ذرائع عارضی جنگ بندی کو دوحا میں جاری پاک افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کے اختتام تک بڑھا گیا ہے،دونوں فریقین تعمیری گفتگو کے ذریعے مسئلے کا حل نکالیں گے، رائٹرز پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان سیزفائر میں توسیع پر اتفاق ہوگیا، پاکستان نے افغان طالبان کی درخواست آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کیلئے منظور کرلی ہے۔پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان عارضی جنگ بندی کو دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اعلی سطح کے مذاکرات ہفتے کو شروع ہونے کی توقع ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی رائٹرزکے...
    خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دیے جانے پر اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کر لیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان کے نام ایک باضابطہ خط بھی ارسال کیا گیا ہے۔ یہ اقدام ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل کی وساطت سے کیا گیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد منتخب ہوئے ہیں اور صوبے کے اہم انتظامی و آئینی معاملات میں رہنمائی کے لیے بانی تحریک انصاف سے ملاقات ناگزیر ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بارپھر فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے خلاف بڑی کارروائی کی دھمکی دیدی۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں خبردار کیاکہ حماس غزہ میں قتل عام بند کرے ورنہ امریکا کے پاس وہاں جاکر  حماس کے خاتمے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچے گا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ  اگر حماس غزہ میں لوگوں کا قتل عام جاری رکھتی ہے تو غزہ میں گھس کر حماس کا خاتمہ کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں حماس کی جانب سے لوگوں کا قتل عام روکنا مصر میں طے شدہ معاہدے کا حصہ تھا۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے حماس کو کس...
    سفارتی ذرائع نے بتایا کہ عارضی جنگ بندی میں توسیع افغان طالبان حکومت کی درخواست پر کی گئی ہے جبکہ 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی آج  6 بجے ختم ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے کی گئی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع کردی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کو دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک بڑھا دیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ عارضی جنگ بندی میں توسیع افغان طالبان حکومت کی درخواست پر کی گئی ہے جبکہ 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی آج 6 بجے ختم ہوئی ہے۔ سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ اعلیٰ سطح کے...
    کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے کراچی میں غیرقانونی اور خطرناک عمارتوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔ ڈیمولیشن اسکواڈ کی جانب سے آگرہ تاج کالونی لیاری میں ارحا آرکیڈ نام سے بنی غیر قانونی عمارت کو مسمار کیا گیا۔ ڈائریکٹر ڈیمولیشن ایس بی سی اے ریحان خان نے بتایا کہ ارحا آرکیڈ کو جولائی 2025 میں مخدوش قرار دیا گیا تھا، 60 گز پر گراؤنڈ پلس 7 فلور کی رہائشی عمارت بنائی گئی تھی۔ عمارت میں 14 خاندان رہائش پذیر ہیں، بالائی تین منزلیں خالی کروا لی گئی ہیں۔ رہائشی عمارت بغیر کسی نقشے کی منظوری کے بنائی گئی تھی۔ ڈائریکٹر ڈیمولیشن ایس بی سی اے کا کہنا تھا کہ 4 جولائی...
    خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آتی جا رہی ہے۔ محکمہ صحت کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی کے 71 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد رواں سال مجموعی کیسز کی تعداد 3,582 تک جا پہنچی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کے انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ ریسپانس سسٹم (IDSR) کے مطابق، نئے کیسز میں سے 27 مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے، جبکہ اس وقت 48 افراد مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ اب تک 3,314 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ دو افراد اس وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ڈینگی کنٹرول پروگرام کے صوبائی ماہرِ حشرات، صلاح الدین خان مروت کا کہنا ہے کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے کی گئی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع کردی ہے،  یہ فیصلہ دوحہ میں جاری مذاکرات کے دوران فریقین کی باہمی رضامندی سے کیا گیا ہے تاکہ مذاکرات کے عمل کو کسی رکاوٹ کے بغیر جاری رکھا جا سکے، دوحہ مذاکرات کے اختتام تک جنگ بندی برقرار رہے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کو دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک بڑھا دیا گیا ہے،  یہ توسیع افغان طالبان حکومت کی باضابطہ درخواست پر دی گئی ہے،  پاکستان نے اس اقدام کو خیرسگالی اور خطے میں پائیدار امن کے فروغ کے طور پر لیا ہے۔سفارتی ذرائع کے...
    سٹی 42: افغان طالبان حکومت کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع کر دی ہے۔افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کو دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اسلام آباد:پاکستان نے افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے کی گئی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع کردی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کو دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک بڑھا دیا گیا ہے۔ فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا سفارتی ذرائع نے بتایا کہ عارضی جنگ بندی میں توسیع افغان طالبان حکومت کی درخواست پر کی گئی ہے...
    خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے کم از کم 71 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس) کے انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ ریسپانس سسٹم (آئی ڈی ایس آر ایس) کی جانب سے جاری رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 27 نئے مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا، جس سے صوبے کے ہسپتالوں میں زیرِ علاج ڈینگی مریضوں کی تعداد 48 ہوگئی. رواں سال اب تک خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 582 کیسز کی لیبارٹری سے تصدیق ہوئی ہے. ایک ہزار 474 افراد کو ہسپتال میں داخل کیا گیا، جبکہ 3 ہزار 314 افراد صحت یاب ہوئے اور 2 اموات ہوئیں۔ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کے ڈینگی کنٹرول...
    گیتانجلی انگمو نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ حیرت ہے کہ ہندوستان ایک "وشو گرو" کیسے بن سکتا ہے جب اسکے 4 ستون: پارلیمنٹ، بیوروکریسی، عدلیہ اور میڈیا بدعنوان، متعصب، نااہل اور اقدار سے محروم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سماجی کارکن اور تعلیم کے اصلاح کار سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی انگمو نے مودی حکومت پر تنقید کی ہے اور سوال کیا ہے کہ ہندوستان اپنے آپ کو "وشو گرو" کیسے کہہ سکتا ہے جب کہ اس کے جمہوریت کے چار ستون "کرپٹ اور اقدار سے محروم" ہیں۔ جودھ پور سنٹرل جیل کے اپنے پہلے دورے کے نو دن بعد، جہاں ان کے شوہر قید ہیں۔ گیتانجلی نے دوبارہ جیل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کہا کہ اس نے...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سہیل آفریدی کو جیل کے دورے کے دوران عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ بانی پی ٹی آئی اگست 2023 سے قید ہیں اور اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں اور ان پر 9 مئی کے احتجاج سے متعلق انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔سہیل آفریدی نے کہا تھا کہ وہ کل تقریباً دو گھنٹے جیل کے باہر انتظار کرتے رہے، پھر واپس لوٹ گئے۔ صحافیوں سے گفتگو...
    اسلام آباد ( نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت افغان مہاجرین کی واپسی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سوا تمام وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم آزاد کشمیر شریک ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے قومی سطح کے اس اہم ترین اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی، تین صوبوں کے وزرائے اعلی، وزیر اعظم آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ شریک ہیں۔ اجلاس میں عسکری حکام اور وفاقی کابینہ کے ارکان بھی شریک ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اسلام آباد میں موجود ہونے کے باوجود شریک نہ ہوئے۔ اجلاس کا صرف ایک نکاتی ایجنڈا افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل پر غور ہے، اجلاس میں اجلاس میں افغان مہاجرین کے حوالہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت افغانستان کے حوالے سے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے شرکت سے معذرت  کرلی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباشریف کی زیرصدارت افغانستان کے حوالے سے اہم اجلاس جاری ہے، اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت اوروفاقی کابینہ کے ارکان شریک ہیں،اجلاس میں 3صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزادکشمیراور گلگت بلتستان شریک  ہیں۔ مزید :
    انسداد دہشت گردی عدالت نے 5اکتوبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔جمعہ کواے ٹی سی لاہور کے ڈیوٹی جج نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وکیل رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ دونوں بہنیں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں کیسز میں پیشی کیلئے گئی ہیں۔عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور دونوں کی عبوری ضمانت کی درخواستوں میں 24اکتوبر تک توسیع کر دی۔
     پاکستان کے ڈیجیٹل تعلیمی منظرنامے میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر معروف ماہر تعلیم و صنعتکار شکیل احمد میر نے HopeToSkills.com کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ یہ ملک کا پہلا مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی لرننگ پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد ویژن پاکستان 2030 کے تحت ایک کروڑ نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ افتتاحی تقریب میں ٹیکنالوجی اور تعلیم کے ماہرین نے شرکت کی، جبکہ تقریب کو سوشل میڈیا پر براہِ راست نشر کیا گیا۔ اے آئی ماہر عرفان ملک اور ڈیٹا سائنٹسٹ ڈاکٹر شیراز نے پلیٹ فارم کی جدید خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ شکیل احمد میر نے کہا کہ، “HopeToSkills صرف ایک پلیٹ فارم نہیں بلکہ ایک تحریک ہے، جس کا مقصد تعلیم...
    خیبرپختونخوا میں نئی کابینہ کی تشکیل کے سلسلے میں اہم مشاورتوں کا سلسلہ جاری ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پر سابق وزراء کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق پختون یار اور سجاد بارکوال کو کابینہ میں شامل کرنے کے لیے سہیل آفریدی کے ساتھ مسلسل رابطے کیے جا رہے ہیں جبکہ کے پی ہاؤس اسلام آباد میں رات گئے تک پارٹی کے اہم رہنماؤں نے سہیل آفریدی سے تفصیلی ملاقاتیں بھی کیں۔مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی بھی سہیل آفریدی سے کابینہ کی تشکیل سے متعلق تین ملاقاتیں ہو چکی ہیں، پارٹی کے بعض حلقے تیمور سلیم جھگڑا کو وزارتِ صحت کے بجائے مشیر خزانہ بنانے کی کوششوں...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے 5 اکتوبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی لاہور کے ڈیوٹی جج نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ علیمہ خان اور عظمی خان کے وکیل رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ دونوں بہنیں اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں کیسز میں پیشی کیلئے گئی ہیں۔ عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور دونوں کی عبوری ضمانت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251017-08-23 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی اور سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے انہیں کسی بھی مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ دوران سماعت جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کس ایف آئی آر میں نامزد ہیں؟ جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ ہمیں تو پتا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مفاد میں وفاق آپ کے ساتھ مل کر چلنے کو تیار ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے مجھے مبارکباد دی۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ کے ہمراہ کراچی میں بد امنی،مسلح ڈکیتیوں کی بڑھتی وارداتوں میں شہریوں کی اموات اورعوام کے دیگر مسائل کے حوالے سے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وصوبائی حکومتوں اور حکمران پارٹیوں کی نااہلی و ناقص کارکردگی کے باعث کراچی کے عوام لاقانونیت و بد امنی ، بجلی وپانی کے بحران ، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں او ر انفرااسٹرکچر کی تباہ حالی سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہیں ، 22 سال گزرنے کے باوجود کے فور منصوبہ مکمل نہ ہونا حکمرانوں کی نااہلی اور کراچی دشمنی کا کھلا ثبوت...
    اسلا م آباد:۔ حکومت نے خیبرپختونخوا میں موجود افغان مہاجر ین کے تمام کیمپس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کو خیبرپختونخوا میں موجود افغان مہاجر ین کے تمام کیمپس ختم کرنے کے سلسلے میں وزارت سیفران کی طرف سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق وزارت سیفران نے آخری 28 افغان مہاجر کیمپس ختم کرنے کا کہا ہے، پشاور میں8، نوشہرہ میں 3، ہنگو میں 5اور کوہاٹ میں 4افغان مہاجرین کیمپس ختم کیے گئے ہیں، اسی طرح مردان اور صوابی میں 2،2جب کہ بونیر میں ایک اور دیر میں 3مہاجر کیمپس بند کیے گئے ہیں۔ اعلامیے میں افغان کمشنریٹ کو کیمپس کی زمینیں صوبائی حکومت کے حوالے کرنے کی ہدایت کردی گئی...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے 17 اکتوبر کے مجوزہ احتجاج سے متعلق اپنے ویڈیو پیغام میں صوبے بھر کے کارکنان کو احتجاج میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جمعے کے روز احتجاج کے حوالے سے جیل سے پیغام بھیجا ہے، جس میں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 17 اکتوبر بروز جمعہ کو احتجاج میں بھرپور انداز میں شریک ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا عمران خان کے متنازع بیان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس احتجاج کا مقصد تحریک لبیک پاکستان کے ان بے گناہ کارکنان...
    درخواست میں موقف اپنایا کہ سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہیں لہٰذا وزیر اعلیٰ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے، وزیراعلیٰ نے درخواست پر سماعت آج ہی مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور حفاظتی ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ وزیراعلیٰ نے بشیر وزیر ایڈووکیٹ کی وسطاعت سے درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اپنایا کہ سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہیں لہٰذا وزیر اعلیٰ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے، وزیراعلیٰ نے درخواست پر سماعت آج ہی مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل قبائلی...
    وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور وفاق کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں وفاق آپ کے ساتھ مل کر چلنے کو تیار ہے۔