2025-10-21@11:28:42 GMT
تلاش کی گنتی: 90987
«درخواست کی فوری سماعت کی استدعا»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(آئی این پی)پرائیویٹ حج سکیم کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی کل 22 اکتوبرآخری تاریخ ہے ،جس کے بعد نجی سکیم کے تحت کوئی نئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔وزارتِ مذہبی امور کے اعلامیے کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 اکتوبر مقرر ہے ۔ حکام کے مطابق حج 2026 کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں اور حکومت نے کوشش کی ہے کہ اس سال تمام انتظامات شفاف، منظم اور جدید سہولتوں سے آراستہ ہوں۔ذرائع کے مطابق اس سال نجی حج سکیم کے تحت درخواستیں جمع کرانے کا عمل مکمل ہونے کے بعد وزارت مذہبی امور تمام منظور شدہ ٹور آپریٹرز کی فہرست جاری کرے گی، تاکہ زائرین کو کسی قسم کی...
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے ٹی ایل پی کے 3 کارکنوں کی بازیابی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ رجسٹرار آفس نے متعلقہ کاغذات لف نہ کرنے کا اعتراض لگایا تھا۔ درخواست گزار وکیل نے موقف اپنایا کہ متعلقہ دستاویزات درخواست کے ساتھ لگا دی ہیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے ہینڈ گرنیڈ برآمدگی کیس میں مذہبی جماعت کی دو خواتین کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ شمائلہ بی بی اور اللہ معافی بی بی سے ہینڈ گرنیڈز برآمد ہو چکے ہیں، ان کیخلاف تھانہ...
اسلام آباد(وقائع نگار )اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپی کے سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے رجسٹرار آفس اعتراضات کے ساتھ درخواست پر سماعت کی، سہیل آفریدی کی جانب سے علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب، آئی جی پولیس اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 23 اکتوبر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیراعلی کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقات کی پٹیشن پر رجسٹرار آفس نے متعدد اعتراضات عائد کر رکھے ہیں،...
پشاور (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپی کے محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے صوبے میں ایک دفعہ پھر دہشت گردی آئی ہے۔ وفاقی حکومت ہمیں وار آن ٹیرر کے فنڈز سمیت دیگر آئینی حقوق نہیں دے رہی۔ ہمیں ہمارے فنڈز ملیں گے تو ہم پولیس کو مضبوط کر سکیں گے اور دہشت گردی کا مقابلہ کر سکیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس کیلئے جو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کیں وہ ناقص اور پرانی ہیں۔ یہ خیبرپی کے پولیس کی تضحیک ہے، اس لیے ان گاڑیوں کو واپس کیا جائے گا۔ نئے وزیراعلیٰ خیبرپی کے سہیل آفریدی کی زیرِصدارت پہلا باضابطہ اجلاس ہوا جس میں صوبائی حکومت کے گڈ...
اسلام آباد(وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے این سی سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کے اغوا کے خلاف دائر درخواست پر پولیس کو ان کی بازیابی کے لیے 3 روز کی مہلت دے دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے مغوی کی اہلیہ روزینہ عثمان کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت عالیہ نے کہا کہ اگر پولیس تین دن میں بازیاب نہ کرا سکی تو سینٹرل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اور آئی جی اسلام آباد خود عدالت پیش ہوں۔دوران سماعت مغوی کی پٹیشنر اہلیہ روزینہ عثمان کے بھی لاپتا ہونے کا انکشاف ہوا۔ درخواست گزار اہلیہ روزینہ عثمان کی جانب سے راجا رضوان عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔راجا رضوان عباسی نے...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی امور اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ نے قیام امن کیلئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ اتحاد اور اتفاق سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان کے داخلی استحکام کے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ محسن نقوی نے بلاول کو ملک کی داخلی سلامتی کے لیے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو نے داخلی سکیورٹی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی نے خواتین کے حق میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنا صنفی امتیاز قرار دے دیا۔ فوسپا نے زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنے پر نجی کمپنی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی فوزیہ وقار نے زینب زہر اعوان کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ فوسپا نے نجی کمپنی کو ہدایت دی کہ وہ 8 لاکھ روپے متاثرہ خاتون کو معاوضے کے طور پر ادا کرے، 2 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرائیں جائیں۔ فوسپا نے فیصلے میں برطرفی کا حکم کالعدم قرار دے کر زینب زہرہ کو ملازمت پر بحال...
کوئٹہ (نیٹ نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گرد ترقی کے دشمن ہیں اور ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ پر کھل کربات کریں گے اور ان سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ عبدالخالق اچکزئی کی زیرصدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے خلاف کھل کربات کریں گے، جو کچھ ہوا ہے اس پر سب کو آگاہ کریں گے، دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ دہشت گرد سیاست سے روکنا چاہتے ہیں لیکن وہ قتل و غارت گری سے خوف زدہ نہیں ہوں گے اور اپنا آئینی کردار ادا کرتے رہیں گے۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہزاروں جانوں کی قربانی...
گھوٹکی میں وکیل کی بیٹی کا اغوا، مقدمہ پیپلز پارٹی رہنما شہریار شر، ان کے بیٹے اور دیگر کیخلاف درج کرلیا گیا۔مقدمے کے مدعی کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی کو سردار شہریار شر اور دیگر نے گھر سے اغوا کیا۔مدعی کا کہنا ہے کہ ملزمان ان کی قانون کی طالبہ بیٹی کو ہراساں کرتے تھے اور شہریار شر کے خلاف ایک مقدمے میں وکیل مقرر ہونے پر دھمکیاں بھی دیتے رہے۔ دوسر جانب رہنما پیپلز پارٹی شہریار خان کا کہنا ہے کہ وہ وکیل عبیداللّٰہ کی بیٹی کے اغوا کی مذمت کرتے ہیں، کسی کرمنل یا ڈاکوؤں سے کوئی واسطہ نہیں۔
تل ابیب: اسرائیلی حکومت وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف کرپشن الزامات پر نظرثانی کے لیے ایک نیا بل پارلیمان (کنیسٹ) میں پیش کرنے جا رہی ہے، جسے آج متعارف کرایاگیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق حکومت آج سہ پہر بل کو کنیسٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز پر ووٹنگ کے لیے پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، یہ بل اٹارنی جنرل گالی بہراو میارا کو ہٹا کر ایک نئے اسٹیٹ اٹارنی کی تقرری سے متعلق ہے، جس سے نیتن یاہو کے خلاف جاری کرپشن مقدمات پر نظرثانی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے، یہ بل اگلے بدھ کو پارلیمان میں ووٹنگ کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق گالی بہراو میارا نے ہمیشہ نیتن یاہو کے خلاف...
اسرائیل کی فوج نے لبنان کی سرحد کے ساتھ پانچ روزہ فوجی مشق کا آغاز کردیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فوجی مشق کا مقصد “غیرمتوقع حالات” کی تیاری کرنا ہے۔ اس حوالے سے اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ لبنان کے ساتھ جنگ ختم نہیں ہوئی اور نئے سرے سے کشیدگی کا خطرہ باقی ہے۔ یہ مشق ایسے وقت میں ہورہی ہے جب لبنانی سرزمین پر اسرائیلی حملے جاری ہیں اور حزب اللہ نے غیر مسلح کرنے سے انکار کا اعادہ کیا ہے۔ حزب اللہ کا دعویٰ ہے کہ اس نے اپنی فوجی صلاحیتوں کو از سر نو تعمیر کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان اویشے ایدرائی نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ یہ مشق، جو اتوار...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ معاہدے میں افغان طالبان رجیم نے 3بنیادی اور اہم نکات پر اتفاق کیا، 25اکتوبر کو تمام تفصیلات سامنے آئیں گی اس سے پہلےصرف باتیں ہی ہیں ، افغان طالبان رجیم نے معاہدے میں ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیر دفاع نے کہاکہ معاہدے میں افغان طالبان رجیم نے جنگ بندی برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا، قطر اور ترکیہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں امن قائم ہو۔ جو معاہدہ دستخط کیا وہ خفیہ ہی رہے گا ، معاہدے میں افغان مہاجرین کی واپسی بھی شامل ہے، جنگ بندی معاہدے کی بڑی شرط ہےکہ ٹی ٹی پی کی سرپرستی نہ ہو، دوبارہ دراندازی ہوتی ہے تو جنگ...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس کو غزہ کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کا موقع دیا جائے گا اور اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام رہی تو اسے ’ ختم’ کر دیا جائے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البنیز کی میزبانی کے دوران صحافیوں سے کہا، ’ ہم نے حماس کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے کہ وہ بہت اچھا برتاؤ کریں گے، وہ ٹھیک رہیں گے، وہ مہربان رہیں گے۔ اور اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو ہم جائیں گے اور انہیں ختم کر دیں گے، اگر ضروری ہوا تو۔ وہ ختم کر دیے جائیں گے، اور انہیں یہ معلوم...
ڈیرہ اسماعیل خان : خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کوٹ لالو کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کیا، پولیس کے مطابق زخمیوں کوسی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔
لاہور:۔ کسان اتحاد پاکستان کے چیئرمین خالد حسین نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر گندم کی قیمت 4500 روپے فی من مقرر نہ کی گئی تو ملک بھر کے کسان اس سال گندم کی کاشت نہیں کریں گے۔ خالد حسین نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے 3500روپے فی من خریداری کا اعلان کسانوں کے ساتھ ناانصافی ہے، کیونکہ موجودہ حالات میں گندم کی لاگت پیداوار 4000 سے 4500 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں سے مشاورت کے بغیر فیصلے کر رہی ہے، جو زراعت کے مفاد میں نہیں، کسان اپنی محنت کا جائز معاوضہ مانگتا ہے، خیرات نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سیلابوں نے کسانوں کو پہلے ہی...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے این سی سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کے اغوا کے خلاف دائر درخواست پر پولیس کو ان کی بازیابی کے لیے 3 روز کی مہلت دے دی۔ عدالت عالیہ نے کہا کہ اگر پولیس تین دن میں بازیاب نہ کرا سکی تو سینٹرل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اور آئی جی اسلام آباد خود پیش ہوں۔ دوران سماعت مغوی کی پٹیشنر اہلیہ روزینہ عثمان کے بھی لاپتا ہونے کا انکشاف ہوا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے مغوی کی اہلیہ روزینہ عثمان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار اہلیہ روزینہ عثمان کی جانب سے راجا رضوان عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ راجا رضوان عباسی...
لاہور: بھارت میں دیوالی کے تہوار کے باعث خطے کی فضا میں آلودگی بڑھ گئی ہے جس کے اثرات سرحد پار پاکستان کے مشرقی شہروں تک پہنچ رہے ہیں۔ ایئر کوالٹی مانیٹرنگ نیٹ ورک کے مطابق لاہور میں آج صبح فضائی معیار کی شرح (اے کیو آئی) 287 ریکارڈ کی گئی، جبکہ قصور میں 331، شیخوپورہ میں 311، فیصل آباد میں 277، گجرانوالہ میں 178 اور ملتان میں 204 ریکارڈ ہوئی۔ پنجاب میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے قصور پہلے، شیخوپورہ دوسرے اور لاہور تیسرے نمبر پر ہے۔ عالمی ماحولیاتی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور اس وقت دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے اور بھارتی دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر پر ہے، جہاں...
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گھریلو صنعتوں کی رجسٹریشن کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ انہیں کاروباری وسعت کیلئے قرض کے حصول میں آسانی ہو۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سمیڈا کی تنظیم نو اور ایس ایم ایز کی ترقی پر جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیرِ اعظم نے سمیڈا کی تنظیمِ نو اور ایس ایم ایز کی ترقی کے لیے وزارت صنعت و پیداوار کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، ڈاکٹر مصدق ملک، عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی، اجلاس کو سمیڈا کی تنظیمِ نو اور ایس ایم ایز کی ترقی کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا...
نیو دہلی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے اور جوڑے نے سوشل میڈیا پر اس کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا۔ پرینیتی چوپڑا اور ان کے شوہر راگھو چڈھا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خوشی کی خبرسنائی اور پوسٹ میں کہا کہ ‘بالآخر وہ آگیا، ہمارا بیٹا! اور ہمیں پہلی والی زندگی بالکل بھی یاد نہیں’۔ انہوں نے جذباتی انداز میں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘بازو بھرے ہوئے ہیں اور ہمارے دل اس سے بھی زیادہ بھر گئے ہیں’۔ پرینیتی چوپڑا اور ان کے شوہر نے لکھا کہ ‘پہلے ایک دوسرے کے لیے صرف ہم تھے اور اب ہمارے پاس سب کچھ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قطر میں مذاکرات تحریک طالبان افغانستان سے ہوئے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کی بات کرتے ہیں، جو پاکستان کے بچوں کے قاتل ہیں ان سے بات چیت نہ کی ہے نہ آئندہ کریں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ قطر میں پاک افغان سمجھوتے پر عملدرآمد کیسے ہو گا اس پر استنبول مذاکرات میں بات ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان مذاکرات کے ماحول میں تلخی نہیں تھی، قطر اور ترکیے کے حکام نے مذاکراتی عمل کو قابل اعتبار بنایا، ان کا افغان طالبان پراچھا خاصا اثر ورسوخ ہے، اگرمعاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو برادر ممالک کو کہا جائے...
نتین یاہو سے اپنی ایک ملاقات میں اسٹیو ویٹکاف اور جیرڈ كُشنر کا کہنا تھا کہ وہ کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے غزہ میں سیز فائر خطرے سے دوچار ہو۔ اسلام ٹائمز۔ آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے لئے امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی "اسٹیو ویٹکاف" نے صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو خطرے میں نہ ڈالیں۔ اس حوالے سے اسرائیلی TV 12 نے خبر دی کہ تل ابیب میں نتین یاہو کے ساتھ اسٹیو ویٹکاف اور امریکی صدر کے داماد "جیرڈ كُشنر" کے درمیان ملاقات ہوئی۔ جس میں دونوں امریکی حکام نے اسرائیلی وزیراعظم سے کہا کہ وہ کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے کلفٹن، بوٹ بیسن میں شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان خود کو سرکاری ادارے کا افسر ظاہر کرکے تاوان لیتے تھے، ملزمان نے ایک شہری سے 80 لاکھ روپے تاوان لیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے کار، واکی ٹاکی سیٹس، 3 بلٹ پروف جیکٹس، 4 موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرکے ٹیپو سلطان تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کیخلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال کے کیس میںان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔ پیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس کی سماعت کی، سردار تنویر الیاس کی عدم دستیابی کے باعث استغاثہ کی شہادتیں ریکارڈ نہ ہوسکی۔ عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو دوبارہ طلب کرلیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حسین آباد پولیس کی کامیاب کارروائی، لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، پولیس کے مطابق حسین آباد پولیس نے اسنیچرز کیخلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور ایک چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔9اکتوبر کو حسین آباد کے علاقے یونٹ نمبر 4 لطیف آباد کے علاقے سے چھینی گئی ہونڈا 125 موٹر سائیکل کی برآمدگی عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمان میں مجاہد ولد عبدالحکیم جتوئی اور سجاد ولد اکبر لنجوانی جوکہ کراچی کا رہائشی ہے ،دونوں ملزمان حسین آباد پولیس سے مقابلے کے مقدمے میں بھی مطلوب تھے۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر رات کے وقت چیکنگ کے...

جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما اسد اللہ بھٹو جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے سابق نائب امیر گل رحیم خان کی وفات پر لواحقین سے تعزیت کے بعد دعا کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ

جنیوا: سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری 151ویں بین الپارلیمانی یونین اسمبلی میں فورم سے خطاب کر رہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ

دیپالپور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سیلاب بحالی پروگرام 2025ء کی افتتاحی تقریب میں متاثرہ خاتون کو اے ٹی ایم کارڈ کے اجرا میں معاونت کر رہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-08-23 اسلام آباد(مانیڑرنگ ڈیسک ) وزارت تجارت نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کو آگاہ کیا ہے کہ کراچی چیمبر آف کامرس کی جگہ 6 ضلعی چیمبرز آف کامرس بنانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔جاوید حنیف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت تجارت نے کراچی میں ضلعی چیمبرز آف کامرس کے قیام پر بریفنگ دی۔وزارت تجارت نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کو آگاہ کیا کہ کراچی سٹی چیمبرز آف کامرس کے قیام کی سمری تیار کی گئی ہے، کراچی میں 6 ضلعی چیمبرز آف کامرس کے قیام کی تجویز آئی ہے۔وزارت تجارت کے حکام نے شرکا کو آگاہ کیا کہ ضلعی چیمبرز آف کامرس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-08-22 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر وفاقی سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری داخلہ پنجاب، انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 23 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی پٹیشن پر رجسٹرار آفس نے متعدد اعتراضات عاید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-08-20 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا اسمبلی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے اور شوکت خانم اسپتال میں علاج کرانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اسمبلی اجلاس میں عمران خان سے ملاقات اور علاج کے حوالے سے 2 علیحدہ علیحدہ قراردادیں پیش کیں گئیں۔ عمران خان کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ملاقات کی قرارداد پی ٹی آئی کے رکن عبیدالرحمن نے پیش کی جس پر اپوزیشن اراکین نے بھی حمایت کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے خواہش مند ہیں، یہ ملاقات صوبے کے عوام اور آئینی ذمے داریاں ادا کرنے کیلیے ضروری ہے۔ قرارداد میں کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-08-19 کراچی (اسٹاف رپورٹر)26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست کی فوری سماعت کی استدعا کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت کاکہنا تھا کہ کیس میں پہلے سے تاریخ فکس ہے، اب کیا جلدی ہے؟ درخواست گزار کاکہنا تھا کہ عدالت کی طرف سے نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، فوری سنا جائے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ میں 26 آئینی ترمیم کے خلاف زیر سماعت ہے،عدالت عظمیٰ کا آئینی بینچ ترجیحی بنیادپر کیس سن رہا ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے بیان کے بعد عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کر دی۔ درخواست الٰہی بخش ایڈووکیٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-08-17 کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سے بلاول ہائوس کراچی میں ملاقات کی۔ جس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال اور سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے مابین حالیہ دنوں میں پنجاب میں پیدا ہونے والی صورت حال اور حکومتی کارروائی پرگفتگو ہوئی۔ بات چیت میںافغان مہاجرین کے سندھ سے انخلا سے متعلق معاملات اور حکمت عملی بھی زیر غور آئی۔دوران گفتگو وزیرداخلہ نے بلاول زرداری سے کہا کہ پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے، وفاقی حکومت اسے اعتماد میں لے کر قومی پالیسیاں تشکیل دے گی۔ملاقات کے دوران وفاقی حکومت اور سندھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-08-15 اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے پاسبان وطن پاکستان نامی سیاسی جماعت کو رجسٹریشن جاری کردی ہے،شیخ مختار احمد پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔سیاسی جماعتوں کی فہرست میں ایک اورکا اضافہ ہوگیا ہے۔ نئی سیاسی جماعت پاسبان وطن پاکستان الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہوگئی ہے جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے نوٹیفیکیشن کے مطابق شیخ مختار احمد پاسبان وطن پاکستان کے چیئرمین ہیں سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-08-1 لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی نسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ہینڈ گرینڈ برآمدگی کیس میں مذہبی جماعت کی دو خواتین کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ شمائلہ بی بی اور اللہ معافی بی بی سے ہینڈ گرنیڈ برآمد ہو چکے ہیں ،ملزمان کیخلاف تھانہ صدر شیخوپورہ اور تھانہ شرقپور شریف میں مقدمہ درج ہوا ۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت کم اور ٹماٹر کی زیادہ ہوگئی ہے ،زندہ مرغی 320 روپے ،مرغی کا گوشت 500 روپے اور ٹماٹر 550 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں، عوام حیران ہیں کہ مرغی میں ٹماٹر ڈالیں یا ٹماٹر میں مرغی، ٹماٹر کی قیمت میں ہوش روبا اضافے کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیاصارفین حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔سوشل میڈیا صارف اکرم بلوچ نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ زندہ مرغی 320 روپے کلو اور ٹماٹر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) گروسیف نے پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کے حوالے سے حال ہی میں کراچی میں ٹیکسٹائل کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے لیے کراچی میں دو روزہ جامع ورکشاپ میں تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا۔ایونٹ کا اہتمام GIZ Pakistan کے منصوبے ‘سسٹین ٹیکس’ صنعت کی مضبوطی براستہ علم و اشتراک، کے عنوان سے میریٹ ہوٹل میں کیا گیا۔ مذکورہ منصوبے کے لیے وزارت صنعت و تجارت کے نیشنل کمپلائنس سینٹر سے اشتراک کیا گیا۔ایونٹ میں ملکی ٹیکسٹائل کے صف اول کے 30 سیزائد اداروں کے کلیدی شعبوں جیسا کہ صحت، حفاظت و ماحولیات، پروڈکشن، کمپلائنس، ہیومن ریسورسز، اور انجینئرنگ سے ماہرین کو شامل کیا گیا۔گروسیف نے GIZ پاکستان کی جانب سے آفیشل لوکل سروس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی، مِنسک ورک ٹریکٹر اینڈ اسمبلنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ، نے بیلاروس میں واقع او جے ایس سی مِنسک ٹریکٹر ورکس کے ساتھ بلوچستان میں بیلاروس ٹریکٹرز کو اسمبل کرنے اور مقامی طور پر تیار کرنے کے لیے خصوصی معاہدہ کیا ہے۔پی ایس ایکس کو ارسال کردہ نوٹس میں کمپنی نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت او جے ایس سی مِنسک ٹریکٹر ورکس نے ایم ڈبلیو ٹی اے کو بلوچستان میں بیلاروس ٹریکٹرز کی اسمبلنگ کے لیے خصوصی حقوق فراہم کیے ہیں۔ کامرس رپورٹر سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)کستان بزنس مین اینڈ انٹیلیکچوئلزفورم اورآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، ایف پی سی سی آئی کی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ دوحہ میں ہونے والے پاک افغان مذاکرات کے نتیجے میں فوری جنگ بندی کا اعلان ایک نہایت اہم پیش رفت ہے، جوحالیہ سرحدی کشیدگی کے بعد خطے کے استحکام کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ قطراورترکی کی میزبانی میں ہونے والے یہ مذاکرات اگست 2021 میں طالبان کے افغانستان پرکنٹرول کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے پس منظرمیں ہوئے ہیں۔ پاکستان نے افغان مہاجرین کی طویل عرصہ تک مہمان نوازی کی ہے اور...

بی ایچ وائی اسپتال کی جانب سے پنک ربن مہم کے تحت خواتین کیلیے چھاتی کے سرطان سے آگاہی کیلیے منعقد سیمینار میں شریک خواتین ڈاکٹرز کا گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ

چیئرمین نیوکراچی ٹاؤن محمد یوسف اور وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر یوسی 12 چیئرمین عظیم انور پاور ہاؤس چورنگی پر سیوریج لائن کی تنصیب کے کام کا جائزہ لے رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-02-15 کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی سیف سٹی منصوبے کی توسیع کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس عوامی تحفظ کے اہم منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلیے اس کے نفاذ کی رفتار میں نمایاں تیزی لائیں۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں کراچی سیف سٹی منصوبے (فیز ون) کی پیش رفت کے تفصیلی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ محض ایک نگرانی کا منصوبہ نہیں بلکہ شہری سلامتی اور انتظام کا ایک جامع نظام ہے جو پولیسنگ اور ایمرجنسی رسپانس کو جدید خطوط پر استوار کرے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 31 مئی 2024ء کو شروع ہونے والا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-02-14 کراچی (اسٹاف رپورٹر) بی ایچ وائی اسپتال کی جانب سے پنک ربن مہم کے تحت خواتین کیلیے چھاتی کے سرطان (بریسٹ کینسر) سے آگاہی کیلیے سیمینار منعقد کیا گیا جس میں بی ایچ وائی اسپتال کے کنسلٹنٹس سمیت مختلف اسپتالوں کے ماہرین نے شرکت کی۔ پروگرام کی خاص بات یہ تھی کہ اس ایونٹ کا انتظا می عملہ صرف خواتین پر ہی مشتمل تھا۔ اسی خصوصیت کی بنا پر نہ صرف اہل علاقہ بلکہ دور دراز کے مختلف علاقوں سے خواتین نے شرکت کی۔ کنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر زہ گل، کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ ڈاکٹر مالا شاہانی، کنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر ثمینہ قاضی، کنسلٹنٹ جنرل سرجن ڈاکٹر تنزہ عرفان، کنسلٹنٹ جنرل سرجن ڈاکٹر کائنات ظفر، کنسلٹنٹ پیڈیاٹریشن ڈاکٹر صدف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-02-8 کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکزی مسلم لیگ کے وفد کی صدر کراچی احمد ندیم اعوان کی قیادت میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد نے حلیم عادل شیخ کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ ملاقات میں ملکی حالات، کراچی کے مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔وفد میں مرکزی مسلم لیگ کراچی کے نائب صدر شہباز عبد الجبار ، مہدی اسحاق ، جوائنٹ سیکرٹری فیصل علی بلوچ ، فنانس سیکرٹری محبوب علی شامل تھے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں کرپشن کا بازار گرم ہے، جبکہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے پی ٹی آئی، مرکزی مسلم لیگ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-02-6 کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں آئندہ 3 روز کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کر دی گئی۔محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق شہر میں بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔ بلوچستان کی گرم و خشک ریگستانی سمت کی ہوائیں شہر پر بدستور اثرانداز رہیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق متوازی سمت کی ہوائوں کے سبب سمندری ہوائیں صبح سے شام کے درمیان بند یا غیر فعال رہ سکتی ہیں جبکہ گرم و خشک موسم کے باوجود نمی کا تناسب کم ریکارڈ ہو رہا ہے۔ کراچی میں موجودہ حدت کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتحال کا امکان نہیں ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-02-5 کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ضلع غربی میں افغان باشندوں کے زیر استعمال غیر قانونی کیمپ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق 15 اکتوبر سے شروع ہونے والے اس آپریشن کے دوران اب تک 1200 کی بجائے 1400 سے زاید مکانات گرائے جا چکے ہیں، جبکہ مزید 90 افغان باشندوں کو کیمپ سے منتقل کیا گیا ہے۔ افغان باشندے اقوام متحدہ کے نامزد کردہ کیمپ کو پہلے ہی چھوڑ چکے ہیں۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-02-3 کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے پولیس اہلکار کا قتل، بکتر بند گاڑی کو تباہ کرنے سمیت 6 مقدمات میں لیاری گینگ وار کے عزیر سربازی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے شریک ملزم عزیز سربازی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی جاں رینجرز پراسیکوٹر کا پنے دلائل میں کہناتھا کہ ملزم 13 سال تک مفرور رہا، اگرملزم کی ضمانت ہوئی تو ملزم فرار ہوجائیگا، ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کیساتھ پولیس کی بکتر بند گاڑی پر حملہ کیا، بکتر بند گاڑی تباہ اور ایک پولیس اہلکار شہید ہوا، ملزم کو 2023ء میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا۔ سیف اللہ
ہیومن رائٹس واچ کے فلسطینی امور کے ڈائریکٹر نے غاصب صیہونی رژیم اور غزہ کے بارے دوغلے معیار کو ختم کرنیکا مطالبہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین کے امور میں ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر عمر شاکر نے غاصب صیہونی رژیم اور غزہ کے حوالے سے عالمی برادری کی جانب سے اختیار کردہ دوغلے معیار کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرب چینل الجزیرہ کے ساتھ انٹرویو میں عمر شاکر کا کہنا تھا کہ اسرائیل، قابض رژیم ہونے کے طور پر، اپنے تمام فوجیوں و افسروں کے ہر قسم کے جنگی جرائم کا مکمل ذمہ دار ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ افراد جو فوجیوں کو حکم دیتے ہیں وہی ان کی مجرمانہ ذمہ داری (Criminal liability)...
یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے متعدد یمنی عسکری اہلکاروں کی اہلخانہ کے ہمراہ شہادت کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکیوں نے غاصب صیہونی رژیم کی خدمت کیلئے اقوام متحدہ کی "انسان دوست سرگرمیوں" کا غلط استعمال کیا ہے اسلام ٹائمز۔ یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے ملکی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد الغماری کی اہلخانہ کے ہمراہ شہادت پر سربراہ انصار اللہ یمن، شہید کے خاندان اور ان کے ساتھیوں و یمنی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں مہدی المشاط نے تاکید کی کہ شہید الغماری غزہ کے عوام کی حمایت میں انجام پانے والی انتہائی باوقار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس امین الدین خان نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ ہم سب اپنے حلف کے پابند ہیں اور ہم سب قوم کو جوابدہ ہیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 8 رکنی آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان، جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔ کیس کی گزشتہ سماعت پر 6 سابق صدور سپریم کورٹ بارز کے وکیل عابد زبیری نے اپنے دلائل مکمل کرلیے تھے۔ درخواست گزار اکرم شیخ نے آج اپنے دلائل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">طورخم (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ تجارت کے لیے کھولنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔کسٹمز حکام نے عملے کو فوری طور پر طورخم ٹرمینل پر حاضر ہونے کا حکم دے دیا۔کسٹمز ذرائع نے کہا کہ کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کے لئے اسکینر طورخم ٹرمینل پہنچا دیا گیا، سرحد پر کشیدگی کے باعث اسکینر کو 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب ٹرمینل سے ہٹایا گیا تھا۔کسٹمز ذرائع کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ 8 روز قبل پاک افغان کشیدگی کے باعث بند کر دی گئی تھی۔افغان سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ افغانستان کی طرف بھی سیکڑوں کی تعداد میں مسافر طورخم سرحد پر پہنچ گئے ہیں، انہیں بھی اطلاع ملی ہے کہ بارڈر کھولا جا رہا ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(آن لائن)سندھ حکومت کی جانب سے سندھ انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کے نفاذ سے پیٹرولیم مصنوعات کی کراچی پورٹ سے کلیئرنس میں تاخیر کے سبب ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے وزیراعلیٰ کو ہنگامی خط لکھ کر آگاہ کردیا، پیٹرولیم مصنوعات کے ڈسچارج ہونے والے کارگو اور بندرگاہوں پر کھڑے جہاز بھی ڈسچارج ہو رہے ہیں، فوری کسٹم کلیئرنس کی ضرورت ہے۔او سی اے سی کے مطابق پی ایس او کا کارگو آئل ٹینکرز ایم ٹی اسلام 2 اور ایم ٹی حنیفہ کسٹم کلیئرنس کے لیے برتھوں پر لنگرانداز ہیں، کیماڑی میں آئل کا ذخیرہ ختم ہو رہا ہے، کے پی ٹی پر برتھ لنگرانداز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد/ راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے تیسری مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے میں وکیل صفائی کی یقین دہانی کے باوجود علیمہ خان آج بھی عدالت نہیں آئیں، عدالت نے ضامن کے وارنٹ بھی جاری کردییانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر کے احتجاج کے مقدمے میں تیسری بار بانی پی ٹی آئی عمران خان کی علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے ایس پی راول ڈویژن کو ہدایت کی کہ ملزمہ کو گرفتار کرکے بدھ 22 اکتوبر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (اے پی پی) خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے لیے قطر اور ترکیہ کی سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ قطر ی نیوز ایجنسی (کیو این اے) کے مطابق یہ بات جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیعوی نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان استحکام اور اعتماد کے پل کو مضبوط کرنے کی جانب ایک مثبت قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔انہوں نے خطے اور دنیا بھر میں امن قائم کرنے اور مکالمے کو فروغ دینے کے لیے سلسلے میں کی جانے والی تمام اقدامات کے لیے جی سی سی کی حمایت کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوٹری(جسارت نیوز)دادو کے رہائشی افراد کا پولیس اور بااثر افراد کیخلاف احتجاج۔ملزمان نے گھر پر حملہ کرکے ضیف والدہ اور بھائی کو لہولہان کردیا ۔ پولیس ملزمان کیخلاف کاروائی سے گریزاں ہے۔ مظاہرین۔ دادوضلع کی تحصیل مہڑ کے گاوں جھنڈو خان گھوخانی کے رہائشی افراد صدام حسین،حاکم زادی اور ندیم چانڈیو نے کوٹری پریس کلب پر احتجاج اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ چند روز قبل بچوں کے جھگڑے پر بااثر افراد نے گھر پر حملہ کرکے میری ضعیف والدہ اور بھائی کو لہولہان کردیا جس کیخلاف پولیس کو مقدمہ درج کرایا ہے جس میں ملزمان زاہد حسین۔مور حسین۔فدا حسین چانڈیو، اختیار چانڈیو،حبت علی چانڈیو اور نوبت چانڈیو کو نامزد کیا ہے مگر پولیس ملزمان...
پاکستان کی سیاست ، جمہوریت، آئین و قانون کی حکمرانی کی مضبوطی سمیت نظام کی تبدیلی میں نوجوان طبقہ ایک بنیادی کنجی کی حیثیت رکھتا ہے۔کوئی بھی ریاست یا سیاسی جماعتیں نوجوانوں کی اس قوت کو نظرانداز کرکے نظام کو نہیں چلاسکیں گی۔یہ نوجوان طبقہ نہ صرف سیاسی شعور رکھتا ہے بلکہ نظام کی تبدیلی کی خواہش بھی ان میں بالادست نظر آتی ہے۔ وہ موجودہ حکمرانی کے نظام سے بھی نالاں ہے۔ نوجوانوں کے سماجی اور معاشی مسائل اس حد تک بڑھ گئے ہیں کہ ان کا اصل چیلنج شفاف انداز میں اپنے لیے مواقع پیدا کرنا ہے۔ان کے بقول موجودہ فرسودہ ، روائتی اور خاندانی طرز پر مبنی حکمرانی کا یہ نظام عدم شفافیت رکھتا ہے اور اس...

اداروں کا بیڑہ غرق کردیا،کسی کو پسندیدہ بندہ ،کسی کو رشتے دار اوپر لانا ہوتا ہے،جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس
اسلام آباد : وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سنیارٹی کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے ہیں کہ سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیاگیا،جہاں سنیارٹی ڈسٹرب ہوئی وہاں مسائل نے جنم لیا، کسی کو پسندیدہ اور کسی کو رشتہ دار اوپر لانا ہوتا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیر کے روز وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی میں سنیارٹی کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیاگیا،جہاں سنیارٹی ڈسٹرب ہوئی وہاں مسائل نے جنم لیا، کسی کو پسندیدہ اور کسی کو رشتہ دار اوپر لانا ہوتا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اپنی غلطیوں کو درست کرنا محکمے کا کام ہے،غلطی نہیں بدنیتی کی سزاہوتی...
اسلام آباد: سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے تجویز دی ہے کہ دارالحکومت کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جائے۔ لاہور کے مقامی آڈیٹوریم میں اپنی آٹو بائیوگرافی 32 آنکر روڈ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی نے تسلیم کیا کہ وہ ایف بی آر میں اصلاحات نہیں لاسکے۔ شبر زیدی نے مذہبی جماعتوں کی سیاست پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ لاہور کمیونسٹوں اور نیشنلسٹوں کا شہر تھا، لبرل عناصرکو ختم کرکے اسے تباہ کیا گیا۔ سابق چیئرمین ایف بی آر نے تجویز دی کہ دارالحکومت کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جائے۔اس موقع پر مقررین نے شبر زیدی کی آٹو بائیوگرافی کو ایک ایمان دار، صاف گو اورکھرے...
اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ جنگ بندی معاہدے کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں اور 9 روز سے بند پڑی پاک افغان تجارتی گزرگاہ طورخم بارڈر آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں دوبارہ کھولے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے حکام نے سرحد کھولنے پر اصولی اتفاق کر لیا ہے, اگر کسی نئے تنازع کا سامنا نہ ہوا تو بارڈر جلد ہی دو طرفہ تجارت اور آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔ پاکستانی حکام کی جانب سے طورخم ٹرمینل پر تمام تر انتظامی و تکنیکی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) نے کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے اسکینر نصب کر دیا ہے جبکہ کسٹم،...
غاصب صیہونی رژیم کے اس دعوے کے برعکس کہ لبنانی حکومت تل ابیب کیساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنیکی کوشش میں ہے، لبنانی ڈپٹی وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ لبنان نے قابض صیہونی رژیم کیساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنیکی کوشش کبھی نہیں کی اسلام ٹائمز۔ لبنان کے نائب وزیر اعظم طارق میتری (Tarek Mitri) نے اعلان کیا ہے کہ ماہ مارچ میں قابض صیہونی رژیم نے ثالثوں کے ذریعے بیروت سے سیاسی مذاکرات کی درخواست کی تھی لیکن لبنان نے اسے یکسر مسترد کر دیا تھا۔ المیادین کے ساتھ انٹرویو میں طارق میتری کا کہنا تھا کہ امریکہ نے بھی ایسی ہی ثالثی کی تجویز پیش کی تھی اور ہمارا خیال تھا کہ امریکی کوششوں سے، معاہدے کی پاسداری کے لئے اسرائیل...
بالی وُوڈ کی مستی بھری جوڑی، فرح خان اور جیکی شروف نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ صرف اسٹار نہیں بلکہ دل کے صاف اور گفتگو میں بے باک انسان ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ قہقہوں بھری گفتگو کوریوگرافر فرح خان کے کوکنگ ولاگ میں ہوئی جو نہ صرف کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئی بلکہ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح وائرل ہوگئی۔ اپنی نوعیت کی اس دلچسپ اور طنز و مزاح سے بھرپور گفتگو سے سوشل میڈیا پر بھی ہنسی کا طوفان آگیا جب فرح نے جیکی دادا کو اُن کے 90 کی دہائی کا مشہور پولیو اشتہار یاد دلایا۔ جس میں جیکی شروف نے بازاری زبان میں گالی دینے کے انداز میں پولیو کے قطرے پلوانے کی اہمیت بتائی تھی۔ فرح خان نے جیکی شروف سے...
غاصب صیہونی رژیم کے اس دعوے کے برعکس کہ لبنانی حکومت تل ابیب کیساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنیکی کوشش میں ہے، لبنانی ڈپٹی وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ لبنان نے قابض صیہونی رژیم کیساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنیکی کوشش کبھی نہیں کی اسلام ٹائمز۔ لبنان کے نائب وزیر اعظم طارق میتری (Tarek Mitri) نے اعلان کیا ہے کہ ماہ مارچ میں قابض صیہونی رژیم نے ثالثوں کے ذریعے بیروت سے سیاسی مذاکرات کی درخواست کی تھی لیکن لبنان نے اسے یکسر مسترد کر دیا تھا۔ المیادین کے ساتھ انٹرویو میں طارق میتری کا کہنا تھا کہ امریکہ نے بھی ایسی ہی ثالثی کی تجویز پیش کی تھی اور ہمارا خیال تھا کہ امریکی کوششوں سے، معاہدے کی پاسداری کے لئے اسرائیل...
کراچی میں ساؤتھ زون پولیس نے سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت پہلی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ڈی آئی جی اسد رضا کا کہنا ہے کہ فیشل ریکگنیشن کیمرے کے ذریعے پہلا ملزم گرفتار کرلیا گیا، سسٹم کے ذریعے الرٹ ملنے پر فوری کارروائی کی گئی۔ اسد رضا کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزم چھ مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
کینسر کی 50 سے زائد اقسام کی تشخیص کے لیے بنائے گئے بلڈ ٹیسٹ (جو کہ فی الحال این ایچ ایس کے زیر آزمائش ہے) نے دو تہائی کے قریب کیسز کی درست تشخیص کرلی۔ گیلیری ٹیسٹ (جو کہ سالانہ کی بنیادوں پر کیا جا سکتا ہے) خون میں کینسر خلیوں کے چھوڑے ہوئے ڈی این اے کے ٹکڑوں کی نشان دہی کرتا ہے اور اکثر بیماری کی نشان دہی علامات ظاہر ہونے سے قبل ہی کر دیتا ہے۔ پاتھ فائنڈر 2 نامی اس امریکی ٹرائل میں دکھایا گیا کہ خون کا یہ ٹیسٹ صحت مند افراد میں کینسر کے امکانات کو کم کرنے اور ابتدائی مرحلے میں تشخیص کی درستی کو دکھاتا ہے۔ ٹرائل میں شریک آزمائش افراد (جن کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت میں ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر چندی گڑھ کی ایک فارما کمپنی کے مالک نے اپنے 51 ملازمین کو نئی گاڑیاں تحفے میں دے کر نہ صرف ملازمین بلکہ پورے ملک کو حیران کردیا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق عام طور پر کمپنیوں کی جانب سے دیوالی پر ملازمین کو بونس، سونا، کپڑے یا دیگر تحائف دیے جاتے ہیں، لیکن اس سال ہریانہ کے ضلع پنچکولا میں واقع ایک فارما کمپنی نے غیر معمولی قدم اٹھایا۔کمپنی کے مالک ایم کے بھاٹیا نے اپنی ٹیم کے 51 اراکین کو نئی گاڑیاں تحفے میں پیش کیں، جنہیں ایک خصوصی تقریب میں تقسیم کیا گیا، ان گاڑیوں میں چھوٹی فیملی کاروں سے لے کر لگژری ماڈلز...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے لانڈھی میں نومولود بچی کی لاش ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو مبینہ طور پر عمارت کی چوتھی منزل سے پھینکا گیا ہے۔ عمارت میں موجود دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش کپڑوں میں لپٹی ہوئی تھی۔ بھارت: اسپتال کی غفلت سے نومولود بچی کے مرنے پر والد لاش بیگ میں رکھ کر عدالت پہنچ گیا بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بچی کے والد وپین گپتا نے الزام لگایا کہ اسپتال نے بار بار فیس بڑھائی اور ڈلیوری میں تاخیر کی، جس کے نتیجے میں نومولود کی جان چلی گئی۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق بچی چوتھی منزل سے پھینکی...
گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو کے قریب دب شاخ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 زخمی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق مقتولین شہر میں دودھ فروخت کرکے واپس اپنے گھر جارہے تھے کہ ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔پولیس حکام کے مطابق مقتولیں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال اوباڑو منتقل کردیا گیا ہے۔
بھارت میں ہندوؤں کے تہوار دیوالی میں اس سال جس چیز نے سب سے زیادہ توجہ حاصل کی ہے وہ مکیش امبانی کی اہلیہ کا ایک پرس ہے۔ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کے بیگ کی قیمت نے سب کے ہوش اڑا دیے ہیں جس میں چند سو نہیں بلکہ 3 ہزار 25 اصلی ہیرے جڑے ہیں۔ اس دلکش پرس کو فرانس کے عالمی شہرت یافتہ ڈیزائنر پیئر ہارڈی نے تیار کیا ہے اور یہ کوئی عام بیگ نہیں ہے۔ اس بیگ میں مکمل ہیرے جڑا تالا اور ہینڈل بھی ہے۔ پرس میں جڑے ہیروں کا مجموعی وزن 111.09 قیراط ہے اور یہ مگرمچھ کی کھال جیسے فلیپ سے مزین ہے۔ ذرائع کے مطابق اس بیگ کی قیمت تقریباً 20 لاکھ امریکی...
خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات اور اسرائیل مخالف قراردادیں منظور کرلی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ‘ہاں’، سہیل آفریدی کی ‘نہ’، کیا بیرسٹر سیف خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ میں جگہ بنا سکیں گے؟ پشاور سے موصولہ تفصیلات کے مطابق اسرائیل مخالف قرارداد حکومتی رکن اسمبلی عبدالسلام آفریدی نے ایوان میں پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، اسرائیل مسلسل بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ مزید کہا گیا کہ شہباز شریف عوام کی نمائندگی کا حق نہیں رکھتے کیونکہ وہ کسی اور کے مینڈیٹ پر وزیر اعظم بنے ہیں۔ ایوان نے مذکورہ قرارداد کو منظور کر لیا۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا...
کراچی میں ساؤتھ زون پولیس نے سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت پہلی بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ ’فیشل ریکگنیشن‘ کیمروں کی مدد سے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، جو اس جدید نظام کے ذریعے گرفتاری کا پہلا کیس ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا کراچی سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ، منصوبے پر کتنی لاگت آئے گی؟ ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کے مطابق ساؤتھ زون پولیس نے جدید فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا جو طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ آج ای آر وی SP-0853 ڈیٹا کارنر کو فیشل ریکگنیشن سسٹم کے ذریعے ایک الرٹ موصول ہوا۔...
کراچی: ضلع ساؤتھ کی عدالت نے ارمغان کیخلاف غیر قانونی کال سینٹر چلانے اور منی لانڈرنگ کے کیس میں تفتیشی افسر کو مقدمہ کا چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ سٹی کورٹ میں قائم ضلع جنوبی کی عدالت میں ارمغان کیخلاف غیر قانونی کال سینٹر چلانے اور منی لانڈرنگ کےکیس کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر مقدمہ کا چالان پیش کرنے میں ناکام رہے۔ عدالت نے چالان جمع نہ کرائے جانے پر تفتیشی افسر پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ جج نے ریمارکس میں کہا کہ گزشتہ کئی سماعتوں سے مہلت دی جارہی ہے، لیکن اس کے باوجود اب تک چالان پیش نہیں کیا جاسکا، اگر تفتیشی افسر کی جانب سے عدالتی حکم پر عمل...
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو حکومت سازی سے پہلے بڑی مشکل کا سامنا ہے، پی ٹی آئی کے اراکین نے کابینہ میں منختب نمائندوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ خیبر پختونخواہ اسمبلی میں حکومتی ارکان نے وزیراعلی سے کابینہ میں منتخب ارکان کو شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر منتخب ارکان کی شمولیت پر بھرپور مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلی سہیل آفریدی کی زیر صدارت اسمبلی میں ہوا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں ارکان اسمبلی نے وزیراعلی کو بتایا کہ ارکان اسمبلی عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر آئے ہیں اور کابینہ میں غیر منتخب لوگوں کو شامل کرنا منتخب ارکان کے ساتھ ناانصافی ہے۔ اراکین نے کہا کہ...
فائل فوٹو۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم نے افغان طالبان کے ساتھ بات کی ہے ٹی ٹی پی کے ساتھ نہیں کی۔ ٹی ٹی پی کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔جیو کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاک افغان مذاکرات کے ماحول میں تلخی نہیں تھی، قطر اور ترکیہ کے حکام نے مذاکراتی عمل کو قابل اعتبار بنایا، معاہدے پر عمل درآمد کی بات ترکیہ میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو برادر ملک کو کہا جائے گا، مکینزم کے تحت معاہدے پر عمل درآمد ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان افغانستان سرحدی کشیدگی کے خاتمے کیلئے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں: سعودی...
تصویر سوشل میڈیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی، سیاسی امور اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے قیام امن کیلئے کیےجانے والے اقدامات سے بھی بلاول بھٹو کو آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ اتحاد اور اتفاق سے ہی کیا جاسکتا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے داخلی استحکام کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، محسن نقوی نے بلاول بھٹو کو ملک کی داخلی سلامتی کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے داخلی سیکیورٹی کے اقدامات پر اطمینان...