2025-07-12@00:37:11 GMT
تلاش کی گنتی: 5684
«رانا ممتاز علی خاں»:
(نئی خبر)
(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ نے طوفان برپا کردیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ سمپسنز کارٹون نے ایک مشہور پاکستانی کرکٹر کے کار حادثے میں جاں بحق ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ سمپسنز کارٹون کی جو پوسٹ وائرل ہورہی ہے اس میں کسی کھلاڑی کا نام تو نہیں لکھا گیا لیکن کارٹون کی مشابہت کی بنا پر مداح کمنٹس سیکشن میں پاکستانی مشہور کرکٹر محمد رضوان، شاداب خان اور بابر اعظم کا نام لے رہے ہیں۔ وائرل ہونے والی پوسٹ میں ایک جعلی سمپسنز اسکرین شاٹ کے ساتھ لکھا گیا ہے: ’’یہ تکلیف دہ ہے۔ پاکستان کے عظیم کرکٹرز میں سے ایک، اچانک کار حادثے میں چل بسا۔ پوری دنیا کے مداح صدمے میں ہیں… لیکن یہ...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن عوام کے منتخب وزیرِاعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت پر مارشل لا مسلط کر کے جمہوریت کو کچلا گیا۔ شہید بھٹو کو اقتدار سے ہٹانے کی سازش درحقیقت عوامی رائے اور جمہوری اصولوں پر حملہ تھی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو شعور دیا، آمریت نے اس آواز کو طاقت کے زور پر دبانے کی کوشش کی لیکن پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں آمریت کا جرأت مندی سے مقابلہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا...
پاکستان کو آئندہ برسوں میں ٹونا مچھلی کی برآمدات سے 200 ملین ڈالر زکی آمدنی متوقع ہے، حکومت نے ماہی گیری کے شعبے میں بڑی اصلاحات متعارف کروا دی ہیں۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے انڈین اوشین ٹونا کمیشن (IOTC) سے 25 ہزار میٹرک ٹن ٹونا مچھلی کا کوٹہ حاصل کر لیا ہے، جس میں 15 ہزار ٹن ییلوفن ٹونا اور 10 ہزار ٹن اسکیپ جیک ٹونا شامل ہیں، یہ کوٹہ ماحولیاتی تحفظ اور سمندری حیاتیات کی پائیدار دیکھ بھال کے اصولوں کے تحت حاصل کیا گیا ہے۔وزیر بحری امور نے اسے "پاکستان کے ٹونا سیکٹر کیلیے سنگِ میل" قرار دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی منڈی میں ٹونا کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دن عوام کے منتخب وزیرِاعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت پر مارشل لا مسلط کر کے جمہوریت کو کچلا گیا۔ شہید بھٹو کو اقتدار سے ہٹانے کی سازش درحقیقت عوامی رائے اور جمہوری اصولوں پر حملہ تھی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو شعور دیا، آمریت نے اس آواز کو طاقت کے زور پر دبانے کی کوشش کی لیکن پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں آمریت کا جرات مندی سے مقابلہ کیا۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمیں...
اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صنعتیں بند ہو رہی ہیں، ملک میں بجلی اتنی مہنگی ہے کہ انڈسٹری نے متبادل ذرائع پر انحصار کرنا شروع کر دیا ہے. ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تین سال کے عرصہ میں مجموعی طور پرانڈسٹریل سیکٹر بری طرح متاثر ہوا ہے، اس کی ایک وجہ تو یہ تھی کہ انٹرسٹ ریٹس بہت زیادہ تھے۔ دوسرا فیکٹر یہ ہے کہ اگر فیکٹریاں چل رہی ہیں تو کیسے چل رہی ہیں. دوسال میں نیشنل گرڈ سے صنعتی شعبے میں بجلی کی کھپت میں 20 فیصد کمی بڑا نمبر ہے، نیٹ میٹرنگ کے صنعتی صارفین کی تعداد 2022میں 1567سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (خصوصی رپورٹ / محمد علی فاروق) پاکستان میں جعل سازی کا عفریت خطرناک حد تک پھیل چکا ہے۔ جعلی ڈاکٹروں، پولیس افسران، انسپکٹروں کے بعد اب جعلی جج بھی منظر عام پر آ گیا ہے، جس کی گرفتاری نے پورے نظام کی کمزوریوں کو عیاں کر دیا ہے۔ یہ بڑھتا ہوا رجحان نہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں بلکہ عدالتی اور انتظامی نظام کے لیے بھی لمحہ فکریہ بن چکا ہے، جہاں عوام کو حکومتی اداروں کے نام پر بے دریغ لوٹا جا رہا ہے۔ پولیس نے خود کو ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ظاہر کرنے والا ایک جعلساز رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ یہ شخص ایک “فلمی” انداز میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے...
وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کا کہنا ہے کہ مائیکروسافٹ کی تنظیمِ نو کے باوجود اس نے پاکستان سے وابستگی برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔یہ اطلاع ہے مائیکروسافٹ پاکستان میں اپنے لائژن آفس کے مستقبل پر غور کر رہا ہے، یہ اقدام پاکستان سے انخلا نہیں بلکہ شراکت داری پر مبنی ماڈل کی طرف منتقلی ہے۔ وزارت آئی ٹی نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کا بار بار آمدنی کے حامل ماڈل کی طرف منتقلی کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، ان کمپنیوں کی جانب سے بین الاقوامی آپریشنز کے ڈھانچے کو نئی شکل دی جارہی ہے اور مائیکروسافٹ بھی اس رجحان سے مستثنیٰ نہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ مائیکروسافٹ...
پشاور :وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سانحہ سوات میں متاثر ہونے والی ڈسکہ فیملی کے لیے دو کروڑ روپے معاوضے کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ دریائے سوات میں ڈونے والی ڈسکہ فیملی کے لواحقین سرکاری نوکری کا تقاضہ کررہے ہیں، واضح کیا ہے کہ پنجاب کے ڈومیسائل کی بنیاد پر براہ راست صوبے میں سرکاری نوکری نہیں مل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی متاثرہ فیملی کے لواحقین کو 20 لاکھ فی کس کے حساب سے 2 کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے گا، دو کروڑ کو کیسے کاروبار کے لیے استعمال کرنا ہے اس حوالے سے بھی مشورہ دیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا...
پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اعلیٰ تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی اور متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے انسانی وسائل، اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالمنان الاوار کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں دونوں فریقین نے اعلیٰ تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان، متحدہ عرب امارات کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق بیان میں کہا گیا کہ بات چیت سے اس عزم کا اظہار...
بنکاک(انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ نے پاکستانی سیاحوں کے لیے ویزا کے حصول کو آسان بناتے ہوئے ای ویزا سسٹم متعارف کرا دیا ہے، جو یکم جنوری 2025 سے باضابطہ طور پر فعال ہو چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئے نظام کے تحت اب پاکستانی اور افغانستان میں موجود تمام غیر ملکی شہری بغیر کسی سفارت خانے کے چکر کے، گھر بیٹھے آن لائن ویزا کی درخواست دے سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے تھائی حکومت کی ویب سائٹ www.thaievisa.go.th پر درخواست فارم جمع کرانا ہوگا۔ ای ویزا کی منظوری کے بعد مسافر کو ایک کنفرمیشن ای میل موصول ہوتی ہے، جس کا پرنٹ ایئرپورٹ اور تھائی لینڈ کے امیگریشن پوائنٹس پر لازمی دکھانا ہوگا۔ تھائی وزٹ ویزا کے لیے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے یو اے ای کےانسانی وسائل ، اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے وزیر ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالمنان العوار سے ملاقات کی۔ ہفتہ کو ابو ظہبی سے یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین اعلیٰ تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں دوطرفہ جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا اس کے فروغ کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے طلباء، تعلیمی اداروں اور پیشہ ور افراد کیلئے اقدامات پر قریبی کام کے مشترکہ عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے متحدہ...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)لیاری کے علاقہ بغدادی میں جمعہ کی صبح پانچ منزلہ عمارت کے گرنے سی17افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں سات خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن میں اب تک 12 زخمیوں کو نکالا جاچکا ہے جبکہ ملبے تلے اب بھی 25 سے 30 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ تاہم موبائل سگنلز کی غیر موجودگی نے ریسکیو سرگرمیوں کو مشکل بنادیا۔عمارت کے ملبے کو ہٹانے کیلیے بھاری مشینری استعمال کی جارہی ہے۔عمارت میں چھ خاندان رہائش پذیر تھے۔ عمارت کے ہر فلور پر تین پورشن بنائے گئے تھے۔...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے 5 جولائی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 جولائی کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ایک غیر آئینی اقدام کے ذریعے ملک کی پہلی منتخب عوامی حکومت کو برطرف کیا گیا،5 جولائی 1977 کو جنرل ضیا الحق نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں قائم جمہوری حکومت پر شب خون مارا۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اگر بھٹو کی حکومت برقرار رہتی تو آج پاکستان ایک خوشحال، ترقی یافتہ اور مضبوط ملک ہوتا، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی بنیادرکھی، مزدوروں اور کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اصلاحات...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے 5 جولائی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 جولائی کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ایک غیر آئینی اقدام کے ذریعے ملک کی پہلی منتخب عوامی حکومت کو برطرف کیا گیا،5 جولائی 1977 کو جنرل ضیا الحق نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں قائم جمہوری حکومت پر شب خون مارا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اگر بھٹو کی حکومت برقرار رہتی تو آج پاکستان ایک خوشحال، ترقی یافتہ اور مضبوط ملک ہوتا، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی بنیادرکھی۔ مزدوروں اور کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اصلاحات کیں اور پاکستان کو اسلامی دنیا کے اتحاد...
—فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور پولینڈ نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان سیاسی مشاورت کا نواں دور وارسا میں ہوا۔ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری یورپ محمد ایوب نے کی جبکہ پولش وفد کی قیادت سیکریٹری آف اسٹیٹ ولادیسواف بارتوسزوفسکی نے کی۔ملاقات میں پاکستان اور پولینڈ نے دو طرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا، اعلیٰ سطح دوروں، پارلیمانی تبادلوں اور مسلسل مکالمے پر زور دیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جنوبی ایشیاء، مشرق وسطیٰ اور یورپ کی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اقوام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 5 جولائی 1977 کو پاکستان کی جمہوری تاریخ کا بدترین دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ دن تھا جب عوام کے منتخب وزیرِاعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی عوامی حکومت پر شب خون مارا گیا اور ملک پر مارشل لا مسلط کر کے جمہوری نظام کو روند ڈالا گیا۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بھٹو شہید کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی سازش دراصل عوامی مینڈیٹ اور جمہوری اصولوں پر ایک کاری ضرب تھی، لیکن آمریت کے اس اندھیرے کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں بے خوف ہو کر مزاحمت کی اور جمہوریت کی شمع کو روشن رکھا۔مراد علی...

5 جولائی 1977 کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا، یہ دن پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا، یہ دن پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے۔5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اس روز پاکستان کی تاریخ میں جمہوریت پر شب خون مارا گیا اور عوام کے منتخب وزیرِاعظم قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پہلی جمہوری حکومت کو غیر آئینی طور پر برطرف کرکے ایک سیاہ دور کا آغاز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے، جب عوام کے حقِ حکمرانی کو طاقت کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی 1977 کے مارشل لا کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن عوامی منتخب حکومت پر شب خون مارا گیا جس نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 5 جولائی کو آمریت نے قوم میں نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے جن کے اثرات آج بھی سیاسی، سماجی اور قومی شعور پر واضح ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ نفرت، انتشار اور شخصی اقتدار کی دلدل سے نکل کر اتحاد، برداشت...
ویب ڈیسک: لیاری کے علاقہ بغدادی میں جمعہ کی صبح پانچ منزلہ عمارت کے گرنے سے 14 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں تین خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن میں اب تک 9 زخمیوں کو نکالا جاچکا ہے جبکہ ملبے تلے اب بھی 25 سے 30 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ تاہم موبائل سگنلز کی غیر موجودگی نے ریسکیو سرگرمیوں کو مشکل بنادیا ہے۔ عمارت کے ملبے کو ہٹانے کےلیے بھاری مشینری استعمال کی جارہی ہے۔ شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری تفصیلات کے مطابق گرنے والی عمارت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بلوچ علیحدگی پسند رہنما نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی “را” نے کئی برسوں تک انہیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے استعمال کیا۔ ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ “سچ کا سامنا کرنا ہوگا، برسوں تک را نے ہمیں پیسہ، اسلحہ اور تربیت فراہم کی۔ ہمیں یہ یقین دلایا گیا کہ یہ جنگ بلوچ آزادی کے لیے ہے، لیکن اب احساس ہوتا ہے کہ ہم صرف بھارت کے مفادات کے لیے استعمال کیے گئے۔”انہوں نے مزید کہا کہ “ابتداء میں مودی اور را پر مکمل اعتماد تھا، انہوں نے ہمیں یقین دہانی کرائی کہ وہ ہمارے مقصد کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کریں گے اور مستقل مدد فراہم کریں...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی 1977 کے مارشل لا کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن عوامی منتخب حکومت پر شب خون مارا گیا، جس نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 5 جولائی کو آمریت نے قوم میں نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے، جن کے اثرات آج بھی سیاسی، سماجی اور قومی شعور پر واضح ہیں۔ 5 جولائی 1977 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ اس دن ایک عوامی منتخب حکومت پر شب خون مار کر نہ صرف پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلا گیا بلکہ اس...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے 5 جولائی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 جولائی کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ایک غیر آئینی اقدام کے ذریعے ملک کی پہلی منتخب عوامی حکومت کو برطرف کیا گیا،5 جولائی 1977 کو جنرل ضیاء الحق نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں قائم جمہوری حکومت پر شب خون مارا۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اگر بھٹو کی حکومت برقرار رہتی تو آج پاکستان ایک خوشحال، ترقی یافتہ اور مضبوط ملک ہوتا، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی بنیادرکھی، مزدوروں اور کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اصلاحات کیں اور پاکستان کو اسلامی دنیا کے اتحاد کی...
ایک بیان میں سابق وزیر خزانہ گلگت بلتستان و اپوزیشن ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جاوید منوآ نے چھموگڑھ میں عزاداروں کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں طرف کے عوام سے پرامن رہنے اور آپسی برادرانہ ماحول کو فروغ دینے پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ رکن گلگت بلتستان اسمبلی جاوید علی منوا نے کہا ہے کہ حکومت چھموگڑھ، جلال آباد کشیدگی اور سیکورٹی کمزوریوں اور سازش کے اصل محرکات تلاش کرے اور سامنے لائے، کہانیاں نہ سنائے۔ ایک بیان میں سابق وزیر خزانہ گلگت بلتستان و اپوزیشن ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جاوید منوآ نے چھموگڑھ میں عزاداروں کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں طرف کے عوام سے...
ابراہیم رند: لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں6 خواتین اور ایک بچے سمیت 15 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ لیاری کے علاقے بغدادی میں گزشتہ صبح 5 منزلہ عمارت گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی اور قریبی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔ آپریشن انچارج ریسکیو 1122 سندھ کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد ملبہ ہٹانے میں مصروف ہے، ہیوی مشینری کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے، ریسکیو کا 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو کارروائی مکمل کرنے میں...
برطانیہ(نیوز ڈیسک) پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ زہرا سلطانہ نے لیبر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ برطانیہ میں لیبرپارٹی کو بڑا دھچکا لگا، پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ زہرا سلطانہ نے لیبر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا،زہراسلطانہ چودہ سال سےلیبرپارٹی سےمنسلک تھیں تاہم لیبرپارٹی کی فلسطین پالیسی اورسوشل بینیفٹس سسٹم پراختلافات تھے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں رکنِ پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ نئی سیاسی جماعت بنانے جارہی ہیں۔جیرمی کوربن کیساتھ نئی پارٹی بنانے کا اعلان کیا۔ اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش،موسم خوشگوار ہوگیا
کراچی(نیوز ڈیسک) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں3 خواتین اور ایک بچے سمیت 14 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ نجی چینل کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں جمعہ کی صبح 5 منزلہ عمارت گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی۔ حادثے میں اب تک 3 خواتین اور بچے سمیت 14 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہیں، ملبے تلے تقریباً 25 سے 30 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، عمارت کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جن کو نکالنے کیلئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت)سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی نشستوں کے لیے پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ 21 جولائی 2025 کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہوگی۔الیکشن کمیشن نے 2 اپریل 2024 کو مذکورہ بالا انتخابات اسپیکر کی طرف سے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونے کی وجہ سے ملتوی کیے تھے۔ ثانیہ نشتر کی سینیٹ سے خالی کردہ نشست پر انتخابات کے لیے الیکشن پروگرام بھی جاری کر دیا گیا۔کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ 10 اور 11 جولائی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 جولائی اور پولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔مرحوم ساجد میر...
روس نے حال ہی میں افغانستان میں قائم طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے جس کو خطے کے لیے ایک بڑی پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ جمعے کو یہی سوال جب پاکستان دفتر خارجہ ترجمان شفقت علی خان کے سامنے رکھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم نے روس کی جانب سے کابل میں حکومت کو تسلیم کیے جانے کی خبر دیکھی ہے، روس اس خطے کا اہم ملک ہے اور یہ 2 خودمختار ممالک کا باہمی معاملہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: روس نے افغان طالبان کی حکومت باضابطہ طور پر تسلیم کرلی سفارتی ماہرین اسے ایک بہت بڑی اور خوش آئند پیشرفت قرار دے رہے ہیں جو خطے کا اقتصادی مستقبل...
بلوچستان، جو رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، بدقسمتی سے تعلیمی میدان میں سب سے پیچھے رہ گیا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں تین ملین سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ یہ کوئی معمولی تعداد نہیں بلکہ ایک مکمل نسل کی تعلیمی محرومی کا اعلان ہے۔ بلوچستان میں اس وقت 15 ہزار 165 اسکول ہیں جن میں سے 80.1 فیصد پرائمری اسکول ہیں۔ پورے ملک میں سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں کی تعداد 3 لاکھ سے زیادہ ہے۔ بلوچستان میں تعلیم کے بارے میں تیارکی جانے والی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ بلوچستان میں 85 فیصد اسکول غیر فعال ہیں۔ حکومتِ بلوچستان کا دعویٰ ہے کہ ان میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی گرلز نیٹ بال ٹیم کو ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کی پلیٹ ڈویژن کپ کا فائنل جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔اس حوالے سے اپنے تہینیتی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شاباش پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لی، یہ پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ اور ویمن اسپورٹس میں اہم سنگِ میل ہے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہنے پر ٹیم کو خصوصی داد دیتا ہوں۔یاد رہے کہ پاکستان نے مالدیپ کو شکست دے کر ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پلیٹ گروپ ٹائٹل جیتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران علی محمد خان نے کہا کہ ہماری میٹنگ ہوئی ہے، جس میں احتجاج سے متعلق تجاویز آئیں، جس میں کہا گیا پورے ملک میں پر امن احتجاج کریں گے۔ بانی اور پی ٹی آئی میں فاصلہ ہے، عرفان صدیقیحکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی اور پی ٹی آئی میں فاصلہ اور فیصلہ سازی کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب اس بات پر متفق تھے کہ اگر بات ہو تو بامعنی ہو، سیاسی قیادت کو...
دہلی ( نیوز ڈیسک)بھارت کی فوجی قیادت کو پاک، چین اور ترکیہ کے بڑھتے ہوئے تعاون پر شدید تشویش لاحق ہو گئی ہے، اور اب بھارتی فوج خود اس حقیقت کا اعتراف کر رہی ہے کہ علاقائی سطح پر پاکستان کی عسکری برتری اسے مشکل میں ڈال رہی ہے۔ بھارتی فوج کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے ایک حالیہ بیان میں تسلیم کیا کہ پاکستان نہ صرف بھارتی فوج کی نقل و حرکت سے آگاہ تھا بلکہ اسے چین کی مدد سے بھارتی اسٹریٹجک اہداف کی تفصیلات بھی حاصل ہو رہی تھیں۔ لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی فضائی دفاعی نظام نے متوقع کارکردگی نہیں دکھائی، جس کے باعث حساس علاقوں میں سیکیورٹی کمزور پڑ...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کے 5 کوہ پیماؤں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا کی نویں اور پاکستان کی دوسری بلند چوٹی نانگا پربت کو سر کرلیا۔ ان میں سے 2 کوہ پیماؤں نے مصنوعی آکسیجن کی مدد کے بغیر 8 ہزار 126 میٹر اونچی نانگا پربت کو سر کیا۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق مرحوم کوہ پیما علی رضا صدپارہ کے بیٹے اشرف صدپارہ نے بھی آج نانگا پربت کو سر کیا، اشرف صدپارہ نے پاکستان میں موجود 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 5 چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔الپائن کلب آف پاکستان اور پاکستان کی ماؤنٹینئرنگ کمیونیٹی سے موصول ہونیوالی اطلاعات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نانگا پربت...
پاکستان اور فرانس کے درمیان 12 ملین یورو کا معاہدہ طے پاگیا ہے، یہ رقم واسا لاہور اور واسا فیصل آباد کی گورننس پر خرچ کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: فرانس میں ضبط ہونے والے بلوچستان کے قیمتی نوادرات واپس پاکستان پہنچ گئے ترجمان اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق پاکستان اور فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی (AFD) کے درمیان 12 ملین یورو کی گرانٹ کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس پر سیکریٹری اقتصادی امور، پاکستان میں فرانسیسی سفیر اور اے ایف ڈی کے ڈائریکٹر نے دستخط کیے۔ اعلامیے کے مطابق یہ مالی معاونت یورپی یونین کی جانب سے فراہم کی گئی ہے، جو فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی کے ذریعے استعمال میں لائی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: فرانس میں لاکھوں ملازمتیں، پاکستان سے...
پاکستان اور فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی کے درمیان 12 ملین یورو کا معاہدہ طے پاگیا۔ ترجمان اقتصادی امور کے اعلامیہ کے مطابق فرانس کے ساتھ 12 ملین یورو کی گرانٹ کے معاہدے پر دستخط ہوگئے، سیکریٹری اقتصادی امور، فرانسیسی سفیر اور اے ایف ڈی کے ڈائریکٹر نے دستخط کیے۔ ترجمان اقتصادی امور کے مطابق یورپی یونین کی یہ گرانٹ فرانسیسی ایجنسی کے زیر انتظام فراہم کی جائے گی۔ ترجمان اقتصادی امور کے مطابق یہ منصوبہ واسا لاہور اور فیصل آباد کی گورننس اور کارکردگی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔
تھائی لینڈ ایک ابھرتا ہوا سیاحتی مقام ہے جو سیاحوں کو متحرک ثقافت، شاندار ساحل اور بھرپور تاریخ پیش کرتا ہے تاکہ وہ وہاں معیاری وقت گزار سکیں۔ ملک نے پاکستانی شہریوں کے لیے ای ویزا کی سہولت شروع کی جس سے ذاتی طور پر درخواست جمع کرانے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ پاکستانی شہری جو کہ تھائی لینڈ کا وزیٹر کے طور پر سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، انہیں ویزا حاصل کرنے کے لیے کم از کم بینک اسٹیٹمنٹ جیسی ضروریات کو پورا کرنا ہوگا۔ آن لائن ویزا کا عمل یکم جنوری 2025 کو شروع ہوا اور پاکستان اور افغانستان میں مقیم تمام غیر ملکی شہریوں کو تھائی ویزا کے لیے تھائی ای ویزا کی سرکاری ویب...
فرانسیسی ترقیاتی ادارے کے ساتھ 12 ملین یورو گرانٹ کے معاہدے پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت پاکستان اور فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی (اے ایف ڈی) کے درمیان 12 ملین یورو کی گرانٹ کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ترجمان وزارت اقتصادی امور کے مطابق سیکریٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز، پاکستان میں فرانسیسی سفیر نکولس گیلی اور اے ایف ڈی کے ڈائریکٹر ونسنٹ تھیونو نے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ یورپی یونین کی گرانٹ ہے جو فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی کے زیر انتظام فراہم کی جائے گی اوور یہ منصوبہ واسا لاہور اور فیصل آباد کی گورننس، آپریشنل کارکردگی اور سروس کے معیار کو بہتر بنانے میں کارگر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روس افغانستان میں طالبان کی حکومت تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا، روس نے افغانستان کے نئے سفیر کی اسناد کو قبول کر لیا۔افغان وزارت خارجہ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا کہ ملک کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی اور روسی فیڈریشن کے سفیر دیمتری ژیرنوف نے کابل میں ملاقات کی، روسی سفیر نے اس ملاقات میں روس کی حکومت کا وہ باضابطہ فیصلہ سرکاری طور پر پہنچایا، جس کے تحت روسی فیڈریشن نے افغانستان کی امارتِ اسلامیہ کو تسلیم کر لیا ہے۔افغان وزارت خارجہ کے مطابق روسی سفیر نے اس فیصلے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اسے افغانستان اور روس کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ایک تاریخی قدم قرار...
اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کہ بھارت کے پاس پاکستان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، بھارتی وزیر خارجہ کا پاکستان کی نیوکلیئر بلیک میلنگ کا کہنا ہماری صلاحیت اور ان کے عدم تحفظ کی عکاسی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ پر عالمی ثالثی عدالت کا ضمنی فیصلہ پاکستانی موقف کی توثیق ہے۔ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی معطلی کے بعد فیصلہ جاری کیا، پاکستان ثالثی عدالت کی ضمنی فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ...
تیزی سے بڑھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت اور شہری علاقوں میں ’اربن ہیٹ آئی لینڈ‘ کے بڑھتے ہوئے اثرات نے ماحولیاتی ماہرین اور سائنسدانوں کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے۔ ان حالات میں توانائی کی بچت اور درجہ حرارت کو قابو میں رکھنے کے لیے جدید سائنسی حل کی تلاش تیز ہوچکی ہے۔ تھرمل پینٹ کی تیاری میں مصنوعی ذہانت کا استعمال امریکا، چین، سنگاپور اور سوئیڈن کے سائنسدانوں پر مشتمل ایک بین الاقوامی تحقیقی ٹیم نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے ایک نیا تھرمل پینٹ تیار کیا ہے جو نہ صرف سورج کی روشنی کو مؤثر انداز میں منعکس کرتا ہے بلکہ حرارت کو خارج کر کے عمارتوں کو ٹھنڈا رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتا...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)ترجمان ریسکیو 1122 حسان الحسیب کا کہنا ہے کہ موبائل فون سگنل بند ہونے سے عمارت گرنے کے واقعے کی اطلاع تاخیر سے ملی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان ریسکیو 1122 حسان الحسیب کا کہنا ہے لیاری میں عمارت گرنیکے واقعے کی اطلاع جیمز کی وجہ سے دیر سے ملی کیونکہ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے علاقے میں موبائل فون سگنل بند تھے۔(جاری ہے) ترجمان 1122 کے مطابق عمارت گرنے کے واقعے کے 15منٹ کیاندر ریسکیو ٹیمیں پہنچیں، 100سے زائد ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور اب تک ملبے سے پانچ لاشیں اور آٹھ زخمی نکالے گئے ہیں۔حسان الحسیب نے کہا کہ بھاری مشینری کیلییانتظامیہ اور پی ڈی ایم اے سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان کے پانچ بہادر کوہ پیماؤں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا کی نویں بلند ترین اور پاکستان کی دوسری بلند ترین چوٹی نانگا پربت (8,126 میٹر) کو کامیابی سے سر کر لیا، ان میں سے دو کوہ پیماؤں نے بغیر کسی مصنوعی آکسیجن کے اس خطرناک اور بلند پہاڑ پر فتح حاصل کی جو عالمی کوہ پیمائی کے حوالے سے ایک نمایاں کارنامہ قرار دیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق الپائن کلب آف پاکستان اور ماؤنٹینئرنگ کمیونٹی کے مطابق نانگا پربت سر کرنے والے کوہ پیماؤں میں اشرف صدپارہ، سہیل سخی، ڈاکٹر رانا حسن جاوید، علی حسن اور شیر زاد کریم شامل ہیں۔مرحوم لیجنڈری کوہ پیما علی رضا صدپارہ کے بیٹے اشرف صدپارہ نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان کے پانچ کوہ پیماؤں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا کی نویں اور ملک کی دوسری بلند ترین چوٹی نانگا پربت (8,126 میٹر) کو سر کر کے نمایاں کارنامہ سرانجام دیا۔الپائن کلب آف پاکستان اور ماؤنٹینئرنگ کمیونٹی کے مطابق کامیاب مہم سر کرنے والوں میں اشرف صدپارہ، سہیل سخی، ڈاکٹر رانا حسن جاوید، علی حسن اور شیرزاد کریم شامل ہیں۔ ان میں اشرف صدپارہ اور سہیل سخی نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے نانگا پربت سر کی۔مرحوم کوہ پیما علی رضا صدپارہ کے بیٹے اشرف صدپارہ نے اس کامیابی کے ساتھ پاکستان میں موجود تمام 8 ہزار میٹر سے بلند پانچوں چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر رانا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے آئندہ آئرلینڈ کے اہم دورے کے پیش نظر ٹیم کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز ہونے جا رہا ہے، جس کے لیے 27 روزہ فٹنس اور اسکلز کیمپ 7 جولائی سے کراچی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ تربیتی مرحلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ویمن ٹیم کو بین الاقوامی سطح پر مزید مضبوط اور پیشہ ور بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔کیمپ کے لیے 24 ممکنہ کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے جو مختلف شعبوں میں اپنی فٹنس، تکنیکی صلاحیتوں اور میچ ریڈی اسکلز پر کام کریں گی۔ کیمپ کی قیادت ہیڈ کوچ محمد وسیم کریں گے جو کیمپ کمانڈنٹ کی حیثیت سے تمام انتظامی اور ٹیکنیکل پہلوؤں کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانوی سیاست میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ زہرا سلطانہ نے 14 سالہ وابستگی کے بعد لیبر پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے کہا ہےکہ پارٹی کی فلسطین سے متعلق پالیسی اور سماجی بہبود کے نظام میں عدم اصلاحات ہیں، جس کی وجہ سے اب نئی جماعت بنائی جائے گی۔برطانیہ کی پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں اعلان کیا کہ وہ ایک نئی سیاسی جماعت کے قیام کا ارادہ رکھتی ہیں جس کا مقصد عوامی مفادات کا تحفظ اور نظام میں حقیقی اصلاحات لانا ہوگا۔ انہوں نےکہا کہ سابق لیبر پارٹی لیڈر جیرمی کوربن کے ساتھ مل کر وہ اس نئی...

محکمے روڈ میپ پر عملدرآمد کیلئے عملی اقدامات کریں، منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر نہ کی جائے: علی امین گنڈاپور
پشا ور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ تمام محکمے روڈ میپ پر عملدرآمد کے لیے عملی اقدامات اُٹھائیں، عوامی منصوبوں کی تکمیل میں کوئی تاخیر نہ کی جائے، روڈ میپ پر عملدرآمد کرنے میں کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے روڈ میپ تقریب سے خطاب میں کہاکہ خراب گورننس کے باعث کوئی بھی منصوبہ مکمل نہیں ہوگا، میں نے وزیر اعلی بنتے ہی سکولوں میں فرنیچر پورا کرنے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں فرنیچر پورا نہ ہونے کی بڑی وجہ خراب گورننس ہے، سرکاری ملازمین کے گھروں میں سرکاری فرنیچر پڑا ہے، سکولوں کی کرسیاں سیاسی جلسوں میں استعمال ہوتی ہے،...
اسلام آباد: سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی نشستوں کے لیے پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ 21 جولائی 2025 کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے 2 اپریل 2024 کو مذکورہ بالا انتخابات اسپیکر کی طرف سے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونے کی وجہ سے ملتوی کیے تھے۔ محترمہ ثانیہ نشتر کی سینیٹ سے خالی کردہ نشست پر انتخابات کے لیے الیکشن پروگرام بھی جاری کر دیا گیا۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ 10 اور 11 جولائی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 جولائی اور پولنگ 31 جولائی کو...
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں روس کی جانب سے طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین روس اور افغان عبوری حکومت کے درمیان تعلقات میں نئی پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ چین تمام افغان عوام کے لیے دوستانہ خارجہ پالیسی جاری رکھے گا اور چین اور افغانستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کی حمایت کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ چین افغان عبوری حکومت کے ساتھ روابط اور تبادلوں کو مضبوط بنانے، اور افغانستان کی تعمیر نو اور ترقی کے حصول میں مشترکہ مدد کے لیے بین الاقوامی برادری کی حمایت کرتا ہے، اور بین الاقوامی برادری کے خدشات کا...
کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس میں سڑکوں کے معیار اور دیکھ بھال کیلئے مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے سڑکوں کے معیار اور دیکھ بال کے لئے مصنوعی زہانت کا استعمال کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سڑکوں کے معیار اور دیکھ بھال کے لئے مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ اے آئی بیسڈ سسٹم کے ذریعے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں سڑکوں کی حالت کی...
پارٹی کی فلسطین پالیسی سے اختلاف پر برطانیہ کی پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ مستعفی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز لندن(سب نیوز )برطانوی سیاست میں ایک اہم تبدیلی آئی ہے جہاں پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ زہرا سلطانہ نے 14 سالہ وابستگی کے بعد لیبر پارٹی سے استعفی دے دیا ہے۔ یہ قدم انہوں نے پارٹی کی فلسطین پالیسی اور سوشل بینیفٹس سسٹم پر اختلافات کی بنیاد پر اٹھایا ہے۔زہرا سلطانہ نے سماجی میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نئی سیاسی جماعت بنانے جا رہی ہیں۔ انہوں نے سابق لیبر پارٹی لیڈر جیرمی کوربن کے ساتھ مل کر نئی سیاسی جماعت تشکیل دینے کے اپنے ارادوں کا بھی اعلان...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2022 میں پاکستان نے تباہ کن سیلاب کا سامنا کیا، سیلاب میں 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے، تاہم پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پالیسی وضع کرلی ہے۔ آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے 17ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی منظرنامے میں ٹیکنالوجی میں تبدیلیاں تیزی سے رونما ہو رہی ہیں، علاقائی تعاون اور مشترکہ خوشحالی کے لیے ٹیکنالوجی کی ترقی ناگزیر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق وزیراعظم نے کہا کہ بدلتے ہوئے باہمی انحصار اور علمی وسعت کا نیا دور شروع...

ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لمیٹڈ میں اربوں روپے کی کرپشن کا بڑا اسکینڈل بے نقاب, 3 سابق اعلی افسر گرفتار
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لمیٹڈ میں اربوں روپے کی کرپشن کا بڑا اسکینڈل بے نقاب کیا ہے جہاں جعلی بینک گارنٹی کیس میں تین سابق اعلی افسران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔یہ کارروائی چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پاکستان ریلوے کیرج فیکٹری ڈاکٹر نعیم نیازی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف کی گئی۔ایف آئی اے کے مطابق مقدمہ الزام نمبر 37/2025 میں زیر دفعہ 109، 409، 420، 468، 471 اور انسدادِ بدعنوانی ایکٹ 1947 کی دفعہ 5(2) کے تحت جن افسران کو گرفتار کیا گیا ہے، ان میں سید نجم سعید ، سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر، RAILCOP اسلام آباد، محمد زبیر حسین، سابق کنٹرولر فنانس اینڈ اکانٹس اور مہرالنسا ، سابق ڈائریکٹر...
پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ زہرا سلطانہ نے لیبر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ برطانیہ میں لیبرپارٹی کو بڑا دھچکا لگا،پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ زہرا سلطانہ نے لیبر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا،زہراسلطانہ چودہ سال سےلیبرپارٹی سےمنسلک تھیں تاہم لیبرپارٹی کی فلسطین پالیسی اورسوشل بینیفٹس سسٹم پراختلافات تھے۔ Today, after 14 years, I’m resigning from the Labour Party. Jeremy Corbyn and I will co-lead the founding of a new party, with other Independent MPs, campaigners and activists across the country. Join us. The time is now. Sign up here to stay updated: https://t.co/MAwVBrHOzH pic.twitter.com/z91p0CkXW0 — Zarah Sultana MP (@zarahsultana) July 3, 2025 سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں رکنِ پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ...
روس کی جانب سے طالبان حکومت کوباضابطہ تسلیم کرنے پر چین کا ردعمل سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں روس کی جانب سے طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین روس اور افغان عبوری حکومت کے درمیان تعلقات میں نئی پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ چین تمام افغان عوام کے لیے دوستانہ خارجہ پالیسی جاری رکھے گا اور چین اور افغانستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کی حمایت کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ چین افغان عبوری حکومت کے ساتھ روابط اور تبادلوں کو مضبوط بنانے، اور افغانستان کی تعمیر...
ایک بیان میں سیکرٹری جنرل پی ایل ایف نے کہا کہ فلسطین کی حمایت دراصل مظلوم انسانیت کی حمایت ہے، اور اس مسئلے پر پاکستان کی ریاستی اور عوامی پوزیشن ہمیشہ دوٹوک رہی ہے، جسے مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، علماء کرام، ذاکرین، خطبا، دانشوروں، اسکالرز اور معاشرے کے تمام طبقات سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کسی بھی کوشش یا مطالبے کی شدید مذمت کریں۔ ڈاکٹر صابر ابو مریم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات دراصل بانی...
ماسکو: روس نے افغان طالبان حکومت کو تسلیم کرلیا ہے جس کے بعد روس پہلا ملک بن گیا ہے جس نے طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد ان کی حکومت کو قبول کیا ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق روس نے افغانستان کے نئے سفیر کی اسناد قبول کرلی ہیں۔ اس حوالے سے روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ طالبان حکومت کوباضابطہ تسلیم کرنے کا عمل مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کوفروغ دےگا۔ یاد رہےکہ 15 اگست 2021 کو امریکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے افغان دارالحکومت کابل پر دوبارہ قبضہ کرلیا تھا۔ اگست 2021 میں افغانستان سے 20 سالہ جنگ کے بعد امریکا کے انخلا کے بعد روس نے آہستہ آہستہ افغانستان کے ساتھ...

عالمی سطح پر یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کا معاملہ ہے، اصل حکمران نیوٹرل ہیں: ثقلین امام
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر زیر بحث ہیں اور اسیررہنما بھی مذاکرات کی تجویز دے رہے ہیں ، اب تجزیہ نگار ثقلین امام نے کہا ہے کہ مذاکرات وہ کرے گا جس کے پاس اختیار ہے، نوازشریف ویسے ہی جرات کا مظاہرہ کرے جیسے انہوں نے جنرل باجوہ اور فیض حمید کو للکارکے کہا تھا ، آج بھی کہیں کہ عاصم منیر پیچھے ہٹو،ہم حکمران ہیں یا ڈی جی آئی ایس آئی سے کہیں کہ بوریا بسترا بندکرو ،ہم حکمران ہیں۔وہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے ۔ ثقلین امام نے مزید کہا کہ یاپھر حکومت اپنی مرضی سے ایک ٹرانسفر کرکے دکھا دے تاکہ دنیا...

پاکستان کی کرپٹو سفارتکاری اور امریکی صدر کیلئے نوبل انعام کی حمایت ٹیرف سے بچنے کی حکمت عملی کا حصہ ، فنانشل ٹائمز کا دعویٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) فنانشل ٹائمز نے اپنے آرٹیکل میں دعویٰ کیاہے کہ پاکستان خود کو بٹ کوائن مائننگ کا مرکز، قیمتی معدنیات کا ماخذ اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نوبل امن انعام کی حمایت فراہم کرنے والے ملک کے طور پر پیش کر رہا ہے، تاکہ معاشی دباؤ سے نکل کر امریکی تجارتی محصولات سے بچ سکے اور واشنگٹن سے قریبی تعلقات قائم کر سکے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خزانہ ملک کے سب سے بڑے برآمدی پارٹنر، امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کو حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اور ٹیرف کو روکنے کی امید رکھتی ہے، جو 9 جولائی کو 29 فیصد تک جا سکتا ہے۔ اگر نوازشریف...
ملک بھر میں جاری لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بڑھتے نرخوں کے باعث عوام میں یہ سوال شدت سے زیرِ بحث ہے کہ آخر بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے ماضی میں حکومتوں نے کیا اقدامات کیے؟ وی نیوز کی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لیے مختلف حکومتوں نے مختلف ادوار میں منصوبوں کا اعلان کیا، مگر ان منصوبوں کے ساتھ ایسے طویل المدتی معاہدے بھی کیے گئے جن کی قیمت آج عوام بھگت رہی ہے۔ وزارت توانائی کی سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دورِ حکومت میں متبادل توانائی پر سب سے زیادہ انحصار کرتے ہوئے 16 منصوبوں کی منظوری دی گئی، جن کی مجموعی پیداواری...
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)نی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان جیسی قید پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کاٹی، بانی نے تحریک کے آغاز کیلئے اہم ہدایات دیں، جس کاآغاز10 محرم کے بعد کریں گے۔اے ٹی سی راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی قید میں ہیں، 22 گھنٹے ایک ہی سیل میں رہتے ہیں، ان کیلئے تمام قیدی والی سہولیات ختم کر دی گئی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی قید ایک عام قیدی سے بھی سخت ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیلئے کتابیں بند کر دی گئیں، بچوں سے...
پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا، قومی ٹیم نے فائنل میں مالدیپ کو باآسانی شکست دے دی۔جنوبی کوریا میں کھیلے گئے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے مالدیپ کو 35 کے مقابلے میں 60 پوائنٹس سے باآسانی شکست دے کر ٹائٹپ اپنے نام کرلیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایونٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے 7 میچز میں کامیابی حاصل کی۔ ایونٹ میں شامل دیگر ٹیموں میں ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ، بھارت، تائپے، جاپان، کوریا، سعودی عرب شامل تھیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے...
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تحت سڑکوں کی حالت جانچنے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی نظام سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر جان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند، سیکرٹری آئی ٹی ایاز مندوخیل اور سیکرٹری مواصلات لعل جان جعفر شریک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے بلوچستان کابینہ کا پہلا اجلاس: اچھی طرز حکمرانی کی عملی مثال قائم کریں گے، میر سرفراز بگٹی اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ مجوزہ AI بیسڈ سسٹم بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں روڈ نیٹ ورک کی ڈیجیٹل نگرانی کو ممکن بنائے گا، جس...

کراچی میں 5 منزلہ عمارت زمیں بوس، کئی افراد ملبے تلے دب گئے، 3 لاشیں نکال لی گئیں، متصل عمارتیں متاثر
کراچی: شہر قائد میں پانچ منزلہ عمارت زمیں بوس ہوگئی، جس کے ملبے تلے کئی افراد دب گئے جب کہ متصل عمارتیں بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ لیاری کے علاقے بغدادی میں واقع النوید ہوٹل کے قریب 5 منزلہ رہائشی عمارت اچانک زمیں بوس ہو گئی، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی جس کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئی ہیں۔ اب تک ملبے سے 3 لاشیں اور 5 افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے، جن میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ گرنے والی عمارت میں 6 خاندان رہائش پذیر تھے...
لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ ویمنز کرکٹرز کا کیمپ 7 جولائی سے 2 اگست تک کراچی میں جاری رہے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے 24 خواتین کھلاڑیوں کو اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کیلئے طلب کیا ہے۔ ستائیس روزہ کیمپ کا انعقاد حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اور اوول گراؤنڈ کراچی میں ہوگا، خواتین کرکٹ ٹیم کا دورہ آئرلینڈ کے لئے تربیتی کیمپ 28 جولائی سے شروع ہوگا۔ 2 اگست تک جاری رہنے والے تربیتی کیمپ میں منتخب کردہ ٹیم کی 15 کھلاڑی حصہ لیں گی، پری ٹور کیمپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ ویمنز کرکٹ ٹیم 3 اگست کو آئرلینڈ کے دورے...
روس افغانستان کی طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے لیے روس کے خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف نے سرکاری خبر رساں ایجنسی ریا نووستی کو بتایا کہ حکومت نے طالبان کو ’تسلیم‘ کر لیا ہے۔ کابل سے نئے سفیر کی اسناد قبول کرنے کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس اقدام سے ہمارے ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعمیری دو طرفہ تعاون کے فروغ کو تحریک ملے گی۔ The Ambassador of the Russian Federation, Mr. Dmitry Zhirnov, called on IEA-Foreign Minister Mawlawi Amir Khan Muttaqi. During the meeting, the Ambassador of...
روس افغانستان کی طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز روس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے افغانستان کے نئے سفیر کی اسناد قبول کرلی ہیں جس کے بعد روس طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔روسی خبر رساں ایجنسی RIA Novosti کے مطابق یہ اعلان روسی صدر کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف نے کیا۔ روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اسلامی امارت افغانستان کی حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اقدام، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعمیری دوطرفہ تعاون ک کو مزید تقویت دے گا۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جولائی 2025ء) افغانستان کی طالبان حکومت نے جمعرات کو کہا کہ روس اس کی حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ یہ اعلان افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے جمعرات کو کابل میں افغانستان میں روس کے سفیر دمتری ژیرنوف سے ملاقات کے بعد کیا۔ افغان طالبان کو اب ماسکو میں اپنے سفیر کی تعیناتی کی اجازت ایکس پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں متقی نے کہا، ’’یہ جراؑت مندانہ فیصلہ دوسروں کے لیے ایک مثال ہو گی... اب جب کہ طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے، روس سب سے آگے ہے۔‘‘ امیر خان متقی نے مزید کہا کہ روسی فیڈریشن...
اسلام آباد: سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی)کے اجلاس میں ملک کے دور دراز علاقوں میں دانش اسکولوں سمیت 19.253 ارب روپے کے 6 تعلیمی منصوبوں کی منظوری دے دی۔ سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، خصوصی اقدامات اور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن احسن اقبال کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی جانب سے پیش کیے گئے تعلیم کے شعبے کے 6 منصوبے منظور کیے گئے، جن کی مجموعی لاگت 19.253 ارب روپے ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ تمام منصوبے سی ڈی ڈبلیو پی سطح پر کلیئر کیے گئے ہیں، منظور شدہ...
ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن) روس نے افغان طالبان حکومت کو تسلیم کرلیا ہے جس کے بعد روس پہلا ملک بن گیا ہے جس نے طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد ان کی حکومت کو قبول کیا ہے۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق روس نے افغانستان کے نئے سفیر کی اسناد قبول کرلی ہیں۔ اس حوالے سے روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ طالبان حکومت کوباضابطہ تسلیم کرنے کا عمل مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کوفروغ دےگا۔یاد رہےکہ 15 اگست 2021 کو امریکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے افغان دارالحکومت کابل پر دوبارہ قبضہ کرلیا تھا۔ اگست 2021 میں افغانستان سے 20 سالہ جنگ کے بعد امریکا کے انخلا کے بعد روس نے آہستہ آہستہ افغانستان کے ساتھ اپنے...
لاہور: واہگہ بارڈر پر منعقد ہونے والی پنجاب رینجرز کی پریڈ کے چرچے خلیجی ممالک کے باشندوں کو بھی متاثر کرنے لگے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی سیرو تفریح پر آئے سلطنت عمان کے بائیکرز نے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنےکی تقریب دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا تو پنجاب رینجرز نے انہیں اپنا مہمان خاص بنا لیا اور واہگہ بارڈر پر سورج ڈھلتے ہی فضا نعرہ تکبیر، پاکستان زندہ باد اور جوش وجذبے سے گونج اٹھی۔ سلطنت عمان سے آئے بائیکرز کے سات رکنی وفد نے پنجاب رینجرز کی پرجوش اور دل کو گرما دینے والی پریڈ دیکھی۔ پنجاب رینجرز کے شیردل جوانوں کی للکار، گونجتی قدموں کی آواز اور سبز ہلالی پرچم کی...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کی شرط بتادی۔ پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت قدم بڑھائے تو ہو سکتا ہے کہ مذاکرات کی ابتداء ہو جائے، حکومت کی طرف سے سنجیدگی نظر آئی تو ہو سکتا ہے کہ تحریک انصاف بھی ایک قدم آگے بڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر تو یہ ہے کہ سیاسی جماعت کی سیاسی جماعتو ں سے بات کی جائے لیکن موجودہ صورتحال میں سب سے بات ہونی چاہیے۔ رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا کہ دونوں اطراف سے ایک ایک قدم آگے بڑھانا ہو گا، جبکہ دونوں اطراف کو...

اگر نواز شریف عمران خان سے مذاکرات کرلیں تو دونوں تاریخ میں بڑے رہنماوں کے طورپر اپنا نام لکھوا لیں گے: فواد چوہدری
جہلم(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے مذاکرات کا حامی ہونے سے متعلق خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے اس کو جمہوریت کے لیے اچھی خبر قرار دیا ہے۔ نجی ویب سائٹ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف نے حالیہ دنوں میں پارٹی رہنماؤں کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ مذاکرات کے دروازے بند کرنے کے قائل نہیں اور اگر جمہوریت کو آگے بڑھانا ہے تو تمام سیاسی قوتوں کو ڈائیلاگ کا راستہ اپنانا ہوگا۔لیگی رہنما کے مطابق نواز شریف اس حد تک مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہیں کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ اڈیالہ جیل جا کر عمران خان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان جیسے توانائی بحران سے دوچار ملک میں یہ سوال ہمیشہ زیر بحث رہا ہے کہ مختلف حکومتوں نے بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے کتنا عملی کام کیا۔ مختلف ادوارِ حکومت نے توانائی منصوبوں کی منظوری سے متعلق اہم تفصیلات جاری کی ہیں۔دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دورِ حکومت میں متبادل توانائی کے شعبے کو سب سے زیادہ ترجیح دی گئی۔ اس دور میں ہوا، شمسی اور دیگر قابل تجدید ذرائع سے 2710 میگاواٹ بجلی کے 16 منصوبے منظور کیے گئے، جو کسی بھی دور میں متبادل توانائی کے سب سے زیادہ منصوبے ہیں۔دوسری جانب، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں مجموعی طور پر 9142 میگاواٹ...
فائل فوٹو۔ قومی اسمبلی کی پارلیمانی ذیلی کمیٹی کا اجلاس آئی بی سی سی میں منعقد ہوا، جس میں قانون سازوں نے کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کے حالیہ امتحانی پیپرز کے "جزوی افشا" کے دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا اور اصرار کیا کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی امتحان کی مکمل ساکھ کو متاثر کرتی ہے۔کمیٹی کی کنوینر اور رکن قومی اسمبلی سبین غوری کی زیر صدارت اجلاس میں عوامی مسئلے پر گفتگو کی گئی، بالخصوص اے ٹو لیول کے طلباء کے حوالے سے بات چیت کی گئی، جنہیں یونیورسٹی میں داخلے کی آخری تاریخوں کا سامنا ہے۔کیمبرج کی جانب سے متاثرہ سوالات کے لیے مکمل نمبر دینے اور نومبر میں دوبارہ امتحان کی پیشکش کو آخری سال...

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سیویل کانفرنس کے موقع پر اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، سٹریٹجک شراکت داریوں کو فروغ دینے پر زو
سیویل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سپین کے شہر سیویل میں جاری چوتھی بین الاقوامی کانفرنس برائے فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ (ایف ایف ڈی فور) کے موقع پر مختلف ممالک اور عالمی اداروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی دوطرفہ ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں کا مقصد ترقیاتی مالیات، تجارت، ماحولیاتی استحکام اور ادارہ جاتی اصلاحات جیسے شعبوں میں پاکستان کی شراکت داریوں کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ وزیر خزانہ نہ صرف کانفرنس کے مرکزی اجلاسوں بلکہ مختلف ضمنی نشستوں، پالیسی مکالموں اور شراکتی گول میز مباحثوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔دو طرفہ ملاقاتوں کے سلسلہ میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نیدرلینڈز کے وزیر خزانہ ایلکو ہائینن سے تفصیلی ملاقات کی...

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے رشین وزیر ٹرانسپورٹ کی ملاقات، گرم پانیوں تک رسائی، سینٹرل ایشیا اور روس تک پاکستان سے ریل وروڈ نیٹ ورک پر اتفاق
تیانجن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور رشین فیڈریشن کے ڈپٹی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈری سرجیوچ نکیتن کی ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان سے ریل و روڈ نیٹ ورک اور تجارتی راہداریوں کے ذریعے وسط ایشیائی ریاستوں اور روس تک زمینی رابطوں کو فروغ دیا جائے جس کے لئے خطے میں مختلف ممالک کے مابین شاہرات کی تعمیر میں تیزی لائی جائے۔ اسی طرح سینٹرل ایشیا کو پاکستان کے راستے گرم پانیوں تک رسائی سے تجارتی سرگرمیوں کو بڑے پیمانے پر فروغ مل سکتا ہے۔ چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کی تین روزہ وزارتی کانفرنس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے...
خیبر کی تاریخ میں پہلی بار باڑہ خیبر سے سکھ کمیونٹی کا رکن کے پی اسمبلی کا رکن بن گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کے پی اسمبلی کی مخصوص نشست پر جمیعت علمائے اسلام (ف) کی اقلیتی سیٹ پر باڑہ سے سکھ برادری کے ایم پی اے کا انتخاب ہوا ہے۔ بابا گورپال سنگھ سکھ کمیونٹی کے مذہبی رہنما بھی ہیں، بابا گورپال سنگھ کا تعلق باڑہ کے قبیلہ ملک دین خیل سے ہے۔
کراچی: ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے 32ویں ایڈیشن میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کامیاب پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے، ماہ نور علی سمیت 5 کھلاڑی سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے، ان فتوحات کے ساتھ چیمپیئن شپ میں پاکستان کے 5 میڈلز یقینی ہوگئے۔ کوریا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جاری ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے مختلف ایونٹس میں شریک 6 میں سے 5 قومی جونیئر کھلاڑیوں نے اپنے کوارٹر فائنل مقابلوں میں کامیابی پالی۔ بوائز انڈر 19 ایونٹ میں سیڈ3 عبداللہ نواز نے ہانگ کانگ کے وانگ ڈبلیو کو 0-3 سے شکست دے دی ۔عبداللہ نواز نے پہلا گیم 4-11، دوسرا گیم 6-11 اور تیسرا گیم 6-11 سے جیت کر سیمی فائنل میں...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے اپنے حمایت یافتہ 4 ارکان قومی اسمبلی کی (ن) لیگ میں شمولیت کے معاملے پر اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر پی ٹی آئی کے 4 حمایت یافتہ ارکان نے پارٹی پالیسی سے اختلاف کیا تھا جس کے بعد اب پی ٹی آئی نے بھی منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف سپیکر کو ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے مطابق 4 اراکین میں چوہدری عثمان علی، مبارک زیب، اورنگزیب کھچی اور ظہور قریشی شامل ہیں جنہوں نے 26 ویں آئینی ترمیم میں ووٹ دیا، ان کے خلاف سفارشات مرتب کی ہیں۔...
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہےکہ بھارت سے جنگ کے دوران پاکستان کو غیبی مدد ملی تھی۔ اسلام آباد میں علمائے کرام کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کے حملوں کے دوران پاکستان کو غیبی مدد ملی، بھارت نے ایک بیس پر 11 میزائل فائرکیے، وہاں ہمارے 9 یا11 طیارے تھے مگر تمام میزائل بیس سے باہر گرے اور ہمارے کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے تھے بھارت کی شہری آبادی پرحملہ کریں مگر پاکستان نے جب بھارت کی طرف میزائل فائر کیے ان میں ایک میزائل میں فائرکرتے وقت فرق آگیا، ہمیں پریشانی ہوئی کہ یہ میزائل تو آبادی پر گرجائےگا لیکن اللہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہےکہ بھارت سے جنگ کے دوران پاکستان کو غیبی مدد ملی تھی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں علمائے کرام کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کے حملوں کے دوران پاکستان کو غیبی مدد ملی، بھارت نے ایک بیس پر 11 میزائل فائرکیے، وہاں ہمارے 9 یا11 طیارے تھے مگر تمام میزائل بیس سے باہر گرے اور ہمارے کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے تھے بھارت کی شہری آبادی پرحملہ کریں مگر پاکستان نے جب بھارت کی طرف میزائل فائر کیے ان میں ایک میزائل میں فائرکرتے وقت فرق آگیا، ہمیں پریشانی...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت سے متعلق ہفتہ وار اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ، شفافیت اور صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معیشت میں شفافیت لانے، شہریوں اور کاروباری اداروں کے درمیان ادائیگیوں کو آسان بنانے، اور ڈیجیٹل سسٹم کے استعمال کے بارے میں عوامی آگاہی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کیش لیس اکانومی کے حوالے سے قائم کمیٹیاں تمام متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کر کے قابلِ عمل تجاویز پیش کریں۔ وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ...
وفاقی تعلیمی بورڈ میں طلباء اور اداروں کی فلاح وبہبود کے لیے مزید اصلاحات لارہے ہیں،ڈاکٹر اکرام علی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک نے کہا ہے کہ طلباء اور اداروں کی فلاح وبہبود کے لیے مزید اصلاحات لانے جا رہے ہیں،نادار بچوں کے لیے خصوصی فنڈز مختص کرنے کے لیے سفارشات تیار کر لی ہیں جو بورڈ آف گورنرز میں پیش کی جائیں گی،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی 2 سیٹوں پر کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیاجس کی نمائندگی آل پاکستان پرائیویٹ...
این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ 2 تا 8 جولائی 2025 تک جاری رہنے کا امکان ہے، اس دوران شدید بارشوں کے سبب بعض علاقوں میں سیلاب کا بھی خطرہ ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ 8 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، شمال مشرقی پنجاب میں 5-8 جولائی کو شدید بارشوں کا امکان ہے۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل ملک بھر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے بعض علاقوں میں بارش موسلا دھار ہونے کی توقع ہے۔ آج بروز جمعرات بالائی و جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، جنوب مشرقی...
---فائل فوٹو بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے شہریوں کو آرام دہ اور معیاری سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے ’پیپلز ٹرین‘ چلانے کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے لوگوں کے لیے بڑی خوش خبری ہے کہ ہم پیپلز ٹرین سروس شروع کرنے جارہے ہیں جو کچلاک سے شیخ زید اسپتال تک سارا دن چلے گی۔یاد رہے کہ 2017ء میں بلوچستان کی سابق حکومت نے چین کے تعاون سے کوئٹہ میں ماس ٹرانزٹ ٹرین سسٹم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم 25 ارب روپے کی بھاری لاگت کے باعث 2020ء میں یہ منصوبہ ترک کر دیا گیا تھا۔اب ایک بار پھر حکومت نے شہریوں کو ’پیپلز ٹرین سروس‘ کی نوید سنائی ہے۔ بلوچستان حکومت...
حالیہ پہلگام واقعے پر کواڈ ممالک یعنی بھارت، امریکا، جاپان اور آسٹریلیا نے واشنگٹن میں ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں اس واقعے کی شدید مذمت کی گئی اور فوری انصاف کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تاہم اس مشترکہ بیانیے میں پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا اور نہ ہی اسے حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا، جو عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی حکمت عملی کی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ سی این بی سی کے مطابق، کواڈ ممالک نے بھارت کی طرف سے پاکستان پر عائد کردہ الزامات کو عالمی برادری نے ایک بار پھر مسترد کیا ہے۔ یہ مشترکہ بیان بھارتی بیانیے کی عالمی سطح پر ناکامی اور کواڈ تنظیم میں...
وہاب ریاض کا دل پھر گیند تھامنے کیلیے مچلنے لگا، پی سی بی کے ساتھ منسلک سابق پیسر ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں حصہ لیں گے، اس سے قبل انھیں پی ایس ایل میں بولنگ کوچ بننے کی اجازت نہیں ملی تھی، البتہ اب این او سی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ وہ مستقبل میں شاہینز کی کوچنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں، سرفراز احمد کا نام بھی پاکستان چیمپئنز اسکواڈ میں شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویاب ریاض کافی عرصے سے مختلف حیثیتوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے کام کر رہے ہیں، انھیں چیمپیئنز کپ کے لیے منتخب شدہ پانچوں مینٹورز کا ’’باس‘‘ بھی بنایا گیا تھا، اب یہ پروجیکٹ ہی ختم ہو چکا، البتہ پی...
پہلگام واقعے پر کواڈ ممالک کا واشنگٹن میں ایک مشترکہ بیان جاری ہوگیا، جس میں غیر جانبدار مؤقف اختیار کیا گیا ہے، جو کہ پاکستان کی سفارتی حکمت عملی کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ سی این بی سی کے مطابق کواڈ ممالک ( بھارت، امریکا، جاپان، آسٹریلیا) کی جانب سے پہلگام واقعے کی شدید مذمت اور فوری انصاف کا مطالبہ کیا گیا ہے، تاہم کواڈ مشترکہ بیانیے میں پاکستان کا نام لیا گیا اور نہ ہی پاکستان کو حملے کا ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے۔ بھارت کے پاکستان پر عائد کردہ الزامات کو عالمی برادری نے ایک بار پھر مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ کواڈ کا مشترکہ بیان بھارتی بیانیے کی عالمی سطح پر عدم قبولیت کا منہ...