2025-05-16@08:56:48 GMT
تلاش کی گنتی: 3779
«رفیع کو»:
(نئی خبر)
سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کے لیے نیا 11 رکنی بینچ تشکیل دیدیا گیا۔ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کو بینچ میں شامل نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے نظر ثانی درخواستوں کو مسترد کردیا تھا۔ جسٹس امین الدین گیارہ رکنی بینچ کے سربراہ ہوں گے۔ جبکہ بینچ میں شامل دیگر ججز میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افگان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی شامل ہیں۔ سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کے...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی دینے کے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں کو ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے جب کہ دوران سماعت ججز نے بڑے سوالات اٹھائے اور اہم ریمارکس دیے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 13 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان ، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔ ان کے علاوہ جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس باقر نجفی بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ وکیل ن لیگ حارث عظمت نے کہا کہ خصوص...
مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کا نیا 11 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ مخصوص نشستوں کے کیس میں جسٹس عائشہ ملک، جسٹس عقیل عباسی کو بینچ میں شامل نہیں کیا گیا ہے، دونوں ججز نے نظرثانی درخواستوں کو مسترد کردیا تھا۔ جسٹس امین الدین 11 رکنی بینچ کے سربراہ ہوں گے۔اس سے قبل سپریم کورٹ میں جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس محمدعلی مظہر اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے نظرثانی کے اسکوپ پر فیصلہ جاری کیا تھا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ نظرثانی آرٹیکل 188 اور رولز کے تحت ہی ہو سکتی ہے، نظرثانی کےلئے فیصلے میں کسی واضح غلطی کی نشاندہی لازم ہے۔فیصلے میں کہنا تھا کہ محض ایک...
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر پر سوئی ناردرن حکام نے بتایا کہ اگر گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس فراہم کریں اور لوڈ شیڈنگ نہ کریں تو پھر قیمت بھی بڑھانی پڑے گی۔ ایم ڈی سوئی ناردرن گیس نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ درآمدی ایل این جی ہے۔ لاہور میں گیس کی بحالی کے لیے کام جاری ہے اور کامل علی آغا کے مسائل ذاتی حیثیت میں حل ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں قدرتی گیس کی پیداوار صرف 45 فیصد رہ گئی ہے اور بقیہ 55 فیصد گیس کی ضرورت باہر سے منگوا...

اسلام آباد ہائی کورٹ: ہائی پاور سلیکشن بورڈ کے فیصلوں کی قانونی حیثیت چیلنج، حکومتی جواب غیر تسلی بخش قرار
اسلام آباد ہائی کورٹ: ہائی پاور سلیکشن بورڈ کے فیصلوں کی قانونی حیثیت چیلنج، حکومتی جواب غیر تسلی بخش قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد : ہائی پاور سلیکشن بورڈ میں گریڈ 22 میں ترقی سے متعلق فیصلوں کی آئینی اور قانونی حیثیت کو چیلنج کرنے سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس راجہ انعام امین منھاس نے کی۔ یہ درخواست سابق سیکریٹری اطلاعات سہیل علی خان، شاہ بانو غزنوی، سابق آئی جی عامر ذوالفقار سمیت دیگر سینئر افسران نے دائر کی، جن کی جانب سے وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالتی حکم پر وفاقی حکومت نے اپنا جواب جمع کروایا، تاہم...
مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے فیصلے پر نظرثانی درخواستیں سماعت کے لیے منظور، 2 ججوں کا اختلاف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی دینے کے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں کو ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 13 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان ، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔ ان کے علاوہ جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے ہیںرپورٹ کے مطابق بینچ کے ارکان جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے اختلاف کرتے ہوئے نظر ثانی درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیا، جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ فیصلے پر عملدرآمد کیے بغیر آپ نظر ثانی کیسے فائل کر سکتے ہیں؟ جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیے کہ فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست بھی ہے.(جاری ہے) سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 13 رکنی آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے...
— فائل فوٹو سپریم کورٹ کے 2 ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس میں الیکشن کمیشن، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی نظرثانی درخواستیں مسترد کردیں۔نظرثانی درخواستیں 12 جولائی کے فیصلے کے خلاف 2 ججز نے مسترد کی ہیں، سپریم کورٹ کے 11 ججز نے نظرثانی درخواستوں پر نوٹس جاری کردیے۔نظرثانی درخواستیں مسترد کرنے والے ججز میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی شامل ہیں۔جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ وہ نظرثانی مسترد کر رہی ہیں اور اپنی وجوہات دیں گی۔ مخصوص نشستوں کا کیس: اکثریتی فیصلہ دینے والے 8 ججوں نے دوسری مرتبہ وضاحت جاری کردیاکثریتی ججز نے کہا کہ تفصیلی فیصلے میں تمام تر قانونی و آئینی نکات کا احاطہ کر دیا گیا ہے۔ الیکشن...
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت کے جنگی جنون نے علاقائی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق رضوان سعید شیخ نے امریکی تھنک ٹینک نمائندگان کو پہلگام واقعے اور پاک بھارت کشیدہ صورتحال پربریفنگ دیتے ہوئے غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ کیا۔رضوان سعید شیخ نے کہاکہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت پاکستان یا دنیا کے سامنے نہیں رکھا، سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کا طرزِعمل لاقانونیت پرمبنی ہے، زرعی معیشت کو زک پہنچانے کی کوشش اعلان جنگ تصورکی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے جنگی جنون نے علاقائی امن کو خطرے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواستوں کو باضابطہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی جانب سے جاری فیصلے کے مطابق، 13 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی اور بینچ کے 11 اراکین نے اکثریتی رائے سے نظرثانی درخواستوں پر سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے اس فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے درخواستوں کو ناقابلِ سماعت قرار دیا۔ عدالت نے تمام متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کل کی تاریخ مقرر کی ہے۔ لیسکو میں بدعنوان اہلکاروں کیخلاف...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی دینے کے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں کو ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 13 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان ، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔ ان کے علاوہ جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس باقر نجفی بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ وکیل ن لیگ حارث عظمت نے کہا کہ خصوص نشستیں ایک ایسی جماعت کو دی گئیں جو کیس میں فریق نہیں تھی، جسٹس عائشہ ملک نے...
پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ ای ٹیکسی کے فنانشل ماڈل کی اصولی منظوری دیدی گئی۔ گیارہ ای ٹیکسیزسےپائلٹ پراجیکٹ کے اجراء پراتفاق کرلیا گیا جبکہ ای چارجنگ سٹیشن کیلئے سولر پاور سسٹم نصب کرنےکا بھی فیصلہ کرلیاگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ اور ییلو لائن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلٹی سٹڈی رپورٹ پیش کی گئی،اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو پنجاب میں ایکو فرینڈلی ای ٹیکسی پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا جبکہ گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کیلئے مزید روٹس پر رپورٹ طلب کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نےعوام کی سہولت کےمطابق روٹس کا تعین کرنے کی ہدایت کی،مریم نواز نے جناح ٹرمینل سے ہربنس...

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی: کیا ایک پارٹی کی غلطی کی سزا قوم کو دیں، جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے جسٹس عقیل عباسی کا کہنا تھا کہ وہ نظر ثانی میں اپنے کیس پر دوبارہ دلائل دے رہے ہیں لیکن نظر ثانی کے گراؤنڈز نہیں بتا رہے۔ مسلم لیگ ن کے وکیل حارث عظمت کو مخاطب کرتے ہوئے جسٹس عقیل عباسی کا کہنا تھا کہ جو باتیں آپ بتا رہے ہمیں وہ زمانہ طالب علمی سے معلوم ہیں، کیا اب آپ سپریم کورٹ کو سمجھائیں گے، آپ بار بار ایک سیاسی جماعت کا نام لے رہے ہیں اسے چھوڑ دیں۔ جسٹس عقیل عباسی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے...
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے کیس کی سماعت کے دوران قرار دیا ہے کہ کسی مقدمے میں محض ایک فریق کا عدم اطمینان نظرثانی کی بنیاد نہیں بن سکتا۔ شناختی کارڈ اور ڈومیسائل پر رہائشی ایڈریس میں تضادات پر پرائمری اسکول ٹیچر کے تقرر سے انخراف کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی ریگولر بینچ کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔ عدالت عظمیٰ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن آفیسر چارسدہ بنام سونیا بیگم کیس میں اصول طے کر چکی ہے۔ سپریم کورٹ ایک فیصلے میں اصول طے کر چکی، خیبرپختوا قانون کے تحت رہائشی ثبوت ڈومیسائل سے ثابت ہوتا ہے، آئی ڈی کارڈ سے...
نئی دہلی: مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے پڑپوتے کی بیوہ سلطانہ بیگم نے دہلی کے تاریخی لال قلعہ پر دعویٰ کرتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ سے اس کا قبضہ دینے کی درخواست کی، تاہم عدالت نے یہ مطالبہ مسترد کر دیا۔ بھارتی چیف جسٹس سنجیو کھنا نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اگر لال قلعہ دے دیا جائے تو پھر آپ آگرہ اور فتح پور سیکری کے قلعے بھی مانگیں گی۔ عدالت نے سابقہ عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں درخواست دینے میں 150 سال کی تاخیر ہوئی ہے، جو ناقابل قبول ہے۔ اس سے قبل سلطانہ بیگم نے 2021 اور 2024 میں دہلی ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا تھا، تاہم وہاں...
سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس کی سماعت سے قبل جسٹس منصور علی شاہ نے نظرثانی اختیارات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے نظرثانی اختیارات کے دائرہ کار پر اہم فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلے کے مطابق نظرثانی صرف آرٹیکل 188 اور متعلقہ رولز کے تحت ہو سکتی ہے۔ نظرثانی کے لیے لازمی ہے کہ فیصلے میں کسی واضح غلطی کی نشاندہی کی جائے، محض کسی ایک فریق کا عدم اطمینان نظرثانی کی بنیاد نہیں بن سکتا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ جو نکتہ پہلے مسترد ہو چکا ہو اسے دوبارہ نہیں اٹھایا جا سکتا۔ یہ دلیل بھی ناقابل قبول ہے کہ فیصلے میں دوسرا نکتہ نظر بھی...
وفاقی حکومت نے کراچی کو فراہم کی جانے والی بجلی میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پاور ڈویژن نے قائمہ کمیٹی اجلاس کے دوران بتانا کہ وفاق کی جانب سے کراچی کو ملنے والی بجلی میں اضافہ ہوگاسیکرٹری پاور ڈویژن نے نے کمیٹی کو بتایا کہ وفاق کی جانب سے کراچی کو 900 کے بجائے 1600 میگاوآ ٹ بجلی فراہم کی جائیگی۔واضح رہے کہ کراچی میں شدید گرمی کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے۔
سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نظرثانی اسکوپ سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) مخصوص نشستوں پر نظرثانی کیس کی سماعت سے پہلے سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کا نظرثانی کے اسکوپ سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے نظر ثانی کے اسکوپ سے متعلق فیصلہ جاری کیا ہے۔ فیصلہ بینچ میں شامل جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے لکھا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نظرثانی آرٹیکل 181 اور رولز کے تحت ہی ہو سکتی ہے۔ فیصلے...
سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کی ایک لاکھ روپے مالیت کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلہ جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے جاری کیا۔ یہ بھی پڑھیں: 9 مئی واقعات: سپریم کورٹ نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دیدیا فیصلے کے مطابق استغاثے کی جانب سے اندراج مقدمہ اور سپلیمنٹری بیان میں تاخیر کی وضاحت نہیں دی گئی، سازش کا الزام استغاثہ نے ٹرائل میں ثابت کرنا ہے۔ فیصلے کے مطابق سینیٹر اعجاز چوہدری 12 مئی کو درج کی جانیوالی ایف آئی آر میں نامزد نہیں کیے...
مخصوص نشستوں پر نظرثانی کیس کی سماعت سے قبل جسٹس منصور علی شاہ کی نے اہم فیصلہ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق محض ایک فریق کا عدم اطمینان نظرثانی کی بنیاد نہیں ہوسکتا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے نظرثانی کے اسکوپ پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظرثانی آرٹیکل 188 اور رولز کے تحت ہی ہو سکتی ہے، نظرثانی کے لیے فیصلے میں کسی واضح غلطی کی نشاندہی لازم ہے۔ c.r.p._5_2023 by Asadullah on Scribd جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے بینچ ون نے فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ محض ایک فریق کا عدم اطمینان نظرثانی کی بنیاد نہیں ہوسکتا،...

بھارتی اقدام کا فیصلہ کن جواب قومی اسمبلی میں جارحیت کیخلاف متفقہ قراراد منظور: سلامتی کونسل کا ان کیمراجلاس
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی نے پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ پارلیمنٹ سے بھی جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کو پیغام دے دیا گیا کہ بھارت نے کوئی بھی غلطی کی تو 27 فروری 2019ء جیسا منہ توڑ جواب ملے گا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں معمول کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک پیش کی گئی۔ تحریک وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی۔ وزیر قانون نے کہا کہ سپیکر پر یہ فیصلہ چھوڑتے ہیں کہ وہ اس تاریخ کو بڑھانا چاہیں تو بڑھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی خاطر...

پہلگام واقعہ بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈہ ،بھارت ثبوت پیش کرے۔ پاکستانی سفیر کی امریکی تھنک ٹینکس کو بریفنگ
امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ہم عزت و وقار کے ساتھ امن پر یقین رکھتے ہیں۔ رضوان سعید شیخ نے امریکی تھنک ٹینکس کے نمائندگان کو پہلگام فالس فلیگ واقعے اور پاک،بھارت کشیدہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں پاکستانی سفیر نے بھارت کی جانب سے پیدا کیے گئے علاقائی تناؤ پرتشویش کا اظہار کیا۔ بھارت نے پہلگام واقعے کا کوئی بھی قابلِ اعتبار ثبوت پاکستان کو فراہم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون نہ صرف خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے بلکہ سفارتی ماحول کو بھی متاثر کر رہا ہے ہم اس واقعے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارتی حکومت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان بھارتی اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات میں کہی جنہوں نے یہاں ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔ پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ اہمیت کے امور خاص طور پر پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ چینی سفیر نے چین اور پاکستان کے درمیان پائیدار اور آزمودہ دوستی کا اعادہ کیا اور کہا...

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی معروف امریکی تھنک ٹینک نمائندگان کو پہلگام واقعے اور پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر بریفنگ
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے آج پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن، ڈی سی میں ممتاز امریکی تھنک ٹینک کے نمائندگان کو پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ سفیر پاکستان نے پہلگام واقعے سے متعلقہ اب تک سامنے والے حقائق کے بارے میں شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت کی جانب سے اب تک کوئی ایک بھی ثبوت پاکستان یا دنیا کے سامنے نہیں رکھا گیا۔ 2019 کے پلوامہ واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بھارت کی جانب سے پاکستان پر اس طرح کے غیر منطقی الزامات لگائے گئے ہوں۔ سفیر پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ...

اعجاز چودھری پر سازش کا الزام ابھی ثابت نہیں ہوا، سپریم کورٹ نے ضمانت منظوری کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز احمد چودھری کیخلاف مجرمانہ سازش کا الزام استغاثہ کی جانب سے ٹرائل میں ثابت کیا جانا ابھی باقی ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 2سال سے قید اعجاز چوہدری کی ضمانت منظوری کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ جسٹس نعیم افغان نے فیصلے میں قرار دیا کہ استغاثہ نے ابھی تک ایف آئی آر درج کرنے میں تین دن اورشکایت کنندہ کی طرف سے ضمنی بیان دینے میں تقریباً ایک ماہ کی تاخیر کی وضاحت نہیں کی۔ بھارت اور بنگلہ دیش نے ایک دوسرے پر...
فیصل آباد (نیوز ڈیسک) فیسکو کی ناقص کارکردگی ایک بار پھر شہریوں کی مشکلات کا باعث بن گئی۔ گزشتہ روز آندھی کے باعث متعدد علاقوں کی بجلی منقطع ہوئی جو تاحال بحال نہ کی جا سکی۔ شہر کے مختلف رہائشی علاقوں میں 20 گھنٹوں سے بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ بجلی کی طویل بندش کے نتیجے میں پانی کی فراہمی بھی معطل ہو چکی ہے اور شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ خواتین، بزرگوں اور بچوں کو شدید گرمی میں ناقابلِ برداشت حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ متاثرہ شہریوں نے فیسکو حکام کو متعدد بار شکایات درج کروائیں، مگر کوئی عملی اقدام نہ اٹھایا...
بی جے پی نے عدالت کو یقین دلایا تھا کہ وہ بنچ کے ذریعہ ظاہر کئے گئے خدشات کے بعد نئے وقف قانون کے ان نکات کو نافذ نہیں کریگی جن پر اعتراض کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمیعۃ علماء ہند کے سینیئر وکیل کپل سبل نے کہا کہ اگر حکومت عدالت کو دی گئی یقین دہانیوں پر قائم رہتی ہے تو معاملے کو ہونے والے نئے چیف جسٹس کی صدارت والی بنچ کو سونپے جانے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ نئے وقف قانون کے خلاف دائر کی گئی عرضی پر اگلی سماعت ملک کے نئے سی جے آئی بی آر گوئی کی صدارت والی بنچ کرے گی۔ آج سی جے آئی سنجیو کھنہ نے اس معاملے کی سماعت...
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے فوجیوں کی خدمات کو فخر کے ساتھ تسلیم کرتا ہے جنہوں نے دوسری جنگ عظیم میں برطانوی فوج کے شانہ بشانہ خدمات انجام دیں۔ وہ دوسری جنگ عظیم کے اختتام کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر سے ہیروز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے ووکنگ، برطانیہ میں تاریخی مسجد شاہ جہاں میں منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اس تقریب میں مقامی معززین، سابق فوجیوں کے خاندانوں کے افراد اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک قابل ذکر تعداد نے بھی شرکت کی۔ پاکستانی ہائی کمشنر کا اس موقع پر یہ بھی کہنا...
سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھارت کے جارحانہ اقدامات، اور اشتعال انگیزی سے آگاہ کیا جائے گا ، سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی اقدامات کو بھی اُجاگر کرنے کا فیصلہ سلامتی کونسل اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پاکستان کے مستقل نمائندے کو سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت پاکستان نے باضابطہ طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کو سلامتی کونسل کے اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت ہے ، اجلاس میں پاکستان...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے حکومت پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد 14 مئی سے 22 مئی تک پاکستان کا دورہ کرے گا، جہاں وہ وزارت خزانہ اور دیگر معاشی اداروں کے ساتھ بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دے گا۔ آئندہ مالی سال کے لیے مجموعی قومی پیداوار (GDP) کا حجم 1 لاکھ 30 ہزار ارب روپے تک مقرر کرنے کا ہدف تجویز کیا گیا ہے۔ جبکہ ایف بی آر کا ریونیو ہدف 14 ہزار 200 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جو جی ڈی پی کا 11 فیصد ہے۔...
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے شرح سود میں 1فیصد کمی کو مایوس کن قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے شرح سود میں 1فیصد کمی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بزنس کمیونٹی کو شرح سود میں 500بیسس پوائنٹس کمی کئے جانے کی امید تھی ،کنزیومر پرائس انڈیکس کے مقابلے میں پالیسی ریٹ میں معمولی کمی ناکافی ہے ۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ حکومت کے اپنے اعداد و شمار کے...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2025ء) دبئی اسلامک بینک پاکستان لمیٹڈ (ڈی آئی بی پی ایل) دبئی اسلامک بینک متحدہ عرب امارات (ڈی آئی بی) کی مکمل ملکیتی ماتحت کمپنی ہے، جس نے جناب محمد علی گلفراز کو اپنا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ جناب گلفراز ایک بین الاقوامی بینکاری ایگزیکٹو ہیں جو برطانیہ، یورپ اور پاکستان میں کارپوریٹ اور سرمایہ کاری بینکاری، حکمت عملی، رسک مینجمنٹ اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں 25 سال سے زیادہ کا بین الاقوامی اور مقامی تجربہ رکھتے ہیں۔دبئی اسلامی بینک پاکستان لمٹیڈ میں شمولیت سے قبل جناب گلفراز بینک آف خیبر کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات...
مائیکرو سافٹ کمپنی نے نامور ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم اسکائپ کو 22 سال کی طویل سروس کے بعد آج (پیر )سے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ مائیکروسافٹ کی طرف سے بنائے گئے ایک دوسرے ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم ‘میٹنگ’ کی مقبولیت کے بعد سامنے آیا ہے جس پر کمپنی اب اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔ مائیکروسافٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق میٹنگ ٹیم میں بھی ان خصوصیات کو جاری رکھا گیا ہے جو اسکائپ میں موجود تھیں۔مائیکرو سافٹ میٹنگ کے ذریعے انفرادی اورگروپ ویڈیو کالز، مسیجنگ اور فائل شیئرنگ جیسی خدمات سے مفت فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ مائیکرو سافٹ کے مطابق گزشتہ 2سالوں میں میٹنگ استعمال کرنے والے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے جاپان کے سفیر سے اہم ملاقات کی جس میں دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور طویل عرصے سے موجود ٹیرف سے متعلق مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیر تجارت نے تجویز دی کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے ایک خصوصی بزنس فورم کا انعقاد کیا جائے۔وزیر جام کمال خان نے زور دیا کہ جاپان کو پاکستان کی برآمدات میں فوری اضافہ ضروری ہے، کیونکہ یہ عرصہ دراز سے جمود کا شکار ہیں اور درآمدات کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔مالی سال 2023-24 کے دوران دونوں ممالک کے درمیان...
مائیکروسافٹ نے آج سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’اسکائپ‘ کو ختم کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکرو سافٹ نے فروری میں آن لائن ویڈیو چیٹنگ پلیٹ فارم کے خاتمے کا اعلان کیا۔ تاہم اسکائپ صارفین مائیکروسافٹ کی ’ٹیمز‘ نامی سروس پر منتقل ہو رہے ہیں جو حالیہ برسوں میں کانفرنس کالز کے لیے مائیکروسافٹ کی مرکزی توجہ بن گئی ہے۔ مائیکروسافٹ 365 کے صدر، جیف ٹیپر نے فروری میں کہا تھا کہ اسکائپ سے حاصل کردہ اسباق نے کمپنی کو پیشہ ورانہ سروس کو بہتر طریقے سے تیار کرنے میں مدد کی جس کا نام ’ٹیمز‘ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکائپ کو 2009 میں خریدنے کے بعد ختم کرنے کا فیصلہ اس وقت ہوا جب یہ فیصلہ کیا گیا کہ صارفین کو بہتر...
واشنگٹن :امریکہ میں چینی سفارت خانے نے ایک اوپن ڈے اور گانسو صوبے کی پروموشنل تقریب کا انعقاد کیا ۔ امریکہ میں چینی سفیر شے فنگ نے تقریب میں شرکت کی اور تقریر کی۔شے فنگ نے نشاندہی کی کہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات زیرو سم گیم نہیں ہیں۔ امریکہ نے بین الاقوامی تجارت سے بہت فائدہ اٹھایا ہے ، اور نہ صرف دنیا بھر سے اعلی معیار اور کم قیمت سامان سے لطف اندوز ہوا ہے بلکہ مالیات ، سائنس و ٹیکنالوجی اور خدمات جیسے ہائی ویلیو شعبوں میں بھی واضح فوائد حاصل کیے ہیں۔ صرف 2022 میں چین میں امریکی کمپنیوں کی سیلز امریکہ میں چینی کمپنیوں کی سیلز کے مقابلے میں 400 ارب ڈالر زیادہ تھیں۔ مجموعی طور...
---فائل فوٹو گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کے پی حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ کس طرح صوبے کے اکاؤنٹس میں سے 40 ارب روپے کی کرپشن ہوئی۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آج جب کہا جا رہا ہے 40 ارب لوٹ چکے ہیں تو نیب خاموش ہے، اگر یہ پیپلز پارٹی ہوتی تو پہلے پکڑا جاتا بعد میں ثابت کیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں 55 کروڑ روپے کا ہارس اینڈ کیٹل شو کرایا گیا، سمجھ سے باہر ہے کہ پیسے کہاں لگائے گئے اس کا آڈٹ کیوں نہیں ہوتا۔ خیبر پختونخوا، 4 ارب 40 کروڑ کی ادویات کی خریداری میں 1 ارب 90...
---فائل فوٹو حکومت نے پہلگام واقعے اور بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کرلیا۔اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں 38 نکاتی ایجنڈا زیر بحث آئے گا۔اجلاس میں بھارتی جارحیت اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی پر بات کی جائے گی۔ PTI قومی اسمبلی میں شرکت یا بائیکاٹ کا فیصلہ پارلیمانی اجلاس میں کریگی اسلام آباد قومی اسمبلی آج اپنے سولہویں اجلاس... سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر حکومت اپنی حکمت عملی سے آگاہ کرے گی۔حکومت کی طرف سے معاملے پر قومی بیانیہ اور پالیسی بھی وضع کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے موقع پر ارکان اہم ترین...
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل ہونے پر سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا، آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کے مطابق محفوظ فیصلہ اسی ہفتے سنایا جائے گا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7رکنی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کی، جہاں اٹارنی جنرل منصور اعوان نے اپنے دلائل مکمل کیے۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو دن 3 بجے سے شام تک 39 جگہوں پر حملہ کیا گیا، پاکستان میں ایک سابق وزیراعظم کو...
سندھ حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے صوبے بھر میں تمام اقسام کے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائدکردی ہے، محکمہ ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 15 جون 2025 سے سندھ میں ہر قسم کے پلاسٹک شاپنگ بیگز کااستعمال ممنوع ہوگا۔ سیکریٹری ماحولیات آغا شاہنواز خان کے مطابق صوبائی کابینہ نے 15 اپریل 2025 کو منعقدہ اپنے اجلاس میں محکمہ ماحولیات سندھ کی سفارش پر یہ فیصلہ متفقہ طور پر منظور کیاتھا جس کے بعد صوبائی حکومت نے ’سندھ پروہیبیشن آف نان ڈیگریڈیبل پلاسٹک پروڈکٹس رولز 2014‘ میں ترمیم کرتے ہوئے تمام پلاسٹک شاپنگ بیگز پرپابندی عائد کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: عائشہ منزل کے قریب دکانوں میں...
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ آج دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے اپنے دلائل مکمل کیے جس کے بعد آئینی بینچ نے کہا کہ کیس کا فیصلہ اسی ہفتے سنایا جائے گا۔ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ شارٹ آرڈر اسی ہفتے میں جاری کریں گے، اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ اپیل کا حق دینے کیلئے سپریم کورٹ کا آئینی بنچ آبزرویشن دے، پارلیمنٹ کو قانون سازی کیلئے کہنے کی مثال میں ایک عدالتی فیصلہ موجود ہے، سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ موجود ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل فیصلے کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا،سپریم کورٹ کے 7رکنی آئینی بنچ نے فیصلہ محفوظ کرلیا،جسٹس امین الدین نے کہاکہ محفوظ شدہ فیصلہ اسی ہفتے سنایا جائے گا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں ایک سابق وزیراعظم کو پھانسی ہوئی تھی،اس پارٹی نے بھی ردعمل میں وہ کچھ نہیں کیا جو 9مئی کو ہوا، جمہوریت بحالی تحریک میں ساری جماعتوں پر پابندی تھی،ایم آر ڈی...
—فائل فوٹو پاکستان نے خطے کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کو باضابطہ بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بند کمرہ اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ وزیرِخارجہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کو سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے درخواست کرنے کی ہدایت کی تھی۔اجلاس سے متعلق قواعد اور ضابطے کی کارروائی اور عملی اقدامات کا آغاز ہوگیا ہے۔ اجلاس میں پاکستانی مشن میں سفیر اور عملہ دستاویزی تقاضوں اور عملی اقدامات میں مصروف ہیں۔پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار اور عملے کے سلامتی کونسل کے رکن ملکوں سے رابطے کرہے ہیں،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مابق ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زئے ڈونگ نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اہمیت کے امور اور پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارتی حکومت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ کمپنی کا ویڈیو کالنگ کیلئے استعمال ہونے والا...
لندن(نیوز ڈیسک)لندن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی پریس کانفرنس اس وقت بدنظمی کا شکار ہو گئی جب دو پاکستانی صحافی، صفینہ خان اور اسد علی ملک، کی آپس میں شدید لفظی جھڑپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سلمان اکرم راجہ اس وقت پریس کانفرنس میں خطاب کر رہے تھے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صفینہ خان اور اسد علی ملک ایک دوسرے پر نہ صرف بلند آواز میں الزام تراشی کر رہے ہیں بلکہ ایک دوسرے کو گالم کلوچ بھی کر رہے ہیں، جبکہ وہاں موجود افراد جھگڑے کو ختم کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صفینہ خان کا مؤقف صفینہ خان نے بعد...

ملائیشیابھی پاکستان کا حامی تحقیقا ت میں شمولیت کا خیر مقدم کرینگے : شہباز شریف : سلامتی کونسل اجلاسبلانے کا فیصلہ : اسحاق دار کا فون : کشیدگی سے بچپن روسی وزیرخارجہ
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کے درمیان گفتگو کے دوران پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے اشتعال انگیز رویے پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے علاوہ بھارت کے اشتعال انگیز رویے پر بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے واقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتا ہے اور پاکستان اس طرح کے تنازعات میں الجھنا نہیں چاہتا۔ ان کا کہنا تھا کہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متفقہ قرارداد آج شام ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں لائی جائے گی۔ اجلاس کے موقع پر اراکین اسمبلی اس اہم ترین معاملے پر اظہار خیال کریں گے، اس کے علاوہ بھارتی جارحیت اور ریاستی سرحد پار دہشت گردی پر بھی کھل کر بات کی جائے گی، حکومت کی طرف سے قومی بیانیہ اور پالیسی بھی وضع کی جائے گی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر حکومت اپنی حکمت عملی سے آگاہ کرے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ متفقہ قرارداد آج شام ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں لائی جائے گی۔ اجلاس کے موقع پر اراکین اسمبلی اس اہم ترین معاملے پر اظہار خیال بھی کریں گے، اس کے علاوہ بھارتی جارحیت اور ریاستی سرحد پار دہشت گردی پر بھی کھل کر بات کی جائے گی، حکومت کی طرف سے قومی بیانیہ اور پالیسی بھی وضع کی جائے گی۔ جنوبی کوریا کے ایک ہوٹل سے جاننے والے کی رقم چرا کر بیرونِ ملک فرار کی کوشش کرنے والا چینی...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمان علی کی والدہ اور سینئر فنکارہ حمیرا عابد علی رضائے الہی سے انتقال کرگئیں۔ اداکارہ کی بہن رحما علی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے والدہ کے انتقال کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے مداحوں سے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ میری والدہ آج صبح انتقال کرگئیں برائے مہربانی ان کے لیے دعا کریں۔ اداکارہ کی والدہ کے انتقال پر شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات، ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ TagsShowbiz News Urdu
اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑی جنگ کا امکان نہیں، تاہم جی بی کی مخصوص جغرافیائی پوزیشن کے تناظر میں تیاریاں مکمل کی ہوئی ہیں اور بھارت کے کسی بھی اڈونچر کی صوت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔ متعلقہ فائیلیںفیض اللہ فراق گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان ہیں۔ وہ قریب ایک عشرہ تک صحافت کے شعبے سے منسلک رہے۔ جی بی کی سابق نون لیگی حکومت کے دور میں بھی وہ وزیراعلیٰ کے ترجمان رہے۔ 5 جولائی 2023ء کو گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے بعد وجود میں آنے والی حکومت میں وہ دوبارہ سے ترجمان بن گئے۔ اسلام ٹائمز...
جماعت اسلامی کے امیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پہلگام واقعے پر تحقیقات سے بھاگ رہا ہے، امریکی نائب صدر کے بیان سے بھارت کے موقف کو درست کرنے کا تاثر مل رہا ہے، چین کی حمایت پر خراج تحسین، قومی یکجہتی وقت کی ضرورت، بلوچستان کے زخموں پر مرہم رکھنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر امریکی نائب صدر کے بیان کی شدید مذمت کی اور حکومت ِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی سفیر کو طلب کرے اور پوچھے کہ ان کے نائب صدر نے بغیر تحقیقات کے یہ...
حج آپریشن، 98فیصد سرکاری عازمین کرام کو ویزے جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)حج آپریشن 2025 کامیابی سے جاری ہے، 98 فیصد سرکاری عازمین کرام کے حج ویزے جاری ہو چکے ہیں۔مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق بعض نیم خواندہ اور دور دراز علاقوں کے عازمین حج کو بائیو میٹرک کے مسائل درپیش آئے، درست بائیو میٹرک نہ کرنے کے سبب ڈیڑھ فیصد زیر التوا ویزوں کے اجرا پر کام جاری ہے۔ترجمان نے بتایا کہ چند اغلاط والے ویزوں کا دوبارہ اجرا جلد مکمل ہو جائے گا، وزارت کا حج انفارمیشن سیل ایسے عازمین کی معاونت کے لیے مسلسل رابطے میں ہے۔دوسری جانب ترجمان مذہبی امور کا مزید کہنا تھا کہ ویزہ یا نجی...
مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق بعض نیم خواندہ اور دور دراز علاقوں کے عازمین حج کو بائیو میٹرک کے مسائل درپیش آئے، درست بائیو میٹرک نہ کرنے کے سبب ڈیڑھ فیصد زیر التوا ویزوں کے اجراء پر کام جاری ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ چند اغلاط والے ویزوں کا دوبارہ اجراء جلد مکمل ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ حج آپریشن 2025ء کامیابی سے جاری ہے، 98 فیصد سرکاری عازمین کرام کے حج ویزے جاری ہو چکے ہیں۔ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق بعض نیم خواندہ اور دور دراز علاقوں کے عازمین حج کو بائیو میٹرک کے مسائل درپیش آئے، درست بائیو میٹرک نہ کرنے کے سبب ڈیڑھ فیصد زیر التوا ویزوں کے اجراء پر کام جاری ہے۔ ترجمان...
پی ایس ایل سیزن 10 کے 24ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان کا بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی پر سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا، سلامتی کونسل کو بتایا جائے گا کہ بھارتی اقدامات خطے کے لیے کس قدر خطرناک ہیں۔تفصیلات کے مطابق خطے کی حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کے لیے سفارتی سطح پر سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔اس حوالے سے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کو ہدایت کی ہے کہ اقوام متحدہ...
افغان حکام کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کا کابل اور پورے خطے پر ’براہ راست منفی اثر‘ پڑے گا۔ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے تحقیقات یا ثبوت کے بغیر حملہ آوروں کے ’سرحد پار روابط‘ کا عندیہ دیا۔ تاہم پاکستان نے اس دعوے کو سختی سے مسترد کیا اور غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا جس پر اب تک بھارت کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ بھارت کے خلاف جارحانہ اقدامات کے ردعمل میں پاکستان نے جوابی اقدامات کا اعلان کیا، جن میں سرحدی تجارت کو معطل کرنا، بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود اور...
اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے شروع کی گئی جارحیت اور خطے کی تازہ ترین صورت حال سے اقوام متحدہ کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمّد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کو ہدایت کی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ پاکستان نے باضابطہ طور پر خطے کی تازہ ترین صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھارت کے جارحانہ اقدامات، اشتعال انگیزی اور اشتعال انگیز بیانات سے آگاہ کرے گا پاکستان خصوصی طور پر سندھ...
فوٹو فائل پاکستان نے خطے کی تازہ صورتِ حال پر اقومِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کر لیا۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کو سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے خطے کی صورتِ حال پر سلامتی کونسل کو باضابطہ بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان سلامتی کونسل کو بھارت کے جارحانہ اقدامات سے آگاہ کرے گا، سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی غیر قانونی اقدامات کو اجاگر کرے گا۔ پہلگام واقعے کی تحقیقات میں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کو سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان نے سلامتی کونسل کو خطے کی صورتحال پر باضابطہ بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان سلامتی کونسل کوبھارت کے جارحانہ اقدامات سے آگاہ کرےگا جبکہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی غیرقانونی اقدامات کو بھی اجاگر کیا گا۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے واضح کیا جائے گا کس طرح بھارتی جارحانہ اقدامات خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔اعلامیے کے مطابق سفارتی اقدام پاکستان کی عالمی برادری کے...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)مائیکروسافٹ کمپنی نے مشور ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم اسکائپ کو 22 سال کی طویل سروس کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ مائیکروسافٹ کی طرف سے بنائے گئے ایک دوسرے ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم ‘میٹنگ’ کی مقبولیت کے بعد سامنے آیا ہے جس پر کمپنی اب اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔ مائیکروسافٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق ٹیم میں بھی ان خصوصیات کو جاری رکھا گیا ہے جو اسکائپ میں موجود تھیں۔ ٹیم کے ذریعے انفرادی اور گروپ ویڈیو کالز، مسیجنگ اور فائل شیئرنگ جیسی خدمات سے مفت فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ مائیکروسافٹ کے مطابق گزشتہ 2 سالوں میں ٹیم استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔...
اسلام آباد: پاکستان نےباضابطہ طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کو سلامتی کونسل کے اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت ہے ، اجلاس میں پاکستان نے باضابطہ طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، سلامتی کونسل کو بھارت کے جارحانہ اقدامات، اور اشتعال انگیزی سے آگاہ کرے گا اور پاکستان پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی اقدامات کو بھی اُجاگر کرے گا۔ علاوہ ازیں ہندوستان کے جارحانہ اقدامات سے جنوبی ایشیا کی امن...
پاکستان نے خطے کی تازہ صورت حال پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کو ہدایت کی ہے کہ سلامتی کونسل کا اجلاس جلد بلانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام واقعہ: سوئٹزر لینڈ کے بعد یونان نے بھی پاکستان کی تجویز کی حمایت کردی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھارت کے جارحانہ اقدامات سے آگاہ کرےگا۔ ترجمان نے بتایا کہ بریفنگ کے دوران سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے غیرقانونی بھارتی اقدام کو اجاگر کیا جائےگا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان واضح کرے گا کہ بھارتی...
—فائل فوٹو اپوزیشن جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتِ حال پر حکومتی بریفنگ کے معاملے میں پی ٹی آئی کا واضح فیصلہ سامنے آیا ہے۔اپوزیشن جماعت نے حکومتی بریفنگ میں نہ جانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بریفنگ میں شرکت نہیں کرے گی۔سیاسی کمیٹی پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی نے قوم کے نام پیغامات میں دہشت گردی کی مذمت کی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی نے قومی یک جہتی اتحاد اور داخلی استحکام کی ضرورت پر...

ٹیکس افسران کو لامحدود اختیارات دینے کا معاملہ،صدر مرکزی تنظیم تاجران کاشف چوہدری نے فیصلے کو معیشت دشمن قرار دیدیا
ٹیکس افسران کو لامحدود اختیارات دینے کا معاملہ،صدر مرکزی تنظیم تاجران کاشف چوہدری نے فیصلے کو معیشت دشمن قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ تاجر برادی انکم ٹیکس ترمیمی آرڈینس کو یکسر مسترد کرتی ہے ، کرپشن کا بازار گرم کرنے کے لئے ٹیکس افسران کے اختیارات میں لامحدود اضافہ کیا گیاہم ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے لئے ایسے اوچھے ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہونے دیں گے انکم ٹیکس ترمیمی ارڈیننس کے تحت ٹیکس افسران کو لامحدود اختیارات دینے کے معاملے پر کاشف چوہدری صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے اتوار کو جاری بیان میں کہا ہے کہ اس ترمیم کے...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک بھارت صورتحال پرحکومتی بریفنگ میں نہ جانےکافیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف حکومتی بریفنگ میں شرکت نہیں کرے گی ۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے، بانی پی ٹی آئی نے قوم کے نام پیغامات میں دہشتگردی کی مذمت کی، بانی نے قومی یکجہتی، اتحاد اور داخلی استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔ سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ بیرونی جارحیت کی صورت میں ملک کےدفاع کے لیےصفِ اول میں ہوں گے، پی ٹی آئی نے بھارتی پروپیگنڈے پر اصولی مؤقف کو قوم...
خبر رساں ادارے کے مطابق روسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے واضح کیا کہ پاکستان کے پاس انٹیلی جنس شواہد موجود ہیں، جن سے پتا چلتا ہے کہ بھارت کارروائی کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس میں تعینات پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا جواب ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے دینے کا اعلان کردیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق روسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے واضح کیا کہ پاکستان کے پاس انٹیلی جنس شواہد موجود ہیں، جن سے پتا چلتا ہے کہ بھارت کارروائی کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان...
روس میں تعینات پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا جواب ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے دینے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق روسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے واضح کیا کہ پاکستان کے پاس انٹیلی جنس شواہد موجود ہیں، جن سے پتا چلتا ہے کہ بھارت کارروائی کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملے کی کوئی کوشش کی تو اسے ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے جواب دیا جائے گا، مخصوص علاقوں کونشانہ بنانے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے، محسوس ہورہا ہے کہ یہ حملہ قریب ہے اوراس کا خطرہ حقیقی نوعیت...
کراچی‘ لاہور (نوائے وقت رپورٹ + خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر امریکی نائب صدر کے بیان کی شدید مذمت کی اور حکومت ِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی سفیر کو طلب کرے اور پوچھے کہ ان کے نائب صدر نے بغیر تحقیقات کے یہ بیان کیسے دیا؟۔ بھارت پہلگام واقعے پر پاکستان کے تحقیقات کے مطالبے سے بھاگ رہا ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے بیان سے تاثر ملتا ہے کہ امریکہ بھارت کے موقف کو درست تسلیم کر رہا ہے، ہم اس موقع پر اپنے دوست ملک چین کی حمایت کو...
لاہور (کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لیے برآمدات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں، ملک کا روشن مستقبل "اڑان پاکستان" منصوبہ کی کامیابی سے وابستہ ہے۔ پاکستان کو زرعی معیشت سے ٹیکنو اکانومی میں تبدیل ہونا ہوگا،ملک ترقی کی چوتھی پرواز کے دہانے پر ہے ۔ استحکام اور وژن ہی کامیابی کی کنجی ہیں، اب غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں، بطور قوم ملکی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں بجٹ سمٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر...
عالمی سطح پر ڈیجیٹل ٹرینڈز کے بارے میں اعداد وشمار پیش کرنے والی ویب سائٹ ڈیٹا رپورٹل کی طرف سے ’ڈیجیٹل 2025ء: گلوبل اوور ویو رپورٹ‘ کے اعداد وشمار جاری کردیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق فروری 2025 تک دنیا بھر میں 5.56 ارب افراد انٹرنیٹ یوزر تھے جو عالمی آبادی کا 67.9 فیصد بنتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فیس بک نے مونیٹائزیشن پالیسی سخت کردی مذکورہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان میں سے 5.24 ارب سوشل میڈیا صارفین تھے جو دنیا کی 63.9 فیصد آبادی بنتی ہے۔ رپوٹ کے مطابق فروری سنہ 2025 میں سب سے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک تھا اور اسے استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 3.07 بلین رہی۔ واضح رہے کہ فیس بک...
یمن کے وزیراعظم احمد عوض بن مبارک عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے سعودی عرب پہنچنے کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکی حالات میں بہتری اور معاشی بحران سے نمٹنے میں ناکامی پر کابینہ اور عوام کی جانب سے احمد بن مبارک پر مستعفی ہونے کےلیے دباؤ تھا۔ یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کے وزیرِ اعظم احمد عوض بن مبارک نے ہفتے کے روز اپنے استعفے کی اطلاع دی۔ ایک بیان میں مبارک نے کہا کہ انہیں ’’کئی مشکلات‘‘ کا سامنا رہا، جن میں حکومت میں رد و بدل نہ کر سکنے کی دشواری بھی شامل ہے۔ Post Views: 2
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آج کا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ایونٹ میں اب تک دونوں ٹیموں نے 7،7 میچز کھیلے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 9 پوائنٹس ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل ہیں، جبکہ دیگر ٹیم میں ابرار احمد، حسن نواز، حسیب اللہ خان(وکٹ کیپر)، مارک چیپمن، رائلی روسو، کائل جیمیسن، محمد وسیم، فہیم اشرف، خرم شہزاد اور...
مقامی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ یمنی صوبے عدن پر قابض سعودی حمایت یافتہ حکومت، اسوقت خاتمے کے دہانے پر پہنچ چکی ہے جسکے باعث اس کے وزیر اعظم کو استعفے کا اعلان کرنا پڑا ہے! اسلام ٹائمز۔ یمن میں سعودی عرب کے ساتھ منسلک حکومت میں بڑھتے اندرونی اختلافات کے پیش نظر اس جعلی حکومت کے وزیر اعظم احمد عوض بن مبارک نے استعفے کا اعلان کیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق احمد عوض بن مبارک نے اپنے استعفے کا اعلان سوشل میڈیا پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے کیا اور اس بات پر زور دیا کہ یمن کی صدارتی کونسل کے تحت وزیر اعظم ہونے کی حیثیت سے جاری میرا مشن اب ختم ہو چکا ہے۔ واضح...
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کپتان شاداب خان کی انجری کے متعلق اپ ڈیٹ جاری کردی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق شاداب خان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہونگے، گروئن انجری کی وجہ سے آج کے میچ میں آرام کریں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ رات پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے شاداب خان نے تکلیف محسوس کی تھی۔احتیاطی طور پر شاداب خان کا اسکین کروایا گیا۔اسکین کی رپورٹ کا انتظار ہے رپورٹ آنے کے بعد مزید اپڈیٹ سے آگاہ کیا جائے گا۔
کراچی (نیوز ڈیسک) رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت نے فیصل واوڈا کو مونچھیں رکھنے کا مشورہ دے دیا اور کہا بانی پی ٹی آئی مجھے پارٹی چھوڑنے کا خود کہتے تو چھوڑ دیتا۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت نےنجی ٹی وی کے پروگرام ‘ہر لمحہ پرجوش’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں میری فیورٹ ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ ہے۔ شیر افضل کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی خواہش پر میں سیاست میں آیا، بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے مجھے شہرت ملی ہے، بانی پی ٹی آئی اور میرے درمیان معاملات خراب نہیں ہیں، مجھےپتا ہےکس طرح بانی پی ٹی آئی کےکانوں میں باتیں ڈالی...
پاکستان کے ہائی کمشنر برائے برطانیہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت کی الزام تراشیاں صرف جھوٹ پر مبنی ہیں اس کے پاس پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت نہیں۔ غیرملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں ںے بھارت کے حالیہ فالس فلیگ آپریشن کی مذمت کی اور واضح کیا کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت کی الزام تراشیاں صرف جھوٹ پر مبنی ہیں کوئی ثبوت نہیں،بھارت اگر پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے جواب میں کارروائی کرے گا تو اسے 2019 کی طرح سخت جواب ملے گا، یہ کسی بھی خودمختار ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ اپنے دفاع میں کارروائی کرے۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صحت کے شعبہ کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج بحریہ ٹائون میں دوسری سرجیکل کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا-اس موقع پر ڈین پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ پروفیسر فیصل سعود ڈار، پرنسپل پروفیسر ندیم حفیظ بٹ، پروفیسر فاروق سعید خان، پروفیسر فریحہ فاروق، ڈاکٹر صابر ایاز ملک، پروفیسر محمد سلیم، ڈاکٹر عمیر فاروق، پروفیسر عاطقہ، پروفیسر جاوید رضا گردیزی، پروفیسر مجید چوہدری، فیکلٹی ممبران، سرجنز اور دیگرکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دینے کے لیے میڈیا کو ایل او سی کا دورہ کرانے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں وزارت اطلاعات و نشریات نے آج اور کل پاکستانی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان کے لیے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دورے کا اہتمام کیا ہے جس کا مقصد بھارت کی جانب سے پاکستان میں مبینہ "دہشت گرد کیمپوں" کے بارے میں کیے گئے بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا ہے۔ بھارت نے متعدد بار ایل او سی کے ساتھ مبینہ دہشت گرد ٹھکانوں کے حوالے سے جھوٹے اور بے بنیاد دعوے کیے ہیں۔ اس دورے کے دوران، میڈیا نمائندگان کو ان مخصوص مقامات پر لے...
بھارتی فلمی صنعت کی مشہور کپور فیملی گہرے صدمے سے دوچار ہوگئی ہے۔ بالی ووڈ کی چکاچوند دنیا کے پیچھے ایک دکھ بھری خبر نے ہر طرف افسردگی کی لہر دوڑا دی ہے۔ انیل کپور، بونی کپور اور سنجے کپور کی والدہ، اور مشہور فلم پروڈیوسر سریندر کپور کی اہلیہ نرمل کپور انتقال کرگئی ہیں۔ نرمل کپور نے 90 برس کی عمر میں 2 مئی کی شام ممبئی کے کوکیلابین دھیروبھائی امبانی اسپتال میں اپنی آخری سانس لی۔ ان کے انتقال کی وجہ دل کا دورہ بتایا گیا ہے۔ اسپتال کے سی ای او، ڈاکٹر سنتوش شیٹی نے ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شام 5 بج کر 25 منٹ پر دنیا سے رخصت ہوئیں۔ نرمل...
(ویب ڈیسک)امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اقدام کریں کیونکہ یہ دونوں ملکوں کے درمیان نیو کلیئر فلیش پوائنٹ ہے، بھارت جموں وکشمیر میں اپنی انتظامی کوتاہیوں کو دور کرنے کے بجائے سرحدوں سے باہرکیوں دیکھ رہا ہے،ہم پرامن پڑوسی چاہتے ہیں، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے کہا کہ بھارت نے حملہ کیا تو دوایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ خطرناک صورتحال اختیار کرسکتی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے اقدام کریں، مسئلہ کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان نیوکلیئرفلیش پوائنٹ ہے،انہوں نے کہا...
سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی ویب سائٹس اور میڈیا کو بھارتی طیارے کی طرح گرا دیا۔فیصل واؤڈا نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف کی بدولت پاکستان نے بھارتی ویب سائٹس اور انڈین چینلز پاکستان میں بلاک کر دیے۔ بھارت نے حملہ کیا تو 2 ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ خطرناک صورتحال اختیار کرسکتی ہے، رضوان سعید شیخامریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت نے حملہ کیا تو 2 ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ خطرناک صورتحال اختیار کرسکتی ہے۔ فیصل واؤڈا کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں انڈین ویب سائٹس اور ٹاپ ٹی وی چینلز پاکستان میں بلاک کردیے گئے، پاکستان نے انٹرنیشنل پلیٹ فارمز...

بھارت نے پانی روکنے کے لیے کوئی سٹرکچر بنایا تو اسے تباہ کردیں گے، پاکستان کے وزیر دفاع نے خبردار کردیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پانی روکنے کے لیے کوئی اسٹرکچر بنایا تو اسے تباہ کردیں گے۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت نہیں دیا، بھارت اب اپنے ہی بیانیے کا مغوی بن چکا ہے۔خواجہ آصف نے کہاکہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی آسان نہیں، یہ پاکستان کے خلاف اعلان جنگ ہوگا، معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو پاکستان اس اسٹرکچر پر حملہ کردے گا۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ امریکی نائب صدر نے بھارت کے لیے فیس سیونگ کی گنجائش رکھی ہے، بھارت نے فیس...
ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوگا، اجلاس میں موجودہ صورتحال میں حکومتی بیانیے سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا، قومی اسمبلی اجلاس میں بھارتی ممکنہ جارحیت اور فالز فلیگ آپریشن کے اقدامات کی مذمتی قرار داد منظور کی جائے گی۔ واضح رہے کہ بھارت نے پہلگام حملے کاالزام پاکستان پر عائد کیا ہے جس کے جواب میں پاکستان نے بھی مودی سرکار کو سفارتی سطح پر منہ توڑ جواب دیا ہے۔ پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ
اسلام آباد(اوصاف نیوز)بھارتی آبی جارحیت کیخلاف پاکستان عالمی سطح پر بھی سرگرم ہوگیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پانی روکنے کے لیے کوئی اسٹرکچر بنایا تو اسے تباہ کردیں گے۔ خواجہ آصف نے کہاکہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی آسان نہیں، یہ پاکستان کے خلاف اعلان جنگ ہوگا، معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو پاکستان اس اسٹرکچر پر حملہ کردے گا۔ خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت نہیں دیا، بھارت اب اپنے ہی بیانیے کا مغوی بن چکا ہے۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ امریکی نائب صدر نے بھارت کے لیے فیس...
بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی خطرناک ہے ،پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے پاکستان کی 24 کروڑ آبادی متاثر ہوگی ، جنوبی ایشیا میں عدم استحکام میں اضافہ ہوگا پاکستان کے امن اور ترقی کا راستہ کسی بھی بلاواسطہ یا پراکسیز کے ذریعے نہیں روکا جاسکتا، پاکستان کے امن اور ترقی کا راستہ دہشت گردی، جبر یا جارحیت سے نہیں روکا جاسکتا، آرمی چیف کا خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم...
سفارتی ذرائع سے نوٹس میں معاہدے کی معطلی کی ٹھوس وجوہات طلب کی جائیں گی وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور وزارت قانون کا ابتدائی ہوم ورک مکمل کر لیا پاکستان نے بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر نوٹس دینے کا فیصلہ کر لیا۔انڈس واٹر کمیشن کے ذرائع کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر قانونی و آئینی مشاورت کے بعد وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور وزارت قانون نے ابتدائی ہوم ورک کر لیا، سفارتی ذرائع سے نوٹس میں معاہدے کی معطلی کی ٹھوس وجوہات طلب کی جائیں گی۔سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے خلاف عالمی فورمز پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے ، بھارت کی آبی جارحیت کو موثر...
پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی زیر صدارت اجلاس ہوا تھا۔اجلاس میں قومی اسمبلی میں حکومیی بیانیے، بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد اور اس کے مسودے پر مشاورت اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر بھی غور ہوا۔اس سلسلے میں قومی اتفاقِ رائے پیدا کرنے اور اپوزیشن سے بات چیت پر بھی مشاورت کیا گیا۔
پی ایس ایل سیزن 10 کے 22 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ نے کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں