2025-11-19@08:03:07 GMT
تلاش کی گنتی: 29839
«سعودی حکام کو»:
(نئی خبر)
ڈھاکا(انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلادیش کی انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل-1 نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کیخلاف جرائم کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے سزا موت سنادی۔ بنگلادیش کی انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل-1 نے معزول و مفرور وزیراعظم شیخ حسینہ اور ان کے دو اعلیٰ عہدیدار ساتھیوں کے خلاف گزشتہ سال جولائی کی بغاوت کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے جرم میں یہ فیصلہ دیا ہے۔ مقدمے میں سابق وزیر داخلہ اسد الزماں خان کمال اور سابق انسپکٹر جنرل پولیس چودھری عبداللہ المامون کو بھی شریک جرم نامزد کیا گیا ہے۔ اسد الزماں تاحال مفرور ہیں جبکہ مامون زیر حراست ہیں اور اعتراف جرم کیا ہوا ہے۔ مامون ریاستی گواہ بھی بنے ہوئے ہیں۔ 2010 میں ٹریبونل کے قیام...
ماضی کی معروف ہیروئن اور سینیئر اداکارہ کامنی کوشل کی آخری رسومات ادا کردی گئیں جس میں اہل خانہ، فلمی ستاروں اور ان کے مداحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں سات دہائیوں سے راج کرنے والی اداکارہ کامنی کوشل گزشتہ روز جہان فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔ وہ فروری 1927 کو لاہور میں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ عمر رسیدگی سے جڑی بیماریوں میں مبتلا تھیں۔ اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی لیکن موت کی وجہ نہیں بتائی البتہ میڈیا اور مداحوں سے نجی رازداری کو برقرار رکھنے کی درخواست کی ہے۔ ان کے انتقال کی خبر نے نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ دنیا بھر میں موجود ان کے چاہنے والوں کو گہرے...
وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹراورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان استحکام کی منزل کے حصول کے بعداب پائیداراقتصادی نموکی راہ پرگامزن ہے، آبادی کے لحاظ سے وسائل کاانتظام کرنا ہوگا، تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اورموسمیاتی تبدیلیاں پاکستان کیلئے دوبنیادی وجودی خطرات ہیں۔ پاپولیشن کونسل کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ ولنرایبلیٹی انڈیکس آف پاکستان کے اجراء کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان استحکام کی منزل کے حصول کے بعداب پائیداراقتصادی نموکی راہ پرگامزن ہے اوراہم معاشی اشاریوں میں بہتری سے اسے کی عکاسی ہورہی ہے۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اورموسمیاتی تبدیلیاں پاکستان کیلئے دوبنیادی وجودی خطرات ہیں،پاکستان میں آبادی میں اضافہ کی شرح 2.5فیصدکے قریب ہے یہ شرح بہت زیادہ ہے، آبادی...
بنگلہ دیش کی برطرف وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے خلاف عدالتی فیصلے سے قبل اپنے حامیوں کے لیے ایک آڈیو پیغام جاری کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ محمد یونس کی عبوری حکومت عوامی لیگ کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا چاہتی ہے۔ سابق وزیراعظم نے الزام لگایا کہ ان پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں اور وہ ایسے فیصلوں کی پروا نہیں کرتیں۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی خصوصی عدالت نے شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کیخلاف جرائم کا مرتکب قرار دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش کی خصوصی عدالت نے شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کیخلاف جرائم کا مرتکب قرار دے دیا شیخ حسینہ نے کہا کہ عوامی لیگ نچلی سطح...
شاہ زیب خانزادہ کو اہلیہ کے ہمراہ ہراسانی کا سامنا، ویڈیو وائرل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز نجی نیوز چینل کے پروگرام میزبان شاہ زیب خانزادہ کو ان کی اہلیہ کے ہمراہ ایک شاپنگ مال میں ہراساں کیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں ایک شخص شاہ زیب خانزادہ کو شاپنگ مال میں ہراساں کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ Shahzeb Khanzada faces public humiliation.pic.twitter.com/EvZTTA8oMo— Faizan (@faizannriaz) November 16, 2025 ویڈیو میں اس شخص کی جانب سے کہا گیا کہ شاہ زیب خانزادہ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف جو بھی حقائق...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے پہلا فیصلہ جاری کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل پر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر کے حکم امتناع دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت میں جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل پر سماعت کی جس میں پشاور ہائیکورٹ کا آجر اور اجیر کے متعلق فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ دوران سماعت جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیئے کہ غریب مزدور کے پاس سیکورٹی ڈیپازٹ کی مد میں اتنا پیسہ کہاں سے آئے گا، اس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل نے کہا کہ مائی لارڈ یہ کیس غریب مزدوروں...
رائزنگ اسٹارز ٹی20 ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ اس شاندار فتح میں 20 سالہ معاذ صداقت بیٹنگ اور بولنگ میں شاندار کارکردگی دکھا کر ٹیم کا ہیرو بن کر ابھرے۔ معاذ صداقت کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ 15 مئی 2005 کو پیدا ہوئے۔ وہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین اور بائیں بازو کے اسپن بولر ہیں، اور بطور بیٹنگ آل راؤنڈر پاکستان کرکٹ میں ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں میں سے ہیں۔ مزید پڑھیں:رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا معاذ نے چھوٹے عمری سے ہی پلاسٹک بال کے ساتھ گلیوں میں...
پاکستان نے تیسرے اور آخری ہاکی میچ میں بنگلا دیش کو 3-10 سے ہرا دیا، پینالٹی کارنر اسپیشلسٹ محمد سفیان خان ڈبل ہیٹرک کرنے میں کامیاب رہے۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں جگہ کے لیے پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین ڈھاکا میں کھیلی جانے والی تین میچوں کی سیریز کا آخری مقابلہ بھی یکطرفہ ثابت ہوا، پاکستان نے سیریز 3-0 سے اپنے نام کی۔ پاکستان کی جانب سے محمد سفیان خان بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ڈبل ہیٹرک کے ساتھ 6 گول، عبدالرحمٰن نے دو جبکہ ندیم احمد رانا ولید نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ بنگلا دیش کی جانب سے عبداللہ، رقیب الحسن اور اشرف الحسن نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ محمد سفیان خان مین آف دی...
لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ذہنی معذور لڑکی کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے کہا کہ کوٹ لکھپت میں ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق 23 سال کی لڑکی کو نامعلوم شخص تشویشناک حالت میں میو اسپتال چھوڑکرفرار ہوگیا۔
بنگلہ دیش کی عدالت نے حسینہ واجد کو انسانیت کیخلاف جرائم کا مرتکب قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس) بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم حسینہ واجدکو انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے مجرم ٹھہرادیا۔ سابق وزیراعظم حسینہ واجد کیخلاف انسانیت کے جرائم کا مقدمہ گزشتہ سال سے زیر سماعت تھا جس میں انہیں سزائے موت دینے کی استدعا کی گئی تھی۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں قرار دیا گیا تھا کہ گزشتہ سال 15 جولائی سے 5 اگست کے درمیان حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے تقریباً 1400 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے، جو 1971 کی...
—فائل فوٹو انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کی 3 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ پراسیکیوشن نے آج بھی مقدمات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا۔دوران سماعت شاہ محمود قریشی کے وکیل نے کہا کہ پراسیکیوشن ضمانت پر فیصلے کو لٹکانے کی کوشش کر رہی ہے، ان سے پوچھیں ہر بار وعدہ کرتے ہیں ریکارڈ پیش کیوں نہیں کرتے؟جس کے بعد عدالت نے شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔
خیبر پختونخوا کابینہ میں ’ایکشن اِن ایڈ آف سول پاور‘ ختم کرنے کی منظوری ، کیا اب آپریشنز ختم ہوں گے؟
خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی کابینہ نے اپنے پہلے اجلاس میں ’ایکشن اِن ایڈ آف سول پاور‘ ریگولیشنز کو ختم کرنے اور صوبائی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لینے کی منظوری دی ہے۔ ترجمان خیبر پختونخوا حکومت شفیع اللہ جان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو اس قانون پر شدید تحفظات تھے اور کابینہ اجلاس میں اس کے خاتمے کی منظوری دی گئی۔ اُن کے مطابق ’ایکشن اِن ایڈ آف سول پاور‘ کا خاتمہ بنیادی انسانی حقوق کا تقاضا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: ایکشن ان ایڈ آف سول پاور آرڈینس کیا ہے، پی ٹی آئی کی قانون سازی پر علی امین گنڈاپور کو تحفظات کیوں؟ تاہم قانونی ماہرین کے مطابق اس...
معروف پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے حال ہی میں نیپال میں ہونے والے اپنے کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم اٹھانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث اور تنقید پر ردعمل دیا ہے۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر طلحہ انجم کے نیپال میں ہونے والے ایک کنسرٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر پاکستانی صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔ کئی صارفین نے ریپر کے اس عمل کو سیاسی تناظر میں دیکھا، جبکہ بعض مداحوں نے اسے فن اور ثقافت کی حدوں سے بالاتر ایک اقدام قرار دیا۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) طلحہ انجم نے اب...
پاکستان کے مقبول ترین اداکار اور گلوکار فواد خان نے پاکستان آئیڈل میں جج کے طور پر اپنی شمولیت پر ہونے والی تنقید کا ایک بار پھر دلچسپ جواب دے دیا۔ فواد خان پاکستان، بھارت، بنگلادیش سمیت دنیا بھر میں بےحد مقبول ہیں، فواد خان نے بالی ووڈ میں بھی کامیاب انٹری دے کر اپنی کامیابی کا لوہا منوایا اور فلم ’خوبصورت‘، ’کپور اینڈ سنز‘ اور ’اے دل ہے مشکل‘ جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کی۔ ان دنوں فواد خان پاکستان آئیڈل میں بطور جج شریک ہیں، جس پر مختلف سوشل میڈیا صارفین اور گلوکاروں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے، ناقدین کا کہنا ہے کہ فواد خان گلوکاری کے مقابلے کے جج بننے کے اہل...
شاہد سپرا: وفاقی حکومت نے بجلی کے شعبے میں پری پیڈ میٹرنگ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت صارفین کو کارڈ کے ذریعے بجلی کی ادائیگی کرنی ہوگی، جس میں بیلنس کروا کر بجلی استعمال کی جا سکے گی۔ ذرائع کے مطابق، جب کارڈ بیلنس ختم ہو جائے گا تو بجلی کی سپلائی خودکار طور پر معطل ہو جائے گی, صارفین کو بجلی بحال کرنے کے لیے کارڈ میں دوبارہ بیلنس کرانا ہوگا، اور جیسے ہی کارڈ ری چارج ہوگا، بجلی کی سہولت بحال ہو جائے گی۔ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق وفاقی حکومت کے مطابق اس پراجیکٹ سے صارفین کو بلوں کی ادائیگی...
آئین کی پاسداری کیلئے دو طریقہ کار ہیں، یا استعفیٰ دیا جائے، یا سسٹم میں رہ کر کوشش کی جائے،سینیٹر علی ظفر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے کہاکہ آئین کی پاسداری کیلئے دو طریقہ کار ہیں، یا استعفیٰ دیا جائے، یا سسٹم میں رہ کر کوشش کی جائے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سینیٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہماری عدلیہ کی تاریخ میں بہت اتار چڑھاؤآتے ہیں،عدلیہ پر بہت زوال بھی آیا، عدلیہ کو ختم کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔ ان کاکہناتھا کہ آئین کی پاسداری کیلئے دو طریقہ کار ہیں، یا استعفیٰ دیا جائے، یا سسٹم میں رہ کر کوشش کی جائے، خاموش رہنا سسٹم کا ساتھ دینے کا برابر ہے،ان کاکہناتھا کہ تحریک اچانک شروع نہیں ہوتی، انشاء اللہ تحریک چلے گی۔ ...
سپریم کورٹ میں منشیات کیس کے ملزم کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے منشیات کی سپلائی نہ روکنے پر متعلقہ سرکاری اداروں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے اینٹی نارکوٹکس فورس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ منشیات شہروں تک آخر پہنچتی کیسے ہے، بارڈر پر اسے کیوں نہیں روکا جاتا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں ملزم کو کیوں بری کیا؟ انہوں نے کہا کہ اگر بارڈر سے لیکر ایک ہزار کلومیٹر اندر تک منشیات پہنچ رہی ہیں تو یہ سنگین غفلت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251117-11-9 جیکب آباد (نمائندہ جسارت) پیما کا ملک گیر اور بین الاقوامی خدمت کا عزم: جیکب آباد کے نجی ہوٹل میں پروقار تقریب کا انعقاد. پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) جیکب آباد کے تحت ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ پروقار تقریب میں پیما کی مرکزی قیادت اور مقامی ڈاکٹروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خاص صدر پیما پاکستان، پروفیسر عاطف حفیظ نے ڈاکٹرز کو اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہونے اور عالمی سطح پر خدمتِ انسانیت کا شعور اجاگر کیا۔صدر پیما پاکستان پروفیسر ڈاکٹر عاطف حفیظ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیما کا بنیادی مقصد ملک بھر کے ڈاکٹروں کو اسلام کے بنیادی اصولوں پر عمل کرنے کی ترغیب دینا...
کراچی ( نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلزپارٹی نے 30 نومبر کو ضلعی سطح پر یوم تاسیس منانے کا اعلان کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی ہمایوں خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کے تمام اضلاع میں یوم تاسیس کے حوالے سے پروگرام کرے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پارٹی کے تمام ضلعی عہدیداران اپنے اپنے اضلاع میں یوم تاسیس کے انتظامات کریں۔ ہمایوں خان نے کہا کہ یوم تاسیس کے موقع پر پانچ دہائیوں سے زائد عرصے پر مشتمل پاکستان پیپلزپارٹی کی جدوجہد کو اجاگر کیا جائے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نواب شاہ (نمائندہ جسارت) صوبائی محتسب سندھ برائے خواتین کو ہراسانی سے تحفظ کی ریجنل آفس شہید بینظیر آباد کی جانب سے خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسانی سے بچاو? کے حوالے سے ایک روزہ آگاہی و تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ شہید بینظیر آباد خان محمد زرداری نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی جبکہ مختلف سرکاری محکموں کے افسران، خواتین عملہ، سول سوسائٹی کی نمائندہ خواتین اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیشن کی صدارت فیض رسول شاہ راشدی (ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج و کنسلٹنٹ صوبائی محتسب ریجنل آفس شہید بینظیر آباد) نے کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر خان محمد زرداری...
سکیورٹی کونسل ووٹنگ سے قبل اسرائیل کا ایک بار پھر فلسطین کو قبول نہ کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور دیگر حکومتی ارکان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی حمایت یافتہ غزہ امن منصوبے کی توثیق کرنے والی قرارداد پر ووٹنگ سے قبل فلسطینی ریاست کو ایک بار پھر قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قرارداد کا مسودہ اسرائیل اور حماس کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں جنگ بندی کے معاہدے کی پیروی ہے جس میں کونسل کو غزہ میں ایک عبوری انتظامیہ اور ایک عارضی بین الاقوامی سیکورٹی فورس کی تعیناتی پر آمادہ کرے گا۔ پچھلے مسودوں...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے منشیات سپلائی نہ روکنے پر سرکاری اداروں پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ منشیات کو بارڈر پر کیوں نہیں روکا جاتا؟ یہ شہروں تک کیسے پہنچتی ہے؟ منشیات کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت پر جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی اور اے این ایف کو ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے دوران سماعت کہا کہ منشیات شہروں تک آخر پہنچتی کیسے ہے؟ بارڈر پر منشیات کو کیوں نہیں روکا جاتا؟ بارڈر سے ایک ایک ہزار کلومیٹر تک منشیات اندر کیسے آ جاتی ہے؟ یہ ضیاء الحق کا دیا ہوا...
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور دیگر حکومتی ارکان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی حمایت یافتہ غزہ امن منصوبے کی توثیق کرنے والی قرارداد پر ووٹنگ سے قبل فلسطینی ریاست کو ایک بار پھر قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قرارداد کا مسودہ اسرائیل اور حماس کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں جنگ بندی کے معاہدے کی پیروی ہے جس میں کونسل کو غزہ میں ایک عبوری انتظامیہ اور ایک عارضی بین الاقوامی سیکورٹی فورس کی تعیناتی پر آمادہ کرے گا۔ پچھلے مسودوں کے برعکس اس قرارداد کے تازہ ترین ورژن میں مستقبل کی ممکنہ فلسطینی ریاست کا ذکر ہے جس کی اسرائیلی حکومت سخت خلاف ہے۔ گزشتہ روز اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں نیتن...
ویب ڈیسک :چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھارت اے کے خلاف پاکستان شاہینز کی فتح کو فخر کا لمحہ قرار دیدیا۔ محسن نقوی نے رائزنگ سٹار ایشیا کپ میں پاکستان کی فتح پر کہا کہ ٹورنامنٹ میں دبنگ، نڈر اور ناقابل فراموش پرفارمنس قابل تعریف ہے۔ دوسری جانب چیئرمین پی سی بی نے سری لنکاکے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ پر بھی مبارکباد دی۔ انہو ں نے کہا کہ بیک ٹوبیک شاندارپرفارمنسز پرکھلاڑیوں،کوچز اور انتظامیہ کے جذبے پر فخر ہے, ان لڑکوں پربھروسہ اوریقین رکھیں، یہ ملک کے لیے اپنا سب کچھ دے رہے ہیں۔ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اس کے علاوہ گورنر سندھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی اپوزیشن جماعت نے بہار اسمبلی انتخابات کے بعد حکومتی اتحاد پر بھاری مالی بے ضابطگیوں کا الزام عائد کردیا ہے۔اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی حکومت نے الیکشن جیتنے کے لیے اربوں روپے عوام میں بانٹے۔ یہ الزامات بھارتی سیاست میں ایک نئی بحث چھیڑ رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق جن سوراج پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے عالمی بینک سے لیے گئے 14 ہزار کروڑ کے قرض سمیت مجموعی طور پر 40 ہزار کروڑ روپے عوامی مراعات اور ووٹ خریدنے پر خرچ کیے۔ پارٹی کے صدر ادے سنگھ کے مطابق مکھیا منتری مہیلا روزگار یوجنا کے تحت ہر خاتون کو 10 ہزار روپے دیے گئے، اور یہ رقم انتخابات سے ایک...
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا سے ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ ایاز صادق نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے سیریز کے دوران شاندار کھیل اور بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی کرکٹ ٹیم کی صلاحیتوں، عزم اور کارکردگی پر مکمل اعتماد ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ہر حریف ٹیم کے خلاف جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ایاز صادق کا قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دوسری جانب گورنر سندھ نے بھی سری لنکا کے خلاف پاکستان کی ون ڈے سیریز میں 0-3 سے فاتحانہ کامیابی پر...
خیبرپختونخوا حکومت کے لیے صحت کارڈ پر علاج معالجے کی مفت سہولیات کی فراہمی برقرار رکھنا بڑا چیلنج بن گیا۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق بیمہ کمپنی سے عارضی معاہدہ چل رہا ہے، پرانے ریٹ پر ہسپتالوں میں جاری آپریشنز کے سلسلہ میں مشکلات کا سامنا ہے، حکومت پر اربوں روپے واجب الادا ہو چکے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت اربوں روپے کے بقایاجات کو ختم کرنے کے لیے قسطوں میں رقم کی ادائیگی کرکے کام چلانے لگی، بیمہ کمپنی سے 5 سالہ معاہدہ ختم ہوا تو صرف ایک سال کے لیے تجدید کر دی گئی۔یاد رہے کہ نجی کمپنی کے ساتھ معاہدہ گزشتہ سال ختم ہو گیا تھا، تاحال مستقل معاہدہ نہیں ہو سکا، سرکاری اور نجی ہسپتال پرانے ریٹس...
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں موبائل فون انٹرنیٹ 3جی اور 4جی سروس ساتویں روز بھی معطل ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقت کے مطابق موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی بندش میں 2 روز کا اضافہ کرتے ہوئے 18 نومبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مسلسل بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی اداروں کی سفارش پر مزید توسیع کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل موبائل فون انٹرنیٹ سروس 10 نومبر سے 16 نومبر تک معطل رہی، تاہم ممکنہ خطرات کے باعث اب اسے مزید بڑھا دیا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کین کمشنر پنجاب کی کرشنگ شروع نہ کرنے والی ملوں کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکی کام کر گئی اور 27 شوگرملزنے کرشنگ شروع کر دی ہے۔ ادھر وفاقی حکومت نے شوگر سیکٹر کو مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ اس حوالے سے تیار کی گئی سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو ایک دو روز میں پیش کی جائیں گی۔وفاقی وزیرغذائی تحفظ رانا تنویر نے چینی سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حکومتی تجویز کے مطابق نئی شوگرملز لگانے پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں گی جبکہ امپورٹ اور ایکسپورٹ کوٹے کا نظام بھی مکمل طور پر ختم کرنے کی سفارش شامل ہے‘حکومت چاہتی ہے کہ چینی کی قیمتوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک میں چینی کی قیمتیں تیزی سے اوپر جا رہی ہیں۔ کوئٹہ میں فی کلو چینی 230 روپے تک پہنچ گئی ہے، جب کہ کراچی، لاہور اور پشاور میں مختلف مقامات پر 190 سے 200 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔اسی صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت نے شوگر سیکٹر کو مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خصوصی کمیٹی کی تیار کردہ سفارشات جلد وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔ وزیرِ غذائی تحفظ رانا تنویر کے مطابق مستقبل میں چینی کی درآمد یا برآمد کا فیصلہ مارکیٹ فورسز خود کریں گی۔پنجاب میں چینی کی پیداوار سے متعلق پیش رفت بھی سامنے آئی ہے۔ صوبے کی 41 میں سے 27 شوگر ملوں نے کرشنگ...
’طلحہ انجم کو گرفتار کیا جائے‘ کانسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے پر پاکستانی گلوکار تنقید کی زد میں
پاکستانی ریپرز طلحہٰ انجم اور طلحہٰ یونس نیپال میں ہونے والے اپنے حالیہ کنسرٹ کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث کا مرکز بن گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنسرٹ کے دوران طلحہٰ انجم بھارتی پرچم ہاتھ میں اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ ان کے ساتھ اسٹیج پر موجود طلحہٰ یونس نے نیپالی پرچم تھام رکھا ہے۔ Talha Anjum, the famous Pakistani rapper from Karachi whose Spotify and YouTube are blocked in India, waves the Indian flag at his Nepal concert. pic.twitter.com/sJi6GEsu1b — Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) November 16, 2025 ویڈیو سامنے آتے ہی متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اس اقدام پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا اور طلحہٰ انجم...
پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 3 میچوں کی ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 0-3 سے کلین سوئپ مکمل کرلیا جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر پیغام میں ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے کرکٹ کی یکجہتی کی خوبصورت مثال پیش کی۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کرلیا انہوں نے قومی ٹیم، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے سری لنکن ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کی...
ویب ڈیسک : نادرا نے یونین کونسل سے میرج سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا باقاعدہ طریقہ بتا دیا ہے۔ ہر شادی شدہ جوڑے کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی شادی کی رجسٹریشن یونین کونسل میں کروائیں۔ ذیل میں نکاح نامہ یا میرج سرٹیفکیٹ جاری کروانے کا مکمل طریقہ درج ہے۔ ضروری دستاویزات:اصل نکاح نامہدلہا اور دلہن کے شناختی کارڈ کی نقولدلہا اور دلہن کے والدین کے شناختی کارڈ کی نقولنکاح کے گواہوں کے شناختی کارڈ کی کاپیاں ایڈیشنل آئی جی آغایوسف کےوالدانتقال کرگئے شادی کی رجسٹریشن کے لیے دلہا یا دلہن میں سے کوئی بھی ایک یونین کونسل جا سکتا ہے۔ وہاں موجود عملہ تمام دستاویزات کی جانچ پڑتال کرے گا۔ اگر کاغذات درست ہوں تو عملہ نکاح...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ کانگریس کی اُس کوشش کی حمایت کرتے ہیں جس کے تحت بدنام زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق مزید سرکاری فائلز پبلک کرنے کے لیے اس ہفتے ایوانِ نمائندگان میں متوقع ووٹنگ کی جائے گی۔ مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا یوٹرن، میئر نیویارک ظہران ممدانی کی مدد کرنے کو تیار ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ہاؤس ریپبلکنز کو ایپسٹین فائلز جاری کرنے کے حق میں ووٹ دینا چاہیے، کیونکہ ہمارے پاس چھپانے کو کچھ نہیں۔ انہوں نے ایپسٹین سے متعلق تنازع کو ڈیموکریٹ دھوکا بھی قرار دیا۔ صدر ٹرمپ پر ناقدین الزام لگاتے رہے ہیں کہ وہ مبینہ طور پر فائلز...
چین نے جاپانی وزیراعظم کے بیان پر شدید ردعمل میں جاپانی سفیر کو طلب کر لیا، چینی وزارت خارجہ نے کہا تائیوان چین کا حصہ ہے، کسی بھی مداخلت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جاپان اور چین کے درمیان کشیدگی بڑھنے لگی۔ جاپانی وزیراعظم سانائے تاکائچی نے جارحانہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو جاپان چین کے خلاف فوجی کارروائی کرسکتا ہے۔ چین نے جاپانی وزیراعظم کے بیان پر شدید ردعمل میں جاپانی سفیر کو طلب کر لیا، چینی وزارت خارجہ نے کہا تائیوان چین کا حصہ ہے، کسی بھی مداخلت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ چین نے اپنے شہریوں کو جاپان کے سفر سے خبردار کر دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیا۔ ای سی پی پنجاب کے ترجمان کے مطابق نوٹس چودھری کی فیصل آباد کے حلقہ پی پی-116 کے دورے اور اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے باعث جاری کیا گیا۔ مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر اہم فیصلے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (ڈی ایم او) فیصل آباد نے رپورٹ میں بتایا کہ طلال چودھری کی سرگرمیاں الیکشن ایکٹ 2017 اور کوڈ آف کنڈکٹ کے منافی ہیں۔ ای سی پی نے طلال چودھری سے 2 روز کے اندر تحریری جواب طلب کر...
لاہور+ لندن (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے برداشت اور رواداری کے فروغ کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے رواداری کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے۔ بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور پرتشدد تنازعات کے اس دور میں رواداری اور برداشت کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ نفرت، عدم برداشت اور نا اتفاقی کا خاتمہ محبت، برداشت اور اتفاق کے ساتھ ہی ممکن ہے۔ آئیے ہم دنیا کو رواداری کے ساتھ سب کے رہنے کیلئے ایک بہتر جگہ بنانے کا عہد کریں۔ رواداری اختیار کریں اور برداشت کے راستے پر چلیں۔ دنیا پہلے ہی عدم برداشت کے باعث بے شمار مسائل میں الجھی ہوئی ہے۔...
وی ایکسکلوسیو، حکومت سیاسی درجہ حرارت میں کمی پر متفق، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ جلد ہوگا، فواد چوہدری
سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی درجہ حرارت میں کمی اور عمران خان کو ریلیف دلوانے کے لیے حکومت کے سینیئر وزرا اور اسپیکر سے کی گئی ملاقاتوں میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور پی ٹی آئی کے ساتھ مڈل گراؤنڈ پیدا کرنے کے لیے ان ملاقاتوں کا دوسرا دور جلد شروع ہو رہا ہے۔ ’وی نیوز‘ کے پروگرام ’سیاست اور صحافت‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کے سینیئر وزرا اور اسپیکر سے ہونے والی ملاقاتوں میں یہ اتفاق طے پایا ہے کہ سیاسی درجہ حرارت کم ہونا چاہیے، تاہم حکومت کا یہ شکوہ برقرار ہے کہ ماضی میں پی ٹی آئی کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی، غیر قانونی امیگریشن برداشت نہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین نے لاہور ائرپورٹ کا اچانک دورہ کیا، جو 2 گھنٹے تک جاری رہا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے امیگریشن کاؤنٹرز پر رش اور سست روی دیکھ کر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور عملے کو جلد پراسیس مکمل کرنے کی ہدایت کی، دونوں وزراء نے بیرونِ ملک جانے والے مسافروں سے بات چیت کی اور امیگریشن پراسیس کے بارے پوچھا۔ دورے کے دوران وزیر اوورسیزپاکستانیزسالک حسین نے سفری دستاویزا پر پروٹیکر اسٹیکرز چیک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251117-08-23 کوئٹہ (صباح نیوز) ہفتے کی صبح مچھ کے قریب سوئی سدرن گیس کمپنی کی ہائی پریشر ٹرانسمیشن پائپ لائن میں پڑنے والے شگاف پر مرمتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سوئی سدرن گیس کا تکنیکی عملہ 18 انچ قطر کی QPCEP پائپ لائن کی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کیلیے مستعدی سے مصروف عمل ہے جسے اندازاً آج(پیر) شام تک مکمل کر لیا جائے گا۔ سوئی سدرن گیس کی انتظامیہ کوئٹہ میں گیس کی فراہمی اپنی متبادل 12 انچ قطر QPL لائن کے ذریعے محدود سطح (کم پریشر) پر خصوصاََ کھانے کے اوقات کے دوران برقرار رکھنے کی بھرپور کاوشیں کر رہی ہے۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251117-08-1 اسلام آ باد ( مانیٹر نگ ڈ یسک )وفاقی حکومت نے شوگرسیکٹرکو مکمل ڈی ریگولیٹ کرنیکا فیصلہ کرلیا۔ ملک کے چینی کے شعبے کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی سفارشات تیارکرلی گئیں۔ وفاقی وزیراویس لغاری کی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی نے سفارشات تیارکیں اور کمیٹی کی سفارشات ایک دو دن میں وزیراعظم شہبازشریف کوپیش کی جائیں گی۔وفاقی وزیرغذائی تحفظ رانا تنویر نے ڈی ریگولیشن کی سفارشات کی تصدیق کی اور کہا کہ شوگرسیکٹر کی اینڈ ٹو اینڈ ڈی ریگولیشن کی جائیگی، حکومت چاہتی ہے چینی کی قیمتوں کا تعین امپورٹ ایکسپورٹ مارکیٹ فورسزکریں۔راناتنویر کا کہنا تھاکہ کچھ شوگرملز نے کرشنگ شروع کردی، 36 سے زائد نے بوائلران کردیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرشنگ دسمبرکے پہلے ہفتے تک...
حکومت نے ملک کو مشکل ترین حالات سے نکال کر درست سمت میں ڈال دیا، شہباز شریف سپہ سالار سید عاصم منیر اور افواج پاکستان نے ملک دشمنوں کو ناکوں چنے چبوا کر مورال بلند کیا وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک کو مشکل ترین حالات سے نکال کر درست سمت میں ڈال دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع و ہوا بازی محترمہ زیب جعفر نے ملاقات کی، ملاقات میں پارلیمانی امور، دفاعی اور ہوابازی کے شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی اکانومی اور معیشت کامیابوں کی جانب گامزن ہے، ملک سے مہنگائی،...
حکومت سندھ نے حال ہی میں اسداللہ ابڑو کو سیکرٹری لیبر سندھ جبکہ ذوالفقار نظامانی کو ڈائریکٹر جنرل لیبر سندھ مقرر کیا ہے۔ ان تقرریوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی، وقار میمن، فرحت پروین، اسلم سموں، ری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قسط2 بلوچستان کے کان کنوں کی زندگی غربت اور خطرے کے درمیان جھول رہی ہے۔ مزدوروں کو نہ رہائش، نہ صحت، نہ تعلیم کی سہولت میسر ہے۔ وہ ایسے عارضی جھونپڑوں میں رہتے ہیں جہاں پینے کا صاف پانی تک نایاب ہوتا ہے۔ ان کی محنت صوبے کی معیشت کو توانائی فراہم کرتی ہے مگر ان کے اپنے گھروں میں اندھیرا ہے۔ یہ طبقاتی تفاوت دراصل ایک بڑی معاشی ناانصافی کی علامت ہے، جہاں وسائل سے مالا مال صوبے کے باسی اپنی ہی دولت کے ثمرات سے محروم ہیں۔ کان کن بلوچستان کے اصل معمار ہیں، مگر انہیں ریاست کے صنعتی ڈھانچے میں کبھی تسلیم ہی نہیں کیا گیا۔ـ-4 جنرل اینڈ مائننگ ڈیپارٹمنٹ کا کردار بلوچستان میں مائنز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">الریاض (وسیم خان) امیرمرکزی جمعیت اہلِ حدیث سعودی عرب مولانا عبدالمالک مجاہد نےامیرجمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے ناظمِ مالیات حافظ فیصل افضل شیخ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد لائقِ تحسین ہیں جو امتِ مسلمہ میں اتحاد، علم و عمل اور خدمتِ خلق کے جذبے کو پروان چڑھاتے ہیں۔ وہ الریاض میں امیرجمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے ناظمِ مالیات حافظ فیصل افضل شیخ کے اعزاز میں منعقدہ پروقار تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ جس میں سعودی عرب اور پاکستان کی ممتاز دینی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ مولانا عبدالمالک مجاہد نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ دینی و فلاحی خدمات کے فروغ میں مرکزی جمعیت کا کردار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251117-01-18 واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی جس سے چین اور امریکا کے تعلقات مزید خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔امریکا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پہلی بار تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دی ہے، تائیوان 330 ملین ڈالر کے معاہدے کے تحت ایف 16، سی 130 کے پرزے خریدے گا۔ اس معاملے پر چینی وزارت خارجہ نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اسلحہ کی فروخت چین کی خود مختاری اور سلامتی کے لیے خطرہ ہے، امریکا باضابطہ طور پر ون چائنہ پالیس کی حمایت کرتا ہے۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251117-01-13 کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اتوار کے روز مین گیٹ باغِ ابن قاسم کلفٹن میں،بیچ ویو اور بے نظیر پارک کی دیواریں غیر قانونی توڑنے کے خلاف اور پارک کے تحفظ کے لیے کلفٹن کے عوام کے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی کی کوئی جگہ قبضہ مافیاؤں سے محفوظ نہیں رہی، شہر کے پارکس، گراؤنڈز اور سرکاری زمینیں مافیا کے رحم و کرم پر ہیں۔انہوں نے واضح اعلان کیا کہ جماعت اسلامی پارکس پر قبضے کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ ہم نہ صرف عوام کے ساتھ کھڑے ہیں بلکہ بھرپور جدوجہد و مزاحمت کریں گے،عدالت بھی جائیں گے اورایوان میں بھی یہ مسائل اٹھائیں گے تاکہ کراچی کے تمام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کاای کامرس کاشعبہ آئندہ پانچ برس میں ہزاروں روزگارکے مواقع پیداکرنے کی صلاحیت رکھتاہے، تاہم ماہرین نے خبردارکیاہے کہ اگر حکومت نے فوری طور پر انسانی وسائل کی ترقی، اسکلڈورک فورس کی کمی اور تربیتی نظام کی بکھری ساخت کو درست نہ کیا تو یہ صلاحیت عملی شکل اختیار نہیں کرسکے گی۔تیز رفتار ڈیجیٹل اپنایاجانے اور متوقع ای کامرس پالیسی 2.0 کے باوجود، ماہرین نے کہاکہ پاکستان اپنے ہدف حاصل نہیں کر پائے گا،جب تک انسانی سرمائے،جدید اسکلز اور جدید لاجسٹکس و پیمنٹ انفراسٹرکچر میں فوری سرمایہ کاری نہیں کی جاتی۔ماہرین نے نشاندہی کی کہ پاکستان کا ای کامرس اور اس سے منسلک شعبے اگلے چندبرسوں میں ہزاروں نئی ملازمتیں پیداکرسکتے ہیں،تاہم اس کیلیے حکومت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> (1)پاکستان کے آئین میں جو 27 ویں ترمیم ہوئی ہے، اسے تاریخی، فوجی، عالمی اور علاقائی جیو پالیٹکس کے تناظر میں سمجھنے کی کوشش کریں۔ ڈونلڈ ٹرمپ امن کے راستے کی باتیں تو کرتے ہیں، مگر دراصل وہ جنگ کی راہ پر مسلسل گامزن ہیں۔ انہوں نے اپنے محکمہ دفاع کا نام بدل کر محکمہ جنگ قرار دے دیا، تاکہ کسی کو ان کے مقاصد پر شک کی خلش ہی نہ ہو۔ اسرائیل کو فلسطین میں نسل کشی کی کھلی چھوٹ مل جائے گی، اور اسے مسلسل ہتھیاروں کی فراہمی جاری رہے گی۔ یوکرین میں لڑائی کا شعلہ بھڑکتا رہے گا، اور تیسرا محاذ انڈیا، پاکستان اور افغانستان کا کھلا ہے۔ مگر اصل میں یہ صرف افغانستان کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ حکومت ای چلان کے علاوہ کہیں دکھائی نہیں دے رہی ہے اور کراچی میں موت کا رقص جاری ہے، یہ شہر، جو کبھی روشنیوں اور زندگی کی علامت تھا، آج ایسی بے بسی کی تصویر بن چکا ہے جہاں شہریوں کی جان کی کوئی قیمت نہیں رہی۔ ہر روز کوئی نہ کوئی حادثہ، کوئی قتل، کوئی دل دہلا دینے والی خبر… اور حکمرانوں کی طرف سے مکمل خاموشی، بے حسی اور غیر موجودگی۔ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے یہ شہر اپنے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے، جسے نہ کوئی سنبھالنے والا ہے نہ پوچھنے والا ہے۔ تازہ واقعات نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ کراچی میں ٹریفک مافیا ہو یا جرائم پیشہ عناصر، دونوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھلیے جانے والے تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔سری لنکن ٹیم پہلےکھیلتے ہوئے 46 ویں اوور میں 211 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔سری لنکا کی جانب سے سدیرا سمارا وکرما نے 48،کوشال مینڈس نے 34 ، پوون رتنائیکے نے 32 اور کامل مشارا نے 29 رنز بنائے۔گرین شرٹس کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے3، حارث رؤف اور فیصل اکرم نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔پاکستان نے 212 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی...
شاہین شاہ آفریدی نے کامیابی کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو دیتے ہوئے کہا کہ ایک اچھی ٹیم کی نشانی یہی ہے کہ ہر میچ میں نیا ہیرو سامنے آتا ہے، ٹیم میں تبدیلی کی پالیسی ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہورہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کرلیا شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ایک اچھی تبدیلی پالیسی جاری ہے اور ہر بولر کو موقع دیا جارہا ہے، جس سے ٹیم کا کمبی نیشن مضبوط ہوا ہے۔ ان کے مطابق نئے بالرز ہر میچ کے لیے تیار رہتے ہیں اور آج بھی یہی ہوا۔ انہوں نے نوجوان بولر فیصل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے صحافیوں کو درپیش بڑھتی ہوئی دھمکیوں اور ہراسمنٹ کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں اور ان کے خاندانوں کے نام و پتے سوشل میڈیا پر شیئر کرنا اور ان کے خلاف قتل پر اکسانا انتہائی مذموم حرکت ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جیو نیوز کے پروگرام پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح مزمل صاحب کے گھر میں گھس کر دھمکیاں دی گئیں اور شاہزیب خانزادہ کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ ہوا، وہ شدید قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی شہری، خصوصاً صحافی، کو اپنے اہلِ خانہ کے...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میں بھارت کو شکست دینے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے لیے آج کا دن انتہائی فخر کا لمحہ ثابت ہوا، جہاں پاکستان شاہینز نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ What a proud moment for Pakistan and for the Board today! ????????✨ Our Pakistan Shaheens defeated India A by 8 wickets, chasing down the target in just 13.2 overs. A dominant, fearless and unforgettable performance in the Asia Cup Rising Stars Tournament in Doha....
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان میں عالمی خلائی کانفرنس کا آغاز 18 نومبر کو ہو گا ۔عالمی خلائی کانفرنس کا موضوع “پائیدار ترقی کے لئے خلائی سائنس ٹیکنالوجی کا کردار”ہے ۔ موسمی تبدیلی ، غذائی تحفظ ، آفات سے نمٹنے اور پائیدار انفراسٹرکچر پر خصوصی سیشنز ہوں گے۔میڈیا ذرائع کا کہناہے کہ سپارکو کے مطابق کانفرنس میں 25 ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے۔ اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔تین روزہ کانفرنس سپارکو اور انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے اشتراک سے منعقد ہو رہی ہے ۔ دو ہزار سے زائد ملکی و غیرملکی ماہرین کی شرکت متوقع ہیں ۔ کانفرنس میں پانچ پلینری سیشنز، تئیس تکنیکی اور بارہ ماسٹر کلاسز شامل ہیں ۔ترکیہ ، منگولیا اور امریکا کے خلاباز فورم میں...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی نئی تقرری نہایت موزوں فیصلہ ہے اور اس منصب کے لیے ان سے بہتر کوئی اور شخصیت نہیں ہو سکتی۔ ایون فیلڈ برطانیہ سے وطن واپسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاک بھارت جنگ کے دوران اپنی شاندار قیادت کا مظاہرہ کیا، اور وہ اس عہدے کے حقیقی طور پر مستحق ہیں۔ مزید پڑھیں: جادو ٹونے سے چلنے والی پی ٹی آئی حکومت کی حقیقت پوری دنیا کے سامنے آگئی، مریم نواز انہوں نے کہاکہ ہم سے انتقام لینے والوں سے قدرت نے انتقام لیا، حلفاً کہتی ہوں کہ میں نے کسی سے انتقام...
تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی مسلسل ناکامیوں، سیاسی انتشار اور بڑھتے جبر نے ہزاروں اسرائیلیوں کو شدید مایوسی میں دھکیل دیا ہے اور بہت سے لوگ یہاں سے ہجرت کو بہتر راستہ سمجھنے لگے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جعلی صیہونی ریاست کی بنیادیں ہلنا شروع ہو گئی ہیں، عبرانی میڈیا کے مطابق ہزاروں اسرائیلی ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ عبرانی اخبار "دی مارکر" نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ دو برسوں میں قابض اسرائیل کے اندر ایک غیر معمولی بیرون ملک نقل مکانی کی لہر اٹھی ہے جس میں بڑی تعداد میں اسرائیلی شہری ریاست چھوڑ کر باہر جانے لگے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ فرار اس وجہ سے بڑھا ہے کہ حکومت نے قانون نافذ...
پاکستان نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہراکر ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کردیا۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 212 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 45ویں اوور میں حاصل کر لیا۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 61 اور حسین طلعت 42 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، فخر زمان نے 55، بابر اعظم نے 34 رنز سکور کیے جبکہ سلمان آغا 6 اور حسیب اللہ خان بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔مہمان ٹیم سری لنکا...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت کو پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دور قرار دیا جاتا ہے، جس میں نوجوانوں کو ترقی، تعلیم اور مہارت کے بجائے صرف گالی گلوچ کی سیاست سکھائی گئی،ایک ’اناڑی شخص‘ کو ملک پر مسلط کیا گیا جس نے پاکستان کی معیشت اور اداروں کو شدید نقصان پہنچایا۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے اپنے کارکنوں کو گالی گلوچ کا شعور دیا، اپنے دور کا ایک ترقیاتی منصوبہ دکھا دیں، احسن اقبال ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کو نارووال میں پنجاب ٹریکٹر سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے بانی پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا...
ویب ڈیسک : شہرِ قائد کے کینٹ ریلوے اسٹیشن کے مسافروں کو کئی جدید سہولتیں فراہم کر دی گئیں۔ کراچی کے کینٹ اسٹیشن میں مسافروں کی سہولت کے لیے سی آئی پی لاؤنجز اور خودکار سیڑھیوں، فری وائی فائی سمیت دیگر کئی جدید سہولتیں فراہم کر دی گئیں۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کینٹ اسٹیشن کا دورہ کیا اور وہاں مسافروں کو فراہم کی جانے والی جدید سہولتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی سے بہت مطالبہ تھا کہ یہاں کام کیا جائے۔ اب ہم نے لاہوراسٹیشن سے زیادہ بڑا اسٹیشن کراچی میں تبدیل کیا ہے۔ سی آئی پی لاؤنج کے ساتھ اکانومی اور فیملی ایریا بھی بنایا گیا ہے۔...
نیویارک(ویب ڈیسک)اسرائیل کے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزراء نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش ہونے والی قرارداد پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل میں امریکا اور مسلم ممالک کی قرارداد میں فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار ہونےکی توقع ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں امریکا اور مسلم ممالک کی قرار داد پر کل ووٹنگ ہو گی۔
حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے اور نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی جبکہ اس سے قبل فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے تھی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ خزانہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور متعلقہ وزارتوں کی تجاویز کی روشنی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 نومبر سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6...
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے صوبائی سیکریٹری صنعت و تجارت کو ہدایت کی کہ ممبر گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ کی موجودگی میں چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ اور محکمہ صنعت و تجارت کی جانب سے تیار کی جانے والی تجاویز کو یکجا کر کے برآمدات کیلئے قابل عمل تجاویز کو آئندہ دو دنوں میں حتمی شکل دیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے تاجروں کو کسٹم میں ملنے والی خصوصی رعایت کے تحت برآمدات کے طریقہ کار کو وضع کرنے کے حوالے سے بنائی جانے والی خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ترجیح اور...
’آپ کو شرم آنی چاہیے‘: پی ٹی آئی کارکن کی شاہزیب خانزادہ سے بدتمیزی، سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردعمل
معروف اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے چاہنے والوں کی جانب سے بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص شاہزیب خانزادہ کو کہہ رہا ہے کہ آپ نے عمران خان کے خلاف جو کیا اس پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔ میں پاکستانی چینلز میں سے صرف شاہزیب خانزادہ کا پروگرام دیکھتا ہوں کیونکہ شاہزیب پورا ہوم ورک کر کے پروگرام کرتا ہے۔ اپنے متعلقہ موضوع پر اس کا مکمل عبور ہوتا ہے۔ کبھی شائبہ بھی نہیں ہوا کہ اس نے کوئی پروگرام پلانٹڈ کیا ہو ان جانوروں نے اسے بھی نہیں بخشا pic.twitter.com/78dtUh1cR2 — Azhar Abbas (@AyZi) November 16, 2025 ...
کانگریس صدر نے اپنے پیغام میں تمام صحافیوں اور میڈیا اہلکاروں کو نیشنل پریس ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا ملک کے جمہوری اداروں کا محافظ ہے اور اسکی سب سے بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ بے خوف ہوکر سچ سامنے لائے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل پریس ڈے کے موقع پر کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے اور کانگریس کے سرکاری ہینڈل نے آزاد، بے باک اور ذمہ دار صحافت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے میڈیا کے کردار پر بھرپور روشنی ڈالی۔ دونوں بیانات میں کہا گیا کہ ایک مضبوط اور شفاف جمہوریت کے لئے ضروری ہے کہ پریس دباؤ سے آزاد ہو، سچ بولے اور حکومت کی ہر کارروائی پر سوال اٹھا سکے۔ ملکارجن کھڑگے نے...
راوالپنڈی(نیوزڈیسک)تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 212 رنز کا ہدف دے دیا۔راوالپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم 46 اوورز میں 211 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ سدیرا سمارا وکرما نے48، کوشال مینڈس نے 34، کامل مشارا نے 29 اور پوون رتنائیکے نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کے محمد وسیم جونیئر نے 3، حارث رؤف اور فیصل اکرم نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے سیریز کے آخری میچ میں 4 تبدیلیاں کیں، فیصل اکرم، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور حسیب اللّٰہ پلیئنگ الیون میں شامل کیے گئے۔ سری لنکن...
کامن ویلتھ یوتھ منسٹریل ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب میں چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا کہ پاکستان نوجوانوں کی قیادت میں عالمی سطح پر فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔ رانا مشہود احمد نے کہا کہ نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں اور پاکستان نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو پالیسی سازی میں برابر کا شراکت دار بنایا جانا چاہیے اور ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا دولتِ مشترکہ کی ترجیح ہونی چاہیے۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کہا کہ پاکستان نوجوانوں کی تعلیم اور روزگار کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھے گا تاکہ ملک کی ترقی میں نوجوان بھرپور...
حکومت قیدی 804کا نمبر تبدیل کر کے 420کر دے، احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز نارووال(آئی پی ایس )وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت قیدی 804 کا نمبر تبدیل کر کے 420 کر دے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ترقی اور منصوبہ بندی احسن اقبال نے نارروال میں پنجاب ٹریکٹر اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وفاقی وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے اسمبلی میں قیدی نمبر 804 کے نعرے لگاتے ہیں، لیکن وہ قیدی 804 نہیں بلکہ 420 ہے، جس نے...
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے ارکان نے فلسطینی ریاست کے قیام کی ایک بار پھر مخالفت کردی۔ پیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کا اہم اجلاس شیڈول ہے، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی توثیق کے لیے ووٹنگ کرائی جائےگی۔ مزید پڑھیں: اسرائیلی جارحیت غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے، پاکستان قرارداد کا مسودہ اسرائیل اور حماس کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کے لیے ہے، جس کے تحت غزہ میں عبوری انتظامیہ اور عارضی بین الاقوامی سیکیورٹی فورس قائم کی جائے گی۔ پچھلے مسودوں کے برعکس اس تازہ مسودے میں ممکنہ...
معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف طرح طرح کی سازشوں میں مصروف ہیں، پاکستان مضبوط و مستحکم اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، حکمران طبقے کو گراؤنڈ میں آکر عوامی مسائل کو جاننا اور فوری حل کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں سیاسی بازیگروں نے جمہوریت کو کمزور کیا ہے، ملک کے عوام 78 سال بعد بھی بے روزگاری اور مہنگائی کی مشکلات کا سامنا کرنے کے ساتھ بنیادی حقوق سے بھی محروم ہیں، ملک کے مستقبل کو مستحکم بنانے کیلئے نیو جنریشن کو آگے آنے مواقع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکن ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا ٹیم پاکستانی باؤلرز کے سامنے جم کر بیٹنگ نہ کر سکی اور پوری ٹیم 46ویں اوور میں 211 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔مڈل آرڈر بیٹر سدھیرا سمارا وکرما نے 48 رنز بنا کر پاکستانی باؤلرز کے سامنے مزاحمت کرتے دکھائی دیے، کپتان کوسال مینڈس 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کامل مشارا 29 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے۔پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 47 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نوجوان اسپنر فیصل اکرم اور فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے 2،...
الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ نو ستمبر 2025ء کو بہار کے چیف الیکٹورل آفیسر کو باقاعدہ ہدایات جاری کردی گئی تھیں کہ ووٹر لسٹ میں نام شامل یا خارج کرتے وقت آدھار کا استعمال صرف شناخت ثابت کرنے کیلئے ہی کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ انتخابی نظام سے متعلق ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ بہار کی ووٹر لسٹ کی نظرثانی کے دوران آدھار کارڈ کا استعمال صرف اور صرف شناخت کی توثیق کے لئے کیا جائے گا، شہریت کے ثبوت کے طور پر نہیں۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 8 ستمبر کے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق یہ واضح کیا جا چکا ہے کہ...
پی ڈی پی چیئرمین نے کہا کہ زیرِ زمین پانی کا غیر منظم استعمال، صنعتوں و ہاؤسنگ سوسائٹیز کے بورنگ ویلز اور گندے پانی کی ری سائیکلنگ نہ ہونے سے پانی کا بحران مزید بڑھ رہا ہے، کراچی ہر روز لاکھوں گیلن بغیر ٹریٹمنٹ کے فضلہ سمندر میں پھینک دیتا ہے جسے صنعتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے مرکزی عہدیداران کی میٹنگ میں کراچی میں پانی کے بڑھتے ہوئے خطرناک بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کا طاقتور ٹینکر مافیا غیر قانونی ہائیڈرینٹس کے ذریعے شہر کے پانی کا تقریباً 30 فیصد چوری کر رہا ہے، جسے حکمران طبقے اور کرپٹ بیوروکریسی...
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم پارلیمنٹ کا اختیار اور حق ہے۔ 27ویں ترمیم سے عدلیہ کے نظام میں بہتری آئے گی۔ ملکی استحکام کے لئے مزیدترامیم کرناپڑیں تو بھی کریں گے۔ فیصل آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ججز آئین کا حلف اٹھاتے ہیں اوراس کے تحت وہ ڈیوٹی سر انجام دینے کے پابند ہیں۔ انہوں نےکہا کہ تاحیات استثنیٰ میں ایسی کوئی بات نہیں، صدر کو باسٹھ تریسٹھ کے تحت پرکھ کر ہی لایا جاتا ہے۔ سیاسی انتقام کو روکنے کیلئے استثنیٰ ایک علامتی چیز ہے۔ صدر ایک صدارت کے بعد پبلک آفس ہولڈ کرتے ہیں تو استثنیٰ ختم ہو جائے گا۔ وزیرمملکت...
عدم برداشت معاشرتی بگاڑ کا سبب ہے، مثبت رویے اپنانے ہونگے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور نفرت انگیزی کی کوئی گنجائش نہیں، برداشت کا فروغ ملکی ترقی اور امن کے لیے ناگزیر ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی یوم برداشت پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام اور ہم آہنگی برداشت سے پیدا ہوتی ہے، عدم برداشت معاشرتی بگاڑ کا سبب ہے، مثبت رویے اپنانے ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی یوم برداشت انسانیت کے اقدار کو اجاگر کرنے کا دن ہے، پاکستان ہر سطح پر احترام اور باہمی برداشت کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے، بہتر...
عازمین حج کو سہولیات دینے سے متعلق سعودی حکومت نے فین ٹرپ مہم کا آغاز کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز ریاض (آئی پی ایس )سعودی حکومت نے عازمین حج کو سہولیات دینے سے متعلق پہلی مرتبہ فین ٹرپ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔پاکستان سمیت چودہ ممالک کے پرائیویٹ حج آرگنائزر فین ٹرپ میں شرکت کے لئے مملکت سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ فین ٹرپ حج انتظامات کے جائزے اور عالمی وفود سے حج انتظامات سے متعلق تبادلہ خیال کے لئے ترتیب دیا گیا۔ پاکستان کی نمائندگی چیئرمین پرائیویٹ حج آپریٹرز ناصرخان نے کی۔وفد کی فین ٹرپ میں سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں،حج 2026 سے متعلق تجاویز دی گئیں، ٹرانسپورٹ ، کھانے پینے، رہائش...
لائن پھٹنے کے نتیجے میں دھابیجی پمپنگ سے کراچی کو 100 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی لائن نمبر 5 دھماکے سے پھٹ گئی۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق اتوار کی علی الصبح 6 بجے ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن میں سیکنڈ فیز کے 4 پمپ بند ہوگئے تھے۔ لائن پھٹنے کے نتیجے میں دھابیجی پمپنگ سے کراچی کو 100 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر رہے گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ لائن کی مرمت کا کام ہنگامی بنیاد پر شروع کر دیا گیا ہے، لائن کی مرمت کا کام 24 گھنٹے میں مکمل کرکے مذکورہ لائن سے کراچی کو پانی کی فراہمی بحال کر...
وفاقی حکومت کے حکام کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے میں کینٹ اسٹیشن کراچی کی اَپ گریڈیشن منصوبے کا جائزہ لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف پیر کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ وفاقی حکومت کے حکام کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے میں کینٹ اسٹیشن کراچی کی اَپ گریڈیشن منصوبے کا جائزہ لیں گے۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی وزیراعظم کو ریلوے کی جانب سے کینٹ ریلوے اسٹیشن پر جدید سہولیات کی فراہمی سے آگاہ کریں گے۔ ریلوے حکام نے کینٹ ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش منصوبے کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔
حکومت کا پیٹرول پرلیوی میں ایک روپے 60پیسے فی لیٹر کا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرول پر لیوی کی شرح میں اضافہ کر کے عوام کو ریلیف سے محروم کر دیا۔دستاویز کے مطابق حکومت نے پیٹرول پر لیوی 1روپے 60پیسے فی لیٹر بڑھا دی جبکہ آئندہ 15 روز کیلئے اس پر ایکسٹرا مارجن بھی 3 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول پر پٹرولیم لیوی کی شرح 78روپے 2پیسے سے بڑھا کر 79روپے 62 پیسے ہوگئی تاہم اس پر ڈسٹری بیوٹرز مارجن 7 روپے 87 پیسے اور ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے کی موجودہ شرح برقرار رکھی گئی، پیٹرول پر فریٹ مارجن...
پنجاب حکومت کا کرشنگ میں تاخیر کرنے والی شوگر ملز کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب حکومت نے 16نومبر سے کرشنگ شروع نہ کرنے والی شوگرملزکیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیا ۔ کین کمشنر پنجاب کاکہناہے کہ کرشنگ شروع نہ کرنیوالی ملزکودس لاکھ روپے یومیہ جرمانہ ہوگا، شوگرملزمیں بروقت کرشنگ شروع نہ ہونے کے باعث مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورت حال کے پیش نظر چینی قیمت پراثرپڑ رہا ہے،مارکیٹ میں چینی سرکاری ریٹ کی بجائے دو سو روپے کلومیں فروخت ہونے لگی۔ کمشنر پنجاب نے کہا کہ کرشنگ سیزن میں مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں،کہتے ہیں کہ پنجاب کی ستائیس شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کردی...
لاہور : وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے رائیونڈ میں تھری وہیلر الیکٹرک وہیکلز پلانٹ کا افتتاح کر دیا جبکہ الیکٹرک رکشہ کی تیاری کے مختلف مراحل کا مشاہدہ بھی کیا۔افتتاحی تقریب کے دوران چوہدری شافع حسین نے صنعت کاروں سے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت کا الیکٹرک وہیکلز سیکٹر کے فروغ پر فوکس ہے، صوبے کی ای وی پالیسی جلد آ رہی ہے جبکہ انوائرمنٹ کریڈٹ پالیسی پر بھی کام ہو رہا ہے۔چوہدری شافع حسین نے کہا کہ چین سے ایک ہزار الیکٹرک بسیں منگوائی گئی ہیں، کوشش ہے الیکٹرک بسوں کا اسمبلنگ پلانٹ پنجاب میں لگے. الیکٹرک وہیکلز سیکٹر کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور...
الیکشن کمیشن کیجانب سے جاری بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسرز کیجانب سے کاغذات نامزدگی جاری کرنیکا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ضلع کوئٹہ میں کاغذات نامزدگی کے اجرا اور وصولی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق 15 نومبر کو ایک ہی روز میں چاروں ٹاؤنز کے ریٹرننگ افسران نے مجموعی طور پر 205 کاغذات نامزدگی جاری کئے اور 494 درخواستیں وصول کیں۔ ذرائع کے مطابق 13 سے 15 نومبر کے دوران زرغون ٹاؤن میں ریٹرننگ افسران نے 87 فارم جاری کیے، جبکہ 223 کاغذات نامزدگی وصول کیے۔ چلٹن ٹاؤن میں مجموعی طور پر 16 کاغذات جاری کیے گئے، جبکہ 105 درخواستیں موصول ہوئیں۔ سریاب ٹاؤن میں...
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آئین میں ترمیم کا اختیار صرف پارلیمنٹ کے پاس ہے، اور قانون سازی ججز کی خواہشات کے مطابق نہیں ہو سکتی۔ پارلیمنٹ جب چاہے گی آئین میں ترمیم کرے گی۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت کسی بھی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، اس لیے آئینی تبدیلی پارلیمنٹ کا آئینی و جمہوری حق ہے۔ مزید پڑھیں: اپوزیشن اتحاد کا 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف شدید ردعمل، یوم سیاہ اور مارچ کا اعلان کردیا ان کے مطابق ججز آئین کی پاسداری کا حلف اٹھاتے ہیں، وہ کوئی سیاسی جماعت نہیں ہوتے، اس لیے اگر وہ یہ کہیں کہ ترمیم نہیں ہونے دیں...
کمپنی کے ماحول سے تنگ آکر 23 سالہ ملازم نے ملازمت سے استعفیٰ دے دیا۔ ملازم کا کہنا ہےکہ مینیجر کی جانب سے ورک فرام ہوم کو چھٹی کے مترادف قرار دیے جانے پر مویوسی ہوئی، لہٰذا ملازمت چھوڑنے پر مجھے کوئی افسوس نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی بحث و مباحثوں کی ویب سائٹ ریڈیٹ پر وائرل ہونے والی ایک پوسٹ میں فرید آباد کے ایک ملازم نے کمپنی کے ٹاکسک ورک کلچر پر روشنی ڈالی ہے۔ وائرل پوسٹ کے مطابق ملازم کا کہنا ہے کہ میں فرید آباد کی ایک کمپنی میں کام کرتا ہوں، جہاں تنخواہ ہمیشہ وقت پر ہوتی تھی، لوگ بھی ٹھیک ہیں، بظاہر کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن ورک کلچر انتہائی...
پاکستان کو 26ویں اور27ویں ترمیم نے استحکام دیا ہے،ملک کو استحکام دینے کیلئے اور ترمیم کرنا پڑی تو کریں گے،طلال چودھری
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کو 26ویں اور27ویں ترمیم نے استحکام دیا ہے،ملک کو استحکام دینے کیلئے اور ترمیم کرنا پڑی تو کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق طلال چودھری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ پاکستان اس وقت کسی بھی قسم کے انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، سہیل آفریدی بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنی ذمے داریاں نبھائیں،ان کاکہناتھا کہ آئینی ترمیم پارلیمنٹ کا حق ہے،یہ استعفے سیاسی ہیں، یہ بہت جانبدار رہے ہیں،پارلیمنٹ جب چاہے گی ترمیم کرے گی،ان لوگوں نے پارلیمنٹ کو میونسپل کارپوریشن بنا دیا تھا،طلال چودھری نے کہاکہ پاکستان کو 26ویں اور27ویں ترمیم نے استحکام دیا ہے،ملک کو استحکام دینے کیلئے...
امانت گشکوری :وفاقی آئینی عدالت نے پہلی کاز لسٹ جاری کردی۔ آئندہ ہفتے وفاقی آئینی عدالت میں 3بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین کورٹ روم نمبر ایک میں مقدمات سنیں گے،جسٹس حسن اظہر رضوی کورٹ روم نمبر دو میں مقدمات سنیں گے۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل 2رکنی بنچ کورٹ تین میں مقدمات سنے گا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا