2025-05-06@03:24:09 GMT
تلاش کی گنتی: 256

«سمیل پوری»:

(نئی خبر)
    ایئرپورٹ پر بیگ ٹیگ تبدیل کرکے بے گناہ خاندان کو پھنسانے والے انٹرنیشنل ڈرگ گینگ کے 9 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سعودیہ میں گرفتار بے گناہ خاندان کو رہائی مل گئی، محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر اے این ایف ٹیم کی کاوشوں سے خاندان کے 5 افراد واپس وطن آگئے۔ وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے منشیات کیس سے رہائی پانے والے بے گناہ خاندان سے ان کی  رہائش گاہ  پر جاکر ملاقات کی، ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبدالمعید بھی ہمراہ تھے۔ وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی  نے  متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار۔ رہائی و وطن واپسی پر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کو جو تکلیف اٹھانا پڑی وہ...
    رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کا سب سے بڑا کارڈ ٹرمپ ہے اور ٹرمپ سے انعام کے طور پر جو ملنے والا ہے وہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ ہے جو عملی جامہ پہنانے کے قریب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی ریاست اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ تقریباً طے ہو چکا ہے۔ صیہونی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دورہ واشنگٹن کے موقع اہم ترین پیشرفت سامنے آسکتی ہے۔ نیتن یاہو آج اتوار کو واشنگٹن روانہ ہو گئے ہیں جنہیں ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس مدعو کیا ہے۔ معاریو اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ نیتن یاہو ٹرمپ...
    میرپور ماتھیلو (نمائندہ جسارت) میرپور ماتھیلو کی عدالت جھگڑے کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر پانچ ملزمان کو سزا سنائی ملزمان جیل حوالے ، تفصیلات کے مطابق سول جج فرسٹ مجسٹریٹ میرپور ماتھیلو کی عدالت نے جھگڑے کے کیس میں پانچ ملزمان کو سزا سنادی ہے ۔عدالت نے دونوں فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ماسٹر بھادر بوزدار کو زخمی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم لال بخش بوزدار ، عاشق بوزدار ، کو ایک ایک سال قید تیس ہزار روپے جرمانہ ، جبکہ عبد الخالق بوزدار نثار بوزدار کو دو دو سال قید اور سجاول بوزدار کو تین سال قید تیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی یاد رہے کہ ملزمان...
    محراب پور(جسارت نیوز)نوشہرو فیروز جیل کا قیدی پراسرار طور انتقال کر گیا، جیل ذرائع کے مطابق دوہرے قتل کے الزام میں قید ملزم محراب سولنگی کو طبعیت کی نازسانی کے باعث سول اسپتال نوشہرو فیروز داخل کرایا گیا جہاں وہ دوران علاج انتقال کر گیا، ذرائع کے مطابق ملزم محراب سولنگی نے 2020 میں اپنے باپ غلام علی سولنگی کو قتل کیا تھا، ملزم نے دربیلو میں بھی اظہر میمن نامی شخص کو قتل کیا تھا جس کا مقدمہ نمبر 154 سال 2020 ٹھارو شاہ پولیس تھانہ میں درج ہوا تھا، ملزم گذشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج درجہ سوئم نوشہرو فیروز کی عدالت میں شنوائی کے بعد واپس جیل آیا اور رات طبیعت خراب ہونے پرسول اسپتال منتقل کیا گیا...
    سعودی عرب کی نئی ایئرلائن فلائی ادیل کے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر واٹر سلوٹ دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کی نئی ایئرلائن فلائی ادیل نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کر دیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق سعودی عرب کی نئی ایرلائن فلائی ادیل نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کر دیا اور اس کی پہلی پرواز سعودی عرب سے کراچی پہنچ گئی۔ پی اے اے  نے کہا کہ فلائی ادیل ایف 3166 جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچی، سعودی عرب کی نئی ایئرلائن فلائی ادیل کے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر واٹر سلوٹ دیا گیا۔
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)مرکزی رن ویز کی تعمیر،تزئین وآرائش اورتوسیعی منصوبے کے بعد کراچی ائیرپورٹ کوبین الاقوامی 4ایف کیٹگری کا درجہ مل جائیگا۔منصوبے کی تکمیل کے بعد دنیا کے غیرمعمولی طورپربڑیحجم کے طیارے ائیربس 380 سمیت دیگرکراچی میں لینڈ کرسکیں گے۔ تعمیراتی منصوبے کے دوران ٹیکسی وے کی تعمیر،ٹیکسی وے کیوبیک کی تعمیر کے علاوہ اسٹیٹ آف ڈی آرٹ ائیرفیلڈ لائٹنگ کنٹرول،مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب بھی کی جائیگی،ڈیڑھ سال میں مکمل ہونے والے منصوبے کی تکمیل پر 8ارب 30کروڑ 50لاکھ روپیکی خطیررقم خرچ ہوگی۔
    برطانیہ بھر میں اپریل سے پانی کے بلوں میں ایک بڑا اضافہ کیا جارہا ہے، انگلینڈ اور ویلز میں ماہانہ دس پونڈ اضافے کے بعد یہ قیمت اوسطا چھ سو تین پونڈ سالانہ ہو جائے گی، مختلف علاقوں میں قیمتو ں میں اضافے کی شرح مختلف ہو گی۔ سودڑن واٹر کے بل 48 فیصد اضافے کے بعد 703 پونڈ ہوجائیں گے، جبکہ یارکشائر کے واٹر بلوں میں صرف 29 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔ بلوں کی ادائیگی پر چند دیگر عوامل بھی اثر انداز ہونگے، مثلا کیا گاہک نے پانی کا میٹر لگوایا ہوا ہے اور وہ کتنا پانی استعمال کرتا ہے۔ اسکاٹ لینڈ میں پانی کے بلو ں میں تقریباً 10 فیصد اضافہ کیا جارہا...
    فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ سماعت کررہا ہے۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث عدالت کے روبرو دلائل پیش کررہے ہیں۔ گزشتہ روز خواجہ حارث نے سفید کاغذی لفافوں میں ملٹری ٹرائل کا ریکارڈ آئینی بینچ میں پیش کیا تھا اور کہا تھا کہ عدالت ٹرائل کا طریقہ کار دیکھ لے۔ اس حوالے سے ملٹری ٹرائل کی 7 کاپیاں آئینی بینچ کے ساتوں ججز کو دی گئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: وزارت دفاع نے ملٹری ٹرائل کا ریکارڈ آئینی بینچ میں پیش کردیا آج سماعت شروع ہوئی تو جسٹس جمال مندوخیل نے گزشتہ روز دی جانے والی آبزرویشن پر وضاحت دیتے...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ئی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے مطالبے سے متعلق کی گئی ایک کے سوا تمام ٹوئٹس بظاہر ڈیلیٹ کردی ہیں۔ رچرڈ گرینل کی ایکس ٹائم لائن پر ان کی مشہور ٹوئٹس دستیاب نہیں ہیں اور پاکستان میں سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث شروع ہوچکی ہے۔ ٹوئٹس ڈیلیٹ ہونے کی جانب توجہ سب سے پہلے صحافی وجاہت ایس خان نے دلائی جو خود پی ٹی آئی کے قریبی سمجھے جاتے ہیں اور ان دنوں پاکستان سے باہر ہیں۔ وجاہت سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر رچرڈ گرینیل کا ایک ٹوئٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ...
    ٹیمی بروس نے لکھا تھا کہ امریکہ کو پاکستانی شہریوں کو ملٹری ٹربیونل میں سزا سنائے جانے پر تشویش ہے اور وہ پاکستانی حکام سے منصفانہ ٹرائل اور مناسب عمل کے حق کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ جس کے جواب میں رچرڈ گرینیل نے لکھا کہ آپ کو دیر ہو گئی ہے اور یہ بہت کم اور بہت کمزور ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ئی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے مطالبے سے متعلق کی گئی ایک کے سوا تمام ٹوئٹس بظاہر ڈیلیٹ کردی ہیں۔ رچرڈ گرینل کی ایکس ٹائم لائن پر ان کی مشہور ٹوئٹس دستیاب نہیں ہیں اور پاکستان میں...
    وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کا احوال سامنے آگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے علی امین گنڈاپور پر بطور وزیراعلی کے پی اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مذہبی سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرنے کے اقدام کو سراہا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دیگر ہم خیال سیاسی جماعتوں سےملکرمشترکہ حکمت عملی بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کی کارکردگی کی تعریف کی اور گورننس مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ گذشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ کےپی علی...
    کلیم اختر:   پنجاب میں بورڈ آف ریونیو کی نئی عمارت میں سوا ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کرنے کے باوجود تعمیرات کی کوالٹی میں نقائص سامنے آ گئے ہیں۔ بورڈ کی عمارت میں جابجا سیلن نظر آ رہی ہے، خصوصاً تہہ خانے میں تمام کمرے سیلن سے بھر گئے ہیں سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ ٹھیکیدار سے شفاف کام کروانے میں ناکام رہا، جس کے باعث کروڑوں روپے کی لاگت کے منصوبے میں اب تک کی تعمیرات برباد ہو کر رہ گئی ہیں۔ بورڈ آف ریونیو پنجاب کی عمارت پر حال ہی میں کروڑوں روپے خرچ کیے گئے تھے، مگر عمارت کی حالت اب تک ٹھیک نہیں ہو سکی۔ وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے  کو نجی شعبے کے...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )لاہور ہائی کورٹ نے جیلوں میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی پوسٹمارٹم رپورٹس طلب کرلیںلاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے جیلوں میں قیدیوں پر تشدد روکنے اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت کی. عدالت نے جیلوں میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹس اور ان سے متعلق تمام دستاویزات طلب کرلیں چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ لاہور میں خواتین کی الگ جیلوں کے علاوہ 3 جیلیں تعمیر کے آخری مراحل میں ہیں بہت سی چیزیں ہونے جا رہی ہیں کل ہی اس حوالے سے اجلاس کیا ہے.(جاری ہے) آئی جی جیل خانہ جات نے عدالت کو بتایا کہ 2024 میں لاہور کی...
    پاکستان کے عالمی ایوارڈ یافتہ نوجوان ہدایتکار معیز عباس کی کامیڈی تھرل ویب سیریز ’فروٹ چارٹ‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔  8 قسطوں پر مشتمل اس ویب سیریز کی کہانی مشہور رائٹر اور ہیومن ایکٹیوسٹ تنزیلا خان نے تحریر کی ہے، جو خود اس میں ’شبانہ‘ نامی لڑکی کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس میں پاکستان شوبز کے معروف اداکار فواد جلال، نادیہ افغان اور تمکنت منصور اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے گے۔ ’فروٹ چارٹ‘ کی کہانی ایک باہمت اور تعلیم یافتہ لڑکی شبانہ کے گرد گھومتی ہے، جو وہیل چیئر پر ہے اور معذوری کے باوجود زندگی میں درپیش چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے معاشرے میں اپنا مقام بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔  ...
    لاہور ہائی کورٹ نے جیلوں میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی پوسٹمارٹم رپورٹس طلب کرلیں۔ لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے جیلوں میں قیدیوں پر تشدد روکنے اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے جیلوں میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹس اور ان سے متعلق تمام دستاویزات طلب کرلیں۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ لاہور میں خواتین کی الگ جیلوں کے علاوہ 3 جیلیں تعمیر کے آخری مراحل میں ہیں۔ بہت سی چیزیں ہونے جا رہی ہیں کل ہی اس حوالے سے اجلاس کیا ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات نے عدالت کو بتایا کہ 2024 میں لاہور کی دونوں جیلوں میں مجموعی طور پر68 قیدی ہلاک...
    راولپنڈی(خبرایجنسیاں) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے غیر معمولی ملاقات کی ہے ۔دونوں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں کے پی کے میں امن وامان کی صورتحال، پارٹی امور اور سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی۔ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایس او پی سے ہٹ کر غیر معمولی ملاقات کی، علی امین مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے جہاں وزیراعلی کی گاڑی کو بغیر روک ٹوک کے گیٹ نمبر 5 سے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ ملاقات کے لیے بانی پی ٹی آئی کو جیل سیل سے کانفرنس روم منتقل کیا گیا، ذرائع کے مطابق عمران خان اور وزیراعلیٰ کے...
    حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے شوہر کے ہمراہ شادی کے بعد پہلی تصویرشیئر کردی۔ نیلم منیر کی حالیہ پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دبئی میں اپنے شوہر محمد راشد کے ساتھ سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔ اداکارہ نے نئی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یا اللّٰہ کریم ہمیں محبت، ایمان، اعتماد اور ہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزارنے کی توفیق عطاء فرما اور ہماری زندگی خوشیوں سے بھر دے، جو طاقت اور اطمینان فراہم کر سکے۔ اداکارہ نیلم منیر نے رواں ماہ شادی کا انکشاف کیا تھا،شادی کی تصاویر اپ لوڈ کرنے سے کچھ روز قبل ایک پوڈ کاسٹ میں خوبرو اداکارہ کا کہنا...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء)190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی کتنی ملاقاتیں ہوئیں، اس حوالے سے جیل حکام نے عدلت کو جواب جمع کرادیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے،ذاتی معالج سے معائنہ اور جیل سہولیات کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کی۔ عدالت نے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوکل طلب کرلیا۔دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل فیصل فرید اور جیل حکام عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ آخری سماعت میں جیل حکام سے فون کالزاور ملاقات سے متعلق رولز کا پوچھا تھا، جس پر جیل حکام نے جواب دیا کہ...
    کراچی(جسارت نیوز)پورٹ قاسم گیٹ نمبر 2 کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 58 سالہ فرید کے نام سے کی گئی جو کہ سیکورٹی گارڈ ہے اور حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔تاہم، پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔دریں اثنا سپر ہائی وے کراچی سے حیدرآباد جانے والے ٹریک پر نوری آباد کے قریب کار حادثے کا شکار ہوگئی جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ ایمبولینس اور ہائی وے رسپانس وہیکل کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ کار...
    رائے ونڈ(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا جاوید عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر جانب عدم استحکام کے ڈیرے ہیں، جب تک عوامی اعتماد پرمشتمل حکومت نہیں لائی جائے گی، استحکام ممکن نہیں ہے،جو طاقت حق اور سچ میں ہے وہ کسی ہتھیار میں نہیں،پوری قوم اس وقت عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 250بچوں کو مفت تعلیم دینا بانی پی ٹی آئی کا جرم ہے،190ملین پائونڈ کا ریفرنس جب ہائیکورٹ میں جائے گا تو دنیا کو معلوم ہوگا کہ یہ کتنا بڑا مذاق ہے۔ عمران خان باقی کیسز میں جیل کے اندر نہیں رہ سکے، تو اس کیس میں کیسے جیل میں رہیں گے؟۔قوم نے عمران خان کا ساتھ...
    لاہور: حلیہ تبدیل کر کے لاہور کے مختلف علاقوں میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق چند روز قبل داتا دربار کے ایریا میں ملزمان تاجر کے ڈسٹری بیوشن آفس میں چینج لینے کے بہانے گھسے اور عملے کو یرغمال بنا کر 20 لاکھ کی رقم لیکر فرار ہوگئے۔ ملزمان نے 20 جنوری کو گجر پورہ کے علاقے میں گھر میں ڈکیتی کی جس میں ملزمان 10 لاکھ کے پرائز بانڈ اور طلائی زیور لیکر رفو چکر ہوگئے۔ یکے بعد دیگر ملزمان نے لاہور میں وارداتوں کا سلسلہ جاری رکھا جبکہ ملزمان نے گجر پورہ سے ہی ایک ہنڈا 125 موٹر سائیکل چھینی۔ ملزمان کی تلاش کے لیے ایس...
    پورٹ قاسم گیٹ نمبر 2 کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 58 سالہ فرید کے نام سے کی گئی جو کہ سیکیورٹی گارڈ اور حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ تاہم، پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ دریں اثناء سپر ہائی وے کراچی سے حیدرآباد جانے والے ٹریک پر نوری آباد کے قریب کار حادثے کا شکار ہوگئی جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ ایمبولینس اور ہائی وے رسپانس وہیکل کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا۔ ریسکیو حکام...
    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے شہری دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ٹینکوں نے جنوبی غزہ میں مغربی رفح کے علاقے تل السلطان میں کارروائی کرتے ہوئے ان فلسطینیوں کو شہید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اڑا دیں، ٹینکوں کی گولہ باری سے 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے شہری دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ٹینکوں نے جنوبی غزہ میں مغربی رفح کے علاقے تل السلطان میں کارروائی کرتے ہوئے ان فلسطینیوں کو شہید کیا۔ خیال رہے کہ فسلطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان طویل لڑائی کے بعد جنگ بندی معاہدہ ہوا جو گذشتہ اتوار سے نافذ العمل ہے۔ اس معاہدے...
    سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کا ہدف ایک تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں رہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ‏میں نے قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی اورحکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے اور یہ مذاق تھا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ضمانتی پی ٹی آئی ہے، پی ٹی آئی قیادت کیساتھ عوام کو تیار نہیں اور یہ بھی خوش ہیں ۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ تحریک انصاف کا کوئی ایک چہرہ بتائیں جو آج اقتدار کے مزے...
    پی ٹی آئی احتجاج کی فائنل کال پر مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ میں انکشاف، کروڑوں روپے ملنے پر رہنما ورکرز کو نہ نکال سکے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پی ٹی آئی کے احتجاج کی فائنل کال کیلئے بنائے گئے مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ نے ہلچل مچا دی، رپورٹ سامنے آنے کے بعد کئی رہنما وزیرِ اعلیٰ کے ریڈار پر آگئے۔ کروڑوں روپے دینے کے باوجود پی ٹی آئی رہنماء ورکرز کو احتجاج کیلئے نہ نکال سکے۔ رپورٹ کے مطابق ضلع پشاور سے کوئی ایم پی اے بھی 600 سے زائد بندے نہیں لاسکا، قومی و صوبائی اسمبلی ممبران مل کر بھی ایک ہزار ورکرز نہ نکال سکے۔شانگلہ سے شوکت یوسفزئی 300 کارکن بھی نہیں نکال...
    نیوزی لینڈ جنوب مغربی بحرالکاہل میں واقع ایک جزیرہ ملک ہے جو اپنے شاندار قدرتی مناظر، ثقافت کی وجہ سے سیاحوں کے لیے پرکشش سیاحتی مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔نیوزی لینڈ کا انٹری ویزا پر چھ ماہ تک یا سنگل انٹری وزیٹر ویزا پر 9 ماہ تک رہ سکتے ہیں، آپ وزٹ ویزے پر کام نہیں کرسکتے لیکن آپ تین ماہ تک تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔ آپ کو اپنی شناخت ثابت کرنے کے لیے درج ذیل دستاویزات فراہم کرنے کی ضرورت ہے: اگر آپ آن لائن درخواست دیتے ہیں تو ایک تصویر، یا اگر آپ درخواست فارم استعمال کرتے ہیں تو 2 تصاویر۔ آپ کا پاسپورٹ یا شناخت کا سرٹیفکیٹ۔ اگر آپ آن لائن درخواست دیتے ہیں، تو...
    ڈی آئی خان: نئے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس جنوبی خیبرپختونخوا کے شہر ڈی آئی خان سے رپورٹ ہوگیا، حکام کے مطابق ڈی آئی خان میں حالیہ پولیو کے پھیلاؤ پر گہری تشویش ہے۔  کوآرڈینیٹر نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر، محمد انوار الحق نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر حل تلاش کر رہے ہیں۔ سال 2025 کی پہلی قومی پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہو رہی ہے، جس میں ڈی آئی خان سمیت تمام پولیو سے متاثرہ اضلاع پرخصوصی توجہ دی جائے گی، جنوبی خیبرپختونخوا سمیت پاکستان کے ہائی رسک اضلاع میں پولیو کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ والدین سے گزارش ہے کہ جب پولیو ٹیمیں آپ کے دروازے پر آئیں تو اپنے بچوں...
    ثانیہ مرزا کے اماراتی بزنس ٹائیکون سے قریبی تعلق کی خبریں، یہ شخصیت کون ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا اور متحدہ عرب امارات بزنس ٹائیکون عدیل سجن کے تعلقات کی خبریں زیرِگردش ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ہمراہ دبئی میں مقیم ثانیہ مرزا ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں اور ان کا نام مشہور ارب پتی تاجر عدیل سجن کے ساتھ منسلک کیا جارہا ہے۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تاجر عدیل سجن ان دنوں ثانیہ مرزا کے وِلا کو ڈیزائن کر رہے ہیں تاہم ان کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات اور...
    ویب ڈیسک:  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہر تاریخ پر آپ استثنیٰ کی درخواست دیتے ہیں، ملزم کو پیش نہیں کرتے۔ ایک مقدمہ سننے سے اتنی...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے برنس روڈ کے علاقے میں رہائشی عمارت میں کمرشل سرگرمیوں کیخلاف درخواست پر ایس بی سی اے اور دیگر متعلقہ اداروں سے 2 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔    جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 2رکنی آئینی بینچ کے روبرو برنس روڈ کے علاقے میں رہائشی عمارت میں کمرشل سرگرمیوں سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔  دورانِ سماعت ایس بی سی اے کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ غیر قانونی دکانوں کو سیل کیا تھا کچھ افراد نے خود سیل دکانیں ڈی سیل کرلیں۔ دوبارہ سیل کیا تو پھر بھی سیلیں توڑ کر دکانیں کھول لی گئیں۔ اب ان عناصر کے خلاف مقدمات کا اندارج کیا جارہا ہے۔  درخواستگزار...
    ویب ڈیسک:  پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 7 سالہ بچے صارم کے قتل کی بات سامنے آنے کے بعد کیس کا رخ ایک مرتبہ پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔  تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے 7 سالہ بچے صارم کی لاش ملنے کے کیس کا رخ ایک مرتبہ پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،صارم قتل کیس کی تفتیش اے وی سی سی سے واپس لینے کے احکامات جاری کردیے گئے اور کیس ایک مرتبہ پھر زون میں منتقل کیا جائے گا۔ پی ایس ایل،غیر ملکی کھلاڑیوں کی موجیں،پی سی بی خصوصی فنڈز سے بھی رقم ادا کریگا  پولیس حکام نے کہا ہے کہ صارم کا کیس اغوا کا نہیں بلکہ قتل...
    محراب پور(جسارت نیوز)محراب پور چیئرمین ٹاؤن کمیٹی ،چیئرمین میونسپل کمیٹی نوشہرو فیروز اور افسران نااہلی سے محراب پور شہر اور ضلعی ہیڈ کوارٹر کھنڈرات میں تبدیل، محراب پور میں باب فردوس تا اسٹیشن روڑ نکاسی آب نظام متاثر،شمشی توانائی کی اسٹریٹ لائٹ ناکارہ،نکاسی آب نالی اور نالوں کی عدم صفائی، سڑکوں پر کھڑے گندے پانی سے اسٹیشن روڈ، سیال آباد روڈ سمیت اہم سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،کئی سالوں سے ترقیاتی کاموں کے نام پر فنڈز کی ہیراپھیری ہے محکمہ بلدیہ محراب پور کو سندھ سے ماہانہ 4 کروڑ کے لگ بھگت گرانٹ ملتی ہے جو گھوسٹ ملازمین اور افسران میں بندر بانٹ کی نظر ہو رہی ہے اہم پوسٹ پر ایک جونیئر انجینئرنگ برانچ کے کلرک بلا ل آرائیں...
    ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے فریڈم فائٹرز اور عالم اسلام کو مبارک باد دیتے ہیں، پوری دنیا خصوصاً عالم اسلام کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد القدومی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جنگ کے جو بھی اہداف بتائے تھے، وہ ان تمام میں ناکام ہوا، اسرائیل بطور ریاست ناقابل اعتماد ہے، وہ مذاکرات پر مجبور ہوا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کے ترجمان خالد القدومی نے کہا کہ پوری دنیا کے فریڈم فائٹرز اور عالم اسلام کو مبارک باد دیتے ہیں، پوری دنیا خصوصاً عالم اسلام کی حمایت پر...
    غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل مغربی کنارے پر قابض اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں میں تیزی آگئی جب کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو حکم دیا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی نہ کرے جب تک کہ حماس یرغمالیوں کے نام جاری نہیں کر دیتی۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ عربی نے اپنی اپنی تازہ ترین اپ ڈیٹس میں رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں اور قصبوں میں چھاپہ مار کارروائیاں تیز کردیں۔ ذرائع نے الجزیرہ عربی کو بتایا کہ نابلس میں اسرائیلی فورسز نے متعدد علاقوں کے ساتھ ساتھ شرفی مارکیٹ میں واقع جامع مسجد پر بھی دھاوا بول دیا۔ اسرائیلی فورسز...
    کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پیغام پاکستان اور مسلم یوتھ لیگ کے زیر اہتمام 15روزہ ’’گل زمین فٹبال کپ‘‘ میں کراچی یونائٹیڈ اور اسماعیل میموریل نے سیمی فائنل جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل آج ککری گرائونڈ لیاری میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پہلا سیمی فائنل ککری گراؤنڈ میں کراچی یونائیٹڈ بمقابلہ کابل اسپورٹس کھیلا گیا، جس میں کراچی یونائیٹیڈ نے کابل اسپورٹس کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ دوسرا سیمی فائنل حیدری گرائونڈ میں اسماعیل میموریل بمقابلہ بلوچ محمدن کھیلا گیا جس میں اسماعیل میموریل حریف ٹیم کو 0-1 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گل زمین...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ کے سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کراچی سمیت صوبے بھر کے لوگوں کو آرام دہ اور بہترین سفر سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے پر کام کررہی ہے ، سندھ کابینہ نے کراچی کیلیے مزید ای وی بسوں کے حصول کی منظوری دیدی ہے ، شہر میں پہلے ہی پنک بسیں بھی چل رہی ہیں،ریڈلائن منصوبہ پاکستان کاواحد منصوبہ ہے جس پربایوگیس پربسیںچلیں گی۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو سندھ اسمبلی میں محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جوب دیتے ہوئے بتائی۔
    لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں جیلوں کی نگرانی کرنے والے ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جرائم پیشہ گروہ جیلوں کے اندر قیدیوں کو منشیات اور ہتھیار پہنچانے کے لیے ڈرون کا استعمال کر رہے ہیں، جو قومی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔ شمال مغربی انگلینڈ میں واقع مانچسٹر جیل اور مغربی انگلینڈ میں قائم لانگ لارٹن جیل میں انتہائی خطرناک قیدیوں کو رکھا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت اور پولیس نے دو نوں جیلوں کی فضائی حدود کی نگرانی چھوڑ دی ہے۔ مانچسٹر جیل میں ڈرون کے ذریعے منشیات، ہتھیار، موبائل فون حتیٰ کہ قیدیوں کی کوٹھڑیوں کی کھڑکیوں تک کھانا پہنچایا جاتا ہے ۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسرائیل کی پسپائی اور اہل فلسطین کی بے مثال جدوجہد کی کامیابی اسلام کے غلبہ کی نوید ہے۔ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں اور پر عزم وبیدار ہیں۔ امت مسلمہ کی بیداری میں اہل غزہ کا کردار ہمیشہ نمایاں رہے گا اور جلد بیت المقدس صیہونی قوتوں سے آذاد ہوگا یہ بات ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے حماساسرائیل سیزفائر معاہدے کے بعداپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔یحییٰ سنوار ،اسماعیل ہانیہ اور ہزاروں بچوں بوڑھوں ،خواتین اور جوانوں کی قربانیوں نے مسلمانوں کی نئی نسل میں جذبہء جہاد پھونک دیا ہے۔جس کی کرنیں تمام مسلمانوں کے دلوں میں جگمگا رہی ہیں۔
    DOHA: فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ جنگ بندی کے لیے امریکا، قطر اور مصر کی ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی منظوری دے دی۔ اسرائیلی ویب سائٹ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین اور اسرائیل کے عہدیداروں نے کہا کہ حماس نے غزہ جنگ روکنے اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کی منظوری دے دی ہے تاہم حماس نے منظوری کو تحریری شکل میں پیش نہیں کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا کہ اسرائیل کے عہدیداروں نے بتایا کہ دونوں فریقین نے معاہدے پر اتفاق کرلیا ہے اور معاہدے کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جائے گا۔ قبل ازیں بین الاقوامی خبرایجنسیوں نے بھی فلسطینی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ...
    کراچی(کامرس رپورٹر)شیل پاکستان لمیٹڈنے باضابطہ طور پر اپنا نام تبدیل کرکے ’وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ‘ رکھ لیا ہے، جس کا اطلاق 13 جنوری 2025 سے ہوگا۔یہ پیش رفت سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نام کی تبدیلی سے متعلق سرٹیفکیٹ آف انکارپوریشن کے اجراء کے بعد سامنے آئی ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس میں کہا گیا کہ ایس ای سی پی نے 13 جنوری 2025 کو نام کی تبدیلی پر سرٹیفکیٹ آف انکارپوریشن جاری کیا ہے۔ ایس ای ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جاری کردہ نوٹس میں مزید کہا ہے کہ کمپنی کا نام 13 جنوری 2025 سے ’شیل پاکستان لمیٹڈ‘ سے بدل کر ’وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ‘ کر دیا گیا ہے۔کمپنی...
    لاہور کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات نے لاہور کی دونوں جیلوں میں قیدیوں کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔ عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل میں صرف2 ہزار قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے لیکن ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں اس وقت 6 ہزار 675 قیدی ہیں۔ دوران شادی بیت الخلا جانے کے بہانے دُلہن زیورات اور نقد لے کر فرار
    ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری2025ء) مقامی کاٹن اور دھاگے پر لاگو %18 فیصد سیلز ٹیکس اور امپورٹڈ کاٹن اور دھاگے کو اس سے استثناء حاصل ہے پر ممبر آئی آر پالیسی ایف بی آر  ڈاکٹر نجیب احمد نے  خصوصی میٹنگ کا اجراء کیا ۔ایف بی آر میٹنگ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت نیشنل فوڈسیکورٹی کی بحالی کپاس کمیٹی کے تسلسل میں بلائی گئ ۔نیشنل فوڈسیکورٹی کی میٹنگ میں مقامی کپاس پر لاگو 18% سیلز ٹیکس کے خاتمے کو کاروائی کے منٹس کا حصہ بنایا گیا تھا۔(جاری ہے) چئیرمین کاٹن کمیٹی ملک سہیل طلعت نے ایف پی سی سی آئی کی نمائندگی کرتے ہوئے  اجلاس میں شرکت کی ۔میٹنگ میں موجود تمام سٹیک  ہولڈرز نے اس موقف سے اتفاق...
    حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی معروف اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اللہ کا نام لے کر زندگی کے نئے باب کا آغاز کر دیا ہے، انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔   View this post on Instagram   A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan) نیلم منیر نے گزشتہ دنوں دبئی میں محمد راشد کے ساتھ شادی کرنے کے بعد اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے، جس کے بعد وہ اکثر اپنی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوتی ہیں۔ پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے شوہرمحمد راشد  کا تعلق پاکستان کے شہر میانوالی سے ہے۔ نیلم منیر...
    برازیل(نیوز ڈیسک)جنوب مشرقی برازیل میں لینڈسلائیڈنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق شدید بارشوں کے باعث لینڈسلائیڈنگ سے پورا گاوں تباہ ہوگیا ،9ہلاکتیں ایپاٹنگا شہر میں ہوئی ۔ جہاں80 ملی میٹر بارش رکارڈ ہوئی ہے ۔ رپورٹس کے مطابق مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے جبکہ بے گھر ہونے والوں کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔ آزادکشمیر کی کشیدہ صورتحال ، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سٹک ہولڈرز کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
    اسلام آباد (نمائندہ جسارت) نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ طالبان نے خواتین کے حقوق چھیننے کے لیے 100 سے زائد قانون سازیاں کی ہیں،غزہ میں اسرائیل نے پورا تعلیمی نظام تباہ کر دیا ہے۔ طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، ایک دہائی سے طالبان نے خواتین سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے۔اسلام آباد میں منعقدہ مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، مواقع اور چیلنجز کے عنوان پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہپاکستان سے میں نے اپنا سفر شروع کیا اور میرا دل ہمیشہ پاکستان میں رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر لڑکی کا حق ہے کہ وہ 12 سال کے لیے اسکول جائے،افغان لڑکیوں کے ساتھ تعلیمی...
    اسلام آباد:پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ بلوچستان سے ہو کر گزرتا ہے، بلوچستان کی اور خوشحالی سے ہی پورے ملک کی کامیابی ممکن ہے، ریکوڈک منصوبہ یقینی طور پر بلوچستان اور پورے پاکستان کے لئے معاشی ترقی کی نوید ہے. زرائع ے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ریکوڈک منصوبے کے تحت بلوچستان میں سونے اور تانبے کے قیمتی ذخائر سے پاکستانی معیشت میں انقلاب آ سکتا ہے۔ معروف کمپنی بیرک گولڈ سمیت نجی شعبے نے منصوبے کی تکمیل کیلیے اربوں ڈالر کی فنانسنگ فراہم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ منصوبے کے تحت بلوچستان میں مقامی آبادی کے لئے خوشحالی اور روزگار کے نئے مواقع جبکہ معاشی ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔ منصوبے کے...
    اسلام آباد: پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ بلوچستان سے ہو کر گزرتا ہے، بلوچستان کی اور خوشحالی سے ہی پورے ملک کی کامیابی ممکن ہے، ریکوڈک منصوبہ یقینی طور پر بلوچستان اور پورے پاکستان کے لئے معاشی ترقی کی نوید ہے.  ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ریکوڈک منصوبے کے تحت بلوچستان میں سونے اور تانبے کے قیمتی ذخائر سے پاکستانی معیشت میں انقلاب آ سکتا ہے۔ معروف کمپنی بیرک گولڈ سمیت نجی شعبے نے منصوبے کی تکمیل کیلیے اربوں ڈالر کی فنانسنگ فراہم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ منصوبے کے تحت بلوچستان میں مقامی آبادی کے لئے خوشحالی اور روزگار کے نئے مواقع جبکہ معاشی ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔ منصوبے کے...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی کی جانب سے مدت ملازمت پوری ہونے پر ایس پی کمپلینٹ سیل راحت زیدی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ الوداعی تقریب میں ایس پی ہیڈ کوارٹر مسعود اقبال، ڈی ایس پی سی آئی اے افتخار برڑو سمیت تمام ہیڈ آف برانچز، پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ ایس پی راحت زیدی نے پولیس میں سن 1987ء میں بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر شمولیت حاصل کی اور مختلف تھانوں میں اپنے فرائض سرانجام دیے جبکہ آپ نے بطور ایس ایچ او حیدرآباد کے مختلف تھانوں میں اپنے فرائض ادا کیے، آپ کا تعلق بھی ضلع حیدرآباد سے ہے، آپ نے ضلع حیدرآباد کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی...
    پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، خارکلی قبائل کا کہنا ہے کہ انہیں شک تھا کہ گاڑی میں مخالف قبائل کیلئے سامان لے جایا جا رہا ہے، اس وجہ سے ان پر فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں بالش خیل چیک پوسٹ پر پولیس کی بکتر بند گاڑی پر لوئر کرم  خار کلی کے قریبی علاقے سے فائرنگ کی گئی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار بالش خیل چیک پوسٹ کے قریب بکتر بند میں پہنچے تو خارکلی کمیٹی نے بکتر بند گاڑی کو تلاشی کے لیے روکنے کی کوشش کی، گاڑی نہ روکنے پر خارکلی کمیٹی کے افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔ جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ...
    پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے ایک بار پھر شادی کے موضوع پر بیان دیا ہے جو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا ہے۔  اداکارہ میرا جو 1990 کی دہائی سے فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں، اپنی بہترین اداکاری اور منفرد بیانات کی وجہ سے مشہور ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران میرا نے اپنی شادی نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ رپورٹر کے ساتھ گفتگو کے دوران جب نیلم منیر کی شادی کا ذکر آیا تو میرا نے جذباتی انداز میں کہا، ’مجھے بہت افسوس ہے کہ میں اب تک شادی نہیں کر سکی۔ کوئی مجھ سے محبت نہیں کرتا اور نہ ہی مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے۔‘ یہ کہتے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے خلاف اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اتوار 12جنوری کو 3بجے دن سی ویو روڈ پر منعقد ہونے والے عظیم الشان ’’غزہ مارچ‘‘ کی تیاریاں اور انتظامات تیزی سے جاری ہیں ، اس سلسلے میں سیکرٹری کراچی توفیق الدین صدیقی کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی ، اجلاس میں ’’غزہ مارچ‘‘ کے سلسلے میں تشکیل دی گئیں مختلف ذیلی کمیٹیوں کے ذمہ داران نے اب تک کی جانے والی تیاریوں و انتظامات کے بارے میں بتایا ، مختلف تجاویز وآراء کی...
    پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور اڈیالہ جیل حکام کے درمیان سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے معاملے پر کشمکش جاری رہی اور ملاقات کا دن ہونے کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے پورا دن تنہائی میں گزارا، ڈیڑھ سال کے عرصے میں پہلی بار ایسا ہوا کہ پارٹی یا اہل خانہ کا کوئی فرد ان سے ملنے نہیں آیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات کا دن تھا تاہم کوئی بھی ان سے ملنے نہ آیا، عمران خان سے ملاقات کا دن ہونے کے باوجود کوئی رہنما، وکیل اور فیملی ممبر اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے نہ پہنچا جبکہ مذاکراتی کمیٹی کا کوئی رکن...
    ملاقات کے معاملے پر پی ٹی آئی، جیل حکام کی کشمکش، عمران خان نے پورا دن تنہائی میں گزارا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ئو ں اور اڈیالہ جیل حکام کے درمیان سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے معاملے پر کشمکش جاری رہی اور ملاقات کا دن ہونے کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے پورا دن تنہائی میں گزارا، ڈیڑھ سال کے عرصے میں پہلی بار ایسا ہوا کہ پارٹی یا اہل خانہ کا کوئی فرد ان سے ملنے نہیں آیا۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات کا دن تھا تاہم کوئی بھی ان سے...
    اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ حماس کے مجاہدین اور اہل غزہ پوری امت کا اثاثہ ہیں، ہمارے حکمران خواہ کتنی ہی بزدلی دکھائیں، عوام اہل غزہ کی حمایت اور یکجہتی جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے خلاف اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اتوار 12 جنوری کو 3 بجے دن سی ویو روڈ پر منعقد ہونے والے عظیم الشان ”غزہ مارچ“ کی تیاریاں اور انتظامات تیزی سے جاری ہیں، اس سلسلے میں سیکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اجلاس میں...