2025-07-23@18:01:50 GMT
تلاش کی گنتی: 1395
«علی امین کو مبارک ہو»:
(نئی خبر)
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ ساتھ ہی اراکین کو یہ بھی بتا دیا کہ وہ ضرورت مند اراکین کو ذاتی طور پر مدد دینے کے لیے تیار ہیں۔ یہ بھی پڑھیں اسپیکر سمیت دیگر پارلیمنٹیرینز کی تنخواہوں میں اضافے کے خلاف خواجہ آصف پھٹ پڑے بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی رکن اسمبلی ثوبیہ شاہد نے اراکین کی تنخواہیں بڑھانے کی بات کی اور مطالبہ کیاکہ صوبائی اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں قواعد کے مطابق بڑھائی جائیں۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خود اسمبلی اجلاس میں موجود تھے۔ انہوں نے ثوبیہ شاہد کی درخواست پر خود اٹھ کر جواب دیا اور کہاکہ اراکین اسمبلی کی...

چیئرمین پی پی نے پاکستان کا موقف عالمی سطح پربہترین اندازمیں اجاگرکیا اوراسرائیلی وبھارتی لابی کو شکست دی ، مراد علی شاہ
ّکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2025ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بلاول بھٹو کی حالیہ موثر سفارتکاری کو سراہاتے ہوے کہا کہ چئیرمین پی پی نے پاکستان کا موقف عالمی سطح پر بہترین انداز میں اجاگر کیا اور اسرائیلی و بھارتی لابی کو شکست دی ۔ ایران پر اسرائیل کے حملے اور امریکا کی مداخلت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے وزیر اعلی سندھ نے پاکستان کی حالیہ صورتحال، خارجہ پالیسی میں بلاول بھٹو زرداری کے مؤثر کردار، اپوزیشن کے رویے، وفاق کے ساتھ مالی معاملات اور آئندہ مالی سال کے ترقیاتی اقدامات پر مفصل روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا پاک بھارت کشیدگی اور بین الاقوامی تناؤ کے...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران پاکستان کی حالیہ صورتحال، خارجہ پالیسی میں بلاول بھٹو زرداری کے موثر کردار، اپوزیشن کے رویے، وفاق کے ساتھ مالی معاملات اور آئندہ مالی سال کے ترقیاتی اقدامات پر مفصل روشنی ڈالی۔وزیراعلی نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی اور بین الاقوامی تنا کے پس منظر میں بلاول بھٹو زرداری کے کردار کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے سے 10 مئی تک چیئرمین بلاول نے بطور حقیقی حکمران کام کیا۔ انہوں نے امریکا اور یورپ میں پاکستان کا مقف مثر انداز میں پیش کیا، اور اسرائیلی...
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کم سے کم تنخواہ میں 12 فیصد اضافہ کرکے اجرت 42 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کم سے کم تنخواہ میں بارہ فیصد اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد سندھ میں کم سے کم تنخواہ42 ہزار ہوگی، کوشش ہے اس ہی مہینے اعلان کردیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنی بجٹ تقریر کے موقع پر ایوان میں اپوزیشن کے شور شرابے اور ہنگامہ آرائی کو بدتمیزی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے احتجاج کے وقت اسمبلی قوائد کی بھی پاسداری نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایوان میں قطعی اکثریت ہے ہم بجٹ خود پاس کرا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما راجا پرویز اشرف نے بھرپور اور جارحانہ انداز میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان پر شدید تنقید کی اور انہیں ذہنی مریضوں کا ٹولہ قرار دیا۔ اور ان کے اس بیان پر ایوان میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔ راجا پرویز اشرف نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ تقریر میں ہر رکن کو بولنے کا حق ہے، لیکن جب کوئی ایجنڈے سے ہٹ کر ذاتی نوعیت کی بات کرے تو اعتراض ہوتا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی ارکان کی ہنگامہ آرائی پر کہاکہ یہ صرف شور مچانے والی مشینیں ہیں، ان میں وفا اور سیاسی شائستگی نام...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،54 صفحات پر بجٹ کے نام پر جھوٹ کا پلندا چھاپا گیا ۔(جاری ہے) میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی 10 کھرب روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے،محکمہ صحت میں ڈینگی ڈیپارٹمنٹ میں 1.5 ارب کی کرپشن ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اندر احتجاج کرنا ہمارا بنیادی حق ہے،سب دعا کریں،انصاف کا بول بالا ہوگا اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہوگی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان میں ہاتھا پائی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اس وقت گرما گرمی ہوگئی جب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے احتجاج کیا۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے بلاول بھٹو پر سخت تنقید کی جس پر پیپلزپارٹی کے اراکین شدید غصے میں آگئے اور اسپیکر کے ڈائس تک پہنچ گئے۔ نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو میں حنیف عباسی کا کہنا ہے وزیرخزانہ کو مائیک دینے پر پی ٹی آئی کے دو سے تین لوگوں نے حملہ کیا اور مارنے کیلئے دوڑے تو انہوں نے حملے کو روکا اور ہاتھا پائی ہوگئی۔...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے آرمڈ فورسز کے سول سروس میں بغیر امتحان شامل ہونے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے سول سروس رولز 1956 کے سیکشن 3 پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔ درخواست گزار وکیل علی عظیم آفریدی کا کہنا تھا کہ سول شخص کو سی ایس ایس کے لیے پہلے تحریری اور پھر انٹرویو پاس کرنا ہوتا ہے جبکہ آرمڈ فورسز کو سی ایس ایس کلیئر کرنے کے لیے صرف انٹرویو دینا پڑتا ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ آرمڈ فورسز کے افسران کے سول سروس میں آنے سے آپ کے کون...
خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بجٹ 2025-26 عمران خان سے مشورہ کیے بغیر پاس نہ کرنے کے اپنے فیصلے سے یو ٹرن لے لیا ہے اور صوبائی حکومت کے خاتمے سے بچنے کے لیے بجٹ پاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور، کابینہ کے اراکین اور مرکزی رہنما عمر ایوب، شبلی فراز، وقاص شیخ اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بجٹ کی منظوری کا عمل مشروط طور پر شروع ہوگا۔ ’وفاق حکومت صوبائی حکومت کو ختم کرنا چاہتی ہے‘ پی ٹی آئی کا پارلیمانی اجلاس جمعے کے روز بجٹ پاس کرنے کے عمل کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">داتا کیمیکل کمپنی سائٹ کراچی کے محمد سلیم نے ملازمت سے برطرفی کے بعد کمشنر ورکمین کمپنسیشن اینڈ اتھارٹی انڈر پیمنٹ ایکٹ ویسٹ ڈویژن کراچی کی عدالت سے رجوع کیا۔ دوران سماعت محمد سلیم کا انتقال ہوگیا اور محمد سلیم کی بیوہ نے پیروی جاری رکھی۔ عدالت نے محمد سلیم کی بیوہ کے نمائندے کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے محمد سلیم کی بیوہ کو محمد سلیم کا جائز وارث تسلیم کرتے ہوئے محمد سلیم کی بیوہ کو واجبات کی ادائیگی کا حکم جاری کردیا۔ محمد سلیم کی بیوہ کی پیروی نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے اشتیاق احمد خان نے کی۔ نشینل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ نے عدالتی حکم کا خیر مقدم کرتے ہوئے...
برسلز(نیوز ڈیسک)یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے کہا ہے کہ ایران کو کبھی بھی بم حاصل کرنے کے قابل نہیں ہونا چاہیے۔ اس طرح بیان میں انہوں نے بالواسطہ طور پر ایران پر امریکی حملے کی حمایت کی ہے۔ تاہم اس کے ساتھ ہی اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک نئے عروج پر ہے، استحکام کو ترجیح دینا چاہیے اور بین الاقوامی قانون کا احترام ضروری ہے۔ یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے یہ بھی کہا ہے کہ اب ایران کے لیے قابلِ اعتماد سفارتی حل میں مشغول ہونے کا وقت ہے، اس بحران کو ختم کرنے کی واحد جگہ مذاکرات کی میز ہے۔ مزیدپڑھیں:کے پی: بارشوں، تیز آندھی، سیلاب...
کراچی(نیوز ڈیسک)ماضی کی مقبول اداکارہ جیا علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پہلے لوگوں کو آسانی سے معاف نہیں کر پاتی تھیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں اپنے والد کو معاف کرنے میں 30 سال لگ گئے۔ ڈان کے مطابق حال ہی میں جیا علی نے توثیق حیدر کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ ایک سوال کے جواب میں جیا علی نے بتایا کہ وہ پاکستانی ڈرامے یا فلمیں نہیں دیکھتیں اور اس میں اُن کے اپنے ڈرامے بھی شامل ہیں۔ اداکارہ کے مطابق اس کی کوئی خاص وجہ نہیں، بس انہیں لگتا ہے کہ زیادہ تر ڈراموں میں ایک جیسی کہانیاں ہوتی ہیں، جیسے کہ ساس بہو کے جھگڑے،...
آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، یورپی یونین، جاپان نے ایرانی جوہری صلاحیت کو دنیا کیلئے خطرہ قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، یورپی یونین اور جاپان نے ایرانی جوہری ہتھیاروں کو دنیا کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی میں کمی کیئے سفارتکاری کا راستہ اپنایا جائے۔امریکا نے ہفتہ اور اتوار کی رات بی 2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں کے ذریعے ایران کی تین جوہری تنصیبات فردو، اصفہان اور نطنز پر حملہ کردیا۔ ایرانی حکام نے حملوں کی تصدیق کردی تاہم نقصانات کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ایران نے امریکی حملوں کے بعد اسرائیل پر خیبر شکن میزائلوں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں تل ابیب...
پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ غنیٰ علی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکاری میں کوئی کرئیر نہیں ہے۔ غنیٰ علی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کرئیر سمیت شادی اور دیگر مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ میزبان کی جانب سے اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ آپ نے اداکاری کیلئے اپنے والدین کو کیسے منایا؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے والدین کی بغیر اجازت اداکاری شروع کی تھی اور انہیں اس شعبے کو سمجھنے میں 3 سال لگے تھے۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میرے والدین کو اس شعبے میں کوئی کرئیر نظر نہیں آتا تھا اور سچ تو یہ ہےکہ اداکاری میں کوئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: کوئٹہ کے قریب جنگل پیرعلیزئی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشتگرد مارے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ ، گولہ بارود اورحساس مقامات کے نقشے برآمد ہوئے۔ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان (سی ٹی ڈی) کے مطابق کوئٹہ کے قریب جنگل پیرعلیزئی میں سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کے دوران پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گرد پشین اور قلعہ عبداللہ میں دہشت گردی...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)پنجاب اسمبلی میں بجٹ پر عام بحث کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا ۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ40منٹ کی تاخیر سے سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا،اجلاس میں تیسرے روز بھی بجٹ2025-26 پر بحث کا سلسلہ جاری رہا، تیسرے روزبحث کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے اپنے خطاب کے دوران اپوزیشن کے الزامات کا مدلل جواب دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایوان میں جمہوری آوازوں کو دبایا گیا، لیکن آج مریم نواز کی قیادت میں ہر رکن کو اظہارِ رائے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح...

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا فیصلہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور میزائل پروگرام محترمہ بینظیر بھٹو کے مرہون منت ہے، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے ایشیا اور دنیا کی ایک عظیم اور باوقار رہنما تھیں، جنہوں نے اپنی جدوجہد، سیاسی بصیرت اور جمہوری عزم کے ذریعے ایک منفرد مقام حاصل کیا ہم آج یہاں ان کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی قربانیوں، خدمات اور یادوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ بھٹو خاندان نے پاکستان کے لیے جو لازوال قربانیاں دی ہیں، وہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی اور ان کا قرض شاید کبھی اتارا نہ جا سکے ۔یہ بات انہوں...

وزیر اعلیٰ مریم نواز صوبے کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں،پنجاب میں بلاتفریق ترقیاتی کام جاری ہیں،عظمی بخاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز صوبے کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہیں، مہنگائی میں کمی لانے میں چیف منسٹر کا کلیدی کردار ہے ،پنجاب میں بلاتفریق ترقیاتی کام جاری ہیں ،لاہور پلان پروگرام کے تحت اربوں روپے کے پراجیکٹس تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگئے،ماضی کی حکومت نے کیچڑ اچھالنے کے سوا کچھ نہیں کیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں ڈی جی پی آ ر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق بھی موجود تھے ۔ عظمی بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز...
---فائل فوٹو وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سرحدی علاقوں میں ایران میں جنگ کے باعث صورتحال دیکھ رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات پر روزِ اول سے کہا تھا کہ ہمیں اس حوالے سے خود کفیل ہونا چاہیے۔بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت سرحدی علاقوں میں اشیاءخورد و نوش کی کمی نہیں ہونے دے گی، بلوچستان حکومت میں اختلاف نہیں، کابینہ میں تبدیلیاں نہیں ہونے جارہیں۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا کام قانون سازی ہے، اس پر کمیٹی میں اتفاق رائے پیدا کیا، ہمار احق ہے کہ قانون سازی کریں، عدالتوں کا کام ہے کہ وہ قوانین کی تشریح کریں اگر کوئی غیر آئینی کام ہوا ہے...
آئینی بنچ کی مدت میں توسیع پر جسٹس منصور علی شاہ کے تحفظات، جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے آئینی بنچ کی مدت میں توسیع پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں انہوں نے آئینی بنچ کی توسیع کو عدالت کی ساکھ کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کئی اہم نکات اٹھائے ہیں۔جسٹس منصور علی شاہ نے 16 جون کو سیکریٹری جوڈیشل کمیشن کو یہ خط ارسال کیا جس میں انہوں نے واضح کیا کہ 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق فیصلہ کیے بغیر بنچ کی مدت میں توسیع عدلیہ کے لیے نقصان دہ...

وزیراعلیٰ پنجاب کے صوبہ بھر میں مفت تعلیم کے ذریعے مزدوروں کے بچوں کو بااختیار بنانے کے اقدام قابل تحسین ہیں، عوامی رائے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) پنجاب کے عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مزدوروں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کے تاریخی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے آئندہ نسل کو بااختیار بنانے اور صوبے میں شرح تعلیم کو فروغ حاصل ہو گا۔ پی ٹی وی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور مفت تعلیم فراہم کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے مزدوروں کے بچے مستفید ہوں گے۔کامسیٹس یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سرفراز احمد نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ورکرز کے بچوں کی مفت تعلیم کا پروگرام مستحق طلباء...
تھائی وزیر اعظم پیٹنٹارن شنواٹرا ایک لیک ہونے والی فون کال کے باعث شدید سیاسی بحران کا شکار ہو گئی ہیں۔ یہ کال جو کمبوڈیا کے سابق وزیراعظم اور موجودہ سینیٹ کے صدر ہن سین کے ساتھ تھی، 17 منٹ طویل تھی اور اس میں پیٹنٹارن نے تھائی فوجی کمانڈر کو ’اپوزیشن‘ قرار دیا، جبکہ ہن سین کو ’انکل‘ کہہ کر مخاطب کیا۔ یہ بھی پڑھیں:تھائی لینڈ: دیوہیکل ہاتھی کا سپر اسٹور پر دھاوا، کیک انڈے کھا کر چلتا بنا ہن سین نے یہ ریکارڈنگ خود اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر جاری کی جس کے بعد تھائی لینڈ میں سیاسی ہلچل پیدا ہو گئی۔ اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے پیٹنٹارن نے عوام سے معذرت کی اور وضاحت دی کہ...

مسلم ممالک ایران کی ماضی کی غلطیاں بھلا کر بھرپور ساتھ دیں،تنظیم اسلامی حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے صوبائی بجٹ 2025-26 پر اپنی تقریر میں بجٹ کو “عوام دشمن اور کراچی دشمن” قرار دیتے ہوئے اسے مکمل طور پر مسترد کر دیا۔جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی نے بجٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے ایک بار پھر کراچی کے تین کروڑ سے زائد عوام کو نظرانداز کیا، جو سالانہ 3 ہزار ارب روپے سے زائد ٹیکس دیتے ہیں مگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔محمد فاروق نے کہا کہ K-IV منصوبہ جو کراچی کی پانی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے بنایا گیا تھا، اسے وفاق کی جانب سے صرف 3.2 ارب روپے دیے گئے جبکہ صوبائی حکومت نے اس منصوبے کے...
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ انسداد ہشتگردی ایکٹ سے بلوچستان میں مسنگ پرسنز اور امن و امان کے مسائل حل ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت کا کام قانون سازی ہے، اگر عدالتیں سمجھتی ہیں کہ کوئی غیر قانونی کام ہوا ہے تو اس میں درستگی کر دیں۔ بلوچستان حکومت میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا اسمبلی کا کام قانون سازی ہے۔ ہمارا حق ہے کہ قانون سازی کریں۔ عدالتوں کا کام ہے کہ وہ قوانین کی تشریح کریں۔ اگر کوئی غیر آئینی کام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران سے متعلق حکمت عملی پر اثر انداز ہونے والا ایک طاقتور جنرل منظر عام پر آیا ہے، جسے ایران کے جوہری مقامات پر ممکنہ امریکی حملے کی منصوبہ بندی کی غیر معمولی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ امریکی اخبار “پولیٹیکو” کی رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے مشرق وسطیٰ کی حالیہ کشیدگی کے دوران جنرل ایرک کوریلا کو غیر معمولی اختیارات دیے ہیں۔ جنرل کوریلا ایران کے حوالے سے سخت گیر موقف رکھتے ہیں اور فوجی طاقت کے استعمال کے حامی ہیں۔ وہ امریکی سینٹرل کمانڈ (United States Central Command – CENTCOM) کے موجودہ سربراہ ہیں۔ جنرل مائیکل ایرک کوریلا (Michael Erik Kurilla) ایک تجربہ کار اور سینئر فوجی افسر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سینئر مشیر اور سابق اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار علی شمخانی کی زندگی سے متعلق افواہوں پر ایرانی میڈیا نے وضاحت جاری کرتے ہوئے اُن کے زندہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ اسرائیل نے ایران پر اپنے پہلے روز کے حملوں کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ علی شمخانی حملے میں جاں بحق ہو چکے ہیں، تاہم ایرانی میڈیا نے اس دعوے کو گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ علی شمخانی نہ صرف حیات ہیں بلکہ اُنہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے جان دینے کو بھی تیار ہیں۔رپورٹس کے مطابق علی شمخانی اسرائیلی فضائی حملے میں...
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں، اپنی مٹی چھوڑنا بہت کرب ناک مجبوری ہے۔ پناہ گزیں افراد کے عالمی دن (ورلڈ رفیوجی ڈے) کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کوئی شوق سے پناہ گزیں نہیں بنتا، زندگی بچانے کے لیے اپنا آنگن، اپنی مٹی، اپنی چھت چھوڑنا پڑتا ہے ۔ مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں یہ ایک کرب ناک مجبوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگیں ختم ہو جاتی ہیں مگر مہاجرین کی بے گھری نسلوں تک رہ جاتی ہے۔ فلسطین و شام کے دربدر مہاجرین انسانیت کے لیے ایک کڑا امتحان ہیں۔ دنیا کو ادراک ہونا چاہیے کہ پناہ مانگنے والا کمزور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کو امریکی صدر کی ظہرانے کی دعوت کا علم نہیں، ایران پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے، خواہش ہے غزوہ ہند ہمارے سامنے ہو ، ہم اس میں شرکت کریں۔(جاری ہے) عدالت پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ، بانی چیئرمین اور کارکنوں پر مقدمات چل رہے ہیں، ہمارا وقت ان کیسز میں ضائع ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سسٹم تبھی درست ہوگا، جب کیسز ختم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کو نہیں مانتے، ایران اور فلسطین پر اسرائیلی حملے کی...
پنجاب اسمبلی کا اجلاس شدید ہنگامہ آرائی اور سیاسی کشیدگی کا شکار رہا، جہاں اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان سخت نعرے بازی، الزامات اور بدنظمی نے کارروائی کو مفلوج کردیا۔ اجلاس کے آغاز پر ہی اپوزیشن ارکان احتجاج کرتے ہوئے ایوان میں داخل ہوئے اور حکومت مخالف نعرے لگائے، جب کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کے حق میں بھی آوازیں بلند کی گئیں۔ اپوزیشن ارکان نے بجٹ اور حکومتی پالیسیوں پر سخت اعتراضات اٹھائے۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والا عوامی آگاہی اور معلومات کی فراہمی کا بل کیا ہے؟ ایوان میں اس وقت دلچسپ مگر متنازع صورتحال پیدا ہوئی جب حکومتی رکن بلال یامین کی گھڑی چوری ہونے کا تذکرہ شروع ہوا۔ حکومتی ارکان نے...
---فائل فوٹو کیمبرج نے امتحانی پرچے لیک ہونے کی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ وفاقی وزارتِ تعلیم کو ارسال کردی جس میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں بدعنوانی کے کچھ معتبر ثبوت ملے ہیں۔تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تین امتحان کے حصے امتحان سے کچھ دیر قبل شیئر کیے گئے تھے۔ AS&A لیول کا ریاضی کا پرچہ 12 جس کا امتحان سے پہلے ایک سوال لیک ہو گیا تھا۔ اے ایس اور اے لیول کا ریاضی کا پرچہ 42 جس کے دو سوالات کے حصے پہلے لیک ہو گئے تھے۔اے ایس اور اے لیول کمپیوٹر سائنس پیپر 22 کا ایک سوال کے کچھ حصے لیک ہوئے تھے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امتحان لینے سے پہلے تینوں...
امریکا(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے بارے میں کوئی واضح اعلان کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’شاید میں حملہ کروں، شاید نہ کروں، کوئی نہیں جانتا کہ میں کیا کرنے والا ہوں‘۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ کے خواہاں نہیں، لیکن اگر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی تو وہ سخت اقدام اٹھا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جوہری خطرے کی موجودگی میں چپ بیٹھنا ممکن نہیں ہوتا، لیکن اگر ایران اپنی پالیسی تبدیل کرے اور مذاکرات کی طرف آئے، تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ ایران تصادم کے بجائے...
کونسل کے رہنمائوں نے کہا کہ عالم اسلام کی جانب سے ایران نے ہمیشہ فلسطینی مسلمانوں کی نہ صرف کھل کر حمایت کی بلکہ مقاومت کی تحاریک کو اخلاقی، سفارتی سطح پر سپورٹ بھی دی اور اسلامی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اسرائیل کے قبلہ اول بیت المقدس پر ناجائز اور ناپاک قبضے کے خلاف ایک اسلامی ملک ہونے کے ناطے عالمی سطح پر کھل کر صدائے احتجاج بلند کی۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی وفد نے کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی سربراہی میں پاکستان میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔ وفد میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدور علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، علامہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی وفد نے کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی سربراہی میں پاکستان میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔ وفد میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدور علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، علامہ عارف حسین واحدی، مفتی گلزار نعیمی، علامہ عارف حسین شیرازی، نصر اللہ رندھاوا اور سیکرٹری مالیات طاہر رشید تنولی شامل تھے۔ وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیل کے ناپاک حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی ملک ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو عالمی قوانین کے خلاف ورزی قرار دیا اور سفیر ایران کو پاکستان کی امت مسلمہ کی جانب سے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ وفد کے...
کانفرنس کے دوران برادر ہمسایہ اسلامی ملک، اسلامی جمہوریہ ایران پر غاصب اور دہشتگرد ریاست اسرائیل کی حالیہ جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور فلسطین اور ایران کے مظلوم عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نصاب تعلیم کونسل کے زیراہتمام المصطفیٰ ہاوس لاہور میں صوبائی نصاب تعلیم کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت کنویئنر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کی۔ کانفرنس میں ممتاز علماء کرام، ماہرین تعلیم، پروفیسرز، اساتذہ، خطباء، مدارس دینیہ کے اساتذہ، وکلاء، تنظیمی نمائندگان اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس میں موجودہ متنازعہ نصاب تعلیم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اہلِ تشیع، اہلسنت اور محبانِ اہلبیتؑ کے...
لیبیا کے قریب تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو حادثہ، کم از کم پانچ پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز تریپولیٹانیا(آئی پی ایس )لیبیا کے شہر تریپولیٹانیا کے نزدیک الشاب بندرگاہ کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے کے ایک افسوسناک واقعے میں کم از کم پانچ پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ المناک واقعہ 12 جون کو پیش آیا جس میں مجموعی طور پر 60 سے زائد پناہ گزین اور تارکین وطن لاپتہ اور سمندر برد ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بین الاقوامی ادارہ برائے ہجرت (آئی او ایم)کے مطابق اس حادثے میں صرف پانچ افراد کو زندہ بچایا جا سکا، جبکہ باقی تمام لاپتہ ہیں۔ مرنے والوں...
حضرت آیتالله خامنهای نے امریکی صدر کے دھمکی آمیز اور سخیف بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ "عقل مند لوگ جو ایران، اس کی قوم اور تاریخ سے واقف ہیں، کبھی بھی اس قوم سے دھمکی کی زبان میں بات نہیں کرتے، کیونکہ ملت ایران کو جھکایا نہیں جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی آیتالله خامنهای نے آج دوپہر اپنے دوسرے ٹیلیویژن پیغام میں، صیہونی دشمن کی حالیہ احمقانہ اور خباثت آمیز جارحیت کے مقابلے میں ایرانی قوم کے پُرسکون، بہادر اور بروقت ردِعمل کو سراہتے ہوئے، اسے قوم کی بلوغت اور عقلانیت و معنویت کی مضبوطی کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے تاکید کی کہ "ایرانی قوم جس طرح مسلط کردہ جنگ کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑی...
خیبرپختونخوا حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے لیے 363 ارب روپے رکھنے کی تجویز دے کر صوبے کے اسکولوں سے باہر 48 لاکھ بچوں میں سے 24 لاکھ کو اسکولوں میں لانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے کرائے کے اسکولوں کے ساتھ ساتھ کام نہ کرنے والے 15 ہزار تک اساتذہ کو ریٹائر کرنے اور 27 ہزار سے زیادہ نئے نوجوان اساتذہ بھرتی کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم فیصل ترکئی کے مطابق صوبائی حکومت نے تعلیم کا بجٹ 327 ارب سے بڑھا کر 363 ارب کرنے کی تجویز دی ہے، جو گزشتہ سال کی نسبت 11 فیصد زیادہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے وزیراعلیٰ سندھ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں اپوزیشن پر لگائے جانے والے الزامات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہیں کہا گیا کہ علی خورشیدی سے ملیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو چاہیے تھا کہ وہ یہ بھی بتادیتے کہ ان سے کس نے کہا تھا۔ پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ایم کیو ایم کی لیڈر شپ کی ہدایت پر گزشتہ برس سی ایم ہاؤس گیا تھا وہ بھی ناصر شاہ کی کال آنے کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جون 2025ء) پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پیر کو سینیٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اسرائیل پر ممکنہ 'جوہری حملے‘ کی خبر جعلی ہے اور اس حوالے سے کسی نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔ ایران پر اسرائیلی حملے: پاکستان کا فضائی دفاعی نظام فعال سوشل میڈیا پر وائرل خبر میں ایک سینئر ایرانی جنرل کے حوالے سے یہ دعویٰ منسوب کیا گیا تھا کہ پاکستان ایران پر کسی بھی حملے کے جواب میں اسرائیل پر ایٹمی حملہ کرے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ "ہم سب کو انتہائی محتاط ہو کر بات کرنی چاہیے، یہ کوئی بچوں کا کھیل نہیں، سنجیدہ جنگ...
پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنے کالا باغ ڈیم کی تعمیرکا معاملہ چھیڑتے ہوئے اسے ملکی مفاد کا منصوبہ قرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سی پی این ای کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کہا کہ کالا باغ ڈیم کا منصوبہ ملکی مفاد میں ہے، اس منصوبے پرسندھ وبلوچستان کے تحفظات دور کرنے چاہیئں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں صوبوں کے تحفظات دورہوگئے تو اتفاق رائے بھی ہوجاؠے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر اتفاق رائے ہوجائے تو پھر اسمبلی سے کالاباغ ڈیم کے حق میں قرارداد پاس کرنا کونسا مشکل کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبہ میں اس منصوبہ کی مخالفت اے این پی کرتی ہے، جس کی حیثیت کیا ہے اور وہ بس ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہم ہتھیار لے کر آئیں گے، سینے پر گولی ماریں گے تو ان کی کمر پر گولی ماریں گے۔ علی امین گنڈا پور کا یہ تازہ فرمان سامنے آیا ہے بالکل ٹھیک کہا یہ ایسا کر سکتے ہیں، جس شخص کے پاس چند بوتلیں ہوں اور یہ پکڑی جائیں تو شہد کی بوتلیں بن جائیں، آخر کوئی تو طاقت اس شخص کے پاس ہوگی ناں کہ بوتلیں نہ پکڑی جائیں تو ان کا کوئی اور ہی رنگ اور نشہ ہوتا ہے، پکڑی جائیں تو شہد کی بن جائیں۔ یہ کام کسی جادو سے کم نہیں ہے۔ ہوسکتا ہے ان کے پاس جادو کی کوئی نئی قسم آئی ہوگی۔ علی امین ایک عوامی آدمی ہیں، اپنے علاقے میں یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) پنجاب بارکونسل کے وائس چیئرمین عرفان صادق تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب بار کونسل کے تقریباً ڈیڑھ لاکھ وکلا ء کی سہولت کے لیے پنجاب بار کونسل کو پیپرلیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب بھر کے وکلا ء گھر بیٹھے آن لائن انرولمنٹ ،سرٹیفکیٹس ، لائسنس ،گڈ سٹینڈنگ ،ویزہ سرٹیفکیٹ سمیت دیگر سہولتیں حاصل کر سکیں گے جبکہ اس سے قبل ان خدمات کے حصول کے لئے فزیکل کاغذات جمع کرانے آنا پڑتا تھا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کے لئے آنے والے بارز کے نمائندہ وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل فاروق ڈوگر،سیکرٹری رفاقت علی سوہل،سابق وائس چیئرمینز فرحان شہزاد،کامران بشیر...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر سخت تنقید کی اور ملکی استحکام کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف 70 سال کی عمر سے اوپر جا چکے ہیں، اب اگلی نسل مریم نواز اور حمزہ شہباز کی ہے، جنہوں نے اگلے 20 سے 30 سال سیاست کرنی ہے۔وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف وزیراعظم کی کرسی پر ضرور بیٹھے ہیں، لیکن وہ عوام کے ووٹوں سے نہیں بلکہ کسی اور طریقے سے وہاں...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرتکب ہے، دیگر تینوں صوبوں کو ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ فنڈز بھی دے دیے لیکن سندھ کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ کی وفاقی حکومت پر شدید تنقید وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خبردار کیا کہ اگر تمام ترقیاتی منصوبے سندھ حکومت کو منتقل نہ کیے گئے تو پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں وفاقی بجٹ کی حمایت نہیں کرے گی۔وزیراعلیٰ سندھ...
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ جب بھارت نے حملہ کیا تو اس کے ہتھیار اسرائیلی ساختہ تھے، پاکستان کو سنجیدہ حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ایران پراسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔ بھارت نےجب پاکستان پرحملہ کیا توہتھیاراسرائیلی ساختہ تھے۔ پاکستان کو سنجیدہ حکمت عملی اپنانی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اوآئی سی اجلاس بلانے کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرے ۔ خواجہ آصف صاحب اپنی تقریر کر کے چلے گئے ،انہوں نے اشاروں کنایوں میں ہم پرتنقید کی ۔ جب پلواما حملہ...
اسلام آباد: وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران وصدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنداپور کے حالیہ بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے بیانات نہ صرف ان کے سرکاری عہدے کا صریحاً غلط استعمال ہیں بلکہ یہ معصوم کارکنوں کو بدامنی پر اکسانے کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کو استحکام اور ترقی کی طرف لے جانے کے بجائے، وزیراعلیٰ ایک بار پھر انتشار اور تشدد کی راہ دکھا رہے ہیں — اور حسب معمول، کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر بھاگ جائے گا۔ انجینئرامیر مقام نے سوال اٹھایا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فادرز ڈے پر خصوصی پیغام میں کہاہے کہ والدسائبان کی مانندخود دھوپ سہہ کر اپنی اولاد کو سائے میں رکھتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاکہ باپ وہ ہستی ہے جو اولاد کو صرف جینا ہی نہیں بلکہ سر اُٹھا کر جینا سکھاتی ہے،اپنی اولاد سے محبت اور ان کے حقوق پورے کرنے والے ہر باپ کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں،باپ وہ چراغ ہے جو اولاد کے ہر اندھیرے میں روشنی بنتا ہے- ایران اسرائیل جنگ؛ ایران سے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا مریم نواز شریف نے کہاکہ میرے والد محمد نواز شریف میرے رہنما، قائد ،استاد اور طاقت ہیں،ان کی گود میرا پہلا مکتب اور اُن کا سایہ...
پاکستانی اداکارہ اور ماڈل میرب علی نے گلوکار عاصم اظہر سے منگنی ٹوٹنے کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوشی میں ناچتے گاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے جیسے انھیں اس بریک اپ سے کوئی فرق ہی نہیں پڑا ہو۔ اپنے حالیہ شوٹ کے دوران انہوں نے نہ صرف مکمل تبدیل شدہ لُک کا مظاہرہ کیا بلکہ ایک انگریزی گیت پر جھومتی ہوئی ویڈیو بھی شیئر کی۔ یاد رہے کہ میرب اور عاصم نے مارچ 2022 میں منگنی کا اعلان کیا تھا، لیکن گزشتہ ہفتے عاصم نے اس رشتے کے ختم ہونے کی تصدیق کی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جبکہ عاصم نے اسے باہمی فیصلہ قرار دیا، میرب نے اس بارے میں کوئی باقاعدہ بیان نہیں دیا۔...

وفاق نے تمام ترقیاتی منصوبے سندھ کو واپس نہ کیے تو پیپلزپارٹی بجٹ کی حمایت نہیں کرے گی، مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خبردار کیا کہ اگر تمام ترقیاتی منصوبے سندھ حکومت کو منتقل نہ کیے گئے تو پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں وفاقی بجٹ کی حمایت نہیں کرے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے (شاہراہِ بھٹو) کے پہلے مکمل سیکشن کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے موقع پر انہوں نے نئی تعمیر شدہ سڑک پر سفر کیا اور اسے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے کراچی کے عوام کے لیے ایک اہم تحفہ قرار دیا جس سے ٹرانسپورٹ، معیشت اور صنعتی رابطے بہتر ہوں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن،...
اسلام آباد(اے پی پی)نائب وزیراعظم ،وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے فلسطین کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کی فراہمی میں اضافہ کے ساتھ فلسطینی طلبہ کو تعلیمی مدد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کو فراہم کی جانے والی امداد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ نے اسرائیل کی طرف سے انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزیوں کے نتیجے میں...

ایران پر حملہ نہ صرف خطے کے امن کے لیے خطرہ بلکہ عالم اسلام کی وحدت کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے، سلیم صدیقی
سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وحدت ایمپلائزونگ کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے مظلومین اور مسلمانوں کی حمایت پر شکر گزار ہیں اور پاکستانی حکام و اداروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وحدت ایمپلائیز ونگ کے مرکزی صدر سلیم عباس صدیقی نے اپنے دورہ سندھ و بلوچستان کے موقع پر آج سکھر پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلیم صدیقی نے اعلان کیا کہ "وحدت ایمپلائیز ونگ کا باقاعدہ قیام عمل میں لایا گیا ہے، جو ملک بھر کے مظلوموں، مزدوروں، سرکاری و نجی ملازمین اور...

پیپلز پارٹی تحریک انصاف یا ایم کیو ایم کے کسی بھی دبائو یا سیاسی بلیک میلنگ کو خاطر میں نہیں لائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نے دو ٹوک انداز میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی تحریک انصاف یا ایم کیو ایم کے کسی بھی دبائو یا سیاسی بلیک میلنگ کو خاطر میں نہیں لائے گی اور عوامی مفادات کا دفاع اولین ترجیح رہے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لئے سندھ کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے کا بنانے جا رہے ہیں، اگر وفاق نے پورے پیسے دیئے تو یہ اعدادوشمار زیادہ بھی ہوسکتے ہیں، وفاق نے گزشتہ سال بھی مسلسل محاصل کی منتقلی کم کی ہے، صوبائی ترقیاتی بجٹ کا کل بجٹ ایک ہزار 18 ارب روپے ہے۔ 26-2025کے بجٹ...

قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب خان کا پارلیمنٹ میں “ورچوئل مارشل لاء” کے نفاذ کا الزام، حکومت پر شدید تنقید
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب خان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ورچوئل مارشل لاء نافذ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک ٹویٹ میں عمر ایوب نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بجٹ بحث کا آغاز کیا، مگر اسپیکر کی جانب سے لائیو کوریج کا وعدہ وفا نہ ہوا۔ عمر ایوب کے مطابق ان کی تقریر کے دوران قومی اسمبلی، دفاتر اور پریس گیلری کا وائی فائی بند کر دیا گیا، میڈیا کو کوریج سے روکا گیا اور موبائل فون پر نوٹس لینے کی بھی اجازت نہ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کی آواز کو دبانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے البینزم سے متعلق آگاہی کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ البینزم کمزوری نہیں، محض قدرتی تنوع کا حصہ ہے۔ البینزم کا شکار افراد خوبصورتی کا روشن پہلو ہیں، عزت اور تحفظ دینا معاشرتی فریضہ ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ایسا پنجاب چاہتے ہیں جہاں کسی کو جلد، ظاہری شکل یا پیدائشی فرق کی بنیاد پر کمتر نہ سمجھا جائے۔ البینزم سے متاثرہ افراد کے لیے محبت، احترام اور قبولیت کا دائرہ کار مزید وسیع کرنا ہوگا۔ حکومت پنجاب البینزم سمیت دیگر سپیشل افراد کو مکمل تعلیمی، طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہے۔ البینزم کے شکار افراد کے حقوق کی حفاظت اور امتیازی سلوک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت سندھ نے مالی سال 2025-26 کیلیے صوبے کی سرکاری جامعات کی گرانٹ میں 15 فیصد اضافہ کردیا جس کے بعد اب گرانٹ 34 ارب سے بڑھ کر 40 ارب روپے ہوجائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی سندھ نے ایچ ای سی کی جانب سے بھیجی گئی سمری کو منظور کرلیا جس کے تحت سندھ کی 32 سرکاری جامعات کی گرانٹ اب 34 بلین روپے سے بڑھ کر 40 بلین روپے ہوگئی ہے۔ گرانٹ کو اضافے کے ساتھ 13 جون کو پیش ہونے والے سندھ کے سالانہ بجٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گرانٹ میں اضافے کی تجویز این ای ڈی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)پاکستان کی امریکا میں سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کیا امریکا نے اسرائیل کو حملہ کرنے کیلیے گرین سنگل دیا اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ اگر ٹرمپ کو پہلے سے پتہ تھا تو انہوں نے اسرائیل کو کیوں نہیں روکا۔ امریکا کو اس کا جواب دینا پڑے گا۔انہوںنے کہاکہ میں نہیں سمجھتی کہ اس صورتحال میں روس کوئی کردار ادا کرسکتا ہے، اسرائیل صرف امریکا کی بات سنتا ہے، اس صورتحال میں امریکا کے علاوہ کوئی کچھ نہیں کرسکتا، یوکرین کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ او...
اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اپنی تنخواہ میں اضافے سے لاتعلقی کا اظہار جب کہ سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے اضافے کی واپسی کا عندیہ دے دیا۔ صحافیوں سے گفتگو میں جب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے سوال کیا گیاکہ کیا آپ تنخواہ میں اضافہ واپس کر رہے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ تنخواہ واپس کروا دیں اچھی بات ہے، میری تنخواہ میں اضافے سے متعلق مجھ سے کوئی مشاورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ تنخواہ بڑھانے سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا احترام کرتا ہوں لیکن میرا تنخواہوں میں اضافے سے کوئی تعلق نہیں۔دریں اثناء سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے ایوان میں قائدحزب اختلاف کے اعتراض کاجواب دیتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان حکومت آئندہ مالی سال 2025-2026 کا بجٹ 17 جون کو پیش کرے گی، صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی صوبائی اسمبلی میں مالی تخمینہ پیش کریں گے۔گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے بجٹ اجلاس کے لیے اسمبلی کا اجلاس 17 جون بروز پیر سہ پہر 4 بجے طلب کر لیا ہے۔ بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں مشاورتی عمل اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ تمام پارلیمانی رہنماؤں، سرکاری اداروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ صوبے کی ترقی، فلاحی منصوبوں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو مؤثر انداز میں ممکن بنایا جا سکے۔ذرائع کا کہنا ہے...
قدس کی غاصب اور جابر صہیونی حکومت کے آج صبح ایران کے مختلف علاقوں میں رہائشی اور جوہری مراکز پر فضائی حملے کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ بھی شہید ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ جابر صہیونی حکومت کی جارحیت میں کئی فوجی کمانڈروں اور سائنسدانوں سمیت متعدد افراد شہید و زخمی ہو گئے۔ قدس کی غاصب اور جابر صہیونی حکومت کے آج صبح ایران کے مختلف علاقوں میں رہائشی اور جوہری مراکز پر فضائی حملے کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ بھی شہید ہو گئے۔ آج صبح کے غاصب اسرائیل کے حملوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف حسین...
لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران محکمہ ماحولیات کو ہیوی ٹرانسپورٹ، بڑی گاڑیوں، رکشوں اور موٹر سائیکلوں کو فٹنس اسٹیکرز ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر درخواست گزاروں کی درخواستوں پر سماعت کی، جس میں محکمہ ماحولیات سمیت متعدد محکموں کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ انڈسٹریل یونٹس میں نصب واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی کارکردگی پر باقاعدہ سروے کیا جائے تاکہ آلودگی پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات کی نگرانی ہو سکے۔ سماعت کے دوران جوڈیشل واٹر کمیشن کے رکن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایل ڈی اے نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(آن لائن)مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم نے ملک کے نظامِ انصاف کو جکڑ کر رکھ دیا ہے۔بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ جعلی حکومت نے گولی چلانے کی آخری چال بھی چلائی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اب عوام کا وہ خوف بھی ختم ہوگیا ہے اور دوبارہ نکلنے کے لیے تیار ہیں۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے کہا کہ اس بار احتجاجی تحریک کو سنبھالنا جعلی حکومت کے بس سے باہر ہوگا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جعلی حکومت نے عوام کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کر دیا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم،صحت اور امن نہیں دے رہی، وہ صرف ٹیکس اور ٹیکس کی گردان کررہی ہے، حکومت مراعات یافتہ طبقہ کو مزید مراعات،اور غریبوں کو باندھ کر مار رہی ہے، چچا بھتیجی کی حکومت نے کسان اور زراعت پر ظلم کی حد کردی،بجٹ میں 111 محکموں کو ٹیکس استثنا دیا گیا ہے، ان میں سے کئی ایسے ہیں جو ٹرسٹ کے نام پر کاروبار چلاتے ہیں۔منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ایف بی آر کی کرپشن، سود اور آئی پی پیز معاہدے ختم کرکے سالانہ ہزاروں ارب بچائے جاسکتے ہیں،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کرپشن...
تہران (اوصاف نیوز)ترجمان ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کو حملوں کی بھاری قیمت چکانا ہو گی۔ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے نمائندے ابراہیم رضائی نے اسرائیل کو ایران کے جوابی حملے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب کی کارروائیوں کا بھرپورجواب دیا جائےگا۔ ترجمان سربراہ ایرانی افواج کے مطابق اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکا کو بھی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ دشمن نے ایران پر حملہ کرکے سنگین غلطی کی ہے ،ایران بھرپورجواب دےگا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے یہ حملے امریکا کی مدد سے کیے، اب دشمن ایران کےجواب کا انتظار کرے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی...
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے جمعے کی صبح اسرائیلی حملے کے بعد سخت ردِعمل دیتے ہوئے اسرائیل کو ’دردناک اور شدید سزا‘ دینے کی دھمکی دی ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا پر نشر ہونے والے بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے ان حملوں کو ’’مجرمانہ اقدام‘‘ قرار دیتے ہوئے کہ صیہونی حکومت نے ایک بار پھر اپنی شیطانی فطرت دنیا پر آشکار کر دی ہے، انہوں نے ہمارے سویلین اور کمانڈروں کو نشانہ بنا کر ایک بڑا جرم کیا ہے۔ In the Name of God, the Compassionate, the MercifulTo the great Iranian nation! Zionist regime has committed a crime in our dear country today at dawn with its satanic, bloodstained hands. It has revealed...
ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے فرار ہونے والے مزید 6 قیدیوں کو پکڑ لیاگیا،پکڑے جانے والے اوررضا کارانہ طور پرجیل واپس آنے والے قیدیوں کی تعداد 158 ہوگئی ،جیل سے فرارہونےوالے ایک اور قیدی کو اس کے والد ملیر جیل لیکر پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق 3 جون کو ڈسٹرکٹ جیل ملیرسے قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعے کی تحققات جاری ہیں ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے فرار ہونے والے مزید 6 قیدیوں کو پکڑ لیا گیا۔ جیل حکام کے مطابق اب تک 158 قیدیوں کو پکڑا جاچکا ہے جبکہ 67 مفرور قیدیوں کی تلاش جاری ہے جس کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہیں۔ جیل حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر جیل سے مجموعی طور پر 225 قیدی فرار ہوئے تھے، فرارہونے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 )وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فنانس بل 26-2025 کے ذریعے ان لینڈ ریونیو کے افسران کو یہ واضح اختیار دے دیا ہے کہ وہ کمپنیوں کے ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای او)، چیف فنانشل آفیسرز (سی ایف او) اور ٹیکس فراڈ میں معاونت کرنے والوں کو گرفتار کر سکتے ہیں.(جاری ہے) نئے اختیارات کے تحت اگر ان لینڈ ریونیو کا کوئی افسر تفتیش کے دوران کسی شواہد کی بنیاد پر اس نتیجے پر پہنچے کہ کسی شخص کے اقدامات ٹیکس فراڈ یا کسی ایسے جرم کا سبب بنے ہیں جو اس قانون کے تحت قابل سزا ہے، تو وہ کمشنر کی پیشگی منظوری سے ایسے شخص کو...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 )وفاقی حکومت کی جانب سے پارلیمانی عہدیداروں کی تنخواہوں اور مالی مراعات میں نمایاں اضافے کے فیصلے پر تنقید کی جا رہی ہے خود حکومتی صفوں سے بھی اعتراضات سامنے آئے ہیں وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اس اقدام کو مالی فحاشی قرار دیا .(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں ہماری تمام عزت آبرو اسکی مرہون منت ہے گزشتہ روز پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے...
— فائل فوٹو کراچی کی ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 4 قیدیوں کو پکڑ لیا گیا۔جیل حکام کے مطابق اب تک 157 قیدیوں کو پکڑا جاچکا ہے جبکہ مفرور 68 قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔جیل حکام کا بتانا ہے کہ ملیر جیل سے مجموعی طور پر 225 قیدی فرار ہوئے تھے، فرار ہونے والے قیدیوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پولیس حکام نے بتایا تھا کہ ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 3 قیدیوں کو پکڑلیا گیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری — فائل فوٹو صدر مملکت آصف علی زرداری نے چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن پر کہا کہ یقینی بنانا ہوگا کہ کوئی بچہ غربت کی وجہ سے مزدوری کرنے پر مجبور نہ ہو، تمام اسٹیک ہولڈرز چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں۔آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن بچوں کو استحصال اور مشقت سے بچانے کی یاد دہانی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بچوں سے مشقت لینا ایک عالمی چیلنج ہے، بچوں کو محفوظ مستقبل کی فراہمی کے لیے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی، پاکستان بچوں کے استحصال کے خاتمے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان نے بچوں...
اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) نے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کے خلاف اپوزیشن کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بل واضح اکثریت سے مسترد کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق جمعرات کے روز ہونے والی ووٹنگ میں 120 رکنی کنیسٹ کے 61 ارکان نے بل کی مخالفت جبکہ 53 نے حمایت میں ووٹ دیا۔ اپوزیشن نے یہ بل اس امید کے ساتھ پیش کیا تھا کہ فوجی بھرتی کے متنازع قانون پر نیتن یاہو کے اتحادیوں کی ناراضی کو استعمال کرتے ہوئے قبل از وقت انتخابات کی راہ ہموار کی جا سکے، تاہم حکومتی اتحاد نے متحد ہو کر بل کو ناکامی سے دوچار کر دیا۔ مزید پڑھیں: حماس کے مخالفین میں اسلحہ تقسیم کیا،...
صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئی، انہوں نے عاجزی اور خدمت کو اپنا اڑوھنا بچھونا بنایا، وزیراعلیٰ پنجاب کی عاجزی اور انکساری ہی ان کی مقبولیت کی وجہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل آگیا۔ صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئی، انہوں نے عاجزی اور خدمت کو اپنا اڑوھنا بچھونا بنایا، مریم نواز کی عاجزی اور انکساری ہی ان کی مقبولیت کی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وفاقی بجٹ 2025-26 پیش کیے جانے کے بعد عوامی خدشات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، کیونکہ حکومت نے بجلی صارفین پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ نئے بجٹ میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے نام پر بجلی کے بلوں میں اضافی سرچارج عائد کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کا اثر براہِ راست عام صارف پر پڑے گا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکومت نیپرا ایکٹ میں ایسی ترمیم پر غور کر رہی ہے جس کے تحت حکومت کو بجلی کے بلوں پر مخصوص مدت یا مخصوص حالات کے تحت فیصلہ کن اختیار حاصل ہو جائے گا کہ وہ بلوں میں...
بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ، بجٹ میں صارفین پر اضافی سرچارج عائد کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نئے مالی سال کے بجٹ میں بجلی صارفین پر اضافی سرچارج عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں بجلی مزید مہنگی ہو سکتی ہے۔حکومت نے گزشتہ روز نئے آئندہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا، جس میں حکومت کی جانب سے بجلی کے صارفین پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق بجلی کے بلوں پر عائد سرچارج کی موجودہ 10 فیصد حد ختم کرنے اور نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے حکومت کو بلوں میں اضافہ کرنے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جون ۔2025 )اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں سزا معطلی درخواستوں پر سماعت نہ ہونے پر پر پی ٹی آئی راہنماﺅں اور کارکنوں نے ہائی کورٹ کے باہر احتجاج کیا. عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاﺅنڈز کیس کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کرنا تھی تاہم ڈویژن بینچ کے رکن جسٹس محمد آصف کے چھٹی پر ہونے کے باعث بینچ کی کاز لسٹ منسوخ کر دی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے اپنے بیان میں عید الاضحی کے موقعے پر بہترین سیکورٹی انتظامات کرنے پر فورسز، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی عوام کی جان و مال کو تحفظ دینے کیلئے بھر پور کاوشیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حیسکو ، سیپکو اور سوئی سدرن گیس کمپنی نے 3دن بلا ناغہ بجلی و گیس دے کر ثابت کر دیا کہ کمی کسی چیز میں نہیں ہے، بس نیت خراب عوام کو اذیت دینا اور مال بٹورنا ہے، ان تین دنوں میں نہ تو کوئی فالٹ آیا، نہ ٹرانسفارمر خراب ہوئے اور نہ ہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ الخدمت کو اس عید الاضحی پر گزشتہ برس کے مقابلے میں ریکارڈ کھالیں ملی ہیں ۔ قربانی کی ریکارڈ کھالیں دینے پر اہل کراچی کے مشکور ہیں ۔الخدمت کے تحت عیدالا ضحی پر سیکڑوں جانوروں کی فی سبیل اللہ قربانی کی گئی،جس میں اہل خیر نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور قربانی کا گوشت مستحقین اور ضرورت مندوں تک پہنچایا گیا ۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت کے سیکڑوں رضاکاروں نے عید الاضحی کے تینوں دن نہ صرف گوشت کی تقسیم کے عمل میں حصہ لیا بلکہ چرم قربانی مہم میں بھی علاقائی سطح...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی نے بجٹ 2025ء آئی ایم ایف کا قرار دے کر مسترد کردیا، پارلیمانی کمیٹی کا کہنا تھا کہ غریب غربت کی چکی میں پس رہے ہیں حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہورہیں، بجٹ سیشن میں ہر موقع پر احتجاج ہوگاجبکہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں نے پریس کانفرنس میںکہا کہ عوام کوبجٹ میں قربان کرکے اشرافیہ کونوازاگیا،کسانوں کو نظرانداز کرکے حکومت نے 10 ارب ڈالرکا نقصان کیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے بجٹ 2025/26 کو مسترد کردیا ،اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق پارلیمانی کمیٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت جعلی ہے بجٹ پیش کرنے کا اختیار نہیں، انہوں نے بجٹ...

بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ سوال پر بلال کیانی کا دلچسپ جواب بجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اج
cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
سٹی 42:وفاقی بجٹ 2025-26 کےلئے قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد ہونے والا ہے کوئٹہ سے اسلام آباد آنے والی فلائی جناح کی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی ، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بیشتر ممبر قومی اسمبلی کوئٹہ ائیرپورٹ پر موجود ہیں ، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پرواز 6 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوں گی۔ ممبران اسمبلی بجٹ سیشن میں شرکت کے لیے کوئٹہ سے اسلام آباد جا رہے تھے ۔بجٹ تقریر چند ہی منٹ بعد شروع ہونے والی ہے جس میں کوئٹہ کے ممبر ان کی شرکت مشکل ہوگئی ہے فیصل قریشی لائیو شو میں سوال پر برہم ہو گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جن علاقوں میں بجلی کے بل ادا نہیں کیے جاتے، وہاں لوڈشیڈنگ جاری رہے گی۔ اسلام آباد میں اقتصادی سروے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بجلی، دفاع، آبادی اور حکومتی اصلاحات سے متعلق اہم نکات پیش کیے۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری اور عدم ادائیگی کے شکار علاقوں میں لوڈشیڈنگ بدستور جاری رہے گی کیونکہ یہ فیصلہ انصاف اور مالی نظم و ضبط کے تحت کیا جا رہا ہے۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاسکو (پنجاب ایگریکلچرل سپلائی اینڈ کوآپریٹو) کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے اور حکومت اب اس ادارے کو ختم کرنے جا رہی ہے تاکہ گندم کی خریداری اور ذخیرہ اندوزی...
اپنے ایک بیان میں کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو خاموشی ترک کرتے ہوئے بھارت کو اس کی حالیہ جارحانہ اور ظالمانہ کاروائیوں پر جوابدہ ٹھہرانا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن و خوشحالی مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے وابستہ ہے۔ ذرائع کے مطابق علی رضا سید نے ایک بیان میں بلاول بھٹو سے اپیل کی کہ وہ اپنے دورہ یورپ کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کریں۔انہوں...
اسلام آباد (نمائندہ خصو صی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ملک، دھرتی سے وفا کرنی ہے اور اس کی ترقی کیلئے کام کرنا ہے۔ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے اور خود کفیل بنانے پر توجہ دینا ہو گی۔ پاکستان میں ترقی کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، زراعت ہماری معیشت کی بنیاد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صدر میں عید الاضحٰی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور ورکرز سے ملاقات کے دوران کیا۔ صدر مملکت نے پارٹی ورکرز کو عید الاضحٰی کی مبارکباد بھی دی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمارے ورکرز...
ڈیرہ اسماعیل خان (نا مہ نگار) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ میں علی بابا چالیس چوروں کا راج ہے، صوبائی حکومت ڈیرہ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں میں روڑے اٹکا رہی ہے، قیام امن پہلی ترجیح ہے۔ ہمارے نوجوانوں کو بھی وہی ماحول اور سہولیات میسر ہوں جو کراچی اور اسلام آباد کے نوجوانوں کو میسر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ کنڈی ماڈل فارم پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر میں تمام پاکستانیوں اور امت مسلمہ کو عید کی مبارک پیش کرتا ہوں۔ ساتھ ان جوانوں کو جو سرحدوں اور چیک پوسٹوں پر ریاست اور شہریوں کی حفاظت کررہے...
ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کے 700 ارب روپے پر شب خون مارا ہے تاہم قبائلی اضلاع کے حقوق کے لیے وزیراعظم سے بات کی ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں محسود جرگہ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قبائلی نوجوانوں کو اسکالر شپ کی فراہمی کے لیے کام کر رہے ہیں، پشتون قوم کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام قبائل کو ریاست سے متحد ہوکر بات کرنی ہوگی، قبائلی اضلاع کے تمام اقوام مشترکہ...
ڈیرہ اسماعیل خان: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کے ریونیو میں اضافہ ہوا ہے اور اب ہم وفاق کو قرض دینے کی حیثیت بھی رکھتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمارا بجٹ ٹیکس فری بجٹ ہوگا جس میں عوام کو ریلیف دیں گے اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کے پہلے جو پراجیکٹس چل رہے ہیں جن میں لوگوں کو بلاسود قرضہ دے کر اپنے پیروں پر کھڑا کررہے ہیں، اس پر بھی کام ہوگا اور ہم ہیومن ڈیولپمنٹ پر دوبارہ فوکس کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے کے جو ایسے پراجیکٹس جن سے معیشت بہتر...
—فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، وزیراعلیٰ، مرتضیٰ وہاب سے درخواست ہے کہ شہریوں کو جینے کا حق دیں۔منعم ظفر نے الخدمت کے تحت نارتھ کراچی میں اجتماعی قربانی کے مرکز کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ آف دا آرٹ ڈائیگنوسٹک سینٹر ناظم آباد میں موجود ہے جہاں سستا علاج کیا جاتا ہے۔منعم ظفر خان نے کہا کہ اس وقت کراچی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال تشویشناک ہے، صوبائی حکومت نے کراچی کے تمام اداروں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ مختصر وقت میں صفائی کے بہترین ریکارڈ پر عوام خوش ہے، مریم نواز انہوں نے کہا کہ عید کے دنوں میں صفائی کے انتظامات کی ذاتی طور...
سوشل میڈیا کی دنیا کا جانا پہچانا چہرہ، کھابے لیم، جنہوں نے بنا ایک لفظ کہے دنیا کو قہقہوں کا تحفہ دیا، اب خود ایک سنجیدہ خبر کی زینت بن چکے ہیں۔ امریکا کے ہیرے ریڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انہیں امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔ یہ واقعہ 6 جون کو پیش آیا جب اٹلی کے شہری 25 سالہ ٹک ٹاک اسٹار کھابے لیم لاس ویگاس پہنچے تو امریکی امیگریشن حکام نے ان کے ویزا کی مدت سے تجاوز کی بنا پر انہیں حراست میں لے لیا۔ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) نے بعد ازاں تصدیق کی کہ کھابے لیم ویزا کی شرائط کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے، تاہم اسی روز انہیں ’رضاکارانہ واپسی‘...
کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومتی اعداد وشمار کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری اور مہنگائی پر قابوپانے کے حکومتی دعوے آہستہ آہستہ ہوا میں تحلیل ہو رہے ہیں۔ ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ معیشت کی بہتری اور مہنگائی پر قابو پانے کے تمام حکومتی دعوے آہستہ آہستہ ہوا میں تحلیل ہو رہے ہیں، مصنوعی بنیادوں پر اعداد و شمار سے معیشت کبھی بہتر نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جب عام آدمی اور تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھے گا اور جاگیرداروں کو چھوٹ ملے گی، ایوان صدر، وزیر اعظم ہاؤس، گورنر ہاؤس...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 جون ۔2025 )شرح سود آدھی اور مہنگائی کی ریکارڈ کم ترین سطح کے ساتھ، کاروبار ابھی تک آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے قرض لینے میں احتیاط سے اضافہ کر رہے ہیں تاہم ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ایک پائیدار سرمایہ کاری کی بحالی کا انحصار مستقل، طویل مدتی پالیسی اصلاحات پر ہے، ویلتھ پی کے کی رپورٹ کے مطابق پرائیویٹ سیکٹر میں کئی مہینوں کی محتاط امید کے بعد، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حالیہ اعداد و شمار کاروباری قرضوں میں نمایاں اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں کیونکہ فرمیں گرتی ہوئی سود کی شرحوں اور مہنگائی کے زیادہ مستحکم آﺅٹ لک کا جواب دیتی ہیں.(جاری ہے) رپورٹ...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حج کی سعادت حاصل کرنے والے لاکھوں مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حج کا فریضہ ہمیں مشکلات میں ثابت قدمی اور قربانی کا درس دیتا ہے۔(جاری ہے) جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ حج کی بابرکت ساعتوں میں اپنے ملک کی خوشحالی کےلیے دعائیں کی جائیں،اللہ پاک پاکستان کو معاشی مشکلات اور دشمن کی سازشوں سے محفوظ رکھے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حجاج کرام اپنی دعاؤں میں فلسطینی اور کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اپنے ارد گرد غربا اور مساکین کو بھی خوشیوں میں شامل رکھیں۔