2025-12-09@21:46:47 GMT
تلاش کی گنتی: 109200
«مندر کی»:
(نئی خبر)
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج کمی ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19ڈالر کی کمی سے 4ہزار 195ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 900روپے کی کمی سے 4لاکھ 41ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 629روپے گھٹ کر 3لاکھ 78ہزار 825روپے کی سطح پر آگئی۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 6ہزار 102روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 5ہزار 231روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
-- فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں وزیراعلیٰ اسپیشل اینیشیٹو برائے کینسر پیشنٹ کارڈ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کینسر اور کارڈیک سرجری کےلیے خصوصی کارڈ متعارف کروایا جائے گا۔دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ کینسر اور دل کے مریضوں کے علاج کا مکمل خرچ حکومت ادا کرے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی تعلیمی اداروں میں فرضی مشقیں کرانے کی ہدایتوزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کو اسکول ایجوکیشن کے ساتھ مل کر تعلیمی اداروں میں فرضی مشقیں کرانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ تعلیمی اداروں کے لیے سیکیورٹی گارڈ، انٹری چیکنگ اور سی سی ٹی وی لازمی قرار دیدی گئی ہے۔ اجلاس کو بتایا...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کا اہم اجلاس ہوا جس میں سی ٹی ڈی کے 186 ڈیٹیکٹیوز کو مستقل فیلڈ آپریٹرز میں تبدیل کرنے کی اصولی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کو سی ٹی ڈی کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس کے دوران بریفننگ میں بتایا گیا کہ فیلڈ آپریٹرز سائبر پیٹرولنگ، انٹیلیجنس، سرویلنس اور فیلڈ آپریشنز انجام دیں گے، وزیر اعلی نے پشاور میں نئے سی ٹی ڈی ریجنل ہیڈکوارٹرز کے قیام کی بھی اصولی منظوری دی۔ اجلاس میں 21 اضلاع میں سی ٹی ڈی دفاتر کی تعمیر کا منجمد ترقیاتی منصوبہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، 4 ارب 30 کروڑ روپے لاگت سے ضلعی سطح پر سی ٹی...
قیصر کھوکھر:محکمہ خزانہ نے سکول ٹیچر انٹرنز کی تنخواہوں کا بجٹ جاری کر دیا ہے. محکمہ خزانہ کی جانب سے ایک ارب روپے کا بجٹ جاری کیا گیا ہے، جس کی منظوری وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے دے دی۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے ٹیچر انٹرنز کی تنخواہوں کے اجرا کے لیے بجٹ کی درخواست کی تھی، جس پر محکمہ خزانہ نے منظوری کے بعد فنڈ جاری کیے۔ ذرائع کے مطابق سیپ (SAP) سسٹم ڈاؤن ہونے کے باعث یہ بجٹ محکمہ سکولز ایجوکیشن کو 22 دسمبر کو موصول ہوگا، جس کے بعد ٹیچر انٹرنز کو ادائیگیاں شروع ہونے کا امکان ہے۔ ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد محکمہ سکولز ایجوکیشن کے مطابق بجٹ کے اجرا سے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری تنازع کیس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی، کراچی یونیورسٹی کا جواب بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔ ایچ ای سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا یونیورسٹی کے انتظامی معاملات میں کوئی کردار نہیں، موجودہ رِٹ پٹیشن مکمل طور پر یونیورسٹی کا داخلی معاملہ ہے اور یونیورسٹی کی اپنی اتھارٹیز ڈگری جاری کرنے کی ذمہ دار ہیں، اس حوالے سے ایچ ای کا کوئی کردار نہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری کبھی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سامنے تصدیق کے لیے پیش ہی نہیں کی گئی اور ڈگری کی تصدیق سے متعلق نہ ہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: نیویارک کیتھولک چرچ اور 1300 سے زائد متاثرین نے جنسی زیادتی کے سنگین الزامات کے تحت میڈی ایشن کے ذریعے تصفیے پر اتفاق کیا ہے، جسے ماہرین امریکہ کی تاریخ میں چرچ کا سب سے بڑا مالی اسکینڈل قرار دے رہے ہیں۔یہ کیسز 1952 سے 2020 تک کے ہیں، جن میں پادریوں اور چرچ کے عملے پر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے سنگین الزامات شامل ہیں۔متاثرین کے وکیل جیف اینڈرسن کے مطابق نیویارک آرچ ڈائیوسیز نے اگلے دو مہینوں میں ممکنہ بھاری مالی تصفیے پر بات چیت کی اجازت دے دی ہے۔کیتھولک چرچ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ متاثرین کو معاوضہ دینے کے لیے 300 ملین ڈالر جمع کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اس...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف مبینہ جعلی ڈگری کیس میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔ عدالت میں دلائل کے دوران درخواست گزار میاں داؤد ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ جسٹس جہانگیری نے جعلی فارم پر امتحانی انرولمنٹ جمع کرائی اور ابتدائی طور پر وکیل بننے کے لیے بھی کوالیفائی نہیں کرتے تھے۔ ان کے مطابق کراچی یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات نے ابتدائی تصدیق فراہم کی کہ لیٹر درست نہیں...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا شیڈول جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پولنگ 15 فروری 2026 کو ہوگی۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے اور جانچ پڑتال کا مرحلہ الیکشن کمیشن کے مطابق 19 دسمبر کو ریٹرننگ آفیسرز کاغذاتِ نامزدگی کے لیے پبلک نوٹس آویزاں کریں گے۔ کاغذاتِ نامزدگی 22 دسمبر سے 27 دسمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ جبکہ ان کی جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 3 جنوری 2026 تک ہوگی۔ اپیلوں اور حتمی فہرست کا شیڈول امیدواروں کی اپیلیں 5 سے 8 جنوری تک دائر...
لاہور: باغبانپورہ میں برگر کے ریٹ پر معمولی تلخ کلامی پر دکاندار کو دھمکیاں دینے، کاؤنٹر اور شیشہ توڑنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق متاثرہ شہری خرم شہزاد کی مدعیت میں نامزد ملزم دلاور، خاور، بشارت اور 8/10 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او باغبانپورہ کو فوری ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے کسے رعایت کے مستحق نہیں۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان اور فلمساز راج کمار ہیرانی دوبارہ ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق دونوں کی مشہور فلم تھری ایڈیٹس کا سیکوئل تیار ہو رہا ہے جس میں عامر خان کے ساتھ کرینہ کپور، آر مادھوان اور شرمن جوشی ایک بار پھر اپنے یادگار کرداروں میں نظر آئیں گے۔ یہ سیکوئل پہلے فلم کے اختتام کے 15 سال بعد کے حالات پر مبنی ہوگا، جب کردار اپنی اپنی زندگیوں میں بٹ چکے ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق راج کمار ہیرانی نے سیکوئل کے اسکرپٹ کو حتمی شکل دے دی ہے اور ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ پہلے حصے کی طرح مزاح اور جذبات سے بھرپور ہے۔ اس فلم کی کہانی پہلی...
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اس عہدے پر تعیناتی سے بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا وقار بڑھا ہے، تعیناتی سے ملک کی عسکری تاریخ میں نیا اور سنہری باب رقم ہوا ہے، اس عہدے سے بھارت سمیت تمام دشمنوں کے اوسان خطا ہو چکے ہیں، یہ تعیناتی ملکی سرحدوں کو مزید محفوظ اور ناقابل تسخیر بنانے کے عزم کا اظہار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر قرارداد حکومتی اراکین کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔قرارداد میں چیف آف ڈیفنس فورسز کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اس عہدے پر تعیناتی سے بین الاقوامی سطح...
وزیر داخلہ سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ سندھ پولیس نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ قانون کی عملداری سب سے مقدم ہے اور عوام کے تحفظ کیلئے پولیس نے ہمیشہ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر فرض ادا کیا ہے، شکارپور پولیس کی حالیہ کارروائی کو شہری حلقوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بھی بھرپور سراہا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شکارپور پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کرلی، جس پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی شکارپور اور پوری پولیس ٹیم کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ سندھ نے ڈی ایس پی پارس بکھرانی اور ڈی...
ایبٹ آباد: مقتول ڈاکٹر سپرد خاک، مرکزی ملزمہ کی نشاندہی پر مزید 3 ملزمان گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز ایبٹ آباد: (آئی پی ایس) ایبٹ آباد میں اغوا کے بعد قتل کی گئی ڈاکٹر وردا کی پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کر دی گئی۔ ڈاکٹر وردا کی نماز جنازہ میں اہلخانہ، رشتہ داروں اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی، لاش مقتولہ کی دوست اور کرائے کے قاتل کی نشاندہی پر ٹھنڈیانی کے جنگل سے ملی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر وردا نے 67 تولے سونا اپنی دوست وردا کے پاس بطور امانت رکھا ہوا تھا۔ ملزمہ نے 67 تولے سونا ہتھیانے کیلئے دوست ڈاکٹر کو کرائے کے قاتلوں کے حوالے کیا، ملزمہ کی نشاندہی...
کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے لیے بایو گیس پر چلنے والی بسوں کی خریداری کا عمل باضابطہ شروع کیا جا رہا ہے۔ سندھ کے سینیئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن سے ایشین ڈولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے اعلیٰ سطح کے وفد نے کراچی میں ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ٹرانسپورٹ سے متعلق منصوبوں کی مالی معاونت اور مستقبل کے اہم اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو بھی شریک تھے۔ ایشین ڈولپمنٹ بینک کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یورپی جریدے یوریشیا ریویو نے افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کو پاکستان اور پورے خطے کے لیے سنگین خطرہ قرار دے دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ روس اور وسطی ایشیا کے لیے بھی سکیورٹی چیلنج بنتا جا رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں داعش خراسان سمیت دیگر انتہاپسند گروہ مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں اور افغان سرحد سے ملحق وسطی ایشیائی ممالک میں اپنی سرگرمیاں بڑھا رہے ہیں۔ روس نے بھی افغانستان میں دہشتگردوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ میں روسی سفیر واسیلی نیبینزیا نے داعش خراسان کی سرگرمیوں پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کی جانب سے انسداد دہشتگردی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ میں انگریزی زبان کے امتحان (IELTS) میں ناکامی کے باوجود ہزاروں تارکینِ وطن کو ویزے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 80 ہزار امیدواروں کو غلط نتائج فراہم کیے گئے جن کی بنیاد پر انہیں پاس قرار دیا گیا، حالانکہ وہ امتحان میں کامیاب نہیں تھےتحقیقاتی رپورٹس میں چین، بنگلہ دیش اور ویت نام جیسے ممالک میں دھوکہ دہی کے ثبوت ملے ہیں، جہاں لیک شدہ امتحانی پرچوں کی فروخت کے ذریعے غیرمستحق امیدواروں کو پاس کر دیا گیا۔ اس معاملے پر کنزرویٹو پارٹی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے ایسے افراد کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور آئندہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب حکومت نے کینسر اور کارڈیک سرجری کے لیے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں اسپیشل اینیشیٹو برائے کینسر پیشنٹ کارڈ کے تحت مریضوں کو علاج میں سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ منظور کیا گیا۔ اس کارڈ کے ذریعے مریض 10 لاکھ روپے تک کے علاج پر خرچ کر سکیں گے اور پہلے مرحلے میں 45 ہزار مریض اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام کارڈ کے تحت مفت سرجری کی جائے گی۔ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ برائے کینسر ٹریٹمنٹ کا او پی ڈی بلاک 17 جنوری تک فعال ہوگا جبکہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا 31...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارالحکومت پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر خرم ذیشان ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر رات گئے نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ بی بی سی اردو کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ یہ واقعہ رات ڈھائی بجے کے لگ بھگ پیش آیا ہے جب چار سے پانچ گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے خرم ذیشان کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی اور اس دوران فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق شدید فائرنگ کے نتیجے میں مکان میں کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور اسے نقصان پہنچا۔جس وقت یہ حملہ ہوا اُس وقت سینیٹر خرم ذیشان گھر پر موجود نہیں تھے۔پشاور کے پولیس افسر فرحان خان نے بتایا...
ویب ڈیسک :انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ انڈونیشیا کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کروایا۔ ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ اسلام آباد آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔ ایئر پورٹ پر صدر آصف علی زرداری...
وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کینسر اور دل کے مریضوں کے خوف،مالی تنگی اور بے بسی کا دروازہ ہمیشہ کے لیے بند کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اب پنجاب میں کوئی بھی کینسر یا دل کا مریض اپنی جمع پونجی،گھر یا زیور نہیں بیچے گا۔ حکومتِ پنجاب نے کینسر اور دل کے مریضوں کے ناقابلِ برداشت اخراجات کا بوجھ اپنے سر لے لیا ہے۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پنجاب میں وزیراعلیٰ ا سپیشل اینیشیٹو برائے کینسر پیشنٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب میں کینسر اور دل کے عاضہ میں مبتلا افراد کے علاج کا مکمل خرچ حکومت ادا کرے گی۔ کینسر اور کارڈیک سرجری کے لئے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا...
بزنس ٹریولر نے 2025 کے بہترین ایئرپورٹس کی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں سنگاپور چانگی ایئرپورٹ ایک بار پھر دنیا کا بہترین ایئرپورٹ قرار پایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چانگی ایئرپورٹ نے اپنے شاندار ڈیزائن، جدید سہولیات اور مسافر دوست ماحول کی بدولت سب پر سبقت لے لی۔ سنگاپور کے جوئیل چانگی ایئرپورٹ میں واقع دنیا کی بلند ترین اندرونی آبشار کا ایک خوبصورت منظر ایئرپورٹ کے منفرد انفراسٹرکچر اور سہولتی نظام نے اسے مسلسل ایک اعلیٰ معیار کا مرکز بنائے رکھا ہے۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر دوحہ کا حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ رہا، جو اپنے پُرتعیش ماحول، کشادہ ٹرمینلز، بلند و روشن چھتوں اور جدید آرٹ انسٹالیشنز کے باعث عالمی مسافروں میں انتہائی مقبول ہے۔ دوحہ کا...
معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی خوبصورتی برقرار رکھنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا، ان کی اینٹی ایجنگ علاج کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ جویریہ عباسی کی اینٹی ایجنگ ٹریٹمنٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ اپنا نیا کاسمیٹک پروسیجر کرواتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ جویریہ عباسی جو ایک نوجوان بیٹی کی ماں ہیں، انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ میں یہاں کلینک آئی ہوں کیونکہ میری اسکن بہت زیادہ لوز ہو چکی تھی، اس لیے میں ٹریٹمنٹ کروا رہی ہوں۔ جویریہ عباسی کی یہ ویڈیو فیس بک پر وائرل ہو گئی ہے جہاں صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے، کچھ سوشل میڈیا یوزرز نے اس ٹریٹمنٹ کو...
اسلام آباد: پاکستان کی تاریخ میں 1971 کی پاک بھارت جنگ کی کہانی سیاہ حروف میں لکھی جائے گی۔ 1971ء کی جنگ میں بھارتی تربیتی یافتہ دہشت گرد تنظیم مکتی باہنی نے مجیب الرحمان کے حامیوں کے ساتھ مل کر مشرقی پاکستان میں بے گناہ پاکستانیوں کا قتل عام کیا۔ پاکستانی فوج پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ پاکستان کے دفاع کیلئے پاک فوج کے غازیوں کی جانفشانی اور شجاعت بھری داستان کبھی فراموش نہیں کی جا سکے گی۔ 1971 کی جنگ میں حصہ لینے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل سجاد اختر ملک (ریٹائیرڈ) نے 1971 کی جنگ کی آپ بیتی سناتے ہوئے بتایا کہ جب جنگ شروع ہوئی تو...
لاہور: پاکستانی شہریت سے متعلق خاتون کی درخواست پر عمل درآمد نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ نے ڈی سی نارووال کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ ہائیکورٹ میں ڈی سی نارووال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس سلطان تنویر احمد نے زاہد حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ڈی سی طیب خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کی بیوی مینا ابراہیم افغانی ہے جس سے چار بچے پیدا ہوئے، درخواست گزار کی بیوی نے پاکستان نیشنل ہونے کے لیے اپلائی کیا۔ درخواست گزار نے بتایا کہ وزرات داخلہ نے درخواست گزار کی بیوی سے اس بابت دستاویزات طلب کیے...
دبئی(نیوز ڈیسک)یو اے ای نے ورلڈکپ میں عمدہ کھیل پیش کرنے کی ٹھان لی، کپتان محمد وسیم نے کہا کہ ابھی ہم حریفوں کا نہیں سوچ رہے بلکہ تمام تر توجہ اپنی کارکردگی پر ہے ، میچ والے دن اگر اچھی کرکٹ کھیلی تو کسی کو بھی ہرا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فروری،مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں ہوگا، یو اے ای نے کوالیفائر میں عمدہ کھیل کی بدولت رسائی پائی، ٹیم گروپ ڈی میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، افغانستان اور کینیڈا کے ساتھ شامل ہے۔ دبئی میں نمائندہ ‘‘ایکسپریس’’ کو خصوصی انٹرویو میں یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے کہا کہ ورلڈکپ میں شرکت کی بہت خوشی ہے،ہماری ٹیم کیلیے رواں...
مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوبارہ شادی کی خبریں زیر گردش، دلہن کون ہیں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر دوبارہ رشتہِ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں۔ اب تک کی تفصیلات کے مطابق دلہن کا تعلق لاہور کی ایک بااثر سیاسی فیملی سے ہے اور وہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شیخ روحیل اصغر کے بیٹے علی اصغر کی صاحبزادی ہیں۔یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں خاندانوں کے مابین ابتدائی مشاورت مکمل ہو چکی ہے جبکہ نکاح اور رخصتی کی تاریخ دسمبر کے آخری ہفتے یا جنوری کے...
انتہا پسند مودی کی سیاسی آلہ کار بھارتی فوج اقلیتوں کے استحصال اور ہندوتوا کے پھیلاؤ میں مصروف ہے۔ بھارتی جریدہ دی وائر نے بھارتی فوج میں مذہبی تعصب، فرقہ واریت اور پیشہ ورانہ ساکھ کی پستی کو آشکار کر دیا۔ دی وائر کے مطابق بھارتی فوج میں ہندو مذہب کی نمایاں موجودگی کو اب نظر انداز کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ بھارتی فوج میں مذہبی رجحانات کے بڑھنے سے غیر سیاسی اور پیشہ ورانہ تشخص پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ بھارتی جریدے کے مطابق بی جے پی کے دور میں فوجی مشقوں اور آپریشنز کے ناموں میں ہندو مذہبی حوالوں کا باقاعدہ استعمال شروع ہوا، بھارتی آرمی چیف جنرل دویدی کی مندروں میں سرکاری دوروں پر بھی تنقید سامنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے پاکستان دورے کی تیاریاں زوروں پر ہیں اور کرکٹ آسٹریلیا کی ریکی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے لاہور پہنچ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ ٹیم پاکستان کے مختلف کرکٹ وینیوز جیسے قذافی اسٹیڈیم، نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے)، اور لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ (ایل سی سی اے) کا تفصیلی جائزہ لے گی۔اس دوران پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) اور سکیورٹی حکام کی جانب سے ریکی ٹیم کو میچز کے انعقاد سے متعلق مکمل بریفنگ بھی دی جائے گی تاکہ بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم اگلے ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی...
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی حدود میں ڈبل کیبن گاڑی میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا۔جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب ڈبل کیبن گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم گاڑی میں موجود افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ گاڑی سابق ایس ایس پی راؤ انوار کی ہے، گاڑی میں موجود پولیس اہلکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا، آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعہ رواں برس مئی میں پیش آیا، عدالت میں استغاثہ نے بتایا کہ 17 سالہ جان جہانزیب اور اسرار نیازال لیمنگٹن کے ایک پارک سے 15 سالہ لڑکی کو اُس وقت زبردستی اپنے ساتھ لے گئے، جب وہ نشے کی حالت میں تھی۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر 2 افغان شہریوں کو قید کی سزا سنا دی گئی۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جان جہانزیب نامی افغان ملزم کو 10 سال 8 ماہ جبکہ اسرار نیازال کو 9 سال 10 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ واقعہ رواں برس مئی میں پیش آیا، عدالت میں استغاثہ نے بتایا کہ 17 سالہ جان جہانزیب اور اسرار نیازال لیمنگٹن کے ایک پارک سے...
۔۔فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اصلاحاتی ایجنڈے کے نفاذ اور معاشی ترقی کی راہ ہموار کرنے میں فیلڈ مارشل کی معاونت کلیدی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا اظہار اطمینان معاشی ٹیم بالخصوص وزیر خزانہ کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان معاشی استحکام اور ترقی کے لیے ضروری اقدامات پر عملدرآمد کررہا ہے۔ آئی ایم ایف سے ایک ارب 29 کروڑ ڈالر کی قسط منظورذرائع کے مطابق 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام کی مد میں 1 ارب ڈالر سے زائد ملیں گے، 1.3 ارب ڈالر کے آر ایس ایف کے تحت 20 کروڑ ڈالر سے...
سندھ میں ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بیشتر شوگر ملز میں گنے کی کرشنگ کا آغاز نہ ہو سکا، جس کے باعث آبادگار شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔ ذرائع کے مطابق گنے کی سرکاری امدادی قیمت کا تاحال تعین نہ ہونے پر کاشتکار سراپا احتجاج ہیں اور کھڑی فصل کے ضائع ہونے کا خدشہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ آبادگاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال جب چینی کی قیمت 120 روپے فی کلو تھی تو شوگر ملز کی جانب سے گنے کا ریٹ 600 روپے فی من دیا جا رہا تھا، جبکہ رواں سال چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو سے تجاوز کر چکی ہے مگر اس کے باوجود شوگر ملز گنے کی قیمت محض...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پمز ہسپتال کے پانچ رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی جہاں وہ بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کرے گی۔ جیل حکام کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے تفصیلی طبی جائزے کے لیے باضابطہ طور پر پمز ہسپتال کو خط لکھا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کی ٹیم میں جنرل فزیشن ڈاکٹر علی عارف، جنرل سرجن ڈاکٹر طارق عبداللہ، ماہرِ پیتھالوجی ڈاکٹر سمن وقار، ماہر ڈرمیٹالوجی ڈاکٹر مبشر جبکہ لیب ٹیکنیشن نعمان اقبال شامل ہیں۔ ڈاکٹرز جیل میں موجود رہنما کا جامع معائنہ کرکے اپنی رپورٹ اڈیالہ جیل انتظامیہ کے سپرد کریں گے۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مالی بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بدعنوانی قومی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور اس کے مکمل خاتمے کے بغیر ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔ اسپیکر نے کہا کہ پارلیمنٹ اور قومی اسمبلی کرپشن کے خلاف مؤثر قانون سازی اور اس کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شفافیت، احتساب اور قانون کی بالادستی ہی مضبوط جمہوریت کی بنیادیں ہیں اور قوم کو ایک ایسے نظام کی ضرورت ہے جو ہر سطح پر دیانت داری کو فروغ دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کے خلاف قومی شعور بیدار...
برطانیہ میں جنسی زیادتی کے کیس میں 2 افغان شہریوں کو سزا سنادی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس) برطانیہ میں جنسی زیادتی کے کیس میں 2 افغان شہریوں کو 10 برس قید کی سزا سنادی گئی۔ امریکا کی طرح برطانیہ بھی افغان شہریوں کے شر سے محفوظ نہیں،جنسی زیادی کے کیس میں دو افغان شہریوں کو 10 اور 9 برس قید کی سزا سنادی گئی،جج نےسزا مکمل ہونے پر دونوں مجرموں کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم دیا۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کےمطابق دونوں افغان شہریوں نےرواں سال مئی میں ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا،،گزشتہ ماہ ایک اور افغان شہری کو بچی سے زیادتی پر قید کیس سزا سنائی گئی۔...
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے تازہ ترین سروے نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور کرپشن میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ قومی کرپشن پرسیپشن سروے 2025 کی رپورٹ کے مطابق 66 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ انہیں حکومتی کام کے لیے رشوت ادا نہیں کرنی پڑی۔ یہ بھی پڑھیں: ’ایلیٹ کیپچر‘ پاکستانی معیشت کو کھربوں روپوں کا نقصان پہنچا رہا ہے، آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت نے شفافیت، قانون پر مبنی فیصلوں اور مالی نظم و ضبط کو اپنی اصلاحاتی حکمتِ عملی کا مرکزی حصہ بنایا، جس کے باعث شفاف طرزِ حکمرانی میں مسلسل بہتری آئی۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان کی معیشت جمود سے نکل...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اصلاحاتی ایجنڈے کے نفاذ اور پاکستان کی معاشی ترقی کی راہ ہموار کرنے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی معاونت کا کلیدی کردار ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پاکستان میں معاشی اصلاحات و اقدامات کے مؤثر نفاذ پر اظہار اطمینان معاشی ٹیم بالخصوص وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ان کی ٹیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم کی جانب سے حالیہ مالی اجراء اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان معاشی استحکام اور ترقی کیلئے ضروری اقدامات پر عملدرآمد کر رہا ہے،...
وفاقی آئینی عدالت نے متروکہ وقف املاک کی پنجاب کے محکمہ تعلیم کو الاٹمنٹ سے متعلق اہم کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے معاملہ دوبارہ فیصلہ کے لیے لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا ہے۔ جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے قرار دیا کہ یہ تنازعہ وفاق اور صوبے کے درمیان کسی حکومتی اختلاف کے زمرے میں نہیں آتا، لہٰذا اس کا جائزہ متعلقہ ہائیکورٹ ہی لے سکتی ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے کہ متروکہ وقف املاک کو محکمہ تعلیم کو الاٹ کرنا 2 حکومتوں کے درمیان تنازعہ نہیں بنتا۔ یہ بھی پڑھیں: عدالتی اصلاحات کی جانب اہم قدم، آئینی عدالت کی ملک گیر توسیع کا منصوبہ انہوں نے حیرت کا اظہار...
نیویارک (نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے سیلاب کے باوجود آئی ایم ایف کے پروگرام پر سختی سے عملدرآمد کیا ہے، پاکستان کی معاشی سمت درست ہے۔ آئی ایم ایف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے سیلاب کے باوجود غیرملکی دباؤ کو برداشت کیا اور استحکام حاصل کیا، پاکستان نے معاشی اور توانائی کی اصلاحات بروقت کیں، سیلاب کے باوجود پیداوار بہتر رہی اور مقابلے کا رحجان بڑھا۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق آر ایس ایف پروگرام کے اہداف بھی حاصل کیے، پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر فوری طور پرمنتقل کیے جائیں گے،...
کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 17 لاکھ 64 ہزار 615 لیٹر غیر قانونی ڈیزل برآمد کر لیا۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق یہ کارروائیاں انٹیلی جنس کی بنیاد پر بلوچستان کے مختلف علاقوں گوادر، پسنی اور اوتھل میں روڈ چیک پوسٹوں کے ذریعے اور سمندر کے راستے کی گئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ زمینی راستے سے 17 لاکھ 46 ہزار 615 لیٹر جبکہ سمندری راستے سے 18 ہزار لیٹر غیر قانونی ایرانی ڈیزل پکڑا گیا جو بلوچستان سے کراچی اسمگل کیا جا رہا تھا۔ کارروائی کے دوران ڈیزل سے بھرے ٹرک اور آئل ٹینکرز بھی قبضے میں لے کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ میں ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں دو افغان شہریوں کو قید کی سزا سنائی گئی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملزم جان جہانزیب کو 10 سال 8 ماہ جبکہ اسرار نیازال کو 9 سال 10 ماہ قید کی سزا دی گئی ہے۔یہ واقعہ اس سال مئی میں پیش آیا۔ عدالت میں استغاثہ نے بتایا کہ 17 سالہ جان جہانزیب اور اسرار نیازال نے نشے کی حالت میں موجود 15 سالہ لڑکی کو لیمنگٹن کے ایک پارک سے زبردستی اپنے ساتھ لے گئے تھے۔عدالت کی سماعت کے دوران ملزمان کی جانب سے متاثرہ لڑکی کو پارک سے زبردستی لے جانے کی ویڈیو بھی پیش کی گئی۔شواہد کی بنیاد پر جج نے دونوں ملزمان کو...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہر میں مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کے غیر معمولی دباؤ کی پیشگوئی کرتے ہوئے اہم ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ ٹریفک پولیس اسلام آباد کے مطابق 9 دسمبر کو رات 9 بجے سے 10 بجے تک وفاقی دارالحکومت کی متعدد مرکزی سڑکوں پر ٹریفک معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ متاثرہ راستوں میں فیصل ایونیو، ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آج اور کل: اسلام آباد آنے کے لیے کون سے راستے ہرگز استعمال نہیں کرنے چاہییں؟ ایڈوائزری میں شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ریڈ زون کے ایکسپریس چوک اور میریٹ گیٹ...
آج کوئی ورکر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں یا وکلا کے ہمراہ ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہیں جائے گا۔ حکومت کو کریک ڈاؤن یا رکاوٹ کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا جائے گا۔ اپوزیشن اتحاد کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان نے اس متعلق مشترکا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کبھی مائنس نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک بڑی جماعت کے لیڈر ہیں، درخواست ہے بشریٰ بی بی اور بانی کی فیملی کی ملاقات کروائی جائے۔ سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی صرف بانی کی وجہ سے ہے، بانی کے بغیر پی ٹی...
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سابق ایس ایس پی راؤ انوار کی ڈبل کیبن گاڑی میں آگ لگ گئی۔ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کی حدود میں کھڑی ڈبل کیبن میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ اس موقع پر متاثرہ گاڑی میں موجود تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ گاڑی میں موجود پولیس اہلکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔
IELTS میں 80 ہزار امیدواروں کو غلط نتائج ملے، امتحان میں فیل ہزاروں تارکین وطن کو ویزے دیدیئے گئے۔ برطانوی اخبار کے مطابق بین الاقوامی انگلش لینگویج ٹیسٹنگ سسٹم میں 80 ہزار امیدواروں کو غلط نتائج ملے۔ دوسری جانب ان امتحانات کے انعقاد کے دوران چین، بنگلادیش، ویتنام میں دھوکا دہی کےشواہد پائے گئے ہیں۔ اس معاملے پر برطانوی اپوزیشن جماعت کنزرویٹو پارٹی نے غلط نتائج والے افراد کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ردِعمل میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہیں اور مستقبل میں مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ واضح کرتے چلیں کہ دنیا بھر میں ہر سال 3 اعشاریہ 6 ملین لوگ آئیلٹس کا امتحان...
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے سیلاب کے باوجود آئی ایم ایف کے پروگرام پر سختی سے عملدرآمد کیا ہے، پاکستان کی معاشی سمت درست ہے۔آئی ایم ایف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے سیلاب کے باوجود غیرملکی دباؤ کو برداشت کیا اور استحکام حاصل کیا، پاکستان نے معاشی اور توانائی کی اصلاحات بروقت کیں، سیلاب کے باوجود پیداوار بہتر رہی اور مقابلے کا رحجان بڑھا۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق آر ایس ایف پروگرام کے اہداف بھی حاصل کیے، پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر فوری طور پرمنتقل کیے جائیں گے، پاکستان نے ستمبر 2024 میں 37...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت اور کینیڈا کے ساتھ جاری تجارتی مذاکرات میں نمایاں پیشرفت نہ ہونے کی صورت میں ان ممالک کی زرعی درآمدات پر نئے محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ صدر ٹرمپ نے اس ضمن میں عندیہ دیا ہے کہ بھارت سے آنے والے چاول اور کینیڈا سے درآمد ہونے والی کھاد پر نئے محصولات عائد کرسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت امریکا تجارتی کشیدگی: مودی کی قوم سے اپنی مصنوعات استعمال کرنے کی اپیل وائٹ ہاؤس میں ایک اجلاس کے دوران جہاں انہوں نے امریکی کسانوں کے لیے کئی ارب ڈالرکے امدادی پیکج کا اعلان کیا، وہیں بھارت سمیت دیگر ایشیائی ممالک سے ہونے والی زرعی درآمدات پر سخت تنقید کی۔ #WATCH | “They should...
جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری تنازع کیس، جامعہ کراچی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا، حیران کن انکشاف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری تنازع کیس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی، کراچی یونیورسٹی کا جواب بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔ ایچ ای سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا یونیورسٹی کے انتظامی معاملات میں کوئی کردار نہیں، موجودہ رِٹ پٹیشن مکمل طور پر یونیورسٹی کا داخلی معاملہ ہے اور یونیورسٹی کی اپنی اتھارٹیز ڈگری جاری کرنے کی ذمہ دار ہیں، اس حوالے سے ایچ ای کا کوئی کردار نہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری کبھی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سامنے تصدیق کے لیے پیش ہی نہیں کی گئی اور ڈگری کی تصدیق سے متعلق...
قابض اسرائیلی افواج نے اقوام متحدہ کے فلسطین میں امدادی سرگرمیوں میں متحرک ادارے کے مرکزی دفتر پر چھاپہ ماردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے بھاری اکثریت سے انروا کے دائرہ کار میں اضافے کی قرارداد منظور ہونے کے بعد فلسطینی شہر القدس میں ادارے کے مرکزی دفتر پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران اسرائیلی فورسز نے رابطے کے لیے استعمال ہونے والے تمام وسائل کو کاٹ دیا تاکہ دفتر کی حدود میں ہونے والی اس کارروائی کو دنیا سے چھپایا جاسکے۔ چھاپے کے بعد اسرائیلی فوج نے دفتر کی عمارت سے اقوام متحدہ کا پرچم ہٹا کر اسرائیلی جھنڈا بھی لہرا دیا۔ اقوامِ متحدہ کی فلسطینی...
، گورنر فیصل کریم کنڈی - فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کی حمایت اور وفاق سے تعاون کے بغیر صوبہ نہیں چل سکتا۔پروگرام جیو پاکستان میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ فوج صوبے سے نکل جائے، اگر فوج نکل جائے تو ہماری صلاحیت نہیں کہ دو تین دن صوبہ سنبھال سکیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ریاست کے ساتھ ملکر کام نہیں کرتی تو گورنر راج کا خطرہ ہے، میں سمجھتا ہوں صوبے میں جو بھی حکومت آئے گی وہ پی ٹی آئی سے بہتر کارکردگی دکھائے گی۔ اگر صوبائی حکومت ریاست کو سپورٹ نہیں کرتی تو پھر مجبوراً گورنر راج لگے...
--فائل فوٹو سندھ میں ایک ماہ گزر جانے کے باوجود بیشتر شوگر ملز میں کرشنگ کا عمل شروع نہیں کیا جاسکا۔ گنے کی امدادی قیمت کا تعین نہ ہونے کے باعث آبادگار سراپا احتجاج ہیں۔آبادگاروں کا کہنا ہے کہ گنے کی کرشنگ میں تاخیر کے باعث گنے کی فصل کھیتوں میں کھڑی ضائع ہونے کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔ ہائیکورٹ، سبسڈی کی عدم فراہمی کے خلاف 16 شوگر ملز کی درخواستیں خارج کراچی سندھ ہائیکورٹ نے شوگر ملز کی ان لینڈ فریٹ... انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال چینی کے نرخ 120 روپے تھے تو آبادگاروں کو گنے کا ریٹ 600 روپے فی من دیا جارہا ہے تھا جبکہ رواں سال چینی کی قیمت 220 روپے فی کلو ہونے...
آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے لیے کرکٹ آسٹریلیا کی ریکی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق ریکی ٹیم معمول کے دورے میں وینیوز کا جائزہ لے گی، ریکی ٹیم قذافی اسٹیڈیم، این سی اے اور ایل سی سی اے گراؤنڈ کا جائزہ لے گی۔ ریکی ٹیم کو پی سی بی اور سیکیورٹی حکام بریفنگ بھی دیں گے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ٹیم نے آئندہ ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچز لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ وہ بھارت سے زرعی درآمدات خصوصاً چاول پر سخت نئے ٹیرف عائد کر سکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں کسانوں کے لیے کثیر ارب ڈالر امدادی منصوبے کے اعلان کے دوران امریکی صدر نے بھارت اور کینیڈا کے ساتھ جاری تجارتی مذاکرات پر سخت ناراضی کا اظہار کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا سے گفتگو کے دوران اِنہیں بتایا گیا کہ بھارتی چاولوں کی درآمدات سے مقامی کسان بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ اس معاملے پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غیر ملکی درآمدات امریکی کاشتکاروں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہیں اور اِن کی حکومت امریکی کسانوں کو مضبوط کرنے کے لیے ٹیرف کو ایک مؤثر ہتھیار...
معاشی خوشحالی کی ضامن اہم قومی شاہراہ این -25مستونگ تا چمن پر مرحلہ وار کام تیزی سے جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق این-25 مستونگ تا چمن شاہراہ کی تعمیر و توسیع کا منصوبہ وفاقی اور بلوچستان حکومت کی زیر نگرانی جاری ہے۔ این-25 پر تعمیراتی ذمہ داری فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے۔ یہ قومی شاہراہ مستونگ، کچلاک، کوئٹہ، قلعہ عبداللہ اور چمن جیسے اہم شہروں کو آپس میں جوڑتی ہے۔ این-25 مستونگ تا چمن شاہراہ 198 کلومیٹر کا طویل منصوبہ 3 حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلا حصہ مستونگ تا کچلاک 88 کلومیٹر، دوسرا حصہ کچلاک تا قلعہ عبداللہ 62 کلومیٹر پر مشتمل ہے۔ این-25 کا تیسرا حصہ قلعہ عبداللہ تا چمن 48 کلو میٹر...
وزیراعظم شہباز شریف نے موسم سرما کے دوران گھریلو صارفین کو گیس فراہمی بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک بلاتعطل گیس فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔علی پرویز ملک نے یہ بات قومی اسمبلی اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پر بتائی، ان کا کہنا تھا کہ رواں سال پچھلے سال کی نسبت گیس لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی آئی ہے تاہم جہاں بھی گیس پریشر کا مسئلہ ہے، نشاندہی کریں، معاملہ حل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نومبر میں 80 سے 90 ہزار شکایات موصول ہوئیں جن میں...
جنوبی ممبئی میں شام کی سیر کے دوران 79 سالہ خاتون کے لاپتہ ہونے سے خاندان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، تاہم ان کی مالا میں نصب جی پی ایس ٹریکر نے چند ہی گھنٹوں میں ان کا سراغ لگا دیا۔ اطلاعات کے مطابق 3 دسمبر کو سیوری کے علاقے میں سائرہ بی تاج الدین مُلّا کو ایک گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے بعد راہگیروں نے انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ واقعے کی اطلاع نہ ملنے کے باعث اہل خانہ شدید پریشانی کا شکار رہے۔ یہ بھی پڑھیں: ناروے کے پہاڑوں میں گمشدہ امریکی صحافی 5 روز بعد زندہ بازیاب خاتون کے پوتے محمد وسیم ایوب مُلّا نے اس وقت جی پی ایس ڈیوائس کو...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے کینسر اور دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں کے علاج کیلئے ’وزیراعلیٰ سپیشل اینیشیٹو کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں کینسر اور کارڈیک سرجری کے لئے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں کینسر اور دل کے عارضہ میں مبتلا افراد کے علاج کا مکمل خرچ حکومت ادا کرے گی، مہنگے علاج کے خوف سے بے فکر امراضِ قلب میں مبتلا ہر مریض سی ایم سپیشل اینیشیٹو کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ تک...
شیرباز : سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی سندھ کی تحصیل اوباڑو میں لنڈا بازار ایک بار پھر سج گیا، جہاں شہری بڑی تعداد میں گرم ملبوسات کی خریداری ،سستے داموں میں جوتے، جیکٹس، جرسیاں خریدنے میں مصروف ہیں۔ مقامی بازاروں میں گرم کپڑوں کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور خریداروں کے رش کے باعث رونقیں بڑھ گئی ہیں۔ شہری جیکٹس، سویٹر، ٹوپیاں، موزے اور کمبل سمیت مختلف گرم ملبوسات مناسب قیمتوں پر خرید رہے ہیں۔ ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد بازار میں دکانداروں نے خواتین، مردوں اور بچوں کے لیے طرح طرح کے گرم کپڑوں کی اسٹالیں سجا رکھی ہیں۔ دکانداروں کے مطابق موسم سرد...
نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے (این سی پی ایس) 2025 نے اس سال عوامی رائے کی ایک زیادہ مضبوط اور جامع تصویر پیش کی ہے۔ نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ روزمرہ زندگی میں بدعنوانی کا دباؤ تمام شہریوں پر یکساں نہیں، جبکہ مختلف سرکاری اداروں کی کارکردگی کے بارے میں عوامی تاثر میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سال سروے کا دائرہ کار قابلِ ذکر حد تک بڑھایا گیا، جس میں 20 اضلاع کے 4 ہزار شہریوں کی رائے شامل کی گئی۔ شہری و دیہی آبادی، خواتین اور معذور افراد کی شمولیت کے باعث سامنے آنے والا ڈیٹا اب پہلے سے کہیں زیادہ جامع اور ملک گیر نوعیت رکھتا ہے۔ واضح کیا گیا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے واضح کیا ہے کہ بشریٰ بی بی اپنے شوہر عمران خان کو دھوکا دینے کا تصور بھی نہیں کر سکتیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔مریم وٹو کا کہنا تھا کہ گزشتہ 8 ہفتوں سے اہلِ خانہ کو بشریٰ بی بی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، حتیٰ کہ وکلا کو بھی رسائی حاصل نہیں۔ ان کے مطابق خاندان کے پاس بشریٰ بی بی کی خیریت سے متعلق کوئی مصدقہ معلومات موجود نہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر دانستہ طور پر یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ عمران خان کو دھوکا دے کر...
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 537 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 303 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی بڑھتی سرگرمیاں نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطہ کیلئے سنگین خطرہ بن گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان افغان سرزمین میں محفوظ دہشت گرد پناہ گاہوں کے ناقابل تردید شواہد پیش کر چکا ہے۔ عالمی جریدہ یوریشیا ریویو کے مطابق روس کو افغانستان میں سرگرم مختلف عسکریت پسند گروہوں سے سنگین سکیورٹی خطرات کا سامنا ہے۔ مختلف انتہا پسند گروہ افغانستان کی سرحد سے منسلک وسطی ایشیائی ممالک کے راستے اپنی سرگرمیاں بڑھا رہے ہیں۔ روس کے مطابق افغانستان میں دہشتگرد گروہ، خاص طور پر داعش، مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں، اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نیبینزیا کے مطابق افغانستان میں داعش خراسان کی دہشتگرد سرگرمیوں سے پیدا ہونے والے سیکیورٹی خطرات...
چانگان پاکستان نے اپنی اوشان X7 ایس یو وی لائن اپ پر سال بھر جاری رہنے والی قیمتوں میں کمی کی مہم کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت نقد رعایتیں اور مفت مینٹیننس پیکجز فراہم کیے جائیں گے۔ یہ آفر 31 دسمبر 2025 تک مؤثر رہے گی اور بینک فائنانسنگ کے ذریعے گاڑی خریدنے والوں کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگی، تاہم ریٹیل خریداروں کو بھی رعایتیں دی جائیں گی۔ کمپنی نے یہ اعلان اپنی آفیشل سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے کیا، جس میں اوشان X7 کو ملک کی ’سب سے زیادہ فروخت ہونے والی 7 نشستوں والی ایس یو وی‘ قرار دیا گیا، اگرچہ آزادانہ مارکیٹ رپورٹس اس دعوے کی تصدیق نہیں کرتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج ہونے جا رہا ہے جس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کا بڑا فیصلہ زیر غور آئے گا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حکومت نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں نمایاں اضافہ کرنے کی تجاویز ایجنڈے میں شامل کر لی ہیں، جن کے منظور ہونے کی صورت میں عوام پر اضافی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔ ای سی سی کے سامنے پیش کی جانے والی سب سے بڑی تجویز — ’’آپشن ٹو‘‘ — کے مطابق او ایم سی مارجن میں 1.63 روپے فی لیٹر اور ڈیلر مارجن میں 1.79 روپے فی لیٹر اضافہ تجویز...
آج کے مصروف طرزِ زندگی میں بہت سے لوگ کھڑے ہو کر کھانا کھانے کے عادی ہو چکے ہیں۔ چاہے وہ کچن کاؤنٹر ہو، دفتر کی پینٹری یا کام کے دوران جلدی میں کھایا جانے والا کھانا۔ ماہرین کے مطابق کبھی کبھار ایسا کرنا نقصان دہ نہیں، تاہم یہ عادت بن جائے تو اس کے جسم اور ہاضمے پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ماہرین غذائیت کے مطابق کھڑے ہو کر کھانا کھانے سے ایک عرصے بعد ہاضمہ، بھوک کی پہچان اور جسم کے خوراک ہضم کرنے کے نظام پر براہِ راست اثر ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں اور دفتری ملازمین میں یہ عادت تیزی، ذہنی دباؤ یا مناسب کھانے کے وقفے نہ لینے کے باعث عام...
کشمیر کارنر میں شہدائے کشمیر کی نایاب تصاویر اور جدوجہد آزادی کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے تاریخی پس منظر پر مشتمل کتب رکھی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کاز کو موثر طور پر اجاگر کرنے کے لیے قومی اسمبلی کی لائبریری میں کشمیر کارنر قائم کیا گیا ہے۔ ذرائٰع کے مطابق اسپیکر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کی لائبریری میں کشمیر کارنر کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رانا قاسم نون، وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور کشمیری رہنما شریک تھے۔ اس موقع پر اسپیکر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ پر پاکستانی قوم...
کراچی: پاکستان سے رواں سیزن کینو کی برآمدات کا آغاز ہوگیا ہے، آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے رواں سیزن کے لیے تین لاکھ ٹن کا ہدف مقرر کیا ہے، جس کے پورا ہونے پر 110 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہونے کا امکان ہے۔ یکم دسمبر سے اب تک 6 ہزار ٹن کینو مشرق وسطیٰ، سری لنکا اور فلپائن بھیجا جا چکا ہے۔ گزشتہ سیزن میں پاکستان سے ڈھائی لاکھ ٹن کینو برآمد کیا گیا تھا، جس سے 95 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ ایسوسی ایشن کے سرپرستِ اعلیٰ وحید احمد کے مطابق اس سال کینو کی بمپر کراپ ہوئی ہے اور مجموعی پیداوار 27 لاکھ ٹن تک...
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں ’وزیراعلیٰ اسپیشل اینیشیٹو برائے کینسر پیشنٹ کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد اب پنجاب میں کوئی بھی کینسر یا دل کا مریض اپنی جمع پونجی، گھر یا زیور بیچنے پر مجبور نہیں ہوگا۔ پنجاب میں کینسر اور دل کے عارضے میں مبتلا افراد کے علاج کا مکمل خرچ حکومت برداشت کرے گی۔ کینسر اور کارڈیک سرجری کے لیے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ مہنگے علاج کے خوف سے بے فکر، امراضِ قلب میں مبتلا ہر مریض سی ایم اسپیشل اینیشیٹو کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ روپے تک کا علاج بالکل مفت حاصل کر سکے گا۔ پہلے مرحلے میں پنجاب بھر کے 45...
مریم نواز کا کینسر اور دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں کے علاج کیلئے ’وزیراعلیٰ سپیشل اینیشیٹو کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے کینسر اور دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں کے علاج کیلئے ’وزیراعلیٰ سپیشل اینیشیٹو کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں کینسر اور کارڈیک سرجری کے لئے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو تفصیلی بریفنگ دی۔ پاکستان میں شفافیت میں اضافہ، کرپشن کم، معیشت ترقی کر رہی: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں کینسر اور دل کے عارضہ میں مبتلا افراد کے علاج...
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کا سیرت النبی ؐ کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ سیرت طیبہ کی پیروی ہی نجات کا راستہ ہے، سیرت مصطفیٰ ؐ نوجوانوں کی شخصیت سازی کا بہترین ذریعہ ہے، کامیابی کی تلاش ہر انسان کی فطرت ہے، مگر اس کی حقیقی کنجی صرف سیرتِ مصطفیٰﷺ میں موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ’’طلبہ کی کردار سازی میں سیرت مصطفیٰ کی اہمیت اور اساتذہ و والدین کی بنیادی ذمہ داریاں‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں نوجوان نسل کی تربیت اور اخلاقی مضبوطی سب سے بڑا چیلنج ہے اور اس کا بہترین...
اُسامہ ملک: سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گاڑی میں آگ لگ گئی, جناح ایئر پورٹ کے قریب گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ۔گاڑی میں موجود سکیورٹی گارڈ نے فیملی کو بحفاظت نکالا۔۔ اور اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی۔۔ پولیس کے مطابق۔ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ رات گِے سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار کی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، حادثہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیش آیا ، ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد گاڑی میں رائو انوار کی فیملی سوار تھی ، گاڑی میں موجود سکیورٹی گارڈز نے گاڑی سے فیملی کو باحفاظت نکالا ، گارڈ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ...
ریاض میں منعقدہ بلیک ہیٹ MEA 2025 کا 3 روزہ بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی ایونٹ غیر معمولی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس میں اس سال عالمی سطح پر 100,000 سے زائد شرکا، 300 اسپیکرز اور 500 عالمی برانڈز نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: ریاض سے دوحہ کا سفر 2 گھنٹے میں، سعودیہ اور قطر کے درمیان ہائی اسپیڈ ریل لنک کے معاہدے پر دستخط یہ ایونٹ مشرق وسطیٰ اور افریقہ کا سب سے بااثر سائبر سیکیورٹی پلیٹ فارم بن چکا ہے جہاں عالمی تحقیق، جدید ٹیکنالوجیز اور نئے سیکیورٹی ماڈلز مستقبل کی سمت متعین کرتے ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان نے اپنی تاریخ کی سب سے مضبوط نمائندگی پیش کی۔ پاکستان پویلین نے بین الاقوامی مندوبین کی بھرپور توجہ...
اسلام آباد: ملک بھر میں پانی کی شدید قلت سے متعلق وزارت آبی وسائل نے تفصیلی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی جس میں ملک میں تیزی سے بڑھتی آبادی کے باعث پانی کی دستیابی میں نمایاں کمی کا انکشاف کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 2017 سے 2023 تک پاکستان کی آبادی میں چار کروڑ افراد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سالانہ فی کس پانی کی دستیابی میں 154 کیوبک میٹر کمی واقع ہوئی۔ وزارت نے خبردار کیا کہ اگر موجودہ رفتار برقرار رہی تو 2030 تک پاکستان کی آبادی 28 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آبادی میں اضافے کے باعث...
لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور بڑی تباہی سے بچ گئے جب کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے بھارتی دہشت گرد ایجنسی را کے 12 دہشت گردوں کو بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، آئی ڈی بم اور نقدی سمیت گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے کہا کہ گرفتار را کے دہشت گردوں کے قبضے سے حساس مقامات اور حساس اداروں کی تصویریں ویڈیو لوکیشن بھی برامد کر لی گئی، فتنہ الہندوستان کے گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصویریں ویڈیو اور لوکیشن بھی برآمد ہوئی۔ فیصل اباد سے گرفتار دہشت گرد پنجاب میں خوف و ہراس پھیلانے کے ساتھ مذہبی منافرت بھی پھیلانا چاہتے تھے۔ سی ٹی ڈی پنجاب نے...
پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے دی جانے والی پیشکش قبول کر لی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ کی جانب سے دی گئی پیشکش کو پی ٹی آئی نے قبول کر لیا جس میں بانی چیئرمین عمران خان کو جیل میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اکثریتی اراکین نے اس فیصلے کی حمایت کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں پی ٹی آئی کے وکلا، سینیٹرز اور اراکینِ قومی اسمبلی کو شامل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق رانا ثناءاللہ نے گزشتہ روز باضابطہ طور پر کمیٹی تشکیل دینے...
بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سارہ خان نے کرش پاٹھک سے دوسری شادی کرلی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکتوبر میں دونوں کی کورٹ میرج ہوئی تھی جس کے بعد دسمبر میں باقاعدہ شادی کی تقریبات منعقد کی گئیں اور اس موقع پر خوبصورت تصاویر لی گئیں۔ نوبیاہتا جوڑے نے اپنی دلکش شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ سارہ اور کرش نے شادی کی تقریبات میں ہندو رسومات کے ساتھ نکاح کی تقریب بھی رکھی۔ نوبیاہتا جوڑے نے ہندو رسومات کے لیے سرخ روایتی ملبوسات کا انتخاب کیا جبکہ نکاح کی تقریب میں سفید چمکدار لباس نے ان کی جوڑی کو نہایت خوبصورت...
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہیں اور انہوں نے ہی پارٹی کے کسی بھی رہنما کو بات چیت کی اجازت نہیں دی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے متعدد بار مذاکرات کی پیشکش کی لیکن پی ٹی آئی نے ہر بار انکار کیا، جس کے باعث سیاسی کشیدگی برقرار ہے۔ رانا ثنا نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی وزیراعظم کی مذاکراتی پیشکش قبول کرلیتی تو ملک میں سیاسی درجہ حرارت نمایاں طور پر کم ہوسکتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کی جماعت کے رہنما وہی...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچ گئے۔ اسلام آباد پہنچنے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو اور اعلیٰ سطح کے وفد کا استقبال کیا۔ انہیں21 توپوں کی سلامی دی گئی، بچوں نے پھول پیش کیے۔ صدر انڈونیشیا کا دورہ اس لحاظ سے بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے کہ اس سال پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو پہلی بار اسلام آباد آئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر پرابووو سوبیانتو اپنے2 روزہ قیام...
معاشی اصلاحات پر عملدرآمد کی یقین دہانی، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.29 ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے لیے ایک ارب 29 کروڑ ڈالر قرضہ کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ واشنگٹن میں ہونے والے اجلاس میں ایگزیکٹو بورڈ نے دوسرے اقتصادی جائزے کی منظوری دیدی۔ آئی ایم ایف نے جاری قرض پروگرام پر عملدرآمد کو مضبوط قرار دے دیا حکومت نے معاشی اصلاحات پر عملدرآمد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایک ارب 29 کروڑ ڈالر ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سات ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام کی مدد میں ایک ارب ڈالر سے زائد ملیں گے۔ 1.3 ارب ڈالر کے آر ایس ایف کے تحت 20 کروڑ ڈالر...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد گفتگو میں کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں، پی ٹی آئی نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا ہم چاہتے ہیں حالات بہتر ہوں، ہم ہمیشہ بات چیت کے حامی رہے، تحریک انصاف کا ہمیشہ سے مؤقف ہے مضبوط فوج پاکستان کی ضامن ہے جو کچھ ہوا وہ غلط ہوا، ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔ کچھ لوگ آگ لگوانا چاہتے ہیں۔ کچھ لوگ ادارے اور پی ٹی آئی کے درمیان دراڑ ڈالنا چاہتے ہیں۔
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے این سی پی ایس 2025ء سروے رپورٹ جاری کر دی۔ کرپشن کے تاثر میں واضح کمی۔ شفافیت میں اضافہ اور کرپشن میں کمی واقع ہوئی ہے۔ این سی پی ایس رپورٹ میں کہا گیا پاکستان میں بدعنوانی کے "تاثر" کو جانچنے کا ایک پیمانہ ہے۔ 66 فیصد پاکستانیوں نے بتایا کہ انہیں گزشتہ 12 ماہ میں کسی سرکاری کام کے لیے کوئی رشوت نہیں دینا پڑی۔ 60 فیصد پاکستانیوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے اور ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کے ذریعے معیشت کو مستحکم کیا۔ ملکی معیشت زبوں حالی سے استحکام اور استحکام سے ترقی کی طرف گامزن ہے۔...
لاہور+وزیر آباد+قصور+ حافظ آباد (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) پاکستان ٹرانسپورٹ متحدہ ایکشن کمیٹی نے ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد معطل روکنے پر پنجاب میں پہیہ جام ہڑتال ختم کر دی۔ رات گئے سے دوپہر تک پنجاب میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری رہی۔ صوبے میں ہڑتال کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا اور ریلوے سٹیشنوں پر رش میں اضافہ ہو گیا۔ دوپہر کو صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کمیٹی کے چیئرمین عصمت اللہ نیازی، اراکین تنویر خان، نبیل محمود، ملک ندیم حسین اور دیگر نمائندوں سے مذکرات کیے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ فی الحال ٹریفک آرڈیننس پر عملدرآمد روک رہے ہیں جرمانے بھی نہیں ہوں گے، مسائل کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی...
اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کوالالمپور میں تیسرے گلوبل مسلم بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے مسلم دنیا کے درمیان اقتصادی تعاون، اختراع اور مشترکہ ترقی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ مسلم ممالک کو محض بیانات تک محدود رہنے کے بجائے عملی اور مربوط معاشی حکمتِ عملی اپنانی چاہیے تاکہ تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کے نئے راستے کھولے جا سکیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مشترکہ منصوبوں ٹیکنالوجی کے تبادلے اور کاروباری تعاون کے ذریعے مسلم ممالک اپنی اجتماعی معاشی صلاحیت کو بھرپور انداز میں بروئے کار لا سکتے ہیں۔ اس موقع پر فورم میں انڈونیشیا سے پروفیسر دین شام الدین، برطانیہ سے سر اقبال...
اسلام آباد ( وقائع نگار) عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہونیوالی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات کے باعث سینٹ کی نشست خالی ہوئی تھی جس پر عابد شیر علی نے جنرل نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے "کی بورڈ وارئیرز" ڈھائی برس سے پاکستان آرمی اور اس کے سربراہ کو بے بنیاد پراپیگنڈے کے ذریعے منظم حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ تحریکِ فساد کے یہ ’’انوکھے لاڈلے‘‘ دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کو اپنا حق سمجھتے ہیں، مگر جب ان پر کوئی سوال اٹھائے تو ان کو تکلیف ہوتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا ٹویٹر ہینڈل گالی گلوچ اور اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے کا گڑھ بن چکا ہے۔ جبکہ علیمہ خان جیل میں بھائی کی عیادت نہیں بلکہ ڈکٹیشن لینے جاتی ہیں کہ سوشل میڈیا پر کس کو گالی دینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں امن عامہ کی صورتحال کو مخدوش قرار دیتے ہوئے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے الیکشن کمشن میں درخواست دائر کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے الیکشن کمشن میں اپیل دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخاب ملتوی کیے جائیں۔ کوئٹہ میں لاء اینڈ آرڈر کی نازک صورتحال ہے اور انٹرنیٹ سروس بند ہے، سخت موسمی حالات کے وجہ سے عوام نے موسمی نقل مکانی کرلی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے علاوہ صوبہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں 3 سال پہلے بلدیاتی انتخابات ہوئے اور بلدیاتی اداروں کی میعاد مکمل ہونے میں صرف 9...