2025-10-05@01:58:22 GMT
تلاش کی گنتی: 10138

«میئر کراچی بیرسٹر مرتضی»:

(نئی خبر)
    کراچی میں برسی کے اجتماع سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت موجب بن رہی ہے کہ لوگ جو پہلے اس عمل کے لیے آمادہ نہیں تھے اب آمادگی ظاہر کریں گے، ہماری ملت ظلم کے خلاف قیام کے لیے تیار ہے، ہر بچہ، ہر بزرگ، ہر فرد اس فریضے کے تحت آمادہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کے تحت رہبر مقاومت شہید حسن نصر اللہ (رح) کی برسی کا اجتماع بھوجانی ہال کراچی میں منعقد ہوا۔ برسی میں مسئول تحریک بیداری کراچی آغا سمیع حیدر، پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز، رہنما جے یو پی علامہ قاضی احمد نورانی، مولانا عباس شاکری، مولانا ساجد حسین،...
    رانا شہزاد:برطانیہ سے چوری ہونے والی لگژری اور مہنگی ترین گاڑی رینج روور کراچی میں ٹریس کرلی گئی۔ انٹرپول مانچسٹر نے قیمتی گاڑی کی برآمدگی میں مدد کے لیے کراچی پولیس سے باقاعدہ رابطہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  انٹرپول مانچسٹر نے پاکستانی حکام کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کے علاقے ہیروگیٹ سے 22 نومبر 2022 کو چوری کی گئی رینج روور گاڑی کی حالیہ لوکیشن کراچی کے علاقے صدر میں ٹریس کی گئی ہے۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘ خط کے مطابق گاڑی میں نصب ٹریکر کو برطانیہ کے شہر لیڈز میں بند کیا گیا تھا، تاہم 11 فروری کو اس کا سگنل دوبارہ کراچی کے کورنگی...
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے لیے 200 ارب روپے بھی کم ہیں، شہر کے لیے وزیر اعظم سے مدد نہیں مانگوں گا تو کس سے مانگوں گا، اگر وہ پنجاب کے معاملے میں کچھ بولیں گے تو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ناراض ہوجائیں گی۔  کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں کیتھ لیب کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم نے ایک نیا کیتھ لیب شروع کیا جہاں صبح سے ابتک تیسرا آپریشن ہوچکا ہے، پہلے ہم نے گروانڈ فلور پر کیتھ لیب کا افتتاح کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل بی ایریا کے لوگوں کو این آئی سی وی ڈی جانا پڑتا تھا، کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کئی سالوں...
    ---فائل فوٹو  کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پنجاب کے معاملے میں کچھ کہوں گا تو مریم بی بی ناراض ہو جائیں گی، مریم بی بی نے پانی کے مسئلے پر بات کی، کینال پر بات کی، موٹروے پنجاب میں بن گئی، کراچی میں موٹر وے نہیں بن پائی۔میڈیا سے گفتگو کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے لیے 20 ارب روپے کا لالی پاپ ناکافی ہے، وزیراعظم کراچی کے لیے 2 سو ارب روپے بھی خرچ کریں تو وہ ناکافی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ جسے شہر کا کچھ پتہ نہ ہو وہ اس کا فیصلہ کرے، مجھ میں اور عظمیٰ بخاری میں فرق ہے۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام...
    لاہور: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے لاہور، اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس پر ای گیٹس منصوبے کے ڈیزائن کا اہم مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق منصوبے کے تحت ہر ایئرپورٹ پر تقریباً 100 ای گیٹس نصب کیے جائیں گے، جو بایومیٹرک سسٹم کے تحت ای پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کو امیگریشن کے مراحل سے تیزی سے گزاریں گے، جس سے قطاریں اور انتظار ختم ہو جائے گا۔ ای گیٹس کے لیے جلد ہی ٹینڈرنگ کا عمل شروع کیا جائے گا اور ٹینڈر مکمل ہونے کے بعد منتخب کمپنی کام شروع کرے گی۔ جرمن کنسلٹنسی فرم M2P Consulting تفصیلی تکنیکی اسناد اور ٹینڈر دستاویزات تیار کرے گی تاکہ عالمی معیار کی کمپنیوں سے تجاویز حاصل...
    ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے  جامعہ دائود کراچی میں طلبہ کے مسائل اور نئے آنے والے طلبہ سے ریگنگ کے خلاف آواز اٹھانے پر 3 کارکنان کے داخلے منسوخ اور 6 کو معطل کرنے کو انتہائی شرمناک عمل قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں ناظم اعلی حسن بلال ہاشمی نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ اس ناانصافی کی شدید مذمت کرتی ہے۔ اگر طلبہ کے داخلے فوری بحال نہ کیے گئے تو جامعہ دائود کے طلبہ کیلئے پورے پاکستان میں آواز بلند کی جائے گی۔ اسلامی جمعیت طلبہ نے دائود انجینئرنگ یونیورسٹی میں طلبہ کے جبری داخلے منسوخ کرنے کے فیصلے کے خلاف کراچی میں احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا۔ منگل کو شہر کے 8...
    چنیسر فٹبال گراؤنڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے دوران نشے کی حالت میں موجود افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد نے مقامی کمیونٹی میں تشویش کی لہر پیدا کر دی ہے۔ جہاں بچے اپنی فٹبال کی مشقیں کر رہے ہیں، وہیں متعدد نشئی حضرات گراؤنڈ میں موجود ہیں جو کھیل کے ماحول کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آئیے میں آپ کو پاکستان کی بربادی دکھاؤں، ایک طرف چھوٹے بچے گراؤنڈ میں میچ کھیل رہے ہیں اور وہیں پیچھے تمام نشئی حضرات بیٹھے ہوئے ہیں۔ اور یہ تماشا چنیسر فٹبال گراؤنڈ میں کافی عرصے سے چل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں اکیڈمی کے کھلاڑی ٹریننگ کر رہے...
    کراچی: کراچی سے تقریباً 310 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباؤ موجود ہے جس کے سبب شہر میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے تیسرا ٹروپیکل سائیکلون الرٹ جاری کر دیا جس کے مطابق ہوا کا کم دباؤ بدستور بھارتی گجرات کے اوپر موجود ہے، کم دباؤ کا علاقہ مغرب کی طرف بڑھنے کے بعد اب شمال مشرقی بحیرہ عرب اور ملحقہ سوراشٹرا ساحل کے قریب ہے اور یہ نظام مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں اگلے 12 گھنٹوں کے دوران مزید شدت اختیار کرے گا، ابتدائی طور پر مغرب اور جنوب مغرب کی سمت بڑھے گا۔ سسٹم...
    کراچی کے علاقے ملیر میں 3.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 جبکہ گہرائی 10 کلو میٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ صبح 9 بج کر 34 منٹ پر آیا جس کا مرکز ملیر سے 7 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔
    کراچی کے مختلف علاقوں میں بدھ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت شہریوں کو واضح طور پر محسوس ہوئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ صبح 9 بج کر 34 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا، جس کی شدت 3.2 اور گہرائی زیر زمین 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ملیر سے تقریباً 7 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جھٹکے ملیر، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کے دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر کا کہنا ہے کہ 3 شدت کے زلزلے اکثر آتے رہتے ہیں جو عام طور پر محسوس نہیں ہوتے، تاہم چونکہ اس بار شدت 3 سے زیادہ تھی اس لیے شہریوں...
    ---فائل فوٹو  کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل کے قریب نالے سے مرد کی سر کٹی لاش جبکہ گلستانِ جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ کے قبرستان سے ایک شخص کا سر ملا ہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد کے نالے سے ملنے والی لاش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ لاش کو بوری میں ڈال کر نالے میں پھینکا گیا تھا۔دوسری جانب گلستانِ جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ کے قبرستان میں پھینکے گئے ایک بیگ سے ایک شخص کا سر ملا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق انسانی سر کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سر کٹی لاش اور انسانی سر ایک ہی شخص کا ہے یا الگ الگ، اس حوالے...
    کراچی کی فضائی حدود میں غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے کو اچانک لینڈنگ سے قبل جی پی ایس سگنل دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایمریٹس ایئر کی فلائٹ EK606 کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے چند منٹ قبل جی پی ایس سگنل میں دشواری کا سامنا رہا، جس پر غیر ملکی ایئرلائن کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول کو فوری آگاہی دی۔ غیر ملکی ایئر لائن کا مسافر طیارہ جی پی ایس سگنل میں خرابی کے وقت تین ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔ کپتان نے طیارے سے جی پی ایس سگنل مسائل کو رپورٹ کیا، پرواز کے عملے نے اے ٹی سی کو صورتحال سے آگاہ کیا جس پر کراچی اے ٹی سی نے طیارے کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اطلاعات کے مطابق ملیر، آئی آئی چندریگر روڈ اور قریبی علاقوں میں زلزلہ محسوس ہوا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکے صبح 9 بج کر 34 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے جن کی شدت 3.2 اور گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔مرکز کے مطابق زلزلے کا مقام ملیر سے تقریباً 7 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر کا کہنا ہے کہ 3 شدت کے زلزلے عام طور پر زیادہ محسوس نہیں ہوتے، تاہم چونکہ اس بار شدت 3 سے زیادہ تھی، اس لیے جھٹکے واضح طور پر محسوس ہوئے۔ ویب ڈیسک مقصود بھٹی
    رمشا اسماعیل:  کراچی کے علاقے ملیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ کراچی کے علاقے ملیر میں صبح 9 بج کر 34 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 3.2 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کا مرکز ملیر کے شمال مغرب میں تھا۔ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی، تاہم شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مزید تفصیلات رمشا اسماعیل سے۔   ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘
    اقصیٰ شاہد: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ سے آج روانہ ہونے والی 11 ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق منسوخ کی گئی پروازوں میں ایمریٹس، ایئر بلو، ایئر سیال، تھائی ایئر ویز، اومان ایئر اور سیرین ایئر کی پروازیں شامل ہیں۔ منسوخ کی گئی پروازوں کی فہرست میں  ایمریٹس کی کراچی سے دبئی جانے والی پرواز EK-609، ایئر بلو کی کراچی سے جدہ جانے والی پرواز PA-172، ایئر بلو کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز PA-206،ایئر بلو کی کراچی سے اسکردو جانے والی پرواز PA-704،تھائی ایئر کی کراچی سے بانکوک جانے والی پرواز TG-342 ہیں۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ کے مختلف شہروں میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدرآباد، تھرپارکر، عمرکوٹ اور سانگھڑ سمیت صوبے کے کئی علاقوں میں بارش متوقع ہے، جبکہ بھارتی گجرات سے ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم بحیرۂ عرب میں داخل ہو رہا ہے۔گزشتہ روز بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ شہر میں سب سے زیادہ بارش ائیرپورٹ کے اطراف میں 33 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔بارش کے بعد آئی آئی چندریگر روڈ، شارع فیصل اور ایم اے جناح روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا، جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ٹریفک جام کے باعث ہزاروں شہری سڑکوں پر پھنسے رہے جبکہ...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی، نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔گلشن اقبال، حسن سکوائر، ناظم آباد میں بادل خوب برسے، شارع فیصل، نرسری، یونیورسٹی روڈ ، صدر، کالا پل، گلشن اقبال میں بارش کا پانی جمع ہوگیا، موٹر سائیکلیں بند ہوگئیں، شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔مختلف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام رہی، گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں، بارش کے باعث 300 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، مختلف علاقوں میں بجلی بند ہوگئی، کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا، متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔تمام ادارے بارش کے دوران مکمل متحرک رہے، وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ نکاسی آب کے نظام کو مؤثر اور فعال رکھا جائے،...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ پی ایس او پمپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق واقعہ گلشن اقبال سے سہراب گوٹھ جاتے ہوئے تھانہ یوسف پلازہ کی حدود میں پیش آیا۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جسکو ایدھی ایمبولینس کے زریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی شخص کی شناخت 25 سالہ اسامہ ولد محمد سرفراز کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پیٹرول پمپ پر جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے۔
    محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آج بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی، حیدرآباد، تھرپارکر، عمر کوٹ اور سانگھڑ سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑےکراچی کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، کہی ہلکی اور کہی تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ بھارتی گجرات سے ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم بحیرۂ عرب میں داخل ہو رہا ہے۔گزشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔کراچی میں گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش ایئر پورٹ کےاطراف میں 33 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔بارش...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانہ مومن آباد کی حدود میں واقعے الفتح قبرستان کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت تقی محمد ولد شکیل کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم گرفتار ملزم کا کریمنل ریکارڈ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    کراچی: شہر قائد میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ پہلا واقعہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے الطاف نگر 100 فٹ روڈ کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت احسان کے نام سے ہوئی ہے اور لاش عباسی شہید اسپتال کے سرد خانے میں رکھ دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ دوسرا واقعہ گارڈن کے علاقے مچھلی مارکیٹ فاطمہ مسجد کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین اور وفات پا جانے والے ملازمین کے لواحقین میں مجموعی طور پر 72 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے۔اس موقع پر ٹاؤن وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر،دیگر ٹاؤن افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین اور متوفی ملازمین کے لواحقین کے فائنانشل اسسٹینس اور لیو ان کیشمنٹ کی مدَمیں 72 لاکھ روپے واجب ادا تھے۔ملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے متعلقہ محکمے کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دورِ نظامت میں ریٹائرڈ ہونے والے تمام ملازمین کے واجبات شفاف انداز میں ادا کیے جارہے ہیں اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251001-01-13 کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے منگل کے روز معروف عالم دین ومہتمم دار العلوم نعیمیہ مفتی منیب الرحمن سے دارا لعلوم نعیمیہ ،مہتمم جامعہ ستاریہ مولانا محمد سلفی سے گلشن اقبال اوراستادالحدیث جامعۃ العلوم الاسلامیہ ڈاکٹر سعید اسکندر سے بنوری ٹاؤن میں ان کے دفترمیں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور جماعت اسلامی کے تحت امریکی سرپرستی میں جاری اسرائیلی دہشت گردی اور اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اتوار 5 اکتوبر کو شاہراہ فیصل پر ” یکجہتی غزہ مارچ” میں شرکت کی دعوت دی ۔مفتی منیب الرحمن ، ڈاکٹر سعید اسکندر اور مولانا محمد سلفی نے امیر جماعت اسلامی کراچی کی آمد پر ان کا بھر پور خیرمقدم کیا۔ علمائے کرام نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251001-01-14 کراچی (اسٹاف رپورٹر) خلیج کیمبے اور اس سے ملحقہ گجرات (انڈیا) پر موجود ہوا کے کم دباؤ کے زیر اثر منگل کو کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بارش ہوتے ہی مختلف علاقوں سے بجلی غائب ہوگئی، سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، شہریوں کو ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا، وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ، پولیس اور بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ تمام ادارے بارش کے دوران مکمل متحرک رہیں اورنکاسی آب کے نظام کو مؤثر اور فعال رکھا جائے۔ تفصیلات کے مطابق بارش سسٹم کے زیر اثرصدر، گرو مندر ،گلشن اقبال ، ڈی ایچ اے، گلستانِ جوہر، بلدیہ ٹاؤن، شیرشاہ اور حسن اسکوائر، ماڑی پور، ہاکس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے گراس روٹ کرکٹ کو مضبوط بنانے چیئرمین پی سی بی کی اولین ترجیح ہے پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول پہلا قدم ہے ،مستقبل کے اسٹار کھلاڑی انہیں میں سے ملیں گے،یہ پروگرام ہم سب کو ملکر کامیاب بنانا ہوگا،ان خیالات کا اظہار سابق ٹیسٹ کرکٹر چیئرمین وومن ونگ و ممبر سلیکشن کمیٹی پی سی بی اسد شفیق نے پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول کرکٹ تقریب تقسیم کرکٹ کٹ اور کٹ بیگ کراچی ریجن کے اسکولز آفیشلز اور کھلاڑیوں سے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے دی گئی سہولیات کا کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا اور وہ اس ٹورنامنٹ سے اپنی کارکردگی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول کرکٹ چیمپئن کراچی ریجن میں دارالعلوم کورنگی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں گریس اکیڈمی لرننگ سیکنڈری اسکول نے کراچی گرامر اسکول کو باآسانی 268رنز سے شکست دیدی۔پہلے بیٹگ کرتے ہوئے گریس اکیڈمی آف لرننگ سیکنڈری اسکول کی ٹیم نے مقررہ چالیس اوورز میں دس وکٹوں کے نقصان پر 375 رنز بنائے ،مسعود علی اور محمد بلال نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا،مسعود علی نے شاندار سنچری 155رنز اسکور کئے ان کی اننگ میں 7 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے جبکہ محمد بلال نے 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 83 رنز اسکور کیے جبکہ عون عباس 40 رنز بناکر نمایاں رہے ،کراچی گرامر...
    اجتماع کا مقصد شہید سید حسن نصراللہؒ کی جدوجہد، فکری و مزاحمتی پیغام اور ان کے انقلابی نظریات کو اجاگر کرنا تھا۔ اسی مناسبت سے شہید سید حسن نصراللہ کے مرقد، انکے دفتر کی منظر کشی کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں انکے افکار و پیغامات پر مبنی تصاویر و بینرز بھی آویزاں کئے گئے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ راہ عمل فاؤنڈیشن کراچی کے زیرِ اہتمام شہیدِ مقاومت سید حسن نصراللہؒ کی پہلی برسی کے موقع پر دانشگاہ امام خمینیؒ، گلستان جوہر میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجتماع میں بڑی تعداد میں خواتین و بچوں سمیت خانوادوں نے شرکت کی۔ اجتماع کا مقصد شہید سید حسن نصراللہؒ کی جدوجہد، فکری و مزاحمتی پیغام اور ان کے انقلابی...
     شہر میں گھروں کے باہر سے گاڑیوں کی چوری کے واقعات تھم نہ سکے ، ماڈل کالونی سے نامعلوم ملزمان مزاحیہ اداکار ولی شیخ کی کار گھر کے باہر چوری کر کے فرار ہوگئے۔ کامیڈین ولی شیخ نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا اور بتایا کہ 30 ستمبر کی منگل کی دوپہر 4 سے پانچ بجے کے درمینا نامعلوم ملزمان معین آباد میں میرے گھر کے باہر سے گاڑی لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس حوالے سے مددگار پولیس 15 کو اطلاع دی مگر کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا جس کے بعد میں نے تھانے جاکر صورت حال سے آگاہ کیا تو وہاں میری شکایت کو سنا گیا۔ ولی شیخ نے کہا...
    کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے 2008ء میں آخری موقع ختم ہونے والے امیدواروں کو ایک بار پھر امتحان دینے کا موقع دے دیا۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ کے مطابق سندھ بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی 5مارچ 2018ء کو ہونے والی میٹنگ میں 2008ء میں آخری موقع ختم ہونے والے انٹر کے امیدواروں کو امتحانات میں شرکت کیلئے مزید مواقع دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے ایس بی سی سی کے اس فیصلے کی روشنی میں سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، ہوم اکنامکس اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے ایسے امیدواروں کو خصوصی فیس کے ساتھ ضمنی امتحانات برائے 2025ء میں شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جن...
    کراچی:  پی سی بی نے 6 اکتوبرسے شروع ہونے والے ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ایونٹ قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا۔  پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اورایبٹ آباد میں کھیلے جانے والے4 روزہ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں 10 ریجنل ٹیمیں دفاعی چیمپئین سیالکوٹ،رنز اپ پشاور، ایبٹ آباد، بہاولپور، فاٹا، فیصل آباد، اسلام آباد، کراچی بلوز، لاہور وائٹس اور ملتان، شرکت کررہی ہیں۔ 9 راونڈز کے اختتام پرٹاپ 2 ٹیموں کے درمیان فائنل 29 نومبر سے 3 دسمبر تک کھیلا جائے گا، پہلے راونڈ میں 6 تا9 نومبرایبٹ آباد اوربہاولپور کا ایبٹ آباد کرکٹ کلب، لاہوروائٹس اور اسلام آباد کا شعیب اختراسٹیڈیم راولپنڈی، پشاوراورسیالکوٹ کا عمران خان اسٹیڈیم پشاور، فاٹا اورملتان کا ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام...
    گرفتار عبدالحمید پر الزام ہے کہ اس نے کرائے دار کی 9 سالہ بیٹی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں نامزد ملزم کو گرفتار کرکے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کے مطابق 12 ستمبر کو بلدیہ میر عالم روڈ کے علاقے میں 9 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں پولیس نے 16 سالہ عبدالحمید کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچی کے والد کی جانب سے بلدیہ ٹاؤن تھانے میں درج کرایا گیا تھا، جبکہ گرفتار عبدالحمید پر الزام ہے کہ اس نے کرائے دار کی 9 سالہ بیٹی...
    کراچی میں بارش کے باعث جہاں موسم خوشگوار ہو گیا ہے، وہیں طوفان کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔ جبکہ ایک گھنٹے کی بارش نے سب کچھ ڈبو کر رکھ دیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ طوفان بادوباراں کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر متعدد پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس کی جانب موڑنا پڑا، جبکہ کچھ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور ایک منسوخ کردی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں بارش کا امکان ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ویتنام سے آنے والی ترکش ایئرلائن کی کارگو پرواز TK-6245 خراب موسم کے باعث کراچی میں لینڈ نہ کر سکی، جسے طویل انتظار کے بعد کسی متبادل ایئرپورٹ کی طرف بھیج دیا گیا۔ اسی طرح لاہور...
    —فائل فوٹو طوفان باد و باراں سے کراچی ایئر پورٹ کا فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق اس صورتِ حال کے باعث ویتنام سے پہنچی کارگو پرواز ٹی کے 6245 کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ نہ کر سکی جبکہ ترکش کارگو پرواز کو انتظار کے بعد کراچی سے متبادل ایئر پورٹ روانہ کر دیا گیا۔لاہور سے کراچی پہنچی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 305 بھی لینڈ نہ کر سکی، لاہور و کراچی کی پرواز پی کے 305 کو بھی متبادل ایئر پورٹ روانہ کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے کراچی بارش، ایئرپورٹ پر اسٹاف کی کمی، امیگریشن کیلئے مسافروں کی قطاریں بحرین سے پہنچی پرواز جی ایف 754 چکر لگا کر کراچی ایئر پورٹ...
    کراچی: بلدیہ ٹاؤن پولیس نے کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں نامزد ملزم کو گرفتار کر کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کے مطابق 12 ستمبر کو بلدیہ میر عالم روڈ کے علاقے میں 9 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں پولیس نے 16 سالہ عبدالحمید کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچی کے والد کی جانب سے بلدیہ ٹاؤن تھانے میں درج کرایا گیا تھا جبکہ گرفتار عبدالحمید پر الزام ہے کہ اس نے کرایے دار کی 9 سالہ بیٹی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے متاثرہ بچی کو جسمانی معائنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کے مسائل حل نہیں کیے جا سکتے اور اس لیے وفاقی حکومت کو شہر کے لیے بجٹ 20 ارب روپے کے بجائے کم از کم 200 ارب روپے فراہم کرنا چاہئیں، تاکہ شہر کی اپنی انتظامیہ براہِ راست شہری سہولیات بہتر بنانے میں مصروف ہو سکے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایم کیو ایم کو جیسے تیسے مینڈیٹ مل گیا ہے، اور پارلیمان میں بیٹھنے والے وہ افراد جو سیاسی خیرات کے مستحق ہیں، اگر وہ بھی کام کرنا چاہتے ہیں تو ان کے لیے دروازے کھلے ہیں۔ تاہم کراچی کی اصل ترقی شہر کے...
    ویب ڈیسک : میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وفاق سے 200 ارب روپے مانگ لیے۔ نیو رضویہ سوسائٹی میں پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کے محلوں کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ ہم خود شہر کو ٹھیک کریں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ اسلام آباد میں کوئی افسر کراچی میں کام کرے، جس کو کوئی نہیں جانتا، وہ اس شہر میں کام نہیں کرسکتا۔ میئر کراچی نے متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پر تنقید کی اور کہا کہ متحدہ کو جیسے تیسے کراچی سے مینڈیٹ مل گیا ہے، جو خود سیاسی خیرات کے مستحق ہیں وہ بھی پارلیمان میں بیٹھے ہیں۔اُن کا کہنا تھا...
    فوٹو: سوشل میڈیا۔مرتضیٰ وہاب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وفاق سے 200 ارب روپے مانگ لیے۔نیو رضویہ سوسائٹی میں پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کے محلوں کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ ہم خود شہر کو ٹھیک کریں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ اسلام آباد میں کوئی افسر کراچی میں کام کرے، جس کو کوئی نہیں جانتا، وہ اس شہر میں کام نہیں کرسکتا۔میئر کراچی نے متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پر تنقید کی اور کہا کہ متحدہ کو جیسے تیسے کراچی سے مینڈیٹ مل گیا ہے، جو خود سیاسی خیرات کے مستحق ہیں وہ بھی پارلیمان میں بیٹھے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، کہیں ہلکی تو کہیں موسلا دھار بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے۔شہر کے کئی علاقوں میں تیز بارش دیکھنے میں آئی ہے جن میں گلستان جوہر، ملیر، ماڈل کالونی اور آئی آئی چندریگر روڈ سمیت اطراف کے علاقے شامل ہیں۔ بارش کے باعث نشیبی مقامات پر پانی جمع ہونے کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ اس وقت بھارتی گجرات کے قریب موجود ہے، جسے بحیرہ عرب سے نمی کی شکل میں توانائی مل رہی ہے۔ محکمے کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم شدت اختیار کرکے ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے اور امکان ہے کہ کل تک...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات پر موجود ہوا کا کم دباؤ کا سسٹم کراچی سے تقریباً 340 کلو میٹر دور ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات یا کل صبح تک یہ سسٹم بحیرہ عرب میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے تحت سندھ کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے تحت تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، حیدر آباد اور کراچی میں بارش ہوگی۔کراچی میں گرومندر، صدر، پرانی سبزی منڈی، لیاقت آباد، ایف بی ایریا، ایف سی ایریا، آئی آئی چندریگر روڈ، اولڈ سٹی، ڈیفنس، کلفٹن کے علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔
    سندھ ہائی کورٹ نے ڈگری کی منسوخی سے متعلق جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ اور ان فیئر مینز کمیٹی کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ سندھ ہائی کورٹ میں ڈگری کی منسوخی سے متعلق جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ اوران فیئرمینز کمیٹی کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ بیرسٹر صلاح الدین احمد نے موقف دیا کہ 25 ستمبر کے جامعہ کراچی کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا جائے، جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیس ہمارے بینچ میں کیوں لگا ہے؟ بیرسٹر صلاح الدین نے موقف دیا کہ جامعات سے متعلق کیسز اسی بینچ کے روبرو مقرر...
    کراچی: ماڈل کالونی میں سواری کے انتظار میں کھڑی لڑکی کو ایک ہی ڈاکو نے چند لمحوں میں 2 مرتبہ لوٹ لیا۔ گلی میں کھڑی لڑکی سے ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج  سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ماڈل کالونی کے علاقے میں پیش آنے والے واقعے میں سواری کے انتظار میں کھڑی لڑکی کو موٹرسائیکل سوار ملزم نے خوفزدہ کیا اور موبائل فون چھین لیا۔ واردات کے فوراً بعد (ملزم کے جاتے ہی )لڑکی نے پولیس کو اطلاع دینے کے لیے پرس سے دوسرا موبائل نکالا، لیکن اسی اثنا میں فرار ہونے والا ڈاکو دوبارہ آ گیا اور اس نے لڑکی سے اس کا دوسرا موبائل فون اور پرس بھی چھین لیا۔ واردات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرومندر، صدر، اولڈ سٹی ایریا، گارڈن، آئی آئی چندریگر روڈ، لیاقت آباد، ایف بی ایریا، ایف سی ایریا اور پرانی سبزی منڈی سمیت قریبی علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ ویب ڈیسک مقصود بھٹی
    ویب ڈیسک : مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کو کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتا لہٰذا وفاق 20 ارب نہیں 200 ارب دے  ہم خودشہر کو ٹھیک کریں گے۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب  کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو جیسے تیسے مینڈیٹ مل گیا ہے، جو خود سیاسی خیرات کے مستحق ہیں وہ بھی پارلیمان میں بیٹھے ہیں تاہم اگر وہ بھی کام کرنا چاہتے ہیں تو ان کے لیے بھی دروازے کھلے ہیں۔  ڈونلڈ ٹرمپ اور یوٹیوب کے درمیان قانونی تنازعہ ختم، سمجھوتہ طے پا گیا  انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا اسلام آباد میں کوئی افسر ہو اور وہ کراچی میں کام کرے،...
    کراچی کا فضائی معیار حساس افراد کے لیے مضرِ صحت قرار دے دیا گیا۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضائی معیار حساس افراد کے لیے مضرِ صحت ہے۔کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج تیسرے نمبر پر ہے۔شہر کا آج ایئر کوالٹی انڈیکس 143ریکارڈ کیا گیا ہے۔
    کراچی میں نمک، شوگر، ڈیٹرجنٹ اور پانی ملے دودھ کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔کمشنر کراچی کو فوڈ اتھارٹی کی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیسٹ کے بعد 127 میں سے 71 دودھ کے نمونوں میں ملاوٹ پائی گئی۔ایسا ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
    کراچی: ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اور کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔  ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں امتیاز احمد شیخ اور محمد صدیق شامل ہیں جنہیں کراچی کے علاقے شہید ملت اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی پارکنگ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 50 ہزار اماراتی درہم، 27270 سعودی ریال، 800 امریکی ڈالر اور 4 لاکھ 66 ہزار روپے پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان سے موبائل فونز، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے، ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکے۔ ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش...
    کراچی کے شہری حالیہ دنوں ایک نئے فراڈ کا نشانہ بننے لگے ہیں۔ مختلف نمبروں سے شہریوں کو ’’ٹریفک چالان‘‘ کے جعلی ایس ایم ایس موصول ہو رہے ہیں، جن میں بظاہر ٹریفک پولیس کے نام پر رقم کی ادائیگی کا تقاضا کیا جاتا ہے۔ لیکن حقیقت مختلف ہے۔ اصل معاملہ کیا ہے؟ کراچی ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ ان جعلی پیغامات کا سرکاری اداروں سے کوئی تعلق نہیں۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ یہ ایس ایم ایس دھوکا دہی پر مبنی ہیں اور ان کا مقصد شہریوں سے پیسے ہتھیانا ہے۔ پولیس کیا کہتی ہے؟ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پولیس کسی بھی شہری کو پرسنل نمبر سے چالان کا ایس ایم...
    کوئٹہ: سوراب کے علاقے میں قومی شاہراہ پر کار اور ٹرک کے درمیان تصادم میں کار میں سوار پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال سوراب منتقل کردی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق کراچی سے بتایا جا رہا ہے۔
    رات گئے سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ ٹنڈو الہ یار شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، سانگھڑ، سجاول، ماتلی، ٹنڈوآدم اور ٹنڈومحمد خان میں بھی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 3 اکتوبر کے دوران سندھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سمندری ہواؤں کے باعث کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور تھرپارکر سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں رکنے کی وجہ سے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ پیر کو کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ Post Views: 1
    کراچی: خلیج کیمبے اور اس سے ملحقہ گجرات (انڈیا) پر موجود کم دباؤ کا علاقہ مغرب اور شمال مغرب کی طرف بڑھنے کے بعد محکمہ موسمیات نے سائیکلون کا دوسرا الرٹ جاری کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سے تقریباً 340 کلومیٹر جنوب مشرق میں سوراشٹرا، گجرات کے قریب ہے، امکان ہے کہ یہ نظام مغرب اور جنوب مغرب کی طرف بڑھے گا جبکہ رات یا کل صبح تک خلیج کَچھ کے ساتھ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ابھرے گا۔ سازگار ماحولیاتی حالات، سمندر کی سطح کا درجہ حرارت، کم یا اعتدال پسند ونڈ شیئر اور بالائی سطح کے ڈائیورژن کی وجہ سے، کل تک سسٹم کے مزید شدت سے ڈپریشن میں جانے اور ابتدائی طور پر...
    کراچی میں آج دوپہر کے بعد آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ بھارتی گجرات پر موجود ہے اور سسٹم کو بحیرہ عرب سے نمی کی صورت میں تقویت مل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سسٹم مزیدشدت اختیار کرکے ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے جب کہ سسٹم کل تک شمالی بحیرہ عرب میں داخل ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ سسٹم کے بحیرہ عرب میں آنے کے بعد سمندر میں طغیانی ہوسکتی ہے جس کے باعث، ٹھٹہ، بدین، سجاول، تھرپارکر، مٹھی اور عمرکوٹ میں اس سسٹم کے زیر اثر آج اور کل بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ کراچی میں آج دوپہر کے بعد آندھی...
    کراچی کا فضائی معیار حساس افراد کے لیے مضرِ صحت قرار دے دیا گیا۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضائی معیار حساس افراد کے لیے مضرِ صحت ہے۔ کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج تیسرے نمبر پر ہے۔ شہر کا آج ایئر کوالٹی انڈیکس 143ریکارڈ کیا گیا ہے۔ Post Views: 1
    — فائل فوٹو  شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے.محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ کراچی میں 30 ستمبر کو بارش کا امکانشہر قائد میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں جنوب مشرق سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی...
    کراچی میں نمک، شوگر، ڈیٹرجنٹ اور پانی ملے دودھ کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ کمشنر کراچی کو فوڈ اتھارٹی کی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیسٹ کے بعد 127 میں سے 71 دودھ کے نمونوں میں ملاوٹ پائی گئی۔ ایسا ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ Post Views: 1
    کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقعے سیکٹر 10 الغفور سوسائٹی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد شعیب ولد مبارک علی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ راؤنڈز برآمد کرلیا گیا ہے۔ زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کا کریمنل ریکارڈ جمع کرنا شروع کردیا ہے۔
    کراچی: شہر قائد میں ساؤتھ زون کے علاقے کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب فائرنگ سے 22 سالہ شبہاز خان زخمی ہوگیا۔ زخمی نوجوان کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ اس حوالے سے بوٹ بیسن تھانے کے ڈیوٹی افسر کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے اور اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔
    کراچی: گلستان جوہر بلاک 9 میں پانی کے گڑھے میں ڈوب کر 2 کمسن بچے جاں بحق  ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشیں  ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل  کی گئیں، جہاں ایک بچے کی شناخت 12 سالہ مرید حسین کے نام سے کی گئی  جب کہ ابتدائی طور پر دوسرے بچے کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔ پولیس نے واقعے سے متعلق بتایا کہ عمارت کی تعمیر سے قبل بنیاد ڈالنے کے لیے کھدائی کی گئی تھی  اور قریب ہی کچی آبادی کے رہائشی بچے گڑھے میں جمع بارش کے پانی میں نہانے آئے۔ گڑھے میں جمع پانی میں 3 بچے نہارہے تھے ،2ڈوب کر جاں بحق ہوگئے...
    کراچی: کراچی کے علاقے ملیر سکھن میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک مطلوب ملزم ہلاک ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم اس واقعے میں ملوث تھا جس میں پولیس اہلکار قیصر کو ڈاکوؤں نے شہید کر دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے چند روز قبل بھینس کالونی کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پولیس کانسٹیبل قیصر کو فائرنگ کر کے شہید کیا تھا، واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش تیز کر دی تھی۔ پولیس کے مطابق مبینہ مقابلے میں ہلاک ملزم کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(نمائندہ جسارت)محکمہ موسمیات نے منگل کی رات سے 3 اکتوبر کے دوران کراچی سمیت جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباو¿ اس وقت بھارتی ریاست گجرات پر موجود ہے جو مغرب اور شمال مغرب کی سمت بڑھ رہا ہے، مرطوب ہوائیں شمال مشرقی بحیرہ عرب سے سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے باعث موسم میں تبدیلی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، خیرپور، ٹنڈوالٰہیار اور بدین میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ حیدرآباد، جامشورو، کراچی، ٹھٹھہ اور سجاول میں بھی تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش متوقع...
    کراچی: شہر قائد میں سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ خودکش حملے میں سہولتکاری کے الزام میں گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ ہائیکورٹ میں کراچی ایئرپورٹ خودکش حملے میں سہولتکاری کے الزام میں گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس کی رخصت کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 6 اکتوبر کے لئے مقرر کردی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمہ گل نساء پر الزام ہے کہ اس نے کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکیوں کو نشانہ بنانے والے خودکش حملے میں سہولتکاری فراہم کی تھی۔ درخواست ضمانت پر سماعت کے لئے کیس مقرر تھا تاہم قائم مقام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-02-9 کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس تھانے کی حدود کالا پل ہزارہ کالونی سی ایریا کے مکان نمبر 454 سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق شوہر نے گھریلو ناچاقی کے باعث اپنی اہلیہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ایس ایس پی ساوتھ محظور علی نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت راجا سعید اور اس کی بیوی 25سالہ ثنا زوجہ سعید کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کی شادی کو 5 برس گزر چکے تھے تاہم ان کے ہاں اولاد نہیں تھی اور کچھ عرصے سے میاں بیوی کے درمیان ناچاقی چل رہی تھی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی آج تباہی اور بدانتظامی کی علامت بن چکا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے بجا طور پر کہا ہے کہ اس وقت پورا شہر بدترین حالات سے گزر رہا ہے، اور اس تباہی کی اصل ذمے دار پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت ہے جس نے اقتدار کو عوامی خدمت کے بجائے ذاتی مفادات کا ذریعہ بنایا۔ انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا۔ فارم 47 اور فارم 13 میں ہیرا پھیری کر کے اصل نمائندوں کو شکست دلوائی گئی اور مسترد شدہ افراد کو مسلط کیا گیا۔ یہ وہ جڑ ہے جس نے کراچی کو موجودہ بحران میں دھکیلا۔ جب عوام کی رائے کا احترام نہ ہو تو نہ مسائل...
    ملیر الفلاح الامین سوسائٹی میں جھگڑے کے دوران تشدد سے پولیس کا ریٹائرڈ سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجائی گئی جہاں مقتول کی شناخت 73 سالہ غلام مصطفیٰ کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او الفلاح راؤ عمیر نے بتایا کہ مقتول سال 2013 میں سب انسپکٹر کے عہدے سے ریٹائر ہوا تھا جو کہ گلی سے گزر رہا تھا کہ اس دورن گزرنے والی موٹر سائیکل سے ٹکر ہوئی جس پر ان کی تکرار ہوگئی اس دوران موٹر سائیکل سواروں نے غلام مصظفیٰ کو تشدد کا نشانہ بنیا اور دوران وہ کوئی اندرونی چوٹ یا حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ پولیس...
    کراچی کے علاقے سکھن میں مسلح افراد نے پولیس افسر کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے سکھن میں فائرنگ سے پولیس افسر شہید ہوا جس کی شناخت اے ایس آئی قیصر کے نام سے ہوئی۔ ایس ایس پی ملیر عبدالخالق نے بتایا کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا، واقعے کے وقت شہید اہلکار سادہ لباس تھا اور سعود آباد میں تعینات تھا۔ واضح رہے کہ ایک ماہ دس روز کے دوران کراچی میں 5 پولیس افسر و اہلکار شہید ہوگئے۔
    طارق روڈ کے قریب ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع  ملتے ہی طارق روڈ ٹریفک سیکشن کے ایس او عملے سمیت موقع پر پہنچ گئے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پیر کی دوپہر سوا تین بجے کے قریب ٹرک میں لگنے والی آگ کو ٹریفک پولیس کے عملے نے اپنی مدد آپ کے تحت سخت جدوجہد کے بعد قابو پالیا۔خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا، آگ لگنے کی وجہ سے ٹرک کے کیبن کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
    کالا پل ہزارا کالونی بانس والی گلی میں گھر کے اندر سے میاں اور بیوی کی گولیاں لگی ہوئی خون میں لت پت لاشیں ملیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈیفنس پولیس اور ریسکیو کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور شواہد حاصل کرنے کے لیے فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا۔ ایس ایچ او ڈیفنس غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے ایسا لگتا ہے کہ میاں اور بیوی میں جھگڑے کے دوران میاں نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کیا اور بعدازاں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔ انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے پولیس کو نائن ایم ایم پستول اور گولیوں کے 3 خول ملے ہیں جنھیں...
    جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے چائلڈ پورن گرافی کے مقدمے میں گرفتار ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو چائلڈ پورن گرافی کے کیس میں گرفتار ملزم عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کو نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے اختر کالونی کے علاقے سے گرفتار کیا ہے۔ ملزم نے کم عمر بچے کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو ریکارڈ کرکے ٹک ٹاک پر پوسٹ کی۔ تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ ملزم جلال پور پیر والا کا رہائشی ہے۔ عدالت نے مختیار حسین کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این...
    اسلام ٹائمز: ورکشاپ کا مقصد شہید سید حسن نصراللہؒ کی جدوجہد، فکری و مزاحمتی پیغام اور ان کے انقلابی نظریات کو اجاگر کرنا تھا۔ شرکاء کو شہید کے افکار سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ اتحاد، بصیرت اور عملی جدوجہد کے پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اسلامک ایجوکیشن سینٹر کراچی کے زیرِ اہتمام شہیدِ مقاومت سید حسن نصراللہؒ کی پہلی برسی کے موقع پر "سید حسن نصراللہ ورکشاپ" کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ میں بڑی تعداد میں طلباء و نوجوانوں نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد شہید سید حسن نصراللہؒ کی جدوجہد، فکری و مزاحمتی پیغام اور ان کے انقلابی نظریات کو اجاگر کرنا تھا۔ شرکاء کو شہید کے افکار سے روشناس کرانے کے ساتھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل بی اے ناصر نے آج ساؤتھ زون کراچی کا دورہ کیا، جہاں ریجنل کمانڈر منیر احمد شیخ، زونل کمانڈر اصغر علی یوسفزئی اور دیگر سینئر افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر آئی جی موٹروے پولیس کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور انہوں نے دفتر کے احاطے میں یادگار کے طور پر ایک پودا لگایا۔دورے کے دوران آئی جی بی اے ناصر کو ساؤتھ زون کی مجموعی کارکردگی، ٹریفک مینجمنٹ حکمت عملی، روڈ سیفٹی اقدامات اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت، پیشہ ورانہ معیار اور شفافیت کو ہمیشہ...
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ضلع جنوبی کے مرکزی علاقے صدر میں واقع ایمپریس مارکیٹ اور شاہراہ لیاقت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سڑکوں کی مرمت کے جاری کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر کے ایم سی کے محکمہ انجینئرنگ کے افسران نے میئر کراچی کو مرمتی کام کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور انہیں مختلف مقامات کا دورہ کرایا۔ میئر کراچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حالیہ مون سون بارشوں کے بعد شہر کی 106 اہم شاہراہوں کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے جسے آئندہ دو ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں سڑکوں کی مرمت کے کام تیزی سے جاری ہیں...
    کراچی: ڈیفنس فیز 8 میں بیوٹی سیلون میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 8 خواتین بے ہوگئیں جنھیں طبی امداد کے لیے قریبی نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او ساحل خالد رفیق نے بتایا کہ ڈیفنس فیز 8 ذوالفقار ایونیو کے قریب بیوٹی سیلون میں خواتین کے بے ہوش ہونے کی اطلاع پر پولیس موقع پہنچ گئی اور ابتدائی معلومات میں پتا چلا ہے کہ واقعہ جنریٹر کا دھواں بھرنے کی وجہ سے پیش آیا۔ ایس ایچ او کے مطابق بے ہوش 8 خواتین میں 5 خواتین بیوٹی سیلون کی ملازمین ہیں جبکہ دیگر 3 خواتین بیوٹی سروسز کے لیے آئی تھیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ بے ہوش خواتین کی حالت خطرے سے باہر ہے...
    کراچی میں قاقع کالا پل ہزارہ کالونی میں شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کالا پل میں واقع ہزارہ کالونی کی بانس والی گلی میں گھر کے اندر سے میاں اور بیوی کی گولیاں لگی ہوئی خون میں لت پت لاشیں ملیں ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈیفنس پولیس اور ریسکیو کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور شواہد حاصل کرنے کے لیے فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا۔ ایس ایچ او ڈیفنس غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے ایسا لگتا ہے کہ میاں اور بیوی میں جھگڑے کے دوران میاں نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کیا اور بعدازاں خود کو بھی...
    کراچی بار ایسوسی ایشن نے جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری جعلی قرار دینے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی بار ایسوسی ایشن نے 25 ستمبر کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔ اپیل میں ایچ ای سی، یونیورسٹی آف کراچی ان فیئر مینز کمیٹی، سنڈیکیٹ کمیٹی و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخ کرنا عدلیہ کی آزادی پر براہ راست حملہ ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس طارق جہانگیری خط لکھنے والے ججز میں شامل رہے، جبکہ وہ الیکشن ٹربیونل اسلام آباد میں بھی رہے، بغیر سنے جسٹس طارق جہانگیری...
    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  بھارتی گجرات پر موجود ڈپریشن بدستور برقرار ہے جو یکم اکتوبر تک بحیرہ عرب تک پہنچ سکتا ہے۔ ماہرِ موسمیات انجم نذیر کے مطابق اس کے مزید طاقتور ہونے کے 50 فیصد امکانات ہیں، تاہم یہ سسٹم طوفان میں تبدیل ہونے کے بجائے 4 اکتوبر کے بعد سمندر کی گہرائیوں میں ختم ہو جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں موسلادھار بارش، مختلف علاقوں میں 129 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ اس دوران ٹھٹھہ، سجاول، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں بھی بارش کی توقع ہے جبکہ کراچی میں بھی طویل وقفے کے بعد پوسٹ مونسون شاورز برسنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات...
    کراچی کے شہری حالیہ دنوں ایک نئے فراڈ کا نشانہ بننے لگے ہیں۔ مختلف نمبروں سے شہریوں کو ’’ٹریفک چالان‘‘ کے جعلی ایس ایم ایس موصول ہو رہے ہیں، جن میں بظاہر ٹریفک پولیس کے نام پر رقم کی ادائیگی کا تقاضا کیا جاتا ہے۔ لیکن حقیقت مختلف ہے۔ اصل معاملہ کیا ہے؟ کراچی ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ ان جعلی پیغامات کا سرکاری اداروں سے کوئی تعلق نہیں۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ یہ ایس ایم ایس دھوکا دہی پر مبنی ہیں اور ان کا مقصد شہریوں سے پیسے ہتھیانا ہے۔ پولیس کیا کہتی ہے؟ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پولیس کسی بھی شہری کو پرسنل نمبر سے چالان کا ایس ایم ایس...
    کراچی: خلیج کیمبے (بھارت) کے اوپر ہوا کا انتہائی کم دباؤ بننے کے بعد محکمہ موسمیات نے سائیکلون کا پہلا الرٹ جاری کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے سائیکلون وارننگ سینٹر کے مطابق ویل مارک ایریا خلیج کیمبے اور اس سے ملحقہ گجرات (انڈیا) کے قریب ہے، کم دباؤ کا شمال مغرب کی جانب بڑھنے کا امکان ہے۔ ہوا کا کم دباؤ یکم اکتوبر کو شمال مشرقی بحیرہ عرب میں بھارتی علاقے سوراشٹرا پہنچ سکتا ہے۔ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ابھرنے کے بعد سمندری سرگرمی شدت کے بعد ڈپریشن میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ سائیکلون وارننگ سینٹر کے مطابق فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے، اس سسٹم کی نگرانی کی جا رہی...
    حیدرآباد: سکھر سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس کی حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے باعث آنے جانے والے دونوں ٹریکس بند ہوگئے، متعدد ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا۔ حادثے کے وقت بوگیوں میں سوتے ہوئے مسافر جھٹکا لگنے سے سیٹ سے نیچے گر گئے جبکہ ایک بوگی کو انجن کی مدد سے ٹریک پر چڑھا کر دیگر متاثرہ دو بوگیوں سے الگ کیا گیا۔ ٹریک سے اترنے والی دیگر دو بوگیوں کو ٹریک پر چڑھا کر وہاں سے ہٹانے کا کام جاری ہے۔ واقعے کے بعد متاثرہ بوگیوں کو ٹرین سے الگ کرکے ٹرین کو کراچی روانہ کر دیا گیا۔ https://www.facebook.com/railclick1/videos/146dn-sukkur-express-derailment-at-hyderabad/3720219301616423/ ریلوے ذرائع کے مطابق بحالی کے کاموں...
    کراچی کے باسیوں کو آج شدید گرمی اور حبس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ شہر میں سمندری ہوائیں بند ہو چکی ہیں۔ موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق آج موسم خاصا گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بڑھتی ہوئی نمی کی وجہ سے درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جب کہ محسوس ہونے والی گرمی 43 ڈگری سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ یعنی شہریوں کو آج گرمی معمول سے کہیں زیادہ جھلسا دینے والی لگے گی۔ جواد میمن کے مطابق، اس وقت بھارتی گجرات کے قریب ہوا کا ایک کم دباؤ موجود ہے جو پوسٹ مون سون سیزن کے تحت بنا ہے۔ یہ سسٹم مزید...
    کراچی: ڈسٹرکٹ ملیر کے علاقے قائدآباد، ریڑھی روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت اخراج عرف عبداللہ ولد سراج کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن، دو موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ برآمد ہونے والے اسلحہ کو فرانزک جانچ کے لیے روانہ کردیا گیا ہے، جبکہ زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کا کرمنل ریکارڈ مختلف تھانوں سے چیک...
    کراچی: کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر سفاک ملزمان نے معصوم بچوں کے سامنے ایک باپ کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ واقعے کی خوفناک سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقتول سجاد شوکت کو اس کے گھر کی دہلیز پر معصوم بچوں کے ہمراہ نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ، رحمت چوک کی ایم ایم کالونی میں پیش آیا، جہاں فیصل آباد سے آئے شہری سجاد شوکت اپنے بچوں کے ہمراہ گھر کے دروازے پر کھڑے تھے کہ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان تیز رفتاری سے وہاں پہنچے۔ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے...
    کراچی: فیصل آباد سے سسرال سے ملنے کے لیے آنے والے نوجوان ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔ تھانہ اقبال مارکیٹ اے ایس آئی قطب الدین نے بتایا کہ پاکستان بازار تھانہ کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 رحمت چوک ایم ایم کالونی گلی نمبر 13 میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ سجاد شوکت جاں بحق ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور چھیپا کے ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر مقتول نوجوان کی میت کو اسپتال منتقل کی اور کرائم سین یونٹ کی مدد سے جائےوقوع کو سیل کرکے شواہدجمع کیے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ مقتول کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور وہ چند...
    کراچی: محکمہ موسمیات نے منگل کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش کی پیش گوئی کردی جبکہ اتوار کو شہر میں گرم ومرطوب دن رہا اور پارہ  37.6 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق منگل کو شہرمیں بارش کا امکان ہے، 30 ستمبر کو کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 29 تا 30 ستمبر کو عمر کوٹ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، ٹھٹہ، بدین، حیدرآباد، سجاول، جامشورو اور مٹیاری میں بارش کا امکان ہے۔ مزید بتایا گیا کہ صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم...
    کراچی: ملیر کے علاقے کالا بورڈ کے قریب گزشتہ اتوار کو نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے اینکر اور صحافی امیتاز میر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔ اینکر اور صحافی امتیاز میر ملیر کالا بورڈ کے قریب گزشتہ اتوار کو فائرنگ سے زخمی ہوگئے اور انہیں طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ ایک ہفتہ زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔ پولیس نے حملے کا مقدمہ سعود آباد تھانے میں درج کیا تاہم اب تک کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔ اہل خانہ نے بتایا کہ امتیاز میر کی تدفین کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایڈیشنل...
    کراچی: سبز کچھوؤں کی افزائش کا سیزن 2025-26 شروع ہو گیا، سندھ وائلڈ لائف نے انڈوں سے نکلنے والے 104 ننھے کچھوے سمندر میں زندگی کے نئے سفر پر روانہ کر دیے۔ کراچی کے ساحلی مقامات ہاکس بے،سینڈز پٹ پر اگست کے وسط سے سبز مادہ کچھووں کی افزائش نسل کے لیے آمد کا سلسلہ شروع ہوجاتاہے جوفروری کے وسط یا آخر تک جاری رہتاہے۔ محکمہ جنگلی حیات کے انچارج میرین ٹرٹل  اشفاق علی میمن کے مطابق گزشتہ رات  104 ننھے کچھوے سمندر میں چھوڑے گئے،اب تک 5500 انڈے گھونسلوں میں رکھے گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق آج سے دو دہائی قبل سمندری کچھوؤں کی سات اقسام سندھ،بلوچستان کے ساحلی مقامات پر پائی جاتی تھیں،تاہم سمندری آلودگی،تجارتی سرگرمیوں...
    کراچی: کراچی میں نوسر بازوں کی جانب سے شہریوں کو ٹریفک چالان کی ادائیگی کے جھوٹے ایس ایم ایس موصول ہونے لگے ہیں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ یہ پیغامات جعلی، گمراہ کن اور فراڈ پر مبنی ہیں، جن کا کراچی ٹریفک پولیس یا کسی سرکاری ادارے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں بعض نوسر باز عناصر کی جانب سے شہریوں کو ایزی پیسہ سے منسوب ٹریفک چالان کی ادائیگی کے جھوٹے ایس ایم ایس موصول ہو رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق یہ پیغامات جعلی، گمراہ کن اور فراڈ پر مبنی ہیں، جن کا کراچی ٹریفک پولیس یا کسی سرکاری ادارے سے...
    کراچی: میٹھادر تھانے میں تعینات پولیس اہلکار کی خاتون سے مبینہ زیادتی اور دھمکیاں دینے کے معاملے پر ڈی آئی جی ساؤتھ نے پولیس اہلکار کو معطل کرکے اس کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق میٹھادر تھانے میں تعینات پولیس اہلکار کی خاتون سے مبینہ زیادتی اور دھمکیاں دینے کے معاملے پر ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ایکشن لیا۔ ساؤتھ زون پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ نے پولیس اہلکار زریاب کو معطل کرکے اس کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے مبینہ زیادتی اور دھمکیوں سے متعلق ڈی آئی جی ساؤتھ کے کمپلین سیل میں شکایت درج...
    کراچی: اورنگی ٹاؤن راجہ تنویر کالونی میں داماد نے سسرال میں فائرنگ کرکے سسر، سالا اور سالی کو زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن راجہ تنویر کالونی جامعہ فاروقیہ مسجد کے قریب گھر میں فائرنگ سے نو عمر لڑکے اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت 40 سالہ غلام دار ولد حب دار، اس کا بیٹا 14 سالہ عدنان اور بیٹی 22 سالہ ایمان کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او اقبال مارکیٹ شیر محمد کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خاندانی رنجش کا شاخسانہ ہے، داماد محمد حسین نے بیوی کے خلع لینے پر سسر کے گھر...
    ورلڈ ہارٹ ڈے کے موقع پر شہر قائد میں سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے مختلف سائیکلنگ کلبز اور درجنوں رائیڈرز نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کا آغاز صبح سات بجے آغا خان یونیورسٹی اسپورٹس سینٹر سے ہوا۔ شرکاء کارساز، شاہراہ فیصل اور میٹروپول کے راستوں سے گزرتے ہوئے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئے۔ ریلی کا اختتام بوٹ بیسن پر ہوا، جہاں صبح آٹھ بج کر تیس منٹ پر شرکاء کے لیے ناشتے کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ ورلڈ ہارٹ ڈے کے حوالے سے منعقدہ اس ریلی میں ماہر امراضِ قلب ڈاکٹر صولت فاطمی نے بھی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سائیکلنگ دل کی صحت کے لیے نہایت مؤثر اور...