2025-12-05@16:00:14 GMT
تلاش کی گنتی: 17761

«وارنر برادرز ڈسکوری»:

(نئی خبر)
    دوسرے ایشیز ٹیسٹ سے قبل انگلش کپتان بین اسٹوکس، مارک ووڈ اور جیمی اسمتھ کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کے مطابق اسٹوکس، فاسٹ بولر مارک ووڈ اور وکٹ کیپر جیمی اسمتھ کی برسبین کی سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ ای اسکوٹر چلانے کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مشکلات کا خدشہ ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم پہلے ٹیسٹ میں دو دن کے اندر شکست کے بعد بدھ سے شروع ہونے والے پنک بال ٹیسٹ کے لیے برسبین پہنچی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کچھ کھلاڑی شہر کی سیر کے لیے ایک نجی کمپنی کی ای اسکوٹرز استعمال کر رہے تھے، تاہم کوئنز لینڈ کے قوانین کے مطابق ای اسکوٹر چلانے والوں کے لیے...
    پشاور(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، معدنیات، توانائی اور سکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ انسدادِ دہشت گردی اور انسداد منشیات میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ تھامس ایکرٹ کا کہنا تھا کہ تجارتی سفارتکاری امریکی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے، اقتصادی سفارتکاری کے فروغ سے مجموعی امن و استحکام کو تقویت ملے گی۔ معدنیات اور توانائی کی شراکت داری اقتصادی سفارتکاری کو مضبوط کرے گی۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا منرلز ایکٹ کے تحت مقامی آبادی کو سرمایہ کاری میں اوّلین ترجیح حاصل ہے، مقامی آبادی کو فائدہ پہنچانے والی...
     راؤ دلشاد:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کرایوں میں کمی یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو متحرک کر دیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے پیٹرولیم قیمتوں کے مطابق نئی کرایہ لسٹ جاری کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو فیلڈ میں سرگرم رہنے کا حکم دیا ہے۔ ان کی ہدایات پر کرایوں میں کمی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جبکہ تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو فوری اقدامات کر کے رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی ...
    کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش گزشتہ روز 14 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے نکالی گئی۔ بچے کی تلاش کے دوران استعمال کی جانے والی مشینری سرکاری سطح پر فراہم نہیں کی گئی بلکہ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چندہ جمع کر کے منگوائی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی افراد بچے کی تلاش کے لیے ضروری مشینری منگوانے کی غرض سے چندہ اکٹھا کر رہے ہیں۔ صارفین کی جانب سے سندھ حکومت اور میئر کراچی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے کہ واقعے کے...
    واشنگٹن (نیوزڈیسک) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے کہا کہ کوئی بھی فرد جو قومی سلامتی کو خطرہ پہنچائے اسے ملک بدر کیا جائے گا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن ڈی سی میں افغان شہری نے دہشتگرد حملہ کیا، بائیڈن انتظامیہ اس غیر ملکی دہشتگرد کی درست جانچ میں ناکام رہی، صدرٹرمپ افغانستان سے آنے والوں کی درخواستوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کیرولین لیویٹ نے کہا کہ اب بڑے پیمانے پر لوگوں کو ملک سے نکالنا پہلے سے زیادہ ضروری ہے، صدرٹرمپ نے اقتدار میں آکر ملکی سرحد کو محفوظ بنایا، صدرٹرمپ نے افغانستان سمیت 19 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا...
    پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم اسکول ‘مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر آف آٹزم’ میں داخلوں کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعلان کے مطابق اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے والدین کی سہولت کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا نظام فعال کر دیا ہے، جس کے تحت آٹسٹک بچوں کے والدین autism.punjab.gov.pk پر فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ’آٹزم کے شکار بچے کو پلے ایریا میں جانے سے روک دیا گیا‘، ماں کا احتجاج، صارفین برہم اسکول میں 3 سے 5 سال کی عمر کے بچوں کے لیے ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سیکشن، 6 سے 12 سال کے لیے جونیئر سیکشن جبکہ 13 سے 16 سال کے آٹسٹک بچوں کے لیے سینئر...
    خیبر پختونخوا میں پولیس افسران کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنی قانونی اور جغرافیائی حدود کے اندر رہ کر فرائض انجام دیں اور کسی قسم کی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہ لیں۔ سیکیورٹی ڈویژن کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) شاکر حسین داوڑ نے صوبے کے تمام سینیئر افسران کو بھیجے گئے سرکاری سرکلر میں یاد دہانی کرائی کہ پولیس فورس کا ہر رکن غیرجانبدار رہنے کا پابند ہے اور کسی جماعت کے ساتھ سیاسی طور پر نہ جڑ سکتا ہے اور نہ ہی کوئی جلوس یا ریلی جوائن کر سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: لاہور: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس سمیت سینکڑوں سرکاری گاڑیوں کے خلاف کارروائی ہدایات میں موجودہ قوانین کا اعادہ...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کی یورپی یونین ہم آہنگی کمیٹی کے صدر اور رکن پارلیمان برہان کایاترک نے ملاقات کی۔ وزیر اعلی نے ترکیہ کے وفدکا پر تپاک و پر خلوص استقبال کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، معاشی، ماحولیاتی اور پارلیمانی امورپر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔  مریم نواز نے پنجاب میں حالیہ سیلاب کے دوران ترکیہ حکومت اور قوم کی بروقت امداد پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ پاکستان کے سپیشل اکنامک زونز میں ترکیہ کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر پاک ترکیہ پارلیمانی وفود اور قانون ساز اداروں کے درمیان مستقل روابط بڑھانے کی اہمیت اور ترکیہ کے ساتھ فلڈ مینجمنٹ، کلین ٹرانسپورٹ، جنگلات کے تحفظ، واٹر کنزرویشن اور...
    کبھی ایسا بھی ہوتا ہے جس کی توقع نہ ہو یا جب آپ سامنے والے کو ہلکا سمجھ رہے ہوں، 90 کی دہائی میں ایک ایسا بدنام کردار وجود رکھتا تھا جس کی تلاش پولیس کے ساتھ عام شہریوں کو بھی تھی لیکن اس بدنام زمانہ ڈاکو کو پکڑنا مشکل تھا تبھی تو سندھ حکومت نے اس کے سر کی قیمت رکھی لیکن خاص بات یہ ہے کہ یہ کوئی معمولی ڈاکو نہیں تھا اسی لیے تو چوہدری اسلم جیسے پولیس آفیسر بھی اس کی چال نہ سمجھ سکے۔ یہ کردار اصل میں تھا کون اور اس نے گرفتار ہونے کے بجائے پولیس افسران کو کیسے جیل میں قید کرایا؟ آئیے جانتے ہیں۔ مزید پڑھیں: کراچی: منگھوپیر کی رہائشی کالونی میں...
    رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے افسوس ہے میں نے پی ٹی آئی کے لیے نواز شریف اور شہباز شریف کو برا بھلا کہا۔ یہ بھی پڑھیں: خواتین نے ہنی ٹریپ اور جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، کمرے میں خفیہ کیمرے لگائے گئے، شیر افضل مروت کا انکشاف وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کے لیے شریف برادران کو برا بھلا کہا لیکن انہوں نے کبھی جواب نہیں دیا البتہ پی ٹی آئی نے مجھے جواب دے دیا۔ نواز شریف اور شہباز شریف سے متعلق شیر افضل نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کے لیے نواز شریف اور شہباز شریف سے اختلاف کیا تھا، سب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور اغوابرائے تاوان کی کارروائیوں اور بدترین مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، سندھ کے شہری علاقوں میں اسٹریٹ کرائم ،موٹرسائیکل اور نقدی وموبائل چھیننے کے واقعات میں مزاحمت کرنے پر نوجوانوں کو قتل کرنے ،معصوم بچوں کا گٹروں میں ڈوب کر جاںبحق ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے شہری شدید خوف وہراس اور عدم تحفظ کا شکار ہیں جبکہ سندھ کے دیہی علاقوں میں اغوابرائے تاوان کے بڑھتے ہوئے واقعات اور قبائلی تصادم میں سیکڑوں انسانی جانوں کے نقصان نے عوام کو پریشان اور غیرمحفوظ کردیا ہے خصوصاً ضلع کشمور اس وقت اغوابرائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نورِ حق میںامیر کراچی منعم ظفر خان و دیگر رہنمائوں کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک قبضہ مافیا ، سندھ حکومت کرپشن ، نا اہلی اور لوٹ مار کا بدترین شاہکار بن چکی ہے اور اس کے سرپرست وہ لوگ ہیں جن کو اپنی مرضی کی ترامیم اور قانون سازی کرنی اور استثنا حاصل کرنے ہوتے ہیں ، کراچی صوبے کے بجٹ کا 98فیصد حصہ فراہم کرتا ہے لیکن اس شہر اور عوام کا کوئی پُر سان حال نہیں ، سندھ حکومت گزشتہ 15برس میں کراچی کے 3360ارب روپے کھا چکی ہے ، صوبوں اور انتظامی یونٹس بنانے کی بحثیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ افغان ہمارے مہمان تھے لیکن اب ہمارے مہمان نہیں ہیں، افغان شہریوں سے درخواست ہے کہ آپ لوگ خود عزت سے واپس چلے جائیں، ملک بھر سے افغان باشندوں کو ہر صورت واپس بھیجا جائے گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چند دن پہلے جن لوگوں نے ایف سی پر حملہ کیا وہ تینوں افغان نکلے، اسلام آباد کچہری میں حملہ کرنے والا بھی افغان شہری تھا، ملک میں جتنے بھی حملے ہو رہے ہیں ان میں افغان ملوث ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے غیر قانونی افغان باشندوں کا انخلا جاری ہے، غیر قانونی افغان مہاجرین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بدعنوانی کے ایک مقدمے میں 5 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق اسی کیس میں شیخ حسینہ کی بہن کو 7 سال اور ان کی بھانجی، برطانوی رکنِ پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق کو 2 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کو بھی 5،5 سال قید کی سزائیں دی گئی ہیں۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے ڈھاکا کے سفارتی علاقے میں غیرقانونی طور پر پلاٹ حاصل کیے۔اس سے قبل بھی شیخ حسینہ کو 2مختلف مقدمات میں سزائے موت اور 21 سال قید کی سزائیں سنائی جاچکی ہیں۔ادھر 2009...
    خیبر پختونخوا پولیس صرف اپنے صوبے کے اندر فرائض سرانجام دے، ڈی آئی جی سیکیورٹی خیبر پختونخوا شاکر حسین داوڑ نے خیبرپختونخوا کے پولیس افسران کو مراسلہ لکھ دیا۔ خط میں لکھا کہ کے پی پولیس فورس کا کوئی بھی اہلکار سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لے۔ تمام نگران افسران کو ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت بھی دے دی گئی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس کی دائیں بازو کی سیاسی جماعت نیشنل ریلی کے رہنما جوردن بارڈیلا پر ایک تقریب کے دوران انڈہ پھینک دیا گیا، چند روز قبل ایک مظاہرے کے دورا ان پر آٹا بھی پھینکا گیا تھا۔ بارڈیلا جنوب مغربی شہر موئساک میں اپنی نئی کتاب کی تشہیر کے لیے موجود تھے کہ ایک شخص نے ان کے سر پر انڈہ دے مارا ۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حملہ کرنے والے 74 سالہ شخص کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا، اس کے خلاف عوامی عہدے دار پر تشدد کے الزام میں کارروائی جاری ہے، جبکہ بارڈیلا کی جانب سے باضابطہ شکایت بھی درج کروا دی گئی ہے۔ اس سے قبل ویسول کے زرعی میلے کے...
    نائیجیریا میں مقامی روایت کے تحت دلہن شادی کی پہلی رات اپنی سہیلیوں کے ساتھ سسرال میں گزارتی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح افراد نے مقامی گاؤں کے ایک ایسے ہی گھر پر حملہ کیا جہاں دلہن اپنی درجن بھر سہیلیوں کے ساتھ تھی۔ روایت کے تحت سہیلیوں کے ساتھ دلہن مختلف رسومات ادا کرتی ہے اور پر اگلے روز صبح شوہر گھر آتا ہے اور سہیلیاں اپنے اپنے گھر چلی جاتی ہیں۔ تاہم اس سے قبل ہی مسلح افراد نے شادی کے گھر پر دھاوا بول کر دلہن اور اس کی 12 سہیلیوں اور ایک بچے کو اغوا کرلیا جو ان میں سے ہی ایک سہیلی کا ہے۔ یہ واقعہ نائیجیریا میں حالیہ ہفتوں میں متعدد اجتماعی اغوا کاریوں کے واقعات...
    وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاق نے ابھی خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں طارق فضل چوہدری اور پی ٹی آئی کے رہنما شاہد خٹک نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبے میں گورننس اور لاء اینڈ آرڈر بگڑ جائے تو گورنر راج کا آپشن موجود ہے، لیکن وفاقی حکومت نے ابھی اس کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی انتظامی معاملات میں دلچسپی صفر ہے، خیبر پختونخوا کے عوام صوبے میں امن چاہتے ہیں۔ طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی سر پرستی کر...
    سٹی 42: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا خیبر پختونخوا ایک بڑا صوبہ ہے اس کے وزیر اعلی کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئے ۔ طلال چوہدری نے کہا دہشتگردی ایک بڑا مسئلہ ہے اس پر وزیر اعلی کو اقدامات کرنے چاہیے ۔وفاقی حکومت ایک سیاسی حکومت ہے وہ کبھی نہیں چاہے گی کہ صوبے میں گورنر راج لگے۔امید ہے کہ وزیر اعلی سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور اسٹنٹ بازی کی بجائے اپنی ذمہ داری کا احساس کریں گے ۔وزیر اعلی ہر دفعہ  قومی سلامتی اور انسداد دہشتگردی اجلاس میں آنے کی بجائے پوائنٹ سکورنگ کر رہے ہیں ۔وزیر اعلی کے پی بننے سے  یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ ہر جیل کے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے وفاقی حکومت الٹی میٹم دے دیا۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران شاہد خٹک نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ کل کوئی مظاہرہ نہ ہو، کوئی دھرنا نہ ہو تو شام 4 بجے تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروا دے۔ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، طارق فضل چوہدریوفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاق نے ابھی خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو آئیسولیشن میں...
    سٹی42:  عمران خان کے مقرر کردہ وزیراعلیٰ کو آج "احتجاج کا اونٹ" لے کر پہاڑ نے نیچے آنے کا چیلنج درپیش ہے۔ خیبر پختونخوا کی پولیس وزیراعلیٰ کے احتجاج کرنے والے جتھے کی حفاظت کرنے کے لئے اس کے ساتھ پنجاب نہیں آئے گی۔ پشاور ہائی کورٹ نے آج حکم جاری کیا کہ کوئی سرکاری ادارہ  پی ٹی آئی حکومت کی سیاسی سرگرمی میں استعمال نہیں ہو گا اور کسی ادارہ کے وسائل کو سیاسی سرگرمی میں استعمال نہیں کیا جائے گا۔  پشاور ہائی کورٹ کے اس واضح حکم کے بعد خیبر پختونخوا پولیس کے انسپکٹر جنرل  ذوالفقار حمیدنے  اپنی فورس کو خصوصی ہدایت جاری کر دی ہے جس نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو سنگین نوعیت کے امتحان سے دوچار...
    انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبرپختونخوا نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کے پی پولیس اہلکاروں کو صرف اپنی جغرافیائی حدود کے اندر ڈیوٹی انجام دینے کے احکامات جاری کردیے۔ آئی جی پولیس نے اس ضمن میں تمام ریجنز اور اضلاع کے پولیس افسران کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے عملدرآمد کے احکامات جاری کیے ہیں۔ واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو سیاسی جلسوں اور احتجاجی ریلیوں میں سرکاری وسائل کے استعمال سے روک دیا ہے۔ مزید پڑھیں: احتجاجی ریلیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال ممنوع، پشاور ہائیکورٹ نے کے پی حکومت کو روک دیا 14 نومبر کو پشاور ہائیکورٹ کے جج صاحبزادہ اسد اللہ نے فیصلہ سناتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایت کی کہ...
    پشاور: قومی مالیاتی کمیشن کے تحت خیبرپختونخوا کا حصہ بڑھانے اور بقایاجات کے حصول کے لیے تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوگئی ہیں، چار دسمبر کو ہونے والے این ایف سی کے اجلاس میں صوبہ کا موقف پیش کرنے کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، حکومت کا موقف ہے کہ وہ این ایف سی اجلاس میں صوبے کا حصہ 14.6 سے بڑھا کر 19.4 کرنے کا مطالبہ کریں گے ہم کوئی خیرات، بھیگ نہیں مانگ رہے ہم آئین و قانون کے تحت اپنا حق مانگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے 27 ویں ترمیم اور آئینی عدالتوں کے ججز کی تقرری اور وفاقی آئینی ججز کو فریق بنانے کے نکتے پر دائر درخواست کے خلاف تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔عدالت نے اپنے حکم نامے میں ججز کو فریق بنانے کی استدعا مسترد کردی اور ججز سے متعلق ریمارکس بھی حذف کرنے کا حکم دیا۔تحریری حکم نامے میں لکھا گیا کہ درخواست گزار ججز کے نام نکال کر دس یوم میں ترمیمی درخواست جمع کروا سکتے ہیں، اگر مقررہ وقت میں ترمیمی درخواست جمع نہ ہوئی تو درخواست عدم پیروی پر طے کرنے کے لئے مقرر جائے گی۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار نے 27 ویں ترمیم کے ساتھ وفاقی آئینی عدالت کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: گلشن اقبال کے علاقے نیپا پل کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے تین سالہ ابراہیم کی نمازِ جنازہ شاہ فیصل کالونی میں ادا کر دی گئی، جہاں مذہبی، سماجی اور سیاسی رہنماؤں سمیت اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی،  فضاء سوگوار رہی اور ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نمازِ جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر، ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی شارق جمال اور دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی،  شرکا نے اس دلخراش واقعے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر میں کھلے مین ہولز کا مستقل حل نکالا جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے سانحات...
    کراچی میں نالے میں بچے کے گرنے کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ واقعہ انتظامی غفلت کی وجہ سے ہوا، ذمہ داروں کو سزا ملے گی، ہمارے پاس سیاست کرنے کیلئے بہت باتیں ہیں، ہر ماہ ٹاؤنز کو 12 لاکھ روپے دیئے جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ بہت دلخراش واقعہ ہے، ہمارے پاس سیاست کرنے کیلئے بہت باتیں ہیں، ٹاؤنز کو دیا جانیوالا پیسہ کہاں جاتا ہے؟، جماعت اسلامی والوں کو صرف شور مچانا آتا ہے۔ کراچی میں نالے میں بچے کے گرنے کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ بہت دل خراش...
    فوٹو: شعیب احمد / جنگ  کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے مل گئی، واقعے کے خلاف سندھ اسمبلی اور سٹی کونسل میں اپوزيشن نے احتجاج کیا۔کراچی سٹی کونسل میں احتجاج کے دوران میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر طحہ احمد نے کہا کہ یہ واقعات مسلسل ہورہے ہیں، کوئی روک تھام نہیں ہورہی، اگر مشینری والدین کو منگوانی پڑ رہی ہے تو وہاں کے نمائندے کیا کر رہے ہیں؟ سیاست آنے جانی والی چیز ہے، انسانی جان زیادہ قیمتی ہے، شرجیل میمنشرجیل میمن نے...
    شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے کر جاں بحق ہونے والے تین سالہ ابراہیم کی لاش ایک کچرا چننے والے لڑکے نے نکالی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شاہ فیصل سے تعلق رکھنے والا جوڑا اپنے بیٹے ابراہیم کے ہمراہ نیپا چورنگی کے قریب واقع نجی مارٹ میں خریداری کیلیے آیا۔ مارٹ سے باہر نکلتے ہی تین سالہ ابراہیم نے والدہ کا ہاتھ چھڑوایا اور والد کی موٹرسائیکل کی طرف بھاگا تو وہاں پر موجود کھلے مین ہول میں گر گیا۔ حادثے کے فوری بعد بچے کی والدہ عائشہ کی دلخراش ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ ہاتھ جوڑ جوڑ کر اپنے بچے کو تلاش کرنے کی اپیلیں کررہی تھیں۔ واقعے...
    خیبرپختونخوا اسمبلی نے صوبہ ہزارہ کے حق میں قرارداد منظور کرلی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ عوام کے دیرینہ مطالبات کے پیش نظر وفاقی حکومت آئین پاکستان کے آرٹیکل 239 کے تحت صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے درکار آئینی عمل فوری طور پر شروع کرے۔ قرار داد کے متن میں درج ہے کہ صوبائی حکومت نئے صوبے کے قیام کے لیے درکار تمام مشاورتی اور انتظامی اقدامات بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کرے۔ قرار داد کے مطابق صوبہ ہزارہ کے قیام سے یہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبه عملی صورت اختیار کرے گا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختو نخوا حکومت نئے صوبے کے ڈھانچے، حدود اور انتظامی لائحہ عمل کی تشکیل کے لیے...
    سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، اگر بدمعاشی دکھائی تو گورنر راج لگ سکتا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پہلے بھی خبردار کیا گیا تھا کہ اگر مزاحمت کی گئی تو نتائج بھگتنے پڑیں گے، اور اب اگر مزید بدمعاشی کی گئی تو گورنر راج ایک حقیقت بن جائے گا۔ مزید پڑھیں: گورنر راج کا نفاذ آئین میں طے ہے، یہ مارشل لا نہیں، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ انہوں نے واضح کیاکہ خواہش ہے کہ فیصل کریم کنڈی ہی گورنر خیبرپختونخوا رہیں، کیوں کہ کسی اور نام پر فیصلہ سیاسی نوعیت کا نہیں...
    پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز سے قبل پارلیمنٹ کمپلیکس میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ یہ سیشن سیاسی تھیٹر نہیں بننا چاہیئے بلکہ تعمیری اور نتیجہ خیز بحث کا ذریعہ بننا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے پیر کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں عوامی اہمیت کے حامل مسائل کو اٹھانا "ڈرامہ" نہیں ہے، بلکہ ان ایشوز پر بحث نہیں ہونے دینا ڈرامہ ہے۔ نریندر مودی نے پیر کو اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی شکست کے بعد پارلیمنٹ مایوسی نکالنے کا اسٹیج نہیں بننا چاہیئے۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز سے قبل پارلیمنٹ کمپلیکس میں...
    عوام کے ووٹ سے واپس آئیں گے اور ترامیم کو واپس کرینگے، بیرسٹر گوہر کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام کے ووٹ سے واپس آئیں گے اور ترامیم کو واپس کریں گے۔قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے یقین دہانی کرائی کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ پر کبھی حملہ آور نہیں ہوگی۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم اس ایوان اور جمہوریت کے لیے کام کرتے رہیں گے۔انہوں نے ارکان اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے ایک دوسرے کو چور کہا، ہمیں نہیں...
    خیبرپختونخوا اسمبلی نے سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کو قومی شہید قرار دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی نے ایک قرارداد پیش کی جس میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی، جمہوری اور قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ بھٹو کو سرکاری سطح پر قومی شہید کا درجہ دیا جائے۔ علاوہ ازیں قرارداد کی ایک نقل وفاقی حکومت کو بھی ارسال کرنے کی سفارش کی گئی۔ پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے مضبوط، جمہوری اور عوامی پاکستان کی بنیاد رکھی، اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی نے...
    پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو سیاسی جلسوں اور احتجاجی ریلیوں میں سرکاری وسائل کے استعمال سے روک دیا۔ 14 نومبر کو پشاور ہائیکورٹ کے جج صاحبزادہ اسد اللہ نے فیصلہ سناتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی احتجاج، لانگ مارچ، ریلی یا کسی بھی سیاسی سرگرمی کے لیے سرکاری گاڑی، مشینری یا عملے کا استعمال نہ کرے اور نہ ہی ایسا کرنے کی اجازت دی جائے۔ مزید پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ کا سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی کا حکم عدالت نے صوبائی حکومت کے خلاف دائر درخواست پر 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں واضح کیا گیا کہ سیاسی سرگرمیوں کے دوران کسی بھی سرکاری مشینری یا...
      ڈھاکا(ویب ڈیسک) بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بدعنوانی کے ایک مقدمے میں 5 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق اسی کیس میں شیخ حسینہ کی بہن کو 7 سال اور ان کی بھانجی، برطانوی رکنِ پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق کو 2 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کو بھی 5،5 سال قید کی سزائیں دی گئی ہیں۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے ڈھاکا کے سفارتی علاقے میں غیرقانونی طور پر پلاٹ حاصل کیے۔ اس سے قبل بھی شیخ حسینہ کو دو مختلف مقدمات میں سزائے موت اور 21 سال قید کی سزائیں سنائی...
    بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں افغانستان کی جمہوری اپوزیشن کا اجلاس منعقد ہوا جہاں انڈیپنڈنٹ ڈپلومیٹ اور یورپین فاؤنڈیشن فار ڈیموکریسی نے ملک کے سیاسی مستقبل پر مشاورت کے لیے رہنماؤں کو اکٹھا کیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان کا مسئلہ افغان عوام سے نہیں، افغان طالبان رجیم سے ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر اجلاس میں کہا گیا کہ طالبان حکومت خطے اور یورپ کے لیے بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کا باعث بن رہی ہے۔ طویل المدتی استحکام کے لیے جامع سیاسی حل اور افغان فریقوں کے درمیان قابل اعتماد مذاکرات ناگزیر ہیں۔ شرکا کے مطابق طالبان کو دہشتگرد نیٹ ورکس سے روابط ختم کرنا ہوں گے اور غیر ملکی قیدیوں کو رہا کرنا ضروری ہے۔ اجلاس میں یہ بھی واضح...
    جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے گورنر نے گورنر ہاؤس میں بلا رنگ و نسل کی تفریق کے ساتھ تعلیمی ادارہ قائم کیا ہوا ہے جہاں نوجوانوں کو جدید طرز کی تعلیم دی جارہی ہے اور میں نے گورنر ہاؤس میں پاکستانی پرچم اٹھا کر جئے مہاجر کا نعرہ لگایا، اس ملک میں ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے اور اسکے ثمرات کراچی اور ملیر کےعوام تک ضرور پہنچیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفاق سے لڑ کر 40 ارب روپے کا پیکج کراچی کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے لیا اور ان پیسوں سے کراچی...
    کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگر عملے کی کوتاہی ثابت ہوئی تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جس جگہ بچہ گرا وہاں ایک برساتی نالے پر مین ہول بنا ہوا تھا، برساتی نالے پر ٹاؤن اور کے ایم سی دونوں کام کرتے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں نیپا چورنگی پر تین سالہ بچے کے مین ہول میں گرنے کے افسوسناک واقعہ پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے بیچ ڈپارٹمنٹل اسٹور اور اسپتال کے قریب مین ہول کیسے کھلا تھا، مین ہول کتنے دن سے کھلا تھا، یا کھولا گیا تھا، رات گئے مشینری کیوں نہیں دی گئی اس پر ایم ڈی واٹر کارپوریشن کو تحقیقات کا حکم دے...
    وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف بول پڑے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف کو سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ پر بات نہیں کرنی چاہیے کیونکہ وہ ماضی میں ان سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: آپ نے تو جنرل باجوہ کو باپ بنا لیا تھا، خواجہ آصف کا پی ٹی آئی پر طنز ان کا کہنا تھا کہ جو شخص اپنی سابقہ سہولت کو فراموش کر دے وہ آج کی حکومت کے بارے میں بھی اسی طرح بات کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ وہ نواز شریف اور فیلڈ مارشل کی تعریف کرتے ہیں اور بعد میں بھی یہی مؤقف رکھیں گے۔ ’خواجہ آصف سے کوئی بات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کمسن بچے کی مین ہول میں گر کر ہلاکت کے خلاف سٹی کونسل میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی جب کہ اپوزیشن نے واقعے پر میئر کراچی سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افسوس ناک واقعے کے بعد آج ہونے والے سٹی کونسل کے اجلاس میں اپوزیشن نے نعرے بازی کی، جس کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ اپوزیشن نے واقعے کی ذمہ داری براہِ راست میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ایم ڈی واٹر بورڈ اور متعلقہ افسران پر عائد کرتے ہوئے ان سب کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور میئر کے فوری استعفے کا مطالبہ کردیا۔اجلاس کے آغاز میں ہی جماعت اسلامی کے ارکان نے بھرپور احتجاج...
    سٹی42:  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے علاقہ لکی مروت میں پولیس  پارٹی پر خودکش حملے  میں شہید ہونے والے جوان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ  پولیس کے جوانوں کی عظیم قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، تمام مجرموں اور ان کے سرپرستوں کو کیفر کردار تک پہچا کر وطنِ عزیز کو  دہشتگردوں کے ناپاک وجود سے پاک کریں گے۔  وزیرداخلہ محسن نقوی  نے آج لکی مروت میں سڑک پر ڈیوٹی دینے کے دوران  دشہتگردوں کے خودکش حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار کو خراج عقیدت  پیش کیا۔ محسن نقوی نے شہید اہلکار کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور شہید کو پیش آنےوالے سانحہ پر تعزیت  کی۔...
    لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 3 صوبوں سے افغانی واپس بھیج رہے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں تحفظ دیا جارہا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ افغان باشندوں کی واپسی کا آپریشن تینوں صوبوں میں کامیابی سے جاری ہے مگر خیبرپختونخوا میں ان کو تحفظ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی پر کوئی صوبہ اپنی پالیسی لے چلے یہ نہیں ہوسکتا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کے پی حکومت کوانتباہ کردیا اور کہا کے پی حکومت کو بار بار پیغام دیا ہےکہ پہلے ملک کا سوچے پھر سیاست کریں ان کو وفاق کی پالیسی پرعملدرآمد کراناہوگا۔ محسن نقویٰ نے کہا کہ وفاق نے تمام افغان...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی اور ملٹری کورٹ کی تمام کارروائی کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق جسٹس سلطان تنویر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دو رکنی بینچ نے کیس کی فائل کسی اور بینچ میں بھجوانے کے لیے چیف جسٹس کو بھجوا دی۔جسٹس سلطان تنویر نے کہا کہ میں نے اس سے متعلقہ ایک درخواست کو سنگل بینچ میں سنا ہوا ہے۔  واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 3 بینچز کیس سننے سے معذرت کر چکے ہیں۔ کراچی: بیٹی کے سکول بیگ میں منشیات سمگل کرنیوالی خاتون گرفتار...
    تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئر پورٹ پر پروازوں کو بریک لگ گئی اور8پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانےوالی ایمریٹس کی پرواز ای کے 605،کراچی سے دبئی جانےوالی ایئربلیو کی پرواز پی اے 110 اورکراچی سے مسقط جانےوالی عمان ایئر کی پرواز ڈبلیو وائے 324 شامل ہیں۔ کراچی سے بینکاک جانےوالی تھائی کی پرواز ٹی جی 342 ،کراچی سے لاہورجانےوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 141اور 145 بھی منسوخ ہوگئیں۔ کراچی سے اسلام آبادجانےوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 123اورکراچی سے لاہورجانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 302بھی منسوخ ہونےوالی پروازوں میں شامل ہیں۔
    راؤ دلشاد: محکمہ اقلیتی امور و انسانی حقوق نے اس سال کرسمس سیزن کو بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  اس سلسلے میں متعدد تقریبات اور خصوصی سرگرمیوں کا شیڈول ترتیب دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیرِ اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی قیادت میں کرسمس ریلی نکالی جائے گی جو گرجہ چوک کینٹ سے شروع ہو کر لبرٹی چوک تک پہنچے گی۔ ریلی کے اختتام پر لبرٹی چوک میں کرسمس ٹری بھی سجایا جائے گا۔ ایڈز کی جانچ اور علاج تک رسائی میں عدم مساوات کو ختم کیا جائے، مریم نواز   کرسمس کی مناسبت سے تعلیمی اداروں میں خصوصی ایونٹس منعقد کیے جائیں گے جبکہ کرسمس گالا کے تحت میوزیکل اور اسپورٹس ایونٹس...
    پاکستان مردوں کی قومی ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اتوار کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے۔ وہ گرین شرٹس کے ساتھ کامیاب ہوم سیزن گزارنے کے بعد چند ہفتے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزاریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹرز سے بہترین پرفارمنس کیسے لینی ہے؟ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بتادیا 2025 کے ایشیا کپ ٹی20 فائنل میں روایتی حریف بھارت سے شکست کے بعد پاکستان نے انتہائی مصروف وائٹ بال ہوم سیزن کھیلا۔ جس میں 2 ون ڈے سیریز، ایک 2 طرفہ ٹی20 سیریز اور ایک 3 ملکی ٹی20 ٹورنامنٹ شامل تھا۔   View this post on Instagram   A post shared by Mike Hesson (@hesson_mike) اکتوبر میں گرین شرٹس نے جنوبی افریقہ کی...
    کراچی: گلشن اقبال میں بچے کے گٹر میں گرنے کے واقعے کیخلاف  بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اجلاس میں اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔ اپوزیشن نے مرتضیٰ وہاب کے استعفیٰ اور واقعے کا مقدمہ ایم ڈی واٹر بورڈ، ایکسیئن اور میئر کراچی کیخلاف درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اجلاس کے دوران جماعت اسلامی کے ارکان نے ایوان میں شدید نعرے بازی کرتے ہوئے میئر مرتضی وہاب کیخلاف قاتل قاتل کے نعرے لگائے جس کے باعث ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پورے کراچی میں 80 ہزار سے زائد گٹر کے ڈھکن یوسی چیئرمینز کو ایک سال میں دیے...
    لاہور میں پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی ایک بڑی تعداد کو واپس بھیجنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، اب تک 11 لاکھ افغان مہاجرین کو واپس بھجوایا جا چکا ہے، اگلے ہفتے سے ایس ایچ اوز سطح پر ڈیوٹی لگا رہے ہیں کہ افغان باشندوں کو تلاش کریں، خیبرپختونخوا میں افغان باشندوں کیساتھ تعاون کیا جا رہا ہے، خیبرپختونخوا سب سے پہلے اپنے ملک کا سوچے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر جعلی خبریں چلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے، سوشل میڈیا پر 90 فیصد خبریں جعلی چلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی...
    پاکستانی اداکارہ رمشا خان کے مبینہ کاسمیٹک ٹریٹمنٹس پر ماہرِ جلد ڈاکٹر سمن ذیشان نے تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔ حال ہی میں رمشا خان کی 15 سال پرانی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ان کی موجودہ شکل و صورت سے واضح فرق دیکھا گیا، جس کے بعد مداحوں نے اندازہ لگایا کہ انہوں نے وقت کے ساتھ حسن میں اضافہ کرنے والے مختلف طریقے اپنائے ہیں۔ دبئی میں پریکٹس کرنے والی ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر سمن ذیشان نے ایک ویڈیو میں بتایا کہ رمشا خان کی سب سے نمایاں تبدیلی ان کے ہونٹ ہیں جو پہلے کے مقابلے میں بھرے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ فلرز کا نتیجہ لگتا ہے اور یہ کام...
    ممبئی(شوبز ڈیسک) جیا بچن بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور سیاسی رہنما بھی ہیں اور وہ بعض اوقات متنازع بیانات کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتی ہیں، چاہے بات فلم انڈسٹری کی ہویا سیاست کی، اور ایسا ہی ایک بیان انہوں نے اپنی نواسی نویا نویل نندا کو شادی سے متعلق مشورے پر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جیا بچن نے وی دا ویمن ایونٹ میں انٹرویو کے دوران ایک سوال پر کہا کہ آج کے دور میں شادی کا تصور پرانا ہو چکا ہے اور یہ بھی مشورہ دیا کہ ان کی نواسی نویا نویل نندا، جو ایک ہفتے میں 28 سال کی ہو جائیں گی، کو شادی نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا...
    -- فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے ناصر باغ میں درختوں کی کٹائی سے متعلق درخواست پر پی ایچ اے سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق کی جانب سے اسموگ کی روک تھام سے متعلق دائر متفرق درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ناصر باغ میں درخت کاٹے گئے ہیں، اس سے پہلے کینٹ میں بھی بوہڑ کا درخت کاٹا گیا۔ سمجھ نہیں آ رہا کہ بار بار کہنے کے باوجود درخت کیسے کٹ جاتے ہیں؟ عدالتی ریمارکسلاہورہائی کورٹ میں اسموگ تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت نے اپنمے ریمارکس میں کہا کہ سمجھ میں نہیں آرہا کہ بار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کے بعد عالمی جریدہ فوربز بھی مریم نواز کی کارکردگی کا معترف ہو گیا ہے۔ان کے بقول مریم نواز کا ستھرا پنجاب پروگرام چند ماہ میں عالمی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا اور وہ پورے پنجاب کو اپنے گھر کی طرح صاف کر رہی ہیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ فوربز میگزین نے تسلیم کیا ہے کہ مریم نواز نے 75 سالوں سے حل نہ ہونے والے مسائل چند ماہ میں حل کر دیے۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام نے شہروں اور دیہاتوں کے درمیان صفائی کے فرق کو ختم کر دیا ہے، پہلے صرف شہروں کے پوش علاقوں میں صفائی ہوتی تھی، اب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر روہتک میں بین الاقوامی پیرا ویٹ لفٹنگ ایتھلیٹ روہت کو قتل کر دیا گیا، جب انہوں نے ایک خاتون کو ہراسانی سے بچانے کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ سیلفی لینے کے تنازع سے شروع ہونے والے جھگڑے کے بعد پیش آیا، جبکہ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں تقریباً 10 مہمانوں نے روہت پر ہتھیاروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا۔ زخمی ہونے کے بعد روہت کو اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن دو روز تک زیر علاج رہنے کے بعد وہ جان کی بازی ہار گئے۔ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران راہول نامی شخص نشے کی حالت میں خواتین پر قابل اعتراض الفاظ استعمال کرنے لگا، جس...
    فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) کے زیر اہتمام کیڈٹ کالج سوات میں ادبی کنوینشن کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ادبی کنونشن میں ملک کی معروف ادبی، شعری اور علمی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا (نارتھ) تھے۔ تقریب میں مہمانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، شعر و سخن کے رنگ بکھیرے اور ادب کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ محفل کے دوران حاضرین بھرپور دلچسپی سے ادبی ماحول اور فکری گفتگو سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ تقریب میں شرکاء نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کا خصوصی شکریہ اداکیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ ایف سی نے امن و امان، علم و ادب کے فروغ کیلئے کامیاب اور خوبصورت ادبی کنونشن کا اہتمام کیا ہے۔...
    آڈیٹرجنرل کے آڈٹ برائے 2024تا25میں مشتبہ واجبات میں اضافے کے رجحان سی اے اے ہیڈکوارٹرز کاریکوری سیل واجبات وصولی کیلئے خاطرخواہ اقدامات نہیں کر سکا سول ایوی ایشن اتھارٹی میں 133ملین سے زائد کے ایروناٹیکل اورنان ایروناٹیکل واجبات کی عدم وصولی کا انکشاف ہوا ہے ۔رپورٹ کے مطابق آڈیٹرجنرل آف پاکستان کے آڈٹ برائے 2024،25 میں مذکورہ مشتبہ واجبات میں اضافے کے رجحان کا بھی ذکر ہے ،سی اے اے فنانشل اسٹیٹمنٹ 2023،24 میں مذکورہ واجبات کی مجموعی رقم 133.260ملین تھی۔رپورٹ کے مطابق سی اے اے ہیڈکوارٹرز کاریکوری سیل واجبات وصولی کیلئے خاطرخواہ اقدامات نہیں کر سکا،مشتبہ ایروناٹیکل چارجزواجبات مجموعی گراس ٹریڈ ڈیبٹ کے 92فیصدسے زائد کے مساوی ہیں،مشتبہ نان ایروناٹیکل چارجز واجبات مجموعی گراس ایروناٹیکل ڈیبٹ کے 83فیصد سے...
    ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد نے کہا ہے کہ نیپا واقعے کی انکوائری شروع کردی ہے کہ مین ہول کا ڈھکن کیوں نہیں تھا۔ سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ جس کی بھی غفلت ہوگی اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو1122 اور واٹر کارپوریشن کا عملہ موقع پر موجود ہے، بچے کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد نے نیپا واقعے کے بعد تمام ریسکیو اداروں کو الرٹ کردیا ہے اور بچے کو جلد از جلد تلاش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ریسکیو ٹیمیں اور کے ایم سی حکام سمیت واٹر کارپوریشن اور سندھ سالٹ ویسٹ کا عملہ بھی موقع پر...
    آسٹریا کی بیوٹی انفلوئنسر سٹیفنی پائپر کی لاش ایک جنگل میں پڑے سوٹ کیس میں دریافت ہوئی، جس کے بعد ان کے سابق بوائے فرینڈ کا مبینہ اعترافی بیان بھی سامنے آیا۔ 31 سالہ سٹیفنی پائپر سوشل میڈیا پر میک اپ، فیشن اور گلوکاری کے لیے جانی جاتی تھیں۔ مقامی پولیس کے مطابق وہ 23 نومبر کو کرسمس پارٹی سے گھر واپس آنے کے بعد لاپتا ہو گئی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے سابق بوائے فرینڈ نے مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ اس نے سٹیفنی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا، اس کی لاش کو سوٹ کیس میں چھپا کر جنگل میں دفن کیا۔ یہ بھی پڑھیے: ہریانہ انتخابات: ٹھپے پہ ٹھپہ لگانے کے الزام پر...
    پیٹرول سستا ہونے کے بعد عوام کے لیے ایک اور خوشخبری WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) گزشتہ شب پیٹرول سستا ہونے کے بعد عام کے لیے ایک اور اچھی خبر ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے گزشتہ شب آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا، جس میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ کم کیے گئے تھے۔پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد آج حکومت نے لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمت بھی کم کردی ۔ نوٹی فکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل 7 روپے 3 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت...
    ذرائٰع کے مطابق بھارتی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سرینگر میں نام نہاد دہشت گردی کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کے بہانے درجنوں مساجد اور مدارس میں گھس کر ان کا معائنہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے مساجد اور مدارس سمیت مذہبی اداروں کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ذرائٰع کے مطابق بھارتی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سرینگر میں نام نہاد دہشت گردی کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کے بہانے درجنوں مساجد اور مدارس میں گھس کر ان کا معائنہ کیا۔چھاپوں کے دوران ڈیجیٹل آلات، دستاویزات اور دیگر مواد کا معائنہ کیا گیا۔ پولیس حکام کا...
    کچھ دنوں سے خیبرپختونخوا میں گورنر کی تبدیلی کی باتیں چل رہی تھیں اور میڈیا میں 6 ممکنہ امیدواروں کے نام بھی رپورٹ کر دیے گئے پھر اس کے بعد خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی خبریں چلنا شروع ہوئیں لیکن پشاور اور اسلام آباد کے کچھ باخبر حلقوں کا کہنا ہے کہ ان خبروں کی حقیقت فی الحال کوئی نہیں اور یہ تاحال صرف پاکستان تحریک انصاف کو دباؤ میں لانے کا ممکنہ حربہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں احتجاج کیا تو پارٹی پر پابندی اور کے پی میں گورنر راج، فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی کو خبردار کردیا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی خود کو ہٹائے جانے کے حوالے سے زیر گردش خبروں...
    ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد، فائل فوٹو ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد نے کہا ہے کہ نیپا واقعے کی انکوائری شروع کردی ہے کہ مین ہول کا ڈھکن کیوں نہیں تھا۔سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ جس کی بھی غفلت ہوگی اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کراچی: نیپا چورنگی کے قریب مین ہول میں بچہ گرنے کی اطلاعکراچی میں نیپا چورنگی کے قریب مین ہول میں بچہ گرنے کی اطلاع پر ریسکیو اہل کاروں نے تلاش شروع کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو1122 اور واٹر کارپوریشن کا عملہ موقع پر موجود ہے، بچے کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کیماڑی ٹائون پی ایس 115سلطان آباد یوسی 7 کے صدر حبیب اللہ سواتی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 58 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید بینظیر بھٹو ، صدر آصف علی زردار اور چیئرمین بلاول زرداری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم تاسیس ہمیں یاد دلاتا ہے کہقائد عوام شہید ذوالفقاربھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور 73ء کا متفقہ آئین دیا۔ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کی خاطر جو قربانی دی وہ تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔ صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر مشکل وقت میں ملک کو ٹکڑے ہونے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251201-03-5 (2) مفتی منیب الرحمن (8) اس قرارداد کے ذریعے مجلس ِ امن اور بین الاقوامی سول اور سلامتی کے اداروں کی بااختیار موجودگی 31 دسمبر 2027ء تک رہے گی، نیز مصر، اسرائیل اور رکن ممالک کے تعاون اور کونسل کی منظوری سے بین الاقوامی استحکام فورس کی مدت میں توسیع کی جا سکے گی۔ (9) یہ قرارداد تمام رکن ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کو دعوت دیتی ہے کہ وہ مجلس ِ امن کے ساتھ مل کر کام کریں اور اس امر کا تعیّن کریں کہ بین الاقوامی استحکام فورس اور دیگر تنظیموں کو اپنے فرائض کی بجا آوری کے لیے افرادی قوت، سازو سامان، تمام ذرائع اور مالی وسائل دستیاب ہوں اور انہیں فنی ماہرین کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ٹی ایم سی ماڈل کالونی کے تحت ملیر جی ایریا لیاقت مارکیٹ میں 60سے زائد گلیوں میں 1500گھرانوں کے لیے پانی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح اور ملیر ہالٹ سے سعود آباد ریلوے لائین کے ساتھ 3.5کلو میٹر نئی سڑک کی تعمیر کا سنگ ِ بنیاد رکھ دیا، منعم ظفر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1500گھرانوں کو پانی کی فراہمی اور 3.5کلو میٹر نئی سڑک کی تعمیر کا آغاز ماڈل ٹائون کی جانب سے عوام کے لیے تحفہ ہے ، جماعت اسلامی کی عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب پیش رفت جاری ہے ، ہم نے وعدہ کیا تھا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(خبرایجنسیاں) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو 4 نومبر سے آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے اور بین الاقوامی میڈیامیں ان سے متعلق تشویش ناک خبریں آرہی ہیں۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے احتجاج کریں گے پھراڈیالہ جیل بھی جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اڈیالہ گئے وہاں 2 منٹ کے لیے نہیں ملنے دیا گیا، ہائیکورٹ بھی گئے پھر بھی ملاقات نہ ہوسکی۔ان کا کہنا تھاکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ این ایف سی ایوارڈ میں شرکت کریں گے، وہاں پر ضم اضلاع اور صوبے کی حقوق کے لیے لڑیں گے، 2018ء سے اب تک صوبے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251201-01-8 کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ملک کو متحد رکھنے کے بجائے انتشار اور آمرانہ طرزِ حکمرانی کی پالیسیوں پر گامزن ہے، دو میڈیا مالکان کو صوبے تقسیم کرنے کی راہ ہموار کرنے کا ٹھیکا دینا ملک کی وحدت پر حملہ ہے۔ سندھ ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں شکست کے بعد حکمران عوام کے موڈ کو سمجھ لیں توان کیلئے بہتر ہوگا۔اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر کی جانب سے 27ویں اور 28ویں ترمیم، عدلیہ کی آزادی اور انسانی حقوق کے حوالے سے تشویش کا اظہار اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا پاکستانی حکمران طبقے اور مقتدر اداروں کی جانب سے جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی پر...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے صوبے میں گورنر راج کے حوالے سے خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنرراج لگانا چاہتے ہیں تو آج ہی لگا دیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ گورنر راج جیسے ایڈونچر کی کوشش پر ردعمل انہیں پتا چل جائےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عطا اللہ تارڑ نے بے بنیاد الزامات لگائے، ثابت کریں کہ ہمارے سیاسی رہنماؤں کا دہشتگردوں سےکوئی گٹھ جوڑ ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے جانے سے پہلے بھی گورنر راج کی باتیں ہوتی تھیں۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان...
    —فائل فوٹو بلوچستان کی قومی شاہراﺅں پر پبلک ٹوائلٹس نہ ہونے کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ کوئٹہ میں خواتین سماجی کارکنوں نے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر روز مسافروں کی بڑی تعداد سفر کرتی ہے۔ درخواست کے مطابق بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر پبلک ٹوائلٹس نہ ہونے سے خواتین اور بچوں کو مشکلات  کا سامنا کرنا پڑتا ہے، متعدد بار شکایات درج کروانے کے باوجود مسئلے کو حل نہیں کیا گیا۔ درخواست میں اے سی ایس، این ایچ اے، سیکریٹری مواصلات اور دیگر حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔
    وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک—فائل فوٹو وفاقی حکومت نے خیبر پختون خوا میں گورنر راج لگانے پر غور شروع کر دیا، اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ دہشت گردی اور سرحد کی صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے گورنر راج لگانے پر سنجیدہ غور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ  صوبے کے حالات گورنر راج کا تقاضہ کر رہے ہیں، یہ گورنر راج 2 ماہ کے لیے لگایا جا سکتا ہے، حالات کے مطابق اس میں توسیع بھی ہو سکتی ہے۔بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ خیبر پختون خوا کی صورتِ...
    بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت سابقہ انتظامیہ کے دور میں امتیازی سلوک، زیادتی اور ناانصافی کا شکار ہونے والے فوج، نیوی اور فضائیہ کے افسران کے ساتھ انصاف کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسران دیگر محروم سرکاری ملازمین کی طرح انصاف کے مستحق ہیں اور ان کے حقوق بحال کیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:شیخ حسینہ واجد کی حوالگی، بھارت نے بنگلہ دیش کی درخواست پر غور شروع کردیا یہ بیان اس موقع پر دیا گیا جب ایک کمیٹی نے ریٹائر اور برطرف افسران کی شکایات پر مشتمل رپورٹ پیش کی، جو 2009 سے 4 اگست 2024 تک خدمات انجام دے چکے تھے۔ ان شکایات میں امتیازی سلوک، غلط...
    سہیل آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چئیرمین عمران خان کو 4 نومبر سے اب تک آئسولیشن میں رکھا گیا ہے، ان کی بہنوں کو ملاقات کے لیے چھوڑا جا رہا ہے نہ وکلا اور ڈاکٹر مل رہے ہیں اور نہ ہی مجھے ملنے دیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے این ایف سی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے جس کے حوالے سے وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ اجلاس میں صوبے کا مقدمہ پیش کریں گے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی اور صوبائی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ...
    اپنے بیان میں جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر نے مزید کہا کہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر نہ کرنا غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی اقدام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ افغانستان طالبان حکومت کے پاس ٹی ٹی پی کو تحفظ دینے کا کوئی جواز نہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر نہ کرنا غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی اقدام ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئی ایم ایف مسلسل معاشی خرابیوں کی نشاندہی کر رہا ہے اور حکومت معاشی اصلاحات کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے سری لنکا میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفان سے ہونے والے...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آئینی عدالت بنا کر میثاق جمہوریت کا نامکمل ایجنڈا مکمل کیا، آئینی ترمیم کو مسترد کرنا کسی عدالت کے اختیار میں نہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے یوم تاسیس پر مختلف شہروں میں ویڈیو لنک سے خطاب میں صوبائی خودمختاری پر سمجھوتا نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ اٹھارویں ترمیم میں جو کمی رہ گئی تھی وہ ستائیسویں ترمیم میں دور کردی۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت بنا کر میثاق جمہوریت کا نامکمل ایجنڈا مکمل کیا۔ کچھ لوگوں نے آئینی عدالت کو متنازع بنانے کی کوشش کی، ایسے لوگوں کو خبردار کرتا ہوں قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے۔ آئینی ترمیم کو مسترد کرنا کسی عدالت کے اختیار میں...
    وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ—فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں سیلاب زدگان کو 21 لاکھ گھر بناکر دینا ایک بہت بڑی عوامی خدمت ہے۔لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کے 58 ویں یومِ تاسیس کے جلسے میں مراد علی شاہ ، پی پی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کےا رکان اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے یومِ تاسیس کا کیک کاٹا اور جلسے سے خطاب میں کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد صدر زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں عوام کو ریلیف دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کارکنوں کو اپنے لیڈروں کی سپورٹ کرنی ہے تاکہ عوام کو ہر طرح کا ریلیف دیا...
      پشاور:( نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بند کمروں کے فیصلوں سے خیبرپختونخوا کے عوام کو نقصان پہنچا۔پشاور میں بابر سلیم سواتی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ضلع خیبر کے علاقہ تیراہ میں میری ذاتی زمین نہیں خاندانی زمین ہے، میرے حوالے سے باتیں توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہاں کارکردگی کے باعث ہمیں تین مرتبہ حکومت ملی، قبائلی اضلاع کا شیئر اور صوبے کے دستیاب وسائل پر کارکردگی دکھائی تب ہی حکومت میں آئے، قبائلی اضلاع کو 2018 میں کے پی میں ضم کیا گیا لیکن فنڈز نہیں دیے گئے، این ایف سی ایوارڈ کا 2018 سے 2025تک خیبرپختونخوا کا حصہ نہیں...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جب تک صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت ایک پیج پر نہیں ہوں گی، صوبے میں امن لانا مشکل ہے، صوبے میں امن اور خوشحالی کے لیے صوبے کو وفاق کے ساتھ مل کرکام کرنا پڑے گا، آئندہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ صوبے کے مسائل حل ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو عہدے سے ہٹایا جارہا ہے؟ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت لوگوں کو نوکریاں دیتی ہے، جب جاتی ہے تو نئی حکومت جو آتی ہے وہ سیاسی انتقام لیتی ہے اور لوگوں کو...
    سٹی 42 : پاکستان افریقہ اکنامک کونسل (PAEC) نے محمد مرتضیٰ نور کو اسلام آباد ریجن کے لیے جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا ۔  یہ اعلان پی اے ای سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے کیا گیاہے جنہوں نے بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے ان کی خدمات، قیادت اور مستقل کاوشوں کو سراہاہے۔ محمد مرتضیٰ نور اپنے نئے منصب میں ادارے کے انتظامی امور، ممبرشپ ڈویلپمنٹ،ایونٹ کوآرڈینیشن اور اسٹریٹیجک رابطہ کاری کی نگرانی کریں گے، پی اے ای سی کی قیادت نے ان پر اظہارِ اعتماد کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی فعال قیادت کونسل کی رسائی میں مزید اضافہ کرے گی اور پاکستان اور افریقہ کے درمیان اقتصادی و ادارہ جاتی...
    پی ڈی پی کے لیڈر نے کہا کہ لوگوں کو بے گھر کرنا کوئی انتظامی فیصلہ نہیں بلکہ انسانیت کا بحران ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے جنرل سیکرٹری امتیاز شان نے جموں و کشمیر میں جاری انہدامی کارروائیوں پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ منتخب حکومت کی بے حسی نے درجنوں خاندانوں کو کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور کر دیا ہے، جب کہ وادی سمیت پورے خطے میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے جا چکا ہے۔ امتیاز شان کا اشارہ جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کی گئی اُس کارروائی کی طرف تھا جس میں صحافی ارفاز احمد ڈینگ کے گھر کو منہدم کر دیا گیا۔ میڈیا سے...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل افریدی نے کہا کہ 4 نومبر سے بانی چیئرمین کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے اور ان سے بہنوں اور ذاتی معالج کی ملاقات بھی نہیں کروائی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: پہلے ٹوئٹر پر سخت پوسٹ کرنا چھوڑو، پھر ملاقات، عمران خان کی صحت سے متعلق فیک نیوز، سہیل آفریدی بھی ناکام وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل افریدی نے پشاور میں اسپیکر بابر سلیم سواتی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بار بار درخواست کی گئی کہ بانی پی ٹی سے بہنوں یا پارٹی کے کسی رہنما سے ملاقات کروائی جائے لیکن ہمیں اجازت نہیں دی گئی، جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا۔ منگل کے روز تمام اراکین اسمبلی دوبارہ اڈیالہ گئے لیکن ملاقات...
    قواعد نہ ہونے کے باوجود آئینی عدالت میں اعلی ترین تعیناتیوں کی منظوری، 8 سینئر عہدے تخلیق کر دیے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک میں آئینی تشریح کے لیے حال ہی میں قائم کی گئی اعلی ترین عدالت، وفاقی آئینی عدالت نے بظاہر آئین کے آرٹیکل 208 کی شق کے تحت کچھ تقرریاں کی ہیں، جن میں بعض ملازمین کو وفاقی حکومت کی اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل پالیسی میں رکھا گیا ہے۔ ایف سی سی کی جانب سے اس ہفتے کے اوائل میں جاری ایک نوٹیفکیشن جس کی منظوری چیف جسٹس امین الدین خان نے دی کے ذریعے 8 سینئر عہدے تخلیق کیے گئے ہیں، جن میں ایک بی ایس-22...
    لاہور: پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے خاتون کا ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس پر ایس پی شہربانو نقوی نے ٹیم تشکیل دی تھی۔ ایس ایچ او لیاقت آباد نے ملزم کو گرفتار کیا۔ اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق متاثرہ خاتون گلبرگ سے گھر جانے کے لیے رکشے میں سوار تھی، سی سی ٹی وی کیمرے کی تصاویر میں خاتون کو رکشے میں سوار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اے ایس پی کشمالہ فاروق کا کہنا تھا کہ رکشہ ڈرائیور نے پھاٹکی کے قریب خاتون کا بازو پکڑا اور ہراساں کیا تھا، ملزم محمد علی کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹیگیشن ٹیم کے حوالے...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو تبدیل کیے جانے کا امکان سیاسی اور غیر سیاسی ناموں پر مشاورت WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو تبدیل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق نئے گورنر خیبرپختونخوا کے لیے 6 نام زیر غور ہیں، زیر غور ناموں میں 3 سیاسی شخصیات اور تین سابق فوجی افسران شامل ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سیاسی شخصیات میں امیر حیدر خان ہوتی، آفتاب شیر پا اور پرویز خٹک کے نام زیر غور ہیں۔ ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) غیور محمود اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کے نام بھی گورنر کے پی...
     سٹی 42: گورنر خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق نئے گورنر کے لیے 6 نام زیر غور ہیں میں 3سیاسی شخصیات اور 3 ریٹائرڈفوجی افسران ہیں۔گورنر کے لیے عوامی نیشنل پارٹی  کےامیر حیدر خان ہوتی، قومی وطن پارٹی کےآفتاب شیرپاؤ اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک شامل ہیں ۔  لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) غیور محمود اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کے نام بھی زیر غور ہیں گورنر کی تبدیلی کے حوالے سے گورنر  کے پی کے  فیصل کریم نے  موقف دیتے ہوئے کہا گورنر تبدیلی کے حوالے سے مجھے کچھ علم نہیں ۔اگر میڈیا ہی گورنر لگائے گا تو پھر اللہ ہی حافظ۔گورنر کی تبدیلی کے حوالے سے پارٹی کا جو...