2025-07-13@06:10:39 GMT
تلاش کی گنتی: 220
«ٹریفک کو»:
(نئی خبر)
کراچی (آن لائن)3 اپریل کے بعد سندھ بھر میں نئی اجرک والی نمبر پلیٹس والی گاڑی کے علاوہ کوئی نمبر پلیٹ قابل قبول نہیں ہوگی۔ وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے اعلان کردیا۔مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن کے لیے ٹریفک پولیس کو سوک سینٹر و فیسیلیٹیشن سینٹرز پر کاؤنٹر فراہم کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ ٹریفک پولیس کی چیک پوسٹوں سے بھی گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹس کا مقررہ وقت میں حصول یقینی بنایا جائے۔وزیر ایکسائز نے کہا کہ واجب الادا چالان والی گاڑیوں کے ٹرانسفرز اور ٹیکس ادائیگیوں کو چالان کی ادائیگیوں سے مشروط کیا جائے گا۔
آزاد کشمیرکو خیبر پختونخوا سے ملانے والے مرکزی شاہرہ پر گڑھی حبیب اللہ ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے مظفرآباد سے تعلق رکھنے والی خاتون کو مبینہ طور پرتھپڑ مارنے کے واقعے پر عوام نے برارکوٹ کے مقام پر مرکزی شاہراہ احتجاجاً بند کردی۔ ہفتہ کے روز مقامی افراد کہنا تھا کہ خاتون کو پولیس اہلکار کی جانب سے تھپڑ مارنے کا واقعہ آزاد کشمیر کی حدود میں برارکوٹ کے مقام پرپیش آیا جس پر مقامی افراد نے دونوں اطراف سے سڑک بند کر کے ٹریفک پولیس اہلکار کی معطلی اور خاتون سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ 3 گھنٹے تک مسلسل سڑک بند رہنے کے بعد پولیس اہلکارکو برارکوٹ چوکی پربلا لیا گیا جہاں ٹریفک پولیس اہلکار نے خاتون...
3 اپریل کے بعد سندھ بھر میں نئی اجرک والی نمبر پلیٹس والی گاڑی کے علاوہ کوئی نمبر پلیٹ قابل قبول نہیں ہوگی۔وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے اعلان کردیا۔مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن کیلئے ٹریفک پولیس کو سوک سینٹر و فیسیلیٹیشن سینٹرز پر کاؤنٹر فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس کی چیک پوسٹوں سے بھی گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹس کا مقررہ وقت میں حصول یقینی بنایا جائے۔وزیر ایکسائز نے کہا کہ واجب الادا چالان والی گاڑیوں کے ٹرانسفرز اور ٹیکس ادائیگیوں کو چالان کی ادائیگیوں سے مشروط کیا جائے گا۔
کراچی: ٹریفک پولیس افسر کی ایمانداری سے عمرہ ادائیگی کے لیے جمع رقم گم ہونے کے بعد بزرگ شہری کو واپس مل گئی۔ ٹریفک پولیس ساؤتھ کے سب انسپکٹر رانا محمد لطیف اور ڈرائیور کانسٹیبل میر زمان کو ڈیفنس خیابان اتحاد کی جانب گزری بخاری لائٹ سگنل پر دوران پیٹرولنگ ایک ہینڈ بیگ ملا جس پر محمد یوسف نام اور موبائل فون لکھا ہوا تھا ۔ ٹریفک پولیس افسر نے ملنے والا بیگ کھول کر چیک کیا تو اس میں سے 5 لاکھ 15 ہزار روپے نقد اور 2 پاسپورٹ موجود تھے، جس پر انہوں نے رابطہ کیا تو یوسف نامی شہری سے بات کی اور انہیں مذکورہ مقام پر بلوا کر ملنے والا بیگ ان کے حوالے...

کوئٹہ: زرغون روڈ پر اوور فلو ہونے کے باعث پانی سڑک پر جمع ہو جانے سے راہگیروں اور ٹریفک کے لیے مشکلات ہیں
کوئٹہ: زرغون روڈ پر اوور فلو ہونے کے باعث پانی سڑک پر جمع ہو جانے سے راہگیروں اور ٹریفک کے لیے مشکلات ہیں
لاہور: حکومت کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے لانگ مارچ، شارٹ مارچ، شٹر ڈاؤن ہڑتال اور دیگر ایشوز پر ہونے والے احتجاجی مظاہروں سے حکومت کو اربوں روپے کے معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں پنجاب میں صوبائی دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں ایک دن کا احتجاج حکومت کو17سے 20 کروڑ روپے نقصان میں پڑتا ہے۔ صرف لاہور میں احتجاج روکنے کیلیے کیے جانے والے اقدامات پر4 کروڑ سے 6 کروڑ روپے تک اخراجات آجاتے ہیں۔ دستیاب معلومات و انتظامیہ کے مطابق گزشتہ دنوں لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لیے گاڑیوں ،بسوں ،کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ سمیت لاء انفورسٹمنٹ ایجنسی کے اہلکاروں کی خوراک وسکیورٹی مد میں پانچ سے چھ...
کراچی : کراچی میں شارع فیصل ڈرگ روڈ پر مرچوں سے لدا ٹرک الٹ گیا ـ زرائع کے طابق جس کے باعث کالونی روڈ سے ڈرگ روڈ تک ٹریفک جام ہوگیا، ٹرک کا ڈیزل بہہ جانے سے موٹرسائیکلیں پھسل گئیں۔ ٹرک کو پیش آئے حادثے کے باعث ٹریفک جام ہوگیا، جس سے شہریوں کو مشکات کا سامنا ہے۔ڈرائیور کا کہنا ہے کہ ٹرک نوکوٹ سے جوڑیا بازار جا رہا تھا، ٹرک میں مرچوں کی 300 بوریاں تھیں۔ ٹرک ڈرائیور کے مطابق ایکسل ٹوٹنے کی وجہ سے ٹرک الٹ گیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت نے سکولز بسوں کے حوالے سے مجوزہ رولز عدالت میں پیش کر دیئے ۔ جمعہ کو جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں بنچ نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت، سرکاری وکیل نے سکولز بسوں کے حوالے سے مجوزہ رولز عدالت میں پیش کئے جس پر ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ ان رولز میں مزید نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ وکیل نے بتایا کہ حکومت گلی محلوں میں سکولز کو بسوں سے استثنیٰ دینے کا ارادہ رکھتی ہے، اور 4 ہزار روپے سے کم فیس والے سکولز کو بھی بسوں سے استثنیٰ دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں، سکولز جو اس...
پنجاب میں شدید دھند کی وجہ سے موٹروے کے کئی سیکشنز ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔ ترجمان موٹروے پولیس کا بتانا ہے کہ موٹروے ایم۔2 لاہور سے خانقاہ ڈوگرہ تک، موٹروے ایم۔3 لاہور سے درخانہ تک، موٹروے ایم۔4 گوجرہ سے ملتان تک، موٹروے ایم۔5 ملتان سے روہڑی تک اور موٹروے ایم۔11 لاہور سے سیالکوٹ تک بند کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:دھند، بارش اور برفباری، سردی نے ملک میں ڈیرے جما لیے دوسری طرف ملک میں سردی کا راج بھی برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعہ سے کراچی میں سرد ہواؤں کی نئی لہر داخل ہوجائے گی جس سے درجہ حرارت گرنے کا امکان ہے۔ کراچی میں آج دن میں درجہ حرات 26...
معروف بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے کون بنے گا کروڑپتی 16 کے ایک حالیہ پرومو میں اپنے ہم شکل کے بارے میں ایک کہانی سنی جس پر وہ حیرت زدہ رہ گئے۔ یہ کہانی ایک کنٹیسٹنٹ نے سنائی، جس کے مطابق ان کے شو روم میں ایک ایسا شخص آیا جو بالکل امیتابھ بچن جیسا دکھائی دیتا تھا۔ کنٹیسٹنٹ، جو کہ کار سیلز مین ہیں، نے بتایا، "یہ صاحب ہمارے شو روم آئے اور ان کی شکل آپ جیسی تھی۔ وہاں باہر ٹریفک جام ہو گیا کیونکہ لوگ سمجھ رہے تھے کہ امیتابھ بچن آئے ہیں۔ شو روم کا پورا عملہ ان کے ساتھ سیلفیاں لینے لگا۔" یہ سن کر امیتابھ بچن نے حیرانی کے ساتھ کہا، "ہمارے نام سے...
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی یونیورسٹی روڈ سے عوام کو پہنچنے والی تکلیف کا احساس ہے، اس سال ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کی کوشش کریں گے۔کراچی میں روڈ سیفٹی سیمینار سے خطاب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کوشش ہے کہ جام صادق پل بھی اپریل 2025ء میں مکمل کرلیا جائے۔ متحدہ رکن نے وزیر سے متعلق غیر مناسب بات کی، زبان ہم بھی رکھتے ہیں، سعید غنیوزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے رکن نے وزیر سے متعلق غیر مناسب بات کی، زبان ہم بھی رکھتے ہیں تلخیاں بڑھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے یونیورسٹی روڈ سے عوام کو پہنچنے والی تکلیف کا...
کراچی: آج شہر قائد میں یومِ علیؓ کے جلوس کے باعث شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آج 13 رجب المرجب 1446 ہجری کو شام 4 بجے ایک جلوس بسلسلہ یومِ علیؓ غفور چیمبر سے نکالا جائے گا، جو نمائش چورنگی محفلِ خراساں پر ختم ہوگا۔ ڈی آئی جی ٹریفک کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق جلوس کے پیش نظر ایم اےجناح روڈ پر تبت سینٹر سے گرومندر چوک اور اطراف کی سڑکیں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند رہیں گی، اس سلسلے میں شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستے اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق بہادر یار جنگ روڈ استعمال کرنے...
فوٹو: فائل کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 12 میں گاڑی ڈرائیور سے بےقابو ہوگئی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ڈرائیور نجی اسپتال میں زیر علاج ہے جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
—فائل فوٹو کرک کے انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرک میں انڈس ہائی وے پر امبیری چوک کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں اب تک 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ کراچی میں تیز رفتار ٹرالر نے ایک اور نوجوان کو معذور کردیاکراچیکراچی میں موت باٹنے والی تیز رفتار ٹرالر نے... ڈی سی نے بتایا ہے کہ انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر مسافر کوچ اور دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔ حادثہ ٹرالر کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا...
فیصل آباد ،ٹریفک اہلکار لفٹر کے ذریعے نوپارکنگ پر کھڑی گاڑی کو لے کر جارہاہے
نارووال،ٹریفک حادثے میں نوجوان کی ہلاکت کے بعد مشتعل افراد نے پبلک ٹرانسپورٹ کو آگ لگادی ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے متحد ہے غربت کے خاتمیکیلیے حکومت مثبت فیصلے کرئے ،عوام دشمن بیرونی قرضے لینا بند کئے جائیں اور عوامی مسائل کو حل کیا جائے ،ترقیاتی منصوبے مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن گیا عوام کو شدید پریشانی کے ساتھ ذہنی مریض بنے گئے ،سندھ حکومت ترقیاتی منصوبوں کے دعوئے کررہی ہے تمام ترقیاتی منصوبے سست روی کا شکار ہے ،ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے حکومت میڈ ان پاکستان پالیسیاں مرتب کریں ،حکومت کے معاشی استحکام کے دعوئوں کا عام آدمی کوکوئی ریلیف نہیں مل رہا ،بے روزگاری اور مہنگائی...
پاکستان ریلوے نے کراچی میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے اور سڑکوں کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی فریٹ کوریڈور کا منصوبہ تیار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ریلوے نے کراچی پورٹ سے پپری تک کے ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور (DFC) کے منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد کراچی میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا اور سڑکوں کی حفاظت کو بہتر بنانا ہے۔ یہ اہم منصوبہ ڈی پی ورلڈ اور این ایل سی کے اشتراک سے سرمایہ کاری کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ آج اس منصوبے میں ایک اہم سنگِ میل حاصل کیا گیا ہے جو پاکستان میں جدید، محفوظ اور پائیدار ٹرانسپورٹ کے نظام کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ یہ منصوبہ نہ صرف...
کراچی: شہر قائد میں آج دن 12 بجے سے شام 6 بجے تک سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ایوان صدر روڈ بند رہے گا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق فوارہ چوک سے کھجور چوک تک دونوں اطراف کے روڈ عارضی طور پر بند رہیں گے، ٹریفک کو متبادل راستہ فراہم کیا جائے گا۔ شارع فیصل سے آئی آئی چندریگر روڈ کی جانب جانے والے فوارہ چوک سے دین محمد وفائی روڈ جا سکتے ہیں جبکہ وہ مسافر حضرات ایم آر کیانی چوک سے شاہین کمپلیکس کی جانب بھی جا سکتے ہیں۔ آئی آئی چندریگر روڈ سے شارع فیصل اور صدر جانے والے شاہین چوک سے ایم آر کیانی چوک اور فوارہ چوک سے سرور شہید روڈ استعمال کر...