2025-11-26@06:38:09 GMT
تلاش کی گنتی: 103507

«ٹزم کا شکار»:

(نئی خبر)
    پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائر ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے ٹیم کی ملکیت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر علی ترین نے ملتان سلطانز کی ملکیت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں اس ٹیم کا حصہ رہا، مجھے سلطانز کے فینز اور ٹیم سے محبت ہے اور جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرنے پر فخر بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے مرحوم انکل عالمگیر ترین پر بھی فخر ہے کہ انہوں نے ملتان سلطانز کی فرنچائز اور نمائندگی کے حوالے سے فیصلہ کیا تھا۔ علی ترین نے لکھا کہ ’میں نے ہمیشہ اپنے پلیئرز اور اسٹاف کو واضح کیا تھا کہ وہ محنت کریں اور...
    تھائی لینڈ میں ہونے والی بارشوں نے ملک کے 9 صوبوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جسے میں معمولاتِ زندگی معطل ہوکر رہ گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے متاثرہ صوبوں میں 400 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی جو 3 سو سال بعد ہونے والی سب سے زیادہ بارشیں ہیں۔ اس ریکارڈ توڑ شدید بارشوں کے بعد دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور پانی نے سیلابی ریلے کی صورت  اختیار کرتے ہوئے رہائشی علاقوں کا رخ کرلیا۔ سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں اور جگہ جگہ درخت، ہورڈنگز اور مکانات کی چھتیں گری...
    فوٹو: فائل پاک بحریہ نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق اینٹی شپ بیلسٹک میزائل پاکستان نے خود تیار کیا ہے، جو ویپن سسٹم سمندری اور زمینی اہداف کو اعلیٰ درستی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ویپن سسٹم شاندار گائیڈنس اور اہم خدوخال کا حامل ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر نے کامیاب تجربے پر شریک یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارک باد دی ہے۔
    فوٹو: آئی ایس پی آر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی قومی دفاع میں شاندار اور نمایاں خدمات کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ افواج کیساتھ قریبی تعاون جاری رکھتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کام کرتی رہے گی۔ جنرل ساحر شمشاد...
    فائل فوٹو اسلام آباد پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم 539 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کیا ہے، جس کے دوران غیر قانونی مقیم 539 افغان باشندے حراست میں لیے گئے، انہیں افغانستان واپس بھجوایا جائے گا۔حکام کے مطابق زیر حراست افغان باشندے کسی قسم کا ویزا یا دیگر دستاویز پیش نہیں کرسکے۔پولیس حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو حاجی کیمپ سے افغانستان کے بارڈر پر منتقل کیا جائے گا۔
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 2 اتوار بازار کے قریب گراؤنڈ سے نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے۔پولیس حکام کے مطابق خاتون کی عمر تقریباً 40 سے 42 سال ہوگی، جس کی شناخت کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔حکام کے مطابق خاتون کے ہاتھ ٹیپ سے باندھے گئے تھے جبکہ شناخت چھپانے کےلیے چہرے کی کھال مکمل طور پر اتار دی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے گلے پر رسی سے پھندا لگانے کے نشانات بھی ہیں۔
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے ٹیم سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا، جس میں انہوں نے اپنی ٹیم اور فینز کے لیے محبت اور احترام کا اظہار کیا۔ Ali Tareen’s message for Multan Sultans’ fans. pic.twitter.com/Xl9wgQnw32 — Multan Sultans (@MultanSultans) November 25, 2025 علی ترین نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملتان سلطانز کا حصہ بننا ان کی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔ انہوں نے فینز اور جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرنے پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ ہر سیزن میں وہ کھلاڑیوں اور اسٹاف کو اس خطے کی محنت اور لگن کے...
    حلف برداری کی تقریب سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان میں منعقد ہوئی جس میں چیف جج چیف کورٹ علی بیگ، چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا، انسپکٹر جنرل پولیس افضل محمود بٹ، جوائنٹ سیکرٹری گلگت بلتستان کونسل سدھیر احمد خٹک، سیکرٹری محکمہ اطلاعات دلدار احمد ملک، سپریم اپیلٹ کورٹ کے رجسٹرار، ججز، عملہ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ آڈیٹر جنرل پاکستان مقبول احمد گوندل نے بطور آڈیٹر جنرل گلگت بلتستان حلف اٹھا لیا۔ چیف جج سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان جسٹس سردار محمد شمیم خان نے ایک پروقار تقریب میں ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان میں منعقد ہوئی جس میں چیف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب کے عدالت عظمیٰ کے ججز کی طے شدہ آسامیاں کم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔عدالت عظمیٰ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہونے پر پہلے حکومت نے عدالت عظمیٰ میں ججوں کی آسامیوں کی تعداد بڑھاتے ہوئے 34 کردی تھیں جس میں سے آئینی بنچ بنا کر آئینی کیسز علیحدہ کیے گئے ۔اب 27 ویں آئینی ترمیم کے تحت ملک کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے جو فی الحال 7ججز پر مشتمل ہے جس کے بعدعدالت عظمیٰ میں زیر التوا 56 ہزار مقدمات میں سے 22 ہزار مقدمات آئینی عدالت کو منتقل کردیے گئے۔حکومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے وینیوز اور شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہوں گے، بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والا یہ عالمی ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہے گا، جس میں 20 ٹیمیں چار گروپس میں تقسیم کی گئی ہیں۔شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز 7 فروری کو ہوگا اور افتتاحی روز ہی چھ ٹیمیں میدان میں اتریں گی، جن میں دفاعی چیمپیئن بھارت بھی شامل ہے۔ گروپ اسٹیج کے تمام میچز بھارت اور سری لنکا کے مختلف شہروں میں بیک وقت جاری...
      لاہور (نیوزڈیسک)جی او آر ون میں ایک پولیس اہلکار گھر میں واردات کے دوران پکڑا گیا۔ لاہور پولیس کے مطابق شہریوں نے کانسٹیبل کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا، جس نے اس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ پولیس اہلکار نے گھر میں گھس کر اسلحے کے زور پر اہلِ خانہ کو یرغمال بنایا۔ ایف آئی آر میں پولیس نے لکھا ہے کہ واردات کے دوران ملزم پولیس اہلکار گھر والوں سے زیورات اور نقدی مانگتا رہا۔ لاہور پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
    لاہور: سوشل میڈیا انفلوئسر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی رہائی کا معاملہ ایک بار پھر التواء کا شکار ہوگیا۔ عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے باوجود روبکار جاری نہ ہونے کے باعث انہیں آج رہا نہیں کیا جاسکا۔ ڈکی بھائی کے وکیل کے مطابق عدالتی وقت حتم ہوگیا اور روبکار جاری نہیں کی جا سکی جس کے باعث ان کی رہائی التوا کا شکار ہوگئی۔ ڈکی بھائی کے وکیل نے بتایا  کہ ہم نے آج بہت کوشش کی لیکن روبکار مکمل نہیں ہوسکی۔ روبکار کی جانچ پڑتال کے لیے وقت درکار ہوتا ہے اسی وجہ سے آج رہائی ممکن نہ ہوئی۔ وکیل کے مطابق روبکار کل تک مکمل کر لی جائے گی جس کے بعد ڈکی بھائی کی...
    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاکستان کے افغانستان پر حملے کا افغان طالبان کا الزام مسترد کردیا اور کہا ہے کہ پاکستان حملہ کرتا ہے تو اعلانیہ کرتا ہے اور ہم سویلین پر حملہ نہیں کرتے۔ یہ بات انہوں ںے سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ افغانستان پر حملے سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے جواب دیا کہ ہم کھلم کھلا اعلان کرتے ہیں جب حملہ کرتے ہیں، اکتوبر میں ہم نے افغانستان پر حملہ کیا اور سب کو بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جب بھی حملہ کرتا ہے تو اعلانیہ کرتا ہے اور کبھی سویلین پر حملہ نہیں کرتا، ہم ریاست ہیں، ریاست کے طور...
    کراچی (نیوز ڈیسک) کلفٹن بلاک 2 اتوار بازار کے قریب گراؤنڈ سے نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق خاتون کی عمر تقریباً 40 سے 42 سال ہوگی، جس کی شناخت کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔ حکام کے مطابق خاتون کے ہاتھ ٹیپ سے باندھے گئے تھے جبکہ شناخت چھپانے کےلیے چہرے کی کھال مکمل طور پر اتار دی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے گلے پر رسی سے پھندا لگانے کے نشانات بھی ہیں۔
    ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی نے منگل ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور اسرائیل کے خلاف 12 روزہ جنگ کے دوران پاکستان کی سفارتی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایران پاکستانی حمایت کبھی نہیں بھولے گا، صدر مسعود پزشکیان کا محسن نقوی سے اظہار تشکر اردشیر لاریجانی نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی ایران کی کامیابی ہے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون، علاقائی صورتحال اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر زرداری نے ڈاکٹر لاریجانی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ اسلام آباد اور تہران کے درمیان مسلسل رابطوں سے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت ظاہر ہوتی ہے۔ انہوں نے...
      فلپائن (ویب ڈیسک) جزیرے منڈاناؤ میں 5.92 شدت کا زلزلہ آیا ہے، فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ برلن سے جرمن ریسرچ سینٹر پوسٹڈیم برینڈبرگ کے مطابق منگل کی شام فلپائن کے شہر دواؤ سٹی میں 5.92 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی فلپائن کے ساحلی جزیرے منڈاناؤ میں آنے والا زلزلہ زمین کے اندر دس کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگال:بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مودی سرکار کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں بی جے پی کی بنیادیں ہلادوں گی۔مغربی بنگال میں جاری ایس آئی آر پر ترنمول کانگریس کی حکومت نے سخت احتجاج کیا ہوا ہے۔ بنگال میں 3 بوٹھ لیول آفیسر BLO کی موت کے بعد سیاست مزید گرم ہو گئی ہے۔وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے منگل 25 نومبر کو الیکشن کمیشن آف انڈیا اور بی جے پی پر براہِ راست حملہ کیا۔ بونگاﺅں میں منعقدہ ریلی میں انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن اب غیرجانبدار ادارہ نہیں رہا بلکہ بی جے پی کمیشن بن گیا ہے۔ ساتھ ہی بی جے پی کو وارننگ دیتے ہوئے کہا...
      برظانیہ (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے وینیوز کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی اعلامیے کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز 7 وینیوز نیو دہلی، چنئی، کولکتہ، ممبئی، احمد آباد، کولمبو اور کینڈی میں ہوں گے۔ پاکستان اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گا، ایونٹ میں 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹیموں میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، نیوی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، بنگلادیش، امریکا، آئرلینڈ، کینیڈا، اٹلی، نیدرلینڈز، نمیبیا، زمبابوے، عمان، نیپال اور یو اے ای شامل ہیں۔
    سٹی 42:  وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات  ہوئی ۔ نو منتخب اراکین قومی اسمبلی میں بابر نواز، بلال فاروق تارڑ ، بلال بدر، راجہ دانیال، حافظ نعمان ، چوہدری طفیل جٹ اور محمود قادر شامل تھے،وزیراعظم نے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کو ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔وزیراعظم کی نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار  کیا ۔   راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا وزیراعظم نے کہا ضمنی انتخابات میں کامیابی،  قائد میاں محمد نواز شریف کے ویژن، انکی بے مثال قیادت اور پارٹی کارکنان کی محنت کی بدولت حاصل ہوئی۔ضمنی انتخابات میں کامیابی وزیراعلی پنجاب مریم...
    عدالت نے سماعت کے دوران حکم دیا کہ اگر عدالتی فیصلے پر مکمل عملدرآمد نہ ہوا، تو ذمہ دار سرکاری افسران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کا نام نو فلائی لسٹ سے نہ ہٹانے کے معاملے پر عدالت عالیہ بلوچستان میں توہین عدالت کی درخواست کی سماعت آج ہوئی۔ جس میں ساجد ترین ایڈووکیٹ کے مفصل دلائل کے بعد عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو آئندہ پیر تک اپنے افیڈیویٹس جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی۔ عدالت نے واضح طور پر حکم دیا کہ اگر پیر تک عدالتی فیصلے پر مکمل عملدرآمد نہ ہوا، اور سردار اختر مینگل...
    ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائی کے بعد کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی روپوش بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد کو گرفتار کیا یا ٹھکانے لگایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز نے 24 نومبر کو کارروائی کی، جہاں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد موجود تھے۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 خوارج جہنم...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
      داہگل (نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی سے ملاقات کے معاملے پر صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔داہگل ناکے پر صحافیوں سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔ ہر مرتبہ امید سے آتے ہیں کہ بانی چیئرمین سے ملاقات ہوگی، عدالتی آرڈر کے باوجود ملنے نہیں دیا جارہا، اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اتنی سختیاں برداشت کیں، ہم سمجھ رہے تھے اس دفعہ ہمارا مینڈیٹ قبول کیا جائے گا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پتا ہوتا ہمارا...
    محکمہ موسمیات پاکستان نے ایتھوپیا کے آتش فشاں سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔ ایتھوپیا میں دارالحکومت ادیس ابابا سے تقریباً 800 کلومیٹر دور افار ریجن میں 12 ہزار سال سے خاموش ہیلی گُبی آتش فشاں پھٹ گیا جس سے نکلنے والا دھواں 46 ہزار فُٹ کی بلندی تک پہنچ گیا۔ ایتھوپیا میں آتش فشاں ہیلی گُبی پھٹنے سے راکھ کے بادل یمن، عمان، بھارت، شمالی پاکستان تک پہنچے ہیں۔ اس معاملے پر ترجمان محکمہ موسمیات پاکستان انجم نذیر کا کہنا ہے کہ آتش فشاں کی راکھ گوادر کے جنوب میں 60 ناٹیکل مائل پر دیکھی گئی ترجمان نے بتایا کہ محکمہ موسمیات نے پہلی بار کسی آتش فشاں کی راکھ سے متعلق الرٹ جاری کیا، یہ راکھ 45 ہزار فٹ...
    26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کیخلاف کوئٹہ میں وکلاء برادری نے احتجاج کیا۔ وکلاء نے عوام، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ آئین کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کیلیے تعاون کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وکلاء برادری نے کوئٹہ میں عدالتی احاطے میں 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان ترامیم کو جمہوری اقدار، عدلیہ کی آزادی اور شہری حقوق کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ وکلاء کی جانب سے احتجاجی ریلی کی قیادت وکیل رہنماء علی احمد کرد نے کی، جبکہ احتجاجی ریلی میں وکلاء نے آئینی ترامیم کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھاکر، اور نعرے بازی کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے علی...
    اپنی الوداعی مصروفیات کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: الوداعی ملاقات: جنرل ساحر شمشاد نے تینوں افواج میں ہم آہنگی بڑھائی، فیلڈ مارشل عاصم منیر سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ان کا استقبال کیا۔ ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعد ازاں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے سربراہ پاک فضائیہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی مثالی خدمات اور تینوں مسلح افواج میں...
    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول جارہ کردیا، پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ٹی20 ورلڈ کے تمام میچز8 مقامات پر کھیلے جائیں گے، بھارت میں 5 اور سری لنکا میں 3 مقامات پر ورلڈ کپ کے میچز کھیلے جائیں گے۔  بھارت میں ارون جیٹلی اسٹیڈیم دہلی، ایڈن گارڈنز کولکتہ، ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم چنائی، نریندرا مودی اسٹیڈیم احمد آباد اور وانکھڈے اسٹیڈیم ممبئی شامل ہے۔ سری لنکا میں پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کینڈی، پریما داسا اسٹیڈیم کولمبو، سنہالے اسپورٹس کلب کولمبو میں ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور بھارت...
    ایف آئی اے کا طلبی کے جعلی یا مشتبہ نوٹسز کی روک تھام کے لیے بڑا فیصلہ،تمام مینوئل نوٹسز کا اجرا بند WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایف آئی اے نے طلبی کے جعلی یا مشتبہ نوٹسز کی روک تھام کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے جعلی یا مشتبہ طلبی نوٹسز کے اجرا کو روکنے اور نظام کو مزید شفاف بنانے کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے تمام مینوئل اور دستی طور پر جاری کیے جانے والے طلبی نوٹسز کا اجرا بند کر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق اب دفعہ 160 کے تحت جاری ہونے والے تمام طلبی نوٹسز صرف الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے اور...
    کراچی: مختلف عوامل کے باعث منگل کو 43ویں روز بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ برآمد کنندگان پر عائد 2.5فیصد ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج ختم کیے جانے سے برآمدی سرگرمیوں میں متوقع اضافے، ریکوڈک منصوبے میں پہلے سال 2.8ارب ڈالر متوقع سرمایہ کاری اور ایگریکلچر اینڈ فوڈ ایکسپو میں 1ارب ڈالر مالیت کے نئے برآمدی آرڈرز موصول ہونے کی پیشگوئی کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو 43ویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ مثبت توقعات کی بدولت کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 24پیسے کی کمی سے 280روپے 36پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔  تاہم...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی سے ملاقات کے معاملے پر صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔داہگل ناکے پر صحافیوں سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔ ہر مرتبہ امید سے آتے ہیں کہ بانی چیئرمین سے ملاقات ہوگی، عدالتی آرڈر کے باوجود ملنے نہیں دیا جارہا، اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اتنی سختیاں برداشت کیں، ہم سمجھ رہے تھے اس دفعہ ہمارا مینڈیٹ قبول کیا جائے گا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پتا ہوتا ہمارا مینڈیٹ اب بھی قبول نہیں کیا...
    —فائل فوٹو آسٹریلین ہائی کمیشن پاکستان کا کہنا ہے کہ اب پاکستان میں ویزا اپلائی کرنا اور بھی آسان ہو گیا ہے، آسٹریلین ایپ پاکستان میں آ گئی۔آسٹریلین ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا کا ویزا لینے کا طریقہ اب پہلے سے بہت آسان ہو گیا ہے، اب پاکستان سے اپلائی کرنے والوں کو بائیومیٹرک سینٹر جانے کی ضرورت نہیں۔ یہ بھی پڑھیے آسٹریلیا، اسٹوڈنٹ ویزا فیس میں اضافہ، پاکستانی طلبہ مشکلات کا شکار آسٹریلین ہائی کمیشن نے بتایا ہے کہ شرط یہ ہے کہ آپ نے پہلے کبھی اپنی بائیومیٹرک آسٹریلین ادارے کو دی ہو اور ان کے پاس درست پاسپورٹ ہو، یہ ایپ پاکستان کے لوگوں کا بہت سا وقت...
    اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے کسی کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کارکنوں کے ہمراہ جیل کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی، اس موقع پر سلمان اکرم راجا و دیگر رہنما بھی  موجود تھے۔ ہمیں گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں ہم نہیں ڈرتے، علیمہ خانبانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ جب تک ملاقات نہیں کرائی جاتی ہم یہیں بیٹھے رہیں گے۔ علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات کیے بغیر واپس جانے سے انکار کیا اور کہا کہ جب تک ملاقات نہیں کرائی جاتی یہیں بیٹھے رہیں گے۔اس موقع پر پولیس اور...
    فوٹو: آئی ایس پی آر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ کیا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مثالی قیادت، اسٹریٹجک بصیرت اور پاک فوج کے لیے شاندار خدمات کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ سی جے سی ایس سی نے تینوں مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔   یہ بھی پڑھیے صدر مملکت آصف زرداری سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات جنرل ساحر شمشاد سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم...
    الیکشن ٹربیونل نے جے یو آئی ف کے ایم این اے سید سمیع اللہ کی کامیابی کالعدم قرار دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز)الیکشن ٹربیونل نے این اے 251 سے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سید سمیع اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔رہورٹ کے مطابق جسٹس محمد عامر نواز رانا کی سربراہی میں قائم ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ سید سمیع اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا جائے اور حلقے کے 22 متنازع پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔اپنی درخواست میں پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے سربراہ خوشحال کاکڑ نے این اے251(ژوب/قلعہ سیف اللہ/شرانی)میں عام انتخابات 2024 کے دوران سنگین بے ضابطگیوں اور جعلی ووٹوں کا الزام...
    بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد جنہیں ڈھاکہ میں قائم ایک خصوصی ٹربیونل نے انسانیت کے خلاف جرائم کی بنیاد پر 17 نومبر کو پھانسی کی سزا سنائی تھی، اِس وقت بھارت میں خود ساختہ جلا وطنی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت اور بنگلہ دیش نے 2013 میں ملزمان کی دوطرفہ حوالگی کے ضِمن میں ایکسٹراڈیشن معاہدے پر دستخط کیے تھے اور اُس معاہدے کے تحت بھارت کا فرض ہے کہ وہ سزا یافتہ حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے۔ آمرانہ قوتوں کے ساتھ گٹھ جوڑ بھارت کی خارجہ پالیسی بھارت پچھلے طویل عرصے سے دنیا بھر میں آمرانہ قوتوں کے ساتھ اپنے گٹھ جوڑ کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے ضمنی انتخابات میں ناکامی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ اب بھی قبول نہیں کیا جا رہا ہے، اگر یہی سلسلہ رہا تو ہم کسی اور لائن کی طرف جانے کا سوچیں گے۔بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ اب خیبرپختونخوا (کے پی) اور ہر جگہ کسی اور کا سکہ چل رہا ہے یہ ظلم ہے، ہم نے اتنی سختیاں برداشت کیں اور ہم سمجھ رہے تھے اس دفعہ ہمارا مینڈیٹ قبول کیا جائے گا مگر مگر ہمیں میلی آنکھ سے دیکھا گیا اور مینڈیٹ قبول نہیں کیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے...
    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ، سربراہ پاک فضائیہ کی قومی دفاع کیلئے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نمایاں خدمات کی تعریف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اپنی الوداعی مصروفیات کے جزویہ طور پر جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے انکا استقبال کیا۔ ائیر ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعد ازاں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے سربراہ پاک فضائیہ سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔...
    پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں ایورٹن کے ایک کھلاڑی کو اپنے ساتھی کو ہی تھپڑ رسید کرنے پر ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کر دیا گیا تاہم 10 پلیئرز سے کھیل کر بھی ٹیم مقابلہ ایک صفر سے جیت گئی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کا مانچسٹر یونائیٹڈ کی فٹبال کٹ لانچ کرنے کا تاریخی لمحہ مڈفیلڈر ادریسا گویے کو ساتھی کھلاڑی مائیکل کین کو تھپڑ مارنے پر 13ویں منٹ میں ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کر دیا گیا۔ ایورٹن نے اولڈ ٹریفورڈ میں 12 سال بعد پہلی بار پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا ہے۔ حیران کن طور پر یہ کامیابی اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے پیر کی رات اسلام آباد میں اے ٹی پی چیلنجر پاکستان کی افتتاحی تقریب کے دوران پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔اس موقع پر 45 سالہ اعصام اپنی جذباتی تقریر میں آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ “مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ یہ آنسو میرے کیریئر کے لیے ہیں یا بطور صدر چیلنجر کپ کی میزبانی کے لیے”۔پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے صدر کی حیثیت سے اعصام نے اس ماہ کے آغاز میں بتایا تھا کہ اے ٹی پی چیلنجر کو پاکستان لانا ان کا دیرینہ خواب تھا جو اب پورا ہو گیا ہے۔پی ٹی ایف کے صدر کی جانب سے جاری سوشل میڈیا بیان میں...
      نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر ردعمل میں میئر کراچی نے کہا کہ جنگی اور سفارتی ناکامیوں پر بھارتی وزیر دفاع کے الزامات بوکھلاہٹ کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے خلاف بیانات پاکستان کی حالیہ سفارتی برتری کا ثبوت ہیں، انڈس ویلی کی تاریخ بدلنے کا بھارتی خواب چکنا چور ہی ہوگا۔ مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ برصغیر میں اسلام کا پہلا دروازہ سندھ تھا، انگریز دور میں سندھ کو زبردستی بمبئی کے ماتحت کیا گیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ سندھ نے1936ء میں جدوجہد سے بمبئی سے آزادی حاصل کی، قرارداد پاکستان کی پہلی منظوری سندھ اسمبلی نے دی۔ میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ بھارتی وزیر دفاع حواس باختہ...
    لاہور: محکمہ ریلوے کی جانب سے  پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مزید 11 ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے اوپن نیلامی 3 دسمبر کو ریلویز ہیڈکوارٹر لاہور میں منعقد کی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق نیلامی میں حصہ لینے کی خواہش رکھنے والی کمپنیوں نے آؤٹ سورسنگ قوانین کے مطابق اپنی دستاویزات ریلویز انتظامیہ کے پاس جمع کرا دی ہیں، جن کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ دستاویزات کی مکمل تصدیق کے بعد اوپن بولی ہوگی، اور سب سے زیادہ بولی دینے والی کمپنی کو متعلقہ ٹرین سروس چلانے کا اختیار مل جائے گا۔ آؤٹ سورسنگ کے لیے جن ٹرینوں کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں ہزارہ ایکسپریس، ملت ایکسپریس، بہاءالدین...
    طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بغیر شواہد پیش کیے الزام عائد کیا کہ پاکستان سے افغانستان کے صوبوں خوست، کنڑ اور پکتیکا میں فضائی حملے کیے گئے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے یہ بے بنیاد الزام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لگائے۔ ترجمان طالبان نے کہا کہ خوست صوبے میں ایک گھر پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں 9 بچے اور ایک خاتون ہلاک ہوگئیں۔ ذبیح اللہ مجاہد نے ان حملوں کو ملکی سالمیت اور قومی سلامتی کے خلاف قرار دیتے ہوئے مزید بتایا کہ صوبوں کنڑ اور پتیکا میں ہونے والے فضائی حملوں میں بھی 4 افراد مارے گئے۔  یاد رہے کہ طالبان حکومت کی جانب سے پاکستان پر فضائی حملے کا الزام ایسے وقت میں سامنے آیا جب گزشتہ...
    سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کے فیصلے کیخلاف وفاقی آئینی عدالت کا چھوٹا بینچ اپیل سن سکتا ہے یا نہیں؟ وفاقی آئینی عدالت نے اس سوال پر فریقین کے دلائل سن کر اصول طے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ آئینی عدالت میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے بیرسٹر گوہر کی اپیل پر سماعت کی۔ وکیل سمیر کھوسہ نےمؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے سات رکنی بنچ نے ابتدائی فیصلہ دیا تھا، سپریم کورٹ کے رولز آئینی عدالت نے اپنا لیے ہیں، رولز کے مطابق پانچ رکنی بنچ اپیل پر سماعت نہیں کر سکتا۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ فیصلہ تبدیل کرنے کیلئے ہی سات رکنی سے...
      لاہور:(نیوزڈیسک) پاکستان ریلویز نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مزید 11 ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے اوپن نیلامی تین دسمبر کو ریلویز ہیڈ کوارٹر میں ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نیلامی میں حصہ لینے والوں نے آؤٹ سورسنگ کے قوانین کے تحت اپنی دستاویزات ریلویز انتظامیہ کو جمع کرا دی ہیں جن کی جانچ پڑتال کا کام جاری ہے نیلامی میں حصہ لینے والی کمپنیوں کی دستاویزات کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد تین دسمبر کو اوپن بولی کی جائے گی جو کمپنی سب سے زیادہ بولی دے گی ٹرین کی سروسز اس کو مل جائے گی۔ جن ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کی جائے گی ان میں ہزارہ ایکسپریس، ملت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تھائی لینڈ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 300 سالہ بارشوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور ملک کے 9 صوبے شدید سیلابی صورتحال سے دوچار ہیں۔ مختلف حادثات اور سیلابی ریلوں کے باعث 19 افراد ہلاک ہوگئے۔مقامی حکام کے مطابق کئی علاقوں میں 400 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ تین صدیوں میں سب سے زیادہ ہے۔ مسلسل بارشوں نے سیاحتی شہر **ہاٹ یائی** سمیت جنوبی حصے کے بڑے علاقوں کو بری طرح متاثر کیا ہے، جہاں پانی کی سطح 8 فٹ تک پہنچ گئی۔سیلاب نے مجموعی طور پر ایک لاکھ 27 ہزار سے زائد گھرانوں کو متاثر کیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی
      ممبئی (ویب دیسک)  سبزی خور ہونے کا دعویٰ کرنے والے بولی وڈ اداکار رنبیر کپور کی مٹن، بیف، مچھلی اور پائے کھانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر اداکارہ کو تنقید کا سامنا ہے۔ بھارتی اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق رنبیر کپور ان دنوں اپنی آنے والی ہندو مذہبی کہانی پر بنائی جانے والی فلم ’رامائن‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں وہ بھگوان رام کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے اور انہوں نے شوٹنگ کے دوران مٹن اور بیف نہ کھانے کا اعلان کیا تھا۔ اداکار کی میڈیا ٹیم نے بھی فلم کی شوٹنگ کے وقت بتایا تھا کہ چوں کہ رنبیر کپور فلم میں بھگوان رام کے روپ میں نظر آئیں گے، اس لیے وہ...
    ’طاہر ریویوز‘ نے ایک منفرد پوڈکاسٹ پیش کیا ہے، جس میں پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح کے خیالات کو اے آئی کے ذریعے تخلیق کیا گیا اور پاکستان اور اس کے درپیش مسائل پر تبصرہ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:من موہن سنگھ نے قائد اعظم کو گیند کیوں ماری؟ پوڈ کاسٹ میں اے آئی کے ذریعے تخلیق قائداعظم کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اگر آج پاکستان کی قیادت ان کے ہاتھ میں ہوتی تو سب سے پہلے نظام کو درست کرتے۔ ’اے آئی قائداعظم‘ کے مطابق ملک میں وسائل کی کمی نہیں بلکہ نظم و ضبط کی کمی ہے اور قانون کو ہر شخص سے بالاتر رکھا جائے گا، اور جو بھی قانون کی خلاف...
    ریزرویشن پالیسی پر جموں کشمیر کی بیشتر آبادی خاص کر نوجوان اور طلبہ نالاں ہیں اور اسے ناانصافی قرار دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں ریزرویشن پالیسی پر بحث ایک بار پھر شدت اختیار کر رہی ہے۔ نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان آغا سید روح اللہ مہدی نے آئندہ ماہ اس پالیسی کے خلاف دوبارہ سڑکوں پر آکر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریزرویشن پالیسی پر جموں کشمیر کی بیشتر آبادی خاص کر نوجوان اور طلبہ نالاں ہیں اور اسے ناانصافی قرار دے رہے ہیں۔ آغا سید روح اللہ مہدی 20 دسمبر کو پارلیمنٹ اجلاس ختم ہوتے ہی طلبہ کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوں گے۔ احتجاج کر رہے طلبہ 2022ء میں لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی...
    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے ضمنی انتخابات میں ناکامی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ اب بھی قبول نہیں کیا جا رہا ہے، اگر یہی سلسلہ رہا تو ہم  کسی اور لائن کی طرف جانے کا سوچیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پتا ہوتا ہمارا مینڈیٹ اب بھی قبول نہیں کیا جاتا تو ہم ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لیتے، ضمنی انتخابات میں ہم اپنی  ہری پور سیٹ کا دفاع نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ اب خیبرپختونخوا (کے پی) اور ہر جگہ کسی اور کا سکہ...
    قاہرہ میں ہونے والے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق مذاکرات میں حماس کے اسلحہ پھینکنے کے معاملے پر قابلِ ذکر پیش رفت ہوئی ہے۔ اس بات کا دعویٰ روس کے ایک نیوز چینل نے اپنی خصوصی رپورٹ میں ایک باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کیا۔ قاہرہ میں جاری تازہ مذاکرات میں حماس کی قیادت محمد درویش کر رہے ہیں جبکہ وفد میں خلیل الحیہ، نزار عوداللہ اور ظاہر جبارین بھی شامل ہیں۔ ان مذاکرات میں حماس کے علاوہ دیگر فلسطینی تنظیموں اسلامی جہاد، پاپولر فرنٹ، ڈیموکریٹک فرنٹ، پاپولر ریزسٹنس کمیٹیز اور فلسطینی نیشنل انیشی ایٹو کے ساتھ بھی اہم مشاورتی اجلاس جاری ہیں۔ ان مذاکرات کا بنیادی مقصد غزہ میں عبوری انتظامی ڈھانچے پر اتفاق کرنا اور ایک آزاد ٹیکنوکریٹ کمیٹی کی...
    بنی منسشی قبیلے کے 1200 افراد کو 2026 میں اسرائیل منتقل کیا جائے گا،عرب میڈیا ….. اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھارت میں آباد بنی منسشی قبیلے کو اسرائیل منتقل کرنے کا منصوبہ منظور کر لیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر بنی منسشی قبیلے کے 1200 افراد کو 2026 میں اسرائیل منتقل کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق بنی منسشی قبیلے کے 6 ہزار افراد کو 2030 تک اسرائیل میں آباد کیا جائے گا۔بنی منسشی قبیلے کے 5 ہزار کے قریب افراد پہلے سے اسرائیل میں آباد ہیں۔
      اسلام آباد: (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس اور دانش یونیورسٹی کی سائٹس کا دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو منصوبے کی تکمیل میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کو جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ دی گئی، شہباز شریف کو بتایا گیا کہ ماہرین کی مشاورت سے منصوبے کا پی سی ون تیار کیا گیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ تعمیراتی کام کیلئے بہترین معیار کی حامل کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جائیں، ادائیگی کا عمل تھرڈ پارٹی کے ذریعے کیا جائے، ترقیاتی عمل میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے۔ اس موقع پر وزیردفاع خواجہ محمد آصف ، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک بھی...
    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارلیمانی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی حکمت عملی عوامی مسائل کا سبب بنتی جارہی ہے جس کے باعث پنجاب اسمبلی میں متعدد ماہ سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون (پی اے سی 1) کا کوئی اجلاس منعقد نہیں ہو سکا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی قیادت کے موجود ہونے کے باوجود ن لیگ ضمنی انتخابات جیت جاتی، رانا ثنااللہ ذرائع کے مطابق پی اے سی 1 کے اجلاس سابق اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کی نااہلی کے بعد سے رکے ہوئے ہیں جبکہ طویل عرصے تک نئے اپوزیشن لیڈر کا تقرر بھی نہ ہو سکا۔ بعد ازاں نئے اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے عہدہ سنبھالنے کے باوجود پی اے سی 1 کا ایک بھی...
    وٹامن ڈی کی کمی کو دور کرنے والی سپلیمنٹس لینے سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ کم ہوتا ہے   وٹامن ڈی کی کمی سے ذیابیطس کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ جاپان میں کی جانے والی ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی کو دور کرنے والی سپلیمنٹس لینے سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ طبی جریدے بی ایم جے میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین کی جانب سے 1256 افراد پر تین سال تک کی جانے والی تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے سپلمینٹس لیتے ہیں ان میں نہ صرف ذیابیطس ٹائپ ٹو کے ہونے کا...
    لاہور: پاکستان ریلویز نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مزید 11 ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے اوپن نیلامی تین دسمبر کو ریلویز ہیڈ کوارٹر میں ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نیلامی میں حصہ لینے والوں نے آؤٹ سورسنگ کے قوانین کے تحت اپنی دستاویزات ریلویز انتظامیہ کو جمع کرا دی ہیں جن کی جانچ پڑتال کا کام جاری ہے نیلامی میں حصہ لینے والی کمپنیوں کی دستاویزات کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد تین دسمبر کو اوپن بولی کی جائے گی جو کمپنی سب سے زیادہ بولی دے گی ٹرین کی سروسز اس کو مل جائے گی۔ جن ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کی جائے گی ان میں ہزارہ ایکسپریس، ملت ایکسپریس،...
    کوئٹہ: کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ نے انسداد اسمگلنگ کی بڑی کارروائی میں 13 کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کی کرسٹل آئس ضبط کرلی۔ ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کے مطابق کلکٹوریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کوئٹہ کی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ (ایف ای یو) نوتل نے منشیات اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے تیرہ کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کی کرسٹل،آئس (Methamphetamine) ضبط کرلی۔ یہ کارروائی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم میں ایک اہم سنگِ میل ہے جس میں مصدقہ خفیہ اطلاع پر کسٹمز اہلکاروں نے ایک مسافر گاڑی کو روکا اور ایک بیگ کے اندر چھپائی گئی 2 کلو گرام کرسٹل/آئس (Methamphetamine) برآمد کر لی۔ کسٹم کے مطابق ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کرکے کسٹمز ایکٹ...
    آج سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوران زمبابوے نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ میں دونوں ٹیمیں باہمی حریفانہ ٹاکرے کے لیے میدان میں ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
      راولپنڈی (نیوزڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانستان پر حملہ نہیں کیا، پاکستان جب بھی کارروائی کرتا ہے اس کا باقاعدہ اعلان کرتا ہے، ہماری پالیسی دہشتگردی کیخلاف ہے، ہماری پالیسی افغان عوام کے خلاف نہیں ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ کورٹ مارشل کے معاملے پر قیاس آرائی سے گریز کیا جائے، فیض حمید کا کورٹ مارشل ایک قانونی اور عدالتی عمل ہے جیسے ہی عملدرآمد ہو گا،کوئی فیصلہ آئے گا توبتائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے دہشتگردی کی معاونت سب سے بڑا مسئلہ ہے، پاک افغان بارڈر پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل قانونی اور عدالتی عمل ہے۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا کورٹ مارشل قانونی اور عدالتی عمل ہے لہٰذا قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں۔، جیسے ہی عملدرآمد ہوگا اس پر کوئی فیصلہ آئے گا ہم آگاہ کریں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں گزشتہ شب کوئی کارروائی نہیں کی گئی، پاکستان جب کارروائی کرتا ہے اس کا باقاعدہ اعلان کرتا ہے، افغان رجیم دہشت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز نے ایک طویل مدتی معاہدے کے ذریعے اپنی وابستگی کو یقینی بنایا ہے، ٹیم نے لیگ کے ساتھ اپنے فرنچائز معاہدے کی 10 سال کے لیے تجدید کر دی ہے، جو ای اینڈ وائی مینا کی مقرر کردہ مارکیٹ ویلیو پر ہوئی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ کراچی کنگز نے نہ صرف لیگ کے وقار میں اضافہ کیا بلکہ کھیل کی مقبولیت کو بھی بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔رپورٹ کے مطابق چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ کراچی کنگز کی جانب سے اس معاہدے کی تجدید لیگ کی مضبوطی اور...
    وزیراعظم کا دانش یونیورسٹی سائٹس کا دورہ، منصوبے کی شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس اور دانش یونیورسٹی کی سائٹس کا دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو منصوبے کی تکمیل میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعظم شہباز شریف کو جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ دی گئی، شہباز شریف کو بتایا گیا کہ ماہرین کی مشاورت سے منصوبے کا پی سی ون تیار کیا گیا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ تعمیراتی کام کیلئے بہترین معیار کی حامل کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جائیں، ادائیگی کا عمل تھرڈ پارٹی کے ذریعے کیا جائے، ترقیاتی عمل میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے...
      کوئٹہ:(نیوزڈیسک) کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ نے انسداد اسمگلنگ کی بڑی کارروائی میں 13 کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کی کرسٹل آئس ضبط کرلی۔ ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کے مطابق کلکٹوریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کوئٹہ کی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ (ایف ای یو) نوتل نے منشیات اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے تیرہ کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کی کرسٹل،آئس (Methamphetamine) ضبط کرلی۔ یہ کارروائی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم میں ایک اہم سنگِ میل ہے جس میں مصدقہ خفیہ اطلاع پر کسٹمز اہلکاروں نے ایک مسافر گاڑی کو روکا اور ایک بیگ کے اندر چھپائی گئی 2 کلو گرام کرسٹل/آئس (Methamphetamine) برآمد کر لی۔ کسٹم کے مطابق ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کرکے کسٹمز...
    پاکستان اور ایران کا پارلیمانی اور عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاک ایران تعلقات، علاقائی سلامتی، پارلیمانی تعاون اور اقتصادی شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، سپیکر سردار ایاز صادق نے علاقائی امن، استحکام اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادرانہ، ہمسایہ ممالک ہیں، پاکستانی اور ایرانی لیڈر شپ کے مابین حالیہ رابطے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔ ...
    پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی صلاحیتوں کے تو سب ہی معترف ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کسی بھی ایتھلیٹ کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ صرف ٹیلنٹ کی بنیاد پر کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے کسی بھی کھلاڑی کو ٹیلنٹ کے ساتھ ساتھ بہترین فٹنس بھی برقرار رکھنی ہوتی ہے تب ہی وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتا ہے۔ جدید ورزش کے دور میں کھلاڑیوں کی کارکردگی میں اصل فرق اُس جسم میں ہوتا ہے جسے اندر سے سمجھا گیا ہو۔ یہی وجہ ہے کہ رونالڈو جیسے عالمی سطح کے کھلاڑی اپنے جسم کے ہر اشارے کو پڑھنے کے لیے جدید بائیومیٹرکس پر یقین رکھتے ہیں۔ ایک جدید بائیومارکرز لیب...
    الیکشن عملے کو دھمکانے اور ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پیش ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: چشمہ رائٹ بینک کینال کو پی ایس ڈی پی فنڈنگ کے ذریعے جلد شروع کرایا جائے، سہیل آفریدی کا وزیراعظم کو خط چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ کو آئندہ سماعتوں پر حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔ سہیل آفریدی کے وکیل علی بخاری نے سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ حلقے میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (ڈی ایم او) کی جانب سے بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے اس لیے...
      کراچی(نیوزڈیسک) ایکسپو سینٹر میں تیسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کا افتتاح آج منگل کو وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ نمائش تین روز جاری رہے گی، یہ ملکی سطح پر فوڈ اینڈ ایگریکلچر کی سب سے بڑی بین الاقوامی نمائش ہے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے نمائش کے افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے تجارت نہیں، پاکستان کی سیکورٹی اور استحکام ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہر چیز ڈالر نہیں ہوتی۔ ہمارا افغانستان سے بڑا کنسرن ہے کہ آپ کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔ اس میں کون سی غلط بات ہے، سیکیورٹی نہیں ملتی تو مجبوراً پاکستان اقدامات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ...
    عمران خان سے ملاقات کیلئے علیمہ خان کا اڈیالہ روڈ پر دھرنا، بڑی تعداد میں کارکنان جمع، نعرے بازی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر ان کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا، بڑی تعداد میں کارکنان جمع ہوگئے جنہوں نے شدید نعرے بازی بھی کی۔تفصیلات کے مطابق آج عمران خان اور بشری بی بی سے ملاقات کا دن ہے، اڈیالہ جیل جانے کے لیے پی ٹی آئی کارکنوں کی آمد شروع ہوگئی۔ علیمہ خان دیگر بہنوں کے ہمراہ گورکھ پور ناکے پر پہنچیں، کارکنوں کی جانب سے استقبال کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی جس پر پولیس نے پوزیشنیں سنبھال لیں۔ پولیس...
    دنیا کے 8.2 ارب انسانوں میں سے تقریباً نصف اب شہروں میں آباد ہیں اور یہ تعداد رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ اقوامِ متحدہ کی نئی رپورٹ کے مطابق زمین کا مستقبل ’اربن‘ ہوتا جا رہا ہے۔ 1950 میں صرف 20 فیصد لوگ شہری آبادی کا حصہ تھے، مگر اب صرف 25 سال بعد یعنی 2050 تک 2 تہائی عالمی آبادی شہروں میں رہ رہی ہوگی۔ بڑے شہر، بڑے مسئلے رپورٹ کے مطابق دنیا میں میگا سٹیز (وہ شہر جن کی آبادی ایک کروڑ سے زائد ہو) 1975 کے مقابلے میں 4 گنا بڑھ چکے ہیں۔ جكارتہ 4 کروڑ 20 لاکھ آبادی کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا شہر بن چکا ہے، اس کے بعد ڈھاکا 4 کروڑ...
      پرتگال (ویب ڈیسک) اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی صلاحیتوں کے تو سب ہی معترف ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کسی بھی ایتھلیٹ کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ صرف ٹیلنٹ کی بنیاد پر کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے کسی بھی کھلاڑی کو ٹیلنٹ کے ساتھ ساتھ بہترین فٹنس بھی برقرار رکھنی ہوتی ہے تب ہی وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتا ہے۔ جدید ورزش کے دور میں کھلاڑیوں کی کارکردگی میں اصل فرق اُس جسم میں ہوتا ہے جسے اندر سے سمجھا گیا ہو۔ یہی وجہ ہے کہ رونالڈو جیسے عالمی سطح کے کھلاڑی اپنے جسم کے ہر اشارے کو پڑھنے کے لیے جدید بائیومیٹرکس پر یقین رکھتے ہیں۔ ایک جدید بائیومارکرز...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے کورٹ مارشل کے حوالے سے زیادہ قیاس آرائیاں نہیں کرنی چاہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جنرل فیض حمید کا کورٹ مارشل مکمل، فیصلہ کسی بھی وقت متوقع ہے، فخر درّانی منگل کو سینیئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں فیض حمید کا کورٹ مارشل قانونی اور عدالتی عمل ہے۔   ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ فیض حمید کورٹ مارشل کے حوالے سے جیسے ہی کوئی فیصلہ یا عملدرآمد ہوا ہم اس سے عوام کو آگاہ کردیں گے۔ مزید پڑھیے: جنرل فیض حمید کیس کا فیصلہ کب آئےگا، اور کتنی سزا کا امکان...
    —فائل فوٹوز پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے ایتھوپیا میں آتش فشاں کے پھٹنے کے واقعے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔پی اے اے کے ترجمان کے مطابق ایتھوپیا میں آتش فشاں کے پھٹنے کے واقعے کے بعد پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر محفوظ ہے۔ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں پاکستان میں پروازوں سے متعلق کوئی نوٹم جاری نہیں کیا گیا۔ ایتھوپیا: 12 ہزار سال سےخاموش آتش فشاں پھٹ گیاایتھوپیا میں 12 ہزار سال سےخاموش آتش فشاں پھٹ گیا۔ عدیس ابابا سے خبر ایجنسی کے مطابق آتش فشاں سے نکلنے والا دھواں 46 ہزار فٹ کی بلندی تک پہنچ گیا۔ پی اے اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان...
    کراچی ایکسپو سینٹر میں تیسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کا افتتاح آج منگل کو وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ نمائش تین روز جاری رہے گی، یہ ملکی سطح پر فوڈ اینڈ ایگریکلچر کی سب سے بڑی بین الاقوامی نمائش ہے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے نمائش کے افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے تجارت نہیں، پاکستان کی سیکورٹی اور استحکام ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہر چیز ڈالر نہیں ہوتی۔ ہمارا افغانستان سے بڑا کنسرن ہے کہ آپ کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔ اس میں کون سی غلط بات ہے، سیکیورٹی نہیں ملتی تو مجبوراً پاکستان اقدامات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی پہلی...
    سہ ملکی سیریز کا اہم ترین میچ آج سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پہلے ہی فائنل میں رسائی کے بعد دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ تقریباً ناک آؤٹ صورتحال اختیار کر گیا ہے۔ سری لنکن ٹیم اپنے ابتدائی دونوں میچز میں شکست کے بعد تیسری پوزیشن پر ہے اور اسے اپنے بقیہ دونوں میچز میں لازمی فتح درکار ہے۔ زمبابوین ٹیم تین میں سے ایک میچ میں فتح حاصل کرکے دو پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔ زمبابوے ٹیم اگر آج ناکامی کا شکار ہوتی ہے تو اسے فائنل میں رسائی کے لیے سری لنکا اور پاکستان کے درمیان میچ کے نتیجے پر انحصار کرنا ہوگا۔
    کراچی: پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو عاجزی پسند اور اپنے کام سے محبت کرنے والا قرار دے دیا۔ اپنی آنے والی فلم ’نیلوفر‘ کی پروموشن کے حوالے سے معروف اینکر منصور علی خان کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ بڑے فنکاروں میں ہمیشہ عاجزی، پروفیشنلزم اور اپنے کام سے بے پناہ محبت پائی جاتی ہے، یہ چیز انہوں نے بالی ووڈ میں کام کے دوران شاہ رخ خان کے اندر دیکھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاہے شاہ رخ خان ہوں یا ہمایوں سعید، فواد خان یا فہد مصطفیٰ ان سب میں مشترکہ خوبی ان کی انکساری اور پروفیشنل رویہ ہے...
    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے واضح اعلان کیا کہ ان کی جماعت 27ویں آئینی ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔ ان کے مطابق یہ ترمیم نہ صرف غیر ضروری ہے بلکہ عوامی مفاد اور دستور کی بہتری کے تقاضوں پر بھی پورا نہیں اترتی۔ حکومت عدلیہ کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 27ویں ترمیم کے ذریعے حکومت عدلیہ کو اپنے زیرِ اثر لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ایک سال قبل 26ویں آئینی ترمیم لائی گئی تھی جو تاحال عدالت میں زیرِ سماعت ہے، اور اس کے باوجود ایک نئی ترمیم سامنے لے آئی گئی۔ پیپلز...
    سٹی42:  راولپنڈی میں اڈیالہ جیل والی سڑک پر  فیکٹریچیک پوسٹ  پر علیمہ خان اپنے سو سے کچھ زائد کارکنوں کے ساتھ  موجود ہیں۔  پولیس حکام نے ان کو آگے جیل کے نزدیک جانے سے روک دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ذرائع بتا رہے ہیں کہ "کارکنوں کی بڑی تعداد"  اڈیالہ جیل کی جانب جا رہی تھی پولیس نے ان کو "فیکٹری ناکے" پر روک لیا ہے۔  پولیس کی کافی نفری وہاں ناکے پر موجود ہے۔   راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی میں آج  اضافہ کیا گیا اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔ پی ٹی آئی نے کل اپنے کارکنوں...
    دبئی ایئر شو 2025 کا آخری دن تھا۔ آفتاب کی روشنی میں جگمگاتے رن وے پر ہزاروں تماشائی سانس روکے ایوی ایشن کی دنیا کے حیرت انگیز مظاہرے دیکھ رہے تھے، کہ اچانک ایک دھماکہ خیز منظر حقیقت بن گیا۔ بھارت کا مقامی طور پر تیار کردہ لڑاکا طیارہ HAL Tejas خطرناک مینورگ (manuvering ) کے دوران کنٹرول کھو بیٹھا، آگ کے گولے میں لپٹا، اور زمین سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں پائلٹ کی ہلاکت نے نہ صرف ایئر شو کو سوگوار کر دیا، بلکہ بھارت کے ’ناقابلِ شکست فضائیہ‘ والے بیانیے کی بنیاد بھی ہلا کر رکھ دی۔ ابتدائی انکوائری یا پراپیگنڈا؟ دنیا کا سوال؟ حادثے کے فوراً بعد بھارتی حکومت نے ’ہائی لیول انکوائری‘ کا اعلان کر دیا،...
    فیض حمید کا کورٹ مارشل قانونی اور عدالتی عمل ہے، قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)انٹر سروسز پبلک ریلیشن(آئی ایس پی آر)لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ جنرل (ر)فیض حمید کا کورٹ مارشل ایک قانونی اورعدالتی عمل ہے، قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہیں۔یہ بات ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔افغانستان پر حملے سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے جواب دیا کہ ہم کھلم کھلا اعلان کرتے ہیں جب حملہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف کمیٹیاں بنی...
      کوئٹہ (نیوزڈیسک) بلوچستان کی خشک سرزمین پر ایک نئی امید نے جنم لے لیا،زعفران کی فصل جو کم پانی میں زیادہ منافع دے وہ صوبے کے کسانوں کے لیے خوشحالی کا نیا دروازہ کھول رہی ہے۔ کوئٹہ کی زرخیز زمینوں پر زعفران کی کامیاب کاشت نے علاقے میں زرعی ترقی کی نئی راہیں کھول دیں، صوبےمیں پانی کی قلت اور بارشوں کی تشویشناک حد تک کمی کسانوں کو اس فصل کی جانب راغب کر رہی ہے زعفران کم پانی اور زیادہ آمدن کا ذریعہ بن رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زعفران کی عالمی مارکیٹ میں فی کلو 8 سے 10 لاکھ روپے تک مانگ ہےیہی وجہ ہے کہ یہ فصل بلوچستان کے کسانوں کے لیے غیر...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کا مسئلہ افغانستان کی ریاستی پالیسیوں سے ہے، وہاں کے عوام سے نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان جب بھی افغان سرزمین پر موجود دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتا ہے تو اس کا باضابطہ اعلان کرتا ہے۔ منگل کے روز میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے شہریوں اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ *”دہشتگردوں کا آخری دم تک پیچھا کیا جائے گا، اور ان کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔”* ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ خطے میں امن...
    اسلام آباد کچہری خودکش حملے سے متعلق گرفتار ملزم کا بیان،ہوشربا انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 11نومبر کو اسلام آباد میں کچہری خودکش حملے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے خودکش حملہ آور کے ہینڈلر ساجد اللہ عرف شینا کا ویڈیو بیان بھی چلایا۔ وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور حملے میں ملوث مرکزی نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا گیا ہے۔وزیر اطلاعات کے مطابق خودکش حملہ آور اسلام آباد کے ہائی سیکیورٹی ٹارگٹ تک نہیں پہنچ سکا، جس کے باعث بڑا جانی نقصان...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل ایک قانونی اور عدالتی عمل ہے، ترجمان پاک فوج  نے سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کورٹ مارشل معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،جیسے  ہی عمل درآمد ہوگا اس پر کوئی فیصلہ آئے گا ہم آپ کو بتائیں گے، مزید :
    ریاض میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے اہم ملاقات ہوئی جس میں سکیورٹی امور اور دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق ملاقات میں برمی مسلمانوں کے لیگل اسٹیس کے دیرینہ مسئلے کو حل کئے جانے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ سعودی وزیر داخلہ نے برمی مسلمانوں کے ایشو کے حل پر پاکستانی ہم منصب محسن نقوی سے اظہار تشکر کیا۔ سعودی عرب کے وزیر داخلہ نے پاکستان میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر حملے میں شہید اہلکاروں کی فیملیز سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔ علاوہ ازیں ملاقات میں پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے ٹریننگ ایکسچینج پروگرام پر بھی اتفاق...
    پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں وہ بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے نکاح کرنے سے متعلق بیان دیتے نظر آتے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں مفتی عبدالقوی نے دعویٰ کیا کہ ایشوریا رائے اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے، اور اگر ایسا ہوا تو ’دو سے چار ماہ میں ایشوریا رائے کی جانب سے میرے لیے پیغامِ نکاح آجائے گا‘۔ میزبان نے جب ان سے استفسار کیا کہ ایک غیر مسلم خاتون سے شادی کس طرح ممکن ہے، تو مفتی قوی نے راکھی ساونت کے مذہب کی تبدیلی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اب ان کا...
    صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کا عوامی تاجر اتحاد کے رہنمائوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ ؐ نے فرمایا ایماندار تاجر قیامت کے دن انبیا و شہداء کے ساتھ ہوں گے، اسلامی معاشی نظام جائز منافع سے نہیں روکتا،اسلامی معاشیات کا بنیادی مقصد معاشرے میں کمزور طبقات کی خوشحالی ہے، اسلام کا معاشی نظام جدید دور کے چیلنجز کا موثر حل بھی فراہم کرتا ہے اور حقیقی فلاحی ریاست کی ضمانت دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، ماہر معاشیات، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اسلام کا معاشی نظام آزاد مارکیٹ کے قریب تر ہے، اسلامی معاشیات کا بنیادی مقصد معاشرے میں کمزور طبقات کی خوشحالی ہے، اسلام کا معاشی نظام جدید دور...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27ویں آئینی ترمیم کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ترمیم نہ آئین کے لیے مفید ہے اور نہ ہی عوامی مفاد کے مطابق۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 26ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں لائی گئی تھی، جو تاحال عدالت میں ہے، اور اب اس کے باوجود ایک نئی ترمیم سامنے آگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی آئینی عدالت کے قیام کے حق میں تھی، لیکن موجودہ ترمیم صورتحال کو بہتر بنانے کی بجائے مزید الجھا رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے الزام عائد کیا کہ حکومت عدلیہ کو مکمل طور پر اپنے کنٹرول...
    ویب ڈیسک: شرجیل میمین نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کو سب سے زیادہ بااختیار پیپلز پارٹی نے بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن نے ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایم کیو ایم والے زیادہ شور مچاتے ہیں تو ہم لاہور کا مقامی حکومتوں کا نظام کراچی میں لانے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے لئے پنجاب کی مثال دی جارہی ہے جہاں ابھی تک بلدیاتی انتخابات ہی نہیں ہوئے ہیں۔ کراچی سندھ کا دل اور ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ مجموعی طور پر اربوں روپے کا سرمایہ شہری انفراسٹرکچر اور بنیادی سہولیات میں لگایا جا رہا ہے۔  ...
    پاکستان کے معروف ٹینس اسٹار اعصام الحق نے پروفیشنل ٹینس کو خیرباد کہنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ انہوں نے یہ اعلان اسلام آباد میں پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کمپلیکس میں منعقدہ ملک کے پہلے اے ٹی پی چیلنجر ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔ ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی خطاب میں اعصام الحق نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی دنوں کے چیلنجز کو یاد کیا اور کہا کہ ان کی کامیابیوں کے پیچھے سب سے بڑی قوت ان کے والدین اور فیملی کی مسلسل حوصلہ افزائی تھی۔ انہوں نے اپنے کوچز، مینٹورز، ساتھی کھلاڑیوں اور قومی اسپورٹس میڈیا کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اسلام آباد میں جاری یہ اے ٹی پی چیلنجر ٹورنامنٹ اعصام الحق کے شاندار...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے خودکش حملے کی منصوبہ بندی کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود نے افغانستان میں بیٹھ کر کی تھی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے بتایا کہ 11 نومبر کو وفاقی دارالحکومت میں بڑا سانحہ رونما ہونے کی کوشش کی گئی، اور تحقیقات سے ثابت ہوا کہ اس حملے کے تمام روابط افغانستان سے جا ملتے ہیں۔ ان کے مطابق سیکیورٹی ایجنسیاں، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پاک فوج مکمل طور پر الرٹ ہیں۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ حملے کی تحقیقات میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ خودکش حملہ آور کے پہلے ٹارگٹ...
    کراچی میں امریکا کے قونصل جنرل اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ دیکھنے نیشنل بینک اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمین نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں جاری اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا اور سری لنکا کے درمیان میچ دیکھا۔ سندھ بھر سےانگلش ایکسس پروگرام کے 500 سے زائد طلبا وطالبات بھی میچ سے لطف اندوز ہوئے۔ امریکی قونصل جنرل نے میچ میں فتح کے بعد امریکی ٹیم کو مبارکباد دی اور سری لنکن ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح کے کھیلوں کے مقابلے ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں...
    عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے حکومت کو نیشنل ٹیرف پالیسی 2025-30 پر مؤثر اور بھرپور عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے زور دیا ہے کہ ٹیرف نظام کو سادہ اور شفاف بنانے کے لیے جاری اصلاحات میں تسلسل برقرار رکھا جائے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹیرف کمیشن (این ٹی سی) کو بیرونی مشیروں پر انحصار کم کرنا چاہیے جبکہ لابنگ گروپوں کے اثر و رسوخ کو محدود کرنا بھی ناگزیر ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق این ٹی سی کی تکنیکی صلاحیت اور ادارہ جاتی ساکھ کو مضبوط بنایا جائے، فیصلوں میں شفافیت لائی جائے اور رینٹ سیکنگ جیسے رویّوں کو کم کیا جائے۔ عالمی ادارے نے...
    لاہور: تحریک انصاف کی کمیٹیوں سے مستعفیٰ ہونے کی حکمت عملی عوام کے لیے مسئلہ بننے لگی، پنجاب اسمبلی میں متعدد ماہ سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس نہ ہو سکا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی اے سی 1 کے اجلاس سابق اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کے ن اہل ہونے کے باعث تعطل کا شکار ہوئے، متعدد ماہ نئے اپوزیشن لیڈر کا تعین نہ ہو سکا۔  معین ریاض قریشی نئے اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے کے بعد پی اے سی 1 کا ایک بھی اجلاس کروائے بغیر چئیرمین شپ سے مستعفیٰ ہوئے، معین قریشی کا استعفیٰ سپیکر پنجاب اسمبلی کی منظوری کا منتظر ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کو استعفوں پر غور کرنے کا موقع دے رکھا ہے، ...
    بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ بلوچستان کے علاقے نصیرآباد ضلع کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں صدر تھانہ کی حدود میں ریلوے ٹریک کے قریب سے سکیورٹی فورسز نے ساڑھے تین کلوگرام سے زائد بارودی مواد برآمد کر لیا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔ پولیس اور ریلوے حکام کے مطابق بروقت کارروائی سے مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس سمیت کئی انسانی جانیں اور قیمتی املاک ایک بڑے سانحے سے بچ گئیں۔ ذرائع کے مطابق رواں صبح ریلوے ٹریک کے قریب مشکوک سرگرمی کی اطلاع ملتے ہی صدر پولیس اور ریلوے پولیس کی مشترکہ ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ تلاشی کے دوران...
    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان آج ممبئی میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت 15 فروری کو مدمقابل آئیں گے۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز کولکتہ اور ممبئی جبکہ فائنل احمد آباد میں ہوگا۔ تاہم پاکستان کے سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچنے کی صورت میں دونوں میچز کولمبو منتقل ہوجائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہرگروپ کی ٹاپ 2...
    کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے 8 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ  گاڑیاں ضبط کر لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف کلکٹر (انفورسمنٹ)  اسلام آباد کی اطلاع پر کسٹمز ٹیم نے مستونگ میں مین آر سی ڈی ہائی وے پر ایک گودام پر چھاپہ مارا۔ چھاپے میں ضبط شدہ گاڑیوں میں چار پرائس کاریں، دو ایکوا، ایک سی-اچ آر، ایک ہونڈا ویزل، ایک نسان, ایک کرولا فیلڈر اور ایک پراڈو جیپ شامل ہیں۔ کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت تمام گاڑیوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ایف بی آر انسداد اسمگلنگ اور پاکستان بھر میں قانونی تجارت کو  فروغ  دینے کے لئے پر عزم  ہے۔
      شاہد سپرا:سوئی ناردرن گیس کمپنی  نےمختلف علاقوں میں عارضی گیس بند کرنےکافیصلہ کر لیا ہے۔ گجومتہ اور اطراف کے علاقوں میں 12گھنٹے گیس فراہمی معطل کی جائےگی،آج رات 10سے لیکر بدھ کی صبح 10بجے تک گیس فراہمی معطل ہو گی،ایس ایم ایس تھری کے تعمیراتی کاموں کی وجہ سے گیس معطل رہے گی۔ رحمت کالونی، اٹاری سروبہ، یوحنا آباد، نشتر کالونی میں گیس فراہمی معطل رہے گی،صوفیہ آباد، عارف ٹاؤن سمیت ملحقہ علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔   راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا