2025-05-18@14:37:20 GMT
تلاش کی گنتی: 6232
«پاک بھارت جنگ بندی»:
(نئی خبر)
پہلگام واقعے اور پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کی جانب سے بھارتی ایئرلائنز کے لیے فضائی حدود کی بندش آج 22ویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے فضائی حدود پر پابندی کے باعث بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے بھارتی ایئرلائنز کو تقریباً 5 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش نہ صرف بھارتی ایئرلائنز بلکہ کارگو سروس کو بھی متاثر کر رہی ہے، جس سے بھارت کی تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی حدود بند ہونے کے باعث بھارتی پروازوں کو امریکا، یورپ اور کینیڈا جانے کے لیے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ خارجہ پالیسی کے میدان میں انہیں اپنی زندگی میں سب سے زیادہ جس اقدام پر سراہا گیا وہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران جنگ بندی کروانا ہے۔ ایک امریکی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے پاکستانیوں کی ذہانت اوران کے ناقابل یقین حد تک شاندار اشیا تیار کرنے کی صلاحیتوں کا برملا اعتراف کیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “پاکستانی ذہین لوگ ہیں، وہ حیرت انگیز اشیاء تیار کرتے ہیں۔” انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات کے باوجود باہمی تجارت بہت کم ہے۔ صدرٹرمپ نے کہا کہ ان کی پاکستان سے بہت عمدہ بات چیت ہوئی ہے۔...
قصابوں کا اتحاد WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال تاریخ نے کئی جابر حکمران دیکھے ہیں جن کے نام ظلم، خون اور تباہی کی علامت بن چکے ہیں — ایڈولف ہٹلر، بینیٹو مسولینی، جوزف اسٹالن اور دیگر، جنہوں نے پورے بر اعظموں کو خون اور آنسوؤں میں نہلا دیا۔ ہٹلر کے دورِ حکومت میں ہونے والا ہولوکاسٹ لاکھوں یہودیوں کے قتلِ عام کا باعث بنا، جب کہ اس کی جارحانہ جنگوں میں عالمی جنگ دوم کے دوران 7 سے 8 کروڑ لوگ ہلاک ہوئے۔ مسولینی، اٹلی کا فاشسٹ آمر، 1935 میں ایتھوپیا پر حملہ آور ہوا اور لاکھوں انسانوں کو موت کے گھاٹ اتارا۔ وہ نازی مظالم میں برابر کا شریک تھا۔ اسٹالن،...
بھارت نے آزاد اظہار رائے پر قدغنوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پاکستانی صحافی وسیم عباسی سمیت متعدد دوسرے پاکستانیوں کے ایکس اکاؤنٹس پر پابندی عائد کردی ہے۔ وسیم عباسی نے بھارت میں اپنے اکاؤنٹ کی بندش کی خبر دیتے ہوئے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ حقائق شیئر کرنے پر میرے اکاؤنٹس کو بلاک کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی حکومت بوکھلا گئی، دی وائر پر پابندی، ادارے کا شدید ردعمل ایکس کی طرف سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق اکاؤنٹ پر پابندی بھارتی حکام کی جانب سے درخواست پر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سینکڑوں دوسرے پاکستانیوں شہریوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت میں ان کے اکاؤنٹس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بھارت نے...
بیجنگ(اوصاف نیوز) پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارت کو مسلسل عالمی سطح پر شرمندگی کا سامناکرنا پڑا ہے۔پاکستان کے دوست ملک چین نےبھارت کی عبرتناک شکست کو تاریخ کا حصہ بنانے کےلیے اپنے جے 10 سی طیاروں پر پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے بھارتی طیاروں کی تصاویر چسپاں کردیں چین نے جے 10 سی طیاروں پر پاک فضائیہ کی جانب سے گرائے گئے پانچ طیاروں کی تصاویر نصب کی ہیں۔ جن میں تین رافیل، دو ایس یو 30 اور ایک مگ 21 طیارے شامل ہیں۔ یار رہے کہ سات مئی کو بھارتی طیاروں کی جانب سے پاکستان کے فضائی حدود کی خلاف وزری پر پاک فضائیہ نے کاروائی کرتے ہوئے رافیل سمیت بھارت کے پانچ طیارے...
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر اہم اور حل طلب معاملہ ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے برطانوی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کےلیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ پاک بھارت کشیدگی کی تازہ صورتحال پر انہوں نے کہا کہ صورتحال اب بھی نازک اور غیریقینی کا شکار ہے۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہا ہے۔ Post Views: 4
پاک بھارت جنگ بندی کروانے پر زندگی میں سب سے زیادہ سراہا گیا، ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی امورمیں زندگی میں آج تک جس بات پر سب سے زیادہ سراہا گیا، وہ پاک بھارت جنگ بندی کامیاب بنانا ہے۔ امریکی میڈیا کو ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے اچھے تعلقات ہونے کے باوجود امریکا اس ملک سے زیادہ تجارت نہیں کرتا، پاکستان سے بہت عمدہ بات چیت ہوئی، پاکستان کوامریکا نظرانداز نہیں کرسکتا کیونکہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد امریکا کے ساتھ تجارت کرنا چاہتا ہے، پاکستانی ذہین لوگ ہیں...
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایک تاریخی معرکے میں بھارت کو شکست دی۔ انہوں نے یہ بات راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ نے تاریخی کام کیا ہے۔ Post Views: 3
اسلام آباد(طارق محمود سمیر) بھارت کیخلاف پاکستان کی کامیابی ، پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں یوم تشکر منایا گیا، اس کی مرکزی تقریب اسلام آباد شکر پڑیاں میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہبازشریف تھے ، اس تقریب میں مسلح افواج کے سربراہان ،غیر ملکی سفارتکار ، وزراء اور اہم شخصیات شریک تھیں لیکن تقریب کی خاص دو تین باتیں تھیں ۔ پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کیا اور خوب داد لی ، پھر سیدہ عائشہ ہاشمی اور بچوں نے میڈیم نور جہاں کا ملی نغمہ اے پتر ہٹاں تے نئیں وکدےسناکرخوب داد وصول کی ،بڑی شاندار تقریب تھی،تقریب میں لہوگرمایا گیا، وزیراعظم نے اپنے...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی جنگ کے قریب تھے، میں نے اپنے اہلکاروں سے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو فون کرو، تجارت اور ملاقاتوں کا آغاز کرو۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ تجارت کو دشمنیاں ختم کرنے اور امن قائم کرنے کیلئے استعمال کررہا ہوں، اب دونوں فریق خوش ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی پاکستان سے بہت عمدہ بات چیت ہوئی ہے، ہم پاکستان کو نظرانداز نہیں کرسکتے کیونکہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت کے معاملے میں تو وہ پریقین تھے تاہم پاکستان سے بھی تجارت پر بات کی۔ پاکستان کی خواہش ہے...
بھارت کیساتھ مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کیلئے پرعزم ہیں: پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ جنگ بندی کے لئے پاکستان نے امریکی صدر کے کردار کو سراہا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کے لئے پرعزم ہے، صورتحال اب بھی نازک اور غیر یقینی کا شکار ہے۔عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر اہم اور حل طلب معاملہ ہے، مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جانا چاہئے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان...
مقبوضہ کشمیر، سری نگر (نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گزشتہ روز کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کے قرض پر نظر ثانی کرنا چاہئے ،انہوں نےالزام لگایا گیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی مالی معاونت کر رہا ہے،جبکہ پاکستان نے اس اقدام کو بھارت کی مایوسی کے ثبوت کے طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا ایک بار پھر ناکام ہوا ۔راج ناتھ سنگھ نے مغربی بھارت میں فضائیہ کے ایک اڈے پر فوجیوں کو بتایا کہ مجھے یقین ہے کہ آئی ایم ایف سے آنے والے ایک ارب ڈالر کا بڑا حصہ دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کی فنڈنگ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔انہوں...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایک تشویشناک پیشرفت میں بھارت نے دریائے چناب کو بیاس اور راوی دریاؤں سے ملانے کے منصوبے پر کام تیز کر دیا ہے، تاکہ پاکستان کو پانی سے محروم کرنے کا اپنا مذموم منصوبہ مکمل کر سکے۔پاکستان کے معروف ماہر آبی وسائل، انجینئر ارشد ایچ عباسی نے اپنی تازہ رپورٹ “چناب کے چوراہے پر: استحصال کی بجائے تحفظ کی اپیل” میں دریائے چناب کے مستقبل کے حوالے سے ایک سنگین انتباہ جاری کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی حکومت کی فوری توجہ اس امر کی جانب مبذول کرائی ہے کہ بھارت دریائے چناب کو بیاس سے جوڑنے کے لیے جسپہ ڈیم کے ذریعے کام کر رہا ہے۔ اس منصوبے کے لیے بھارت کے 2011–2012 کے بجٹ...

دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو مٹا نہیں سکتی، قومی استحکام کا دارومدار معاشی مضبوطی پر ہے: رضوان سعید شیخ
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) یومِ تشکر کے موقع پر واشنگٹن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ میں پاکستان کے سفیر، رضوان سعید شیخ نے جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال، بھارتی جارحیت اور پاکستان کے مؤقف پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان دنیا کے حساس ترین خطے میں واقع ہے جہاں کی تاریخ قیام پاکستان سے قبل ہی پیچیدہ محرکات سے عبارت رہی ہے، اور گذشتہ اٹھتر برس کے واقعات نے ان پیچیدگیوں کو مزید بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بخوبی اندازہ ہے کہ جنوبی ایشیا میں کسی بھی کشیدگی کے اثرات نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے امریکی...
امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بہت سی وجوہات کے سبب نیوکلیئر جنگ کا تو لفظ ہی غلیظ ہے۔ یہ وہ بدنما ترین چیز ہے، جو کبھی رونما ہوسکتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان اور بھارت اسکے بہت قریب تھے، کیونکہ ایک دوسرے سے نفرت عروج پر تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی امور میں انہیں زندگی میں آج تک جس بات پر سب سے زیادہ سراہا گیا ہے، وہ پاک بھارت جنگ بندی کامیاب بنانا ہے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانیوں کی ذہانت اور ان کے ناقابل یقین حد تک...
حالیہ دنوں میں پہلگام واقعے اور اس کے بعد جنگی صورتحال کے دوران پاکستان کے چوٹی کے سیاسی رہنما نواز شریف کی جانب سے بھارت کی مذمت میں کوئی بیان نہ آنے کی وجہ کیا رہی؟ اس بھید سے رانا ثنا نے پردہ اٹھا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’بھارتی رافیل کو تباہ کرنے والا جے ایف 17 تھنڈر نواز شریف نے بنایا تھا‘، مریم نواز کی ویڈیو وائرل مسلم لیگی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے نجی ٹیلیویژن پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میاں نواز شریف خاموش نہیں تھے انہوں نے پیچھے رہتے ہوئے وفاق اور حکومت پنجاب کی رہنمائی کی اور مشورے دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر میاں نواز شریف اس معاملے...
کراچی قونصل آن فارن ریلیشز کے تحت "پاکستان بھارت کی حالیہ جنگ" کے حوالے سے جنوبی ایشیاء بحران اور اس تنازع کے پاکستان بھارت پر اثرات کے عنوان سے قائدِاعظم میوزیم میں سیمینار منعقد کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت پر واضح برتری حاصل کی ہے، تینوں افواج کے سربراہان نے شاندار حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا، بھارت مسئلہ کشمیر کو دفن کرنا چاہتا تھا لیکن وہ دوباہ اجاگر ہو گیا۔ کراچی قونصل آن فارن ریلیشز کے تحت "پاکستان بھارت کی حالیہ جنگ" کے حوالے سے جنوبی ایشیاء بحران اور اس تنازع کے پاکستان بھارت پر اثرات کے عنوان سے قائدِاعظم میوزیم میں سیمینار منعقد کیا گیا۔ مقررین نے خطاب میں...
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے حالیہ دہشتگردی کو جواز بنا کر 2 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت تنازع: اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کے اہم اجلاس میں کیا ہوا؟ عاصم افتخار نے انکشاف کیا کہ حالیہ برسوں میں ہزاروں نامعلوم اور بے شناخت قبریں سامنے آئی ہیں، جو بھارتی مظالم کی نشاندہی کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت مظالم چھپانے کے لیے اجتماعی قبروں کی تحقیقات سے گریز کر رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں لاپتا افراد کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد عاصم...
بھارت نےپاکستان کے ساتھ ایک اور جنگ چھیڑ دی،ایک بار پھر آبی جارحیت کی تیاری شروع کردی۔ پاکستان کو پانی کی سپلائی کم کرنے کے دریائے چناب پر نئے منصوبے بنانے لگا۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی ”روئٹرز“ نے اپنی تازہ رپورٹ میں بھارت کی پاکستان کے خلاف آبی جارحیت پر مبنی ایک نیا اور مذموم منصوبہ بے نقاب کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت پاکستان کے لیے مختص دریائے چناب کے پانی کو روکنے کے لیے متعدد نئے منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہے، جن میں رنبر کینال کی وسعت سرفہرست ہے۔ بھارت دریائے چناب پر واقع رنبر کینال کو 120 کلومیٹر تک طویل کرنے کا منصوبہ بنا چکا ہے، جو اس وقت پاکستانی...
امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ—فائل فوٹو امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو مٹا نہیں سکتی۔واشنگٹن میں یوم تشکر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے اثرات سے عالمی برادری بخوبی واقف ہے۔رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ امریکی قیادت نے کشیدگی میں کمی لانے کے لیے نمایاں کردار ادا کیا، واقعاتی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے پہلگام کا اسکرپٹ پہلے سے لکھا جا چکا تھا۔ یہ بھی پڑھیے امریکی انتظامیہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کا فروغ ترجیح ہے: رضوان سعید شیخ پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی نازک ہے، رضوان سعید عوام کا حکومتِ پاکستان پر بھارت کو جواب دینے...
لندن (نیوزڈیسک) پاک بھارت مختصر جنگ کے بعد بھارت کا آبی حملہ کرنے کی تیاریاں، دریائے سندھ کا پانی بھی کم کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔ انٹرنیشنل میڈیارپورٹس کے مطابق 22 اپریل کے حملے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حکام کو دریائے چناب، جہلم اور سندھ پر پانی روکنے کا عمل تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی ۔ یہ تینوں آبی ذخائر دریائے سندھ کی شاخیں ہیں اور انہیں بنیادی طور پر پاکستان کے استعمال کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ دریائے چناب پر واقع رنبیر نہر کی لمبائی کو دگنا کر کے 120 کلومیٹر تک بڑھانا ہے جو بھارت سے گزر کر پاکستان کے اہم زرعی مرکز پنجاب کے علاقے تک جاتی ہے، یہ...
پاکستان ایک پر امن اور امن پسند ملک ہے ، ہماری امن سے محبت کو ہماری کمزوری ہر گز نہ سمجھا جائے چین کے اورناچل پردیش پر اقدامات کی رپورٹس دیکھی ہیں،چین کی خومختاری کی حمایت کرتے ہیں ہمارے پاس بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی اور دہشت گردوں کی سرپرستی کے شواہد موجود ہیں بھارت خود دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی ہفتہ وار بریفنگ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جب بھی مذاکرات ہوں گے کشمیر پر بات چیت ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برداری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو جارحیت سے روکے ، بھارت کا پہلگام واقعے کی تحقیقات...
جنگ بندی کا خیرمقدم کرتا ہوں تنازع کسی کے مفاد میں نہیں ہے ، ڈیوڈ لیمی کی اسحاق ڈار سے گفتگو برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور بھارتیوں نے جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے ، برطانوی وزیر خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور کہا کہ برطانوی پاکستانی اور برطانوی انڈین جنگ بندی کا خاص طور پر خیرمقدم کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے برطانوی سیکرٹری خارجہ کا پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی حالیہ صورتحال، بالخصوص پاک بھارت جنگ بندی پر تفصیلی بات چیت کی۔نائب وزیراعظم نے برطانوی سیکرٹری خارجہ کو بھارت کی بلااشتعال اور...
نائب وزیر داخلہ ابراہیم صدر کو طالبان امیر ملا ہیبت اللہ کے نہایت قریب بھی سمجھا جاتا ہے طالبان حکومت اور بھارت کی جانب سے اس خفیہ دورے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی طالبان حکومت کے نائب وزیر داخلہ بھارت کے خفیہ دورے پر گئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا کہ نائب وزیر داخلہ ابراہیم صدر بھارت کے خفیہ دور پر گئے تھے ۔بی بی سی کے مطابق اس دورے کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ جاتی ہے کہ یہ پاک بھارت کشیدگی کے عروج کے دنوں میں کیا گیا اور ابراہیم صدر کو طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ کے نہایت قریب بھی سمجھا جاتا ہے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا...
پہلگام واقعے کے بعد سے بھارت سفارتی تنہائی کا شکار ہو گیا۔ دنیا میں کسی بھی ملک نے اس کے بیانیے کو مانا نہ ہی اس کا ساتھ دیا۔ اگر دیکھا جائے تو اس واقعے کی آڑ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر ایک مقدمہ بنانے کی کوشش کی جو نہ صرف یہ کہ بری طرح سے ناکام ہوئی بلکہ یہ کوشش بھارت ہی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گئی۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان آج میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ بغیر تحقیقات آپ نے ایک ملک پر حملہ کر کے اس کی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبرنگار خصوصی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستان بھارت کشیدگی اور پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی حالیہ صورتحال بالخصوص پاکستان بھارت جنگ بندی پر تفصیلی بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان برطانیہ دو طرفہ تعلقات پر بھی وسیع بات چیت کی۔ تجارت، معاشی تعاون اور ترقیاتی شراکت داری میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق پاکستان پر لگائے گئے الزامات کے کوئی ثبوت نہیں دکھائے۔ ڈیوڈ لیمی نے...
اسلام آباد؍ کراچی (نمائندہ خصوصی+ این این آئی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت کے منفی رویہ کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر متاثر ہو سکتا ہے، جو خطے اور دنیا کے لیے خطرناک ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حالیہ کشیدگی میں پاکستان نے عسکری اور سفارتی سطح پر اہم کامیابیاں حاصل کیں اور دنیا پر واضح کیا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا مگر دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ بلاول بھٹو کے مطابق، مذاکرات میں مسئلہ کشمیر کی شمولیت پاکستان کی بڑی سفارتی فتح ہے، جبکہ بھارت ہمیشہ اسے اندرونی معاملہ قرار دیتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سیز فائر کو...
اسلام آباد(آئی این پی )ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے دشمن کی ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جوہری تابکاری کے حوالے سے بھارتی رپورٹس بے بنیاد ہیں، بھارت پروپیگنڈے سے یہ حقیقت جھٹلا نہیں سکتا، چین کی جانب سے اروناچل پردیش کو اپنا علاقہ قرار دینے سے متعلق رپورٹس دیکھی ہیں، ہم چین کی خود مختاری اور سالمیت کی حمایت کرتے ہیں۔جمعہ کو ہفتہ وار میڈیابریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاک بھارت جھڑپوں میں جوہری تابکاری کے حوالے سے بھارتی رپورٹیں بے بنیاد ہیں، جنگ بندی پر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز 10 مئی سے وقتا فوقتا رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کے دوران پاکستان اور بھارت...
مودی حکومت نے بھارت میں تمام پاکستانی گانے معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم سپاٹی فائے سے ہٹا دیے جس پر شائقین موسیقی میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق ویب سیریز یا پوڈکاسٹس پر یہ پابندیاں صرف سپاٹی فائے تک محدود نہیں رہیں بلکہ یوٹیوب میوزک سے پاکستانی گانے، فلم صنم تیری قسم کے پوسٹر سے اداکارہ ماورا حسین کی تصویر، فلم رئیس کے پوسٹر سے ماہرہ خان کی تصویر کو بھی حذف کر دیا گیا۔ بھارتی میوزک کمپنی زی میوزک نے پہلے اپنے یوٹیوب چینل پر موجود گانوں سے مشہور گلوکار عاطف اسلم کا نام ہٹایا اور اب بھارت نے معروف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے پاکستان کے تمام گانے ہٹا دیے۔ واضح رہے کہ بھارت میں پہلے پاکستانی...
امریکا کے صدر ٹرمپ کی مداخلت پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک دفعہ پھر جنگ بندی ہوگئی۔ اب دونوں ممالک کے سفارت کار کسی غیر جانبدار مقام پر مذاکرات کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے ایک دفعہ پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان وجہ تنازع کشمیر کے مسئلہ کا حل تلاش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلگام میں دہشت گردی کے واقعے پر مختصر جنگ میں کس ملک نے کتنی برتری حاصل کی اس بارے میں دفاعی مبصرین مستقل اپنی آراء کا اظہار کررہے ہیں مگر یہ حقیقت ہے کہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف آباد لاکھوں خاندان ایک دفعہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے تھے اور مختصر لڑائی میں شہریوں کی...
پاکستانی قوم نے یوم تشکر ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دشمن کے ساتھ وہ کیا جسے دنیا یاد رکھے گی، اب کامل یقین ہے کہ آبی وسائل کی تقسیم، جموں و کشمیر تنازعہ سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کو انصاف کے تقاضوں کے مطابق حل کرنے کے لیے مستقل امن کا راستہ اپنایا جائے گا۔ بلاشبہ ہماری مسلح افواج نے نہ صرف بھارت کی عسکری حکمتِ عملی کو شکست دی بلکہ مغربی دنیا کے عسکری ماہرین کو بھی حیران کردیا۔ درحقیقت پاکستانی فوج محض ایک دفاعی قوت نہیں بلکہ ایک ایسی پیشہ ور فوج ہے جو ہر سطح پر کسی بھی چیلنج کا سامنا کرسکتی ہے۔ عسکری تجزیہ کاروں نے پاکستان کی...
بھارت نے پاکستان کا پانی کم کرنے کے لیے دریا سے خود کے لیے زیادہ پانی حاصل کرنے کے منصوبوں پر غور شروع کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام ڈراما کامیاب کرنے کے لیے مودی نے کیا اقدامات کیے، گھر کے بھیدی نے بتادیا رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت پاکستان کے لیے مختص اور اس کے کھیت سیراب کرنے والے دریائے چناب میں کنال کو وسیع کرنا چاہتا ہے اور اس کے علاوہ بھی دیگر منصوبوں پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے اس کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے دریائے سندھ کے نظام کے استعمال کو منظم کرنے والا سنہ 1960 کے سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر معطل کردیا...
جماعت اسلامی کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ دنیا جان گئی ہے کہ بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ عالمی امن کے لیے خطرہ اور خطے میں ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بھارت، اسرائیل جنگی جنون میں پاگل ہوکر انسانیت کے قتلِ عام پر آمادہ ہیں، اِن کے اس احمقانہ جنگی جنون کو ختم کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ سید ابوالاعلی مودودی نے پاکستان میں اقامتِ دین، دفاعِ مملکتِ خداداد اور آئین کی فرمانروائی، عدل و انصاف کے نظام پر مبنی مضبوط نظریات کو فروغ دیا، ملک میں فرقہ واریت، انتہاپسندی، شدتِ جذبات کے بجائے اتحادِ امت، سیاسی آئینی جمہوری اقدار اور اخلاقیات کی...
لاہور میں یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کا بہت گہرا رشتہ ہے، چین کا وقت پر پاکستان کیلئے واضح مؤقف اہمیت کا حامل تھا، اداروں کی اپنی تکریم اور اصول و ضوابط ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے ذہن پر جنگی جنون سوار ہے، مودی کی غلط فہمی دور ہوگئی، بھارت کو اپنے 6 طیارے گنوانا پڑے۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی مودی کی غلط فہمی دور ہوگئی، بھارت کو اپنے 6 طیارے گنوانا پڑے۔ لاہور میں یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کا بہت گہرا رشتہ ہے، چین کا وقت پر پاکستان...
بھارت پاکستان کو پانی کی سپلائی کم کرنے کیلئے نئے منصوبوں پر غور کر رہا ہے، رائٹرز WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)خبر ایجنسی رائٹرز نے دعوی کیا ہے کہ بھارت پاکستان کو پانی کی سپلائی کم کرنے کیلئے نئے منصوبوں پر غور کر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت پاکستان کیلئے مختص دریائے چناب پر نہر کو وسعت دینے کے منصوبے پر غور کر رہا ہے،یہ منصوبہ پاکستان کی جانب پانی کے بہا و کو کم کر سکتا ہے۔بھارت کا دریائے چناب پر رنبیر نہر کی لمبائی 120 کلومیٹر کرنے کا منصوبہ ہے ، بھارت چناب کے پانی کا استعمال 40کیوبک میٹر سے بڑھا کر150کیوبک میٹر فی سیکنڈ کریگا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے...
چیئرمین پیپلزپارٹی اور برطانوی وزیرخارجہ کی ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی سمیت دوطرفہ تجارتی، سماجی اور ثقافتی تعلقات پر گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں کے درمیان پاک بھارت حالیہ کشیدگی سمیت دوطرفہ تجارتی، سماجی اور ثقافتی تعلقات پر گفتگو کی گئی۔ بلاول بھٹو اور ڈیوڈ لیمی کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں اضافے اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔
تصویر بشکریہ حافظ نعیم الرحمان فیس بک اکاؤنٹ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، پاکستان کو فتح ملی۔لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر عباس پور میں یومِ تشکر کی تقریب میں امیرِ جماعتِ اسلامی نے شرکت کی اور خطاب میں کہا کہ قوم متحد ہے، حکومت سے امید ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کرائے گی۔انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، پاکستان کو فتح ملی۔حافظ نعیم نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جارحیت کی وجہ سے خطے میں امن کی صورتحال میں بگاڑ پیدا ہوئی، بھارت کی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے دشمن کی ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا اور یہ ایک ایسی حقیقت ہے جو پروپیگنڈے کے ذریعے جھٹلائی نہیں جا سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے اروناچل پردیش پر رپورٹس دیکھی ہیں، ہم چین کی خودمختاری اور سالمیت کی حمایت کرتے ہیں۔ صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت جھڑپوں میں جوہری تابکاری کے حوالے سے بھارتی رپورٹیں بے بنیاد ہیں، جنگ بندی پر پاک...
وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ برطانوی اور پاکستانی دونوں راہنمائوں نے خطے کی صورتحال پر بات چیت کی ہے جبکہ پاکستانی وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کو بھارت کے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزی کے بارے میں آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ کو پاکستان میں خوش آمدید کہا، ملاقات میں پاک بھارت جنگ بندی سمیت علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ دونوں راہنمائوں نے خطے کی صورتحال پر بات چیت کی ہے جبکہ اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ کو بھارت...
بھارتی جارحیت سے شہید و زخمی افراد کو پاکستان حکومت کی جانب سے دیئے گئے پیکیج کے تحت شہدا کے ورثا کو ایک کروڑ روپے، شدید زخمیوں کو 20 لاکھ اور دیگر زخمیوں کو 10 لاکھ روپے فی کس دیئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے بھارتی جارحیت سے شہید و زخمی افراد کو معاوضوں کی ادائیگی کیلئے رقم حکومت آزاد کشمیر کو فراہم کر دی۔ حکومت پاکستان کی جانب سے 532.000 ملین روپے حکومت آزاد کشمیر کو فراہم کئے گئے ہیں۔ پاکستان حکومت کی جانب سے دیئے گئے پیکیج کے تحت شہدا کے ورثا کو ایک کروڑ روپے، شدید زخمیوں کو 20 لاکھ اور دیگر زخمیوں کو 10 لاکھ روپے فی کس دیئے جائیں گے۔ ایس ڈی ایم...
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کنٹرول لائن پر بسنے والوں کی حفاظت یقینی بنائے، قوم متحد ہے، حکومت سے امید ہے کشمیر کا مسئلہ حل کرائے گی، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، کشمیر اور پاکستان یک جان ہیں۔ یوم تشکر منانے کے لیے حافظ نعیم الرحمان آزاد کشمیر کنڑول لائن پر پہنچ گئے، کشمیریوں کے ساتھ مل کر کنٹرول لائن عباس پور پر یوم تشکر منایا، اُن کا آزاد کشمیر میں جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا گیا اور پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے گئے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ...
پاک،بھارت کشیدگی کے باوجود افغان تجارتی سامان کے ٹرک واہگہ کے راستے بھارت روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاک،بھارت کشیدگی کے باوجود افغانستان سے تجارتی سامان کے 5 ٹرک واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہو گئے جو سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کئی ہفتوں سے نیشنل لاجسٹک سیل کے تحت واہگہ پورٹ پر کھڑے تھے اور بالآخر بھارت جانے کی اجازت دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق افغان تجارتی سامان جس میں خشک میوہ جات شامل ہیں، سے لدے ان ٹرکوں کو پاکستانی ڈرائیوروں نے بھارتی حدود میں منتقل کیا، جنہیں بھارتی حکومت کی جانب سے 24 گھنٹے کے انٹری پرمٹ جاری کیے گئے تھے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب...
طالبان حکومت کے نائب وزیر داخلہ بھارت کے خفیہ دورے پر گئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے ’’بی بی سی پشتو‘‘ نے دعویٰ کیا کہ نائب وزیر داخلہ ابراہیم صدر بھارت کے خفیہ دور پر گئے تھے۔ بی بی سی کے مطابق اس دورے کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ جاتی ہے کہ یہ پاک بھارت کشیدگی کے عروج کے دنوں میں کیا گیا اور ابراہیم صدر کو طالبان کے امیر ملا ہبتہ اللہ کے نہایت قریب بھی سمجھا جاتا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ابراہیم صدر کو طالبان حکومت کے اہم اور اسٹریٹیجک سیکیورٹی کے امور میں مہارت کے باعث فیصلہ سازی میں اہمیت دی جاتی ہے۔ بھارتی اخبار...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے ایک کمزور بنیاد پر غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ جارحیت کا مظاہرہ کیا تاہم بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستان ہمیشہ ایک قدم آگے رہا۔یہ حقیقت کہ ہندوستان نے پہلگام حملے میں مبینہ طور پر پاکستانی ملوث ہونے کا کوئی ثبوت پیش کرنے یا غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پاکستان کی پیشکش کو قبول کرنے کا انتخاب نہیں کیا ہے، بھارت کا یہ عمل اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ یہ اس کا پہلے سے سوچی سمجھی جارحیت کا جنون ہے۔ مزید برآں بھارت کی جانب سے پاکستان میں حملے شہری اہداف پر کیے گئے، پاکستان نے اپنے دفاع میں ذمہ داری اور جارحانہ انداز میں...
سٹی 42 : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات ہوئی ، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈلیمی پاکستان کے دورے پر ہیں، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد ڈیوڈ لیمی نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں پر پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک برطانیہ دوطرفہ تجارتی، سماجی اور ثقافتی تعلقات میں اضافے اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعہ16 مئی , 2025
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پر پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: مودی سن لیں سندھو میں پانی بہے گا یا خون، بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے جمعے کے روز برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات کی، ملاقات میں پاک برطانیہ دوطرفہ تجارتی، سماجی اور ثقافتی تعلقات میں اضافے اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل برطانوی سیکریٹری خارجہ نے وزارت خارجہ کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں...
وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت کو معلوم نہیں تھا کہ کس قوم کو للکار رہا ہے۔کراچی میں واقع گورنر ہاؤس سندھ میں یومِ تشکر کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے گھروں، مسجدوں اور آبادیوں پر حملہ کیا۔ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ پاکستان نےحملہ کرنے والے مقامات پر جواب دیا، پاکستان کی یہ جیت کشمیر کے نوجوانوں کی جدوجہد کا جواب ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کر دیا ہے۔
نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں دو طرفہ امور اور پاک بھارت جنگ بندی کے بعد کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اسلام آباد میں دفترِ خارجہ آمد پر اسحاق ڈار نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور دفترِ خارجہ کے حکام سے ان کا تعارف کروایا۔ بھارت نے پاکستان پر لگائے گئے الزمات کے کوئی ثبوت نہیں دکھائے: برطانوی وزیر خارجہڈیوڈ لیمی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی قیادت نے جنگ بندی کے حوالے سے متاثر کن کردار ادا کیا، ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے برطانوی وزیرِ خارجہ کو پاکستان کے پہلے دورے پر خوش آمدید کہا، ملاقات...
سکھ فار جسٹس کے سربراہ اور خالصتان تحریک کے سینیئر رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت آدم پور ایئربیس کو پاکستان کے خلاف نیوکلر جنگ کے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے لہٰذا سکھ برادری یہ ایئربیس بند کردے گی۔ یہ بھی پڑھیں: جنگ میں بھارتی سکھ پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہونگے، ٹینکوں کا رخ موڑ دیں گے، گرپتونت سنگھ پنوں اپنے ویڈیو پیغام میں گرپتونت سنگھ نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ جوہری تنازعہ شروع کرنے کے لیے ہم پنجاب کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خالصتان کے حامی سکھ آدم پور ایئر بیس کو مستقل طور پر بند کرنے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی جس دوران جنوبی ایشیا میں حالیہ پیشرفت بالخصوص پاک بھارت جنگ بندی کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے سیکرٹری خارجہ لیمی کا پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر پرتپاک استقبال کیا اور برطانوی سیکرٹری خارجہ کو بھارت کے بلااشتعال اور جنگجوانہ اقدامات سے آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملکی خودمختاری،بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹرکی خلاف ورزی ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔ بھارت نے 38 روہنگیا مہاجرین کو سمندر میں پھینک دیا اسحاق ڈار...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج خطے میں برابری کا توازن بحال ہو چکا ہے۔گورنر ہاؤس کراچی میں یومِ تشکر کی تقریب میں وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، شہداء کے اہلِ خانہ، طلباء اور طالبات نے شرکت کی۔تقریب سےخطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں جو عزت ملی اس کی مثال نہیں ملتی، آج خطے میں برابری کا توازن بحال ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا، ہماری فوج نے بھارت کے شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا۔کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ دوست ممالک بھی کھل کر ہماری حمایت کر رہے ہیں۔
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل—فائل فوٹو برطانیہ میں پاکستان ہاؤس لندن میں یومِ تشکر کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر برٹش پاکستانی اراکینِ پارلیمنٹ کے علاوہ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی کے لیے برطانیہ کا رویہ بڑا مثبت رہا، پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی میڈیا کا کردار بھی بہت ہی اچھا رہا۔ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہر مشکل وقت میں اکٹھے ہو جاتے ہیں، بھارت تحقیقات پر آمادہ ہو جاتا تو اس سبکی سے...
کراچی(شوبز ڈیسک)سینئر اداکار جاوید شیخ نے بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت تو کئی سال سے بلوچستان اور گلگت بلتستان پر قبضے کے خواب دیکھ رہا تھا لیکن اب اسے پاکستان کی طاقت کا اندازہ ہوگیا۔ جاوید شیخ نے نجی ٹی وی کے خصوصی پروگرام یومِ تشکر میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بھارت کی شکست اور پاکستان کی فتح پر کھل کر گفتگو کی۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید شیخ نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ کافی عرصے سے پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کی کوششیں کی جارہی تھیں اور حالیہ دنوں میں بھارت کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جب بھی مذاکرات ہوں گےکشمیر پر بات چیت ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برداری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو جارحیت سے روکے، بھارت کا پہلگام واقعے کی تحقیقات جاری ہونے کا اعتراف اس حوالے سے پاکستانی بیانات پر مہر تصدیق ثبت کرتا ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کےدوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت کی جارحیت کی وجہ سے خطے میں امن کی صورتحال میں بگھڑ پیدا ہوئی، مسلح افواج نے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے لیے جوابی کارروائی کی اور آپریشن بنیان مرصوص کا انعقاد کیا، ہمارے جواب کے پیچھے محرکات سب کے...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)پاکستان کا پانی روکنے کیلئے بھارت نے دریائے چناب پر نہر کی توسیع سمیت نئے آبی منصوبوں پر غور شروع کردیا ہے، نئی دہلی یہ اقدام پہلگام واقعے کے ردعمل میں کررہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پہلگام واقعے کو جواز بناتے ہوئے دہلی نے دریائے سندھ کے پانی کے نظام پر 1960 میں کیے گئے سندھ طاس معاہدے ( انڈس واٹر ٹریٹی) کو معطل کردیا ہے ۔ پاکستان نے اس واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے جس میں مسلح افراد نے 26 سیاحوں کو ہلاک کردیا تھا، تاہم اس کے بعد بھارت نے پاکستانی سرزمین پر میزائل اور ڈرون حملے کیے جس کے جواب میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستان نے...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں انہوں نے پاک بھارت کشیدگی اور پاکستان کے موقف سے اگاہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے برطانوی سیکرٹری خارجہ کا پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی حالیہ صورتحال، بالخصوص پاک بھارت جنگ بندی پر تفصیلی بات چیت کی۔ نائب وزیراعظم نے برطانوی سیکرٹری خارجہ کو بھارت کی بلااشتعال اور جارحانہ کارروائیوں سے آگاہ کیا اور بھارتی کارروائیوں کو پاکستان کی خودمختاری، بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ چارٹر اور بین الریاستی تعلقات کے اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ...

بھارتی حملے کے دوران بھولاری ایئر بیس پر پاکستانی طیارے کو بھی نقصان پہنچا، سابق ایئر مارشل مسعود اختر کا دعویٰ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ریٹائرڈ پاکستانی ایئر مارشل مسعود اختر نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے کیے گئے حملے کے دوران بھولاری ایئربیس پر کھڑا پاکستان کا ایک اے ڈبلیو اے سی ایس (Airborne Warning and Control System) طیارہ تباہ ہوا۔انہوں نے بتا یا کہ بھارت نے بھولاری ایئر بیس پر چار براہموس میزائل داغے۔ اس دوران ہمارے پائلٹس نے اپنے قیمتی اثاثہ جات بچانے کی بھر پور کوشش کی لیکن چوتھا میزائل بھولاری ایئر بیس پر موجود ہینگر کو لگا جہاں ہمارا AWACSطیارہ کھڑا تھاجسے نقصان پہنچا۔ پاکستانی مارکیٹ میں سستی ترین الیکٹرک گاڑی کی انٹری، قیمت کیا ہے؟ واضح رہے کہ بھارت نے 6اور 7مئی کی درمیانی شب بزدلانہ...
نجی ٹی وی سے گفتگو میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے پر غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش کی ہے، موجودہ صورتحال میں چین، ترکیہ اور سعودی عرب کا کردار قابل تحسین ہے اور بھارت کا مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرنا پاکستان کی سفارتی فتح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت کے منفی طرز عمل کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر متاثر ہو سکتا ہے، جو خطے اور دنیا کے لیے خطرناک ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حالیہ کشیدگی میں پاکستان نے عسکری اور سفارتی سطح پر اہم کامیابیاں حاصل کیں اور دنیا پر واضح کیا کہ پاکستان...
بھارتی حکومت نے پاکستان کے پرچم سمیت پاک فوج سے اظہار محبت اور پاکستان کی حب الوطنی بیدار کرنے والی دیگر اشیا کی آن لائن فروخت پر ایمازون اور فلپ کارٹ سمیت دیگر پلیٹ فارمز کو نوٹسز جاری کردیے۔ بھارت کے مرکزی وزیر نے اپنی ایکس پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے شکایات کے بعد ایمازون، فلپ کارٹ، دی فلیگ کمپنی، یوبائے انڈیا، اٹسے اور دی فلیگ کارپوریشن کو پاکستانی پرچم سمیت دیگر پاکستان سے اظہار محبت کے لیے استعمال ہونے والی دیگر اشیا کی آن لائن فروخت پر نوٹسز بھجوا دیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام پلیٹ فارمز اور کمپنیوں کو فوری طور پر پاکستان پرچم سمیت وہاں کی دیگر مصنوعات کی تصاویر اور ویڈیوز ہٹانے اور فروخت...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاک بھارت جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر برطانیہ کی تعریف کی ہے جمعے کے روز نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان کے دورے پر آئے برطانوی خارجہ سیکریٹری ڈیوڈ لیمی نے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی، وزارت خارجہ آمد پر اسحاق ڈار نے برطانوی سیکریٹری خارجہ کا پرجوش استقبال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے خلاف صرف اپنا حق دفاع استمال کیا، اسحاق ڈار کی فرانسیی ہم منصب سے گفتگو دونوں رہنماؤں میں گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی کے حوالے سے برطانیہ کے تعمیری اور مثبت کردار کی تعریف کی، دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کی تمام جہتوں پر بات...
پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جب بھی مذاکرات ہوں گےکشمیر پر بات چیت ہوگی. ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برداری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو جارحیت سے روکے. بھارت کا پہلگام واقعے کی تحقیقات جاری ہونے کا اعتراف اس حوالے سے پاکستانی بیانات پر مہر تصدیق ثبت کرتا ہے۔اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کےدوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت کی جارحیت کی وجہ سے خطے میں امن کی صورتحال میں بگھڑ پیدا ہوئی. مسلح افواج نے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے لیے جوابی کارروائی کی اور آپریشن بنیان مرصوص کا انعقاد کیا. ہمارے جواب کے پیچھے محرکات سب کے سامنے واضح تھے۔ترجمان...
حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے اثرات ایک بار پھر فن و ثقافت پر نظر آنے لگے ہیں۔ معروف پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر کو بالی ووڈ فلم میرے برادر کی دلہن کے پوسٹر اور ساؤنڈ ٹریک کور سے ہٹا دیا گیا ہے۔ فلم میں علی ظفر نے اہم کردار نبھایا تھا اور ان کے گانے فلم کی موسیقی کا نمایاں حصہ تھے، مگر اب سوشل میڈیا اور مختلف میوزک پلیٹ فارمز پر جاری کی گئی نئی کور تصاویر میں ان کی موجودگی غائب ہے۔ فلم میں ان کے ساتھ معروف اداکارہ کترینہ کیف نے بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی و عسکری سطح پر ایک...
امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے پاکستانی طیارے مار گرانے کے بھارتی دعوے کو بکواس اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ بھارتی ٹی وی پروگرام میں صحافی کے سوال پر فیئر نے صاف الفاظ میں کہا کہ بھارتی ائیر فورس کا دعویٰ غیر مصدقہ ہے اور اس کی کوئی عالمی سطح پر تصدیق نہیں ہوئی۔ انہوں نے بھارتی میڈیا کی اس رپورٹ کو بھی رد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت نے پاکستان کی 20 فیصد ایئرفیلڈز کو نقصان پہنچایا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 نہیں بلکہ 6 جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی ہماری خودمختاری کو چیلنج...
لیفٹینیٹ جنرل (ر) عبدالقیوم—فائل فوٹو صدر ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹینیٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ بھارت کا پاکستان کو تقسیم کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا، پاکستان نے بھارت کو ابھی صرف ٹریلر دیا ہے پکچر ابھی باقی ہے۔راولپنڈی میں یومِ تشکر کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایکس سروس مین سوسائٹی کا کہنا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو ختم نہیں کر سکتا، کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہونا چاہیے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ پاکستان کے کئی طیارے گرانے کا بھارتی دعویٰ بکواس ہے، امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر امریکی دفاعی تجزیہ کار نے بھارتی میڈیا کے پاکستان کی 20...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) یوم تشکر پر سینیٹ اجلاس میں ارکانِ سینیٹ نے افواجِ پاکستان کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمیں اپنے دوست ممالک پر فخر ہے جو مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے، ہمیں اپنی بہادر افواج اور میڈیا پر ناز ہے جنہوں نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں دشمن کا مقابلہ کیا۔سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مودی کو اپنے رافیل طیاروں اور مہنگے ہتھیاروں پر بڑا غرور تھا مگر ہماری پاک فضائیہ نے ایک رات میں یہ غرور خاک میں ملا دیا۔بیرسٹر علی ظفر نے مزید...
اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے اروناچل پردیش کو اپنا علاقہ قرار دینے سے متعلق رپورٹس دیکھی ہیں، ہم چین کی خود مختاری اور سالمیت کی حمایت کرتے ہیں۔ صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ پاک بھارت جھڑپوں میں جوہری تابکاری کے حوالے سے بھارتی رپورٹیں بے بنیاد ہیں، جنگ بندی پر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز 10 مئی سے وقتاً فوقتاً رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی صورتحال رہی، بھارت کی جارحیت کی وجہ سے خطے میں امن کی صورتحال بگڑی۔ بھارت کی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے دشمن کی...

پاک فضائیہ کو مشقوں کیلئے دعوت نامے۔۔ کون سے ممالک میں نصاب کے طور پر پڑھایا جائے گا؟ پی اے ایف کے دنیا بھر میں چرچے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب جنوبی ایشیا کے افق پر ایک نیا باب رقم ہوا، جب دو ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی تاریخی فضائی جھڑپ نے نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سطح پر توجہ حاصل کی۔ اس جھڑپ میں پاکستان کی فضائیہ نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت، جدید ٹیکنالوجی، اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا بھر کے ماہرین کو حیرت زدہ کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق اس معرکے میں بھارت کے 6 جنگی طیارے تباہ کیے گئے، جن میں ایک جدید رافیل طیارہ بھی شامل تھا۔ مقابلے کے دوران پاکستان نے صرف 42 جنگی طیارے تعینات کیے، جب کہ بھارت کی جانب سے 72 طیارے فضا...
پاکستان میں سیاسی سیز فائر ملک اور سسٹم کیلئے بہتر ہے، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی سیزفائر ہونا چاہیے، یہ ملک اور سسٹم کیلے بہترہے۔پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے بیرسٹر گوہر نے بیک ڈور اور فرنٹ ڈور رابطوں کی تردید کر دی۔ کہا بانی پی ٹی آئی کبھی ڈیل نہیں کریں گے وہ اور انکی اہلیہ جیل میں ہیں، اب بہت ہوگیا معاملات سلجھانے کی ضرورت ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سیاسی کمیٹی ، ورکرز پارٹی کو نقصان نہ پہنچائیں انہیں نہیں معلوم تو نہ بولیں، میری بانی سے جو بھی...
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر مخصوص مدت یا تاریخ تک محدود نہیں، سیکیورٹی ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کسی مخصوص مدت یا تاریخ تک محدود نہیں، خلاف ورزی نہ ہونے پر جنگ بندی غیرمعینہ مدت تک برقرار رہے گی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان 10 مئی کو سیز فائر ہوا تھا، جس کے بعد دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان تین بار رابطہ ہوا، دونوں جانب سے سیز فائر جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی سے متعلق کچھ غلط فہمیاں پائی جارہی ہیں،...
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شفقت علی خان نے وضاحت کی کہ سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے ایرانی سرزمین کے پاکستان مخالف استعمال اور کل بھوشن کے بعد ایک اور بھارتی جاسوس کی چاہ بہار سے گرفتاری کے اپنے بیانات کی بھی تردید کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برداری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو جارحیت سے روکے، بھارت کا پہلگام واقعے کی تحقیقات جاری ہونے کا اعتراف اس حوالے سے پاکستانی بیانات پر مہر تصدیق ثبت کرتا ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کےدوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت کی جارحیت کی وجہ سے خطے میں امن کی صورتحال میں بگھڑ پیدا ہوئی،...
تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ نے یوم تشکر کے موقع پر خطاب میں کہا کہ افواجِ پاکستان نے بروقت اور بہادری سے دشمن کو پسپا کیا، ظلم کیخلاف کامیاب پالیسی مزاحمت ہے،بھارت کا کردار اب محض ایک دشمن ملک کا نہیں رہا، بلکہ وہ ایک صہیونی طرز کا سامراجی پروجیکٹ بن چکا ہے۔ جس کے مقاصد پاکستان کو ختم کرنا، تقسیم کرنا یا کمزور کرنا ہیں۔ علامہ نقوی نے خبردار کیا کہ بھارت کی یہ یلغار محض ایک قومی مسئلہ نہیں، بلکہ ایک عالمی شیطانی اتحاد کا مظہر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے جامعۃ العروۃ الوثقیٰ لاہور میں یومِ تشکر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن...
اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے بھارتی ایئرلائنز کے لیے فضائی حدود بند کرنے کے فیصلے نے بھارت کی بڑی ایئرلائن انڈیگو کو معاشی جھٹکا دیا ہے، جس کے بعد بھارتی ایئرلائن نے اپنی پروازوں کو جاری رکھنے کے لیے ترکش ایئرلائنز سے کوڈ شیئر معاہدہ کر لیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت انڈیگو کے مسافروں کو اب ترکیہ کی قومی ایئرلائن کے ذریعے استنبول پہنچایا جائے گا، جہاں سے وہ یورپ، امریکہ اور دیگر لمبی پروازوں کے لیے آگے روانہ ہوں گے۔ پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے بھارتی ایئرلائنز کو یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، جب کہ اس صورتحال سے ترکیہ جیسے پاکستان کے دیرینہ دوست ملک کو اقتصادی فائدہ حاصل ہو رہا...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں پاک بھارت سیز فائر سمیت خطے کی حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی دفتر خارجہ اسلام آباد پہنچے، جہاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ملاقات میں پاک بھارت سیز فائر سمیت خطے کی حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے برطانیہ کے تعمیری کردار کو سراہا۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے دو طرفہ تعلقات...
---فائل فوٹو ترجمان دفترخارجہ نے افغان وزیر دفاع کے بھارت کے مبینہ خفیہ دورے پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ توقع رکھتے ہیں کہ ان دونوں ممالک کے تعلقات پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہوں۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ ہم کسی ملک کے دوسرے ممالک سے تعلقات پر تبصرہ نہیں کرتے، ہر ریاست کو خود مختار حیثیت میں اپنی خارجہ پالیسی بنانے کا حق حاصل ہے۔ ہم بھارت اور افغانستان کو خود مختار اور آزاد ریاستیں تسلیم کرتے ہیں۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا گیا، بھارت کو پاکستان نے بھرپور جواب دیا، مسلح افواج نے...
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے 6 جنگی طیارے مار گرائے۔ دونوں ملکوں کے درمیان جب بھی بات ہو گی، اس میں مسئلہ کشمیر پر ضرور بات کی جائے گی۔ بھارت کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کے خلاف یکطرفہ کارروائیاں تھیں۔ بھارت کا یہ تاثر درست نہیں کہ پاکستان نے مایوسی کی حالت میں جنگ بندی کے لیے کہا۔ سیز فائر کئی دوست ممالک کی وجہ سے عمل میں آئی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفننگ میں بتایا کہ بھارت مسلسل حقائق کو توڑ مروڑ کر جارحیت کی توجیہہ کر رہا ہے۔ بھارت پاکستان کے جوہری ہتھیاروں پر مسلسل اعتراضات اٹھا رہا ہے، جبکہ پاکستان ایک...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی ملاقات، پاک بھارت جنگ بندی سمیت علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔(جاری ہے) دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پاک بھارت جنگ بندی سمیت علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم نے کشیدگی میں کمی میں برطانیہ کے تعمیری کردار کو سراہا۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا اور تعلقات کو مضبوط بنانے اور اقتصادی اور تجارتی تعاون کو بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔\932
سیکرٹری جنرل پی اے ٹی کا کہنا ہے کہ میزائل ٹیکنالوجی پر کام کرنیوالے سائنسدانوں مشکل میں ساتھ دینے والے دوست ملکوں کو بھی سلام۔ عظیم الشان دفاع پاکستان نہیں پورے عالم اسلام کی کامیابی ہے۔ بھارت نے غلط وقت کا انتخاب کیا اور غلط توقعات وابستہ کیں۔ اسلحہ یا فوج نہیں قوموں کے عزم اور جذبے لڑتے ہیں، جذبہ شوق شہادت کا کوئی توڑ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے یوم تشکر پر پوری قوم اور افواج پاکستان، میزائل ٹیکنالوجی پر دن رات کام کرنیوالے سائنسدانوں اور بھارت کے یکطرفہ حملہ کو ناکام بنانے والے دوست ملکوں کو مبارکباد دی ہے اور ان کا شکریہ ادا کیا ہے، پاکستان کا شاندار...
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے اروناچل پردیش پر رپورٹس دیکھی ہیں، ہم چین کی خومختاری اور سالمیت کی حمایت کرتے ہیں۔ صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ پاک بھارت جھڑپوں میں جوہری تابکاری کے حوالے سے بھارتی رپورٹیں بے بنیاد ہیں، جنگ بندی پر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز 10 مئی سے وقتاً فوقتاً رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی صورتحال رہی، بھارت کی جارحیت کی وجہ سے خطے میں امن کی صورتحال میں بگاڑ پیدا ہوئی۔ بھارت کی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے دشمن کی ملٹری...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2025ء) امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے پاکستانی طیارے مار گرانے کے بھارتی دعوے کو بکواس اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ ایک پروگرام میں بھارتی صحافی کرن تھاپڑ نے سوال کیا کہ بھارتی ایئر فورس کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے پاکستان کے کئی طیارے گرانے کا دعویٰ کیا، انہوں نے کہا ان کے پاس تعداد ہے لیکن وہ بتانا نہیں چاہتے، آپ اسے کیسے دیکھتی ہیں؟ اس پر کرسٹین فیئر نے کہا کہ بھارتی ائیر فورس کا دعویٰ غیر مصدقہ ہے اور اس کی کوئی عالمی سطح پر تصدیق نہیں ہوئی۔ انہوں نے بھارتی میڈیا کی اس رپورٹ کو بھی رد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت نے...
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں پاکستان اور بھارت کا تنازع حل ہوگیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت سے کہا ہے کہ جنگ کے بجائے تجارت کریں، تجارت بڑھانے کی بات پر پاکستان اور بھارت خوش ہیں اوراس پر کام ہورہا ہے۔اس کے علاوہ دوحا میں امریکی فوجی اڈے پر تعینات فوجیوں سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کو تحویل میں لینے کا ایک بار پھر اشارہ دے دیا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ کو فریڈم زون بنائیں اور اس میں امریکہ کو شامل ہونے دیں، ان کے پاس غزہ کے لئے بہت اچھے منصوبے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں آج یو م تشکر منایا جا رہا ہے۔یوم تشکر کے موقع پر پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے، یوم تشکر کے موقع پر دن کا آغاز مسجدوں میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاوں سے ہوا جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں پرچم کشائی کی تقریبات بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔ملک بھر میں یادگار شہدا پر پھول رکھے جائیں گے اور دعائیہ تقاریب کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کو خراج عقیدت...

پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں ملتی، پاکستان پیچھے نہیں ہٹے گا: مشاہد حسین سید
اسلام آباد(آئی این پی)سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر قوم، قومی قیادت اور پاک فوج کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی سب سے بڑی سیاسی، عسکری اور سفارتی شکست ہوئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو واضح پیغام دیا گیا کہ آپ تنہا نہیں ہیں اور پاکستان آپ کے ساتھ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس ہمت بھی ہے، صلاحیت بھی، نیت بھی اور طاقت بھی ہے، بھارت کی جارحیت، بالادستی اور بربریت کا منہ توڑ جواب دیا گیا اور جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں ملتی،...
حریت رہنما نے آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر کشمیری عوام کی طرف سے پاکستان کی حکومت و عوام اور افواج پاکستان کو مبارکباد پیش کی۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری حریت رہنمائوں نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد جوہری طاقتوں بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جنگی صورتحال سے پھر واضح ہو گیا ہے کہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی اور دیگر کشمیری حریت رہنمائوں نے آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور آزاد کشمیر میں بھارتی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 مئی 2025ء) بھارتی حکومت نے یہ حکم نامہ ایسے وقت جاری کیا ہے جب بھارت اور پاکستان کے درمیان تقریباً ایک ہفتہ قبل ہونے والی لڑائی کے بعد فائر بندی کے باوجود حالات خاصے تناؤ کا شکار ہیں۔ کنفیڈریشن کے صدر بی سی بھارتیہ نے وزارت تجارت و صنعت کو لکھے گئے خط میں دعویٰ کیا کہ "ایمازون، فلپ کارٹ جیسے بڑے ای کامرس پلیٹ فارمز پر پاکستانی پرچم، پاکستانی لوگو والے مگ اور ٹی شرٹس کھلے عام فروخت ہو رہی ہیں جبکہ ہماری 'بہادر‘ افواج پاکستان کے خلاف 'آپریشن سیندور' جیسے اہم مشن میں مصروف ہیں۔" پاک بھارت تنازعے سے مذہبی تناؤ مزید گہرا ہونے کا خطرہ بھارتیہ نے مزید لکھا،...
گزشتہ صدی نے انسانیت کو ایک تلخ اور خونی سبق دیا۔ دو عالمی جنگوں، لاتعداد علاقائی تنازعات، اور نظریاتی تصادمات نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ یورپ، جو تہذیب و تمدن کا گہوارہ سمجھا جاتا تھا، میدانِ جنگ بن گیا۔ انسانوں کے بدن ہی نہیں، بلکہ اقوام اور ممالک کے وجود پارہ پارہ ہو گئے۔ بستیاں اجڑ گئیں، نسلیں مٹ گئیں، اور امن صرف ایک خواب بن کر رہ گیا۔مگر جب ہر طرف تباہی کا اندھیرا چھا گیا، تب عقل نے کروٹ لی۔زندگی کے اصل مقاصد پر غور شروع ہوا۔ امن کی اہمیت کو سمجھا گیا۔ بین الاقوامی اصول و ضوابط مرتب کیے گئے تاکہ آئندہ نسلیں ویسی ہولناکی نہ دیکھیں جو ان کے آبائو اجداد نے دیکھی...
احمد منصور: پاک بھارت سیز فائر 18 مئی تک ہونے کا ابہام درست نہیں، فائر بندی کی کوئی مدت مقرر نہیں ہے. سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنگ بندی دونوں اطراف کی رضامندی سے قائم ہے،سیز فائر اس صورت میں ختم ہو سکتی جب دونوں یا کوئی ایک فریق خلاف ورزی کرے۔ پاکستان فائر بندی کی مکمل پاسداری کر رہا ہے،بھارت بھی تاحال جنگ بندی کا احترام کر رہا ہے،دونوں جانب کشیدگی کم کرنے کے مزید اقدامات جاری ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ بھارت نے خلاف ورزی کی تو مؤثر جواب دیا جائے گا، کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
اسلام آباد: امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے پاکستانی طیارے مار گرانے کے بھارتی دعوے کو بکواس اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ بھارتی ٹی وی پروگرام میں صحافی کے سوال پر فیئر نے صاف الفاظ میں کہا کہ بھارتی ائیر فورس کا دعویٰ غیر مصدقہ ہے اور اس کی کوئی عالمی سطح پر تصدیق نہیں ہوئی۔ انہوں نے بھارتی میڈیا کی اس رپورٹ کو بھی رد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت نے پاکستان کی 20 فیصد ایئرفیلڈز کو نقصان پہنچایا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 نہیں بلکہ 6 جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی ہماری خودمختاری...