2025-04-25@12:40:58 GMT
تلاش کی گنتی: 208
«پاک چین دوستی»:
(نئی خبر)
رواں برس ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے پاکستان آنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے فوٹو شوٹ کے لیے روہت شرما کی پاکستان روانگی متوقع ہے، اور وہ ممکنہ طور پر چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان میں کپتانوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔ بھارتی میڈیا ہے مطابق چیمپیئنز ٹرافی میں شریک تمام ٹیموں کے کپتان ایک پریس کانفرنس اور فوٹو شوٹ کے لیے اکٹھے ہوں گے، جس میں روہت شرما بھی موجود ہوں گے۔ آئی سی سی کے کسی بھی ایونٹ سے قبل میزبان ملک میں تمام کپتان اکٹھے ہوتے ہیں جہاں فوٹو سیشن اور مشترکہ پریس کانفرنس ہوتی ہے۔...
پاکستان کے قومی خلائی ادارے اسپارکو نے اعلان کیا ہے کہ ملک کا پہلا دیسی الیکٹرو آپٹیکل (ای او-1) سیٹلائٹ 17 جنوری کو لانچ کیا جائے گا۔ سیٹلائٹ کا مقصد قدرتی آفات کی نگرانی اور قدرتی وسائل کے انتظام کو بہتر بنانا ہے۔ پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ای او ون سیٹلائٹ کو چین کے جیکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے17 جنوری کو لانچ کیا جائے گا۔ یہ سٹیلائٹ اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) کے لیے ایک اہم کامیابی ہے اور یہ خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ سیٹلائٹ پاکستان کی قدرتی وسائل کی تلاش، قدرتی آفات سے نمٹنے اور پائیدار ترقی...
لاہور: آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے کہا ہے کہ پاکستانی چاول کو 2027 تک آذربائیجان میں ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہے، اور پاکستانی تاجروں کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ آذربائیجان لاہور میں ایک ٹریڈ سینٹر قائم کرے گا اور دونوں ممالک کے درمیان ایک پاکستان آذربائیجان چیمبر آف کامرس بھی قائم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، براہ راست پروازوں کے آغاز کے بعد تجارت میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ خضر فرہادوف نے پاکستانی تاجروں کو آذربائیجان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی اور کہا کہ آذربائیجان کے لوگ پاکستانی قوم کے لیے محبت اور احترام...
مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 711 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے ساتھ ہی کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 113958 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی کا رجحان دیکھا گیا، انڈیکس کی ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہو گئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں تیزی دیکھی گئی۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 711 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے ساتھ ہی کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 113958 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں بتدریج 402، 885 اور 950 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس کی ایک لاکھ 14 ہزار...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل پاکستان، آسٹریلیا اور بنگلادیش کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کو بھی بڑا دھچکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے انجری کے باعث چیمپئینز ٹرافی کے ابتدائی گروپ میچز نہ کھیلنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ بارڈر گواسکر ٹرافی کے پانچویں ٹیسٹ میچ کے دوران جسپریت بمراہ کمر میں سوجن کی تشخیص ہوئی تھی جس کے باعث وہ بالنگ کروانے سے قاصر رہے تھے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی کرکٹ ٹیم میں کپتانی کو لیکر پھوٹ پڑگئی بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی کو ان کی فٹنس رپورٹ سے آگاہ...
ڈالر اور مہنگائی پر قابو، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی یقینا حکومت کا کریڈٹ ہے تاہم معاشی استحکام کیلیے سیاسی استحکام ضروری ہے، اس کیلیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنا ہوگا۔ ملک میں آج بھی میثاق جمہوریت پر کام ہو رہا ہے لیکن بدقسمتی سے سیاسی جماعتیں میثاق معیشت پر راضی نہیں، ملک کو درست سمت دینے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلیے میثاق معیشت ناگزیر ہے، تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا۔ اڑان پاکستان اچھا نعرہ اور منصوبہ ہے ، اس کے اہداف بڑے ہیں، کیسے پورے ہوں گے اس کا کوئی روڈ میپ نہیں دیا گیا، کاروبار کرنے میں غیر ضروری رکاوٹوں اور مداخلت کو ختم کردیا جائے تو ہم گارنٹی دیتے ہیں کہ...
پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی محمد آصف نے سارک اسنوکر چیمپیئن شپ جیت لی۔ سارک اسنوکر چیمپیئن شپ کا فائنل کولمبو میں کھیلا گیا، جہاں پاکستانی کھلاڑی محمد آصف نے سری لنکن کیوئسٹ کو شکست دی۔ یہ بھی پڑھیں محمد آصف تیسری مرتبہ عالمی اسنوکر چیمپیئن بن گئے، بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ برابر محمد آصف نے اپنے حریف کے خلاف 0-5 سے کامیابی اپنے نام کی ہے۔ یاد رہے کہ محمد آصف تیسری سارک چیمپیئن شپ میں ناقابل شکست رہے ہیں۔ گزشتہ روز دوسرے سیمی فائنل میں محمد آصف کا مقابلہ ہم وطن نسیم اختر سے ہوا، محمد آصف نے 3-5 کے فریم اسکور سے فتح اپنے نام کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کا ویزا دینے سے انکار، پاکستانی اسنوکرز ورلڈ...
نیشل اسٹیڈیم کراچی، قذافی اسٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کے معاملے پر بھارتی میڈیا نے پھر واویلا شروع کردیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک مرتبہ پھر ہائبرڈ ماڈل کے بعد پاکستان میں اسٹیڈیمز اَپ گریڈیشن کو لیکر منفی خبریں پھیلانا شروع کردیں ہیں تاکہ پاکستان کا مذاق اڑایا جاسکے۔ اپنے اسپانسررز کی بدولت دنیائے کرکٹ کی عالمی باڈل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر اجارہ داری قائم کرنے والے بھارتی بورڈ کے میڈیا نے خبریں پھیلانا شروع کردی ہیں کہ اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کے کام میں تاخیر کی وجہ سے چیمپئینز ٹرافی کے پاکستان سے منتقل کی جاسکتی ہے۔ مزید پڑھیں: شوہر سے طلاق، ڈانسر سے تعلقات پر بھارتی کرکٹر کی...