پاکستان نے کرپٹو کرنسی ڈیل کے ذریعیبزنس مین ا مریکی صدر ٹرمپ کو رام کیا
ڈبلیو ایل ایف کے درمیان حالیہ کرپٹو کرنسی ڈیل نے بین الاقوامی سطح پر توجہ حاصل کی ہے

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ٹرمپ کی دعوت پر بھارتی میڈیا کی چیخیں نکلنے لگی ہیں۔ بھارتی ویب سائٹ Tatsat Chrronicale پر لکھے گئے ایک مضمون میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے کرپٹو کرنسی ڈیل کے ذریعے ٹرمپ کو رام کیا، پاکستان کے ساتھ صدر ٹرمپ نہیں بزنس مین ٹرمپ ڈیل کر رہا ہے، جس نے پاکستان پر پابندیاں لگانے کی بجائے اسے بیل آؤٹ کیا ہے۔ مضمون کے مطابق پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل (ڈبلیو ایل ایف) کے درمیان حالیہ کرپٹو کرنسی ڈیل نے بین الاقوامی سطح پر توجہ حاصل کی ہے، خاص طور پر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے کاروباری مفادات سے اس کے گہرے تعلق کی وجہ سے یہ توجہ کا مرکز بنا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ ڈیل پاکستان کے لیے ایک "بزنس مین ٹرمپ” کا احسان ہے، جس نے اسے پابندیوں سے بچا لیا ہے اور عالمی برادری میں پاکستان کو دہشت گردی کے مرکز کے طور پر پیش کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے۔یہ معاہدہ 26 اپریل 2025 کو ہوا، جس میں ڈبلیو ایل ایف (جس کے ٹرمپ خاندان سے گہرے تعلقات ہیں) اور پاکستان کی نئی قائم شدہ کرپٹو کونسل (پی سی سی ) شامل ہیں۔ معاہدے کے تحت پاکستان نے کرپٹو کو اپنے قومی پالیسی میں ضم کرنے اور ایک سٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ پہلگام حملے کے چند دن بعد اس معاہدے پر دستخط کیے گئے، جس سے اس کے سٹریٹجک محرکات پر سوالات اٹھائے گئے۔ ناقدین کا خیال ہے کہ یہ اقدام پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں کے روایتی اقتصادی احتساب سے بچنے کی اجازت دے سکتا ہے اور ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد امریکہ کے قدامت پسند حلقوں سے منسلک ہونے کی خواہش کی نشاندہی کرتا ہے۔ مضمون کے مطابق پاکستان میں بٹ کوائن قانونی طور پر اب بھی ممنوع ہے، جس سے اس منصوبے کی قانونی بنیاد پر سوالات اٹھتے ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

آئی سی سی نے میچ ریفری کو ہٹانے کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانےکی پاکستان کی درخواست مسترد کر دی۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ رات پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس متعلق بتادیا تھا۔

ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کا یہ مؤقف مسترد کیا کہ میچ ریفری نے بھارتی ٹیم کے کہنے پر ایسا کیا۔

بھارتی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے مطابق گراؤنڈ میں موجود رکن ایشین کرکٹ کونسل نے پائیکرافٹ کو ہینڈ شیک نہ کرنے سے متعلق کہا تھا۔

اس سے قبل پاکستان نے ہینڈ شیک کے معاملے میں آئی سی سی کو میچ ریفری پائی کرافٹ کو ایشیاء کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ 15 ستمبر کو پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیاء کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ سے معاہدے کی تیاری و تکمیل میں فیلڈ مارشل کا کلیدی کردار ہے
  • پاک سعودیہ دفاعی معاہدے کے ممکنہ اثرات پر توجہ مرکوز ہے، بھارتی وزارت خارجہ
  • اینڈی پائیکرافٹ کے معاملے پر پاکستان کے سامنے تجاویز رکھ دی
  • پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی دفاعی معاہدے میں فیلڈ مارشل کا کلیدی کردار
  • پاکستان کے بقیہ میچوں سے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹا دیا: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
  • ایرانی صدر فیلڈ مارشل کو پہچانے بغیر آگے بڑھ گئے، نشاندہی پر دلچسپ ردعمل اور معذرت
  • آئی سی سی نے پی سی بی کے مطالبے پر میچ ریفری کو ہٹا دیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
  • پاکستان کا کرپٹو کرنسی میں ابھرتا ہوا عالمی مقام، بھارتی ماہرین بھی معترف
  • ایرانی صدر فیلڈ مارشل کو پہچانے بغیر آگے بڑھ گئے، نشاندہی پر دلچسپ ردعمل اور معذرت
  • آئی سی سی نے میچ ریفری کو ہٹانے کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ