2025-10-06@02:58:26 GMT
تلاش کی گنتی: 232

«چلاس کی»:

(نئی خبر)
    کراچی: شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل اور حادثات کے باعث کمشنر کراچی کی جانب سے ہیوی ٹریفک پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ  نئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ  کراچی میں ہیوی ٹریفک کے اوقات کار رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک ہوں گے، اس اقدام کا مقصد ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانا اور شہر میں ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ کو کم کرنا ہے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا کہ اس نئی پابندی کے تحت تین مختلف روٹس پر دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کو چلنے کی اجازت ہوگی جبکہ باقی علاقوں میں صرف رات کے اوقات میں ٹریفک کی اجازت دی...
    خاتون اول آصفہ بھٹوزرداری نے ترک صدررجب طیب ایردوان کے دورہ پاکستان پر ان کی گاڑی چلائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ رجب طیب ایردوان آصفہ بھٹو کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے جبکہ صدر مملکت آصف علی زرداری پیچھے والی نشست پر موجود تھے۔ آصفہ بھٹو نے یہ ویڈیو سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صدررجب طیب ایردوان کے دورے کے دوران ان کی گاڑی چلانا یاد گارلمحہ تھا۔ آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جب گاڑی چلا رہی تھی تو میرے ساتھ گاڑی میں 2 صدورتھے، یہ یادگارلمحہ کبھی نہیں بھولوں گی۔ An unforgettable moment driving President @RTErdogan during his visit to Pakistan. Very mindful while in the...
    پشاور: مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر تعلیمی اداروں میں نفرت پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔   اپنے بیان میں  خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں میں تقریبات کے دوران عمران خان اور علی امین گنڈا پور کے خلاف نفرت پھیلانے کی مہم چلا رہی ہیں۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی تقاریر علی امین گنڈا پور پر تنقید کے بغیر مکمل نہیں ہوتیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ عوام اور بچے سب جان چکے ہیں کہ ملک کو لوٹنے والے کون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء) مدرسے کے اساتذہ نے 9سالہ بچے سے بدفعلی کر ڈالی، جو بچے کو ڈرِل مشین چلا کر ڈراتے رہے۔پولیس کے مطابق لاہور میں فیکٹری ایریا کے علاقے میں مدرسے کے اساتذہ نے 9سالہ بچہ کے ساتھ بدفعلی کی۔(جاری ہے) قاری احسن اور قاری نعمان ڈرِل مشین چلا کر بچے کو ڈرا کر بدفعلی کا نشانہ بناتے رہے۔متاثرہ بچے کے والد شہباز علی کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔دو روز قبل ہی لاہور میں اچھرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معلم کی جانب سے 10سالہ طالب علم کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش میں گرفتار کیا تھا۔
    لاہور: مدرسے کے اساتذہ نے 9سالہ بچے سے بدفعلی کر ڈالی، جو بچے کو ڈرِل مشین چلا کر ڈراتے رہے۔ پولیس کے مطابق لاہور میں فیکٹری ایریا کے علاقے میں مدرسے کے اساتذہ نے 9 سالہ بچہ کے ساتھ بدفعلی کی۔ قاری احسن اور قاری نعمان ڈرِل مشین چلا کر بچے کو ڈرا کر بدفعلی کا نشانہ بناتے رہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: معلم کی 10 سالہ طالب علم کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش متاثرہ بچے کے والد شہباز علی کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایک روز قبل ہی لاہور میں اچھرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معلم کی جانب سے 10 سالہ طالب علم کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش میں گرفتار کیا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت سزایافتہ ملزم کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی عدم پیشی پر کل تک ملتوی کردی گئی، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آج معلوم تھا راستے بند ہیں تو ٹائم پر نکل آتے،شاہد چاہتے ہیں ملزمان جیلوں میں سڑتے رہیں،اگر کیس نہیں چلانا چاہتے تو ان کی مرضی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی  کر دی گئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،فوجی عدالت سے سزا یافتہ ملزم کے وکیل سلمان اکرم راجہ سپریم کورٹ نہ پہنچ سکے،وکیل رانا وقار نے کہاکہ...
    انجمن طلبہ اسلام پنجاب کے ناظم جواد خان لودھی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جمہوریت کے دعویدار حکمرانوں نے 37 سالوں سے طلبہ حقوق غصب کیے ہوئے ہیں۔ حکومت تعلیمی مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرے ورنہ راست اقدام کیلئے مجبور ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن طلبہ اسلام صوبہ پنجاب(شمالی) کے ناظم جواد خان لودھی نے کہا ہے کہ اے ٹی آئی طلباء یونینز کی بحالی کیلئے ملک گیر احتجاجی تحریک چلائے گی، جمہوریت کے دعویدار حکمرانوں نے 37 سالوں سے طلبہ حقوق غصب کیے ہوئے ہیں۔ 9 فروری پاکستان کے تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، حکمرانوں کو طلباء کے آئینی حق سے محروم رکھنے کا فیصلہ ترک کرنا ہوگا، وطن عزیز میں گزشتہ 37 سال سے آمرانہ...
    سجاول(نمائندہ جسارت) سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ سجاول پہنچ گئے ایس ٹی پی سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی کی قیادت میں ناکہ سے پبلک پارک تک دریائے سندھ سے مزید 6 کینالز نکالنے کے منصوبے کے خلاف ریلی نکالی گئی اس موقع پر ڈاکٹر قادر مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے کینالوں کے خلاف مہم چلا رھے ھیں نیشنل ھاء وے پر تین بڑے دھرنے ،شٹر بند ھڑتال اور کراچی میں احتجاج کیا تین ماہ سے گلی کوچوں میں عوام کی آگاھی کے لئے مہم چلا رہے ہیں پیپلز پارٹی مسلسل موقع پرستی کر رھی ھے وفاق کو کہتے ھیں کہ آپ کام جاری رکہیں پیپلز پارٹی کی منافقانہ پالیسی کی وجہ سے سندھ کو...
    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق سے بتایا گیا ہے کہ اگر زرعی ٹیکس نہ لگاتے تو آئی ایم ایف کی ٹیم نہ آتی اور پاکستان ڈیفالٹ میں چلا جاتا۔سندھ اسمبلی نے زرعی آمدنی پر انکم ٹیکس اور سپر ٹیکس لگانے کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کو ان ٹیکسز پر تحفظات ہیں، اراکین اپنی ترامیم پیش کریں، ہم اس پر نظرثانی بھی کر سکتے ہیں۔ زرعی ٹیکس پر وزیرِ اعلیٰ کو سخت مخالفت کا سامنا، کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانیسندھ کابینہ کے اجلاس کے دوران زرعی ٹیکس نفاذ کی منظوری پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا،...
    ڈی او جے کے مطابق صائم رضا نے نہ صرف ہیکنگ ٹولز فروخت کیے بلکہ ان کے استعمال کے لیے جرائم پیشہ افراد کو تربیت بھی دی، گروپ نے یوٹیوب پر ہدایات فراہم کیں جس میں جعل سازی کی تکنیک اور شناخت سے بچنے کے طریقوں کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اور ڈچ حکام نے بڑے عالمی کریک ڈاؤن میں پاکستان میں قائم سائبر کرائم نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس پر دنیا بھر میں جرائم پیشہ افراد کو ہیکنگ ٹولز اور فراڈ کو ممکن بنانے والی خدمات فروخت کرنے کا الزام ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکی محکمہ انصاف (ڈی او جے) نے اس نیٹ ورک کی شناخت ہارٹ...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل چلانے کی سپیڈ مقرر کر دی،صوبے بھر میں موٹر سائیکل چلانے کی حد رفتار60کلو میٹر فی گھنٹہ مقرر، صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعدمحکمہ ٹرانسپورٹ نے موٹر سائیکل کی حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،اس سے زیادہ رفتار پرموٹر سائیکل چلانے پر قانونی کارروائی ہو گی۔
    مسلم پرسنل لاء بورڈ نے ایک اہم بیان جاری کر کے ریاست اتراکھنڈ کے یو سی سی قانون کو غیر جمہوری، غیر دستوری اور شہریوں کے بنیادی حقوق پر دست درازی قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اور دیگر دینی و ملی تنطیموں نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے ذریعہ وقف ترمیمی بل کی منظوری اور اتراکھنڈ میں یونیفارم سول کوڈ کے نفاذ کو انتہائی افسوسناک اور ملک کے لئے بدبختانہ قرار دیا ہے۔ مسلم قائدین نے کہا کہ جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی پر تمام جمہوری و اخلاقی قدروں اور مسلمانوں کے دستوری حقوق کو پامال کرنے کا الزام عائد کیا۔ بورڈ نے کروڑوں کی تعداد میں دی گئی مسلمانوں کی آراء، ان کے جذبات و احساسات کو...
     اسلام آباد(آئی این پی )  ریلوے حکام نے قومی اسمبلی کی  ذیلی قائمہ کمیٹی  انکشاف کیا ہے کہ سیکیورٹی کے خدشات اتنے ہیں کہ رات کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹرین نہیں چلا سکتے، بلوچستان کے لیے ریلوے کو بہت زیادہ انوسٹمنٹ درکار ہے۔ریلوے حکام نے بتایا کہ کوئٹہ کے ٹریک پر فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ چاہیے، روس سے پاکستان ریلوے کی کوئٹہ ٹریک پر بات چیت ہوئی ہے، روس کا کوئٹہ ریلوے ٹریک سے ماسکو تک ٹرین چلانے کا منصوبہ ہے، پاکستان اور روس اس معاملہ پر بات کر رہے ہیں۔   رمیش لال کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی سب قائمہ کمیٹی کا اجلاس  منعقد ہوا، جس میں ممبر کمیٹی احمد سلیم نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والے شہریوں کے خلاف خصوصی مہم کے بعد لائسنس برانچز میں شہریوں کا رش بڑھ گیا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی پولیس ٹریننگ اینڈ لائسنسز اقبال دارا نے کہی ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا رجحان بہت کم رہا، دسمبر کے وسط میں ان کی نشاندہی پر سندھ حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن شروع کروایا جس پر ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے اور نئے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی تعداد دگنی ہوگئی ہے۔
    کراچی: ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران جیولری کی آڑ میں غیرقانونی کرنسی ایکسچینج  نیٹ ورک چلانے والے ملزم کوگرفتارکرلیا۔  ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کھارادرگولڈ مارکیٹ میں واقع گولڈ شاپ پرکارروائی کی،جس کے دوران سونے کے کارروبار کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئےکروڑوں روپے مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔ کارروائی کےدوران گرفتارملزم کی شناخت بلال احمد کے نام سے ہوئی، ملزم سے 13000 امریکی ڈالر، 7000 یو اے ای درہم، 6000 سعودی ریال ،1000کینیڈین ڈالرزکے علاوہ ایک کروڑ2لاکھ  روپےبھی برآمد ہوئے۔ ملزم سےموبائل فون اوردیگرغیرملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد ہوا، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے...
    لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں رواں ماہ کے آخر تک دھوئیں سے پاک 27 الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بسیں شمسی توانائی سے چلیں گی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت پنجاب میں ترقیاتی اسکیموں کا ساتواں جائزہ اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نبیل احمد اعوان،سیکرٹری آصف طفیل اورمتعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔اجلاس میں 27 وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی ، جاری اسکیموں اور نئے منصوبوں پر غور کیا گیا، ٹرانسپورٹ،معدنیات، ماہی گیری، ماحول، جنگلات اور جنگلی حیات کاتحفظ، لیبر، لائیو اسٹاک، اوقاف، کموڈیٹیز مینجمنٹ کی وزارتوں اور محکموں کا جائزہ لیا گیا ۔ سینئر صوبائی وزیر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں داخلہ، پولیس، جیل خانہ جات، ہائیکورٹ،...
    ویب ڈیسک: پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مستحقین کو اس بار رمضان نگہبان پیکیج کارڈز کی شکل میں دیا جائے گا۔  لاہور میں ترقیاتی اسکیموں سےمتعلق سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے اجلاس کی صدرات کی، اجلاس میں  لاہور کے اندر رواں ماہ 27 الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا،لاہور میں بسیں چلانے کےحوالے سے مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ بسیں شمسی توانائی سے چلیں گی،سینئر وزیر نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ نے پنجاب کے بڑےشہروں میں 620 ماحول دوست بسیں جلد چلانے کی ہدایت کی ہے۔ 7 سالہ صارم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر کیس کا رخ پھر تبدیل  مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ٹھوکر نیاز بیگ میں...
    سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے بھی ججز کمیٹی کے اجلاس کا پتا ہی نہیں چلا جب کہ میں تو کمیٹی کا ممبر ہوں۔ سپریم کورٹ میں آئینی بینچز اور ریگولر بینچز کے اختیارات کے معاملے پر سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے سامنے بیرسٹر صلاح الدین پیش ہوئے۔ بیرسٹر صلاح الدین نے مؤقف اپنایا کہ میں کراچی سے آیا ہوں، آج مقدمہ سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوا، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میں اس بارے میں معلوم کرلیتا ہوں، ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس پیش ہو کر بتائیں، بتائیں آج کیس کیوں سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوا۔ مختصر وقفے...
    اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر علی گوہر کے آرمی چیف سے ملاقات کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے “ملاقات” کی ساری تفصیلات اور مکالموں کا علم ہے، یہ دو دو تین تین دروازوں کے مذاکرات نہیں چلا کرتے۔ انہوں نے یہ دعویٰ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ مجھے بیرسٹر علی گوہرکی آرمی چیف سے “ملاقات” کی ساری تفصیلات اور مکالموں کا علم ہےلیکن اگر علی گوہر صاحب ایسا ہی سمجھتے ہیں اور اگر علیمہ خان صاحبہ بھی اسے خوش آیند قرار دے رہی ہیں اور عمران خان بھی اطمینان کا اظہار...
    مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر علی گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات پر کہا ہے کہ یہ دو دو تین تین دروازوں کے مذاکرات نہیں چلا کرتے۔ انہوں نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے بیرسٹر علی گوہر کی آرمی چیف سے “ملاقات” کی ساری تفصیلات اور مکالموں کا علم ہے۔ ان کہنا تھا کہ اگر بیرسٹر گوہر ایسا ہی سمجھتے ہیں اور اگر علیمہ خان صاحبہ بھی اسے خوش آئند قرار دے رہی ہیں اور عمران خان بھی اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں اور علی گوہر نے اسے بیک ڈور پراسیس کا نام دیا ہے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کل فیصل آباد کے ایک طالب علم نے مجھ سے کہا ’آپ کو دیکھ کر پتہ چلا ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے۔‘اوکاڑہ یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ میں اپنے حقیقی بچوں سے زیادہ قوم کے بچوں سے محبت کرتی ہوں، میں قوم کے بچوں سے اپنا رشتہ کسی صورت کمزور نہیں ہونے دوں گی۔انہوں نے کہا کہ کل فیصل آباد میں ایک طالب علم نے کہا اسے مجھے دیکھ کر پتہ چلا کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے۔ جیل میں ایک وقت کا کھانا دیا جاتا تھا، اچھی بات ہے میرا وزن کم ہوگیا، مریم نوازوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے...
    سندھ بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بل 2024ء اور سندھ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آرڈیننس 1972ء کے تحت بورڈ کے قوانین میں ترامیم کی گئیں۔ ان ترامیم کے تحت بورڈ میں سول سوسائٹی کے ممبران، ہیڈ ماسٹر/پرنسپل اور دیگر نمائندوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کے ساڑھے چار گھنٹے طویل اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے، جن میں 195 اساتذہ کی بھرتی، مزید 700 اساتذہ کی اسامیوں کی تخلیق، تعلیمی بورڈ کے قوانین میں ترامیم، کراچی میں 100 الیکٹرک بسیں کرائے پر خریداری ماڈل کے تحت چلانے کی بھی منظوری دے دی گئی۔ صوبائی کابینہ کو بتایا گیا کہ تعلیمی معیار میں اضافے کے لیے...
    فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی )ریلوے پریم یونین نے حکومت کی طرف سے ریلوے کی نجکاری کے متوقع فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف ” ریلوے کی نجکاری، ملک سے غداری ” کے سلوگن کے تحت بھرپواحتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ۔ اس امرکافیصلہ پریم یونین کے اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس میں کیاگیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پریم یونین کے چیئرمین ضیا الدین انصاری، صدر شیخ محمد انور، سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو ، نائب صدر عبدالقیوم اعوان،چیف آرگنائزر خالد محمود چودھری نے کہا ہے کہ پہلے مرحلہ میں ملک بھر میں پوسٹرزاور پینڈ بل کے ذریعے ریلوے ملازمین اور عام پاکستانی شہری کو آگاہی اور منظم کرنے کا عمل شروع کردیا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ ریلوے کو تباہ...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اہم ریماکس دیئے ہیں کہ کسی کے دباؤ میں آکر ایوان کی کارروائی نہیں چلاؤں گا، ایوان کی کارروائی اسمبلی کے قواعد کے مطابق چلاؤں گا،ایوان کی کارروائی بہت اہمیت کی حامل ہے ایوان میں عوامی مسائل کو زیر بحث لانا چاہیے۔(جاری ہے) جاری اعلامیہ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ طے ہوا تھا کہ اپوزیشن کے ممبران کورم کی نشاندہی نہیں کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ یہ بھی طے ہوا تھا کہ وقفہ سوالات کے دوران نقط اعتراض نہیں لیا جائے گا اور نا ہی کورم کی نشاندہی کی جائے گی۔ سر دار...
    پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ کل ہم اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کر دیں گے اس کے بعد پھر حکومت کی مرضی ہے وہ مذاکرات کو چلانا چاہتی ہے یا نہیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے کمیشن کے قیام کے مطالبے پر حکومت آگے بڑھنا چاہتی ہے یا نہیں چاہتی، مذاکرات کا مستقبل ان باتوں پر منحصر ہے، ہم اپنے کسی بھی اصولی مؤقف سے نہیں ہٹیں گے، 8 فروری کو عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، ہم بالکل نہیں ہٹیں گے، کوئی کہتا ہے کہ مٹی ڈالو اور ہنسی خوشی ہمارے ساتھ بیٹھ جاؤ تو ایسا نہیں ہوگا، ہم اس...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلیے لیے گئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے تمام ادارے فعال کردار ادا کریں، وزیراعظم انسانی سمگلنگ کا مکروہ دھندہ چلا کر ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف انتہائی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، وزیراعظم وزیراعظم کی ایف آئی اے میں افرادی قوت کی کمی کو فوری طور پر پورا کرنے کی ہدایت ہوائی اڈوں پر بیرون ملک سفر کرنیوالوں کی سکریننگ کا معیاری نظام قائم کیا جائے، وزیراعظم وزیراعظم کی وزارت اطلاعات و نشریات کو غیر قانونی بیرون ملک سفر اور انسانی سمگلنگ کے بارے میں مؤثر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت وزیراعظم کی ایف آئی...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی موجودگی میں وزیراعظم شہباز شریف سے سخت گفتگو کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے 26 نومبر کا ذکر کیا اور کہا یہ بات چلائی جارہی ہے کہ لوگوں کو گولیاں ماری گئیں، اس پر میں نے ان سے بحث کی اور ہماری گفتگو سخت ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا کو ملنے والی دہشت گردی سے نمٹنے کے فنڈ کے بارے میں غلط اعدادوشمار دیے، انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی سے...
    پہلے تو سولر انرجی پر چلنے والی گاڑیاں سائنس فکشن تک محدود تھیں مگر مختلف کمپنیوں نے اب اسے ممکن بنا دیا ہے۔ ویسے اگر آپ کو لگتا ہے کہ ان گاڑیوں کو بجلی سے چارج کرنے کی ضرورت نہیں تو پہلے تو ایسا ممکن نہیں تھا مگر اب اس حوالے سے ایک کمپنی نے بڑی پیشرفت کی ہے۔ایپٹیرا نامی کمپنی کی سولر ٹیکنالوجی پر کام کرنے والی گاڑی کو کافی حد تک بجلی سے چارج کرنے کی ضرورت نہیں۔ سولر ای وی نامی گاڑی کی تیاری کا بنیادی مقصد ہی شمسی توانائی سے لیس گاڑیوں کے لیے بجلی سے چارجنگ کی ضرورت ختم کرنا ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ روزانہ یہ گاڑی سورج کی روشنی سے اتنی توانائی اکٹھی...
    کراچی(بزنس رپورٹر)سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے ایک اور سنگ میل حاصل کرلیا ہے ،ایوی ایشن انڈسٹری کی معتبر اور آذاد سائٹ سیریم کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودیہ پروازوںکی بر وقت روانگی کے حوالے سے 88.82فیصد کی متاثر کن شرح کے ساتھ دنیا میں پہلے نمبر پر رہی ہے۔پروازوںکی بروقت آمد کی کارکردگی میںسعودیہ محض0.35فیصد شرح کی کمی کے مارجن سے دوسرے نمبر پرر ہی اور پروازوںکی بر وقت آمد کی شرح86.35فیصد رہی۔سعودیہ نے سال2024میںچار بر اعظموںمیں 100سے زائد مقامات پر مشتمل نیٹ ورک پر کامیابی کے ساتھ192,560پروازیں چلائیں۔ یہ کامیابی خاص طور پر پاکستان کے مسافروں کیلئے اہمیت کی حامل ہے، جو سعودیہ کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے۔سعودیہ ایئر لائن پاکستان کے بڑے شہروں بشمول...
    امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر ملک گیر احتجاجی شروع کرنے کا اعلان کر دیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہوئی تو17جنوری سے ملک گیراحتجاجی تحریک چلائی جائیگی، جماعت اسلامی جب کوئی تحریک شروع کرتی ہے تو پھر پیچھے نہیں ہٹتی،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے احتجاجی تحریک کو از سر نو شروع کریں گے۔ حکومت کے مطابق ڈیڑھ ارب روپوں کا فائدہ ہوا ہے لیکن بجلی سستی نہیں ہوئی۔یہ دعوے بڑے بڑے کرتے ہیں لیکن عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدام نہیں کرتے۔ حکمران طبقہ اپنی عیاشیوں کی قربانی دینے کیلئے تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ...
    صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن — فائل فوٹو  سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملک تاجر برادری چلا رہی ہے۔کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری کی تاجر برادری پر خصوصی توجہ ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سندھ حکومت آپ کی بات سنجیدگی سے لیتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ نئے صنعتی زون بنانے کی آپ کی سفارش کی 100 فیصد تائید کرتا ہوں۔ نوجوانوں کو ای ٹیکسی کا مالک بنائیں گے: شرجیل میمنسندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ملک میں افراتفری اور انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ...