2025-05-10@03:03:43 GMT
تلاش کی گنتی: 248
«کراچی پر حملے»:
(نئی خبر)
سائٹ سپرہائی وے پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ سائٹ سپرہائی وے پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے N-3 پمپ کچا پکا روڈ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی ، دونوں زخمیوں کی...
کراچی: سرجانی ٹاؤن پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ڈکیت گینگ سے تعلق رکھنے والے 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے 5 پستول ، گولیاں ، چھینی گئی 6 موٹر سائیکلیں ، 15 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر واحد بخش گبول گوٹھ میں قائم ایک مکان پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی تاہم پولیس نے گلی کا گھیراؤ کرتے ہوئے 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جبکہ ان دیگر 3 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت انصار علی عرف سیکیورٹی گارڈ عرف...
کراچی کے لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوکر شادی کرنے کیلیے پاکستان آنے والی امریکی خاتون کو پولیس نے نفسیاتی قرار دیتے ہوئے حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ امریکا سے آئی خاتون اپنی محبت کی تلاش کیلیے گارڈن میں قائم لڑکے کے اپارٹمنٹ پہنچیں اور انہوں نے وہاں پر دھرنا دیا۔ خاتون نے کہا کہ وہ اپنی منزل کے قریب ہیں اور اب شادی کے بغیر واپسی نہیں جائیں گی۔ کچھ دیر بعد پولیس کے اعلیٰ افسران اپارٹمنٹ پہنچے جس میں ایس سی ڈی پی او ڈیفنس فائزہ بھی شامل تھیں۔ انہوں نے خاتون سے بات چیت کے بعد کہا کہ مجھے غیر ملکی خاتون کی موجودگی کے حوالے سے ایس پی سٹی کی جانب سے احکامات موصول ہوئے تھے، امریکی خاتون کے...
گورنر خراسان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، اس ضمن میں ایس آئی ایف سی معاشی ترقی کی ضمانت ہے، ایس آئی ایف سی منصوبہ کے ذریعہ ایرانی تاجروں کو محفوظ سرمایہ کاری کا ماحول اور ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، ہم ایران سے دوستانہ مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایران سے باہمی تجارت کے خواہاں ہیں، اس ضمن میں ایرانی سرمایہ کاروں کی آمد خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤ س میں خراسان کے گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔...
بلال کالونی پولیس نے مبینہ مقابلے میں دو زخمی سمیت تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ بلال کالونی پولیس نے نیو کراچی عیدگاہ گراؤنڈ سیکٹر فائیو ڈی میں مبینہ مقابلے کے دوران دو زخمی سمیت تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق زخمی دو ڈاکوؤں کو عبدالرحمٰن اور سید علی وقار جبکہ تیسرے ساتھی کو شاہ زیب کے نام سے شناخت کیا گیا۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے دو پستول، دو موٹر سائیکلیں 125 اور 70 برآمد کرلی جبکہ پولیس نے دونوں زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ تیسرے ڈکیت کو تھانے منتقل کر دیا جس سے پوگچھ کا عمل جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کرایا...
کراچی میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بجلی، گیس اور پانی کے مسائل پر بات کی۔ انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ٹیرف سیٹ کیے جاتے ہیں، پالیسی بنتی ہے لیکن ہم سے مشورہ نہیں لیا جاتا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہم سے مشورہ لیے بغیر فیصلے کیے جاتے ہیں، ان فیصلوں کے نتائج ہم بھگتتے ہیں۔ کراچی میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بجلی، گیس اور پانی کے مسائل پر بات کی۔ انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ٹیرف سیٹ کیے جاتے ہیں، پالیسی بنتی ہے لیکن ہم سے مشورہ نہیں لیا جاتا۔ بلاول بھٹو نے کہا...
بنگلہ دیش کا نیول شپ بی این ایس سومودرا جوئے انٹرنیشنل فلیٹ ریویو میں شرکت کے لیے کراچی کی سمت گامزن ہے۔ یہ جہاز اتوار 26 جنوری کو (چٹوگرام) چٹاگانگ بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا۔سومودرا جوئے 7 سے 11 فروری تک کراچی پورٹ پر قیام کرے گا .جس دوران ’مشق امن 2025‘ کے عنوان سے ایک مشق ہوگی۔جہاز کی قیادت کیپٹن محمد شہریار عالم کر رہے ہیں اور اس میں 33 افسران سمیت کل 274 ملاح سوار ہیں۔ چٹاگانگ نیول زون کے ریئر ایڈمرل میر ارشاد علی جہاز کی روانگی کے وقت چٹاگانگ بندرگاہ پر موجود تھے۔بنگلہ دیش کا چٹاگانگ پورٹ اور پاکستان کی کراچی بندرگاہ کے درمیان براہ راست سمندری رابطہ 14 نومبر 2024 کو شروع ہوا۔ 21 دسمبر...
کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تاجروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ مذاق کیا کریں لیکن ان کیساتھ جوبرداشت کرسکیں کیونکہ آپ لوگ مذاق کرتے ہیں دوسرے لوگ سیریز لے لیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بزنس کمیونٹی کی تمام باتیں سنی ہیں، جہاں پوری دنیا کے لوگ آکر رہتے ہوں وہاں مسائل تو ہوں گے. کراچی پاکستان کاگروتھ انجن ہے اور پورے پاکستان کو چلاتا ہے.وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مجھے حال ہی میں پتہ چلا کہ تاجر مذاق کرتے ہیں. مذاق ان لوگوں کے ساتھ کیا کریں جو برادشت کرسکیں اور جو مذاق برداشت نہیں کرسکتے وہ کسی اورڈائریکشن...
سچل پولیس نے سپر ہائی وے کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ سچل پولیس نے سپر ہائی وے جان جاپان موٹرز کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ سچل پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ڈکیت کی شناخت 20 سالہ داؤد عبداللہ کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے اسلحہ، چھینا ہوا موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کوششیں کر رہی ہے۔ پولیس نے زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کرایا جا رہا ہے۔
کراچی کے تاجر رہنما عتیق میر نے اپنے "مراد علی شاہ لے لو، مریم دے دو" والے بیان سے رجوع کر لیا۔اپنے وضاحتی بیان میں عتیق میر نے کہا کہ یہ بات انہوں نے ازراہ مذاق کہی تھی، یہ بات قطعی طور پر کسی کی کارکردگی سے متعلق نہیں کی تھی۔تاجر رہنما نے کہا کہ مریم نواز کون سا وہاں کارکردگی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں، مریم نواز کا معاملہ اپنے والد اور چچا کی طرح ہے کہ ہمارے کام نہیں، آنیاں جانیاں دیکھو۔ کراچی کے تاجروں کا احسن اقبال سے مطالبہ، وزیر بےساختہ مسکرادیےکراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے دلچسپ مطالبہ کردیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سول (سی اے اے) آفیسرز ایسوسی ایشن نے کراچی ائرپورٹ پر درختوں کی کٹائی اور ناقص صفائی سے متعلق مراسلہ لکھ دیا۔ سی اے اے آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے لکھے گئے مراسلے کے مطابق کراچی ائرپورٹ پر انتظامیہ کی عدم توجہی اوردیکھ بھال نہ ہونے سے100 سے زائد درخت سڑ گئے جبکہ ائرپورٹ پر صفائی انتظامات بھی انتہائی ناقص ہیں۔ ائرپورٹ کی پارکنگ میں جگہ جگہ کچرا پڑا رہتا ہے، کنٹریکٹر کو کروڑوں روپے دینے کے باوجود کراچی ائرپورٹ کی بین الاقوامی معیار کی صفائی نہ ہونا عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مراسلے کے مطابق ناقص انتظامات کے باعث ائرپورٹ اتھارٹی کا امیج خراب ہوگیا ہے، ائرپورٹ اور حدود میں جگہ جگہ پان...
سول ( سی اے اے) آفیسرز ایسوسی ایشن نے کراچی ائیرپورٹ پر درختوں کی کٹائی اور ناقص صفائی سے متعلق مراسلہ لکھ دیا۔ سی اے اے آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے لکھے گئے مراسلے کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر انتظامیہ کی عدم توجہی اور دیکھ بھال نہ ہونے سے 100 سے زائد درخت سڑ گئے جبکہ ائیرپورٹ پر صفائی انتظامات بھی انتہائی ناقص ہیں۔ ائیرپورٹ کی پارکنگ میں جگہ جگہ کچرا پڑا رہتا ہے۔ کنٹریکٹر کو کروڑوں روپے دینے کے باوجود کراچی ائیرپورٹ کی بین الاقوامی معیار کی صفائی نہ ہونا عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر کتوں کی بہتات ، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹس لے لیا مراسلے کے مطابق ناقص انتظامات...
کراچی: شہر قائد میں بے قابو گھومتے ٹرک، ٹرالر، ڈمپر اور کنٹینر شہریوں کے لیے آزاد قاتل بن چکے ہیں۔ گزشتہ شب ہونے والے حادثے میں ایک اور شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جب کہ زخمی کی حالت نازک ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی گودام چورنگی کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔انڈسٹریل ایریا میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ اویس ولد اعجاز اور زخمی کی 25 سالہ عثمان ولد گُل فراز کے نام سے کی...
زمان ٹاؤن پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔ زمان ٹاؤن پولیس نے کورنگی 6 نمبر سیکٹر 51 سی قبرستان روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایچ او عتیق الرحمٰن کے مطابق گرفتار ڈکیت کی شناخت عبدالرحیم عرف ڈینی کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ڈکیت تقریباً ایک سال کی جیل کاٹ کر چند ماہ قبل ہی رہا ہو کر...
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کے پیشِ نظر سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل کالجز نے کراچی میں سرکاری کالجز کے پرنسپلز کو سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایات کر دیں۔ ڈی جی کالجز کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کے پیشِ نظر سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کیمروں کی تنصیب سے ملازمین، طلبہ، اساتذہ اور سرکاری املاک کا تحفظ یقینی بنے گا۔ ڈی جی کالجز کا مراسلے میں یہ بھی کہنا ہے کہ کالجز کے داخلی، خارجی راستوں اور دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔
ڈی جی کالجز نے کراچی میں سرکاری کالجز کے پرنسپلز کو سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ڈی جی کالجز کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کے پیش نظر تمام سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔ مراسلے میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ کیمروں کی تنصیب سے کالجز میں موجود ملازمین، طلبہ، اساتذہ اور سرکاری املاک کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ ڈی جی کالجز نے مزید کہا کہ کالجز کے داخلی و خارجی راستوں اور دفاتر میں بھی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔
کراچی کے علاقے محمود آباد میں آج صبح کے وقت ہونے والے پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ویڈیو میں موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھا شخص سیدھی فائرنگ کرتا نظر آ رہا ہے جبکہ فوٹیج میں مقابلے کے دوران اسکول جاتے ہوئے بچوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ کراچی: نشے کے عادی شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیاکراچی کے علاقے بلدیہ میں نشے کے عادی شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ صبح 7 بج کر 38 منٹ پر ہوا، مختلف پہلوؤں سے تفیتش جاری ہے۔فائرنگ سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل اور راہگیر مرد و خاتون اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) خواجہ اجمیر نگری مقابلے میں ہلاک ملزمان دکاندار باپ بیٹے کو قتل کرنے آئے تھے، مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔تینوں ملزمان اجرتی قاتل اور جرائم پیشہ ہیں۔پولیس حکام کے مطابق خواجہ اجمیر نگری میں ملزمان کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کا مقدمہ دکاندار یعقوب کی مدعیت میں درج کردیا،سپاری کلر ملزمان کے موبائل فون سے دکاندار اور اس کے بیٹے کی تصاویر بھی سامنے آنے کا بتایا جارہا ہے، واقعے کی تفتیش کا دائرہ کراچی سے لاہور تک پھیلا دیا گیا ہے، 4 ملزمان نارتھ کراچی فائیو سی فور میں باپ بیٹے کو قتل کرنے آئے تھے۔
کراچی: نارتھ کراچی میں ملک شاپ پر فائرنگ کے دوران پولیس مقابلے میں شدید زخمی ہونے والا تیسرا ملزم بھی ہلاک ہوگیا۔ مارے جانے والے تینوں ملزمان اجرتی قاتل نکلے جو دکاندار اور اس کے بیٹے کو قتل کرنے پنجاب سے آئے تھے، خواجہ اجمیر نگری پولیس نے واقعے کا مقدمہ ملک شاپ کے مالک یعقوب کی مدعیت میں اقدام قتل، ڈکیتی، پولیس مقابلے اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے کے تحت درج کرلیا۔ ہلاک ملزمان عادی جرائم پیشہ تھے اور ان کے خلاف پنجاب میں کئی مقدمات درج ہیں جبکہ مارے گئے 2 ملزمان کے خلاف گزشتہ سال سعود آباد تھانے میں بھی ڈکیتی کا مقدمہ درج ہے۔ پولیس نے مارے جانے والے ملزمان کے موبائل...
نوٹی فکیشن میں تمام طلبا وطلبات کو مطلع کیا گیا ہے کہ صاف ستھرا، مہذب لباس پہنیں اور تعلیمی ماحول کے احترام کا مظاہرہ کریں، ایسے لباس سے گریز کریں جو اشتعال انگیز، جارحانہ، یا توجہ ہٹانے والا ہو۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی میں طلبہ کیلئے ڈریس کوڈ لاگو کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے ڈریس کوڈ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق طلبا شارٹس، بغیر آستین کے یا چست لباس، گرافکس والا لباس سمیت آرام دہ چپل نہیں پہن سکتے۔ نوٹی فکیشن میں تمام طلبا وطلبات کو مطلع کیا گیا ہے کہ صاف ستھرا، مہذب لباس پہنیں اور تعلیمی ماحول کے احترام کا مظاہرہ کریں، ایسے لباس سے گریز کریں جو اشتعال...
معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر ان کی حفاظتی ضمانت لاہور میں دائر کی گئی ہے۔ ٹک ٹاکر کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر لاہور ہائی کورٹ میں حفاظت ضمانت دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ خدشہ ہے رجب بٹ کو کراچی میں داخلے پر گرفتار کرلیا جائے گا، اس لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے حفاظتی ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے سات روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔ یاد رہے کہ ٹک ٹاکر کے خلاف بیہودہ اور فحش حرکات کی ویڈیوز اپلوڈ کرنے پر ملتان کی عدالت میں بھی سماعت کی گئی تھی۔
— ملزمان اور بچوں کی تصاویر کراچی کے علاقے گارڈن سے لاپتہ ہونے والے 2 بچوں کا 6 روز بعد بھی سراغ نہیں مل سکا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق لیاری کشتی چوک تک بچوں کی آخری لوکیشن آئی ہے، سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے تفتیش کو آگے بڑھایا گیا ہے، روٹ کی مزید سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کی جارہی ہیں۔اسد رضا نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے، 5 رکنی کمیٹی کو بچوں کی جلد بازیابی کی خصوصی ہدایات دی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ منظرِ عام پر آنے والی سی سی ٹی وی ویڈیو میں خاتون اور مرد کو بچوں کو...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پہلی کمرشل پرواز پیر کو نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کامیابی سے لینڈ کر گئی۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ آپریشنلائزیشن، پاکستان کی ہوا بازی اور علاقائی رابطوں کے نئے دور کا آغاز ہے۔ پاکستان نے پیر کو اپنی ہوا بازی کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا، جب پہلی کمرشل پرواز نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کامیابی سے لینڈ کر گئی۔ پی آئی اے کی پرواز PK-503 کراچی سے صبح 9.50 بجے روانہ ہوئی اور 11.15 بجے گوادر کے جدید سہولیات سے آراستہ ہوائی اڈے پر اتری۔ 46 مسافروں کو لے کر آنے والی یہ پرواز نیو گوادر ایئرپورٹ کے باقاعدہ آپریشنز کے آغاز کی علامت بنی۔ وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ...
فوٹو: فائل کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 5 سی میں پولیس مقابلے کے دوران 3 مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے تینوں ملزمان لوٹ مار کرکے فرار ہو رہے تھے۔ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آکر دو شہری زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ مقابلے میں زخمی تینوں ڈاکو دوران علاج دم توڑ گئے، ہلاک ملزمان سے 2 پستول اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد ہوا ہے۔
کراچی: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی تاہم تیسری مرتبہ تکمیل کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے 31 جنوری تک کام مکمل کرنے کی یقین دہانی کروا دی گئی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے جنرل منیجر ارشد خان اور پروجیکٹ منیجر محمد بلال چوہان نے میڈیا بریفنگ میں آئی سی سی کے میگا ایونٹ کے لیے تعمیراتی کام بروقت مکمل کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ تفصیلات کے مطابق 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن کے پہلے مرحلے کو قبل ازیں 15 دسمبر اور بعد ازاں 31 دسمبر تک مکمل کرنے...
—فائل فوٹو سندھ میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کے فیصلے کے خلاف مختلف جامعات میں تدریسی عمل کا بائیکاٹ جاری ہے۔ بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کے فیصلے کے خلاف فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ (فپواسا) کی اپیل پرتدریسی عمل معطل ہے۔ جامعہ کراچی کے فارغ التحصیل طلبہ 47 سال بعد پھر یکجاکراچی جامعہ کراچی کے فارغ التحصیل 40سے زائد طلبہ کے... حکومتی فیصلے کے خلاف جامعہ کراچی سمیت سندھ کی 17 سے زائد جامعات میں 16 جنوری سے تدریسی عمل کا بائیکاٹ جاری ہے۔ فپواسا کے نمائندوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وائس چانسلرز کی تقرری کےلیے یونیورسٹیز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم واپس لی جائیں۔
—فائل فوٹو کراچی پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں کٹی پہاڑی کے قریب ایک مبینہ مقابلے کے بعد 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کراچی: پولیس مقابلے میں ہلاک 2 ملزمان کی شناخت ہوگئیکراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مقابلے میں 2 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں حفیظ،کلیم، صابر، نعیم، ساجد، حفیظ گیلانی اور رؤف شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کلیم، نعیم اور حفیظ آپس میں بھائی ہیں جبکہ دیگر ملزمان میں صابر اور ساجد بھی آپس میں بھائی ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ٹی ٹی پسٹل، 2 منی کلاشنکوفیں، 2 موٹر سائیکلیں، موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی۔
کراچی: خواجہ سرائوں کی جانب سے ملیرشاہ لطیف ٹائون تھانے کے باہر اپنے گرو کے خلاف احتجاج رنگ لے آیا، پولیس نے ان کے گرو کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ واضح رہے کہ خواجہ سراؤں نے اپنے گرو کے خلاف شاہ لطیف تھانہ ملیر کے باہر احتجاج کیا اور اپنے گرو کے خلاف نعرے بازی کی۔ خواجہ سراؤں نے الزام لگایا کہ گُرو ان سے مبینہ طور پر 15 ہزار روپے فی کس ماہانہ بھتہ وصول کر رہی ہے۔ خواجہ سراؤں نے اپنے گُرو کی مبینہ بھتہ خوری کےخلاف درخواست بھی جمع کرائی۔ خواجہ سرائوں کا کہنا تھا کہ گُرو بھتہ خوری بند کریں، 15 سال سے یہی ہو رہا ہے، اب برداشت کی حد ختم ہوگئی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ قوم کے بچوں کو قرآن و سنت کی تعلیم دینے پر عمران خان کو ایک من گھرٹ کیس میں آج سزا دی گئی افسوس کی بات ہے اس ادارے کو آج بند کر دیا جہاں قرآن و سنت کی تعلیم دی جاتی تھی پوری قوم اس فیصلے کو نہیں مانتی۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کو انصاف ہائوس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حلیم عاد ل شیخ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ایک جج کہہ چکے ہیں یہ یہ جج جس نے آج فیصلہ سانایا ہے عدلیہ میں رہنے کے قابل نہیں ہے ہم فیصلے خلاف اعلیٰ عدلیہ میں جائیں...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا ساڑھے 4 گھنٹے طویل اجلاس، کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ 195 اساتذہ کی بھرتی، مزید 700 اساتذہ کی اسامیوں کی تخلیق، تعلیمی بورڈ کے قوانین میں ترامیم کی منظوری۔ کراچی میں 100 الیکٹرک بسیں کرائے پر خریداری ماڈل کے تحت چلانے کی بھی منظوری دے دی گئی۔ کابینہ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیلاب سے بچاؤ کے چوتھے منصوبے کی لاگت 50، 50 فیصد کی بنیاد پر تقسیم کیجائے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ تعلیم کو خواجہ سراؤں کیلیے تعلیمی پالیسی تیار کرنے اور کے 4 منصوبے کیلیے خریداری پر ٹیکس چھوٹ دینے کی بھی منظوری دے دی۔ اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوا، صوبائی وزراء، مشیران،...
---فائل فوٹو کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ میں زیرِ تعمیر عمارت کے پلاٹ پر دستی بم حملے کا مقدمہ بلڈر حاجی عبدالوہاب کی مدعیت میں کلاکوٹ تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی اور قتل بالسبب کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ بلڈر حاجی عبدالوہاب نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ میرے پلاٹ کے گیٹ پر دستی بم کے حملے کی وجہ سے سوراخ ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے خاران: صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی کے گھر پر دستی بم حملہ ان کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص دستی بم پھینک کر فرار ہو گیا، اس حملے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔پولیس کا...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے سائٹ ایریا، میٹروول میں گھر سے پیسے لے کر فرار ہونے والے دونوں بچے مل گئے۔پولیس کے مطابق دونوں بچے کیماڑی میں رشتے داروں کے گھر سے ملے ہیں، بچوں کے نام ارباز اور شیراز ہیں جن کی عمر 11 اور 9 سال ہے۔ راولپنڈی: گاڑی کی ٹکر سے بھکاری جاں بحق، ڈرائیور فرارجاں بحق ہونے والا شخص بھکاری تھا جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں نے بتایا ہے کہ والدہ مدرسے جانے کے لیے مارتی تھیں جس کی وجہ سے وہ گھر سے فرار ہوئے۔بچوں سے پولیس مزید پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بلے باز جیمز ونس نے پاکستان سپر لیگ 10 کی خاطر فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔ جیمز کے اچانک اس فیصلے پر سب حیران ہیں اور اْن کو تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔ 33 سالہ انگلش بلے باز پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔جیمز نے واضح کیا کہ وہ دنیا بھر میں ٹی 20 لیگز میں حصہ لیتے رہیں گے۔بلے باز نے کہا کہ ’میں نے اپنی فیملی اور مستقبل کے حوالے سے سوچ سمجھ کر بہتر فیصلہ کیا ہے۔
سکھن پولیس نے مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ڈکیت کو امیر علی جبکہ ساتھی کو عادل کے نام سے شناخت کیا گیا جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے زخمی ڈاکو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس دونوں ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔
کراچی: آئی ٹی ٹیکنالوجی سے آشنا کراچی کے نوجوان نے مصنوعی ذہانت کا نئی طرز پر استعمال کر کے دنیا کو حیران جبکہ شائقین کرکٹ کو خوش کردیا۔ ایاز خان نامی اس نوجوان نے HBLپی ایس ایل 10 سے قبل شائقین کرکٹ کیلیے نغمہ ’دل تھام لے پیارے‘ جاری کیا، اس نغمے کا بالواسطہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سے تعلق نہیں، تاہم اس میں انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹس دکھائے گئے ہیں۔ ایاز خان کے مطابق انھوں نے نغمے کے بول خود لکھے جس کے بعد اے آئی کی مدد سے میوزک تیار کرایا اور آڈیو ریکارڈنگ کی۔ نغمے میں نوجوان نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ میوزک کی تیاری کے...
کراچی: شہر قائد میں ایک اور شہری ٹریفک حادثے میں زندگی گنواں بیٹھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاقت آباد میں ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او سپر مارکیٹ راؤ ناظم نے بتایا کہ حادثہ لیاقت آباد 4 نمبر ارم بیکری کے قریب ٹریلر کی زد میں موٹر سائیکل آنے کے باعث پیش آیا جبکہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور ٹریلر سمیت موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی اور اس کی عمر 32 سال کے قریب بتائی جاتی ہے تاہم پولیس نے متوفی کی موٹر سائیکل تھانے منتقل...
کراچی: کراچی سے تعلق رکھنے والے ٹیکنالوجی سے آشنا نوجوان نے اے آئی کا نئی طرز پر استعمال کر کے نہ صرف دنیا کو حیران کیا بلکہ شائقین کرکٹ کو بھی خوش کردیا۔ اس نوجوان کا نام ایاز خان ہے جس نے پی ایس ایل 10 کے آغاز سے قبل شائقین کرکٹ کیلیے ایک نغمہ ’دل تھام لے پیارے‘ جاری کیا۔ واضح رہے کہ اس نغمے کا بلواسطہ پی ایس ایل سے تعلق نہیں جبکہ اس میں انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹس دکھائے گئے ہیں۔ ایاز خان کے مطابق انہوں نے نغمے کے بول یعنی شاعری خود لکھی جس کے بعد اے آئی کی مدد سے اس کی آڈیو ریکارڈنگ کی اور میوزک تیار کروایا، نغمے میں نوجوان نے خود...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 14 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 01 ڈاکو ہلاک جبکہ 16 زخمی ڈاکوؤں سمیت 20 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، گرفتار ملزمان سے 18 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 07 موٹر سائیکلیں اور 2 گاڑیاں برآمد کی گئیں۔پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں مجموعی طور پر 606 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس کی جانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 28 کلو 598 گرام چرس، گرام آئس / کرسٹال اور ہیروئین برآمد کی گئی۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کے 3 نوجوانوں کے اغواء کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مغوی نوجوان کی بازیابی کرائیں۔ واضح رہے کہ میڈیا پر چلنے والی خبر میں کہا گیا ہے کہ تین نوجوانوں کو ڈاکوئوں نے زنجیروں سے باندھا ہوا ہے اور وہ اپنی بازیابی کی اپیل کررہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے یہ نوجوان کراچی سے سکھر جا رہے تھے کہ انہیں کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کیا۔ اغواء کار مغوی نوجوانوں کی بازیابی کے لئے 60 لاکھ روپے تاوان طلب کر رہے ہیں۔
سندھ اسمبلی : فوٹو فائل کراچی انٹر بورڈ کے نتائج کے معاملے پر سندھ اسمبلی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی، سندھ اسمبلی میں یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کے قانون میں ترمیمی بل بھی پیش کیا گیا۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے سربراہ وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ ہوں گے، سعدیہ جاوید، شبیر احمد، طحہٰ احمد اور عبد الوسیم کمیٹی رکن ہوں گے۔سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر نوید انتھونی کی صدارت میں کوآپریٹو سوسائٹی کے وقفہ سوالات سے شروع کیا گیا۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی کے سوالات کے جوابات پارلیمانی سیکریٹری خیرالنسا مغل نے دیے۔ بیورو کریٹس کو وی سی بنانے پر اساتذہ کا احتجاج کا فیصلہفپواسا سندھ شاخ رکن ایسوسی ایشنز کی...
ایف آئی اے حکام کے مطابق اے ایس آئی عطاء اللہ میمن نے امیگریشن کلیئرنس کے نام پر بحری جہاز کے کپتان کو بلیک میل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں غیر ملکی بحری جہاز کے عملے کی کلیئرنس کے عوض 2 ہزار ڈالرز لینے کا معاملے پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے ایف آئی اے افسر کے ساتھی شپنگ ایجنٹ کو بھی گرفتار کر لیا۔ گرفتار ندیم اعوان نے بحری جہاز پر موجود ٹیکنیشنز کی امیگریشن کلیئرنس کیلئے جعلی دستاویزات تیار کیں، جس میں ایل سی، ٹیکنیشن کیڈرز میں تبدیلی اور ای میل سمیت تمام پیپرز شامل ہیں۔ ایف آئی اے امیگریشن پورٹ قاسم کے دونوں اہلکاروں نے 8 ٹیکنیشنز کی کلیئرنس کیلئے 4 ہزار ڈالر مانگے تھے۔ ایف آئی اے...
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں ڈکیتوں نے واردات کے دوران مزاحمت پر ایک اور شہری کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق گھگھر پھاٹک کے قریب اسٹور میں لوٹ مار کے دوران ڈکیتوں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا، مقتول کی شناخت عارف کے نام سے ہوئی۔ ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے جاں بحق ہونے کے بعد علاقہ مکینوں نے نیشنل ہائی وے پر احتجاج کیا اور سڑک بلاک کر دی۔ دوسری جانب نارتھ کراچی سے بچے کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا، صارم نامی بچے کے والد کو پنجاب اور بلوچستان کے نمبروں سے بھتے کے پیغامات موصول ہوئے۔
کراچی: اسلامی جمعیت طالبات صوبہ سندھ کی ناظمہ حلیمہ سعدیہ نے کہاہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے کئے جارہے ہیں۔ حلیمہ سعدیہ نے کہا کہ اسلامی جمعیت طالبات مطالبہ کرتی ہے کہ تعلیم کو تجارت بننے سے روکا جائے ، انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے حوالے سے کراچی کے اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل بااختیار کمیٹی تشکیل دی جائے ۔ ناظمہ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ فرسٹ ائر کا نتیجہ محض 33 فیصد رہا ہے سندھ کے دیگر بورڈز کا 80 فیصد سے زائد نتائج آنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے اور پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے کیے جارہے ہیں،یہ بات...