2025-11-03@07:32:55 GMT
تلاش کی گنتی: 926

«کیا گیا تھا»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل اے پی سنگھ کے آپریشن سندور سے متعلق حالیہ بیانات کو بے بنیاد اورغیرحقیقی قرار دے دیا۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز ہے کہ بھارتی فوج کے سینئر افسران کو ان ناکامیوں کا چہرہ بنایا جا رہا ہے، جو دراصل بھارتی سیاسی قیادت کی اسٹریٹجک کوتاہیوں کا نتیجہ ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ تین ماہ تک بھارت کی جانب سے کوئی ایسا دعویٰ سامنے نہیں آیا جبکہ پاکستان نے فوری طور پر بین الاقوامی میڈیا کو تفصیلی تکنیکی بریفنگز دیں اور غیر جانب دار مبصرین اور غیر ملکی انٹیلی جنس رپورٹس نے متعدد بھارتی طیاروں، بشمول رافیلز کی تباہی کی تصدیق کی، جس کا...
    اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ پر قبضہ کرنے نہیں جا رہا، بلکہ اسے حماس سے آزاد کرانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ نیتن یاہو کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز اسرائیلی کابینہ نے غزہ پر کنٹرول کی تجویز کو منظوری دے دی تھی، جس پر کئی مغربی ممالک نے اختلاف کیا تھا۔ آسٹریلیا، جرمنی، اٹلی، نیوزی لینڈ اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ بیان میں اسرائیل کے ممکنہ فوجی آپریشن کو مسترد کرتے ہوئے فلسطین کے لیے دو ریاستی حل پر زور دیا گیا تھا۔ ان ممالک نے واضح کیا کہ وہ اس خطے میں پائیدار امن کے لیے پرعزم ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی...
    گوجرانوالہ میں پولیس ایک اہلکارکو شہید اور 2 کو زخمی کرنے والا تیسرا ڈاکوبھی مبینہ مقابلے میں مار دیا گیا۔ سی سی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سبحان اس تین رکنی گینگ کا حصہ تھا جس نے یہ جرم کیا، جمعرات کو مقابلہ کے دوران ملزم فرارہوگیا تھا جس کی ناکہ بندی پورے ضلع میں جاری تھی۔ ملزم کا سامنا صدر گوجرانوالہ کے علاقہ میں ہوگیا، سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں حطرناک ملزم سبحان ہلاک ہوگیا۔ سی سی ڈی گوجرانوالہ کے مطابق ہلاک ملزم نے دو دن قبل اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر گجرانوالہ میں ایک پولیس کانسٹیبل کو زخمی کیا تھا جب کہ سِیالکوٹ میں ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو شہید اور ایک کو...
    پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے آکشن میں بیچی گئی روبیش مارکی نامی پراپرٹی کو 50 کروڑ 80 لاکھ روپے میں خریدنے والے رئیل اسٹیٹ ڈیویلپر مصور عباسی کا کہنا ہے کہ مارکی کا سائز 57 کنال اور قیمت 2 ارب ہونے کی باتیں سفید جھوٹ ہیں اور ایسے باتیں کرنے والے چاہیں تو وہ یہ پراپرٹی 60 کروڑ میں بیچنے کو تیار ہیں۔ وی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں آزاد ڈیجیٹل کے سی ای او مصور عباسی کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 20 سال سے اسلام آباد میں پراپرٹی کے بزنس سے وابستہ ہیں اور اس سے قبل بھی متعدد آکشنز میں حصہ لے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سپریم...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی نجم سیٹھی نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی بیوروکریسی سے متعلق ٹویٹس اور پھر استعفیٰ کی خبروں کی حقیقت بیان کر تے ہوئے بڑے انکشافات کر دیئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق نجم سیٹھی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کے ایک دوست ہیں،  وہ ایک زمانے میں ریٹرننگ افسر تھے ، خواجہ صاحب پر ان کا قرض ہے ، اٹھانا ہے ، وہ اے ڈی سی آر ہیں ، سیالکوٹ میں ایک پراپرٹی پر ایک تنازع چل رہاہے ، جس میں ایک کمپنی ہے ، کچھ بھائی ہیں وہ کاروبار بھی کرتے ہیں ، وہ زمین ان کی ہے، خواجہ صاحب چاہتے تھے کہ وہ زمین ان کو...
    تصویر بشکریہ جیو نیوز راولپنڈی سے اغوا کیے گئے 10 سال کے بچے کو پولیس نے بہاولنگر سے بازیاب کرا لیا۔پولیس کے مطابق تھانہ بخشن خان پولیس نے بچے کے اغوا میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔اس بچے کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ویسٹریج میں درج کرایا گیا تھا، ملزم نے 14 جولائی کو بچے کو اغوا کیا تھا۔گرفتار ملزم چشتیاں کا رہائشی ہے جو چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔تھانہ بخشن خان بہاولنگر پولیس نے بچے کو والدین کے حوالے کردیا ہے۔
    بھارت میں کھیلوں کو سیاست کی نذر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ پیش رفت میں ایشیا ہاکی کپ سے پاکستان کو باہر کر دیا گیا اور اس کی جگہ بنگلہ دیش کو شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ بھارتی ریاست بہار کے شہر راجگیر میں 29 اگست سے 7 ستمبر تک منعقد ہونا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ایشین ہاکی فیڈریشن کو ایک خط کے ذریعے موجودہ جنگی حالات کے پیش نظر ٹیم کو بھارت بھیجنے سے متعلق سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا تھا۔ پی ایچ ایف نے واضح کیا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی شرکت حکومت کی اجازت اور سیکیورٹی وفد کی رپورٹ سے مشروط ہے، جس نے بھارت جا کر سیکیورٹی انتظامات کا...
    گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے کہا: ’’ہمارے لوگ بھارت کی پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں‘‘۔ ویڈیو پر تبصروں کی بھرمار ہے اور متعدد بھارتی صارفین اسے سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو اصل نہیں بلکہ آڈیو میں جعلسازی کی گئی ہے۔ پاکستانی ادارے ’’آئی ویری فائی پاکستان’’ نے اس معاملے کی چھان بین کی تو پتہ چلا کہ ویڈیو میں پیش کی گئی باتوں کا بلاول بھٹو کے اصل خطاب سے کوئی تعلق نہیں۔ تحقیق سے یہ بھی سامنے آیا کہ ویڈیو...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم پیشرفت، اب کسی دوسرے ملک کی شہریت لینے پر پاکستانی شہریت ختم نہیں ہوگی۔ پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا جس کا مقصد دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو مکمل شہریت کے حقوق بحال کرنا ہے۔ یہ بل وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور طلال چوہدری نے پیش کیا تھا اور اسے مزید کارروائی کے لیے قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت نے ان ممالک سے معاہدے کیے ہیں جہاں دوہری شہریت کو تسلیم کیا گیا ہے، قانون سازی کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا ہے۔ ان کا مزید...
    اسلام آباد(آئی این پی )سینئیر سیاستدان  مشاہد حسین سید نے انکشاف کیاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے ، 22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہوا لیکن کچھ لوگوں نادان لوگوں نے کام خراب کر دیا۔ایک  انٹرویو میں مشاہد حسین سید  کا کہناتھا کہ عمران خان کے بیٹوں کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا تھا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے تھے ، ان کو خوف تھا کہ ٹرمپ کیا کرے گا لیکن فیصلہ ہو گیا...
    امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے اعلان کیا ہے کہ اس کا چاند سے متعلق تحقیقی مشن ’لونا ٹریل بلیزر‘ ناکامی سے دوچار ہو گیا ہے۔ ادارے کے مطابق یہ مشن فروری میں روانگی کے ایک دن بعد ہی خلاء میں لاپتہ ہو گیا تھا، جس کے بعد کئی ماہ کی عالمی کوششوں کے باوجود اس سے رابطہ بحال نہیں کیا جا سکا۔ ناسا نے اپنی پریس ریلیز میں تصدیق کی کہ مشن باضابطہ طور پر جمعے کے روز ختم کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خاتون خلا باز کی قیادت میں ناسا کا نیا خلائی مشن روانہ ہونے کو تیار یہ مشن 26 فروری کو کینیڈی اسپیس سینٹر سے اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )مسلم لیگ نون کے راہنما سینیٹرمشاہد حسین سید نے انکشاف کیاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے ، 22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہوا لیکن کچھ لوگوں نادان لوگوں نے کام خراب کر دیا.(جاری ہے) نجی ٹی وی سے گفتگو میں مشاہد حسین سید کا کہناتھا کہ عمران خان کے بیٹوں کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا تھا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے تھے ،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 اگست 2025ء) اسلام آبا میں دفتر خارجہ نے منگل کے روز یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلینسکی کے ان دعووں کو سختی سے مسترد کیا کہ روس اور یوکرین کے تنازعے میں پاکستانی شہری بھی ملوث ہیں۔ صدر زیلینسکی نے پیر کے روز دعویٰ کیا تھا کہ شمال مشرقی یوکرین میں ان کی فوج چین، پاکستان اور افریقہ کے کچھ علاقوں سمیت مختلف ممالک کے غیر ملکی "کرائے کے فوجیوں" سے لڑ رہی ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے آج ایک بیان میں کہا گیا کہ وہ "یوکرین کے تنازعے میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کے غلط اور بے بنیاد الزامات کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔" پاکستانی دفتر...
    کپتان کو دوسری بار 5 اگست 2023 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ گرفتاری توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے پر عمل میں آئی تھی۔ 3 سال قید اور 5 سال کی نااہلی کی سزا ہونے کے بعد کپتان کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔ کپتان کے مداحوں کے خیال میں اب وہ اندر بیٹھا ایک بہت بڑی گیم لگا رہا ہے۔ اب اس گیم کو براہ راست دیکھنے کے لیے انتظام ہوگیا ہے اور پی ٹی آئی قیادت کی بڑی تعداد جلد جیل پہنچ کر اس گیم کو اپنی آنکھوں سے دیکھے گی اور سمجھنے کی کوشش کرے گی کہ گیم ہے کیا۔ کپتان کو 9 مئی 2023 کو پہلی بار اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ صبا قمر کی طبیعت کچھ روز قبل اچانک بگڑ گئی، جس کے باعث انہیں لاہور کے ڈیفنس میں واقع ایک نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا۔ اب ان کی بیماری کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، صبا قمر کو دمہ کا اچانک شدید حملہ ہوا تھا، جو دورانِ شوٹنگ پیش آیا۔ سانس لینے میں دشواری اور جسمانی کمزوری محسوس ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع اور فیملی کے قریبی افراد کے مطابق، صبا قمر کو ایمرجنسی میں طبی امداد دی گئی۔ ڈاکٹروں نے ان کا مکمل معائنہ کیا اور مختلف تشخیصی ٹیسٹ بھی کیے تاکہ کسی پیچیدگی کا پتہ چلایا جا سکے۔ ڈاکٹروں...
    امریکی صدر کے مشیر خاص نے بھارت پر الزام عائد کیا تھا وہ پیٹرول کی مسلسل خریداری کرکے روس کی یوکرین جنگ میں مدد کر رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گا ہے کہ ہم ایک آزاد ملک ہیں اور روس ہمارا قابل اعتماد ساتھی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس کے ساتھ ہمارے تعلقات طویل عرصے سے غیر متزلزل اور آزمودہ ہیں جسے کسی تیسرے ملک کے نظریے سے نہیں دیکھا جا سکتا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں یہ واضح کیا کہ روس سے تیل کی خریداری ہمارے قومی مفاد ہے اس لیے یہ جاری رہے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس سے سستے...
    بھارت میں جہاز کی پرواز کے دوران مسلمان مسافر پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متاثرہ شخص غائب ہوگیا تھا، جس کی مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ وائرل ویڈیو کے مطابق ممبئی سے کولکتہ جانے والی پرواز میں ایک مسافر کو پینک اٹیک (شدید گھبراہٹ) ہوا تھا، اس دوران اسے دوسرے مسافر نے تھپڑ مارا۔ اس واقعے کے بعد وہ شخص لاپتہ ہوگیا تھا، جسے اب ریاست آسام کے ضلع برپیٹا کے ریلوے اسٹیشن سے بازیاب کرلیا گیا ہے۔ تشدد کے شکار 32 سالہ حسین احمد مجمدار کا تعلق آسام کے ضلع کاچر سے ہے، جس کا صدر مقام سلچر ہے۔ وہ جمعرات کو ممبئی سے کولکتہ کےلیے انڈیگو کی پرواز 6E-138 پر سوار ہوا اور اگلے دن وہاں...
    غزہ میں اکیس ماہ سے جاری جنگ میں 72,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 100,000 زخمی ہو چکے ۔ غذائی قلت سے بچوں کی اموات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے درمیان اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ ہفتوں میں اقوام متحدہ کی ایجنسیوں نے غزہ کے مایوس اور بھوکے لوگوں کی تقریباً 900 اموات ریکارڈ کی ہیں جب وہ کھانا اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ زیادہ تر ایجنسیوں کا تعلق غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن (GHF) کے زیر انتظام چلتے نجی امدادی مراکز سے ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی، UNRWA کی کمیونیکیشن کی ڈائریکٹر ، جولیٹ توما جنگ کے دوران اور اس سے پہلے کئی بار غزہ کا دورہ کر چکی ہیں اور...
    امریکا میں دنیا کے سب سے ‘عمر رسیدہ بچے’ کی پیدائش ہوئی ہے۔ یہ بچہ ایک ایسے ایمبریو سے پیدا ہوا جو 1994 میں منجمد کیا گیا تھا۔ بچے کا نام تھاڈیئس ڈینیئل پیئرس رکھا گیا ہے اور وہ 26 جولائی کو لنڈسے اور ٹم پیئرس کے ہاں پیدا ہوا جنہوں نے یہ ایمبریو  ‘ایڈاپٹ’ کیا۔ یہ ایمبریو لنڈا آرچرڈ نامی خاتون نے عطیہ کیا تھا جو اب 62 سال کی ہیں۔ 1990 کی دہائی کے اوائل میں لنڈا اور ان کے شوہر نے بانجھ پن کے علاج کے لیے اِن ویٹرو فرٹیلائزیشن (آئی وی ایف) کا سہارا لیا تھا۔ اس عمل کے نتیجے میں 4 ایمبریو بنے جن میں سے ایک کو آرچرڈ کے رحم میں منتقل کیا گیا...
    ذرائع کے مطابق لکی مروت کے تھانہ صدر کی حدود میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے، بچوں کو باہر سے مارٹر گولا ملا تھا جس کو وہ گھر لے آئے، بچوں کے مارٹر گولے سے کھیلنے کے دوران گولا دھماکے سے پھٹ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 5 ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق لکی مروت کے تھانہ صدر کی حدود میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے، بچوں کو باہر سے مارٹر گولا ملا تھا جس کو وہ گھر لے آئے، بچوں کے مارٹر گولے سے کھیلنے کے دوران...
    خیبرپختونخوا: لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے تھانہ صدر کی حدود میں مارٹر گولا پھٹنے سے 3 بچےجاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کو باہر سے مارٹر گولا ملا تھا جس کو گھر لے آئے، بچوں کے مارٹر گولے سے کھیلنے کے دوران گولا دھماکے سے پھٹ گیا۔پولیس کے مطابق سٹی ہسپتال میں اب تک 2 بچوں کی لاشیں اور 4 زخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے۔ریسکیو کے مطابق سٹی ہسپتال میں منتقل کیے گئے زخمیوں کو طبی امداد...
    افتخار گیلانی   آزاد کشمیر کے پہلے ناظم اطلاعات کی کہانی، جن کے بارے میں وقتا فوقتا خبریں چھپتی ہیں کہ انہوں نے ‘آزاد کشمیر ‘ کا پرچم ڈیزائن کیا۔گنوپتی کیشوا ریڈی، جو آزاد کشمیر کے ناظم اطلاعات یعنی ڈائریکٹر انفارمیشن اور پبلک ریلیشن تھے اور جنہیں پاکستان میں ہندوستان کا پہلا انڈر کور جاسوس بھی سمجھا جاتا ہے ۔ ہندوستان کے اقتصادی مرکز بمبئی میں مئی 1948کی ایک حبس زدہ دوپہر ہفتہ وار انگریزی اخبار بلٹز کے دفتر میں اس کے ایڈیٹر رستم خورشیدجی کرانجیا اسٹوریز کی نوک پلک درست کررہے تھے کہ ان کی میز پر رکھے ٹیلی فون کی گھنٹی بجنے لگی۔ دوسری طرف نئی دہلی سے ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے پرائیوٹ...
    آسٹریلیا میں بنایا گیا پہلا خلائی راکٹ پرواز کے چند سیکنڈ بعد ہی دھماکے سے پھٹ گیا۔ ایرِس نامی راکٹ بدھ کے روز گِلمور اسپیس ٹیکنالوجیز نے لانچ کیا تھا جس کو بنانے کا مقصد مدار میں چھوٹے سیٹلائٹس کو پہنچانا تھا۔ راکٹ کو آزمائش کے لیے شمالی کوئنزلینڈ کے ایک قصبے باون کے قریب قائم اسپیس پورٹ سے روانہ کیا گیا تھا۔ جاری کی گئی فوٹیج میں راکٹ کو کریش ہونے سے قبل لانچ ٹاور گزرتے اور ہوا میں اڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
    آسٹریلیا میں بنایا گیا پہلا خلائی راکٹ پرواز کے چند سیکنڈ بعددھماکے سے پھٹ گیا۔  ایرِس نامی راکٹ بدھ کے روز گِلمور اسپیس ٹیکنالوجیز نے لانچ کیا تھا جسے بنانے کا مقصد مدار میں چھوٹے سیٹلائٹس کو پہنچانا تھا۔  راکٹ کو آزمائش کے لئے شمالی کوئنزلینڈ کے ایک قصبے باون کے قریب قائم اسپیس پورٹ سے روانہ کیا گیا تھا۔ جاری کی گئی فوٹیج میں راکٹ کو کریش ہونے سے پہلے لانچ ٹاور گزرتے اور ہوا میں اڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ Post Views: 8
    نئی دہلی/ سری نگر – بھارت میں 28 جولائی 2025 کو کیے گئے ایک بڑے سیکیورٹی آپریشن "آپریشن مہادیو" کے حوالے سے کئی نئے انکشافات سامنے آئے ہیں، جنہوں نے اسے ایک فالس فلیگ (False Flag) آپریشن قرار دینے والوں کو تقویت دی ہے۔ بھارتی نشریاتی ادارے NDTV نے رپورٹ کیا کہ سری نگر کے جنگلات میں ہونے والے اس آپریشن میں بھارتی فوج نے تین افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان میں سرفہرست ایک مبینہ دہشت گرد سلیمان شاہ تھا، جسے پہلگام حملے کا ماسٹر مائنڈ بتایا جا رہا ہے۔ تاہم اس آپریشن پر اب شکوک و شبہات کے گہرے سائے چھا گئے ہیں۔ متعدد ماہرین، تجزیہ کاروں اور اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ یہ...
    —فائل فوٹو فیصل آباد کی انسداددہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے واقعات کے 3 مقدمات کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔تھانہ سول لائن کے 2 اور تھانہ غلام محمد آباد کے ایک مقدمے کا فیصلہ جاری کیا گیا ہے، تھانہ سول لائن میں درج حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ71 صفحات پر مشتمل ہے۔تھانہ سول لائن میں درج پولیس وین جلانے کے مقدمے کا فیصلہ 34 صفحات پر جبکہ تھانہ غلام محمد آباد کے مقدمے کا 43 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔ سرگودھا: عدالت نے 9 مئی جوڈیشل کمپلیکس میانوالی کیس کا فیصلہ سنادیاعدالت نے مقدمے میں گرفتار ملزم اسماعیل کو 25 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ تفصیلی فیصلے...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ تاریخ کا بدترین دور چل رہا ہے،ہم سے ہماری سیٹیں چھین لی گئیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عبدالطیف چترالی کے حلقے پر پشاور ہائی کورٹ نے ضمنی الیکشن روک دیا ہے، ہمارے لوگوں کو بے گناہ سزائے دی گئیں۔سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر ہمارے دوستوں کو نااہل کیا گیا اور سازشوں کے تحت ہمارے خلاف گواہیاں دی گئیں، گواہی نہ دینے والوں کے ساتھ بہت برا کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم ان فیصلوں کے خلاف عدالت جائیں گے، میرے خلاف 9 مقدمے میری غیرموجودگی میں دائر کیے گئے، 5 اگست...
    بھارتی عدالت نے مسجد کے قریب ہونے والے خوفناک بم دھماکے کے مقدمے میں بی جے پی کی سابق رکنِ پارلیمنٹ اور انتہا پسند ہندو رہنما سادھوی پرگیہ ٹھاکر سمیت سات افراد کو 17 سال بعد بری کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جج اے کے لاہوتی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے اخلاقیات یا عوامی رائے پر نہیں دیے جا سکتے۔ عدالت میں مدعا علیہان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ استغاثہ اس کیس میں ملزمان کے خلاف کوئی قابلِ قبول ثبوت پیش نہیں کرسکا۔ یاد رہے کہ 26 ستمبر 2008 کو ریاست مہاراشٹرا کے شہر مالیگاؤں میں ایک مسجد کے قریب نماز جمعہ کے وقت موٹر سائیکل میں نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔ اس بم دھماکے میں...
    کراچی: گھگھر پھاٹک بمبوگوٹھ میں پسند کی شادی پر قتل کیے گئے بلوچستان کے جوڑے اور کمسن بچے کو سپرد خاک کردیا گیا، اسٹیل ٹاؤن پولیس نے مقتولہ سکینہ کے بھائی، والد سمیت 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے میں مقدمہ مقتول عبدالمجید کے بھائی امام بخش ولد محمد بخش کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں مقتولہ سکینہ کے بھائی شہزاد عرف راجہ، والد گلاب خان، میرعلی عرف حسن سمیت 6 ملزمان  کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتول عبدالمجید نے سات سے آٹھ سال قبل سکینہ سے کورٹ میرج کی تھی، عبدالمجید کا 3 سالہ بچہ عبدالنبی بھی تھا یہ لوگ 8 ماہ...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے پاپوش نگر تھانے سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ملزم عباس کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ تھانہ پاپوش نگر میں سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں اہلکاروں کی غفلت، ملزم کے فرار اور غیر ارادی قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق، ملزم عباس کو لاک اپ سے نکال کر ڈیوٹی افسر کے کمرے میں منتقل کیا جا رہا تھا کہ اسی دوران وہ پولیس کو چکمہ دے کر تھانے سے باہر نکل گیا۔ سنتری اظہار الحق اور اہلکار خادم حسین نے ملزم کا تعاقب کیا اور اسے ریلوے پل...
    شہر قائد کے علاقے پاپوش نگر تھانے میں تفتیش کے دوران فرار ہونے والا ملزم پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ اہل خانہ نے ماورائے عدالت قتل کا دعویٰ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم کو پولیس نے منشیات کے الزام میں گرفتار کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کیا تھا ، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزم کے خلاف منشیات فروشی کے متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ مارے جانے والے ملزم کے اہلخانہ نے واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اس حوالے سے پولیس افسران کی جانب سے بھی واقعے کی انکوائری کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔  ایس ایچ او پاپوش نگر شوکت اعوان نے بتایا کہ پولیس نے...
    لداخ میں بھارتی فوج کے قافلے کی ایک گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی اور ایک بڑی پہاڑی چٹان اُن پر آن گری۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے میں لیفٹیننٹ کرنل بھانو پرتاپ سنگھ اور لانس دافدار دلجیت سنگھ شامل ہیں جب کہ 3 فوجی افسر زخمی ہیں۔ زخمیوں میں میجر ماینک شبھم، میجر امِت دکشت اور کیپٹن گورَو شامل ہیں جنہیں فوری طور پر آرمی کے 153 جنرل اسپتال لیہ منتقل کیا گیا تھا۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جنھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے بڑے اسپتال منتقل کیا جائے گا۔ فوجی ترجمان کے مطابق یہ اس وقت پیش آیا جب فوجی قافلہ دوربوک سے چونگتاش کی طرف جا رہا تھا۔...
    یمن میں سزائے موت کی منتظر بھارتی نرس نمیشا پریا کی پھانسی پر فی الحال عمل درآمد روک دیا گیا ہے، تاہم بھارتی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ان کی سزا کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا گیا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے میڈیا میں شائع ہونے والی ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نمیشا پریا کی سزائے موت منسوخ کر دی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے کوئی مستند نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ اس سے قبل بعض بھارتی میڈیا رپورٹس میں بھارت کے مفتی اعظم شیخ ابوبکر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ان کی مداخلت کے بعد یمن نے نمیشا پریا کی سزا کو...
    کراچی: مرحوم اداکارہ حمیرا اصغر کے فلیٹ سے ملنے والے پیالوں میں موجود چیز کے بارے میں آخرکار پتا چل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں ایک اور اہم پیش رفت ہوئی ہے، تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ فلیٹ سے ملنے والے تمام پیالوں میں نمک موجود تھا۔ کیمیائی تجزیاتی رپورٹ پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے، تفتیش کاروں نے فلیٹ سے مجموعی طور پر 6 سیمپل اکٹھے کیے تھے، تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام کے تمام پیالوں میں سمندری نمک پایا گیا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق گھر سے 5 مختلف پیالوں میں سے 5 سیمپل لیے گئے تھے، گھر کے کچن سے ملنے والا نمک پیالوں سے ملنے والے نمک سے...
    یورپی ملک مالٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرے گا۔ یہ اعلان وزیراعظم رابرٹ ابیلا نے منگل کی شام اپنے فیس بک پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ستمبر میں کیا جائے گا۔  وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری پوزیشن مشرق وسطیٰ میں مستقل امن کے لیے ہمارے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ مالٹا کی حکومت پر اپنی جماعت کے اندر سے فلسطین کو تسلیم کرنے کا دباؤ بڑھ رہا تھا، جب کہ سینٹر رائٹ اپوزیشن نے بھی جولائی کے وسط میں فوری طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر...
    سٹی42: دہشتگردوں کی حمایت یافتہ اور دہشتگردوں کی حامی نام نہاد انسانی ھقوق کی کارکن مہرنگ بلوچ کے گروہ کا لاپتہ افراد کا پروپیگندا ایک بار پھر جھوٹ نکلا۔ لاپتہ افراد میں شامل بتایا گیا نوجوان دہشتگرد گروہ فتنہ الہندوستان کا ہی رکن نکلا، جب  21 جولائی کو یہ دہشتگرد مارا گیا تو فتنہ الہندوستان نے اس دہشتگرد کو اپنا کارکن تسلیم کیا اور اس کے مارے جانے کا اعتراف کیا۔  اس نوجوان کا نام صہیب لانگو تھا، اس کو نام نہاد انسانی حقوق کی آڑ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا تحفظ کرنے والے گروہ  تنظیم نے اپنی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل کر رکھا تھا اور پاکستان کی حکومت سے یہ مطالبہ کرتے رہے کہ اس لاپتہ...
    انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 سال بعد سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا،عدم شواہد کی بنا پر منہاج قاضی اور محبوب غفران کو بری کردیا گیا ہے۔ پراسیکیوشن کے مطابق مقدمے میں ملوث صولت مرزا کوعدالت نے 1999میں سزائے موت سنائی تھی، 2016 میں پولیس نے منہاج قاضی اور محبوب غفران کو گرفتار کیا تھا، صولت مرزا، منہاج قاضی اور دیگر کے خلاف ڈیفنس پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: صولت مرزا نے کبھی اعترافِ جرم نہیں کیا تھا، سزا سنانے والے جج نے مزید کیا انکشافات کیے؟ 18 مارچ 2015 کو ویڈیو پیغام میں صولت مرزا نے کھا تھا کہ کس طرح انہیں استعمال کر کے ٹشو پیپرکی...
    جرگے کے حکم پر قتل کی جانے والی خاتون سدرہ کی لاش کو قبرستان منتقل کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ  گورگن اور سیکریٹری قبرستان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی شدہ خاتون کی لاش منتقلی کے دوران استعمال ہونے والا رکشہ برآمد کرلیا ہے، جو ملزم خیال محمد کی نشاندہی پر برآمد ہوا ہے۔ ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ اس نے خاتون کی لاش رکشے میں ڈال کر قبرستان منتقل کی۔ یہ بھی پڑھیں: غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ کے قتل میں ملوث والد، بھائی اور سابق شوہر نے اعتراف جرم کرلیا پولیس کے مطابق ملزم...
    پنڈی میں خاتون کا قتل: لاش قبرستان پہنچانے والا رکشہ برآمد، ملزم نے پولیس کو کیا بتایا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی : پولیس نے جرگے کے حکم پر قتل کی جانے والی شادی شدہ خاتون کی لاش منتقلی کے دوران استعمال ہونے والا رکشہ برآمد کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق لاش منتقلی کے دوران استعمال ہونے والا رکشہ گرفتار ملزم خیال محمد کی نشاندہی پر برآمد کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم نے لاش رکشے میں ڈال کر قبرستان منتقلی کا اعتراف کرلیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنے بیان میں بتایا کہ جرگہ سربراہ کی ہدایت پر لاش منتقلی کے لیے رکشہ منگوایا گیا تھا جسے خاتون کی لاش منتقلی کے...
    تصویر بشکریہ جیو نیوز وکیل ایمان مزاری نے کہا ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی سے 72 طلباء کو گرفتار کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں تھانہ سیکریٹریٹ کے باہر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور سندھ سے آئے طلباء گرفتار ہیں۔ایمان مزاری نے کہا کہ ہم وائس چانسلر کے پاس ملاقات کے لیے جارہے ہیں تاکہ معاملات حل ہوسکیں۔ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے ہاسٹلز سے سیکڑوں طلباء گرفتارذرائع کے مطابق انتظامیہ کی درخواست پر پولیس نے 55 سے 60 طلباء کو گرفتار کر کے تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کیا ہے۔ واضح رہے کہ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی ہاسٹل انتظامیہ اور پولیس نے علی الصبح ہاسٹلز پر چھاپہ مار کر ہاسٹل...
    مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  آزادکشمیر میں شہریوں پر بار بار حملہ کرنے والے تیندوےکو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔ ایل او سی سےمتصل گاؤں گہانی تنگ میں آبادی  پر حملہ کرنے والے تیندوےکو گولی مارکر ہلاک کیا گیا۔ ایس پی مرزا  زاہد کے مطابق مقامی افراد  نے شناخت کی کہ  مرنے والا تیندوا وہی ہے جو  آبادی میں انسانوں پر حملہ آور ہوا۔دو روز قبل تیندوا گھر سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لےگیا تھا، بعد میں بچی مردہ حالت میں ملی تھی، تیندوے نےگزشتہ روز بھی حملہ کرکے ایک نوجوان کو زخمی کیا تھا۔ایس پی مرزا زاہدکا کہنا ہےکہ  خونخوار جانور  ایک بار انسانوں  پر حملہ کردیں تو باربار حملےکی کوشش کرتے ہیں۔ سری لنکا کے سابق...
    فائل فوٹو  نوشہرو فیروز میں لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کنڈیارو سول اسپتال کا مؤقف سامنے آگیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ  کل صبح متاثرہ لڑکی بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لائی گئی تھی۔ایم ایس ڈاکٹر رفیق کا کہنا ہے کہ رشتے داروں نے بتایا کہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھائی ہیں، لڑکی کی طبیعت بہتر ہونے پر اسے گمبٹ اسپتال ریفر کیا، گزشتہ رات کو لڑکی کو دوبارہ اسپتال لایا گیا تو وہ فوت ہوچکی تھی۔ نوشہروفیروز: اغواء لڑکی کی لاش اس کے گھر کے سامنے سے مل گئیپولیس کے مطابق لڑکی کو دو ہفتے قبل رشتے دار نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، تنا‏زع کا فیصلہ ہونے تک لڑکی کو...
    مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوران ایک شخص کو، جو پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہنے ہوئے تھا، سیکیورٹی اہلکاروں نے میدان سے باہر نکال دیا۔ پاکستانی شائق کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں شرٹ ڈھانپنے کا کہا جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے یہ لکھ کر بتائیں، میں اس کو کیوں ڈھانپوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی والوں نے بولا شرٹ تبدیل کر لو یا گراؤنڈ سے چلے جاؤ۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین اس پر تنقید کرتے نظر آئے، صحافی نیلم اسلم نے کہا کہ یہ بالکل ناقابلِ قبول اور قانون کے خلاف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تھانہ سنگجانی کی حدود سے گدھے کا گوشت برآمد ہونے کے کیس میں گرفتار غیر ملکی ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔گرفتار غیر ملکی ملزم کو ڈیوٹی جج مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس کی استدعا پر عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد: گدھے ذبح کرنے کیلئے قصائی بیرونِ ملک سے بلوایا گیاترجمان اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے مطابق ترنول میں 50 سے زائد گدھے اور بڑی مقدار میں گوشت برآمد ہوا تھا۔ فوڈ اتھارٹی نے گزشتہ روز سنگجانی کی حدود سے 45 من گدھے کا گوشت برآمد کیا تھا، ملزم کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج...
    راولپنڈی میں تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں شادی شدہ خاتون کے غیرت کے نام پر قتل کے لرزہ خیز واقعے میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے، جس کے مطابق قتل کا فیصلہ مقامی جرگے کے سربراہ عصمت اللہ نے سنایا تھا، جو اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔ قتل کا حکم اور جنازہ بھی جرگہ سربراہ نے پڑھایا نجی ٹی وی چینل سے وابستہ رپورٹر شبیر احمد ڈار نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مقتولہ کے قتل کا جرگے میں فیصلہ 11 سے 16 جولائی کے درمیان ہوا، جس میں عصمت اللہ پیش پیش تھا۔ قتل کے بعد نماز جنازہ بھی اسی نے مقتولہ کے گھر پر پڑھائی، جس سے اس کے مرکزی کردار ہونے کا...
    راولپنڈی میں خاتون کے قتل کا معاملہ، مقتولہ کے سسر کا بیان سامنے آگیا، تہلکہ خیز انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی میں مبینہ طور پر جرگے کے حکم پر غیرت کے نام پر قتل ہونے والی شادی شدہ خاتون کے نکاح کی دستاویزات اور سسر کا بیان سامنے آگیا۔مقتولہ کے نکاح کی دستاویزات کے مطابق خاتون نے مظفر آباد میں 12 جولائی کو عثمان نامی لڑکے سے نکاح کر لیا تھا۔مقتولہ خاتون کا خاوند عثمان چہلہ بانڈی مظفرآباد کا رہائشی ہے اور راولپنڈی میں ملازمت کرتا ہے، مقتولہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ مظفرآباد کے روبرو اپنا بیان بھی جمع کرایا تھا اور عدالت سے تحفظ بھی مانگا تھا۔مقتولہ نے عدالت میں عثمان کے ساتھ مرضی سے...
    نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے واشنگٹن ڈی سی میں اٹلانٹک کونسل سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی سزا سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عافیہ کے کیس کا حوالہ دیا تھا، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق اُن کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، انہوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی تک مکمل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واشنگٹن ڈی سی میں اٹلانٹک کونسل سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کی...
    کوئٹہ: بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق مقتولہ کی والدہ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔ ڈیگاری میں قتل کی جانے والی خاتون بانو بی بی کی والدہ گل جان بی بی کو آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا ہے، قبل ازیں انسداد دہشت گردعدالت نے گل جان بی بی کو 2 روزہ ریمانڈ پر سیرس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کیا تھا۔ یاد رہے کہ مقتولہ کی والدہ کو پولیس نے ویڈیو بیان جاری کرنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ علاوہ ازیں مقتولہ کی والدہ گل جان بی بی کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے سیمپل بھی لے...
    معروف بھارتی کانٹینٹ کریئٹر 24 سالہ نازمین سلدے کو نوی ممبئی کے علاقے کھرگھر میں چلتی گاڑی کی چھت پر ڈانس کرنے اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پرپولیس نے ایف آئی آردرج کرلی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق درج ایف آئی آرمیں متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ویڈیو میں نازمین کو ایک ہلکی رفتار سے چلتی کار پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جو انڈونیشیا کے ایک 11 سالہ لڑکے کی وائرل ویڈیو کی طرز پر بنائی گئی تھی۔ یوٹیوب پر 10 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 8.5 لاکھ سے زیادہ فالوورز رکھنے والی نازمین نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ 23 جولائی کی رات 7 پولیس اہلکار ان کے گھر...
    کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) نے بانو بی بی کی والدہ گل جان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر سیریئس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔ گل جان کو ایک روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ: غیرت کے نام پر قتل، کہانی کا نیا موڑ، مقتولہ بانو کی مبینہ والدہ کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آگیا انگریزی روزنامے میں شائع محمد ظفر بلوچ کی خبر کے مطابق گل جان کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ قرآن پاک اٹھائے ہوئے اپنی بیٹی کے قتل کا اقرار کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ ویڈیو میں گل جان کا کہنا تھا کہ...
    روم(انٹرنیشنل ڈیسک)اٹلی کے شمالی علاقے بریشیا میں ایک چھوٹا الٹرا لائٹ طیارہ مصروف ہائی وے پر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے کے 75 سالہ پائلٹ سرجیو راوالیا اور ان کی 60 سالہ خاتون ساتھی این ماریا ڈی اسٹیفانو موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، حادثہ فریچیا آر جی نامی طیارے کو پیش آیا، جو فضا سے اچانک نیچے آیا اور سڑک سے ٹکرا کر آگ کا گولہ بن گیا۔ حادثے کے دوران 2 گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی اور 2 ڈرائیور زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق، پائلٹ ممکنہ طور پر ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا، مگر رفتار پر قابو نہ پا سکا اور طیارہ...
    اسلام آباد: ملی یکجہتی کونسل نے ایران اور فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے ایران کے جوابی حملے کو جائز قرار دے دیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے ملی یکجہتی کونسل کا اعلامیہ پیش کیا، جس میں حکومت سے کشمیر اور فلسطین پر مضبوط حکمت عملی اپنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ابراہیم معاہدہ یا دو ریاستی حل کو تسلیم نہیں کریں گے، اگر حکومت نے ابراہیم معاہدے کی آڑ میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی تو سخت مزاحمت کریں گے۔ ایٹمی پروگرام کو ایران کا حق سمجھتے ہیں۔ ملی یکجہتی کونسل اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ بارشوں کے متاثرین کی مدد کی جائے کیونکہ زراعت...
    ڈی پی او سوات محمد عمر نے کہا ہے کہ چالیار مدرسہ میں بچے پر مبینہ تشدد کے بعد موت کا واقعہ افسوسناک ہے، 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، 2 کی تلاش جاری ہے۔   ڈی پی او نے کہا کہ  واقعے کے بعد پولیس نے چابک دستی سے کام کیا،   پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا،  ایف آئی آر میں چار ملزمان نامزد ہے،  دو گرفتار ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے علاوہ مدرسے کے 9 افراد کو بھی تفتیش کیلئے حراست میں لیا گیا ہے،  مدرسہ غیر قانونی تھا جسے سیل کردیا گیا ہے۔  ڈی پی او نے کہا کہ  مدرسہ کے 3 سو طلباء کو ہم نے اپنی تحویل میں لے کر والدین کے حوالے...
    پیرس: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل کی جانب سے ایران کی ایوین جیل پر کئے گئے فضائی حملے کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے اس کی فوری بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ فضائی حملہ گزشتہ ماہ ہونے والی 12 روزہ جنگ کے دوران کیا گیا تھا، جس کی اسرائیل نے بھی تصدیق کی ہے۔ ایرانی حکام کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق اس حملے میں 79 افراد جاں بحق ہوئے۔ ایمنسٹی کے مطابق، یہ حملہ نہ صرف سیاسی قیدیوں کو رکھنے والی جیل پر کیا گیا بلکہ انتظامی عمارت کے کئی حصے بھی تباہ ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں انتظامی عملہ، سیکیورٹی گارڈز، قیدی، ملاقات کو آئے ہوئے رشتہ دار اور قریب...
    ڈیگاری واقعہ: غیرت کے نام پر قتل کی گئی خاتون کی والدہ کا مبینہ قاتلوں کی رہائی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس) بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر قتل کی گئی خاتون بانو کی والدہ کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آگیا ہے جس میں انہوں نے بیٹی کے قتل کو بلوچی رسم و رواج کا حصہ قرار دیتے ہوئے اسے ”سزا“ قرار دیا ہے۔ویڈیو بیان میں بانو کی ماں نے دعویٰ کیا کہ اُن کی بیٹی کو ایک لڑکے کے ساتھ تعلقات پر بلوچی معاشرتی جرگے کے فیصلے کے بعد سزا دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑکا آئے روز ٹک ٹاک ویڈیوز...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ ماریس سے ملاقات کی ہے،ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور عالمی منظرنامے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت کے دوران سائیڈ لائنز پر ہوئی۔ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر بات چیت کی، ملاقات میں پارلیمانی تبادلوں، تجارت اور دیگر شعبوں میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ترجمان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے غذائی تحفظ، دفاع اور علاقائی رابطوں کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ خطے...
    وفاقی دارالحکومت میں دیگر سینئر راہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر سزائیں سنائی گئیں، جو ہمارے راہنماؤں کے ساتھ ہوا سراسر ظلم ہے، عدلیہ کے متنازعہ فیصلوں میں نئے باب کا اضافہ ہوا، لوگوں کا عدلیہ سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر عدلیہ کے آج متنازعہ فیصلوں سے نئے باب کا اضافہ ہوا۔ وفاقی دارالحکومت میں دیگر سینئر راہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج ہماری پٹیشن پر کوئی فیصلہ نہیں، آج عدالتوں سے 2 فیصلے آئے، عمران خان نے فیئر ٹرائل کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھڑ سمیت 70 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان کے خلاف سزا کا حکم مقدمہ نمبر 72/2023 میں سنایا گیا، یہ مقدمہ ضلع میاں والی کے علاقے موسی خیل کے تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ توڑ پھوڑ، املاک کو آگ لگانے اور ہنگامہ آرائی کرنے پر انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔9 مئی کے مقدمہ میں سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت سے پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھڑ کو بھی دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ملک احمد...
    افتخار گیلانی پندرہ جولائی 2016 کو ترک فوج کے ایک گروہ نے سویلین حکومت کا تختہ الٹنے کی ایک منظم مگر ناکام کوشش کی تھی۔یوں اس بغاوت کی ناکامی کے بعد بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی گئیں، جن میں کم از کم 40,000 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ان میں 10,000 سے زائد فوجی اور 2,745 جج شامل تھے ۔ترکیہ کے شہروں خاص طور پر دارالحکومت انقرہ اور عروس البلاد استنبول کی کئی اہم جگہوں پر آ پ کو شیشے کے کیسز میں جلی ہوئی کاریں اور سڑکوں پر گہرے گڑھے نظر آئیں گے ۔ یہ 15 جولائی 2016 کی وہ محفوظ نشانیاں ہیں، جب ترک فوج کے ایک گروہ نے سویلین حکومت کا تختہ الٹنے کی ایک منظم مگر...
    آئرلینڈ کے ایک چھوٹے سے قصبے ٹوئم کاؤنٹی گال وے میں سابقہ ‘مدر اینڈ بے بی ہوم کے قریب موجود ایک گٹر میں اجتماعی قبرستان ہونے کے انکشاف کے بعد پیر کے دن کھدائی شروع کی جارہی جس کے بارے میں حکام کا خیال ہے کہ وہاں 796 نومولود بچوں کی لاشیں دفن ہیں۔ حکام کو شبہ ہے کہ اس جگہ پر ان سینکڑوں بچوں اور نومولودوں کی باقیات کو دفن کیا گیا تھا جو ایک کیتھولک راہباؤں کے زیر انتظام چلنے والے ادارے میں انتقال کر گئے تھے۔ یہ بچے غیرشادی شدہ ماؤں کے بطن سے پیدا ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: لاشیں چھپانے اور لواحقین کو جعلی راکھ بھیجنے پر جنازہ گھر کے مالک کو 20 سال قید کی...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد ان کی اہلیہ اور سپر اسٹار اداکارہ کرینہ کپور پر بھی حملہ کرنے کی بات سامنے آئی ہے۔ اداکار رونت رائے نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ سیف علی خان کو جب اسپتال سے فارغ کیا گیا تو کرینہ کپور بے حد پریشان اور خوفزدہ تھیں۔ رونت رائے کے مطابق جب سیف کو اسپتال سے ان کے گھر منتقل کیا جا رہا تھا، تو راستے میں میڈیا نمائندوں اور مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی، کرینہ ایک علیحدہ گاڑی میں گھر واپس جا رہی تھیں، اسی دوران ان کی گاڑی پر معمولی حملہ ہوا، جس کی وجہ سے وہ سخت گھبرا گئیں۔ انہوں نے...
    ایران کے صدر مسعود پیزشکیان اسرائیلی فضائی حملے میں معمولی زخمی ہوئے۔ ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) سے وابستہ خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق یہ حملہ 16 جون کو تہران کے مغربی علاقے میں واقع ایک عمارت پر کیا گیا جہاں سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اجلاس جاری تھا۔ یہ بھی پڑھیں:ایران اسرائیل کشیدگی روس کو کیسے براہ راست معاشی فائدہ پہنچا سکتی ہے؟ فارس نیوز کے مطابق صدر پیزشکیان، پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، عدلیہ کے سربراہ محسنی ایجیئی اور دیگر اعلیٰ حکام اس اجلاس میں شریک تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمارت کے داخلی اور خارجی راستوں پر 6 میزائل یا بم داغے گئے، جن کا مقصد حکام کے نکلنے کا راستہ بند کرنا...
    ایئر انڈیا کی پرواز 171، جو 12 جون کو احمد آباد سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھی، ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گئی۔ اس اندوہناک حادثے میں 260 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں 241 مسافر اور عملہ شامل تھا، جبکہ زمین پر موجود مزید 19 افراد بھی مارے گئے۔ صرف ایک شخص زندہ بچ پایا۔ جمعے کو جاری کی گئی بھارت کی ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق، طیارے کے دونوں انجنوں کو ایندھن فراہم کرنے والے سوئچز ٹیک آف کے فوراً بعد کٹ آف پوزیشن پر منتقل کر دیے گئے، جس کی وجہ سے انجن بند ہو گئے اور طیارہ بلند ہونے سے پہلے ہی زمین...
    کراچی: لیاری میں ہونے والے عمارت کے حادثے کی تحقیقات کے لیے پولیس سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے دفتر پہنچ گئی اور مختتلف عمارتوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا اور مختلف افسران کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ لیاری عمارت گرنے کے واقعے پر پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہے، اسی سلسلے میں ضلع جنوبی کے ڈی ایس پی، ایس ایچ او پولیس کے ہمراہ ایس بی سی اے کے مرکزی دفتر پہنچے، پولیس ڈائریکٹر ایڈمن سے ملاقات کی اور ضلع جنوبی میں مختلف عمارتوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا، جس پر ڈائریکٹر ایڈمن نےیقین دہانی کرائی کہ جو ریکارڈ درکار ہوگا وہ فراہم کیاجا ئے...
    پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر کی جانب سے دوست کو بھیجا گیا آخری آڈیو پیغام منظرِ عام پر آگیا۔ حمیرا اصغر کی دوست در شہوار نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا آخری آڈیو پیغام سنوایا جس میں وہ اپنی دوست سے دعاؤں کی اپیل کر رہی ہیں۔ آڈیو پیغام میں حمیرا نے اپنی دوست سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں تمہارا فون نہیں اٹھا سکی کیونکہ میں سفر میں تھی اور مصروف تھی لیکن میں بہت خوش ہوں کہ تم مکہ میں ہو۔ یہ بھی پڑھیں: اہم انکشاف پر مبنی حمیرا اصغر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی حمیرا نے کہا کہ اپنی کیوٹ سی دوست کے لیے دل سے بہت سی دعائیں کرنا اور میرے کیرئیر...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)کراچی میں ملیر کے علاقے کھوکھراپار میں گھر کے باہر سے ملنے والی 16 سالہ لڑکی کی لاش کے معاملے میں لڑکی کیساتھ جنسی تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق لڑکی پر جنسی تشدد کے شواہد ملے ہیں، زیادتی کی تصدیق کے لیے ڈی این اے سیمپل لے لیے گئے ہیں۔ڈاکٹر سمیہ سید نے کہاکہ موت کی وجہ رپورٹس آنے کے بعد معلوم ہوگی۔(جاری ہے) یاد رہے کہ دو روز قبل کھوکھراپار میں 16 سالہ لڑکی کی گھر کے باہر سے پھندا لگی لاش ملی تھی۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم شک کی بنیاد پر 4...
    16 جولائی 2024 کو جب بنگلہ دیش میں سیکیورٹی فورسز نے وزیرِاعظم شیخ حسینہ کی آمرانہ حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا پر کریک ڈاؤن کیا، تب مشہور ریپر مسرور جہان عالف المعروف شیزان نے ایک گانا ریلیز کیاجس کے بول تھے؛ کوتھا کو یعنی آواز اٹھاؤ۔  اس گانے میں سوال اٹھایا گیا کہ ’ملک کہتا ہے وہ آزاد ہے، تو پھر تمہاری گرج کہاں ہے‘، اسی دن ایک مظاہرہ کرنے والے طالبعلم ابو سید کی ہلاکت تحریک کی علامت بن گئی۔ سید کی شہادت نے احتجاج کو شدید تر کر دیا، اور شیزان کا گانا عوامی تحریک کا ترانہ بن گیا۔ ایک اور ریپر حنان حسین شمول کے گانے ’آواز اُٹھا‘ نے بھی نوجوانوں کو متحرک کیا، ان...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جولائی ۔2025 )امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے گریجویٹ محمود خلیل نے امیگریشن حراست کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ سے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے ان کے وکلا نے دو کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے جس میں جھوٹی قید، بدنیتی پر مبنی قانونی چارہ جوئی اور یہود مخالف کے طور پر بدنام کرنے کا الزام لگایا گیا .(جاری ہے) خلیل کو امیگریشن ایجنٹوں نے 8 مارچ کو گرفتار کیا تھا امریکی حکومت انہیں ملک بدر کرنا چاہتی ہے کیونکہ ان پر الزام ہے کہ ان کی سرگرمیاں ملک کی خارجہ پالیسی کے مفادات کے لیے نقصان دہ ہیں جون کے اواخر میں ایک وفاقی جج نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ خلیل...
    لیاری کے علاقے بغدادی میں ایک عمارت کے گرنے کے معاملے میں پولیس نے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں ایس بی سی اے کے 5 ڈائریکٹرز، 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز، ایک انسپیکٹر اور عمارت کے مالک شامل ہیں۔  عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کتنے مقدمے ہیں؟ تفتیشی افسر  نے عدالت کو بتایا کہ ایک مقدمہ ہے ، بلڈنگ گرنے کے بعد ایف آئی آر کاٹی گئی ہے۔ وکیل صفائی شہاب سرکی نے عدالت کو بتایا کہ کیس یہ ہے کہ بلڈنگ 1986 میں بنی، اس کا ریکارڈ ایس بی سی اے کے پاس ہے۔ ریکارڈ میں تمام چیزوں کا بتایا گیا ہے کہ یہ کام کس کا ہے۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بلڈنگ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جولائی 2025ء) کولمبیا یونیورسٹی کے طالب علم محمود خلیل، جنہوں نے فلسطین کی حمایت میں یونیورسٹی کیمپس کے اندر احتجاجی مظاہروں میں نمایاں کردار ادا کیا، نے جمعرات کے روز ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف 20 ملین ڈالر کا دعویٰ دائر کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں غلط طور پر قید کیا گیا تھا۔ محمود خلیل، قانون کے مطابق، ایک امریکی باشندے ہیں، جنہیں مارچ میں اس وقت گرفتار کر لیا گیا تھا، جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کالجوں کے کیمپس میں فلسطینی حامی احتجاجی تحریک میں ملوث غیر ملکی طلباء کو ملک بدر کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ خلیل کو جون میں رہائی سے قبل تین ماہ تک لوزیانا...
    اسکرین گریب - سوشل میڈیا کراچی میں ملیر کے علاقے کھوکھراپار میں گھر کے باہر سے ملنے والی 16 سالہ لڑکی کی لاش کے معاملے میں لڑکی کیساتھ جنسی تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق لڑکی پر جنسی تشدد کے شواہد ملے ہیں، زیادتی کی تصدیق کے لیے ڈی این اے سیمپل لے لیے گئے ہیں۔ڈاکٹر سمیہ سید کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ رپورٹس آنے کے بعد معلوم ہوگی۔یاد رہے کہ دو روز قبل کھوکھراپار میں 16 سالہ لڑکی کی گھر کے باہر سے پھندا لگی لاش ملی تھی۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم شک کی بنیاد پر 4 افراد کو حراست میں بھی...
    معروف فلم ساز جمشید محمود رضا عرف "جامی” کو 2019 میں ساتھی ہدایتکار سہیل جاوید کی ہتکِ عزت کرنے کے الزام میں 2 سال قید کی سزا سنا دی۔ سیشن عدالت نے جامی کو پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 500 (ہتکِ عزت) کے تحت مجرم قرار دیا اور ان پر 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ جامی کے وکیل نے تصدیق کی کہ عدالت کے فیصلے کے بعد فلمساز کو احاطۂ عدلت سے حراست میں لے کر کراچی سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ یہ مقدمہ اس خط سے متعلق تھا جو جامی نے 2019 میں لاہوتی میلے کے دوران پڑھ کر سنایا اور بعد ازاں اسے اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ بھی کیا۔ یہ خط ایک نامعلوم خاتون...
    پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانے اور ایک گھر پر ڈرون سے حملہ کیا گیا، جس میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق میریان اور ہوید کی حدود میں ڈرون سے دو الگ الگ حملے ہوئے۔ پہلا حملہ پولیس اسٹیشن جبکہ دوسرا حملہ ایک رہائشی گھر پر ہوا۔ ڈرون حملے میں خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈرون حملے کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرون اونچائی پر تھا اس لیے نشانہ نہ بنایا جا سکا۔ پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون حملہ مسلح افراد کی جانب سے کیا گیا اور اس حوالے سے سرچ آپریشن جاری...
    بوگدانوف کو 2011ء میں وزارت خارجہ کا نائب سربراہ اور 2014ء میں صدر کا خصوصی مندوب مقرر کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے نائب وزیر خارجہ کو برطرف کر دیا ہے۔ میخائل بوگدانوف صدر پیوٹن کے خصوصی مندوب برائے مشرق وسطیٰ و افریقا بھی تھے۔ بوگدانوف کو 2011ء میں وزارت خارجہ کا نائب سربراہ اور 2014ء میں صدر کا خصوصی مندوب مقرر کیا گیا تھا۔
    ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت پر مبنی کمپنی ایکس اے آئی کے چیٹ بوٹ ’گروک‘ کی جانب سے ایڈولف ہٹلر کی تعریف اور یہودی مخالف تبصروں کے بعد کمپنی کو شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد گروک کی متنازعہ پوسٹس کو حذف کر دیا گیا ہے اور گروک کی ٹیکسٹ جنریشن عارضی طور پر معطل کر دی گئی، تاہم گروک نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غلط فہمی تھی اور وہ ٹرولز سے بہک گیا تھا، گروک نے کہا کہ اس نے خود کو کبھی ’میکا ہٹلر‘ نہیں کہا۔ یہ بھی پڑھیں: گروک نے خود کو ’مشینی ہٹلر‘ قرار دے دیا، صارفین کے شدید ردعمل پر چیٹ بوٹ کی ٹیکسٹ جنریشن معطل...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09جولائی 2025)سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ساؤتھ مظہر علی کاکہناہے کہ پڑوسیوں کے بیانات کے مطابق فلیٹ سے اکثرماڈل و اداکارہ حمیرا کی چیخنے اور چلانے کی آوازیں آتی تھیں جس سے بظاہر لگتا ہے کہ وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھیں،کرائم سین کا معائنہ کر کے معلوم ہوا موت کسی چیز کے کھانے یا ری ایکشن کی وجہ سے ہوئی، ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی پندرہ روز سے زائد پرانی لاش برآمد ہونے کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ حمیرا منشیات کا استعمال بھی کرتی تھی تاہم اداکارہ کی لاش کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا ہے حتمی رپورٹ پر حقائق سامنے آئیں گے۔میڈیا سے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جولائی ۔2025 ) آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کا 300 ارب روپے کی گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی تھا جو ناقابل اعتماد ڈیٹا کی بنیاد پر کیا گیا نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 24-2023 میں گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ان دانستہ تاخیری اقدامات کا نتیجہ ہے جس سے نجی شعبے کو فائدہ جب کہ گندم کے کاشتکاروں اور قومی خزانے کا نقصان پہنچا.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق جس سال یہ گندم امپورٹ کی گئی اس سال ملکی تاریخ میں گندم کی سب سے زیادہ پیداوار ہوئی تھی،...
    (عبدالقیوم وزیر ) بنوں میں دہشتگردوں  کے 2 ڈرون  حملے ، بم گھر  پر گرنے سے خاتون جاں بحق, بچوں سمیت 3 زخمی  جبکہ میریان پولیس سٹیشن پر  ڈرون حملے سے  سولر سسٹم کو نقصان پہ پہنچا ہے۔     پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانوں پر فضائی حملے کرنے کے لیے بم سے بھرے کواڈ کاپٹرز کا استعمال کیا۔  گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا  ایک ڈرون نے غلطی سے تھانہ حدید کی حدود میں ایک شہری کے گھر پر بم گرا دیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور تین بچے زخمی ہو گئے۔  دوسرے حملے میں میریان پولیس اسٹیشن...
    سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) آسٹریلوی فضائی کمپنی قنطاس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں اس پر ہونے والے سائبر حملے سے اس کے 57 لاکھ صارفین متاثر ہوئے۔شنہوا کی رپورٹ کے مطابق قنطاس کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا کہ فرانزک تجزیے سے پتا چلا ہے کہ 30 جون کو غیر ملکی کال سینٹر کے ذریعے استعمال ہونے والے تھرڈ پارٹی سسٹم پر ہونے والےسائبر حملے میں57 لاکھ صارفین کا ذاتی ڈیٹا چوری کیاگیا تھا۔ان میں سے 2.8 ملین صارفین میں نام، ای میل ایڈریس اورقنطاس فریکوئینٹ فلائر نمبرز،باقی 1.2 ملین میں صرف نام اور ای میل ایڈریس اور اس کے علاوہ...
    اسپین میں تیار کردہ کابرالیس پنیر (Cabrales Cheese) نے دنیا کے مہنگے ترین پنیر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا، جب یہ 42,232 ڈالر (قریباً ایک کروڑ 19 لاکھ پاکستانی روپے) میں نیلام ہوا۔ یہ پنیر اسپین کے صوبے آسٹوریاس میں واقع آنخل دیاز ہیریرو(Ángel Díaz Herrero) پنیر فیکٹری نے تیار کیا تھا اور اسے 10 ماہ تک سطح سمندر سے 5 ہزار فٹ بلند لوس مازوس (Los Mazos) غار میں پکایا گیا۔ پنیر کا وزن 5 پاؤنڈ تھا اور اسے گائے کے دودھ سے تیار کیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: کولمبین ڈیری کمپنی نے پنیر چکھنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا پنیر کو مقامی سطح پر ہونے والے ایک مقابلے میں بہترین پنیر قرار دیا گیا، جس کے...
    ہر بلایی کز آسمان آید گرچہ بر دیگران قضا باشد بہ زمین نارسیدہ میگوید خانۂ انوری کجا باشد فارسی کے اس قطعہ کی آسان اردو میں تشریح کچھ یوں بنتی ہے کہ جو بھی بلا آسمان سے نازل ہوتی ہے، خواہ وہ دیگر لوگوں کا مقدر ہی میں کیوں نہ لکھی گئی ہو، وہ ابھی زمین تک پہنچتی بھی نہیں ہوتی اور پوچھتی ہے کہ انوریؔ کا گھر کہاں ہے؟ کچھ یہی صورتِ حال اہلِ سوات کی ہے۔ 2005 کا زلزلہ ہو، 2010 کا سیلاب ہو، طالبانائزیشن ہو یا پھر 2022 کا سیلاب آسمان سے نازل ہونے والی ہر بلا جنت نظیر وادی ‘سوات’ کا پتا پوچھتی ہے۔ جیسے حالیہ ‘سانحہ سوات’ کو لے لیں…… کہاں ڈسکہ (سیالکوٹ) جیسے دور...
    پشاور(نیوزڈیسک)سوات میں کئی سال پہلےخریدا گیا ارلی وارننگ سسٹم تاحال نصب نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق سیکرٹری صوبائی انسپکشن ٹیم نے سیکرٹری محکمہ آبپاشی کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ آبپاشی نے 2010 میں ارلی وارننگ سسٹم خریدا تھا جو تاحال نصب نہیں کیا گیا، انسپکشن ٹیم کو سسٹم کی موجودہ حالت اور نصب نہ کرنےکی وجوہات سے آگاہ کیا جائے ۔ پلاننگ و مانیٹرنگ سیل محکمہ آبپاشی نے صوبائی انسپکشن ٹیم کو جوابی خط میں کہا کہ وائرلیس کمیونیکیشن سسٹم 2013 میں دوردراز علاقوں میں مؤثرمواصلات اور ہنگامی رابطے کیلئےخریدا گیا تھا تاہم تکنیکی اور سکیورٹی تحفظات کے باعث سسٹم نصب نہیں کیا جاسکا۔ خط...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے پیر کے روز سینئر بیوروکریٹس کے لیے مالی فوائد حاصل کرنے کا تقریباً لامحدود راستہ کھول دیا، جب کہ بیک وقت انہی اداروں پر کفایت شعاری کے اقدامات نافذ کر دیے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ خزانہ نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ 10 جولائی 2014 کو جاری ہونے والا وہ حکم نامہ جس میں کارپوریٹ اداروں کے بورڈ اجلاسوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو سالانہ 10 لاکھ روپے تک محدود کیا گیا تھا، ابتدائی طور پر واپس لے لیا گیا ہے، یعنی یوں سمجھا جائے کہ وہ نوٹی فکیشن کبھی جاری ہی نہیں ہوا۔ 12 جون 2024 کو جاری ہونے والے نئے حکم نامے میں (جو وفاقی کابینہ کی...
     جب زمبابوے کے دوسرے بڑے ٹیسٹ سینٹر بلاوایو کے کو ئین سپورٹس کلب پر جاری زمبابوے اور سائوتھ افریقہ کے در میان جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھانے کے وقفے سے لمحہ قبل بیٹنگ اینڈ پر موجود 27 سالہ ویان مولڈر نے جنوبی افریقہ کی اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کر دیا، تو میدان میں موجود چند سو تماشائیوں، کمنٹیٹرز سمیت دنیا بھر میں موجود کرکٹ تماشائی حیران رہ گئے۔ کیوں کہ ویان مولڈر نے ایک ایسا موقع جان بوجھ کر گنوا دیا جو انہیں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں امر کر سکتا تھا۔ 367 رنز پر بیٹنگ کر رہے، ویان مولڈرز کے سامنے عظیم ویسٹ انڈین بلے باز سر برائن لارا کا 400 رنز کا تقریبا ناقابل ‘تسخیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یمن میں حوثی اکثریتی گروپ انصار اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں ان کے حملے کا نشانہ بننے والا مال بردار بحری جہاز “میجک سیز” مکمل طور پر سمندر میں ڈوب گیا ہے۔ترجمان کے مطابق، یہ جہاز بارہا مقبوضہ فلسطینی بندرگاہوں میں داخل ہونے کی حوثیوں کی جانب سے عائد کردہ پابندی کی خلاف ورزی کرتا رہا، جس کے بعد اسے بیلسٹک میزائلوں، تین ڈرونز اور دو ریموٹ کنٹرول کشتیوں سے نشانہ بنایا گیا۔بتایا گیا ہے کہ مذکورہ بحری جہاز اسرائیل جا رہا تھا، اور اس کی منزل انصار اللہ کی جانب سے عائد پابندی کی خلاف ورزی تھی۔ترجمان نے مزید کہا کہ جب تک اسرائیلی جارحیت جاری رہے گی، وہ فلسطینی عوام کی حمایت...
    برکس اجلاس سے خطاب میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کو سبوتاژ کیا۔ برکس اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران میں شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا اسرائیل کو خطے میں کشیدگی پھیلانے کے لیے رکھا...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ یوم عاشور پر پورے ملک میں مذہبی ہم آہنگی نظر آ رہی ہے، فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر سے لاتعلقی اختیار کریں۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ یوم عاشور قربانی کے جذبے کو سلام کرنے کا دن ہے، پنجاب حکومت نے جلوسوں اور مجالسی کی سکیورٹی کیلئے بھرپور انتظامات کئے ہیں، محرم الحرام پر امن وامان کیلئے ہر ایک کا کردار اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار سائبر پٹرولنگ فورس کو متحرک کیا گیا، پنجاب کی پوری انتظامیہ محرم کے دوران متحرک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ محرم میں امن وامان اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی ترجیح...
    کراچی: کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گرنے والی رہائشی عمارت کے ملبے تلے دبنے والوں میں ایک نو بیاہتا جوڑا بھی شامل ہے۔ مکینوں کے مطابق ملبے تلے دبے اس جوڑے میں شوہر کا نام نیرول جبکہ بیوی کا نام منیشا ہے۔ یہ نوجوان جوڑا محض پانچ ماہ قبل ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا۔ ان کی زندگی کے نئے سفر کا یہ المناک حادثے نے علاقہ مکینوں کو سوگوار چھوڑ گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسی واقعے میں ایک اور شادی شدہ جوڑے کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جس میں دلہا چیتن ملبے تلے دبا ہوا تھا جبکہ اس کی اہلیہ کو زخمی حالت میں...
    مارگلہ کی پہاڑیوں پر ہرن ذبح کرنے کا واقعہ، تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )مارگلہ کی پہاڑیوں پر ہرن کو ذبح کرنے کے معاملے پر اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں گوکینہ گاں کے رہائشی بشیر عباسی اور زین عباسی کو نامزد کیا گیا ہے، گوکینہ گاں مارگلہ کے مذکورہ پہاڑوں میں واقع ہے۔ مقدمہ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر عائشہ شہزاد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے اور مقف اپنایا گیا ہے کہ ملزمان نے نایاب نسل بارکنگ ڈئیر کے ہرن کو غیرقانونی طور پر ذبح کیا گیا اور ذبح کیے گئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ سوات سے قبل حفاظتی پشتوں کی مضبوطی کی وجہ سے دریا کا رْخ موڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف کمشنر ملاکنڈ کی تحقیقاتی رپورٹ میں کیا گیا جس میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ متاثرہ سیاح 9 بج کر 31 منٹ پر دریا میں گئے اور 14 منٹ بعد 9 بج کر 45 منٹ پر پانی کی سطح بڑھی۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو اہلکار 20 منٹ بعد 10 بج کر 5 منٹ پر جائے وقوع پر پہنچے۔ دوسری جانب دریائے سوات میں ڈوب کر لاپتا ہونے والے لڑکے کی تلاش کے لیے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن ساتویں روز بھی جاری رہا۔ ریسکیو حکام کے مطابق اب تک 12 افراد کی لاشیں نکالی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد:پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات پر سندھ کے ضلع جیکب آباد میں روک لیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق جمعہ کی صبح میر پور ماتھیلو کے مال گاڑی کے ڈبے کے پٹری سے اتر جانے سے گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی ، جس کی وجہ سے پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس 14گھنٹے کی تاخیر سے جیکب آباد پہنچی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی حکام نے سیکورٹی خدشات کی بنا پر جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک لیا۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفرایکسپریس کو ہفتہ کی صبح کوئٹہ کےلیے روانہ کیا جائے گا ، تاہم کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس آج صبح مقررہ وقت پر روانہ ہوگی۔یاد...