2025-07-07@16:22:17 GMT
تلاش کی گنتی: 8316

«کے طلبہ کے لیے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے 120 دن کی ایف بی آر ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرادی۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ادارے کی پالیسی کے تحت 120 دن کے لیے موبائل ڈیوائسز کی ٹیکس فری سہولت ہے اس سہولت کی فراہمی مفت اور خود کار عارضی موبائل رجسٹریشن سسٹم کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے اقدام کا مقصد پاکستان میں مختصر قیام کے دوران بلاتعطل موبائل کنیکٹیویٹی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی نئی آئی فون 17 سیریز کے لانچ کی تاریخ اور قیمت سامنے آگئی۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایپل کی آئی فون 17 سیریز 11 سے 13 ستمبر کے درمیان لانچ کی جائے گی،رپورٹس میں بتایا گیا کہ 17 سیریز میں A19 پرو چپ موجود ہوگی جو کہ 3 نینو میٹر کے جدید عمل کو استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہے جس کا مقصد ایپل کے فلیگ شپ ڈیوائسز کے لیے کارکردگی کو بہتر ثابت کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فون کے سائز میں تبدیلی نہیں کی گئی ہے یعنی سائز 6.9 انچ ہی ہے لیکن آئی فون 17 سیریز کے بیک پر اسکوائر کیمرا سیٹ اپ کو ختم...
    یوکرین کی خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ شمالی کوریا نے روس کے ساتھ یوکرین کے خلاف محاذ پر لڑنے والے اپنے فوجیوں کی تعداد میں 3 گنا اضافے کا فیصلہ کردیا ہے۔ سی این این کی خبر کے مطابق رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے 11 ہزار فوجی اس وقت روس کے ہمراہ یوکرین کے خلاف لڑ رہے ہیں تاہم اب ان کی تعداد 30 ہزار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: یوکرین کا روس کے ایئربیس پر حملہ، 40 سے زیادہ بمبار طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ خبر کے مطابق اس سے قبل نومبر میں بھیجے گئے 11 ہزار شمالی کورین فوجیوں نے روس کے علاقے کریسک میں یوکرین کے حملے کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آخرکار جس فیچر کا انتظار تھا، وہ آئی فون صارفین کو بھی ملنے والا ہے۔ واٹس ایپ نے ایک ایسے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے جس سے اب ایک آئی فون میں ایک سے زیادہ واٹس ایپ اکاؤنٹس چلانا ممکن ہوگا۔اب تک آئی او ایس صارفین کو ایک وقت میں صرف ایک ہی واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے کی سہولت حاصل تھی، جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کافی پہلے سے یہ سہولت استعمال کر رہے ہیں۔ تاہم اب آئی او ایس بیٹا ورژن میں یہ فیچر شامل کر لیا گیا ہے۔WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ کے آئی فون ورژن کے بیٹا اپڈیٹ میں ایک نیا “اکاؤنٹ لسٹ” پیج بھی شامل کیا گیا ہے، جس میں صارف...
    وزیراعظم شہباز شریف 3 سے 4 جولائی آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہونے والے 17 ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم ای سی او سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ اس اجلاس کا تھیم ہے ‘مستحکم اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف مزاحم ای سی او کا نیا وژن’ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چین۔جنوبی ایشیا تعاون فورم، پاکستان اور چین کا ہمہ موسمی تذویراتی شراکت داری کے عزم کا اعادہ اجلاس کے دوران وزیراعظم عالمی اور علاقائی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرنے کے ساتھ ای سی او کے نئے وژن 2025 کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کریں گے۔ وزیراعظم...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) عوام کے لیے ایک خوش آئند خبر! نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ کے حصول کو مزید آسان بنانے کے لیے ایک بڑا اقدام اٹھا لیا ہے۔ اب شہریوں کو نادرا دفاتر کے طویل چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ شناختی کارڈ سے متعلق کئی اہم سہولیات ان کی قریبی یونین کونسل میں ہی دستیاب ہوں گی۔ نادرا کی جانب سے اس سہولت کا مقصد شہریوں کی زندگی کو آسان بنانا ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو دور دراز علاقوں سے نادرا دفاتر کا رخ کرتے ہیں۔ اس نئی اسکیم کے تحت درج ذیل خدمات اب مقامی یونین کونسلز میں حاصل کی جا سکتی ہیں: نیا قومی شناختی کارڈ (CNIC) بنوانا...
     ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ، نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور کرتے ہوئے اپنا فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا  ہے۔ ملک بھر کےبجلی صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف میں اوسط ایک روپے14 پیسے فی یونٹ  اور زیادہ سے زیادہ ایک روپے16پیسے فی یونٹ تک کمی ہوگی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی  نےیکم جولائی 2025 سے بنیادی ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست کی منظوری دی۔ واضح رہے کہ پاور ڈویژن نے ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا میں دائر کی تھی، جس پر نیپرا نے گزشتہ روز سماعت کی تھی ۔ اس تازہ پیش رفت کے بعد گھریلوصارفین کے لیےبجلی کازیادہ سےزیادہ ٹیرف48.84...
    ا سلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی­کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ممبران کی جانب سے خلافِ ضابطہ 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کے الاؤنسز لینے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ڈان نیوز کے مطابق اس حوالے سے آڈٹ حکام نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی ذیلی کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی۔کنوینئر ملک عامر ڈوگر کی زیر صدارت پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی اے سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 2008 سے اب تک چیئرمین اور ممبران پی ٹی اے کو ساڑھے پانچ کروڑ روپے کے الاؤنسز دیے گئے، جن میں سے 2021 میں ایک کروڑ 13 لاکھ...
    سینیئر سیاستدان چوہدری نثار نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ 35 سال کی رفاقت کو 2018 کے عام انتخابات سے قبل ختم کر دیا تھا، جس کے بعد عمران خان انتخابی جلسوں میں متعدد بار چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے چکے تھے جبکہ چوہدری نثار بھی واضح کر چکے تھے کہ ان کی عمران خان کی پرانی دوستی ہے لیکن اس کے باوجود وہ پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہو سکتے۔ وقت کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن اور چوہدری نثار کے درمیان فاصلے بڑھ گئے تھے اور چوہدری نثار سیاسی منظرنامے سے غائب ہوتے چلے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: چوہدری نثار کی کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا امکان نہیں، قریبی...
    صوبائی حکومت نے ایک ٹریلین روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم صرف وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں ، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ  یہ بجٹ عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز حیدرآباد اور بینظیرآباد کے لیے سات، سات ارب روپے کے ترقیاتی پیکیجز مختص کیے ہیں تاکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔سینئر وزیر نے کورنگی کازوے کی تعمیر اور شاہراہِ بھٹو کی توسیع کو اپنی ترجیحات میں شامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کے دبائو میں...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بغیر سفارش گھر بنانے کے لیے قرضوں کا اجرا قابلِ تقلید مثال ہے۔اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا۔مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کا مقصد عوام کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے، اپلائی کرنے والے ہر فرد کو سیاسی وابستگی سے بالا قرضے مل رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا  کہ عوام کے گھر بنانے کا ریکارڈ قائم کیا، اپنے ریکارڈ خود ہی توڑیں گے، قائد نواز شریف کا عوامی خدمت کا وژن عملی صورت اختیار کرچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے جھوٹے نعرے لگائے مگر ہم نے عوام کے لیے گھر...
    بنگلادیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے بدھ کے روز اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ میڈیا میں اخلاقی اصولوں کی پاسداری کو یقینی بنانے اور جھوٹی معلومات کے خلاف لڑنے کے لیے ایک مؤثر بین الاقوامی میکنزم تشکیل دے۔ یہ بات انہوں نے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمونا میں یونیسکو کی نمائندہ سوسن وائیز اور مہدی بن صلاح (سینئر پراجیکٹ آفیسر، فریڈم آف ایکسپریشن اینڈ سیفٹی آف جرنلسٹس سیکشن، یونیسکو) سے ملاقات کے دوران کہی، جیسا کہ چیف ایڈوائزر کے پریس ونگ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا۔ جھوٹی معلومات سب سے بڑا چیلنج چیف ایڈوائزر نے کہا کہ ملک کو اس وقت سب سے بڑا مسئلہ جھوٹی اور گمراہ کن...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔  ملاقات میں وزیراعظم نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور سعودی  ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لئے اپنے  پر خلوص جذبات کااظہار کیا اور   ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود کے ساتھ اپنی حالیہ 24 جون کی ہونے والی  گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے  مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کے ساتھ ساتھ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے لیے مفاہمت میں اس کے اہم کردار کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان نے جولائی...
    کراچی: سینئر وزیرِ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سمندری پانی کو میٹھا بنانے سمیت دیگر منصوبے عالمی اداروں کے تعاون سے مکمل کریں گے۔ صوبائی بجٹ کے حوالے سے اپنے بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ  صوبائی حکومت کا ترقیاتی بجٹ صرف رقم کی تقسیم نہیں بلکہ عوامی زندگی کو بہتر بنانے کا ویژن ہے۔ 2025-26 کا ترقیاتی بجٹ پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں، چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کے ویژن کا تسلسل ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ 1.018 ٹریلین روپے کا تاریخ ساز ترقیاتی بجٹ پیش کر کے ثابت کردیا کہ ہم صرف وعدے نہیں کرتے، عملی کام پر یقین رکھتے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جولائی ۔2025 )وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں بجلی کی سبسڈی میں 13 فیصد کمی غریب اور کم متوسط آمدنی والے گھرانوں کو شدید متاثر کر سکتی ہے، ایسے صارفین کو بجٹ کے اقدام کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے ایک جامع طریقہ کار کی ضرورت ہے . ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق وفاقی بجٹ نے پچھلے سال کے مقابلے میں مختص میں 376 بلین روپے کی کمی کی، اسے مالی سال 25 میں 1.19 ٹریلین روپے سے کم کر کے مالی سال 26 میں 1.(جاری ہے) 036 ٹریلین روپے کر دیا، جس کے نتیجے میں قومی خزانے میں قابل ذکر بچت ہوئی اس کمی کے باوجود،...
    خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر کی مرمت میں 37 کروڑ کی مالی بے ضابطگی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر کی مرمت میں مالی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں۔ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مالی سال 24-2023 کے دوران ہیلی کاپٹر کی مرمت اور اسپیئر پارٹس کی خریداری پر 37 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، جن میں ضابطوں کی سنگین خلاف ورزی کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق یہ اخراجات اسٹیبلشمنٹ و ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے تحت کیے گئے، اور متعلقہ ٹینڈرنگ میں قواعد و ضوابط کی پاسداری نہیں کی گئی۔ آڈٹ حکام نے اس معاملے پر دو مرتبہ محکمے کو وضاحت کے لیے خطوط ارسال کیے، تاہم کوئی جواب نہیں...
    اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں ساٹھ روزہ جنگ بندی پر پیشرفت، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے ضروری شرائط پر اتفاق ہو گیا ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پیغام میں واضح کیا کہ وہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو سے اس معاملے پر سخت مؤقف کے ساتھ بات کریں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قطر اور مصر نے امن کے قیام کے لیے بہت محنت کی ہے اور دونوں ممالک کی جانب سے حتمی تجاویز جلد پیش کی جائیں گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے حماس بھی اس معاہدے کو قبول کرے گی۔ امریکی صدر نے میڈیا...
    ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر آ گئی۔ نیپرا نے یکم جولائی 2025 سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی وفاقی حکومت کی درخواست منظور کر لی ہے، جس کا اطلاق نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔ نیپرا کے مطابق گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف میں اوسطاً 1 روپے 14 پیسے جبکہ زیادہ سے زیادہ 1 روپے 16 پیسے فی یونٹ تک کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ گھریلو صارفین کے لیے مجوزہ ٹیرف 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین: 3.95 روپے فی یونٹ برقرار 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین: 7.74 روپے فی یونٹ برقرار 1 سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین: 1.15 روپے کمی کے بعد 10.54 روپے فی یونٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی نرخوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے گزشتہ روز ملک بھر کے لیے یکساں بنیادی ٹیرف پر سماعت کی، جس کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا۔نیپرا کے مطابق لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 15 پیسے کمی کی گئی ہے، اور اس کا اطلاق کے-الیکٹرک سمیت ملک بھر کے تمام صارفین پر ہوگا۔ادارے کے مطابق 50 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین کا ٹیرف 3 روپے 95 پیسے فی یونٹ اور 100 یونٹ استعمال کرنے پر 7 روپے 74 پیسے فی یونٹ برقرار رکھا گیا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان کی طالبان حکومت سے دوحہ معاہدے پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل نے وعدوں کا احترام نہ کیا تو دنیا اسکا محاسبہ اسکے دوستوں کے کردار سے کرے گی۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف پاکستان پورے عزم کیساتھ برسر پیکار ہے، دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور پاکستان دہشتگردی کے خلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 92 ہزار جانوں کی قربانی دی اور ہماری معیشت 150 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھایا مگر ہم اب بھی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جیل میں قید سینئر رہنماؤں نے ایک خط کے ذریعے پارٹی چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے بجائے سیاسی قیادت سے بھی مذاکرات کی راہ اپنائیں۔ رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ موجودہ بحرانی صورتحال سے نکلنے کے لیے بامعنی سیاسی مکالمہ ناگزیر ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق، پی ٹی آئی کے جیل قید میں موجود رہنماؤں نے پارٹی کو مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت حکومت کے ساتھ مذاکرات کی تجویز دی ہے، جو پارٹی کے سرپرست عمران خان کے اس غیر لچکدار مؤقف کے برعکس ہے، جس کے تحت وہ صرف فوجی اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے خواہاں ہیں۔...
    ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کا مقصد عوام کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے.   اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا، اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کا مقصد عوام کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے، اپلائی کرنے والے ہر فرد کو سیاسی وابستگی سے بالا قرضے مل رہے ہیں۔  وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کے گھر بنانے کا ریکارڈ قائم کیا، اپنے ریکارڈ خود ہی توڑیں گے، قائد نواز شریف کا عوامی خدمت کا وژن عملی صورت اختیار کرچکا ہے،ان کا کہنا ہے کہ لوگوں نے جھوٹے نعرے لگائے مگر ہم نے عوام کے لیے گھر...
    ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان حالیہ برسوں میں شدید قدرتی آفات کا شکار رہا ہے، جن میں زلزلے، سیلاب، اور لینڈ سلائیڈنگ شامل ہیں۔ ان خطرات کے پیش نظر حکومت اور ماہرین نے شمالی علاقہ جات میں بڑھتے سیاحتی سانحات سے نمٹنے کے لیے مربوط اور ہنگامی حکمتِ عملی اپنانے پر زور دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کے ان 10 ممالک میں شامل ہے جو قدرتی آفات کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ گزشتہ کئی برس میں سیاحتی مقامات پر ہولناک حادثات رونما ہو چکے ہیں، جن میں درجنوں جانیں ضائع ہوئیں اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔ شمالی علاقوں کے حسین مناظر لاکھوں سیاحوں کو متوجہ کرتے ہیں، تاہم یہ علاقے...
    شبیر شاہ کی رہائی کے لیے ڈی ایف پی کی پاکستانی سیاسی قیادت سے مدد کی اپیل
    مودی سرکار نے بھارتی مسلمانوں کی مذہبی آزادی پامال کرتے ہوئے  ممبئی میں مساجد کے لاؤڈ اسپیکروں پر پابندی کے بعد اذان پر بھی عملاً پابندی لگادی۔ رپورٹ کے مطابق اذان سننے کے لیے ممبئی کے مسلمانوں نے  ’آن لائن اذان‘ ایپ کا استعمال شروع کردیا، نماز کے اوقات معلوم کرنے کے لیے بھی اب یہی موبائل ایپ استعمال کی جا رہی ہے۔ ایپ تامل ناڈو کی کمپنی نے تیار کی ہے جو اب ممبئی کی مساجد اور نمازیوں کے ذریعے استعمال کی جا رہی ہے، لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کے بعد ممبئی کی کئی مساجد نے 'آن لائن اذان' ایپ پر رجسٹریشن کروالی۔ نماز کے اوقات بھی اب ایپ کے ذریعے معلوم کیے جا رہے ہیں، پانچوں نمازوں کا وقت اور اذان...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں محکمہ صحت کے پبلک ڈیلنگ دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں ہونے والے محکمانہ جائزہ اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے عوامی ڈیلنگ سے متعلق تمام دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عملے کی نگرانی کو مؤثر بنانا اور دفتری امور میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ مشیر صحت خیبرپختونخوا احتشام علی نے اجلاس کے بعد بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹس (ایم ایس) اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز (ڈی ایچ اوز) کے دفاتر میں کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کی انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے اندھے قتل و ہائی پروفائل کیسز کو حل کرنے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے کئی ہائی پرو فائل کیسز انتہائی قلیل مدت میں حل کیے ہیں،سردار فہیم قتل کیس کو حل کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور سرویلنس کا استعمال قابل تحسین ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سردار فہیم قتل کیس کے ملزمان کو اسلام آباد پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟ اسلام آباد پولیس نے بڑی کامیابی کرتے ہوئے ثنا یوسف، تجزیہ نگار سردار فہیم قتل کیسز سمیت 15 ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ مدت میں ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ بدھ کے روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے...
    اسلام آباد: سعودی عرب کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے لیے کردار ادا کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی سطح پر تعاون کے امور زیر بحث آئے۔ اہم ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے اپنے پرخلوص جذبات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 24 جون کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان...
    سعودی عرب کا خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم سے اظہارِ تشکر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)سعودی عرب کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے لیے کردار ادا کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی سطح پر تعاون کے امور زیر بحث آئے۔ اہم ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان...
    نیپرا کے فیصلہ کے مطابق نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے 100 یونٹ پر 22 روپے 44 پیسے فی یونٹ، 101 سے 200 یونٹ پر 28 روپے 91 پیسے فی یونٹ جبکہ 201 سے 300 یونٹ پر 33 روپے 10 پیسے فی یونٹ نرخ مقرر کیے گئے ہیں، 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے ٹی او یو نان پروٹیکٹڈ صارفین 41 روپے 78 پیسے فی یونٹ ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نیپرا نے بجلی کی بنیادی قیمتوں میں اوسط ایک روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ جاری کر دیا تاہم لائف لائن صارفین اس ریلیف سے محروم رہیں گے، فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق 100 یونٹ تک...
    ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے اپنے کھلاڑی پر لگنے والے مبینہ جنسی حملے کے الزامات پر پہلی بار لب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف ضرور ہونا چاہیے، لیکن اس کے لیے صحیح قانونی طریقہ کار اختیار کیا جانا ضروری ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے گائے آنا کے اخبار ’کائیٹیور نیوز‘ میں یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ ویسٹ انڈیز کے ایک کرکٹر کے خلاف کئی خواتین نے جنسی جرائم کے الزامات عائد کیے ہیں، جن میں سے بعض واقعات 2023 کے بتائے جارہے ہیں، تاہم تاحال اس کرکٹر پر کوئی فردِ جرم عائد نہیں کی گئی۔ گریناڈا میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پریس کانفرنس میں ڈیرن سیمی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شہر قائد سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آ گئی، جس کے مطابق نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور کرتے ہوئے اپنا فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر کےبجلی صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف میں اوسط ایک روپے14 پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ ایک روپے16پیسے فی یونٹ تک کمی ہوگی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےیکم جولائی 2025 سے بنیادی ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست کی منظوری دی۔ واضح رہے کہ پاور ڈویژن نے ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا میں دائر کی تھی، جس پر نیپرا نے گزشتہ...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یو این سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے بعد پاکستان جامع  اور عملی نتائج کے حصول کے لیے پُرعزم ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج پاکستان جولائی 2025ء  کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال رہا ہے۔  یہ صدارت پاکستان کے بطور منتخب رکن آٹھویں دور (2025-26) کے دوران حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یہ ذمے داری عاجزی، پختہ یقین اور اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور کثیرالجہتی نظام سے گہری وابستگی کے ساتھ سنبھال رہا ہے۔ہماری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جولائی 2025ء) جرمن استغاثہ نے منگل کو بتایا کہ ڈنمارک کے ایک شہری کو ایران کے لیے جاسوسی کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق اس شخص کا مشتبہ مقصد برلن میںیہودی مقامات اور افراد کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنا تھا۔ ہم مبینہ جاسوسی کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟ استغاثہ کے مطابق، اس شخص نے جون 2025 میں مبینہ طور پر تین یہودی اداروں کی جاسوسی کی، اور اس کے ساتھ ہی ممکنہ طور پر یہودی اہداف پر دہشت گردانہ حملوں کی تیاری کر رہا تھا، جس کے لیے مزید انٹیلیجنس سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ کیا جرمنی کو ’مذہبی شدت پسندی‘ سے خطرہ ہے؟ بیان میں ان...
    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے نوجوان، باصلاحیت اور پرجوش امیدواروں کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (OG-2) کی آسامیوں پر بھرتی کے لیے “اسٹیٹ بینک آفیسرز ٹریننگ اسکیم (SBOTS) – 28ویں بیچ” کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ آسامیاں کراچی میں واقع مرکزی دفتر کے لیے ہیں اور کامیاب امیدواروں کو مالیاتی پالیسی، تحقیقی امور، اسلامی بینکاری، ڈیجیٹل سروسز، آئی ٹی، ہیومن ریسورس، فنانس، آڈٹ، اسٹریٹجک پلاننگ، اور دیگر شعبوں میں خدمات انجام دینے کا موقع دیا جائے گا۔ اہلیت کے معیار تعلیم: کم از کم 16 سالہ تعلیمی قابلیت کے حامل امیدوار، جن کے پاس ماسٹرز یا بیچلرز ڈگری ہو اور انہوں نے 60 فیصد نمبر یا CGPA 2.5/4.0 یا 3.5/5.0 حاصل کیے ہوں، درخواست دینے کے اہل ہوں...
    ملک بھر کے کمرشل بینکوں نے دیگر بینکوں کے اے ٹی ایمز سے رقم نکالنے والے صارفین پر فی ٹرانزیکشن فیس میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس سے شہریوں کو مزید مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پہلے یہ فیس 23.44 روپے تھی، جسے اب بڑھا کر 35 روپے فی ٹرانزیکشن کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام کمرشل بینکوں نے اپنی “شیڈول آف چارجز” کو اپ ڈیٹ کر کے یہ نئی فیس لاگو کر دی ہے، اور صارفین سے پہلے ہی اس نرخ پر رقم وصول کی جا رہی ہے۔ بینکوں کے مطابق یہ چارجز زیادہ تر 1-لنک نیٹ ورک کے شیئر پر مشتمل ہوتے ہیں، جبکہ تھوڑی رقم اس بینک کو جاتی ہے جس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ کے فوری بعد رات کی تاریکی میں عوام پر پیٹرول بم گِراکر مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی سے بدحال اور نڈھال عوام پر ایک اور ظلم کیا ہے۔ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 36 پیسے اور ڈیزل 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر کے بڑے اضافے سے مہنگائی کی نئی لہر آئے گی۔ حسب دستور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافہ ہوگا اور ضروریاتِ زندگی کی ہر چیز مہنگی ہوگی جس سے عام آدمی کی زندگی مزید مشکلات کا شکار ہوجائے گی۔ قبل ازیں گزشتہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن+اے پی پی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یو این سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے بعد پاکستان جامع اور عملی نتائج کے حصول کے لیے پْرعزم ہے۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج پاکستان جولائی 2025ء کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال رہا ہے۔ یہ صدارت پاکستان کے بطور منتخب رکن آٹھویں دور (2025-26) کے دوران حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان یہ ذمے داری عاجزی، پختہ یقین اور اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور کثیرالجہتی نظام سے گہری وابستگی کے ساتھ سنبھال رہا ہے۔ہماری صدارت ایسے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں پانی کے سنگین بحران اور K4منصوبے کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط ارسال کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہK4منصوبے کے لیے وفاقی بجٹ میں رکھی گئی رقم میں فوری طور پر اضافہ اور مطلوبہ 40ارب روپے مختص کیے جائیں، کراچی جو ملک کا سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ہے، وفاقی بجٹ اور ترقیاتی پروگرام میں اس کا جائز حصہ دیا جائے، وفاقی بجٹ میں K4جیسے اہم ترین منصوبے کے لیے فقط 3ارب 20کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ ضرورت کم از کم 40ارب روپے کی ہے‘ جس کا واضح مطلب یہی ہے کہ منصوبہ ختم کر دیا جائے جو ساڑھے 3...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ لوگوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے ۔ اسلام آباد پولیس فرائض شناسی سے جرائم کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔ آئی جی اسلام آباد پولیس کےساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جرائم کی شرح کم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔ اسلام آباد پولیس فرائض شناسی سے جرائم کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے ۔ پولیس پر ہم تنقید کرتے ہیں لیکن جب بھی لا اینڈآرڈر کا ہو یہی پولیس کام آتی ہے ۔ پولیس نے بہت سے قتل کی وارداتوں کے ملزمان کا سراغ لگایا ۔ کئی ملزمان کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) ضلع کونسل سکھر کا مالی سال2025-26ء کیلئے 19کروڑ 21 لاکھ 51 ہزار 994 روپے خسارہ منظور کر لیا گیا، چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے ضلع کونسل سکھر کے ہال میں مالی سال2025-26ء کا بجٹ پیش کیا، جو اکثریتی رائے سے منظور کر لیا گیا۔ چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2025-26ء کا بجٹ تمام اراکین کی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔ بجٹ 2025-26ء میں آمدنی کا تخمینہ 5 ارب 12 کروڑ 79 لاکھ 27 ہزار روپے رکھا گیا ہے، جبکہ اخراجات کا تخمینہ 5 ارب 32 کروڑ 79 ہزار 576 روپے رکھا گیا ہے۔ بجٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف پاکستان کے صدر سیف اللہ خان نے اپنے وفد کے ہمراہ میئر حیدرآباد کاشف علی شورو سے ملاقات کی۔ ملاقات انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈحیدرآباد کے انچارج رضوان علی آرائیں کی قیادت میں منعقد ہوئی، جس کا مقصد ادارے کا تعارف اور حیدرآباد کے طلبہ و طالبات کے لیے مشترکہ فلاحی و تعلیمی منصوبوں پر بات چیت کرنا تھا۔ملاقات میں میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈکے کردار کو سراہا اور طلبہ کے لیے تربیتی مواقع، کیریئر گائیڈنس، اور تعلیمی بہتری کے لیے بلدیاتی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر دونوں اداروں کے درمیان مستقبل میں مل کر کام کرنے اور حیدرآباد کے نوجوانوں کے...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے لیے ضروری شرائط کو تسلیم کر لیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق اس ممکنہ معاہدے کے دوران تمام فریقین کے ساتھ مل کر جنگ کے خاتمے کے لیے کوشش کی جائے گی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ قطری اور مصری ثالث اس حتمی تجویز کو پیش کریں گے، مجھے امید ہے کہ حماس اس معاہدے کو قبول کرے، کیونکہ یہ اس سے بہتر نہیں ہوگا بلکہ بدتر ہوگا۔ غور طلب ہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے...
    اسلام آباد: فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے انتظامی وجوہات کی بنا پر انٹرویوز ملتوی کرنے کا سرکلر جاری کر دیا ہے. گریڈ 19 و زائد کی اسامیوں کیلئے اسلام آباد سینٹر میں 28 سے 31 جولائی تک امیدواروں کے انٹرویوز ہونے تھے جو ملتوی کر دیے گئے ہیں. سرکلر کے مطابق اگست میں دوبارہ شیڈول جاری ہوگا۔
    پشاور: خیبرپختونخوا کے واحد برن اینڈ پلاسٹک سرجری سینٹر پشاور میں عملے کی کمی کا بحران پیدا ہوگیا ہے جہاں بھرتیوں میں غیر معمولی تاخیر اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث حالات سنگین صورت حال اختیار کرگئے ہیں اور نرسوں کی 60 فیصد کمی پوری کرنے کے لیے سیکیورٹی گارڈز کام کرنے لگے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق برن اینڈ پلاسٹک سرجری سینٹر پشاور میں عملے کی قلت کا سامنا ہے جہاں صرف 40 فیصد نرسنگ اسٹاف موجود ہے جبکہ 60 فیصد سے زائد نرسیں استعفیٰ دے چکی ہیں، جس کے باعث ایمرجنسی، آئی سی یو اور سرجیکل یونٹس کی خدمات بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ صوبے کے سب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی (اسپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )کی جانب سے یو ایس اے کرکٹ کو بے ضابطگیوں کی وجہ سے معطل کیے جانے کا امکان ہے۔رپورٹس کے مطابق ایک برس قبل جولائی میں ہی گورننس میں بہتری کے لیے 12 ماہ کا دیا گیا نوٹس ختم ہو رہا ہے۔نوٹس میں امریکی باڈی کو اندورنی نظام میں بہتری، معاملات میں شفافیت، آپریشنل مینجمنٹ اور انتظامی امور کو بہتر بنانے کی ہدایت دی گئی تھی۔اس مقصد کے لیے تشکیل شدہ نارملائزیشن کمیٹی کو یوایس اے کرکٹ میں استحکام کا ٹاسک دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان 12 ماہ میں معمولی بہتری آئی جس سے آئی سی سی مطمئن نہیں، امریکی کرکٹ بورڈ کو معطل کیا جا سکتا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویتی وزارتِ سماجی امور نے فلاحی انجمنوں سے متعلق نئے ضوابط جاری کردیے۔ ان ہدایات کا مقصد ملک میں فلاحی سرگرمیوں کو بہتر طور پر منظم کرنا اور چندوں کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔ نئے ضوابط کے مطابق صرف ان فلاحی منصوبوں کے لیے چندہ جمع کیا جا سکے گا جنہیں وزارت سے باقاعدہ اجازت نامہ حاصل ہو۔ کسی بھی مارکیٹنگ کمپنی، اشتہاری ادارے یا رضاکارانہ ٹیم کے لیے چندہ جمع کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نئے قواعد کے تحت اگر کسی خاص ضرورت کے لیے انفرادی چندہ جمع کرنے کا ارادہ ہو تو اس کے لیے بھی وزارت سے پہلے اجازت لینا لازم ہو گا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امن، محبت، مہمان نوازی اور رواداری کی سرزمین کے طور پر مشہور باب الاسلام سندھ میں روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتیاں، لوٹ مار، اغواء، قتل، اور معصوم بچوں و بچیوں کے اغواء کی خبریں سن کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ اگرچہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کی بحال حکومت وقت کی اولین ذمے داری ہوتی ہے، لیکن سندھ میں جاری بدترین بدامنی اور ڈاکو راج سے صاف ظاہر ہے کہ گزشتہ 17 سال سے اقتدار میں موجود پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت اس معاملے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے یا پھر مجرموں کی سہولت کار بنی ہوئی ہے؟ سندھ حکومت نے گزشتہ مالی سال میں امن و امان...
    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حالیہ دنوں میں تین غیر ملکی ایئرلائنز کے طیارے مختلف تکنیکی مسائل اور حادثات کے باعث عارضی طور پر گراؤنڈ کردیئے گئے تھے۔ ترک ایئرلائن (Turkish Airlines) کا طیارہ مرمت مکمل ہونے کے بعد اپنی منزل ترکی کے لیے روانہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ترک ایئرلائن کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر ٹیکسی کے دوران پرندہ انجن سے ٹکرا جانے کے باعث متاثر ہوا تھا۔ واقعے کے بعد طیارے کو کئی روز کے لیے گراؤنڈ کردیا گیا تھا۔ طیارے کی مرمت کے لیے ترک ایئرلائن نے پاکستان کی مقامی ایوی ایشن کمپنی کی خدمات حاصل کیں، جس نے کامیابی سے مرمتی کام مکمل کیا، جس کے بعد طیارہ بحفاظت روانہ ہوگیا۔ ادھر سعودی ایئرلائن...
    ریپبلکن پارٹی کی اکثریت رکھنے والی امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ ٹیکس اور اخراجات کے بل کو صرف ایک ووٹ کی اکثریت سے منظور کرلیا، جس کے نتیجے میں ٹرمپ کی کئی اہم داخلی پالیسیوں کو قانونی حیثیت حاصل ہو جائے گی، تاہم اس کے ساتھ ہی امریکا کے قومی قرض میں مزید 3.3 ٹریلین ڈالر کا اضافہ متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی کانگریس سے خطاب، پاکستان کا خاص شکریہ کیوں ادا کیا؟ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بل 51 کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے منظور ہوا، اور فیصلہ کن ووٹ نائب صدر جے ڈی وینس نے کاسٹ کیا۔ تاہم 3 ریپبلکن سینیٹرز، تھام ٹلس، سوزن کولنز اور رینڈ پال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تلنگانہ : جنوبی بھارت کی دو ریاستوں تلنگانہ اور تامل ناڈو میں پیش آنے والے دو الگ الگ ہولناک حادثات میں کم از کم 41 افراد جاں بحق ہو گئے، پہلا واقعہ تلنگانہ کے سنگا ریڈی ضلع میں واقع ایک دوا ساز فیکٹری میں پیش آیا جبکہ دوسرا دھماکہ تامل ناڈو کے سیواکاشی علاقے میں ایک آتش بازی کی فیکٹری میں ہوا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں واقع معروف دوا ساز ادارے Sigachi Industries کی ایک یونٹ میں زوردار دھماکہ اور اس کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے باعث 36 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے سے فیکٹری کی عمارت کا ایک حصہ گر گیا، جس کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ یورپ میں عام طور پر استعمال ہونے والا کھانسی کا ایک شربت ایمبروکسول پارکنسنز کے مریضوں میں ڈیمینشیا کی رفتار کو سست کر سکتا ہے۔تحقیقات کے مطابق، پارکنسنز کا شکار تقریباً نصف مریض 10 سال کے اندر ڈیمینشیا میں مبتلا ہو جاتے ہیں، جس سے یادداشت کی خرابی، ذہنی الجھن، نظر کے دھوکے، اور مزاج کی تبدیلی جیسے مسائل بڑھ جاتے ہیں، جو نہ صرف مریض بلکہ ان کے خاندان اور صحت کے نظام پر بھی گہرے اثرات ڈالتے ہیں۔کینیڈا کی ویسٹرن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ماہرِ اعصابیات ڈاکٹر اسٹیفن پاسٹرناک کے مطابق، موجودہ علاج صرف علامات کو کم کرتے ہیں، بیماری کو روکنے میں مؤثر نہیں ہیں۔اب ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹورنٹو: فضائی آلودگی صرف پھیپھڑوں اور سانس کے نظام کو متاثر نہیں کرتی بلکہ یہ ہمارے دل کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہے، کینیڈا کی معروف ٹورنٹو یونیورسٹی کی ایک تازہ طبی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ طویل عرصے تک فضائی آلودگی میں سانس لینے والے افراد کے دل کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، یہاں تک کہ دل کے افعال متاثر ہونے لگتے ہیں، دل کو خون پمپ کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فضائی آلودگی کے مائیکرو ذرات (Particulate Matter) جب طویل عرصے تک جسم میں داخل ہوتے رہیں تو یہ دل کے پٹھوں کو نقصان پہنچاتے ہیں، جس کے نتیجے میں دل کو...
    عشرہ محرم الحرام کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے خطیب پاکستان نے کہا کہ اصلاح صرف تنقید کا نام نہیں بلکہ اس کے لیے قربانی، بصیرت اور عمل درکار ہوتا ہے، امام حسینؑ نے مدینہ سے مکہ اور پھر مکہ سے کوفہ اور آخر کار کربلا تک کا سفر اسی مقصد کے لیے طے کیا کہ لوگوں کو سچائی کا شعور دیا جائے اور ظالم نظام کے خلاف بیداری پیدا کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ خطیب پاکستان علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ جو معاشرہ دینی اصولوں سے دور ہو جائے اس کے جسم میں فساد جڑ پکڑ لیتا ہے، انسانی تعلقات، سماجی روابط اور حاکم و ملت کے درمیان تعلقات صراطِ مستقیم سے منحرف ہو جاتے...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا دشمن (بھارت) پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، پڑوسی ملک کو ابھی بین الاقوامی عدالت میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا، عدالت نے فیصلہ دیا کہ بھارت 1960 کے معاہدے کے تحت نہ تو اسے معطل کر سکتا اور نہ ہی ختم، بدقستمی سے اُن کے عزائم ناپاک اور خطرناک ہیں۔ اسلام آباد میں نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے خلاف جو اقدامات اٹھانا چاہتا ہے، اس حوالے سے حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنے وسائل کو استعمال کرتے ہوئے دیامر بھاشا ڈیم...
    اسلام آباد ( اے بی این نیوز          )ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ایکو سولائزیشن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر وکٹر GAO نے کہا کہ چین اور امریکہ کو چین،امریکہ تعلقات کی بنیاد رکھنے پر ہمیشہ پاکستان کا شکرگزار رہنا چاہیے، جو کہ جدید تاریخ کے سب سے بڑے کھیل کو تبدیل کرنے والے واقعات میں سے ایک ہے۔ وہ ثالث کے طور پر پاکستان کے کردار کو ثالثی کی روشن مثال سمجھتے ہیں۔ پاکستان نے مکمل طور پر مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے ممالک کو اکٹھا کرکے انسانیت کی بہترین خدمت کی ہے جس سے ترقی اور امن کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ ان کا خیال تھا کہ چین امریکہ تعلقات نے عالمی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چین نے پیر کے روز کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ اس کا دیرینہ سرحدی تنازع “پیچیدہ” نوعیت کا ہے اور اس کے حل میں وقت لگے گا، تاہم بیجنگ اس معاملے پر سفارتی رابطوں کے موجودہ میکنزمز کے ذریعے بات چیت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات ایک معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہی، جہاں وہ حالیہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان پر ردعمل دے رہی تھیں۔ راج ناتھ سنگھ نے ایک منظم روڈ میپ کے ذریعے کشیدگی میں کمی اور مستقل سرحدی حل کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ماؤ ننگ نے کہا “سرحدی معاملہ پیچیدہ ہے اور اس کو حل کرنے میں...
    بھرتیوں میں غیر معمولی تاخیر اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث حالات سنگین صورت حال اختیار کرگئے ہیں اور نرسوں کی 60 فیصد کمی پوری کرنے کے لیے سیکیورٹی گارڈز کام کرنے لگے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے واحد برن اینڈ پلاسٹک سرجری سینٹر پشاور میں عملے کی کمی کا بحران پیدا ہوگیا ہے جہاں بھرتیوں میں غیر معمولی تاخیر اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث حالات سنگین صورت حال اختیار کرگئے ہیں اور نرسوں کی 60 فیصد کمی پوری کرنے کے لیے سیکیورٹی گارڈز کام کرنے لگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برن اینڈ پلاسٹک سرجری سینٹر پشاور میں عملے کی قلت کا سامنا ہے جہاں صرف 40 فیصد نرسنگ اسٹاف موجود ہے جبکہ 60 فیصد...
    سانحہ سوات کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے دریا میں پھنسے افراد کو حفاظتی سامان بروقت پہنچانے کیلیے ڈرون کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دریائے سوات میں 13 قیمتی انسانی جانیں جانے کے بعد حکومت کو دریا میں پھنسے افراد کو جیکٹس، رسیاں اور دیگر ضروری سامان پہنچانے کا خیال آہی گیا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے ریسکیو سامان کی ترسیل کے لیے ڈرون سے خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو ڈرون کے ذریعے ریسکیو سامان پہنچانے کی مشقیں بھی دکھائی گئیں۔ دریا میں پھنسے افراد کی مدد کے لیے ڈرون کے ذریعے حفاظتی جیکٹس، رسیاں اور دیگر چیزوں کی تسیل کی جائے گی۔ واضح رہے کہ پانچ روز قبل دریائے سوات میں سیاحوں سمیت...
    پاکستان حکومت  نے گوادر سے خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی تا چاہ بہار فیری سروس شروع کرنے پر پیشرفت اسلام آباد میں گوادر پورٹ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کے دوران خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا کہ گوادر بندرگاہ مکمل طور پر فعال ہوچکی ہے اور اب وہاں سے خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس کا آغاز ہوگا جس سے سمندری سفر آسان اور سستا ہوگا۔ محمد جنید انوار چوہدری نے کہا کہ فیری سروس سے علاقائی روابط مضبوط ہوں گے، مسافروں کی نقل و حرکت میں آسانی ہوگی اور مشرق وسطیٰ کی مارکیٹ کے ساتھ نئے تجارتی مواقع بھی حاصل ہوں...
    ذرائع کے مطابق سپیکر آفس نے اس معاملے پر محکمہ قانون پنجاب سے مشاورت شروع کر دی، ان معطل ارکان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لیے آئینی و قانونی نکات پر غور جاری ہے جبکہ سپیکر آفس کی جانب سے اعلیٰ عدالتی فیصلوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر معطل کیے گئے اپوزیشن کے 26 ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سپیکر آفس نے اس معاملے پر محکمہ قانون پنجاب سے مشاورت شروع کر دی، ان معطل ارکان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لیے آئینی و قانونی نکات پر غور جاری ہے جبکہ سپیکر آفس کی جانب سے اعلیٰ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نیا مالی سال شروع ہوتے ہی فنانس ایکٹ 2025 آج سے ملک بھر میں نافذ العمل ہو گیا ہے، جس کے ساتھ ہی عوام، کاروباری طبقے اور سرمایہ کاروں کو نئے ٹیکسوں اور مالیاتی اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس ایکٹ کے تحت جہاں 312 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لاگو کیے گئے ہیں، وہیں 389 ارب روپے کے سخت انفورسمنٹ اقدامات بھی متعارف کرائے گئے ہیں، جن کا مقصد محصولات میں اضافے کے ساتھ ساتھ ٹیکس نیٹ میں وسعت لانا ہے۔وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق فنانس ایکٹ کے تحت کئی اہم تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں۔ ان میں سے ایک بڑی تبدیلی میوچل فنڈز کے ذریعے سرمایہ کاری پر لاگو ٹیکس...
    عالمی سطح پر لگژری گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں لگژری ایس یو وی ماڈلز لیکسسایل ایکس 570 اور ایل ایکس 600 کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ حکومت کی جانب سے درآمدی ڈیوٹی (RD) میں 40 فیصد اور اضافی کسٹمز ڈیوٹی (ACD) میں ایک فیصد کمی کے بعد ان ماڈلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ کمی کی وجوہات حکومت کی جانب سے درآمدی ڈیوٹی میں یہ کمی ایک اہم قدم ہے جو نہ صرف مقامی خریداروں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی بلکہ اس سے لگژری گاڑیوں کے صارفین کی تعداد میں بھی اضافے کی امید کی جا رہی ہے۔ اگرچہ اضافی کسٹمز ڈیوٹی میں کمی کا اثر کم نظر...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں دی گئی ریلیف مدت ختم ہونے کے بعد آج سے صارفین کو پھر گزشتہ سال کی گرمیوں والی قیمتوں پر بل ادا کرنا ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپریل 2023 میں وزیراعظم نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کی عارضی کمی کا اعلان کیا تھا، جسے عوام نے ایک بڑے ریلیف کے طور پر سراہا تھا۔ تاہم اب یہ سہولت ختم ہوگئی ہے اور میٹر دوبارہ پرانی قیمتوں کے مطابق چلیں گے۔ شہریوں نے حکومتی رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کمی کو مستقل کمی کا تاثر دیا گیا تھا، لیکن حقیقت میں یہ صرف ایک وقتی ایڈجسٹمنٹ تھی۔...
    ذرائع کے مطابق چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت سندھ، بلوچستان، پشاور اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کے لیے کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں چاروں ہائیکورٹس کے سینئر ترین 3 ججز کے ناموں پر غور کیا گیا اور چاروں ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے لیے ناموں کی منظوری دے دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ جوڈیشل کمیشن نے 4 ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کے لیے ناموں کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت سندھ، بلوچستان، پشاور اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے لیے کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں 4 ہائیکورٹس...
    وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے ملک میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے 15 سال تک کے بچوں کو ویکسین دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ ان بچوں میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے جو 5 سال سے زیادہ عمر کے تھے۔ وفاقی وزیر نے یہ انکشاف نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، جہاں انہوں نے وزارتِ صحت کے تحت متعدد اہم اصلاحاتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: دیامر سے رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ، ملک بھر میں تعداد 11 ہوگئی مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں کراچی، پشاور، لاہور اور جنوبی...
    روم(نیوز ڈیسک)اٹلی نے 2026ء سے 2028ء تک غیر یورپی ممالک کے لیے 5 لاکھ ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ اقدام ملک میں بڑھتی ہوئی لیبر کی قلت کو پورا کرنے اور قانونی امیگریشن کے دروازے کھولنے کی ایک حکمت عملی کا حصہ ہے۔ حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ 2026ء میں ایک لاکھ 64 ہزار 850 نئے افراد کو کام کی اجازت دی جائے گی جبکہ 2028ء تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 97 ہزار 550 نئے ورک ویزے جاری کیے جائیں گے۔ یہ اقدام وزیراعظم جیورجیا میلونی کی قیادت میں قائم دائیں بازو کی حکومت کی جانب سے دوسرا بڑا امیگریشن پلان ہے۔ اس سے قبل 2023ء سے 2025ء...
    پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حمایت پرپاکستان کی حکومت،عوام اور بالخصوص جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیاہے۔ایرانی سفیر نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کے اعزاز میں سفارت خانہ میں اپنی جانب سے دئیے گے ظہرانہ میں اظہار خیال کیا اور امیر جماعت اسلامی کو شکریہ کا خط بھی دیا۔امیر جماعت اسلامی نے اسرائیل اور امریکہ کے مقابل استقامت دکھانے پر ایرانی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم...
    محکمہ موسمیات اور اکاونٹیبلٹی لیب کے درمیان موسمیاتی معلومات کی فراہمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تعاون کی یاد داشت طے پا گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان کے محکمہ موسمیات اور اکاونٹیبلٹی لیب پاکستان کے درمیان ایک تعاون کی ایک یادداشت طے پا گئی ہے جس کا مقصد عام شہریوں، بالخصوص کسانوں اور موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ طبقات تک بروقت اور قابلِ فہم موسمی معلومات پہنچانا ہے۔ اس حوالے سے دونوں اداروں نے باضابطہ طور پر ایک تعاون نامے پر دستخط کیے۔یاد داشت کے تحت دونوں ادارے مقامی سطح پر موسم کی درست پیش گوئیوں، موسمی صورتحال جاننے کے لیے خودکار آلات کی تنصیب اور موسمیاتی اعدادو شمار کے موثر استعمال...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور  ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید اور زخمی ہونے والے ایرانیوں کی یاد میں کھولی گئی تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات درج کئے۔ وزیر اعظم سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر اعظم کے مشیر طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سفارت خانے آمد پر پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور سفارت کے سینئر ارکان نے  نے وزیر اعظم کا استقبال کیا وزیر اعظم  نے اس مشکل وقت میں ایران کے ساتھ پاکستان کی ہمدردی اور یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے ایران کے عوام اور حکومت کے...
    یو این سلامتی کونسل کی صدارت، پاکستان جامع اور عملی نتائج کے حصول کیلئے پرعزم ہے، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یو این سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے بعد پاکستان جامع اور عملی نتائج کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج پاکستان جولائی 2025 کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال رہا ہے۔ یہ صدارت پاکستان کے بطور منتخب رکن آٹھویں دور (2025-26) کے دوران حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان یہ ذمے داری عاجزی، پختہ یقین اور...
    پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان نوجوانوں کے تعاون کے فروغ کے لیے تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور آذربائیجان نے نوجوانوں کی ترقی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جو علاقائی شراکت داری اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے۔ وزیرِاعظم یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن محترمہ سید آمنہ بتول نے پاکستان کی جانب سے اس یادداشت پر دستخط کیے۔ یہ ایم او یو یکم جون 2025 کو آذربائیجان کے شہر آغدام میں ایک باقاعدہ تقریب کے دوران آذربائیجان کے ہم منصبوں کے ساتھ دستخط کیا گیا۔یہ شراکت داری مشترکہ اہداف، باہمی ہم...
    شیخ حسینہ واجد کی بھارت نواز حکومت ختم ہونے کے بعد بنگلہ دیش بھارت تعلقات میں ایک تناؤ ہے۔ ڈاکٹر محمد یونس بنگلہ دیش کے عبوری وزیر اعظم ہیں۔ مارچ 2025 میں ڈاکٹر یونس نے بیجنگ کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے بعد بنگلہ دیش کے تعلقات پاکستان اور چین دونوں کے ساتھ تیزی سے بہتر ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش کی معیشت دباؤ کا شکار ہے۔ بنگلہ دیش اس وقت چین اور ایشیائی مالیاتی اداروں کی طرف مائل ہے۔ 2025 میں بنگلہ دیش نے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے 400 ملین ڈالر قرض کلائمیٹ چینج کی مد میں حاصل کیے ہیں۔ یہ بنک ایشیا میں انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے مالی معاونت فراہم کرتا ہے اور اس کا صدر دفتر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> بانئ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے بہت سارے راستے اور لائحہ عمل موجود ہیں۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانئ پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری  کا کہنا تھا کہ مایوسی کی فضاء ہے، میں بانی پی ٹی آئی کا پیغام لے جانا چاہتا ہوں، مایوسی کی کوئی ضرورت نہیں، ابھی بہت سی راہیں کھلی ہیں۔فیصل چوہدری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا نمائندہ اس وقت جیل میں ہے، مگر عام آدمی مہنگائی کے بوجھ تلے کراہ...
    چیئرمین ایف بی آر نے نئے مالی سال کو ٹیکس دہندگان کے لیے سہولتیں دینے کا سال قرار دیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ایف بی آر ٹیکس دہندگان کو آسانیاں فراہم کرنے اور ٹیکس کے عمل کو بہتر بنانے پر توجہ دے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کی ٹیکس دہندگان کیخلاف ایف آئی آرز، گرفتاریاں اور ٹرائلز غیر قانونی قرار، سپریم کورٹ کا بڑا، تفصیلی فیصلہ جاری چیئرمین ایف بی آر نے اسلام آباد میں وزیرمملکت بلال کیانی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ابھی ابھی ہم بجٹ کے پراسیس سے گزرے ہیں، بجٹ پر بڑی بحث ہوئی، یہ بات کلیئر کرنا چاہتا ہوں کہ ایف بی آر کے لیے ٹیکس دہندگان بہت اہم ہیں، ہم...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع زیارت میں زڑگئی ڈیم میں ڈوبنے والی 3 خواتین میں سے 2 کو اپنی جان پر کھیل کر زندہ بچانے والے بہادر نوجوان شمائل خان ملاخیل کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے، وزیراعلیٰ نے نوجوان کے لیے تعریفی سرٹیفیکیٹ، نقد انعام اور پی ڈی ایم اے بلوچستان کی ریسکیو فورس میں ملازمت دینے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سوات کا دلخراش واقعہ، کیا صرف حکومت ذمہ دار ہے؟ واقعہ اتوار کے روز زیارت کے علاقے منہ کے زڑگئی ڈیم میں اس وقت پیش آیا جب مقامی افراد لکڑیاں جمع کر رہے تھے۔ حکام کے مطابق 3 خواتین، 16 سالہ روبینہ، ان کی کزن 17 سالہ بی بی عقیدہ اور رشتہ دار خاتون...
    کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان  ہے جب کہ پاور ڈویژن کی ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے لیے درخواست پر سماعت شروع ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے سولہ پیسے کمی کا امکان ہے، پاور ڈویژن کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لیے بنیادی ٹیرف میں کمی کی تجاویز تیار کرلی۔ گھریلو صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیرف 48.84 سےکم ہوکر 47.69 روپے تک رہے گا ماہانہ 50 یونٹ تک کے گھریلو لائف لائن صارفین کے لیے 3.95 روپے فی یونٹ کا ٹیرف برقرار رکھںے کی تجویز ہے۔ ماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے ٹیرف 7.74 روپے فی یونٹ برقرار...
    —فائل فوٹو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ذرائع اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اسپیکر آفس نے محکمۂ قانون پنجاب سے مشاورت شروع کر دی اور معطل ارکان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لیے آئینی و قانونی نکات پر غور کیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کی خلاف ورزی، اپوزیشن کے 26 ارکان 15 اجلاسوں کیلئے معطلایوان کی حرمت اور نظم و ضبط کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، اسپیکر قومی اسمبلی اسپیکر آفس کی جانب سے اعلیٰ عدالتی فیصلوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ سابق چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے حمزہ شہباز کے خلاف فیصلے پر بھی غور کیا گیا۔واضح...
    لاہور: پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر معطل کیے گئے اپوزیشن کے 26 ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر آفس نے اس معاملے پر محکمہ قانون پنجاب سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ ان معطل ارکان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لیے آئینی و قانونی نکات پر غور جاری ہے جبکہ اسپیکر آفس کی جانب سے اعلیٰ عدالتی فیصلوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس کارروائی میں سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے اُس فیصلے کا حوالہ بھی لیا جا رہا ہے، جو انہوں نے حمزہ شہباز شریف کے خلاف دیا تھا اور جو پارٹی لائن کی خلاف...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے لیےجوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت سندھ، بلوچستان، پشاور اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے لیے کمیشن کا اجلاس ہو گا جس میں ہر ہائیکورٹ کے سینئر ترین تین ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ چیف جسٹس اسلام آباد کے لیے جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے نام زیر غور آئیں گے جبکہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے لیے جسٹس جنید غفار، جسٹس ظفر راجپوت اور جسٹس اقبال کلہوڑو کے ناموں پرغور...
    ترکیہ(نیوز ڈیسک)صوبہ ازمیر کے جنگلوں میں لگی آگ بےقابو،50 ہزار افراد محفوظ مقام پر منتقل،ترکیہ کے مغربی صوبے ازمیر کے جنگلوں میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا،آگ کے باعث 50 ہزارسے زائد افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گیا۔ آگ کے باعث ازمیر ایئرپورٹ پر پروازیں معطل کردی گئیں،بیک وقت 6 مقامات پر شعلے بھڑک رہے ہیں،ترک حکام کےمطابق آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹرز،فائر فائٹنگ طیارے۔ فائر انجن اور ہزار سے زائد اہلکار مصروف عمل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صوبے ازمیر کے جنگل میں لگی آگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاپاکستان اپنے ترک بہن بھائیوں سے مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے،ضرورت پڑنے پر ترکیہ کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے...
    ’’کیپٹن کول‘‘ ٹریڈ مارک کے لیے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی درخواست منظور کرلی گئی۔ مہندرا سنگھ دھونی اپنے دور قیادت میں ٹھنڈے مزاج کی وجہ سے خاصے مشہور رہے ہیں، بھارتی ٹریڈ مارک رجسٹری نے ان کی عرضی کو قبول کر لیا۔ اگر آئندہ 120 دن کے اندر کسی فریق نے اعتراض نہ کیا تو ٹریڈ مارک باضابطہ طورپرمنظور ہوجائے گا۔ ٹریڈ مارک کھیلوں کی تربیت، کوچنگ اور اسپورٹس سہولیات کی فراہمی جیسے شعبوں کے تحت رجسٹرڈ کیا گیا۔ Post Views: 2
    دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور ”ایمی ایوارڈ“ یافتہ صحافی لورین سانچز کی حالیہ شادی نے جہاں عالمی میڈیا، فیشن انڈسٹری اور شوبز حلقوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کی، وہیں اطالوی شہر وینس میں مقامی سطح پر یہ تقریب احتجاج، تنقید اور سماجی مباحثے کا باعث بن گئی۔ شادی کی یہ تقریب، جس پر مبینہ طور پر 50 ملین ڈالر خرچ کیے گئے، نہ صرف اپنے شاہانہ فیشن کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی بلکہ وینس کے مقامی باشندوں کے احتجاج کی وجہ سے بھی عالمی توجہ حاصل کر گئی، جنہوں نے اسے شہر کے استحصال سے تعبیر کیا۔ شادی کی تقریب بلاشبہ ایک ”خوابناک شاہکار“ تھی، مگر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر نیویارک کی میئر شپ کے ڈیموکریٹ امیدوار زہران ممدانی کامیاب ہوئے اور انہوں نے درست رویہ اختیار نہ کیا تو وہ نیویارک سٹی کے لیے وفاقی فنڈز روک دیں گے۔ صدر ٹرمپ، جو خود نیویارک کے رہائشی رہ چکے ہیں، نے فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اگر ممدانی جیت گیا تو بہتر ہے کہ وہ صحیح کام کرے، ورنہ نیویارک کو وفاقی فنڈز نہیں ملیں گے۔ وہ ایک کمیونسٹ ہے، اور میرے خیال میں یہ نیویارک کے لیے بہت بُرا ہو گا۔ 33 سالہ زہران ممدانی، جو خود کو ڈیموکریٹک سوشلسٹ کہتے ہیں، نے حال ہی میں سابق گورنر اینڈریو کومو کو ڈیموکریٹک پرائمری میں شکست دے کر...
    امریکا نے ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد اسرائیل کو 510 ملین ڈالر (51 کروڑ ڈالر) مالیت کے بم گائیڈنس کٹس اور دیگر متعلقہ سازوسامان فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے سیکیورٹی تعاون ادارے (DSCA) کے مطابق، "یہ ممکنہ فروخت اسرائیل کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنائے گی، اور اس کے سرحدی علاقوں، اہم انفرا اسٹرکچر اور شہری مراکز کے دفاع کو مضبوط کرے گی۔" بیان میں مزید کہا گیا کہ "امریکا اسرائیل کی سلامتی کے لیے پرعزم ہے، اور یہ امریکی قومی مفادات کے لیے بھی اہم ہے کہ اسرائیل کو ایک طاقتور اور تیار دفاعی نظام فراہم کیا جائے۔" امریکی محکمہ خارجہ نے اس فروخت...
    حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے ہوگئی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں 2 روپے 50 پیسے کاربن لیوی عائد کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول پر لیوی کم کرکے 75 روپے 52 پیسے...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں