2025-10-05@08:58:22 GMT
تلاش کی گنتی: 15660
«آندھی کا»:
(نئی خبر)
پی ٹی آئی کی حکومت نے 4 سال کے دوران مری کے جنگلات سے لکڑیاں کاٹ کر اسے کنکریٹ کا شہر بنا دیا :وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے 4 سال کے دوران مری کے جنگلات سے لکڑیاں کاٹ کر اسے کنکریٹ کا شہر بنا دیا۔ ساملی سنٹوریم اسپتال مری میں نواز شریف کارڈیک سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت گزشتہ حکومت کی طرح صرف اعلانات نہیں کر رہی بلکہ عملاً کام کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مری میں غیر قانونی تعمیرات بھی کی گئیں، جس پر ہمیں کارروائی کرنا پڑی۔ مریم نواز نے کہا کہ سیاست مشکل سفر اور کٹھن راستوں کا نام ہے، سیاست خدمت کا نام ہے، 1930 کے بعد...
بھارت نے ایشیا کپ کے بعد آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کو بھی سیاست سے داغدار کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ بھارتی صحافی بوریا مجمدار نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ایشیا کپ میں شروع ہونے والا سلسلہ ویمنز ورلڈ کپ میں بھی جاری رہے گا۔ بھارتی صحافی کا کہنا ہے کہ ویمنز ورلڈ کپ میں جو چیز تبدیل ہوگی وہ صرف جنس ہو گی، یعنی مردوں کے بعد اب خواتین کے مقابلے میں بھی وہی کھیل کی روح کے منافی سیاسی سلسلہ چلے گا۔ بھارتی صحافی کے مطابق پاک بھارت ویمنز ورلڈکپ میچ میں بھارتی کپتان ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملائیں گی نہ ہی میچ کے بعد بھارتی ٹیم پاکستانی ٹیم سے ہاتھ...

سی ڈی اے کا بڑا اقدام: کابینہ ڈویژن ہاؤسنگ سوسائٹی کو پبلک پلاٹس کی غیر قانونی تبدیلی پر شوکاز نوٹس، کاپی سب نیوز پر
سی ڈی اے کا بڑا اقدام: کابینہ ڈویژن ہاؤسنگ سوسائٹی کو پبلک پلاٹس کی غیر قانونی تبدیلی پر شوکاز نوٹس، کاپی سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے کابینہ ڈویژن ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (سی ڈی ای سی ایچ ایس )کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔سی ڈی اے کے مطابق سوسائٹی نے پبلک ایمینیٹی پلاٹس کو غیر قانونی طور پر کنورٹ کیا ہے، حالانکہ یہ زمینیں 2004 میں جاری کیے گئے نو سی (این او سی ) اور شرائط کے تحت عوامی استعمال کے لیے مخصوص کی گئی تھیں۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسکیم کا...
چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہراشرفی کا کہنا ہے کہ غزہ کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینیوں نے کرنا ہے، انہیں جو قبول ہوگا وہی پاکستان کو بھی قبول ہوگا۔ وی نیوزکو انٹرویو دیتے ہوئے حافظ طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ امریکا میں طے پانیوالے غزہ امن منصوبے کے لیے عالمی دباؤ 158 ممالک کی جانب سے ایک آزاد خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی تائید کرتے ہوئے فلسطین کو تسلیم کرنے کے بعد سامنے آیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ کی فلسطین کے مسئلے سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت، دو ریاستی حل پر زور علامہ طاہراشرفی کے مطابق امریکی صدر گزشتہ دور میں بھی امیر محمد بن سلمان اور دیگرعرب رہنماؤں کے ساتھ اس بات پر متفق تھے...
اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ پٹی کا شمالی غزہ سے آخری کھلا رابطہ بھی منقطع کر دیا اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ پٹی کا شمالی غزہ سے آخری رابطہ بھی منقطع کر دیا اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ پٹی کے شہریوں کی شمالی غزہ تک رسائی کے لیے زیر استعمال آخری کھلا راستہ بھی بند کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت پر کیا گیا ہے، جب غزہ سٹی میں اسرائیلی فوجی آپریشن میں مزید شدت آتی جا رہی ہے۔ یروشلم سے بدھ یکم اکتوبر کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق اسرئیل کی فوج کے عربی زبان کے ترجمان اویخائی ادرائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں آج صبح لکھا کہ غزہ پٹی کے...
پاکستان کے نوجوان کرکٹر صائم ایوب نے بھارت کے ہاردک پانڈیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی مرتبہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی صائم ایوب نے ایشیا کپ کے دوران گیند کے ساتھ شاندار کارکردگی دکھائی اور 8 وکٹیں حاصل کیں۔ ان شاندار کوششوں کی بدولت وہ 4 درجے ترقی پاتے ہوئے پانڈیا کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔ پانڈیا اب دوسرے نمبر پر ہیں اور ان کے پوائنٹس ایوب سے 8 ریٹنگ پوائنٹس کم ہیں۔ پاکستان کے محمد نواز بھی 4 درجے ترقی کرکے 13ویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ سری لنکا کے چریتھ اسالنکا 3 درجے ترقی کے بعد...
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں حالیہ خودکش دھماکے اور فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا ہے۔ مقدمہ انسداد دہشتگردی ایکٹ، قتل، اقدامِ قتل اور دیگر سنگین دفعات کے تحت قائم کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ دھماکا: سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی یاد رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز کوئٹہ کے ماڈل ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں ایک خودکش بمبار نے دھماکے کیا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوئے۔ سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں پانچ دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ ایف سی ہیڈکوارٹر کے...
سٹی42: پنجاب میں آبی پرندوں کے شکار کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔ یہ اجازت یکم اکتوبر 2025 سے 31 مارچ 2026 تک کے لیے ہو گی۔ شکار صرف ہفتہ اور اتوار کے دن مستند شوٹنگ پرمٹ کے ساتھ کیا جا سکے گا جبکہ شکاری کے لیے مستند اسلحہ لائسنس رکھنا بھی ضروری ہوگا۔ سیکرٹری جنگلی حیات مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر اس حوالے سے صدر اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پنجاب بھر کے پروٹیکٹڈ ایریاز میں ہر قسم کا شکار مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ شکار کی اجازت صرف وائلڈ لائف ایکٹ کے جدول اول کے مطابق مقررہ تعداد میں پرندوں تک محدود ہوگی۔ مقررہ حد سے تجاوز کرنا...
طیب سیف :پیٹرن انچیف پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اکاؤنٹ کے استعمال کے معاملے پراین سی سی آئی اے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایک بار پھر تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق بانی سے تفتیش سوالنامے کے تحریری جواب کی روشنی میں کی جائے گی۔این سی سی آئی اے نے سوشل میڈیا کے نئے ٹوئیٹس کو بھی تفتیش کا حصہ بنا لیا ہے،پہلی تفتیش میں بھی این سی سی آئی اے نے تین گھنٹے سے زائد تفتیش کی تھی ،بانی تحریک انصاف نے سوالوں کے تحریری جواب دینے کی بجائے سوشل میڈیا پر ٹوئیٹس کر دیئے ،این سی سی آئی اے نے سوشل میڈیا کے نئے ٹویٹس کو بھی تفتیش کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 کے بعد اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ کو بھی سیاست کی نذر کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔بھارتی صحافی بوریا مجمدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ میں جو کچھ ہوا، وہی سلسلہ ویمنز ورلڈ کپ میں بھی دہرایا جائے گا، فرق صرف اتنا ہوگا کہ اب مردوں کے بجائے خواتین کھلاڑی میدان میں ہوں گی۔بوریا مجمدار نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ میں وہی رویہ اختیار کیا جائے گا جو ایشیا کپ کے دوران سامنے آیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ کھلاڑی آپس میں ہاتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ کے مضافاتی علاقے غزہ بند میں سیکورٹی فورسز نے ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا پہنچایا۔میڈیا ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا یہ مشترکہ آپریشن کئی گھنٹے جاری رہا، جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز کے 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے تاہم دہشت گردوں کی کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں۔ذرائع کے مطابق دہشت گرد گروہ حالیہ دنوں میں بلوچستان میں امن و امان خراب کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا اور ماضی میں بھی کئی حملوں میں ملوث رہا ہے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلسطین پر قابض صیہونی فورسز کا غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والا فلوٹیلا اپنی منزل کی طرف بڑھ رہا ہے اور ہائی رسک زون میں داخل ہوتے ہی اسرائیلی بحری جہازوں نے بیڑے کی دو اہم کشتیوں کو گھیر کر ان کے کمیونیکیشن سسٹم جام کر دیے۔اسرائیلی نشریاتی ادارے کان کے مطابق اسرائیل نے بیڑے کو روکنے کے لیے بعض کشتیوں کو سمندر میں غرق کرنے کا منصوبہ بھی تیار کیا ہے۔ادھر اٹلی کے جہاز کے پیچھے ہٹنے کے فیصلے پر اقوام متحدہ کی فلسطین کے لیے خصوصی نمائندہ فرانسیسکا البانیز نے سخت ردعمل دیتے ہوئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز بھی تیزی کا رجحان غالب رہا اور مارکیٹ نے ملکی تاریخ کی ایک اور بلند ترین سطح کو چھو لیا۔کاروبار کا آغاز ہوتے ہی سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث انڈیکس میں 790 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 283 پوائنٹس تک جا پہنچا، جو اب تک کی سب سے بڑی سطح ہے۔گزشتہ دو دنوں سے مارکیٹ میں مسلسل تیزی جاری ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد اس رجحان کو مزید تقویت دے رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق حکومتی مالیاتی پالیسیوں، بیرونی قرضوں کی بروقت ادائیگی اور ملکی معیشت کے حوالے سے مثبت اشاروں نے سرمایہ کاروں...
سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دس دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ جو مبینہ طور پر متعدد دہشتگردانہ حملوں میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے غزہ بند اغبرگ میں کارروائی کارتے ہوئے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے، جبکہ 2 سی ٹی ڈی اہلکار بھی زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک اور 2 سی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوئے۔ انکا کہنا ہے کہ ہلاک شدہ دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں...
سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دس دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ جو مبینہ طور پر متعدد دہشتگردانہ حملوں میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے غزہ بند اغبرگ میں کارروائی کارتے ہوئے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے، جبکہ 2 سی ٹی ڈی اہلکار بھی زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک اور 2 سی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوئے۔ انکا کہنا ہے کہ ہلاک شدہ دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اکتوبر2025ء ) جماعت اسلامی کے امیرحافظ نعیم الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ حکومت ابراہیم اکارڈ کی جانب جانے کا سوچے گا بھی مت کیوں کہ یہ ہماری قوم کی ریڈ لائن ہے، ابراہیم اکارڈ کی جانب پیش قدمی ہماری ریڈلائن ہے اگر اسے کراس کیا گیا تو خمیازہ بھگتنا پڑے گا، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش بھی کی گئی تو قوم کے غیض وغضب کا سامنا کرنا ہوگا۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو ایک طرف کرکے جو معاہدہ کیا جائے گا وہ ناپائیدارہوگا کیوں کہ فلسطینی ہی اس معاملے کے اصل فریق ہیں جنہیں شامل کیے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا، جماعت اسلامی کی...
انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی 20 کے سیزن 4 کی تاریخ ساز نیلامی دبئی میں منعقد ہوگی جس میں دنیا بھر سے تقریباً 300 کھلاڑی حصہ لیں گے۔اس نیلامی میں پاکستان کے فخر زمان، بھارت کے روی چندرن ایشون، انگلینڈ کے جیسن رائے اور بنگلادیش کے شکیب الحسن نمایاں ناموں میں شامل ہیں۔نیلامی میں 20 سے زائد ممالک کے کرکٹرز رجسٹرڈ ہیں جس میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ابھرتی ہوئے خلیجی خطے کے کرکٹرز بھی شامل ہیں، کھلاڑیوں کو چار قیمتوں کے درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں ایک لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالزر، 80 ہزار ڈالزر، 40 ہزار ڈالرز اور 10 ہزار ڈالرز شامل ہیں۔بھارت کے آف سپنر ایشون سب سے بڑی کیٹیگری (ایک...
لاہور:محکمہ تحفظ جنگی حیات پنجاب نے مہمان آبی پرندوں کے موسم شکار کا باضابطہ اعلان کردیا۔یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2026 تک آبی پرندوں، بالخصوص مرغابیوں کے شکار کی اجازت ہوگی تاہم اس کے لیے سخت قواعد و ضوابط طے کیے گئے ہیں۔ شکار صرف ہفتہ اور اتوار کو کیا جا سکے گا اور اس کے لیے محکمہ سے مستند پرمٹ حاصل کرنا لازم ہوگا۔ شکار پرمٹ صرف ایک دن کے لئے جاری ہوگا جس کی فیس 500 روپے ہے۔شکارپرمٹ آن لائن حاصل کیا جاسکتا ہے۔ وائلڈ لائف حکام کے مطابق پروٹیکٹڈ ایریاز میں ہر طرح کے شکار پر مکمل پابندی ہوگی اور مقررہ تعداد سے زائد پرندوں کا شکار جرم تصور ہوگا۔ گاڑی میں سوار ہو کر شکار کرنے...
کراچی: کراچی سے تقریباً 310 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباؤ موجود ہے جس کے سبب شہر میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے تیسرا ٹروپیکل سائیکلون الرٹ جاری کر دیا جس کے مطابق ہوا کا کم دباؤ بدستور بھارتی گجرات کے اوپر موجود ہے، کم دباؤ کا علاقہ مغرب کی طرف بڑھنے کے بعد اب شمال مشرقی بحیرہ عرب اور ملحقہ سوراشٹرا ساحل کے قریب ہے اور یہ نظام مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں اگلے 12 گھنٹوں کے دوران مزید شدت اختیار کرے گا، ابتدائی طور پر مغرب اور جنوب مغرب کی سمت بڑھے گا۔ سسٹم...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان رہا، جس کے نتیجے میں انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ بازار حصص میں آج بدھ کے روز کاروبار کا آغاز 790 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 66 ہزار 283 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ مارکیٹ پر گزشتہ 2 روز سے جاری تیزی کا رجحان آج بھی غالب ہے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے نتیجے میں سودوں کی خرید و فروخت میں تیزی کے باعث پی ایس ایکس میں کاروباری سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں شان دار تیزی کا رجحان تھا، جس...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اکتوبر2025ء) کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کیمپس میں میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام جدید سہولیات سے آراستہ ملٹی میڈیا اسٹوڈیو کی افتتاحی تقریب آج منعقد ہوئی۔ اس پروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر ساجد قمر تھے جنہوں نے فیتا کاٹ کر اسٹوڈیو کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر کامسیٹس لاہور، پروفیسر ڈاکٹر سرفراز احمد، انچارج اسلام آباد کیمپس پروفیسر ڈاکٹر سہیل اصغر، ہیڈ آف ہیومنٹیز ڈاکٹر مسفرہ محفوظ، ہیڈ آف میڈیا اسٹڈیز ڈاکٹر سہیل ریاض، رجسٹرار شمس القمر، جی ایم ریکٹر آفس نوید احمد خان، کنٹرولر امتحانات سجاد مدنی، اعظم خان اور دیگر فیکلٹی ہیڈز نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے) افتتاح کے بعد ریکٹر صاحب کا انٹرویو اسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں میں کینسر کی تحقیق اور علاج کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کو استعمال کیا جائے گا۔اس مقصد کے لیے انہوں نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط بھی کر دیے ہیں جس کے تحت کینسر ریسرچ میں جدید ترین ٹیکنالوجی کو مرکزی حیثیت دی جائے گی۔ صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا اب اس میدان میں چین سے بھی آگے نکل چکا ہے اور ان کی حکومت سائنس اور معیشت دونوں میں انقلاب برپا کرنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو مزید فروغ دے گی۔صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف 8 ماہ میں ان کی حکومت نے بے شمار ریکارڈ قائم...
آزاد کشمیر میں جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر ہڑتال کا آج تیسرا روز ہے، ریاست بھر میں نظام زندگی درہم برہم ہے، جبکہ آج مظاہرین نے ریاستی دارالحکومت مظفرآباد کی جانب مارچ کا آغاز کردیا ہے۔ پونچھ اور میرپور ڈویژن کے علاوہ مظفرآباد کے دیگر اضلاع سے بھی احتجاجی مظاہرین ریاستی دارالحکومت کی جانب مارچ کررہے ہیں۔ گزشتہ روز وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور نے آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دی، تاہم فریقین کے درمیان ابھی تک کسی بات چیت کا آغاز نہیں ہوا۔ عوامی ایکشن کمیٹی 38 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے ہڑتال پر ہے، جس کا آغاز 29 ستمبر کو ہوا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ کے مختلف شہروں میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدرآباد، تھرپارکر، عمرکوٹ اور سانگھڑ سمیت صوبے کے کئی علاقوں میں بارش متوقع ہے، جبکہ بھارتی گجرات سے ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم بحیرۂ عرب میں داخل ہو رہا ہے۔گزشتہ روز بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ شہر میں سب سے زیادہ بارش ائیرپورٹ کے اطراف میں 33 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔بارش کے بعد آئی آئی چندریگر روڈ، شارع فیصل اور ایم اے جناح روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا، جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ٹریفک جام کے باعث ہزاروں شہری سڑکوں پر پھنسے رہے جبکہ...
نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ٹرمپ غزہ جنگ بندی منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ امن کے لیے عرب اور مسلم ممالک کا اہم کردار بھی قابل تعریف ہے، معاہدے اور اس کے نفاذ کے لیے تمام فریقوں کا پُرعزم ہونا اہم ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ ان کا کہنا تھاکہ ہماری اولین ترجیح غزہ تنازع سے پیدا شدہ بدترین انسانی تکالیف کو کم کرنا ہے، غزہ میں فوری جنگ بندی اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی رسائی ہونی چاہیے۔ عالمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ غزہ سے تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیرمشروط رہائی ہونی چاہیے، امید ہے یہ اقدامات دو ریاستی حل کے لیے سازگار حالات...
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے باعث باسکٹ بال میچ کے دوران سپورٹس کمپلیکس گر گیا، 26 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلپائن کے وسطی ساحلی علاقے میں 6.9 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے باعث باسکٹ بال میچ کے دوران سپورٹس کمپلیکس گر گیا، 26 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے آیا، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر جبکہ مرکز بوگو شہر کے شمال مشرق میں 17 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ہلاک افراد میں ایک بچہ بھی شامل ہے،...

جلال پور پیر والا میں پانی کی نکاسی نہ ہو نے سے سیلاب متاثرین بخار اور جلدی امراض میں مبتلا ہونے لگے
( ویب ڈیسک )ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا کی درجنوں بستیاں گزشتہ 19 روز سے سیلاب کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں، ان بستیوں سے پانی کی نکاسی نا ہونے کے باعث سیلاب متاثرین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ گزشتہ 19 روز سے کھڑے پانی سے لوگوں کی املاک اور فصلیں تباہ ہوگئیں، پریشان مکینوں نے پانی کی نکاسی جلد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ادھر نوراجہ بھٹہ بند میں پڑنے والے شگاف کو پُر کرلیا گیا جس کی وجہ سے دریائے ستلج کا پانی جلال پور پیر والا کی بستیوں میں آنے سے رک گیا، علاقے میں اب ریلیف اور ٹرانسپورٹ آپریشن جاری ہے۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘ سیلابی پانی سے متاثرہ ایم 5 موٹر...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہر صوبہ اپنے حصے کے پانی کے استعمال کے حوالے سے خود فیصلہ کرنے کا حق رکھتا ہے۔سینیٹر رانا ثناء اللہ نے ایوان بالا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی قومی وسائل ہیں جو نیشنل واٹر اکارڈ کے تحت صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور اس معاہدے میں ہر صوبے کا حصہ واضح طور پر درج ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ناصرف موجودہ حکومت کی اتحادی ہے بلکہ 2018 سے 2022 تک مسلط کردہ آمرانہ منصوبے کے خلاف مشترکہ جدوجہد میں بھی دیرینہ شراکت دار رہی ہے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو مسلم لیگ (ن)...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاعلیٰ فوجی قیادت سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر وہ ان کی پالیسیوں سے متفق نہیں تو کمرہ چھوڑ سکتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ان کے عہدے اور مستقبل بھی ختم ہو جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی تارکین وطن کی امریکا بدری، ڈونلڈ ٹرمپ کا فوج کی مدد لینے کا فیصلہ ورجینیا کے شہر کوانٹیکو میں اعلیٰ فوجی قیادت کے ایک غیرمعمولی اجلاس میں سینکڑوں جرنیلوں اور ایڈمرلز کو مخاطب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر فوجی قیادت ان کی باتوں کو پسند نہیں کرتی تو انہیں فوراً برطرف کر دیا جائے گا۔ اپنے 72 منٹ کے خطاب میں ٹرمپ نے اندرونی دشمن‘ سے نمٹنے کے لیے فوجی طاقت استعمال کرنے...
یورپی ریسپیریٹری سوسائٹی کی کانفرنس میں پیش کیے گئے کلینیکل ٹرائل میں ایک جدید روبوٹک برونکو اسکوپی ڈیوائس نے گہرے اور چھوٹے ٹیومرز تک پہنچنے میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی، جس سے پھیپھڑوں کے کینسر کی بروقت تشخیص ممکن ہو سکے گی۔ یہ بھی پڑھیں:ذیابطیس نوجوانوں میں دل کی بیماریوں، اموات کی بڑی وجہ جدید ٹیکنالوجی کی خصوصیات یہ آلہ ایک خصوصی سی ٹی اسکینر کی مدد سے پھیپھڑوں کے دور دراز حصوں میں موجود گلٹیوں کو تلاش کرتا ہے۔ روبوٹک سسٹم برونکو اسکوپ کو ان مقامات تک لے جاتا ہے جہاں عام طور پر پہنچنا ممکن نہیں ہوتا، تاکہ بایوپسی کے ذریعے تشخیص ہو سکے۔ پرانے طریقے سے کئی گنا مؤثر تحقیق کے مطابق روبوٹک برونکو اسکوپ...
جرمنی کا تربیتی نظام، جسے Ausbildung کہا جاتا ہے، ایک منفرد پیشہ ورانہ تعلیمی پروگرام ہے جو نظریاتی تعلیم اور عملی تربیت کا امتزاج ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جرمنی کا فری لانس ویزا کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟ وہاں کا تربیتی نظام دنیا بھر میں اپنی عملی بنیادوں اور اعلیٰ معیار کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ نظام نہ صرف طلبہ کو نظریاتی تعلیم فراہم کرتا ہے بلکہ کمپنیوں کا براہ راست عملی تجربہ بھی دیتا ہے جو مستقبل میں نوکری کے مواقع حاصل کرنے میں نہایب مفید ہے۔ کن کورسز میں داخلہ لیا جا سکتا ہے؟ جرمنی کے تربیتی کورسز کی ایک وسیع رینج موجود ہے، جن میں انجینیئرنگ (جیسے آٹوموٹو انجینیئرنگ)، آئی ٹی اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، نرسنگ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اور خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور منصب پر فائز ہونے سے قبل نہ صرف پارٹی قیادت کے لیے اہم ترین مقام رکھتے تھے بلکہ کارکنان کے دلوں میں بھی ان کے لیے ایک خاص جگہ تھی، مگر وقت کے ساتھ ساتھ حالات میں تبدیلی آنا شروع ہوئی۔ ماضی میں جلسوں سمیت ہر ایونٹ میں کارکنان ان کا شاندار استقبال کیا کرتے تھے مگر اب ان کے خلاف نعرے بازی اور الزامات عام بات بن چکی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے دست راست اور قریبی ساتھی علی امین گنڈاپور کی پارٹی میں مقبولیت کا عروج سے زوال تک کا سفر کیسے ہوا، اور اس کے کیا...
محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آج بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی، حیدرآباد، تھرپارکر، عمر کوٹ اور سانگھڑ سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑےکراچی کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، کہی ہلکی اور کہی تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ بھارتی گجرات سے ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم بحیرۂ عرب میں داخل ہو رہا ہے۔گزشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔کراچی میں گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش ایئر پورٹ کےاطراف میں 33 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔بارش...
اسلام آباد ( وقائع نگار+خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی نے بیانات پر سینٹ اور قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کر دیا۔ سینٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ضمیر گھمرو نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ سے لوگوں کی امداد کی جائے۔ ایسے بیانات کی پیپلز پارٹی مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بیانات وفاق کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ یہ بیان ہمارا پانی ہماری مرضی وفاق کے خلاف بیان ہے۔ پھر کوئی صوبہ کہہ دے ہمارا پٹرول ہماری مرضی، ہماری گندم ہماری مرضی ۔پی پی سینیٹر نے اعلان کیا کہ جب تک بیانات پر معافی نہیں مانگی جاتی ہم کسی قانون سازی میں حصہ نہیں لیں گے۔ منگل کے روز...

سیاست کیلئے غزہ معاہدے کی مخالفت ہو رہی ہے، امید ہے پاکستان جلد فوج بھیجنے کا فیصلہ کریگا: اسحاق ڈار
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے سیاست کے لیے غزہ معاہدے کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ کیا آپ چاہتے ہیں کہ وہاں معصوم شہریوں کا خون بہتا رہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 8 مسلم ممالک کے سربراہان کی ملاقات کا مقصد غزہ میں امن واپس لانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر سے ملاقات سے قبل 8 ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک میٹنگ شیڈول کی۔ اسحٰق ڈار نے مزید بتایا کہ اسلامی ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوران ملاقات تفصیل کے ساتھ اپنا...
لاہور‘ قلعہ دیدار سنگھ (خصوصی نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جب تک دو ریاستی حل کے حوالے سے فلسطینی کوئی فیصلہ نہیں کرلیتے کوئی حل مسلط نہیں کیا جاسکتا۔ جامعہ اشرفیہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بانی پاکستان نے اسرائیل کو ناجائز بچہ قرار دیا تھا، ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ نیتن یاہو کو عالمی عدالت نے مجرم قرار دیا ہے۔ امریکا عالمی مجرم کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ حماس کے بغیر مسئلہ فلسطین حل نہیں ہو سکتا۔ جن ممالک نے جنرل اسمبلی میں نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کیا انہیں خراج تحسین پیش کرتے...
اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی، بلارکاوٹ انسانی امداد کی رسائی، تمام اسرائیلی قیدیوں کی غیر مشروط رہائی ہونی چاہیئے۔ انتونیو گوتریس نے امید ظاہر کی کہ یہ اقدامات دو ریاستی حل کیلئے سازگار حالات پیدا کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جنگ بندی منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انتونیو گوتریس نے امن کے لیے عرب اور مسلم ممالک کے اہم کردار کو بھی سراہا، انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام فریقین معاہدے پر عمل درآمد کریں اور اس کے نفاذ کو یقینی بنائیں، معاہدے اور اس کے نفاذ کے لیے تمام فریقوں...
MANILA: فلپائن کے مرکزی صوبے سیبو شدید زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 37 سے زائد زخمی ہو گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.9 ریکارڈ کی گئی، جس نے متعدد عمارتوں کو منہدم کر دیا اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا۔ فلپائن کے انسٹی ٹیوٹ آف وولکینالوجی اینڈ سیسمولوجی کے مطابق زلزلہ رات 10 بجے کے قریب سیبو میں آیا، جو کہ 32 لاکھ سے زائد آبادی کا حامل صوبہ ہے۔ زلزلے کے بعد کئی آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔ سیبو کی ترجمان اینجیلیز ڈی لا ٹوری اورونگ کے مطابق کم از کم 20 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 37 افراد زخمی ہیں، 4 عمارتیں...
پروفیسر شاداب احمد صدیقی پاکستان میں بڑھتی مہنگائی اور غربت میں اضافہ کی اصل وجہ بڑھتے ہوئے قرضوں سے پاکستان کا عام غریب شہری اور متوسط طبقے کے لوگ متاثر ہو رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اشیائے خُر و نوش ،پیٹرول اور بجلی میں ٹیکسوں کی بھرمار کی وجہ عام شہری کے کاندھوں پر قرضوں کا بوجھ ہے ۔پاکستان کی معیشت ایک ایسے بھاری بوجھ تلے دبی ہوئی ہے جس کا اثر ہر شہری کی زندگی پر براہ راست پڑ رہا ہے ۔ معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ کی حالیہ رپورٹ نے ایک تلخ حقیقت کو بے نقاب کیا ہے کہ ملک کا ہر فرد اس وقت 3 لاکھ 18 ہزار 252 روپے کا مقروض...
حمیداللہ بھٹی خودنمائی ایک ایسی بیماری ہے جس کاشکار ہر وقت نمایاں ہونے کے بہانے تلاش کرتاہے ۔اِس بیماری میں مبتلا شخص خود کو سب سے ذہین اور بالاتر تصور کرتا ہے اِس لیے خواہاں ہوتا ہے کہ ہر ملنے والا جُھک کر ملے سلام کرے اور مشاورت کرے وطن عزیز جیسے ممالک میں یہ ایک لاعلاج بیماری ہے کیونکہ یہاں اکثریت کا مسئلہ باعزت روزگار ،صاف پانی وخوراک ہے ۔یہ بیماری قوم پرستوں میں بُری طرح سرایت کرچکی ہے۔ اسی لیے قوم پرست اپنے سوا کوئی ذہین شخص دیکھنے سے قاصر ہیں ۔اِس بیماری میں مبتلا بظاہر آئین پسندی کی بات کرتے ہیں لیکن سچ یہ ہے کہ آئین کی وہی شق پسند کرتے ہیں جو خودنمائی میں مددگار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے قائد کے فرمان کے ساتھ کھڑی ہے،جس کا واضح ودوٹوک موقف تھا کہ اسرائیل امت مسلمہ کے دل میں گھونپا گیا خنجر ہے یہ ایک ناجائز ریاست ہے جسے امت کے قلب میں گھسایا گیا ہے اسے پاکستان کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔ جو کوئی بھی ٹرمپ کے ناجائز منصوبے کا ساتھ دے گا امت مسلمہ سے غداری کرے گا۔پاکستانی قوم کی مرضی کے بغیر کوئی بھی شخصیت کیسے ڈونلڈ ٹرمپ کو رضامندی دے سکتی ہے۔ نتن یاہو دوسال غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اوررکارڈ بمباری کے باوجود حماس ختم تو دور کی بات جھکا بھی نہیں سکا۔مائنس حما سکوئی معاہدہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹ) جماعت اسلامی سندھ نے گھارو شہر سے لاپتا ہونے والے نوجوان ریاض ناہیوں کو بازیاب کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کو اغوا کرنے کے واقعات سے سندھ میں بھی بلوچستان جیسے حالات پیدا ہونے کا خدشہ ہے،اگر کسی نے قانون کیخلاف ورزی کی یا کسی جرم میں ملوث ہے تو اسے قانونی طریقے سے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیاجائے، لوگوں کو ڈاکوں اور دہشتگردوں کی طرح لاپتہ کرنا ناانصافی ہے۔جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری محمد یوسف نے آج ایک بیان میںکہا ہے کہ ایک ہفتہ گذرنے کے باوجود ریاض ناہیوں کو عدالت میں پیش نہ کرنا قانون اور انصاف سمیت انسانیت کی بھی توہین ہے۔انہوں نے متاثرہ خاندان سے ہمدردی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251001-01-12 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ انڈونیشیا نے 20 ہزار فوجی فلسطین بھیجنے کی پیشکش کی ہے، امید ہے پاکستان بھی فلسطین فوج بھیجنے کا فیصلہ کرے گا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں اسحق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں غزہ میں جاری ظلم پر بات کی، غزہ جنگ بندی اور امداد کی فراہمی پر بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے جو 20 نکاتی ڈاکیومنٹس جاری کیے ہیں اسے من و عن تسلیم نہیں کیا گیا‘ پاکستان نے اس میں ترامیم کیں، ابھی جو ڈاکیومنٹس ہیں وہ امریکا نے جاری کیے ہیں ہماری ترامیم شامل اگر نہیں ہیں تو...
بڑے بڑے تفصیلی با تصویر چار چار پانچ پانچ کالمی ’’بیانات‘‘ کے سائے میں، آپ نے یہ چھوٹی سی خبر نہیں پڑھی ہوگی کہ حکومت پاکستان پر اس وقت جو عمومی قرضے چڑھے ہیں، ان کی مالیت (80) کھرب روپے ہے۔اس کے ساتھ لگ بھگ اتنا ہی قرضہ آئی ایم ایف اور وغیرہ وغیرہ کا جمع کردیجیے۔پھر (78) سالوں کی وہ آمدنی جو انگریز ہمارے ملک سے لے جایا کرتے تھے، پھر اس کے ساتھ وہ رقم بھی جمع کردیجیے جو انگریزی حکومت کے بعد پلوں، سڑکوں اور شہروں پر ٹیکس کی صورت میں جمع کی جارہی ہے حالانکہ انگریزوں نے باوجود پرایا ہونے کے نہ کسی سڑک پر ٹیکس لگایا تھا، نہ پل پر، نہ ریلوے پٹٹری پر، نہ...
اگرچہ حکومت اور سرکاری ادارے معیشت کی بہتر تصویر پیش کرتے ہیں اور ان کے بقول پاکستان معاشی درستگی کی سمت بڑھ رہا ہے ۔اس وقت عالمی اور علاقائی سیاست اور سفارت کاری کی بنیاد پر یہ دعوی بھی کیا جا رہا ہے کہ عالمی سطح پر نئے معاشی امکانات اور مواقع کا پیدا ہونا اور پاکستان کی اہمیت کا بڑھنا ظاہر کرتا ہے کہ ہم اگلے چند برسوں میں معاشی طورپر مضبوط و مستحکم ہو جائیں گے۔ یہ تجزیہ اپنی جگہ اہمیت رکھتا ہے اور عمومی طور پر حکمران طبقہ اسی نقطہ پر زور دیتا ہے کہ معاشی حالات بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ لیکن معاشی ماہرین یا اداروں کے بقول پاکستان کی معاشی صورتحال کو دیکھیں تو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جب ملک میں طاقتور لوگ نظام اور اصول وضوابط کے تحت چلنے سے انکار کر دیں، ان کی خواہش قانون کا درجہ حاصل کر لے تو بار بار ایسے واقعات ظہور پذیر ہوتے ہیں جن پر عام لوگوں کو حیرت ہوتی ہے۔ لاپتا افراد کے مقدمات کی سماعت مختلف عدالتوں میں ہوتی رہتی ہے، ان سماعتوں کی جو روداد اخبارات میں شائع کی جاتی ہے اس کی سرخیوں میں سے ایک سرخی ضرور اس طرح کی ہوتی ہے ’’عدالت کا پولیس پر اظہار برہمی‘‘، ’’عدالت سرکاری وکیل پر برہم‘‘ وغیرہ برسوں سے چلنے والے ان مقدمات میں ایک مرتبہ بھی کوئی یہ نہیں بتا سکا کہ ان لوگوں کو کس نے اٹھایا؟ کہاں رکھا اور پھر کیوں چھوڑا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ کے ساحل کی طرف بڑھتی ہر لہر ایک سوال اٹھا رہی ہے: جب سارا عالم خاموش تھا تو کون داد رسی کرے گا؟ آج وہی سوال سمندر کی زبان میں جواب مانگ رہا ہے۔ قطرہ قطرہ جمع ہو کر دریا بننے والی صدائیں اب کشتیوں کے پر نشتر ہیں۔ ایک بین الاقوامی بحری قافلہ، مظلوم فلسطینیوں کی طرف زندگی بچانے والی امداد لے کر روانہ ہے اور اس کا مقصد واضح ہے: انسانی زندگی بچانا، انصاف کا پیغام دینا اور محاصرے کو توڑنا۔ یہ کاروان کسی ایک قوم یا مذہب کا نہیں بلکہ پوری انسانیت کا ہے، جس میں مختلف ممالک کے ڈاکٹر، صحافی، انسانی حقوق کے کارکن اور رضاکار شریک ہیں۔ ہر جہاز طبی یونٹس، خوراک،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )بھارت میں سابق اولمپئن اور پدم شری ہاکی کھلاڑی محمد شاہد کے گھر پر بھی بلڈوزر چلا دیا گیا۔ محمد شاہد کے اہلِ خانہ ہاتھ جوڑتے رہ گئے مگر اِن کی ایک نہ سنی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں 13 مکانوں کو بلڈوزر سے مسمار کیا گیا ہے۔اِن مکانوں میں سابق اولمپئن اور پدم شری ہاکی کھلاڑی محمد شاہد کا گھر بھی شامل تھا۔بلڈوزر سے گھر مسمار کرنے کی یہ کارروائی سڑک چوڑی کرنے کے نام پر عمل میں لائی گئی ہے۔ اسپورٹس ڈیسک گلزار
سید مقاومت شہید سید حسن نصراللہ کی انقلابی زندگی کے اہم پہلو؟ حزب اللہ لبنان کے صفر سے عالمی سطح پر عظیم نظریہ میں تبدیلی کے سفر میں سید مقاومت کا کردار؟ شہید سید حسن نصراللہ کی عظیم جدوجہد کے نتائج؟ صہیونیت مخالف مقاومت اسلامی خصوصاً حزب اللہ کا مستقبل؟ امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ پلان کے مقاصد؟ پاکستانی وزیراعظم کیجانب سے صدر ٹرمپ کے غزہ پلان کی حمایت کیوں؟ سمیت دیگر متعلقہ و ایم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری علامہ سید صادق رضا تقوی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا سکھر پریس کلب کے باہر دوسرے روز بھی احتجاجی دھرنا اور بھوک ہڑتال، ہیلتھ، ایجوکیشن سمیت 41 مختلف محکموں کے ملازمین کی بڑی تعداد میں شرکت، پنشن کٹوتی اور ڈی آر اے الاؤنس سمیت دیگر مطالبات پیش، سکھر میں سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے تحت ہیلتھ ڈپارٹمنٹ، ڈسکا، آپکا، گھسٹا اور دیگر 41 محکموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں سکھر پریس کلب کے سامنے دوسرے روز بھی احتجاجی دھرنا دیا اور بھوک ہڑتال کی۔ اس موقع پر مرد و خواتین ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جن کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور وہ اپنے مطالبات کے حق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام میں موٹر سائیکل ڈاکووں کی چھوتھی کامیاب وارادت پی ایس او پٹرول پمپ لوٹ کر فرار ایس ایچ او نے کل انھیں گرفتار کرنے کا کہا تھا آج تھانے کے نزدیک ولا ہی پمپ لوٹ لیا تفصیلات کے مطابق مغرب کا سورج ڈوبنے سے پہلے موٹر سائیکل سوار ڈاکووں کی ایک اور کامیاب واردات ٹنڈوجام پولیس اسٹیشن سے تھوڑے فاصلے پر موجود پمپ کو مسلح ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر لوٹ لیا اور باآسانی ٹنڈوجام تھانے کے قریب سے فرار ہو گئے یہ ان کی چھوتھی کامیاب کاروائی تھی کیلے کے بپورپاریوں ایس ایچ او ٹنڈوجام نے تسلی دے کر کہا تھا کہ وہ جلد انھیں گرفتار کرلیں گے لیکن ڈاکوووںنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام کنڑ آئل فلیڈ میں کام کرنے چوکیداروں کا انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی انھیں پکا نہیں کیا جارہا ہے وعدے اور معاہدے کے مطابق علاقے کے اندر ترقیاتی کام کرانا اور لوگوں کو روزگار فراہم کرنا تھا تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام کے قریب کنڑ آئل فلیڈ پر چوکیداروں اور ان کے گھر والوں نے آئل فلیڈ انتظامیہ کے خلاف مین گیٹ پر لوکل ایکشن کمیٹی کے چیئرمین رئیس نیک محمد کلیری امداد علی کلیری خدا بخش خاصخیلی شبیر کلیری پیار علی کلیر ی اور صداقت ناھیوں کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو ایک عرصہ ہو گیا ہے لیکن آئل کمپنی اپنے وعدے کے مطابق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابراہم اکارڈ کی جانب جانے کا سوچیں بھی مت، یہ ہماری قوم کی ریڈ لائن ہے۔ اگر اسے کراس کیا گیا تو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی گئی تو قوم کے غیظ و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔سوشل ایپ پر لائیو خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ فلسطینیوں کو ایک طرف رکھ کر جو معاہدہ کیا جائے گا وہ پائیدار نہیں ہوگا، فلسطینی معاملے کے اصل فریق ہیں اور ان کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکمران ہمیشہ امریکی غلام ہی رہے ہیں، مگر عجیب...
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے افتتاحی میچ میں بھارت نے شاندار آغاز کرتے ہوئے سری لنکا کو 59 رنز سے شکست دے دی۔ یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم کی سری لنکا میں پریکٹس، بھرپور تیاریاں بارش سے متاثرہ اس میچ میں ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت فیصلہ کیا گیا۔ دیپتی شرما بھارتی ٹیم کی فتح میں دیپتی شرما نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے کلیدی کردار ادا کیا۔ پہلے بیٹنگ میں انہوں نے 53 گیندوں پر 53 رنز بنائے اسکور کی پھر بولنگ میں بھی سری لنکن بیٹنگ لائن کو سخت مشکلات سے دوچار کرتے ہوئے 3 اہم وکٹیں بھی لیں۔ بارش کے باعث میچ کو 47 اوورز تک محدود کر دیا...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ علیمہ خان پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی خاطر ایم آئی کے لیے کام کررہی ہیں، اور میں نے یہ بات عمران خان کے علم میں لائی ہے۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہاکہ میں نے عمران خان کو بتایا کہ میری معلومات کے مطابق ملٹری انٹیلی جنس علیمہ خان کو سہولت فراہم کررہی ہے جس سے آپ کے مقصد کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ علیمہ خان کے بیٹے کی تین روز میں ضمانت ہوگئی میری معلومات کے مطابق ملٹری انٹیلی جنس علیمہ خان کو سہولت فراہم کررہی ہے جس سے آپ (عمران خان) کے مقصد کو نقصان پہنچ رہا ہے علی امین گنڈاپور pic.twitter.com/9ncz44Is3J — Muhammad Faheem...
امریکی سائنسدانوں نے پہلی باٖر انسانی جلد کے خلیوں سے ڈی این اے لے کر اسے نطفے (اسپرم) کے ساتھ ملا کر انسانی زندگی کے ابتدائی مرحلے یعنی ایمبریو (جنین) بنانے میں کامیابی حاصل کر لی۔ یہ بھی پڑھیں: ’ناخن بچائیے کل کام آئے گا‘، یہ بکنے کیوں لگے، ریٹ کیا ہے؟ بی بی سی کے مطابق یہ جدید تکنیک بانجھ پن کا حل بن سکتی ہے خصوصاً ایسے افراد کے لیے جو بڑھاپے یا بیماری کے باعث قدرتی طور پر اولاد حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ یہ کامیابی اوریگن ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی کی تحقیقی ٹیم نے حاصل کی اور اس کا تحقیقی مقالہ معروف سائنسی جریدے ’نیچر کمیونیکیشنز‘ میں شائع ہوا ہے۔ طریقہ کار کیا ہے؟ یہ تجربہ انسانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ٹرمپ غزہ جنگ بندی منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ امن کے لیے عرب اور مسلم ممالک کا اہم کردار بھی قابل تعریف ہے، معاہدے اور اس کے نفاذ کے لیے تمام فریقوں کا پُرعزم ہونا اہم ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ان کا کہنا تھاکہ ہماری اولین ترجیح غزہ تنازع سے پیدا شدہ بدترین انسانی تکالیف کو کم کرنا ہے، غزہ میں فوری جنگ بندی اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی رسائی ہونی چاہیے۔عالمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ غزہ سے تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیرمشروط رہائی ہونی چاہیے، امید ہے یہ اقدامات دو ریاستی حل کے لیے سازگار حالات پیدا...
کراچی: گورنر سندھ نے میڈیا ٹاک میں چھ صفر کا اشارہ کردیا اور کہا کہ بھارتی سمجھ تو گئے ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ بھارت نے پاکستان سے ٹرافی وصول نہیں کی اس پر آپ کیا کہیں گے؟ جواب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ہاتھوں سے چھ صفر کا اشارہ کیا اور کہا کہ بھارتی سمجھ تو گئے ہوں گے، پاکستان نے جس طرح بھارت کو شکست دی اس کی مثال نہیں ملتی ہے لہذا مودی کھیل کے میدان کو جنگ کا میدان نہ بنائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی معلوم ہے کہ وہ اپنے ہر حربے میں بری طرح...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 ستمبر 2025ء) آٹھ سال پہلے 7,50,000 سے زیادہ روہنگیا مسلمان میانمار میں مظالم سے جان بچا کر بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپوں میں پہنچے تھے۔ یہ سلسلہ تاحال جاری ہے اور ان لوگوں کو درپیش نقل مکانی اور پناہ کا بحران آج بھی حل طلب ہے۔آج عالمی رہنما، اقوام متحدہ کے حکام اور سول سوسائٹی کے نمائندے نیویارک میں ایک اعلیٰ سطحی کانفرنس میں نہ صرف اس انسانی بحران کو حل کرنے بلکہ اس کا باعث بننے والے سیاسی تعطل کا خاتمہ کرنے کے طریقے بھی ڈھونڈیں گے۔یہ کانفرنس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اعلیٰ سطحی اجلاس کا حصہ ہے۔ اس کا انعقاد ایسے حالات میں ہو رہا ہے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ میں نیپال کے سفیر لوک بہادر تھاپا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ملک میں حالیہ دنوں جمہوریت کو مضبوط کرنے، اداروں کی بحالی اور ان پر عوامی اعتماد کی واپسی کی جانب پیش رفت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے اوائل میں چلنے والی نوجوانوں کی سیاسی تحریک میں شفاف طرز حکمرانی، معاشرے میں مساوی مواقع اور بدعنوانی کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔ نوجوانوں کی امنگیں کسی کم تر چیز کے لیے نہیں بلکہ ایک منصفانہ، عادلانہ اور خوشحال نیپال کے لیے ہیں۔ انہوں نے احتجاج کے دوران تشدد، جانی نقصانات اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کی 80ویں جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی ہفتے میں عام مباحثہ اختتام کو پہنچ گیا ہے جس کے آخر پر اجلاس کی صدر اینالینا بیئربوک نے رکن ممالک سے کہا ہے کہ وہ ان ایام میں ہونے والی پیش رفت کو امن، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور عالمی اداروں میں اصلاحات کے لیے ٹھوس اقدامات میں تبدیل کریں۔چھ یوم کے دوران 189 رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت اور نمائندے جنرل اسمبلی کے ہال میں سنگ مرمر کے مشہور سبز سٹیج پر دنیا سے مخاطب ہوئے۔ ان کے خطابات سے موجودہ عالمی مسائل کی سنگینی اور ان پر قابو پانے کے لیے اجتماعی عمل کے امکانات سامنے...
—فائل فوٹو طوفان باد و باراں سے کراچی ایئر پورٹ کا فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق اس صورتِ حال کے باعث ویتنام سے پہنچی کارگو پرواز ٹی کے 6245 کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ نہ کر سکی جبکہ ترکش کارگو پرواز کو انتظار کے بعد کراچی سے متبادل ایئر پورٹ روانہ کر دیا گیا۔لاہور سے کراچی پہنچی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 305 بھی لینڈ نہ کر سکی، لاہور و کراچی کی پرواز پی کے 305 کو بھی متبادل ایئر پورٹ روانہ کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے کراچی بارش، ایئرپورٹ پر اسٹاف کی کمی، امیگریشن کیلئے مسافروں کی قطاریں بحرین سے پہنچی پرواز جی ایف 754 چکر لگا کر کراچی ایئر پورٹ...
ویب ڈیسک : میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وفاق سے 200 ارب روپے مانگ لیے۔ نیو رضویہ سوسائٹی میں پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کے محلوں کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ ہم خود شہر کو ٹھیک کریں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ اسلام آباد میں کوئی افسر کراچی میں کام کرے، جس کو کوئی نہیں جانتا، وہ اس شہر میں کام نہیں کرسکتا۔ میئر کراچی نے متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پر تنقید کی اور کہا کہ متحدہ کو جیسے تیسے کراچی سے مینڈیٹ مل گیا ہے، جو خود سیاسی خیرات کے مستحق ہیں وہ بھی پارلیمان میں بیٹھے ہیں۔اُن کا کہنا تھا...
کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے ملک میں انٹرنیٹ سروس بند کیے جانے کے بعد کابل کا مرکزی ائیرپورٹ بھی مکمل طور پر بند ہو گیا ہے۔انٹرنیٹ کی بندش سے اندرون اور بیرون ملک رابطے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، جبکہ ضروری خدمات، بشمول بینکنگ اور آن لائن تعلیم بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔ کابل ائیرپورٹ کے حوالے سے ایک شہری نے بتایا کہ ائیرپورٹ تقریباً سنسان ہے اور وہاں پروازوں کی آمد و رفت کے کوئی آثار نہیں ہیں۔فلائٹ ٹریکنگ سروس فلائٹ ریڈار24 کے مطابق منگل کو کابل آنے اور جانے والی چند پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ کئی پروازوں کا اسٹیٹس ’نامعلوم‘ کردیا گیا ہے۔ اداکارہ ثنا جاوید کے جعلی فیس بک اکاؤنٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل میں حالات مزید پیچیدہ ہوگئے ہیں کیونکہ طالبان حکومت کی جانب سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کیے جانے کے بعد کابل کا مرکزی ایئرپورٹ بھی بند ہوگیا ہے۔انٹرنیٹ کی بندش نے نہ صرف اندرون اور بیرون ملک رابطے منقطع کر دیے ہیں بلکہ بینکنگ، آن لائن تعلیم اور دیگر اہم خدمات کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے بعد روزمرہ کی سرگرمیاں شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ایئرپورٹ کی صورتحال بھی اس فیصلے کے بعد غیر معمولی ہو گئی ہے۔ مسافروں کے مطابق کابل ایئرپورٹ تقریباً سنسان ہے اور وہاں پروازوں کی آمد و رفت مکمل طور پر رک چکی ہے۔ فلائٹ ٹریکنگ سروس فلائٹ ریڈار 24 کی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیش کردہ غزہ جنگ بندی منصوبے پر جواب کے لیے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو 3 یا 4 دن کا الٹی میٹم دے دیا۔ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے پاس 3 یا 4 دن ہیں، ہم حماس کے جواب کے منتظر ہیں، اگر انہوں نے جواب نہ دیا تو اس کے نتائج انتہائی افسوسناک ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کا نیا مطالبہ سامنے آگیا یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد غزہ میں جنگ بندی کے لیے امن منصوبہ پیش کیا۔ جس کے مطابق 72 گھنٹوں میں حماس کی قید میں موجود...
پاکستان کا اقوام متحدہ سے 565ارب 70کروڑ ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے اقوام متحدہ کو 2035تک کے نئے قومی ماحولیاتی اہداف بتا دیئے، مقصد کے حصول کیلئے 565ارب 70 ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق 2035تک پاکستان کاربن کا اخراج 2559سے کم کرکے 1280ملین ٹن تک لے آئیگا، کاربن کے اخراج میں اپنے وسائل سے 17فیصد کمی کی جائیگی جبکہ 35فیصد کمی 565ارب 70کروڑ ڈالر کی فنانسنگ اور ٹیکنالوجی فراہمی سے مشروط ہے ۔ اگلے10سال کے دوران پاکستان میں 38ہزار میگاواٹ قابل تجدید اور صاف توانائی کی شمولیت متوقع ہے۔ دستاویز کے مطابق پاکستان میں 2030تک 30فیصد نئی گاڑیاں الیکٹرک ہونگی، 3ہزار...
پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر تنقید کا سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو بخوبی علم ہے کہ پنجاب میں سیلاب کے دوران کس پیمانے پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیا گیا، مگر اگر ان کے ترجمان سیلاب اور گندم جیسے حساس معاملات پر سیاست کریں گے تو پھر جواب بھی سننا پڑے گا۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے واضح کیاکہ پیپلز پارٹی کے ترجمانوں کی طرف سے کی گئی تنقید بلاجواز اور سیاسی مفاد پر مبنی ہے، اور اگر وہ سیاسی تنقید کریں گے تو انہیں اس کا جواب برداشت کرنے کا حوصلہ بھی رکھنا چاہیے۔...
اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے مؤثراقدامات کا مطالبہ کردیا، وکلا، لا فرمز اور جیولرز کی مانیٹرنگ و نگرانی کرنے اور انہیں ٹیکس نیٹ میں لانے پر زور دیا ہے جبکہ سرکاری خریداری کےعمل میں شفافیت کے لیے الیکٹرانک سسٹم نافذ کرنے کا ہدف بھی دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی تیسری قسط لینے کے لیے دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات میں آئی ایم ایف کی جانب سے کئی مطالبات کئے گئے ہیں اور ممکنہ تجارتی منی لانڈرنگ کے خطرات اور ممکنہ اثرات پر پاکستان سے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی ایم ایف نے غیرمالیاتی کاروباروں اور پروفیشنلز کی سخت نگرانی کی ہدایت کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) مزمل حسین ہالیپوٹو نے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر صوبہ سندھ بھر میں خطرناک عمارتوں اور غیرقانونی و بے ضابطہ تعمیرات کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈائریکٹر جنرل نے تمام بلڈنگ انسپکٹرز، سینئر انسپکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی اپنی حدود میں موجودہ صورتحال کا ذاتی طور پر معائنہ کریں اور خطرناک عمارتوں کے ساتھ ساتھ غیرقانونی تعمیرات کی نشاندہی کریں۔مزمل...
— پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بعض رہنماؤں کی جانب سے گندم اور سیلاب سے متعلق بیان بازی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر ان اہم قومی ایشوز پر سیاست کی جائے گی، تو جواب بھی ضرور دیا جائے گا۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ترجمان جانتے ہیں کہ پنجاب میں کس شدت کے ساتھ سیلاب آیا اور کس بڑے پیمانے پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیا گیا، لیکن اس کے باوجود اگر گندم یا سیلاب جیسے حساس مسائل پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جائے گی، تو خاموش نہیں رہا جا سکتا۔ انہوں نے پی پی پی رہنماؤں کی...

’معافی مانگو‘: مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی کا سینیٹ سے بھی واک آؤٹ، قانون سازی کے بائیکاٹ کا اعلان
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سینیٹ اجلاس سے بھی واک آؤٹ کردیا، اور واضح کیاکہ جب تک وزیراعلیٰ اپنے بیان پر معافی نہیں مانگتیں، پیپلز پارٹی ایوان میں کسی قانون سازی کا حصہ نہیں بنے گی۔ سینیٹ اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کے سینیٹر ضمیر گھمرو نے خطاب کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ غریب عوام کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جائے، لیکن ساتھ ہی انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے دیے گئے بعض بیانات پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس سے پاکستان پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، پنجاب حکومت کے رویے پر تحفظات...
جب تک مریم نواز معافی نہیں مانگتیں، قانون سازی میں حصہ نہیں لیں گے، پی پی کا سینیٹ سے بھی واک آوٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بیان پر سینیٹ سے واک آوٹ کردیا۔سینیٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ضمیر گھمرو کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ سے لوگوں کی امداد کی جائے، پنجاب حکومت نے ایسے بیانات دیے جس کی پیپلز پارٹی مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بیانات وفاق کو نقصان پہنچاتے ہیں، یہ بیان ہمارا پانی ہماری مرضی، وفاق کے خلاف بیان ہے، پھر کوئی صوبہ کہہ دے ہمارا پیٹرول ہماری...
کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی مصنوعات کی امریکا کے لیے رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں برآمدات 17فیصد بڑھ کر 1.11ارب ڈالر تک پہنچنے، غزہ مجوزہ امن پلان سے خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی اور فن لینڈ کی کمپنی "میسٹو" کی ریکوڈک میں جدید ٹیکنالوجی اور تربیت کے ساتھ سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ ریکوڈک میں سالانہ 2 سے 3ارب ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری کی توقعات، پاکستان کے توانائی معدنیات، آئل اینڈ گیس کے شعبوں میں...
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ہم لداخ میں ان ہلاکتوں کی غیر جانبدارانہ عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں اور مجرموں کو سخت ترین سزا دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے لداخ کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پولیس فائرنگ میں چار مظاہرین کی موت کی غیر جانبدارانہ عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ بدھ کے روز لداخ میں مارے جانے والوں میں سابق فوجی تسیوانگ تھرچین بھی شامل تھے۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر جو کہ جنوبی امریکہ کے چار ممالک کے دورے پر ہیں، نے کرسمس کے دن تھرچن کے والد کا ایک ویڈیو پوسٹ کیا اور کہا "باپ فوج میں،...
سعودی عرب کی کابینہ کا اجلاس ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مملکت کے سیاسی مؤقف اور حالیہ عالمی واقعات پر پالیسیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کی گئی غزہ میں جنگ کے خاتمے، امدادی سامان کی فراہمی اور تعمیر نو کی منصوبہ بندی کا خیرمقدم کیا گیا اور اس اعلان کو سراہا گیا کہ اسرائیل کو مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں امن معاہدے کے قریب، وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے اس منصوبے کی حمایت کی، ڈونلڈ ٹرمپ کابینہ نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ سعودی عرب امریکا کے ساتھ مل کر ایک جامع معاہدہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ کے گندم کاشتکاروں کے لیے خوشخبری ہے کہ صوبائی حکومت نے ان کی سہولت اور پیداوار بڑھانے کے لیے نئی اسکیموں کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم ریلیز پالیسی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں کسانوں کو مالی اور زرعی امداد فراہم کرنے کے لیے کئی فیصلے کیے گئے۔وزیراعلیٰ نے اجلاس میں بتایا کہ حکومت 25 ایکڑ تک کے کاشتکاروں کو خصوصی طور پر سپورٹ فراہم کرے گی۔ اس پالیسی کے تحت انہیں ایک بیگ ڈی اے پی اور دو بیگ یوریا دیے جائیں گے تاکہ بہتر اور وافر پیداوار حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسی ہفتے گندم کی سپورٹ پرائس اور ریلیز پالیسی طے...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پنجاب کی وزیراعلیٰ کے حق میں کھڑی ہوگئی اور پیپلزپارٹی کے تحفظات کو مسترد کردیا ہے۔ سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے ایسا بیان نہیں دیا اور پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی کاکردار ادا کیا ہے جبکہ جواب میں پنجاب کو ہمیشہ گالی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے کل کے جلسے میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں کی، اگر پنجاب کیخلاف کوئی بات کی جاتی ہے تو اس پر جواب دینا تو وزیراعلی پنجاب کا حق ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سندھ کے پانی کے حصے پر پنجاب کی قطعا مرضی نہیں ہے، جو بات کل وزیراعلی پنجاب نے بات کی ہے وہ سی سی آئی میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ممتاز ماہر معاشیات اور اور بینکار ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی کی تازہ تصنیف ” اسلامی بینکاری: غیرسودی یا سودی و استحصالی ؟“ شائع ہوگئی ہے۔ یہ کتاب ایسے موقع پر شائع ہوئی ہے۔ جب 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت حکومت معیشت و بینکاری اور مالیاتی نظام سے 31 دسمبر 2027ء تک ربا (سود) کو ختم کرنے کی پابند ہے مگر اس ضمن میں مختلف طبقات کی طرف سے نہ صرف متعدد خدشات ، توقعات و شبہات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے بلکہ بہت سے سوالات بھی اٹھائے جاتے رہے ہیں۔ اس کتاب میں ان تمام امور کا احاطہ کیا گیا ہے اور ان سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے ہیں ۔کتاب اس لحاظ سے بھی...
سٹی 42: پاک فوج میں نئے شامل شدہ ملکی ساختہ زمین سے لانچ کیئے جانے والے فتح۔4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا 750 کلومیٹر رینج کا تجربہ آج پاکستان آرمی نے کیا،جدید ایویونکس اور نیوی گیشنل ایڈز سے لیس میزائل،دشمن کے میزائل ڈیفنس کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ٹیرین ہگنگ فیچر سے ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی ہے ۔ آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا حصہ فتح۔4 پاک فوج کے میزائل نظام کو مزید طاقت دے گا ،آرمی کے میزائل نظام کی رینج، مہارت اور بقا میں اضافہ ہوگا۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘ لانچ کی تقریب میں چیف آف جنرل اسٹاف نے شرکت کی،پاکستانی مسلح افواج کے سینئر افسران...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انڈونیشیا نے 20 ہزار فوجی فلسطین بھیجنے کی پیشکش کی ہے، امید ہے پاکستان بھی فلسطین فوج بھیجنے کا فیصلہ کرے گا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں وفد کی قیادت کی، آسٹریلیا، کویت، عرب ممالک، اسلامی ممالک اور امریکا کے سربراہان سے ملاقاتیں کی، مسئلہ فلسطین کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا، غزہ میں جاری ظلم پر بات کی، غزہ جنگ بندی امداد کی فراہمی پر بات چیت کی۔ مختلف سوالات پر اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا نے جو 21 نکاتی ڈاکیومنٹس جاری کیے ہیں اسے من و عن...
میڈیا رپورٹس کے مطابق زہری کے ملحقہ پہاڑوں میں "فتنہ الہندوستان" کی موجودگی اور نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات تھیں۔ جس پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کا آغاز کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خضدار کے علاقے زہری میں کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو ہلاک اور 10 کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاکستانی چینلز سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کر رہے ہیں کہ زہری کے ملحقہ پہاڑوں میں "فتنہ الہندوستان" کی موجودگی اور نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات تھیں۔ دہشتگردوں نے مقامی لوگوں کو ہراساں کرنے کا عمل بھی جاری رکھا ہوا تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیش نظر سکیورٹی فورسز نے...
انڈونیشیا دستے بھیجنے کو تیار،پاکستان جلد فلسطین اپنی فوج بھیجنے کا فیصلہ کرے گا، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انڈونیشیا نے 20 ہزار فوجی فلسطین بھیجنے کی پیشکش کی ہے، امید ہے پاکستان بھی فلسطین فوج بھیجنے کا فیصلہ کرے گا۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں وفد کی قیادت کی، آسٹریلیا، کویت، عرب ممالک، اسلامی ممالک اور امریکا کے سربراہان سے ملاقاتیں کی، مسئلہ فلسطین کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا ، غزہ میں جاری ظلم پر بات کی، غزہ جنگ بندی امداد کی فراہمی...

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی سے واک آئوٹ، اعظم نذیرتارڑ کی معذرت
وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف اعظم نذیرتارڑنے کہاہے کہ مسلم لیگ ن اورپی پی پی کے درمیان اختلاف رائے گھر کی بات ہے،ہمارااتحادنظریاتی ہے۔منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت ہوا ، سید نویدقمرکے نکتہ اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم معذرت خواہ ہیں کہ اگرکسی کی دل آزادی ہوئی ہے، سیاست میں گرمی سردی چلتی ہے،یہ لفظی جنگ ہے اورسیاست میں ایسا ہوتا ہے،ہم گھرمیں بیٹھ کریہ مسئلہ حل کریں گے، ہم جمہوریت اورملک کومضبوط کریں گے، ہمارااتحاد نظریاتی اورنیک نیتی کی بنیاد پر ہے اوریہی وجہ ہے کہ ہمیں سعودی عرب سے اقوام متحدہ تک کامیابیاں مل رہی ہے،ہمارااتحاد جمہوریت اور پاکستان کی مضبوطی کیلئے ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے 25کروڑ عوام...
بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بڑا آپریشن شروع کیا جس میں اب تک فتنۃ الہندوستان نامی تنظیم سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گرد ہلاک اور 10 زخمی ہوچکے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو زہری اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی اور نقل و حرکت کے بارے میں ٹھوس اطلاعات ملی تھیں، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، جب کہ علاقے میں آپریشن تاحال جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گرد نہ صرف چھپے بیٹھے تھے بلکہ مقامی آبادی کو خوف زدہ کرنے کی سرگرمیوں...
پاکستانی یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ ایک بار پھر شدید تنازع کا شکار ہوگئے ہیں، اور اس بار ان پر شراب نوشی کے ساتھ ہم جنس پرستی کا بھی الزام عائد کیا جارہا ہے۔ ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ رجب بٹ نہ صرف انہیں شادی کے جھوٹے وعدوں سے دھوکا دیتے رہے بلکہ وہ متعدد خواتین کے ساتھ تعلقات کے ساتھ ساتھ اپنے قریبی مرد ساتھیوں کے ساتھ بھی غیر مناسب تعلقات رکھتے ہیں۔ فاطمہ خان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس حوالے سے ویڈیو ثبوت بھی موجود ہیں، جو کسی بھی وقت منظر عام پر لائے جاسکتے ہیں۔ فاطمہ خان نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ...
وزیراعلٰی نے دعویٰ کیا کہ انکا اولین مقصد عوامی مشکلات کا ازالہ ہے کیونکہ کشمیری عوام مودی حکومت سے صدقہ نہیں مانگتے بلکہ اپنی کھوئی ہوئی شناخت واپس چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے ریاستی درجے کی بحالی کے لئے کسی بھی قیمت پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ ہاتھ ملانے کو خارج از امکان قرار دیا۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا اگر کبھی ایسا موقع آیا تو وہ وزیراعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ عمر عبداللہ نے دعویٰ کیا کہ ان کا اولین مقصد عوامی مشکلات کا ازالہ ہے کیونکہ کشمیری عوام مودی حکومت سے صدقہ نہیں مانگتے بلکہ اپنی کھوئی ہوئی شناخت واپس چاہتے ہیں۔...
سٹی 42: وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کے خلاف عدم اعتماد ، کابینہ کے دو اہم وزیروں نے استعفی دے دیا صوبائی وزیر برائے تعلیم فیصل خان ترکئی اور وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان نے کابینہ سے استعفی دے دیا ،دونوں وزرا نے بطور احتجاج علی امین گنڈا پور کی کابینہ سے استعفی دیا۔ استعفی کے متن کے مطابق ہم نے بطور وزیر عمران خان کے مشن اور ویژن کے مطابق کام کیا ۔ہماری تمام تر وابستگی عمران خان کے ساتھ رہے گی ۔ علی امین کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے اس لیے استعفی دیا ، ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘ وزرا کے مطابق صوبہ میں کرپشن کا بازار گرم ہے اس...
ٹیسٹ کرکٹ کے دروازے پر نیا انقلاب دستک دینے لگا ہے۔ آئندہ برس سے ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلین کرکٹ لیگ کی طرز پر ٹیکٹیکل متبادل کا قانون متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ کسی بھی قسم کی انجری کا شکار پلیئر کے متبادل کی آزمائش شیفلڈ شیلڈ میں ہوگی۔ فاسٹ بولر کی جگہ فاسٹ بولر اور بیٹر کی جگہ بیٹر ہی متبادل کے طور پر شامل کیا جاسکے گا۔ حریف ٹیم کو بھی اس صورت میں دوسرے روز کے اختتام پر ایک کھلاڑی بدلنے کا اختیار ہوگا تاہم اس کے لیے بھی پہلی والی شرط عائد ہوگی۔ Cricket Australia will trial an injury replacement rule in the first five rounds of this season's Sheffield Shield competition https://t.co/CQaTwUImLn pic.twitter.com/pLZopIFJoG — ESPNcricinfo...
اقوام متحدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)شمالی کوریا نے جوہری پروگرام کو اپنی خودمختاری اور حقِ وجود سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں اپنا جوہری پروگرام ترک نہیں کرے گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات نائب وزیر خارجہ کم سون گیونگ نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کہی۔ انہوں نے کہا ہے کہ شمالی کوریا سے جوہری تخفیفِ اسلحہ کا مطالبہ دراصل اس کی خودمختاری اور وجود کے حق سے دستبرداری کے مترادف ہے۔ ہم کسی بھی حالت میں اپنے جوہری پروگرام کو ترک نہیں کریں گے۔ہم کبھی بھی اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ، اپنے حقِ وجودکو نہیں چھوڑیں گے اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ سے جاری اطلاعات کے مطابق چین نے امریکا کے مجوزہ ’’گولڈن ڈوم‘‘ جیسے عالمی دفاعی نظام کا ایک فعال پروٹوٹائپ تعینات کر دیا ہے جو بیک وقت دنیا بھر سے داغے گئے ایک ہزار میزائلوں کو ٹریک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ نظام پیپلز لبریشن آرمی (PLA) کے تحت تیار کیا گیا ہے اور اس کا نام “ڈسٹری بیوٹڈ ارلی وارننگ ڈیٹیکشن بگ ڈیٹا پلیٹ فارم” رکھا گیا ہے۔ ابتدائی مراحل میں ہونے کے باوجود یہ سسٹم چین کی جانب آنے والے کسی بھی ممکنہ میزائل حملے کی فوری اور مربوط نشاندہی کر سکتا ہے۔اس جدید نظام میں خلا، سمندر، فضاء اور زمین پر موجود مختلف سینسرز سے اکٹھی کی جانے والی معلومات کو مرکزی کمانڈ ہیڈکوارٹرز...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کرارا جواب دے دیا۔گزشتہ رات ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی کامیابی کے بعد نریندر مودی نے ایکس پر بھارتی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے سیاسی بیان بازی بھی کی اور آپریشن سندور کی کامیابی کا جھوٹا دعویٰ بھی دہرایا۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایکس پر جاری بیان میں بھارتی وزیراعظم کو جواب دیتے ہوئے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی کو یاد کرایا اور کہا کہ 'یہ ہے اصل فرق، ہم ہمیشہ خالص اسپورٹس مین شپ کے ساتھ کھیلے ہیں اور جنگ کو کھیل سے دور رکھا ہے، مگر دنیا نے دیکھ لیا کہ جب جنگ...
ویب ڈیسک : مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کو کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتا لہٰذا وفاق 20 ارب نہیں 200 ارب دے ہم خودشہر کو ٹھیک کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو جیسے تیسے مینڈیٹ مل گیا ہے، جو خود سیاسی خیرات کے مستحق ہیں وہ بھی پارلیمان میں بیٹھے ہیں تاہم اگر وہ بھی کام کرنا چاہتے ہیں تو ان کے لیے بھی دروازے کھلے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور یوٹیوب کے درمیان قانونی تنازعہ ختم، سمجھوتہ طے پا گیا انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا اسلام آباد میں کوئی افسر ہو اور وہ کراچی میں کام کرے،...
عثمان خان: پارلیمنٹ ہاؤس میں ویمن پارلیمنٹری کاکس کی جنرل اسمبلی میٹنگ کے دوران پیش آنے والا ایک ناخوشگوار واقعہ توجہ کا مرکز بن گیا۔ اجلاس کے دوران جب ارکان اسمبلی کو کھانا پیش کیا گیا تو اس میں سے کاکروچ نکل آیا جس پر اراکین نے شدید تشویش کا اظہار کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی اور سیکرٹری ویمن کاکس ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے دوران کھانے میں سے واقعی کیڑا نکلا، جو انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے۔ کبڈی کے کھلاڑی کو میچ جیتے پر قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم مسلم لیگ (ن) کی رکن نعیمہ کشور نے بھی شکایت کرتے ہوئے کہا...