2025-07-26@13:01:30 GMT
تلاش کی گنتی: 315
«اسٹیٹ اور»:
(نئی خبر)
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت سمیتا افضال سید اور گھنور اسران نے کہا ہے کہ سائبر نائف دماغی کینسر کے علاوہ پروسٹیٹ کینسر کا 100 فیصد علاج فراہم کرتا ہے جبکہ منہ کے کینسر کے 35 فیصد کیسز یہاں رجسٹر ہو رہے ہیں اور اسپتال میں 570 نئے ڈاکٹرز کی بھرتیوں اور سات منزلہ میڈیکل ٹاور کی تعمیر منصوبے کا حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز جناح اسپتال کے سائبر نائف ڈیپارٹمنٹ میں دورہ کے دوران کیا۔ اس موقع پر سائبر نائف ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود بھی موجود تھے۔ سندھ حکومت کی ترجمان اور پیپلزپارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی سمیتا افضال سید نے جناح اسپتال کے سائبر نائف سینٹر کا دورہ کیا۔...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ریویو میں شرح سود مزید کم ہونے کی توقع ہے، معاشی چیلنجز کم ہورہے ہیں، معیشت میں بہتری آرہی ہے، ایکسپورٹس اور ترسیلات زر میں اضافہ اور قرضہ کم ہو رہا ہے۔آزاد کشمیر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، جب تک کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں ملتا پاکستان وفا نبھائے گا، سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی کشمیر کاز سے وابستگی غیر متزلزل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر میں دانش سکول کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، دانش اسکول کی بنیاد پنجاب میں...
اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان 27 جنوری کو کرنے والا ہے۔ اس حوالے سے سابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کا کہنا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود میں دو سے ڈھائی فیصد تک کمی کرے گی۔ سابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کہا کہ ڈھائی سے تین فیصد کمی کے بعد شرح سود تیرہ سے کم ہو کر ساڑھے دس گیارہ فیصد پر آجائے گی۔ واضح رہے کہ شرح سود 26 جون 2023 کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح بائیس فیصد پر تھی، رواں مالی سال اب تک پالیسی ریٹ میں نو فیصد کمی کی جاچکی ہے۔ آئی ایم ایف کی سفارشات پر شرح 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔...
پاکستان میں ہر کچھ عرصے کے بعد ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے خبریں چلنا شروع ہو جاتی ہیں۔ کیونکہ بہت سے ممالک میں ڈیجیٹل کرنسیوں میں لین دین اور کاروبار کا آغاز ہو چکا ہے۔ اور چونکہ پاکستانی عوام کی بھی ایک بڑی تعداد بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیوں میں خاصی دلچسپی رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ خبریں وقتا فوقتا گردش کرتی رہتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:2025 میں کرپٹو کرنسی کی قدر و قیمت کہاں تک پہنچے گی؟ اب ایک بار پھر کہا جا رہا ہے کہ پاکستان میں کرپٹو یا ڈیجیٹل کرنسی کو قانونی شکل دینے کے بارے میں حکومتی سطح پر کوئی تبدیلی لائی جا رہی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے مکمل فریم ورک...
کہتے ہیں کہ شعبہ تعمیرات کی ترقی سے 72 انڈسٹریز چلنے لگتی ہیں اور جب کوئی منافع کماتا ہے تو وہ سب سے پہلے پراپرٹی لینے کا سوچتا ہے۔ کیونکہ اس کی سوچ یہ ہوتی ہے کہ پراپرٹی نقصان نہیں دےگی، کچھ نہ کچھ منافع مل ہی جائےگا۔ لیکن گزشتہ 7 برسوں سے پراپرٹی کے کاروبار میں مندی سے سرمایہ ریئل اسٹیٹ سے ایسا نکلا کہ ملک کو ہی کنگال کرگیا۔ لیکن اب کراچی کا علاقہ ڈیفنس گزشتہ 6 ماہ سے ریئل اسٹیٹ کو دوبارہ کھڑا ہونے کی نوید سنا رہا ہے۔ ریئل اسٹیٹ سے منسلک معاذ لیاقت نے ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 2016 میں ایف بی آر نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے کہنے...
کاٹن سپلائی چین میں کام کے بنیادی اصولوں،حقوق کے فروغ پر آگاہی سیشن کے موقع پر سیکرٹری جنرل سید نذر علی، کنسلٹنٹ گلفام نبی کا شرکاء کے ہمراہ گروپ فوٹو کراچی (کامرس رپورٹر)ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے تعاون سے رائز فار امپیکٹ (کاٹن انڈیٹیکس پروجیکٹ) کے تحت کاٹن سپلائی چین میں کام کے بنیادی اصولوں اور حقوق کو فروغ دینے کے لیے اپنے سیشنز کی سیریز کا چوتھا آگاہی سیشن ضلع رحیم یار خان میں منعقد کیا۔اس سیشن کا مقصد کی کاشت کرنے والے زمینداروں میں کام کے بنیادی اصولوں اور حقوق (ایف پی آر ڈبلیو) کے احترام کو بڑھانا اور کاٹن سپلائی چین میںکام کے بہتر حالات کو فروغ...
کراچی (کامرس رپورٹر)بینک دولت پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے عالمی اور ملکی اسٹیک ہولڈرز دونوں کے ساتھ مستحکم اشتراک کے ذریعے مالی شمولیت مزید بڑھانے کے مرکزی بینک کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ’’الائنس فار فنانشیل انکلوڑن‘‘ (اے ایف آئی)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر الفریڈ ہانِگ (Hannig)کے ساتھ پیر 13 جنوری 2025ء کو کراچی میں دو طرفہ اجلاس کے دوران کیا۔ معزز مہمان پاکستان کے دورے پر ہیں۔اجلاسکے دوران جمیل احمد نے2024ء تا 2028ء کے لییاسٹیٹ بینک کی جانب سے مالی شمولیت کی قومی حکمت عملی (این ایف آئی ایس) کیتیسرے ایڈیشن کا ذکر کیا، جسے حال ہی میں متعارف کرایا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہاسٹیٹ بینک...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ بینک اکاﺅنٹ استعمال کرنے والی بالغ آبادی کا حصہ 2015 کے 16 فیصد سے بڑھ کر 2023 میں 64 فیصد تک جاپہنچا ہے رپورٹ کے مطابق 2015 سے اسٹیٹ بینک نے عوام کی جانب سے باضابطہ مالیاتی خدمات تک رسائی اور استعمال کو بہتر بنانے کے مقصد سے 2015 سے 2018 اور 2019 سے 2023 تک قومی مالیاتی شمولیت کی دو حکمت عملیوں (این ایف آئی ایس) پر عمل درآمد کیا ہے.(جاری ہے) سال2024 سے 2028 کے لیے متعدد اہداف کے ساتھ جاری این ایف آئی ایس کی رپورٹ میں مرکزی بینک نے کہا ہے کہ مالی شمولیت کی سطح2015 میں 16 فیصد تھی...
پاکستان کو 2004 میں اس وقت کے صدر جارج ڈبلیو بش نے ایک اہم غیر نیٹو اتحادی کا درجہ دیا تھا، جس سے اسے فوجی تربیت، دفاعی تعاون اور مالی امداد جیسے فوائد تک رسائی حاصل ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والے انتہائی دائیں بازو کے ریپبلکن رکن کانگریس اینڈی بگس، پاکستان کو 2004 سے حاصل اہم غیر نیٹو اتحادی (ایم این این اے) کے اسٹیٹس سے محروم کرنے کے لیے ایک بار پھر بل لے آئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس مجوزہ قانون میں حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جسے امریکی محکمہ خارجہ نے ستمبر 2012 میں غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔ تجزیہ کاروں کا...
کراچی(کامرس رپورٹر) اسٹیٹ بینک نے زری پالیسی کمیٹی کے اجلاسوں کا شیدول جاری کردیا۔ اسٹیٹ بینک رواں سال کی پہلی ششماہی میں چار بار مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔27 جنوری کو مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس میں مائیکرو اور میکرو اشاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس 10 مارچ، 5 مئی، اور 16 جون کو بھی ہوں گے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، افراط زر 4.1 فیصد پر آنے کے بعد پالیسی ریٹ میں 2 سے 3 فیصد کمی کا امکان ہے۔30 جون تک پالیسی ریٹ کے سنگل ڈیجٹ میں آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ یہ تبدیلیاں معیشت کی بہتری اور مالی استحکام کے حوالے سے اہم ہیں، اور ان...
کراچی : گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مہنگائی کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی اور کہا جنوری کے بعد جون تک مہنگائی بڑھنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف پی سی سی آئی میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ مہنگائی میں مسلسل کمی ہورہی ہے جنوری میں بھی یہ مزید کم ہوگئی تاہم جنوری کے بعد مہنگائی میں اضافہ ہوگا جو جون تک جاری رہ سکتا ہے اور سال کے اخر تک مہنگائی کی شرح پانچ سے سات فیصد رہنے کا امکان ہے۔ جمیل احمد کا کہنا تھا کہ مالی سال 25ء میں ترسیلات زر 35 ارب ڈالر تک بڑھنے کا تخمینہ ہے، جون 2022ء میں ملک کا بیرونی...
اسٹیٹ بینک پہلی ششماہی میں چار بار مانیٹری پالیسی کا اعلان کریگا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسٹیٹ بینک رواں سال کی پہلی ششماہی میں چار بار مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔27 جنوری کو مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس میں مائیکرو اور میکرو اشاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس 10 مارچ، 5 مئی، اور 16 جون کو بھی ہوں گے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، افراط زر 4 اعشاریہ1فیصد پر آنے کے بعد پالیسی ریٹ میں 2 سے 3 فیصد کمی کا امکان ہے۔30جون تک پالیسی ریٹ کے سنگل ڈیجٹ میں آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ یہ تبدیلیاں معیشت کی...
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن کا کہنا ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے امداد باہمی اور کفالت عامہ کیلئے ”مواخاتِ مدینہ“ کے نام سے بھائی چارہ پر مبنی ایک ایسے فلاحی معاشی نظام کی بنیاد رکھی جس سے کوئی بھوکا نہیں سوتا تھا۔ اسلام نے عام آدمی کو معاشی استحصال سے بچانے کیلئے سود کو حرام قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ سے ویلفیئر سٹیٹ کا تصور ابھرا، مساوات و مواخات اسلام کے معاشی نظام کی بنیاد ہیں۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے امداد باہمی اور کفالت عامہ کیلئے ”مواخاتِ مدینہ“ کے نام سے بھائی چارہ پر مبنی ایک ایسے فلاحی معاشی نظام کی...
ویب ڈیسک: گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء کی چوتھی سہ ماہی میں افراطِ زر بڑھ سکتا ہے اور جون 2025ء میں مہنگائی بڑھ سکتی ہے۔ کراچی میں ایف پی سی سی آئی سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ جنوری 2023ء میں کاروبار بالخصوص امپورٹس کے کافی مسائل تھے، 2023ء کے آغاز میں 10 ہزار سے زائد امپورٹ ریکوئسٹس موجود تھیں۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعرات 09جنوری ، 2024 گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ جنوری 2023ء میں زرمبادلہ ذخائر 3 ارب ڈالر تھے، جنوری 2023ء میں ترسیلات زر...