زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے، اسٹیٹ بینک
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے، اسٹیٹ بینک WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز
کراچی(سب نیوز)گذشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔
اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق 31 جنوری 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائرمیں 4کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 16 ارب 4 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
اعدادوشمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس11 ارب 41 کروڑ 83 لاکھ ڈال جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 62 کروڑ 58 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: زرمبادلہ کے مجموعی اسٹیٹ بینک
پڑھیں:
ملک میں بڑے آبی ذخائر کی تعمیرمیں تیزی لانے پر غور
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی زیرصدارت آبی ذخائرکی تعمیر سے متعلق اجلاس میں پاکستان بھرمیں بڑے آبی ذخائر کی تعمیرمیں تیزی لانے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں پنجاب، سندھ، کےپی، گلگت بلتستان کے وزرائےاعلیٰ اور وزیراعظم آزاد کشمیر نے شرکت کی۔
ڈپٹی وزیراعظم نے آبی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر مربوط اقدامات کی ضرورت پر زورد یا۔