2025-11-04@19:14:26 GMT
تلاش کی گنتی: 1459

«امریکی کانگریس کے»:

(نئی خبر)
    پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ امریکا انسداد دہشت گردی اور تجارت میں پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ مارکو روبیو کے مطابق اہم شعبوں میں معدنیات، ہائیڈرو کاربن اور کاروباری شراکت داری شامل ہیں، جن سے امریکی اور پاکستانی عوام کے لیے ایک خوشحال مستقبل کی راہ ہموار ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اس اشتراک سے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر...
    واشنگٹن: یومِ آزادی پاکستان کے پرمسرت موقع پر امریکی کانگریسی رہنماؤں نے پاکستانی عوام اور امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد کمیونٹی کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ کیلیفورنیا سے رکنِ کانگریس جوڈی چو نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ یومِ آزادی پاکستان کی تقریب کا حصہ بننے پر مجھے فخر ہے۔ میں پاکستانی عوام اور جنوبی کیلیفورنیا میں مقیم متحرک پاکستانی امریکن کمیونٹی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کی موجودگی باعثِ فخر ہے، جن کی خدمات سے نہ صرف مقامی معیشت مضبوط ہوئی بلکہ ثقافتی تنوع کو بھی فروغ ملا۔ رکنِ کانگریس کا مزید کہنا تھا کہ یومِ آزادی کے موقع پر پاک امریکا تعلقات کی...
    سٹی 42 : فیلڈ مارشل آرمی چیف سید عاصم منیر کے کامیاب امریکی دورے اور بھارتی عزائم بے نقاب کرنے پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے استحکام پاکستان پارٹی کے ایم پی اے شعیب صدیقی نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کر دی۔  قرارداد کے متن کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بھارت کادہشتگردانہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب کرنا اورملکی وقار بلند کرنا قابل ستائش ہے۔ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو عالمی دہشتگرد تنظیمیں قراردینا فیلڈ مارشل کی کاوشوں کا ثمر ہے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟  قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بھارتی سپانسرڈ...
    تہران(انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کو اب انسانیت کے خلاف جرم تسلیم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے ان تمام ممالک سے اپیل کی جو اس وقت یا ماضی میں امریکی پابندیوں کا نشانہ بنے، کہ وہ متحد ہو کر مشترکہ ردعمل دیں اور اس معاملے پر عالمی سطح پر آواز بلند کریں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں عراقچی نے طبی جریدے لانسیٹ گلوبل ہیلتھ میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی مطالعے کا حوالہ دیا، جس میں بین الاقوامی پابندیوں کے انسانی جانوں پر اثرات کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق مغربی حکومتیں برسوں سے یہ دعویٰ کرتی آئی ہیں کہ پابندیاں...
    ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ان ممالک سے اپیل کی ہے جو امریکی پابندیوں کا شکار ہوئے ہیں کہ وہ مشترکہ ردعمل کے لیے ہاتھ ملا لیں، اور زور دیا کہ پابندیوں کو انسانیت کے خلاف جرم تسلیم کیا جانا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران نے آرمینیا آذربائیجان معاہدے میں شامل مجوزہ ٹرانزٹ راہداری کو مسترد کردیا بدھ کو اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں عراقچی نے Lancet Global Health جریدے میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی مضمون Effects of international sanctions on age-specific mortality: a cross-national panel data analysis (بین الاقوامی پابندیوں کے عمر کے لحاظ سے اموات پر اثرات: ایک بین الاقوامی تجزیہ) کا حوالہ دیا۔ عراقچی نے کہا مغربی حکومتیں طویل عرصے سے...
    کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 4 پیسے کی کمی سے 282 روپے 41 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپیہ تگڑا رہا۔ امریکا کی ٹیرف پالیسی کے بعد خطے میں سب سے کم ٹیرف سے پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں ممکنہ نمایاں اضافے کی توقعات، سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی آمد میں ممکنہ اضافے کی خبروں کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 20 پیسے کی کمی سے 282 روپے 25 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن سپلائی بہتر ہوتے ہی درآمدی و بیرونی ادائیگیوں کی طلب بڑھنے سے...
    پاکستان کا کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو غیر ملکی دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے 18جولائی 2024 کو مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا تھا، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پاکستان میں متعدد دہشتگرد حملوں میں ملوث ہیں۔ترجمان نے کہا کہ جعفر ایکسپریس اور خضدار بس حملے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، پاکستان دہشتگردی کے خلاف مضبوط دیوار کی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان کی...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور  ان کی انتظامیہ کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہ  پاکستان کی سفارتی محاذ پر اہم کامیابی اور ہمارے ازلی دشمن کے لیے ایک اور شکست ہے۔ امریکی اقدام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی کے خلاف پاک امریکہا تعاون خوش آئند ہے۔ کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کے خلاف عالمی سطح پر کارروائی کی راہ ہموار ہو ئی...
    اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔  محسن نقوی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور  امریکی انتظامیہ کے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، یہ  پاکستان کی سفارتی محاذ پر اہم کامیابی ہے اور ہمارے ازلی دشمن کے لئے ایک اور شکست ہے۔  وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ امریکی اقدام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کا اعتراف ہے، دہشت گردی کے خلاف پاک امریکہ  تعاون خوش آئند ہے۔   زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ  محسن نقوی نے کہا کہ کالعدم بی ایل...
    امریکا اور چین میں تجارتی جنگ 90 روز کے لیے مؤخر، بھاری ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز واشنگٹن:(آئی پی ایس)دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی میں وقتی ریلیف سامنے آ گیا، امریکا اور چین نے درآمدی اشیاء پر اضافی محصولات کے نفاذ کو 90 دن کے لیے مؤخر کر دیا، جس کے نتیجے میں متوقع سینکڑوں فیصد ٹیرف کا نفاذ رک گیا ہے۔ یہ فیصلہ سال کے اختتام پر ہونے والے چھٹیوں کے سیزن سے قبل امریکی ریٹیل مارکیٹ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا کہ انہوں نے ایگزیکٹو آرڈر...
    امریکی صدر کی انتظامیہ نے رواں سال اپریل میں قومی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر چین کو این ویڈیا کی جدید ترین چپس کی فروخت پر پابندی عائد کردی تھی تاہم چپس کی جزوی فروخت کا عندیہ اس پالیسی میں نرمی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ چین کو ٹیکنالوجی چپس کی فروخت دوبارہ ممکن ہو سکتی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ معروف امریکی کمپنی این ویڈیا کے پاس ایسی چپس موجود ہیں جن کی کارکردگی کمزور کردی گئی ہے اور یہ چپس چین میں فروخت کی جا سکتی ہیں۔ یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے رواں سال اپریل میں قومی سلامتی کے خدشات کے پیش...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیجیٹل اثاثہ جات کی مشاورتی کونسل کے سربراہ بو ہائنز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر نجی شعبے میں واپسی کا اعلان کیا ہے۔ ہائنز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ میں خدمات انجام دینا اور وائٹ ہاؤس کرپٹو کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے AI اور کرپٹو امور کے سربراہ ڈیوڈ سیکس کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات تھی۔ ڈیوڈ سیکس نے بھی ہائنز کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے کردار کو اہم قرار دیا۔ ہائنز کی سربراہی میں گزشتہ ماہ کرپٹوکرنسی ورکنگ گروپ نے امریکی حکومت کے لیے اہم پالیسی سفارشات پیش کیں اور سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن سے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان دہائیوں پر محیط تنازع کا خاتمہ ایک تاریخی کامیابی ہے، یہ امن معاہدہ ان کی ثالثی سے ممکن ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ تو ’ِبہاری‘ نکلے، بھارت میں برتھ سرٹیفکیٹ جاری اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آرمینیا اور آذربائیجان 35 سال سے زائد عرصے سے لڑ رہے تھے، متعدد عالمی شخصیات نے اس تنازع کو حل کرنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکیں، تاہم بالآخر ہم نے امن معاہدہ کرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بطور صدر ان کی سب سے بڑی خواہش دنیا میں امن و استحکام قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ وہ پیر کے روز...
    مودی کے ٹرمپ اور چین کیساتھ کشیدہ تعلقات، بھارت عالمی تنہائی کا شکار، امریکی جریدے کی رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز )دنیا کی 2 بڑی طاقتوں کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے بعد بھارت عالمی تنہائی کا شکار نظر آتا ہے۔امریکی جریدے نیو یارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ 2014 میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے چین کے صدر شی جن پنگ کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا لیکن اس دوران چینی فوجی، بھارتی سرحد پر ان کی فوجیوں کے ساتھ تصادم میں الجھ گئی، اس واقعے سے نہ صرف نریندر مودی کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ انہیں بھارتی فوج کو سخت سردی والے علاقے میں جنگی حالت میں تیار رکھنا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 اگست 2025ء) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی پالانٹیر نے جرمن پولیس کے زیر استعمال اپنے سکیورٹی سافٹ ویئرکومکمل طور پر محفوظ قرار دیا ہے۔ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی پالانٹیر کے ترجمان نے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا کہ پالانٹیر کا سافٹ ویئر گوتھم (Gotham) انٹرنیٹ یا بیرونی سرورز سے منسلک نہیں ہے، جس کا مطلب ہے کہ جرمن پولیس کو ڈیٹا پر مکمل کنٹرول حاصل ہے۔ واضح رہے کہ یہ سافٹ ویئر جرمن ریاستوں باویریا، نارتھ رائن ویسٹ فیلیا اور ہیسے میں استعمال ہو رہا ہے، جہاں پولیس مختلف ذرائع سے حاصل شدہ ڈیٹا کا تجزیہ کر کے رابطوں، پیٹرنز اور ممکنہ خطرات کی شناخت کرتی ہے۔ جرمن وزیر داخلہ الیگزانڈر...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اگست ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 15 اگست کو الاسکا میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے تاکہ یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کیے جا سکیں صدرٹرمپ نے”ٹروتھ سوشل“ پرپیغام میں کہا کہ یوکرین کے صدر وولوڈیمیر زیلنسکی سمیت متعلقہ فریقین جنگ بندی کے قریب ہیں جس کے تحت یوکرین کو کچھ علاقہ جات چھوڑنے پر بھی آمادگی ظاہر کرنی پڑسکتی ہے.(جاری ہے) دریں اثنا وائٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت کچھ علاقوں کا تبادلہ دونوں فریقین کے فائدے کے لیے ہو گا تاہم یوکرین کے صدر زیلنسکی نے اس بیان...
    امریکا کی جانب سے بھارت پر اضافی تجارتی ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ اس رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ٹیلیفونک گفتگو کے بعد نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اپنے “دوست” ولادیمیر پیوٹن سے مفصل اور مثبت گفتگو ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون اور مستقبل کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ بات چیت میں دو طرفہ ایجنڈے اور مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ...
    کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 10 پیسے کی کمی سے 284 روپے 90 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل بہتری آ رہی ہے، جمعہ کو بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق سمندر مقیم پاکستانیوں کی جولائی میں ترسیلات زر کی آمد 7.4 فیصد بڑھنے، سستے خام تیل کے درآمدی معاہدے اور مختلف ممالک کی پاکستان میں شعبہ جاتی بنیادوں پر متوقع سرمایہ کاری جیسے مثبت عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی ڈالر کی بہ نسبت روپیہ بہتر رہا، جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 285 روپے سے بھی نیچے آگئے۔ اس سے ایک موقع...
    واشنگٹن: امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر دنیا کے سب سے بڑے منشیات فروشوں میں سے ایک ہونے کا الزام لگایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے اس الزام کو بنیاد بناتے ہوئے وینزویلا کے صدر کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو 50 ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔  امریکی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وینزویلا کے صدر کی گرفتاری پر انعامی رقم پہلے 25 ملین ڈالر تھی جسے اب دگنا کردیا گیا۔ نکولس مادورو پر یہ الزام بھی ہے کہ وہ کولمبین باغی گروپ FARC کے ساتھ مل کر امریکا میں کوکین پھیلا رہے ہیں تاکہ امریکی معاشرے کو تباہ کردیا جائے۔ امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی نے ایک ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی (DEA) نے 30 ٹن...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کے ساتھ کسی بھی قسم کے تجارتی مذاکرات کے امکان کو مسترد کرکے مودی کے لیے مزید پریشانیاں کھڑی کردیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ جب تک ٹیرف کا معاملہ طے نہیں پاتا، بھارت کے ساتھ کسی تجارتی ڈیل پر پیش رفت نہیں ہو سکتی۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے حال ہی میں بھارت پر مزید 25 فیصد درآمدی محصولات (ٹیرف) عائد کیے ہیں، جس کے بعد بھارتی مصنوعات پر مجموعی امریکی ٹیرف کی شرح 50 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ جس پر مودی سرکار کی نہ صرف دنیا بھر میں سبکی ہورہی ہے بلکہ...
    امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو خدشہ تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات نہ کرا دیں۔امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسی خدشے کے پیشِ نظر مودی نے 17 جون کو امریکی صدر کی کھانے کی دعوت قبول کرنے سے انکار کیا۔امریکی جریدے کے مطابق 17 جون کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی 45 منٹ ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی۔ یہ بھی پڑھیے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر کی ملاقات، ایران اسرائیل جنگ پر تفصیلی تبادلہ خیال فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ٹرمپ کی غیر معمولی ملاقات بھارت کو پریشان کر سکتی ہے: برطانوی میڈیا امریکی...
    ممبئی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف (اضافی ٹیکس) عائد کرنے کے اعلان کے بعد بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ٹیرف اور بھارتی کمپنیوں کی کم آمدن کی وجہ سے کاروباری ہفتے کے آخری دن ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ ٹریڈنگ کے دوران نِفٹی 50 انڈیکس میں 0.6 فیصد کمی آئی اور یہ 24,484 پوائنٹس پر آ گیا، جبکہ سینسیکس بھی 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 84,140 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ مزید یہ کہ، ممبئی اسٹاک ایکسچینج کے 16 میں سے 15 شعبے گراوٹ کا...
    فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج سکھر کی عدالت نےغیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان قمر شہزاد، محمد ذیشان اور زبیر اصغر کو فی کس 5 سال قید با مشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل سکھر نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جس کی تفتیش سب انسپیکٹرصدام حسین نے کی جبکہ مقدمے کی پیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹرلیگل گیان پرکاش نے کی۔ دوران تفتیش ملزمان سے 10 لاکھ روپے، 20 ہزار 700 امریکی ڈالر اورایک لاکھ 47 ہزارسعودی ریال بھی برآمد ہوئے تھے، جنہیں عدالت نے سرکار کے حق میں ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ مزید پڑھیں: یہ فیصلہ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کی روک تھام اور مالی بدعنوانی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کا ’ابراہام معاہدے‘ میں شامل ہونا بہت ضروری ہے جس کا مقصد اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات معمول پر لانا ہے کیونکہ یہ خطے میں امن کو یقینی بنائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل کرنا چاہتے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ اب جبکہ ایران کی بنائی گئی ایٹمی ہتھیاروں کی مکمل تباہی ہو چکی ہے میرے لیے یہ بہت اہم ہے کہ مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک ابراہیم معاہدے میں شامل ہوں. ’ابراہیم معاہدہ‘ ٹرمپ کے پہلے دور حکومت کے دوران طے پایا تھا، جس...
    وزیراعظم کا نئے مالی سال کے پہلے ہی ماہ برآمدات 2.7 ارب امریکی ڈالرز پہنچنے پر اظہار اطمینان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے ہی مہینے میں پاکستان کی برآمدات 2.7 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچنے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ جولائی 2024 تا جولائی 2025 برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے، صرف ایک ماہ میں برآمدات میں 9 فیصد اضافہ انتہائی تسلی بخش ہے، برآمدات پر مبنی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں اور ترجیحات کی بدولت معاشی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف : فائل فوٹو  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے ہی مہینے میں پاکستان کی برآمدات 2.7 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچنے پر اظہارِ اطمینان کیا۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ جولائی 2024 تا جولائی 2025 برآمدات میں 17 فیصد اضافہ انتہائی خوش آئند ہے، صرف ایک ماہ میں برآمدات میں 9 فیصد اضافہ انتہائی تسلی بخش ہے، برآمدات پر مبنی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں اور ترجیحات کی بدولت معاشی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی معاشی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، حکومت برآمدات، سرمایہ کاری کے فروغ، کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ نوجوانوں کو معاشی...
    امریکی ری پبلکن سینیٹر لنزی گراہم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے اور اسے ایک فیصلہ کن اور بروقت قدم قرار دیا ہے۔ لنزی گراہم نے کہا کہ "اب بھارت کے لیے روس سے سستا تیل خریدنا اتنا آسان نہیں رہا جتنا پہلے تھا۔ بھارت روسی صدر پیوٹن سے تیل خریدنے پر بضد ہے تاکہ یوکرین میں خونریزی جاری رہے۔ لیکن صدر ٹرمپ نے دنیا کو پیغام دے دیا ہے کہ اگر پیوٹن سے تیل خریدا تو امریکی معیشت تک بغیر ٹیرف رسائی نہیں ملے گی۔" انہوں نے کہا کہ جو ممالک اس عمل میں ملوث ہیں، انہیں اب دوسروں کو نہیں بلکہ خود کو ذمہ...
    ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) جاپانی کارساز کمپنی ’’ ٹویوٹا‘‘ نے امریکی ٹیرف کے باعث اپنے سالانہ منافع کے تخمینہ میں 14 فیصد کمی کر دی ہے۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق نئے امریکی ٹیرف کے باعث ٹویوٹا نے جمعرات کو اپنے سالانہ خالص منافع کے تخمینہ میں 14 فیصد کمی کر دی ہے اور گاڑیوں کی فروخت کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی نے اب رواں مالی سال کے لیے 2.66 ٹریلین ین (18.06 ارب امریکی ڈالر) خالص منافع کا تخمینہ ظاہر کیا ہے جو پہلے 3.1 ٹریلین ین تھا۔کمپنی کے بیان میں کہا گیاہے کہ امریکی محصولات اور دیگر عوامل کے اثرات کی وجہ سے آپریٹنگ...
    امریکی ریاست جارجیا میں فورٹ اسٹیورٹ آرمی بیس کو شدید حفاظتی اقدامات کے تحت لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اقدام اُس وقت اُٹھایا گیا جب فوجی اڈے پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس میں متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے فائرنگ کی اطلاع پر موقع پر پہنچ گئے۔ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ مشتبہ ملزم کو تھانے منتقل کرکے تفتیش کی جا رہی ہے۔ تاحال ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی نہ ہی واقعے کا محرک کا تعین ہوسکا ہے۔ زخمیوں کی تعداد غیر واضح ہے۔ تاہم انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ 5 فوجیوں کی حالت نازک ہے۔ فوری طور...
    بھارت نے امریکا کی جانب سے روس سے تیل کی درآمدات پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے پر سخت اعتراض کیا ہے۔ بھارتی حکام نے اس اقدام کو غیر منصفانہ اور غیر معقول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی تیل کی درآمدات مارکیٹ کے اصولوں پر مبنی ہیں اور ان کا مقصد ملک کی 1.4 ارب کی آبادی کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کا یہ اقدام انتہائی افسوسناک ہے، خاص طور پر اس وقت جب کئی دوسرے ممالک بھی اپنے قومی مفادات کے تحت ایسے اقدامات کر رہے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت اپنے قومی مفادات کے...
    ڈونلڈ ٹرمپ آرمینیا و آذربائیجان کا دیرینہ مسئلہ حل کرانے کے خواہشمند، فریقین کو وائٹ ہاوس بلالیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک اور دیرینہ مسئلہ حل کرانے کے خواہشمند ہیں اور اس سلسلے میں فریقین کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات طے ہوگئی ہے۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں آرمینیا و آذربائیجان کے رہنماوں کی ملاقات طے ہوگئی ہے۔ آرمینیا حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نیکول پشینیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے وائٹ ہاوس میں ملاقات کریں گے۔ حکومت کے مطابق یہ سہ فریقی ملاقات خطے میں امن، خوشحالی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہوگی۔آرمینیا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ممکنہ سیاسی جانشین کے نام کا اعلان کردیا جو اُن کے اگلے صدارتی امیدوار بھی ہوں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سیاست میں ایک نئی پیش رفت نے ہلچل مچادی ہے جس کے سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہوسکیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس کو مستقبل میں اپنا جانشین تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ایک انٹرویو میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ٹرمپ نے واضح انداز میں کہا کہ انصاف کی بات کی جائے تو وینس نائب صدر ہیں اور یہ خود ایک بڑی نشانی ہے۔ اگرچہ ٹرمپ نے اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے سے گریز کیا لیکن ان کے تاثرات سے یہ پیغام...
    جب امریکا افغانستان سے انخلا کے بعد یوریشیا میں اپنی پالیسی کو نئے سرے سے ترتیب دے رہا ہے، تو پاکستان ایک ایسے زمینی پُل کے طور پر اُبھر کر سامنے آیا ہے جو وسطی ایشیا اور افغانستان جیسے خطوں تک رسائی فراہم کرتا ہے، جو کہ براہِ راست امریکی اثر سے باہر رہے ہیں۔ پاکستان ایک محفوظ اور توسیع پذیر زمینی راہداری مہیا کرتا ہے، جو ایران جیسے بلند خطرے والے راستوں یا شمالی غیر مستحکم گزرگاہوں سے بچنے کا ذریعہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان امریکا تعلقات کو پاک چین دوستی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے، اسحاق ڈار پاکستان اور عالمی بینک کے باہمی تعاون سے 482.75 ملین ڈالر لاگت کا خیبر پاس اکنامک کوریڈور ایک نمایاں منصوبہ...
    کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 8 پیسے کی کمی سے 282 روپے 57 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی سطح پر پاکستان پر مضبوط اعتماد، مثبت معاشی اشاریوں کی بدولت بیرونی سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے امکانات کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو مسلسل دسویں روز بھی ڈالر کے مدمقابل روپے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ امریکا کی جانب سے پاکستان میں تیل کی تلاش کے منصوبوں میں سرمایہ کاری دلچسپی، ریکوڈک منصوبے میں 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی توقعات اور آنے والے مہینوں میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں بتدریج اضافے کی پیشگوئیوں کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ ایک موقع...
    سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) جنوبی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی ٹیرف میں اضافے کے اثرات سے نمٹنے اور مقامی کمپنیوں کی نئی عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے فوری اقدامات کرے گا۔رائٹرز کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت خزانہ نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ نئی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی تیاری کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ہے۔بیان کے مطابق مقامی معیشت کے حوالے سے حکومت قلیل مدتی طلب کو بڑھانے کے لیے اقدامات کرے گی جبکہ طویل المدتی مسابقت بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی کی ترقی کے منصوبوں کے لیے مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔جنوبی کوریا اور امریکا کے درمیان گزشتہ...
    بین الاقوامی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ نے اپنے تازہ شمارے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کے بدلتے عالمی کردار اور نئی سفارتی حکمتِ عملی کا کلیدی معمار قرار دیا ہے۔ مضمون میں فیلڈ مارشل کی قیادت کو سراہتے ہوئے انہیں امریکا اور دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو نئی جہت دینے والا قائد کہا گیا ہے۔ جریدے کے مطابق، فیلڈ مارشل کی 18 جون کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی نجی ملاقات جنوبی ایشیا میں ایک نئے سفارتی باب کا آغاز تھی۔ اسی ملاقات کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت کو مردہ معیشت قرار دے کر اس پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا، جبکہ پاکستان کے لیے صرف 19 فیصد...
    اسرائیل کے 600 سے زائد سابق سینیئر سکیورٹی عہدیداروں نے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک خط لکھ کر غزہ میں جاری جنگ کو فوری طور پر ختم کروانے کے لیے اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق خط پر دستخط کرنے والوں میں موساد کے سابق سربراہ، شاباک (شین بیت) کے سابق ڈائریکٹر، اور اسرائیلی دفاعی افواج (IDF) کے سابق نائب سربراہ سمیت دیگر اعلیٰ سطحی حکام شامل ہیں۔ ان تمام شخصیات کا تعلق ’کمانڈرز فار اسرائیلی سکیورٹی‘ (CIS) نامی تنظیم سے ہے، جو سابق سکیورٹی افسران پر مشتمل ایک مؤثر گروپ سمجھا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے سڈنی آسٹریلیا: فلسطین کے حق میں تاریخی مارچ، ہزاروں افراد کی شرکت خط میں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بااثر مشیر اور وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے بھارت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ روس سے تیل خرید کر یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسٹیفن ملر نے اتوار کو فاکس نیوز کے پروگرام "سنڈے مارننگ فیوچرز" میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "صدر ٹرمپ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ یہ ناقابل قبول ہے کہ بھارت روسی تیل خرید کر اس جنگ کو جاری رکھنے میں مدد دے رہا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "لوگ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ روسی تیل کی خریداری میں بھارت عملی طور پر چین...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی مشیر اور وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے بھارت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ روس سے تیل خرید کر یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں بالواسطہ طور پر مالی مدد فراہم کررہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: روس سے تیل کی خریداری امریکا اور بھارت کے تعلقات میں ’چبھتا ہوا نکتہ‘ بن چکا، مارکو روبیو بین الاقوامی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسٹیفن ملر نے ایک انٹرویو میں کہاکہ صدر ٹرمپ کا مؤقف بالکل واضح ہے، بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری ناقابل قبول ہے، کیونکہ اس سے جنگ کو طول دینے میں مدد مل رہی ہے۔ اسٹیفن ملر کی یہ تنقید بھارت جیسے اہم امریکی اتحادی پر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ایک جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے تیل کے ذخائر کی مشترکہ ترقی کے اعلان پر خوشی منا رہا ہے، تو دوسری جانب واشنگٹن نے اب تک یہ اشارہ نہیں دیا کہ آیا امریکی توانائی کی دیوہیکل کمپنی ایکسون موبل (ExxonMobil) پاکستان کے سمندری تیل و گیس کے ذخائر کے لیے دوبارہ بولی میں حصہ لے گی یا نہیں۔اگرچہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی ایک طویل تاریخ رہی ہے، لیکن امریکی آئل اینڈ گیس کمپنیاں پاکستان میں زیادہ فعال نہیں رہیں۔ پاکستان کے دو صوبے  خیبر پختونخوا اور بلوچستان  تیل اور گیس کے ذخائر سے مالا مال ہیں، تاہم سیکیورٹی چیلنجز کی وجہ سے ممکنہ منصوبوں پر پیش رفت...
    امریکی ریپبلکن پارٹی نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں وہ ایک پیلے رنگ کی کار کے ساتھ کھڑے ہیں، اور اسے ’عظیم امریکی کار‘ قرار دیا گیا۔ لیکن صارفین نے جلد ہی پہچان لیا کہ وہ کار روس کی پرانی ’لادا‘ ہے، نہ کہ کوئی امریکی گاڑی۔ یہ تصویر پارٹی کے ’بگ بیوٹی فل بل‘ نامی قانون کے پرچار کے لیے لگائی گئی، جس کا مقصد امریکی کار سازی کو فروغ دینا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:2024: وہ مشہور گاڑیاں جن کی جگہ الیکٹرک کاریں لیں گی؟ تاہم آن لائن تبصرہ نگاروں نے فوراً اس پر نشانہ لگایا۔ ایک صارف نے لکھا: ’یہ تو سوویت یونین کی VAZ-2101 ہے، جسے لادا...
    اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور امریکا کے درمیان اہم تجارتی معاہدہ، دو طرفہ تعلقات میں اہم پیشرفت ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا پاکستان کے وسیع تیل کے ذخائر کی تلاش اور ترقی میں تعاون کرے گا۔ پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائننگ کمپنی Cnergyico کا امریکی کمپنی Vitol سے معاہدہ طے پا گیا، جس کے تحت پاکستانی مصنوعات کی امریکی منڈیوں تک رسائی ممکن ہوگی۔ معاہدے کا بنیادی مقصد سرمایہ کاری کا فروغ اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانا ہے۔ اس کے تحت امریکی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات پر عائد محصولات میں کمی آئے گی۔ اس اہم پیشرفت کے باعث توانائی، معدنیات، آئی ٹی اور...
    امریکا کی جانب سے ماسکو سے تجارت کرنے والوں پر پابندیوں کی دھمکی کے باوجود بھارتی حکام نے واضح کیا ہے کہ روس سے سستا خام تیل خریدنے کا سلسلہ جاری رہے گا، اور تیل کی درآمدات میں کسی قسم کی رکاوٹ کا کوئی امکان نہیں۔ برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق انڈین میڈیا میں یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ بھارتی ریفائنریز امریکی دباؤ کے پیش نظر روسی تیل کی خریداری بند کرنے پر غور کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا دعویٰ:’سنا ہے بھارت اب روسی تیل نہیں خریدے گا ‘، بھارتی حکام کا اظہارِ لاعلمی اس تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ اگر بھارت روسی تیل کی درآمد روک دیتا ہے...
    اسلامی مزاحمت کی تنظیم حماس نے اپنے بیانیے میں امریکہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو ویٹکوف کے دورہ غزہ کو عالمی رائے عامہ کو دھوکہ دینے کے لیے ڈرامہ بازی قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ غزہ کے خلاف جاری محاصرے اور فلسطینیوں کی نسل کشی میں برابر کا شریک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم حماس نے امریکہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو ویٹکوف کے دورہ غزہ کے بارے میں بیانیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ "غزہ ہیومنیٹیرین فاونڈیشن" نامی امریکی اسرائیلی ادارہ صرف عالمی رائے عامہ کو فریب دینے کے لیے بنایا گیا ہے اور اس کا مقصد اسرائیل کو غزہ میں بے دفاع بچوں اور شہریوں کا...
    کمبوڈیا کے نائب وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ان کے بقول صدر ٹرمپ نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے مابین حالیہ سرحدی کشیدگی کو ختم کرانے میں براہِ راست کردار ادا کیا، جس کے باعث وہ اس اعزاز کے حق دار ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب وزیراعظم چنتھول نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبیل امن انعام 2026 کے لیے باضابطہ طور پر نامزد اس سے قبل دارالحکومت نوم پنہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے صدر ٹرمپ...
    کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں ممکنہ سیکیورٹی خطرے کی اطلاعات کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے اہلکاروں کے لیے اعلیٰ درجے کے ہوٹلوں میں سرکاری سرگرمیوں پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی قونصل خانے کو ایک ممکنہ خطرے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جس میں کہا گیا کہ شہر کے مہنگے ہوٹلوں کو ممکنہ طور پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ اقدام معمول کا حصہ ہے جو مخصوص خطرات کی صورت میں اٹھایا جاتا ہے، جیسا کہ مارکیٹوں، شاپنگ مالز یا دیگر عوامی مقامات پر بھی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہجوم سے...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ملک کے سابق صدر دمتری میدوی ایدف کے ’انتہائی اشتعال انگیز‘ بیانات کے جواب میں دو امریکی جوہری آبدوزوں کو مناسب خطوں میں پوزیشن سنبھالنےکی ہدایات جاری کر دی ہیں۔خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انھوں نے یہ اقدام اس وجہ سے اُٹھایا ہے کیونکہ یہ احمقانہ اور اشتعال انگیز بیانات صرف الفاظ سے زیادہ بھی ہو سکتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ الفاظ بہت اہم ہوتے ہیں اور اکثر ان کے غیر ارادی نتائج بھی سامنے آتے ہیں۔ مجھے اُمید...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں لوگوں کو کھانا کھلانے کے ایک منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ زندہ رہیں۔(جاری ہے) ہم انہیں کھانا کھلانا چاہتے ہیں۔ یہ ایک ایسا کام تھا جو بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔غزہ میں قحط کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ نے اس کا الزام حماس پر عائد کیا اور کہا کہ وہ امداد چوری کر کے اسے غزہ کے اندر دوبارہ بیچ رہی ہے۔ انہوں نے اپنے خصوصی نمائندے سٹیو...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ لوگوں کو بچانے کے لیے آبدوزیں تعینات کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سنا ہے بھارت اب روس سے تیل نہیں خرید رہا۔(جاری ہے) اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے دو جوہری آبدوزیں تعینات کرنے کا حکم دیا تھا۔ ٹرمپ کا اعلان روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین Dmitry Medvedev کے بیان کے بعد سامنے آیا۔میدیدیف نے کہا تھا کہ ہر نیا امریکی الٹی میٹم ایک خطرہ ہے اور جنگ کی طرف ایک قدم ہے۔
    پاکستان نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ٹیرف معاہدہ پاکستانی برآمدات کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ امریکہ کے ساتھ ٹیرف سے متعلق بات چیت کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے۔ معاہدے کے تحت امریکی منڈی میں پاکستانی برآمدات پر انیس فیصد ٹیرف لاگو ہوگا۔وزارت خزانہ کے مطابق، یہ فیصلہ امریکی حکام کے متوازن اور مستقبل بین نقطۂ نظر کی عکاسی کرتا ہے جو پاکستان کو جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں مسابقتی بناتا ہے۔ خاص طور پر، یہ ٹیرف سطح پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو سہارا دینے کے لیے متوقع ہے، خصوصاً ٹیکسٹائل کے شعبے میں، جو ملکی برآمدات کا...
    پاکستان اور اسرائیل کے بعد کمبوڈیا نے بھی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کینیڈا کی نائب وزیرِاعظم سن چنتھول نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خطے میں قیامِ امن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی ٹرمپ کی مداخلت سے ممکن ہوئی، حکومت ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’نوبیل انعام کا جنون ٹرمپ کو تاریخ نظر انداز کرنے پر مجبور کر رہا ہے‘ فنوم پن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سن چنتھول نے کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان حالیہ سرحدی جھڑپوں کا خاتمہ ٹرمپ کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم (لمز)کے مرکز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زراعت اور زمین کے نظم و نسق میں جاری ڈیجیٹل اور مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید اقدامات کا جائزہ لیا۔جمعہ کووزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفد کا استقبال ڈی جی (لمز)میجر جنرل محمد ایوب احسن نے کیا جبکہ ڈاکٹر کرنل وقار نے انہیں بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ لمز ملک میں فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنانے، جدید ایگری ٹیک مشورے...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا نے آج سے دنیا بھر پر تجارتی ٹیرف کے اطلاق کا آغاز کر دیا، پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں نمایاں رعایت مل گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر قیادت انتظامیہ نے نئی عالمی تجارتی پالیسی کے تحت مختلف ممالک پر مختلف سطح کا جوابی ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ جنوبی ایشیا کے اہم حریف ممالک میں سے پاکستان پر 19 فیصد جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا، یوں اسلام آباد کو نئی امریکی پالیسی میں سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق جنوبی ایشیا میں پاکستان کو سب سے زیادہ رعایت کی وجہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی...
    گزشتہ روز امریکا نے پاکستان کے ساتھ تجارت پر 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیا، جس کو پاکستانی معیشت کے لیے ایک اچھی خبر کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ خطّے کے دیگر ممالک جیسا کہ بھارت پر ٹیرف کی شرح 25 فیصد ہے اس کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ویت نام، کمبوڈیا جیسے ممالک پر بھی امریکی ٹیرف کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے۔ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اچھی خبر ہے کیونکہ اس سے پاکستان کی معیشت خطّے کے دیگر ممالک کی نسبت زیادہ بہتر طریقے سے پرفارم کر پائے گی۔ البتہ جاپان، یورپی یونین اور آسٹریلیا پر ٹیرفس کی شرح پاکستان سے کم ہے اور یہاں...
    بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے باضابطہ طور پر امریکی حکام کو مطلع کیا ہے کہ وہ اب ففتھ جنریشن F-35 اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ خریدنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی کے بعد امریکا سے F-35 لڑاکا طیارے خریدنے میں عدم دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے باضابطہ طور پر امریکی حکام کو مطلع کیا ہے کہ وہ اب ففتھ جنریشن F-35 اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ خریدنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں وزیراعظم نریندر مودی کے وائٹ ہاؤس کے دورے کے دوران صدر ٹرمپ نے بھارت کو...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی سطح پر نئے تاریخی ٹیرف کے نفاذ کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں جمعے کی صبح شدید مندی دیکھی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایشیا پیسیفک ریجن کی بڑی مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑا دھچکا پہنچا، جاپان، جنوبی کوریا اور تائیوان کے انڈیکس سرخ زون میں داخل ہو گئے ہیں۔ جاپان کے بینچ مارک نکئی 225 میں 0.6 فیصد کمی ہوئی ہے، جنوبی کوریا کا KOSPI انڈیکس 3.2 فیصد کی شدید گراوٹ کے ساتھ نیچے آ گیا، تائیوان کا TAIEX 0.4 فیصد کمی کے ساتھ بند، البتہ ہانگ کانگ کی ہینگ سینگ انڈیکس میں معمولی 0.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی اقدامات سے عالمی...
    اسلام آباد: وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاک امریکا تجارتی معاہدہ دونوں ملکوں میں اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے، جس کا مقصد دو طرفہ تجارت  کا فروغ ، منڈی  تک رسائی کو بڑھانا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق یہ پیشرفت وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی  امریکی سیکرٹری کامرس  (وزیر تجارت)  ہاورڈ لوٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے ( یو ایس ٹی آر)  جیمیسن گریر سے ملاقات کے دوران ہوئی، جس میں سیکرٹری کامرس جواد پال اور امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ...
    پاکستان اور ریاستہائے متحدہ نے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے، منڈی تک رسائی بڑھانے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے، اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے ایک اہم تجارتی معاہدہ حتمی شکل دے دی ہے۔ یہ پیش رفت واشنگٹن ڈی سی میں مالیاتی وزیر محمد اورنگزیب کی امریکی سیکریٹری آف کامرس ہاورڈ لٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے ایمبیسیڈر جیمیسن گریئر کے ساتھ ملاقات کے دوران ہوئی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس تجارتی معاہدے کا اعلان "ٹروتھ سوشل” پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔ اس معاہدے کے نتیجے میں خصوصاً پاکستانی برآمدات پر حذف محصولات کم کیے جائیں گے، جس سے پاکستان کے امریکی منڈی میں برآمدات کو فروغ ملے گا۔ معاہدہ توانائی، معدنیات، آئی ٹی،...
    جے رام رمیش نے کہا کہ 30 جولائی کو انہوں نے بھارت سے امریکی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف کے علاوہ روس سے تیل اور دفاعی خریداری پر بھارت کے خلاف جرمانہ عائد کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف کے اعلان کرنے کے بعد کانگریس نے جمعرات کو وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک بار قیمتوں میں ٹی او پی (ٹماٹر، پیاز، آلو) کے چیلنجوں سے متعلق بات کی تھی، لیکن اب ملک کو سی اے پی (چین، امریکہ، پاکستان) سے پیدا ہونے والے سیاسی چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج کمیونیکیشن جے رام رمیش نے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا...
    ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم میں پاکستان کیخلاف ٹی 20سیریز کے لیے چار تبدیلیوں کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز فلوریڈا(شاہ خالد)کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی)نے اعلان کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز مینز ٹیم میں پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، جو 31 جولائی سے 3 اگست تک فلوریڈا کے برووارڈ کانٹی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔یہ تبدیلیاں حال ہی میں کیریبین میں آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کے سکواڈ کے مقابلے میں کی گئی ہیں۔ فاسٹ بولر شامر جوزف کے ساتھ بیٹسمین کیسی کارٹی، ایلک ایتھنیز اور جانسن چارلس کو الزاری جوزف، ایون لیوس، برینڈن کنگ اور شمرون ہیٹمائر...
    نیو دہلی: بھارت کی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی معیشت کو مردہ قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے ان کے بیان کو درست قرار دیا اور نریندر مودی کی پالیسیوں پر تنقید کی اور کہا کہ مودی صرف صنعت کار گوتم اڈانی کے مفادات کے لیے کام کرتے ہیں۔ بھارت کے اپوزیشن رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے معیشت کو مردہ قرار دینے کے بیان کو مودی حکومت کی  ناکام خارجہ اور معاشی پالیسی سے تعبیر کیا اور بھارتی معاشی تجزیہ کاروں  کی طرف سے  سخت مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔ بھارتی کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ ٹرمپ...
    فائل فوٹو سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ آج شفافیت اور گُڈ گورننس کے لیے افسوسناک دن ہے، پاکستانی عوام کو امریکی صدر کے ٹویٹ سے معلوم ہوا کہ تیل نکالنے کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔اپنے ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ اس طرح کے سودے/منصوبے آئین کے آرٹیکل 172 کے تحت چلتے ہیں۔ آئین کے لحاظ سے تمام زمینوں، معدنیات اور دیگر قیمتی وسائل کی 50 فیصد ملکیت صوبوں کے پاس ہے۔رضا ربانی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نئے مغربی ایما پر کیے گئے اقدامات پر پارلیمنٹ کو فوری اعتماد میں لے، حکومت کو مشترکہ مفادات کی کونسل کا اجلاس بلانا چاہیے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کو ایسے اور...
    کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی پوپ سنگر کیٹی پیری کی ڈنر پر ایک خاص ملاقات نے سوشل میڈیا پر ہلچ مچادی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے سابق وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی پوپ اسٹار کیٹی پیری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو میں دونوں کو مونٹریال کے ایک لگژری ریسٹورنٹ Le Violon میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ملاقات نے گلوکارہ کے مداحوں کو چونکا دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر چہ مہ گوئیاں شروع ہوگئیں کسی نے کہا کہ یہ "اتفاقیہ” ملاقات تھی جب کہ کسی نے تکا لگایا کہ دونوں کی قربتیں رومانوی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دونوں ریسٹورینٹ میں خوشگوار موڈ میں پرجوش گفتگو کرتے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 جولائی ۔2025 )وزارتِ خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس معاہدے کا مقصد دو طرفہ تجارت کا فروغ ، منڈیوں تک رسائی کو بڑھانا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے. وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی امریکی سیکرٹری کامرس ہاورڈ لوٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر سے ملاقات کے دوران ہوئی اس معاہدے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے” ٹروتھ سوشل “پر اپنی پوسٹ کے ذریعے کیا.(جاری ہے)   وزارتِ خزانہ کے...
    پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز نیویارک:پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے، اس معاہدے کا مقصد دو طرفہ تجارت کا فروغ ، منڈی تک رسائی کو بڑھانا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق یہ پیش رفت وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لوٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر سے ملاقات کے دوران ہوئی۔ملاقات میں سیکرٹری کامرس جواد پال اور امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔اس معاہدے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل...
    پاکستان اور امریکا کے درمیان ایک اہم تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے، منڈیوں تک بہتر رسائی، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ معاہدے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر امریکی صدر کی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے اپنے مختصر پیغام میں کہا کہ الحمد للہ پاکستان نے امریکا کے ساتھ معاہدہ مکمل کرلیا۔ Pakistan concludes deal with USA, AlhamdoLilah. pic.twitter.com/N3CXyQdIXd — Ishaq Dar (@MIshaqDar50) July 31, 2025 یہ پیشرفت واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے ساتھ ایک مکمل اور جامع تجارتی معاہدے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت جنوبی کوریا امریکا میں 350 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اس سرمایہ کاری کا مکمل کنٹرول اور انتخاب صدر ٹرمپ کی زیر نگرانی امریکی حکومت کے پاس ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنوبی کوریا آئندہ ہفتوں میں مزید سرمایہ کاری کی تفصیلات بھی جاری کرے گا۔ اس سلسلے میں جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ دو ہفتوں کے اندر وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے، جہاں باقاعدہ دو طرفہ ملاقات متوقع ہے۔   معاہدے کے تحت جنوبی کوریا امریکا سے...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق برازیلی صدر جائر بولسونارو کے خلاف عدالتی کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے برازیل سے درآمد ہونے والی بیشتر اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ تاہم ہوائی جہاز، توانائی اور اورنج جوس کے شعبے کو اس اقدام سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی حکم نامے کے بعد بدھ کے روز جاری کردہ ایک فیکٹ شیٹ میں وائٹ ہاؤس نے واضح کیا کہ یہ اقدام برازیل کی جانب سے سابق صدر بولسونارو کے خلاف جاری قانونی کارروائی کے ردعمل میں اٹھایا گیا ہے، جن پر 2022ء کے انتخابات کے نتائج پلٹنے کے لیے مبینہ بغاوت کی سازش کا الزام ہے۔...
    قاسم خان نے انٹرویو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر رچرڈ گرینل سے ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے ہماری بات مکمل توجہ سے سنی۔ ہم اس وقت امریکا سے مدد کی امید رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد جیل میں انتہائی خراب حالات میں ہیں اور ان کی صحت روز بروز بگڑتی جا رہی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کو ایک انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ عمران خان کی رہائی کیلئے صرف امریکا سے امید ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے Just The News کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں قاسم خان نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جولائی ۔2025 )امریکی ریاست ہوائی میں سونامی میں وارننگ کے بعد بڑے پیمانے پر لوگوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے اور ہوائی کے جزیرے اوواہو میں چار فٹ اونچی لہریں ریکارڈ کی گئی ہیں ہوائی کی ہنگامی سروسز نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ حکام کی جانب سے اگلی اطلاع تک وہ انخلا زون سے دور رہیں.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے سونامی کی لہریں اب بھی ریاست کو متاثر کر رہی ہیں اور سونامی وارننگ اب بھی نافذ ہے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں اس وقت تک دوبارہ داخل نہ ہوں جب تک کہ حکام اس کی باقاعدہ اجازت نہ دے...
    امریکی کمپنی آسٹرونومر Astronomer کے سابق سی ای او اینڈی بائرن نے کولڈ پلے انتظامیہ کیخلاف قانونی جنگ چھیڑنے کا ارادہ کرلیا ہے۔  غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اینڈی کالڈ پلے منتظمین کیخلاف مقدمہ کرنے والے ہیں اور وہ ان پر بغیر اجازت ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے نجی لمحات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کریں گے۔  آسٹرونومر کے سابق سی ای او کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کولڈ پلے کنسرٹ کے دوران بڑی اسکرین پر وہ اپنی کمپنی کی ایچ آر ہیڈ کے ساتھ معاشقہ لڑاتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے۔ کنسرٹ کا یہ منظر انٹرنیٹ پر آگ کی طرح تیزی سے پھیل...
    اقوام متحدہ سمیت کئی بین الاقوامی اداروں کی جانب سے بھارت کے موقف کو مکمل طور پر تسلیم نہ کیے جانے پر بین الاقوامی سطح پر خالصتان تحریک کو کچلنے کی تمام بھارتی کوششیں ناکام ہوگئیں۔ بھارت کی ناکام سفارتکاری کا بڑا ثبوت امریکی صدر ٹرمپ کا گرو پتونت سنگھ کو خط ہے اور یہ خط بھارت کی سفارتی حکمت عملی کی ناکامی اور خالصتان تحریک کی عالمی بازگشت کا ثبوت بن چکا ہے۔ اب تک 27 بار پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا دعویٰ صدر ٹرمپ پہلے ہی کرچکے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے خالصتان کی حامی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گروپتونت سنگھ پنوں کو خط لکھ دیا، جس نے بین الاقوامی سطح پر نئی...
    امریکی یورپی ’’ٹیرف یونین‘‘کا دوسرا رخ: عالمگیریت کے زوال کا خمیازہ کون بھرے گا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی یونین نے 15 فیصد شرح محصولات پر معاہدہ کر لیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت یورپی یونین پہلے کی نسبت امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کرے گی، امریکی فوجی سازوسامان کی خریداری بڑھائے گی اور 150 ارب ڈالر کی امریکی توانائی مصنوعات خریدے گی۔ یورپی کمیشن کی صدر وان ڈیر لیین نے کہا کہ یورپی یونین اور امریکہ دونوں 15 فیصد یکساں شرح محصولات پر متفق ہو گئے ہیں، جس میں گاڑیوں سمیت دیگر تمام اقسام کی اشیا شامل ہوں گی۔ وان...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ یورپی کمیشن کی صدر اُرسولا وان ڈیر لاین کے ساتھ اہم تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت یورپی برآمدات پر 15 فیصد بنیادی محصولات عائد ہوں گے، جبکہ چند اہم شعبوں میں رعایت بھی دی جائے گی۔ یہ ملاقات اسکاٹ لینڈ کے شہر ٹرن بیری میں صدر ٹرمپ کے ذاتی گالف ریزورٹ میں ہوئی۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ طور پر کہا کہ یہ معاہدہ دونوں فریقین کے لیے ’’اچھا اور متوازن‘‘ ہے۔ ٹرمپ نے اس سے قبل دھمکی دی تھی کہ اگر یکم اگست تک معاہدہ نہ ہوا تو یورپی اشیاء پر 30 فیصد امریکی ٹیکس عائد کر دیا جائے گا۔ تاہم اب اس...
    اپنے ایک بیان میں عزت الرشق کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرامپ کا یہ بیان اقوام متحدہ کی رپورٹس اور بھوک سے درجنوں بچوں کی موت کی خبروں کے منافی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے اہم رہنماء "عزت الرشق" نے امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" کے بیان کی مذمت کی جس میں امریکی صدر نے غزہ میں قحط کے وجود کا انکار کیا۔ جس پر عزت الرشق نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرامپ کا یہ بیان اقوام متحدہ کی رپورٹس اور بھوک سے درجنوں بچوں کی موت کی خبروں کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سٹیٹمنٹ، صیہونی وزیراعظم "نیتن یاہو" کے جھوٹے بیانات کی صریح تکرار ہے۔ ڈونلڈ ٹرامپ کا یہ بیان، غاصب صیہونی رژیم کو...
    واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2025ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے یورپی یونین کی صدر اُرسولا وان ڈیر لاین کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹرمپ نے سکاٹ لینڈ کے شہر ٹرن بیری میں اپنے گالف ریزورٹ پر وان ڈیر لاین کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ہم ایک معاہدے پر پہنچ چکے ہیں اور یہ سب کے لیے اچھا معاہدہ ہے‘، اس موقع پر یورپی یونین کی صدر نے بھی اسے ایک اچھا معاہدہ قرار دیا۔ بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت یورپی برآمدات پر بنیادی سطح پر 15 فیصد ٹیکس لگایا جائے گا جو جاپان...
    ڈینور: امریکی ایئرلائنز کی میامی جانے والی پرواز کو ٹیک آف کے دوران اچانک آگ لگنے کے بعد رن وے پر ہی روک دیا گیا، جس کے بعد مسافروں کو ہنگامی سلائیڈز کے ذریعے طیارے سے باہر نکالا گیا۔ طیارے میں 173 مسافر اور 6 عملے کے افراد سوار تھے۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق، یہ واقعہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث پیش آیا۔ طیارہ جیسے ہی ٹیک آف کی رفتار پر پہنچا، زور دار آواز آئی اور دھواں اٹھنے لگا، جس کے بعد پائلٹ نے فوری ٹیک آف روک دیا۔ ایئرپورٹ پر فوری امدادی ٹیمیں پہنچیں اور آگ پر قابو پایا گیا۔ ایک مسافر کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ باقی محفوظ رہے۔ اے بی سی نیوز سے بات...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ایئرلائنز کی ایک پرواز کے مسافروں نے ڈینور میں رن وے پر ہنگامی سلائیڈز کے ذریعے طیارے سے انخلا کیا، جب طیارے نے ٹیک آف کو منسوخ کر دیا۔ حکام کے مطابق، ایک شخص کو معمولی چوٹوں کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق امریکن ایئرلائنز کی پرواز 3023، جو میامی جا رہی تھی، روانگی کے دوران ممکنہ لینڈنگ گیئر کے مسئلے کی اطلاع دی۔ پروازوں کا سراغ لگانے والی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کے ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ طیارہ رن وے پر تقریباً 127 ناٹس (تقریباً 150 میل فی گھنٹہ) کی رفتار تک پہنچا، اور سست ہونا...
    معروف امریکی ریسلر ہلک ہوگن کی موت کے بعد ان کی اہلیہ اسکائی ڈیلی کی شوہر کے حوالے سے کی گئی جذباتی پوسٹ وائرل ہوگئی۔2 روز قبل لیجنڈ ریسلر ہلک ہوگن کا انتقال فلوریڈا میں ان کی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔بتایا گیا تھا کہ ہوگن نے گزشتہ ماہ دل کی سرجری کرائی تھی اور وہ حالیہ ہفتوں میں صحت یاب ہورہے تھے۔ہوگن کی موت نے جہاں ان کے مداحوں کو گہرے صدمے سے دوچار کیا وہیں ان کے اہل خانہ بھی اس غم سے باہر نہیں آسکے ہیں۔حال ہی میں ہوگن کی اہلیہ نے شوہر کی موت اور موت سے قبل صحت کے حوالے سے جذباتی پوسٹ شیئر کی۔اسکائی ڈیلی نے شوہر کی موت کے...
    واشنگٹن ( نیوزڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے خطے میں استحکام اور ایران کے ساتھ مکالمے میں ثالث کا کردار ادا کرنے پر پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے پاک امریکا وزرائے خارجہ ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا، پاکستان کا ایران کے ساتھ مکالمے میں ثالث کا کردار قابل تعریف ہے، پاکستان نے خطے میں استحکام کے لیےکردار ادا کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے بتایا ہے کہ اسحاق ڈار مارکو روبیو ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دوطرفہ تعاون بڑھانے پربات ہوئی، داعش خراسان کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اگست...
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے خطے میں استحکام برقرار رکھنے اور ایران کے ساتھ مکالمے میں ثالثی کے کردار پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔  نجی ٹی وی چینل سے وابستہ رپورٹر اعزاز سید کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، واشنگٹن میں پاکستانی وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، انسداد دہشت گردی، اور تجارتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے امریکا کا پاکستان سے معدنیات اور کانکنی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور اعلامیے کے مطابق مارکو روبیو نے کہا کہ پاکستان نے ایران کے ساتھ مکالمے میں ثالث...
    واشنگٹن: امریکا نے عالمی امن میں پاکستان کے مثبت کردار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیوں کا ایک مرتبہ پھر اعتراف کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبہ جات میں مضبوط اور منظم روابط استوار کرنے کے  ضمن میں  مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے  واشنگٹن ڈی سی میں اہم ملاقات کی جہاں امریکی محکمہ خارجہ (اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ) پہنچنے پر امریکی حکام کی جانب سے اسحاق ڈار کا استقبال کیا گیا۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی نائب وزیر اعظم کے ہمراہ تھے اور وفود کی سطح پر...
    اسحاق ڈار کی امریکی ہم منصب سے ملاقات،امریکا کا عالمی امن میں پاکستان کے مثبت کردار اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیوں کا ایک بار پھر اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز)امریکا نے عالمی امن میں پاکستان کے مثبت کردار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیوں کا ایک مرتبہ پھر اعتراف کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبہ جات میں مضبوط اور منظم روابط استوار کرنے کے ضمن میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے واشنگٹن ڈی سی میں اہم ملاقات کی جہاں امریکی محکمہ خارجہ(اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ)پہنچنے پر امریکی...
    امریکا نے جمعرات کے روز میانمار کے حکمران جرنیلوں کے متعدد قریبی اتحادیوں پر عائد پابندیاں ختم کر دیں، یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب 2 ہفتے قبل میانمار کی فوجی حکومت کے سربراہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کی تھی اور ایک خط میں تجارتی محصولات میں نرمی اور پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اس فیصلے کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام امریکا کی میانمار کی فوجی حکومت کے حوالے سے پالیسی میں بڑی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے، وہی فوجی حکومت جس نے 2021 میں ایک جمہوری طور پر منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر...
    نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے نیویارک میں سرمایہ کاری، بینکاری اور آئی ٹی کے ممتاز ماہرین سے ملاقات کی۔انہوں نے پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی صورتِحال، 14 سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، کم ہوتی مہنگائی اور بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کو اجاگر کیا۔نائب وزیرِاعظم نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کے ذریعے سرمایہ کاری کے عمل کو سہل بنانے کی پالیسیوں پر روشنی ڈالی، خاص طور پر زراعت، معدنیات، آئی ٹی، توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں۔ انہوں نے فِن ٹیک، ڈیجیٹل بینکاری، پائیدار مالیات اور اثاثہ جات کی ڈیجیٹلائزیشن جیسے شعبوں میں پاکستان کی استعداد کو اجاگر کیا۔بین الاقوامی اداروں جیسا کہ مورگن اسٹینلے، بینک آف امریکہ، جی پی مورگن، اور گولڈ مین ساکس سے وابستہ ماہرین...
    بیجنگ: امریکا طویل عرصے سے اپنی بحری افواج کے ذریعے دنیا میں جدید ترین اسٹیلتھ لڑاکا طیارے رکھنے والا واحد ملک تھا، لیکن اب چین نے بھی پہلا اسٹیلتھ فائٹر جیٹ J-35 اپنی بحریہ میں شامل کر لیا ہے جو امریکی بحری طاقت کو براہِ راست چیلنج کرتا ہے۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی نیوی (PLAN) نے J-35 فائٹر جیٹس کے دو یونٹ حاصل کر لیے ہیں، جو طیارہ بردار جہازوں کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ ویبو پر شیئر کی گئی تصاویر میں دونوں طیارے پرواز کرتے دکھائی دیے، جن کے نمبر 0011 اور 0012 ہیں۔ یہ طیارے چینی نیوی کے موجودہ طیارے J-15B کے ساتھ پرواز کر رہے تھے، اور ان پر بھی...
    لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی والدہ کے آبائی ملک کے نجی دورے پر (کل) جمعہ کو سکاٹ لینڈ پہنچیں گے ۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا نجی دورہ سکاٹ لینڈ کے شمال مغرب میں واقع جزیرہ لیوس پر ہوگا، جہاں ان کی والدہ کی پیدائش ہوئی تھی،ڈونلڈ ٹرمپ کی والدہ میری این میک لیوڈ 1912 میں لیوس میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے اپنا بچپن لیوس میں گزارا، انہوں نے 18 برس کی عمر میں امریکا ہجرت کی جہاں ان کی شادی فریڈ ٹرمپ سے ہوئی ۔ٹرمپ نے 2023 میں لیوس آمد پر کہا تھا کہ یہاں آنا گھر واپس آنے جیسا ہے، یہی میری...