2025-07-03@23:53:25 GMT
تلاش کی گنتی: 9016

«جاسوسی کے الزام میں»:

(نئی خبر)
    نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ نجی ٹی وی آ ج نیوز کے مطابق  نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ”ایک اناڑی شخص ملکی معیشت کو کیسے چلا سکتا تھا؟“ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے فیصلوں نے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔ان کا کہنا تھا کہ چار سالہ دور حکومت میں پی ٹی آئی نے معیشت کو تباہی سے دوچار کیا اور کرپشن کے کئی ریکارڈز قائم کیے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت...
    عشرہ محرم الحرام کی مجلس عزاء سے خطاب میں معروف عالم دین نے کہا کہ ایام عزاء کا آغا ہوچکا ہے اور حکومت سندھ اور شہری انتظامیہ کی جانب سے صفائی اور ستھرائی کے حوالے سے کئے گئے تمام تر اعلانات ابھی تک صرف اعلان ہی ہیں جبکہ عملی اقدامات انجام نہیں دئیے گئے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے مہینے میں نواسہ پیغمبر اکرم (ص) جناب سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھ باوفا ساتھیوں اور آپ علیہ السلام کے اہل و عیال نے دین مبین اسلام کی بقاء کی خاطر وقت کے یزید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کورسیقا: فرانسیسی جزیرے کورسیقا کی علاقائی اسمبلی نے فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کر لی ہے، یہ قرارداد اسمبلی کی صدر ماری آنتوانیت موپرٹویس نے پیش کی، جس میں فلسطینی عوام کی حمایت اور غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسمبلی میں منظور ہونے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کورسیقا کی اسمبلی “اقوام متحدہ کی سابقہ قراردادوں کے مطابق ریاستِ فلسطین کے وجود کو تسلیم کرتی ہے، اس قرارداد میں اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق امن و سلامتی کے ساتھ رہنے کے حق کو تسلیم کیا گیا ہے، ساتھ ہی اسرائیلی حکومت کی جانب سے...
    اے ایف سی  ویمنز ایشیا کپ کوالیفائرز کے گروپ ڈی میں چائنیز تائپے نے پاکستان کو 0 کے مقابلے میں 8 گول سے عبرتناک شکست دے دی۔ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم مکمل طور پر ناکام نظر آئی اور حریف ٹیم کو ایک بھی گول نہ کرسکی۔   میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت ماریہ خان نے کی، پاکستان ویمنز ٹیم اپنا دوسرا میچ دو جولائی کو انڈونیشیا اور تیسرا میچ 5 جولائی کو کرغزستان سے کھیلے گی۔ https://www.facebook.com/AFCAsianCup/photos/ft-chinese-taipei-8%EF%B8%8F%E2%83%A3-0%EF%B8%8F%E2%83%A3-pakistan-dominant-start-for-the-wac2022-quarter-finali/1279482623547819/  
    میڈیا اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایسی بےبنیاد خبروں کی اشاعت سے گریز کریں اور صحافتی دیانت و صداقت کو مقدم رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کا "اسکائی نیوز عربیہ" کی من گھڑت رپورٹ پر شدید ردعمل آیا ہے۔ تحریکِ مزاحمت اسلامی حماس نے "اسکائی نیوز عربیہ" کی جانب سے ایک نامعلوم فلسطینی ذریعے کے حوالے سے شائع کردہ خبر کو مکمل طور پر جھوٹ، بےبنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے اسکی سخت الفاظ میں تردید کی ہے۔   اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ "حماس" نے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے کچھ شرائط رکھ دی ہیں۔ حماس نے واضح کیا ہے کہ یہ خبر سراسر جھوٹ...
    کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ انہوں نے فیفا کلب ورلڈ کپ میں شرکت کے بجائے آرام کو ترجیح دی ہے تاکہ وہ اپنے کلب اور قومی ٹیم کے لیے اپنے کھیل کے کیریئر کو طویل عرصے تک جاری رکھ سکیں۔ حال ہی میں اپنی قومی ٹیم کو یوئیفا نیشنز لیگ کا ٹائٹل جتوانے والے پرتگالی اسٹار نے یہ بات سعودی پرو لیگ کے کلب النصر کے ساتھ اپنے معاہدے کی توسیع کی چند روز بعد کہی۔ یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کا بڑا فیصلہ، دنیا بھر میں مداح خوشی سے جھوم اٹھے النصر نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ رونالڈو نے مزید 2 سال کے لیے نیا معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت وہ اپنی 42ویں سالگرہ کے بعد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روبوٹس کا استعمال زندگی کے کئی شعبوں میں کیا جا رہا ہے، لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ یہ انسانوں کی طرح فٹبال بھی کھیل سکتے ہیں؟یقین کرنا مشکل ہے، مگر چین میں پہلی بار ایک ایسا فٹبال میچ کھیلا گیا جس میں تمام کھلاڑی روبوٹس تھے۔بیجنگ میں ہونے والے اس دلچسپ میچ میں 3،3 روبوٹس پر مشتمل دو ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ اس میں Tsinghua یونیورسٹی کی ٹیم نے چائنا ایگریکلچرل یونیورسٹی کی ٹیم کو شکست دی۔یہ میچ جدید روبوٹک ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا، کیونکہ تمام روبوٹ کھلاڑی ریموٹ کنٹرول کی بجائے مکمل طور پر مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی حکمت عملی استعمال کر رہے تھے۔روبوٹس نے کھیل...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوسناک اور اصولوں سے انحراف قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا آئینی و سیاسی حق تھیں، جنہیں بندر بانٹ کے ذریعے دیگر جماعتوں میں تقسیم کر دیا گیا۔ ایک تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم نے واضح کیا کہ اصولی سیاست کا تقاضا ہے کہ جو جماعتیں خود کو اصولوں کی علمبردار کہتی ہیں، وہ پی ٹی آئی کے حق کی نشستیں لینے سے انکار کریں۔ ان کے مطابق مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ صرف انصاف کے تقاضوں کے منافی...
    کان نے مزید کہا: "اسپارک ڈرون" ان ڈرونز میں سے ایک تھا جو ایران کے ہاتھوں تباہ ہوا۔ اسپارک ڈرون اسرائیلی فوج کے زیر استعمال خفیہ ڈرونز میں شمار ہوتا ہے۔ یہ ڈرونز دو پے لوڈز لے جا سکتے ہیں اور معلومات اکٹھا کرنے کے لیے اسکواڈرن کے حصے کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی میڈیا نے ایران کے دفاعی نظام کے ہاتھوں صیہونی ریاست کے اہم اور خفیہ ڈرونز کے گرائے جانے کا اعتراف کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، صیہونی چینل "کان" نے اعتراف کیا ہے کہ ایران 12 روزہ جنگ کے دوران صیہونی ریاست کے جدید ڈرونز کو گرانے میں کامیاب ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ڈرونز، جو صیہونی فوج کے زیر استعمال...
    فائل فوٹو نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بارشوں کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں 2 روز سے وقفے وقفے سے جاری بارش کے بعد دریائے کابل کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا۔دریائے سوات کا سیلابی ریلا دریائے کابل میں داخل ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا ہے۔ کراچی: بارش کے دوران 2 دن میں 8 افراد جاں بحقریسکیو ذرائع کے مطابق لیاری موسیٰ لین میں عمارت کی چھت گرنے سے باپ اور بیٹی جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔ خیبرپختونخوا کے علاقوں میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں جبکہ گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں گلیشیئرز پگھلنے...
    لکی مروت سے اغوا کیے جانے والے اٹامک انرجی کمیشن کے اہلکاروں کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں 4 مغویوں کو حکومت سے رہائی کے لیے اقدامات کی اپیل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:لکی مروت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی گن مین سمیت شہید ویڈیو میں ایک مغوی، حافظ بشیر احمد، حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ’6 ماہ کا طویل عرصہ گزر چکا ہے، مگر اب تک حکومت نے طالبان کے مطالبات پورے نہیں کیے۔ ہماری زندگی خطرے میں ہے، حکومت فوری طور پر اقدامات کرے تاکہ ہم اپنے خاندانوں سے دوبارہ مل سکیں‘۔ یاد رہے کہ جنوری 2025 میں لکی مروت کے علاقے...
    شہریوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے بلااشتعال حملہ کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی اور انسانی حقوق کو نظر انداز کیا، مگر جمہوری اسلامی ایران نے جرأت مندانہ انداز میں اس کا منہ توڑ جواب دیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام آباد کے مقامی افراد نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی نے پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کر رکھا تھا، اور اس جنگ بندی سے امن کی ایک نئی امید پیدا ہوئی ہے۔ ان کے مطابق خطے میں استحکام صرف اسی صورت ممکن ہے جب تمام فریقین تحمل اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کریں۔ شہریوں نے...
    امریکی فوج نے ایران کے ایک بڑے جوہری مرکز اصفہان پر گزشتہ ہفتے بنکر بسٹر بم استعمال نہ کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ یہ مقام زمین کے اندر اس قدر گہرائی میں واقع ہے کہ ان بموں کا اثر ممکنہ طور پر بے اثر رہتا، امریکی افواج کے اعلیٰ ترین جنرل نے جمعرات کے روز سینیٹ کو بریفنگ میں بتایا۔ سی این این کے مطابق امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ جنرل ڈان کین کی جانب سے سینیٹرز کو بریفنگ کے دوران کیا گیا یہ انکشافاتی بیان، جسے 3 عینی سامعین اور ایک بریفنگ حاصل کرنے والے شخص نے بیان کیا، ایران کے مرکزی علاقے اصفہان میں واقع جوہری تنصیب پر بڑے پیمانے پر بنکر بسٹر بم...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، پنجاب کے کئی شہروں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بارشوں کے باعث پنجاب کے کئی شہروں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، جس کا باقاعدہ الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کراچی سمیت سندھ میں مزید بارشیں متوقع ہیں، حیدر آباد، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، گھوٹکی اور تھرپارکر...
    سب سے زیادہ افزودہ یورینییم رکھنے والی ایرانی ایٹمی تنصیبات پر بنکر بسٹر استعمال نہیں کیے، اعلیٰ امریکی جنرل کے انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز امریکی فوج نے گزشتہ ہفتے ایران کے بڑے جوہری مرکز اصفہان پر بنکر بسٹر بم استعمال نہیں کیے کیونکہ یہ مقام زمین کے اتنے اندر واقع ہے کہ عام تباہ کن بم بھی مؤثر ثابت نہ ہوتے۔ یہ انکشاف امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے جمعرات کو سینیٹرز کو دی گئی ایک بریفنگ کے دوران کیا، جس کی تفصیل سی این این نے تین حاضرین اور ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں شائع کی۔ جنرل کین کی یہ وضاحت پہلی بار سامنے...
    حریت ترجمان کا کہنا ہے کہ کشمیری بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں اور وہ بھارت کی تمام تر چیرہ دستیوں کے باوجود اپنی جدوجہد عزم و ہمت سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے جیسے کالے قوانین کے تحت نوجوانوں کی پے در پے گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی پسند کشمیریوں پر بھارتی جبر کی واضح مثال قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشدید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں سوپور میں تین نوجوانوں عرفان محی الدین ڈار، محمد آصف خان اور گوہر...
    ویتنام(نیوز ڈیسک)ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دو مسافر طیارے رن وے پر آپس میں ٹکرا گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ ٹیکسی کرتے وقت پیش آیا جب ایک طیارے کا پچھلا حصہ دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا، جس سے ایک جہازکوشدید نقصان پہنچا اور پچھلے حصے میں بڑا شگاف پڑ گیا۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تمام مسافروں کومحفوظ طریقے سے نکال کرمتبادل طیارے میں منتقل کردیا گیا، متاثرہ پروازتقریباً چارگھنٹے تاخیرسے روانہ ہوئی۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری شروع کر دی گئی ہے جبکہ ایئرپورٹ پرحفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ راولپنڈی/اسلام آبادسمیت ملک بھر کے دیگر شہروں میں بارش کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان کے قتل کا ملزمان گرفتار نہ ہوسکے، ورثاء کا پولیس پر غفلت کا الزام تفصیلات کے مطابق مہران تھانے کی حدود جمناداس کالونی میں 3 روز قبل ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان بلال بھرگڑی کو قتل کرنے والے تین نامعلوم ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے اس حوالے سے مقتول کے والد شکیل احمد نے بتایا کہ ان کا بیٹا اپنے بچوں کے لئے دوائی لینے گیا تھا کہ راستے میں ملزمان نے اسے گولی مار دی اور ڈکیتی کے دوران اس کے پیسے بھی لے گئے جس کے بعد اسے زخمی حالت میں حیدرآباد لے جایا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حب(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری اپنے حلقہ انتخاب میں خصوصی ہدایت پر بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں مون سون بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مونسپل کارپوریشن کے عملے کو مکمل طور پر متحرک کردیا ہے مونسپل کارپوریشن حب نصیب الل? ترین کی زیر نگرانی میں حب شہر بھر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی عمل جاری ہے۔چیف آفیسر چیف حب نصیب اللہ ترین ۔تفصیلات کے مطابق حب صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری اپنے حلقہ انتخاب میں خصوصی ہدایت پر بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں مون سون بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مونسپل کارپوریشن کے عملے کو مکمل طور پر متحرک کردیا ہے مونسپل کارپوریشن حب نصیب الل? ترین کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر ((نمائندہ جسارت) سکھر رینج پولیس نے محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی پلان جاری کردیا ، ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی ہدایات پر جاری کردہ سیکیورٹی پلان کیمطابق سکھر رینج کے تینوں اضلاع سکھر ،خیرپور اور گھوٹکی میں 746 ماتمی تعزیہ جلوس اور 3211 مجالس نکالے جائیں گے، اِنکی سیکیورٹی کے لیے9416 مرد و خواتین پولیس افسران و جوانان اپنے فرا?ض سرانجام دینگے۔ 150 پولیس موبائلز اور 109 موٹر سائیکلیں بھی پٹرولنگ پر مامور ہوں گی، سیکیورٹی پلان آرڈرز کے مطابق محرم الحرام آغاز تا اختتام تک پولیس افسران و جوانان مختلف امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کے روٹس پر اپنے فرا?ض سرانجام دینگیں۔ پاک آرمی اور سندہ رینجرز کے افسران و جوانان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سوات واقعہ پر پوری قوم رنجیدہ ہے، صوبائی حکومت کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو نہیں کرسکی، عوام کی فلاح و بہبود کا پیسہ اور وسائل احتجاج اور دھرنوں پر استعمال کیے گئے اور اب کہتے ہیں کہ خیمے لگانا میرا کام نہیں، ڈی سی کو معطل کرنے کی بجائے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو استعفا دینا چاہیے تھا، خیبرپختونخوا میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے جارہے ہیں، ملک کے خلاف ٹوئٹ کرنا ہو تو تحریک انصاف سب سے آگے ہوتی ہے۔ ہفتہ کو وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کے ساتھ پریس کانفرنس سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیہ کو تقویت ملی ہے، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، پانی ہماری لائف لائن ہے۔ وزیراعظم آفس پریس ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ طاس معاملے کے حوالے سے مستقل ثالثی عدالت (Permanent Court of Arbitration) کے تحت ثالثی عدالت کی طرف سے دیے گئے ضمنی ایوارڈ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیہ کو تقویت ملی ہے، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کے رہائشی 10 سالہ معصوم طالب علم مصور خان کاکڑ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی نماز جنازہ میں صوبائی وزراء ، اراکین اسمبلی، تاجر تنظیموں کے رہنماء سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں، قبائلی عمائدین جن میں صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ، اراکین صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک، ملک نعیم خان بازئی، انسپکٹر جنرل آف پولیس معظم جاہ انصاری ، اصغر خان اچکزئی، ملک نصیر احمد شاہوانی، مولانا عبدالقادر لونی، عبدالرحیم زیارتوال، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، قاری مہر اللہ، خوشحال کاسی، چنگیز حئی بلوچ، عبدالقیوم آغا، نصر اللہ زیرے، جبار خان خلجی، مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ، میر یاسین مینگل سمیت مختلف سیاسی ، مذہبی جماعتوں تنظیموں کے رہنمائوں کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ،جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری، سینئر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صہیب احمد اورڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اسد فاروق نے کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر اور پی ایف یو جے کے اسسٹنٹ سیکرٹری جاوید اصغر چودھری کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت ،لواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے گرومندر کے قریب کنزل ایمان مسجد کے سامنے واقع کوئٹہ ہوٹل پر جھگڑے کے دوران دھکا لگنے سے نوجوان عبد الرحمان جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی عبد الرحمان اپنے پانچ دوستوں کے ہمراہ ہوٹل پر موجود تھا، جہاں انہوں نے چائے کا آرڈر دیا۔ اسی دوران معمولی بات پر آپس میں تلخ کلامی ہوئی جو جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔ جھگڑے کے دوران ایک شخص نے عبد الرحمان کو زور سے لات ماری، جس کے باعث اس کا سر قریب کھڑی موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عبد الرحمان کو...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، پانی ہماری لائف لائن ہے، بھارت سندھ طاس یکطرفہ طور پر معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، ثالثی عدالت کے فیصلے سے پاکستانی مؤقف کو تقویت ملی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس فیصلے سے پاکستان کے اس دیرینہ مؤقف کو تقویت ملی ہے کہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم نہیں کر سکتا۔ یہ فیصلہ پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی اور قانونی کامیابی ہے۔ پاکستان آبی وسائل کے تحفظ اور بہتر انتظام پر کام کر رہا ہے کیونکہ پانی ہماری معیشت اور زرعی پیداوار کے لیے لائف لائن کی حیثیت...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایکس پر اپنے جاری کردہ بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھو پر حملہ نامنظور، ثالثی عدالت کے فیصلے نے بھی توثیق کر دی ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ بھارتی فیصلے کی بین الاقومی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عالمی ثالثی عدالت نے قرار دیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر کسی فریق کو یکطرفہ فیصلے کا حق نہیں ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">این ڈی ایم اے نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں مختلف شہروں میں شدید بارشیں متوقع ہیں، جن کے باعث بعض علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے کئی اضلاع میں سیلاب کا خطرہ موجود ہے، جبکہ سندھ کے مختلف شہروں میں بھی تیز بارشوں کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔حکام نے خبردار کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے چند مقامات پر گلیشیئر پگھلنے سے ممکنہ سیلاب کا خدشہ ہے، جبکہ آزاد کشمیر میں بھی شدید بارشوں کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں محرام الحرام کے دوران پولیس کے 20 ہزار 350 افسران و اہلکار سیکورٹی پر تعینات کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نیمحرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی پلان جاری کردیامحرم الحرام کے دوران کراچی پولیس کے 20 ہزار 350 افسران و اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کئے جائیں گے۔محرم الحرام کے دوران 829 جلوس برآمد ہونگے جبکہ 5227 مجالس کا انعقاد ہو گا،کراچی میں مجالس پر 4605 جلوسوں پر 7004 جبکہ انتہائی حساس مقامات /امام بارگاہوں پر 1660 افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینگے۔ٹریفک پولیس کے 1100 افسران و جوان محرم الحرام میں اپنے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینگے کراچی پولیس کے ترجمان نے عوام سے اپیل ہے...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کا کہنا ہے کہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت کو ختم کیا گیا ہے، تین سال سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے، مشکلات کم نہیں ہوئیں بلکہ بڑھتی ہی جا رہی ہے، جب حکومت یا ریاست کا ایک ہی مقصد ہو کہ آپ نے کسی جماعت کو ختم کرنا ہے تو ریاست کے پاس بڑے انسٹرومنٹس ہوتے ہیں۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے حالیہ فیصلے میں آئین، قانون اور انصاف کے تقاضوں کو پامال کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کے لیے اسلام آباد کے لارجر بینچ کا آرڈر موجود...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے قائم مقام صدر احمد ادریس چوہان کی ہدایت پر نائب صدر شان سہگل کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی ’’پاکستان کیمیکل ایکسپو 2025‘‘ میں شرکت کی۔ وفد نے ایکسپو میں قائم اسٹالز کا تفصیلی دورہ کیا اور متعدد معروف قومی و بین الاقوامی کیمیکل، پیکیجنگ، ویسٹ مینجمنٹ، انرجی اور الائیڈ انڈسٹری سے وابستہ کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔ اِن تمام شخصیات نے حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا اور مستقبل قریب میں حیدرآباد کے دورے اور چیمبر میں آنے کا عندیہ دیا۔ اِس موقع پر نائب صدر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)مدرسہ صدیق اکبرؓ میں زخمی ہونے والے اور شہید ہونے والے بچوں کے والدین نے ٹنڈوجام رورل ہیلتھ سنٹر ٹنڈوجام کی انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا ایمرجنسی ہونے کے باوجود اسپتال میں ڈاکٹر اور عملہ موجود نہیں تھا تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام مدرسہ صدیق اکبرؓ کی برسات اور تیز آندھی کی وجہ سے چھت گرنے کی وجہ سے بیس بچے چھت کے نیچے دب گئے تھے ان بچوں کے والدین نظیر احمد سفیر خان سلطان اویس علی سمیت دیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹنڈوجام رورل ہیلتھ سنٹر کی انتظامیہ کے خلاف کاروائی کریں نظیر احمد نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے بلال کو زخمی حالت میں لے کر اسپتال جب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قمبرعلی خان(نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی پولیس لاڑکانہ ڈویژن رینج ناصر آفتاب پٹھان نے محرم الحرام سکیورٹی پلان جاری کردیا ہے۔ جس کے تحت لاڑکانہ ڈویڑن رینج کے پانچوں اضلاع میں 15 ہزار سے زائد پولیس افسران وجوان اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس لاڑکانہ ڈویڑن رینج ناصر آفتاب پٹھان کی زیر صدارت محرم الحرام سیکیورٹی پلان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سکیورٹی آرڈرز کے تحت لاڑکانہ ڈویڑن رینج کے پانچوں اضلاع قمبر شہدادکوٹ ، لاڑکانہ ، شکارپور ، جیکب آباد اور کشمور کندھکوٹ میں (1060) ماتمی جلوسوں اور (1854) مجالس کی سکیورٹی پر (15066) پولیس افسران و جوانان اپنے فرائض سرانجام دینگے جبکہ اس کے علاوہ پاک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں بارش سے پیدا شدہ صورتحال اور برساتی نالوں کے بھر نے کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات و پریشانیوں پر گہری تشویش کا اظہار اور سندھ حکومت و قابض میئر کی ناقص کارکردگی کی شدید مذمت کی اور کہا ہے کہ بار بار توجہ دلانے کے باوجود بروقت نالوں کی صفائی کا بندو بست نہ کرنے کی وجہ سے شہر میں یہ بدترین صورتحال پیدا ہوئی ہے ، سندھ حکومت و قابض میئر کی نا اہلی کی سزا کراچی کے عوام بھگت رہے ہیں ۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ بارش ہوتے ہی نیو کراچی نالہ ، گجر نالہ اور محمود آباد نالہ، شادمان ٹائون نالہ...
    بینک دولت پاکستان نے مالی سال 25ء کی تیسری سہ ماہی کے لیے ادائیگی کے نظام کا جائزہ جاری کر دیا ہے، جس میں نظامِ ادائیگی کے خلاصے کے ساتھ ملک میں ڈجیٹل ادائیگیوں کے منظرنامے میں قابل ذکر تبدیلیوں کو پیش کیا گیا ہے۔ ملک کی ڈجیٹل ادائیگیوں میں مالی سال 25ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران اضافے کا رجحان جاری رہا، اور ٹرانزیکشنوں کے حجم اور مالیت میں خاصا اضافہ دیکھا گیا۔ ریٹیل ادائیگی کا حجم 12 فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر 2,408 ملین ٹرانزیکشنز تک پہنچ گیا، جبکہ ٹرانزیکشنوں کی مجموعی مالیت 8 فیصد نمو کے ساتھ 164 ٹریلین پاکستانی روپے تک پہنچ گئی۔ مجموعی ریٹیل ٹرانزیکشنز میں ڈجیٹل ذرائع سے ٹرانزیکشنز کا حصہ 89...
    وزیراعظم شہباز شریف : فائل فوٹو  وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھارت کے حمایت یافتہ پراکسی فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کی، پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔وزیراعظم نے شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ معصوم شہریوں کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا۔ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں 14 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ’فتنہ الخوارج‘ دہشتگردوں کا حملہ، 13 جوان...
    مقبوضہ مغربی کنارے میں فوجیوں پر حملہ کرنے کے الزام میں 6 اسرائیلی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے حکام کے مطابق جمعہ سے ہفتہ کے دوران مغربی کنارے کے مرکزی شہر کف مرّہ کے قریب اسرائیلی شہریوں کے ایک اجتماع کو منتشر کرنے کے لیے فوجی دستے طلب کیے گئے تھے۔ حکام کے مطابق فورسز کے پہنچنے پر درجنوں اسرائیلی شہریوں نے ان پر پتھر پھینکے اور فوجیوں پر حملہ کیا، ان فوجیوں میں بٹالین کمانڈر بھی شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیلی فورسز کا رفح میں فلسطینیوں کے کیمپ پر حملہ، 21 افراد شہید بیان کے مطابق شہریوں نے فوجی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ اسرائیلی فوجیوں نے ردعمل دیتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کیا...
    ویسٹ انڈین کپتان کا غلط فیصلوں پر امپائرز کے احتساب کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان روسٹن چیز نے غلط فیصلوں پر امپائرز کے احتساب کا مطالبہ کردیا۔روسٹن چیز نے آسٹریلیا کے خلاف امپائرز کے کئی فیصلوں پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔ویسٹ انڈین کپتان روسٹن چیز کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کئی فیصلوں پر سوالیہ نشان ہیں۔ روسٹن چیز کا کہنا ہیکہ امپائر کے کئی فیصلے ایسے تھے جو ہمارے حق میں نہیں گئے، یہ بات واضح ہیکہ اس طرح کے فیصلوں سیکوئی بھی خوش نہیں ہوگا، آپ میدان میں جیت کے لیے جاتے ہیں مگر ایسے لگتا ہیکہ سب آپ کے خلاف...
    —فائل فوٹو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے کی کوشش کی گئی ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سے فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، قافلے کے آگے موجود دستے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناپاک منصوبے کو ناکام بنا دیا۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں وطن عزیز کے 13 بہادر سپوت شہید ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیے خودکش بمبار نے بارودی مواد سے بھری گاڑی قافلے سے ٹکرا دی، 2 جوان شہید، 2 شہریوں سمیت 10 زخمی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے...
    اپنے بیان میں شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ اور جنرل سیکرٹری امیر مختیار نے کہا کہ محرم الحرام کے آغاز سے ہی بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ مسلسل جاری ہے، جبکہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی پہلے سے بڑھا دیا گیا ہے اسلام ٹائمز۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ اور جنرل سیکرٹری امیر مختار میر نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر آفس کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ہے۔ کوئٹہ میں محرم الحرام  کے آغاز سے ہی بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ مسلسل جاری ہے، جبکہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی پہلے سے بڑھا دیا گیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں بلوچستان شیعہ کانفرنس کے ذمہ داران نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان روسٹن چیز نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران امپائرز کے فیصلوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جیسے کھلاڑیوں کو غلطیوں پر سزائیں دی جاتی ہیں، ویسے ہی امپائرز کو بھی جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔روسٹن چیز کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران کئی اہم فیصلے ویسٹ انڈیز کے حق میں نہیں گئے، جس سے نہ صرف ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوئی بلکہ کھلاڑیوں کے حوصلے پر بھی منفی اثر پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم میدان میں جیتنے کے لیے اترتے ہیں، مگر جب محسوس ہو کہ سب کچھ آپ کے خلاف ہے تو مایوسی بڑھتی ہے۔”ویسٹ انڈین کپتان نے امپائرز کے احتساب کا...
    امریکی ریاست کولوراڈو کی ایک عدالت نے ایک ‘جنازہ گھر’ کے مالک کو 191 لاشیں چھپا کر مرنے والوں کے لواحقین کو جعلی راکھ بھیجنے کے الزام میں 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق پروسیکیوٹرز نے ملزم کے لیے 15 سال کی سزا کی درخواست کی تھی مگر جج نے حالات اور جرم کی شدت کو دیکھتے ہوئے زیادہ سزا سنائی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معمولی فراڈ کا کیس نہیں ہے بلکہ اس میں مرنے والوں کے خاندان کے افراد کے جذبات کو بھی شدید ٹھیس پپہنچا ہے۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق 2019 سے 2023 کے دوران آخری رسومات کی خدمات فراہم کرنے والے جون ہالفورڈ اور ان کی بیوی،کری ہالفورڈ نے لاشیں دفن...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ جلد ہی ایپ کے ذریعے شہری گھر بیٹھے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کی جانب سے پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا وزیر داخلہ محسن نقوی و سیکرٹری داخلہ کے خصوصی تعاون پر شکرگزار ہے۔ مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ میں جدید سیکیورٹی فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں، ای پاسپورٹس ہولڈرز کیلئےجلد تمام ائیرپورٹس پر ای گیٹس کی سہولت میسرہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ بنوانے آنے والوں کو جدید سہولیات کے تحت بروقت ڈیل کیا جا رہا ہے، پاکستان سمیت دنیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12 ماہ میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونےکا امکان 59 فیصد سےکم ہوکر 47 فیصد رہ گیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق بلوم برگ کا کہنا ہےکہ عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سےکریڈٹ آؤٹ لک میں بہتری سے پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں کمی ہوئی ہے۔ معاشی استحکام اور اصلاحات کے باعث بھی ڈیفالٹ رسک میں کمی ہوئی ہے۔رپورٹ میں بلوم برگ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے کریڈٹ آؤٹ لک میں بہتری سے ڈیفالٹ رسک میں کمی ہوئی ہے۔  پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں کمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا مظہر ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق...
    پاکستان عالمی سطح پر ڈیفالٹ کے خطرے میں سب سے زیادہ کمی کرنے والا ملک بن گیا۔ بلومبرگ انویسٹمنٹ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں ڈیفالٹ کے خطرے میں کمی کے حوالے سے سرِ فہرست آگیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 12 مہینوں میں پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ سب سے کم ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی ڈیفالٹ کے دہانے سے واپسی معجزہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف ڈیفالٹ کے امکانات 59% سے کم ہوکر 47% ہو گئے، جو کہ 1,100 بیس پوائنٹس کی بہتری ہے۔ Breaking: Pakistan Leads the World in Sovereign Risk Improvement – Tops Global EM Rankings As per the latest data posted by Bloomberg Intelligence, Pakistan stands out globally...
    اپنے بیان میں کیسکو نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے وہ اضلاع جہاں عزاداری ہوتی ہیں، مجالس کے دوران بلاتعطل بجلی فراہم کی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے محرم الحرام کی مناسبت پر مجالس عزاء دوران شہر کے تمام امام بارگاہوں اور عزاداری کے مقامات پر بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لئے خصوصی انتظامات مکمل کر لئے۔ کوئٹہ شہر میں امام بارگاہوں سے منسلک مری آباد، سید آباد، طوغی روڈ، لیاقت بازار، ویسٹرن بائی پاس، ہزارہ ٹاؤن، کرانی، غازی اور جبل نور فیڈرز پر یکم سے 10 محرم تک شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک  11 کلو واٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔ اسی طرح بلوچستان کے دیگر اضلاع کے جن علاقوں میں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) بانی و سرپرست اعلی تحریک منہاج القران ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ملک کی معروف سیاسی،سماجی و مذہبی شخصیت،سابق مرکزی وائس چیئرمین پاکستان عوامی تحریک آغا مرتضی پویا کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی بخشش و مغفرت اور درجات بلند فرمائے۔(جاری ہے) ٹیلیفون پرڈاکٹر محمد طاہر القادری نے آغا مرتضی پویا(مرحوم) کے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ انہیں یہ صد مہ برداشت کرنے کی توفیق دے،پاکستان عوامی تحریک کیلئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ آغا مرتضی پویا(مرحوم) کی پاکستانی معاشرے میں مختلف مسالک کے درمیان...
     سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ سندھو پر حملہ نامنظور، ثالثی عدالت کے فیصلے نے بھی توثیق کر دی ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ بھارتی فیصلے کی بین الاقومی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ثالثی عدالت نے قرار دیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر کسی فریق کو یکطرفہ فیصلے کا حق نہیں ہے۔ مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا  واضح رہے کہ عالمی ثالثی عدالت (پی سی اے) نے پاکستانی مؤقف کی تائید کرتے ہوئے سندھ طاس...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی پر مستقل ثالثی عدالت کی طرف سے دئیے گئے ضمنی ایوارڈ کا خیرمقدم کیا ہے۔(جاری ہے) جاری بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیے کو تقویت ملی ہے، عدالتی فیصلے کے مطابق بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، پانی ہماری لائف لائن ہے۔وزیراعظم نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور اعوان کی کاوشوں کی تعریف بھی کی ہے۔
    —فائل فوٹو پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ کے الزام پر 10 ارکان پر 20 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر 2 لاکھ 3 ہزار 550 روپے فی کس جرمانہ کیا گیا، 7 روز میں جرمانہ ادا نہ کرنے والے ارکان کے خلاف کارروائی ہو گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 16 جون کے اجلاس کی ویڈیو میں شواہد کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا۔جرمانے کی زد میں آنے والے ارکان میں چوہدری جاوید کوثر، اسد عباس، محمد تنویر اسلم، سید رفعت محمود، محمد اسماعیل اور شہباز احمد شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے پی ٹی آئی کے 26 ارکان کیخلاف ریفرنس بھیج رہا ہوں: اسپیکر پنجاب اسمبلی اسپیکر پنجاب...
    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سینیئر رہنما حافظ حمد اللہ نے سانحہ سوات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں حکومت نہیں بلکہ یہ زندہ سیاسی لاشوں کا جنازہ ہے، اب اس حکومت کے دفنانے کا وقت آچکا ہے، مولانا فضل الرحمان اس کا سیاسی جنازہ پڑھائیں گے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سوات میں ایک خاندان کے 15 سیاح سیلاب کی نذر ہوگئے جوایک افسوسناک اور درد ناک واقعہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمت سیاحوں میں بچے، بوڑھے اور خواتین شامل تھیں، اور یہ پھنسے ہوئے افراد گھنٹوں تک مدد کے لیے پکارتے رہے۔ حافظ حمداللہ نے کہاکہ سیاحوں کی مدد کے...
    اب خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک کے شہری سال کے کسی بھی وقت عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جی سی سی ممالک کے شہری سال کے کسی بھی وقت عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں ہوا، زمینی یا سمندری، کسی بھی راستے بغیر ویزا یا فوری اجازت کے داخل ہوسکتے ہیں۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ جی سی سی ممالک کے شہری 365 دن، 24 گھنٹے میں کوئی بھی وقت منتخب کرکے عمرہ کر سکتے ہیں ۔ خلیجی تعاون کونسل جس میں بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں، کے شہریوں کیلئے سعودی عرب میں بغیر ویزا داخل ہوتے وقت صرف ان کا قومی...
    اپنے پیغام میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ کربلا نے سکھایا کہ ظلم چاہے کسی بھی شکل میں ہو، اس کے خلاف آواز بلند کرنا ایمان کا تقاضا ہے، دشمنانِ اسلام امت کو کمزور کرنے کے لیے ہمیں فرقہ واریت، لسانیت اور تعصب میں الجھانا چاہتے ہیں، مگر امام حسینؑ کا پیغام ہے کہ امت کی طاقت اُس کے اتحاد میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرام 1447ھ کا چاند ہمیں ایک بار پھر کربلا کے اُس لازوال پیغام کی یاد دلاتا ہے جو نواسۂ رسول، سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام نے ظلم و جبر، فسطائیت اور طاغوت کے...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، پانی ہماری لائف لائن ہے، بھارت سندھ طاس یکطرفہ طور پر معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، ثالثی عدالت کے فیصلے سے پاکستانی مؤقف کو تقویت ملی ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اس فیصلے سے پاکستان کے اس دیرینہ مؤقف کو تقویت ملی ہے کہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی اور قانونی کامیابی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان آبی وسائل کے تحفظ اور بہتر انتظام پر کام کر رہا ہے کیونکہ پانی ہماری معیشت اور زرعی پیداوار کے لیے لائف لائن...
    ---فائل فوٹو  پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان کی قانونی فتح ہوئی ہے عالمی عدالت نے بھارت کے اعتراضات مسترد کر دیے ہیں۔شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر انڈس واٹر پر پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں اٹھایا۔ بلاول بھٹو کی کوششوں سے پاکستان کا مؤقف عالمی برادری کے سامنے مؤثر انداز میں پہنچا۔انہوں نے مزید کہا کہ انفرادی طور پر معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی قانون میں ناقابل قبول ہے، پاکستان کے پانی کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ثالثی عدالت کے فیصلہ سے پاکستان کا مؤقف درست قرار...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی پر مستقل ثالثی عدالت کی طرف سے دیے گئے ضمنی ایوارڈ کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے پاکستانی مؤقف کو تقویت ملی ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیے کو تقویت ملی ہے، عدالتی فیصلے کے مطابق بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، پانی ہماری لائف لائن ہے، انہوں نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور اعوان کی کاوشوں کی تعریف بھی کی ہے۔واضح رہے کہ عالمی ثالثی عدالت نے پاکستانی مؤقف...
    وزیراعلی نے محرم کے دوران مثر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے علمائے کرام سے تجاویز بھی طلب کیں اور ان کی سفارشات کی روشنی میں فوری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، اور شہید بینظیر آباد میں مکمل تیاری یقینی بنائی جائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن، سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، ضیاء الحسن لنجار، ریاض شاہ شیرازی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب، سینیٹر وقار مہدی، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکریٹری داخلہ، کمشنر کراچی، پرنسپل سیکریٹری وزیر...
    بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، ثالثی عدالت کے فیصلے سے مؤقف کو تقویت ملی، وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، پانی ہماری لائف لائن ہے، بھارت سندھ طاس یکطرفہ طور پر معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، ثالثی عدالت کے فیصلے سے پاکستانی مؤقف کو تقویت ملی ہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم سندھ طاس معاملے کے حوالے سے مستقل ثالثی عدالت کے تحت ثالثی عدالت کی طرف سے دئیے گئے ضمنی ایوارڈ کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیے کو تقویت ملی ہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد کے نجی مال میں تین روزہ ٹریول ایکسپو کا افتتاح کردیا۔ اسلام اباد کے نجی مال میں تین روزہ گلوبل ٹورازم ایکسپو کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاحتی کمپنیوں اور سیاحت کے شعبے سے منسلک افراد نے شرکت کی۔ گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے تقریب کا افتتاح کیا۔(جاری ہے) سینٹورس مال کے سی ای او سردار یاسر الیاس بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ہے کہا کہ پاکستان سیاحت کے شعبہ میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے،ہمارے ملک میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد بڑھ رہی...
    —فائل فوٹو ٹھٹہ میں جھمپیر ریلوے اسٹیشن پھاٹک کے قریب مال گاڑی کی بوگی پٹری سے اتر گئی۔ریلوے ذرائع کے مطابق ٹھٹہ میں جھمپیر ریلوے اسٹیشن پھاٹک کے قریب مال گاڑی کی بوگی پٹری سے اترگئی۔ شکارپور، منڈی پھاٹک کے مقام پر جعفر ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اتر گئیشکارپور میں منڈی پھاٹک کے مقام پر جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی۔  ذرائع  کا کہنا ہے کہ مال گاڑی کی بوگی اپ اور ڈاؤن ٹریک پر گرنے سے ریلوے ٹریفک معطل ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق متاثرہ مال گاڑی کو لوپ لائن پر لگا کر ایک ٹریک کھول دیا گیا ہے جبکہ ایک ٹریک کو کلیئر کروانے کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی بحالی کےلیے کارروائی...
    لاہور: پنجاب پولیس کے کانسٹیبل نے انٹرنیشنل ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں سلور میڈل حاصل کرلیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ضلع اوکاڑہ کے کانسٹیبل عمر فاروق نے انٹرنیشنل ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں سلور میڈل جیتا، ٹورنامنٹ میں پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا، ایران، عراق، فلسطین سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ عمر فاروق نے سیمی فائنل میں انڈیا کے کھلاڑی کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔ پیٹرن پاکستان پولیس بیس بال ٹیم ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین نے فاتح کھلاڑی سے ملاقات کرکے شاندار پرفارمنس پر انکو شاباش دی اور حوصلہ افزائی کی۔ ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے...
    آئی جی پنجاب عثمان انور—فائل فوٹو آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آج  2 محرم الحرام کو صوبے بھر میں 90 عزاداری جلوس اور 3 ہزار 495 مجالس منعقد ہو رہی ہیں، صرف لاہور میں 8 عزاداری جلوس اور 386 مجالس ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر صوبے بھر میں 26 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار جبکہ لاہور میں 2 ہزار 800 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ان کا مزید...
    انسداد منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے اینٹی نارکوٹکس فورس خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبہ بھر میں  آگاہی مہم  جاری ہے۔  رپورٹ کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس خیبرپختونخوا کی جانب سے انسداد منشیات کے عالمی دن کو منایا گیا، دن کی مناسبت سے اینٹی نارکوٹکس فورس نے صوبہ بھر میں آگاہی مہم چلائی۔  خصوصی مہمات میں پشاور کے "دی حق آواز ریحیب سنٹر"، شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی ،شرنگل اپر دیر سمیت ہری پور اور پشاور کے مختلف جامعات میں آگاہی ٹاک اور واک کا اہتمام کیا گیا۔  شرکاء نے انسداد منشیات کے حوالے سے بینرز اٹھاۓ اسکی روک تھام کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کی کاوشوں کو سراہا۔  اینٹی نارکوٹکس فورس خیبرپختونخوا کی جانب سے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک...
    اجے کمار سدھوترا کا کہنا تھاکہ بی جے پی کو اس بارے میں بات چیت کرنی چاہیے، محض یقین دہانیوں سے کام نہیں چلے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری اور سابق وزیر اجے کمار سدھوترا نے علاقے کا ریاستی درجہ بحال کرنے میں لیت و لعل سے کام لینے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو کٹری تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجے کمار سدھوترا نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی ریاستی درجہ بحال کرنے کے حوالے سے دھوکہ دہی سے کام لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ پارٹی لائنوں، مذہبی عقائد، علاقائی شناختوں اور ذات پات کی تقسیم سے...
    افغان طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا ہے۔ داعش خراسان، تحریک طالبان پاکستان اور دیگر دہشت گرد گروپ افغانستان میں منظم ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے امریکی امور خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا کی ذیلی کمیٹی کے چیئرمین بل ہائزنگا نے حقائق پیش کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد جنوبی اور وسطی ایشیا میں دہشت گردی کے واقعات خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں۔ بل ہائزنگا کے مطابق افغان طالبان دوحہ معاہدے کے تحت دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں نہ دینے کے وعدے پر قائم نہیں رہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت میں داعش خراسان اور فتنہ الخوارج جیسی...
    ---فائل فوٹو  یکم تا 10 محرم الحرام  کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کے پیشِ نظر پنجاب بھر میں 26 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور میں 2800 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہیں، 14 ہزار سے زائد کمیونٹی رضاکار بھی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، نفرت آمیز مواد کی تشہیر پر پابندی عائد ہے۔ محرم الحرام، ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہفوج سول اداروں کی مدد کے لیے سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔ پنجاب پولیس کے مطابق طے شدہ روٹس اور مقامات کے سوا کسی اور جگہ جلوس اور مجالس...
    دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے ’دبئی مال‘ میں ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے تمام افراد کے کھانے کا بل ادا کر دیا۔ دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان بغیر کسی پروٹوکول کے دبئی مال کے فرانسیسی ریستوران میں داخل ہوئے۔ انہوں نے دیگر مہمانوں کو سلام کیا اور پرسکون ماحول میں اپنا کھانا کھایا اور ریستوران میں موجود تمام مہمانوں کا بل خاموشی سے ادا کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ مہمانوں کا مجموعی بل 30 ہزار اماراتی درہم یعنی 23 لاکھ پاکستانی روپے کے لگ بھگ تھا۔ جب کھانے کے بعد مہمانوں نے بل مانگا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی جیت ہے ، بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا، عالمی عدالت کے فیصلے نےمودی سرکار کوآئینہ دکھا دیا ، ثالثی عدالت کا کردار محدود کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی ۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نےسندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پرمننٹ کورٹ آف آربٹریشن کا فیصلہ خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی جیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے...
    آئی ایم ایف کے مطالبات کو پورا کرنے کیلئے حکومت نے گیس 50 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے بظاہر ایک اقدام کے طور پر گیس کی قیمت میں 50 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یکم جولائی سے تمام صارفین کے لیے گیس کے مقررہ چارجز میں اضافے کی منظوری دے دی۔ غیر گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 29 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد اضافی 72 ارب روپے جمع کرنا ہے۔ جمعہ کو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی...
    ویب ڈیسک: نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اپنی نئی کتاب "Finding My Way" کے رواں برس اکتوبر میں اجراء کا اعلان کر دیا۔ اس بات کا اعلان ملالہ یوسف زئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک جذباتی پوسٹ میں کیا۔  ملالہ نے کتاب کے حوالے سے بتایا کہ میری نئی کتاب ‘Finding My Way’ ایک بکھری ہوئی، سچائی اور بعض اوقات تکلیف دہ حد تک مزاحیہ یادداشت پر مبنی ہے۔ مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ نے مزید بتایا کہ یہ کتاب دوستی، پہلی محبت، ذہنی صحت اور خود کو تلاش کرنے کی میری اپنی کہانی ہے۔ ملالہ نے مزید کہا کہ پندرہ سال کی...
    وفاقی حکومت نے محرم الحرام میں فل پروف سیکیورٹی انتظامات کرتے ہوئے ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کردی۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کو سمری بھیج دی تھی جس کی منظوری دے دی گئی ہے اور باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کی روشنی میں محرم الحرام میں سیکیورٹی ڈیوٹیز کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کے باضابطہ احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی 1997کے تحت ہوگی۔ذرائع کے مطابق چاروں صوبائی، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان حکومتوں اور اسلام آباد انتظامیہ نے سیکیورٹی کے لیے درخواست کی تھی۔...
    کراچی: اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے طلبا نے 2025 کے اے پی اے سی سولیوشن چیلنج میں”اے آئی کے بہترین استعمال کا ایوارڈ“ اپنے نام کر لیا ہے پاکستانی طلبا کی اختراعی صلاحیتیں 2025 کے اے پی اے سی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن فورم میں اُس وقت توجہ کا مرکز بن گئیں جب انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے طلبا پر مشتمل ٹیم کو بہترین اے آئی استعمال  کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز گوگل ڈیویلپرز گروپس اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے زیر اہتمام ہونے والے اے پی اے سی سولیوشن چیلنج میں دیا گیا۔ یہ مقابلہ پورے ایشیا و بحرالکاہل اے پی اے سی کے خطے سے طالبعلموں کی قیادت میں تیار کیے گئے منصوبوں کو یکجا کرتا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی وزارت داخلہ نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پاک فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کی نازک صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ صوبوں اور علاقوں کی جانب سے سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر فوج کی تعیناتی کی باضابطہ درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جنہیں منظور کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ فوجی دستے محرم...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزارت داخلہ نے  محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے محرم الحرام میں سکیورٹی کے پیش نظر  چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کی جانب سے فوج تعیناتی کے لیے کہا گیا تھا۔ وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں بھی فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فوج سول اداروں کی مدد کے لیے سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔ پولیس نے ناکے پر گاڑی روکی تو اندر سے کئی من منشیات نکل آئیں، موقع پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں فوت شدگان اور میعاد ختم ہونے والے شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز کے خلاف 30 جون سے گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نادرا نے اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو تمام ایسے شناختی کارڈز کا مکمل ریکارڈ فراہم کر دیا ہے جن پر موبائل سمز جاری ہیں۔ ریکارڈ ملنے کے بعد پی ٹی اے نے مرحلہ وار سمز کی بندش کے پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق فوت شدگان اور میعاد ختم ہونے والے شناختی کارڈز پر موبائل سموں کے استعمال کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کرچکا تھا۔ آن لائن بینکنگ اور آن لائن کاروبار کرنے والے شہری روزانہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محرم الحرام کے دوران ملک میں امن و امان اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نفرت انگیز اور فرقہ ورانہ مواد کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔یہ ٹیم وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر ڈی جی این سی سی آئی اے وقارالدین سید کے حکم پر قائم کی گئی ہے۔ایجنسی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ 18 رکنی ٹیم NCCIA ہیڈ کوارٹرز کے افسران پر مشتمل ہے، جس کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز خان کر رہے ہیں جبکہ ٹیم کے کنوینر ڈپٹی ڈائریکٹر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے سابق مرکزی امیر،سابق سینیٹروسابق سینئر صوبائی وزیر سراج الحق نے کہا ہے کہ افغان ملت نے 1919ء میں برطانوی سامراج، 1979ء میں روسی سامراج اور 2001ء میں امریکی سامراج کی قیات میں نیٹو فورسز کو شکست دیکر ثابت کیا کہ یہ خطہ کسی کا تابع نہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بد اعتمادی کی خلیج ختم ہونی چاہیے اور دونوں ممالک کو ترقی، تجارت اور تعلیم وصحت کے شعبوں میں ایک دوسرے کے شراکت دار بننا چاہیے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز (آئی آرایس) پشاور کے زیراہتمام پاک افغان تعلقات کی نئی جہتیں کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاہے۔ سراج الحق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)منشیات کے عالمی دن کے حوالے سے پولیس، نارکوٹکس فورس اور اینٹی کرائم/نارکوٹکس آرگنائزیشن کے اشتراک سے واک کا انعقاد کیا گیامنشیات کے عالمی دن کے حوالے سے حیدرآباد پولیس، اینٹی نارکوٹکس فورس اور اینٹی کرائم اینٹی نارکوٹکس آرگنائزیشن کے مشترکہ اشتراک سے ایک واک کا انعقاد کیا گیا واک میں ڈی ایس پی کینٹ گل حسن تھیبو، ڈی ایس پی سٹی عبد الرحمن بروہی، ڈی ایس پی ہوسڑی عبد الرحیم چانڈیو، انچارج اینٹی نارکوٹکس فورس حسن کوہارو، سیاسی و سماجی رہنما عمران خان سہروردی سمیت نوجوانوں، وکلاء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی واک کا انعقاد اینٹی کرائم اینٹی نارکوٹکس آرگنائزیشن کے سینٹرل چیئرمین شاکر خان اور مرکزی نائب صدر طیب بھٹی کی قیادت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز ) یونین آف جرنلسٹ کے ضلعی صدر سید عبید شاہ جیلانی کی والدہ اس فانی دنیا سے رحلت فرماگئی مرحومہ کو آج بروز ہفتہ کو انکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائیگا جبکہ سید عبید شاہ جیلانی کی والدہ کے انتقال پر سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ جیلانی سابق صوبائی وزیر منظور وسان، سابق رکن قومی اسمبلی نواب علی وسان نے ٹیلی فون پر تعزیت کی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سنجھورو(نمائندہ جسارت )محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی۔رواداری۔امن و امان اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کے حوالے سے چیرمین میونسپل کمیٹی سنجھورو رانا انور راجپوت کی زیر صدارت اھم اجلاس تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی رواداری اور امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے چیرمین میونسپل کمیٹی سنجھورو رانا انور راجپوت کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس منعقد ھوا جس میں سید علی اصغر شاھ۔ سید نیاز علی شاھ۔ سید نوید شاھ بخاری۔ اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں چیرمین میونسپل کمیٹی سنجھورو رانا انور راجپوت نے میونسپل عملہ کو ھدایت دیتے ھوئے کہا کہ محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پر صفائی سھترائی۔پانی کی چھٹکار روشنی اور لائٹ اور دیگر ضروری انتظامات...
    المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی سنہ 1992 سے نہ صرف معذور افراد کی بحالی کے لیے سرگرم ہے بلکہ خواتین کو ہنر مند بنانے، یتیم و بے سہارا بچوں کی کفالت اور دیگر سماجی منصوبوں پر بھی مسلسل کام کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں آٹا پیسنے کے لیے پن چکیوں کا استعمال صدیوں سے جاری یہ ادارہ ایک مثالی فلاحی ماڈل کے طور پر سامنے آیا ہے جو بغیر کسی حکومتی امداد کے اپنے وسائل اور عوامی تعاون سے معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی فلاح و بہبود میں مصروف ہے۔ مزید تفصیل جانیے علیشاہ عندلیب کی اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ...
     اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کر دی، بھارت کو معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل کرنے اور ثالثی عدالت کے کردار کو محدود کرنے کا اقدام درست نہیں۔حکومتِ پاکستان  نےسندھ طاس معاہدے کے حوالے سے مستقل عدالت برائے انصاف کے تحت (Permanent Court of Justice) ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان ثالثی عدالت کے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے فیصلے میں پاکستان کے مؤقف کی تائید ، بھارت کے یکطرفہ طور پر اسے معطل کرنے اقدام کو معاہدے کی رو سے غیر قانونی قرار دینا خوش آئند سمجھتی ہے.  محرم الحرام میں ملک بھر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(پ ر) الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے زیر اہتمام ہیڈ آفس کراچی میں ”سیرت النبیؐ ” کے موضوع پر ایک تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے کراچی بھر کے کلسٹرز سے تعلق رکھنے والے ہونہار بچوں نے شرکت کی جو اس سے قبل ریجنل سطح کے مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے تھے۔ اس موقع پر منیجرالخدمت آرفن کیئر پروگرام شہزاد خلیل ودیگر ذمہ داران موجود تھے۔تقریب کی صدارت ڈائریکٹر آرفن کیئر پروگرام یوسف محی الدین نے کی جبکہ شعبہ اطفال کے انچارج فصیح الدین اللہ حسینی نے بچوں کو فنِ تقریر پر ایک جامع اور مفید لیکچر دیا۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈائریکٹر الخدمت آرفن کیئر...
    وائٹ ہاوس میں امریکی صدر نے کہا کہ اگر انٹیلی جنس رپورٹوں سے پتا چلا کہ ایران یورینیم کی افزودگی اس سطح تک کر رہا ہے جو امریکہ کے لیے تشویشناک ہے تو وہ دوبارہ بمباری پر غور کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے ایٹمی تنصیبات کے معائنے کا مطالبہ کردیا۔ ترکیہ کے سرکاری خبر رساں ادارے انادولو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) یا ’کوئی اور جس پر ہمیں بھروسہ ہو‘ ایران کی ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کرے۔   وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ...
    —فائل فوٹوز گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کا ذمے دار وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو قرار دیتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔اپنے بیان میں گورنر خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ واقعے کی  وزیرِ اعلیٰ پر براہِ راست ذمے داری ہے، ایمرجنسی میں کوئی ایکشن نہیں لیا، وزیرِ اعلیٰ کو اس نااہلی پر مستعفی ہونا چاہیے۔ ریلے میں پھنسے سیاح دریائے سوات کا مزاج نہ بھانپ سکےخطرناک مقامات پر سیلفی لینا، تصاویر اور ویڈیو بنانے کا شوق ہر سال سیاحتی موسم میں کئی قیمتی جانیں نگل لیتا ہے۔  گورنر خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ دریائے سوات کے واقعے پر دل خون کے آنسو...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری ) اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں محرم الحرام کے دوران فوج کو تعینات کردیا گیا ہے ۔فوج کی تعیناتی صوبوں کی درخواست پر عمل میں لائی گئی ہے وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحٹ فوج کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔ پاک فوج کے دستے امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے تعینات کئے گئے ہیں ۔ فوج کے دستے شہر کے مختلف مقامات پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ Post Views: 5
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:سندھ طاس معاہدے پر جاری قانونی تنازع میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ثالثی عدالت نے اپنے فیصلے میں پاکستان کے مؤقف کی مکمل تائید کرتے ہوئے واضح کہا ہے کہ بھارت کو معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے اور ثالثی عدالت کی کاروائی کو روکنے کا کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق حکومت پاکستان نے ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ نہ صرف پاکستان کے دیرینہ مؤقف کی تصدیق ہے بلکہ یہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی بھی نفی کرتا ہے۔ثالثی عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی قانونی دستاویز ہے جس میں کسی بھی فریق کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنیوا:اقوام متحدہ کے یورپی دفتر کے باہر واقع بروکن چیئر مونومنٹ کے سامنے یورپ میں مقیم سیکڑوں کشمیریوں نے بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ریاستی جبر، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور آر ایس ایس نظریات پر مبنی ہندوتوا پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق احتجاجی مظاہرے میں تقریباً 300 سے زائد کشمیریوں نے شرکت کی، جن میں خواتین، نوجوان، بزرگ اور مختلف تنظیموں کے نمائندگان شامل تھے، مظاہرین نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی، وزیرداخلہ امیت شاہ اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے اشتعال انگیز بیانات کی سخت مذمت کی اور ان کے اقدامات کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد عاشورہ کی تعطیلات کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ملک بھر میں محرم الحرام کا آغاز 27 جون سے ہو رہا ہے، جس کے مطابق نو اور دس محرم کی سرکاری تعطیلات 5 اور 6 جولائی کو ہوں گی۔تاہم اس سال سرکاری ملازمین کو عملاً صرف ایک دن کی چھٹی میسر آئے گی کیونکہ دس محرم (6 جولائی) اتوار کو ہے، جو معمول کی ہفتہ وار تعطیل ہے۔ اس حوالے سے تاحال حکومت کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اتوار کے ساتھ اضافی تعطیل دی جائے گی یا نہیں۔تعطیلات کا حتمی نوٹیفکیشن جلد محکمہ داخلہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ دہراتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ علاقے میں انسانی بحران ہولناک صورت اختیار کر گیا ہے اور دنیا دیگر علاقائی تنازعات میں فلسطینیوں کی تکالیف کو نظرانداز نہ کرے۔سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ کی 'مالیات برائے ترقی' کانفرنس میں شرکت کے لیے سپین روانگی سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ دنوں اسرائیل اور ایران کا تنازع دنیا کی توجہ کا مرکز رہا لیکن غزہ کے شہریوں کی ابتلا ہنگامی اقدامات کا تقاضا کرتی ہے۔ Tweet URL لوگ بار بار نقل مکانی پر مجبور ہو رہے ہیں اور اب 20 لاکھ...
    اقتصادی امور کے وزیر احد خان چیمہ نے معیشت کی مضبوطی کے لیے پاکستان اور ورلڈ بینک گروپ کے درمیان مضبوط تعاون کو سراہا۔وہ اپنے سرکاری دورہ امریکہ کے دوران ورلڈ بینک کی قیادت سے بات چیت کر رہے تھے۔میٹنگ کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز محترمہ اینا بجرڈے، اور ورلڈ بینک کے جنوبی ایشیا کے علاقائی نائب صدر مارٹن رائزر، احد چیمہ نے کہا کہ یہ بہتر مصروفیت نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک 2026-2035 کی ترقی پر منتج ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دس سالہ تبدیلی کی حکمت عملی ہے جسے عالمی بینک کی جانب سے 40 بلین ڈالر کے بے مثال وعدے کی حمایت حاصل ہے۔وزیر نے عالمی بینک کی تاریخی مدد کے لیے گہری تعریف کا...