2025-10-13@23:20:23 GMT
تلاش کی گنتی: 31069
«حادثے میں جاں بحق ہونے»:
(نئی خبر)
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا ہے کہ انہوں نے غزہ کا دورہ کیا ہے تاکہ جنگ کے بعد استحکام کے اقدامات پر بات کی جا سکے، تاہم انہوں نے واضح کیاکہ امریکی فوجی غزہ میں تعینات نہیں کیے جائیں گے۔ ایڈمرل بریڈ کوپر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ حال ہی میں غزہ کے دورے سے واپس آئے ہیں، جہاں انہوں نے سینٹ کام کی زیر قیادت ایک ’سول ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر‘ کے قیام پر تبادلہ خیال کیا۔ Statement from Adm. Brad Cooper, CENTCOM commander: pic.twitter.com/1TeByRzPoF — U.S. Central Command (@CENTCOM) October 11, 2025 ان کا کہنا تھا کہ یہ مرکز غزہ میں جنگ کے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا میں اپنا منتخب وزیراعلیٰ لانے یا وہاں گورنر راج نافذ کروانے کی سازش کررہی ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ گزشتہ 3 سے 4 دنوں کے دوران مسلم لیگ (ن) کے بعض رہنماؤں کی طرف سے ایک غلط بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے جس میں تحریک انصاف کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی سرپرستی کرنے والا دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے، جبکہ حقیقت کچھ اور ہے۔ یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہو چکا، منظوری تک وہ وزیراعلیٰ رہیں...
امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ کا دورہ غزہ، حماس کا غیرمسلح ہونے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس )امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا ہے کہ انہوں نے غزہ کا دورہ کیا تاکہ جنگ کے بعد استحکام سے متعلق معاملات پر بات چیت کی جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی علاقے میں کسی بھی امریکی فوجی کی تعیناتی نہیں کی جائے گی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایڈمرل بریڈ کوپر نے سنیچر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ وہ حال ہی میں غزہ کے دورے سے واپس آئے ہیں، جہاں انہوں نے ایک ایسے سول-ملٹری کوآرڈینیشن...
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ ای اسپورٹس چیمپئن ارسلان ایش نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی گیمنگ جرنی، خاندانی جدوجہد اور ٹیکن میں عالمی کامیابی کے سفر پر کھل کر بات کی۔ ارسلان، جن کا تعلق لاہور سے ہے، چھ مرتبہ EVO چیمپئن رہ چکے ہیں اور دنیا بھر میں انہیں ٹیکن کا بہترین کھلاڑی مانا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی دنوں میں گیمنگ کو کیریئر بنانے کا فیصلہ ان کے لیے آسان نہیں تھا۔ ایک لمحہ یاد کرتے ہوئے وہ جذباتی ہوگئے،کہا کہ جب میں نے اپنی والدہ سے کہا کہ میں سی اے نہیں کرنا چاہتا اور صرف ایک بار گیمنگ کے لیے بیرون ملک جانا چاہتا ہوں، تو...
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز جو الزامات عائد کیے گئے تھے اُن کی کسی بنیاد نہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ جامع حکمتِ عملی کے حق میں ہیں تاکہ آپریشن کے دوران معصوم افراد شہید نہ ہوں، اور ان کا مقصد دہشتگردوں کو زمین سے ہمیشہ کے لیے ختم کرنا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا کہ حالیہ الزامات بے بنیاد ہیں اور ایسے بیانات سے مسئلے کا حل نہیں نکلے گا۔ پشاور میں پریس کانفرنس میں خیبرپختونخوا پی ٹی آئی کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ صوبے کا مینڈیٹ فی الحال ان کی جماعت کے پاس ہے، مگر وفاقی حکومت اور بعض ادارے وزیراعلیٰ کے...
پی ٹی آئی کے بیرون ملک گئے ہوئے اراکین اسمبلی کو فوری طلب کر لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے نئے وزیر اعلی کے انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے خصوصی ٹیم کو ٹاسک دے دیا ہے اور بیرون ملک گئے ہوئے اراکین صوبائی اسمبلی کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماں کو بھی پشاور طلب کر لیا گیا ہے اور بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مرکزی اور صوبائی رہنماں کو متحد رہنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں اور صوبے میں حکومت کی تبدیلی کے لیے جنید اکبر، اسد قیصر اور...
افغانستان نے ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلادیش کو 191 رنز کا ہدف دے دیا۔ ابوظبی میں جاری میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم 45 ویں اوور میں 190 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ افغانستان کی جانب سے ابراہیم زدران 95 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اے ایم غضنفر 22، محمد نبی 22، نانگیالیا خروٹے 13، رحمان اللہ گربز 11، رحمت شاہ 9 (ریٹائرڈ ہرٹ)، صدیق اللہ اتل 8، کپتان حشمت اللہ شاہدی 4، راشد خان 1 اور عظمت اللہ عمرزئی 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ رشاد حسین اور تنظیم حسن ثاقب 2، 2 اور تنویر اسلام نے...
اسلام آباد میں موٹر سائیکل سوار اور ٹریفک آفیسرز کے درمیان تلخ کلامی کے واقعے پر چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ٹریفک اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: فیض آباد احتجاج کے باعث اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند، ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ہیلمٹ گود میں رکھے موٹر سائیکل سوار نے خود کو ایک سرکاری ایجنسی کا اہلکار ظاہر کیا، اہلکاروں سے بدتمیزی کے بعد وہ ناکہ توڑتے ہوئے ایکسپریس وے پر داخل ہوگیا، وائرلیس پیغام کے بعد جب ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سوار کو دوبارہ روکا تو وہاں تلخ کلامی ہوئی۔ موٹرسائیکل سوار اور ٹریفک آفیسرز کے درمیان تلخ کلامی۔ چیف...
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے حالیہ پرتشدد مظاہروں پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک طنزیہ ٹوئٹ کی ہے، جس میں انہوں نےمذہبی جماعت کے احتجاج کو غیر ضروری اور حالات سے لاعلمی قرار دیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں خواجہ آصف نے کہا،غزہ میں جنگ بندی ہو چکی ہے اور یہاں جی ٹی روڈ پر جلوس نکالا جا رہا ہے۔ ان کو شاید بتایا نہیں گیا کہ لڑائی ختم ہو چکی ہے۔انہوں نے مظاہرین کو مخاطب کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا’’لڑائی مک گئی اے، تسی کس گل دا احتجاج کردے پے او؟‘‘ وزیرِ دفاع نے یاد دلایا کہ جب گزشتہ دو سالوں کے دوران غزہ پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے تھے، بچوں کا قتل عام...
کراچی اور حیدرآباد میں بسوں سے سفر کرنے والوں کے لیے اچھی خبر ہے۔ سندھ حکومت نے عوام کو بہتر اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ جلد ہی دونوں شہروں میں 500 الیکٹرک بسیں سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ یہ بسیں پیپلز گرین ٹرانسپورٹ منصوبے کا حصہ ہیں، جس کا مقصد شہریوں کو جدید، کم لاگت اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ہے۔ ان کے مطابق اس منصوبے سے نہ صرف روزمرہ سفر آسان ہوگا بلکہ فضائی آلودگی میں کمی بھی آئے گی۔ یہ منصوبہ صرف بسیں چلانے تک محدود نہیں بلکہ اس میںجدید بس ڈپو، چارجنگ اسٹیشنز، خودکار کرایہ وصولی...
نائب وزیراعظم کا ایرانی وزیرخارجہ سے رابطہ، مصر میں ہونے والے سربراہی اجلاس پر مشاورت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے ٹیلی فونک رابطے میں مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی آج ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت خاص طور پر غزہ اور فلسطین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے ٹیلی فونک رابطے میں مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی آج ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت خاص طور پر غزہ اور فلسطین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مسلمان ممالک کی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال...
پنجاب حکومت کی رپورٹس کے مطابق 2017 میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاج کی وجہ سے ملکی معیشت کو 35 ارب روپے کا نقصان پہنچا تھا جبکہ حکومتی انفراسٹرکچر کو پہنچنے والا نقصان اس کے علاوہ تھا جس میں میٹرو کے اسٹیشن توڑے گئے، سڑکیں توڑی گئیں جبکہ اس کے علاوہ دیگر نقصانات بھی ہوئے۔ ہر بار یہ سیلاب بالآخیز فیض آباد پہنچ کر جڑواں شہروں کے سنگم فیض آباد میں بیٹھ کر دونوں شہروں کی زندگی کو مفلوج کر دیتا ہے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مقدور بھر روکنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن جذباتی ہجوم کے سامنے ریاستی مزاحمت ہر بار ریت کی دیوار ہی ثابت ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی...
خون کا حساب لینے کے لیے افغانستان میں داخل ہونا ہمارا حق ہے: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خون کا حساب لینے کیلئیافغانستان میں داخل ہونا ہمارا حق ہے، افغان حکومت پاکستان کے خلاف اپنی زمین استعمال نہ ہونیکی ضمانت نہیں دے سکی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے لکھا کہ ہماری مٹی کے تقدس کو پامال نہ ہونے دیں، ہم بھی آپ کی زمین پر آنچ نہیں آنے دیں گے، کابل حکومت اس سلسلہ میں اب تک کوئی ضمانت نہیں دے سکی کہ ان کی سرزمین ہمارے خلاف بھارت نواز فتنہ استعمال نہیں کرے گا۔...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہو چکا ہے، تاہم اس کی منظوری تک وہ بدستور وزیراعلیٰ کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ اپنے بیان میں گورنر نے وضاحت کی کہ علی امین کا تحریری استعفیٰ ان کے دفتر پہنچ گیا ہے اور پیر کے روز دفتر کھلنے پر اس حوالے سے باضابطہ فیصلہ کیا جائے گا۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ استعفیٰ موصول ہونے کی رسید بھی جاری کر دی گئی ہے، جبکہ یہ استعفیٰ علی امین گنڈاپور کے اپنے ہاتھ سے تحریر کردہ ہے۔ گورنر کے مطابق ان کی قانونی ٹیم استعفے کے مندرجات کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرہ...
سول اسپتال کراچی میں آکسیجن سپلائی کے جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سول اسپتال کراچی میں آکسیجن سپلائی کے جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت تمام پانچ بلڈنگز کے چالیس وارڈز میں آکسیجن کی فراہمی مرکزی طور پر کنٹرول ہوگی۔ ہر وارڈ کے باہر علیحدہ کنٹرول لاک نصب کیا گیا ہے، تاکہ ہنگامی صورتحال میں کسی ایک وارڈ کی سپلائی بند ہونے سے دیگر وارڈز متاثر نہ ہوں۔ یہ سندھ کا پہلا اسپتال ہے جہاں اس نوعیت کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ سول اسپتال کراچی میں آکسیجن سپلائی اپ گریڈیشن منصوبے کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر وقار مہدی، جاوید ناگوری اور اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بخاری...
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ندا ممتاز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں ایک سنگین واقعے کا شکار ہوئیں اور اس دوران انہوں نے موت کو انتہائی قریب سے محسوس کیا۔ ندا ممتاز حال ہی میں ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے فنی سفر، شوبز انڈسٹری اور ذاتی تجربات پر کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا کیریئر پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے شروع ہوا، جس کے بعد وہ فلموں اور ڈراموں میں بھی نظر آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب انڈسٹری بدل چکی ہے، سوشل میڈیا فالوورز کی بنیاد پر فنکاروں کو کاسٹ کیا جاتا ہے جوکہ ایک غلط رجحان ہے، اصل معیار اداکاری کی صلاحیت ہونی چاہیے۔...
برطانیہ نے نیا شاہی مُہر (Coat of Arms) والا پاسپورٹ متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر 2025 سے نئے پاسپورٹس پر بادشاہ چارلس سوئم کا شاہی مُہر شامل ہوگا۔ پاسپورٹ کے اندر صفحات میں یونیسکو کے تحت شامل چار خوبصورت قدرتی مناظر ہوں گے جو کہ 4 برطانوی ممالک کے ہی شہر ہیں۔ Ben Nevis (اسکاٹ لینڈ) The Lake District (انگلینڈ) Three Cliffs Bay (ویلز) Giant’s Causeway (شمالی آئرلینڈ) نئے پاسپورٹ میں اعلیٰ درجے کی تکنیکی حفاظتی خصوصیات ہوں گی جیسے کہ نئے ہولوگرافک اور translucent فیچرز تاکہ جعلسازی مشکل ہو جائے یا پاسپورٹ کے ساتھ چھیڑا خانی نہ کی جا سکے۔ تاہم واضح رہے کہ موجودہ پاسپورٹس جن پر ملکہ الیزبتھ دوم کا مہر...
نوجوان گلوکار اور اداکار ثمر جعفری نے بین الاقوامی سطح پر ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے عالمی میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی کی جانب سے "ریڈار پاکستان آرٹسٹ 2025 (چوتھی سہ ماہی)" کے طور پر نامزدگی حاصل کر لی ہے۔ یہ اعزاز نوجوان نسل میں ان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور ان کے گانوں کی مقبولیت کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ہے۔ اسپاٹیفائی کے مطابق ثمر جعفری کی موسیقی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں مقبول ہو رہی ہے، جن میں بنگلادیش، امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ یہ اعزاز ان کے میوزک کیریئر میں ایک اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔ View...
پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ ہم طالبان سے بات چیت کے حامی ہیں، بات چیت کے ذریعے ہی حل نکل سکتا ہے، یہ کوئی پنجاب نہیں، یہاں عوام کی بات سے ہی معاملات بڑھیں گے۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی پر پارٹی نے اعتماد کیا، پارٹی اسے کامیاب بنائے گی، سابقہ فاٹا سے چیف منسٹر کو لانے کا مقصد قبائلی عوام کی محرومیوں کو دور کرنا ہے، سی ایم کے انتخاب کے لئے روڑے اٹکائے جا رہے ہیں، ایسے اقدامات سے فاٹا کی عوام کو غلط میسج جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوفی محمد کی تحریک میں کس کا ہاتھ ہے، سب کو پتا ہے، نصیر اللہ بابر نے خود...

پولیس کا گھیراؤ اور ہتھیاروں کی موجودگی، کیا یہ پُر امن احتجاج ہے، معروف صحافی کا ٹی ایل پی کے مارچ پر تبصرہ
پاکستان کے معروف اینکر، صحافی اور تجزیہ کار وجاہت کاظمی نے تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی کی ایک ویڈیو اور مبینہ اسلحہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جماعت پر شدید تنقید کی ہے اور ریاست سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ Saad Rizvi from container is instructing TLP workers to besiege the police officials and surround them from all sides and to not let them go. This is sheer terrorist against the state and taking law in the hands. The state must crackdown ruthlessly against these morons. pic.twitter.com/vdRn7oUZx1 — Wajahat Kazmi (@KazmiWajahat) October 11, 2025 وجاہت کاظمی کے مطابق سعد رضوی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ پولیس...
پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شہدا کے ساتھ کھڑے ہیں اور دہشت گردوں کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جڑیں بہت گہری ہیں، صرف عسکری طاقت سے اس کا خاتمہ ممکن نہیں، جنگ و جدل کا یہ سلسلہ کب ختم ہوگا؟ افغانستان کے ساتھ تعلقات کو موجودہ حکومت نے اس نہج پر پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل کی پریس کانفرنس کا لفظ بہ لفظ جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے، تاہم قوم پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ نے الیکشن لوٹا، اب رک جائیں۔ پی...
ناروے کے نوبیل انسٹیٹیوٹ نے اعلان کیا ہے کہ مشکوک سٹہ بازی کے شواہد سامنے آنے کے بعد وہ یہ تحقیقات کرے گا کہ کیا جمعے کو وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا ماچادو کو دیا گیا ’نوبیل امن انعام‘ اعلان سے پہلے لیک (افشا) ہوا تھا؟۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق پولی مارکیٹ نامی ایک پیشگوئی کرنے والے سٹہ پلیٹ فارم پر ماچادو کے جیتنے کے امکانات جمعرات کی رات سے جمعے کی صبح کے درمیان 3.75 فیصد سے اچانک بڑھا کر تقریباً 73 فیصد تک پہنچا دیے تھے۔ تاہم کسی ماہر نے نہ ہی کسی میڈیا ادارے نے ماچادو کو انعام کے ممکنہ امیدواروں میں شمار کیا تھا، جب کہ...
پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شہدا کے ساتھ کھڑے ہیں اور دہشت گردوں کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جڑیں بہت گہری ہیں، صرف عسکری طاقت سے اس کا خاتمہ ممکن نہیں، جنگ و جدل کا یہ سلسلہ کب ختم ہوگا؟ افغانستان کے ساتھ تعلقات کو موجودہ حکومت نے اس نہج پر پہنچایا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: عمران خان کو امن و امان سے نہیں دہشتگردوں کو پناہ دینے سے غرض ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ انہوں نے کہا کہ کل کی پریس کانفرنس کا لفظ بہ لفظ جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے، تاہم...
راولپنڈی: علیمہ خان کے عدالت میں پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے جب کہ ان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان عدالت میں پیش ہو گئیں، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ دورانِ سماعت صادق آباد احتجاج کیس میں علیمہ خان پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔ انہوں نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ میرے وکیل موجود نہیں ہیں، لہٰذا کارروائی مؤخر کی جائے ۔ بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے وکیل...
پی ٹی آئی کےرہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کل کی پریس کانفرنس کا لفظ بہ لفظ جواب نہیں دے سکتے، ہم آپ سے مقابلہ نہیں کرنا چاہتے، ہمارے لیے جو الفاظ استعمال کیے گئے اس سے نقصانات ہوں گے۔ پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ہم ہر اس طاقت کے خلاف ہیں جو پاکستان کے خلاف ہے، صرف عسکری طاقت سے دہشتگردی ختم نہیں ہو سکتی، بانی پی آئی بھی یہی کہہ رہے ہیں، بلوچستان ، کے پی لہو لہان ہے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ دہشتگردی کا الزام کسی ایک جماعت کو نہیں دیا جاسکتا، ہم تیراہ کے شہدا کیساتھ ہیں، پی ٹی آئی دور میں سب سے کم دہشتگری ہوئی اشرف...
سابق بھارتی کرکٹر منوج تیواری نے کہا ہے کہ نئے ہیڈ کوچ گوتم گھمبیر ویرات کوہلی، روہت شرما اور دیگر سینئر کھلاڑیوں کو ریٹائر ہونے پر مجبور کر رہے ہیں۔ منوج تیواری نے ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کی انتظامیہ کے حالیہ فیصلوں میں سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ برا سلوک کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ کیوں چھوڑی ہوگی؟ اس نے انگلینڈ کی سیریز کے لیے پہلے ہی سے تیاری شروع کر دی تھی لیکن ماحول نے اسے یہ احساس دلوایا کہ ٹیم میں اس کی اب کوئی ضرورت نہیں ہے۔ سابق بھارتی کرکٹر نے مزید کہا کہ جب ایک کھلاڑی کو لگتا ہے کہ اس کی...
نجی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہونے کی وجہ سے پروازوں میں 20 گھنٹے تک تاخیر ہوگئی۔ انتظامی مسائل کی وجہ سے نجی ایئر لائن کی ملک بھر کی 6 پروازیں منسوخ اور 69 تاخیر کا شکار ہیں۔ نجی ایئر لائن کی کراچی سے گوادر، ملتان، اسکردو کی 5 جبکہ اسلام آباد سے دبئی کی 1 پرواز منسوخ کردی گئی ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق نجی ایئر لائن کی اسلام آباد کی 28 پروازوں میں 1 سے 20 گھنٹے تک تاخیر ہوئی ہے۔ اسلام آباد سے ریاض کی نجی ایئر لائن کی پرواز 20 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی ہے۔ کوئٹہ سے اسلام آباد کی قومی ایئر لائن کی 2 پروازوں میں 7 گھنٹے کی تاخیر ہوئی...
سینیٹر پرویز رشید نے سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ بننے سے روکنے کے لیے سیاسی جماعتوں سے کوشش کرنے کی اپیل کر دی۔ پرویز رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کی کارروائی کے لیے سیاسی حمایت کی ضرورت ہوتی ہے، سیاسی حمایت صوبائی حکومت سے ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اگر دہشت گردوں کی سہولت کار ہو تو کارروائی کے مقدس فریضے کو سرانجام نہیں دیا جا سکتا۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہدا کی ماؤں، بیٹیوں اور بہنوں کو کیا جواب دیں گے کہ ہم نے دہشت گردی کے سہولت کاروں کو وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نامزد...
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ اس بار نسبتاً بہتر تیاری ہے، حالیہ سیریز ہمارے لیے ایک اچھا موقع ہے کہ اپنی کارکردگی بہتر بنائے۔ لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساجد خان ہمارے اہم کھلاڑی ہیں، انہیں وائرل فلو ہوا تھا اب واپس آگئے ہیں، ہم اپنی میڈیکل ٹیم سے بات کریں گے، ہم وقت لے کر ان کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز کی نشریاتی تفصیلات جاری شان مسعود نے اپنی کارکردگی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ایسا پِچ بنائے جس میں...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل نہ ہوا اور مطالبات پورے نہ ہوئے تو دوبارہ جنگ شروع کردیں گے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ چاہے امن ڈیل موجود رہے یا نہ رہے، غزہ میں حماس کو غیر مسلح ضرور کریں گے۔ غزہ جنگ کے خاتمے کے بعد پہلی دفعہ اسرائیلی وزیراعظم نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کو ہر حال میں غیر مسلح کیا جائے گا اور غزہ کو ڈی ملٹرائیز علاقہ بنادیا جائے گا۔ دوسری جانب مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ وہ ہتھیار رکھنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ و رائٹر جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ سعود سے شادی کے بعد پتہ چلا کہ ایک عورت کی زندگی میں کسی مرد کا ہونا اُسے کتنا مضبوط بناتا ہے اور اسے تحفظ دیتا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر اور نجی زندگی سمیت مختلف امور پر بات چیت کی۔ انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جویریہ نے بتایا کہ سعود سے میری ارینج میریج تھی، جس وقت ان کا رشتہ آیا تھا اس وقت مجھے انڈسٹری چھوڑے ہوئے 4 سال ہو چکے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی...
بھارتی دارالحکومت دہلی میں جمے کو افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کی پریس کانفرنس میں خاتون صحافیوں کو شامل نہ کیے جانے پر بھارتی حکام وضاحتیں دینے پر مجبور ہوگئی ہے، وہیں اپوزیشن کی جانب سے مودی حکومت پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔ اس واقعے پر خاص طور پر اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سرکاری ذرائع نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ، ”گزشتہ روز دہلی میں افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کی پریس کانفرنس میں وزارت خارجہ کا کوئی کردار نہیں تھا۔“ افغان وزیرِ خارجہ کی پریس کانفرنس میں کوئی خاتون صحافی موجود نہ تھی، جس پر...
لاہور(ویب ڈیسک)لاہور کے ایکسپو سینٹر میں فضائی آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے کانفرنس شروع ہوگئی، قومی ترانہ بجایا گیا، جس کے بعد تلاوت کلام پاک سے کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔ فضائی آلودگی انسانی مسئلہ، اسے درست کرنا ہماری ذمہ داری ہے، مصدق ملک وفاقی وزیرِ برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب سے خطاب کر رہے ہیں، انہوں نے معذرت کی کہ وہ کچھ خاص حالات کی وجہ سے لاہور نہیں پہنچ سکے۔ وزیرِ موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے فضائی آلودگی کو ایک انسانی ساختہ مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ اسے درست کرنا ہماری اپنی ذمہ داری ہے، انہوں نے نشاندہی کی کہ ماضی میں موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی مسائل کو زیادہ...
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے 4 دن قبل استعفیٰ دے کر سبکدوش ہونے والے وزیراعظم سباستیان لیکورنیو کو دوبارہ اسی عہدے پر مقرر کر دیا۔ میکرون کے اس فیصلے نے نہ صرف اپوزیشن بلکہ حکومتی اتحادیوں کو بھی حیران کر دیا ہے جو ایک نئے چہرے کی آمد کے منتظر تھے تاکہ بجٹ بحران اور سیاسی جمود کا خاتمہ ہو سکے۔ یہ بھی پڑھیے: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے نئی کابینہ تشکیل دیدی، سیاسی بحران برقرار ایلیزے پیلس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جمہوریہ کے صدر نے مسٹر سباستیان لیکورنیو کو وزیراعظم نامزد کیا ہے اور انہیں نئی حکومت تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔ فرانس میں گزشتہ برس سے سیاسی بحران جاری ہے جب میکرون...
پشاور (نیوز ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سکول پر خوارج نے حملہ کر دیا، پولیس جوانوں نے مقابلہ کرتے ہوئے 6 خارجی دہشت گرد جہنم واصل کر دیے، فائرنگ کے تبادلہ میں 7 جوان شہید ہوئے۔ سنٹرل پولیس آفس کے مطابق فتنہ الخوارج نے رتہ کلاچی میں پولیس ٹریننگ سکول پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، خوارج نے بارود سے بھرا ٹرک سکول کے گیٹ سے ٹکرایا، دھماکہ کے بعد مختلف یونیفارمز میں ملبوس دہشت گرد سکول کے اندر داخل ہوگئے۔ حکام کے مطابق پولیس اہلکاروں نے اس موقع پر ڈٹ کر مقابلہ کیا، پولیس اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، خوارج مسلسل دستی بم پھینکتے رہے، ڈی پی او صاحبزادہ سجاد احمد...
جنگ بندی: فلسطینیوں نے بچا کھچا سامان اٹھا کر تباہ حال گھروں کا رخ کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز غزہ جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہونے کے بعد فلسطینیوں نے بچا کھچا سامان اٹھا کر اپنے تباہ حال گھروں کا رخ کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہونے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی شہری اپنے تباہ حال گھروں کو لوٹنے لگے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے معاہدے کے تحت نئی حدود پر پوزیشنز سنبھالنی شروع کردی ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ کے لیے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کا بیانامریکا کے مشرقِ وسطیٰ کے لیے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے انخلا...
خون کا حساب لینے کے لیے افغانستان میں داخل ہونا ہمارا حق ہے: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خون کا حساب لینے کیلئےافغانستان میں داخل ہونا ہمارا حق ہے، افغان حکومت پاکستان کے خلاف اپنی زمین استعمال نہ ہونےکی ضمانت نہیں دے سکی۔ اگر افغان سر زمین سے فتنہ خوارج پاک سرزمین میں آکر خون بہاۓ اور پاکستان کو اس خون کا حساب لینے کے لئے اگر افغان سرزمین میں داخل ھونا پڑے تو وہ ھمارا حق ھے۔ کابل اس سلسلہ میں ابتک کو ئ ضمانت نہیں دے سکا کہ انکی سرزمین ھمارے خلاف بھات نواز فتنہ استعمال نہیں کرے گا۔...
پشاور: علی امین گنڈاپور آج دوبارہ اپنا استعفا گورنر کو بھیجیں گے، تاہم اس بار انہوں نے ہاتھ سے استعفا لکھا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے والے علی امین گنڈاپور نے ایک مرتبہ پھر اپنا استعفا تحریر کر دیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہاتھ سے لکھنے کا مقصد ممکنہ قانونی پیچیدگیوں سے بچنا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا نیا تحریری استعفا آج باضابطہ طور پر گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کیا جائے گا۔ پارٹی کے قریبی حلقوں کے مطابق علی امین گنڈا پور اپنے فیصلے پر قائم ہیں اور انہوں نے موجودہ سیاسی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے، جو کافی عرصے سے نوبل انعام برائے امن پر نظریں جمائے بیٹھے تھے، ایوارڈ وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو کو ملنے کے بعد پہلا ردعمل دے دیا ہے۔ رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماریا کورینا ماچادو نے انہیں فون کر کے نوبل انعام ان کے نام وقف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ماریا کورینا ماچادو نے نوبیل امن انعام ٹرمپ کے نام منسوب کردیا ٹرمپ نے کہا کہ نوبل انعام جیتنے والی خاتون نے آج مجھے فون کیا اور کہا کہ میں یہ انعام آپ کے اعزاز میں قبول کر رہی ہوں کیونکہ آپ ہی اس کے اصل حقدار ہیں۔ امریکی صدر نے مزاح میں کہا...
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ صارفین کے مطابق انٹرنیٹ سروسز گزشتہ چند ہفتوں سے غیر مستحکم ہیں جبکہ کچھ علاقوں میں کنیکٹیویٹی مکمل طور پر متاثر ہو جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ سروس کو درپیش مسائل کیا 5 جی اسپیکٹرم سے حل ہو جائیں گے؟ تاہم پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ انہیں ملک میں کسی بڑے پیمانے پر خرابی کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی اور سروسز معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان سافٹ وئیر ہاوسز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین زوہیب خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 4 جی...
گزشتہ مضمون میں جائزہ لیا گیا کہ اسرائیل علاقے کے آخری فوجی چیلنج یعنی ترکی کو کس طرح گھیرنے کے لیے اپنے اور ترکی کے بیچ واحد ریاست شام کو لسانی و علاقائی بنیادوں پر کمزور کرنے یا توڑنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔جب کہ ترکی شام کی بفر ریاست کو ایک مستحکم مرکزی حکومت کے تحت دیکھنا چاہتا ہے۔ اپنے اپنے علاقائی اہداف حاصل کرنے کے لیے اسرائیل اور ترکی شام میں اسٹرٹیجک حلقہِ اثر بڑھانا چاہتے ہیں۔بلکہ اسرائیل نے تو مقبوضہ گولان سے متصل شامی علاقے میں نئے اڈے بھی قائم کر لیے ہیں اور اس کی کوشش ہے کہ ترکی کو شام میں پاؤں جمانے کے لیے ایسی کوئی عسکری سہولت نہ مل سکے۔چنانچہ دمشق...
کراچی: جامشورو پولیس نے کارروائی میں کراچی سے ڈبل کیبن گاڑی چھیننے اور ایک نوجوان کو قتل کرنے والے 4 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا۔ کراچی پولیس کے مطابق سپرہائی وے میں پولیس اور کار لفٹرز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزمان نے ڈبل کیبن گاڑی میں موجود مغوی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور لاش گاڑی سے باہر پھینک کر فرار ہوگئے جبکہ ملزمان حادثے کا شکار اپنی ایک کار بھی چھوڑ کر فرار ہوگئے جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول نوجوان اسکیم 33 کا رہائشی تھا جن کے قتل پر اہل خانہ اور علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا اور انہوں نے سپرہائی وے پر احتجاج بھی...
ہیکرز نے میسجنگ ایپ ڈسکورڈ کو ہیک کر کے صارفین کی آئی ڈیز، تصاویر اور کانٹیکٹ تفصیلات جیسی خفیہ معلومات حاصل کرلیں۔ کمپنی کی جانب سے گزشتہ برس اعلان کیا گیا کہ اس کے کسٹمر سپورٹ میں شامل تھرڈ-پارٹی وینڈرز میں سے ایک کی سیکیورٹی میں در اندازی ہوئی ہے۔ ڈسکورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ہیکرز نے بھتے کے لیے ایک وینڈر (جس کا کمپنی نے نام نہیں بتایا) کی سیکیورٹی میں در اندازی کی۔ کمپنی نے بتایا کہ ایپ کے تقریباً 70 ہزار صارفین ہیں، جن کی گورنمنٹ-آئی ڈی سامنے آگئی ہیں۔ جس کی تحقیقات کے لیے کمپیوٹر فارینزک کمپنی کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سے رابطہ کر لیا...
بھارت کی کناڈا فلم اندسٹری کی بلاک بسٹر فلم "کانتارا: چیپٹر 1" نے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں دھوم مچادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانتارا نے صرف 500 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے سینما انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا۔ رِشَب شیٹی کی تحریر و ہدایت میں بننے والی یہ فلم نہ صرف بھارت میں بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی شاندار کامیابی سمیٹ رہی ہے۔ فلم میں رشب شیٹی کے علاوہ رِکمنی واسنتھ، گلشن دیویاہ اور جیارام نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔ یہ فلم 2022 کی سپر ہٹ فلم "کانتارا" کا پری سیکوئل ہے، جس نے کہانی کے پس منظر کو ایک نئے انداز میں پیش کیا ہے۔ باولی وڈ کے معروف اور تجربہ کار فلم ساز رام...
امریکا میں وفاقی نگران ادارے نے ٹیسلا کی سیلف ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کے خلاف نئی تحقیقات شروع کردی ہیں، جن میں درجنوں واقعات ایسے سامنے آئے جن میں گاڑیوں نے سرخ بتی توڑی، مخالف سمت میں سفر کیا یا حادثات کا باعث بنیں۔ امریکی نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے مطابق 58 واقعات ایسے رپورٹ ہوئے جن میں ٹیسلا کی گاڑیاں فل سیلف ڈرائیونگ موڈ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتی پائی گئیں، جن سے ایک درجن سے زائد حادثات اور آتشزدگیاں ہوئیں، جبکہ تقریباً 20 افراد زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹیسلا ٹرک کی خامی نے نوجوان لڑکی کی جان لے لی، کمپنی کیخلاف مقدمہ درج یہ نئی تحقیقات ان متعدد کیسز میں اضافہ ہیں جن سے ایلون...
شمالی چین کے ایک نرسنگ ہوم نے سوشل میڈیا پر اس وقت ہنگامہ برپا کر دیا جب اس نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک خاتون رکن بزرگ افراد کو مبینہ طور پر دوا کھلانے کے لیے ان کے سامنے ڈانس کرتی نظر آئی، یہ واقعہ ہینان صوبے کے شہر انیانگ میں پیش آیا، ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ ویڈیو 24 ستمبر کو ادارے کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی، ویڈیو میں خاتون کو مختصر یونیفارم نما لباس اور لمبے موزے پہنے بزرگ شخص کے سامنے ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹو کیوں بنوا رہے ہیں؟ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا ’ہماری ڈائریکٹر بزرگوں کو دوا کھلانے کے...
کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے ماتحت ادارے کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کراچی کے میرین انفورسمنٹ یونٹ نے انسداد اسمگلنگ کی بڑی کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں لیٹر ایرانی ڈیزل پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے اور تین لکڑی کی لانچیں قبضے میں لے لی۔ ایف بی آر کے مطابق میرین انفورسمنٹ یونٹ کی یہ کارروائی 9 اور 10 اکتوبر 2025 کی درمیانی شب خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کے مطابق ایرانی ڈیزل کی بڑی کھیپ سمندری راستے سے پاکستان لائی جا رہی تھی۔ ایف بی آر نے بتایا کہ پریوینٹیو افسران ایاز علی اور سلیم یوسف پر مشتمل کسٹمز کی میرین انفورسمنٹ ٹیم نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے گہرے سمندر میں...
کراچی: سپرہائی وے دنبہ گوٹھ سے خاتون کی لاش ملی جسے ملزمان نے سر پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے کے علاقے سپر ہائی وے دنبہ گوٹھ ندی والے پل کے قریب سے 40 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے، اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی اور لاش کوعباسی شہید اسپتال منتقل کیا، پولیس نے کرائم سین سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز جتوئی نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کے پاس سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوسکی جس کی مدد سے اس کی شناخت ممکن ہوسکے، پولیس کو جائے وقوع سے ایک نائن ایم ایم پستول کا خول ملا ہے جسے قبضے...
افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے افغانستان میں ہوئے دھماکوں کو پاکستان کی غلطی قرار دے دیا ۔ اپنے دورہ بھارت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر خان متقی نے کہا کہ ان دھماکوں سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ادھر افغان حکومت نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ڈیورنڈ لائن کے قریب بم باری کی مذمت کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں ایک بیان میں افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پاکستان سے واہگہ بارڈر کھولنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے افغانستان اور بھارت کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں آسانی پیدا ہوگی۔ امیر خان متقی نے کہا کہ “ہم پاکستان اور بھارت دونوں سے درخواست...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدرشی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی ملاقات ملتوی کردی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی کوئی وجہ نہیں ۔انہوں نے چینی مصنوعات پر بڑے پیمانے پر اضافی ٹیرف لگانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ چینی درآمدات پر بڑے پیمانے پر اضافی ٹیرف لگانے پر غور کر رہے ہیں۔ دوسری جانب چین نے امریکی جہازوں پر اضافی بندرگاہ فیس عائد کر دی ، چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ امریکی جہازوں پر اضافی فیس جوابی اقدام ہے۔ امریکا کی جانب سے چینی جہازوں پر عائد فیسیں چینی کمپنیوں کے مفادات کو نقصان پہنچاتی ہیں،چین امریکا کی جانب سے چینی...
وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماشادو نے نوبیل امن انعام 2025 ملنے کے بعد بڑا بیان دیدیا جس پر امریکا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کی جمہوری جدوجہد کی علامت بننے والی ماریا کورینا نے نوبیل امن انعام ملنے پر اپنے پہلے بیان سے دنیا کو چونکا دیا۔ اپنے بیان میں ماریا کورینا نے کہا کہ یہ انعام میں اپنے ملک کے بہادر عوام اور اُن دوستوں کے نام کرتی ہوں جنہوں نے ہماری آزادی کے خواب کو سہارا دیا جن میں صدر ٹرمپ بھی شامل ہیں۔ ماریا کورینا نے مزید کہا کہ وینزویلا کے عوام برسوں سے ظلم اور آمرانہ قوتوں کے خلاف برسرِپیکار ہیں، اور اس جدوجہد میں بین الاقوامی آوازوں...
راولپنڈی: تحصیل کہوٹہ کے علاقے نوگراں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مسلح ملزمان کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے اور اطلاع ملتے ہی تھانہ کہوٹہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے گئے ہیں اور مقتولین کی شناخت نصیر ، بشارت اور شہزاد اکبر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ شہزاد علی اور غضنفر خان زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اور مقتول آپس میں رشتہ دار...
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کابل انتظامیہ سے ہمارے ہونے والے تمام رابطوں میں سرفہرست ہے، امریکا میں اس وقت آصف مرچنٹ اور محمد پہلوان سمیت 8 پاکستانی قیدی مختلف جرائم میں زیر حراست ہیں۔ صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز اپنے شہریوں کے تحفظ میں اپنی سرحدوں کے اندر دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرتی رہتی ہیں، افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کابل انتظامیہ سے ہمارے ہونے والے تمام رابطوں میں ایجنڈا پر سرفہرست ہے، اپنی ریاست اور شہریوں کا تحفظ پاکستان کی اولین ذمہ داری ہے۔ شفقت علی...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news استعفی سہیل آفریدی علی امین گنڈاپور عمران خان مراد سعید نصرت جاوید
کراچی: سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز کا کہنا ہےکہ پی آئی اے کے طیاروں کی مرمت میں سنگین نوعیت کی کوتاہیوں اور غیرتیکنیکی فیصلوں کی وجہ سے قومی ائیرلائن کے جہازوں کو کباڑخانہ بنا دیا ہے اور 34 جہازوں کا بیٹرا 12تک محدود ہوگیا ہے۔ سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز پاکستان (سیپ) کے اہم عہدیدار کراچی میں ہونےوالی ایک تقریب کے دوران قومی ائیرلائن انتظامیہ کےفیصلوں پر پھٹ پڑے۔ سیپ کے سیکریٹری جنرل اویس جدون نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران جہازوں کی کم ہوتی تعداد کے ذمہ دارانجینئرز نہیں بلکہ براہ راست انتظامیہ ہے، مسافروں کے جان و مال کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ لینڈنگ گئیرتبدیل نہ ہونےکی وجہ...
اقوام متحدہ: پاکستان نے اقوام متحدہ کی کمیٹی میں اس بات کا اعادہ کیا کہ ایک منصفانہ اور پرامن عالمی نظام کا انحصار بین الاقوامی قانون کے مستقل اور عالمگیر اطلاق پر ہے تاہم خبردار کیا کہ جموں و کشمیر یا فلسطین کا معاملہ ہو استثنیٰ اور قانونی اصولوں پر چناؤ کی بنیاد پر عمل درآمد سے قانون کی حکمرانی کمزور پڑ رہی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کی ششم کمیٹی کےایجنڈا آئٹم 84 “قومی اور بین الاقوامی سطح پر قانون کی حکمرانی” پر بحث سے خطاب کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ قانون کی حکمرانی “انسانی تہذیب کی اساس اور سماجی و اقتصادی ترقی و خوش...
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین حل ہوگیا اور وہ سب خوش اور مطمئن ہیں تو ان کے نام پر ٹی ایل پی یہاں احتجاج کیوں کررہی ہے؟ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور ریاست کی پالیسی ہے کہ جتھوں کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہونا، پاکستانی حکومت اس بات پر کلیئر ہے کہ احتجاج کرنا جمہوری حق ہے مگر یہ حق آئین میں شرائط کے ساتھ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کا احتجاج اور جھتہ ریکارڈ پر ہے کہ قومی املاک اور سیکیورٹی فورسسز کے لوگ شہید ہوئے، جھتوں کی سیاست اور مطالبات منوانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، پوری دنیا میں...
پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئےکہا ہے کہ یہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کا ایک تاریخی موقع ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نےاسلام آباد میں پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم بات چیت اور مذاکرات کے پورے عمل میں صدر ٹرمپ کی قیادت کو سراہتے ہیں، جو عالمی امن کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے قطر، مصر اور ترکیہ کے رہنماؤں کے اس معاہدے پر بات چیت کے لیے ان کی انتھک کوششوں کے کردار کو بھی سراہا ہے۔ ترجمان نے فلسطینی عوام کی...
افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی بھارت کے دورے پر دارالحکومت نئی دہلی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بھارتی وزیر خارجہ نے افغان وزیر خارجہ کو ایمبولینسز کا تحفہ دیا۔ انہوں نے ایمبولینسز کا دورہ بھی کروایا اور 20 میں سے 5 ان کے حوالے کیں۔
ماریا کورینا ماچاڈو کو امن انعام دیئے جانے کے حوالے سے وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر دنیا بھر میں امن معاہدوں پر دستخط کرنے، جنگوں کے خاتمے اور جانیں بچانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے امن کا نوبل انعام حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد وائٹ ہاؤس کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ نوبل کمیٹی قیام امن کی کوششوں کو مدنظر رکھنے کی بجائے سیاسی برتاؤ پر اتر آئی ہے، کمیٹی سیاست کو امن سے زیادہ اہم سمجھتی ہے۔ رشیا ٹوڈے کے مطابق ٹرمپ نے مختلف پلیٹ فارمز پر یہ ظاہر کرنے کے باوجود کہ وہ امن انعام حاصل کرنے کی کتنی توقع رکھتے ہیں اور بار بار دنیا میں...
سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز کا کہنا ہےکہ پی آئی اے کے طیاروں کی مرمت میں سنگین نوعیت کی کوتاہیوں اور غیرتیکنیکی فیصلوں کی وجہ سے قومی ائیرلائن کے جہازوں کو کباڑخانہ بنا دیا ہے اور 34 جہازوں کا بیٹرا 12تک محدود ہوگیا ہے۔ سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز پاکستان (سیپ) کے اہم عہدیدار کراچی میں ہونےوالی ایک تقریب کے دوران قومی ائیرلائن انتظامیہ کےفیصلوں پر پھٹ پڑے۔ سیپ کے سیکریٹری جنرل اویس جدون نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران جہازوں کی کم ہوتی تعداد کے ذمہ دارانجینئرز نہیں بلکہ براہ راست انتظامیہ ہے، مسافروں کے جان و مال کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ لینڈنگ گئیرتبدیل نہ ہونےکی وجہ سے پی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:تحرِیک لبِیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیر سعد حسین رضوی نے لاہور کی جامع مسجد رحمة العالمین میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت لاہور سے امریکی سفارتخانے تک لانگ مارچ کرے گی۔سعد رضوی نے کہا کہ اس مارچ میں وہ خود سب سے آگے چلیں گے، اس کے بعد ان کی شوریٰ اور پھر کارکنان پیش قدمی کریں گے۔ انھوں نے کہا گرفتاری، گولی اور شیل کوئی مسئلہ نہیں ہیں، شہادت ہمارا مقدر ہے۔ بی بی سی کے مطابق ٹی ایل پی کے سربراہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ کے لیے سفارتخانے مقدس ہیں تو ہمارے لیے بیت المقدس افضل ہے۔ اپنے مال، اپنے خون اور اپنی...
کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات اور انسداد دہشت گردی آپریشنز کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 20 نامعلوم افراد کی لاشیں سول اسپتال کے مردہ خانے میں کئی دنوں تک پڑی رہنے کے بعد لاوارث قرار دیتے ہوئے امانتاً دفنا دی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلاحی تنظیم چھیپا فاؤنڈیشن نے ان لاشوں کو شرعی احکامات کے مطابق کوئٹہ شہر سے باہر ایک قبرستان میں امانتاً دفن کر دیا ہے اور قبروں پر ان افراد کے نام درج نہ ہونے کی وجہ سے صرف نمبر لکھے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ لاشیں ان مبینہ دہشت گردوں کی ہیں جو مختلف دہشت گردی کے واقعات میں سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی...
کراچی: سوسائٹی آف ائیر کرافٹ انجینئرز کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے طیاروں کی مرمت میں سنگین نوعیت کی کوتاہیوں اور غیر تکنیکی فیصلوں نے قومی ائیرلائن کے جہازوں کو کباڑخانہ بنادیا، 34 جہازوں کا بیٹرہ 12 تک محدود ہوگیا۔ سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز پاکستان کے اہم عہدے دار کراچی میں ہوئی تقریب کے دوران قومی ائیرلائن انتظامیہ کے فیصلوں پر پھٹ پڑے، سیپ کے سیکریٹری جنرل اویس جدون کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی برس کے دوران جہازوں کی کم ہوتی تعداد کے ذمہ دار انجینئرز نہیں بلکہ براہ راست انتظامیہ ہے، مسافروں کے جان و مال کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ لینڈنگ گئیر تبدیل نہ ہونے کی...
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری—فائل فوٹو وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ غزہ امن معاہدے پر خوشیاں منائی جا رہی ہیں، فلسطینیوں نے سجدۂ شکر ادا کیا ہے، سب سے بڑے فریق غزہ کے لوگ ہیں، وہ خوش ہیں، غزہ اور فلسطین کے مسئلے کے حل کے بعد اس احتجاج کی وجہ کیا ہے، غزہ کے لوگوں کے نام پر یہاں احتجاج کیوں ہو رہا ہے؟اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کسی جتھے کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہو گی، پُرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن کسی کو انتشار کی اجازت نہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ ماضی گواہ ہے کہ ٹی ایل پی نے جتھے کی صورت میں...

سابق ڈی جی آئی ایس آئی (فیض حمید) کا کورٹ مارشل ہورہا ہے، آپ تعلق کو ذاتی اور سیاسی بنادیں توجوابدہی ہوگی، ترجمان پاک فوج
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ سابق ڈائریکٹر جنرل( ڈی جی) انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا ٹرائل ہو رہا ہے، ان کا کورٹ مارشل ہورہا ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ فوج میں خود احتسابی کا عمل الزامات پر نہیں ہوتا بلکہ حقائق پر ہوتا ہے، فوج کا ریاست کے ساتھ سرکاری تعلق ہوتا ہے، ذاتی یا سیاسی نہیں، اس تعلق کو کوئی ذاتی بناتا ہے تو یہ غلط ہے، فیصلے ریاست کرتی ہے ہم نے ان معاملات میں اپنا ان پٹ اور رائےدیتے ہیں، ہم کسی کی سیاست کو لے کر نہیں چلتے۔انہوں نے کہا کہ سابق...
جواب دہی کے بغیر امن ایک سراب بن کر رہ جاتا ہے،پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ (آئی پی ایس )پاکستان نے اقوام متحدہ کی کمیٹی میں اس بات کا اعادہ کیا کہ ایک منصفانہ اور پرامن عالمی نظام کا انحصار بین الاقوامی قانون کے مستقل اور عالمگیر اطلاق پر ہے تاہم خبردار کیا کہ جموں و کشمیر یا فلسطین کا معاملہ ہو استثنی اور قانونی اصولوں پر چنا کی بنیاد پر عمل درآمد سے قانون کی حکمرانی کمزور پڑ رہی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کی ششم کمیٹی کیایجنڈا آئٹم 84 قومی اور بین الاقوامی سطح پر قانون کی حکمرانی پر بحث سے خطاب...
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کمیٹی میں اس بات کا اعادہ کیا کہ ایک منصفانہ اور پرامن عالمی نظام کا انحصار بین الاقوامی قانون کے مستقل اور عالمگیر اطلاق پر ہے تاہم خبردار کیا کہ جموں و کشمیر یا فلسطین کا معاملہ ہو استثنیٰ اور قانونی اصولوں پر چناؤ کی بنیاد پر عمل درآمد سے قانون کی حکمرانی کمزور پڑ رہی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کی ششم کمیٹی کےایجنڈا آئٹم 84 “قومی اور بین الاقوامی سطح پر قانون کی حکمرانی” پر بحث سے خطاب کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ قانون کی حکمرانی “انسانی تہذیب کی اساس اور سماجی و اقتصادی ترقی و خوش حالی کے لیے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بالآخر اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے معاہدے کو ممکن بنا دیا لیکن اس کامیابی کے پیچھے کئی ہفتوں کی سفارتی کوششوں سمیت عرب اور مسلمان اتحادی ممالک کی مدد ایک بڑا عنصر ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق دو امریکی اعلیٰ عہدیداروں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ وحشیانہ جنگ میں اس وقت اہم موڑ آیا جب شکست خوردہ حماس کو احساس ہوا کہ یرغمالی اثاثے سے زیادہ بوجھ بن چکے ہیں۔ ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ نمائندہ خصوصی سٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کی قیادت میں ہونے والے مذاکرات میں شامل اہلکاروں کے خیال میں اس...
کراچی کی مقامی تھوک مارکیٹ جوڑیا بازار میں دالوں کی فی کلو قیمت کم از کم 50 اور زیادہ سے زیادہ 70 روپے گھٹ گئی۔ ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین رؤف ابراہیم کے مطابق آنے والے چند ہفتوں کے دوران تھوک مارکیٹ میں مختلف دالوں کی قیمتوں میں فی کلوگرام مزید 30 تا 40 روپے کی کمی واقع ہوگی۔ رؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں دالوں کی گھٹتی قیمتوں کے مثبت اثرات مقامی تھوک مارکیٹ پر بھی مرتب ہورہے ہیں اور مقامی تھوک مارکیٹوں میں دالوں کی قیمتیں مجموعی طور پر 100 روپے کم ہوجائیں گی۔ چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے مطابق چینی کے فارورڈ سودے 140روپے میں طے ہورہے ہیں لہذا...
پی ڈی ایم اے نے ملک میں سردیوں کے آغاز سے متعلق پیشگوئی کر دی ۔ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم کے تیور بدلنے لگے ہیں، صبح اور رات کے وقت خنکی جبکہ دن میں دھوپ کا راج برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردیوں کی آمد اکتوبر کے آخر میں متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ فی الحال بارشوں کا کوئی امکان نہیں، تاہم ماہِ اکتوبر کے اختتام پر ہونے والی بارش کے بعد گرمی کا خاتمہ اور سردیوں کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔
اسلام آباد: پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پاک فوج مکمل طور پر پرعزم ہے، تاہم اس ناسور کے دوبارہ سر اٹھانے کی بنیادی وجہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سستی اور سیاسی مفادات پر مبنی رویے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی سطح پر ایک مؤقف اور متفقہ حکمتِ عملی اختیار کرنا ناگزیر ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ خیبر پختونخوا کے غیور عوام کے درمیان آ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے عزم کی تجدید کے لیے آئے...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار اور پروڈیوسر شفقت چیمہ کے اہلِ خانہ نے ان کی بیماری کو طویل عرصے تک میڈیا اور عوام سے پوشیدہ رکھا جس پر اب اداکار کے بیٹے نے ایک انٹرویو میں اس خاموشی پر وضاحت پیش کی ہے۔ شفقت چیمہ کے بیٹے کے مطابا ان کی شخصیت ہمیشہ ایک مضبوط اور بااثر انسان کے طور پر جانی جاتی رہی ہے، اس لیے خاندان نہیں چاہتا تھا کہ مداح انہیں کمزور حالت میں دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ والد کے بیمار ہونے پر بیرونِ ملک موجود ان کی بہنیں فوری طور پر وطن واپس آئیں، اور سب نے فیصلہ کیا کہ والد کی بیماری کو میڈیا سے دور رکھا جائے تاکہ ان کی...
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ سابق ڈائریکٹر جنرل( ڈی جی) انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا ٹرائل ہو رہا ہے، ان کا کورٹ مارشل ہورہا ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ فوج میں خود احتسابی کا عمل الزامات پر نہیں ہوتا بلکہ حقائق پر ہوتا ہے، فوج کا ریاست کے ساتھ سرکاری تعلق ہوتا ہے، ذاتی یا سیاسی نہیں، اس تعلق کو کوئی ذاتی بناتا ہے تو یہ غلط ہے، فیصلے ریاست کرتی ہے ہم نے ان معاملات میں اپنا ان پٹ اور رائےدیتے ہیں، ہم کسی کی سیاست کو لے کر نہیں چلتے۔ انہوں نے کہا کہ سابق ڈی...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جگہ دی گئی، یہاں گورننس اور عوامی فلاح و بہبود کو جان بوجھ کر کمزور کیا گیا، جس کا خمیازہ آج تک خیبرپختونخوا کے بہادر اور غیور عوام اپنے خون سے بھگت رہے ہیں، سندھ اور پنجاب میں گورننس قائم ہونے کی وجہ سے دہشت گردی نہیں۔ کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد صوبہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کے...
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ ایشیائی ممالک اب امریکہ و اسرائیلی عزائم کو پورا نہیں ہونے دیں گے، اسرائیل کے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کئی سالوں سے جاری ہیں، صہیونی جنگی جارحیت سے آج تک اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت کراچی میں جامع مسجد خوجہ اثنا عشری کھارادر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ مبشر حسن، علامہ شیخ محمد صادق جعفری کا کہنا تھا کہ غزہ امن معاہدے پر حماس کے ساتھ ہیں فلسطینیوں کے ہر فیصلے کی حمایت کرتے ہیں، امریکہ و اسرائیل کو غزہ جنگ کے میدان میں...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لیاری بغدادی میں عمارت گرنے سے 27 افراد کے جاں بحق اور 4 افراد کے زخمی ہونے کے مقدمے میں مالکان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں جسٹس حسن اکبر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے لیاری بغدادی میں عمارت گرنے سے 27 افراد کے جاں بحق اور 4 افراد کے زخمی ہونے کے مقدمے میں مالکان کی درخواست ضمانت کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے عمارت کے مالکان رحیم بخش اور تاج محمد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے دونوں ملزمان کو 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔ سیشن کورٹ نے بلڈنگ مالکان کی درخواست ضمانت...
ویب ڈیسک : ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 کے بعد گوشوارے جمع کرانے والے ’’لیٹ فائلر‘‘ کیٹیگری میں آجائیں گے۔ ایف بی آر نے واضح کر دیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر ہے اور اس تاریخ کے بعد مزید کوئی توسیع قابلِ غور نہیں ہوگی۔ حکام نے ٹیکس دہندگان کو آخری تاریخ سے پہلے اپنے گوشوارے مکمل اور درست طور پر جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، کہنا ہے کہ جو لوگ 15 اکتوبر کے بعد گوشوارے جمع کرائیں گے وہ "لیٹ فائلر” کیٹیگری میں آجائیں گے جس پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح زیادہ لاگو ہوتی ہے۔...
اسکرین گریب ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے خارجیوں کے سہولت کاروں کو تین آپشنز دیے ہیں۔ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اب اسٹیٹس کو نہیں چلے گا، جو شخص یا گروہ کسی مجبوری یا فائدے کی وجہ سے خارجیوں کی سہولت کاری کر رہا ہے اس کے پاس تین چوائسز ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ’چوائس ون، سہولت کاری کرنے والا خوارجیوں کو ریاست کے حوالے کردے اور چوائس ٹو، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں ریاستی اداروں کے ساتھ مل کراس ناسور کو اپنے انجام تک پہنچائے۔‘انہوں نے چوائس تھری...
اٹلی کی حکمران جماعت ’برادرز آف اٹلی‘ نے ملک بھر میں برقع اور چہرہ چھپانے والے مذہبی لباس پر مکمل پابندی لگانے کی تجویز پیش کی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق، مجوزہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 3,000 یورو تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔ پابندی کہاں لاگو ہوگی؟ تجویز کے مطابق، پبلک مقامات، تعلیمی ادارے (اسکول، یونیورسٹی)، دفاتر اور تجارتی مراکز میں برقع یا کسی بھی ایسے لباس کی اجازت نہیں ہوگی جو چہرے کی شناختی نظام میں رکاوٹ بنتا ہو۔ قانون کی دیگر شقیں مجوزہ قانون میں برقع کی پابندی کے ساتھ ساتھ درج ذیل نکات شامل ہیں: عبادت گاہوں میں غیر ملکی فنڈنگ کی شفافیت کے سخت اصول۔ ورجنٹی ٹیسٹ (عفت کے غیر سائنسی...
سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے ایک حالیہ انٹرویو میں کامیڈین کپل شرما کے کیرئیر کے ابتدائی دنوں کا ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ اپنے کیریئر کے آغاز میں کپل بڑھے ہوئے پیٹ کے ساتھ 45 سال کے لگتے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو نے کپل شرما کی جدوجہد اور ان کے مقامی تھیٹر سے ٹی وی کے بڑے اسٹیج تک پہنچنے کے سفر کو خوب سراہا اور کہا کہ کپل ایک ٹیلنٹڈ اور محنتی انسان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کپل پہلے بھولر کی تھیٹر سوسائٹی میں صرف 100 روپے کے لیے پرفارم کرتے تھے، اور جب 2006 میں پہلی بار ٹی وی پر آئے تو ان کے سر پر بال کم...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ بیرونی دشمن طاقتیں ففتھ جنریشن وار کے ذریعے ہمیں کمزور کر رہی ہیں، فیصلہ سازوں کو ہوش کے ناخن لینا ہوں گے، ملک کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا، عمران خان کو رہا کرنا ہوگا اور عوام کو ان کا چوری شدہ مینڈیٹ واپس دینا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کراچی ڈویزن کے صدر اور سابق رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے انصاف ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ چوری کرنے کے بعد غیر منتخب افراد کو ان پر مسلط کر دیا گیا ہے، جس کے باعث حالات روز بروز بگڑتے جا رہے ہیں، اگر سیاسی حالات بہتر نہ...
ویب ڈیسک : کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے بنوں میں کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دو انتہائی مطلوب دہشت گرد جہنم واصل کردیے۔ ڈی آئی جی سجاد خان نے آپریشن کے حوالے سے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشت گردوں کا ماسٹر مائنڈ راشدین عرف ملنگ یار بھی جہنم واصل ہوا، جو چار سی ٹی ڈی اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے دہشت گرد کی شناخت خالد عثمان کے نام سے ہوئی ہے، لاک دہشت گردوں کے قبضے سے 2 عدد کلاشنکوف، 6 میگزین، 23 راؤنڈز، دو دستی بم، دو موبائل فونز اور کالعدم ٹی ٹی پی کے دو کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔ وینزویلا کی ماریہ کورینہ نے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امن کا نوبل انعام حاصل کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا اور 2025 کےلیے امن کا نوبل انعام وینزویلا کی ماریہ کورینا مچاڈو کو مل گیا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سال امن کے نوبل انعام کے امیدواروں میں شامل تھے۔ انھیں مالٹا کے وزیر خارجہ ایان بورگ نے نامزد کیا گیا جن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے بین الاقوامی تنازعات میں ثالثی اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے نمایاں کوششیں کی ہیں۔ تاہم نوبل کمیٹی نے طویل غور و خوض کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ اس سال کا انعام ان شخصیات کو دیا جو جمہوریت کے فروغ اور انسانی آزادی کےلیے براہ راست میدان...
جامعہ کراچی میں افسوسناک حادثے کے دوران پوائنٹ کی زد میں آکر طالبہ جاں بحق ہوگئی، حادثہ پوائنٹ سے اترنے کے دوران پیش آیا، طالبہ کے ورثا نے قانونی کارروائی سے انکار کرتے ہوئے زیر حراست بس ڈرائیور کو رہا کروادیا، شیخ الجامعہ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق جامعہ کراچی میں پوائنٹ سے اترنے کے دوران حادثے کے نتیجے میں طالبہ جان کی بازی ہار گئی، متوفیہ کی شناخت انیقہ سعید دختر احمد سعید کے نام سے ہوئی جو بی ایس سوشل ورک ڈپارٹمنٹ کی طالبہ تھی۔ طالبہ جامعہ کراچی کے پوائنٹ میں سوار تھی، بس سے اترتے ہوئے حادثہ پیش آیا، حادثے کے فوری بعد طالبہ کو قریبی...
مشہور حیاتیاتی ماہر، نوبیل انعام یافتہ اور ’بابائے کلوننگ‘ کہلائے جانے والے سر جان گَرڈن 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ گرڈن انسٹیٹیوٹ، جو انہوں نے 1991 میں شریکِ بانی کے طور پر قائم کیا تھا، نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے، تاہم ان کی موت کا سبب ظاہر نہیں کیا گیا۔ ادارے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جان گَرڈن ترقیاتی حیاتیات (Developmental Biology) کے ایک صاحب بصیرت سائنس دان تھے۔ ان کی پیش رو تحقیق جس میں انہوں نے مینڈک کے خلیوں میں نیوکلئیر ٹرانسفر کا تجربہ کیا، نے یہ بنیادی سوال حل کیا کہ آیا خلیے کی نشوونما کے دوران جینیاتی معلومات ضائع ہوتی ہیں یا برقرار رہتی...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان عوامل کو جاننا ضروری ہےجن کی وجہ سے دہشتگردی ہے۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران دہشتگردی کی وجہ بننے والے5نکات پیش کرتے ہوئے کہاکہ پہلی وجہ نیشنل ایکشن پلان کے نکات پر عمل کرنا نہیں۔ دوسری وجہ دہشتگردی کےمعاملے پر سیاست کرنااور قوم کو اس سیاست میں الجھانا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کاکہناتھا کہ تیسری وجہ بھارت کاافغانستان کو پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے بیس آف آپریشن کے طور پر استعمال کرناہے۔ 2025 میں 10 ہزار 115 انٹیلی جنس آپریشنز کے دوران 917 دہشتگردوں کو...
غزہ کی پٹی کو 29 ملین یورو کی امداد فراہم کرنیکا دعوی کرتے ہوئے جرمن چانسلر نے ایک مرتبہ "دو ریاستی حل" کیلئے ملکی حمایت کا اعادہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ جرمن چانسلر فریڈرک مرٹز نے فلسطینی سرزمین پر "دو" ریاستی حل کے لئے ملکی حمایت کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس موقع پر فریڈرک مرٹز نے غزہ کی پٹی کو 29 ملین یورو کی امداد فراہم کرنے کا دعوی بھی کیا۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ ہمیں فوری کارروائی کی ضرورت ہے اور اب جرمن شہریوں سمیت تمام یرغمالیوں (اسرائیلی قیدیوں) کو ان کے اہلخانہ کے پاس پہنچا دینا چاہیئے! الجزیرہ کے مطابق...
معروف برطانوی اخبار نے اعلان کیا ہے کہ ڈنمارک میں منعقدہ یورپی یونین کے رہنماؤں کے حالیہ سربراہی اجلاس میں سیاسی تنازعات اور خفیہ منصوبوں کے سوا دیکھنے کو کچھ نہیں ملا اسلام ٹائمز۔ معروف برطانوی اخبار دی گارڈین نے یورپی یونین میں گہری تقسیم اور دھڑے بندیوں کی خبر دی ہے۔ اس حوالے سے پال ٹیلر کے قلم سے تحریر شدہ ایک مقالہ نشر کرتے ہوئے دی گارڈین نے لکھا کہ ڈنمارک میں منعقدہ یورپی یونین کے حالیہ سربراہی اجلاس میں صرف اور صرف سیاسی تنازعات و خفیہ منصوبوں کا ہی مشاہدہ کیا گیا ہے۔ اس مقالے میں تاکید کی گئی ہے کہ گذشتہ ہفتے کی ملاقاتیں کہ جو یورپی ہتھیاروں (کے ذخائر) کی تجدید کے لئے اہم ترجیحات...
اسلام ٹائمز: سابق سینیٹر نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے اراکین کی رہائی کا کریڈٹ یورپی عوام کو دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کے مظاہروں کی وجہ سے اسرائیل ہمیں رہا کرنے پر مجبور ہوا۔ انہوں نے ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بیمار بچی ہے، اسے کوئی نہ کوئی بیماری لاحق رہتی ہے، اس کے باوجود اس نے 20 دن کا سمندر کا مشکل ترین سفر کیا، اسے اسرائیل کا جھنڈا چومنے پر مجبور کیا گیا، جملے کسے گئے، گریٹا کی توہین و تذلیل کی گئی، پورے عالم اسلام کو ان کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے۔ خصوصی رپورٹ غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے رُکن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کے سب سے معزز اعزازات میں شمار ہونے والا نوبیل امن انعام 2025 اس بار وینزویلا کی جمہوریت پسند رہنما ماریہ کورینا مچاڈو کے حصے میں آیا، جو اپنے ملک میں عوامی آزادی اور سیاسی حقوق کے لیے طویل جدوجہد کا نشان سمجھی جاتی ہیں۔اوسلو میں ہونے والی ایک پروقار تقریب میں رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنس کے سربراہ جورجین واٹن فریڈنس نے کہا کہ مچاڈو کی تحریک نے نہ صرف وینزویلا بلکہ پورے لاطینی امریکا میں جمہوری شعور کو دوبارہ زندہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مچاڈو نے ظلم، جبر اور سیاسی استبداد کے مقابلے میں عوامی طاقت کی مثال قائم کی۔ماریہ کورینا مچاڈو نے اپنی سیاسی جدوجہد میں انسانی حقوق، اظہارِ رائے کی آزادی اور شفاف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوسلو: سال 2025 کا نوبیل امن انعام وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریہ کورینا مچاڈو کو دے دیا گیا۔نوبیل کمیٹی کے چیئرمین جورجین واٹن فریڈنس نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ماریہ کورینا مچاڈو کو وینزویلا میں جمہوریت، انسانی حقوق اور سیاسی آزادی کے لیے ان کی جدوجہد کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ماریہ مچاڈو طویل عرصے سے وینزویلا میں آمرانہ طرز حکومت کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہیں اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔یاد رہے کہ نوبیل امن انعام ہر سال ایسے فرد یا ادارے کو دیا جاتا ہے جو بین الاقوامی امن، فوجی تنازعات میں کمی، اور اقوام کے درمیان رفاقت کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات انجام...
دنیا کے معتبر ترین اعزازات میں شمار ہونے والا نوبیل امن انعام 2025 اس بار وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریہ کورینا مچاڈو کے نام رہا۔ سوئیڈن کی رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنس کے سربراہ جورجین واٹن فریڈنس نے اوسلو میں ایک باوقار تقریب کے دوران یہ اعلان کیا۔ اعلان کے موقع پر جورجین واٹن فریڈنس کا کہنا تھا کہ ماریہ کورینا مچاڈو کو یہ انعام ان کی جمہوریت، انسانی آزادی اور سیاسی حقوق کے تحفظ کے لیے جاری جدوجہد کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مچاڈو کی تحریک نے وینزویلا سمیت پورے لاطینی امریکا میں جمہوری اقدار کو ازسرِنو بیدار کیا ہے۔ نوبیل امن انعام ہر سال ایسے فرد یا ادارے کو دیا جاتا...
جامعہ کراچی میں طالبہ بس پوائنٹ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق طالبہ جامعہ کراچی کی بس پوائنٹ میں سوار تھی، حادثہ پوائنٹ بس سے اترتے ہوئے پیش آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق حادثہ جامعہ کراچی ڈاکٹر محمود حسن لائبریری کے سامنے پیش آیا، طلبہ نے واقعے کے خلاف احتجاج شروع کردیا ہے۔ طالبہ کی شناخت انیقہ سعید کے نام سے ہوئی ہے جو سوشل ورک کی طالبہ تھی۔ پوائنٹ نے یونیورسٹی کے اندر روڈ کراس کرتے ہوئے طلبہ کے اوپر بس چڑھادی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے کے فوراً بعد طالبہ کو قریبی اسپتال لے جایا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔