2025-09-18@07:11:45 GMT
تلاش کی گنتی: 8867

«دہشت گردی کی کارروائی»:

(نئی خبر)
    کراچی: منگھوپیر نیا ناظم آباد کلمہ چوک کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران کیش وین سے 2 کروڑ 32 لاکھ 84ہزار 580 روپے چھینے جانے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، مسلح ملزمان کیش وین میں سوار سیکیورٹی گارڈ سے اس کی رائفل بھی چھین کر فرار ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو منگھوپیر تھانے کےعلاقے نیا ناظم آباد کلمہ چوک کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران کیش وین سے 2 کروڑ 32 لاکھ 84ہزار 580 روپے چھینے جانے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں کیش وین کو نجی بینک کے باہر کھڑا دیکھا جا سکتا ہے، کیش وین سے ایک شخص...
    اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ سنگجانی پولیس نے راہزنی اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ایک منظم بین الصوبائی گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں بلال، عدنان اور شاہد خان شامل ہیں جو سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ پولیس نے ان کے قبضے سے چھینی گئی نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن بھی برآمد کرلیا۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی ٹیم پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ، گرفتار ملزم زخمی ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ انہوں نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا ہے کہ مزاحمت پر شہریوں کو زخمی بھی کیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق...
    پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں دن رات جاری ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقے جھنگ اور اس کے گردونواح میں پاک فوج کے جوان متاثرہ عوام کی مدد میں سرگرمِ عمل ہیں۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے دور دراز اور کٹے ہوئے علاقوں میں راشن پہنچایا جا رہا ہے۔ بندی پٹوانہ کلاں، خورد، چک جانپور، بیلا جٹیاں والا، اناران والا اور بیلا سادھن میں مجموعی طور پر 2.8 ٹن راشن تقسیم کیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فوری فراہمی کے لیے پاک فوج نے گورنمنٹ ہائی اسکول جھنگ سٹی اور تحصیل اٹھارہ ہزاری میں میڈیکل کیمپ قائم کر دیے ہیں، جہاں ماہر طبی عملہ تعینات ہے۔ اسی طرح،...
    کراچی (نیوز ڈیسک) گلوکار اور سماجی کارکن ابرار الحق کے سہارا ٹرسٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے شہر کے ایک معروف شاپنگ مال میں امدادی کیمپ قائم کیا۔ کیمپ میں شہریوں نے دل کھول کر عطیات دیے جبکہ متاثرین کی مشکلات سے آگاہ کرنے کے لیے معلوماتی لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔ شہریوں نے بڑھ چڑھ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور متاثرین کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ سہارا ٹرسٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد کا یہ سلسلہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔ Post Views: 3
    واشنگٹن میں فوج کی تعیناتی کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج، ٹرمپ سے فیصلہ واپس لینےکا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہزاروں افراد نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شہر کی سڑکوں پر فوج کی تعیناتی کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔ وی آر آل ڈی سی ‘We Are All D.C’ نامی احتجاجی مارچ میں تارکین وطن اور فلسطین کے حامی بھی شریک ہوئے۔ پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے ‘فری ڈی سی’ اور ٹرمپ کے اقدام کے خلاف نعرے لگائے، انہوں نے حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ واشنگٹن پر قبضے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں...
    کراچی (نیوز ڈیسک) کئی برس بعد امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی (FAA) کی ٹیم پاکستان پہنچی ہے، جس کے بعد پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ پانچ رکنی امریکی ٹیم دبئی سے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچی۔ یہ ٹیم سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان (CAA) کے مختلف شعبوں کا آڈٹ کرے گی جن میں لائسنسنگ، فلائٹ اسٹینڈرڈ، ایئروردنیس اور اسٹیٹ سیفٹی شامل ہیں۔ آڈٹ 12 ستمبر تک مکمل کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل کے بعد امریکا، برطانیہ اور یورپ نے پاکستانی ایئرلائنز پر پابندیاں عائد کر دی تھیں، جبکہ ایف اے اے نے پاکستان سی اے اے کی ریٹنگ بھی کم کر...
    ٹک ٹاک بنانے کا شوق ایک اور جان لے گیا جب کہ پنجاب کے ضلع قصور میں نوجوان دریا میں ڈوب گیا۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام نے کہا کہ گاؤں پیال کلاں کا عمران نامی نوجوان دوستوں کے ساتھ دریائے ستلج کا سیلاب دیکھنے گیا، تتارا کامل گاؤں میں نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے دریا میں گر گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق دریا میں گرنے والے نوجوان کی تلاش جاری ہے، ریسکیو کی 2 کشتیاں نوجوان کی تلاش میں مصروف ہیں۔
    پنجاب میں سال 2022 اور 23  کے دوران سرکاری اسکولوں سے سولر پینلز کی چوری کے واقعات کا انکشاف ہوا جب کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے صوبے میں سولر پینلز کی چوری کے واقعات کی تحقیقات پولیس سے کرانے کی ہدایت کردی۔ رپورٹ کے مطابق صرف ضلع راجن پور میں 50 اسکولوں سے سولر پینلز چوری ہوئے،  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے اسکولوں کے سولر پینلز کی  چوری کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔ پنجاب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کا اجلاس تنویر اسلم ملک کی زیر صدارت منعقد ہوا، تنویر اسلم ملک نے کہا کہ جن اضلاع میں اسکولوں سے سولر پینلز چوری ہوئے ہیں، وہاں کے ڈی پی اوز کو سخت خط لکھا جائے، محکمہ تعلیم کوئی بھی ذمہ داری لینے کو...
    واشنگٹن، یروشلم (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی سخت وارننگ کے بعد اسرائیل نے مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کی کوشش عارضی طور پر روک دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی کابینہ کا ایک اہم اجلاس دراصل مغربی کنارے کے بڑے حصے پر اسرائیلی خودمختاری کے نفاذ پر غور کرنے کے لیے بلایا گیا تھا، تاہم اماراتی دباؤ کے بعد اجلاس کا ایجنڈا تبدیل کر کے فلسطینی علاقوں میں بگڑتی سیکیورٹی صورتحال پر مرکوز کر دیا گیا۔ حالیہ دنوں اسرائیل کے وزیر خزانہ نے تجویز دی تھی کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے پانچ میں سے چار بڑے حصوں کو اسرائیل میں ضم کر لیا جائے۔ اس تجویز پر متحدہ عرب...
    واشنگٹن: امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور فوجی تعیناتی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ یہ احتجاجی مارچ "وی آر آل ڈی سی" (We Are All D.C.) کے نام سے منعقد ہوا، جس میں تارکین وطن، فلسطین کے حامی اور مقامی شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور "فری ڈی سی" کے نعرے لگاتے ہوئے حکومت کے اقدام کو آمریت کے مترادف قرار دیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ وہ شہر پر فوجی قبضے کے خلاف ہیں اور چاہتے ہیں کہ سڑکوں سے فوج کو ہٹایا جائے، کیونکہ ایسے اقدامات بعد میں دیگر علاقوں میں بھی کیے جا سکتے ہیں۔ رپورٹس...
      لاہور: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہفتہ کی صبح امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کو فون کر کے بھارت کو دی جانے والے جواب کی  تفصیلات سے آگاہ کیا۔ جماعت اسلامی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق، اس موقع پر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی بھارت کو ٹھوس جواب دینے پر حکومت کو مبارک باد پیش کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفارت کاری پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے اور دنیا کو موجودہ صورت حال اور پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اختلافات ختم ہو چکے ہیں اور پوری قوم یک جاں ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ جماعت...
    کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کارروائیوں کے دوران 87کلوگرام سے زائد منشیات تحویل میں لے لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، مذکورہ تسلسل میں کراچی میں تین مختلف کارروائیاں کی گئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران سپرہائی وے کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی 36کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، سہراب گوٹھ میں کارروائی کےدوران 3کلو 600گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ سہراب گوٹھ میں واقع کوریئرآفس میں اسلام آباد سے آنے والے پارسل سے 10گرام وزنی 14عدد ایکسٹیشی گولیاں برآمد کی گئیں۔ ترجمان نے...
    لندن: برطانیہ کی نائب وزیراعظم اور لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر نے اپنے دونوں عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انجیلا رینر نے حالیہ دنوں میں ایک نیا گھر خریدنے کے دوران مکمل ٹیکس ادا نہ کرنے کا اعتراف کیا تھا، جس کے بعد ان پر سیاسی و عوامی دباؤ میں اضافہ ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے تسلیم کیا کہ جائیداد کی خرید و فروخت کے دوران واجب الادا اسٹیمپ ڈیوٹی اور دیگر متعلقہ ٹیکسز کی مکمل ادائیگی نہیں کی گئی تھی،  یہ معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد اپوزیشن اور میڈیا کی جانب سے ان پر سخت تنقید کی جا رہی تھی، جس نے حکومتی اور جماعتی...
    ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد کو شادی پر فحش مجرا کروانے اور وائس میسیجز میں نامناسب زبان استعمال کرنے پر حراست میں لے لیا گیا تھا۔ حکیم شہزاد کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انھوں نے معمول کے برخلاف سر پر ٹوپی پہن رکھی ہے اور روہانسی صورت بنائے ہوئے ہیں۔ اس ویڈیو بیان میں حکیم شہزاد نے اپنے منفی طرز عمل پر شرمندگی اور ندامت کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے سیلاب کے دوران شادی کی تقریب میں مجروا کروایا اور اس میں 20 ہزار سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا تھا۔ حکیم شہزاد نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب لوگ...
    لاہور: کاہنہ کے علاقے میں خاتون کو 6 سال قبل جنات کی جانب سے اغوا کیے جانے کے واقعہ پر پولیس افسران نے تلاش کے لیے سرجوڑ لیے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مغوی خاتون فوزیہ بی بی کو تلاش کرنے کے لیے پولیس افسران نے سر جوڑ لیے اور خاتون کو ٹریس کرنے کے لیے اعلی سطح کی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا کو ٹیم کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے اور دیگر ارکان میں انوسٹی گیشن گیشن برانچ پنجاب کے ایس ایس پی عاصم کمبوہ، ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن لاہور محمد ایاز، ڈی ایس پی اسپیشل برانچ، ڈی ایس پی سیف...
    اسلام آباد: وزیراعظم سے فلسطینی وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں شہباز شریف نے فلسطین کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں منعقدہ سیرت کانفرنس میں شریک فلسطینی صدر کے مشیر برائے مذہبی امور اور شرعی عدالت کے چیف جسٹس محمود صدیقی الھباش سمیت وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر مسجد اقصیٰ کے امام احمد حسین اور پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے فلسطینی صدر ڈاکٹر محمود عباس کے لیے تہنیتی پیغام دیا اور کہا کہ پاکستان فلسطین کے برادر عوام کے ساتھ اپنی مکمل اور غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام نے...
    بالٹی مور میں امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی میٹنگ میں پیش کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق گزشتہ 25 برسوں میں امریکا میں ہائی بلڈ پریشر کے باعث گردوں کی بیماریوں سے اموات میں 48 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چینی سائنسدانوں کا کارنامہ، خنزیرکے جنین سے انسانی گردے تیار کر لیے ماہرین نے بتایا کہ سب سے زیادہ شرحِ اموات سیاہ فام امریکیوں میں ریکارڈ کی گئی، جو دیگر نسلی گروہوں کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہے، جبکہ ہسپانوی نژاد افراد میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق 1999 میں فی ایک لاکھ افراد میں 3.3 اموات رپورٹ ہوئیں جو 2023 میں بڑھ کر 4.9 ہو گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:سخت بلڈ...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ تجویز کے تحت فلسطین اور اسرائیل کے 2 ریاستی حل پر اعلیٰ سطحی کانفرنس دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اجلاس 22 ستمبر کو ہوگا۔ سعودی عرب کا مؤقف اقوام متحدہ میں سعودی نمائندے عبدالعزیز الوسیل نے کہا کہ یہ اقدام کسی ایک فریق کے خلاف نہیں بلکہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار ہے۔ Together for the 2-state solution, for justice, for peace and for ending the war on Gaza and the starvation of its people. We thank Saudi Arabia & France for their leadership in organizing the UN conference on the 2-state solution....
    کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل میں شہری کے مبینہ اغوا اور ڈکیتی کی انوکھی واردات سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق عزیز آباد بلاک 8 میں سعد نامی نوجوان سے آن لائن خریدو فروخت کی ویب سائٹ او ایل ایکس پر رابطے کے بعد کار سوار افراد آئی فون موبائل خریدنے آئے تھے۔  اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ کار سوار افراد نے نوجوان سعد یونس کو موبائل فون چیک کرنے کے بہانے کار میں بٹھایا اور سعد کے گاڑی میں بیٹھتے ہی اس کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔ دورانِ اغوا ملزمان نے خود کو اینٹی کرپشن افسر ظاہر کیا اور سعد یونس پر ہتھوڑی کے وار کرکے شدید زخمی کردیا گیا۔ زخمی نوجوان کے  مطابق اس نے...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت لاہور میں پہلی پنجاب ٹرانسپورٹ ایکسپو 2025 کا انعقاد کیا گیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب نے پنجاب ٹرانسپورٹ ایکسپو کا دورہ کرکے ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے لگائے گئے تمام اسٹالز کا مشاہدہ کیا، انہوں نے حکومت پنجاب کے جدید ماس ٹرانزٹ منصوبوں اور اقدامات پر مبنی ماڈلز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ مریم اورنگزیب نے فیصل آباد و  گوجرانوالہ میٹروز، پنجاب ائیر لائن اور مری گلاس ٹرین منصوبوں، ای ٹیکسی اسکیم کیلئے گاڑیوں اور اسٹوڈنٹس بائیکس سکیم کو سراہا جبکہ مسافروں کیلئے بنائے گئے جدید ماڈل بس اسٹاپس کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب ٹرانسپورٹ ایکسپو وزیراعلیٰ مریم نواز...
    خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی کوششوں سے خطے میں پاکستان کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔اومان پاکستان بزنس فورم مسقط میں منعقد ہوا۔اعلیٰ سطح کے حکام، سفارت کاروں اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی اور مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔فورم نے نجی شعبوں میں باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کو بڑھانے پر زور دیا۔ فوڈ سیکیورٹی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم، ٹیکسٹائل اور صحت کی دیکھ بھال جیسے شعبوں کو تعاون کے کلیدی شعبوں کے طور پر اجاگر کیا گیا۔سیاحت، گاڑیوں کی صنعت کی تعمیر اور کھیلوں کے سامان میں بھی شراکت داری کے مواقع کی نشاندہی کی گئی۔ اشتہار
    حکیم شہزاد شادی میں فحش مجرا کروانے پر گرفتار، سلامی کی رقم سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز شجاع آباد (سب نیوز)ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد کو شادی پر فحش مجرا کروانے اور وائس میسجز میں نامناسب زبان استعمال کرنے پر حراست میں لے لیا گیا تھا۔حکیم شہزاد کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انھوں نے معمول کے برخلاف سر پر ٹوپی پہن رکھی ہے اور روہانسی صورت بنائے ہوئے ہیں۔اس ویڈیو بیان میں حکیم شہزاد نے اپنے منفی طرز عمل پر شرمندگی اور ندامت کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی ہے۔انھوں نے کہا کہ میں نے سیلاب کے دوران شادی کی تقریب...
      وزیراعظم محمد شہباز شریف سے فلسطینی صدر کے مشیر برائے مذہبی امور اور شرعی عدالت کے چیف جسٹس عزت مآب محمود صدیقی الھباش نے ملاقات کی۔ وہ اسلام آباد میں منعقدہ بین الاقوامی سیرت النبی ؐ کانفرنس میں شرکت کے لیے فلسطینی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ ملاقات میں مسجد اقصیٰ کے امام احمد حسین اور پاکستان میں فلسطینی سفیر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے فلسطینی صدر ڈاکٹر محمود عباس کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام دیا اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مظلوم فلسطینیوں کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا۔ انہوں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینی عوام کی قربانیوں اور استقامت کو خراج تحسین پیش...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے فلسطینی صدر کے مشیر برائے مذہبی امور اور شرعی عدالت کے چیف جسٹس محمود صدیقی الھباش نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وہ سیرت کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان آئے ہوئے فلسطینی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ ملاقات میں مسجد اقصیٰ کے امام احمد حسین اور پاکستان میں فلسطینی سفیر بھی شریک تھے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے۔ مزید پڑھیں: امریکا نے فلسطینی صدر محمود عباس کو اقوام متحدہ کے اہم اجلاس میں شرکت سے روک دیا انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہر...
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’مجھے بھی گھر میں گڑیا کہہ کر بلاتے ہیں‘: مریم نواز کی سیلاب متاثرہ بچوں سے ملاقات، تحائف تقسیم بلاول بھٹو نے قصور کے دورے کے موقعے پر مریم نواز اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ متاثرہ علاقوں میں نہایت محنت سے کام کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والا بارڈر پر سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان میں راشن کے تھیلے تقسیم کیے۔ اس دوران انہوں نے...
    قصور: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں سیلاب زدہ علاقوں میں وفاقی حکومت کو کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز محنت کر رہی ہیں۔ قصور میں سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ میڈیا سے جو دکھایا جارہا تھا اس سے اندازہ ہورہا تھا لیکن اب میں سمجھتا ہوں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے، وفاقی حکومت کو بھی سب سے زیادہ کردار ادا کرنا چاہیے، پچھلی حکومت میں بھی جب سیلاب آیا تھا اس وقت امداد کی گئی...
    بلاول بھٹو وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کے معترف، محنتی قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز قصور(سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں سیلاب زدہ علاقوں میں وفاقی حکومت کو کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز محنت کر رہی ہیں۔قصور میں سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جو قصور میں قائم کیے گئے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا، پنجاب میں سیلاب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ میڈیا سے جو دکھایا جارہا تھا اس سے اندازہ ہورہا تھا لیکن اب میں سمجھتا ہوں...
    وزیراعظم شہباز شریف نے عطیات کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام ہمیشہ بلا رنگ و نسل دوسروں کی بے لوث خدمت میں پیش پیش رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی کاموں اور عطیات کی بدولت پاکستان دنیا کے عطیات دینے والے نمایاں ممالک میں شامل ہے۔ مزید پڑھیں: گوجرانوالہ میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری وزیراعظم کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ آبادی خوراک، رہائش اور علاج کی منتظر ہے، اور وفاقی و صوبائی حکومتیں، عوام اور فوج مل کر ریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے عوام اور بیرون ملک پاکستانیوں سے سیلاب متاثرین کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔ آپ اور آپ...
    ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کا کرپٹ افراد کیخلاف بڑا ایکشن ، مختلف اداروں کے بدعنوان ملازمین کیخلاف 7نئے مقدمات کا اندراج ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کا کرپٹ افراد کیخلاف بڑا ایکشن ، مختلف اداروں کے بدعنوان ملازمین کیخلاف 7نئے مقدمات درج کر لئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان حیات اللہ اور شفیح اللہ کی طرف سے خود کو آئی ایس آئی کا جعلی کرنل ظاہر کر کے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں نوکری کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہتھیانے پر دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ ایڈمن فوسپاہ زرمینہ اقبال...
    فائل فوٹو بدین میں ایک گودام سے کھاد کی ہزاروں بوریاں برآمد کی گئی ہے۔ترجمان محکمہ زراعت سندھ کے مطابق بدین میں کھاد ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں گودام سے کھاد کی45 ہزار بوریاں برآمد کی گئی ہیں۔ حکومت کا چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ حکومت نے چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پکڑی گئی کھاد کی مالیت کروڑوں روپے ہے اور کارروائی کے بعد گودام کو سیل کردیا گیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ کارروائی کے سبب عملہ فرار ہوگیا جب کہ مالکان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے منشیات اسمگلنگ میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ایف آئی اے اہلکار طاہر حسن کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ جسٹس حسن رضوی اور جسٹس شہزاد ملک پر مشتمل سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے کہ جدہ ایئرپورٹ پر ایک خاتون سے 35 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں، جس کے بعد سعودی حکام نے پاکستان سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے پاکستان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ملزم نے خاتون کو منشیات اسمگلنگ میں سہولت کاری فراہم کی۔ جسٹس شہزاد ملک نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی اے اہلکار کی...
    کراچی: محکمہ زراعت سندھ نے بدین میں زخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے گودام سے 45000 ہزار یوریا کھاد کی بوریاں برآمد کرلیں۔ ترجمان محکمہ زراعت سندھ کے مطابق کارروائی ایڈیشنل ڈائریکٹر زراعت بدین امتیاز بھٹو کی نگرانی میں سندھ فرٹیلائزرز کنٹرول ایکٹ کے تحت کی گئی۔ کارروائی میں پکڑی گئی یوریا کھاد کروڑوں روپے مالیت کی ہیں جو بغیر لائسنس ذخیرہ کی گئی تھیں۔ چھاپے کے دوران گودام میں موجود عملہ فرار ہوگیا، گودام کو سیل کرکے مالکان کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
    بدین میں محکمہ زراعت سندھ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام سے کھاد کی45 ہزار بوریاں برآمد کر لی ہیں، جن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جاری مہم کے تحت کی گئی، جس دوران مذکورہ گودام میں بڑی مقدار میں کھاد غیرقانونی طور پر ذخیرہ کی گئی پائی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ گودام کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران گودام کا عملہ موقع سے فرار ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،...
    چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مفت میڈیکل کیمپس کے ملک گیر سلسلے کا افتتاح اپنے انتخابی حلقہ pp 172 کی یونین کونسل 101 طلعت پارک لاہور میں کیا۔ یہ اقدام ماری اسٹوپس سوسائٹی اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے تاکہ متاثرہ افراد کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ان کیمپس کے ذریعے متاثرہ عوام کو ماہر ڈاکٹرز اور تربیت یافتہ طبی عملے کی خدمات کے ساتھ ساتھ مفت چیک اپ، مفت ادویات اور ضروری ٹیسٹ فراہم کیے جا رہے ہیں۔ یہ سہولیات خاص طور پر ان علاقوں میں فراہم کی جا رہی ہیں جو حالیہ بارشوں اور سیلاب سے...
    بہاولنگر: بہاولنگر ایک بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا، جہاں سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) اور سول ڈیفنس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ حساس اداروں کی بروقت کارروائی سے شہر میں ممکنہ ہولناک دھماکے کو قبل از وقت ناکارہ بنا دیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے زیرِ حراست ملزم کی نشاندہی پر بہاولنگر کے علاقے چک حافظ والا میں کارروائی کی، جہاں سے ایک مشکوک بیگ برآمد ہوا۔ سول ڈیفنس کی بم ڈسپوزل ٹیم کو فوری طور پر طلب کیا گیا، جس نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بیگ میں موجود دھماکہ خیز مواد (IED) کو موقع پر ہی ناکارہ بنا دیا۔ بیگ سے برآمد کیے گئے...
    لاہور: پنجاب میں رینگنے والے جانوروں اور پانی و خشکی دونوں میں زندہ رہنے والے جانوروں (ایمفیبینز) کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے اور اب اگلے مرحلے میں صوبے بھر میں نباتات کا جامع سروے شروع کیا جا رہا ہے۔ لاہورکے مقامی ہوٹل میں ایک مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پنجاب وائلڈلائف رینجرز، محکمہ جنگلات کے افسران، انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (آئی یوسی این) کے ماہرین اور مختلف جامعات کے اساتذہ نے شرکت کی اور اجلاس میں بوٹینیکل سینسز کے طریقہ کار، مدت اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر تفصیلی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دی گئی۔ یہ سروے وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی انیشیٹو "پنجاب وائلڈ لائف سروے اسکیم" کا حصہ ہے، جس کا فیصلہ...
    برطانوی ملکہ کامیلا نے اپنی کم عمری میں خود پر ہونے والے ایک جنسی حملے کو بہادری کے ساتھ پسپا کردیا تھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اس بات کا انکشاف نئی کتاب "Power and the Palace" میں کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ اُس وقت رونما ہوا تھا جب نو عمر کامیلا ٹرین میں سفر کر رہی تھیں اور ایک شخص جنسی ہراسانی کی کوشش کی تھی۔ کامیلا نے اپنی جوتی اتار کو مذکورہ شخص کو مارا اور لاتوں سے بھی اس کی تواضع کی۔ اچھی طرح درگت بنانے کے بعد ریلوے اسٹیشن پر اسے پولیس کے حوالے بھی کردیا۔ یہ واقعہ دراصل برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر گٹو ہیری نے صحافی ویلینٹائن لو کو بتایا تھا۔ گٹو ہیری کے بقول ملکہ...
    ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو اغوا کرنے اور قتل کی دھمکیوں کے مقدمے میں گرفتار ملزم حسن زاہد کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ اغواء کرنے کے کیس پر سماعت ہوئی۔  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیاء نے ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔  ملزم حسن زاہد کی عبوری ضمانت 20 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض منظور کی گئی۔  عدالت نے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت دی۔ ملزم کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ اس مقدمہ میں بے گناہ ہوں ہراساں اور بلیک میل کرنے کیلئے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ خیال...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے دریاؤں میں سیلابی صورتحال اور مون سون کے نویں اسپیل کے دوران ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کے جنوبی اضلاع بشمول ٹھٹھہ، سجاول، بدین، مٹھی، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، کراچی، حیدرآباد اور جامشورو میں بارشوں کا امکان ہے، جبکہ شمالی سندھ کے اضلاع سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، خیرپور، دادو اور جیکب آباد میں ہلکی سے درمیانی بارشیں متوقع ہیں۔ مزید پڑھیں: سیلاب کے دوران امدادی کارروائیوں کی رفتار تیز کی جائے، وزیراعظم کا چیئرمین این ڈی ایم اے کو ٹیلیفون دریاؤں کی صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دریائے چناب میں قادرآباد کے مقام...
    بھوٹان اور بھارت کی سرحدی جنگلات میں پایا جانے والا سنہری لنگور اپنی نایاب جھلک اور منفرد عادات کی وجہ سے ہمیشہ ماہرینِ حیوانات کے لیے معمہ رہا ہے۔ حال ہی میں فوٹوگرافروں کو اس جانور کی ایک غیر معمولی قریبی تصویر لینے کا موقع ملا، جو قدرتی حیات کے شوقین افراد کے لیے کسی سنسنی سے کم نہیں۔ سنہری لنگور دنیا کے ان چند پرندوں اور جانوروں میں شمار ہوتا ہے جو شعوری طور پر انسانوں سے دور رہتے ہیں۔ اس کی زریں کھال دھوپ میں جگمگاتی ہے اور یہ عام طور پر گھنے درختوں میں چھپ کر رہتا ہے تاکہ انسانی نظروں سے بچ سکے۔ مزید پڑھیں: بھارت سے سرحد عبور کرکے آنے والا لنگور بہاول نگر میں...
    سی ڈی اے کے مسیحی ملازمین کو مذہبی فریضے کی ادائیگی کے سلسلے میں ویٹیکن سٹی بھیجوانے کے حوالے سے ای بیلیٹنگ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ادارے میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین کو مذہبی فریضے کی ادائیگی کے سلسلے میں ویٹیکن سٹی بھیجوانے کے حوالے سے سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)اور سی ڈی اے انتظامیہ کے درمیان طے شدہ معاہدے کے تحت جمعرات کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ای بیلیٹنگ کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سی ڈی اے کے ممبر فنانس طاہر نعیم اختر، ممبر انجینئرنگ سید...
    پختونخوا حکومت کا افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل فوری روکنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز پشاور:صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی اور خیر سگالی کے جذبے کے تحت افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل کو فوری طور پر روک دینا چاہیے۔اپنے بیان میں ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان اس وقت تباہ کن زلزلے کے نقصانات سے دوچار ہے اور پہلے ہی غربت کے شکار ملک کے لیے مہاجرین کی واپسی کا بوجھ برداشت کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ زلزلے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد ان ہی افراد کی ہے جو واپس جانے...
    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کے سرکاری دورے کے دوران ’ہائی ملٹری کوآپریشن کمیٹی‘ کے دوسرے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے نائب وزیراعظم و وزیر مملکت برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی آل ثانی اور چیف آف اسٹاف قطر آرمڈ فورسز لیفٹیننٹ جنرل (پائلٹ) جاسم محمد احمد المانال سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال اور علاقائی و عالمی امن و استحکام کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاکستان اور قطر کے تاریخی برادرانہ تعلقات...
    ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قاسم بیلہ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا جہاں وہ سیلاب متاثرہ بچوں اور خواتین میں گھل مل گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے بچوں میں چاکلیٹ، بسکٹ اور وردی پیک تقسیم کیے جبکہ بچوں کو خود اپنے ہاتھوں سے جوتے پہنائیں، خواتین کو ملبوسات اوردیگر تحائف پیش کیے۔ وزیراعلیٰ فلڈ کیمپ میں ننھے بچوں کے درمیان بیٹھ گئیں جبکہ بچوں سے گپ شپ کی اور مختلف سوال پوچھے۔ انہوں نے بچوں سے حروف تہجی کے بارے میں دریافت کیا جبکہ متاثرہ خاندانوں سے مسائل اور ضروریات کے بارے میں دریافت کیا۔ مریم نواز نے خواتین کو گھروں کی بحالی کے لیے اقدامات کا یقین دلایا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے...
    26ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ کی تشکیل کا معاملہ،مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے 31 اکتوبر کو چھبیسویں آئینی ترمیم معاملے پر فل کورٹ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہیں ، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ہونے والی ترامیم آئین اور قانون سے مطابقت نہیں رکھتی، رجسٹرار یا کوئی اور اتھارٹی کمیٹی کے فیصلے کو ختم نہیں کرسکتی۔ کمیٹی کے فیصلے پر چیف جسٹس کی وضاحت عمل درآمد نہ کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں رکھتی۔ درخواست میں پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے 31...
    سن 1965، 4 ستمبر کو جنگ کے چوتھے روز پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کی دھمکی کو نیست و نابود کر دیا۔ جنگ کے چوتھے روز بھارتی وزیر خارجہ اندرا گاندھی نے دعویٰ کرتے ہوئے دھمکی دی کہ ’’بھارت پاکستان کے ساتھ کشمیر کے تنازع کو ایک ہی دفعہ بذریعہ طاقت حل کرے گا‘‘ جبکہ چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ’’'بھارت نے جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔‘‘ چین کے سرکاری اخبار پیپلز ڈیلی نے لکھا کہ ’’بھارتی افواج کی پاکستانی سرزمین میں جبری مداخلت پر پاکستانی مسلح افواج نے اپنے دفاع میں بھارتی فوجوں کو لائن آف کنٹرول سے پیچھے دھکیل دیا۔‘‘ جی ایچ کیو نے تمام فارمشینز کو بھارت کے خلاف دفاعی...
    کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان میں حالیہ زلزلوں نے تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد 1457 تک جا پہنچی جبکہ ہزاروں افراد زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو گئے۔ طالبان انتظامیہ کے مطابق 6700 سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور اب بھی درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے بدھ کے روز کمانڈوز کو فضائی راستے سے متاثرہ علاقوں میں اتارا گیا تاکہ زندہ بچ جانے والوں کو نکالا جا سکے۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق یہ وقت کے خلاف دوڑ ہے اور کئی ایسے مقامات ہیں جہاں ہیلی کاپٹر اتر نہیں سکتے تھے۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ متاثرین کے لیے غذائی امداد جلد ختم ہو...
    کوئٹہ سریاب روڈ پر شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب خود کش حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 14 افراد شہید، سابق ایم پی اے سمیت 33افراد شدید زخمی ہو گئے، تاہم سیاسی قائدین معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ دوسری جانب بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے وفاقی کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کا دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک جب کہ چھ جوان شہید ہوگئے۔  بلاشبہ بھارت اپنی دہشت گرد پراکسیز فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج کے ذریعے خطے اور پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے، پاکستان خطے میں امن کا داعی اور علمبردار ہے لیکن بھارت سرکار پاکستان کے ساتھ جنگی جنون میں مبتلا ہے۔ مودی سرکار...
    کوئٹہ: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے ایک منظم گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔  ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان ایک بین الاقوامی گینگ کا حصہ ہیں جو افغانستان، دبئی اور آسٹریلیا سے غیر قانونی طور پر رقوم کی ترسیل میں ملوث تھے۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 33 ملین ایرانی ریال، دو موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق اہم شواہد برآمد کیے گئے ہیں جبکہ ملزمان برآمد شدہ کرنسی کے بارے میں حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان...
    ایف بی آر نے اسمگل شدہ گاڑیوں کی ریگولرائزیشن میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی شروع کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے اسمگل شدہ گاڑیوں کی ریگولرائزیشن میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی کی ہے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایف بی آر وی بوک سسٹم کے آکشن ماڈیول میں جعلسازی کا انکشاف ہوا ہے، 103 گاڑیوں کی تفصیلات سسٹم میں جعلی طریقے سے اپ لوڈ کی گئیں جبکہ 43 اسمگل شدہ گاڑیاں ایف بی آر ریکارڈ میں قانونی ظاہر کی گئیں۔ اعلامیے کے مطابق ایف بی آر نے تحقیقات میں جعلی یوزر آئی ڈیز کی نشاندہی کی اور ڈپٹی کلیکٹر اور اسسٹنٹ کلیکٹر کو...
    خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف عوامی نمائندے اور سول سوسائٹی میدان میں آگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں سرکاری تعلیمی اداروں کی پرائیویٹائزیشن کے خلاف زیدہ کے عوامی نمائندوں اور سول سوسائٹی نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حکومت کے اس ظالمانہ اور غریب دشمن فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہم کسی صورت تعلیمی اداروں کو پرائیوٹائزیشن کرنے نہیں دیں گے۔ مظاہرین سے جے یو آئی کے ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی نورالاسلام، اولسی جرگہ کے صدر عبدالقدوس خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بقول صوبائی حکومت اگر صوبے میں تعلیم...
    ایف بی آر نے اسمگل شدہ گاڑیوں کی ریگولرائزیشن میں ملوث اپنے افسران کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ ادارے نے بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت تحقیقات مکمل کرکے 9 جولائی 2025 کو ایک ڈپٹی کلکٹر اور ایک اسسٹنٹ کلکٹر کو معطل کر دیا۔ جولائی 2025 میں آکشن ماڈیول کے غلط استعمال کی رپورٹس سامنے آئیں، جس کے تحت 103 گاڑیاں جعلی یوزر آئی ڈیز کے ذریعے سسٹم میں اپ لوڈ کی گئی تھیں، جبکہ 43 گاڑیاں پہلے ہی قانونی طور پر رجسٹر ہو چکی تھیں۔ ایف بی آر نے ڈیجیٹل آڈٹ اور انٹرنل انوسٹیگیشن کے بعد مجرمانہ نیٹ ورک میں شامل افراد کی نشاندہی کی۔ مزید پڑھیں: کیا ایف بی آر سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم کے...
    بیجنگ:3 ستمبر کی صبح 9 بجے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار تقریب چین کے دارالحکومت بیجنگ کے تھیان آن من اسکوائر میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ایک عظیم الشان فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اہم خطاب کیا اور پریڈ کا معائنہ کیا۔ تقریب کا موضوع “تاریخ کو یاد رکھنا، شہداء کی یاد کو تازہ کرنا، امن کی قدر کرنا اور مستقبل کی تعمیرکرنا” ہے۔ چینی صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر 26 غیر ملکی سربراہان...
    چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ کے استعمال کے حوالے سے آگاہی اور نفاذ مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ رواں سال ٹریفک پولیس نے 34 ہزار سے زائد موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کارروائیاں کیں جبکہ شہریوں میں آگاہی بڑھانے کے لیے 325 سرگرمیاں منعقد کی گئیں، جن کے ذریعے 350 لاکھ سے زائد افراد کو ہیلمٹ کے استعمال کے حوالے سے تعلیم دی گئی۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کی زیرو ٹالرینس مہم، ایک ہفتے میں 112 مقدمات، ہزاروں جرمانے چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کے لیے ہمیشہ ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کراچی زون نے کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل کراچی نے کارروائیوں کے دوران شہرکے نجی اسپتال اور شرف آباد چورنگی سے حوالہ ہنڈی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا،گرفتارملزمان حوالہ ہنڈی میں ملوث پائے گئے تھے اور ان کے قبضے سے 72 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے 3 موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد برآمد کر...
    خیبرپختونخوا اسمبلی میں جعلی تعلیمی اسناد پر بھرتی ہونے والے ملازمین کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ نے متعدد افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا  ۔  اسناد کی تصدیق پر انکشاف اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق یہ انکشاف اُس وقت سامنے آیا جب ملازمین کی تعلیمی اسناد کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کیا گیا۔ تصدیق کے دوران معلوم ہوا کہ درجن سے زائد ملازمین نے جعلی اسناد جمع کرائیں تھیں۔ ■  ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی ڈگری رکھنے والوں میں نہ صرف گریڈ 19 کا ایک ریٹائرڈ افسر شامل ہے، بلکہ گریڈ 18 تک کے حاضر سروس افسران بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔   سات ملازمین کے خلاف کارروائی جاری اب تک...
    اسلام آباد: ایف بی آر نے ضبط کی گئی اسمگل شدہ گاڑیوں کو غیر قانونی طور پر ریگولرائز کرنے میں ملوث ایف بی آر افسران و اہل کاروں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ ایف بی آر حکام کے مطابق ایف بی آر نے اگست 2021ء میں ضبط شدہ اسمگلڈ گاڑیوں کی نیلامی کے بعد ہونے والی بے ضابطگیوں کو روکنے کے لیے وی بوک (WeBOC) نظام میں آکشن ماڈیول متعارف کرایا تھا، اس کے ذریعے موٹر رجسٹریشن اتھارٹیز (ایم آر ایز)کو یہ سہولت دی گئی کہ وہ گاڑیوں کے نیلامی ریکارڈ کو آن لائن چیک کر سکیں تاکہ دستی اور کاغذی تصدیق پر انحصار کم ہو اور خریداروں کو شفافیت کے ساتھ سہولت میسر آئے۔ ایف بی آر کے مطابق تاہم جولائی 2025ء...
    شہر قائد کے تھانہ بریگیڈ کی حدود میں اسکول کی آٹھویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والے نوجوان کا آخری نوٹ سامنے آگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے صدر کے قریب نجی اسکول کی آٹھویں منزل سے نوجوان نے چھلانگ لگا کر جان دے دی، واقعہ بریگیڈ تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ متوفی نوجوان عثمان کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ اسکول کے 3 ملازمین کے خلاف اقدام قتل کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔ عثمان نے خودکشی سے پہلے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کیا جس میں اُس نے اسکول انتظامیہ پر اپنی خودکشی کا الزام عائد کیا تھا۔ متوفی نوجوان نے آخری پیغام میں لکھا کہ وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کررہا ہے اور اس کی ذمہ...
    اینٹی ٹرسٹ کیس میں گوگل بڑی کارروائی سے بچ گیا ہے۔ امریکی وفاقی جج نے فیصلہ دیا ہے کہ گوگل کو اپنا کروم براؤزر فروخت نہیں کرنا پڑے گا، تاہم اسے اپنے حریف اداروں کے ساتھ سرچ ڈیٹا شیئر کرنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل پر پوری دنیا کی کل دولت سے زائد جرمانہ کیوں عائد کیا گیا؟ برطانوی نشریاتی ادارے  بی بی سی کے مطابق ڈسٹرکٹ جج امیت مہتا کی جانب سے یہ اقدامات کئی سالہ عدالتی کارروائی کے بعد سامنے آئے ہیں، جس میں گوگل پر آن لائن سرچ میں اجارہ داری قائم رکھنے کا الزام تھا۔ مقدمہ اس بات پر مرکوز تھا کہ گوگل نے اپنے اینڈرائیڈ، کروم اور ایپل جیسے دیگر اداروں کی مصنوعات پر خود کو...
    پاکستان میں جلد ہی کرپٹو کرنسی کی قانونی خرید و فروخت کی راہ ہموار ہونے جا رہی ہے، کیونکہ ورچوئل ایسٹ اتھارٹی بل کی اہم شقیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے منظور کر لی  ۔ اس بات کا اعلان ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم مانڈوی والا نے کمیٹی اجلاس میں کیا، جہاں انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک اب کرپٹو پر پابندی ختم کرنے جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی قانون سازی مکمل ہوگی، ملک میں کرپٹو کرنسی کی تجارت کو قانونی حیثیت حاصل ہو جائے گی۔ ■ سلیم مانڈوی والا نے واضح کیا کہ جلد ہی قواعد و ضوابط مرتب کیے جائیں گے، اور ان کے بعد شہری قانونی طور پر کرپٹو کرنسی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ٹیلیفون کیا اور ملک میں سیلابی صورتحال سمیت جاری امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو دریائے راوی، چناب اور ستلج میں بڑھتی ہوئی طغیانی سے آگاہ کیا، جس پر شہباز شریف نے قبل از وقت ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی تیاری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے دریائے چناب میں مزید پانی چھوڑ دیا، انتظامیہ ہائی الرٹ، متعدد دیہات خالی کرا لیے انہوں نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے صوبائی حکومتوں کے ساتھ قریبی تعاون رکھے اور حفاظتی اقدامات و امدادی کارروائیوں کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ وزیراعظم...
      بیجنگ : جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر” انصاف کی جیت” کے موضوع پر ایک ثقافتی شام کا بیجنگ میں انعقاد کیا گیا۔بدھ کے روز شی جن پھنگ سمیت چینی رہنماؤں، مزاحمتی جنگ کے بزرگ سپاہیوں اور اعزاز یافتہ افراد کے نمائندوں اور عام شہریوں کے نمائندوں سمیت مختلف حلقوں سے وابستہ افراد نے اس ثقافتی شام میں شرکت کی۔ Post Views: 7
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ سے چیئرمین این ڈی ایم اے کو فون کرکے سیلابی صورت حال سے آگاہی حاصل کی اور ساتھ ہی ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ چین کے دوران بیجنگ سے چیئرمین این ڈی ایم اے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو پاکستان میں سیلابی صورت حال کے حوالے سے آگاہ کیا اور امدادی کاروائیوں پر بریفنگ دی۔ چئیرمین این ڈی ایم اے نے راوی، چناب اور ستلج میں بڑھتی ہوئی طغیانی کے حوالے سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو دریاؤں میں بڑھتی ہوئی طغیانی کے پیش نظر ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کی...
    وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے راولپنڈی میں میٹرک کی طالبہ سے جنسی زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ متاثرہ طالبہ کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ یاد رہے کہ راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں شادی کا جھانسہ دیکر اور امتحان کی تیاری کرانے کے بہانے بلا کر میٹرک کی طالبہ کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے اکیڈمی پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبہ حاملہ ہوئی تو ملزم نے نجی کلینک لے جا کر چیک اپ کرایا اور ادویات...
    انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے معروف قانون دان خواجہ شمس الاسلام کے قتل کیس میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیے گئے ملزم احسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں سماعت کے دوران خیبر پختونخوا سے گرفتار ملزم احسن کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر تفتیشی افسر نے مؤقف اپنایا کہ ملزم نے مرکزی ملزم کو فرار کرانے کے لیے اپنی گاڑی فراہم کی اور اس کی معاونت کی، لہٰذا اسے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ پر دیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: خواجہ شمس الاسلام قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ میں کارروائی جزوی طور پر معطل تاہم وکیل صفائی عابد زمان ایڈووکیٹ اور اسامہ علی نے...
    اسلام آباد: ایف آئی اے امیگریشن حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان کے مطابق زریاب احمد نامی مسافر پرتگال جانے کے لیے بین الاقوامی پرواز پر سوار ہونے والا تھا، اس کے پاسپورٹ پر پرتگال کا جعلی ورک ویزا لگا ہوا تھا۔ مسافر کا تعلق سیالکوٹ سے ہے جسے آف لوڈ کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک شخص کو دکان میں موجود مصنوعات کو الٹ پلٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے ساتھ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ برطانیہ میں ایک ’’غیر قانونی مہاجر‘‘ ہے جو غصے میں آگیا۔ 24 اگست کو فیس بک پر ایک پوسٹ میں لکھا گیا: ’’برطانیہ میں غیر قانونی مہاجر کا غصے پر قابو نہ رہا کیونکہ آکسفورڈ سٹی کونسل کی جانب سے غیر قانونی مہاجرین کو مفت پلے اسٹیشن 5 دینے والی دکان میں کنسول ختم ہوگئے۔‘‘ https://www.facebook.com/reel/1306988137656122/?rdid=XMYd7kXulzHTF7NC&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F1LLnRkLm7P%2F اسی طرح ایک ہی متن والی پوسٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بھی شیئر ہوئی جسے تقریباً 10 لاکھ بار دیکھا گیا۔ فیس بک پوسٹ کے تبصروں میں کہا گیا ’’کیا کہہ سکتے...
    ملتان(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں سیلاب متاثرہ بچوں سے ملاقات کی اور ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا۔ یہ دورہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ پنجاب میں جاری شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں میں متحرک کردار ادا کر رہی ہیں۔ سیلاب کے نتیجے میں صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں 6 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ اوباما فاؤنڈیشن کے 2022 کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان ان خطوں میں شامل ہے جو شدید موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بار بار آنے والے مون سون بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ ملتان میں ریلیف کیمپوں کا قیام کوئی نیا...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ سے بات نہ ہونے پر انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے پورے گاؤں کی بجلی بند کردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکا اپنی گرل فرینڈ سے بات کرنا چاہتا تھا، لیکن لڑکی کا فون بار بار مصروف آ رہا تھا۔ اس بات پر غصے میں آکر وہ بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اور کنکشن کاٹ دیا، جس سے گاؤں بھر میں بجلی معطل ہوگئی۔ نیکسٹ لیول ناراضگی، بھارت میں ایک ناراض عاشق نے محبوبہ کے گائوں کی بجلی کاٹ دی، وجہ محبوبہ کا فون بزی جا رہا تھا، ویڈیو وائرل۔۔!! pic.twitter.com/USbKdw2E0y — Khurram Iqbal (@khurram143) September 3, 2025 واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل...
    کراچی: صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کو خط لکھ کر پی ٹی وی کے اینکر رضوان رحمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اینکر نے حالیہ سیلابی صورتحال پر حقائق کے بجائے لسانی سوچ کی عکاسی کی اور سندھ کے عوام کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ ذوالفقار علی شاہ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات ایسے چیلنجز ہیں جن پر تمام حکومتیں مل کر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں، لیکن اس معاملے کو بنیاد بنا کر سندھ اور اس کے عوام کو نشانہ بنایا گیا، جو نہ صرف صوبے بلکہ قومی یکجہتی کے بھی خلاف...
    بھارت میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کا فون مسلسل مصروف ملنے پر پورے گاؤں کی بجلی بند کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکا اپنی محبوبہ سے بات نہ کر پانے پر شدید ناراض تھا۔ جب اس نے کئی بار کوشش کے باوجود کال نہیں ملائی تو غصے میں بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اور مین سپلائی کاٹ دی، جس کے بعد پورا گاؤں اندھیرے میں ڈوب گیا۔ سامنے آنے والی ویڈیو میں لڑکے کو کھمبے پر چڑھ کر بجلی کاٹتے اور غصے کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ نیکسٹ لیول...
    سندھ کے عوام کیخلاف نازیبا الفاظ؛ صوبائی وزیر کا اینکر کیخلاف کارروائی کےلئے وفاقی وزیر کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز کراچی:صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کو خط لکھ کر پی ٹی وی کے اینکر رضوان رحمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ اینکر نے حالیہ سیلابی صورتحال پر حقائق کے بجائے لسانی سوچ کی عکاسی کی اور سندھ کے عوام کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ ذوالفقار علی شاہ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات ایسے چیلنجز ہیں جن پر تمام حکومتیں مل کر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں، لیکن اس معاملے کو بنیاد...
    کوئٹہ:سریاب روڈ پر دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی، واقعے کا مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز کوئٹہ: سریاب روڈ پر ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق سریاب روڈ شاہوانی اسٹیڈیم کے سامنے خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں قتل، اقدام قتل اور انسداددہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں جب کہ مقدمے میں نامعلوم افرادکو نامزد کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کا بتانا ہےکہ خودکش حملہ آور کی لاش کی باقیات قبضےمیں لےلی گئی ہیں جو فارنزک کے لیے بجھوائی جائیں گی۔ کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکا، 13 افراد جاں بحق دوسری جانب محکمہ صحت...
    کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر کچے کے عوام سے اپنے رشتہ داروں یا حکومتی ریلیف کیمپس میں منتقل ہونے کی اپیل کر دی۔ اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ملک بھر میں سیلاب نے گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں شدید تباہ کاریاں مچائی ہیں، اب یہ ریلا صوبہ سندھ میں داخل ہونے والا ہے۔ ایک ویڈیو بیان میں شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے صورت حال سے نمٹنے کے لیے مکمل اقدامات کر رکھے ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایات پر تمام وزراء اور متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے...
    لاہور(نیوز ڈیسک) جوا ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں گرفتار مشہور یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کا مزید 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ ضلعی کچہری لاہور میں مقدمے کی سماعت کے دوران ڈکی بھائی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ان کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث کارروائی میں دس منٹ کی تاخیر ہوئی۔ بعد ازاں وکیل عثمان مشتاق نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے مؤکل کو بیان دینے کی اجازت دی جائے۔ ڈکی بھائی نے عدالت میں کہا: “میں تفتیش سے مطمئن ہوں، ادارے مزید تحقیق کرنا چاہتے ہیں تو کر سکتے ہیں، میں اداروں کی عزت کرتا ہوں۔” تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے ڈیوائسز اور اکاؤنٹس...
    لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی اور متنازعہ نظام ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلے میں باضابطہ حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تمام جنگلات میں کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں نیلامی کے نام پر درختوں کی بے رحمانہ کٹائی کی جاتی رہی اور اس سے حاصل ہونے والا پیسہ صرف چند جیبوں میں چلا جاتا تھا، جس سے نہ صرف جنگلات تباہ ہوئے بلکہ ماحولیات اور جنگلی حیات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ مریم نواز نے واضح کیا کہ اب یہ سلسلہ ختم...
    سن 1965 میں 3 ستمبر کو جنگ جاری تھی اور پاکستان کی مسلح افواج عوام کے ہمراہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی تھیں۔ ایک طرف بھارتی وزیراعظم لال بہادر شاستری اپنی قوم پر طاری پاک فضائیہ کے حملوں کا خوف دور کرنے کی ناکام کوششیں کرتے رہے اور دوسری جانب پاک فوج نے چھمب سیکٹر میں بھارت کے 500 جوانوں کو جنگی قیدی بنانے سمیت دشمن کے 15 ٹینکوں اور دیگر اسلحے پر قبضہ کر لیا۔ پاک فوج کے کمانڈر ان چیف جنرل محمد موسیٰ نے بھارتی زخمی سپاہی کی ایک فیلڈ اسپتال میں عیادت کی۔ لیفٹیننٹ کرنل نصیر اللہ بابر نے غیر دانستہ طور پر کشمیر کے بھمبر سیکٹر میں ایک بھارتی پوزیشن پر اپنا ہیلی...
    سی ڈی اے نے سی بی آر ہاؤسنگ اسکیم کا ری وائیزڈ لے آؤٹ پلان منسوخ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 26 مئی 2025ء کے حکم پر سی بی آر ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ اسکیم (CBR-ECHS) فیز 1 کا ری وائیزڈ اور ایکسٹینڈڈ لے آؤٹ پلان منسوخ کر دیا ہے۔ سی ڈی اے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ 21 مارچ 2023 کو منظور کیا گیا ری وائیزڈ لے آؤٹ پلان غیر قانونی اور بغیر قانونی اختیار کے جاری کیا گیا تھا، لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ عدالت نے مزید...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں کے خلاف احتجاج کے کیس میں عدالت نے غیر حاضر ملزمان کو طلب کرلیا اور 60 ملزمان کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کردی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف 4 اکتوبر کے احتجاج کے کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں نامزد 82 ملزمان میں سے صرف 8 کی حاضری لی گئی جب کہ باقی غیر حاضر ملزمان کے لیے دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیے گئے۔ واضح رہے کہ مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 3 بہنیں بھی نامزد ہیں۔ عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کر...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے درختوں کی نیلامی کی آڑ میں جنگلات کی کٹائی کے دھندے پر سخت پابندی عائد کر دی۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کر دیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب کے تمام جنگلات میں کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری طور پر تاحکمِ ثانی پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی اور میپنگ کے ذریعے نئے اور شفاف قواعد و ضوابط مرتب کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ نیلامی سے قبل اعلیٰ معیار کی تصاویر اور ویڈیوز فراہم کرنا بھی لازمی قرار دیا...
    راولپنڈی: سانحہ 9 مئی اور جی ایچ کیو حملہ سمیت 12 اہم مقدمات کی سماعت آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہونا تھی، تاہم جج امجد علی شاہ کی میڈیکل رخصت کے باعث تمام کیسز بغیر کسی کارروائی کے 17 ستمبر تک ملتوی کر دیے گئے۔ عدالت کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق، آج ان مقدمات کی جیل ٹرائل ہونا تھا، مگر ایک بار پھر جیل ٹرائل مؤخر کر دیا گیا اور سماعت راولپنڈی کی کچہری عدالت میں ہوئی، جہاں صرف حاضری لگائی گئی۔ سرکاری پراسیکیوٹر ظہیر علی شاہ، وکلائے صفائی ملک فیصل ایڈووکیٹ اور حسنین سنبل ایڈووکیٹ عدالت پہنچے، جبکہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی سماعت کے موقع پر موجود تھے۔ عدالت نے...
    سیلاب متاثرہ علاقوں میں مواصلات کا نظام اور بجلی فوری بحال کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مواصلات کے نظام اور بجلی کی ترسیل کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کیا جائے۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملک میں جاری مون سون بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے بیجنگ سے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعظم نے اپنی مصروفیات کچھ دیر کے لیے ترک کر کے این ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کی تیاری و کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ لی۔وزیراعظم نے این ایچ اے اور وزارتِ توانائی کو...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مواصلات کے نظام اور بجلی کی ترسیل کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کیا جائے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملک میں جاری مون سون بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے بیجنگ سے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعظم نے اپنی مصروفیات کچھ دیر کے لیے ترک کر کے این ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کی تیاری و کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ لی۔ یہ بھی پڑھیں: سیلابی ریلے جنوبی پنجاب میں داخل، صوبے میں 24 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر وزیراعظم نے این ایچ اے اور وزارتِ توانائی کو ہدایت دی کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں...
    علیمہ خان سے صحافی کے چبھتے سوالات، بانی پی ٹی آئی کی بہن کا جواب دینے سے گریز WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سے صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی اپنی طاقت کھو رہی ہے؟۔اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے لیے آنے والی ان کی بہن علیمہ خان سے صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی اپنی طاقت کھو رہی ہے، جس پر علیمہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بھائی سے ملنے آئی ہیں ،سیاست سے متعلق سوال پارلیمنٹ میں جا کر پوچھیں۔ پارلیمنٹ میں آپ کے سوال کا تسلی بخش جواب مل جائے گا۔علیمہ خان نے کہا کہ...
    نیوزی لینڈ میں نایاب پرندوں کو خطرناک برڈ فلو سے بچانے کے لیے دنیا کا پہلا ویکسینیشن پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔ ماہرین کو خدشہ ہے کہ بہار کے موسمی ہجرتی پرندوں کے ساتھ یہ وائرس ملک میں داخل ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں خصوصاً ان پرندوں کو شدید خطرات لاحق ہیں جن کی تعداد سو سے بھی کم ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم 15 ستمبر سے شروع کرنے کا اعلان گزشتہ 2 سال سے عالمی سطح پر ایچ 5 این ون برڈ فلو نے لاکھوں پرندوں کو ہلاک کیا ہے اور اب یہ وائرس انٹارکٹیکا تک پھیل چکا ہے۔ نیوزی لینڈ نے اس خطرے کے پیشِ نظر پانچ...
    کراچی کی انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی و دیگر کیخلاف سرکاری ملازمین پر تشدد اور دھمکانے کے مقدمے میں پولیس رپورٹ پر کارروائی کے لیے 22 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی و دیگر کیخلاف سرکاری ملازمین پر تشدد اور دھمکانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی وقار عباسی، مدعی مقدمہ کے وکیل، تفتیشی افسر محمد وسیم اور فرحان غنی سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ وکیل صفائی نے موقف دیا کہ عدالتی حکم پر ملزمان آگئے ہیں، میری گزارش ہے رپورٹس پر نظر ثانی کی جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ اے ٹی اے...
    قومی اسمبلی اجلاس؛ جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر سوسائٹیز بنانے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان نے جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا، جس میں وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک پیش کی گئی، جسے منظور کرلیا گیا۔ اجلاس میں اسد قیصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے بہن بھائی مشکل میں ہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں۔ آج ہم نے فیصلہ کیا کہ احتجاجاً واک آؤٹ کریں گے۔ نظام کا ظلم جبر کی بنیاد پر چل رہا...