2025-11-05@09:05:51 GMT
تلاش کی گنتی: 2210
«سات سرنگیں»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251007-06-8 نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی شہر جے پورکے اسپتال میں آگ لگنے کے واقعے میں6 مریض ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آگ سوائی مان سنگھ اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں لگی جس کے نتیجے میں 6 مریض ہلاک جب کہ 5 مریضوں کی گیس اور آگ کی شدت سے حالت تشویشناک ہوگئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ سے زہریلی گیسیں خارج ہو رہی تھیں جس کے باعث 5 مریضوں کو سپورٹ سسٹم کے ساتھ دوسری جگہ شفٹ کرنا پڑا اور ایسی حالت میں مریضوں کی حالت مزید خراب ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے بعد13مریضوں کو بحفاظت نکال لیاگیا ۔بھارت: جے پور کے اسپتال میں آتشزدگی کے باعث آئی سی...
قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اور سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرا تعلق پنجاب سے ہے لیکن ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں، کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگا دے گا، ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ متنازعہ بیانات دینے کی آخر وجہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون کے درمیان سیاسی کشیدگی برقرار ہے اور پیپلز پارٹی کے ارکان سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس سے بھی واک آؤٹ کرگئے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ میرا تعلق پنجاب سے ہے لیکن ہم...
بھارتی ریاست راجستھان کے سب سے بڑے اسپتال مان سنگھ کے ٹراما سینٹر میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس میں 2 خواتین سمیت 6 مریض ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹراما سینٹر انچارج ڈاکٹر انوراگ دھاکڑ نے بتایا کہ آگ نیورو آئی سی یو کے اسٹوریج ایریا میں لگی۔ جہاں 11 مریض زیرِ علاج تھے۔ اس دوران قریبی وارڈ میں زیرِ علاج 14 مریضوں کو بروقت دوسری جگہ منتقل کیا گیا جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد کم رہی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ آگ لگتے ہی اسپتال میں افراتفری اور بھگدڑ مچ گئی، دھوئیں کے سیاہ بادل پھیل گئے۔ عملے اور تیمارداروں نے مریضوں کو بیڈ سمیت باہر نکالنے کی کوشش کی۔ اسپتال متاثرہ شعبے کا ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا جب کہ خون...
26 سالہ فیشن اسٹوڈنٹ مریم محمد کو ایک سخت اور جامع انتخابی عمل کے بعد متعدد امیدواروں میں سے منتخب کیا گیا ہے تاکہ وہ عالمی مس یونیورس مقابلے میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی نمائندگی کریں۔ مریم محمد وہ پہلی اماراتی خاتون ہوں گی جو اگلے ماہ تھائی لینڈ میں ہونے والے اس عالمی مقابلے میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کریں گی۔ View this post on Instagram A post shared by Missuniverseuae (@missuniverseuae2025) اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات نے مجھے بڑے خواب دیکھنے کا حوصلہ دیا ہے۔ میں اُن خواتین کی آواز بننا چاہتی ہوں جو پرعزم، جستجو رکھنے والی اور بااختیار بننے کی خواہشمند ہیں۔ مس یونیورس...
متحدہ عرب امارات کی تاریخ میں پہلی بار ایک اماراتی نژاد خاتون مس یونیورس کے بین الاقوامی مقابلے میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گی۔ چھبیس سالہ مریم محمد، جو ایک فیشن اسٹوڈنٹ اور ماڈل ہیں، نومبر میں تھائی لینڈ میں ہونے والے اس عالمی مقابلے میں متحدہ عرب امارات کی پہلی نمائندہ بننے جا رہی ہیں۔ مس یونیورس 2025 کا مقابلہ تھائی لینڈ کے شہر میں منعقد ہوگا، جہاں دنیا بھر کی 130 سے زائد خوبصورت اور ہونہار خواتین اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گی۔ مریم محمد کی شرکت نہ صرف متحدہ عرب امارات بلکہ پورے عرب عالم کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ مریم محمد اس وقت فیشن ڈیزائننگ کی تعلیم حاصل کر...
سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔ وفاقی وزیر رانا ثنااللہ نے تصدیق کی ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی اپنا احتجاج اور پارلیمنٹ سے واک آؤٹ جاری رکھے گی۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معافی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آج صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات طے تھی، تاہم وزیراعظم کے دورۂ ملائیشیا کے باعث یہ ملاقات ممکن نہیں ہو سکی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم منگل کو وطن واپس آ کر پیپلز پارٹی کے تحفظات پر بات چیت کریں گے، تاکہ معاملے کو...
کراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر بات چیت کیلئے فوری کراچی طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر آصف علی زرداری کا وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر بات چیت کیلئے صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ کو فوری کراچی طلب کرلیا۔ مزید :
سابق کرکٹر شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید کے درمیان حالیہ دنوں علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کرنے لگی تھیں تاہم شعیب ملک کی پوسٹ نے ان افواہوں کی یہ کہتے ہوئے تردید کر کہ ثنا جاوید کے ساتھ وقت گزارنا ہمیشہ خوشگوار ہوتا ہے۔ جس کے بعد ان کے درمیان علیحدگی کی تمام افواہیں غلط ثابت ہوگئیں۔ یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک نے ثنا جاوید سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ثنا جاوید نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ایک فیشن اسٹائلسٹ نے ان کے تعلقات کی خوبصورتی کو سراہتے ہوئے دعا کی کہ اللہ دونوں کو نظر بد سے محفوظ رکھے، انہوں نے لکھا کہ یہ بہت...
سندھ ہائی کورٹ نے سندھ بار کونسل کے الیکشن میں نامزدگی کی فیس 2 لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ معطل کردیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں سندھ بار کونسل کے الیکشن میں نامزدگی کی فیس کے تنازع سے متعلق امیدوار وسیم شیخ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار وکیل نے مؤقف دیا کہ سندھ بار کونسل نے نامزدگی فیس 50 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ فی امیدوار کردی ہے، سندھ بار کونسل کے ممبران وکلا کی فلاح بہبود کے لئے منتخب کیے جاتے ہیں، وکلا کی فلاح بہبود کے لیے زیادہ نامزدگی فیس نامناسب ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک سندھ بار کونسل کو نامزدگی فیس کی وصولی سے روک دیا، عدالت نے سندھ بار کونسل کی نامزدگی فیس 2 لاکھ روپے کرنے کا...
راولپنڈی شہر میں ڈینگی کے خطرناک حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کی ڈینگی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ سال 2025 میں اب تک 12 ہزار 338 مریضوں کی اسکریننگ مکمل کرلی گئی جبکہ راولپنڈی میں ڈینگی کے مشتبہ 815 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈینگی کے باعث اب تک کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج مریضوں کی تعداد 88 ہے۔ ضلع راولپنڈی میں 1499 ٹیمیں انسدادِ ڈینگی مہم میں سرگرم ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے بتایا کہ ابتک 15 لاکھ 9 ہزار 479 مقامات کی چیکنگ مکمل کرلی گئیہے۔ 23227 مقامات پر ڈینگی لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔...
شکاگو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے شکاگو کو ’جنگی علاقہ‘ قرار دیتے ہوئے وہاں فوجی دستے تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا بھر میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے دوران صدر ٹرمپ کی جرائم اور امیگریشن کے خلاف سخت پالیسی کو ڈیموکریٹس نے اختیارات کے ناجائز استعمال کے طور پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شکاگو میں بھی مقامی ڈیموکریٹک حکام نے ٹرمپ کے اقدام کی سخت مخالفت کی ہے۔ اسی دوران ایک جج نے ایک اور ڈیموکریٹک شہر پورٹ لینڈ میں فوج بھیجنے کے وائٹ ہاؤس کے حکم کو معطل کر دیا ہے۔ اس نئے تنازع کی ابتدا اس وقت ہوئی جب ٹرمپ نے ہفتے کی رات شکاگو میں...
امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے شکاگو کو ’جنگی علاقہ‘ قرار دیتے ہوئے شہر میں وفاقی فوجیوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ مقامی ڈیموکریٹ رہنماؤں کی سخت مخالفت کے باوجود کیا گیا۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے دفاع میں کہا کہ شکاگو واقعی جنگی زون بن چکا ہے۔ مزید پڑھیں: حماس نے امن منصوبے پر عملدرآمد سے انکار کیا تو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے، ٹرمپ کی دھمکی ادھر ریاست الینوائے کے گورنر جی بی پرٹزکر نے الزام لگایا کہ ریپبلکن رہنما جان بوجھ کر افراتفری پیدا کر رہے ہیں تاکہ فوجی مداخلت کا جواز بنایا جا سکے۔ فیڈرل کورٹ نے اس سے قبل اوریگن میں ایسی ہی تعیناتی کو غیر...
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے، اتوار کو چھٹی کے روز بھی دونوں جماعتوں نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر ایک دوسرے کو نشانہ بنایا ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کامطالبہ کر دیا۔ پنجاب حکومت نے پچھلے کچھ دنوں میں پیپلزپارٹی کیخلاف یکطرفہ مہم چلائی،پنجاب حکومت کی تنقید سمجھ سے باہر ہے،ہمیں ٹارگٹ بنا کر وفاقی حکومت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،اگرکسی کی لڑائی وزیراعظم سے ہے تو پیپلزپارٹی کو نہ گھسیٹا جائے،برائے مہربانی پیپلز پارٹی کو اس لڑائی میں شامل نہ کریں۔ کراچی میں سندھ کے سینئرصوبائی وزیرشرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہمیں ڈیڈ لائینز دی جا رہی تھیں کہ بلدیاتی انتخابات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت تمام وزرائے خارجہ نے حماس کی جانب سے غزہ کا انتظام ایک عبوری فلسطینی انتظامی کمیٹی کے سپرد کرنے کی آمادگی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزرات خارجہ نے صدر ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل سے بمباری فوری روکنے اور تبادلے کے معاہدے پر عمل درآمد شروع کرنے کے مطالبے کا خیر مقدم کیا، خطے میں امن کے قیام کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔وزرات خارجہ نے اس پیش رفت کو ایک جامع اور پائیدار جنگ بندی کے قیام اور غزہ کے عوام کو درپیش سنگین انسانی صورتحال کے حل کے لیے ایک حقیقی موقع قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) آئی ایس پی آر نے بھارتی سکیورٹی اداروں کی اعلیٰ قیادت کے غیر حقیقی، اشتعال انگیز اور جنگی جنون پر مبنی بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ غیر ذمہ دارانہ بیانات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بھارت ایک بار پھر جارحیت کیلئے من گھڑت بہانے تراشنے کی کوشش کر رہا ہے، ایسے بیانات جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارت نے خود کو مظلوم اور پاکستان کو منفی انداز میں پیش کرنے کا فائدہ اٹھایا ہے، درحقیقت بھارت جنوبی ایشیا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی اعلیٰ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اشتعال انگیز بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دفعہ بھارت ان شاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کے بیانات اپنی خاک میں ملی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اتنی فیصلہ کن شکست کے بعد جس کا اسکور 0-6 رہا ہو اگر دوبارہ کوشش کی تو اسکور پہلے سے کہیں بہتر ہوگا، جس طرح بھارت میں عوامی رائے تاریخ کی بدترین شکست کے بعد حکومت کے خلاف ہوئی اور مودی اور اس کا ٹولہ جس طرح...
سٹی42: وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی ڈیفینس اسٹیبلشمنٹ کے اشتعال انگیز بیانات پر اپنے جواب میں کہا، اس دفعہ بھارت ان شاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر آج شب ایک پوسٹ کی ہے جس میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کے بیانات اپنی خاک میں ملی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ہیں۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے خواجہ آصف نے کہا کہ اتنی فیصلہ کن شکست کے بعد جس کا اسکور 0-6 رہا ہو اگر دوبارہ کوشش کی تو ہمارا سکور پہلے سے کہیں بہتر ہوگا۔ جس طرح بھارت...
بھارت کے اشتعال انگیز بیانات پر تشویش، کسی بھی ایڈونچر کا بغیر ہچکچاہٹ جواب دیں گے، افواج پاکستان کا ردعمل
افواج پاکستان نے بھارت کی اسکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی ہرزہ سرائی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے بیانات غیرذمہ دارانہ ہیں، جس پر ہمیں تشویش ہے۔ کسی بھی ایڈونچر کا بغیر کسی ہچکچکاہٹ کے بھرپور جواب دیا جائےگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہم نے بھارتی سیکیورٹی اداروں کی اعلیٰ ترین سطح سے سامنے آنے والے بے بنیاد، اشتعال انگیز اور جنگ پسندانہ بیانات کو گہری تشویش کے ساتھ نوٹ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ غیر ذمہ دارانہ بیانات حملے کے لیے من مانے بہانے تراشنے کی ایک نئی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہیں، ایسی ممکنہ صورتحال جس کے نتیجے میں جنوبی ایشیا...
فلک جاوید—فائل فوٹو ضلع کچہری لاہور میں ریاست مخالف بیانات اور صوبائی وزیر کی نامناسب تصویر اپلوڈ کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے مقدمے کی سماعت کی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دنوں کی توسیع کر دی۔ یہ بھی پڑھیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کو گرفتار کر لیا جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کا حکم دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کو گرفتار کیا تھا۔انہیں ریاست مخالف بیانات اور صوبائی وزیر کی نامناسب تصویر اپلوڈ کرنے کے مقدمے میں گرفتار کیا...
نائب وزیراعظم سینیٹرمحمد اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو،دوطرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفت بالخصوص غزہ کی سنگین صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدلطیٰ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور دوطرفہ تعلقات کے اہم امور اور علاقائی پیش رفت بالخصوص غزہ کی سنگین صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا۔ ہفتے کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرا نے دوطرفہ تعلقات کے اہم امور اور علاقائی پیش رفت خصوصاً غزہ کی سنگین صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے نیویارک میں عرب اور اسلامی ممالک کے درمیان ہونے والی مشاورت سمیت جاری سفارتی کوششوں بارے تبادلہ خیال کیا جس کا مقصد فوری اور پائیدار جنگ بندی، بلا روک ٹوک انسانی امداد کو یقینی...
لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی جاتی امرا میں ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی جاتی امرا رہائش گاہ پر موجود تھیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ کو بیرون ممالک دورے سے متعلق آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان کو ملنے والی کامیابیوں اور معاہدوں سے بھی آگاہ کیا۔ مزید :
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات کی تفتیش میں نقائص کی نشاندہی پر تفتیشی افسر کو کڑے احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے انویسٹی گیشن ونگ کی سرویلنس کیلئے 2 سپیشل سیل تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نظام میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے، جس کا مقصد پولیس نظام میں بہتری لاکر اسے مثالی بنانا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات کی تفتیش میں نقائص کی نشاندہی پر تفتیشی افسر کو کڑے احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے انویسٹی گیشن ونگ کی سرویلنس کیلئے 2 سپیشل سیل تشکیل دے دیئے ہیں۔ انویسٹی گیشن ریوو سیل مالیاتی و انفرادی جرائم کی...
کیا آپ کو کسی نوعمر لڑکی یا لڑکے نے بتایا کہ وہ سٹریس اور تنہائی کا شکار ہے؟ آپ نے سوچا ہوگا یہ تو دنیا بھر سے جڑا ہوا ہے، ہزاروں دوست آن لائن ہیں، پھر کیسی تنہائی ؟ یہ ہے جین زی (Gen Z) ، وہ نسل ہے جو 1997 سے 2012 کے درمیان پیدا ہوئی اور آج ان کی عمریں قریباً 13 سے 28 برس کے درمیان ہیں۔ میرے اپنے بچے جین زی سے ہیں تو اس کالم کو ایک ماں کا مکالمہ سمجھا جائے۔ یہ نوجوان موبائل اور ٹیکنالوجی کے حصار میں بڑے ہوئے ہیں۔ ذہین ہیں۔ بہت سے معاملات میں اپنے سے پہلے کی نسل سے آگے ہیں، مگر سماجی سطح پر کوئی خلا بہر طور...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز سے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء اور فیکلٹی ممبرز نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے نیشنل سکیورٹی اینڈ وارکورس کے وفد کا خیر مقدم کیا۔ شرکاء نے وزیراعلیٰ کے عوامی فلاحی پراجیکٹ کو سراہا۔ مریم نواز نے پاکستان آرمی، پاکستان نیوی اور پاکستان ایئر فورس کو ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے وفد کو حکومت پنجاب کے اختراعی اور تاریخی پراجیکٹ سے آگاہ کیا۔ بنگلادیش کے مندوب نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی عوامی خدمات کو سراہا۔ مریم نواز نے کہا کہ احساس کا جذبہ گڈگورننس کا بنیادی اصول ہے۔...
پروفیسر شاداب احمد صدیقی مودی کی ہٹ دھرمی اور انا نے خطہ میں عدم استحکام پیدا کر دیا ہے ۔جنگ میں شکست فاش ہوئی جو کہ مودی نے مسلط کی تھی۔اگر جنگ زیادہ طویل ہوتی تو بہت زیادہ تباہی اور انسانی ہلاکتوں کا خدشہ تھا۔اس وقت جنگ بندی میں ٹرمپ نے اہم کردار ادا کیا۔بھارت نے خود جنگ بندی پر سکون کا سانس لیا کیونکہ بہت بری طرح بھارت کی فضائیہ رافیل طیارے پاکستان ائیر فورس نے تباہ کر دیے ۔پاکستانی افواج مسلسل بھارت کی حدود میں پیشرفت کر رہی تھی۔مودی کے ہتھیار ڈالنے پر بھارت کی اپوزیشن اور عوام نے اظہار برہمی اور ناراضی کا اظہار کیا۔ ٹرمپ اور مودی کے درمیان تعلقات کی خرابی کی اصل وجہ بظاہر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں ،اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ عوامی سطح پر فوری اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں تاکہ اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ وفاقی وزیر صحت کی زیر صدارت ڈینگی وائرس کی موجودہ صورتحال پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈینگی کی روک تھام کے لیے ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دینے پر زور دیا گیا۔ وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے اس موقع پر کہا کہ ڈینگی وائرس سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ عوامی سطح پر فوری...
وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ—فائل فوٹو وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ جہاں تک مجھے یاد ہے کشمیر کے آئین میں ریفرنڈم کی کوئی شق نہیں، عجلت میں یہ چیز کی جائے تو نہیں سمجھتا کہ آئینی، قانونی، سیاسی اور سماجی طور پر درست ہو گی، عجلت میں کی گئی یہ چیزیں ہمارے کشمیر کاز کو نقصان پہنچائیں گی۔جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ جب سیاست کی بات ہوتی ہے تو قانونی، آئینی نقاط پر ٹھنڈے دل سے بات کرنی چاہیے، ہمیں آئینی اور قانونی نقاط پر سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے اور حل تلاش کرنا چاہیے۔وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آزاد کشمیر کی ان 12 نشستوں کے حلقوں...
راولپنڈی شہر میں ڈینگی کے خطرناک وار کا سلسلہ جاری ہے جس کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے ڈینگی کنٹرول رپورٹ بھی جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سال 2025 میں راولپنڈی میں 11 ہزار 650 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ رواں سیزن میں اب تک 730 مشتبہ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی. ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور ڈینگی کے باعث اسپتالوں میں 61 مریض راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ مزید برآں راولپنڈی میں ڈینگی سے اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔ رواں سال 54 لاکھ 51 ہزار 682 گھروں کی چیکنگ کی گئی اور گھروں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی کے 1 لاکھ 47 ہزار 907 مقامات رپورٹ...
پشاور: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر الیکشن شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے تحت 8 اکتوبر سے کاغذات نامزدگی جمع کی جائے گی اور پولنگ 30 اکتوبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی کے بعد شیڈول جاری کردیا ہے، شیڈول کے مطابق 7 اکتوبر کو پبلک نوٹس جاری ہوگا، 8 اور 9 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی جمع کیے جائیں گے، 10 اکتوبر کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔ سینیٹ کی خالی نشست کے لیے امیدواروں کی 13 اکتوبر تک اسکروٹنی کا عمل ہوگا، 18 اکتوبر کو حتمی فہرست جاری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی یوپی موڑ کے قریب جھگیوں میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں کچے مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سے فوری طور پر فائر اینڈ ریسکیو ٹیمیں مع ایمبولینس اور فائر ٹینڈر جائے وقوع کی جانب روانہ کی گئیں۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 6 فائر ٹینڈرز نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ کے باعث 20 سے زاید جھگیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر آفیسر عارف منصوری کے مطابق آگ لگنے...
اسلام آباد ہائی کورٹ کی رپورٹ کے مطابق 12 فروری 2025ء سے 30 ستمبر تک 10,780 مقدمات نمٹائے گئے، 3,264 مقدمات کے ڈویژن بنچز نے فیصلے کئے، سنگل بینچز نے 7,516 مقدمات نمٹائے، 700 مقدمات پر نامکمل فائلنگ کی وجہ سے اعتراض عائد کر رکھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ بھی جاری کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق 12 فروری 2025ء سے 30 ستمبر تک 10,780 مقدمات نمٹائے گئے، 3,264 مقدمات کے ڈویژن بنچز نے فیصلے کئے، سنگل بینچز نے 7,516 مقدمات نمٹائے، 700 مقدمات پر نامکمل فائلنگ کی وجہ سے اعتراض عائد کر رکھے ہیں۔ جسٹس انعام امین منہاس نے 1,511 مقدمات نمٹائے، جسٹس محمد اعظم خان نے 1,299،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک/سنگاپور: نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ شادی شدہ افراد کنواروں کے مقابلے میں نہ صرف زیادہ خوش باش ہوتے ہیں بلکہ جسمانی اور ذہنی صحت کے اعتبار سے بھی بہتر زندگی گزارتے ہیں۔امریکا کی مشی گن یونیورسٹی اور سنگاپور منیجمنٹ یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھنے سے انسان کی شخصیت اور صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس تحقیق میں امریکا اور جاپان سے تعلق رکھنے والے تقریباً 5 ہزار بالغ افراد کو شامل کیا گیا جن کی زندگی کے مختلف پہلوؤں، بشمول خوشی، اطمینان اور صحت کا جائزہ لیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ غیر شادی شدہ افراد زندگی میں زیادہ مطمئن نہیں تھے، جبکہ شادی شدہ جوڑوں...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی سے خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر ہو گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 8 اور 9 اکتوبر کو جمع کرائے جاسکتے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق پی پی 115 اور 116 فیصل آباد پر ضمنی الیکشن 23 نومبر کو ہو گا۔ پی پی115 اور 116 کے لیے کاغذات نامزدگی 15 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔پی پی 115 اور 116 کی نشستیں شاہد جاوید اور محمد اسماعیل کی نااہلی سے خالی ہوئی تھیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی 269 مظفر گڑھ کی نشست پر ضمنی الیکشن 23 نومبر کو ہو گا، پی پی 269 کے لیے 13 تا 15 اکتوبر...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پوزیشن ہولڈر زطلبہ سے ملاقات کریں گی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ہر بورڈ کے پوزیشن ہولڈرز کو میڈل، سرٹیفکیٹ اور کیش انعام دیا جائے گا، پنجاب میں پہلی بار بہترین کارکردگی پر اساتذہ کو ’’ایجوکیشن چیمپئن ‘‘کا خطاب دیا جائے گا۔ مزید :
لاہور (نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت کی اتحادی ضرور مگر عزت و قار پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ پنجاب کو فتح کرکے پیپلز پارٹی کا قلعہ بنائیں گے۔ پیپلز پارٹی دکھاوے نہیں خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ لاہور کے جلسوں نے مخالفین کی نیندیں اڑا دیں۔ تحصیل اٹک اورحضر وکیلئے الیکٹرک بسیں اور پاسپورٹ آفس کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا۔ پنجاب حکومت سے بات کرینگے‘ انہوں نے بس سروس شروع نہ کی تو اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کروں گا۔ ان خیالات کا اظہاراْنہوں نے تحصیل حضرومیں صدرنصیر خان جدون کی جانب منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جیالوں اور عوام نے گورنر پنجاب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) لندن کے جنوبی علاقے کے مشہور سنیما میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی ،جس کے بعد حکام نے شہریوں کودور رہنے کی ہدایت جاری کردی۔ حادثہ لندن کے اوڈین سنیما میں بدھ کی صبح پیش آیا ۔ سنیما کی چھت سے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے جبکہ فضا میں دھویں کے بڑے بڑے بادل اٹھتے رہے۔ لندن فائر بریگیڈ کا کہنا تھا کہ آگ کی شدت کے پیش نظر 10 فائر انجن اور تقریباً 70 فائر فائٹرز کو آگ بجھانے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام نے کہا ہے کہ آگ کے باعث علاقے میں دھویں کی بڑی مقدار پھیلنے لگی تھی، جس کے بعد شہریوں کو کسی بھی پریشانی سے محفوظ رہنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے میئر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پنجاب کے معاملے میں کچھ کہوں گا تو مریم بی بی ناراض ہو جائیں گی، مریم بی بی نے پانی کے مسئلے پر بات کی، کینال پر بات کی، موٹروے پنجاب میں بن گئی، کراچی میں موٹر وے نہیں بن پائی۔ صحافیوںسے گفتگو کے دوران مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی کے لیے20 ارب روپے کا لالی پاپ ناکافی ہے، وزیراعظم کراچی کے لیے2 سو ارب روپے بھی خرچ کریں تو وہ ناکافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ جسے شہر کا کچھ پتا نہ ہو وہ اس کا فیصلہ کرے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
بھارتی گجرات پر ہوا کا کم دباو ڈپریشن میں تبدیل، ماہی گیر 3 اکتوبر تک سمندر میں نہ جائیں، محکمہ موسمیات
فائل فوٹو۔ بھارتی گجرات پر موجود ہوا کا واضح کم دباو ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا۔کراچی سے محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کا مرکز شمال مشرقی بحیرہ عرب میں داخل ہوچکا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے سمندر میں انتہائی طغیانی رہ سکتی ہے، ماہی گیر 3 اکتوبر تک سمندر میں جانے سے گریز کریں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سے یہ سسٹم 340 کلومیٹر جنوب مشرق کی طرف ہے۔ سسٹم جنوب مغرب میں عمان کی جانب رہے گا جو چند روز میں گہرے سمندر میں اختتام کو پہنچے گا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ایک نئی اینٹی اسموگ گن تیار کرلی گئی ہے۔حکام کے مطابق یہ جدید آلہ چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے اور اس پر دو ماہ تک کام جاری رہا۔اینوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے ترجمان نے بتایا کہ یہ اینٹی اسموگ گن 2 اکتوبر سے لاہور کی سڑکوں پر نظر آئے گی۔ ان کے مطابق ابتدا میں اسے ان علاقوں میں استعمال کیا جائے گا جہاں آلودگی کی سطح زیادہ پائی جاتی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ اینٹی اسموگ گن میں 12 ہزار لیٹر پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے، جو فضا میں موجود ذرات کو نیچے بٹھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا...
مری(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ اپنی زندگی میں اس سے پہلے مری کو اتنا صاف کبھی نہیں دیکھاتھا۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ’نوازشریف جب مری آتے ہیں تو ہمیشہ مجھے شاباش دیتے ہیں،خیبرپختونخوا سے مری میں داخل ہوں تو واضح فرق دکھتاہے، ایسا لگتاہے کہ وہ کوئی اورملک ہے اور یہ کوئی اور ملک ۔۔۔ سب کچھ سلیقے سے ہے، چاہے وہ ناریل پانی بیچنے والی ریڑھیاں ہی کیوں نہ ہوں، بازار بھی طریقے سے ہیں، وہ وعدے بھی نبھارہے ہیں جو مری سے کیے بھی نہیں تھے‘۔ نیتن یاہو اب عالمی سطح پر ایک شکست خوردہ شخص دکھائی دیتے ہیں اِتنا صاف ستھرا مری میں نے آج تک اپنی...
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں حالیہ خودکش دھماکے اور فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا ہے۔ مقدمہ انسداد دہشتگردی ایکٹ، قتل، اقدامِ قتل اور دیگر سنگین دفعات کے تحت قائم کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ دھماکا: سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی یاد رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز کوئٹہ کے ماڈل ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں ایک خودکش بمبار نے دھماکے کیا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوئے۔ سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں پانچ دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ ایف سی ہیڈکوارٹر کے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے خلاف قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ایوانوں سے احتجاجاً واک آوٹ،کوئی فیس نہیں لے رہے کہ حکومتی بینچوں پر بیٹھے رہیں، اپوزیشن بینچوں پر بھی بیٹھ سکتے ہیں، نوید قمرکانکتہ اعتراض پر جواب ن لیگ اورپی پی پی کے درمیان اختلاف رائے گھر کی بات ہے، ہم معذرت خواہ ہیں کہ اگرکسی کی دل آزادی ہوئی ہے، سیاست میں گرمی سردی چلتی ہے،یہ لفظی جنگ ہے اورسیاست میں ایسا ہوتا ہے، اعظم نذیر تارڑ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پانی اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مخالف حالیہ تقریروں کے بعد پیپلز پارٹی نے حکمران اتحاد سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی اور قومی اسمبلی ایوان سے احتجاجاً واک آوٹ کردیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی سے پاکستان پیپلز پارٹی خائف ہے اور اسی وجہ سے سیاسی بیانات دیے جا رہے ہیں۔ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر اتحادی کوئی معقول اور بامقصد مشورہ دیں تو ہم کیوں نہ سنیں، لیکن بدقسمتی سے یہاں سیاست کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بیرونی امداد پر انحصار نہیں کر رہی، اس لیے بلاوجہ تنقید درست نہیں، کسی صوبے کا دوسرے صوبے کے انتظامی معاملات میں مداخلت یا سیاسی رنگ دینا قطعی طور پر نامناسب عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ونڈہوک (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک نمیبیا کے اہم سیاحتی مرکز اٹوشا نیشنل پارک میں آگ لگ گئیجس پر قابو پانے کے لیے فوج طلب کرلی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹر اور سیکڑوں فوجی روانہ کردیے گئے ۔ براعظم افریقا کے جنوبی حصے میں واقع اٹوشا نیشنل پارک جنگلی جانوروں کی ایک بڑی آماجگاہ ہے اور وہاں انتہائی ناپید کالے گینڈوں کو محفوظ رکھا گیا ہے۔ نمیبیا کے ماحولیات کے وزیر نے آتشزدگی کی وجوہات کے حوالے سے بتایا کہ آگ نیشنل پارک کے پاس موجود چارکول کے پیداواری مرکز کی وجہ سے لگی۔ اس دوران 9 ہرن مرگئے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں، ان کا دعویٰ ہے کہ رجب بٹ نے شادی کے جھوٹے وعدے کرکے انہیں تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے بتایا کہ ان کی رجب بٹ سے پہلی ملاقات ایک دوست کے ذریعے ہوئی تھی، جس نے انہیں اپنی بہن کے طور پر متعارف کرایا تھا۔ ملاقات کے دوران وہاں دیگر افراد بھی موجود تھے۔ فاطمہ کا کہنا ہے کہ رجب بٹ نے انہیں مہنگے تحائف دیے، جن میں 39 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی بھی شامل ہے۔ ٹک ٹاکر نے الزام عائد کیا کہ رجب بٹ نہ صرف شراب نوشی کے عادی...
آئندہ 15 روزہ کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ اس اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 276 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی، نئی قیمت 268 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔
آزاد جموں و کشمیر حکومت نے جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی۔ وزیر بلدیات آزاد کشمیر راجا فیصل ممتاز راٹھور نے قاسم مجید اور دیوان چغتائی کے ہمراہ ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ آزاد کشمیر اس وقت ہیجانی کیفیت میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں معاملات کو بات چیت کے بغیر حل نہیں کیا جا سکتا، ہم نے پہلے بھی بات چیت کے دروازے کھلے رکھے، جبکہ وفاقی وزرا نے بھی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں سے مذاکرات کیے۔ فیصل راٹھور نے کہاکہ آزاد کشمیر میں اس وقت لاک ڈاؤن ہے، لوگوں کے معمولات زندگی میں رکاوٹیں ڈالنا کسی بھی طور پر مناسب نہیں، اس لیے ایکشن...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پانی اور بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام مخالف حالیہ تقریروں کے بعد پیپلز پارٹی نے حکمران اتحاد سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی اور قومی اسمبلی ایوان سے احتجاجا واک آوٹ کردیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت اجلاس ہوا تو پی پی پی رکن سید نوید قمر نے نکتہ اعتراض پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی حالیہ تقریروں اور بیانات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پانی، ہماری نہر ہماری مرضی کیا مطلب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی دریائے سندھ کا ہے اور پانی پاکستان کا ہے، ایسی تقریروں سے افسوس ہوا ہے، ہمیں تو اس حکومت کو کندھا دینے کے طعنے مل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا...
مریم نواز کی حالیہ تقاریر پر پیپلز پارٹی ناراض، حکمران اتحاد سےعلیحدگی کی دھمکی، اسمبلی سے واک آؤٹ
مریم نواز کی حالیہ تقاریر پر پیپلز پارٹی ناراض، حکمران اتحاد سےعلیحدگی کی دھمکی، اسمبلی سے واک آؤٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پانی اور بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام مخالف حالیہ تقریروں کے بعد پیپلز پارٹی نے حکمران اتحاد سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی اور قومی اسمبلی ایوان سے احتجاجا واک آوٹ کردیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت اجلاس ہوا تو پی پی پی رکن سید نوید قمر نے نکتہ اعتراض پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی حالیہ تقریروں اور بیانات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پانی، ہماری نہر ہماری مرضی کیا مطلب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یونیورسٹی آف لیسٹر میں کی جانے والی ایک اہم تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ روزانہ زیادہ پھل کھانے والے افراد کے پھیپھڑوں پر فضائی آلودگی کے منفی اثرات نمایاں طور پر کم ہو سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق پھلوں میں موجود قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس فضائی آلودگی کے نقصان دہ اثرات سے جسم کے دفاعی نظام کو تقویت دیتے ہیں۔یہ تحقیق 2 لاکھ سے زائد افراد پر کی گئی، جس میں خاص طور پر خواتین پر زیادہ نمایاں اثرات دیکھنے کو ملے۔ تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ خواتین عام طور پر مردوں کے مقابلے میں زیادہ پھل کھاتی ہیں، جس کے نتیجے میں ان کے پھیپھڑوں پر آلودگی کے منفی اثرات کم محسوس ہوئے۔ مردوں میں پھلوں...
مجھ پر تنقید ہوتی ہے ہر جگہ مریم کی تصویر ہے، جب کام کروگے تو تصویر تو آئے گی ناں!پانی اور پیسہ میرے پنجاب کا ، نہریں بنانے پر آپ کو کیا تکلیف ہے؟ بھیک مانگنے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، فیصل آباد میں خطاب لوگوں کو تکلیف کہ شہبازشریف ہاتھ کیوں نہیں پھیلاتے،پاکستان کب تک بھیک کی جھولی پھیلا کر کھڑا رہے گا،پنجاب اپنے پانی سے صحرا کو سیراب کرتا ہے تو کسی کو کیا تکلیف؟ وزیراعلیٰ کی پیپلزپارٹی پر تنقید وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھ پر تنقید کی گئی تو کچھ نہیں کہوں گی مگر پنجاب پر بات کریں گے اس کی ترقی پر بات کریں گے اور اس کے حق کے خلاف بات...
لاہور: پنجاب میں موسم بدلنے لگا جس کے سبب مختلف شہروں میں درجہ حرارت گرنے لگا ہے تاہم ہوا کا معیار بھی خراب ہو رہا ہے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اسموگ کی پیشگی اطلاع، تجزیے اور موسمیاتی نگرانی کے جدید نظام نے ڈیٹا جاری کر دیا جس کے مطابق اسموگ کی صورتحال قابو میں ہے۔ موسمی پیشگوئی کے جدید نظام کی مدد سے سردی اور اسموگ کے سیزن میں پیشگی معلومات پہلی بار دستیاب ہوں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر گزشتہ سال سے بڑھ کر اسموگ سے بچاؤ، احتیاطی تدابیر اور قابو پانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو اسموگ سے بچاؤ کے گرینڈ...
لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2025ء ) سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹا گرام کا اشتہار فری ورژن متعارف کرانے کا اعلان کردیا گیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے دی گارڈین کے مطابق اس پروگرام کے تحت برطانوی ویب صارفین کو ماہانہ 2.99 پاؤنڈ اور موبائل فون صارفین کو 3.99 پاؤنڈ فیس ادا کرنا ہوگی، اس حوالے سے مارک زکربرگ کی کمپنی میٹا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اشتہارات سے پاک سروسز کیلئے صارفین ماہانہ فیس ادا کریں گے، تاہم اشتہارات کے ساتھ پلیٹ فارمز کے استعمال پر کوئی فیس نہیں لی جائے گی، یہ سبسکرپشن سروس آئندہ چند ہفتوں میں مرحلہ وار متعارف کرائی جائے گی، جو صارفین سبسکرپشن نہیں لیں گے وہ بدستور اشتہارات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جدید دنیا کے اکثر حکمران بدترین ہیں، مگر پاکستان کے حکمرانوں سے بدترین حکمرانوں کا تصور محال ہے۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا۔ اس کی پشت پر ریاستِ مدینہ اور خلافتِ راشدہ کا تجربہ تھا۔ پاکستان کا نظریہ غیر معمولی تھا۔ اس نے محمد علی جناح کو قائداعظم بنایا تھا۔ اس نے برصغیر میں مسلمانوں کی بھیڑ کو قوم میں ڈھالا تھا۔ اس نے پاکستان کو تاریخ کے عدم سے وجود میں لاکر دکھادیا۔ ایسا نظریہ پاکستان کو عہدِ جدید کی بڑی طاقت بنا کر ابھار سکتا تھا، مگر بدقسمتی سے قائداعظم اور لیاقت علی خان کے بعد پاکستان کو جو فوجی اور سول حکمران میسر آئے انہوں نے پاکستان کو اپنی پستی کا عکس بناکر...
کینیڈا نے بھارت میں قائم بشنوی گینگ کو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے، جس نے کینیڈا میں سرگرم خالصتان تحریک کے حامی سکھ کارکنوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں کی تھیں۔ وفاقی وزیر برائے پبلک سیفٹی گیری آننداسنگری نے پیر کے روز جاری بیان میں کہا کہ اس اقدام سے سکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کو کارروائیوں میں آسانی ہوگی اور شہریوں کو اس گینگ کے خوف سے تحفظ ملے گا۔ یہ بھی پڑھیں: سکھوں نے کینیڈا میں بھارتی قونصلیٹ کے گھیراؤ کا اعلان کیوں کیا؟ اعلامیے کے مطابق بشنوی گینگ قتل، فائرنگ، آگ زنی اور بھتہ خوری کے ذریعے کمیونٹیز کو خوفزدہ کرتا ہے اور نمایاں سماجی، کاروباری اور ثقافتی شخصیات کو نشانہ بناتا...
آزاد کشمیر: جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کا دوسرا روز، نظام زندگی درہم برہم، غذائی بحران کا خدشہ
جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام آزاد کشمیر میں آج ہڑتال کا دوسرا روز ہے جس کے باعث کاروبار معطل ہونے کے ساتھ ساتھ نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی 38 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے ہڑتال پر ہے جس کا آغاز گزشتہ روز ہوا۔ ہڑتال کے پہلے روز آزاد کشمیر بھر میں کاروبار زندگی معطل رہا، تاہم کچھ مقامات پر تاجروں نے دکانیں کھولیں جبکہ کچھ جگہوں پر لوگوں نے از خود سڑکوں سے رکاوٹیں بھی ہٹائیں۔ گزشتہ روز آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے مظفرآباد میں امن مارچ کا انعقاد کیا۔ اس دوران ایکشن کمیٹی اور امن مارچ کے شرکا آمنے سامنے آگئے۔ جب دونوں اطراف سے...
فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھ پر تنقید کی گئی تو کچھ نہیں کہوں گی مگر پنجاب پر بات کریں گے اس کی ترقی پر بات کریں گے اور اس کے حق کے خلاف بات کریں گے تو مریم نواز آپ کو چھوڑے گی نہیں۔ فیصل آباد میں الیکٹرک بسیں لانچ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد واپس پی ایم ایل میں آنے لگا ہے، یہاں بیٹھے سینئر لیگی رہنما میرے والد کے ساتھ مشکل وقت میں بنیان مرصوص سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے، گرفتاری اور جیل جانے پر رانا ثنا نے کہا تھا کہ اگر میں نواز شریف کے ساتھ سو فیصد...
بات ہے تو پرانی۔لیکن اس پرانی سال خوردہ بوڑھی دنیا میں کوئی بات نئی ہوتی بھی نہیں صرف انداز بیاں رنگ بدل دیتا ہے ورنہ دنیا میں کوئی بات نئی بات نہیں کچھ لوگ اس میں فلسفہ ڈال کر اور بگھاڑ ڈال دیتے ہیں۔یہ بھی کہتے ہیں کہ تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے اور یہ بات قطعی سچ ہے۔بلکہ صحیح بھی ہے آپ ایوب خان کے زمانے کا پھر بھٹو کے زمانے کا پھر ضیاء الحق کے زمانے کا پھر مشرف کے زمانے کا ایک ایک اخبار اٹھائیے اور سامنے رکھ کر تازہ ترین اخبار سے موازنہ کیجیے۔ صرف نام تاریخ اور کاغذ بدلے ہوں گے اعلانات بیانات خوش خبریاں وہی ہوں گی سب کے ساتھ گا،گے۔گی۔ممتازلیڈر وزیر مشیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برصغیر پاک و ہند کی فکری و سیاسی تاریخ میں اگر کوئی ایسی شخصیت تلاش کی جائے جس نے امت مسلمہ کو بکھرتے ہوئے حالات میں ایک نئی فکری سمت اور عملی لائحہ عمل دیا، تو وہ سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ ہیں۔ وہ محض ایک عالم، مصنف یا مقرر نہیں تھے بلکہ ایک تحریک کے بانی، فکری مجتہد اور عملی رہنما تھے۔ ان کے اجتہادات نے اسلام کو محض چند رسوم اور اخلاقی تعلیمات تک محدود رکھنے کے بجائے اسے ایک مکمل نظامِ حیات کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا۔ آج کے دور میں جب امت ِ مسلمہ فکری انتشار، اخلاقی زوال اور سیاسی غلامی میں مبتلا ہے، مولانا مودودیؒ کی فکر ایک مینارِ نور کی طرح...
بلوچستان اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء چنگیز مری نے کہا کہ موجودہ بلوچستان حکومت میں ہمیں زبردستی اتحادی بنایا گیا ہے۔ اس میں ہماری مرضی شامل نہیں تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء نواب چنگیز مری کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت میں انہیں زبردستی اتحادی بنایا گیا ہے۔ سرفراز بگٹی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آتی ہے تو اس تحریک کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بلوچستان حکومت میں ہمیں زبردستی اتحادی بنایا گیا ہے۔ اس میں ہماری مرضی شامل نہیں تھی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سرفراز...
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ پھل کھانے سے پھیپھڑوں پر فضائی آلودگی کے اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ یونیورسٹی آف لیسٹر کے مطابق آلودگی کے اثرات میں کمی کی وجہ ان پھلوں میں قدرتی طور پر موجود اینٹی آکسیڈنٹس ہو سکتے ہیں۔ دو لاکھ سے زیادہ افراد پر کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ افراد جو دن میں زیادہ پھل کھاتے تھے ان میں خواتین پر واضح اثرات دیکھنے کو ملے۔ محققین نے بتایا کہ مرد عمومی طور پر خواتین کے مقابلے میں کم پھل کھاتے پائے گئے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ خواتین میں حفاظتی اثرات کیوں زیادہ تھے۔ تحقیق پر گفتگو کرتے ہوئے چیرٹی استھما + لنگ یوکے...
کراچی: درسی کتابوں کی چھپائی میں مبینہ سنگین خلاف ورزیوں پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سندھ ٹیکسٹ بک کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں، سندھ ٹیکسٹ بک پر الزام ہے کہ پانچ ارب روپے کی کتابیں مبینہ طور پر من پسند پبشلرز سے چھپوائیں۔ اینٹی کرپشن نےچیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ پرویز بلوچ اور بورڈ کے سابق سیکریٹری تیمور خاصخیلی کے خلاف تحقیقات تیز کردی ہیں۔اینٹی کرپشن نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کوخط بھیجا ہے۔ اس خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے تعلیمی سال 26-2025 کے دوران کتابوں کی چھپائی کے ٹھیکے من پسند پبلشرز کو الاٹ کیے۔اینٹی کرپشن نے سندھ ٹیکسٹ بک سے تمام ریکارڈ طلب کرلیا۔2 اکتوبر کو سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کا آزاد کشمیر کی مختلف جامعات کے طلبہ سے پلندری میں خطاب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے 15 ستمبر کو پلندری آزاد کشمیر میں مختلف جامعات کے ایک ہزار سے زائد طلبا اور اساتذہ کے سوالات کا جواب دیا۔ سوال جواب کے چند حصوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، عوامی ایکشن کمیٹی کی توڑ پھوڑ کی سیاست پر سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم ہے جو کام کر رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر...
سندھ حکومت کا ترقیاتی اسکیموں پر کام روکنے کا معاملہ، ایم کیو ایم وزیراعظم کے سامنے معاملہ اٹھائے گی
سندھ حکومت کا ترقیاتی اسکیموں پر کام روکنے کا معاملہ، ایم کیو ایم وزیراعظم کے سامنے معاملہ اٹھائے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کی جانب سے وفاقی ادارے پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی کو خط لکھ کر کراچی سمیت صوبے بھر میں ترقیاتی اسکیموں پر کام روکنے کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر وفاقی حکومت نے اس معاملے پر سندھ حکومت سے رابطہ نہیں کیا اور پی آئی ڈی سی ایل کی ترقیاتی اسکمیوں پر کام بحال نہ کرایا تو ایم کیوایم پاکستان اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ ایم کیوایم پاکستان کے رہنما امین الحق نے...
فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھ پر تنقید کی گئی تو کچھ نہیں کہوں گی مگر پنجاب پر بات کریں گے اس کی ترقی پر بات کریں گے اور اس کے حق کے خلاف بات کریں گے تو مریم نواز آپ کو چھوڑے گی نہیں۔ فیصل آباد میں الیکٹرک بسیں لانچ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد واپس پی ایم ایل میں آنے لگا ہے، یہاں بیٹھے سینئر لیگی رہنما میرے والد کے ساتھ مشکل وقت میں بنیان مرصوص سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے، گرفتاری اور جیل جانے پر رانا ثنا نے کہا تھا کہ اگر میں نواز شریف کے ساتھ سو فیصد کھڑا تھا...
یوٹیوبر رجب بٹ نے ٹک ٹاکر فاطمہ خان کی جانب سے لگائے گئے سنگین الزامات کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔ رجب بٹ نے ایک پوڈکاسٹ میں فاطمہ خان کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فاطمہ خان کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور ان میں کسی قسم کی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اور پوڈکاسٹرز جھوٹ بولنے والے افراد کو غیر ضروری طور پر اہمیت دے رہے ہیں۔ یاد ریے کہ ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ رجب بٹ نے شادی کے جھوٹے وعدے کرکے انہیں تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا تھا اکثر ان پر تشدد کیا اور رجب بٹ نے انہیں قیمتی تحائف دیے جن میں 39 لاکھ روپے...
ملک بھر میں یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں 2 روپے سے لے کر ساڑھے 4 روپے فی لیٹر تک اضافہ ممکن ہے۔ اس حوالے سے پیٹرولیم انڈسٹری کی جانب سے تیار کردہ ورکنگ پیپر اوگرا کو بھجوا دیا گیا ہے۔ پیپر میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 48 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 65 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 76 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا کل (30 ستمبر) کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو بھجوائے گا، جس کے بعد وزارت خزانہ اور وزیراعظم کی...
سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا وہ حکم معطل کر دیا جس کے تحت جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عدالتی امور انجام دینے سے روکا گیا تھا۔ عدالت نے ساتھ ہی فریقین سمیت اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ عدالتی بینچ، جس کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کر رہے تھے، نے سماعت کے دوران سوال اٹھایا کہ ہائی کورٹ میں درخواست پر اعتراضات موجود تھے، لیکن رجسٹرار آفس کی طرف سے اعتراضات کے باوجود رٹ پٹیشن کو نمبر کیسے دیا گیا؟ جسٹس شاہد بلال حسن نے یہ استفسار کیا کہ عدالتی کارروائی شروع کرنے سے پہلے قانوناً اس پہلو کو کیسے نظر انداز کیا گیا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے پیش کیے گئے مؤقف کے...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان پر انکے بھائی کی مبینہ سابقہ منگیتر نے سنگین الزامات عائد کردیے۔ عائزہ خان ان دنوں اپنے بھائی احد کی شادی کی رنگارنگ تقریبات اور شاندار ملبوسات کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر عائزہ خان کے دلکش لباس اور خوشیوں بھرے لمحات کی ویڈیوز وائرل ہیں۔ تاہم حال ہی میں عروبہ طارق نامی خاتون کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے بعد عائزہ خان اور ان کے خاندان کو ایک تنازع کا سامنا ہے۔ فیس بک پر عروبہ طارق نامی خاتون نے خود کو احد کی سابقہ منگیتر ظاہر کرتے ہوئے عائزہ خان اور ان کے اہلِ خانہ پر سنگین الزامات عائد کیے۔ ان...
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج شیڈول فائنل کے موقع پر کراچی کے مختلف مقامات پر بڑی اسکرین لگائی جائیں گی۔ دبئی میں کھیلے جانے والے متوقع سنسنی خیز مقابلے کو براہ راست دکھانے کے لیے پورٹ گرانڈ،آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے علاوہ سندھ حکومت کے اسپورٹس اینڈ یوتھ ڈیپارٹمنٹ کے تحت سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر میں شائقین کرکٹ کوبڑی اسکرینز پر میچ دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ایشیا کپ کا سب سے بڑا اور سنسنی خیز معرکہ کل پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تاریخی میچ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے فلڈ لائٹس کی روشنی میں ہوگاجبکہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اس ٹاکرے کے منتظر ہیں۔ پاکستان نے سیمی فائنل جیسے حیثیت رکھنے والے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت کبھی فائنل میں ایک دوسرے کے سامنے نہیں آئے اور یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ٹیمیں اس میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور...
شہر قائد میں ڈیفنس موڑ پر رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں دو رہائشی خواتین جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیفنس موڑ پر قائم عمارت میں آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ حکام اور پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی میں عمارت اور ایک کار بھی جلد کر راکھ ہوگئی جبکہ آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ عمارت سے 8 افراد کو زندہ ریسکیو کیا گیا جن میں سے 6 زخمی ہوئے جبکہ کولنگ کے دوران 2 خواتین کی لاشیں ملیں جو دم گھٹنے سے جاں بحق...
امریکا میں ڈکیت گینگ نے فلمی انداز میں جیولری اسٹور میں واردا تکی جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں 22 ستمبر کے روز پیش آنے والی واردات کی ویڈیو منظرعام پر آئی جس کے بعد علاقے کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔ ڈکیتی کی واردات میں ایک ملین ڈالرز مالیت کے زیورات چوری کیے گئے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح افراد بندوقیں اور توڑ پھوڑ کے آلات کے ساتھ اسٹور میں داخل ہوئے اور چند لمحوں میں زیورات لوٹ کر گاڑیوں میں فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق 25 افراد مشتمل ڈکیت گینگ نے جیولری اسٹور میں واردات کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ کم از کم 3 ملزمان کے پاس...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان نیوی وار کالج کے 55ویں اسٹاف کورس کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں پاک فوج کے افسران کے ساتھ ساتھ 15 دوست ممالک کے نیول افسران بھی شامل تھے۔ وفد کی قیادت ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے کی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ نے وفد کو پنجاب حکومت کے اہم اقدامات، اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ فلسطینی افسران کی شمولیت پر خیر مقدم کرتے ہوئے مریم نواز نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے صحت، تعلیم، زراعت، روزگار، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، خواتین کے تحفظ، ماحولیاتی اقدامات اور سمارٹ گورننس سے متعلق جاری منصوبوں پر روشنی ڈالی، جن میں1000 بستروں کا جدید کینسر اسپتال (لاہور)سرگودھا انسٹی ٹیوٹ آف...
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے اس سال ممبئی میں اپنے ساتھ پیش آنے والے جان لیوا حملے کے دوران اپنے ذہن میں چلنے والے خیالات کو شیئر کیا ہے۔ سیف کا کہنا ہے کہ اس صدمے کے لمحات میں ان کی پوری زندگی ایک فلم کی طرح ان کی آنکھوں کے سامنے سے گزر گئی۔ سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں اس رات کی تفصیلات بیان کیں جب جنوری کے مہینے میں آدھی رات کے وقت ایک ناگہانی حملہ آور نے ان کے گھر میں گھس کر حملہ کیا تھا۔ 55 سالہ اداکار نے نہ صرف اس خطرناک صورتحال کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ اپنے بچوں کی حفاظت بھی یقینی بنائی، جو اس المناک واقعے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینسر دنیا بھر میں انسانی صحت کے لیے سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے اور ماہرین کے مطابق اس کے خطرے میں جینیات کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ بعض خاندانوں میں یہ مرض موروثی طور پر منتقل ہونے والے جینیاتی تغیرات کی وجہ سے زیادہ عام ہے۔ مثال کے طور پر BRCA1 اور BRCA2 جیسے جین بریسٹ اور اووری کینسر کے امکانات کو کئی گنا بڑھا دیتے ہیں جب کہ لنچ سنڈروم کولون کینسر کے بڑھتے ہوئے خطرے سے جڑا ہوا ہے۔تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ جینیاتی تغیرات کی مختلف اقسام کینسر کے خطرے پر الگ الگ انداز میں اثرانداز ہوتی ہیں۔ گریملن تغیرات وہ تبدیلیاں ہیں جو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی سے آکلینڈ جانے والے مسافر طیارے کے کارگو ہولڈ میں آگ لگنے کی اطلاع پر پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کرلی۔ ائر لائن حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں 156 مسافر سوار تھے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ فرنٹ کارگو ہولڈ میں آگ نہیں لگی تھی۔ ائر لائن کے مطابق مسافروں اور عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور اس واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ اس سے قبل یونائیٹڈ ایئر لائن کو بھی تکنیکی بحران کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انٹرنیشنل ڈیسک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) ٹوکیو میں ایک اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ کے سبب 6افراد کو اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ موبائل کے بیٹری چارجر سے لگی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ سوگینامی وارڈ میں واقع 5منزلہ عمارت کے ایک رہائشی نے بیٹری پھٹنے کی اطلاع دی تھی،جس کے بعد فائر بریگیڈ کی 29 گاڑیاں جائے وقوع پر بھیجی گئیں اور تقریباً 2گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔آگ عمارت کی دوسری منزل کے ایک کمرے میں لگی۔متاثرین کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک
وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کوٹ پر لگی جنگی جہاز کی پن پر سوشل میڈیا صارفین میں بحث چھڑ گئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر دیکھ کر بعض صارفین نے کہا کہ وہ اسے بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کے اعتراف کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے کہا کہ ٹرمپ نے یہ پن پہن کر مودی کو پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔ ایک بھارتی صارف نے مودی کو ٹیگ کر کے لکھا کہ ’یہ بہت بڑا پیغام ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل اور مارکو روبیو ہاتھ میں ہاتھ ڈالے خوشگوار موڈ میں نظر آئے دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق وائٹ ہاؤس نے وضاحت کی ہے کہ ’ٹرمپ نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینیڈا میں جاری نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں سیڈ نمبر 8 اشعب عرفان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے بھارت کے سیڈ نمبر 4 ویر چھوثرانی کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی۔ اشعب نے ابتدائی دو گیمز ہارنے کے بعد اگلے تینوں گیمز جیت کر میچ اپنے نام کیا۔ اسکور 9-11، 4-11، 11-8، 11-8 اور 11-8 رہا۔ اس کامیابی کے ساتھ اشعب عرفان سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔پاکستان کے ایک اور کھلاڑی نور زمان نے بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ انہوں نے کولمبیا کے رونالڈ پولامینو کو 1-3 سے ہرایا۔ نور زمان کی جیت کا...
دفتر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع لیہہ میں احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین کی ہلاکتوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ واقعات بھارتی حکام کی اس پالیسی کی عکاسی کرتے ہیں جس کے تحت وہ مظاہروں کو دبانے کے لیے کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کرتے۔ مزید پڑھیں: لداخ میں پُرتشدد مظاہرے 4 افراد ہلاک، درجنوں زخمی دفتر خارجہ کے مطابق لیہہ میں پیش آنے والے واقعات مقبوضہ علاقے میں بھارت کے آہنی ہاتھوں والی پالیسی کا ایک اور ثبوت ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ان واقعات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور بھارت کے اس طرز عمل کو خطے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی...
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات 2025-26: پروفیشنل گروپ کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات 2025-26: پروفیشنل گروپ کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سال 2025-26 کے انتخابات کے لیے پروفیشنل (حامد خان) گروپ نے اپنے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔گروپ کی جانب سے ایڈووکیٹ توفیق آصف صدارتی امیدوار جبکہ میاں عرفان اکرم سیکرٹری کے امیدوار ہوں گے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 ستمبر مقرر ہے جبکہ بار ایسوسی ایشن کا الیکشن 16 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔ صدارتی امیدوار ایڈووکیٹ توفیق آصف نے نامزدگی فارم جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں پیسہ...
کراچی +اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+نمائندہ خصوصی ‘نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کے شعبہ کے 1225 ارب روپے گردشی قرضہ کاحل مالی نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے توانائی شعبے کے دیرینہ ترین مسائل میں سے ایک کے حل میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔ جاری بیان میں وزارتِ خزانہ نے 1225 ارب روپے کے گردشی قرضہ کے کامیاب حل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی ٹاسک فورس برائے پاور کی تاریخی مشترکہ کاوش کے ذریعے اور وزارتِ توانائی، سٹیٹ بنک آف پاکستان، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور 18 شراکتی بینکوں کے تعاون سے اسے ممکن بنایا گیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بارشوں کے بعد حیدرآباد میںصفائی کے ناقص انتظامات اور مچھروں کی بہتات کے سبب شہری ملیریا، ڈینگی میں مبتلا ہو رہے ہیں نجی و سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ مہنگا ہونے کی وجہ سے اکثر شہری ٹیسٹ نہیں کرا سکتے جس کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔محکمہ صحت کی طرف سے ڈینگی اور ملریا کے ٹیسٹ فری کیے جائیں ۔ انہوںنے مزید کہا کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی شہر بھر میںمچھروں کی بہتات مچھروں کے کاٹنے سے خواتین،بچے،بوڑھے،نوجوان بخار میں مبتلا ہورہے ہیں،...
ملیح آباد کے ایک پرائیویٹ اسکول میں زیر تعلیم 11ویں جماعت کے ہندو طالب علم نے انسٹاگرام اور فیس بک پر پیغمبر اسلام (ص) کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کئے۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے ملیح آباد اور کاکوری میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب ایک ہندو طالب علم نے سوشل میڈیا پر پیغمبر اسلام (ص) کے بارے میں اشتعال انگیز تبصرہ پوسٹ کیا۔ اس واقعہ سے مشتعل ہو کر مسلمانوں کی بڑی تعداد نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ صورتحال بگڑتی دیکھ کر اسکول انتظامیہ نے طالب علم کو فوری طور پر نکال دیا جب کہ پولیس نے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ملیح آباد...
گجرات کے علاقے جلال پور جٹاں کے ایک نواحی گاؤں میں رات کے سناٹے میں جو کچھ ہوا، اس نے صرف ایک جانور کو نہیں، ایک پورے خاندان کو توڑ کر رکھ دیا۔ نامعلوم افراد نے ایک کسان کی بھینس پر حملہ کیا — اور اس کی دونوں پچھلی ٹانگیں کاٹ ڈالیں۔ یہ صرف ایک مجرمانہ کارروائی نہیں تھی۔ یہ حسد، بغض، اور انتقام کے زہر سے آلودہ ذہن کی علامت تھی — ایک ایسا ذہن جو اپنے مخالف کو نقصان پہنچانے کی خاطر کسی حد تک بھی جا سکتا ہے، چاہے وہ حد انسانیت سے نیچے ہی کیوں نہ ہو۔ مظلوم کسان کی زبان سے نکلے الفاظ کسی پتھر دل کو بھی ہلا سکتے ہیں یہی میرے بچوں کا...