2025-11-04@08:13:46 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 759				 
                «فیصد افسران کو»:
(نئی خبر)
	اس موقع پر جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 15 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سوات میں پھنسنے والے 85 افراد میں سے 58 کو زندہ بچالیا گیا، غفلت برتنے پر انتظامیہ کی افسران اور ریسکیو کے ضلعی آفیسر کو معطل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے دورہ سوات کا دورہ کیا اور مینگورہ بائی پاس کے قریب سانحہ دریائے سوات سے متعلق ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 15 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سوات میں پھنسنے والے 85 افراد میں سے 58 کو زندہ بچالیا گیا، غفلت برتنے پر...
	پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں سے پی ٹی آئی کو محروم رکھ کر عوامی مینڈیٹ کی توہین کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ پارٹی کے 39 امیدواروں کے نوٹیفکیشن کو کسی نے چیلنج نہیں کیا تھا، اس کے باوجود مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے بجائے دیگر جماعتوں کو منتقل کردی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججوں نے سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی انہوں نے کہاکہ اگر سپریم کورٹ فل بینچ کے ساتھ نظرثانی کرتا تو ہمیں...
	پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کا فیصلہ پاکستانی موقف کی جیت ،فیصلے نے مودی کوآئینہ دکھا دیا ،سینیٹر شیری رحمن
	اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کا فیصلہ پاکستان کے موقف کی جیت ہے ، بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا، عالمی عدالت کے فیصلے نے مودی سرکار کوآئینہ دکھا دیا ، ثالثی عدالت کا کردار محدود کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی ۔ہفتہ کو جاری بیان میں سینیٹر شیری رحمن نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پرمننٹ کورٹ آف آربٹریشن کا فیصلہ خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کا فیصلہ پاکستان کے موقف کی جیت ہے ۔سینیٹر نے کہاکہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا، عالمی عدالت...
	چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے دورہ سوات کا دورہ کیا اور مینگورہ بائی پاس  کے قریب سانحہ دریائے سوات سے متعلق ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 15 لاکھ روپے فی کس کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دریائے سوات میں 85 پھنسنے افراد میں سے 58 کو ژندہ بچالیا گیا، غفلت برتنے پر انتظامیہ کی افسران اور ریسکیو کے ضلعی آفیسر کو معطل کیا۔  انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیٹی واقعے کا جائزہ لیکر غفلت برتنے والوں کو سزا دی جائے، موسم کی خرابی اور وقت کی کمی ہے باعث ہیلی کاپٹر نہ پہنچ سکا، دریائے سوات میں ہر قسم کی کھدائی پر پابندی لگانے جارہے ہیں،  تجاوزات کے خلاف بھی...
	پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی جیت ، بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا، عالمی عدالت کے فیصلے نےمودی سرکار کوآئینہ دکھا دیا ،سینیٹر شیری رحمان
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی جیت ہے ، بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا، عالمی عدالت کے فیصلے نےمودی سرکار کوآئینہ دکھا دیا ، ثالثی عدالت کا کردار محدود کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی ۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نےسندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پرمننٹ کورٹ آف آربٹریشن کا فیصلہ خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی جیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے...
	  اسلام آباد:     سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں نظرثانی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی اور حکومتی اتحاد کو قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 77 نشستیں مل گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعتیں مکمل کرلیں۔ آج کی سماعت آئینی بینچ کے گیارہ کے بجائے دس رکنی بنچ نے کی جس کی سربراہی جسٹس امین الدین خان نے کی۔ قبل ازیں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کے دلائل مکمل ہوئے۔ بینچ نے آج کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا اور وقفے کے بعد چار صفحات پر مشتمل مختصر تحریری...
	پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کو مالِ غنیمت کی طرح مسترد شدہ جماعتوں میں بانٹا گیا،بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کیلئے قاضی فائز عیسیٰ کا سایہ آج بھی سپریم کورٹ میں موجود ہے، میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے اور بہت ناانصافی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کیلئے قاضی فائز عیسیٰ کا سایہ آج بھی سپریم کورٹ میں موجود ہے۔ان کا کہنا تھاکہ فیصلہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہے، آئین کی غلط تشریح کی گئی ہے، یہ...
	پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اس کو ’ناانصافی‘ قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم، نظرثانی درخواستیں منظور نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کے لیے قاضی فائز عیسیٰ کا سایہ آج بھی سپریم کورٹ میں موجود ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فیصلہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہے اور اس میں آئین کی غلط تشریح کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نشستیں پی ٹی آئی کی تھیں اس فیصلے کے بعد کے پی میں 3 سیٹیں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستیں خارج کیے جانے اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ  پارٹی نے فیصلے کو “مایوس کن”، “ناانصافی” اور “آئین کی غلط تشریح” قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اس کے خلاف عوامی اور سیاسی سطح پر احتجاج کرے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی  بیرسٹر گوہر نے کہاکہ  قاضی فائز عیسیٰ کا سایہ سپریم کورٹ پر موجود ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں سخت مایوسی ہوئی ہے، یہ ہمارے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کے خلاف فیصلے دینے کا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے میں دلچسپ اور حیران کن نتائج سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق بنگلہ دیش کے شہری بڑی تعداد میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو زیادہ قریبی اور مخلص دوست سمجھتے ہیں۔سروے نتائج کے مطابق، 46 فیصد بنگلہ دیشی شہریوں نے پاکستان کو اپنا قریبی دوست قرار دیا، جبکہ صرف 11 فیصد نے بھارت کو دوست کہا، اور 47 فیصد نے بھارت کو دشمن تصور کیا۔یہ اعداد و شمار دونوں ممالک کے درمیان موجود کشیدہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں، خاص طور پر حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے تناظر میں، جہاں 54 فیصد بنگلہ دیشی عوام نے پاکستان کی حمایت کی، جبکہ بھارت کے حق میں صرف 9 فیصد لوگ نظر آئے۔سروے میں یہ...
	پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کو مالِ غنیمت کی طرح مسترد شدہ جماعتوں میں بانٹا گیا، فیصلہ آئینی تاریخ کا ایک سیاہ ترین باب ہے ، پی ٹی آئی
	پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کو مالِ غنیمت کی طرح مسترد شدہ جماعتوں میں بانٹا گیا، فیصلہ آئینی تاریخ کا ایک سیاہ ترین باب ہے ، پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ مسترد کر دیا ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ردعمل میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں اسی سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کا آئینی استحقاق تسلیم کیا تھا، یہ وہ وقت تھا جب عدالت نے آئین کی روشنی میں فیصلہ دیا تھا، یہ نظرثانی کیس مہینوں عدالتوں میں چلتا رہا۔پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2025ء) تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ کالعدم قرار، سپریم کورٹ آئینی بنچ نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کو الاٹ کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں نظرثانی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دےدیا اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی اور یہ نشتیں حکومتی اتحاد کو منتقل ہوجائیں گی۔ جمعرات کے روز سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعتیں مکمل کرلیں۔ آج کی سماعت آئینی بینچ کے گیارہ کے بجائے دس رکنی بنچ نے...
	سپریم کورٹ آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ بحال کر دیا پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہو گئی ۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے اور سپریم کورٹ کا گزشتہ سال 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بحال کر دیا ہے۔  اس فیصلے کے بعد سنی اتحاد کونسل (پاکستان تحریک انصاف) کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی۔ اس کے کوٹہ کی نشستیں ن لیگ، پیپلز پارٹی سمیت قومی اسمبلی میں موجود دیگر جماعتوں کو ملیں گی۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اپنے مختصر فیصلے میں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بحال کرنے کے ساتھ الیکشن کمیشن...
	جلوس کے راستوں میں موجود عمارتوں کی چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں یا کچرا جمع کرنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ جلوس کے دوران راستے میں واقع عمارتوں کی چھتوں یا دکانوں کے تھڑوں پر بطور تماشائی موجودگی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کی سکیورٹی کے پیشِ نظر صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ پنجاب بھر میں آج سے 10 محرم الحرام بمطابق 27 جون تا 6 جولائی دفعہ144 نافذ رہے گی۔ دفعہ 144 کے تحت پنجاب میں 7 قسم کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ محرم الحرام کے منظور شدہ جلوسوں اور مجالس کے علاوہ کوئی نئی مجلس نہیں ہوگی اور نہ کوئی نیا جلوس...
	 لاہور:  شاہدرہ ٹاؤن میں عدالت پیشی پر جانے والے دو افراد کو گولیاں مار کر قتل جبکہ ایک کو شدید زخمی کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ فیروزوالہ کچہری میں ملزمان کی پیشی کے دوران پیش آیا۔ قتل ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت 65 سالہ ظفر اقبال کے نام سے ہوئی اور ایک نامعلوم شخص کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا جبکہ موٹر سائیکل اسٹینڈ پر کھڑا ورکر زوہیب بھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ مقتول ظفر اقبال کالا خطائی تحصیل فیروز والہ کا رہائشی تھا۔ ظفر اقبال فیروز والہ کچہری میں پیشی پر جا رہا تھا کہ فائرنگ کا نشانہ بنا۔ پولیس افسر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو نئے چیئرمین لاپتا افراد بازیابی کمیشن کی تعیناتی کے لیے 15 جولائی تک مہلت دے دی جبکہ متاثرہ فیملی کو 50 لاکھ روپے کا چیک 2 ہفتے میں جاری کرنے کی آخری مہلت دی ہے ،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اگر متاثرہ فیملی کو چیک نہ دیا گیا تو وفاقی حکومت کے فنڈ فریز کردوں گا، ہمارا مقصد ہوتا ہے کہ حکومت کو مشکل میں ڈالے بغیر مسئلہ حل ہو، یہاں لوگوں کی چھوٹی چھوٹی انا کا مسئلہ بنا ہوتا ہے۔ حکومت کو احساس ہونا چاہیے اور متاثرہ فیملی کو پتا تو ہو کہ ان کا فیملی ممبر زندہ ہے یا مردہ، بدقسمتی سے حکومت لاپتا...
	اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتہ شہری عبد اللہ عمر کی بازیابی  کے لیے ان کی اہلیہ زینب زعیم کی درخواست پر چیئرمین لاپتا افراد بازیابی کمیشن کی عدم تعیناتی و متاثرہ فیملی کو 50 لاکھ کا چیک نہ دینے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شہری کی بازیابی و توہین عدالت کیس کی سماعت کی، وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ و اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن اور  درخواست گزار کی جانب سے وکیل خالد محمود عباسی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو نئے چیئرمین لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کی تعیناتی کے لیے 15 جولائی تک مہلت دی، عدالت عالیہ نے متاثرہ فیملی کو پچاس لاکھ کا...
	ٓلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2025ء) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے زور دیا کہ اتحاد اور وحدت وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے اور امت مسلمہ کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملے قابل مذمت ہیں اور یہ مسلم دنیا کے امن و استحکام پر حملہ ہے۔(جاری ہے)  ہم ان حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری اس کا نوٹس لے۔ انہوں نے قوم میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جو قوتیں قوم کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں، وہ نہ...
	پاکستان تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی کے اہم اجلاس میں خیبرپختونخوا اسمبلی سے بجٹ منظوری کے فیصلے کی توثیق کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی پولیٹیکل کمیٹی نے کے پی حکومت کے بجٹ کی مشروط منظوری کے فیصلے کی توثیق کر دی، جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کے وژن پر مکمل عملدرآمد کرے گی، کمیٹی نے بجٹ کی منظوری سے متعلق چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر مکمل عمل کا فیصلہ کیا گیا خیبرپختونخوا پارلیمانی پارٹی نے بجٹ کو عمران خان کے وژن کے عین مطابق مشروط طور پر منظور کیا، بانی پی ٹی آئی سے بجٹ مشاورت کی اجازت نہ دینا بدنیتی پر مبنی عمل ہے۔ اعلامیے میں...
	 کراچی:  افغان بستی میں خاتون کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن معمار تھانے کے علاقے افغان بستی افغان چوک کے قریب گھر سے ایک خاتون کی لاش ملی ہے جسے بدترین تشدد کانشانہ قتل کیا گیا، مقتولہ خاتون کوقتل کرنے کے بعد اس کی خاموشی سے تدفین کی جارہی تھی کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کی تدفین کے عمل کو رکوادیا۔ ایس ایچ اوگلشن معمارانسپکٹرغفار کورائی کے مطابق مقتولہ خاتون کی شناخت 17 سالہ آرام بی بی زوجہ محمد افغانی کے نام سے کی گئی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ خاتون کے والد یاسین کو گرفتار کرلیا۔  پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شوہر، والد...
	صاف پانی کی فراہمی، پنجاب حکومت کا 3ہزار اسکول و مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا فیصلہ divisional public school vehari WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025  سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب حکومت نے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبہ بھر کے تین ہزار اسکول و مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان کردیا۔صاف پانی کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے 3ہزار اسکول اور مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا اعلان کردیا۔  محکمہ ہاوسنگ پنجاب کا کہنا ہے کہ فلٹریشن پلانٹس اسکولز و مدارس کی انتظامیہ خود لگوائیں گی۔حکام نے بتایا کہ فلٹریشن پلانٹس کیلئے فنڈز پنجاب حکومت ادا کریگی، تین مدارس اور 3 اسکولز میں پراجیکٹ شروع کرنے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوگل کی جانب سے یوٹیوب پر موجود ویڈیوز کو اپنے جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) ماڈلز جیمنائی اور ویو 3 کو تربیت دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہےاور حیران کن طور پر، یہ سب کچھ ویڈیوز تیار کرنے والے بیشتر صارفین کی لاعلمی میں ہو رہا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گوگل نے یوٹیوب کی 30 ارب سے زائد ویڈیوز میں سے مخصوص مواد کو چن کر اے آئی ٹولز کی تربیت میں استعمال کیا ہے۔یہ واضح نہیں کہ کن کن ویڈیوز کو اس مقصد کے لیے منتخب کیا گیا ہے، تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ یوٹیوب صارفین سے کیے گئے معاہدوں اور...
	لاہور:پنجاب حکومت نے صاف پانی کی فراہمی کےلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبہ بھر کے تین ہزار سکولوں ا ور مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان کردیا۔ صاف پانی کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے 3 ہزار اسکول اور مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا اعلان کردیا۔ محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق فلٹریشن پلانٹس اسکولوں اور مدارس کی انتظامیہ خود لگوائیں گی۔ فلٹریشن پلانٹس کیلئے فنڈز پنجاب حکومت ادا کرے گی، تین مدارس اور 3 اسکولز میں پراجیکٹ شروع کرنے کیلئے چیک دےدیئے گئے ۔  نور الامین مینگل کا کہنا ہے کہ صاف پانی اتھارٹی تکنیکی معاونت اورنگرانی کرے گی، تمام فلٹریشن پلانٹس پر سولر پینلز لگائے جائیں گے، اس پراجیکٹ ماڈل میں چوکیدار...
	اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سولر پینلز لگوانے کے خواہشمند افراد بڑی خوشخبری سنادی اور کہا قیمتوں میں من مانی کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہم نےگزشتہ مالی سال کوئی منی بجٹ متعارف نہیں کرایا، افراط زر پر قابو پایا اور ذرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بجٹ میں عوامی فلاح وبہبود کیلئے کئی اقدامات کا اعلان کیا، پاکستان کی معیشت کیلئے کئی اقدامات کا اعلان کیا ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10 فیصد ، پنشن میں7 فیصد اضافہ کیا، یہ اقدام ملازمین کو احساس دلائے گا کہ ریاست ان کے ساتھ کھڑی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سولر پینل لگوانے کے خواہشمند افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ درآمدی سولر پینلز پر پہلے تجویز کیا گیا 18 فیصد سیلز ٹیکس کم کر کے 10 فیصد کر دیا گیا ہے، اور یہ فیصلہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اراکین کی تجاویز کی روشنی میں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یکم جولائی 2025 سے اس فیصلے پر عمل درآمد ہوگا، اور اگر کوئی قیمتوں میں من مانی کرے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کے مطابق اس فیصلے سے درآمدی سولر پلیٹس کی قیمتوں میں 4.6 فیصد اضافہ متوقع ہے۔محمد اورنگزیب نے واضح...
	لاہور(نیوز ڈیسک)شہر میں کار کے دیوانوں کیلئےزبردست آفر,ٹویوٹا کینٹ موٹرز نے 3روزہ کار میلے کا انعقاد کیاہے. میلے کے دوسرے روز شہریوں کی بڑی تعداد کار میلے میں شریک ہوئی،ٹویوٹا ٹاؤن شپ اور سہارا موٹرز کی گاڑیاں بھی نمائش میں شامل ہیں،نئی، استعمال شدہ اور تصدیق شدہ ٹویوٹا گاڑیوں پر سپیشل آفرز موجود ہیں،پچاس سے زیادہ سرٹیفائیڈ ٹویوٹا گاڑیاں خریداروں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ پرانی گاڑی تبدیل کرنے کی آفر سے صارفین نئی یا سرٹیفائیڈ گاڑی لے سکیں گے،کار میلے میں صارفین کیلئےمفت انجن آئل چینج ،ٹیوننگ کی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔  سی ای او شیخ نسیم کا کہنا تھا کہ ہمارامقصد صرف گاڑیاں بیچنا نہیں، آپ کو شاندار تجربہ دینا ہے۔  گاہکوں کا کہنا تھا...
	سی ڈی اے لینڈ ڈائریکٹوریٹ میں بڑی تبدیلی،ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کے ماتحت کون کونسے آفیسران کام کریں گے؟ نوٹیفکیشن سب نیوز پر
	سی ڈی اے لینڈ ڈائریکٹوریٹ میں بڑی تبدیلی،ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کے ماتحت کون کونسے آفیسران کام کریں گے؟ نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے زمین کے حصول اور ادائیگیوں کی مد میں معاوضہ دینے کے لیے نیا فریم ورک منظور کر لیا ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سی ڈی اے بورڈ نے 14 مئی 2025 کو ہونے والے اپنے 9ویں اجلاس میں اس فریم ورک کی منظوری دی۔نئے فریم ورک کے تحت لینڈ اینڈ ری ہیبیلیٹیشن ڈائریکٹوریٹ میں تمام منظور شدہ اسامیوں (BS-18 اور اس سے کم) کو ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کے انتظامی کنٹرول میں دے دیا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کی وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ریلوے کو جدید، محفوظ اور فعال بنانے کے اقدامات پر تفصیلی گفتگوکی گئی ۔ وزیر ریلوے نے 9 ٹرینیں آٹ سورس کرنے اور مزید 11 کی تیاری سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ریلوے اسکولز و اسپتالوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔حنیف عباسی نے کہا کہ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر معلوماتی ڈیسک قائم کر دیا گیا۔مسافروں کو بروقت اور درست معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ معاہدے کے بعد اسٹیشنز کی صفائی میں نمایاں بہتریصفائی کے جدید نظام سے مسافروں کو...
	وفاقی بجٹ 2025 میں حکومت نے سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کے ٹیکس میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس پر لاکھوں پاکستانیوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔نئے مالی سال کے بجٹ کے مطابق: فائلرز کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کر دی گئی ہے۔ نان فائلرز کے لیے یہ شرح 30 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کر دی گئی ہے۔ عوام کی بچت اور سرمایہ کاری متاثر بینکاری ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف عوام کی بچت متاثر ہوگی بلکہ سرمایہ کاری کے رجحانات بھی بدل سکتے ہیں۔ نیشنل بینک، راولپنڈی کے ریلیشن شپ آفیسر محمد عمر کیانی کے مطابق سیونگ اکاؤنٹس پر 5 فیصد اضافی ٹیکس...
	امریکا کی ایک وفاقی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی اس پالیسی پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے تحت صرف پیدائش کے وقت درج کی گئی جنس (مرد یا عورت) کو ہی پاسپورٹ میں درج کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:100 سالہ روایت ٹوٹ گئی، NAACP کا امریکی صدر کو مدعو کرنے سے انکار اس فیصلے کے بعد اب تمام وہ افراد جو تبدیل جنس (transgender)، غیر بائنری (nonbinary) یا انٹرکس ہیں، وہ بھی اپنی شناخت کے مطابق پاسپورٹ حاصل کر سکیں گے۔ اس سے پہلے اپریل میں صرف 6 افراد کے حق میں فیصلہ آیا تھا، لیکن اب جج جولیا کوبک نے اس حکم کو ملک بھر کے تمام متاثرہ افراد کے...
	 سٹی42:  شہر لاہور میں بڑھتی ہوئی پانی کی قلت کے پیش نظر لاہوریوں کو بی آر بی نہر کا پانی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت بی آر بی نہر سے 100 کیوسک پانی لیا جائے گا جسے سرفس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعے صاف کر کے شہریوں کو فراہم کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق یہ منصوبہ شادی پورہ، مصطفی آباد، فتح گڑھ، باغبانپورہ اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں کو صاف پینے کا پانی فراہم کرے گا جس سے تقریباً 10 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔  اٹک: کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ  اس منصوبے کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ یہ زیرِ زمین پانی...
	 اسلام آباد:  قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں ہر وہ فیصلہ کروایا جاتا ہے جس سے فائدہ اسٹیبلشمنٹ کو ہوتا ہے اور 2 سال سے پی ٹی آئی میں یہی ہو رہا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں بدستور من پسند لوگوں کو نوازنے کے لیے فیصلے ہو رہے ہیں، پارٹی میں من پسند عہدے حاصل کرنے کی دوڑ چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں اس بات پر دل دکھتا ہے لیکن پارٹی کے فیصلوں سے ہمیں عمران خان کی رہائی کی کوئی امید نظر نہیں آتی۔ شیر...
	اسلام آباد:قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں ہر وہ فیصلہ کروایا جاتا ہے جس سے فائدہ اسٹیبلشمنٹ کو ہوتا ہے اور 2 سال سے پی ٹی آئی میں یہی ہو رہا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں بدستور من پسند لوگوں کو نوازنے کے لیے فیصلے ہو رہے ہیں، پارٹی میں من پسند عہدے حاصل کرنے کی دوڑ چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں اس بات پر دل دکھتا ہے لیکن پارٹی کے فیصلوں سے ہمیں عمران خان کی رہائی کی کوئی امید نظر نہیں آتی۔  شیر افضل...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سائیکلنگ نہ صرف جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یہ دماغی صحت پر بھی مثبت اثر ڈالتی ہے اور ڈمنشیا کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔نئے شواہد سے پتہ چلا ہے کہ تقریباً 4 لاکھ 80 ہزار بالغ افراد پر کی گئی تحقیق کے مطابق، باقاعدہ سائیکلنگ سے ڈمنشیا کا مجموعی خطرہ 19 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ خاص طور پر بیماری کی ابتدائی علامات کے خطرے میں 40 فیصد تک نمایاں کمی دیکھی گئی۔تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ سائیکل چلانے والوں کے دماغ میں hippocampus جیسے اہم حصے کا حجم زیادہ ہوتا ہے، جو یادداشت اور سیکھنے کے عمل کے لیے ضروری ہے۔ ایم آر آئی اسکینز...
	لاہور (اوصاف نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کی 150 سالہ تاریخ میں پہلی بار سرکاری اخراجات میں نمایاں کمی کا تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے عدالتی نظام میں مالیاتی نظم و ضبط کی نئی مثال قائم کر دی۔ اس انقلابی فیصلے کے تحت گریڈ 20 اور 21 کے افسران سے سرکاری گاڑیاں واپس لے لی جائیں گی اور ان کی جگہ انہیں پٹرول اور مرمت کے لیے ماہانہ فکس الاؤنس دیا جائے گا، اس مقصد کے لیے باقاعدہ مونوٹائزیشن پالیسی کا اجرا کر دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔ پالیسی کے مطابق گریڈ 20 کے افسران کو ماہانہ 65960 روپے، گریڈ 21 کے...
	آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت کے بعد ثنامیر کو ایک اور اعزاز مل گیا ہے، انہیں لندن کے مشہور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں جاری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوسرے دن روایتی گھنٹی بجانے کا موقع ملا۔ یہ بھی پڑھیں: ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئیں یہ اعزاز انہیں آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے کے چند روز بعد ملا، جس میں وہ شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بنی ہیں، لارڈز میں گھنٹی بجانے کی روایت ٹیسٹ میچ کے ہر دن کے آغاز پر کی جاتی ہے اور اسے ایک باوقار اور تاریخی روایت سمجھا جاتا...
	پاکستان کا مالی سال 2026 کا بجٹ: دفاعی اخراجات میں اضافہ، آمدنی کے اہداف پر شکوک، مالی نظم و ضبط پر زور
	ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس (SP Global Market Intelligence) کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مالی سال 2026 کے بجٹ میں مالی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ دفاعی اخراجات میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ آمدنی کے اہداف اور حقیقی معاشی ترقی کے حکومتی تخمینوں پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، آئندہ مالی سال میں بجٹ خسارہ مجموعی قومی پیداوار (GDP) کا 5.1 فیصد رہنے کا امکان ہے، جو کہ حکومت کے 3.9 فیصد کے اندازے سے کہیں زیادہ ہے۔ اسی طرح، حقیقی جی ڈی پی گروتھ 4.2 فیصد کے سرکاری ہدف کے برعکس 3.6 فیصد متوقع ہے۔ ایس اینڈ پی کے مطابق، اگرچہ مہنگائی میں بتدریج...
	غیر ملکی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی مارکیٹ انٹیلی جنس نے پاکستان کے وفاقی بجٹ برائے مالی دوہزار چھبیس کو ایک متوازن بجٹ قرار دیدیا ہے۔ وفاقی بجٹ پر غیر ملکی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی مارکیٹ انٹیلی جنس نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا ۔ دفاعی ساز وسامان اور اسلحے کی خریداری پر اضافی فنڈز خرچ کئے جائیں گے ۔ پاکستان دفاعی آلات میں لڑاکا طیارے اور بیلسٹک میزائل دفاعی نظام میں اخراجات کر سکتا ہے ۔ صحت اور تعلیم پر اخرجات میں کٹوتی کی جائے گی ۔ بجٹ میں ریونیو میں اضافے پر توجہ ہے جبکہ ترقی کے اہداف حاصل نہ ہوسکیں گے ۔ مالی سال دوہزار چھبیس میں پاکستان...
	اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بجٹ اچھی خبروں کے ساتھ آیا، تنخواہ دار طبقہ کیلئے ریلیف کے ساتھ کاروباری طبقہ کو ٹیکس چھوٹ دی گئی۔ وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے بجٹ اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی کی شرح 30 فیصد سے کم ہو کر 6 فیصد پر آنا بھی خوش آئند ہے، موجودہ حالات میں حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا ہے اور وفاقی بجٹ اچھی خبروں کے ساتھ آیا ہے۔  مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ اور ٹیکس میں کمی کے ذریعے ریلیف دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ...
	آپ جب یہ تحریر پڑھ رہے ہوںگے بجٹ آچکا ہوگا۔اس وقت میرے سامنے اکنامک سروے آف پاکستان ہے۔اس میںبتایا گیا ہے کہ زراعت کی کارکردگی سب سے بری رہی ہے۔ تمام بڑی فصلوں کی کارکردگی بری رہی ہے۔ اس میں گندم چاول کپاس سب شامل ہیں۔ ایک عمومی رائے یہی ہے کہ حکومت نے کسان سے گندم نہیں خریدی اسی لیے زراعت میں بہت نقصان ہوا ہے۔ لیکن میرا سوال ہے کہ چلیں گندم کانقصان مان لیتے ہیں کہ حکومت نے نہیں خریدی ۔ لیکن کپاس کیوں نیچے گئی ہے؟ چاول کو کیا ہوا ہے؟ اس پر حکومت کو غور کرنا چاہیے۔ زراعت کی بری کارکردگی کے ساتھ ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ اعداد و شمار کے مطابق زرعی شعبے...
	وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نئے مالی سال 26-2025 کا 17 ہزار 573 ارب روپے سے زائد حجم کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا۔ بجٹ پر ملا جلا رجحان پایا جا رہا ہے، کوئی اس سے خوش ہے تو کوئی ناراض۔ یہ بھی پڑھیں: بجٹ 26-2025: سولر پینلز پر کتنے فیصد جی ایس ٹی تجویز ہوا؟ تنخواہ دار طبقہ اور ریئل اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والے افراد قدر خوش نظر آ رہے ہیں لیکن دیکھنا یہ ہوگا کہ جو حکومت نے بجٹ تجاویز پیش کی ہیں وہ مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے کتنی مفید ثابت ہونگی؟ اس حوالے سے جاننے کے لیے وی نیوز نے معاشی ماہرین سے بات کرکے جاننے کی کوشش کی کہ حکومت...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو ہال آف فیم میں شامل کر لیا، یوں وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سات نئے کرکٹرز کو ہال آف فیم کا حصہ بنایا گیا۔ اس سلسلے میں لندن کے ایبے روڈ اسٹوڈیوز میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جہاں چیئرمین جے شاہ نے نئے ممبران کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پر اپنے تاثرات میں ثنا میر کا کہنا تھا کہ ہال آف فیم میں ان عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑے ہونا، جنہیں وہ بچپن میں اپنا آئیڈل سمجھتی تھیں، ایک ایسا...
	پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے ملک کی معاشی ترقی کے اعدادوشمار کو ’فارم 47‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو حکومت ملک کو نیدرلینڈز بنانے آئی تھی اس نے عوام کے چولہے ہی بجھا دیے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت نے اقتصادی سروے 2025-26 جاری کردیا، جی ڈی پی میں اضافہ ریکارڈ اسلام آباد میں دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 3 سال میں 3 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلےگئے ہیں اور یہ گروتھ بھی فارم 47 کی طرح کی دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کی پالیسیاں کسان دشمن ہیں جو ملک سے دشمنی ہے۔ انہوں نے مزید...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقتصادی سروے رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں 2 کروڑ 48 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں جبکہ ملک میں شرح خواندگی 60 اعشاریہ 6 فیصد ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اقتصادی سروے 25-2024 کے مطابق تعلیم کے شعبے پر مجموعی قومی پیداوار (GDP) کا محض 0.8 فیصد خرچ کیا گیا۔اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں مجموعی طور پر شرح خواندگی 60.6 فیصد رہی، مردوں کی شرح خواندگی 68 فیصد اور خواتین کی شرح خواندگی 52.8 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ خواجہ سراؤں کی خواندگی 40.2 فیصد ہے، یعنی مرد خواتین سے 16 فیصد زیادہ تعلیم یافتہ ہیں۔رواں مالی سال میں شہری علاقوں میں خواندگی کی شرح 74 فیصد جبکہ دیہات میں 51.6 رہی،...
	وفاقی حکومت کئی معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام،قومی اقتصادی سروے کل جاری کیا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 June, 2025  سب نیوز  اسلام آباد: وفاقی حکومت کئی معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی،رواں مالی سال کا اکنامک سروے کل دوپہر ڈھائی بجےجاری کیا جائےگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت متعددمعاشی اہداف میں ناکام رہی،گزشتہ سال کی نسبت کارکردگی بہتررہی،معاشی شرح نمو کا 3.6 فیصد ہدف پورا نہ ہو سکا،رواں مالی سال معاشی شرح نمو 2.7 فیصد ریکارڈ کی گئی،مہنگائی 12 فیصد ہدف کےمقابلے صرف 5 فیصد تک محدود رہی،فی کس آمدنی مقرر ہدف سے 34 ہزار ،794 روپےکم رہی،سالانہ فی کس آمدن 5 لاکھ 9 ہزار 174 روپے ریکارڈ کی گئی،فی کس آمدن کا ہدف...
	 کل پیش کیے جانیوالے رواں مالی سال کے اکنامک سروے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جس کے مطابق ملکی معیشت کا حجم 39 ارب 30 کروڑ ڈالر بڑھا لیکن معیشت کی عبوری شرح نمو3.6  فیصد ہدف  کے مقابلے میں 2.68 فیصد رہی۔  رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کا حجم 410 ارب 96 کروڑ ڈالر رہاجو گزشتہ مالی سال 371 ارب 66 کروڑ ڈالر تھا، رواں مالی سال فی کس سالانہ آمدن میں 144 ڈالر کا اضافہ ہوا، سالانہ آمدن 1680 ڈالر رہی تھی جبکہ ملکی معیشت کا حجم 9600 ارب روپے بڑھا۔ رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کا حجم 114.7 ہزار ارب روپے رہا جبکہ گزشتہ سال پاکستان کی معیشت کا حجم 105.1 ہزار ارب روپے...
	90 فیصد افراد کا ماننا ہے کہ چین امریکہ تجارتی تنازع کو حل کرنے کے لئے بات چیت اور تعاون ہی واحد درست انتخاب ہے، سی جی ٹی این سروے
	90 فیصد  افراد کا ماننا ہے کہ  چین امریکہ تجارتی تنازع کو حل کرنے کے لئے بات چیت اور تعاون ہی واحد درست  انتخاب ہے، سی جی ٹی این سروے بیجنگ: چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے کیے گئے ایک حالیہ سروے کے مطابق 74.7 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان  ٹیلیفونک بات چیت چین امریکہ تعلقات کو درست راستے پر واپس لانے کے لیے مثبت اشارہ  ہے۔  سروے میں  93.3 فیصد جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ چین اور امریکہ کے تجارتی تنازع کو حل کرنے کے لئے بات چیت اور تعاون ہی واحد  درست  انتخاب...
	نوے فیصد افراد کا ماننا ہے کہ چین امریکہ تجارتی تنازع کو حل کرنے کے لئے بات چیت اور تعاون ہی واحد درست انتخاب ہے، سی جی ٹی این سروے
	نوے فیصد  افراد کا ماننا ہے کہ  چین امریکہ تجارتی تنازع کو حل کرنے کے لئے بات چیت اور تعاون ہی واحد درست  انتخاب ہے، سی جی ٹی این سروے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 June, 2025  سب نیوز  بیجنگ: چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے کیے گئے ایک حالیہ سروے کے مطابق 74.7 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان  ٹیلیفونک بات چیت چین امریکہ تعلقات کو درست راستے پر واپس لانے کے لیے مثبت اشارہ  ہے۔ سروے میں  93.3 فیصد جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ چین اور امریکہ کے تجارتی تنازع کو حل کرنے کے لئے...
	  پشاور:   مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ نئے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نافذ کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔ صوبے میں ٹیکس محصولات کے حوالے سے اپنے بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی 11 ماہ کی ٹیکس آمدن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح ہماری نان ٹیکس آمدن میں بھی 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ٹیکس دہندگان کی تشویش کو بھی کم اور واضح کرتا ہوں۔ ہم آئندہ سال کے لیے بھی اپنے لیے 40 فیصد کا ٹیکس ہدف مقرر کر رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کوئی نیا ٹیکس نافذ کرنے کا ارادہ نہیں...
	خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نافذ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ان کا کہنا ہے کہ صوبے کی ٹیکس محصولات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے مزمل اسلم کے مطابق خیبرپختونخوا کی گزشتہ گیارہ ماہ کی ٹیکس آمدن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں چالیس فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ نان ٹیکس آمدن میں بھی پچاس فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کی تشویش کو مدنظر رکھتے ہوئے واضح کرنا چاہتے ہیں کہ حکومت کا مقصد نیا ٹیکس لگانا نہیں بلکہ موجودہ ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا اور ٹیکس وصولی کے عمل کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ مزمل اسلم...
	---فائل فوٹو مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں صوبے میں کوئی نیا ٹیکس نافذ کرنے کا ارادہ نہیں۔ بجٹ سے قبل بانی سے ملاقات نہیں کروائی تو یہ گھاٹے کا سودا ہوگا، مزمل اسلم مزمل اسلم نے کہا کہ نیشنل اکنامک کونسل کی میٹنگ میں بھی کہا کہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروا دیں، انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کے پی کی 11 ماہ کی ٹیکس آمدن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ ہوا، ہماری نان ٹیکس آمدن میں بھی 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ان کا کہنا ہے کہ آئندہ سال کےلیے 40 فیصد ٹیکس کا ہدف مقرر کر رہے ہیں، صرف ٹیکس...
	چین نے کہا ہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری اور ترقی کےلیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان کے مطابق پاکستانی حکومت اور افغان عبوری حکومت نے اپنے سفارتی مشن کو سفیر کی سطح تک لانے کا اعلان کیا ہے اور چین اس پیشرفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چین سمجھتا ہے سفیر تعینات کرنے کا یہ اقدام دونوں ممالک کو باہمی اعتماد بڑھانے، تعاون مضبوط کرنے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں مدد دے گا۔انکا کہنا تھا کہ یہ ایک اہم اور مثبت قدم ہے جو ظاہر کرتا ہے .پاکستان اور افغانستان اس سال مئی میں ہونے والے چین افغانستان...
	کے الیکٹرک کی نااہلی کو نیپرا کس طرح منافع میں تبدیل کرسکتا ہے؟ اویس لغاری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025  سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کے اندر وہ لوگ جو 500 یا 600 یونٹ سے زیادہ استعمال کرتے ہیں، سب سے کمزور ریکوری ان کی ہے، یعنی ریکوری کے اندر کوششیں نہیں کی جارہی ہیں تو ان کی نااہلی کو نیپرا کس طرح منافع میں تبدیل کرکے دے سکتا ہے؟ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے ریگولیٹری اتھارٹی میں درخواست دی کہ مجھے اس ریٹ کے بجائے اس ریٹ پر پیسے دیے جائیں، ملک میں مختلف کمپنیوں کے ٹیرف مختلف ہیں، اگر کے الیکٹرک...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسافر بسوں کےکرایوں میں اضافہ واپس لینےکا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں اسلام آباد کے فلاحی منصوبوں اور عوامی سہولتوں میں بہتری کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ واپس لینےکی ہدایت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے فوری اقدام کرتے ہوئے اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ فوری واپس لینےکی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق کرایوں میں اضافہ واپس لینےکا نوٹیفکیشن آج رات جاری کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عید الاضحٰی...
	اسلام آباد (ویب ڈیسک) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نان فائلرز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے۔ نجی ٹی وی کے ایف بی آر ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے مختلف ٹیکس تجاویز پر کام جاری ہے، بجٹ میں نان فائلرز کے یومیہ 50 ہزار سے زیادہ رقم نکلوانے پر اضافی ٹیکس کی تجویز ہے جب کہ نان فائلرز کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھ کر1.2 فیصد متوقع ہے۔  ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں 850 سی سی سے چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں اضافہ متوقع ہے، مقامی تیار کردہ گاڑیوں پر جی ایس ٹی کی شرح 12.5 فیصد سے بڑھا کر...
	خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس اہم پیش رفت پر افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ افغانستان اور روس کے درمیان سیاسی اور معاشی تعلقات کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے ماسکو کے لیے افغانستان کے سفیر کی نامزدگی منظور کرلی۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس اہم پیش رفت پر افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ افغانستان اور روس کے درمیان سیاسی اور معاشی تعلقات کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا، جو پہلے ہی پابندیوں کا شکار ہیں۔ روس نے رواں برس اپریل میں طالبان پر 2 دہائیوں سےعائد پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس...
	جنوبی افریقا کے تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹر ہینرک کلاسن نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔ ہینرک کلاسن اس سے قبل جنوری 2024 میں پہلے ہی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ ہینرک کلاسن نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ مستقبل میں ٹی ٹوئنٹی لیگز پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے کیا ہے۔ جنوبی افریقی کرکٹر کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کرنے میں مجھے کافی وقت لگا، یہ واقعی ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن اب میں اس فیصلے پر مکمل طور پر مطمئن ہوں۔ واضح رہے کہ کلاسن کی جانب سے یہ فیصلہ اُس وقت سے متوقع تھا جب اپریل میں کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست...
	 اسلام آباد:  سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں اہم معاشی اہداف کی منظوری دے دی گئی۔ آئندہ مالی سال کے ممکنہ معاشی اہداف مقرر کرنے کے لیے وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیرِ صدارت سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی نےبجٹ 26-2025  کے لیے اہم معاشی اہداف کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق  آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کیا گیا ہے اور ترقیاتی منصوبوں پر ایک ہزار ارب روپےخرچ کرنے کا پلان ہے۔ 2025-26  کے مقابلے میں صوبے 609 ارب روپے زیادہ خرچ کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت ترقیاتی منصوبوں کے لیے بیرون ملک سے 270 ارب قرض لے گی۔  اس کے علاوہ...
	 کراچی:  پی آئی اے نے اپنے مسافروں کو دوران پرواز بین الاقوامی معیار کی سہولتیں دینے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا۔ پی آئی اے کا بوئنگ 777 ساختہ طیاروں میں نئی جدید نشستیں لگائی جائیں گی۔ بوئنگ طیاروں میں اکانومی اور بزنس کلاس کی تمام نشستوں کو تبدیل کرکے جدید نشستیں لگانے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ بوئنگ طیاروں میں نیا ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ بوئنگ طیاروں کو یورپ اور برطانیہ میں ٹریول کرنے والے مسافروں کو پی آئی اے طیاروں میں دوران سفر جدید آرام دہ سہولت مل سکے گی۔ پی آئی اے انتظامیہ نے بین الاقوامی سطح پر بڈز طلب کرلیں۔ پی آئی اے انتظامیہ...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پالیسی سطح پر ایس آئی ایف سی کی کاوشیں ثمر آور ، معیشت پر اعتماد کی بحالی،غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کو نفع کی رقم 100 فیصد تک واپس لے جانے کا اختیار حاصل،سالانہ بنیاد پر غیر ملکی کمپنیوں کی نفع کی رقم کی واپسی میں 115 فیصد کا نمایاں اضافہ۔  اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں غیر ملکی کمپنیوں کی 1.8 ارب ڈالر کی نفع کی رقم واپسی، کامیاب سرمایہ کاری کا عندیہ ، نفع کی رقم کی واپسی میں تیزی آئی ایم ایف پروگرام اور جامع معاشی پالیسی کے باعث ممکن ہوئی۔  معاشی ماہرین کے مطابق غیر ملکی کمپنیوں کی آمدنی میں بہتری معیشت کی بحالی...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے کسی تیسرے ملک منتقلی کے منتظر تقریباً 44 ہزار افغان شہریوں کی منتقلی کی ڈیڈ لائن گزرنے کے ایک ماہ بعد پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی اخبارمیں شائع خبر کے مطابق یہ فیصلہ ہفتے کو وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت انسدادِ دہشت گردی کمیٹی اور ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں کیا گیا۔ حکومت پہلے ہی اعلان کر چکی تھی کہ اگر ممکنہ میزبان ممالک نے ان افغان پناہ گزینوں کو 30 اپریل تک منتقل نہ کیا تو انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا، واضح رہے کہ طالبان کے اگست 2021 میں افغانستان میں دوبارہ اقتدار سنبھالنے...
	 ---فائل فوٹو پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے حکومت پاکستان یا پرائیویٹ حج آرگنائزر سے ویزے سے متعلق اضافی پیسے نہیں لیے۔ صرف طواف کیلیےاحرام باندھنا بھی سعودی قوانین کیخلاف ہے: حافظ طاہر اشرفیچیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ بعض پاکستانی زائرین کی طرف سے حرم کے احترام کو مدِنظر نہیں رکھا گیا وہ قابلِ افسوس ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد بھی جو ریلیف دیا گیا اس پر بھی کوئی اضافی پیسے نہیں لیے۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت اپنے بجٹ سے اربوں ریال حجاج کی مہمان نوازی پر خرچ کرتی ہے۔
	اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے افغانستان میں سفیر تعینات کرنے کے فیصلے کے بعد اہم سفارتی پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے تحت افغان طالبان حکومت نے بھی پاکستان کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسلام آباد میں موجود اپنے ناظم الامور کو سفیر کے درجے پر ترقی دینے کا اعلان کر دیا۔ افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور یہ اقدام دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں سفیر کی تعیناتی کا فیصلہ حالیہ سفارتی روابط میں بہتری اور باہمی مشاورت کے بعد سامنے آیا ہے جسے علاقائی سطح پر ایک...
	افغانستان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی اور پاکستانی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو بشکریہ اے ایف پی کابل اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات میں بہتری کی علامت کے طور پر دونوں ہمسایہ ممالک نے ایک دوسرے کے دارالحکومتوں میں سفاتخانوں کو سفیر کی سطح پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ بیجنگ میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سفارتکاروں کی ملاقات کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔افغان وزارت خارجہ کے بیان کہا گیا ہے کہ افغانستان پاکستان کے سفارتی مشن کو سفیر کی سطح تک بڑھانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے۔وزارت خارجہ کے مطابق کے اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کی حیثیت کو سفیر کے درجے تک بڑھایا جائے گا۔افغان وزارتِ خارجہ نے سوشل میڈیا...
	افغانستان نے پاکستان کے سفارتی مشن کو سفیر کی سطح تک بڑھانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان میں اپنے سفارتی مشن کو سفیر کے درجے تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ روز نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان میں اپنے سفارتخانے کو سفیرکی سطح پراپ گریڈکرنے کا اعلان کیا تھا، جس کا افغانستان کی عبوری حکومت نے خیرمقدم کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا افغانستان کے لیے ناظم الامور کو سفیر کے عہدے پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ افغان وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کی حیثیت کو سفیر کا درجہ دے دیا جائے گا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون...
	کابل (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 مئی ۔2025 )افغانستان کی وزارت خارجہ نے پاکستان کی جانب سے کابل میں سفیر کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسلام آباد کے لیے اپنے سفیر کی تعیناتی کا اعلان کر دیا ہے یہ اقدام گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے کابل میں اپنے ناظم الامور عبیدالرحمن نظامانی کو سفیر کا درجہ دینے کے بعد سامنے آیا ہے.(جاری ہے)  واضح رہے کہ پاکستان نے 2021 میں افغان طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار افغانستان میں اپنا سفیر مقرر کیا ہے یہ اقدام کابل کے ساتھ سفارتی تعلقات کو بہتر بنانے اور افغان طالبان انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی اسلام آباد کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے...
	 اسلام آباد:  پاکستانی شہری حکومتی کارکردگی اور معاشی سمت پر کس حد تک اعتماد کرتے ہیں، اس حوالے سے اعداد و شمار سامنے آ گئے۔ پاکستان میں حکومتی پالیسیوں پر عوامی اعتماد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو گزشتہ 6 برس کے دوران اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ بین الاقوامی سروے ادارے ’’اپسوس پاکستان‘‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد اب نہ صرف ملک کی مجموعی سمت کو درست سمجھتی ہے بلکہ معاشی صورتحال میں بہتری کی بھی اُمید ظاہر کر رہی ہے۔ سروے نتائج کے مطابق 42 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ ملک صحیح سمت میں جا رہا ہے، جو کہ گزشتہ برسوں کی نسبت ایک بڑا اضافہ ہے۔...
	اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمداسحاق ڈار نے کابل میں اپنے سفارتخانے کو سفیرکی سطح پراپ گریڈکرنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ امید ہے یہ اقدام دونوں ملکوں کے درمیان تعاون، اقتصادی اور سکیورٹی تعاون کو مزید گہرا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاک افغان تجارتی شعبے میں تعلقات کو مزید گہرا کرے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کا افغانستان میں سفارتخانہ ناظم الامور کی سطح پر تھا۔ Post Views: 5
	نو مئی کیسز ، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو سزا ، نااہلیت کا بھی سامنا،پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ میں نمبر کم ہونا شروع ، تفصیلات سب نیوز پر
	نو مئی کیسز ، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو سزا ، نااہلیت کا بھی سامنا،پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ میں نمبر کم ہونا شروع ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025  سب نیوز اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی کو تھانہ رمنا پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ہے، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عبد اللطیف اور سابق رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11 ملزمان کو سزا سنائی گئی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو مجموعی طور پر 15 سال 4 ماہ قید اور مختلف جرمانوں کی سزائیں سنائیں۔ عدالت...
	وزارت داخلہ نے تمام متعلقہ اداروں کو شہریوں کی بائیومیٹرک معلومات کے علیحدہ علیحدہ ریکارڈ رکھنے سے روکتے ہوئے ایک متحدہ چہرہ شناسائی نظام یعنی فیشل ریکگنیشن سسٹم نافذ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، جسے 31 دسمبر 2025 تک مکمل طور پر نافذ کر دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا، جس میں نادرا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں سیکیورٹی اور ڈیٹا مینجمنٹ سے متعلق اہم چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نادرا نے اجلاس میں اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا کہ کئی سرکاری...
	پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے فاتح کپتان شاہین شاہ آفریدی کو فتبال کی عالمی فیڈریشن (فیفا) نے عظیم فٹبالرز کی فہرست میں لاکھڑا کیا۔فیفا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنی فرنچائز لاہور قلندرز کو 3 بار چیمپئین بنوانے پر کپتان شاہین شاہ آفریدی کی جرسی کو عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز کیساتھ شیئر کیا۔فیفا ورلڈکپ کے سوشل میڈیا پیج پر نمبر 10 جرسی کے حوالے سے پوسٹ کی گئی ہے جس میں لیونل میسی، نیمار جونیئر اور لوکا موڈرچ کے ساتھ شاہین آفریدی کی جرسی دکھائی گئی ہے۔اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ شیئر کرنے کا مقصد فیفا ورلڈکپ سے قبل پاکستانی فینز کو متحرک کرنا ہے تاکہ...
	آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
	پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی معروف اور سینئر اداکارہ صبا فیصل نے پہلی بار اپنی کورونا تشخیص اور اس دوران پیش آنے والی مشکلات کا انکشاف کردیا. صبا فیصل نے ایک مارننگ شو میں پہلی بار اپنی کورونا وائرس سے متاثر ہونے اور اس دوران درپیش چیلنجز پر کھل کر بات کی ہے۔  میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ "آپ نے اپنی زندگی میں خود کو سب سے زیادہ طاقتور کب محسوس کیا؟" جس کے جواب میں صبا فیصل نے بتایا کہ کورونا کے دنوں میں انہیں اپنی اصل قوت کا اندازہ ہوا۔ صبا فیصل نے انکشاف کیا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا تھیں تاہم اگر ان کی بیماری کی خبر سوشل میڈیا پر آ جاتی تو غلط اور سنسنی...
	 اسلام آباد:  این آئی آر سی کوئٹہ بینچ نے بڑا فیصلہ سنادیا، ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور فیصل نثار چوہدری اور جی ایم ایچ آر کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق این آئی آر سی کوئٹہ بینچ کے رکن عبدالغنی مینگل نے اسسٹنٹ سیلزمین سکھر عبدالغفور سمیت دیگر 26 ملازمین کی جانب سے دائر درخواست پر یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور فیصل نثار چوہدری کو 6ماہ قید 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی جب کہ جی ایم  ایچ آر ریحان افضل کو 6 ماہ قید کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ دونوں افسران عدالتی احکامات کی خلاف...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاماہا پاکستان نے موٹرسائیکل کے شوقین افراد کے لیے ایک شاندار پیشکش متعارف کروا دی ہے۔ اب صارفین پاکستان کے معروف بینکوں کے تعاون سے بغیر کسی مارک اپ (0%) کے قسطوں پر نئی یاماہا موٹرسائیکل خرید سکتے ہیں۔ یہ پیشکش 6 سے 12 ماہ کی مدت کے لیے دستیاب ہے اور اس کا انحصار بینک کی منظوری اور مخصوص علاقوں میں دستیابی پر ہے، اس سہولت کے تحت درج ذیل بینکوں کے ذریعے فنانسنگ حاصل کی جا سکتی ہے۔ ایم سی بی بینک، عسکری بینک،بینک الفلاح،بینک اسلامی،جے ایس بینک،فیصل بینک،اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور بینک آف پنجاب۔ یاماہا کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ قسطوں کی شرائط ہر بینک کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہیں، اس لیے صارفین...
	وزیراعظم کی ہدایت پر  مسافروں کی سہولت کے لیے وزیر یلوے حنیف عباسی نے عیدالاضحٰی کے موقع پر 5اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان اسپیشل ٹرینوں کا مقصد عوام کو بروقت اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور 2 جون، دوپہر 1 بجے روانہ ہوگی۔  دوسری عید اسپیشل ٹرین ،3 جون، صبح 10 بجےکوئٹہ سے پشاور جائے گی۔ تیسری ٹرین لاہور سے کراچی کے لیے 3 جون، شام 5 بجے چلائی جائے گی۔  کراچی سے راولپنڈی چوتھی عید اسپیشل ٹرین، 3 جون، رات 8 بجے روانہ ہوگی۔ پانچویں اور آخری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور، 4 جون، رات 8 بجے روانہ ہوگی۔ 
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 20 مئی 2025ء) رواں سال ہمسایہ ممالک سے 7 لاکھ 80 ہزار پناہ گزین افغانستان میں واپس آئے ہیں جن میں 3 لاکھ 51 ہزار کو ان کے میزبان ممالک نے بیدخل کیا۔ اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ ان لوگوں کی مدد کے لیے 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے جن میں سے اب تک 25 فیصد وسائل ہی مہیا ہو پائے ہیں۔افغانستان میں پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) کے نمائندے عرفات جمال نے بتایا ہے کہ ستمبر 2023 کے بعد پاکستان اور افغانستان سے 30 لاکھ سے زیادہ افغانوں نے وطن واپسی اختیار کی ہے جبکہ ان کا ملک انہیں سنبھالنے...
	 کراچی:   بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کی سینیئر پوزیشن پر کام کرنے والے برسر اکائونٹ افسر عبدالرشید ملاح کو ہراسانی کے الزام میں معطل کرکے تاحکم ثانی کیمپس میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یونیورسٹی کے رجسٹرار کی جانب سے اس سلسلے میں پیر کی دوپہر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، بتایا جارہا ہے کہ عبدالرشید ملاح کی ہراسانی کے الزام میں معطلی کا فیصلہ پیر کی صبح لیاری یونیورسٹی کی منعقدہ سینڈیکیٹ کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ ٹرجسٹرار پر ایک طالبہ کو موبائل فون اپلیکیشن کے بذریعے میسجز پر ہراساں کرنے کا الزام تھا جس کی باقاعدہ شکایت متعلقہ طالبہ کی جانب سے کی گئی تھی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا مؤقف...
	پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے وزیراعظم کے بلاول بھٹو کو سفارتی وفد کی قیادت دینے کے فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیا ہے۔ایک بیان میں ندیم افضل چن نے کہا کہ بلاول بھٹو کی سیاسی اور سفارتی صلاحیتوں کا دنیا بھر میں اعتراف کیا جاتا ہے، بھٹو خاندان نے ہمیشہ ہر محاذ پر ملک کا بہترین طریقے سے دفاع کیا۔ بھارت نے پھر بغیر ثبوت الزام لگایا، بلاول بھٹو زرداری بھارت کے لیے اندرونی چیلنجز سے توجہ ہٹانے کےلیے پاکستان پر الزام تراشی آسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا بلاول بھٹو کو سفارتی وفد کی قیادت دینا دانشمندانہ فیصلہ ہے، ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کی سفارتی خدمات کو دنیا آج بھی کھلے...
	راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔ اتوار کو پی ایس ایل 10کے 29 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو ہرا کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا جس کے بعد ایونٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ بھی ہوگیا۔ راولپنڈی میں کھیلا گیا میچ آندھی اور بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا اور میچ کو 13 اوور تک محدود کردیا گیا۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 13 اوورز میں 8 وکٹ پر 149 رنز اسکور کیے۔ لاہور قلندرز کے 150 رنزکے ہدف کے تعاقب میں پشاور...
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2025ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے زیر اہتمام یومِ تشکر کی پروقار تقریب ارفع کریم ٹاور میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے کی، جس میں بورڈ کے سینئر افسران اور عملے کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔(جاری ہے) تقریب میں ڈی جی ساجد لطیف، وقار قریشی، اے ڈی جی قاسم افضال، نثار احمد، کاشف فاروق‘خرم مشتاق‘ عمرسلمان‘حماد احمدانی‘سی ایف او نادیہ ریاض‘سی ٹی او عادل اقبال‘سی آئی ایس او سجاد غنی‘ ڈائریکٹر ارتضیٰ حشمت‘ عدیل سرور‘حسنین اقبال‘ عطاالرحمن سمیت دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ پاک افواج نے بھرپور جذبے کیساتھ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا‘بھارت کو عبرتناک...
	بنوں جیل دورے کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے بہادر خان نامی قیدی سے ملاقات کی اور سپریم کورٹ کی جانب سے اس کے مقدمے کا فیصلہ تاخیر سے دیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: زیرالتوا مقدمات تاریخ کی بلند ترین سطح پر، تعداد کہاں تک پہنچ گئی؟ جیل حکام کے مطابق سزا یافتہ قیدیوں میں بہادر خان کا کیس باقی قیدیوں کی نسبت سب سے زیادہ عرصے سے سپریم کورٹ میں زیرالتوا رہا۔ اُس کا کیس سنہ 2019 سے زیرالتوا تھا جس کا حال ہی میں فیصلہ آیا ہے۔ چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے اس پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ واضح پالیسی کے باوجود کہ سزا یافتہ...
	پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام ملک بھر میں ''یومِ تشکر'' منایا گیا ، پاکستانی قوم نے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دیا،حافظ طاہر محمود اشرفی
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام جمعہ کے روز ملک بھر میں ''یومِ تشکر''منایا گیا جس کا مقصد حالیہ معرکہ حق میں کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ اس موقع پر ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں علما، خطبا، ذاکرین اور واعظین نے خطبات اور بیانات کے ذریعے عوام کو وطن کے دفاع اور اتحادِ امت کی اہمیت سے آگاہ کیا۔علمائے کرام نے اپنے خطبات میں پاکستان کی حالیہ کامیابی کو اللہ کی نصرت اور قوم کی یکجہتی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معرکہ صرف عسکری کامیابی نہیں بلکہ نظریاتی، اخلاقی...
	سٹی42: وفاقی دارالحکومت میں ناکہ جات پر جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ، شہر بھر کے 17 ناکہ جات سے ان فٹ اہلکاروں کو ہیڈکوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت، ناکہ جات پر 35 سال یا اس سے کم عمر کے پولیس اہلکار تعینات کر دئیے گئے۔  آئی جی اسلام آباد کا تمام ناکہ جات کے سیکورٹی ڈیزائن میں بھی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا، پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر ریڈ زون کے 6 ناکہ جات کو ڈیجٹلائزڈ کیا گیا ہے۔  Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025  ذرائع کے مطابق ناکہ جات پر شہری بذریعہ ویڈیو لنک پولیس اہلکاروں کے روئیے کی شکایت بھی کر سکیں گے،ناکہ جات پر معمور پولیس اہلکار باڈی کیم کٹ کا...