2025-07-26@05:49:44 GMT
تلاش کی گنتی: 5362
«فیصد رہی»:
(نئی خبر)
چین، مصر سعودی مارکیٹ میں متحرک، پاکستانی سرمایہ کار بھی آگے بڑھیں،سعودی عرب میں پاکستانی سفیر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز جدہ (خالد نواز چیمہ)سعودی عر ب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے کہا ہے بیرون ملک پاکستانی سرمایہ کاروں کو چاہئے کہ وہ سعودی کاروباری افراد اورپاکستان سے کاروباری افراد کو اپنے ہمراہ ملائیں تاکہ پاکستان کیلئے آپ بہتر انداز میں کاروبار اور ملک کیلئے ذرمبادلہ پیدا کرسکیں ۔یہ بات انہوںنے جدہ میں پاکستان انونیسٹرفورم کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیہ میں خطاب کہی، انہوں نے کہا اس بات کی خوشی ہے پاکستان انونسٹر فورم بہت تیزی سے پاکستانی انونسٹر کو متحد کررہا ہے، سفیر پاکستان احمد فاروق نے کہا کہ سعودی عرب...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے ملاقات کی، اس دوران پاکستان نے ترکیہ کے دفاعی تجربات سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی ظاہر کردی۔ڈان نیوز کے مطابق وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ خطے میں امن اور سلامتی کے لیے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں، سیکیورٹی، دفاع اور انٹیلی جنس کی نئی کمیٹی کا اجلاس 24 جولائی کو ہوگا، دفاعی صنعت کی میٹنگ ستمبر میں ہوگی۔ترک وزیر خارجہ نے اسحٰق ڈار کی باتوں کو مشترکہ اعلامیہ قرار دے دیا۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی وقت کےساتھ مضبوط ہورہی ہے، دونوں ممالک کئی علاقائی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جولائی ۔2025 )پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کے استعفیٰ کی خبریں بے سروپا اور گمراہ کن ہیں، یہ افواہیں ایک منظم سازش کے تحت جمہوری ڈھانچے کو کمزور کرنے کی کوشش ہیں نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر شیری رحمان نے صدر آصف علی زرداری کے استعفیٰ سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام ان جعلی خبروں، افواہوں اور منفی پراپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں.(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری نے ہر نازک وقت میں جمہوریت کا پرچم بلند رکھا، صدر زرداری جمہوری استحکام کی علامت اور آئینی اقدار کے سچے نگہبان ہیں شیریٰ رحمان نے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جولائی ۔2025 )الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے انتخاب سے متعلق کیس میں دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق عمر ایوب کے انتخاب کے کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی، درخواست گزار بابر نواز کے وکیل نے کہا کہ الیکشن نہیں دوبارہ گنتی کی استدعا کی ہے.(جاری ہے) عمر ایوب کے وکیل نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے امیدوار نے عمر ایوب کو جیت پر مبارک باد دی تھی درخواست گزار بابر نواز کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بہت سارے پولنگ اسٹیشنز پر جعلی ووٹ ڈالے گئے تھے، رزلٹ کی کنسالیڈیشن نہیں ہوئی...
پاکستان شوبز کے مشہور اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ کی بچپن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں فہد مصطفیٰ کو ایک سندھی ڈرامے میں کردار ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ کیونکہ سندھی فہد کی مادری زبان ہے اس لئے وہ با آسانی محض 7 سے 8 برس کی عمر میں سندھی زبان میں بنے ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر فہد مصطفیٰ کی حالیہ رنگ و روپ کا موازنہ کر رہے ہیں کیونکہ بچپن کی اس ویڈیو میں فہد کا رنگت کافی گہری ہے جبکہ اب وہ بےحد گورے ہوچکے ہیں۔ https://www.instagram.com/reel/DL2At9PMS0V/?utm_source=ig_web_copy_link صارفین کا کہنا ہے کہ فہد مصطفیٰ...
پاکستان کے وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ترکیہ کے وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کئی عالمی معاملات میں یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اسپتال سے فضلہ منتقل کرنے کیلئے گاڑیاں فراہم کی جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی کمال نے یلو ویسٹ ویہکلز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ آج انڈس اسپتال کے تعاون سے انسانوں کو بیماری سے بچانے کا اقدام اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے اگر احتیاط نہیں کریں گے تو بیماریاں گھیر لیں گے۔ ہمارا کام بیماری سے بچانا پہلی ترجیح ہے،علاج دوسری ترجیح ہوگی۔ ہماری ترجیح الٹ تھی،ہم علاج پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گلی کوچوں اور گھروں سے بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ 68 فیصد بیماریاں صرف آلودہ پانی پینے سے لاحق...
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے انڈس اسپتال کے اشتراک سے صحت عامہ کے تحفظ کے لیے ایک نئی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے، اور اگر ہم احتیاط نہیں کریں گے تو بیماریاں ہمیں گھیر لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ گلی کوچوں اور گھروں سے جنم لینے والی بیماریوں سے بچانا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، علاج دوسری ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں سے نکلنے والا انفیکشن زدہ فضلہ (اسپتال ویسٹ) انتہائی خطرناک ہوتا ہے اور جہاں سے گزرتا ہے وہاں بیماری پھیلاتا ہے، مگر ماضی میں اس کو محفوظ طریقے سے منتقل کرنے کا کوئی مؤثر نظام موجود نہیں تھا۔ مزید پڑھیں: بھارت اور اسرائیلی جارحیت سے...
محصولات کی وصولی ہمیشہ سے ایک فعال ریاست کے ڈھانچے میں ایک ناگزیر ستون رہی ہے۔ منظم طرزِ حکمرانی کے ابتدائی ادوار سے ہی ٹیکس عائد کرنا ایک معمول کا عمل رہا ہے تاکہ انتظامی نظام کی بقا، عوامی خدمات کی فراہمی اور ریاست کے دفاع کو یقینی بنایا جا سکے۔ کوئی بھی معاشرہ، خواہ وہ کتنا ہی خوشحال یا محدود وسائل کا حامل کیوں نہ ہو، مستقل آمدن کے بغیر قابلِ عمل نہیں رہ سکتا، اور یہ آمدن ٹیکس ہی فراہم کرتے ہیں۔ جدید ریاستوں میں، خاص طور پر اُن ریاستوں میں جہاں آبادی زیادہ ہو اور ترقیاتی ضروریات بڑھ رہی ہوں، ٹیکس وصولی صرف مالی مجبوری نہیں بلکہ اخلاقی اور شہری فریضہ بن جاتی ہے۔ شہری جو ریاست...
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے صدر آصف علی زرداری کے استعفیٰ سے متعلق گردش کرتی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے سروپا، گمراہ کن اور جمہوری ڈھانچے کو کمزور کرنے کی منظم سازش قرار دیا ہے۔ اپنے ردعمل میں شیری رحمان نے کہا کہ عوام ان جعلی خبروں، افواہوں اور منفی پراپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ صدر زرداری نے ہر نازک وقت میں جمہوریت کا پرچم بلند رکھا اور وہ آج بھی جمہوری استحکام کی علامت اور آئینی اقدار کے سچے نگہبان ہیں۔ مزید پڑھیں: ٹاٗئم میگزین نے شیری رحمان کو دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات میں شامل کرلیا شیری رحمان نے صدر زرداری کے تاریخی کردار...
جدید دور میں جہاں اسمارٹ فون ہماری زندگیوں کا اہم حصہ بن چکے ہیں، وہیں دو معروف موبائل برانڈز ”انفنکس“ (Infinix) اور ”ون پلس“ (OnePlus) پر سنگین الزامات سامنے آئے ہیں جن سے صارفین کی پرائیویسی اور ذاتی معلومات شدید خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ دونوں کمپنیوں پر خفیہ طور پر ڈیٹا چرانے، جاسوسی کرنے اور صارف کی اجازت کے بغیر حساس معلومات شیئر کرنے کے الزامات ہیں۔ Infinix: پہلے سے نصب میلویئر، خفیہ ایپ، اور ڈیٹا لیکس ”ٹرانسن ہولڈنگز“ (Transsion Holdings) کے تحت چلنے والے انفنکس فونز کے بارے میں ”سیکیور- ڈی“ (Secure-D) نامی سیکیورٹی ادارے نے 2020 میں انکشاف کیا تھا کہ ان فونز میں ”xHelper“ اور ”Triada“ جیسے خطرناک میلویئر پہلے سے انسٹال ہوتے ہیں۔ یہ ایپلی...
ایپل کے نئے آپریٹنگ سسٹم ”آئی او ایس 26“ (iOS 26) میں جہاں کئی دیدہ زیب اور جدید فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں، وہیں ایک غیر متوقع اور متنازع فیچر نے صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق، اگر فیس ٹائم (ویڈیو کال) کے دوران کسی صارف کے جسم پر کپڑے نہ ہوں، تو سسٹم کال کو خودکار طور پر روک دے گا۔ یہ فیچر دراصل ایپل کی نئی ”فیملی سیفٹی ٹولز“ کا حصہ ہے، جو بنیادی طور پر بچوں کو غیر اخلاقی مواد سے بچانے کے لیے بنایا گیا تھا۔ کمپنی کے مطابق، یہ فیچر فیس ٹائم پر برہنگی کی صورت میں ویڈیو کو بلر کر دیتا ہے، اور اگر برہنہ تصاویر کسی بچے...
شبلی فراز دل کی تکلیف میں اسپتال منتقل، 48 گھنٹے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں 48 گھنٹے تک نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کو دل کی تکلیف پر اسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔ انہیں رات گئے پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا تھا، تاہم ان کی حالت تسلی بخش ہے۔ اسپتال میں شبلی فراز کی ڈاکٹرز مکمل نگرانی کررہے ہیں اور انہیں علاج معالجہ فراہم کیا جارہا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شبلی...

قاسم اور سلمان میزائل ہیں تو یہ رافیل ہیں،عمران خان کے بچوں کو میزائل کہنے پرفیصل چوہدری کا دوبدو جواب
اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما و وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن قمرالاسلام اور پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل کی چیخیں ابھی سے آپ نے سنی ہیں، وہ (قاسم اورسلمان) ابھی آئے نہیں، ان کی پھوپھو نے صرف اعلان کیا ہے ۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری کاکہناتھا کہ دونوں پارٹیوں کی چیخیں آسمان کو چیر رہی ہیں، وہ میزائل ہیں تو یہ رافیل(پوری حکومت) ہیں ، یہ تباہ ہونے کے لیے تیار ہیں، وہ اپنے والد کے لیے آئیں گے ، بچے کو میزائل کہہ رہے ہیں۔سوال کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ پی ایل 15دو آرہے ہیں، دو رافیل گرادیں گےپر فیصل چوہدری کاکہناتھاکہ میں تو...
راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے واضح کیا ہے کہ فی الوقت ہمارا کسی قسم کا کوئی بیک ڈور ڈائیلاگ نہیں چل رہا اور ہمارا ڈائیلاگ کا کوئی سلسلہ آگے نہیں بڑھ سکا۔ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا ہمیشہ موقف رہا ہے سیاسی جدوجہد میں سارے آپشنز کھلے ہونے چاہیے اور کوشش ہے اس وقت بھی مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھے، جن لوگوں سے بات چیت ہونی چاہیے کوشش ہے انہی سے بات ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مذاکرات سے بھی راہ فرار اختیار نہیں کیا بلکہ بانی نے ہمیشہ مذاکرات کا کہا ہے، بانی سے اسیران کے...

عمران خان کا فیصلہ کہ قاسم اور سلمان ان کی رہائی کی تحریک کی قیادت کریں گے، بڑے اثرات ہوں گے:فواد چوہدری
جہلم (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ "اب یہ کوئی ایسی چیز نہیں جسے نظر انداز کیا جا سکتا ہے، عمران خان کا فیصلہ کہ قاسم اور سلمان ان کی رہائی کی تحریک کی قیادت کریں گے، پاکستان اور بیرون ملک اس کے بہت بڑے اثرات ہوں گے!!"یہ بات انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔ان کا یہ بیان علیمہ خان کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں علمیہ خان نے کہا تھاکہ قاسم اور سلمان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان آئیں گے، تحریک میں اپنا حصہ لینا چاہتے ہیں، اجازت نہیں مانگی بلکہ بتایا ہے۔دوسری طرف قاسم خان کے حوالے سے کہاجارہا تھاکہ ان کا موقف...
ویب ڈیسک:مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری کا صدر آصف علی زرداری کے استعفی افواہیں پر بیان ، شازیہ مری نے کہا صدر زرداری کے استعفیٰ کی افواہیں من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور صدر آصف علی زرداری نے ثابت کیا ہے کہ ہم کبھی میدان نہیں چھوڑتے۔ تاریخ گواہ ہے کہ صدرآصف زرداری نے آمریت اور قید کا سامنا کیا لیکن پیچھے نہیں ہٹے، ہمارے اتحادیوں سے اچھے تعلقات ہیں، اور 4 صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دو تہائی اکثریت درکار ہے۔ اس لیے ایسے کسی سوال کا کوئی جواز نہیں۔ گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر...
نوبیل امن انعام دنیا کا سب سے معزز عالمی اعزاز ہے جو ہر سال ایسے افراد یا اداروں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے دنیا میں امن، بھائی چارے اور قوموں کے درمیان دوستی کے فروغ کے لیے نمایاں کام کیا ہو۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا سال 2024 کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نامزد کیا ہے۔ اگر ٹرمپ یہ انعام جیت لیتے ہیں تو وہ امریکا کے پانچویں صدر ہوں گے جنہیں نوبیل امن انعام دیا گیا، ان سے پہلے تھیوڈور روزویلٹ، ووڈرو ولسن، جمی کارٹر اور باراک اوباما اس فہرست میں شامل ہو چکے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے رہنمااورسابق یو سی ناظم/چیئرمین سی سی28 گلستان کالونی وممبرامن کمیٹی میاںطاہر ایوب نے کہاہے کہ فیسکوکے سب ڈویژنز میںآن لائن شکایت کی صورت میں مسئلہ حل کیے بغیر ہی شکایت کو حل شدہ قرار دے کر صارفین سے دھوکہ کیاجارہاہے ۔ بلز پر شکایت کیلئے پرنٹ کیے گئے موبائل نمبر بھی غیر فعال ہیں، مسائل کے شکار صارفین پریشانی سے دوچارہیں ۔صارفین کی شکایات کو محض فائلوں میں نمٹانے کی روایت شدت اختیار کر چکی ہے۔انہوںنے کہاکہ شہریوں کی جانب سے آن لائن یا فون کے ذریعے کی جانے والی شکایات کا ازالہ کرنے کے بجائے متعلقہ اہلکار بوگس انٹریز کے ذریعے ریکارڈ میں یہ ظاہر کردیتے ہیں کہ مسئلہ حل کر دیا...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ 200 یونٹ تک کے صارفین کو 80 فیصد ڈسکائونٹ دیا جا رہا ہے۔ ہم صارفین کو ریلیف کے حوالے سے مزید اقدامات بھی کریں گے۔ محمد ادریس کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا جس میں حیسکو اور کے الیکٹرک کیلئے متبادل گرڈ سٹیشن کا معاملہ زیر بحث آیا۔ حیسکو حکام نے کہا کہ اگر جامشورو میں فالٹ آئے تو پورا حیسکو بلیک آؤٹ میں چلا جاتا ہے۔ جامشورو کے گرڈ میں فالٹ کا مطلب 13 شہروں کا بجلی سے محروم ہونا ہے۔ وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ جامشورو گرڈ بھی تب بلیک آئوٹ میں جاتا ہے جب نیشنل بلیک آئوٹ...
کراچی: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے فیصل آباد میں چھاپہ مار کر پونزی اسکیم اور سرمایہ کاری کے فراڈ میں ملوث بڑا کال سینٹر پکڑ لیا۔ کارروائی کے دوران 149 ملکی اور غیر ملکی شہری وہاں کام کرتے ہوئے پائے گئے جنہیں موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔یہ اب تک پاکستان میں آن لائن فراڈ کرنیوالے ملزمان کی بیک وقت پکڑی گئی سب سے بڑی تعداد ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)نے ایک حساس ادارے کے ہمراہ سانگلہ ہل شاہکوٹ روڈ فیصل آباد میں ایک کال سینٹر پر چھاپہ مارا۔ یہ کال سینٹر فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو )کے سابق چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ملک تحسین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل ایریا کی ایک رہائشی عمارت کے چوتھی منزل پر واقع فلیٹ سے بدھ کی رات معروف اداکارہ حمیر ا دختر اصغر علی کی ایک ماہ پرانی بوسیدہ لاش برآمد ہوئی، جس کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اداکارہ تنہا مقیم تھیں اور گزشتہ کئی ہفتوں سے کسی سے رابطے میں نہیں تھیں۔گزری پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع عمارت کے دیگر مکینوں نے بدبو پھیلنے کے بعد دی، جس پر پولیس موبائل اور بم ڈسپوزل یونٹ نے موقع پر پہنچ کر فلیٹ کا دروازہ توڑا۔ اندر داخل ہونے پر لاش بستر پر پڑی ملی، جس پر گلنے سڑنے کے واضح آثار تھے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کشمیری نوجوان برہان مظفر وانی کی نویں یوم شہادت کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ برہان وانی نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر تحریک آزادی کشمیر کو ایک نئی روح دی۔ ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے جنگی جنون، ریاستی جبر اور ظلم و ستم کے باوجود کشمیری نوجوانوں کے جذبہ حریت کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا، فراڈ میں ملوث گروہ کو فیصل آباد میں سابق چیئرمین فیسکو کی رہائش گاہ پر قائم ایک خفیہ کال سینٹر سے چلایا جا رہا تھا، جہاں سے ملک بھر میں لوگوں کو دھوکہ دے کر رقوم بٹوری جا رہی تھیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق این سی سی آئی اے کے ترجمان کاکہنا ہےکہ اس کارروائی کے دوران 149 ملکی و غیرملکی افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں131 مرداور 18 خواتین شامل ہیں۔ترجمان کاکہنا تھا کہ تمام افراد مختلف نوعیت کے مالیاتی جرائم، سائبر فراڈ، پونزی اسکیموں اور دھوکا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اکثر ہم معمولی سمجھ کر خوراک کے کچھ حصے ضائع کر دیتے ہیں، حالانکہ وہ ہماری صحت کے لیے بے حد مفید ہوتے ہیں۔ جیسے کہ مالٹے کے چھلکے، سیب کی جلد، تربوز کا سفید حصہ، اور خاص طور پر بادام کا باریک بھورا چھلکا—جسے عام طور پر بھگو کر اتار دیا جاتا ہے—حقیقت میں غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے اور ہماری دل، دماغ اور ہاضمے کی صحت کے لیے نہایت فائدہ مند ہے۔ماہرِ غذائیت لوونیٹ بٹرا کے مطابق بادام نہ صرف توانائی فراہم کرتے ہیں بلکہ یہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے، موڈ بہتر بنانے، وزن گھٹانے، شوگر متوازن رکھنے اور نظامِ ہاضمہ کو درست رکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ ان میں میگنیشیم، فائبر، پروٹین اور...
مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری کا کہنا ہے کہ صدر زرداری کے استعفیٰ کی افواہیں من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ صدر آصف علی زرداری کے استعفی دینے سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور صدر آصف علی زرداری نے ثابت کیا ہے کہ ہم کبھی میدان نہیں چھوڑتے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ صدرآصف زرداری نے آمریت اور قید کا سامنا کیا لیکن پیچھے نہیں ہٹے، ہمارے اتحادیوں سے اچھے تعلقات ہیں، اور 4 صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دو تہائی اکثریت درکار ہے۔ اس لیے ایسے کسی سوال کا کوئی جواز نہیں۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ صدر زرداری وہ...
فیصل آباد میں اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ کا نیٹ ورک پکڑا گیا۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے حکام کےمطابق سابق چیئرمین فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کی رہائش گاہ پر کارروائی کی گئی۔این سی سی آئی اے کے مطابق رہائش گاہ پر کال سینٹر بنایا گیا تھا، جہاں سے عوام کو دھوکا دے کر رقم بٹوری جارہی تھی۔ کارروائی میں آن لائن فراڈ کرنے والے 149 غیر ملکی اور ملکی افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار شدگان میں افریقی اور ایشیائی ملکوں کے مرد اور خواتین شامل ہیں، ان میں 131 مرد اور 18 خواتین ہیں۔حکام کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سرلی والا میں...

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر ذہیر زید سے ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)چیئرمین پاکستان علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر ذہیر زید سے ملاقات ہوئی جس میں فلسطین غزہ کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال اور اہل فلسطین کی ہر سطح پر حمایت و تائید اور ہر طرح کے تعاون و حمایت کا اعادہ کیا گیا۔فلسطین کےسفیر نے چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور پاکستانی قوم اور حکومت کے فلسطین کے حوالے سے موقف پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان روز اول سے اہل فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے اور اہل فلسطین پاکستان کے اس موقف پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ...
سٹی 42 : پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں ماحولیاتی ایمرجنسی کو نظرانداز کر دیا گیا ہے، وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی کا بجٹ 3.5 ارب سے کم کر کے 2.7 ارب کر دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر شیری رحمان نے اسلام آباد میں ’پاکستان میں موسمیاتی چیلنجز‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے فنڈنگ 7.2 ارب سے گھٹا کر 3.1 ارب کر دی گئی، بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے کوئی بجٹ مختص نہیں کیا گیا۔ گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا شیری رحمان نے کہا کہ محکمۂ موسمیات اور...
کوئٹہ: بلوچستان کی اپیکس کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اسمگلنگ میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، ڈرائیورز پر مقدمات درج ہونگے، بلوچستان کی کوئی شاہراہ احتجاج کے نام پر بند نہیں کرنے دی جائے گی، ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے خلاف کارروائی تیز کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا 19 واں اجلاس منعقد ہوا۔ کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام شریک ہوئے۔ صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں سیکیورٹی اور مفاد عامہ کے اہم معاملات پر غور کیا گیا۔ اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ بلوچستان کی کوئی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کے اجلاس میں 200 اور 201 یونٹ پر بلوں میں فرق کا ایجنڈہ شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور سوال کیا 200 یونٹ تک 5000 روپے بل اور 201 یونٹ ہوتے ہیں بل 15 ہزار کیوں؟ تفصیلات کے مطابق محمد ادریس کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا ، جس میں مہنگی بجلی اور زائد بلوں کی بھرمار پر اراکین قومی اسمبلی نے سوالات اٹھادیئے۔ رکن کمیٹی رانا سکندر حیات نے کہا کہ ہم لوگوں کو کیا جواب دیں بجلی کب سستی ہوگی،؟ کچی آبادیوں اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں بجلی کنکشن نہیں ہیں ، کئی سوسائٹیاں 50 سالوں سے قائم ہیں لیکن وہاں بجلی...
کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کراچی میں قبرستانوں کی تعداد 200 سے زائد ہیں جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ماتحت قبرستانوں کی تعداد 38 ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی کہ شہر میں موجود تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شعبہ قبرستان (میونسپل سروسز) بلدیہ عظمیٰ کراچی سے اپنی سالانہ تجدید کروانے کے سلسلے میں بلامعاوضہ فارم حاصل کر لیں اور جو نئے رجسٹریشن برائے سال 2025 کروانا چاہتے ہیں وہ بھی درخواست جمع کروا دیں۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے قبرستانوں میں قبر کے نرخ 14300 روپے مقرر کیے گئے ہیں، قبروں...

سی ڈی کی تاریخ کا انوکھا فیصلہ ، بورڈ ممبران کی موجیں ہی موجیں، نئی گاڑیوں کیساتھ ساتھ ہر بورڈ میٹنگ پر چالیس ہزار روپے بھی مل رہا ہے ، وزیراعظم کے اخراجات کنٹرول کرنے کے دعوے ہوا ہو گئے، تفصیلات و دستاویزات سب نیوز پر
سی ڈی کی تاریخ کا انوکھا فیصلہ ، بورڈ ممبران کی موجیں ہی موجیں، نئی گاڑیوں کیساتھ ساتھ ہر بورڈ میٹنگ پر چالیس ہزار روپے بھی مل رہا ہے ، وزیراعظم کے اخراجات کنٹرول کرنے کے دعوے ہوا ہو گئے، تفصیلات و دستاویزات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سجاد ظہور بھٹی )سی ڈی کی تاریخ کا انوکھا فیصلہ ، بورڈ ممبران کی موجیں ہی موجیں، نئی گاڑیوں کیساتھ ساتھ ہر بورڈ میٹنگ پر چالیس ہزار روپے بھی مل رہا ہے ، وزیراعظم کے اخراجات کنٹرول کرنے کے دعوے ہوا ہو گئے۔ سب نیوز کو دسیتاب بورڈ میٹنگز دستاویز کے مطابق کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی دو جنوری 2025 کی بورڈ میٹنگ کے منٹس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد سے ایک اہم اور فکرانگیز خبر سامنے آئی ہے، جہاں سندھ حکومت نے سرکاری سطح پر ٹرک ڈرائیوروں کی بینائی کے معائنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔اس طبی اقدام کا مقصد سڑکوں پر حادثات کی شرح کم کرنا اور ٹریفک کا نظام محفوظ بنانا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اب تک ہزاروں ڈرائیوروں کی آنکھوں کا تفصیلی معائنہ کیا جا چکا ہے، اور نتائج نہایت تشویشناک ہیں۔اے آر وائی نیوز کے نمائندے اشوک شرما کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں تقریباً 40 فیصد ٹرک ڈرائیور نظر کی کمزوری کا شکار پائے گئے ہیں، جو سڑک پر گاڑی چلانے کے لیے واضح طور پر ایک بڑا خطرہ ہے۔ ان ڈرائیوروں کی اکثریت کو اپنی بینائی کے مسائل کا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملکی آبادی سنگین مسئلہ بن چکی ہے۔ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ساری منصوبہ بندی ناکام ہو رہی ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق ہیلیون پاکستان لمیٹڈ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر نے وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے ادویہ سازی کے شعبے میں اپنی خدمات سے متعلق بتایا۔ملاقات میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا ۔ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی سنگین مسئلہ ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ساری منصوبہ بندی ناکام ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سال...
پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ریحام رفیق نے ڈرامہ انڈسٹری کے اندر خواتین کےلیے غیر محفوظ ماحول کے بارے میں اہم انکشافات کیے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے نئی آنے والی اداکاراؤں کو خبردار کیا کہ وہ اس شعبے میں آنے سے پہلے ممکنہ چیلنجز اور خطرات سے آگاہ ہوجائیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہاں محض مقابلہ نہیں، منفی رویے بھی ہیں‘‘۔ ریحام رفیق نے پروگرام کی میزبان سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاراؤں کے درمیان مسابقت کا ماحول تو فطری بات ہے، لیکن بعض اوقات یہی مقابلہ منفی رویوں میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا، ’’میں خود کسی سے مقابلہ کرنے یا موازنہ کرنے پر یقین نہیں رکھتی، لیکن...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان، جنوبی کوریا سمیت 14 ممالک پر یکم اگست سے 25 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کا عندیہ دے دیا
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان، جنوبی کوریا سمیت 14 ممالک کو خبردار کیا ہے کہ یکم اگست سے امریکہ میں ان ممالک سے درآمد کی جانے والی تمام اشیاءپر 25 فیصد ٹیرف نافذ کیے جائیں گے یہ اقدام اس تجارتی جنگ کا نیا مرحلہ ہے جس کا آغاز ٹرمپ نے رواں سال کے اوائل میں کیا تھا اس فیصلے سے وال اسٹریٹ پر شدید منفی اثرات مرتب ہوئے اور ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں واضح کمی دیکھی گئی، اگرچہ ایشیائی منڈیوں نے اس خبر کو نسبتاً تحمل سے لیا اب تک جن 14 ممالک کو خطوط بھیجے گئے ہیںان میں سربیا، تھائی لینڈ، تیونس، ملائیشیا، انڈونیشیا، کمبوڈیا، لاوس، میانمار اور بنگلہ...
—فائل فوٹو پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں ماحولیاتی ایمرجنسی کو نظرانداز کر دیا گیا ہے، وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی کا بجٹ 3.5 ارب سے کم کر کے 2.7 ارب کر دیا گیا۔اسلام آباد میں ’پاکستان میں موسمیاتی چیلنجز‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے فنڈنگ 7.2 ارب سے گھٹا کر 3.1 ارب کر دی گئی، بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے کوئی بجٹ مختص نہیں کیا گیا۔شیری رحمان کا کہنا ہے کہ محکمۂ موسمیات اور این ڈی ایم اے اکیلے ماحولیاتی بحران سے نہیں نمٹ سکتے، نجی اداروں کو ساتھ ملا کر نیشنل کلائمیٹ ایکو سسٹم بنانا ناگزیر ہے، جرمن واچ...
وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ 200 یونٹ تک کے صارفین کو 80 فیص ڈسکاونٹ دیا جا رہا ہے، ہم صارفین کو ریلیف کے حوالے سے مزید اقدامات بھی کریں گے۔ محمد ادریس کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا جس میں حیسکو اور کے الیکٹرک کیلئے متبادل گرڈ اسٹیشن کا معاملہ زیر بحث آیا۔ حیسکو حکام نے کہا کہ اگر جامشورو میں فالٹ آئے تو پورا حیسکو بلیک آؤٹ میں چلا جاتا ہے، جامشورو کے گرڈ میں فالٹ کا مطلب 13 شہروں کا بجلی سے محروم ہونا ہے۔ وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ جامشورو گرڈ بھی تب بلیک آوٹ میں جاتا ہے جب نیشنل بلیک آوٹ ہو، مجھے یاد نہیں کہ جامشورو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کا زیرِ حراست ملزمان کے انٹرویوز سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ اعترافِ جرم صرف آزاد ماحول میں ممکن ہے۔ زیرحراست ملزم کا انٹرویو قابل قبول شہادت نہیں نہ ہی اس بنیاد پر سزا دی جاسکتی ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ نے 25 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا جس میں قتل کیس میں سزائے موت کے ملزم شاہد علی کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم کو سزا دینے میں صرف ٹی وی انٹرویو پر انحصار کیا گیا، جو کہ اس وقت ریکارڈ کیا گیا جب وہ پولیس کی تحویل میں تھا۔ ...
ویب ڈیسک: پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں کی تقسیم کار کے خلاف مسلم لیگ ن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے مسلم لیگ ن کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کار کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی جس میں سپیشل سیکرٹری لا الیکشن کمیشن محمد ارشد، وکیل الیکشن کمیشن محسن کامران، مسلم لیگ ن کے وکیل عامر جاوید، بیرسٹر ثاقب رضا، جے یو آئی کے وکیل نوید اختر، فاروق آفریدی عدالت میں پیش ہوئے۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ...
وفاقی کابینہ نے اعلیٰ بیوروکریٹس کی بورڈ فیس سالانہ ایک ملین روپے تک محدود کرنے کا اپنا ایک سال پرانا فیصلہ واپس لے لیا ہے، کیونکہ اکثریت نے اس فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار جون 2024 میں کابینہ کے اس فیصلے کے روح رواں تھے، جس کے تحت بیوروکریٹس کو ایک ملین روپے تک بورڈ فیس رکھنے اور زائد رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت دی گئی تھی۔ کچھ سرکاری اداروں کی بورڈ فیس ایک اجلاس کے لیے 5,000 ڈالر تقریباً 14 لاکھ روپے تک جاتی ہے، جبکہ اکثر معاملات میں یہ فیس چند ہزار سے لے کر کئی لاکھ روپے تک ہوتی ہے۔ یہ بھی...
سپریم کورٹ نے کراچی میں سات سے آٹھ سالہ بچے کے قتل کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا رپورٹ کے مطابق فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا جس میں کہا گیا کہ کسی ملزم کے پولیس کی حراست میں صحافی کو دیے گئے انٹرویو یا پولیس کے سامنے اقراری بیان سے جرم ثابت نہیں ہو جاتا، قانون شہادت کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے آزادانہ اور بغیر کسی دباؤ کے دیا گیا بیان کی ہی اہمیت ہوتی ہے۔ اس میں کہا گیا کہ اس مقدمے میں متعلقہ تھانے کے انچارج اور تفتیشی افسر کے طرزِ عمل پر اپنی آبزرویشنز ریکارڈ پر لائیں، ایک صحافی کو اس بات کی اجازت دی گئی کہ وہ جسمانی ریمانڈ کے دوران پولیس کی تحویل...
پشاور: مخصوص نشستوں کی تقسیم کار کے خلاف مسلم لیگ ن کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے مسلم لیگ ن کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کار کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، جس میں اسپیشل سیکرٹری لا الیکشن کمیشن محمد ارشد، وکیل الیکشن کمیشن محسن کامران، مسلم لیگ ن کے وکیل عامر جاوید، بیرسٹر ثاقب رضا، جے یو آئی کے وکیل نوید اختر، فاروق آفریدی عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے جب مخصوص نشستوں کی تقسیم کی تو اس وقت مسلم لیگ ن کے...
---فائل فوٹو پنجاب کے وزیرِ صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ صحت کی سہولتوں میں روڑے اٹکانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، غفلت، کام چوری اور کرپشن میں ملوث افسران اور اہلکار سخت سزا کے لیے تیار رہیں۔ وزیرِ صحت خواجہ عمران نذیر نے لاہور میں پاک پتن ڈسٹرکٹ اسپتال کے معاملے پر اجلاس کی صدارت کی جس میں محکمۂ صحت میں وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں صحت کی سہولتوں میں روڑے اٹکانے والوں کے ساتھ بھی سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیرِ صحت کا کہنا تھا کہ مریضوں کی فلاح اولین ترجیح ہے، بلا معاوضہ ادویات کی فراہمی میں تعطل، کمی یا کوتاہی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیرِ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف صحافی طلعت حسین نے ایک اہم ٹویٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بااثر کاروباری شخصیت ملک ریاض سے متعلق کسی بھی قسم کی “ڈیل” یا معاملات طے پانے کی خبروں کو سکیورٹی ذرائع نے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ملک ریاض ایک ہزار ارب روپے سے زائد کے غبن جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب ہیں اور ان سے کسی بھی قسم کے معاہدے یا رعایت کا کوئی امکان نہیں ہے۔ طلعت حسین کے مطابق، سکیورٹی اداروں نے واضح کیا ہے کہ ملک ریاض کے مستقبل کا فیصلہ صرف عدالتیں اور قانون کریں گے، نہ کہ کوئی خفیہ معاہدہ یا سمجھوتہ۔ ٹویٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ صدر آصف علی...
نیویارک: دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو نئی امریکی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان مہنگا پڑ گیا۔ ان کی کمپنی ٹیسلا کے شیئرز میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے، جس سے کمپنی کی مالیت میں تقریباً 76 ارب ڈالر کی کمی ہو گئی۔ برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق پیر کو ٹریڈنگ کے آغاز پر ٹیسلا کے حصص کی قیمت میں 7.5 فیصد کمی دیکھی گئی، جس کی وجہ ایلون مسک کی جانب سے نئی "امریکا پارٹی" کے قیام کا اعلان بتایا جا رہا ہے۔ یہ گراوٹ سرمایہ کاروں کے اس خدشے کے باعث سامنے آئی کہ سیاست میں مسک کی دلچسپی ٹیسلا کی توجہ اور ترقی میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی...
لاہور: پنجاب میں نجی تحویل میں رکھے جانے والے شیر، ٹائیگر، تیندوے اور اس انواع کے دیگر جانوروں کی آبادی کنٹرول کرنے کے لیے ان کی نس بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان خطرناک جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی لگائی جائے گی۔ چیف وائلڈ لائف رینجرز پنجاب مبین الہٰی نے ایکسپریس نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں پہلی بار بگ کیٹس کو ریگولیٹ کیا گیا ہے۔ نجی تحویل میں رکھے گئے شیر، ٹائیگر، تیندوے اور اس انواع کے دیگر جانور ڈکلیئر کرنے کے لیے دو مئی تک کی مہلت دی گئی تھی۔ پنجاب میں 180 رجسٹرڈ وائلڈ اینیمل بریڈنگ فارم ہیں جنہوں نے اپنے پاس موجود بگ کیٹس کی...
کراچی: پاکستانی کرکٹرز کا ریٹینر شپ بجٹ بڑھا دیا گیا، اخراجات اب تقریباً 1173.49 ملین ہو جائیں گے، 30 کھلاڑیوں سے معاہدے ہونا ہیں، مینز ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کے اخراجات 34 فیصد کمی سے 450 ملین رہ گئے، 3اسٹیڈیمز میں جاری تعمیراتی کام کیلیے 6 بلین روپے مختص کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹرز کو آئندہ چند روز میں نیا سینٹرل کنٹریکٹ ملنے والا ہے، گزشتہ سال 25کھلاڑیوں سے معاہدے ہوئے تھے، اب ان میں مزید 5 کا اضافہ کر کے تعداد کو 30 تک پہنچا دیا جائے گا، ریٹینر شپ اخراجات گزشتہ سال کے مقابلے میں 37 فیصد (319 ملین روپے) بڑھ کر تقریباً 1173.49 ملین ہو جائیں گے۔ مینز ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کے اخراجات...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 14 ممالک پر بھاری درآمدی محصولات (ٹیرف) عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق یکم اگست 2025 سے ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے ان ممالک کے سربراہان کو خطوط ارسال کیے ہیں جن میں جوابی ٹیرف سے آگاہ کیا گیا ہے۔ ان فیصلوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں بنگلہ دیش، میانمار، ملائیشیا، جاپان، جنوبی کوریا اور قازقستان شامل ہیں۔ یہ فیصلہ BRICS سے منسلک یا امریکا مخالف پالیسیوں کی حامی حکومتوں کے خلاف ٹرمپ کی سخت گیر معاشی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے جاپان کے وزیراعظم شیگرو ایشیبا اور جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کو الگ خطوط میں ان پر 25...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (آن لائن) چین نے بھارت کی جانب سے مذہبی معاملات میں مداخلت پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے چینی خودمختاری پر کھلا حملہ قرار دیا ہے۔ بھارت میں چین کے سفیر ڑو فیہونگ نے بھارتی حکام کی جانب سے دلائی لاما کے جانشین سے متعلق تبصروں کو سفارتی آداب کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔چینی سفیر نے واضح کیا کہ دلائی لاما کا سلسلہ نسب چین کے تبت خطے میں قائم ہوااور چین میں قانون کے تحت زندہ بدھوں کی دوبارہ پیدائش کا ایک منظم نظام موجود ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مذہبی عہدوں کی منظوری کا اختیار صرف چینی حکومت کو حاصل ہے اور کسی بیرونی ریاست یا تنظیم کو مداخلت کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن ) شہر میں چینی کی قیمتوں میں کمی نہ آ سکی، اوپن مارکیٹ میں چینی 190 سے 200 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہی ہے، جبکہ یوٹیلیٹی اسٹوروں پر چینی دستیاب ہی نہیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق شوگر ملز مالکان کے وہ دعوے جو ایکسپورٹ کی اجازت کے باوجود مقامی قیمتوں کے مستحکم رہنے سے متعلق تھے، غلط ثابت ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ ایکسپورٹ کی اجازت سے قبل مقامی مارکیٹ میں چینی 140 سے 145 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی تھی، مگر جیسے ہی حکومت نے چینی کی برآمد کی اجازت دی، قیمتوں نے پر پُرزے نکال لیے۔گزشتہ تین ماہ سے چینی 190 روپے فی کلو پر ٹریڈ ہو رہی ہے، جبکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے لیاری میں عمارت گرنے کے سانحے پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے سربراہ کو معطل کرتے ہوئے لواحقین کے لیے فی کس 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے شہر میں انتہائی مخدوش قرار دے گئی 51 عمارتوں کو منہدم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر داخلہ ضیا لنجار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لیاری میں عمارت گرنے کے سانحے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، فرائض میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ شرجیل میمن نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی کے اراکین پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس بھیجنے کے اپنی ہی جماعت کے اسپیکر کے فیصلے کی مخالفت کردی۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اسپیکر نے ہلڑ بازی، گالم گلوچ اور نازیبا آوازے کسنے پر پی ٹی آئی کے دو درجن سے زائد اراکین کی رکنیت معطل کر دی اور اب ان کی رکنیت کے خاتمے کےلیے الیکشن کمشن کو ریفرنس بھیجا گیا ہے، اسمبلیاں جیسی تیسی بھی ہیں، اختلاف یا اتفاق کےلیے بنی ہیں، ماردھاڑ اور ہنگامہ آرائی کےلیے نہیں، پی ٹی آئی کے متعارف کردہ گالی کلچر نے پھیل کر...
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ غلط بیانی پر ملک کے وزیراعظم کو نااہل کیا جاسکتا ہے تو ایوان کو تماشا بنانے والوں کو کیوں نہیں کیا جاسکتا۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بغیر نام لیے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ کی سیاسی جماعت غنڈہ گردی چاہتی ہے جو سڑک پر ہوتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو تو پھانسیاں دی گئیں، ماؤں اور بیویوں کے جنازے اٹھے، کیا اس کی گواہی اسمبلیاں ہوں گی یہ تو میرا سوال ہے، اگر پارلیمانی پارٹی بیٹھ کر بات نہیں کرے گی تو 63 ٹو کا فیصلہ سامنے آ جائے گا۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اسمبلی میں...
لیاری بلڈنگ حادثے میں ہلاک ہونے والے 20 مہیشوری ہندووں کی تدفین مواچھ گوٹھ کے قدیم ہندوقبرستان میں کردی گئی۔ بغدادی لیاری بلڈنگ حادثے میں ہلاک ہونے والے مہیشوری ہندوبرادری کے 20 مرد و خواتین کی تدفین کردی گئی۔ واضح رہے کہ 19 لاشیں ہفتے کی شام تک ملبے سے نکل لی گئی تھیں۔تاہم، ہفتے کی شب ریسکیو آپریشن کے اختتامی لمحات میں آخری فرد وشال کی لاش بھی ملبے کے نیچے سے مل گئی تھی،جس کے بعد اتوار کی سہ پہرتک اجتماعی طورپر تمام آنجہانی ہندووں کی تدفین کردی گئی۔ مرنے والے ہندووں کی انتم سنسکار اولڈ کمہار واڑہ میں کچھی میگھواڑ مہیشوری پنچائت ہال میں ہوئی جس میں ہندو برادری نے متاثرہ فیملیز کے ساتھ اظہار تعزیت کیا...
کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں پانچ منزلہ عمارت منہدم ہونے کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے ہندو کمیونٹی کے 20 افراد کی اجتماعی تدفین کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں بلڈنگ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 20 مہیشوری ہندووں کی تدفین مواچھ گوٹھ کے قدیم ہندوقبرستان میں کردی گئی۔ حادثے میں جاں بحق مہیشوری ہندو برادری کے 20 مرد و خواتین کی تدفین کردی گئی۔ واضح رہے کہ 19 لاشیں ہفتے کی شام تک ملبے سے نکل لی گئی تھی، تاہم ہفتے کی شب ریسکیو آپریشن کے اختتامی لمحات میں آخری فرد وشال کی لاش بھی ملبے کے نیچے سے مل گئی تھی۔ جس کے بعد اتوار کی سہ پہرتک اجتماعی طورپر تمام آنجہانی ہندووں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: روس کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ رومان استاروویت نے صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے برطرف کیے جانے کے چند گھنٹوں بعد مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ روسی تحقیقاتی کمیٹی نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جمعرات کے روز ماسکو ریجن میں اپنی گاڑی کے اندر مردہ حالت میں پائے گئے، ان کے جسم پر گولی لگنے کا زخم موجود تھا۔تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی شواہد کے مطابق یہ خودکشی کا واقعہ معلوم ہوتا ہے، تاہم کمیٹی نے کہا ہے کہ موت کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تفصیلی تفتیش جاری ہے۔ کمیٹی کی ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور کسی...
جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے اسمبلی انتخابات کے دوران لوگوں سے دفعہ 370 کی بحالی کے وعدے کئے تاہم پارٹی ریاستی درجے کی بحالی کی سنجیدہ کوششیں بھی نہیں کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر "اپنی پارٹی" کی جانب سے آج ٹاؤن ہال پلوامہ میں ورکرس کنونشن کے دوران پارٹی صدر سید الطاف بخاری نے حکمران جماعت نیشنل کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آٹھ ماہ کے دوران نیشنل کانفرنس اپنے انتخابی وعدوں کا ایک فیصد بھی پورا کرنے سے قاصر ہے۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سید الطاف بخاری نے کہا کہ اس جماعت نے ہمیشہ جموں و کشمیر کے عوام کو جھوٹے وعدوں کے ذریعے...
اس سے قبل چین نے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی برکس ممالک پر 10 فیصد مزید ٹیرف کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیرف کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برکس ممالک پر 10 فیصد اضافی ٹیرف کے بیان پر کریملن نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برکس گروپ نے دوسرے ممالک کو کمزور کرنے کے لیے کبھی کام نہیں کیا۔ ماسکو سے کریملن کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی برکس ممالک پر 10 فیصد اضافی ٹیرف کے بیان کا نوٹس لیا ہے، امریکی صدر ٹرمپ کے ایسے بیانات دیکھے ہیں۔ کریملن نے مزید کہا کہ لیکن یہاں یہ بات بہت اہم...
سائبر سیکیورٹی ماہر کیٹلن سارین نے فیس بک کے صارفین کی تصاویر کے استعمال کے حوالے سے ایک سنگین تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فیس بک نے مونیٹائزیشن پالیسی سخت کردی کیٹلن نے اپنے حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ فیس بک اب صارفین کی وہ تصاویر تک بھی رسائی حاصل کر رہا ہے جو انہوں نے اپ لوڈ نہیں کیں۔ اس کا مقصد تصاویر کی بنیاد پر خودکار طور پر کہانیوں کے آئیڈیاز تیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیس بک اب آپ کے فون کی کیمرا رول تک رسائی حاصل کر رہا ہے اور وہ تصاویر جو آپ نے ابھی تک اپ لوڈ نہیں کیں وہ بھی اپنے قبضے میں لے رہا ہے۔ اس کا...
اسلام آباد: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کوئی ایسا کام نہیں کر رہی جس میں آپ کہیں کہ پیسے دیے جا رہے ہیں، صوبائی حکومت خود خوفزدہ ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کو گورنر ہاؤس کا فوبیا ہے کہ شاید وہاں پہ کوئی سازش ہو رہی ہے، میں نے تو پہلے کہا کہ اس فیصلے کے بعد تمام اپوزیشن جماعتوں کے52 ،53 ممبر بنتے ہیں، 30آزاد ہیں، پی ٹی آئی کے پاس اکثریت ہے تو آرام سے حکومت چلائیں، مسئلہ یہ ہے کہ یہ اپنی اندرونی سیاست سے خوفزدہ ہیں ، پی ٹی آئی میں اتنے گروپ بن...
کراچی میں قبرستانوں کی تعداد 200 سے زائد ہیں، جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ماتحت قبرستانوں کی تعداد 38 ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، کراچی میں قبرستانوں کی تعداد 200 سے زائد ہیں، جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ماتحت قبرستانوں کی تعداد 38 ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی کہ شہر میں موجود تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شعبہ قبرستان (میونسپل سروسز) بلدیہ عظمیٰ کراچی سے اپنی سالانہ تجدید کروانے کے سلسلے میں بلامعاوضہ فارم حاصل کرلیں اور جو نئے رجسٹریشن برائے سال 2025ء کروانا چاہتے ہیں، وہ بھی درخواست جمع کروا دیں۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمیل احمد نے کہا کہ خواتین کی مالی شمولیت بڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں، 22 فیصد خواتین ملکی ورک فورس کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ حکومت اور مرکزی بینک کے سخت فیصلوں کی وجہ سے معیشت بحال ہوئی ہے، ماضی کی غلطیاں دہرانی نہیں چاہییں۔ شہر قائد میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے ویمن آنٹرپرینیور فنانس کوڈ پاکستان کی افتتاحی تقریب سے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، ڈپٹی گورنر سلیم اللہ، ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندے نے خطاب کیا جب کہ مقامی بینکوں کے صدور بھی تقریب میں موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ وی فنانس کوڈ کو...
اسلام آباد: مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے قومی اسمبلی اراکین کی تنخواہوں کے معاملہ پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا، معاملہ پر فیصلہ قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کرے گی، قومی اسمبلی کے مالی معاملات پر فیصلہ سازی اسپیکر کی صدارت میں فنانس کمیٹی کرتی ہے، مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے اراکین کو دوبارہ حلف کی ضرورت نہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں کا معاملہ تاحال حل طلب ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اراکین کی تنخواہوں پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، معاملے پر فیصلہ قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کرے گی۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ مالی معاملات پر...
مخصوص نشستوں پر بحال اراکین کی تنخواہوں پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے قومی اسمبلی اراکین کی تنخواہوں کے معاملہ پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا، معاملہ پر فیصلہ قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کرے گی، قومی اسمبلی کے مالی معاملات پر فیصلہ سازی اسپیکر کی صدارت میں فنانس کمیٹی کرتی ہے، مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے اراکین کو دوبارہ حلف کی ضرورت نہیں۔مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں کا معاملہ تاحال حل طلب ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اراکین کی تنخواہوں پر ابھی...
کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں مخدوش قرار دی گئی عمارتوں کو گرانے کا فیصلہ ہے، سانحہ لیاری پر ایس بی سی اے کے سربراہ کو معطل کردیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کو فی کس 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ یہ وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر داخلہ ضیاءالنجار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ لیاری میں عمارت گرنے سے 27 معصوم جانوں کا نقصان ہوا، ہم سب غمزدہ ہیں، وزیر اعلی ہاؤس میں آج اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی سندھ نے بہت سخت نوٹس لیا اور ہدایت دی ہے کہ جن کی کوتاہی ہے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی...
ویب ڈیسک :سابق وزیر ابراہیم مراد نے کہا کہ آئی ایم ایف سخت ٹیکسیشن کی بجائے پائیدار معاشی ترقی کو ترجیح دے۔ ابراہیم مراد نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی مڈل کلاس 70 فیصد تک سکڑ چکی ہے، 44.7 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے، گزشتہ 8 سے 10 سہ ماہیوں میں صنعتی پیداوار مسلسل تنزلی کا شکار رہی ہے، کاروبار معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ریاست کو ان کا تحفظ یقینی بنانا چاہئے، سرمایہ کاری روزگار، پیداوار اور معاشی استحکام کی بنیاد ہے۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بھاری ٹیکسیشن اور مہنگائی کاروباری مارجن...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس گروپ پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کریں گے ” ٹروتھ سوشل“ پر پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہاکہ جو بھی ملک برکس کی امریکہ مخالف پالیسیوں کے ساتھ کھڑا ہو گا اس پر اضافی 10 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا اس پالیسی میں کوئی رعایت نہیں ہو گی. دوسری جانب برکس گروپ کے راہنماﺅں نے سربراہ اجلاس میں صدر ٹرمپ کے درآمدی ٹیکسوں کو تنقید کا نشانہ بنایا برکس کے 11 ابھرتے ہوئے ممالک میں برازیل، روس، انڈیا، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں، جو دنیا کی تقریباً نصف آبادی اور 40 فیصد عالمی معاشی...
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے لیاری کے علاقے بغدادی میں رہائشی عمارت گرنے کے واقعے کے ذمہ داروں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا،ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ عمارت بنانے والے بلڈر کے خلاف صرف مقدمہ ہی نہیں بلکہ اسے گرفتار بھی کرائیں گے.(جاری ہے) رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے زمین بوس ہونے والی عمارت کا دورہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے)بدعنوان ادارہ ہے، ڈی جی ایس بی سی اے ان کا فون تک نہیں اٹھاتے نبیل گبول نے کہا کہ کیا سعید غنی سے بھی استعفے کا مطالبہ کریں...
معروف اداکار نعمان اعجاز نے حالیہ مہنگی بجلی اور یونٹس کے کھیل پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ 200 یونٹ والی بدمعاشی کو ختم کیا جائے۔ پاکستان میں بجلی کے نرخوں میں آئے دن ہونے والا اضافہ جہاں عام شہریوں کے لیے دردِ سر بنا ہوا ہے، وہیں اب اس پر شوبز شخصیات بھی آواز اٹھانے لگی ہیں۔ ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اضافی نرخوں نے عوام کی مشکلات دوگنی کر دی ہیں۔ گھروں میں میٹر کی سوئیاں تیزی سے دوڑتی ہیں تو عوام کے دل کی دھڑکن بھی تیز ہو جاتی ہے، اور ہر بل کے ساتھ یہ سوال ذہن میں گونجتا ہے کہ آخر کب تک یہ...
الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ مفاد پرست عناصر اور مخصوص گروہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران پر بے بنیاد الزامات اور گمراہ کن پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق کمیشن کے تمام فیصلے آئین و قانون کے مطابق ہوتے ہیں، کسی دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آتے اور نہ ہی اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب ہوں گے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی مختلف حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں سرکاری نوعیت کی رہی ہیں، جن میں صدرِ مملکت، وزرائے اعلیٰ اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی سے حالیہ ملاقات پر کی جانے والی تنقید کو بھی بے بنیاد قرار دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق...
پاکستانی ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کی حالیہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے، جہاں صارفین اس بات پر بحث کر رہے ہیں کہ آیا یہ تصاویر حقیقت ہیں، فوٹو شاپ کا کمال یا مصنوعی ذہانت (AI) کا نتیجہ صحیفہ نے خود اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں یہ سوال چھوڑا کہ "یہ اے آئی ہے، فوٹو شاپ ہے یا حقیقت؟ کچھ نہیں کہہ سکتی" اس کے بعد ان کی تصاویر، جن میں وہ ڈیپ نیک لائنز، بیک لیس جمپ سوٹ اور آف شولڈر میکسی جیسے مغربی لباس میں نظر آ رہی ہیں، تیزی سے وائرل ہو گئیں متعدد صارفین نے ان تصاویر کو AI سے تخلیق شدہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تصاویر میں اداکارہ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ حکومت نے شہر قائد میں شدید بوسیدہ اور خطرناک عمارتوں کو فوری طور پر مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے، یہ فیصلہ لیاری میں پانچ منزلہ عمارت کے المناک حادثے کے بعد سامنے آیا، جس میں اب تک 27 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر داخلہ ضیا لنجار نے کراچی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران اس حوالے سے اہم اعلانات کیے۔وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ انسانی جانوں کے نقصان کا کوئی ازالہ ممکن نہیں، تاہم سندھ حکومت متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کرے گی، حکومت نے...
کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے شہر قائد میں انتہائی خستہ عمارتوں کو گرانے کا فیصلہ کرلیا۔ کراچی میں سینئر وزیر شرجیل میمن، وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر داخلہ ضیا لنجار نے لیاری واقعے کے بعد آج ہونےو الے اجلاس سے متعلق تفصیلات پریس کانفرنس میں بتائیں۔ پریس کانفرنس میں وزیر بلدیات سعید غنی نے بتایا کہ جانی نقصان کا کوئی ازالہ نہیں لیکن واقعے سے متاثر ہونے والے لوگ انتہائی غریب ہیں، سندھ حکومت نے انہیں 10 لاکھ روپے فی خاندان مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے واقعے کے بعد ڈائریکٹر لیول کے افسران کو معطل کیا اور فی الوقت ایس بی سی اے کے ان افسران کو معطل کیا ہے...
اسلام آباد(صغیر چوہدری)سیکیورٹی اداروں کے خدشات اور،سفارشات کے باوجود پاکستان میں موجود افغان پناہ گزینوں کے حوالے سے حکومتی پالیسی ایک بار پھر ابہام اور مصلحت کا شکار ہوگئی ہے پروف آف رجسٹریشن(POR) کارڈز کے افغان مہاجرین سے متعلق ابتک کوئی واضح لائحہ عمل سامنے نہیں آسکا۔ حال ہی میں جاری ہونے والے ایک سرکاری مراسلے کے مطابق، PoR (Proof of Registration) کارڈز کی مدت میں توسیع کا معاملہ تاحال زیرِ غور ہے اور حتمی فیصلہ آنے تک پولیس یا،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پی او آر کے حامل افغان مہاجرین کی کسی بھی قسم کی گرفتاری یا ہراسانی سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یعنی انکا دہائیوں پرانا سٹیٹس برقرار رکھا گیا ہے اور اس سلسلے...
ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارت کے معروف اور مہنگے ترین میزبان کپل شرما ایک بار پھر ’دی گریٹ انڈین کپل شرما ‘ شو کے تیسرے سیزن میں انٹری کے ساتھ ہی خبروں میں ہیں اور اس مقبو لیت کی ایک وجہ کپل شرما کا فی قسط معاوضہ 5 کروڑ بھارتی روپے بھی ہے ۔ دی گریٹ انڈین کپل شو کا سیزن 3 گزشتہ ماہ 21 جون سے نشر کیا گیا تھا ، شو میں نوجوت سنگھ سدھو کی واپسی دیکھی گئی اور نوجوت کے ساتھ ارچنا پورن سنگھ بھی شوکا حصہ ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما شو میں فی قسط 5 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کپل شرما اپنے شو کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس ابتدائی لمحات میں 133,000 کی سطح عبور کر گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صبح 10 بج کر 15 منٹ پر کے ایس سی بینچ مارک انڈیکس 133,257.44 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو کہ 1,308.38 پوائنٹس یا 0.99 فیصد اضافہ ہے۔ کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں تیزی آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، تیل و گیس کی تلاش سے وابستہ کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ریفائنریز کے شعبوں میں دیکھی گئی، بڑی کمپنیوں جیسے کہ اے آر ایل، حبکو، پی ایس او، ایس ایس جی سی، ایففرٹ، ایم سی بی، میزان بینک اور یو بی ایل کے شیئرز سبز رنگ...
حالیہ بجٹ کے بعد پاکستان میں عوام کو جہاں دیگر مالیاتی مشکلات کا سامنا ہے، وہیں آن لائن خریداری کرنے والوں کے لیے بھی ایک نیا چیلنج سامنے آیا ہے۔ عالمی شہرت یافتہ آن لائن مارکیٹ پلیسز جیسے کہ ’ٹیمو‘ اور ’علی ایکسپریس‘ پر فروخت ہونے والی اشیاء کی قیمتیں اچانک تین سے چار گنا بڑھ گئی ہیں، جس پر صارفین سوشل میڈیا پر شدید برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔ بجٹ میں کیا تبدیلی آئی؟ حکومت پاکستان نے ’ڈیجیٹل پریزنس پروسیڈز ٹیکس ایکٹ‘ متعارف کرایا ہے، جس کے تحت پاکستان میں بیرون ملک سے آنیوالی آن لائن مصنوعات پر ’5 فیصد نیا ٹیکس‘ عائد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ان غیر ملکی کمپنیوں پر بھی اب ’18 فیصد...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز خبردار کیا ہے کہ جو ممالک BRICS کی امریکہ مخالف پالیسیوں کی حمایت کریں گے، ان پر 10 فیصد اضافی ٹیرف (درآمدی ٹیکس) عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس پالیسی میں کسی کو کوئی استثنا نہیں دیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ کوئی بھی ملک جو برکس کی امریکہ مخالف پالیسیوں کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کرتا ہے، اس پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ اس پالیسی میں کوئی استثنا نہیں ہوگا۔ اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ! صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں امریکہ مخالف...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ جو ممالک برکس کی امریکا مخالف پالیسیوں کی حمایت کریں گے، ان پر 10 فیصد اضافی ٹیرف یعنی درآمدی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی میں کسی ملک کے لیے کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ اتوار کی شام امریکا میں اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر صدر ٹرمپ نے لکھا کہ جو بھی ملک برکس کی امریکا مخالف پالیسیوں کے ساتھ کھڑا ہوگا، اس پر 10 فیصد اضافی ٹیرف لاگو ہوگا اور اس پالیسی میں کوئی استثنا نہیں ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/posts/114809574296066307 صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برکس میں شامل ترقی پذیر ممالک برازیل...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی جانب سے نئی سیاسی جماعت بنانے کے اعلان کو مضحکہ خیز قرار دے دیا, انہوں نے کہا کہ ایلون مسک کا ناسا کے سابق نامزد سربراہ سے تعلق بھی مفادات کے ٹکراؤ کا باعث بن سکتا تھا کیونکہ مسک کا خلا سے متعلق کاروبار ناسا سے جڑا ہوا ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایک دن پہلے ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے ’امریکا پارٹی‘ کے نام سے نئی جماعت بنانے کا اعلان کیا، نیو جرسی کے مورِسٹاؤن ایئرپورٹ پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تیسری جماعت بنانا بالکل بے معنی ہے۔ ’امریکا ہمیشہ دو جماعتوں کے...