2025-07-27@05:06:57 GMT
تلاش کی گنتی: 2896

«متاثرین کے لیے»:

(نئی خبر)
    امریکا نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ شرائط مزید سخت کر دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: امریکی حکومت نے پاکستانی شہریوں کے لیے اسٹوڈنٹ اور تبادلہ پروگرام کیٹیگریز کی درخواست دینے والوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو “پبلک” کریں تاکہ امریکی حکام ان کی شناخت اور سکیورٹی ویٹنگ کر سکیں۔ یہ ہدایات امریکی قونصل خانوں کراچی اور لاہور کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری کی گئیں، جو اس ہفتے دہلی میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کی توسیع ہیں۔ بیان کے مطابق، “تمام افراد جو F، M یا J کیٹیگری کے غیر امیگریشن ویزا کے لیے درخواست دے رہے ہیں، وہ اپنے تمام سوشل...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور گردونوح میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کت مطابق زلزلے کی شدت 5.5 اور گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق موسیٰ خیل میں زلزلے سے 2 مکانات مکمل تباہ ہوگئے اور 3 کو جزوی نقصان پہنچا ہے، مکانات گرنے سے 3 مقامی افراد معمولی زخمی بھی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق موسیٰ خیل میں آنے والے زلزلے کے بعد علاقے میں امدادی کام شروع کر دیا گیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق نقصان کے اندازے کے لیے ٹیمیں کام کر رہی ہیں، زیادہ...
    بلوچستان کی رس بھری اور سرخ رنگت والی چیری دنیا بھر میں اپنی مٹھاس اور ذائقے کے باعث مقبول ہے، اور یہ خون کی افزائش کے لیے بھی پسند کی جاتی ہیں۔ یہاں اگنے والی چیری کو ایئر کنڈیشنڈ کنٹینرز میں محفوظ کرکے برآمد کیا جاتا ہے تاکہ ان کی تازگی برقرار رہے۔ چیری کی مختلف اقسام رنگت اور ذائقے کے لحاظ سے منفرد مزہ رکھتی ہیں۔ بلوچستان کے باغبان ٹھنڈے علاقوں میں چیری کی شجرکاری کو فروغ دے رہے ہیں تاکہ اس پھل کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چیری کے درخت نہ صرف ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی مسئلے سے نمٹنے میں مددگار ہیں بلکہ یہ کاشتکاروں کے لیے آمدنی کا ایک آسان...
    صوبائی مشیر کھیل مینا مجید بلوچ نے سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کے ہمراہ یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ کا دورہ کیا۔ مشیر کھیل کے ہمراہ کرکٹرز زمان خان، محمد نعیم اور کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات بھی موجود تھے۔ دورے کا مقصد نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مواقع بڑھانا اور ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہے۔ یہ بھی پڑھیں وزیر کھیل بلوچستان جمال رئیسانی کھیل کے میدان میں؟ مشیر کھیل نے طلبا و طالبات سے ملاقات اور سیلفیاں بنائیں، اس موقع پر طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ میں جاری ہیں، ٹرائلز میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے 2200 سے زیادہ نوجوان شریک ہیں۔ ٹرائلز بین الاقوامی معیار کے کوچز اور...
    پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں سرکاری وسائل کے استعمال پر ایک نئی بحث نے جنم لیا ہے، جہاں صوبائی حکومت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے طوفان سے متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کرنے میں ناکامی کا مظاہرہ کیا، لیکن اسی دوران ایک سرکاری ہیلی کاپٹر کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے لئے کھانے کی ترسیل میں استعمال کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک وڈیو میں خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کو دکھایا گیا ہے، جہاں کچھ لوگ کھانے کے برتن لیے نظر آتے ہیں۔ اس وڈیو نے عوام اور سیاسی مخالفین میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے، جو اسے وسائل کی غلط استعمال کی ایک مثال قرار دے...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سینئر صحافی مبشر لقمان نے اپنے حالیہ وی لاگ میں ایک سنگین انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے میزائل پروگرام کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کے لیے ایک منظم سازش کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سازش کی پشت پناہی میں امریکی جریدہ فارن پالیسی بھی شامل ہو چکا ہے، جس نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں پاکستان پر انٹرکانٹیننٹل بلسٹک میزائل (ICBM) بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان ایسے بلسٹک میزائلز تیار کر رہا ہے جو امریکہ تک مار کر سکتے ہیں، جس پر مبینہ طور پر امریکی انٹیلیجنس ادارے تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، ایسے ہتھیار رکھنے والے ممالک...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سوات میں سیاحوں کی نہیں پی ٹی آئی کے نظام حکومت کی موت ہوئی، یہ لوگ 12 سال میں ریسکیو کا ایک ادارہ نہ بنا سکے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سانحہ سوات پر صوبائی حکومت نے ڈپٹی کمشنر کو معطل کیا ہے، حالانکہ معطل تو وزیراعلیٰ کو ہونا چاہیے تھا۔ یہ بھی پڑھیں سانحہ سوات پر اجلاس، سیلاب کے دوران لائف جیکٹس اور رسیوں کی ترسیل کے لیے ڈرونز خریدنے کا فیصلہ عطااللہ تارڑ نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اڈیالہ میں بیس کیمپ بنا رکھا ہے، اور وہ اپنے صوبے میں جانے کے بجائے ورک فراہم اڈیالہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سوات مین...
    ---فائل فوٹو چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ جب تک فلسطینیوں کے لیے آزاد، خود مختار ریاست کا قیام نہیں ہوتا اس وقت تک اسرائیل سے تعلقات کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطین سے متعلق سعودی عرب اور پاکستان کا موقف روزِ روشن کی طرح واضح ہے۔اس سے قبل طاہر محمود اشرفی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل عالمی امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کے اجلاس سے اُمت کو بہت اُمیدیں ہیں۔ ایران، فلسطین، لبنان، شام، یمن سب اسرائیلی دہشت گردی کا شکار ہیں۔طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ اُمت مسلمہ کی نگاہیں...
    پاکستانی پاسپورٹ بتدریج ترقی کے بعد ٹاپ 100 پاسپورٹس میں شامل ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستانی پاسپورٹ بتدریج ترقی کے بعد ٹاپ 100 پاسپورٹس میں شامل ہوگیا، ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے سال 2025 کی رینکنگ جاری کردی گئی، پاکستانی پاسپورٹ پر شہری 32 ممالک میں ویزا فری سفری سہولت بھی حاصل کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا بھر میں سرفہرست رہا ہے، جاپان اور جنوبی کوریا کا پاسپورٹ مشترکہ طور پر دوسرے اور ڈنمارک کا پاسپورٹ تیسرے نمبر پر ہے۔ فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی اور اسپین کے پاسپورٹس نے بھی مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ ترکیہ...
    لاہور ( نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبر پی کے میں سامنے آنے والے 40 ارب روپے کے کوہستان کرپشن سکینڈل کو صوبائی حکومت کے لیے ایک کلنک کا ٹیکہ قرار دیا ہے۔ یہ سکینڈل اس جعلی تبدیلی کے اصل چہرے کو بے نقاب کرتا ہے جس نے خود کو صادق و امین قرار دیا لیکن ثابت ہوا کہ وہ سرٹیفائیڈ کرپٹ ہے۔ خیبرپی کے کی عوام کا پیسہ اشتہاریوں اور مفروروں پر ضائع کیا جا رہا ہے اور کرپشن کی کمائی کو آپس میں بانٹا جا رہا ہے۔ "دودھ کی رکھوالی پر بلا بٹھانے کا نتیجہ یہی نکلنا تھا۔ کوہستان میگا کرپشن سکینڈل کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ...
    اسپیکر قومی اسمبلی نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا ہے، پاکستان اور بھارت جنگ میں بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ واضح ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مغدام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مشکل وقت میں ساتھ دے کر ثابت کیا کہ وہ ایران کا سچا دوست ہے، خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا کردار قابلِ ستائش ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سفیر رضا امیری مغدام نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔   ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ اور وزیرِ داخلہ سید...
    اسلام آباد: پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی بچوں اور مسلح تنازعات پر سالانہ رپورٹ سے پاکستان کے حوالے ہٹانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی طرف سے بچوں اور مسلح تنازعات پر سالانہ رپورٹ سے اپنے حوالہ جات ہٹانے کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ اہم نتیجہ اقوام متحدہ کے ساتھ حکومت پاکستان کی تعمیری، پائیدار اور گہری مصروفیت بشمول سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے برائے بچوں اور مسلح تنازعات کے دفتر کے ساتھ قریبی تعاون کا ثبوت ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ بچوں کے...
    دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو نکالنے کے بعد جب ان کی میتیں لانے کے لیے کچرا اٹھانے والی گاڑیاں بھیجی تو خیبرپختونخوا حکومت کو عوامی سطح پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جاں بحق افراد کی میتیں ایسی گاڑیوں میں لائی گئیں جو عموماً صفائی کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جسے عوام نے انسانی وقار کی سنگین توہین قرار دیا۔ شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین نے حکومتِ خیبرپختونخوا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام انتظامی غفلت، بے حسی اور بے حرمتی کی بدترین مثال ہے۔ سوات انتظامیہ نے سیلاب میں جاں بحق ہونیوالوں...
    اقتصادی امور کے وزیر احد خان چیمہ نے معیشت کی مضبوطی کے لیے پاکستان اور ورلڈ بینک گروپ کے درمیان مضبوط تعاون کو سراہا۔وہ اپنے سرکاری دورہ امریکہ کے دوران ورلڈ بینک کی قیادت سے بات چیت کر رہے تھے۔میٹنگ کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز محترمہ اینا بجرڈے، اور ورلڈ بینک کے جنوبی ایشیا کے علاقائی نائب صدر مارٹن رائزر، احد چیمہ نے کہا کہ یہ بہتر مصروفیت نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک 2026-2035 کی ترقی پر منتج ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دس سالہ تبدیلی کی حکمت عملی ہے جسے عالمی بینک کی جانب سے 40 بلین ڈالر کے بے مثال وعدے کی حمایت حاصل ہے۔وزیر نے عالمی بینک کی تاریخی مدد کے لیے گہری تعریف کا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 40ارب کا کوہستان کرپشن سکینڈل کے پی حکومت کے لیے کلنک کا ٹیکہ ہے، جعلی صادق و امین سرٹیفائیڈ کرپٹ ثابت ہوا،جعلی تبدیلی علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ نکلی۔(جاری ہے) انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عوام کا پیسہ اشتہاریوں اور مفرووں پر اڑایا جارہا یا حصے بانٹے جارہے،دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھانے کا نتیجہ یہی نکلنا تھا، کوہستان میگا کرپشن سکینڈل پر جیل میں بیٹھا قیدی بھی پریشان ہے یہ اللہ کی شان ہے، جو 190ملین پائونڈ کیس میں سزا یافتہ ہے اسکے لیے 40ارب کی کرپشن پریشان کن...
    آئندہ برس حج کے خواہشمندوں کیلئے حکومت کا بڑا اعلان، آخری تاریخ مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جو آج سے ملک بھر میں شروع ہو چکی ہے اور 9 جولائی 2025 تک جاری رہے گی۔وزارت کے مطابق حج رجسٹریشن کے لیے کسی قسم کی فیس ادا نہیں کرنا ہو گی اور یہ عمل مکمل طور پر مفت ہے۔ترجمان کے مطابق آئندہ سال حج پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خواہ وہ سرکاری حج اسکیم کا انتخاب کریں یا نجی اسکیم کا، تمام عازمین کے لیے...
      اسلام آباد:وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جو آج سے ملک بھر میں شروع ہو چکی ہے اور 9 جولائی 2025 تک جاری رہے گی۔ وزارت کے مطابق حج رجسٹریشن کے لیے کسی قسم کی فیس ادا نہیں کرنا ہو گی اور یہ عمل مکمل طور پر مفت ہے۔ ترجمان کے مطابق آئندہ سال حج پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خواہ وہ سرکاری حج اسکیم کا انتخاب کریں یا نجی اسکیم کا، تمام عازمین کے لیے ابتدائی رجسٹریشن لازمی ہے۔ حتیٰ کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی اپنی شرکت یقینی بنانے کے لیے رجسٹریشن...
    اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جو آج سے ملک بھر میں شروع ہو چکی ہے اور 9 جولائی 2025 تک جاری رہے گی۔ وزارت کے مطابق حج رجسٹریشن کے لیے کسی قسم کی فیس ادا نہیں کرنا ہو گی اور یہ عمل مکمل طور پر مفت ہے۔ ترجمان کے مطابق آئندہ سال حج پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خواہ وہ سرکاری حج اسکیم کا انتخاب کریں یا نجی اسکیم کا، تمام عازمین کے لیے ابتدائی رجسٹریشن لازمی ہے۔ حتیٰ کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی اپنی شرکت یقینی بنانے...
    وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے عازمین کی رجسٹریشن کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ حج پر جانے والے خواہشمند افراد کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہو گی اور رجسٹریشن کا عمل ملک بھر میں 9 جولائی 2025 تک جاری رہے گا جس کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہو گی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق صرف وہی افراد حج 2026 کے لیے اہل قرار پائیں گے جنہوں نے مقررہ مدت میں رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا ہو گا۔ سرکاری اور نجی دونوں حج اسکیموں کے لیے رجسٹریشن کا عمل یکساں اور لازمی ہوگا جو ملک بھر کے 15 منظور شدہ بینکوں کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔ رجسٹریشن مکمل کرنے کے بعد عازمین...
    جمعرات کی علی الصبح پنجاب بھر میں شدید طوفانی بارش اور آندھی کے باعث فضائی نظام متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں اسلام آباد سے دبئی جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی ایک پرواز روٹ سے ہٹ کر بھارتی فضائی حدود میں داخل ہو گئی۔ یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے پائلٹ نے اسرائیل کی طرف داغے گئے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنالی، سوشل میڈیا پر وائرل ایوی ایشن ذرائع کے مطابق امارات ایئرلائن کی پرواز EK-715  صبح4  بجے اسلام آباد سے دبئی کے لیے روانہ ہوئی۔ تاہم خراب موسم اور شدید طوفان کے باعث جہاز اپنی متعین پروازی راہ (فلائٹ پاتھ) سے بھٹک گیا اور نارووال کے قریب سے صبح 4 بج کر 25 منٹ پر غیر ارادی طور پر...
    وزیر تجارت جام کمال خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے مثبت اشارہ قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے چین کو ایران سے تیل کی خریداری کی اجازت کے بعد پاکستان علاقائی تجارت کے فروغ سمیت توانائی کے شعبے میں تعاون کے مواقع دیکھ رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا کہنا ہے کہ اس نئی صورتحال میں پورے خطے میں تجارتی سرگرمیاں فروغ پاسکیں گی، ایران پر عائد پابندیوں کے ہٹنے سے پاکستان کو ترکیہ سمیت یورپ تک زمینی راستے کے ذریعے بھی تجارت میں آسانی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: ’اگر یہ ٹرانزٹ کھل جاتا ہے...
    اسلام آ باد :وزیراعظم پاکستان کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہےکہ گلوبل ساؤتھ ممالک کے لیے ڈیجیٹل-گرین ترقی نہایت اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار رومینہ خورشید عالم نے جمعرات کے روزچائنا میڈیا گروپ اور ایشین انسٹیٹیوٹ آف ایکو سولائزیشن، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے باہمی اشتراک سے منعقدہ سیمینار سے کیا۔ انہوں نے اس موقع پر ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی دسویں سالگرہ کے موقع پر اسے اعتماد ، ترقی اور کارکردگی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ، ان کا کہنا تھا کہ” اے آئی آئی بی ” کا ڈیجیٹل ہم آہنگی کا نظریہ وقت کی اہم ضرورت ہے، چنانچہ گلوبل ساؤتھ ممالک کیلئے یہ اہم موقع ہے کہ وہ...
    بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جون ۔2025 )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی پوری دنیا کے لیے مشترکہ خطرہ ہے، اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے،پاکستان دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر کی مذمت کرتا ہے،عالمی برادری اسرائیل پر مستقل جنگ بندی کے لیے دباﺅ ڈالے ، مسئلہ کشمیر عالمی تنازع ہے،بھارت غیر قانونی طور پر کشمیر پر قابض اور وہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے .(جاری ہے) ان خیالات کاا ظہار انہوں نے چین کے شہر شان ڈونگ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او )کے وزرائے دفاع اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی موجودگی میں موثر...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے غزہ میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو ریاست نہیں بلکہ دہشت گرد تنظیم کے طور پر تسلیم کرتا ہے، غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت ایک عظیم انسانی المیہ ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زوہیر زید سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کہا کہ غزہ میں معصوم بچوں کی مسلسل شہادتیں عالمی ضمیر کے لیے ایک کڑا امتحان ہیں، اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لیے امدادی سامان کی فراہمی روکنا خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے مترادف ہے، پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کی ہر سطح پر اخلاقی و...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محرم الحرام میں قیام امن کے لیے اقدامات کیے ہیں، محرم الحرام کے دوران نفرت انگیز پوسٹس پر فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کوریج کے لیے بھی ڈرون کی اجازت نہیں ہوگی، ڈرون اڑانے والے کو گرفتار کیا جائے گا۔عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جلوس کے روٹس پر ایکسٹرا کیمروں کے ذریعے بھی سرویلنس ہو گی۔
    چین کے شہر چھنگڈاؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان کی جانب سے خطے میں امن، استحکام اور کثیرالطرفہ تعاون کے عزم کو دوہرایا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے عالمی اور علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور ایس سی او کے چارٹرز کے اصولوں، خصوصاً عدم جارحیت، پرامن حل، باہمی احترام اور ریاستوں کی خودمختاری کی مکمل پاسداری کا اعادہ کیا۔ خواجہ آصف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی فوجی جارحیت کی سخت مذمت کی اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ضبط، مکالمے اور سفارت کاری پر...
    بانی پی ٹی آئی کو مائنس نہیں کیا جاسکتا، جاوید ہاشمی کی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آمد WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی:سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کوئی ملک کی سیاست سے مائنس کر ہی نہیں سکتا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے اڈیالہ جیل آیا ہوں، یہاں آیا تو آگے پولیس کھڑی کردی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے موقف کو درست سمجھتا ہوں، ملک میں آئین کی بالادستی ہوگی تو ملک چلے گا، پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ سارا کنٹرول کرنا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جون 2025ء) بھارتی خبر رساں اداروں کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے دوران ایک مشترکہ بیان پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا، کیونکہ اس میں پہلگام حملے کا ذکر نہیں تھا جب کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان کا ذکر تھا، اسلام آباد جہاں بھارت پر بدامنی پھیلانے کا الزام لگاتا ہے۔ بھارت بلوچستان میں اپنے ملوث ہونے کے بارے میں پاکستان کے الزامات کو مسترد کرتا ہے، جبکہ پاکستان کا اصرار ہے کہ نئی دہلی باغیوں کی مدد کرتا ہے۔ فی الوقت شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت چین کے پاس ہے اور اس کے شہر کیانگ داؤ میں رکن کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جون 2025ء) بھارتی میڈیا رپورٹوں کے مطابق دہلی میں بھارتی بحریہ کے ہیڈ کوارٹرز میں تعینات ایک ملازم کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ تفتیش کاروں نے الزام لگایا ہے کہ وہ پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کو حساس دفاعی معلومات نیز حال ہی میں ختم ہونے والے آپریشن سیندور کے دوران خفیہ اطلاعات لیک کر رہا تھا- بھارت: پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک اور یوٹیوبر گرفتار رپورٹوں کے مطابق، ملزم، وشال یادو، نیوی ہیڈکوارٹرز میں کلرک کے عہدے پر کام کرتا ہے اور ہریانہ کا رہائشی ہے۔ پولیس کے انٹیلی جنس ونگ نے مہینوں کی نگرانی کے بعد اسے اپنی تحویل...
    عالمی یوم حمایت متاثرینِ تشدد کے موقع پر پاکستان نے دنیا بھر میں تشدد کا شکار افراد سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انسانی وقار کے تحفظ اور تشدد کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اسلام ہر انسان کی حرمت اور وقار کو مقدم رکھتا ہے اور تشدد یا غیر انسانی و توہین آمیز سلوک اسلامی تعلیمات میں عدل، رحم اور ہمدردی کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے اس موقع پر واضح کیا کہ وہ نہ صرف اسلامی اقدار بلکہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے تحت بھی تشدد کے خاتمے اور تمام افراد کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔...
    ڈاکٹر سلیم خان ضمنی انتخاب کے کمبھ میلے میں آپریشن سیندور ڈوب گیا۔ پانچ میں سے چار شردھالو ڈوب مرے ۔ ریزرو کٹیگری کے دلتوں کی بدولت ایک کی جان بچی یعنی اگر ملک کا پسماندہ طبقہ بھی زعفرانی جھانسے سے نکل جائے تو کمل مرجھا جائے گا۔پانچ میں دو مسلم امیدواروں کی کامیابی ‘آساں نہیں مٹانا نام و نشاں ہمارا’ کی مصداق ہے ۔ وزیر اعظم نریندرمودی نے ضمنی انتخاب سے قبل ایک پانچ روزہ غیر ملکی دورہ طے کردیا تاکہ ہر روز ان کا ‘ہنستا ہوا نوروانی چہرہ’ ذرائع ابلاغ میں رونق افروز رہے ۔ سائپرس سے کینیڈا اورکروشیا کے راستے 19 جون کو مودی جی اس توقع سے لوٹے کہ ملک کے رائے دہندگان مانگ میں سیندور...
    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی جانب گامزن کیا جا رہا ہے اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے پالیسی اقدامات تیار ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کی زیر صدارت الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی سے متعلق پانچویں اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزارتوں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، اسٹیٹ بینک، سی ڈی اے اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسٹیئرنگ کمیٹی نے 30-2025 کی نئی انرجی وہیکل پالیسی کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے سبسڈی اسکیم کے پہلے مرحلے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ پاکستان کے...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے غزہ میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو ریاست نہیں بلکہ دہشت گرد تنظیم کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔ سرکاری خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زوہیر زید نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ غزہ میں معصوم بچوں کی مسلسل شہادتیں عالمی ضمیر کے لیے ایک کڑا امتحان ہیں، اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لیے امدادی سامان کی فراہمی روکنا خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی —فوٹو بلوچستان اسمبلی بلوچستان اسمبلی نے آئندہ مالی سال 26-2025ء کے بجٹ کی منظوری دے دی۔اسمبلی نے 896 ارب 47 کروڑ 46 لاکھ روپے سے زائد کے 94 مطالباتِ زر منظور کر لیے، بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے بجٹ میں شامل اہم منصوبوں کا اعلان کیا۔اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیرِ صدارت بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں صوبائی وزیرِ خزانہ شعیب نوشیروانی نے نئے مالی سال کے بجٹ کے لیے مجموعی طور پر 94 مطالباتِ زر پیش کیے۔ایوان نے غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 660 ارب 83 کروڑ 43 لاکھ روپے، جبکہ ترقیاتی اخراجات کے لیے 289 ارب 64 کروڑ روپے کے مطالباتِ زر کی منظوری دی۔اپوزیشن...
    پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مغدم نے ایران اسرائیل کشیدگی کے دوران حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ایران کے تاریخی اور اہم موڑ پر جب کہ ہماری سرزمین ایک باوقار اور فیصلہ کن جنگ بندی کے نفاذ کے ساتھ ایک عظیم اور جراتمندانہ فتح کا جشن منا رہی ہے، میں پاکستان کی حکومت اور عوام کا دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ صہیونی ریاست کے غیرمنصفانہ اور مسلط کردہ جارحیت کے خلاف، جس کا نشانہ برادر اور دوست اسلامی ملک ایران بنا، پاکستان نے ثابت قدمی اور وقار کے ساتھ ہمارے ساتھ کھڑے ہو کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان قومی ہاکی ٹیم کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے باضابطہ طور پر رابطہ کر کے انہیں پرو ہاکی لیگ 2025 میں شرکت کی دعوت دے دی ہے۔یہ پیش رفت نہ صرف کھیل کے شائقین کے لیے ایک خوشی کی خبر ہے بلکہ پاکستان ہاکی کے مستقبل کے لیے بھی ایک اہم موقع ثابت ہو سکتی ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ، جو کہ نیشنز ہاکی کپ کی فاتح ٹیم تھی، مالی مشکلات کے باعث پرو ہاکی لیگ میں شرکت سے دستبردار ہو گئی ہے۔ اس صورتحال میں ایف آئی ایچ کے موجودہ قواعد کے مطابق رنر اپ ٹیم یعنی پاکستان کو...
    عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 19 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد بلوچستان میں تعلیم اور پانی کے تحفظ سے متعلق دو اہم منصوبوں پر کام کرنا ہے۔ عالمی بینک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ فنڈز بلوچستان میں بچوں کے لیے تعلیمی مواقع بہتر بنانے اور واٹر سیکیورٹی کو مضبوط کرنے پر خرچ کیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: عالمی بینک تاریخی شراکت داری اور میکرو اکنامک استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا معترف کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن ہیسن کے مطابق ان منصوبوں کا بنیادی مقصد بلوچستان میں تعلیمی محرومی کم کرنا ہے، جب کہ واٹر سیکیورٹی پراجیکٹ سے موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف صوبے کی مزاحمت کو...
    قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں پر تقرری کے لیے منعقدہ امتحانات و انٹرویوز کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پی پی ایس سی جناب افضال احمد کی جانب سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میں پلاننگ آفیسر کی آسامی پر مجید اقبال کامیاب قرار پائے ہیں۔ سرکاری ملازمین کا احتجاج ؛ چیرنگ کراس ٹریفک کے لیے بند محکمہ بلدیات و کمیونٹی ڈیویلپمنٹ میں ڈسٹرکٹ و میونسپل آفیسر کی 14 آسامیوں پر سے 13 پر امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ ان کامیاب امیدواروں میں علی حسن، محمد شہزاد، محمد وسف جلال، محمد جنید مقبول، اور احسن ملک شامل...
    پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر نے او جی ڈی سی ایل ہیڈ آفس اسلام آباد سے پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری سے متعلق ڈائریکٹ لائن کال ویبینار میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا متنوع ارضیاتی منظرنامہ تانبے، سونے، لیتھیم اور اینٹی مونی جیسے وسیع معدنی ذخائر کا حامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں امریکا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں، امریکی وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان نے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے اہم اصلاحات کی ہیں تاکہ بین الاقوامی کمپنیاں آسانی سے پاکستانی منڈی میں داخل ہو سکیں۔ ان اصلاحات سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور مقامی کمیونٹیز کو پاکستان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور امریکہ کے سیکریٹری برائے تجارت، ہاورڈ لٴْٹنِک کے مابین باہمی ٹیرفس سے متعلق ورچوئل میٹنگ ہوئی جس میں دونوں فریقین نے جاری مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق فریقین نے تجارتی مذاکرات کو آئندہ ہفتے تک خوش اسلوبی سے مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔(جاری ہے) تجارتی معاہدے کے بعد باہمی مفادات پر مبنی ایک جامع شراکت داری تشکیل دی جانے پر بھی اتفاق کیا گیا،اعلامیہ کے مطابق یہ شراکت داری اسٹریٹجک اور سرمایہ کاری کے شعبوں سمیت باہمی دلچسپی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرے گی۔دونوں ممالک کے لیے یکساں فوائد کے حصول کے لیے گفتگو کا...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)پاکستان کی حکومت نے امریکہ کے سفارت خانے کے تعاون سے ایک اعلیٰ سطحی ویبنار ’’پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں مواقع معدنی وسائل کی دریافت ‘‘ کا انعقاد کیا جس کا مقصد پاکستان کے معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع کو امریکی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں تک پہنچانا تھا۔ یہ براہِ راست آن لائن ایونٹ وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک اور امریکہ کی پاکستان میں ناظم الامور نیٹالی بیکر نے اسلام آباد میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے ہیڈ آفس میں مشترکہ طور پر ہوسٹ کیا۔ اس ویبنار میں پاکستان کے پٹرولیم ڈویژن کے اعلیٰ...
    پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کامیاب؛آئندہ ہفتے معاہدے کی تکمیل پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات میں پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق آئندہ ہفتے معاہدے کی تکمیل پر اتفاق طے پا گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لُٹنِک کے مابین باہمی ٹیرفس (reciprocal tariffs) سے متعلق ورچوئل میٹنگ ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارتی مذاکرات میں پیش رفت کے تحت اگلے ہفتے معاہدے کی تکمیل پر اتفاق طے پایا ہے۔ پاکستان اور امریکا کے مابین اس اجلاس کے دوران فریقین نے جاری مذاکرات پر اطمینان کا اظہار...
    جنوبی وزیرستان کی تاجر برادری نے پاک افغان بارڈر پر واقع انگوراڈہ گیٹ کی طویل بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو 30 جون تک کی مہلت دے دی، ان کا کہنا ہے کہ اگر مقررہ مدت تک گیٹ دوبارہ نہ کھولا گیا، تو وہ احتجاجاً حکومتی مشینری کو مکمل طور پر جام کر دیں گے۔ جنوبی وزیرستان لوئر کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں منعقدہ تاجر برادری کے ایک اہم جرگے میں تمام تجارتی یونینز کے نمائندوں نے شرکت کی، تاجر رہنماؤں ملک سردار علی اور لوئر وزیرستان چیمبر آف کامرس کے صدر سیف الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ 21 مہینوں سے انگور اڈہ گیٹ کی بندش پر تشویش کا اظہار کیا۔ تاجر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جون 2025ء) وزیراعظم پاکستان کے آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے منگل کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماﺅں نے مشرق وسطیٰ کی تیزی سے ابھرتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شریف نے کشیدگی میں کمی اور ایران اسرائیل بحران کے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے پرامن حل کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ وزیرِاعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر جدہ روانہ حالیہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے تمام فریقوں کی طرف سے بین الاقوامی قانون اور یو این چارٹر کے اصولوں کی پاسداری کی اہمیت پر...
    پاکستان میں خواتین کو مالیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کا 350 ملین ڈالر کا قرض منظور کرلیا۔ ایشین ڈویلپمنٹ بینک  نے پاکستان کے لیے 350 ملین ڈالر کے قرضے کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد خواتین کی مالیاتی اداروں تک رسائی کو بہتر بنانا اور ان کی معاشی بااختیاری کو فروغ دینا ہے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈی میں واپسی، ایک ارب ڈالر قرض کی سہولت حاصل کرلی ایشین ڈویلپمنٹ بینک   کے مطابق یہ رقم  ’ویمن انکلوسیو فنانس سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام’ کے دوسرے مرحلے کے تحت استعمال کی جائے گی، جس کا ہدف پاکستان بھر میں خواتین کو کاروباری سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کے قابل بنانا ہے۔ پیکج کی تفصیلات ایشین...
    حالیہ ایران اسرائیل جنگ نے مشرق وسطیٰ کو خطرناک دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ یہ صورتحال نہ صرف خطے کے ممالک بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بند کرادی ہے ۔ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کوئی نئی بات نہیں بلکہ یہ کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کو خطے کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔ اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام اور خطے میں اس کی بڑھتی ہوئی عسکری موجودگی کو اپنی سلامتی کے لیے چیلنج قرار دیتا ہے جب کہ ایران اسرائیل کو ایک غاصب ریاست اور فلسطینیوں پر مظالم کا ذمے دار ٹھہراتا ہے۔ حالیہ جنگ نے خطے کو ایک بڑے تصادم کے...
    نارتھ کراچی میں پانچ ماہ قبل ایک رہائشی اپارٹمنٹ کی پانی کی ٹینکی سے ملنے والی کمسن بچے صارم کی لاش کے معاملے میں اب تک کوئی حتمی پیش رفت نہ ہو سکی، کئی ماہ گزر جانے کے باوجود مقتول کے ورثاء اب بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق انسداد اغواء برائے قتل (اے وی سی سی) پولیس نے واقعے کی تفتیش ایک بار پھر سے شروع کر دی ہے۔ تازہ پیش رفت کے طور پر پولیس نے مزید چار مشتبہ افراد کے ڈی این اے نمونے حاصل کیے ہیں۔ تفتیشی ٹیم ڈی این اے رپورٹس کے موصول ہونے کا انتظار کر رہی ہے تاکہ قاتل یا اس سے جُڑے شواہد کو بے نقاب کیا جا سکے۔ یہ...
    کراچی: بلوچستان کے رکنِ صوبائی اسمبلی مفتی ہدایت الرحمان کا کمسن بیٹا عبدالباسط کراچی سے لاپتہ ہوگیا۔ اہل خانہ کے مطابق عبدالباسط ملیر کے علاقے سعود آباد میں واقع جامعہ مجید انفیہ نامی مدرسے میں زیر تعلیم تھا اور وہیں قیام پذیر بھی تھا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عبدالباسط آج شام پانچ بجے مدرسے سے اپنے ماموں کے گھر منگھوپیر جانے کے لیے نکلا تھا تاہم وہ تاحال واپس نہیں پہنچا۔ رشتے داروں کے مطابق انہیں شک ہے کہ بچہ ممکنہ طور پر راستہ بھٹک گیا ہے، اسی لیے ابتدائی طور پر اپنی مدد آپ کے تحت تلاش جاری ہے اور فی الحال پولیس میں باقاعدہ گمشدگی کی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی۔ ایس ایس...
    سعودی ولی عہد کی حالیہ تنازعے کے پرامن حل کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطے میں ایران پر اسرائیل کے حملے اور امریکی اڈوں پر جوابی حملون سے پیدا ہونے حالیہ تنازعے کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی ہے۔وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دونوں رہنماوں کے درمیان گفتگو نہایت خوش گوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل...
    وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ اپنی گفتگو کے دوران وزیراعظم نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے تہہ دل سے احترام اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاکستان سعودی عرب شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ انہوں نے رواں برس حج کی کامیاب تکمیل پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود...
    بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن کو 2019 میں زندہ گرفتار کرنے والے پاک فوج کے بہادر افسر میجر سید معیز عباس شاہ جنوبی وزیرستان میں خوارج دہشتگردوں کے خلاف ایک آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں آپریشن کیا۔ یہ بھی پڑھیں جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشتگرد ہلاک کردیے، میجر سمیت 2 جوان شہید آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، اس دوران 11 دہشتگرد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ...
        اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امن اور حالیہ عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے دلی احترام اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے رواں برس حج کے کامیاب انعقاد پر سعودی قیادت کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے پاکستانی حجاج کرام کی شاندار مہمان نوازی پر سعودی عرب کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔ گفتگو کے دوران وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ...
    ایران کی جانب سے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کے بعد خلیجی فضائی حدود کی بندش کے بعد متاثر ہونے والی پی آئی اے اور دیگر ایئر لائن کی پروازیں آج تاخیر سے متاثرہ شیڈول کے ساتھ بحال ہو رہی ہیں تاہم قطر کے لیے پروازوں کی بحالی فی الحال نہیں ہو سکی۔ اسی طرح قطر سے اسلام آباد اور دیگر شہروں کو آنے والی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب ایران کی جانب سے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ہونے والے حملوں کے بعد خلیج کی فضائی حدود کی بندش نے پاکستان کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر بھی فضائی آپریشن کو شدید متاثر کیا۔...
    پی آئی اے کا خلیجی ممالک کے لیے فضائی آپریشن بحال ہوگیا، پروازیں تاخیر کے ساتھ اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہوئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خلیجی ممالک کے لیے پی آئی اے کا فضائی آپریشن بحال ہوگیا جو کہ گزشتہ روز کی جنگی صورتحال کے باعث متاثر ہوا تھا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد سے دمام کی پرواز پی کے 245  پندرہ گھنٹے تاخیر کے ساتھ دوپہر ساڑھے 12 بجے روانہ ہوئی۔ گزشتہ روز فضائی حدود بند ہونے کے باعث ڈائیورٹ ہونے والی پرواز پی کے 743 کراچی تا مدینہ ساڑھے چودہ گھنٹے تاخیر کے ساتھ سہ پہر ایک بجے روانہ ہوئی۔ لاہور سے مدینہ کی پرواز پی کے 713 بھی سات گھنٹے تاخیر کے ساتھ سہ پہر ایک بجے...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ اس دوران انہوں نے تمام سفارتی فورمز پر ایران کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں ایران اسرائیل جنگ بندی سے پاکستان کی معیشت کو کیسے فائدہ پہنچے گا؟ وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں کہاکہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں تیزی سے ابھرتی ہوئی صورتحال پر مستقل طور پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے امن کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا۔ شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی سمیت تمام سفارتی فورمز پر ایران کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا اور تمام فریقوں سے بین الاقوامی...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے، چین کی جانب سے مالی اور اقتصادی مدد سے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملی جس کے نتیجے میں ملک کے میکرو اکنامک آؤٹ لک میں بہتری آئی۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں سی پیک ٹو کی افغانستان تک توسیع، ثمرات سے بھرپور لیکن خدشات سے گھرا ہوا منصوبہ وزیراعظم نے چینی صدر شی جن پنگ اور چین کے وزیراعظم لی کیانگ کے لیے نیک خواہشات اور...
    دنیا کے 110 سے زائد ممالک اب تک بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر مختلف سائنسی تجربات کا حصہ بن چکے ہیں، تاہم پاکستان اس فہرست میں تاحال شامل نہیں ہو سکا۔ البتہ اس سے قبل پاکستانی بیج محدود پیمانے پر صرف چینی خلائی سٹیشن پر تجربات کے لیے بھیجے گئے تھے۔ تاہم اب یہ تاریخ بدلنے جا رہی ہے کیونکہ لاہور سے تعلق رکھنے والے سپیس انجینیئر مہد نیئر جو ان دنوں امریکہ میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں، ایک ایسے منصوبے کا حصہ بنے ہیں جس کے تحت پہلی بار پاکستان کی گندم کے بیج جلد ہی خلا میں تجربے کے لیے بھیجے جا رہے ہیں۔ یہ منصوبہ پاکستان کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نیقطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کے میزائل حملے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات خطے کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام متعلقہ فریقین کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعظم نے سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعید المالکی سے ٹیلیفونک گفتگو کی، یہ رابطہ حالیہ دنوں میں مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی کشیدگی، خاص طور پر قطر میں...
    جدہ میں قائم پاکستان انٹرنیشنل سکول بینظیر کا اوورسیز پاکستانیز کے لیے بہترین تحفہ ہے ،تصور چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز جدہ (خالد نواز چیمہ) جدہ میں قائم پاکستان انٹرنیشنل سکول انگلش سیکشن الرحاب محترمہ بینظیر کا اوورسیز پاکستانیز کے لیے بہترین تحفہ ہے ،شہید بے نظیر بھٹو نے اپنے والد شہید ذولفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا اور خاص طور پر کشمیر پر پیپلز پارٹی کے دو ٹوک موقف کو دنیا کو پہنچایا، اسی طرح شہید بے نظیر بھٹو کے بیٹے بلاول بھٹو نے حال میں بھارت کا پاکستان پر حملہ اور الزامات کو دنیا میں بھارت کوخاموش کرایا، وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی...
    وزیراعظم کی پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنے میں چین کے تعاون کی تعریف WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے مالی اور اقتصادی مدد کرنے پر دل کی گہرائیوں سے دوست ملک چین کی تعریف کی جس سے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملی۔رپورٹ کے مطابق چین کے سفیر عزت مآب جیانگ زیڈونگ نے آج صبح وزیراعظم سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے چینی صدر شی جن پنگ اور چین کے وزیر اعظم لی کیانگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے آئندہ ایس سی او سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے سربراہی اجلاس میں...
    پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس اور بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن کے درمیان نارتھمپٹن شائر اور یارکشائر کے درمیان کھیلے گئے کاؤنٹی چیمپئن شپ میچ کے دوران ایک خوشگوار لمحہ دیکھنے کو ملا، جسے دونوں ممالک کے شائقین نے بے حد سراہا۔ یہ منظر میچ کے دوسرے دن اس وقت دیکھنے کو ملا جب محمد عباس نے یارکشائر کے اوپنر ایڈم لائتھ کو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ کیا، بائیں ہاتھ کے بلے باز نے عباس کی گیند پر ایج دیا، جسے ایشان کشن نے وکٹوں کے پیچھے خوبصورتی سے کیچ کیا۔ Pakistani bowler Mohammad Abbas and Indian wicket-keeper batter Ishan Kishan were seen celebrating together, hugging and cheering during the English County Championship.#TheCurrent #EnglishCounty #sports...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے خلیجی ممالک اور سعودی عرب کے لیے اپنا فضائی آپریشن مکمل طور پر بحال کر دیا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق تمام پروازیں اب شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی، اور مسافر اپنی پروازوں سے متعلق معلومات کے لیے پی آئی اے انکوائری دفاتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ جنگی کشیدگی کے باعث پی آئی اے نے گزشتہ دنوں بحرین، قطر، دبئی، ابو ظہبی، مدینہ اور جدہ سمیت متعدد خلیجی شہروں کے لیے فضائی آپریشن عارضی طور پر موخر کر دیا تھا۔ اب خطے میں صورتحال معمول پر آنے کے بعد فضائی سرگرمیوں کی تدریجی بحالی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جون 2025ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے خلیجی خطے میں بڑھتے ہوئے سکیورٹی خدشات کے باعث قطر، بحرین، کویت اور دبئی کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن معطل کر دیا ہے۔ یہ پیشرفت ایران کی جانب سے قطر اور عراق میں امریکی فضائی اڈوں پر میزائل حملے کے بعد سامنے آئی ہے جو ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کا بدلہ لینے کے لیے کیے۔ ایران پر اسرائیلی حملے: پاکستان کا فضائی دفاعی نظام فعال پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ کئی خلیجی ریاستوں میں ’’جنگ جیسی صورتحال‘‘ کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ پی آئی اے نے یقین دلایا کہ حالات معمول پر آنے کے...
    چین-جنوبی ایشیا ایکسپو میں مہندی کے خوبصورت نقوش نے شرکا ٔ کے دل جیت لیے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز کونمنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبےیون نان کے دارالحکومت کونمنگ میں موسم گرما کے دوران کونمنگ دیان چھی بین الاقوامی کنونشن و نمائش مرکز میں لوگوں کا ہجوم امڈآیا۔چائنہ-جنوبی ایشیا ایکسپو کے جاری نویں ایڈیشن میں مہندی کے تجربے نے روایتی اور نفیس ہاتھوں کی نقش و نگاری کا فن پیش کیا،اس نے پاکستان کے نیشنل پویلین کے ایک حصے میں لوگوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا۔اس مہندی کو ٹیٹو مہندی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، یہ ایک روایتی جسمانی فن ہے جو بھارت، پاکستان اور مشرق وسطیٰ میں بے حد...
    خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے ایران کی جانب سے قطر کی سرزمین پر کیے گئے میزائل حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو قطر کی خودمختاری پر کھلی جارحیت اور خلیجی ممالک کے اجتماعی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں سعودی عرب کی ایران کے قطر پر حملے کی مذمت، مکمل یکجہتی کا اعلان انہوں نے زور دیا کہ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کا تحفظ ایک ناقابلِ تقسیم ذمہ داری ہے، اور کونسل قطر کے ساتھ ہر ممکن تعاون اور مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔ البدیوی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیاکہ جب قطر اور دیگر خلیجی ممالک ایران...
    پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی کے معاملے پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا، نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 23 جولائی 2025ء تک توسیع کردی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کی بندش ایک ماہ کے لیے بڑھا دی گئی۔ پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی کے معاملے پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا، نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 23 جولائی 2025ء تک توسیع کردی گئی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مدت میں توسیع کے نوٹم میں مزید کہا ہے کہ بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے...
    وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایران پر تازہ امریکی حملے کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام ہرگز نہیں ملنا چاہیے۔ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سے سوال کیا گیا کہ ان کی جماعت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کیا ہے، اس پر ان کی کیا رائے ہے؟ اس سوال کے جواب میں عظمیٰ بخاری نے کہا، نامزد کر دیا ہے، ٹھیک ہے۔ ویسے آپس کی بات ہے کہ کون سا ہمارے کہنے سے انہیں نوبل انعام مل جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے اسٹیج فنکار وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری سے ناراض کیوں؟ عظمیٰ بخاری نے طنزاً کہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مداح نہیں،...
    ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے صوبائی رہنما کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے پوری دنیا سمیت اپنے امریکن ووٹرز کو دھوکہ دیا ہے، ٹرمپ منافقانہ چال چلتے ہوئے ایک طرف امن کی بات کررہا ہے تو دوسری طرف دنیا کو جنگ کی آگ میں دھکیل رہا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ ایران اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، اسرائیل نے ایران کی آزادی پر حملہ کیا جس کا جواب دینے کا ایران کو مکمل حق حاصل ہے، ایران پر حملے سے اسرائیل کے مقاصد مزید واضح ہو چکے ہیں، امریکہ نے ایران پر حملہ کر کے اپنی تباہی کا آغاز کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر صدر پاکستان سنی...
    کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا ،اسٹاک مارکیٹ 3.21 فیصد گرگئی، ایک ہی دن میں مارکیٹ اپنی 4 حدیں گنوا بیٹھی۔  ایران، امریکا اسرائیل جنگ کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا،مارکیٹ ایک دن میں1لاکھ 20 ، 19، 18اور17ہزارپوائنٹس کی4 حدیں گنوابیٹھی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلندی پر، تمام ریکارڈ توڑ دیے کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈانڈیکس3 ہزار 855 پوائنٹس گرکرایک لاکھ 16 ہزار 167 پوائنٹس پربند ہوئی، گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ  20 ہزار 23 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ ’تیل کی قیمت بڑھنے کا خطرہ مارکیٹ پر منڈلا رہا ہے‘ اسٹاک ایکسچینج ایکسپرٹ جبران احمد کا کہنا ہے...
    ایران کی مسلح افواج کی خاتم الانبیاء یونٹ نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد سنگین نتائج کے حامل طاقتور جوابی اقدامات امریکا کا انتظار کر رہے ہیں۔ ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق، اس یونٹ کے ترجمان نے، جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے یہ مجرمانہ اقدام اسرائیل کے ایما پر انجام دیا گیا، جو ایران کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ #BREAKING Spokesperson for the Khatam al-Anbiya base: Powerful operations with heavy consequences await the US. pic.twitter.com/th83NlSOf8 — Tehran Times (@TehranTimes79) June 23, 2025 ترجمان نے مزید کہا کہ یہ دشمنانہ کارروائی موت کے گھاٹ اترتی ہوئی...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کے پاس یہ فیصلہ کرنے کے لیے صرف چند سیکنڈ تھے کہ بھارت کی طرف سے پاکستان پر چلایا گیا میزائل جوہری ہے یا نہیں۔بلاول بھٹو نے برطانوی اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب پاکستانی فوج کو یقین تھا کہ ہم جنگ جیت رہے ہیں ،ہم نے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی کیونکہ امریکا نے یہ کمٹمنٹ کی کہ پاکستان اور بھارت میں تمام تنازعات پر غیر جانبدار مقام پر بات چیت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اب جب ایسا نہیں ہو رہا تو ہم نہیں چاہتے...
    گزشتہ ہفتے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقدہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ہائبرڈ گاڑیوں پر کسی قسم کا نیا ٹیکس نافذ نہیں کیا جا رہا، ساتھ ہی انہوں نے عندیہ دیا کہ آئندہ سال الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر کاربن لیوی کے نفاذ کی تجویز کو بھی کثرتِ رائے سے مسترد کر دیا گیا۔ پاکستان میں گزشتہ کئی برسوں کے دوران گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی وجہ سے صارفین کی توجہ ہائبرڈ گاڑیوں کی جانب بڑھ رہی ہے، ماہرین ہائبرڈ ٹیکنالوجی کو مستقبل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کے پاس صرف چند سیکنڈ تھے یہ فیصلہ کرنے کے لیے کہ بھارت کی جانب سے داغا گیا میزائل جوہری ہے یا نہیں۔برطانوی اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو نے بتایا کہ ایسے وقت میں جب پاکستانی افواج کو یقین تھا کہ وہ جنگ میں کامیابی حاصل کر رہی ہیں، پاکستان نے جنگ بندی اس شرط پر قبول کی کہ امریکا نے وعدہ کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام تنازعات پر غیر جانبدار مقام پر مذاکرات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ جنگ بندی ہو چکی ہے، لیکن اب تک امن قائم نہیں ہوا،...
    پاکستان سمیت دنیا بھر میں بیرون ملک افرادی قوت بھیجنے کے لیے انہیں متعلقہ ملک کے حساب سے ہنرمندی کی تربیت دی جاتی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ ہنرمند افرادی قوت ملک سے باہر بھیج کر ترسیلات زر میں اضافہ کیا جائے۔ پاکستان میں بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو ہنرمند بنانے کا شعبہ بھی زوال پذیر ہے، نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں، لیکن ان میں سے بہت کم افراد ہی ایسے ہوتے ہیں جو اپنے ہنر کی بنیاد پر بیرون ملک پہنچ پاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں بیرون ملک جانے والے سینکڑوں مسافروں کو روکنے کی اصل وجہ کیا ہے؟ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چئیرمین محمد عدنان پراچہ...
    پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا باقاعدہ نوٹس (NOTAM) آج سہ پہر تک جاری کر دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے فضائی حدود کی بندش: بھارت کو اب تک کتنے ملین ڈالر کا نقصان ہوچکا؟ واضح رہے کہ پاکستان نے 24 اپریل کو پاک بھارت کشیدگی کے پیشِ نظر بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کر دی تھی۔ اس پابندی میں پہلی توسیع 23 مئی کو کی گئی تھی، جس کی مدت آج مکمل ہو رہی تھی۔ تاہم، موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی حکام نے اس بندش کو ایک اور ماہ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان نے ایران کے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتے ہوئے زور دیا کہ موجودہ تنازع کا حل صرف سفارتی ذرائع سے ممکن ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان امریکی حملے کی مذمت کرتا ہے اور فوری، غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا مؤقف اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق ہے، اور دنیا کو چاہیے کہ اس تنازع کے پرامن حل کے لیے سفارتکاری کو موقع دے۔ ان کا کہنا تھا کہ جوہری تنصیبات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)اسرائیل ایران جنگ کے حوالے سے چند اہم فیکٹ چیک/ حقائق اور پاکستان کا اصولی موقف ہے ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکا یا اسرائیل کو ایران کے خلاف کسی بھی حملے کے لیے اپنی فضائی حدود، زمینی یا بحری جگہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی اور نا ہی دے گا ‘ پاکستان نے 21/22 جون کی رات ایرانی جوہری تنصیبات پر کیے گئے امریکی حملے کی مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ نے اس حوالے سے واضح بیان بھی جاری کیا ہے‘ پاکستان نے مختلف بین الاقوامی فورمز پر ایران پر اسرائیلی حملوں کی بارہا اور انتہائی واضح اور دلیری کے ساتھ مذمت کی ہے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کی مکمل...
    TEHRAN: ایران کی وزارت صحت نے جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد ایسی کسی تابکاری مواد کے اخراج کے امکان کو مسترد کردیا ہے، جو عوامی صحت کے لیے خطرناک ہو۔ ایران کی سرکاری خبرایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیرصحت علی رضا رئیسی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ایسا کوئی مواد خارج نہیں ہوگا جس سے عوامی صحت کو خطر ہو کیونکہ جوہری تنصیبات پر ایسا کوئی مواد نہیں تھا کہ یورینیم افزودگی کے لیے استعمال کی جا رہی ہو۔ علی رضا رئیسی نے کہا کہ جوہری تنصیبات پر کسی قسم کے نقصان کی صورت میں وہاں موجود عملے کو خطرات پیش آسکتی ہیں اور خطرناک صورت پر مذکورہ علاقے کے اطراف...
    ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی قومی ہاکی ٹیم اتوار کے روز ملائیشیا سے لاہور پہنچ گئی، جہاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تاہم اس موقع پر کوئی حکومتی عہدیدار موجود نہ تھا۔ پنجاب ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اسٹاف اور کھلاڑیوں کے اہلخانہ بڑی تعداد میں ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان پر گلاب کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ عوام اور مداحوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر فخر کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں برانز میڈل جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم ڈیلی الاؤنس سے محروم وسائل کی کمی کے باوجود بڑی کامیابی...
    پاکستان اورافغانستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی، جس میں پاک افغان تعلقات پر گفتگو ہوئی۔ اسحاق ڈار نے افغان ہم منصب ملا امیرمتقی سے کہا اپریل کے بعد دو طرفہ تعلقات، تجارت میں بہتری آئی، انھوں افغانستان کا سی پیک میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی سے ملاقات کے دوران کہا کہ اپریل 2023 کے بعد پاک افغان تعلقات اور تجارت میں نمایاں بہتری آئی ۔ اسحاق ڈار نے افغانستان کی سی پیک میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کو مزید مستحکم کرے گا اور علاقائی تعاون کو فروغ دے گا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 جون 2025ء) 42 سالہ افغان شہری شیر خان اینٹوں کے ایک بھٹے پر اپنی دیہاڑی مکمل کر کے گھر لوٹے تھے۔ دروازے پر سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس والوں کو دیکھ کر ان کے دماغ میں جیسے جھکڑ چلنے لگے۔ وہ اپنی پوری زندگی کیسے سمیٹ سکتے تھے اور ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں اپنی پیدائش کا ملک کیسے چھوڑ سکتے تھے؟ طالبان کی طرف سے افغانستان چھوڑ جانے والوں کو وطن واپسی کی پیشکش پاکستان سے افغان مہاجرین کی ملک بدری پر تشویش ہے، افغان وزیر خارجہ انہوں نے سخت حالات میں اپنی جو زندگی بنائی تھی وہ ان سے پلک جھپکنے میں چھین لی گئی۔ انہوں نے اور...
    حکومت کی کوششیں رنگ لے آئیں، توانائی کے شعبے میں گردشی قرض کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے 18 بینکوں کے کنسورشیم کے ساتھ 1275 ارب روپے کے قرض کے تاریخی معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ وزارت توانائی کے مطابق اس معاہدے کا مقصد پرانے مہنگے قرضوں کی جگہ نیا پیکیج کم شرحِ سود پر حاصل کرنا ہے، جس سے سرکلر ڈیٹ پر دباؤ نمایاں حد تک کم ہو جائے گا۔ نئی فنانسنگ کے لیے شرح منافع 3 ماہ کا کائبور مائنس 0.9 فیصد مقرر کی گئی ہے جبکہ صارفین پر کوئی نیا سرچارج عائد نہیں کیا جائے گا۔ A Landmark Breakthrough in Pakistan’s Energy (Power) Sector: Teamwork Delivers Results – Resolve Chronic CD – In what is...
    حکومتِ پاکستان نے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کو 2026 کے نوبل امن انعام کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ اُن کی فیصلہ کن سفارتی مداخلت اور حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران ان کی کلیدی قیادت کے اعتراف کے طور پر کیا گیا ہے۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق بین الاقوامی برادری نے بھارتی جارحیت کا مشاہدہ کیا جو پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی تھی۔ اس جارحیت کے نتیجے میں متعدد معصوم جانیں ضائع ہوئیں، جن میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل تھے۔ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کا استعمال کرتے ہوئے "آپریشن بنیان مرصوص” کے تحت ایک محدود، ٹھوس اور درست عسکری کارروائی کی، جس کا مقصد...
    حکومت پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کرنے کی باقاعدہ سفارش کردی ہے، اور اس سلسلے میں خط ناروے کی نوبیل کمیٹی کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خط نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دستخط سے بھیجا گیا، جس میں صدر ٹرمپ کے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں کردار اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: ’میں کچھ بھی کرلوں مجھے نوبیل انعام نہیں ملے گا‘، ٹرمپ اس قدر مایوس کیوں؟ حکومت پاکستان نے صدر ٹرمپ کی فیصلہ کن سفارتی مداخلت کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں امن کے فروغ کے اعتراف میں نوبیل انعام کے...
    پاکستان میں بوداپیسٹ پراسیس کا تاریخی اجلاس، 28 ممالک کے نمائندے شریک WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز چوہدری سالک حسین نے بوداپیسٹ پراسیس اجلاس کا افتتاح کیا، عالمی مندوبین کا خیرمقدم اسلام آباد:عالمی ہجرت کے نظم و نسق میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر پاکستان نے بوداپیسٹ پراسیس کے تحت’’قانونی ہجرت کے مواقع‘‘کے موضوع پر تھیماٹک اجلاس کی میزبانی کی۔ یہ اعلیٰ سطحی اجلاس ایک دہائی بعد پاکستان میں منعقد ہوا، جس میں 28 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے 65 سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔ یہ اجلاس پاکستان کی جانب سے بطور شریک چیئرمین منعقد کیا گیا، جس کا مقصد سلک روٹس ممالک سے دیگر ممالک تک محفوظ، منظم اور حقوق پر...
    دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارتی وزیر داخلہ کے سندھ طاس معاہدے کی بحالی کو مکمل طور پر مسترد کرنے سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان بین الاقوامی معاہدوں کی حرمت کی کھلی خلاف ورزی اور سنگین بے حسی کا مظہر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر بھارتی وزیر داخلہ کا بیان مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی جانب سے اس معاہدے کا مکمل احترام کرتا ہے اور اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارتی وزیر داخلہ کے سندھ طاس معاہدے کی بحالی کو مکمل طور پر مسترد کرنے سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جون 2025ء) ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعے کے پاکستانی سکیورٹی، جغرافیائی سیاست اور معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ایران، پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ساتھ 909 کلومیٹر طویل سرحد رکھتا ہے۔ پیر کے روز پاکستانی حکام نے اعلان کیا کہ ایران کے ساتھ کئی سرحدی راستے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ تاہم بلوچستان کے جنوب مغربی علاقے میں تفتان اور ریمدان کے سرحدی راستے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے کھلے ہیں۔ بدھ کے روز سینکڑوں پاکستانی، جو عام طور پر ایران میں مقیم تھے، تفتان بارڈر کے ذریعے ملک میں داخل ہوئے۔(جاری ہے) پاکستان اور...
    مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ امن کے عالمی چیمپیئن کے طور پر پہچانے جانے کے لیے نوبیل انعام جیتنا اہم نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ اگر غاصب صہیونیوں کی حمایت جاری رکھیں گے تو تاریخ ہمیشہ انہیں اور اُن کے ساتھیوں کو چنگیز خان اور ہٹلر کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سعد رفیق نے لکھا کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ اگر چاہتے ہیں کہ امریکا کو ایک عظیم ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے تو انہیں انصاف کا دوہرا معیار ترک کرکے مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا‘۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ’امریکی قیادت کو مذہب، نسل اور خطے...
    اسلام آباد (نیوزڈیسکپ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور غم کی اس گھڑی میں بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ: > “ثناء یوسف کے قتل پر پوری قوم رنجیدہ ہے، یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے جو ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔” انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس افسوسناک واقعے کو ایک ٹیسٹ کیس بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے دل دہلا دینے والے واقعات کا سدباب کیا جا سکے۔ عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور اس کیس...