2025-11-06@22:59:33 GMT
تلاش کی گنتی: 2720

«نیا ریکارڈ»:

(نئی خبر)
    امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے چین کی جانب سے نایاب معدنیات کی برآمدات پر نئی پابندیوں کو ’دنیا بمقابلہ چین‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اور اس کے اتحادی نہ کسی کے حکم کے تابع ہوں گے، نہ کسی کے قابو میں۔ بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ حالیہ پیش رفت امریکا اور اتحادیوں کے لیے ایک واضح اشارہ ہے کہ انہیں مل کر کام کرنا ہوگا۔ ’۔۔۔اور ہم ایسا ہی کریں گے۔‘ یہ بھی پڑھیں: یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی اقتصادی رہنما واشنگٹن میں آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کے خزاں اجلاسوں میں شریک ہیں۔ Treasury Secretary Scott Bessent slams Beijing’s export controls on rare earths....
    چالیس سالہ افغان بلے باز محمد نبی نے مصباح الحق کا منفرد ریکارڈ توڑ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز کابل(آئی پی ایس )افغانستان کے تجربہ کار کرکٹر محمد نبی نے پاکستان کے سابق کپتان مصباح الق کا ایک منفرد ریکارڈ توڑ دیا۔افغان بیٹر محمد نبی نے منگل کو بنگلادیش کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری میچ میں شاندار ففٹی اسکور کرتے ہوئے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس ففٹی کے ساتھ محمد نبی فل ممبر ٹیم کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل میں ففٹی اسکور کرنے والے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں۔انہوں نے 40 سال اور 286 دن کی عمر میں ون ڈے کرکٹ میں ففٹی اسکور کی۔ اس...
     پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار اسپنر نعمان علی نے دنیائے کرکٹ کے عظیم لیگ اسپنر عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ نعمان علی نے گزشتہ پانچ ٹیسٹ میچوں کے دوران سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلر بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ نعمان علی کی اس غیرمعمولی کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ اور ماہرین کی جانب سے انہیں بھرپور سراہا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر نعمان جیسے باصلاحیت اسپنر کو جلد موقع دیا جاتا تو وہ پاکستان کو کئی مواقع پر فتح دلا سکتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور ٹیسٹ: اسپنر نعمان علی کا نیا کارنامہ، عبدالقادر کا 37 سالہ ریکارڈ توڑ دیا سلیم خالق نے اس...
    قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے جنوبی افریقا کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں سابق لیجنڈ اسپنر عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔نعمان علی 5 ٹیسٹ کے تسلسل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر بن گئے، انہوں نے کیریئر کے 16ویں سے 20 ویں ٹیسٹ کے دوران 46 وکٹیں حاصل کیں۔عبد القادر نے 1987 اور 88 میں کیرئیر کے 48 ویں سے 52 ویں ٹیسٹ میں 44 وکٹیں لی تھیں۔پاکستان کے نعمان علی پچھلے 12 ماہ کے دوران دنیا کے سب سے کامیاب اسپنر بھی ہیں۔نعمان علی نے جنوبی افریقا کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لیں، انہوں نے پہلی اننگز میں 6 جبکہ دوسری اننگز میں 4 شکار...
    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی فتح کے ساتھ ہی قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے سابق لیجنڈری اسپنر عبدالقادر کا 37 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق نعمان علی نے گزشتہ 5 ٹیسٹ میچوں کے دوران سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بالر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، نعمان علی پانچویں پوزیشن پر آگئے انہوں نے اپنے 16ویں سے 20ویں ٹیسٹ میچ تک کے دوران 46 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل عبدالقادر نے 1987 سے 1988 کے درمیان اپنے 48ویں سے 52ویں ٹیسٹ میچوں میں 44 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ نعمان...
    چین نے سرکاری سطح پر مائیکروسافٹ ورڈ (Microsoft Word) فارمیٹ کو ترک کرتے ہوئے مقامی WPS فارمیٹ اپنایا ہے۔ یہ قدم چین اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی و ٹیکنالوجی کشیدگی کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:توانائی کے صاف اور قابلِ تجدید ذرائع کا استعمال، چین امریکا پر بازی لے گیا چینی وزارتِ تجارت کی جانب سے حال ہی میں نایاب معدنیات (Rare Earths) کی برآمدات پر نئی پابندیوں سے متعلق دستاویز صرف WPS فائل فارمیٹ میں جاری کی گئی، جو امریکی سافٹ ویئر پر براہِ راست نہیں کھولی جا سکتی۔ نئی برآمدی پابندیاں اور سیکیورٹی خدشات چین نے گزشتہ ہفتے کئی اہم معدنیات کی برآمدات پر نئی پابندیاں عائد کیں، جنہیں سویلین اور فوجی دونوں...
    چین کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا کے ساتھ کان کنی (mining) کے شعبے میں اپنے تعاون سے متعلق چین کو مکمل طور پر آگاہ رکھا ہے، اور دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کا اعتماد اور قریبی رابطہ برقرار ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ’چین اور پاکستان کے درمیان ہمیشہ اعلیٰ سطح کا اسٹریٹجک اعتماد اور قریبی رابطہ رہا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’میری معلومات کے مطابق دونوں ممالک پاکستان اور امریکا کے درمیان کان کنی کے تعاون کے معاملے پر رابطے میں ہیں۔‘ ترجمان سے جب پاکستان سے امریکا بھیجے گئے معدنیات (minerals) کے ایک جہاز اور اس کے چین کی پالیسیوں...
    واشنگٹن: امریکی میڈیا نے پینٹاگون کی جانب سے قومی سلامتی کے نام پر عائد کردہ نئے ضوابط کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں آزادیٔ صحافت کے بنیادی اصولوں کے خلاف قرار دے دیا ہے۔ امریکہ کے پانچ بڑے نشریاتی اداروں اے بی سی، سی بی ایس، سی این این، این بی سی اور فاکس نیوز نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے پینٹاگون کے نئے تقاضوں کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ بیان سی این این کمیونیکیشنز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ نئے قواعد صحافیوں کی قومی سلامتی سے متعلق آزادانہ رپورٹنگ کی صلاحیت کو محدود کرتے ہیں جو عوام کے جاننے کے حق اور شفاف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ واضح رہے کہ تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں گزشتہ روز علیمہ خان پر فرد جرم عاید ہونا تھی، تاہم علیمہ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی اور وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے علیمہ خان کو گرفتار کرکے آج( بدھ) 15 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251015-01-11 اسلام آباد/واشنگٹن (صباح نیوز) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکی محکمہ خزانہ، یو ایس پاکستان بزنس کونسل، سٹی بینک، آئی ایم ایف، عالمی بینک، آئی ایف سی اور اسلامی ترقیاتی بینک کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدے پر کامیاب مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر کی قسط کے لیے بات چیت حتمی مراحل میں ہے اور رواں ہفتے اسٹاف لیول معاہدہ متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں وزیر خزانہ نے امریکی کمپنیوں کو توانائی، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری...
    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستانی قیادت نے امریکی رہنماؤں کو جو نمونے دکھائے، وہ مقامی طور پر خریدے گئے قیمتی پتھروں کے تھے، اس سے متعلق آنیوالی خبریں غلط معلومات پر مبنی ہیں یا پھر من گھڑت ہیں، یہ خبریں چین اور پاکستان کے درمیان دوری پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چین نے پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیاتی نمونوں سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں، دونوں ممالک کے درمیان آہنی دوستی وقت کی کڑی آزمائشوں پر پوری اتری ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے باہمی مفادات سے متعلق اہم...
    جنوبی افریقہ کے اسپنر سینوران متھوسامی نے لاہور ٹیسٹ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 117 رنز کے عوض 6 وکٹیں اور دوسری اننگز میں 57 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرلی ہیں۔ یہ کارنامہ انہیں 1957 کے بعد سے اب تک تیسرے جنوبی افریقی اسپنر کے طور پر ممتاز کرتا ہے جنہوں نے کسی ٹیسٹ میچ میں 10 یا زائد وکٹیں حاصل کی ہیں۔ دوسری جانب سینوران متھوسامی نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 41 سالہ ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:لاہور ٹیسٹ میں تیسرے روز کھیل مکمل، مہمان ٹیم کو جیت کے لیے مزید 226 رنز درکار لاہور ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا...
    اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکا، عرب اور یورپی ممالک کی جانب سے غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے 70 ارب ڈالر لاگت کے منصوبے میں مالی تعاون کی ابتدائی یقین دہانیاں حوصلہ افزا ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عرب رہنماؤں کا غزہ میں جنگ بندی پر زور، علاقے کی تعمیر نو کا عزم یو این ڈی پی کے عہدیدار نے جنیوا میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہمیں پہلے ہی سے بہت مثبت اشارے مل چکے ہیں، تاہم انہوں نے تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ ان کے مطابق 2 سالہ اسرائیل حماس جنگ کے دوران کم از کم 5 کروڑ 50 لاکھ ٹن ملبہ پیدا ہوا، جس کی صفائی اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جنوبی افریقا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں شاندار بولنگ کرنے والے پاکستانی اسپنر نعمان علی نے اہم اعزاز حاصل کرلیا۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ لاہور میں جاری ہے جہاں پاکستان نے پہلی اننگز میں 378 رنز اسکور کیے، جواب میں مہمان ٹیم  269 رنز بناسکی۔پاکستانی اسپنر نعمان علی نے منگل کو ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز اپنا نام ریکارڈ بک میں درج کرا لیا، جب انہوں نے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کے خلاف سابق پاکستانی اسپنر  اقبال قاسم کا 37 سالہ پرانا ٹیسٹ ریکارڈ توڑا۔39 سالہ نعمان علی نے جنوبی افریقا کی پہلی  اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے  اپنے ٹیسٹ کیریئر  میں 9 ویں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چین نے پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیاتی نمونوں سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، دونوں ممالک کے درمیان آہنی دوستی وقت کی کڑی آزمائشوں پر پوری اتری ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے باہمی مفادات سے متعلق اہم امور پر اعلیٰ سطح کا اسٹریٹجک اعتماد اور قریبی رابطہ قائم رکھاہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک پاکستان اور امریکا کے درمیان مائننگ تعاون پر رابطے میں ہیں، پاکستان نے یقین دلایا ہے کہ اس کےامریکا سے تعلقات چین کے مفادات یا باہمی تعاون کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ترجمان کے مطابق پاکستانی قیادت نے امریکی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: ریکارڈ توڑنے کے شوقین امریکی شہری ڈیوڈ رش نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا۔انہوں نے اپنے ساتھی جونتھن ’ہالی ووڈ‘ ہینن کے ساتھ مل کر 30 سیکنڈ میں 426 فِسٹ بمپس کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ واپس اپنے نام کر لیا۔ڈیوڈ رش جو پہلے ہی درجنوں عالمی ریکارڈز کے مالک ہیں، نے یہ کارنامہ اپنے مخصوص تیز ردِعمل اور ہم آہنگی سے انجام دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ریکارڈ انہوں نے چند ماہ قبل ہی کھو دیا تھا، جب جوڑی نکول ڈی بونِس اور ایرک کار نے 30 سیکنڈ میں 406 فِسٹ بمپس کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔اس سے پہلے ڈیوڈ رش نے مشہور ٹی وی اسٹار ہاوِی مینڈل کے...
    ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان دہلی ٹیسٹ میں منفرد ریکارڈ قائم ہوگیا۔ دہلی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 518 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کی۔ بھارت نے 134.2 اوورز کھیلے تاہم حیران کن طور پر اس دوران ایک بھی ’بائے‘ یا ’لیگ بائے‘ کا رن نہیں بنا۔ یہ اپنی نوعیت کا دوسرا موقع ہے جب 500 سے زائد رنز بنے ہوں اور ایک بھی ’بائے‘ یا ’لیگ بائے‘ کا رن نہیں بنا۔ اس سے قبل 2018 میں بنگلادیش نے سری لنکا کے خلاف 513 رنز بنائے تھے جس میں ایک بھی ’بائے‘ یا ’لیگ بائے‘ کا رن شامل نہیں تھا۔ خیال رہے کہ اس میچ میں...
    راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے بشریٰ بی بی کے خلاف 29 مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ 26 نومبر احتجاج کیسز کے حوالے سے کیس کی سماعت میں عدالت نے بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 4 نومبر تک توسیع کردی۔ دوران سماعت وکلا مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے جب کہ پولیس بھی ریکارڈ نہیں لائی۔ جج امجد علی شاہ  نے حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پر تمام 29 مقدمات کا ریکارڈ پیش کیا جائے۔ عدالت نے فریقین وکلا کو بھی آئندہ تاریخ پر حتمی دلائل پیش کرنے کی ہدایت کی جب کہ پولیس کو جیل میں بشریٰ بی بی سے تفتیش بھی مکمل کرنے کا...
    وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب— فائل فوٹو پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدے پر ہونے والے کامیاب مذاکرات پر وزیر خزانہ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے واشنگٹن میں موجود ہیں جہاں اُن کی امریکی محکمہ خزانہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات ہوئی ہے۔اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پاکستان کے مضبوط معاشی اشاریوں پر وزیر خزانہ نے بریفنگ دی اور امریکی کمپنیوں کو تیل و گیس، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے رہنماؤں اور ارکان سے وزیر خزانہ کی ملاقات ہوئی جس میں معیشت کے استحکام اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکی حکام سے ہونے والے کامیاب مذاکرات کو پاکستان کی اقتصادی سمت کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ ٹیرف ڈیل امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعمیری بات چیت اور باہمی تعاون کا نتیجہ ہے، جو دوطرفہ تجارتی تعلقات کو نئی جہت دے گی۔یہ بات انہوں نے امریکی محکمہ خزانہ کے معاون وزیر برائے بین الاقوامی مالیات رابرٹ کپروتھ اور قونصلر جوناتھن گرینسٹین سے ملاقات کے دوران کہی۔واضح رہے کہ وزیر خزانہ اس وقت واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔ ملاقات میں انہوں نے پاکستان کی مضبوط معاشی بنیادوں، جاری اسٹرکچرل...
    وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے امریکی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں ٹیرف معاہدہ طے پانے کا خیر مقدم کیا ہے۔ امریکی محکمۂ خزانہ کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران، وزیرِ خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کی مضبوط معاشی بنیادوں کو اجاگر کیا اور ورچوئل اثاثوں سے متعلق نئی قانون سازی پر تبادلۂ خیال کیا۔ مزید پڑھیں: برآمدات پر مبنی ترقی ہی پاکستان کے معاشی استحکام کا واحد راستہ ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب انہوں نے امریکا کو تیل و گیس، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ محمد اورنگزیب نے امریکا پاکستان بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام...
    سیریل ریکارڈ بریکر ڈیوڈ رش نے اپنے ساتھی جونتھن ’ہالی ووڈ‘ ہینن کے ساتھ مل کر کم وقت میں زیادہ ’فسٹ بمپنگ‘ کا گینیز ورلڈ ریکارڈ واپس حاصل کر لیا۔ ڈیوڈ رش اور جونتھن نے بطور ٹیم 30 سیکنڈ میں 426 فسٹ بمپ کر کے ریکارڈ واپس حاصل کرلیا۔ ڈیوڈ رش نے سب سے ہاوی مینڈل کے ساتھ 380 فسٹ بمپ کر کے ریکارڈ بنایا۔ اس کے بعد ڈیوڈ رش نے یوٹیوبر ڈاکٹر مائک کے ساتھ ٹیم بنا کر 398 فسٹ بمپ کے ساتھ اپنا ہی ریکارڈ توڑا۔ بعد ازاں یہ ریکارڈ نکول ڈی بونِس اور ایرک کار نے 30 سیکنڈ میں 406 فسٹ بمپ کر کے یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ تازہ ترین کوشش میں ڈیوڈ رش نے جونتھن...
    بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر عائد تازہ 100 فیصد ٹیرف کو منافقانہ قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے، تاہم چین نے اس بار امریکی مصنوعات پر نئے محصولات عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔(جاری ہے) چینی وزارتِ تجارت کے مطابق امریکا کے اقدامات دوطرفہ تعلقات کے لیے نقصان دہ ہیں۔ وزارت نے کہا کہ نایاب ارضی معدنیات پر برآمدی کنٹرول، عسکری استعمال کے خدشات کی وجہ سے لگائے گئے ہیں، یہ کوئی مکمل پابندیاں نہیں۔چین نے کہا کہ وہ تجارتی جنگ نہیں چاہتا، مگر اگر امریکا نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو چین مناسب جوابی اقدامات کرے گا۔
    سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک مرتبہ پھر تاریخی اضافہ کردیا گیا ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 5500 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے ہو گئی۔ 10 گرام سونا 4715 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 67 ہزار 112 روپے کا ہو گیا۔ عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 55 ڈالر بڑھ کر 4071 ڈالر ہو گئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 147 روپے کے اضافے سے 5247 روپے ہو گئی۔
    کراچی(نیوز ڈیسک)افغان اسٹار اسپنر راشد خان نے ہفتے کو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 5 وکٹیں اڑاکر سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم اور اسپنر ثقلین مشتاق کا ریکارڈ برابر کرلیا۔ راشد نے کیریئر میں چھٹی بار ون ڈے انٹرنیشنل میں 5 یا زائد شکار کیے، اُن سے قبل سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور آف اسپنر ثقلین مشتاق بھی پاکستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں 6،6 بار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ راشد خان کے علاوہ اس فہرست میں محمد شامی (بھارت)، ٹرینٹ بولٹ (نیوزی لینڈ) اورلانس کلوسنر (جنوبی افریقہ) بھی 6،6 بار کارنامہ انجام دینے والوں میں شامل ہیں۔ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ پانچ وکٹیں لینے کا عالمی...
     آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے ریکارڈ ہدف حاصل کرکے بھارت کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق کپتان الیسا کی 142 رنز کی بدولت آسٹریلیا نے ویمنز ون ڈے کا سب سے بڑا 331 رنز کا ہدف حاصل کیا، آسٹریلوی خواتین نے بھارتی ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔ آسٹریلیا نے ریکارڈ 331 رنز کا ہدف ایک اوور پہلے ہی حاصل کرلیا تھا۔ آسٹریلوی کپتان نے رواں ایونٹ کی سب سے بڑی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کیلئے جیت کی راہ ہموار کی، ان کے علاوہ پیری نے ناقابل شکست 47 رنز اسکور کیے۔ بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی طرف سے شری نے 3، امنجوت کور اور دیپتی شرما نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔...
    نیو دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں سنچری بنا کر سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا اور ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ شبمن گل نے نئی دہلی میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آؤٹ ہوئے بغیر 129 رنز بنائے اور 5 وکٹوں پر 518 رنز کے مجموعے پر اننگز ڈیکلیئر کردی۔ بھارتی کپتان کی ٹیسٹ میں کیریئر کی 10 سنچری بنائی اور بطور کپتان نیا سنگ میل عبور کرلیا۔ شبمن گل نے بطور کپتان 12 اننگز میں پانچویں سنچری بنائی جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین پانچ سنچریاں بنانے والے تیسرے کپتان بن گئے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہندوستان میں بیٹھ کرافغان وزیر خارجہ ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، نہ ہم سوویت یونین ہیں، نہ امریکا یابرطانی اور نہ نیٹو، ہم پاکستان ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق طاہر اشرفی نے بھارت کے دورے پر موجود افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے اشتعال انگیز بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہم آپ کے ملک میں نہ مداخلت اور نہ قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ آپ کے ملک سے ہمارےملک میں دہشت گردی بند ہونی چاہیے۔ پاکستان کا جواب افغانستان میں فتنہ الہند کے دہشتگردوں...
    چین نے اتوار کے روز امریکا پر دوہرا معیار اپنانے کا الزام لگایا ہے، یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کی دوسری بڑی معیشت پر اضافی 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا۔ چینی وزارتِ تجارت کے ایک ترجمان نے اپنے آن لائن بیان میں کہا، امریکی حکام کا حالیہ بیان دوہرے معیار کی ایک مثال ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چین پر 100 فیصد نئے ٹیرف اور سافٹ ویئر برآمدات پر پابندی، ’امریکا دنیا کو چین کو غلام نہیں بننے دے گا‘، صدر ٹرمپ صدر ٹرمپ نے جمعے کے روز کہا تھا کہ وہ یکم نومبر سے چین پر اضافی محصولات نافذ کریں گے۔ ان کے بقول، یہ اقدام چین کی جانب...
    پاکستان میں کاروں کی فروخت نے ایک نیا سنگِ میل عبور کر لیا ہے، جہاں صرف ستمبر کے مہینے میں 17 ہزار سے زائد نئی گاڑیاں خریدی گئیں۔ یہ نہ صرف مارکیٹ میں بہتری کی نشانی ہے بلکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 67 فیصد کا زبردست اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، ستمبر 2025 میں مجموعی طور پر 17,174 کاریں فروخت ہوئیں، جب کہ ستمبر 2024 میں یہ تعداد صرف 10,297 تھی۔ اس سے پہلے اگست 2025 میں14,50 کاریں فروخت ہوئیں، یعنی صرف ایک ماہ میں 3 ہزار سے زائد یونٹس کا اضافہ ہوا۔ یہی نہیں، رواں مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت 42,267 یونٹس...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے خلاف معاشی دباؤ بڑھاتے ہوئے چینی مصنوعات پر مزید 100 فیصد محصولات ٹیرف عائد کرنے اور چین کو اہم سافٹ ویئر کی برآمدات محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پرھیں:توانائی کے صاف اور قابلِ تجدید ذرائع کا استعمال، چین امریکا پر بازی لے گیا نئے محصولات (ٹیرف) یکم نومبر سے نافذ ہوں گے، جو پہلے سے موجود 30 فیصد محصولات کے علاوہ ہوں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا چین کی جانب سے ریئر ارتھ منرلز  کی برآمدات پر نئی پابندیوں کے بعد چینی صدر شی جن پنگ سے طے شدہ ملاقات منسوخ کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ چین دنیا...
    فائل فوٹو توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی نے بلغاری جیولری سیٹ سے متعلق اپنا 342 کا بیان ریکارڈ کروا دیا۔بشریٰ بی بی نے اپنے 342 کے بیان میں کہا کہ بلغاری جیولری سیٹ رولز کے مطابق ادائیگی کر کے اپنے پاس رکھا، انعام اللّٰہ شاہ کو صہیب عباسی سے کم قیمت لگانے کا کبھی نہیں کہا، انعام اللّٰہ شاہ پہلے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پھر وزیرِاعظم ہاؤس میں بھی ملازم تھا، انعام اللّٰہ شاہ کو دو جگہوں سے تنخواہیں لینے پر برطرف کیا۔ بشریٰ بی بی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فرض کریں انعام اللّٰہ نے مجھے قیمت کم لگانے پر 3 ارب 20 کروڑ کا فائدہ دیا، فرض کریں مئی 2021ء میں اگر مجھے فائدہ دیا...
    کینٹکی کے رہائشی ’ہالووین ہرم‘ نے اپنی والدہ کی یاد میں رواں سال بھی گھر کو خوفناک انداز میں سجایا، جسے انہوں نے ’ڈیڈ اسپرنگز سیمیٹری‘ کا نام دیا ہے۔ ہرم کے مطابق ان کی والدہ بچپن میں شاندار ہالووین ڈسپلے لگاتی تھیں، اور وہ 1999 میں ان کے انتقال کے بعد ہر سال ان کی یاد میں یہ روایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مزید پڑھیں: ورجینیا کے باغ میں اُگا دنیا کا سب سے وزنی آڑو، گنیز ریکارڈ قائم اس سال کے ڈسپلے میں ٹیلر سوئفٹ کے اسکیلیٹن سمیت 300 سے زائد اشیا شامل ہیں۔ ہرم نے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں نام درج کرانے کے لیے درخواست دے دی ہے۔ یہ تقریب ناردرن کینٹکی چلڈرن ایڈووکیسی سینٹر کے لیے...
    نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بات چیت ہوئی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے تجارتی مذاکرات میں ہونے والی مثبت پیش رفت کا جائزہ لیا اور آئندہ ہفتوں میں قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، واشنگٹن میں حالیہ ملاقاتوں کے بعد بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کا نیا دور جلد شروع ہونے کی امید ہے۔ امریکی حکومت نے بھارت کی زیادہ تر برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا ہے، جو امریکا کے کسی بھی تجارتی شراکت دار پر سب سے زیادہ سمجھا جا رہا ہے۔ یہ فیصلے بھارت...
    واشنگٹن: امریکا نے ایران کے تیل کے شعبے سے وابستہ درجنوں کمپنیوں، افراد اور جہازوں پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ پابندیاں ان اداروں اور شخصیات پر لگائی گئی ہیں جو ایران کی مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی برآمدات اور ترسیلات میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔ ان میں چین کی ایک بندرگاہ اور ’ٹی پاٹ‘ آئل ریفائنری بھی شامل ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے مزید 40 کمپنیوں اور افراد پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں۔ ان میں ایران کی پیٹروکیمیکل مصنوعات کے بڑے خریدار اور اس تجارت میں شریک اعلیٰ حکام شامل ہیں۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ نے دو ہفتے قبل ایران کے جوہری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: امریکا نے ایران کے تیل کے شعبے سے وابستہ درجنوں افراد، کمپنیوں اور جہازوں پر نئی پابندیاں عائد کیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا کہ پابندیوں کا ہدف ایسی شخصیات اور ادارے ہیں جو ایران کی مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی ترسیلات میں سہولت فراہم کرتے ہیں، ان میں ایک چینی بندرگاہ اور چین میں واقع ایک ’ٹی پاٹ‘ آئل ریفائنری بھی شامل ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ اس نے تقریباً 40 دیگر اداروں اور افراد پر بھی پابندیاں لگائی ہیں، جن میں ’حجم اور مالیت کے لحاظ سے ایرانی پیٹروکیمیکل مصنوعات کے کچھ بڑے خریدار‘ اور اس تجارت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکہ کی ریاست انڈیانا کے شہر بلومنگٹن سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ میگن پیئرس نے مشہور کامک کردار بیٹ مین کے ولن “جوکر سے وابستہ 2318 اشیاء اکٹھی کر کے دنیا بھر میں منفرد پہچان حاصل کر لی ہے۔ گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق، وہ اب دنیا کی سب سے بڑی “جوکر کلیکشن” کی مالک قرار دی گئی ہیں۔گینیز ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو کرتے ہوئے میگن پیئرس کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ اشیاء مڈل اسکول کے زمانے میں جمع کرنا شروع کیں اور وقت گزرنے کے ساتھ یہ دلچسپی جنون میں بدل گئی۔ ان کی کلیکشن میں جوکر کے ایکشن فیگرز، کامکس، رولر بلیڈز، اسکیٹ بورڈز، اور 1966 کے “ملک کیپس تک شامل ہیں، جنہیں...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام پورٹل  لانچ کردیا  تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانس پروگرام پنجاب میں زرعی انقلاب کا آغاز ثابت ہوگا۔ سیکرٹری زراعت نے ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانس پروگرام پر بریفننگ دی اور کہا کہ پنجاب میں 12 قسم ہائی ٹیک زرعی مشینری کے لئے 3 کروڑ تک بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں کی ادائیگی کے لئے چھ ماہ کی رعایتی مدت بھی مقرر کی گئی ہے اور سہ ماہی بنیاد پر قرض کی اقساط پانچ سال میں ادا کرنی ہوگی۔ قرض کے لئے فارمر، سروس پروائیڈر اور ایگری کمپنی پورٹل کے ذریعے اپلائی کر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 8.4 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔(جاری ہے) سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 9.5 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8.8ارب ڈالرکے مقابلہ میں 8.4فیصدزیادہ ہے۔ ستمبر 2025ء کے دوران ترسیلات زر کی مد میں 3.2 ارب ڈالر موصول ہوئے جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 11.3 فیصد زیادہ ہے۔ ستمبر 2025ء کے دوران ترسیلات زر کا بڑا حصہ سعودی عرب (750.9 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (677.1 ملین ڈالر)، برطانیہ (454.8 ملین ڈالر) اور امریکہ (269.0 ملین...
    سعودی عرب نے بدھ کے روز انڈونیشیا کو 2-3 سے شکست دے کر 2026 فیفا ورلڈ کپ فائنلز کے لیے اپنی راہ ہموار کر لی۔ الاہلی کے کھلاڑی صالح ابو الشامات کے خوبصورت گول اور فِراس البریکان کے 2 گولوں نے ٹیم کو قیمتی کامیابی دلائی۔ کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم، جدہ میں کھیلے گئے ایشیائی کوالیفائرز کے چوتھے راؤنڈ کے اس پہلے میچ میں سعودی ٹیم کو ابتدا میں دھچکا لگا جب 11ویں منٹ میں حسن تمباکتی کے ہاتھ سے گیند لگنے پر انڈونیشیا کو پنالٹی ملی۔ کیون ڈکس نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔ ابتدائی گول کے بعد سعودی شائقین میں تشویش پیدا ہوئی، کیونکہ ٹیم نے پچھلے مرحلے کے 10 میچوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (آن لائن) گھر سے بھاگ کر کورٹ میرج یا لو میرج کرنے کا نکاح نامہ رجسٹرڈ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکلر جاری کردیا گیا۔لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ نے ضلع کچہری راولپنڈی میں کورٹ میرج یا لو میرج کے نکاح نامے رجسٹرڈ کرنے پر پابندی عائد کردی اور ضلع کی تمام 182 یونین کونسلز کے سیکرٹریز کو سرکلر جاری کردیا ہے۔سرکلر کے مطابق گھروں سے مبینہ طور پر بھاگ کر کچہری میں کورٹ و لو میریج کرنے کا نکاح نامہ رجسٹرڈ نہیں ہوگا۔ سرکلر پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی متنبہ کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔سرکلر کی خلاف ورزی پر نکاح خواں کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ سال بھی پاکستان سپر لیگ رمضان کے بعد اپریل اور مئی میں کراناچاہتا ہے، دو اضافی ٹیموں کے ساتھ پی ایس ایل 11، انڈین پریمیئر لیگ کے ساتھ ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فرنچائز اور پی سی بی کے درمیان بہت سارے معاملات حل طلب ہیں اور ابھی تک باضابطہ ایسی میٹنگ نہیں ہوئی جس میں اگلی پی ایس ایل پر بات چیت ہو۔اگلے سال کے شروع میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی وجہ سے پی ایس ایل فروری مارچ میں کرانا ممکن نہیں ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ہوگی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یہ بات پہلے بھی کہی جاتی رہی ہے کہ مسلم دنیا اور بالخصوص عرب ممالک کا بڑا سیاسی انحصار امریکا پر رہا ہے اور عرب دنیا کو محسوس ہوتا ہے کہ ان کے دفاع میں امریکا بنیادی کردار ادا کرسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مسلم دنیا میں امریکا کی مخالفت اور مسلم حکمرانوں میں امریکا سے محبت دیکھنے کو ملتی ہے۔ امریکا کی جانب سے فلسطین، غزہ اور اسرائیل کے تناظر میں پیش کردہ اکیس نکاتی امن معاہدہ بنیادی طور پر ایسا لگتا ہے کہ مسلم دنیا امریکا اور اسرائیل کے ہاتھوں سیاسی طور پر ٹریپ ہوئی ہے۔ یہ امن معاہدہ مسلم ممالک ومسلم حکمرانوں کے ساتھ ایک سنگین مذاق لگتا ہے۔ اگرچہ پاکستان کے بقول یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسٹاک ہوم(انٹرنیشنل ڈیسک) سوئیڈن کی رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنسز نے 2025 ء کا نوبیل انعام برائے کیمیا جاپان کے سسومو کیٹاگاوا، آسٹریلیا کے رچرڈ روبسن، اور امریکا کے عمر یاغی کو مشترکہ طور پر دینے کا اعلان کردیا۔ یہ انعام انہیں میٹل آرگینک فریم ورکس کی ایجاد پر دیا گیا ہے، جو ایک ایسا نیا سائنسی کارنامہ ہے اور اس نے کیمیا کی دنیا میں انقلابی تبدیلی پیدا کی۔ ماہرین کے مطابق ان سائنسدانوں نے ایسے مالیکیولر ڈھانچے تیار کیے ہیں جن کے اندر بڑے بڑے سوراخ یا خلا ہوتے ہیں، جن سے گیسیں اور دیگر کیمیائی مادے گزر سکتے ہیں۔  انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: امریکی انتظامیہ نے امریکی دفاعی کمپنی ریتھیون کو جاری کردہ خریداروں کی فہرست میں ترمیم کردی ہے جس کے بعد کمپنی پاکستان کو بھی جدید میزائل فروخت کرسکےگی۔برطانوی نشریاتی ادارےکی رپورٹ کے مطابق امریکی دفاعی کمپنی اب پاکستان کو بھی جدید درمیانے فاصلےکے فضا سے فضا میں مارکرنے والے میزائل ایمریم فروخت کرسکےگی۔رپورٹ کے مطابق ترمیم کے بعد معاہدے کی مجموعی مالیت 2.47 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.5 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔معاہدےکے تحت پاکستان سمیت 30 سے زائد ممالک کی افواج کو عسکری سامان فروخت کیا جائےگا۔ ان ممالک میں برطانیہ، پولینڈ، جرمنی، فن لینڈ، آسٹریلیا ، رومانیہ، قطر، عمان، کوریا، یونان، سوئٹزرلینڈ، پرتگال، سنگاپور، ہالینڈ، جمہوریہ چیک، جاپان، سلوواکیہ، ڈنمارک، کینیڈا، بیلجیئم، بحرین، سعودی عرب،...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) سیشن کورٹ لاہور نے امیر بالاج قتل کیس میں ملزم خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔سیشن کورٹ کے جج سید نجف کاظمی نے عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہماری طرف سے مہیا کیا گیا ریکارڈ پولیس نہیں لے رہی اور اسے پولیس ریکارڈ کا حصہ نہیں بنا رہی۔انویسٹیگیشن آفیسر نے بتایا کہ جو بھی ریکارڈ دیا گیا ہے وہ ضمنی کا حصہ بنا دیا ہے، ملزم گوگی بٹ 4سے 5مرتبہ تفتیش میں شامل ہوئے ہیں سب ریکارڈ میں منسلک ہے۔(جاری ہے) وکیل نے کہا کہ سینئر کونسل موجود نہیں ہے کیس کو ملتوی کیا جائے، ہم...
    پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ سال بھی پاکستان سپر لیگ رمضان کے بعد اپریل اور مئی میں کراناچاہتا ہے، دو اضافی ٹیموں کے ساتھ پی ایس ایل 11، انڈین پریمیئر لیگ کے ساتھ ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فرنچائز اور پی سی بی کے درمیان بہت سارے معاملات حل طلب ہیں اور ابھی تک باضابطہ ایسی میٹنگ نہیں ہوئی جس میں اگلی پی ایس ایل پر بات چیت ہو۔اگلے سال کے شروع میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی وجہ سے پی ایس ایل فروری مارچ میں کرانا ممکن نہیں ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ہوگی جس کے بعد پاکستان اور بنگلا...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔ صرف ایک ماہ میں ایک لاکھ 28 ہزار شہریوں نے لائسنس بنوائے جبکہ آج سے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں پر مقدمات درج ہوں گے ٹریفک پولئس کےمطابق یکم ستمبر سے 7 اکتوبر تک اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار تک پہنچ گئی جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہےچیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کے مطابق، اسلام آباد میں لائسنس بنوانے کی شرح میں 540 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو گزشتہ آٹھ برسوں میں سب سے زیادہ ہے ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں نے ٹریفک پولیس پر بھرپور...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 اکتوبر ۔2025 ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا نے عسکری اور اقتصادی تعلقات دوبارہ استوار کر لئے اور توانائی، مائننگ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے امریکی جریدے بلوم برگ سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاک امریکا عسکری اور اقتصادی تعلقات پھر استوار ہوگئے ہیں، توانائی، کان کنی اور ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھا رہے ہیں.(جاری ہے) محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت رواں ماہ واشنگٹن میں سرمایہ کاری کانفرنس منعقد کرے گی، جس میں امریکا سے سرمایہ کاری کےلئے واضح سیکٹرز کی نشاندہی کی گئی ہے وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) امریکا نے اگست میں طلبہ کے ویزوں کی تعداد میں تقریباً پانچویں حصے یعنی 19 فیصد کمی کی، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت پالیسیوں کے نتیجے میں سامنے آئی ہے، اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ کمی بھارتی طلبہ کے ویزوں میں ہوئی، جس کے بعد چین امریکا کو طلبہ بھیجنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا. امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں انٹرنیشنل ٹریڈ ایڈمنسٹریشن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اگست 2025 میں امریکا نے 3 لاکھ 13 ہزار 138 طلبہ ویزے جاری کیے، جو 2024 کے اسی مہینے کے مقابلے میں 19.1 فیصد کم ہیں، اگست امریکی جامعات میں تعلیمی سال کے آغاز کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر ونسٹن،سیلم میں منعقد ہونے والے “کیرولائنا کلاسک فیئر” میں ایک چھوٹی مگر غیر معمولی گلہری نے اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو حیران کر دیا۔ٹوئگی نامی اس گلہری نے پانی پر اسکیئنگ کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا اور یہ منظر حاضرین کے لیے کسی جادوئی لمحے سے کم نہ تھا۔یہ دلچسپ فیئر 3 روز تک جاری رہا اور اس دوران ٹوئگی نے کئی مرتبہ پانی پر اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ہر پرفارمنس پر حاضرین نے بھرپور داد دی اور بچوں سے لے کر بڑوں تک سبھی حیرت سے اس منظر کو دیکھتے رہ گئے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ منفرد کرتب دکھانے والی ٹوئگی پہلی گلہری نہیں ہے۔...
    امریکی محکمہ جنگ نے پاکستان اور سعودی عرب کو امریکی ساختہ ایئر ٹو ایئر میزائلوں کی فراہمی کے نئے معاہدے میں شامل کر لیا ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق یہ معاہدہ ری تھیون میزائلز اینڈ ڈیفنس کمپنی کے ساتھ 41.68 ملین ڈالر کی لاگت سے طے پایا ہے، جس کے تحت جدید ایڈوانسڈ میڈیم رینج ایئر ٹو ایئر میزائل (AMRAAM) کی تیاری اور سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال امریکی بیان کے مطابق یہ معاہدہ متعدد اتحادی ممالک کے ساتھ فارن ملٹری سیلز پروگرام کے تحت کیا گیا ہے، جن میں پاکستان، سعودی عرب، برطانیہ، پولینڈ، قطر، اومان، جاپان، اسرائیل اور دیگر ممالک شامل...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات ’پیچیدہ‘ ہیں، تاہم ان کا یقین ہے کہ مستقبل میں ہونے والا کوئی بھی معاہدہ کینیڈا کو بہت خوش کرے گا۔ وائٹ ہاؤس میں کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کے ساتھ ملاقات کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ گاڑیاں بنانے والی کینیڈین کمپنیاں امریکی صنعت کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے حریف بن گئے ہیں۔ مزید پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، مشتعل لوگوں کا ایکواڈور کے صدر پر مبینہ قاتلانہ حملہ کارنی نے اعتماد ظاہر کیا کہ دونوں ممالک امریکا کے ساتھ ایک بہترین معاہدہ طے کرلیں گے۔ امریکا نے اس وقت کینیڈین درآمدات پر 35 فیصد محصولات عائد کر رکھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن ( انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک شاہراہ پر میڈیکل ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہیلی کاپٹر نے حادثے سے چند منٹ قبل ہی یو سی ڈیوس میڈیکل سینٹر سے اْڑان بھری تھی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 3افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ہیلی کاپٹر سکرامنٹو ہائی وے پر گرا ،جس میں ایک پائلٹ، ایک نرس اور ایک پیرا میڈک سوار تھا۔ دوسری جانب امریکی حکام نے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں کوئی مریض موجود نہیں تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔   انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    کئی ماہ کی تاخیر کے بعد امریکی محکمہ دفاع یعنی پینٹاگون اس ہفتے یہ فیصلہ کرنے والا ہے کہ امریکی بحریہ کے اگلے اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کی تیاری اور ڈیزائن کے لیے کس دفاعی کمپنی کا انتخاب کیا جائے گا۔ یہ ایک اربوں ڈالر مالیت کا منصوبہ ہے، جو چین کے بڑھتے ہوئے دفاعی اثرورسوخ کا مقابلہ کرنے میں امریکا کے لیے مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس منصوبے کے لیے بوئنگ کمپنی اور نارتھروپ گرومن کارپوریشن کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی سیکریٹری دفاع پر دوسری بار یمن حملوں سے متعلق خفیہ معلومات سگنل پر شیئر کرنے کا الزام یہ طیارہ، جسے F/A-XX کا نام دیا گیا ہے، امریکی بحریہ کے موجودہ F/A-18E/F...
    پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جس نے سونے کی فی تولہ قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 1500 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد سونا ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 16 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح سے بھی اوپر پہنچ گیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 1500 روپے اضافے کے بعد 416778 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1285 روپے اضافے کے بعد 357319 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 327554 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 15 ڈالر اضافے کے بعد 3955 ڈالر فی...
    بین الاقوامی سعودی فالکنز اینڈ ہنٹنگ ایگزیبیشن 2025 میں تاریخ کا سب سے مہنگا منگولیائی باز 6 لاکھ 50 ہزار سعودی ریال (قریباً 4 کروڑ 87 لاکھ روپے) میں نیلام ہوا۔ سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق نیلامی میں بالغ ’حُر قرناس‘ باز کی بولی 1 لاکھ ریال سے شروع ہوئی، جو سخت مقابلے کے بعد 6 لاکھ 50 ہزار ریال تک پہنچی۔ اسی نیلامی میں ایک نوجوان ’حُر فرخ‘ باز بھی 1 لاکھ 28 ہزار ریال میں فروخت ہوا۔ مزید پڑھیں: پاکستان ملائیشیا کو 200 ملین ڈالرز کا گوشت برآمد کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشین ہم منصب کے ہمراہ گفتگو نمائش میں پہلی بار منگولیائی بازوں کے لیے خصوصی زون قائم کیا گیا ہے، جہاں مشرقی ایشیا...
    پیرس: فرانسیسی سائیکل سوار اوریلین فونٹینائے  نے دنیا کو حیران کرتے ہوئے ایفل ٹاور پر سائیکل چلا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ فونٹینائے، جو ایک مشہور سوشل میڈیا اسٹار بھی ہیں، اپنے مشن "دی کلائمب" (The Climb) کے تحت دنیا کی مشہور عمارتوں پر سائیکل کے ذریعے چڑھنے کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس بار انہوں نے اپنے چیلنج کے لیے فرانس کی پہچان — ایفل ٹاور — کا انتخاب کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فونٹینائے نے چڑھائی کے دوران ایک لمحے کے لیے بھی پاؤں زمین پر نہیں رکھا اور ٹاور کی دوسری منزل تک پہنچے، جو سیڑھیوں کے ذریعے ممکنہ آخری حد ہے۔ ???????? 686 marches en 12min30, c’est le nouveau record du monde...
    امریکا کی ریاست الی نوائے اور شکاگو شہر نے ٹرمپ انتظامیہ کو نیشنل گارڈ کی تعیناتی سے روکنے کے لیے وفاقی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ الی نوائے کے گورنر جے بی پریتزکر (JB Pritzker) نے صدارتی اقدام کو یلغار قراردیا ہے۔ ریاست کے گورنر نے کہا کہ ٹرمپ نے اس یلغار کا آغاز وفاقی ایجنٹس بھیج کر کیا تھا اور ہماری خواہشات کے برعکس اب جلد ہی وفاقی اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں جس میں دوسری ریاست کے فوجی دستے یہاں بھیجا جانا بھی شامل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیشنل گارڈ کی تعیناتی فوجی قبضے کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ الی نوائے کی مخالفت...
    فرانسیسی سائیکلسٹ آریلین فونتینوا نے ایفل ٹاور کی دوسری منزل تک سائیکل چڑھا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔ انہوں نے 686 زینے 12 منٹ 30 سیکنڈ میں طے کیے، اس طرح 2002 کا پرانا ریکارڈ قریباً 7 منٹ کے فرق سے توڑ دیا۔ مزید پڑھیں: سوئس سائیکلسٹ بیٹریس فیشیلی چترال پہنچ گئیں، ان کو کیا چیز بار بار پاکستان کھینچ لاتی ہے؟ French cyclist and mountain bike champion Aurelien Fontenoy became the fastest person to ascend the Eiffel Tower on a bicycle, completing the climb to the second-floor platform in 12 minutes and 30 seconds https://t.co/OLNaeX4YsI pic.twitter.com/n8LbKMAgAh — Reuters (@Reuters) October 3, 2025 فونتینوا کے مطابق اتنی بلندی پر سائیکل چلانا ممکن نہیں تھا، اس لیے انہیں بریک کے...
    امریکی سرکاری شٹ ڈاؤن کے اثرات فضائی نظام تک جا پہنچے ہیں، جہاں کیلیفورنیا کے ہالی ووڈ بر بینک ایئرپورٹ پر پیر کی شام کئی گھنٹوں تک ایئر ٹریفک کنٹرول عملہ دستیاب نہیں رہا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کے مطابق یہ کمی شام 4 بج کر 15 منٹ سے رات 10 بجے تک برقرار رہی، جس کے دوران پروازوں کی رہنمائی عارضی طور پر سان ڈیاگو میں قائم سدرن کیلیفورنیا TRACON ٹیم نے سنبھالی۔ مزید پڑھیں: پاکستان کی امریکا کو پسنی پورٹ ٹرمینل میں سرمایہ کاری کی پیشکش عملے کی کمی کے باعث ڈینور، ڈیٹرائٹ، انڈیاناپولس اور فینکس کے ہوائی اڈوں پر بھی گراؤنڈ ڈیلے رپورٹ کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ہزاروں ایئر ٹریفک کنٹرولرز اور سیکیورٹی اہلکار تنخواہوں...
    لاہور: وٹامن اے و سی اور پوٹاشیم سے بھرپور سبزی، حلوہ کدو دنیا بھر میں مقبول جس سے بنی مٹھائی، پیٹھا ذوق وشوق سے کھائی جاتی ہے۔ اب برطانوی شہر لمنگٹن میں دو کسان بھائیوں، آئن اور پیٹر نے دنیا کا سب سے وزنی وچوڑا حلوہ کدو اگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہ 1279 کلو وزنی اور 21.3 فٹ تک چوڑا ہے اور گرین ہا ئوس کے اندر اگایا گیا۔ دونوں بھائی روزانہ 6 گھنٹے اس کی نگہداشت کرتے تھے۔
    میاں رضا ربانی(فائل فوٹو)۔ سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام یا پارلیمنٹ کو امریکا سے نئے تعلقات کی نوعیت نہیں بتائی، عوام کا حق ہے کہ وہ خارجہ پالیسی کی تفصیلات اور سمت سے آگاہ ہوں۔ اپنے ایک بیان میں میاں رضا ربانی نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے امریکا کبھی بھی قابل بھروسہ دوست ثابت نہیں ہوا، نایاب معدنیات یو ایس اسٹریٹیجک میٹلز کو دینے کے معاہدوں کا میڈیا سے پتہ چل رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ معلومات ذرائع ابلاغ کے ذریعے موصول ہونا افسوسناک ہے، حقیقی اسٹیک ہولڈرز صوبوں کو بذریعہ باہمی مفادات کونسل میں اعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا۔  یہ بھی پڑھیے الیکشن کمیشن نے اسپیکر کے پی اسمبلی کے...
    فرانسیسی سائیکلسٹ اور ٹک ٹاک اسٹار اوریلین فونٹینو نے دنیا کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جب انہوں نے پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کی 686 سیڑھیاں سائیکل پر چڑھ کر صرف 12 منٹ 30 سیکنڈ میں مکمل کیں۔ یہ ریکارڈ 2002 میں ہیوگز رچرڈ کے بنائے گئے پرانے ریکارڈ کو تقریباً سات منٹ سے توڑ کر بنایا گیا ہے۔ یہ چیلنج آسان نہیں تھا کیونکہ ایفل ٹاور کی سیڑھیاں سائیکل چلانے کے لیے بالکل بھی آسان مرحلہ نہیں ہیں۔ فونٹینو نے بتایا کہ انہوں نے اپنی سائیکل کا بریک استعمال کرکے ٹائروں کو کمپریس کیا اور بار بار چھلانگیں لگاتے ہوئے اس مشکل راستے کو طے کیا۔ اس کامیابی کے لیے انہوں نے کئی مہینوں کی...
    قاہرہ(نیوز ڈیسک) فلسطینی تنظیم حماس، اسرائیل اور امریکا کے وفود غزہ منصوبے پر عملدرآمد کے لیے مصر میں مذاکرات کے لیے آج جمع ہو رہے ہیں، تینوں فریقین کے نمائندے شرم الشیخ میں بات کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ پٹی میں تقریباً دو سال سے جاری جنگ ختم کرنے کے لیے جلدی کریں۔ حماس اور اسرائیل دونوں نے لڑائی ختم کرنے اور غزہ میں قیدیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی سے متعلق ٹرمپ کے روڈ میپ پر مثبت ردِعمل دیا ہے، اگرچہ تفصیلات طے ہونا باقی ہیں۔ ایک سینئر حماس عہدے دار نے بتایا کہ تنظیم جنگ ختم کرنے کے معاہدے...
    دنیا کا سب سے زیادہ شور شرابے والا خطہ یا شہر واضح طور پر ایک نہیں بلکہ رپورٹوں اور مطالعات کی بنیاد پر “جنوبی ایشیا” (South Asia) کے کچھ شہر شامل ہیں تاہم ابھی حال ہی میں یونیپ کی فرنٹیئر رپورٹ 2022 کے مطابق ڈھاکہ (بنگلہ دیش) سب سے زیادہ شور والا شہر ہے۔ ڈھاکہ میں زیادہ سے زیادہ 119 ڈیسی بیل آواز ریکارڈ ہوئی ہے جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ دوسرے نمبر پر بھارت کا شہر مرادآباد ہے جہاں آواز تقریباً 114 ڈیسی بل ریکارڈ کی گئی۔ تیسرے نمبر پر پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد ہے جہاں تقریباً 105 ڈیسی بل آواز ریکارڈ کی گئی۔ اس شور شرابے میں حد سے زیادہ ٹریفک اور ہارن کا استعمال، تعمیراتی کام اور انڈسٹریل مشینری اور...
    ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر لگے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔ حال ہی میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی ریاستی دفاعی ڈاکٹرین میں ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا کو ہر قسم کی ضمانت دینے کے لیے تیار ہیں کہ ہمارے ایٹمی پروگرام میں ایٹمی ہتھیاروں کا حصول شامل نہیں ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایٹمی پروگرام عالمی مانیٹرنگ کے ساتھ جاری تھا، مگر امریکا نے یکطرفہ طور پر 2015ء کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ معاہدہ ختم کیا۔ انہوں نے مزید...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مشتاق احمد سمیت غزہ جانے والے فلوٹیلا سے گرفتار افراد کی اسرائیل کی قید سے رہائی کے لیے کوششیں کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ریاستی فارمولا قبول نہیں ہے۔ لاہور میں غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے، حماس قانونی تحریک ہے، حماس پوری دنیا میں امید کی شمع روشن کر رہی ہے، حماس مزاحمت کی تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کا وجود کروڑوں انسانوں کی لاشوں پر قائم ہوا، ٹونی بلئیر عراق میں جنگی جنون میں ملوث ہیں، عراق میں جھوٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے بین الاقوامی سمندر میں منشیات لے جانے والی ایک کشتی کو میزائل سے اڑا دیا،جب کہ حملے کی ہولناک وڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ایکس پر ایک وڈیو جاری کی جس میں وینزویلا کے ساحل کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں تیز رفتاری سے جانے والی ایک کشتی کو اچانک میزائل آ لگتا ہے اور کشتی تباہ ہو جاتی ہے۔ پیٹ ہیگسیتھ نے ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ صدر ٹرمپ کے حکم پر میں نے یو ایس ساؤتھ کمانڈ کے علاقے میں نامزد دہشت گرد تنظیموں سے منسلک منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے ایک جہاز پر ایک حملے کی ہدایت کی۔ وزیر جنگ کے مطابق...
    بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کے 3 وزرا نے گوگل میپس، واٹس ایپ اور مائیکروسافٹ جیسے عالمی برانڈز کے بجائے ملکی متبادل ایپس کے استعمال کو فروغ دینا شروع کردیا ہے۔ یہ قدم امریکا کے ساتھ تجارتی کشیدگی کے پس منظر میں دیسی مصنوعات کی حمایت میں سب سے مضبوط اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ونڈوز 10 کا دور ختم ہونے کے قریب، مائیکروسافٹ نے حتمی اعلان کردیا اگست میں امریکا کی جانب سے بھارتی درآمدات پر 50 فیصد ٹیکس عائد کرنے کے بعد مودی نے مقامی مصنوعات کے استعمال پر زور دینا شروع کیا۔ گزشتہ ماہ انہوں نے عوام سے براہِ راست اپیل کی تھی کہ روزمرہ کی ضروریات کے لیے غیر ملکی اشیا ترک...
    قطری وزارت خارجہ کے مطابق وہ حماس کیجانب سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی پر آمادگی ظاہر کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ وہ صدر ٹرمپ کے فوری جنگ بندی کے مطالبے کی بھی حمایت کرتے ہیں، تاکہ غزہ میں خونریزی کا خاتمہ اور قیدیوں کی محفوظ رہائی ممکن ہوسکے۔ اسلام ٹائمز۔ قطر اور مصر کی جانب سے حماس کے بیان کا خیر مقدم کیا گیا۔ قطر کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ کے خاتمے کیلئے مصر اور امریکا کے ساتھ رابطہ کاری شروع کردی، قطری وزارت خارجہ کے مطابق وہ حماس کی جانب سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی پر آمادگی ظاہر کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ وہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روم (اسپورٹس ڈیسک)ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز(اے ٹی پی) فائنلز کیلئے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا۔ فائنلز کے ناقابل شکست ٹینس اسٹار کو 50 لاکھ 71 ہزار ڈالرز ملیں گے، یہ انعامی رقم رواں برس یو ایس اوپن مینز اینڈ ویمنز ایونٹ سے تھوڑی زیادہ ہے۔ کارلوس الکاریز اور ارینا سبا لنکا کو یو ایس اوپن جیتنے پر 50 ، 50 لاکھ ڈالرز ملے تھے جبکہ گزشتہ برس اے ٹی پی فائنلز میں ناقابل شکست رہنے پر یانک سنر کو 48 لاکھ 81 ہزار 100 ڈالرز انعامی رقم ملی تھی۔فائنل کی مجموعی ریکارڈ انعامی رقم 15.5 ملین ڈالرز ہے۔ منتظمین نے ڈبلز کے ناقابل شکست کھلاڑیوں کیلئے بھی ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کیا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا کے وزیرِ دفاع نے امریکی وزیر دفاع پر تنقید کرتے ہوئے انہیں جنگجوانہ اور سنسنی خیزی کا متلاشی قرار دے دیا۔ وزیرِ دفاع جنرل ولادمیر پیڈرینو نے کہا کہ امریکی طیاروں نے ان کے ملک کی سرحدوں کی غیر قانونی طور پر خلاف ورزی کی۔ انہوں نے امریکا پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ امریکا ہمیں فوجی طور پر ہراساں کرنے اور ہماری قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکی طیاروں نے وینزویلا کے قریب آنے کی ہمت کی ۔ حکومت نے پیٹ ہیگسیتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر ضروری حرکات اور جنگجوانہ انداز سے گریز کریں۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے سلوواکیہ کو 7 ایف۔ 16 لڑاکا طیارے فراہم کر دیے۔ سلواکیہ نے 2018 ء کے آخر میں امریکا کے ساتھ 14 عدد لڑاکا طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا لیکن کورونا کی عالمگیر وبا کی وجہ سے طیاروں کی فراہمی تاخیر کا شکار ہو گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق 2عدد ایف 16 بلاک 70 لڑاکا طیارے، ایک سنگل سیٹ اور ایک ڈبل سیٹ مغربی سلوواکیہ کے ملاکی ایئر بیس پر اترے۔ یہ طیارے تکنیکی منظوری کے بعد تربیتی پروازیں شروع کر دیں گے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسٹاک ہوم (انٹرنیشنل ڈیسک) نوبیل انعام دینے والی سوئیڈش کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سائنس اور تحقیق کے شعبے میں کٹوتیاں امریکا کی عالمی سائنسی برتری کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اربوں ڈالر کی فنڈنگ ختم کی ہے، جامعات کی تعلیمی آزادی پر دباؤ ڈالا ہے اور ہزاروں سائنس دانوں کو نوکریوں سے نکالا گیا ہے۔ صرف رواں سال کے آغاز سے اب تک امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے 2100 تحقیقاتی منصوبے ختم کیے گئے، جن کی مالیت تقریباً 9.5 ارب ڈالر ہے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ امریکا طویل عرصے سے دنیا کا سب سے بڑا سائنسی مرکز رہا ہے،...
    امریکا میں ایک خاتون کو گھر صاف کرتے ہوئے لاٹری کے ٹکٹوں سے بھرا ایک بکس ملا جس کے ایک ٹکٹ نے ان کو ایک لاکھ ڈالر جتوا دیے۔ امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والی الفریڈا ہاکنز نے ورجینیا لاٹری آفیشلز کو بتایا کہ وہ اپنے رچمنڈ شہر میں قائم گھر کی صفائی کر رہی تھیں جب انہیں اپنی الماری میں ایک بکس ملا جس میں بغیر کھرچے کچھ ٹکٹ ملے۔ جلد ہی انہیں معلوم ہوا کہ بکس میں موجود ایک ٹکٹ نے ایک لاکھ ڈالر کا انعام جتوا دیا۔ انہوں نے کہا کہ انعامی رقم سے متعلق انہوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
    ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دوسری جانب سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 4.07 فیصد رہی۔ یہ بھی پڑھیں: اگست 2025 میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 3 فیصد پر آگئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 20 اشیا کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق ٹماٹر سب سے زیادہ مہنگے ہوئے اور ایک ہفتے میں ان کی قیمت فی کلو 88 روپے 22 پیسے بڑھ...
    آج کل ۔۔۔۔۔۔۔ رفیق پٹیل امریکی صد ر اور پاکستان کے اعلیٰ حکام کی حالیہ ملاقاتوں کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ اور خطے میں اہم کردار ملنے والا ہے۔ پاکستان یہ کردار مزید موثر انداز میں کرسکتاہے۔ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔ توقع کی جارہی ہے پاکستان میں معدنیات اور تیل کے ذخائر کو تلاش کرکے اسے قابل استعمال بنانے سے پاکستان کی انتظامیہ پر معاشی دبائو میں کمی آئے گی۔ معد نیات اور تیل کے حصول کا عمل طویل مدّت ہوسکتا ہے جس کے لیے کئی سالوں پر مشتمل طویل عرصہ درکارہوگا۔ اہم ترین مسئلہ اندرونی خلفشار ہے جس سے نجات کی ضرورت ہے ۔پاکستان بہتر اور موثر کردار صرف اس...
    کراچی(نیوزڈیسک) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ پر ریکارڈ بننے لگے۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں اورآخری روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔ کاروبار کے دوران 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 450 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 2849 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 1 لاکھ 68 ہزار 489 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ڈیموکریٹس کی اکثریت رکھنے والی ریاستوں کے لیے مختص 26 ارب ڈالر کے فنڈز منجمد کر دیے ہیں۔منجمد شدہ فنڈز میں سب سے بڑا حصہ نیویارک کے انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے مختص 18 ارب ڈالر کا ہے، جبکہ 8 ارب ڈالر کے گرین انرجی منصوبے بھی روک دیے گئے ہیں جو کیلیفورنیا، الینوائے اور دیگر 16 ڈیموکریٹک ریاستوں میں جاری تھے۔ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ یہ اخراجات شٹ ڈاؤن کے دوران غیر ضروری تصور ہوتے ہیں۔ تاہم ڈیموکریٹس نے اس فیصلے کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اہم ماحولیاتی اور شہری ترقیاتی منصوبوں کو صرف مخالفت کی بنیاد پر نقصان پہنچا رہے ہیں۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق...
    دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے دولت مندی کا ایک ایسا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔ امریکی جریدے فوربز کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک 500 ارب ڈالرز کمانے والے دنیا کے پہلے فرد بن گئے ہیں۔ فوربز بلین ائیر انڈیکس کے مطابق یکم اکتوبر کو ایلون مسک کے اثاثے 500 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئے جس میں بعد ازاں معمولی کمی آئی اور وہ ابھی 499.1 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔ ایسا ان کی کمپنی ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں اور دیگر کمپنیوں کی قدر میں اضافے کی بدولت ہوا۔ واضح رہے کہ ایلون مسک ٹیسلا کے 12.4 فیصد حصص کے مالک ہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (آن لائن) امریکا میں اخراجات کا بل منظور نہ ہونے کے باعث حکومت کا شٹ ڈاؤن شروع ہوگیا، جس سے بڑے پیمانے پر سرکاری ادارے بند اور لاکھوں ملازمین جبری چھٹیوں پر بھیج دیے گئے۔خلائی ادارہ ناسا نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ فنڈز کی معطلی کے بعد اس کی تمام سرگرمیاں روک دی گئی ہیں اور 15 ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے۔ صرف محدود عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے گا تاکہ خلابازوں یا حساس مشنز کو کسی خطرے سے بچایا جا سکے۔رپورٹس کے مطابق ساڑھے 7 لاکھ وفاقی ملازمین متاثر ہوئے ہیں، جبکہ کانگریس لائبریری اور کپٹل ہل بھی عوام کے لیے بند کر دیے گئے۔ ایئر ٹریول، سائنسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا نے اپنے شہریوں کو امریکا کا سفر کرنے سے قبل محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ حکومت کے آغاز کے بعد سے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سیاحت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ امریکی حکومت کی جانب سے تجارتی ٹیکسوں اور کینیڈا کو 51ویں ریاست قرار دینے جیسے بیانات کے بعد کینیڈین شہریوں کی بڑی تعداد امریکا جانے سے گریز کر رہی ہے۔ کینیڈین حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئی ہدایت میں کہا گیا کہ امریکا میں ایسے قوانین اور پالیساں نافذ ہیں جو خواجہ سراؤں کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہیں۔ایڈوائزری میں کہا گیا کہ امریکی وفاقی ادارے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقدہ چوتھی گلوبل یوتھ کانفرنس 2025ء میں پاکستان کیلیے اعزاز کی خبر سامنے آئی ہے۔ ایشین پیسفک یونیورسٹی ملائیشیا میں ہونے والی اس بین الاقوامی کانفرنس میں امریکا کی ایک معروف یونیورسٹی نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان شارق جمال کو ڈاکٹر آف پولیٹیکل لیڈرشپ اینڈ پبلک سروس کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251003-03-3 ڈاکٹر محمد طیب خان سنگھانویپاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات ہمیشہ سے بین الاقوامی سیاست میں ایک اہم موڑ پر رہے ہیں۔ حالیہ امریکی دورہ اس تناظر میں نہایت اہمیت کا حامل ہے، جب وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اوول آفس میں تفصیلی ملاقات کی۔ اس ملاقات نے سفارتی دنیا میں ایک نئی ہلچل پیدا کر دی ہے کیونکہ دو دنوں میں یہ تیسری باضابطہ ملاقات تھی، جو اپنے اندر کئی پہلو لیے ہوئے ہے۔ ملاقات کا دورانیہ اسّی منٹ سے زائد رہا اور ماحول میں غیر معمولی گرم جوشی اور باہمی احترام نمایاں نظر آیا۔ صدر ٹرمپ نے پاکستانی وزیراعظم کو ’’شاندار شخصیت‘‘ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر...