2025-05-10@03:42:08 GMT
تلاش کی گنتی: 4440
«پاک بھارت»:
(نئی خبر)
ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، پاک فوج نے کئی بھارتی چیک پوسٹیں اور بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا
— فائل فوٹو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک مرتبہ پھر بھارتی جارحیت میں پہل کے بعد پاکستان کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کے بلااشتعال فائرنگ کرنے پر پاک فوج نے بھی پھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ ہوگئیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ اور بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے عوام کا حکومتِ پاکستان پر بھارت کو جواب دینے کا دباؤ ہے، رضوان سعید شیخ ہمارے پاس دنوں میں انتظار کرنے اور تحمل دکھانے کا وقت نہیں، خواجہ آصف بھارتی جارحیت کا جواب لازمی آنا ہے، اس میں کسی کو شک نہیں: عطاء اللّٰہ تارڑ...
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹنٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اب تک دشمن کے کل 35 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ تمام ڈرونز مسلسل ریڈارپر مانیٹر کئے جا رہےتھے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وہاڑی، پاکپتن اور اوکاڑہ میں اسرائیلی ساختہ 6 بھارتی ڈرون تباہ کر دیے گئے۔ 6 میں سے ایک ڈرون وہاڑی، ایک پاکپتن جبکہ 4 ڈرونز کو اوکاڑہ میں تباہ کیا گیا۔ اب تک دشمن کے کل 35 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تمام ڈرونز مسلسل ریڈارپر مانیٹر کے جا رہے تھے، جب بھی کوئی ڈرون آتا ہےتو وہ مسلسل ریڈار پر دیکھا جارہا ہوتا ہے۔ لیفٹنٹ جنرل احمد شریف چوہدری...
محسن نقوی نے کہا کہ بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کر کے شہری آبادیوں کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی جب کہ پاکستان نے مؤثر کارروائی کر کے درجنوں ڈرونز کو مار گرایا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کو موجودہ کشیدگی اور بھارتی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بھارت کی ڈرونز دہشت گردی کے بارے بھی قائم مقام امریکی سفیر کو بریف کیا۔ محسن نقوی نے...
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق، پاکستان کی مسلح افواج کے ہاتھوں ہر محاذ پر شرمناک ناکامی کے بعد بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی ایما پر ایک منظم جھوٹے پروپیگنڈا مہم کا آغاز کر دیا ہے تاکہ عوام کی توجہ اصل حقائق سے ہٹائی جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا اور را سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات اور جھوٹے دعووں پر مبنی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ اس مہم کا مقصد بھارت کی حالیہ عسکری ناکامیوں کو چھپانا اور ایک نیا جھوٹا بیانیہ گھڑ کر ناکام حملے کا جواز پیدا کرنا ہے۔ خصوصاً ایک پرانی ویڈیو جو اسرائیل کے آئرن ڈوم دفاعی نظام سے متعلق ہے، اسے گودی میڈیا جموں ایئربیس...
اسلام آباد / نئی دہلی: پاکستان اور بھارت کے درمیان 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب ہونے والی فضائی جھڑپ نے دنیا کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔ اس جھڑپ میں چین کے تیار کردہ پاکستانی جے-10 لڑاکا طیارے اور فرانسیسی ساختہ بھارتی رافیل طیارے ایک دوسرے کے مدِمقابل آئے، جسے عالمی ماہرین آئندہ جنگی حکمت عملیوں اور فضائی ٹیکنالوجی کی جانچ کے لیے انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں۔ پاک فوج کے مطابق، پاکستانی فضائیہ نے بھرپور دفاع کرتے ہوئے 5 بھارتی طیارے مار گرائے جن میں 3 رافیل طیارے شامل تھے۔ امریکی ذرائع نے تصدیق کی کہ پاکستانی پائلٹوں نے دو بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا۔ جھڑپ کے دوران 125 سے زائد طیارے شریک...
دینی قیادت یک زبان ہو کر دشمن کو یہ پیغام دے گی کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے سامنے جھکنے والا نہیں، بلکہ پوری قوت اور پامردی سے اس کا مقابلہ کرے گا۔ جامعہ عروةالوثقی میں نمازِ جمعہ کے خصوصی حماسی خطبے کے اختتام پر علماء کرام، طلاب، سکاوٹس، نوجوانان، بزرگ اور خواتین کے منظم دستے پریڈ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت کیخلاف آج لاہور سمیت ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جا رہا ہے۔ آج نماز جمعہ کے بعد ملک بھر کی مساجد سے ’’مردہ باد ہندوستان‘‘ ریلیاں برآمد ہوں گی، جس میں مذہبی وسیاسی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے اور خطاب کریں گے۔ ریلیوں میں بھارتی جارحیت کیخلاف آواز بلند کی جائے گی۔ آج...
مظفرآباد(اوصاف نیوز)پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے پانڈو سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی پر مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہیڈکوارٹر اور چیک پوسٹ کو تباہ کردیا۔جبکہ ایک چیک پوسٹ پر قبضہ بھی کرلیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پانڈو سکیٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کیخلاف موثرجوابی کارروائی کی اور بھارت کو جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا۔پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر جوابی فائرنگ اور گولہ باری کی اور بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک کو شدید نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پاک فوج کی مؤثر کارروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا، اس سے قبل بھی پاکستان کی مؤثرجوابی...
مشہور اداکار اور پروڈیوسر نبیل ظفر نے جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل ظفر نے بھارتی جنگی جنونیوں اور انتہا پسندوں کو آئینہ دکھایا اور خطے میں امن کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ جب ہوتی ہے، انسانیت ہارتی ہے، سرحد کے دونوں جانب معصوم لوگ جان سے جائیں گے اگر یہ معاملہ بگڑ گیا۔ اداکار نے مزید کہا کہ یورپ نے سیکڑوں سال لڑنے کے بعد سمجھا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں، بھارت کو بھی یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے، ہر بار جب الیکشن آتا ہے تو اپنے ہی...
ویب ڈیسک: پاک فوج نے اوکاڑہ کینٹ کے نواحی علاقوں میں بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 4 ڈرونز مار گرائے۔ ذرائع کے مطابق یہ ڈرونز گاؤں 15 فور ایل اور 11 فور ایل کے علاقوں میں گرائے گئے۔ ڈرونز آبادی کے قریب زرعی زمینوں میں گرے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پاک فوج کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے دشمن کی طرف سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے فوری ردعمل کے تحت ڈرونز کو نشانہ بنایا۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان یاد رہے کہ گزشتہ رات بھی بہاولنگر میں پاک فوج نے بھارت کی جانب سے فائر کیا گیا اسرائیلی ساختہ ڈرون تباہ کیا تھا۔ واضح...
کشمیر کے حاجی پیر سیکٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کے خلاف موثر جوابی کارروائی کی ہے، پاک فوج نے بھارتی فوج کی جھنڈا زیارت پوسٹ کو تباہ کردیا۔ جھنڈا زیارت پوسٹ کی تباہی سےدشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائیوں سے کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ ہوچکیں۔ دوسری جانب پاکستان نے بھارت کا ایک اور ہیروپ ڈرون بھی مار گرایا ہے، پاکستان ایئر ڈیفنس کی جانب سے ہیروپ ڈرون کو بہاولنگر میں گرایا گیا۔ اس سے قبل پانڈو سیکٹر میں پاکستان کی افواج نے بھارتی فوج کے خلاف مؤثر جوابی کارروائی کی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر پانڈو سیکٹر میں واقع بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر تباہ...
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی بڑھنی نہیں چاہیے، دونوں ممالک کے درمیان بات چیت ہونی چاہیے۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ٹیمی بروس نے ثالثی سے متعلق تصدیق یا تردید سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت اقدامات کیے جارہے ہوں تو معاملہ میڈیا میں نہیں لانا چاہیے۔ ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں سے ٹیلے فون کالز ہوئی ہیں، ہم مختلف سطح پر دونوں حکومتوں سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحقیقات چاہتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ واقعہ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور ایک دوسرے پر حملے رکنے چاہئیں۔ Post Views: 5
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کے بقیہ میچز دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کو یو اے اِی منتقل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لیگ کے بقیہ 8 میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے 8 میچز کو ری شیڈول کرکے ان کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی دستیاب فلائٹس سے غیرملکی پلیئرز دبئی روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ لیگ کو اس ماہ میں ہی مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔...
ایک انٹرویو میں نائب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت نے حملہ کیا اور پاکستان نے جواب دے دیا اب دونوں ممالک کو اس معاملے پر ٹھنڈے دماغ سے سوچنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا ایسی جنگ میں مداخلت نہیں کرے گا جس کا اسے کوئی براہ راست فائدہ نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے حوالے سے امریکا کا موقف واضح ہے، اور وہ اس تنازع میں براہ راست مداخلت نہیں کرے گا۔ نائب امریکی صدر نے کہا بھارت نے حملہ کیا اور...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی مسلح افواج نے وہاڑی ، پاکپتن اور اوکاڑہ میں اسرائیلی ساختہ بھارت کے مزید 6 ڈرونز کو تباہ کر دیاہے ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کے اب تک مجموعی طور پر 35 ڈرونز مار گرائے ہیں حالیہ کارروائی میں چھ ڈرونز کو مختلف تین شہروں میں تباہ کیا گیاہے ۔اوکاڑہ میں 4 ، پاکپتن اور وہاڑی میں ایک ایک ڈرون کو تباہ کیا گیاہے ۔ مزید :
پاک بھارت کشیدگی پرامریکی اخبار نے لکھا ہے کہ بھارت میں ایئرپورٹس بند ہیں، مختلف ریاستوں میں بلیک آؤٹ ہورہا ہے جبکہ پاکستان میں لوگوں کا مورال بہت بلند ہے۔ اخبار نے اپنے تجزیے میں لکھا ہے کہ پاک بھارت تنازع کیا رُخ اختیار کرسکتا ہے، اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ امریکی اخبار کے مطابق پاکستان میں عوام فوج کی جوابی کارروائی پر جشن منا رہے ہیں، جبکہ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ بھارتی حملے کا مناسب جواب دیا جائے۔ Post Views: 6
امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا ایسی جنگ میں مداخلت نہیں کرے گا جس سے اس کا کوئی سروکار نہیں، ہم دونوں ممالک کی جنگ میں مداخلت نہیں کرسکتے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تنازع کو جلد حل ہونا چاہیے، پاک بھارت جنگ ایٹمی جنگ نہیں بننی چاہیے، اگر ایسا ہو تو بہت نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے حملہ کیا اور پاکستان نے جواب دیا، ہم پاکستان اور بھارت کو کنٹرول نہیں کرسکتے، امریکا بھارت یا پاکستان سے نہیں کہہ سکتا کہ ہتھیار پھینکیں۔ نائب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمیشہ تشویش ہوتی ہے جب نیوکلیئر طاقتیں لڑتی ہیں، ہم چاہتے...
ایل او سی کے قریبی علاقوں میں بھارت کیجانب سے کی گئی شیلنگ میں 4 افراد کے زخمی ہوھئے، پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جھنڈا زیارت پوسٹ تباہ کردی۔ راولاکوٹ میں ہجیرہ میں بھارتی شیلنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پلیارنی کالونی میں بھی بھارتی فوج کی گولہ باری سے ایک شخص زخمی ہوا۔ حاجی پیر سیکٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کےخلاف مؤثر جوابی کارروائی کی، پاک فوج نے بھارتی فوج کی جھنڈا زیارت پوسٹ کو تباہ کردیا، جھنڈا زیارت پوسٹ کی تباہی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ پانڈو سیکٹر میں بھی پاکستان کی بھارتی فوج کیخلاف مؤثرجوابی کارروائی، پاک فوج نے بلااشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کا...
طیب سیف: پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کا اعلامیہ, پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی اور سیاسی کمیٹی کی پاکستان کے خلاف بزدلانہ، بلااشتعال اور مجرمانہ جارحیت کی شدید مذمت, بزدلانہ بھارتی حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ شہادتوں اورمسجدوں کی بے حرمتی کا حساب ہندتوا کے مراکز اور پیروکاروں سے لینا باقی ہے۔ مسلط نااہل اور ناجائز حکومت ایسا کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتی۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان شرانگیز بھارتی جارحیت کے مقابلے میں بروقت،...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کو آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں زبردست ناکامی برداشت نہیں ہو رہی اور اب ہتھیاروں کی لڑائی ہارنے کے بعد جھوٹ پھیلانا شروع کر دیاہے جس میں بھارت کے بڑے بڑے نامور صحافی بھی پیش پیش ہیں ۔لیکن پاکستانی صحافی بھی شاندار انداز میں جھوٹے بھارتی پراپیگنڈے کو بے نقاب کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑ رہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی معروف خاتون صحافی برکھا دت نے (سابقہ ٹویٹر) ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے جھوٹ بولا کہ ’ ایک پاکستانی پائلٹ کو بھارت نے حراست میں لیا ہے ، مزید تفصیلات آ رہی ہیں ‘ ۔ ان کے اس جھوٹ پر صرف ہنسا ہی جا سکتاہے ، بھارت اپنے جدید رافیل...
پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا نےمذموم مقاصد کے لیے جھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیا ہے، وزیراعظم نریندرمودی کے زیر اثر بھارتی میڈیا اسرائیل کے آئرن ڈوم کی پرانی ویڈیو کو جموں بیس پر پاکستانی میزائل حملے سے جوڑ رہاہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کے ہاتھوں ہر محاذ پر ناکامی کے بعد اپنی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارتی میڈیا نے جھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کا پاکستان کیخلاف جذبات بھڑکانے کے لیے اے آئی کا استعمال، پروپیگنڈا بے نقاب بھارتی میڈیا اور را سے منسک اکاؤنٹس سے پاکستان پرحملےکا جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈاکیاجارہاہے، اور اس ضمن میں سوشل میڈیا پر را سے منسلک اکاؤنٹس اور بھارتی صحافی بھی جھوٹا پروپیگینڈا کرنے میں...
اسلام آباد / نئی دہلی ( نیوز ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو فون کرکے فوری کشیدگی کم کرنے پر زور دیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان اور بھارت میں ثالثی کی پیشکش کے برعکس پاک بھارت براہ راست مذاکرات پر زور دیا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلیفونک گفتگو میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ہر قیمت پر ملک کے دفاع کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام بھارت کی بلااشتعال جنگی کارروائیوں سے شدید غصے میں ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی حملوں میں پاکستان کے شہریوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پہلگام کے واقعے اور دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان حالیہ لڑائی کے بعد پاکستان بھارت کے مقابلے میں مضبوط، فاتح اور عملی حکمت عملی کے لحاظ سے بہتر ثابت ہوا ہے۔ بھارتی لڑاکا طیاروں بالخصوص دو رافیل طیاروں کو کامیابی سے مار گرائے جانے کے واقعے نے بھارت کی سیاسی اور دفاعی اسٹیبلشمنٹ کو زبردست دھچکا پہنچایا ہے۔ بظاہر بھارت اس وقت بے چینی کے عالم میں ہے اور عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کر رہا ہے اور سفارتی محاذ پر ایک بند گلی میں پھنس چکا ہے، اور اب وہ جواباً پاکستان کو پریشان کرنا چاہ رہا ہے۔ لیکن ہمیں اس جال میں پھنسنا نہیں چاہئے۔ جیسے جیسے بھارت کی طرف سے ڈرون...
واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ پاک بھارت تنازعہ ان کا مسئلہ نہیں ، وہ اس جنگ کے بیچ میں نہیں پڑیں گے۔امریکی نائب صدر نے آج ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعہ بنیادی طور پر ہمارا مسئلہ نہیں ہے”، حالانکہ وہ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ وینس نے فاکس نیوز کو بتایا انڈیا نے پاکستان پر حملہ کیا جس کا پاکستان جواب دے رہا ہے۔ ہم جو کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ ان لوگوں کو تھوڑا سا کشیدگی کم کرنے کی ترغیب دینے کی کوشش کریں، لیکن ہم ایسی جنگ کے بیچ میں ملوث نہیں...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے اورفضائی حملوں میں ناکامی اوررافیل طیاروں کی تباہی کے بعد بھارتی حکومت نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے پاکستان پر میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں ،29ڈرون حملے پاک فوج نے ناکام بنادیئے جب کہ بھارت کی جانب سے فائرکئے گئے چارمیں سے تین میزائل بھارتی پنجاب کے شہرامرتسرپرگرے، بھارت نے اسرائیل کے ہیروپ ڈرونز کااستعمال کیااور یہ بھارت نے 2ارب90کروڑڈالرمیں اسرائیل سے خریدے،ڈرون حملے بھارت نے اپنی بے عزتی کابدلہ لینے کے لئے استعمال کئے کیونکہ پاکستانی ائرفورس نے کمال مہارت اورجرات کا مظاہرہ کرتیہوئے نہ صرف تین جدیدترین فرانسیسی رافیل طیارے مار گرائے تھے بلکہ دیگردوطیارے بھی گرائے گئے جس پر بھارتی...
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت کو ایسا سوچنا ہی نہیں چاہیے کہ حملہ ہوگا اور پاکستان خاموش رہے گا۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد بغیر کسی ثبوت جارحیت کا مظاہرہ قابلِ مذمت ہے، کیا دنیا ایک ایسی مثال قائم کرنا چاہتی ہے کہ بغیر کسی ثبوت ایک خودمختار ملک کے خلاف کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی اور عالمی امن کے تناظر میں ایسی مثالیں قائم کرنا پر خطر ہوگا، گزشتہ تین راتوں سے بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور جارحیت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، پاکستان نے صبر...
رضوان سعید شیخ— فائل فوٹو پاکستانی سفیر برائے امریکا رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ عوام کا حکومتِ پاکستان پر بھارت کو جواب دینے کا دباؤ ہے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں رضوان سعید شیخ نے کہا کہ بھارت کو ایسا سوچنا ہی نہیں چاہیے کہ پاکستان خاموش رہے گا، بھارت نے تیسری رات لگاتار حملہ کیا ہے، 30 سے زائد پاکستانی شہید اور 70 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ماضی میں 3 جنگیں لڑ چکے ہیں، بھارت نے خود ساختہ طور پر پاکستان کو پہلگام واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ ہمارے پاس دنوں میں انتظار کرنے اور تحمل دکھانے کا وقت نہیں، خواجہ آصفوزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ...
مس یونیورس پاکستان منتخب ہونے والی ماڈل ایریکا روبن نے پاکستان کے جھنڈے کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال دل دہلا دینے والی ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ بھارتی حکام دعویٰ کر رہے ہیں کہ ان کے حملے صرف عسکریت پسندوں کے خلاف تھے، لیکن زمینی حقیقت کچھ اور ہی منظر پیش کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’بدلہ تو ابھی باقی ہے‘، بھارتی ڈرونز گرانے پر سوشل میڈیا پر پاک فوج کے حق میں پیغامات ان کا کہنا تھا کہ رہائشی علاقے ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں، عبادت گاہیں تباہ ہوئیں اور معصوم بچوں کی لاشیں ملبے سے نکالی...
آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کی تحصیل سماہنی کے باغسر سیکٹر میں پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون کو نشانہ بنا کر مار گرایا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ بھارتی ڈرون لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہوا، جسے فوری طور پر ٹیکنیکل ایکشن کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔ پاک فوج کی یہ کامیاب کارروائی باغسر کے قریب کی گئی، جو سماہنی سیکٹر کا حساس علاقہ تصور کیا جاتا ہے، گرائے جانے والے ڈرون کا ملبہ سیکیورٹی فورسز نے تحویل میں لے لیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کی جانب سے بھیجے گئے ڈرونز کے ذریعے متعدد بار پاکستانی...
سٹی42: پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کیلئے عالمی برادری سرگرم۔سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے۔وہ اپنے دورے میں پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لئے سعودی عرب سرگرم ہے۔
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ فضائی تصادم نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کر لی ہے اور اسے جدید فضائی ہتھیاروں، پائلٹ کی مہارت اور لڑاکا طیاروں کی صلاحیتوں کو جانچنے کا ایک بہترین موقع قرار دیا جا رہا ہے۔ چینی ساختہ پاکستانی لڑاکا طیاروں اور فرانسیسی ساختہ ہندوستانی رافیل جیٹ طیاروں کے درمیان اس فضائی تصادم کا دنیا بھر کی فوجیں تجزیہ کریں گی تاکہ مستقبل کی جنگوں میں برتری حاصل کرنے کے لیے قیمتی معلومات حاصل کی جا سکیں۔ چھ اورسات مئی کی درمیانی شب پاکستانی اور بھارتی فضائیہ کے درمیان ہونے والی جھڑپ حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی اور طویل ترین جنگ ہے۔ اس فضائی جھڑپ میں چینی ساختہ پاکستانی...
پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل 10 کا کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ ری شیڈول کردیا گیا ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر میچ ری شیڈول کیا جبکہ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پی سی بی نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل 10 کو دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور 6 دن کے بعد دوبارہ پی ایس ایل 10 دبئی میں شروع ہوگا۔ کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ تمام ٹیموں کے غیر ملکی کھلاڑی...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی حمایت سے ایک فیصلہ کن اقدام میں نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (سی ای آر ٹی) نے ملک بھر میں اے ٹی ایمز کے مبینہ طور پر بند ہونے اور آن لائن بینکنگ سروسز میں رکاوٹوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر گردش کرنے والی افواہوں سے نمٹنے کے لیے ایک ایڈوائزری شیئر کی ہے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ دعوے مکمل طور پر بے بنیاد ہیں اور تمام بینکنگ انفرا اسٹرکچر بشمول اے ٹی ایم اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم آسانی سے اور بغیر کسی رکاوٹ کے کام کر رہے ہیں، ایڈوائزری میں عوام کو یقین دلایا گیا کہ پاکستان کا ڈیجیٹل مالیاتی نظام مضبوط اور محفوظ ہے۔ یہ بھی...
آج کل ہمارے سوشل میڈیا پر ایک حلقہ پاک بھارت جنگ کے حوالے سے بڑے زور شور سے ایک بات دہرا رہا ہے کہ ہم تو صرف سوال پوچھ رہے ہیں، سوال پوچھنا ہمارا حق ہے ، وغیرہ وغیرہ۔ بھیا جی بات یہ ہے کہ پہلے اپنی پوزیشن طے کر لیں۔ آپ پاکستان آرمی کی طرف ہیں یا انڈ ین آرمی کی طرف۔ پھرسوالوں کے جواب بھی مل جائیں گے، ہر سوال کا جواب۔ اس لئے کہ بعض سوالات کی بنت اور انداز ایسا ہے، جسے سن کر لگتا ہے کسی بھارتی فوجی یا بی جے پی کے شدت پسند کارکن نے سوال کا یہ پتھر پھینکا ہے۔ اس میں وہی طنز، وہی خوشی، وہی کمینگی، وہی گھٹیا پن اور...
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بار پھر بھارت اور پاکستان پر زور دیا کہ وہ دو جنوبی ایشیائی پڑوسیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان کشیدگی کو کم کریں۔ اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں دوپہر کی معمول کی بریفنگ کے دوران بھارت اور پاکستان کے درمیان صورتحال کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا ہمارا تبصرہ وہی ہے جو ہم کہہ رہے ہیں اور جو سیکریٹری جنرل نے اس ہفتے کے آغاز میں آپ پر واضح کیا تھا۔ کہ دنیا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک اور تنازعہ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے اپنے اچھے...
مئی 1998 کی بات ہے۔ بھارت نے اچانک 5 ایٹمی دھماکے کر کے خطے میں طاقت کے توازن کو پلٹا کر رکھ دیا۔ 9 مئی کو ہونے والے یہ ایٹمی دھماکے پاکستان کے لیے تازیانہ بن گئے۔ پاکستان سے فوری ردعمل کی توقع تھی مگر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔ پاکستان نے بین الاقوامی طور پر احتجاج تو کیا مگر پاکستانیوں کو اس سے زیادہ کی توقع تھی۔ پاکستانیوں کی عمر گزر گئی تھی یہ قصہ سنتے سنتے کہ کس طرح ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ہالینڈ سے یورینیم افزودگی کے طریقے پاکستان بھجوائے، کس طرح ذوالفقار علی بھٹو نے اس منصوبے کا خفیہ اجرا کیا اور کس طرح ہم نے اپنا پیٹ کاٹ کر اپنے اٹامک پلانٹ کو تخلیق کیا۔...
امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر، اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل نمائندے اور سابق صدر آزاد کشمیر ایمبیسڈر مسعود خان نے وی نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ پاک بھارت فوجی ٹکراؤ کو لے کر دو امکانات ہیں۔ ایک یہ کہ معاملہ ہاتھ سے نکل جائے، دوسرا یہ کہ پس پردہ جو سفارتی کوششیں ہو رہی ہیں وہ کامیاب ہو جائیں۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام ان دوںوں امکانات کا سامنا کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔جس وقت بھارت نے آزاد کشمیر میں بلال مسجد پر حملہ کیا میں اُس سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ بعد میں، میں بلال مسجد گیا وہاں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات کی، شہید...
اہم ائیرپورٹس کو 10 مئی تک بند کرنے کا اعلان ، 200سے زائد پروازیں منسوخ فلائٹ آپریشنز معطل ہونے سے ایئرلائنز کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، ذرائع پاکستان کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائی کے پیش نظر بھارت میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔بھارتی حکام نے 27اہم ائیرپورٹس کو 10 مئی تک بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ 200سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔یہ صورتحال اُس وقت پیدا ہوئی جب بھارتی فوج نے گزشتہ رات آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے اور احمد پور شرقیہ پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے ، جبکہ 2 مساجد...
راولپنڈی میں شیڈول کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا کل کا میچ بھی ملتوی کر دیا گیا ضرورت محسوس ہونے پر بقیہ میچز دبئی منتقل کرنے کا آپشن موجود ہے ،پی سی بی بھارت کی جانب سے ڈرون حملوں کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 10کو شدید خطرات لاحق ہونے پر باقی میچز کراچی منتقل کر دیئے گئے جبکہ روالپنڈی میں جمعرات کے روز شیڈول کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ ملتوی کردیا گیا۔اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ایک ڈرون گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے ، جس نے سکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا ۔ راولپنڈی میں پاک فوج نے تین ڈرونز مار گرائے ۔ذرائع کے مطابق جنگی حالات اور ڈرون گرنے...
ریاض احمدچودھری بھارتی حملوں اور پاکستان کی جانب سے اس کے موثر جواب کے بارے میں وزیراعظم کی ہدایت پر دفتر خارجہ اور وزارت اطلاعات متحرک نظر آرہی ہے۔ پاکستان حکام سے دنیا کی سپرپاورز سمیت دوست ممالک، اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے مختلف فورمز نے سفارتی رابطے کیے ہیں۔ان سفارتی رابطوں میں پاکستان حکام نے واضح موقف اختیار کیا کہ پاکستان میں جہادی تنظیموں کا کوئی کیمپ موجود نہیں ہے، بھارتی الزامات غلط ہیں، پاکستان ہر طریقے کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان اپنے دفاع کے لیے تمام آپشنز استعمال کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے، حملہ میں پہل بھارت نے کی ہے جو مودی کا جنگی جنون ظاہر کرتا ہے۔پاکستان نے ہمیشہ مسائل کے حل...
فائل فوٹو ایل او سی کے قریبی علاقوں میں بھارت کیجانب سے کی گئی شیلنگ میں 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔راولاکوٹ میں ہجیرہ میں بھارتی شیلنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پلیارنی کالونی میں بھی بھارتی فوج کی گولہ باری سے ایک شخص زخمی ہوا۔باغسر میں پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کواڈ کاپٹر کو صبح 3:15 پر نشانہ بنایا گیا تھا۔
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی جانب سے 15مقامات پر میزائل حملوں کے الزام کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جب اپنی مرضی سے وقت اور جگہ کا تعین کرکے بھارت کو جواب دے گا تو اسے بیان کرنے کے لئے انڈین میڈیا کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ دنیا بتائے گی اور دیکھے گی کہ پاکستان نے جواب دیا ہے۔ یہ حق ہم محفوظ رکھتے ہیں۔ 8مئی کو اسرائیلی ساختہ 29 ڈرونز ناکارہ بنائے۔ ایک ڈرون فوجی تنصیب تک پہنچا جس کے نتیجے میں 4 فوجی جوان زخمی اور مقام پر جزوی نقصان ہوا۔ بھارتی حملوں میں مزید 3 شہری شہید، مجموعی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ خبر نگار خصوصی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دشمن کو خود ارادیت، علاقائی سالمیت پر حملے اور سلامتی کی خلاف ورزی کا جواب ملے گا۔ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا۔ اس موقع پر نوازشریف، اعلیٰ سول اور عسکری قیادت بھی موجود تھی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں پاک فوج پر فخر ہے اور ہم ہر قسم کے حالات کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان اپنے وقار اور عزت سے امن کے لیے پرعزم ہے۔ پاک افواج دشمن کے تمام عزائم ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ دوسری جانب آذربائیجان نے پاکستان کی مکمل حکومت کا فیصلہ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں ڈرون حملوں کے بعد جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے۔ پاکستان جواب میں بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی خبررساں ادارے سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی اور پاکستان بھارت تنازعہ بند گلی میں داخل ہورہا ہے۔ بھارتی ڈرونز سے پاکستانی فوجی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ نہ لاہور کے دفاعی نظام کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے۔ خلیجی ممالک بھی کشیدگی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا اور ہم نے ایل او سی پر دشمن کے 40 سے 50 فوجیوں کو ہلاک کیا جو بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل بھارت نے تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا۔ اس نے دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی رافیل کی شکل میں استعمال کی۔ بھارت کو بہت غرور و ناز تھا وہ خاک میں مل چکا ہے۔ یہ بھارتی جہاز نہیں گرے بلکہ بھارتی قوم کا غرور خاک میں ملا ہے۔ اپنے شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بھارت کا غرور...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کا امرتسر پر حملہ کرکے پاکستان اور سکھوں کو لڑانے کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق اب مودی سرکار بھارتی پنجاب میں فالس فلیگ آپریشن کرکے الزام پاکستان پر لگا کر سکھوں کی حمایت حاصل کرنا چاہتی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت نے تین میزائل خود امرتسر پر گرائے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی پنجاب میں کوئی کارروائی نہیں کی۔ وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے بھارت کا اپنا ڈرون سکھوں کے گوردوارہ میں گرا ہے۔ بھارت کا مقصد سکھوں کو پاکستان کے خلاف کرنا ہے۔ بھارتی...

اسحاق ڈار کی بھارتی قومی سلامتی کے مشیر سے رابطہ کی تصدیق، یورپی یونین، اطالوی وزیر سے ٹیلی فونک گفتگو
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی مشیروں کے دفاتر کے درمیان رابطے ہوئے ہیں۔ برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن کام کررہی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے جو کچھ کیا ہے وہ ناقابل معافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جنگی اقدام کیا ہے۔ اس لیے پاکستان مناسب جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی سربراہ خارجہ امور کاجا کالس کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان دفتر...
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس سپریم کورٹ میں ہوا، جس میں بھارتی جارحیت پر افسوس کا اظہار اور معصوم شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔سپریم کورٹ کے معزز ججز نے بھارتی فوج کے بلااشتعال حملے کی شدید مذمت کی، اجلاس کے دوران ججز نے شہدا کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔سپریم کورٹ کے ججز نے معصوم جانوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ اور قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں عام شہریوں اور معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے، یہاں بھارت ہی جج، جیوری اور جلاد بنا ہوا ہے۔عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے، یہ تنازع بھارت اقوام متحدہ میں لے کر گیا، اسے حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ دو ہفتوں سے بھارتی جارحیت کو برداشت کر رہا ہے، بھارت نے ایک کے بعد ایک جھوٹے الزامات بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر لگائے۔ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کو معلوم ہے کہ آپ تب...
واشنگٹن: امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا ایسی جنگ میں مداخلت نہیں کرے گا جس کا اسے کوئی براہ راست فائدہ نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے حوالے سے امریکا کا موقف واضح ہے، اور وہ اس تنازع میں براہ راست مداخلت نہیں کرے گا۔ نائب امریکی صدر نے کہا بھارت نے حملہ کیا اور پاکستان نے جواب دے دیا اب دونوں ممالک کو اس معاملے پر ٹھنڈے دماغ سے سوچنا چاہیے، پاک بھارت جنگ کو ایٹمی جنگ میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ...
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی آئے، مگر یہ تنازع ’بنیادی طور پر ہمارا معاملہ نہیں‘ ہے۔ مزید پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی، پی ایس ایل کے بقیہ میچز دبئی منتقل فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں وینس نے کہا کہ ہم صرف اتنا کر سکتے ہیں کہ فریقین کو کچھ حد تک کشیدگی کم کرنے پر آمادہ کریں، لیکن ہم اس جنگ کے بیچ میں نہیں کودیں گے جو بنیادی طور پر ہمارا معاملہ نہیں اور نہ ہی امریکا کے کنٹرول میں ہے۔ واضح رہے کہ جے ڈی وینس عالمی تنازعات سے امریکا کی علیحدگی کے حامی سمجھے جاتے ہیں اور ان کا...
تصویر بشکریہ روئٹرز دو امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایک چینی ساختہ پاکستانی لڑاکا طیارے نے بدھ کے روز کم از کم دو ہندوستانی فوجی طیاروں کو مار گرایا۔ انہوں نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ بیجنگ کے جدید لڑاکا طیارے کے لیے ایک ممکنہ اہم سنگ میل ہوسکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فضائی جھڑپ فوجوں کے لیے ایک غیر معمولی موقع ہوتا ہے کہ وہ فعال لڑائی میں پائلٹوں، لڑاکا طیاروں اور ہوا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی کارکردگی کا مطالعہ کریں اور اپنی فضائی افواج کو جنگ کے لیے تیار کرنے کے لیے استعمال کریں۔ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ...
سٹی42: پاکستان سپر لیگ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی نے بتایا ہے کہ راولپنڈ ی کرکٹ سٹیڈیم پر بھارتی ھملے کے بعد کھلاڑیوں کی حفاظت کے لےئ پی ایس ایل کے متحدہ عرب امارات منتقل کئے گئے ہیں۔ پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی نے بتایا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کو سبوتاژ کرنے کے لئے بھارت نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر حملہ کیا۔ بھارتی اقدام کا مقصد پی ایس ایل کو ناکام کرنا تھا۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر بھارتی حملہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک اقدام تھا۔ بھارتی جارحیت سے کرکٹ کو بچانے کے لئے پی ایس ایل کے میچ یو اے ای منتقل کر دیئے ہیں۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات...
لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کو دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ایکس کے باقی میچز اب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے جائیں گے۔ اس فیصلے کے بعد، تمام غیر ملکی کھلاڑی چند گھنٹوں میں دبئی روانہ ہو جائیں گے اور باقی میچز 6 دن کے بعد شروع ہوں گے۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی؛ پی ایس ایل میچز دبئی یا دوحا منتقل کرنے پر غور اس فیصلے بعد کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی، لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز...
وفاقی وزیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی طیارے گرا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاک فضائیہ نے رافیل طیارے گرا کر بھارتی غرور خاک میں ملا دیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی طیارے گرا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ بزدل بھارت رافیل طیاروں کی...
اسلام آباد: آذربائیجان نے بھارتی جارحیت کے تناظر میں پاکستان کی مکمل حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ آذربائیجان کی حکومت نے وزیر اعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش کیا۔ پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے پاکستانی حکومت کے لیے خصوصی پیغام دیا کہ آذربائیجان کی حکومت پاکستان میں بھارتی فوج کی کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے۔ اعلامیہ میں کہا کہ آذربائیجان کی حکومت کا پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ آذربائیجان نے متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ آذربائیجان نے دونوں ممالک سے تنازع کو سفارتی...
پاکستان ایئر ڈیفنس سسٹم مضبوط قرار دیا جا رہا ہے جب کہ اس نے بھارت کے زیر استعمال دنیا میں پہلی مرتبہ اسرائیلی ساختہ ڈرون کو مار گرایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گرائے جانے والا ڈرون اسرائیلی ساختہ Heron MK 2 ہے جو 35 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ڈرون کو انٹی ائیرکرافٹ گن سے ٹارگٹ نہیں کیا جا سکتا، اس کا انجن برطانوی کمپنی UAV Engines LTD بناتی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے 6/7 مئی کے بزدلانہ حملے میں 5 جدید طیاروں، ڈرونز، متعدد پوسٹوں کے تباہ اور فوجی ہلاکتوں ہونے کے بعد، بھارت بوکھلاہٹ...
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستانی ایئر ڈیفنس نے بھارتی ہیروپ ڈرون گرایا، انہوں نے اس سے پہلے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کے خلاف جوابی کارروائی ہو گی اور بھرپور ہو گی، کارروائی کب ہوگی انڈیا کو اس کا انتظار کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی ایئر ڈیفنس سسٹم نے بہاولنگر میں ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ پاکستانی ایئر ڈیفنس نے بھارتی ہیروپ ڈرون گرایا، انہوں نے اس سے پہلے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کے خلاف جوابی کارروائی ہو گی اور بھرپور ہو گی، کارروائی کب ہوگی انڈیا کو اس کا انتظار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ملکی دفاع مضبوط...
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج نے حاجی پیر سیکٹر میں مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق “جھنڈا زیارت پوسٹ” کو پاک فوج کی جوابی گولہ باری میں مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، جس سے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، تاہم پاکستان کی مسلح افواج ہر جارحیت کا مؤثر اور فوری جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ سکیورٹی حکام کے مطابق دشمن کی اشتعال انگیزیوں پر ردعمل کے طور پر کی گئی اس کارروائی میں دشمن کا...
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹر اور پانڈو سیکٹر پر بھارت کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر جوابی فائرنگ اور گولا باری کی اور بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک کو شدید نقصان پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی جارحیت کے خلاف ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹر اور پانڈو سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی پر مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے ہیڈکوارٹر اور چیک پوسٹ کو تباہ کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر جوابی فائرنگ اور گولا باری کی اور بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک...
پانڈو سکیٹر میں بھارت کی جانب سے کی گئی بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے نانگا ٹک میں واقع بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن کو شدید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ مزید پڑھیں: پاکستان حملہ کرے گا تو دنیا دیکھے گی اور گونج بھی سنائی دے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ہر بار پاکستانی افواج نے پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ مؤثر کارروائی کرکے...
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت پر حملے کے الزامات بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، پاکستان پر پٹھان کوٹ، جیسلمیر اور سری نگر پر حملے کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، یہ الزامات پراپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تحقیقات کے بغیر پاکستان پر الزامات لگانا جارحیت کا بہانہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے بھارتی میڈیا کے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ الزامات بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، پاکستان پر پٹھان کوٹ، جیسلمیر اور سری نگر پر حملے کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، یہ الزامات پراپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں جس کا...
بھارت نے پاکستان کے خلاف جنگ میں پہل کر کے جو قدم اٹھایا ہے وہ متوقع تھا۔کیونکہ پاکستان سمیت عالمی دنیا میں اس خدشے کا ہی اظہار کیا جا رہا تھا کہ بھارت پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان پر کسی نہ کسی شکل میں حملہ کرے گا۔ یہ منطق اس لیے بھی سمجھ آتی ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعہ کے چند منٹ بعد ہی پاکستان پر اس واقعہ کا براہ راست الزام لگایا اور جس طرح سے بھارتی میڈیا کی مدد سے اس نے پاکستان کے خلاف جنگی جنون کا ماحول پیدا کیا وہ ظاہر کرتا تھا کہ بھارت میں ہونے والی دہشت گردی ایک طے شدہ اسکرپٹ کا حصہ تھی۔پاکستان سمیت عالمی دنیا نے بار بار...
پاکستان اور بھارت کے درمیان6 اور 7مئی کے درمیانی شب کیا ہوا۔ کون جیتا کون ہارا۔ بھارت نے کتنے حملے کیے۔جواب میں پاکستان نے کیا جواب دیا۔ آج سب اس پر بات کریں۔ اسی بحث میں لوگ کون جیتا کون ہارا کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ دونوں ممالک میں جیت کا جشن ہے۔ بھارت اپنے طو ر پر جیت کا جشن منا رہا ہے۔ جب کہ پاکستان اپنے طو رپر جیت کا جشن منا رہا ہے۔ دنیا بھی تقسیم ہے۔ کچھ ممالک کے خیال میں پاکستان کی برتری رہی جب کہ کچھ کی رائے میں بھارت کی برتری رہی۔ دنیا بھی کسی ایک ملک کو برتری کا سرٹیفکیٹ دینے سے...
6مئی منگل اور بدھ کی درمیانی شب،بھارت نے پاکستان پر دور مار میزائلوں اور بھارتی فضائیہ کے طیاروں سے حملہ کیا۔بھارت اس سے پہلے آبی دہشتگردی کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو Held in Abeyanceکر چکا ہے۔6مئی کا بھارتی حملہ کوئی اچانک نہیں تھا۔ 22اپریل 2025کو پہلگام مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی ہلاکتوں کے بعد بھارت اس حملے کے لیے پر تول رہا تھا۔بھارت کے صوبہ بہار میں ریاستی انتخابات ہونے والے ہیں۔ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی بہار کے انتخابات جیتنے کے لیے ہر جوا کھیلنے کو بے تاب ہے۔پاکستان پر حملہ بی جے پی کے لیے زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کی یقین دہانی کے برابر ہے۔پہلگام واقعے کے بعد بھارتی وزیرِ اعظم نے بہار میں...
بھارت نے ہم پر حملہ کر کے غلطی کی ہے، بھارت نے جو جارحیت کی ہے اس کا خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی حملے میں ہمارے 26 شہری شہید ہوئے، ہم عہد کرتے ہیں کہ شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا ضرور حساب لیں گے۔ پہلگام واقعہ بے بنیاد ہے جس کی ہم نے تحقیقات کی پیش کش کی مگر بھارت نے اسے قبول نہیں کیا اور جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ وزیراعظم کا قوم سے خطاب ایک قومی پالیسی کا عکس بھی ہے، جس میں واضح پیغام دیا گیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنی خود مختاری...
پاکستان کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کا مشہور قول نقل کرتے ہوئے لکھا: “There is no power on earth that can undo Pakistan.” یہ پوسٹ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں سامنے آئی ہے، جس میں بابر اعظم نے قومی یکجہتی اور حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی عوام کو قائداعظم کے الفاظ یاد دلائے کہ “زمین پر کوئی طاقت ایسی نہیں جو پاکستان کو ختم کر سکے۔”۔ مزید پڑھیں: سیکیورٹی خدشات، پی ایس ایل شیڈول میں تبدیلی کا امکان، بقیہ میچز اب کہاں ہوں گے؟ بابر اعظم کی پوسٹ کو سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے،...
پاکستان نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان پر پٹھان کوٹ، جیسلمیر اور سری نگر پر حملے اور ایف 16، جے ایف 17 کو نشانہ بناکر پائلٹ گرفتار کرنے سے متعلق بھارتی الزامات پر ردعمل جاری کردیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت کے یہ دعوے بے بنیاد، سیاسی محرکات پر مبنی اور پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم مہم کا حصہ ہیں بغیر کسی مصدقہ تحقیقات کے پاکستان پر مسلسل الزامات کا رجحان عکاسی کرتا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جارحیت کے بہانے تراش رہا ہے، بھارت خطے کو مزید غیر مستحکم کر رہا ہےایسے اقدامات نہ صرف علاقائی امن کو خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ سیاسی اور عسکری مقاصد کے لیے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے پاس دنوں میں انتظار کرنے اور تحمل دکھانے کا وقت نہیں۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق ایک نجی چینل سے گفتگو کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اپنے سیاسی فائدے کے لیے جھوٹ پر جھوٹ بول رہا ہے۔ بھارت کے لیے ہمارا پیغام ہے کہ وہاں سوا ارب لوگ رہتے ہیں، لہٰذا سیاسی فائدے کیلئے خطے کو جنگ میں نہ جھونکے۔بھارت نے پاکستان، کینیڈا اور امریکا سمیت کہاں کہاں دہشتگردی نہیں پھیلائی؟بی ایل اے، ٹی ٹی پی بھارت کی پراکسیز ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈرون جنگ کا آغاز؟ الجزیرہ نے خبردار کردیا مزید :
اسلام آباد: پاکستان کے دفاعی نظام نے بھارت کی جانب سے داغے گئے ایک اور اسرائیلی ساختہ ڈرون کو مار گرایا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر یہ خوش خبری قوم کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ایئر ڈیفنس نے بہاولنگر میں ایک اور بھارت کی جانب سے داغا گیا اسرائیلی ساختہ ہیروب ڈرونز گرادیا۔ اس ڈرون کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کے بعد پاکستان کی جانب سے بھارت کے گرائے جانے والے ڈرونز کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے 7 اور 8 مئی کو پاکستان کے مختلف شہروں پر اسرائیلی ساختہ ڈرونز فائر کیے تھے جن میں...
بھارتی صحافی برکھا دت نے ایک بار پھر بغیر کسی مصدقہ ثبوت کے متنازع اور اشتعال انگیز دعویٰ کیا ہے کہ ایک پاکستانی پائلٹ بھارت کی حراست میں ہے۔ تاہم پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے اس خبر کو مکمل طور پر بے بنیاد، جھوٹ اور بھارتی پروپیگنڈے کا حصہ قرار دیا ہے۔ برکھا دت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئیٹر) پر لکھا کہ بھارت نے پاکستان کی جانب سے جموں، پٹھان کوٹ، ادھم پور، سرینگر، آر ایس پورہ اور جیسلمیر پر کیے گئے میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنا دیے ہیں، اور ان کارروائیوں کے دوران ایک پاکستانی پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے اس دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
پانڈو سیکٹر میں پاکستان کی افواج نے بھارتی فوج کے خلاف مؤثر جوابی کارروائی کی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر پانڈو سیکٹر میں واقع بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگاٹک کو گولہ باری سے شدید نقصان پہنچا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پاک فوج کی مؤثر کارروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ اس سے قبل بھی مؤثر جوابی کارروائی پر بھارت کو کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈا لہرانا پڑا ہے
باغ (نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں دشمن کی جارحانہ کارروائیوں کے خلاف پاک فوج کی مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ بھارتی افواج کی جانب سے آزاد کشمیر کے باغ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور بمباری کا پاک فوج کی طرف سے زبردست اور منہ توڑ جواب دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دشمن کی جانب سے کی گئی بزدلانہ اور مختلف نوعیت کی کارروائیوں کے جواب میں پاک فوج نے انتہائی مؤثر انداز میں کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دشمن کو خاطر خواہ نقصان پہنچا۔ یہ جوابی کارروائیاں پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے کی گئیں۔ باغ سیکٹر دشمن کی کارروائیوں کا مرکز رہا، تاہم پاک...
سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت نے پچھلے 48 گھنٹوں میں صرف اور صرف پاکستان پر بِلا اشتعال جارحیت کی ہے جس کے ناقابل تردید ثبوت پوری دنیا دیکھ چکی ہے، ہر روز اپنی نئی ہزیمت اور ناکامی کو چھپانے کے لیے بھارتی گودی میڈیا بھارتی حکومت کے لئے صبح شام جھوٹ بولتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے واضح طور پر اب تک اپنے تمام ایکشنز سے ثابت کر کے دکھایا ہے کے پاکستان نے بھارتی ننگی جارحیت کے جواب میں کئے گئے تمام ایکشنز صرف اپنے دفاع میں کیے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بھارت نے پچھلے 48 گھنٹوں میں صرف اور صرف پاکستان پر بِلا اشتعال جارحیت کی ہے جس کے ناقابل تردید ثبوت پوری...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پانڈو سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے بعد پاکستان کی افواج نے مؤثر جوابی کارروائی کی ہے۔ ’’جنگ ‘‘ نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر پانڈو سیکٹر میں واقع بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر زتباہ کر دیا۔بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹرز نانگاٹک کو گولہ باری سے شدید نقصان پہنچا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پاک فوج کی مؤثر کارروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا۔اس سے قبل بھی مؤثر جوابی کارروائی پر بھارت کو کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈا لہرانا پڑا ہے۔ مودی کے جنگی جنون کے خلاف...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم سکھوں کو کیوں نشانہ بنائیں گے۔؟ ہم نے بڑی مہارت سے بھارت کے طیارے، ڈرونز گرائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ہم نے نہ صرف بھارت کے طیارے گرائے بلکہ ان کا غرور بھی خاک میں ملایا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے نے کہا ہے کہ پاکستان نے سرحد پار کسی ٹارگٹ کو نشانہ نہیں بنایا، بھارت جھوٹی خبریں چلا کر سکھوں اور کشمیریوں کی ہمدردی لینا چاہتا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ہم...
سٹی 42 : پاکستان کے ایئر ڈیفنس نے ایک اور بھارتی ہیروپ ڈرون مار گرایا ۔ سکیورٹی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہیروپ ڈرون بہاولنگر میں گرایا گیا۔ قبل ازیں پاکستان کے ایئر ڈیفنس نے بھرپور جوابی کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے 29 ڈرون نست و نابود کردیے تھے۔ بھارت کی جانب سے بھیجے جانے والے ڈرونز سے 4 شہری شہید ہوئے، جبکہ 4 جوان زخمی ہوئے ۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
اسحاق ڈار—فائل فوٹو ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے بتایا ہے کہ اٹلی کے وزیرِ خارجہ انتونیو تاجانی سے پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ اس موقع پر اسحاق ڈار نے بھارتی جارحیت اور پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر اٹلی کو اعتماد میں لیا۔شفقت علی خان نے بتایا ہے کہ اسحاق ڈار نے اٹلی کے ہم منصب کو بتایا کہ بھارت نے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی حملے میں خواتین و بچوں سمیت کئی شہری شہید ہوئے ہیں۔ اسحاق ڈار سے یورپی خارجہ امور چیف کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو یورپی یونین کی سربراہ برائے خارجہ امور...
امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کے حملوں نے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی، بھارت نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کیا ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام بھارت کی بلااشتعال جنگی کارروائیوں سے شدید غصے میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا جنوبی ایشیا کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، امریکا خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت دونوں کو کشیدگی کم...
امریکی عہدیداروں کی جانب سے پاکستان کے جے 10 کے ہاتھوں 2 بھارتی طیارے زمین بوس ہونے کی تصدیق امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے چینی ساختہ جے 10 طیارے نے 7 مئی کو 2 بھارتی طیارے مار گرائے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کے تباہ شدہ طیارے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے 2 امریکی عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی۔ امریکی عہدایداروں کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر پاکستان نے چینی ساختہ جے 10 طیارے سے بھارتی لڑاکا طیاروں پر فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغے۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ چینی ساختہ جے 10 طیارے سے داغے گئے میزائلوں...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی میڈ یا کی جانب سے مسلسل پاکستان کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے اور طرح طرح کی جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں جن کی پاکستانی حکام تردید کر رہے ہیں ۔ بھارتی میڈیانے گزشتہ رات پاکستان کی جانب سے امرتسر اور مقبوضہ کشمیر پر حملوں کی جھوٹی خبریں دی تھیں جس کا مقصد کشمیریوں اور سکھ برادری کو پاکستان کے خلاف کرنا تھا ۔ پاکستان نے ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹا قرار دیا تھا اور ساتھ ہی پاکستانی عوام کو ہدایت کی تھی کہ وہ بھارتی میڈیا کے کسی بھی فریب کانشانہ نہ بنیں ۔اب بھارتی میڈیا نے جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی وزارت اطلاعات کے فیکٹ چیکر سیل نے ایک بھارتی صحافی کی جانب سے پاکستانی پائلٹ کی بھارتی حراست سے متعلق دعوے کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ بھارتی صحافی برکھا دت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر دعویٰ کیا تھا کہ “ایک پاکستانی پائلٹ بھارتی حراست میں ہے، مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔” تاہم پاکستان کے وزارت اطلاعات نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اس خبر کو “جعلی اور من گھڑت” قرار دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے ایک مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا کہ “ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، یہ دعویٰ مکمل طور پر جھوٹا اور بے بنیاد ہے، جس کا مقصد بھارتی میڈیا کی جانب...
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے پانڈو سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی پر مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہیڈکوارٹر کو تباہ کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پانڈو سکیٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کیخلاف موثرجوابی کارروائی کی اور بھارت کو جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا۔ پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر جوابی فائرنگ اور گوالہ باری کی اور بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک کو شدید نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پاک فوج کی مؤثر کاروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا، اس سے قبل بھی پاکستان کی مؤثرجوابی کارروائی کی بدولت بھارتی فوج کو کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈا بھی لہرانا پڑا...
6 اور 7 مئی کی شب پاکستان اور بھارت کی فضائیہ کی جھڑپ حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی اور طویل ترین لڑائی ہے۔ بھارت کے 5 لڑاکا طیاروں کو گرائے جانے کے بارے میں سینئر پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو بتایا کہ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی لڑائی میں دونوں طرف کے تقریباً 125 طیارے شریک تھے، دونوں ملکوں کے جنگی طیارے اپنی فضائی حدود سے باہر نہیں نکلے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس لڑائی کے دوران کچھ مواقع پر 160 کلو میٹر کے فاصلے سے بھی ایک دوسرے پر میزائل داغے گئے اس سے قبل گزشتہ روز بھارتی آفیشلز نے بھی اپنے 3 طیاروں کے گر کر تباہ ہونے...
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شکست خوردہ مودی کی خوشنودی کیلئے بھارتی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے حملے اور ایف 16 کو نشانہ بنانے سے متعلق جھوٹی خبریں نشر کرنا شروع کردیں۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ...
دو امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے چینی ساختہ جے 10 طیارے نے بدھ کو 2 بھارتی طیارے مار گرائے۔ برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ قوی امکان ہے کہ پاکستان نے چینی ساختہ جے 10 طیارے سے بھارتی لڑاکا طیاروں پر فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغے
سٹی42: بریکنگ خبر آ رہی ہے کہ پاکستان نے دو دن سے جاری الزام تراشیوں کے بعد آج شب سچ مچ بھارتی فوج کو گھس کر مارا ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے مصدقہ اطلاع دی ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران آج شب کچھ دیر پہلے پانڈو سکیٹر میں پاکستان کی بھارتی فوج کیخلاف موثرجوابی کارروائی کی گئی ہے۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف جارحیت کے ردعمل میں مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دینے کا جو وعدہ قوم سے اور دشمن سے کیا اس پر عمل کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی میڈ یا پر یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ بھارتی بحریہ کی جانب سے کراچی بند ر گاہ پر بڑا حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں ۔ بھارتی نیوز چینل زی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے آئی این ایس وکرانت نے کراچی کی بندر گاہ پر حملہ کیا اور اس دوران 10سے زیادہ دھماکوں کی آواز سنائی گئی ہے ۔واضح رہے کہ اس حوالے سے ابھی پاکستان نے تصدیق نہیں کی ہے۔ مزید :
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 08 مئی 2025ء ) امریکی عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے، بھارت کے مار گرائے جانے والے جنگی طیاروں میں سے کم از کم ایک فرانسیسی ساختہ رفال لڑاکا طیارہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے بھی پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارت کی عبرت ناک شکست کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائیٹر سے گفتگو کرتے ہوئے دو امریکی عہدیداروں نے کہا کہ انہیں اس بات کا پختہ یقین ہے کہ پاکستان نے انڈیا کے لڑاکا طیاروں کے خلاف فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغنے کے...
پاک بھارت کشیدگی کے باعث کیمرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے اے لیول اور او لیول کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔ کیمرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کے مطابق پنجاب، اسلام آباد، مظفرآباد، میرپور میں 9 مئی کو ہونے والے پرچے ملتوی کیے گئے ہیں۔ کیمرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نےامتحانات ملتوی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کیمرج اور برٹش کونسل کی معاونت سے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور ہماری ترجیح طلبا اور اسٹاف کی سیکیورٹی ہے۔ پنجاب بھر میں ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 2 روز کے لیے ملتوی کردیے گئے۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کو ہونے والے پریکٹیکل بھی ملتوی کردیے گئے ہیں، ملتوی ہونے والے امتحانات اور...
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی طیارے گرانے کے بے بنیاد اور جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں۔یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔ بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر میں حملوں کی خبر ’فیک نیوز‘ ہے: سیکیورٹی ذرائعپاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر، پٹھان کوٹ، راجستھان اور پنجاب میں دھماکوں کی بریکنگ نیوز کو ’فیک نیوز‘ قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت ایف 16 اور جے ایف 17 لڑاکا طیارے مار گرانے کا بے بنیاد اور جھوٹا دعویٰ کر رہا ہے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات نے مزید کہا ہے کہ...
پاکستانی حملوں کا خوف، آئی پی ایل کا آج دھرمشالہ میں ہونیوالا میچ منسوخ ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارت کی پاکستان کے خلاف جارحیت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کو بھی ڈبونے لگی۔بھارت میں آئی پی ایل منتظمین اور غیر ملکی کھلاڑی پریشان ہیں۔ بھارت کی جارحیت آئی پی ایل کو بھی ڈبونے لگی اور پاکستانی حملوں کے خوف کے باعث آج کا میچ منسوخ کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرمشالہ میں پنجاب کنگز اور دلی کیپٹل کا میچ منسوخ ہوگیا۔ پہلے فلڈ لائٹس کی خرابی کا بہانہ بنایا گیا پھر میچ ختم کردیا گیا۔ اس دوران تماشائیوں کی بڑی تعداد بھی گراونڈ میں موجود تھی جسے فوری خالی کروایا گیا۔خیال...
پاکستانی عوام کی اکثریت بھارت سے جنگ کی حامی نہیں ہے تاہم اگر جنگ ہوئی تو 79 فیصد پاکستانیوں کو جیت کا یقین ہے۔ گیلپ پاکستان کے سروے میں 12 فیصد پاکستانیوں نے کا ہر حال میں امن کو راستہ دینے کا بھی مشورہ دیا،کہا جنگ میں کسی کی جیت نہیں ہوتی۔ بھارتی جارحیت کے جواب میں جنگ شروع کرنے کے سوال پررائے عامہ تقسیم نظرآئی، 54 فیصد نے جنگ کا آغاز نہ کرنے جبکہ 43 فیصد نے بھارت سے کھل کر جنگ کا مشورہ دیا۔سروے میں 78 فیصد پاکستانیوں نے بھارتی ائیرلائنز کے لیے فضائی حدود بندکرنے کے حکومتی اقدام کو بھی درست قرار دیا۔ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے امریکی کردار پر 43 فیصد پاکستانیوں...
پاکستان نے اب تک اپنے تمام ایکشنز سے واضح طور پر ثابت کر کے دکھایا ہے کہ پاکستان نے بھارتی ننگی جارحیت کے جواب میں کیے گئے تمام ایکشنز صرف اپنے دفاع میں کیے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی ننگی جارحیت کے جواب میں صرف اپنا دفاع کیا ہے، جبکہ بھارت نے پچھلے 48 گھنٹوں میں صرف اور صرف پاکستان پر بِلا اشتعال جارحیت کی ہے جس کے نا قابل تردید ثبوت پوری دنیا دیکھ چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں حملے سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں، سیکیورٹی ذرائع ہر روز اپنی نئی ہزیمت اور ناکامی کو چھپانے کے لیے بھارتی گودی میڈیا بھارتی حکومت کے لیے صبح شام جھوٹ بولتا ہے، ہیروپ...

جڑواں شہروں کی تاجر برادری کا بھارتی جارحیت کیخلاف اور افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دس مئی کو ر یلی نکالنے کا اعلان
جڑواں شہروں کی تاجر برادری کا بھارتی جارحیت کیخلاف اور افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دس مئی کو ر یلی نکالنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)راولپنڈی اسلام آباد کی تاجر برادری نے بھارتی جارحیت کیخلاف اور افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دس مئی بروز ہفتہ کو ایف نائن پارک سے نیشنل پریس کلب تک ر یلی نکالنے کا اعلان کر دیا ،اس بات کا اعلان صدراسلام آباد چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سردار یاسر الیاس خان نے آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ ، صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن و فیڈریشن آف رییٹلرز سردار طاہرمحمود ، سابقہ صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن چوہدری روف...
ویب ڈیسک: پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاکستانی بندرگاہوں پر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے، تینوں بندرگاہوں پر سکیورٹی بڑھادی گئی ۔ پاکستان کی تینوں بندرگاہوں پرہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، گوادر پورٹ، پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی اور غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق ماہی گیروں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے چھوٹی کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی لگادی۔ موجودہ حالات کے پیش نظر پاکستانی سمندری حدود میں ماہی گیری پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے ماہی گیری کے لیے سمندر میں موجود فشنگ ٹرالرز اور کشتیوں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔ ہائی الرٹ تک سمندر میں کوئی غیر ضروری...