2025-05-10@11:58:58 GMT
تلاش کی گنتی: 587

«پاک فضائیہ کی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: پاک بحریہ کے جہاز اصلت نے بیرون ملک تعیناتی کے دوران انڈونیشیا میں کثیر القومی بحری مشق کموڈو-25 میں شرکت کی۔ مشق کموڈو-25 میں 38 ممالک کی بحری افواج نے شرکت کی۔ پاک بحریہ کی بین الاقوامی بحری مشق میں فعال شرکت، علاقائی امن و استحکام کے لیے عزم کا مظہر ہے۔ مشق کا آغاز فلیٹ ریویو سے ہوا جہاں پی این ایس اصلت نے دیگر جنگی جہازوں کے ساتھ باہمی تعاون کا اور بحری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ پی این ایس اصلت نے کولمبو سری لنکا کا بھی دورہ کیا۔ کمانڈنگ آفسر پی این ایس اصلت نے کمانڈر ویسٹرن نیول ایریا اور دیگر فوجی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ پاک بحریہ کے جہاز ریجنل میری ٹائم...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ کے جہاز" اصلت "نے بیرون ملک تعیناتی کے دوران انڈونیشیا میں کثیرالقومی بحری مشق کموڈو-25 (KOMODO-25) میں شرکت  کی ۔مشق کموڈو-25 میں 38 ممالک کی بحری افواج نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کی بین الاقوامی بحری مشق میں فعال شرکت، علاقائی امن و استحکام کے لیے عزم کا مظہر ہے ۔مشق کا آغاز فلیٹ ریویو سے ہوا جہاں پی این ایس اصلت نے دیگر جنگی جہازوں کے ساتھ باہمی تعاون کا اور بحری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔پی این ایس اصلت نے کولمبو سری لنکا کا بھی دورہ کیا ۔کمانڈنگ آفسر پی این ایس اصلت نے کمانڈر ویسٹرن نیول ایریا اور دیگر فوجی حکام سے...
    --- فائل فوٹو پاک بحریہ کے تباہ کن جہاز پی این ایس اصلت نے انڈو نیشیا میں کثیر الا قوامی بحری مشقوں میں ملک کی نمائندگی کی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کوموڈو 25 نامی مشق نے میری ٹائم پارٹنر شپ فار پیس اینڈ اسٹیبلیٹی تھیم پر مشتمل سمندری تعاون کو فروغ دینے اور علاقائی سلامتی کو بڑھانے کے لیے تقریباً 38 ممالک کی بحری افواج کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا ہے۔ بالی، انڈونیشیا میں منعقد ہونے والی یہ کوموڈو سلسلے کی 5 ویں مشق ہے، جس میں پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس اصلت بھی حصہ لے رہا ہے۔ ترکیہ میں ترگیترائز 11 مشقیں ، پاک بحریہ شریکپاک بحریہ ترکیہ میں جاری ترگیترائز 11...
    پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ اگر کوئی ٹرمپ کے آنے پر خوش تھا یا اب ان کی جانب سے کی گئی تعریف پر پر خوش ہے تو یہ بچگانہ حرکت ہے۔ نہ پہلے ایسی کوئی وجہ تھی نہ ہی اب خوش ہونے کی کوئی وجہ ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملکوں کے باہمی تعلقات دوستی یاری کے بجائے مفادات پر چلتے ہیں۔ انہیں ایک شخص مطلوب تھا، سی آئی اے نے نشاندہی کی اور ہم نے اسے پکڑ کر ان کے حوالے کیا اور انہوں نے شکریہ ادا کر دیا۔ مزید پڑھیں: کہتے تھے ٹرمپ آئیں گے تو بانی پی ٹی آئی باہر آ...
    واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ پاکستان سے گرفتار کیے جانے والے دہشت گرد کی پاکستان کو اطلاع ٹرمپ انتظامیہ نے دی تھی۔ ایک بیان میں امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کا خصوصی شکریہ انھوں نے اس معاملے میں ہمارے ساتھ تعاون کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے یہ کہہ کر ہاتھ جھاڑ لیے تھے کہ کابل سے امریکیوں کی واپسی فضا کے ذریعے تاریخ کی سب سے عمدہ واپسی تھی۔بائیڈن دور میں افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی تاریخ کی تباہ کن ترین واپسی تھی۔انہوں نے کہا ہم نے اربوں ڈالر کا اسلحہ طالبان کے حوالے کر دیا۔ جن لوگوں نے افغانستان میں امریکیوں کو خطرے میں ڈالا...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارکو امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز نے ٹیلیفون کرکے دہشت گردی کے خلاف حکومت پاکستان کی کوششوں پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تعریف اور شکریہ ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان سے اظہار تشکر، کیا پاک-امریکا سیکیورٹی تعلقات بحال ہونے جارہے ہیں؟ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قومی سلامتی کے مشیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ سمیت امریکا کے ساتھ اپنے دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات کو استوار کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے پاکستان کے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں امریکا کے ساتھ تعاون...
    نجی ٹی وی کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا مقصد دہشت گردوں اور عسکریت پسند گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے سے روکنا اور کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف کارروائی کے لیے جگہ نہ دینا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جوابی اظہارِ تشکر کر دیا۔ ایک بیان میں وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسدادِ دہشت گردی میں پاکستان کا کردار تسلیم کرنے پر امریکی صدر کا شکریہ، پاکستان ہمیشہ انسدادِ دہشت گردی میں ایک اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا مقصد دہشت گردوں اور عسکریت پسند گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم...
    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گرفتاری سی آئی اے اور پاکستان کی انٹیلی جنس سروسز بالخصوص آئی ایس آئی کے درمیان قریبی تعاون کا نتیجہ ہے، محمد شریف اللہ، جسے جعفر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کو سی آئی اے کی جانب سے اس کے ٹھکانے کی درست نشاندہی کے بعد پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب گرفتار کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2021 میں امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ پر بم دھماکے میں 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے ذمے دار داعش کے دہشت گرد محمد شریف اللہ کی گرفتاری میں کردار ادا کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے انخلا کے دوران امریکی فوجیوں کو ایک دھماکے میں قتل کرنے والے ملزم کو پاکستان کی مدد سے گرفتار کیے جانے پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کا شکریہ ادا کیے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ حیدر نقوی لکھتے ہیں کہ اسے کہتے ہیں جسے اللہ عزت دینا چاہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ملک دشمن مہم چلارہے تھے کہ جنرل عاصم منیر پر پابندیاں لگائی جائیں مگر اُسی کانگریس میں جہاں پابندیوں کی قرارداد لانے کی سازش کی جارہی تھی پاکستانی حکومت اور فوج کا تالیاں بجاکر شکریہ ادا کیا...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ— فائل فوٹو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جوابی اظہارِ تشکر کر دیا۔ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسدادِ دہشت گردی میں پاکستان کا کردار تسلیم کرنے پر امریکی صدر کا شکریہ، پاکستان ہمیشہ انسدادِ دہشت گردی میں ایک اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا مقصد دہشت گردوں اور عسکریت پسند گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے سے روکنا اور کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف کارروائی کے لیے جگہ نہ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پختہ عزم اور غیر متزلزل وابستگی پر قائم ہیں اور دہشت گردی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکی کانگریس سے اپنے پہلے خطاب میں متعدد معاملات پر گفتگو کی۔ انہوں نے اپنے طویل خطاب میں کہا کہ افغانستان سے انخلا کے دوران امریکی فوجیوں کو ایک دھماکے میں قتل کرنے والے ملزم کو پاکستان کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے جس پر میں پاکستان کی حکومت کا خاص طور پر شکرگزار ہوں۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی انخلا کے 3 سال بعد، افغانستان پر دنیا کو اعتبار نہیں آیا انہوں نے کہا کہ اس ’دہشت گرد‘ کو گرفتاری کے بعد امریکا لایا جارہا ہے تاکہ انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاسکے۔ واضح رہے کہ اگست 2021 میں امریکی انخلا کے دوران کابل...
    سٹی 42 : صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی جانب سے پاکستانی،کشمیری قوم اور پوری امت مسلمہ کو رمضان الکریم کی مبارکباد دی گئی ہے۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک کی برکتیں اور رحمتیں لافانی ہیں، میری دعا ہے کہ اللہ پاک ہر ایک مسلمان کو رمضان شریف کی برکتوں اور رحمتوں سے فیض یاب فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ اس مبارک مہینے میں صاحب ثروت افراد کو چاہیے کہ وہ اپنے اردگرد غریب افراد کو رمضان الکریم کی مبارک ساعتوں میں یاد رکھیں اور انہیں مالی معاونت فراہم کریں تاکہ وہ بھی رمضان المبارک میں اپنی فیملیوں کی کفالت کر سکیں۔ ...
    راولپنڈی: پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے بین الاقوامی دفاعی نمائش (IDEX) اور بحری دفاعی نمائش (NAVDEX 25) میں شرکت  کے لئے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔    بحری نمائش میں 65 ممالک کی شرکت کے ساتھ 8 ممالک کے بحری جہازوں نے شرکت کی، بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتخانے کے حکام اور بحری نمائش کے سربراہ نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا   پاک بحریہ کے ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف (آپریشنز) نے نمائش میں شرکت کرنے والی شخصیات سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔   متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے رواداری، رومانیہ اور یمن کے وزرائے دفاع سمیت متعدد اہم شخصیات نے پی این ایس یرموک کا دورہ کیا۔ دفاعی نمائش میں شرکت متحدہ عرب امارات...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )پاک بحریہ کے جہاز یرموک کی بین الاقوامی دفاعی نمائش (IDEX) اور بحری دفاعی نمائش (NAVDEX 25) میں شرکت کے لئے متحدہ عرب امارات کا دورہ ،بحری نمائش میں 65 ممالک کی شرکت کے ساتھ 8 ممالک کے بحری جہازوں نے شرکت کی ۔بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتخانے کے حکام اور بحری نمائش کے سربراہ نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا پاکستان بحریہ کے ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف (آپریشنز) کی نمائش میں شرکت کرنے والی شخصیات سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال،متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے رواداری، رومانیہ اور یمن کے وزرائے دفاع سمیت متعدد اہم شخصیات نے پی این ایس یرموک کا دورہ کیا،دفاعی نمائش میں شرکت متحدہ عرب امارات کے...
    ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازشیں کر رہی ہیں، مولانا حامدالحق خیبر پختونخوا میں امن کے قیام کیلئے کوشاں تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سب کو مل کر پاکستان اور اسلام کے دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامدالحق سمیت پانچ بے گناہ افراد کی شہادت قومی سانحہ ہے، شہداء کے اہل خانہ کو دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے عہدیداران سے خطاب میں صوبائی صدر نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک جامع مسجد میں دھماکے کی...
    ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے مولانا حامد الحق کی شہادت پر ان کے پسماندگان کو تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے واقعات حکومت اور سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے مولانا حامد الحق کی شہادت پر ان کے پسماندگان کو تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے واقعات حکومت اور سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔
    پاکستانی شوبزانڈسٹری کی دو وراسٹائل سینئر اداکاراؤں نادیہ جمیل اورسمیعہ ممتاز کی رقص کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔   View this post on Instagram   A post shared by Aaminah???? (@aaminah180) سوشل میڈیاپروائرل ہونے والی ویڈیو میں نادیہ جمیل اور سمیعہ ممتاز کو مدھم انداز میں لتا منگیشکر کے ایک گانے”پیا توسے نینا لاگے رے” پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں اداکاراؤں نے رقص کرتے ہوئے یہ گانا اپنی آواز میں بھی گایاہے,نادیہ جمیل اور سمیعہ ممتاز نے اس موقع پر سیاہ رنگ کالباس پہن رکھاتھا۔ ویڈیو کے آخر میں نادیہ جمیل اور سمیعہ ممتاز نے خوشگوار انداز میں ایک دوسرے کو گلے بھی لگایا۔
    اسلام آباد : اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قومی یکجہتی کانفرنس کے دوسرے روز کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا کہ موجودہ پارلیمنٹ کے وجود کی کوئی اخلاقی، سیاسی اور قانونی حیثیت نہیں ہے جب کہ ہم پیکا سمیت آئین کی روح سے متصادم تمام ترامیم ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق ملک کے مسائل کا حل صرف اور صرف آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی میں ہے۔   8 فروری 2024 کے دھاندلی شدہ انتخابات کے نتائج ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور سماجی بحران کا ذمہ دار ہیں ۔ اعلامیہ کے مطابق آئینی انسانی حقوق کی بے دریغ پامالی ملک میں قانون کی حکمرانی کی مکمل نفی ھے اور اس...
    واشنگٹن:  امریکہ کے دو اراکین کانگریس کا ٹرمپ انتظامیہ  سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھی جوولسن اور فلوگر نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پرسیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں وہ ٹرمپ کی طرح عدالتی استحصال کا شکار ہیں۔ امریکی ارکان کانگریس جو ولسن اور آگست پلگر نے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کو خط لکھ کر زور دیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ بات چیت کریں۔ امریکی کانگریس ارکان کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط، پاکستان کا سخت ردعمل جو...
    —فائل فوٹو پاک افغان سرحدی گزرگاہ طورخم متنازع حدود میں تعمیرات پر کشیدگی کے باعث آج چھٹے روز بھی بند ہے۔کسٹم حکام کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ سے پاک افغان دو طرفہ تجارت سمیت ہر قسم کی آمد و رفت معطل ہے۔ طورخم گزرگاہ بند، پاکستان یومیہ 3 ملین ڈالرز کی تجارت سے محرومپاک افغان بارڈر پر متنازع حدود میں تعمیرات پر کشیدگی کے باعث طورخم تجارتی گزرگاہ آج 5 ویں روز بھی بند ہے۔ کسٹم حکام نے مزید بتایا ہے کہ 5 روز کےدوران 15 ملین ڈالرز مالیت کی دو طرفہ تجارت نہ ہو سکی۔امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ طور خم بارڈر سے یومیہ تقریباً 10 ہزار افراد افغانستان آتے جاتے ہیں۔
    26 فروری 2019 کو پاکستان کیخلاف بھارت کے نام نہاد سرجیکل اسٹرائیکس کے مس ایڈونچر کا پاکستانی فضائیہ نے اگلے روز ہی منہ توڑ جواب دیا تھا لیکن حقیقت کا اعتراف کرنے کے بجائے بھارت نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرانے کا جھوٹا دعوی کیا۔ بھارت کے نام نہاد سرجیکل اسٹرائیکس کے ڈرامے کو 6 سال مکمل ہوگئے مگر آج تک بھارتی سرکار اور فضائیہ اس واقعے کو ثابت کرنے میں ناکام ہیں، بھارت نے اپنی عوام اور بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے غلط بیانی سے کام لیا جبکہ حقائق اس کے برعکس نکلے۔ یہ بھی پڑھیں: ’بھارت کی کوئی بھی ٹیکنالوجی پاکستان کے میزائلز کو ناکام نہیں بنا سکتی‘ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق...
    اسلام آباد:ہوٹل انتظامیہ نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قومی کانفرنس کے دوسرے روز بکنگ کیسنل کردی، شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر رہنماء ہوٹل کے باہر پہنچ گئے ہیں، جبکہ نجی ہوٹل کے باہر سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نجی ہوٹل پہنچے ، نجی ہوٹل کے باہر ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ۔ شاہد خاقان عباسی کو ہوٹل داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ کل عمران خان یہ سب کررہا تھا اس وقت موجودہ حکمرانوں کی کیا رائے تھی آج کیا رائے ہے؟ آج وہ خود حکمران بیٹھے...
     راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ازبکستان کے نائب وزیر دفاع میجر جنرل برخونوف احمد جملوویچ نے  ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔  مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ازبک نائب وزیر دفاع اعلیٰ سطح دفاعی وفد کے ہمراہ ایئر ہیڈکوارٹرز پہنچے اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔  آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ عسکری تعاون کو فروغ دینے کے امور، مشترکہ تربیت اور ہوابازی کے شعبے میں تکنیکی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایئر ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ازبک نائب وزیر دفاع کو پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش...
    سٹی 42 : ائیرچیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو سے ازبک فضائیہ کے کمانڈر نے ایئر ہیڈ کواٹرز میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ فوجی تعاون کے فروغ، ایرو اسپیس ڈومینز میں مشترکہ تربیت اور تکنیکی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔  پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے میجر جنرل برخونوف  احمد جمالو وچ کو سلامی دی ۔ ملاقات میں سربراہ پاک فضائیہ نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ فوجی تعلقات پر روشنی ڈالی، کہا کہ ازبک فضائیہ کی تکنیکی تربیت کیلئے مکمل تعاون فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہیں، پاکستان اور ازبکستان کے دیرینہ تعلقات علاقائی امن وسلامتی کیلئے ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی...
    شاہد خاقان عباسی : فوٹو اسکرین گریپ سابق وزیر اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج کانفرنس کے بعد ہوٹل انتظامیہ نے بتایا کہ انہیں دھمکی دی گئی ہے۔اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد قومی کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جمہوریت کی بات کرنے والے آج بدقسمتی سے ڈرے ہوئے ہیں، ہم نے ہوٹل والوں سے کہا کہ آپ ہمیں لکھ کر دیں کہ کانفرنس کیوں نہیں ہونی چاہیے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گزشتہ ماہ سے قومی کانفرنس کےلیے کوششیں کر رہے تھے، ایک جگہ پر کانفرنس کروانے کی بات ہوئی تو وہاں انکار کردیا گیا، ایک مارکی میں کانفرنس کے بات...
    تصویر سوشل میڈیا۔ ازبکستان کے نائب وزیر دفاع میجر جنرل برخونوف احمد جملوویچ نے منگل کو ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ازبک نائب وزیر دفاع اعلیٰ سطح دفاعی وفد کے ہمراہ ایئر ہیڈکوارٹرز پہنچے اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ عسکری تعاون کو فروغ دینے کے امور، مشترکہ تربیت اور ہوابازی کے شعبے میں تکنیکی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایئر ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ازبک نائب وزیر دفاع کو پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آئی ایس پی آر...
    پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پاڈوکون کا مشہورِ زمانہ آئیکونک انٹری کو ری کریٹ کیا ہے، جس وہ سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، ان کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ہانیہ عامر پاکستان شوبز انڈسٹری کی سپر اسٹار ہیں، اداکارہ کا نہ صرف پاکستان بلکہ ہندوستان میں بھی ایک بڑا نام ہے، انہوں نے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں کام کیا تاہم ان کا حال ہی میں ختم ہونے والا ڈرمہ ’ کبھی میں کبھی تم‘ سے وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کس خفیہ پراجیکٹ کی تیاری کر رہے ہیں؟ دوسری جانب اداکارہ دیپکا پاڈوکون فلم ’اوم شانتی اوم‘...
    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ یہ ہمارے لیے انتہائی شرمناک ہے کہ باہر کے لوگ ہمیں بتا رہے ہیں کہ اپنا گھر کس طرح ٹھیک کرنا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا، وزارت خزانہ حکام کی جانب سے بجلی پر دی جانے والی سبسڈی پر بریفنگ دی گئی۔ حکام وزارت خزانہ نے کہا کہ بجلی پر سبسڈی صرف بی آئی ایس پی کے مستحقین تک محدود کرنے کی تجویز ہے، اس مقصد کیلئے وزارت خزانہ، پاور ڈویژن اور متعلقہ کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ سینیٹر انوشے رحمان نے کہا کہ بجلی پر کسی قسم کی سبسڈی نہیں ہونی چاہئے، آپ غریب خواتین کے بعد مردوں سمیت پورے ملک کو...
    یہ انتہائی شرمناک ہے کہ باہر کے لوگ ہمیں بتا رہے ہیں اپنا گھر کیسے ٹھیک کرنا ہے،سینیٹر فیصل وا ئوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ یہ ہمارے لیے انتہائی شرمناک ہے کہ باہر کے لوگ ہمیں بتا رہے ہیں کہ اپنا گھر کس طرح ٹھیک کرنا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا، وزارت خزانہ حکام کی جانب سے بجلی پر دی جانے والی سبسڈی پر بریفنگ دی گئی۔حکام وزارت خزانہ نے کہا کہ بجلی پر سبسڈی صرف بی آئی ایس پی کے مستحقین تک محدود کرنے کی تجویز ہے، اس مقصد کیلئے وزارت خزانہ، پاور ڈویژن...
    پاک بحریہ نے مشق سی گارڈ 2025 کے موقع پر خصوصی دستاویزی فلم نگہ دار جاری کردی۔ دستاویزی فلم میں میری ٹائم سیکٹر سے متعلقہ قومی اداروں میں ہم آہنگی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ میری ٹائم سے متعلقہ قومی اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور معلومات کے تبادلے کا آغاز 2013 میں قائم ہونے والے جے ایم آئی سی سی سے ہوا۔ سمندر میں روایتی اور غیر روایتی خطرات کا تدارک کرنے والی مختلف ایجنسیوں کے درمیان معلومات کی ترسیل جے ایم آئی سی سی کی ذمہ داری ہے۔   مزید پڑھیں: پاک بحریہ کی مشق سی گارڈز 2025 کا آغاز 24 فروری سے ہوگا   ریسرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کے لیے جے ایم آئی سی سی، پاک...
    درنایاب: پاک بحریہ نےمشق سی گارڈ کے موقع پر خصوصی دستاویزی فلم "نگہ دار" جاری کردی۔دستاویزی فلم میں میری ٹائم سیکٹر سےمتعلقہ قومی اداروں میں ہم آہنگی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، میری ٹائم سے متعلقہ قومی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کا آغاز 2013 میں جے ایم آئی سی سی سے ہوا۔جے ایم آئی سی سی سمندر میں روایتی و غیر روایتی خطرات کا تدارک کرنیوالی ایجنسیوں میں معلومات کی ترسیل کا ذریعہ، قومی اداروں میں ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے کیلئے پاک بحریہ نے 2024 میں مشق سی گارڈ کا آغاز کیامشق سرکاری و پرائیویٹ سیکٹر میں شامل اداروں کی جے ایم آئی سی سی پر بڑھتے اعتماد کی گواہی ہے۔ سونے اور چاندی کے...
    انور عباس:امریکی انتظامیہ کی جانب سے غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی کی پالیسی شروع  کردی گئی ، پاکستانی بھی اسی فہرست میں شامل ہیں   سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی انتظامیہ کی جانب سے پاکستانی غیرقانون تارکین وطن کو لیکر پہلا جہاز رواں ہفتے پاکستان پہنچے گا،امریکی جہاز میں آٹھ پاکستانی غیرقانونی تارکین وطن ملک واپس پہنچیں گے، غیر قانونی تارکین کو لانے والی پروز امریکہ سے 26 فروری کو روانہ ہوگی، امریکی فوج کا C17 طیارہ 27فروری کو صبح نورخارن ائربیس پر پہنچے گا، امریکی انتظامیہ کی جانب سے تقریبا 10 کے قریب لوگوں کے کوائف تصدیق کے لئے پاکستانی حکام کو بھجوائے گئے تھے،ان میں سے 08افراد کی قومیت کی تصدیق کردی گئی،  سونے اور چاندی کے آج...
    پاکستان میں روسی سفیر البرٹ خوریف کا کہنا ہے کہ یوکرین تنازع میں عدم مداخلت پر مستقل مؤقف اپنانے پر پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے روسی سفیر نے بتایا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ کیف کی نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں شمولیت سے انکار کیا جائے اور یہ بھی کہا کہ روس کے خلاف مغربی پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ روسی صدر نے یوکرین میں روسی شہریوں کے حقوق کا مکمل تحفظ جنگ بندی کیلئے ضروری قرار دیا۔البرٹ خوریف کا کہنا تھا کہ عارضی جبگ بندی یوکرین کے مسئلے کا حل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی و...
    طویل عرصے بعد ملنے والے کسی بھی آئی سی سی ملٹی ٹیمز ایونٹ  کی میزبانی کا پاکستانیوں نے جتنا طویل اور صبر آزما انتظارکیا، قومی ٹیم نے میگا ایونٹ سے باہر ہونے میں اتنی ہی جلد بازی دکھائی۔ اتوار کو جب کنگ کوہلی نے کور ڈرائیو پر خوشدل شاہ کو چوکا رسید کیا تب ہی قومی ٹیم کا چمپئنز ٹرافی کا سفر تمام ہوگیا تھا، مگر اس پر مہر کیویز نے ثبت کی۔ جب بنگال ٹائیگرز کا پنڈی میں ‘کریا کرم’ کیا گیا کسی بھی میگا ایونٹ میں اگر مگر اور پاکستانی ٹیم کی پیش قدمی کا چولی دامن کا ساتھ ہے، مگر اس با ر تو گرین شرٹس نے کسی اگر مگر کو بھی زیادہ زحمت نہیں دی۔ پاکستان...
    تصویر سوشل میڈیا۔ پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 2025 کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں پی ایم ایس اے اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے نمائندگان شریک تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز، اے این ایف، کسٹمز، کے پی ٹی، پورٹ قاسم اتھارٹی اور ایف آئی اے کے نمائندگان بھی تقریب میں شریک تھے۔  تصویر سوشل میڈیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سول اداروں، این جی اوز اور ماہی گیر برادری کے نمائندے بھی تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر شرکاء کو مشق کے مقاصد اور جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کی کاوشوں سے آگاہ کیا...
    پاکستان نیوی کی زیر نگرانی مشق سی گارڈ-25 کی افتتاحی بریفنگ منعقد کی گئی، جس میں کمانڈر کوسٹ، ریئر ایڈمرل فیصل امین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشق اپنی نوعیت کی دوسری بڑی مشق ہے، جوپاکستان نیوی کی ایک اہم کاوش ہےاس کا مقصد پاکستان کے مختلف بحری شعبوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لانا ہے، جن میں شپنگ، ماہی گیری، قانون نافذ کرنے والے ادارے، نجی کمپنیاں اور این جی اوز شامل ہیں، تاکہ بحری شعبے کو درپیش چیلنجز کا مشترکہ حل نکالا جا سکے۔ مشق کی افتتاحی بریفنگ میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، پاکستان کوسٹ گارڈز، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن، اینٹی نارکوٹکس...
    کراچی: پاک بحریہ کے زیر اہتمام  مشق سی گارڈ 25 کی افتتاحی بریف پیر کو منعقد کی گئی۔ کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مشق سی گارڈ 25 اس سلسلے کی دوسری مشق ہے جس کا مقصد پاک بحریہ کی جانب سے پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر سے وابستہ مختلف محکموں بشمول  شپنگ ،  فشریز، قانون نافذ کرنے والے اور نجی اداروں اور این جی اوز کے نمائندگان کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا اور بحری شعبے میں درپیش چیلنجز کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنا ہے۔ تقریب میں نجی شعبے اور ماہی گیر برادری کی نمایاں شخصیات کے علاوہ میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی، پاکستان کوسٹ گارڈز، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن،...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 2025  کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد ہوا ۔تقریب میں پی ایم ایس اے، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن, پاکستان کوسٹ گارڈز ،اے این ایف ،کسٹمز، کے پی ٹی، پورٹ قاسم اتھارٹی اور ایف آئی اے کے نمائندگان شریک تھے۔حکومتی اداروں کے علاوہ سول اداروں ، این جی اوز  اور ماہی گیر برادری کے نمائندے بھی تقریب میں موجود تھے  آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء کو مشق کے مقاصد اور  جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوارڈینیشن سینٹر کی کاوشوں سے آگاہ کیا گیا۔50 سے زائد قومی اسٹیک ہولڈرز کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ کراچی: ٹرالر نے ایک اور کار سوار باپ بیٹے...
    پاک بحریہ کی مشق سی گارڈز 2025 کا آغاز 24 فروری سے ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز کراچی: پاک بحریہ کی مشق سی گارڈنز 2025 کا انعقاد 24 سے 28 فروری تک ہوگا۔ کراچی میں پاکستان نیوی ایکسر سائز سی گارڈ 25 کے حوالے سے بریفنگ میں ڈائریکٹر جوائنٹ انفارمیشن کوارڈینیشن سینٹر ( پاک بحریہ) کمانڈر عاطف خان نے کہا کہ یہ ایکسرسائز میری ٹائم کوآرڈینیشن میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ پاکستان کے میری ٹائم زون میں سیکیورٹی کا تجزیہ کیا جائے گا۔ مشقوں کے درمیان مختلف اسٹیک ہولڈرز کے کردار کو جانچا جائے گا۔ یہ مشقیں سمندری دفاع کو مزید محفوظ بنائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میری ٹائم سیکیورٹی کے اعتبار سے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی، ٹیم انتظامیہ،سلیکٹرز اور پی سی بی حکام کی ضد اور انا ء کی بھینٹ چڑھ گئی۔ 2023 میں بابر اعظم کی جگہ شاہین کپتان بنے ، 5 میچوں بعد بابر کو پھر کپتانی ملی ، ستمبر میں وہ سبکدوش ہوئے اور رضوان کپتان بن گئے۔ آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور زمبابوے سے سیریز جیتےمگر ٹیم میں مستقل مزاجی اور پروفیشنل ازم کا فقدان ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا سے ہار گئے، ہر ٹیم کیساتھ دو اسپنرز ، سلیکٹرز نے ابرار کیساتھ دوسرے اسپنرز کو شامل نہ کیا، عثمان کو کھلانے سے گریز، عرفان اور عباس آفریدی سلیکٹ نہ ہوسکے۔ سہ فریقی ٹورنامنٹ اور...
    کراچی: پاکستان کے سمندری علاقے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کےذریعے سیکیورٹی کے موجودہ طریقہ کار کو جانچنے کے لئےمشق سی گارڈ2025کا انعقاد کیا جائےگا،24فروری سے شروع ہونے والی سمندری مشق کا اختتام 28فروری کوہوگا۔ بحری مشق سی گارڈ کا انعقاد پہلی مرتبہ سن 2024میں کیا گیا جس میں 50سے زائد ملکی اسٹیک ہولڈرنے حصہ لیاتھا یہ مشق مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اورمیری ٹائم سیکورٹی کو درپیش نئے چیلنجز سےنبرد آزما ہونےکے لئےایک سنگ میل کے طورپر استعمال ہوگی۔ مشق سی گارڈ کے موقع پر کمانڈر کوسٹ رئیرایڈمرل فیصل امین کا خصوصی پیغام کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان کی ایک ہزار کلومیٹر سے زیادہ ساحلی پٹی بیش بہا قدرتی وسائل سے مالامال ہے، ان قدرتی...
    لاہور : پاکستان کے سمندری علاقے میں، تمام اسٹیک ہولڈرز کے ذریعے، سیکیورٹی کے موجودہ طریقہ کار کو جانچنے کے لیے مشق سی گارڈ 25 کا انعقاد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ 24 سے 28 فروری تک مشق سی گارڈ – 2 منعقد کر رہی ہے-مشق سی گارڈ 25 کے موقع پر کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل فیصل امین کا خصوصی پیغام بھی جاری کیا گیا ہے ۔ پیغام میں کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین نے کہا کہ پاکستان کی ایک ہزار کلومیٹر سے زیادہ ساحلی پٹی بیش بہا قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔ان قدرتی وسائل کے ساتھ مختلف میری ٹائم چیلنجز بھی جنم لیتے ہیں؛ جن میں غیر قانونی فشنگ، نارکو سمگلنگ، انسانی سمگلنگ، ماحولیاتی تبدیلی وغیرہ شامل...
    اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے اقتصادی اقدامات کی تعریف کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق   آئی ایم ایف مشن کے حالیہ دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس میں کرپشن کے خلاف گورننس اور شفافیت کو بہتر بنانے کے حکومتی اقدامات کو سراہا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ اپنے تعاون کو جاری رکھنے کے لیے پُرامید ہے اور حکومتِ پاکستان کی معاشی اصلاحات پر سنجیدگی اور عزم کو قابل ستائش قرار دیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم نے حکومتِ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں...
    اسلام آ باد: پاکستان تحریک انصاف کے7 رکنی وفد نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی،چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے وفد کا خیر مقدم کیا اور انہیں نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے مجوزہ اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس سلسلے میں سپرم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اصلاحات کے ایجنڈے پر وسیع پیمانے پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے اپنے اقدامات کے تحت چیف جسٹس نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن قیادت کو مدعو کیا، پی ٹی آئی کی قیادت نے چیف جسٹس سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے ( 7 رکنی ) وفد کا خیر...
    پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ ریمارکس پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پاناما کینال پر قبضہ کرنے یا کینیڈا کو فتح کرنے کی کوئی توسیع پسندانہ پالیسی نہیں ہے، ہمارے جوہری ہتھیار صرف اپنے دفاع کے لیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے مغرب کی منافقت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کون سے اصول ہیں جو کسی کو ایٹمی ہتھیار بنانے کا حقدار بناتے ہیں؟ رپورٹ کے مطابق مباحثہ کرنے والی باوقار سوسائٹی آکسفورڈ یونین، جو عالمی رہنماؤں کو طلبہ اور ماہرین تعلیم کے سامنے کلیدی مسائل پر بات کرنے کی دعوت دیتی ہے،...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا وژن 2030ء عملی شکل اختیار کر چکا ہے، فیک نیوز اور مس انفارمیشن سب سے بڑا خطرہ اور چیلنج ہیں جو سماجی مسائل کا باعث بنتے ہیں، ہمیں اس چیلنج کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے، ترقی کے لئے تعاون بہت ضروری ہے، ترقی اور بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے، سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت کا استعمال منصفانہ ہونا چاہئے، پاکستان میں میڈیا کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، عالمی میڈیا اداروں کے ساتھ شراکت داری مفید اور مثبت قدم ثابت ہو سکتی ہے، غزہ جیسے عالمی...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ برطانیہ میں چیف آف آرمی اسٹاف کو ملنی والی عزت اور وقار تحریک انصاف کو ہضم نہیں ہوا، احتجاج اور سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ آرمی چیف برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جس سے پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا، پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کو آرمی چیف کا برطانیہ میں پرتپاک استقبال ہضم نہیں ہوا، اس لیے مٹھی بھر شرپسند عناصر سوشل میڈیا پر مہم چلا...
    راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کے لیے پُرعزم پاکستان اور ترکیہ کی افواج کی مشرکہ مشقیں ختم ہو گئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک ۔ ترکیہ اتاترک ۔ XIII کے عنوان سے پاک فوج اور جمہوریہ ترکیہ کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق کی اختتامی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی۔ یہ دو ہفتوں پر محیط مشق 10 فروری کو شروع ہوئی تھی، جس میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ  کی 2کمبیٹ ٹیموں اور جمہوریہ ترکیہ کی اسپیشل فورسز کے 36 اہلکاروں نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر 11 کور تھے جب کہ جمہوریہ ترکیہ سے بریگیڈیئر جنرل احمد عاشق نے بھی تقریب...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی اسپیشل آپریشن فورسز کے درمیان ہونے والی مشترکہ مشق “افعی الساحل’’ کراچی میں ختم ہوگئی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ اوررائل سعودی نیول فورسز کی اسپیشل آپریشن فورسز نے حصہ لیا۔ترجمان نے بتایا کہ کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین نے بحری افواج حکام کے ساتھ آخری ٹیسٹ مشق کا مظاہرہ دیکھا ، مشق میں رائل سعودی بحریہ ،پاک بحریہ اسپیشل آپریشن فورسز نے تربیتی آپریشنزمیں حصہ لیا۔مشق میں آر پی جی ، مشین گن فائرنگ، کلوز کوارٹرز کمبیٹ کیتربیتی آپریشنز کیے گئے پریکٹیکل ریپیلینگ،ہوسٹیج ریسکیو،وی بی ایس ایس ، ای او ڈی ڈرل، مشن پلاننگ اورایریا کلیئرنس کے...
    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل فیصل امین نے دونوں ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام کے ہمراہ آخری ٹیسٹ مشق کا مظاہرہ دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس مشق کے دوران ٹیموں نے مشترکہ طور پر اعلیٰ درجے کی حکمت عملی، لائیو فائر ڈرل، چھاپہ مار کارروائی اور پر خطر ماحول میں ریپیلنگ کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ کے اسپیشل سروس گروپ اور رائل سعودی نیول فورسز کی اسپیشل آپریشن فورس (ایس او ایف) کی دو طرفہ تربیتی مشق افعی الساحل VII فائنل ٹیسٹ ایکسرسائز (ایف ٹی ایکس) کے ساتھ کراچی میں اختتام پذیر ہوگئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل فیصل امین نے دونوں ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام...
      راولپنڈی: پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی مشترکہ مشق ’’افعی الساحل‘‘ کراچی میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل فیصل امین نے سعودی اور پاکستانی بحری افواج کے اعلیٰ حکام کے ساتھ مشق کے آخری مرحلے کا معائنہ کیا۔ مشق کے دوران دونوں افواج کی سپیشل آپریشن فورسز نے جدید فوجی آپریشنز میں حصہ لیا، جن میں آر پی جی اور مشین گن فائرنگ، کلوز کوارٹرز کمبیٹ، پریکٹیکل ریپیلنگ، یرغمالیوں کی بازیابی، وی بی ایس ایس، ای او ڈی ڈرل، مشن پلاننگ اور ایریا کلیئرنس جیسے جدید فوجی طریقہ کار شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، اس مشق کا...
     ویب ڈیسک:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاک فضائیہ کے شاندار فضائی مظاہرے نے پاکستانی قوم کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاک فضائیہ کی شیردل ٹیم نے فضا میں سبز ہلالی پرچم کے رنگ بکھیر کر قوم کو سلام پیش کیا، جبکہ شاہین بریک کے دلکش مظاہرے نے شائقین کو مسحور کر دیا۔  جے ایف-17 تھنڈر، ایف-16 اور شیردل شاہینوں کی مہارت نے فضاؤں میں جوش و ولولہ پیدا کر دیا۔ فخرِ پاکستان جے ایف-17 تھنڈر، جو کئی بین الاقوامی مشقوں میں اپنی حربی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکا ہے، بھی فلائی پاسٹ میں شامل تھا۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے  پاکستان میں تیار کیے جانے والے جے ایف-17...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی اسپیشل آپریشن فورسز کے مابین مشترکہ مشق افعی الساحل (AFFAA AL SAHEL) کراچی میں اختتام پذیر ہو گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل فیصل امین نے دونوں بحری افواج کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ آخری ٹیسٹ مشق کا مظاہرہ دیکھا  ،مشق کے دوران رائل سعودی بحریہ اور پاک بحریہ کے اسپیشل آپریشن فورسز کی ٹیموں نے مشترکہ تربیتی آپریشنز میں حصہ لیا،تربیتی مشقوں میں آر پی جی فائرنگ، مشین گن فائرنگ، کلوز کوارٹرز کمبیٹ، پریکٹیکل ریپیلینگ، ہوسٹیج ریسکیو، وی بی ایس ایس، ای او ڈی ڈرل، مشن پلاننگ اور ایریا کلیئرنس کے جدید طریقہ کار شامل تھے۔ روف حسن کو...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاک فضائیہ کے شاندار فضائی مظاہرے نے پاکستانی قوم کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاک فضائیہ کی شیردل ٹیم نے فضا میں سبز ہلالی پرچم کے رنگ بکھیر کر قوم کو سلام پیش کیا، جبکہ شاہین بریک کے دلکش مظاہرے نے شائقین کو مسحور کر دیا۔ جے ایف-17 تھنڈر، ایف-16 اور شیردل شاہینوں کی مہارت نے فضاؤں میں جوش و ولولہ پیدا کر دیا۔ فخرِ پاکستان جے ایف-17 تھنڈر، جو کئی بین الاقوامی مشقوں میں اپنی حربی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکا ہے، بھی فلائی پاسٹ میں شامل تھا۔ پاکستان میں تیار کیے جانے والے جے ایف-17 تھنڈر کی مختلف دوست ممالک کی فضائی افواج میں شمولیت...
    راولپنڈی: پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی اسپیشل آپریشن فورسز کے مابین مشترکہ مشق "افعی الساحل" کراچی میں اختتام پذیر ہوگئی۔  کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل فیصل امین نے دونوں بحری افواج کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ آخری ٹیسٹ مشق کا مظاہرہ دیکھا۔   اس مشق کے دوران رائل سعودی بحریہ اور پاک بحریہ کی اسپیشل آپریشن فورسز کی ٹیموں نے مشترکہ تربیتی آپریشنز میں حصہ لیا، جن میں آر پی جی اور مشین گن فائرنگ، کلوز کوارٹرز کمبیٹ، پریکٹیکل ریپیلنگ، یرغمالیوں کی بازیابی، وی بی ایس ایس، ای او ڈی ڈرل، مشن پلاننگ اور ایریا کلیئرنس جیسے جدید طریقہ کار شامل تھے۔   مشق "افعی الساحل" کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین ہم آہنگی اور...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی اسپیشل آپریشن فورسز کے مابین جاری مشترکہ مشق افعی الساحل (AFFAA AL SAHEL) کراچی میں اختتام پذیر ہوگئی۔ اختتامی تقریب میں کمانڈر کوسٹ، رئیر ایڈمرل فیصل امین نے دونوں بحری افواج کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ آخری ٹیسٹ مشق کا مظاہرہ دیکھا۔ مشق کے دوران رائل سعودی بحریہ اور پاک بحریہ کے اسپیشل آپریشن فورسز کی ٹیموں نے مشترکہ تربیتی آپریشنز میں حصہ لیا، جس میں جدید جنگی مہارتوں اور میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز کو عملی جامہ پہنایا گیا۔ ان تربیتی مشقوں میں آر پی جی فائرنگ، مشین گن فائرنگ، کلوز کوارٹرز کمبیٹ، پریکٹیکل ریپیلینگ، یرغمالیوں کی بازیابی، ویسل بورڈنگ سرچ اینڈ سیزر (VBSS)، دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے پاکستان اور امریکا کے درمیان دہائیوں پر محیط قریبی تعلقات کا ذکر کیا، دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کیلئے ٹرمپ انتظامیہ سے ملکر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا، وزیر اعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے مزید فروغ پر زوردیا۔ امریکا سے آئی ٹی، زراعت، صحت، تعلیم اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا، وزیراعظم نے خواہش کا اظہار کیا کہ دونوں ملک داعش اور فتنہ الخوارج سے لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے قریبی تعاون کو جاری رکھیں۔ امریکی ناظم الامور نے یقین دہانی کرائی کہ نئی انتظامیہ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط...
    آئی ٹی، زراعت، صحت، تعلیم اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور اسلام آباد میں تعینات امریکی ناظم الامورکی شہباز شریف سے ملاقات میں گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا ہے ۔وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں تعینات امریکی ناظم الامور نتالی بیکر نے ملاقات کی۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین دہائیوں پر محیط قریبی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پاکستان کی...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رجب طیب اردگان انٹرچینج کو ٹریفک کیلئے کھولنے کا باضابطہ افتتاح کر دیا اور کہا ہے کہ رجب طیب اردگان انٹرچینج کی تکمیل سے جڑواں شہروں کے لوگوں کو سہولت ہو گی، جناح سکوائر کے بعد ایک اور شاندار عوامی منصوبہ تکمیل تک پہنچا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کو خوبصورت بنانے کیلئے مزید منصوبے بھی مکمل کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں رجب طیب اردگان (ایف ایٹ اسلام آباد) انٹرچینج ٹریفک کیلئے کھولنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی، ارکان قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری، محمد حنیف عباسی...
    کراچی(کامرس رپورٹر)سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے اپنے عالمی نیٹ ورک میںنمایاں توسیع کا اعلان کیا ہے ،جس کے تحت سال2025کے دوران فضائی کمپنی کے عالمی نیٹ ورک میں10سے زائد نئی منازل کا اضافہ کیا جائیگا۔گزشتہ برس فضائی کمپنی کے بین الاقوامی مسافروں کی تعداد میں16فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا ،جو دنیا کو جوڑنے اور بڑھتی ہوئی عالمی سفر کی طلب پوری کرنے کے حوالے سے فضائی کمپنی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے ۔نئی منازل میں یورپ ،ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے مختلف مقامات شامل ہوں گے۔سعودیہ طویل عرصے سے پاکستان کو سعودی عرب سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے۔ یومیہ بنیادوں پر پروازیں اور حج/عمرہ خدمات دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرتی...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاک-امریکا تعلقات کے فروغ کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس جاری ہونے والے بیان کے مطابق شہباز شریف سے امریکا کی پاکستان میں ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی۔وزیراعظم نے پاکستان اور امریکا کے مابین دہائیوں پر محیط قریبی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران شہباز شریف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دونوں ممالک انسداد دہشت گردی...
    وزیراعظم کا تعلقات کے فروغ کیلئے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز اسلام آ باد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا ہے۔وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں تعینات امریکی ناظم الامور نتالی بیکر نے ملاقات کی۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین دہائیوں پر محیط قریبی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے...
    اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور نٹالی بیکر نے  ملاقات کی۔ پاکستان اور امریکہ کے مابین دہائیوں پر محیط قریبی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کےلیے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور بشمول دونوں ممالک کے مابین تجارت کے مزید فروغ کے ساتھ ساتھ آئی ٹی، زراعت، صحت، تعلیم اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دونوں ممالک انسداد دہشت گردی، بالخصوص داعش اور فتنہ الخوارج (ایف اے کے) سے لاحق خطرے سے...
    میڈیا میں 14فروری کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ قائد اعظم ؒاور علامہ اقبالؒ ہمارے بھی ہیروز ہیں، علامہ اقبال ؒنے اپنی شاعری سے دنیا بھر میں انقلاب برپا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی مدد ہمارا فرض ہے اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کشمیر کے تنازع کو مذاکرات کے ذریعے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آ کر خوشی ہوئی، یہ ہمارا دوسرا گھر ہے۔ ترکیہ کے صدر محترم حافظ رجب طیب اردگان...
    اجتماع میں امت کی وحدت وطن عزیز کے استحکام میں علماء مشائخ اور ہر مکتبہ فکر کے کردار، صوبوں میں امن کی صورتحال اور تنازعات کے ممکنہ حل کی تجاویز زیر غور لائی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ وحدت امت و استحکام پاکستان کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق آج 17 فروری 2025ء گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا پشاور میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کی ہدایت پر گورنر فیصل کریم کنڈی کی میزبانی میں مختلف مذہبی سیاسی جماعتوں کے اس اجتماع میں امت کی وحدت وطن عزیز کے استحکام میں علماء مشائخ اور ہر مکتبہ فکر کے کردار، صوبوں میں امن کی صورتحال اور تنازعات کے ممکنہ حل کی تجاویز زیر غور لائی گئیں۔ اجلاس میں تمام...
    پاکستان کی معروف نجی ایئرلائن سرین ایئر نے اپنے فلیٹ میں 2 نئے جدید ایئر بس 320 طیارے شامل کر لئے ، یہ دونوں طیارے ویٹ لیز پر حاصل کئے گئے ہیں اور ایئربس 320 کے جدید طیارے مالٹا سے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ سرین ایئر کا مجموعی فلیٹ اب 9 طیاروں پر مشتمل ہو گیا ہے جس میں 737-800 اور ایئربس 330 جیسے طیارے شامل ہیں۔ سرین ایئر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان جدید طیاروں کے ذریعے مسافروں کو عالمی معیار کی سفری سہولت مہیا کی جائے گی، جس سے ان کی سفر کے تجربے کو مزید آرام دہ اور خوشگوار بنایا جائے گا۔ ایئرلائن انتظامیہ نے مزید کہا کہ وہ اپنے مسافروں کو جدید سفری سہولتیں...
    چینی بحریہ کے جہازوں کی پاکستان میں مشترکہ بحری مشقیں مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز بیجنگ(شِنہوا) چینی بحریہ کے ایک ٹاسک گروپ نے پاکستان میں کثیرملکی بحری مشقیں مکمل کر لی ہیں، جو اس سال چینی فوج کی پہلی بین الاقوامی مشترکہ مشق تھی۔ چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤ گانگ نے کہا کہ ٹاسک گروپ گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر پلانز باؤتو اور سپلائی شپ پلانز گاویوہو پر مشتمل ہے۔ ترجمان کے مطابق ٹاسک گروپ نے پاکستانی فوج کی دعوت پر 6 سے 11 فروری تک ہونے والی مشترکہ مشق “امن 2025” میں شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشقوں کے دوران مشترکہ انسداد بحری قزاقی کی کارروائیوں، تلاش و امداد اور فضائی...
    کراچی: پاکستان میں حال ہی میں ہونے والی امن مشقوں میں بنگلادیش کی شرکت نے بھارت کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، ان مشقوں میں مختلف ممالک کی بحریہ نے حصہ لیا، مگر بنگلادیشی بحریہ کی شمولیت خاص طور پر توجہ کا مرکز بن گئی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق بنگلادیشی بحریہ کا جہاز “سامودرا جوئے” چٹاگانگ سے کراچی پہنچا تاکہ ان مشقوں میں حصہ لے سکے، اس جہاز پر 33 افسران سمیت 274 افراد کا عملہ موجود تھا، پاکستان میں قیام کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے جہاز کا دورہ کیا اور بنگلادیشی عملے سے ملاقات کی۔ بنگلادیشی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نظم الحسن نے “امن ڈائیلاگ” سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان مشقوں میں...
    کراچی (آن لائن)آئی سی سی چمپئینز ٹرافی 2025 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیلئے تیاریاں شروع ہوگئیں۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کیلئے افتتاحی تقریب کا انعقاد طے ہے، جس کیلئے پاک فضائیہ کے طیاروں کی فضائی مشقیں جاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق 19 فروری کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے طیارے شو کا حصہ بنیں گے، جس میں جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16 جہاز فضائی کرتب کا مظاہرہ کریں گے۔اسٹیڈیم کی فضا میں طیاروں نے بھرپور ریہرسل جاری ہے جبکہ فضا میں غیر متوقع طیاروں کی گھن گرج سُن کے پریشان ہوگئے۔طیاروں کی ریہرسل کے باعث سڑک پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہا جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد کرتب سے لطف...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین دو طرفہ میری ٹائم مشق نسیم البحر کے سلسلے کی پندرہویں مشق شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کے مظاہرے کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بھی مہمان خصوصی کے ساتھ میزائل فائرنگ کا مظاہرہ دیکھا۔ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار اور پی این ایس یرموک کے ہمراہ رائل سعودی نیول فورسز کے جہازوں جزان اور حائل نے زمین سے سطح زمین اور فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل فائر کیے اور اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بناتے ہوئے...
    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کے سرکاری دورے پر پاکستان سعودی عرب کی جوائنٹ ملٹری کو آپریشن کمیٹی کے آٹھویں اجلاس میں شرکت کی اور تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نائب وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ العتیبی اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران اسٹریٹجک اور سکیورٹی امور، بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے فوجی تعاون کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ اجلاس میں دونوں اطراف...
    آئی سی سی چمپئینز ٹرافی 2025 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیلئے تیاریاں شروع ہوگئیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کیلئے افتتاحی تقریب کا انعقاد طے ہے، جس کیلئے پاک فضائیہ کے طیاروں کی فضائی مشقیں جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 19 فروری کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے طیارے شو کا حصہ بنیں گے، جس میں جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16 جہاز  فضائی کرتب کا مظاہرہ کریں گے۔ مزید پڑھیں: افتتاحی تقریب؛ چیئرمین پی سی بی کا سرپرائز سامنے اگیا اسٹیڈیم کی فضا میں طیاروں نے بھرپور ریہرسل جاری ہے جبکہ فضا میں غیر متوقع طیاروں کی گھن گرج سُن کے پریشان ہوگئے۔ طیاروں کی ریہرسل کے باعث سڑک پر کئی...
    اسلام آباد میں شمالی کوریا کے بانی راہنماء کم ال جونگ کی 83 ویںسالگر ہ پر شمالی کوریا سفارت خانے کا عشائیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (عباس قریشی) پاکستان میں عوامی جمہوریہ کوریا کے زہر اہتمام شمالی کوریا کے بانی راہنماء کم ال جونگ کی 83ویں سالگرہ پر عشائیے کا انعقاد کیا گیا۔عشائیے کے آغاز پر کم ال جونگ کی قیادت میں شمالی کوریا کے ترقی کے سفر پر دستاویزی ویڈیو دکھائی گئی ۔عشائیے میں متعدد سیاسی،سفارتی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔پاکستان میں شمالی کوریا کے سفیر چھوئے چینگ مین نے عظیم راہنماء کم جونگ ال کی قیادت میں شمالی کوریا کی ترقی کا سفر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں...
    ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین سرحد پار دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔ جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر اور بھارتی وزیرِ اعظم کی ملاقات کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ممبئی حملوں اور پٹھان کوٹ واقعے میں ملوث مجرموں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ دونوں رہنماؤں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور غیر ریاستی عناصر تک ان کی رسائی روکنے کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ جمعرات کو وائٹ...
    لندن میں ترک قونصل خانے کے باہر قرآن پاک کو نذر آتش کرنے والے پر ایک راہگیر نے چاقو سے حملہ کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں ترک سفارت خانے کے سامنے ایک بدبخت احتجاج کے نام قرآن پاک کو جلانے کے ناپاک ارادے سے آیا تھا۔ جس دوران وہ یہ مکروہ حرکت کرنے جا رہا تھا راہگیروں میں سے ایک نے اس پر حملہ کرکے اُسے گرا دیا۔ راہگیر نے زمین پر گرے بدخت شخص کے ہاتھ سے قرآن لے لیا اور اس پر گھونسوں اور لاتوں کی برسات کردی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بدخت شخص کے ہاتھ میں ایک بڑی کتاب ہے جو قرآن پاک ہے اور اس کا کچھ حصہ جل رہا ہے۔...
    اسلام آباد: پاکستان میں غیر ملکی موبائل سمز کا سنگین جرائم کے لیے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی روک تھام کے لیے ملک گیر کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا  ۔ ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ایف آئی اے وقار الدین سید نے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے آنے سے لوگوں کو ہراساں کرنے کے نت نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ سائبر کرائمز میں غیر ملکی موبائل سمز کا استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، مالی فراڈ، چائلڈ پورنوگرافی سمیت دیگر سنگین جرائم میں غیرملکی موبائل سمز کا استعمال کیا جارہا ہے اور یہ سمز مارکیٹ میں عام دستیاب ہیں۔ جرائم پیشہ افراد یہی...
    بیجنگ :چینی  وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل چانگ شیاؤ گانگ نے  چینی بحریہ  کی ”  امن  2025  “کثیر القومی مشترکہ بحری مشق میں شرکت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  پاکستانی فوج کی دعوت پر چینی بحریہ نے 6 سے 11 فروری تک ہونے والی ” امن 2025 ”  کثیر القومی مشترکہ بحری مشق میں حصہ لیا۔ بندرگاہ اور ساحل کی سرگرمیوں کے دوران ، چینی بحریہ کے جہازوں  اور شریک ممالک کی بحری افواج نے  مشاورت ، پیشہ ورانہ تبادلے ، جہاز وں کے دورے اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ مشترکہ بحری مشقوں کے دوران مختلف ممالک کی شریک افواج کے ساتھ مشترکہ انسداد قزاقی، سرچ اینڈ ریسکیو، ایئر ڈیفنس اور دیگر امور...
    اسلام آباد: پاکستان میں غیر ملکی موبائل سمز کا سنگین جرائم کے لیے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی روک تھام کے لیے ملک گیر کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔   ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ایف آئی اے  وقار الدین سید نے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سوشل میڈیا کے آنے سے لوگوں کو ہراساں کرنے کے نت نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ سائبر کرائمز میں غیر ملکی موبائل سمز کا استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، مالی فراڈ، چائلڈ پورنوگرافی سمیت دیگر سنگین جرائم میں غیرملکی موبائل سمز کا استعمال کیا جارہا ہے اور یہ سمز مارکیٹ میں عام دستیاب ہیں۔ جرائم...
    فرانس کیلئے پاکستان ایئر لائنز کی پروازیں بحال ہونے کے بعد برطانیہ نے بھی آئندہ ماہ سے پاکستان کی قومی ایئر لائن کی پروازوں کی بحالی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ قومی ایئر لائن پی آئی اے پر جولائی 2020 سے برطانیہ کیلئے پروازیں چلانے پر پابندی عائد ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی سیفٹی کمیٹی نے مبینہ طور پر 12 مارچ 2025 کو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ طے کی ہے۔ اجلاس میں کمیٹی پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کا جائزہ لے گی، برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور محکمہ برائے ٹرانسپورٹ (ڈی ایف ٹی) پی...
    راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 فروری 2025ء ) عمران خان نے آرمی چیف کے نام پیغام میں کہا ہے کہ بار بار یہ کہنا کہ ادارہ سیاست میں مداخلت نہیں کرتا، قوم کی عقل کی توہین ہے ، انتخابات میں دھاندلی ہو ، عدلیہ کی تباہی ہو یا کالے قانون، ناصرف ہماری باشعور قوم،عالمی برادری کو بھی معلوم ہے کہ اس کے پیچھے کون سے "نامعلوم” ہاتھ کارفرما ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اڈیالہ جیل سے آرمی چیف کے نام تیسرا کھلا خط لکھا گیا ہے۔ اپنے خط میں عمران خان کا کہنا ہے کہ " میں اپنی ذات کے لیے کوئی ڈیل یا اپنی جماعت کے لیے کسی سے...
    پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے جمہوریہ روانڈا کے ایک اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل جین جیکس مپنزی کی سربراہی میں ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے لیفٹیننٹ جنرل جین جیکس مپنزی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے آپریشنل ڈھانچے کو جدید بنانے کے مختلف جاری منصوبوں، فورس کے اہداف اور مستقبل کی جنگوں پر گہری توجہ کے ساتھ فورس کے ڈھانچے کے منصوبوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ائیر چیف...
    پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز( پی آئی اے) کی برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق برطانوی سیفٹی کمیٹی کا اجلاس 12 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔ برطانوی سول ایوی ایشن اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم پی آئی اے اور پاکستان سول ایوی ایشن کے حالیہ آڈٹ کی رپورٹ اجلاس میں پیش کرے گی۔ برطانوی سیفٹی کمیٹی نے اجازت دی تو پی آئی اے پر برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں بھی بحال ہوجائیں گی۔ برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں پر جولائی 2020 سے پابندی عائد ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کو یورپی ممالک میں بحالی...
    تصویر سوشل میڈیا۔ جمہوریہ روانڈا کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف اسٹاف روانڈا ایئرفورس نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔  آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے لیفٹیننٹ جنرل جین جیکس کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے آپریشنل امور اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر روشنی ڈالی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق روانڈا کے ایئر چیف نے روانڈا فضائیہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے پی اے ایف کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ روانڈا...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری 2025ء ) ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی پر حکومت نے فائیو جی کے جلد آغاز کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی کے معاملے پر بحث ہوئی جہاں پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی ٹی سبین غوری نے کہا کہ انٹرنیٹ کی سست روی کی کئی وجوہات ہیں جن پر حکومت کام کر رہی ہے، اس سال کے وسط تک انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری آجائے گی اور فائیو جی سروس بھی لانچ کر دی جائے گی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ نے کہا کہ ’انٹرنیٹ کی اتنی ناقص صورتحال ہے کہ کوئی...