2025-09-18@21:18:47 GMT
تلاش کی گنتی: 2553
«کراچی میں شہید مظفر کرمانی»:
(نئی خبر)
ملزم کے مطابق مقتول وکیل شمس الاسلام نے میرے بھائیوں پر دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات بنوائے اور ہماری خواتین کو بھی قانونی پیچیدگیوں میں گھسیٹا، حالانکہ ان کا اس معاملے سے کوئی تعلق ہی نہیں تھا۔ ملزم نے کہا کہ اسے قانونی نظام سے انصاف نہیں ملا، جس کی وجہ سے اس نے خود بدلہ لینے کا فیصلہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کا معاملہ واضح ہوگیا۔ ملزم نے ویڈیو بیان میں قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ ویڈیو کے مطابق ملزم عمران آفریدی نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شمس الاسلام نے میرے والد کو اغوا کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کردیا۔ دونوں کے درمیان 35 لاکھ روپے کا...
کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں ممکنہ سیکیورٹی خطرے کی اطلاعات کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے اہلکاروں کے لیے اعلیٰ درجے کے ہوٹلوں میں سرکاری سرگرمیوں پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی قونصل خانے کو ایک ممکنہ خطرے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جس میں کہا گیا کہ شہر کے مہنگے ہوٹلوں کو ممکنہ طور پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ اقدام معمول کا حصہ ہے جو مخصوص خطرات کی صورت میں اٹھایا جاتا ہے، جیسا کہ مارکیٹوں، شاپنگ مالز یا دیگر عوامی مقامات پر بھی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہجوم سے...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی میں دو روز قبل کیش وین لوٹنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے کہا ہے کہ ملزمان نے 97 لاکھ روپے لوٹے تھے، ان سے 35 لاکھ روپے برآمد کر لیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے 12 موبائل فون اور 2 پستول بھی ملے ہیں، ملزمان پر پہلے بھی مقدمات درج ہیں۔ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کا کہنا تھا کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
کراچی کورنگی میں دو روز قبل کیش وین لوٹنے والے ڈاکو گرفتار کرلیے گئے۔ ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے کہا کہ واردات میں ملوث دو ملزمان پکڑے گئے ہیں، ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی کار بھی ملی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے پینتیس لاکھ سے زائد رقم بھی ملی ہے، ملزمان نے دو روز قبل گودام چورنگی پر بینک کی کیش وین لوٹی تھی، ملزمان نے پچانوے لاکھ سے زائد رقم لوٹی تھی۔ پولیس حکام نے کہا کہ کراچی ۔۔ملزمان کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہوئے تھے، ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے شہری سے کار بھی چھینی تھی، تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کی گئی۔ چھینا گیا پینتیس لاکھ کیش، دو پستول اور بارہ موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں، ملزمان کے...
شہر قائد کے علاقے ماڑی پور روڈ پر ٹریلر نے راہگیر خاتون کو کچل کر ہلاک کر دیا جبکہ ملیر میں ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق ماڑی پور روڈ قبا مسجد کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ راہگیر تھی جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی جبکہ اس کی عمر 35 سال کے قریب بتائی ج رہی ہے۔ حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ٹریلر کو اپنے قبضے میں لیکر...
شرجیل میمن : فائل فوٹو وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے ریڈ لائن پروجیکٹ میں تاخیر کا ذمہ دار نگراں حکومت کو قرار دے دیا۔سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں میگا ڈویلپمنٹ اسکیمز پر کام جاری ہے، یلو لائن بی آر ٹی کے دو حصوں پر کام ہورہا ہے، اگست تک یلو لائن بی آر ٹی کا پل مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن پروجیکٹ میں تاخیر کی ذمہ دار نگراں حکومت ہے، وہ جانتے ہیں عوام کو تکلیف ہورہی ہے مگر کراچی میں سندھ حکومت کے کئی میگا پروجکٹس جاری ہیں، نہیں چاہتے کہ ایک دفعہ ریڈ لائن پروجیکٹ بننے کے بعد کوئی اور ادارہ سڑک کو...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق نے بجٹ میں ایف بی آر کو بے جا اختیار دیا ہے، اسے سندھ حکومت نے کم کرایا ہے، ایف بی آر قانون کا حوالہ دے کر ٹیکس لیتا ہے، ایف بی آر سندھ میں بغیر رجسٹریشن کے گاڑیاں چلا رہا ہے، ایف بی آر کو لامحدود اختیارات دینے پر ہماری جماعت نے مزاحمت کی، میں نے دیکھا ہے کہ کس طرح ایف بی آر حکام ہراساں کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مائی کراچی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے اسے جشن آزادی کا پہلا ایونٹ قرار دیا ہے۔ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ...
ڈیفنس فیز 6 کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ایک جنازے میں شرکت کے لیے ڈی ایچ اے فیز 6 پہنچے تھے۔ زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر کلفٹن کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے دو خول برآمد ہوئے ہیں، جنہیں فرانزک تجزیے کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات مختلف زاویوں سے کی جا رہی ہیں اور قاتلوں تک جلد رسائی حاصل کر لی جائے گی۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیاء...
کراچی(نیوز ڈیسک) وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے برطانوی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ کی ملاقات ملاقات میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کراچی اور ڈپٹی ٹریڈ کمشنر مسٹر لینس ڈوم بھی شریک تھے وزیرِ اعلیٰ کے ہمراہ معاونِ خصوصی قاسم سومرو، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نجم شاہ اور سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ بھی موجود تھے وزیرِ اعلیٰ نے برطانوی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ کو سی ایم ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہا برطانوی ہائی کمشنر نے مراد علی شاہ کو تیسری بار وزیرِ اعلیٰ بننے پر سراہا وزیراعلیٰ سندھ کا کهنا تها که چیئرمین بلاول بھٹو کی رہنمائی میں صوبے میں خاطر خواہ کام کیے ہیں، سب سے پہلے امن بحال کیا اور کراچی کی...
کراچی: ناپا بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جمعرات کو اپنے سہ ماہی اجلاس کے دوران 3 نئے اراکین کو شامل کرلیا،اجلاس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین سید جاوید اقبال نے کی۔ اجلاس میں سابق سینیٹر جاوید جبار، مہتاب اکبر راشدی، طارق کرمانی، روشن خورشید بروچہ، فوزیہ مسعود نقوی، علی حبیب، منیزہ ہاشمی، سی او او ناپا سمیتا احمد اور سی ایف او واصف خرسو نے شرکت کی،بورڈ ممبر ظفر مسعود لاہور سے آن لائن میٹنگ میں شامل ہوئے۔ ناپا میں شمولیت کرنے والےنئے ڈائریکٹرز منیزہ ہاشمی، ظفر مسعود اور علی حبیب شامل ہیں،منیزہ ہاشمی فیض فاؤنڈیشن کی ٹرسٹی اور لاہور میں سالانہ فیض فیسٹیول کی مرکزی منتظم ہیں،وہ پی ٹی وی کے ساتھ 40 سالہ کیریئر کے ساتھ میڈیا...
ایک بیان میں گنہور خان اسران نے کہا کہ سندھ حکومت اس شہر کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور مسلسل کوششیں کر رہی ہے، ایم کیو ایم کیمروں کے سامنے دکھاوے کے آنسو بہانے کے بجائے وفاق میں بیٹھ کر اپنے اتحادیوں سے سوال کرے اور حقیقی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت گنہور خان اسران نے ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کا بیان سیاسی منافقت ہے، کراچی کے مسائل پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، ایم کیو ایم خود اس شہر کے مسائل کی بانی اور سہولت کار رہی ہے، جو...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھتی ہے تو سب کچھ مہنگا ہو جاتا ہے، پیٹرول کی قیمت کم ہوتی ہے تو کسی چیز کی قیمت میں کمی نہیں ہوتی، جب پیٹرول اتنا مہنگا ہے تو ملک میں سرمایہ کاری کیسے ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما خواجہ اظہار کا کہنا ہے کہ ہم وفاق کے اتحادی ہیں لیکن کراچی والوں پر ظلم ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔ خواجہ اظہار نے کراچی بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی چوروں سے ملی ہوئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کراچی میں 20 ہزار کا بجلی کا بل ٹیکسز کے ساتھ 42 ہزار کا ہو جاتا...
— فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما خواجہ اظہار کا کہنا ہے کہ ہم وفاق کے اتحادی ہیں لیکن کراچی والوں پر ظلم ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔ خواجہ اظہار نے کراچی بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی چوروں سے ملی ہوئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ کراچی میں 20 ہزار کا بجلی کا بل ٹیکسز کے ساتھ 42 ہزار کا ہو جاتا ہے، بجلی کے بلوں میں چارجز اور ٹیکسز کی بھرمار ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کے الیکٹرک کو شے دی، کے الیکٹرک 25 سال پہلے جہاں تھی آج بھی وہیں ہے، سندھ کے علاوہ وفاق کے لوگ بھی کے الیکٹرک کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، کراچی کے لوگوں کو کے...
کراچی :رہنما متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ کراچی رہنے کی نہیں سہنے کی جگہ بن چکا ہے۔ پریس کانفرنس میں خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کراچی کے ساتھ تسلسل سے زیادتی ہو رہی ہے، شہر کو اجاڑ دیا گیا ہے، یہ اب رہنے کی نہیں بلکہ سہنے کی جگہ بن چکا ہے، ورلڈ بینک کے پیسے کہاں لگ رہے ہیں کسی کو معلوم نہیں۔ رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی نے گزشتہ سال وفاق کو 1 ہزار ارب روپے سے زائد ٹیکس دیا لیکن یہاں جینے اور مرنے کی سہولیات بھی ناپید ہو چکی ہیں، اسکولوں کی تعلیم تباہ حال، تعلیم اور صحت کا سودا ہو رہا ہے۔ انہوں...
گوجرانوالہ کے رہائشی جوڑے کی کراچی سےلاشیں ملنے کے واقعے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ مقتولہ ثنا کا بھائی وقاص ہی قتل میں ملوث نکلا ہے۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ وقاص کا رشتہ دار عاصم اور اس کا دوست عمران بھی واردات میں ملوث ہیں، زیر حراست وقاص نےاعتراف جرم کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق وقاص نے بیان دیا کہ عاصم اور عمران مقتولہ ثناء اور ساجد کے پیچھے کراچی گئے، عاصم کا پلان تھا کہ شوٹرز کے ذریعے قتل کروایا جائےگا، پولیس ذرائع نے کہا کہ 19 جولائی کو عاصم اور عمران لاہور سے کراچی گئے اور 25 کو واپس آئے، عاصم نے واپس آکر وقاص کو بتایا کہ ایک دو دن میں کام ہو...
رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں چینی 190 سے 200 روپے کلو ہوگئی ہے اور کراچی کے ریٹیل بازار میں چینی 180 سے 190 روپے کلو مل رہی ہے جس سے شہری پریشان ہیں جب کہ کوئٹہ اور پشاور میں بھی چینی 180 روپے سے کم میں دستیاب نہیں۔لاہور میں ڈیلرز اور شوگر ملز مالکان کا تنازع برقرار ہے جس کے باعث بیشتر دکانوں پر چینی دستیاب نہیں۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان 165 روپے پر چینی فراہم نہیں کررہے ہیں۔کراچی میں چینی کی گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا جس دوران 7 دکانیں سیل کی گئیں اور 2 گراں فروش گرفتار ہوئے جب کہ 10 لاکھ 77 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ وزیراعظم نے چینی...
حاشر وڑائچ: گوادر کیلئے مزید دو پروازیں بحال ہوگئیں۔گوادرکے لئے پروازیں وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی کاوشوں سے بحال ہوئی ہیں، پی آئی اے کی کراچی سے گوادرکے لئے نئی پروازیں اگست کے پہلے ہفتے سے شروع ہوں گی۔وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے فضائی رابطے میں توسیع ناگزیر ہے،صرف ایک پرواز چل رہی تھی، پروازوں کا اضافہ اہم پیش رفت ہے،پروازوں کی بحالی وزیراعظم کے کاروبار دوست وژن کا عملی اظہار ہے۔ تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر جنید انوارکاکہناہے کہ گوادر فری زونز کی فعالی میں بہتر فضائی رسائی بنیادی حیثیت رکھتی ہے،فضائی سہولیات سے سرمایہ کاری اور تجارت کے...
عزیر بلوچ ہو، رحمان بھولا ہو یا عبید کے ٹو سمیت کوئی بھی عام قیدی ہو جب بھی ان سے ملاقات ہوئی انہوں نے کبھی اپنا جرم تسلیم نہیں کیا اور شہر قائد میں تو جرائم بھی ایسے ہوتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جائے، جیلوں میں اسی تناسب سے قیدیوں کی تعداد بھی گنجائش سے زیادہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کی ملیر جیل سے سینکڑوں قیدی کیسے فرار ہوئے؟ جرم جو بھی ہو اس میں قید شخص جیل میں جیسی زندگی بھی جی رہا ہو لیکن لواحقین کا جینا دوبھر ہوجاتا ہے، روزانہ ملاقات کی درخواست جیل کے چکر کاٹنا اس کے بعد بھی اگر کامیابی مل جائے تو کئی مراحل کے بعد اہل خانہ اپنے عزیز سے ملاقات...
گلشن معمار سوسائٹی میں فائرنگ سے جاں بحق 8 سالہ محمد رضا کے والد کا بیان سامنے آگیا۔مقتول بچے کے والد اللّٰہ بچایا نے بتایا کہ اس کی خاندان میں دشمنی چل رہی ہے، مخالفین نےاس کی بیوی اور ایک بچے کو پہلے ہی سے اغواء کیا ہوا ہے۔اللّٰہ بچایا کا کہنا ہے کہ میرے مخالفین چاہتے ہیں کہ میں ان سےصلح کرلوں۔اس سے قبل پولیس کا اپنی تفتش میں کہنا تھا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے، بچے کو 4 ملزمان نے ذاتی رنجش پر اغوا کرنےکی کوشش کی، بچے کے چیخنے چلانے پر ملزمان نے سر میں گولی مار کر قتل کردیا۔ملزمان میں وسیم، بشیر، محسن، اقبال شامل ہیں جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں بیوی جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہوگیا، متوفیہ کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 45 سالہ بے نظیر کے نام سے owui جبکہ اس کے زخمی شوہر 50 سالہ علی شیر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز نے بتایا کہ دونوں میاں بیوی موٹر سائیکل پر سوار تھے جبکہ حادثہ تیز رفتار کار کی ٹکر سے پیش آیا تھا جسے پولیس نے قبضے میں لے...
دونوں میاں بیوی موٹر سائیکل پر سوار تھے، حادثہ تیز رفتار کار کی ٹکر سے پیش آیا تھا، جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں بیوی جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہوگیا، متوفیہ کی لاش ایدھی کے رضاکاروں نے ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال پہنچائی، جہاں اس کی شناخت 45 سالہ بے نظیر کے نام سے ہوئی، جبکہ اس کے زخمی شوہر 50 سالہ علی شیر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ دونوں میاں بیوی موٹر سائیکل پر سوار تھے، جبکہ حادثہ تیز...
کراچی میں گوجرانوالہ کے مقتول جوڑے کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، مقتولہ کا بھائی وقاص ہی بہن اور بہنوئی کے قتل میں ملوث نکلا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ ثناء کا بھائی وقاص قتل میں ملوث ہے، اس نے اعتراف جرم کرلیا، وقاص کا رشتہ دار عاصم اور اس کا دوست عمران بھی قتل میں ملوث ہے۔ملزم وقاص کا کہنا ہے کہ عاصم اور عمران مقتولہ ثناء اور ساجد کے پیچھے کراچی گئے، عاصم کا پلان تھا کہ شوٹرز کے ذریعےقتل کروایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: مقتول جوڑے کا نکاح نامہ سامنے آ گیا، مقتول ساجد نے 22 جولائی کو اسلام قبول کیا، اسی روز کورٹ میرج کی کراچی: چائنا پورٹ پر لڑکی اور لڑکے...
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے کراچی میں انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن کے دوران ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کر کے چار خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان 18 مئی 2025 کو بدین میں عبدالرحمان نامی شخص کے قتل میں ملوث ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد سجاد عرف شاوو، عبید علی عرف عبیدی، محمد عمیر اصغر اور شکیل احمد شامل ہیں۔
شہرجائز حق اورمیئر سے محروم ، اب تو گاڑی کی نمبر پلیٹس ہم سے دوبارہ بنوائی جا رہی ہیں جماعت اسلامی شہر کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگی،امیر جماعت کاتقریب سے خطاب امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی کے اختیارت پر کسی کو ناگ بن کر بیٹھنے نہیں دیں گے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو اس کے جائز حق اور میٔر سے محروم کردیا گیا، اب تو گاڑی کی نمبر پلیٹس ہم سے دوبارہ بنوائی جا رہی ہیں۔امیر جماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکولوں کا معیار بہتر کیا جائے۔ تعلیم کے لیے 631 ارب روپے کا بجٹ ہے، پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکول...
سربراہ فنانس بن گئے،چیف انجینئر بلک ٹرانمیشن اور پروجیکٹ ڈائریکٹر حب کینال کا عہدہ بھی ہے،نجی ٹی وی واٹرکارپوریشن کے مالی امور شدید متاثر،میڈیکل اسٹورز، اسپتالوں و ملازمین کے واجبات کی ادائیگیاں معطل کراچی واٹر کارپوریشن میں قانون کی دھجیاں اڑا دی گئیں، ایک ہی افسر کو بیک وقت تین عہدوں سے نواز دیا گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق واٹر کارپوریش میں سول انجینئر سکندر زرداری کو فنانس کا سربراہ بھی بنادیا گیا، ان کے پاس چیف انجینئر بلک ٹرانمیشن اور پروجیکٹ ڈائریکٹر حب کینال کے عہدے بھی ہیں۔سکندرزرداری کے ڈی ایم ڈی فنانس بننے کے بعد مالی امور شدید متاثر ہوگئے، واٹرکارپوریشن کے میڈیکل اسٹورز، اسپتالوں و ملازمین کے واجبات کی ادائیگیاں معطل ہوگئی ہیں، مزدور رہنماؤں نے...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ذوالفقار جونیئر نے کہا ہے کہ اگر موقع ملا تو لیاری سے الیکشن لڑوں گا۔ مجھے اسٹیبلشمنٹ کی کوئی سپورٹ نہیں۔ پارٹی کے نام پر غور کررہے ہیں۔ کراچی 70کلفٹن میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاری کے لوگ اور عوام مشکل میں ہیں۔ لیاری میں تقریباً 150 عمارتیں سیل کردی گئی ہیں۔ آج میں بغدادی واقعہ کے متاثرین کیلئے یہاں موجود ہوں۔ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت متاثرین کوگھر فراہم کرے۔ لیاری کے لوگوں نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا لیکن آج کے لیاری کی صورتحال دیکھیں۔ لیاری کے لوگوں کے حقوق کے لئے لیاری سے الیکشن لڑوں گا۔ ایل ڈی اے کی سکیم 42 میں لیاری متاثرین کو جگہ...
کراچی: جامعہ کراچی کی طلبہ پوائنٹ پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا جب جامعہ کراچی کی پوائنٹ گاڑی پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کی، جس سے گاڑی کی فرنٹ ونڈ اسکرین کو نقصان پہنچا۔ واقعے کی اطلاع تھانہ مبینہ ٹاؤن کو نمازِ عشاء کے بعد دی گئی، جس پر پولیس فوری طور پر متحرک ہو گئی۔ پولیس کے ابتدائی بیان کے مطابق فائرنگ اس وقت ہوئی جب پوائنٹ کے ڈرائیور اور ایک کار سوار کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد کار سوار نے مبینہ طور پر فائرنگ کی۔ گولی لگنے سے پوائنٹ کا...
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے میٹرک سائنس گروپ کا متوقع نتیجہ کم و بیش مزید 15 روز کی تاخیر کا شکار ہوگیا ہے اس نتیجے کے 1 لاکھ 80 ہزار طلبہ منتظر ہیں اور 1 لاکھ طلبہ پورٹل کے ذریعے سرکاری کالجوں میں داخلوں کی درخواستیں بھی دے چکے ہیں۔ یاد رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کراچی سمیت پورے سندھ میں یہ نتائج 31 جولائی کو جاری ہونے تھے جبکہ میٹرک بورڈ کی انتظامیہ نے بھی یہ نتائج بروقت جاری کرنے کا دعوی کیا تھا تاہم میٹرک بورڈ کے ذرائع کے مطابق اب ایسا ممکن نہیں رہا اور بہت کوششوں کے ساتھ میٹرک سائنس گروپ کا نتیجہ اگست کے دوسرے ہفتے...
کراچی: سندھ اسمبلی نے نیپرا کی جانب سے کراچی کے بجلی صارفین پر 50 ارب کا بوجھ ڈالنے کی منظوری کے خلاف اور نیپرا، سیپکو، حیسکو، کے الیکٹرک کی لوڈ شیڈنگ اور زائد بلنگ کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا تو ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے ارکان ہیرسوہو، عامرصدیقی اور شبیرقریشی نے سیپکو، حیسکو اور کے الیکٹرک کے خلاف قراداد ایوان میں پیش کی۔ ایم کیو ایم کے رکن عامر صدیقی نے قرارداد پر کہا کہ کے الیکٹرک کے بلوں کے ذریعے کراچی کے عوام پر 50 ارب روپے کا بوجھ ڈالا گیا نیپرا یہ فیصلہ واپس لے، نیپرا نے 18 جولائی کو حکم نکالا یہ...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی پاکستان نے کہا کہ جماعت اسلامی اس شہر کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگی، ان بچوں کو بہترین تعلیم دینی ہے، ان کو منشیات کا عادی نہیں بلکہ بہترین انسان بنانا ہے، ہم اپنے بچوں کے مستقبل کو سنواریں گے، ہر ٹاؤن میں انتظامیہ نے 5 اسکولوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی کے اختیارت پر کسی کو ناگ بن کر بیٹھنے نہیں دیں گے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو اس کے جائز حق اور میئر سے محروم کردیا گیا، اب تو گاڑی کی نمبر پلیٹس ہم سے...
کراچی میں گزشتہ روز گوجرانوالہ کے رہائشی جوڑے کے قتل کی پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات میں مصروف ہے۔گوجرانوالہ پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی کا بھائی حراست میں ہے، بھائی نے کراچی کا سفر نہیں کیا جبکہ مقتول ساجد کے اہلخانہ کا اب تک پتا نہیں چل سکا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کے اہلخانہ نے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا، کراچی پولیس کے ساتھ مل کر کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب سے جھاڑیوں کے پیچھے سے مرد اور خاتون کی لاشیں ملی تھیں جنہیں سروں پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔
سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کراچی نے پیر کو ٹیکنیکل اسکول سرٹیفکیٹ حصہ دوم سالانہ امتحانات برائے سال 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔چیئرمین ٹیکنیکل بورڈ مشرف علی راجپوت کے مطابق ٹی ایس سی کے امتحانات میں سندھ بھر سے 1887 امیدواروں نے شرکت کی، 1628 امیدوار میٹرک امتحانات میں کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 86.27 فیصد رہا۔ گلسن ٹیکنیکل ہائی اسکول ملیر کے حافظ محمد شہیر نے 1350 میں سے 1179 نمبر لے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی اسکول کے محمد شامیخ احمد نے 1168 نمبر لے کر دوسری، جب کہ ورکرز ماڈل اسکول سائٹ حیدر آباد کی طالبہ وجیہہ شاہ نے 1350 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کو بورڈ کی جانب سے...
فائل فوٹو۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ پولیس نے قانون شکنوں اور دہشت گردوں سے بھرپور مقابلہ کیا ہے، پولیس نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے افسران نے ملاقات کی اور صوبے امن و امان سے متعلق آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس نظام کو بہتر بنانے کےلیے 164 ارب روپے کا بجٹ دیا ہے، پولیس کی تنخواہوں پر 132 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ جشنِ آزادی ’معرکہ حق‘ تھیم کے ساتھ شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت جشن آزادی معرکہ حق کی تقریبات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔...
کراچی: سندھ اسمبلی میں نیپرا کے فیصلے کے خلاف قرارداد پیش کردی گئی جس پر ایوان میں منگل کے روز مفصل بحث ہوگی، ایم کیو ایم کی قرارداد پر سندھ حکومت نے بھی حمایت کردی۔ پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے رکن عامر صدیقی نے ایوان میں ایک قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا تھا کہ نیپرا نے 18 جولائی کو فیصلہ کیا ہے کہ کراچی کے عوام سے 50 ارب روپے وصول کیے جائیں گے، یہ رقم کے الیکٹرک وصول کرے گی۔ نیپرا کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی ایک کی چوری کی سزا پورے علاقے کو دے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک بل وصول نہیں کرسکا...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی اے ایس پروبیشنری افسران اور 12ویں ایم سی ایم سی کے افسران سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے انہیں صوبے میں امن و امان، کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف اقدامات اور ترقیاتی کاموں پر آگاہی دی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات کے لیے آئے وفد کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی فرحان خواجہ نے کی جس میں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ، ایڈیشنل آئی جی پولیس سی ٹی ڈی آزاد خان اور دیگر نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے شرکاء کو امن امان سے متعلق آگاہی دی اور کہا کہ سندھ میں پولیس کی کل نفری ایک...
مرنے والے مرد اور عورت کی عمریں تقریباً 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں، جبکہ لاشوں پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں سمندر کے قریب سے خاتون اور مرد کی لاشیں ملی ہیں، دونوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مرنے والے مرد اور عورت کی عمریں تقریباً 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں، جبکہ لاشوں پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق مقتول نوجوان کو ساجد مسیح، جبکہ مقتولہ کو ثناء آصف کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، دونوں کا تعلق گوجرانولہ کے ایک ہی گاؤں سے تھا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق...
پولیس کو جائے وقوع سے مقتولین کے پاس سے ایک موبائل فون، نقدی اور نائن ایم ایم پسٹل کے 2 خول بھی ملے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں فائرنگ سے ایک مرد اور خاتون کو قتل کر دیا گیا، جن کی لاشیں سنسان مقام سے برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق بوٹ بیسن چائنہ پورٹ کے قریب سنسان مقام سے ایک مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں سروں پر فائرنگ کرکے بے رحمی سے قتل کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ پیر کی صبح کسی وقت کا ہے اور دونوں مرد و خاتون کو ایسے مقام پر قتل کیا گیا جہاں عام لوگوں کا آنا جانا نہیں ہوتا۔ پولیس کو جائے وقوع سے مقتولین کے پاس سے ایک موبائل...
کراچی کلفٹن میں چائنہ پورٹ کے قریب سنسان علاقے سے ایک نوجوان مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ محظور علی نے کلفٹن میں چائنہ پورٹ سے ایک نوجوان لڑکی اور لڑکے کہ لاش ویرانے سے برآمد ہوئی ہے، جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گا، مقتولین کی شناخت ساجد مسیح اور ثنا آصف کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے ایک ہی گاؤں سے تھا۔ یہ بھی پڑھیں: لوئر کرم، 4 افراد کی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں برآمد پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کے قریب سے 9 ایم ایم پستول کے 2 خول ملے ہیں، جس سے شبہ ہے کہ دونوں...
کراچی کے علاقے منگھوپیر میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا، سی ٹی ڈی نے اطلاع ملنے پر ایک مکان پر چھاپہ مارا جس کے بعد پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، چھاپہ فتنہ الخوارج دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرمارا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بم ڈسپوزل عملے نے مکان کی سرچنگ مکمل کرلی، مکان سے دھماکا خیز مواد، دستی بم، ایس ایم جی رائفل اور دیگر سامان برآمد ہوا، لاشیں شناخت اور قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔ مزید پڑھیں: فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی ڈی ایس پی سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب نے سول اسپتال کے باہر...
کراچی میں بڑھتی ہوئی بدامنی، لاقانونیت اور حکومتی ناکامی پر وزیراعلیٰ کو دورے کا چیلنج حکومت سندھ، وزرا اور پولیس افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما نے سندھ حکومت سے کراچی میں جاری ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کا مطالبہ کرتا ہوئے کہا ہے کہ اگر اقدامات نہ کیے گئے تو پھر اپنا علیحدہ نظام لانے پر مجبور ہوجائیں گے۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کورنگی زمان ٹان میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں بڑھتی ہوئی بدامنی، لاقانونیت اور حکومتی ناکامی پر شدید تنقید کی۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ صرف کورنگی ڈسٹرکٹ میں گزشتہ ماہ درجنوں رہزنی کی...
ابراہیمی معاہدہ کیا ہے؟ ابراہیمی معاہدے کے نفاذ کا اسرائیل سے تعلق؟ ابراہمی معاہدے سے متعلق مسلم و عرب ممالک کا کردار؟ پاکستان میں ابراہیمی معاہدے کی گونج کی وجہ؟ عرب ممالک کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے پاکستان پر دباؤ؟ کیا امریکا و برطانیہ کی ناجائز اولاد اسرائیل جائز ہو سکتی ہے؟ اسرائیل سے متعلق بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ اور مفکر پاکستان علامہ اقبالؒ کے افکار؟ تحریک آزادی فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کیخلاف ایران کا کردار عالم اسلام کیلئے کتنا قابل تقلید ہے؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر...
کراچی: سندھ رینجرز اور پولیس کی جانب سے بن قاسم کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کے دوران علیحدگی پسند کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز اور سندھ پولیس کی جانب سے خفیہ معلومات کی بنیاد پر بن قاسم تھانے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کیا گیا، آپریشن علیحدگی پسند کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے شرپسند ملزم عطاء اللہ شر کی موجودگی کی اطلاع پر عمل میں لایا گیا۔ آپریشن کے نتیجے میں علیحدگی پسند کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 2ملزمان زاہد علی مگسی اور عبدالغفور کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان...
گوادر کے کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پاکستان فشر فوک فورم کے مطابق ریسکیو ٹیمیں آج بھی ماہی گیروں کی تلاش میں مصروف ہیں اور اب تک چار مزید لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔ پاکستان فشر فوک فورم نے بتایا کہ کل ایک ماہی گیر کی لاش مل چکی تھی، جب کہ موجودہ کارروائی میں مزید چار لاشیں دریافت ہوئیں۔ ان میں سے دو لاشیں کراچی پہنچ چکی ہیں جبکہ تین لاشیں گوادر کے ایدھی مرکز میں موجود ہیں۔ ایک لاش کو ابراہیم حیدری کے علی اکبر شاہ گوٹھ میں ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس سانحے کے دوران ایک ماہی گیر زندہ بچا ہے، جسے فوری طور...
کراچی میں چینی کی قیمت کو پُر لگ گئے اور انتظامیہ بھی گراں فروشوں کیلیے کارروائی سے گریزاں نظر آتی ہے۔کمشنر کراچی کی جانب سے چینی کی تھوک قیمت 170 روپے اور خوردہ قیمت 173 روپے فی کلو مقرر کیے جانے کے باوجود شہر بھر میں سرکاری نرخوں پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔مارکیٹ میں چینی ہول سیل سطح پر 175 روپے جبکہ خوردہ سطح پر 190 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ گلی محلوں کی چھوٹی دکانوں پر چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 8 روپے فی کلو کی کمی واقع ہوئی ہے اور موجودہ نرخ 175 روپے فی کلو پر آ گیا ہے،...
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما نے سندھ حکومت سے کراچی میں جاری ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کا مطالبہ کرتا ہوئے کہا ہے کہ اگر اقدامات نہ کیے گئے تو پھر اپنا علیحدہ نظام لانے پر مجبور ہوجائیں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کورنگی زمان ٹاؤن میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں بڑھتی ہوئی بدامنی، لاقانونیت اور حکومتی ناکامی پر شدید تنقید کی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ صرف کورنگی ڈسٹرکٹ میں گزشتہ ماہ درجنوں رہزنی کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتوں میں معصوم بچے بھی شہید کیے گئے، مگر حکومت سندھ، وزراء اور پولیس افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔...
سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ یلو لائن نہ صرف شہریوں کی نقل و حرکت کو بہتر بنائے گی بلکہ معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے گی، ہم چاہتے ہیں کہ منصوبہ عالمی معیار کے مطابق مکمل ہو، اس میں سہولتوں کو عالمی شہروں جیسا بنایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یلو لائن بی آر ٹی کراچی کا ایک اسٹریٹیجک اور وژنری منصوبہ ہے جس کا مقصد عوام کو تیز، سستی اور محفوظ سفری سہولت دینا ہے۔ عالمی بینک کے اعلیٰ سطحی وفد نے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کے سائٹ آفس اور جام صادق پل کے قریب جاری تعمیراتی کام کا دورہ کیا، اس موقع پر...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ صوبائی حکومت کراچی کو اپنانے کو تیار ہی نہیں، آپ کا رویہ بتا رہا ہے کہ کراچی سندھ کا حصہ نہیں، لوگوں کو دیوار سے لگا کر سندھ کو کیوں تقسیم کیا جا رہا ہے، ابھی میٹرک کا امتحانی نتیجہ آنے والا ہے پھر کوئی نئی کہانی شروع ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہاہے کہ نیب کیسز کھلنے کی دیر ہے پھر کوئی ایک وزیر پاکستان میں نہیں ہوگا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سب پر نیب...
چیئرمین ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 140-A کے تحت اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے حوالے سے مقدمہ سپریم کورٹ میں جیت چکے ہیں، مگر تاحال اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا، جس پر اب توہینِ عدالت کا مقدمہ دائر کرنے یا دیگر قانونی راستے اختیار کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد سے متصل پارک میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیرِ صدارت لیگل ایڈ کمیٹی اور لائرز فورم کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ کی قانونی حکمتِ عملی، مردم شماری میں شہری علاقوں کی نمائندگی، لاپتا افراد، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور آئینی حقوق کے حوالے سے تفصیلی مشاورت...
کراچی (نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کراچی ٹریفک پولیس نے ایک غریب سائیکل سوار پر 500 روپے کا چالان کر دیا۔ حقیقت: یہ ویڈیو اور واقعہ نیا نہیں بلکہ 5 سال پرانا ہے۔ واقعہ کراچی کے علاقے کلفٹن کا ہے جہاں ایک ٹریفک آفیسر غلام علی جمالی نے ون وے کی خلاف ورزی پر ایک سائیکل سوار کا چالان کیا۔ چونکہ سائیکل کے لیے الگ کوڈ موجود نہیں، اس لیے موٹر سائیکل والے کوڈ (70) کے تحت ای- چالان جاری کیا گیا۔ ویڈیو میں سائیکل سوار کی مالی حالت دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے پولیس پر تنقید کی، لیکن بعد ازاں پولیس حکام نے وضاحت کی کہ چالان کی رقم...
گوادر: کراچی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کی کشتی گوادر کے قریب افسوس ناک حادثے سے دوچار ہوئی، جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق اور 4 لاپتا ہوگئے ہیں تاہم ایک ماہی گیر معجزانہ طور پر بچ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کی کشتی گوادر بلوچستان میں ڈوب گئی، جس میں 6 ماہی گیر سوار تھے۔ حادثے کی شکار کشتی میں سوار ماہی گیروں کا تعلق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری، علی اکبر شاہ گوٹھ اور مچھر کالونی سے ہے۔ گوادر کے قریب ہونے والے کشتی حادثے میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں اور باپ ایوب کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ بیٹا ذیشان تاحال لاپتا ہیں،...
ضلع شرقی سے تعلق رکھنے والی 48 سالہ خاتون ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہو گئی ہیں، جو رواں سال کراچی میں ڈینگی سے ہونے والی پہلی ہلاکت ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چلاس میں ڈینگی کے وار: 500 افراد شکار، 2 جاں بحق محکمہ صحت کے مطابق اب تک سندھ بھر میں ڈینگی کے 345 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شہریوں کی معمولی سی غفلت بھی مچھر کی افزائش کا سبب بن سکتی ہے۔ پھینکی گئی بوتلیں اور پانی جمع کرنے والا کوڑا کرکٹ مچھروں کے لاروا کی افزائش کے لیے موزوں ترین جگہیں ہیں۔ ڈینگی کے ساتھ ساتھ ملیریا اور چکن گونیا بھی مچھر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث پھیل رہے ہیں۔...
لیاری کھڈا مارکیٹ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے برگر فروش جاں بحق ہوگیا۔ پولیس واقعے کو ذاتی رنجش کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کلری کے علاقے لیاری کھڈا مارکیٹ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال لیجائی گئی جہاں مقتول کی شناخت 30 سالہ محمد عادل کے نام سے ہوئی۔جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کر کے شواہد حاصل کیے ہیں۔ ایس ایچ او کلری سلیم مروت نے بتایا ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول عادل برگر فروش تھا جس اپنے ٹھیلے پر موجود تھا کہ اس دوران دو موٹر سائیکل پر سوار تین ملزمان آئے تھے جس میں سے...
کراچی: ماڈل کالونی کے علاقے ماڈل موڑ کے قریب کی گئی کھدائی میں کام کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے ایک محنت کش دب کر جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور چھیپا کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور مٹی کے تودے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے محنت کش کی لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ متوفی کی شناخت 40 سالہ بشیر احمد کے نام سے کی گئی اور 35 سالہ وسیم کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ایس ایچ او ماڈل کالونی انعام الہٰی نے بتایا کہ سڑک کی تعمیر سے قبل...
ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ عدالت کا حکم نامہ موصول ہو گیا ہے اور کسی بھی قسم کے تیکنیکی سروے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔کراچی میں لوڈشیڈنگ سے متعلق کیس کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ کے-الیکٹرک کے نیٹ ورک کا 70 فیصد لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے اور آئندہ آنے والے سالوں میں کے- الیکٹرک کے نیٹورک کے %95-90 حصے کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنی کرنے کا عزم ہے۔ترجمان نے بتایا کہ نجکاری کے بعد کے-الیکٹرک نے 4 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے جس کے نتیجے میں ڈسٹریبیوشن لاسز نصف ہو گئے اور صارفین کی تعداد دگنی ہو گئی ہے۔ترجمان کے مطابق لوڈشیڈنگ وہاں کی جاتی...
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں بادلوں کا بسیرا ہے اور سمندری ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں لیکن آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، البتہ آئندہ چند روز مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم مرطوب رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں بادلوں کا بسیرا ہے اور سمندری ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں لیکن آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں بوندا...
پاکستان شوبز کی اداکارہ عمارہ چوہدری نے کراچی میں تنہا رہنے کے اپنے تجربے کا احوال بتا دیا۔ حال ہی میں عمارہ چوہدری ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ساتھی اداکارہ حمیرا اصغر کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کیلئے بھی اکیلئے رہنا آسان نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بہت سے لوگ پڑھائی یا کام کی وجہ سے دیگر شہروں سے آکر تنہا رہتے ہیں اور ایسے میں گھر والوں کو بہت یاد بھی کرتے ہیں۔ عمارہ نے بتایا کہ ان کا تعلق بھی لاہور سے ہے ان کا گھر اور اہلِ خانہ لاہور میں ہیں مگر وہ اکثر کام کے سلسلے میں...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)ترجمان نے کہا ہے کہ عدالت کا حکم نامہ موصول ہو گیا ہے اور کسی بھی قسم کے تیکنیکی سروے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔کراچی میں لوڈشیڈنگ سے متعلق کیس کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ کی-الیکٹرک کے نیٹ ورک کا 70 فیصد لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے اور آئندہ آنے والے سالوں میں کی- الیکٹرک کے نیٹورک کے %95-90 حصے کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنی کرنے کا عزم ہے۔(جاری ہے) ترجمان نے بتایا کہ نجکاری کے بعد کی-الیکٹرک نے 4 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے جس کے نتیجے میں ڈسٹریبیوشن لاسز نصف ہو گئے اور صارفین کی تعداد دگنی...
شہر قائد پر آج اور کل بادلوں کاڈیرا رہے گا جب کہ پیر سے تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ آج اور کل یعنی اتوار کو شہر کا موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہے گا۔ موسمیاتی آؤٹ لک کے مطابق سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ کراچی سمیت صوبے کے دیگر ساحلی مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ ہلکی بوندا باندی کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے، جو مرطوب فضا کو مزید بھاری بنا سکتی ہے۔ دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں...
دنیا کے دیگر بڑے شہروں کی طرح کراچی میں بھی منشیات کا دھندا زوروں پر ہے، کوکین، ہیروئن، آئس اور ویڈ سمیت بھانت بھانت کی یہ منشیات کہاں اور کن راستوں سے کراچی آتی ہے؟ ’جیو نیوز‘ کی تحقیق بتاتی ہے کہ اس کا ایک مرکز تو دنیا کو سب سے زیادہ منشیات اسمگل کرنے والا ملک افغانستان ہے، جبکہ ڈرگ ڈیلر کالے دھن سے جُڑے اس دھندے کے لیے ایران، کیوبا، کولمبیا اور امریکا کو بھی استعمال کر رہے ہیں۔کراچی میں منشیات کی سپلائی ملک کے کون سے شہروں سے ہورہی ہے؟ اور اس میں کون کون سے ڈرگ ڈیلرز ملوث ہیں؟ یہ تفصیلات اس رپورٹ میں پیش ہیں۔ منشیات، آپ کی دہلیز پرکراچی میں منشیات کی خرید و...
---فائل فوٹو ’ڈبے کے کاروبار‘ کی جڑیں کراچی میں بھی پھیلنے لگی ہیں، دن بہ دن فراڈ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ان کال سینٹرز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جنہیں عام زبان میں ’ڈبہ‘ کہا جاتا ہے۔’جیو نیوز‘ کی جانب سے تیار کی گئی ایک تفصیلی رپورٹ کے مطابق یہ آن لائن اسکیمنگ کی وہ قسم ہے جس کے ذریعے غیرملکی شہریوں سے کروڑوں ڈالرز کا فراڈ کیا جا رہا ہے۔ملک کو بدنام کرنے والا یہ غیرقانونی کام، کال سینٹرز کی آڑ میں کیا جا رہا ہے جس کے باعث قانونی طور پر کام کرنے والے کال سینٹرز اور سافٹ ویئر ہاؤسز بھی شک کے دائرے میں آ گئے ہیں۔یہ آن لائن اسکیمنگ کی وہ قسم ہے...
سندھ حکومت نے کراچی کی سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ فیس کے خاتمے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کے ایم سی کی سڑکوں پر پارکنگ فیس ختم، میئر کراچی نے عوام کو خوشخبری سنا دی ریجنل ڈائریکٹوریٹ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کراچی ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق شہر کی تمام عوامی سڑکوں پر پارکنگ فیس وصولی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اب پارکنگ فیس صرف مخصوص پلازوں، نجی پلاٹس یا مخصوص بلدیاتی کونسلوں کے مختص کردہ علاقوں میں ہی وصول کی جاسکے گی۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی فرد یا ادارہ غیر قانونی طور پر پارکنگ فیس وصول کرتا پایا...
کراچی: شہر قائد کے علاقے مومن آباد اور ملیر سٹی پولیس نے مبینہ مقابلوں میں 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مومن آباد پولیس نے ایرانی کیمپ کٹی پہاڑی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو گل محمد کو زخمی حالت میں اس کے ساتھی عرفان سمیت گرفتار کرلیا۔ ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں ، چلیدہ خولز ، 4 موبائل فونز ، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جس کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ مومن آباد پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال جبکہ اس کے ساتھی کو تفتیش کے تھانے منتقل کر دیا۔ دریں اثنا ملیر سٹی پولیس نے شاہراہ...
ریلوے ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بختیار آباد اور ڈمبولی کے درمیان ریلوے ٹریک پر پیش آیا ہے۔ جس میں ایک بوگی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع سبی میں کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کی ٹریک پر دھماکہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں بولان میل کی ایک بوگی کو جزوی نقصان پہنچا ہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بختیار آباد اور ڈمبولی کے درمیان ریلوے ٹریک پر پیش آیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ کی جانب جانے والی ٹریک کی کلئیرنس کا عمل جاری ہے۔ کلئیرنس کا عمل مکمل ہونے کے بعد کوئٹہ کے بعد بولان میل کوروانہ کیا جائے گا۔

شاہ محمود قریشی 9 مئی کو کراچی میں تھے، پراسیکیوشن نے ڈاکٹریاسمین راشد، عمرسرفراز چیمہ کے خلاف کیس ثابت کیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شیرپاؤ پل جلاؤ گھیراؤ کیس کا 42صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔جاری کردہ تحریری فیصلے کے مطابق تفتیش میں تمام ملزمان ان واقعات میں ملوث پائے گئے، تفتیشی افسران شاہ محمود قریشی سمیت 6 ملزمان کے خلاف شواہد پیش نہیں کر سکے، شاہ محمود قریشی سمیت6 ملزمان کو بری کیا جاتا ہے، شاہ محمود قریشی کسی غیر قانونی احتجاج میں شامل نہیں ہوئے۔فیصلے میں کہا گیا شاہ محمود قریشی 9مئی کو کراچی میں تھے، پراسیکیوشن نے ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ کے خلاف کیس ثابت کیا، پراسیکیوشن نے اعجاز چودھری، میاں محمود الرشید سمیت 8 ملزمان کیخلاف بھی...
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ آج لگایا گیا درخت آنے والی نسلوں کی حفاظت ہے، یہ مہم کراچی کی فضا کو بہتر بنانے کی ایک بڑی اور اہم کاوش ہے جو صرف جماعت اسلامی نہیں بلکہ ہر شہری کی شراکت سے کامیاب ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ اور گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد کے ہمراہ ”آؤ کراچی سرسبز بنائیں“ کے عنوان سے شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ افتتاحی تقریب گلشن اقبال بلاک 16 کے محمود غزنوی پارک میں منعقد ہوئی، جس میں جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمین، وائس چیئرمین اور دیگر بلدیاتی نمائندے بھی شریک ہوئے۔...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ آج کراچی کے مسائل کے پیچھے کئی دہائیوں کی سیاسی چالاکیاں اور ادارہ جاتی ناکامیاں ہیں، ہم ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جن سے عوام کا روزمرہ متاثر ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملک میں جاری بارشوں اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں سندھ حکومت مکمل طور پر متحرک ہے، ملک کے شمالی علاقوں میں حالیہ بارشوں سے شدید نقصان ہوا ہے، جب کہ سندھ حکومت 2010ء سے اب تک کئی بار طوفانی بارشوں اور سیلابوں کا سامنا کر چکی ہے اور اس ضمن میں مکمل تجربہ رکھتی ہے، اگر کسی بھی دوسرے صوبے...
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں سے 2 بچے انتقال کرگئے۔ بچوں کے ماموں نے بتایا کہ پانچ میں دو بچے دوران علاج انتقال کرگئے جن کی تدفین تھوڑی دیر میں کی جائے گی۔گزشتہ روز بلدیہ ٹاؤن کی نجی اسپتال میں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، خاتون نے آپریشن کے ذریعے 3 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل تھیں۔ڈاکٹرزکے مطابق پیدائش ایمرجنسی سیزیرین سیکشن ذریعے ہوئی بچوں کا وزن بہت کم ہے سب بچوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جبکہ بچوں کو بچوں کو آکسیجن دی گئی اور بچوں کے ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ کروائے گئے۔اہلخانہ کے مطابق عدنان شیخ کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی گرامر اسکول سے تعلیم کا آغاز، آغا خان یونیورسٹی سے میڈیکل ڈگری، اور پھر جانز ہاپکنز بلومبرگ اسکول آف پبلک ہیلتھ میں ایک شاندار علمی و تحقیقی کیریئر — ڈاکٹر عدنان حیدر کی زندگی ایک مثالی سفر ہے جو تعلیمی برتری، عالمی قیادت، اور عوامی خدمت سے بھرپور ہے۔ گزشتہ 25 سالوں کے دوران ڈاکٹر عدنان حیدر نے صحت عامہ کے شعبے میں قابلِ قدر خدمات سرانجام دی ہیں، خصوصاً صحت کے نظام، بایوایتھکس، اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے ان کا تحقیقی کام دنیا کے 90 سے زائد ممالک کی پالیسیوں اور عملی اقدامات پر اثرانداز ہوا ہے۔ ان کی توجہ خاص طور پر کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک پر مرکوز رہی ہے، جہاں انہوں نے...
---فائل فوٹو ڈی جی محکمۂ موسمیات مہر صاحبزاد خان نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں ایک اور مون سسٹم کراچی اور حیدرآباد کو لپیٹ میں لے سکتا ہے، موجودہ مون سون سسٹم کراچی کو متاثر نہیں کرے گا۔ جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران مہر صاحبزاد خان نے کہا ہے کہ خلیج بنگال میں آئندہ دنوں ہوا کے کم دباؤ کا امکان ہے جو کراچی پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔مہر صاحبزاد خان کے مطابق پنجاب، گلگت بلتستان اور کے پی میں زیادہ شدت کی بارش کا امکان ہے، بارش کاسلسلہ مزید دو دن تک جاری رہ سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت میں بابوسرٹاپ والے علاقے میں کافی جانی نقصان ہوا ہے، لاہور میں ایئرپورٹ...
کراچی(ویب ڈیسک)شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک خوش نصیب جوڑے کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ نوزائیدہ بچوں کی ولادت کراچی کے ایک نجی اسپتال میں ایمرجنسی سیزیرین سیکشن کے ذریعے عمل میں آئی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ پیدائش مقررہ وقت سے پہلے ہوئی، جس کے باعث تمام بچوں کا وزن کم ہے اور پیدائش کے فوراً بعد انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈاکٹروں کے مطابق فوری طور پر بچوں کو آکسیجن پر منتقل کرکے مکمل طبی امداد فراہم کی گئی، جب کہ ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق پانچوں نوزائیدہ بچے مسلسل نگرانی میں ہیں اور ان کی حالت میں آہستہ...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ بڑے میدان میں کباڑ کے مختلف گوداموں میں آگ لگ گئی۔علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ بڑے میدان میں استعمال شدہ اشیاء کے مختلف گودام ہیں، گودام میں استعمال شدہ کپڑا، پلاسٹک اور دیگر اشیاء رکھی جاتی ہیں۔گودام مالکان نے الزام لگایا ہے کہ 30 سے زائد گوداموں میں آگ لگی ہوئی ہے جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں میں پانی موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آگ بھجانے کے لیے ان سے ٹینکر خریدنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 4 چار فائر ٹینڈر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب مچھر کالونی میں واقع کباڑ کے بڑے گودام میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، آگ کی شدت اس قدر زیادہ ہے کہ شعلے اور دھواں دور دور سے دیکھا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ مقام پر استعمال شدہ کپڑوں، پلاسٹک اور دیگر اشیاء کے کئی گودام موجود ہیں، جہاں اچانک لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 15 گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے بعد علاقہ دھوئیں سے بھر گیا اور فضا میں سانس لینا مشکل ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے کو پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ متعدد فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ چکے ہیں تاہم اُن میں...
کراچی: حکومت سندھ نے ضلع گھوٹکی میں ایک خاتون رانی بھاگڑی اور ان کی فیملی کے ساتھ مبینہ زیادتی، بلیک میلنگ اور جبری مذہب تبدیلی کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت سکھدیو ہیمنانی نے اپنے بیان میں واقعے کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات معاشرتی اور اخلاقی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی مکمل اور شفاف تحقیقات کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جبکہ ایس ایس پی گھوٹکی سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ سکھدیو ہیمنانی...
شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک خوش نصیب جوڑے کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ نوزائیدہ بچوں کی ولادت کراچی کے ایک نجی اسپتال میں ایمرجنسی سیزیرین سیکشن کے ذریعے عمل میں آئی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ پیدائش مقررہ وقت سے پہلے ہوئی، جس کے باعث تمام بچوں کا وزن کم ہے اور پیدائش کے فوراً بعد انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیر کا 4 بچوں کی پیدائش پر 1 لاکھ روپے انعام کا اعلان ڈاکٹروں کے مطابق فوری طور پر بچوں کو آکسیجن پر منتقل کرکے مکمل طبی امداد فراہم کی گئی، جب کہ ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے...
ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں مخدوش قرار دے کر خالی کرائی گئی 41 عمارتیں بلڈرز کو فروخت کی جائیں گی، سندھ حکومت بے دخل کیے گئے مکینوں کو بے نظیر انکم سپورٹ سے دو سال کا کرایہ اور رہائش کا جامع منصوبہ بنائے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرا، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہ احمد، رکن صوبائی اسمبلی دلاور خان و دیگر اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ارشد وہرا نے کہا کہ آپ سب کے علم میں ہے کہ بغدادی لیاری میں بلڈنگ گرنے کا واقعہ ہوا،اس واقعہ میں...
کراچی: رفاعی پبلک پارکس کی زمین کمرشل استعمال کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی کی گئی۔ درخواست جماعت اسلامی کے اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل سیف الدین ایڈووکیٹ سمیت مختلف ٹی ایم سی چیئرمینز کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں کے ایم سی، ڈی جی پارکس، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، کے ڈی اے و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کے ایم سی رفاعی پبلک پارکس کو پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کمرشل استمعال کے لیے تبدیل کیا جا رہا ہے۔ سٹی کونسل نے اس حوالے سے 19 مئی کو ایک قرارداد بھی پاس کی ہے، جس کی بنیاد پر پبلک پارکس میں رینٹل...
پریس کانفرنس سے خطاب میں ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے جبکہ مخدوش عمارتوں کے متاثرین بے یار و مددگار ہیں، کراچی سندھ حکومت سے نہیں سنبھل رہا، ایس بی سی اے کا نام کے بی سی اے ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے پر حکومت سندھ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے سانحے پر ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر ارشد وہرہ نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں درجنوں عمارتیں خستہ حال ہیں،...
کراچی: منگھو پیردین محمد گوٹھ میں گھر سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش ملی ہے، پولیس کے مطابق مقتول کے قتل میں اس کی دوسری بیوی، اس کا سابقہ شوہر اور بیٹا بیٹی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق منگھو پیر تھانے کے علاقے دین محمد گوٹھ میں واقع مکان نمبر 63 سے ایک شخص کی تشدد زدہ اور گلا کٹی لاش ملی ہے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا جبکہ مقتول لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ مقتول کی شناخت 40 سالہ محمد ایوب لاشاری ولد صوبت خان کے نام سے کی گئی،...
کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے بلال کالونی میں پولیس اور ڈکیت گینگ کے درمیان 12 جولائی کی رات مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں گروہ سے تعلق رکھنے والے دو خطرناک ملزمان توحید اور دانش کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان بھتہ خور گروہ کے شوٹر اور متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے جاری کردہ بیان کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق 8 رکنی جرائم پیشہ گروہ سے ہے، جو بھتہ نہ دینے والے تاجروں، دکانداروں اور ریسٹورینٹ مالکان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔ گزشتہ ماہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں...
فائل فوٹو کراچی میں آرام باغ فرنیچر مارکیٹ کے قریب پرانی عمارت کا چھجہ گر گیا۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اطلاع پر ضلعی انتظامیہ اور ایس بی سی اے کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، حکام نے مزدوروں کو بلاکر چھجے کا بقیہ حصہ بھی گرادیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس بی سی اے نے کہا کہ یہ عمارت خطر ناک قرار نہیں دی گئی تھی، عمارت قومی ورثہ میں شمار ہے، چجھے میں پانی بھرنے سے اس کا بوسیدہ حصہ گرا ہے۔
کراچی: کراچی کے مصروف تجارتی علاقے طارق روڈ پر واقع فیروزآباد تھانے کی حدود میں سنار سے 3 کروڑ 98 لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا، جس کا مقدمہ متاثرہ شہری بلال کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے جس میں ملزمان کی نقل و حرکت واردات سے کچھ دیر قبل ہی ریکارڈ ہوئی ہے۔ فوٹیج میں مدعی نے ملزمان کو شناخت کر لیا ہے جبکہ ان کی شناخت موٹر سائیکل اور کپڑوں کے رنگ کی مدد سے کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات جیولر بلال نقدی لے کر طارق روڈ پہنچا تو تعاقب میں آنے والے ڈاکوؤں ان سے بیگ...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے طارق روڈ کے قریب سنار سے ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے۔پولیس کے مطابق 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ڈاکو سنار سے مبینہ طور پر 3 کروڑ 95 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق اطراف سے ابتک کوئی سی سی ٹی وی وڈیو نہیں مل سکی، واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جاسکا۔
کراچی: آرام باغ فرنیچر مارکیٹ کے قریب مخدوش عمارت کا چھجھہ گرنے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ آرام باغ تھانے کے ایڈیشنل ایس ایچ او عارف عباسی نے بتایا کہ فرنیچر مارکیٹ کے قریب حاجی منظور بلڈنگ کے چھجھے کا کچھ حصہ گر گیا تھا تاہم ملبہ نیچے گرنے کے واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ مذکورہ عمارت میں لوگ رہائش پذیر ہیں ۔
کراچی: ایسٹ زون کے علاقے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں لاقانونیت کی انتہا ہوگئی ، گلستان جوہر کے علاقے بلاک 9 گل چوک کے قریب فائرنگ سے علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونجا اٹھا پولیس کا دور تک نام و نشان تک نہیں تھا۔ فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 40 سالہ ریحان کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق مضروب کو جسم پر 3 گولیاں لگی ہیں جس میں ایک سینے اور 2 پیٹ پر لگی تھیں۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے کافی تعداد میں گولیوں کے چلے ہوئے خول ملے ہیں جنھیں پولیس...
کراچی میں عمارتوں کا گرنا معمول بن چکا ہے، اگرکوئی پرانی عمارت اپنی خستہ حالی اور مدت کو پورا کرنے کے بعد گرے تو اس کا متعلقہ سرکاری اداروں پرکوئی الزام عائد نہیں کیا جا سکتا مگر لیاری کے علاقے بغدادی میں زمین بوس ہونے والی عمارت کو محض تیس سال قبل ہی تعمیرکیا گیا تھا۔ تیس سال کے عرصے میں کوئی بھی عمارت پرانی نہیں کہلائی جا سکتی۔ اس عمارت کا گرنا یہ بتاتا ہے کہ اس کی تعمیر انتہائی ناقص میٹریل سے کی گئی تھی، تعمیرات سے متعلق صوبائی حکومتی ادارے نے بھی اس کی تعمیر کے وقت اس کا انسپکشن کرنے کی شاید زحمت ہی نہیں کی۔ یہ بھی پتا چلا ہے کہ جب 2022میں اس عمارت...
ایک بیان میں میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ضلع شرقی میں ہمارے ٹاؤنز بھی ہیں، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے بھی، پیپلز پارٹی کی سوچ ہے کہ ہر جگہ کام کرنا ہے، ضلع شرقی میں ڈیڑھ ارب روپے خرچ کرنے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہر چیز کا الزام میئر اور ڈپٹی میئر پر لگادیا جاتا ہے، باتوں اور تعصب کا کارڈ کھیلنے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تعصب کا کارڈ کھیلنے والوں کا میئر کہتا تھا اختیارات نہیں، اب شہر میں کام ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یوسی چیئرمینز کے ذریعے کام ہوتا نظر آرہا ہے،...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ کراچی میں جب ڈمپر اور ٹینکرز کے نیچے آکر لوگ جاں بحق ہوررہے تھے تو حکومت سندھ کو کوئی پروا نہیں تھی، مہاجر قومی موومنٹ نے جب واٹر ٹینکرز اور ڈمپر مافیا سمیت پیپلز پارٹی کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا تو مجھ سمیت میرے ساتھیوں کے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی متعصبانہ پالیسیاں صوبے کی تقسیم کا سبب بن سکتی ہیں، ہم صوبے کی تقسیم نہیں چاہتے ہیں، بھائی چارگی کی پالیسی پر گامزن ہیں، اگر سندھ حکومت نے اجرک ٹیکس کے نام پر وصول کیے...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہر چیز کا الزام میئر اور ڈپٹی میئر پر لگادیا جاتا ہے، باتوں اور تعصب کا کارڈ کھیلنے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تعصب کا کارڈ کھیلنے والوں کا میئر کہتا تھا اختیارات نہیں، اب شہر میں کام ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یوسی چیئرمینز کے ذریعے کام ہوتا نظر آرہا ہے، تم ہمیں جیتنے دو یا نہ جیتنے دو ہمیں سب سے پیار ہے، پیپلزپارٹی کا منشور لوگوں کی بلاتفریق خدمت ہے۔(جاری ہے) میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی کی حدود میں 106 بڑی سڑکیں ہیں، گلیاں نہیں، گلی محلوں کے...