2025-11-04@15:11:59 GMT
تلاش کی گنتی: 3313

«کراچی میں شہید مظفر کرمانی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ڈی ایم او کے فیصلے کے خلاف میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی اپیل بحال کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں ڈی ایم او کے فیصلے کے خلاف مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے کیس کی کارروائی کی۔ سماعت کے دوران مرتضیٰ وہاب کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈی ایم او نے ہمیں سنے بغیر فیصلہ دیا اور کوئی نوٹس بھی جاری نہیں کیا گیا۔ الزام یہ لگایا گیا کہ الیکشن مہم کے دوران انہوں نے پریس کانفرنس کی، جس کے بعد ہماری اپیل بھی مسترد کر دی گئی تھی۔ وکیل نے استدعا کی کہ ہماری...
    کراچی: شہر قائد میں شارع فیصل معصوم شاہ مزار کے ڈاکوؤں کو سادہ لباس پولیس اہلکار سے لوٹ مار کی واردات مہنگی پڑ گئی۔  پولیس اہلکار نے جوابی فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔  شارع فیصل پولیس کے مطابق پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل کاشف سے ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کی گئی تاہم پولیس اہلکار نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔  پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی تاہم فوری طور پر...
    کراچی میں 19 اگست کی بارش کے بعد شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے جگہ جگہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور سیوریج  کاپانی سڑکوں پر موجود ہے جبکہ 15 روز بعد بھی تعمیراتی کام شروع نہ ہوسکا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر میں بارشوں کے بعد مرکزی سڑکوں کی صورتحال قدر بہتر ہے لیکن اندورنی گلیاں تباہی کامنظر پیش کررہی ہیں، پندرہ دن ہو نے کے باوجود بلدیاتی اداروں کی جانب سے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کراچی میں 19 اگست کو ہونے والی تیز بارش کے بعد مکین دہری اذیت کا شکار ہیں کیونکہ گلیاں ٹوٹ پھوٹ کے بعد اب علاقہ کھنڈر کا منظر پیش کررہا ہے، کچھ...
    کراچی میں شہید ملت روڈ پر ہل پارک کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے27 سالہ شہری سید شہیر جاوید زخمی جب کہ نامعلوم مسلح ملزمان موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق زخمی نوجوان کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے پہلے قریبی اسپتال اور بعد میں اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی شہیر جاوید پیشے کے لحاظ سے سائیکولوجسٹ ہیں، وہ ایکسپریس نیوزکے پروگرام ’شبیر تو دیکھے گا‘ کے سینئر اسکرپٹ رائٹر اور مشہورشاعر جاوید صبا کے صاحبزادے ہیں۔ پولیس جائے وقوع کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد جمع کرنے میں مصروف ہیں۔
    کراچی: کراچی میں آج چُپ تعزیہ کا مرکزی جلوس کچھ دیر میں نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔ جلوس کے سلسلے میں سیکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جبکہ جلوس کی ابتدائی مجلس نشتر پارک میں جاری ہے، جس سے معروف عالم دین علامہ باقر زیدی خطاب کر رہے ہیں۔ جلوس کی قیادت بوطراب اسکاوٹس کر رہے ہیں، جو جلوس کے آغاز سے اختتام تک شرکاء کی منظم رہنمائی کریں گے۔ مرکزی جلوس نشتر پارک سے شروع ہو کر اپنے روایتی راستوں سے گزرتے ہوئے حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔ کراچی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہزاروں اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں، مرکزی جلوس (نشتر...
    کراچی: شہر قائد میں فائرنگ کے دو علیحدہ علیحدہ واقعات میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے یہ واقعات گلشن معمار اور کورنگی کے علاقوں میں پیش آئے۔ گلشن معمار کے علاقے بلاک آر، عجوہ ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ ممتاز کے نام سے ہوئی ہے، جسے چھیپا ویلفیئر کے رضا کاروں نے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، جس میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ممتاز کی ٹانگ پر گولی لگی۔ گلشن معمار پولیس کا کہنا ہے...
    کراچی: شہر قائد میں سلطان آباد پرانا حاجی کیمپ کے قریب نالے سے 13 سالہ بچے کی لاش ملی ، بچے کے والد نے 29 اگست کو اپنے بیٹے کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ ڈاکس تھانے میں درج کرائی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ،  ڈاکس کے علاقے مولودی تمیز الدین خان روڈ سلطان آباد نیو حاجی کیمپ پرائیوٹ اسکول کے قریب گٹر میں ایک بچے کی لاش کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور ایدھی کی بحریہ خدمات کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جبکہ علاقہ مکینوں کی بھی بڑی تعداد موقع پر اکھٹی ہوگئی تھی۔ ایدھی کے رضا کاروں نے گٹر سے ڈوبنے والے بچے کی لاش نکال کر ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا جہاں...
    جماعت اسلامی کراچی کے امیر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے چالیس سالوں میں شہر کے مفادات کا سودا کر کے اسے تباہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  جماعت اسلامی کے تحت وزیر اعلیٰ ہاؤس تک حقوق کراچی مارچ راستے بند ہونے کے بعد تھوڑی دیر کے دھرنے میں تبدیل ہوا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے مطالبہ کیا کہ شہر کی بدترین صورتحال اور انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے فوری طور پر کراچی کے لیے500ارب روپے جاری کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹاؤن کو کم از کم 2 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج، واٹر کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اختیارات ٹاؤن کو منتقل اور...
    کراچی ایک بڑی تباہی سے بچ گیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور وفاقی حساس ادارے کی بروقت کارروائیوں کے نتیجے میں  دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ فتنہ الخوارج اور القاعدہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے پانچ شدت پسند گرفتار کر لیے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات پر کراچی کے مختلف علاقوں منگھوپیر اور کشمیر روڈ — میں کامیاب چھاپے مارے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت اللہ نور، سرفراز، سلیم، جہانزیب اور امداد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق، تمام گرفتار دہشت گرد پڑوسی ملک سے عسکری تربیت یافتہ ہیں اور کراچی میں دہشتگردی کی منظم منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔ ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی...
    محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شہر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں منگھوپیر اور کشمیر روڈ کے علاقوں میں کی گئیں جن کے دوران مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 5 شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں تحریک طالبان پاکستان کے اللہ نور اور سرفراز شامل ہیں جبکہ سلیم، جہانزیب اور امداداللہ القاعدہ برصغیر کے رکن نکلے۔ یہ بھی پڑھیے: اپر دیر: پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے مقامی کمانڈر سمیت 9 دہشتگرد ہلاک، 2 شہری شہید ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد پڑوسی ملک میں عسکری تربیت حاصل کرچکے تھے اور کراچی...
    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی میں آٹے کی بڑھتی قیمت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی نے بہادرآباد مرکز سے جاری اپنے شدید ردعمل میں کہا ہے کہ وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کراچی کے عوام پر ڈھائے جانے والے کھلے ظلم اور معاشی ناانصافی کا ناقابل تردید ثبوت ہیں۔ ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی نے کہا کہ کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے اضافے کے بعد 2100 روپے تک پہنچا دیا گیا ہے جبکہ حیدرآباد اور سکھر میں یہی تھیلا 280 روپے، کوئٹہ میں 210 روپے اور اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، بنوں اور ملتان میں 200 روپے تک مہنگا ہوا...
    کراچی: جرمنی کے نئے قونصل جنرل تھامس ایبرہارڈ شلزے نے کراچی میں اپنے عہدے کا باضابطہ طور پر چارج سنبھال لیا۔ جرمن قونصل خانے سے جاری اعلامیے کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے بعد قونصل جنرل شلزے نے صوبہ سندھ میں اہم حکومتی اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تاکہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ قونصل جنرل تھامس ای شلزے نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ  کامران خان ٹیسوری سے ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی...
    پاکستان کا نیا موسیقی کا مقابلہ "پاکستان آئیڈل" شروع ہونے والا ہے جس کے آڈیشنز کا اگلا مرحلہ 31 اگست بروز اتوار کراچی کے آرٹس کونسل میں منعقد ہوگا۔ اس سے قبل آڈیشنز کا آغاز سکھر سے ہوا، جس کے بعد ملتان، لاہور اور راولپنڈی میں بھی یہ سلسلہ جاری رہا، جہاں کئی باصلاحیت گلوکاروں نے اپنی آوازوں سے ججز کو متاثر کیا۔ کراچی میں ہونے والے آڈیشنز کے لیے نوجوان گلوکار بڑی تعداد میں تیاریوں میں مصروف ہیں۔ شہر میں موسیقی سے وابستہ نوجوان اپنی آواز کو نکھارنے کے لیے ریاضت کر رہے ہیں اور اپنی پرفارمنس بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ "پاکستان آئیڈل" کا یہ نیا سیزن نجی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ یہ پلیٹ...
    سہراب گوٹھ پولیس نے الآصف اسکوائر لیاری ایکسپریس وے پل کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو کی شناخت ساحل خان کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے پستول، گولیاں، 2 موبائل فون اور 3 پرس برآمد ہوئے۔ مقابلے کے دوران اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس نے زخمی ڈاکو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس اس کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔
    کراچی(نیوز ڈیسک) ریلوے حکام نے کہا ہے کہ سیلاب کی سنگین صورتحال کے سبب متعدد ٹرینیں منسوخ ہوگئی ہیں جبکہ ٹرینوں کے شیڈول بھی متاثر ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب، بارشوں اور مسافروں کی کمی کے باعث دو ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ مسافروں کی کمی کے باعث پاک بزنس ایکسپریس کو آج منسوخ کر دیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق شاہ حسین ایکسپریس کو 30 اگست سے 2 ستمبر چار دن کیلئے منسوخ کر دیا گیا ہے، مسافروں کو کراچی ایکسپریس اور گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں آنے والے پانی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث ڈیڑھ لاکھ...
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد متاثرہ 106 سڑکوں کی پیوندکاری اور استرکاری کا کام پیر سے شروع ہوگا جو کہ 60 یوم میں مکمل کرلیا جائے گا، اس کام کے لیے 75 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ کے ایم سی ہیڈ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا اعلان کیا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کراچی بارشوں کی صورتحال سے نکل آیا ہے اور اب شہر میں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی استرکاری اور پیوندکاری کی جائے گی، 106 سڑکوں کی بحالی کے لیے 75 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جن میں سے 15، 15 کروڑ روپے ضلعی سطح پر خرچ ہوں...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے بن قاسم ٹاؤن میں دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل میترو خان کے قتل کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، مقدمہ نمبر 355/2025 اے ایس آئی تراب شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل، اشتراکِ جرم اور انسدادِ دہشت گردی کی دفعات دفعہ 302، 34 اور 7 اے ٹی اے شامل کی گئی ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس حکام نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مقدمہ انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا...
    کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ہم کراچی کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے اور اگر کوئی بات کرتا ہے تو ہم جنوبی سندھ صوبہ لیں گے۔ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کراچی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی وسطی مہاجروں کی طاقت ہے، اس وقت جو بات گونج رہی ہے وہ صوبے کی ہے، اس قوم کے ساتھ بہت برا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اور ہندو الگ الگ قومیں ہیں، وہ ایک ساتھ نہیں رہ سکتے تھے لیکن پاکستان ان علاقوں میں نہیں بنا جہاں اس کی تحریک چلی تھی، پاکستان دو قومی نظریے پر بنا تھا اور میری قوم کے...
    کراچی: شادمان ٹاؤن کے قریب تیز رفتار رکشا الٹنے سے اس میں سوار خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ پولیس نے بتایا کہ رکشا ڈرائیور نوعمر ہے اور اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہے۔ کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن 2 نمبر سخی حسن سے ناگن چورنگی جاتے ہوئے تیز رفتار رکشا الٹنے سے اس میں سوار خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ہیڈ محرر تھانہ شارع نور جہاں ندیم سجاد نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع  ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر رکشا ڈرائیور عبدالرحمان کو حراست میں لیا اور رکشا تھانے منتقل کر دیا  ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں جاں...
    کراچی: ملیر کے علاقے پیپری میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر سے تفصیلات طلب کرلیں۔ وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ فی الفور پولیس ٹیموں کو متحرک کیا جائے اور جائے وقوع کو ہر طرح سے محفوظ کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جائے وقوع سے شواہد انتہائی باریک بینی سے اکٹھے کیے جائیں، آپریشن اور انوسٹی گیشن پولیس باہم اشتراک سے تفتیش اور تحقیقات کے عمل کو کامیاب بنائیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ ایس ایس پی ملیر اپنی ٹیم کے ہمراہ شہید ایلکار کے گھر جائیں اور ورثا سے اظہار تعزیت اور یکجہتی کریں۔ ضیا...
    کراچی: سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جب تک پیپلز پارٹی ہے سندھ اسمبلی صوبے کی تقسیم کی قرارداد پاس نہیں کر سکتی۔ شرجیل میمن جام صادق برج پر پہنچے، جہاں انہوں نے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انجنیئرز، کنسلٹنٹس اور دیگر حکام نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو منصوبے کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی جب کہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، یلو لائن بی آر ٹی کے پی ڈی ضمیر عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ یلو لائن بی آر ٹی کا کوریڈور ہے، اس کے ساتھ جام صادق...
    کراچی کے رہائشی نوجوان دانش عقیل انصاری کو لاپتا ہوئے 12 برس مکمل ہوگئے ہیں۔ عدالت عظمیٰ پاکستان، لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے بنایا گیاکمیشن اور قانوں نافذ کرنے والے ادارے12 برس سے لاپتا کراچی کے نوجوان کا تاحال سراغ نہیں لگا سکے۔ دانش عقیل انصاری ولد عقیل احمد انصاری (مرحوم) کو 12سال قبل 27 اگست 2013ءکو لاہور سے لاپتا کیا گیا تھا۔ لاپتا دانش کے اہل خانہ نے وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان، وفاقی وزیر قانون و داخلہ اور آرمی چیف سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اس کی بازیابی کیلیے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔ دانش کے بڑے بھائی محمد علی انصاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے سب سے چھوٹے بھائی...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی پولیس نے ملیر ندی بند پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک اسٹریٹ کرمنل زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا ملزم موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے پستول، چار چھینے گئے موبائل فونز اور تین بٹوے برآمد کیے گئے ہیں۔ ملزم یاسر کے خلاف ڈکیتی، اقدام قتل اور غیر قانونی اسلحے کے 5 مقدمات درج ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم یاسر کے خلاف پہلے سے ڈکیتی، غیر قانونی اسلحہ اور اقدام قتل سمیت پانچ مقدمات درج...
    نچلی سطح تک اختیارات کے بلدیاتی نظام شہروں کی ترقی کا جدید راستہ ہے۔ امریکا اور یورپی ممالک کا کیا ہی ذکرکیا جائے، پڑوسی ملک بھارت میں نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی کے نظام نے شہروں کو ترقی کی طرف راغب کیا ہے۔ جدید چین میں مقامی حکومتوں کے نظام کے ذریعے تمام چھوٹے بڑے شہر یورپی ممالک کی طرح جدید شہروں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ بقول مارکسٹ دانشور ڈاکٹر تیمور، چین کی حکومت نے اس جدید نظام کے ذریعے کل آبادی کے 90 فیصد لوگوں کو گھر مہیا کردیے ہیں مگر آزادی کے 76 سال بعد نچلی سطح تک اختیارات کا بلدیاتی نظام ایک خواب لگتا ہے۔ اس ملک کے چوتھے فوجی آمر جنرل پرویز مشرف...
    پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہے جس پر انہیں کراچی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ خورشید شاہ کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیوویسکولر ڈیزیز (این آئی سی وی ڈی) سکھر سے کراچی منتقل کیا گیا۔ خورشید شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ کے خصوصی جہاز پر کراچی روانہ کیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سیدخورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہوئی تھی جس کے بعد انہیں این آئی سی وی ڈی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ Post Views: 6
    اسلام آباد: وزارت ریلوے نے کہا ہے کہ کراچی تا لاہور بلٹ ٹرین منصوبے کی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں، وزیر ریلوے نے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی تا لاہور بلٹ ٹرین چلانے کے منصوبے سے متعلق ریلوے کا وضاحتی بیان سامنے آیا ہے، ترجمان وزارت ریلوے نے کہا ہے کہ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے منسوب کراچی تا لاہور بلٹ ٹرین کے اعلان کی خبریں بالکل بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، وزیر ریلوے نے بلٹ ٹرین چلانے کا کوئی اعلان نہیں کیا۔ ترجمان ریلوے نے کہا ہے کہ ریلوے کی موجودہ سہولیات کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے، عوام سے اپیل ہے غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں، صرف وزارت ریلوے کے سرکاری اعلامیے...
    کراچی: تھائی لینڈ میں ہونے والی 57ویں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی تن ساز ہیروز وطن واپس پہنچ گئے، کراچی ایئرپورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے چیمپئن شپ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 گولڈ میڈل اپنے نام کیے۔ گولڈ میڈلز جیتنے والوں میں محمد شکیل، فراصت علی، اعجاز احمد، فیضان گل اور بلال احمد شامل ہیں، جنہوں نے مختلف کیٹیگریز میں فتح حاصل کی۔ قومی ہیروز کی وطن واپسی پر ایئرپورٹ پر پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر اور سابق نائب ناظم کراچی طارق حسن کی قیادت میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تن سازوں کو گلدستے پیش کیے گئے اور قومی پرچم لہرائے...
    کراچی: لیاقت آباد میں کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہونے والا کمسن احمد رضا 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور والدین کا لاڈلہ تھا، احمد اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے پاک فوج کا حصہ بننا چاہتا تھا اور اسے نعتیں پڑھنے کا بھی بہت شوق تھا۔ کمسن احمد رضا کے والدہ نے حکومت اور انتطامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں کھلے مین ہولز کے ڈھکن فی الفور لگائے جائیں تاکہ ان کی طرح کسی اور کا لخت جگر اس طرح اس دنیا سے رخصت نہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق 19 اگست کو شہر میں ہونے والی موسلادھار بارش کے دوران لیاقت آباد سی ایریا رہبر کلب کے قریب 11 سالہ بچہ...
    چند گھنٹوں کی بارش نے تباہ حال شہر قائد کو پھر سے ڈبو دیا اور تمام شہری اداروں کی ایک بار پھر پول کھول کر رکھ دی جس کے بعد کراچی کے بے بس شہری کراچی کی نمایندگی کرنے والی سیاسی جماعتوں کے درمیان ایک دوسرے پر مختلف سیاسی الزامات اور خواتین کی طرح ایک دوسرے کو طعنے دینے کا تماشا دیکھ رہے ہیں اور سب کی عملی کارکردگی مون سون کی دوسری بارش بے نقاب کر چکی ہے۔ یاد رہے دو ماہ قبل بھی کراچی میں بارش ہوئی تھی اس وقت بھی نالوں کی کوئی صفائی نہیں ہوئی تھی اور سندھ حکومت اور شہری ادارے مون سون کو سر پر دیکھ کر بھی سوئے ہوئے تھے اور ان کے...
    کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر اسلم خان نے الزام عائد کیا ہے کہ من پسند افراد کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے نام پر گراؤنڈز بانٹے جارہے ہیں،اس سے شہر میں نوجوانوں پر کھیلوں کے دروازے بند ہونے کا اندیشہ ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلم خان نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے مطابق شہر کے تمام گراؤنڈز بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دائرہ اختیار میں ہیں، لیکن  سیاسی بنیادوں پر کھیلوں کے میدانوں کی مبینہ بندر بانٹ کی جارہی ہے۔ میئر کراچی قانون کے مطابق اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس مکمل طور پر ٹھیکیداری سسٹم کے تحت دے دیا...
    کراچی: کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن نے الزام عائد کیا ہے کہ من پسند افراد کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے نام پر گراؤنڈز بانٹے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر اسلم خان نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا، اس موقع پر سید سخاوت علی، تحسین کمال، منصور ساحر، عادل عباسی، اکرام اللہ خان و دیگر بھی موجود تھے۔  اسلم خان نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے مطابق شہر کے تمام گراؤنڈز بلدیہ عظمیٰ کراچی  کے دائرہ اختیار میں ہیں لیکن  سیاسی بنیادوں پر کھیلوں کے میدانوں کی مبینہ بندر بانٹ کی جارہی ہے، میئر کراچی  قانون کے مطابق اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں، اس سے شہر میں نوجوانوں پر...
    کراچی کی اہم اور مصروف ترین شاہراہوں میں شمار ہونے والی جہانگیر روڈ حالیہ بارشوں کے بعد کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔ گرومندر سے شروع ہو کر تین ہٹی پل تک جانے والی یہ شاہراہ دو اضلاع شرقی کو وسطی سے ملاتی ہے۔ شاہراہ کے اطراف وفاقی سرکاری کالونیاں بھی واقع ہیں، جبکہ دن رات سیکڑوں گاڑیاں اس سڑک سے گزرتی ہیں، جن میں پبلک ٹرانسپورٹ اور ذاتی گاڑیاں شامل ہیں، یہی وجہ ہے کہ شہری اسے کراچی کی لائف لائن قرار دیتے ہیں۔ شہریوں کے مطابق حالیہ بارشوں نے اس شاہراہ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ دونوں ٹریکس پر جگہ جگہ گڑھے پڑنے اور سڑک کے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث ٹریفک جام معمول...
    کراچی(ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن افسران کے ڈیوٹی اوقات میں تبدیلی کی ہے۔ نئے سرکلر کے مطابق، مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور پروازوں میں تاخیر کے پیش نظر، افسران کی شفٹیں 12 گھنٹے کر دی گئی ہیں۔ اہم نکات: شفٹ کی ساخت: ہر شفٹ میں ایک انچارج، ایک جنرل چیکنگ افسر، ایک ہیڈ محرر، ایک منشی اور ایک پی آر او تعینات ہوں گے۔ ذمہ داریاں: انچارج مسافروں کے سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کرے گا۔ پی آر او پروٹوکول کی ذمہ داری سنبھالے گا۔ باقی عملہ کاؤنٹرز پر تعینات ہوگا۔ ہنگامی چھٹیاں: ڈیپارچر اور ارائیول پر تعینات افسران میں سے 10 فیصد کو ہنگامی چھٹی دی جائے گی۔ یہ...
    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ہدایت پر نبی اکرم ﷺ کے 1500ویں یومِ ولادت کو شایانِ شان منانے کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ گورنر ہاؤس میں یکم سے 12 ربیع الاول تک روزانہ حمد و نعت اور قوالی کی روح پرور محافل کا اہتمام کیا جائے گا۔ گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق جید علمائے کرام محافل میں حضور ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالیں گے۔ ان محافل کا مقصد نہ صرف حضور ﷺ کی تعلیمات کو اجاگر کرنا ہے بلکہ امت مسلمہ کو آپ ﷺ کی روشنی سے بہرہ مند کرنا بھی ہے۔   ترجمان نے مزید بتایا کہ گورنر ہاؤس کی عمارت کو برقی قمقموں سے سجایا جا رہا ہے اور اسٹیج کی تیاری...
    جماعت اسلامی کراچی نے کہا ہے کہ اگر صوبائی اسمبلیاں اتفاق رائے سے فیصلہ کریں تو ملک میں نئے صوبوں کا قیام خوش آئند قدم ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: نئے صوبوں کا قیام، این ایف سی ایوارڈ فارمولے میں تبدیلی، رانا ثنااللہ کھل کر بول پڑے جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاہے 12 صوبے بنائے جائیں یا 32، اگر اسمبلیاں اجازت دیتی ہیں تو بسم اللہ کی جائے، اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔ واضح رہے کہ ان دنوں ملک میں ایک نئی بحث نے جنم لیا ہے کہ ملک کا نظام بہتر طریقے سے چلانے کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے۔ سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے تجویز دیتے...
    سٹی42: پاکستان کے فنانشل کیپیٹل کراچی اور فیدرل کیپیٹل اسلام آباد میں موسم کی خرابی کے سبب ہوائی جہازوں کی آمد و رفت کا شیڈول  درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ فلائٹ شیدول بری طرح متاثر ہونے کی وجہ سے قومی ائیرلائن نے فلائتس کے طے شدہ شیڈول میں تبدیلیاں کر کے مسافروں کے لئے ایڈوائزری جاری کر دی۔ اسلام آباد اور کراچی میں موسم کی خرابی کا معاملہ ہوائی جہازوں کی آمدورفت میں پیچیدگیاں پیدا کر رہا ہے۔ انسانیت تمام رشتوں سے بلند اور ہر سرحد سے بے نیاز ہے: مریم نواز اسلام آباد اور کراچی میں موسم کی خرابی، کے باعث بہت سی فلائٹس تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔   تیز ہواؤں اور بارش کی وجہ...
    شہر قائد میں حالیہ موسلا دھار بارش کے باعث مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہو گئے ہیں۔ شہر کی بیشتر شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں،سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا۔ کئی اہم علاقوں میں گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کے بعد نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث پانی سڑکوں، گلیوں اور نشیبی علاقوں میں جمع ہو گیا، جس سے بعض مقامات پر گاڑیاں ڈوب گئیں اور شہری محصور ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: سڑکیں زیرِ آب، بجلی غائب، کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد...
    کراچی میں بارش کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سے  وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں کیماڑی، ماڑی پور، سائٹ ایریا اور نمائش سمیت دیگر علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔ اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں حفاظتی اقدامات کے تحت بجلی عارضی بند کی جاسکتی ہے،کے الیکٹرک صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور فیلڈ اسٹاف الرٹ پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی جب کہ   کے الیکٹرک کے 600 سے زائد فیڈرز متاثر ہوئے۔  متاثرہ علاقوں میں نیوکراچی، نارتھ کراچی، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، گلستان جوہر،  پی...
    کراچی: شہر قائد میں دن بھر کی شدید گرمی اور حبس کے بعد بادل برس پڑے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ تفصیلات کے مطابق مشرق اور شمال مشرقی سمت سے مون سون ہوائیں شہر میں داخل ہو رہی ہیں جس کے سبب مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ کراچی میں ایئر پورٹ، لانڈھی، قائدآباد، کورنگی اور موسمیات کے اطراف درمیانی شدت کی بارش ریکارڈ کی گئی۔   محکمہ موسمیات نے آج شہر میں موسم گرم و مرطوب رہنے کے ساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان ظاہر کیا تھا جبکہ منگل کو شہر میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ درمیانے درجے کی بارش کی توقع ظاہر کی ہے۔ حالیہ مون سون سسٹم کے زیر اثر کراچی میں بدھ...
    کراچی: شہر قائد کی سب سے بڑی شارع فیصل پر قائم ناتھا خان پل ایک بار پھر نشئی افراد کے ہاتھوں سریے کی چوری کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا، بیم ٹوٹنے سے کئی فٹ چوڑا گڑھا پڑ گیا، مرمتی کام شروع کر دیا گیا ہے تاہم ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں نشے کے عادی افراد کی جانب سے شہر کے انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا جا رہا ہے، نشے کے عادی افراد نے شارع فیصل ناتھا خان پل کے بیم توڑ کر سریا چوری کر لیا، بیم ٹوٹنے سے شہر سے ایئر پورٹ کی جانب جانے والے ناتھا خان پل کی درمیانی لین بیٹھ گئی۔...
    فائل فوٹو کراچی میں بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔لیاری، کھارادر، صدر، اولڈ سٹی ایریا، گارڈن، کورنگی، لانڈھی، سرجانی، نیو کراچی، نارتھ کراچی، کیماڑی، ماڑی پور، سائٹ ایریا، نارتھ ناظم آباد اور پاپوش سمیت دیگر علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق نشیبی علاقوں میں حفاظتی اقدامات کے تحت بجلی عارضی طور پر بند کی جاسکتی ہے، صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور فیلڈ اسٹاف الرٹ پر ہے۔ کراچی میں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیاکراچی کے علاقے شارع فیصل، ایئرپورٹ، ماڈل کالونی لانڈھی کے اطراف میں بارش ہوئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں اور بارش کے دوران برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کی جائے، مختلف علاقوں میں...
    کراچی کے ناتھا خان پل پر پھر گڑھا پڑ گیا، پل کی مرمت میں کم از کم 10دن لگ سکتے ہیں۔ڈرگ روڈ سے ائیرپورٹ جانے والے روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے، گڑھے کی مرمت کا کام جاری ہے۔انجینئرز کے مطابق ناتھا خان پل کے نیچے سے نشے کے عادی افراد بیم سے سریا نکال رہے ہیں۔سریا چوری ہونے کی صورت میں ناتھا خان پل مزید مقامات سے ٹوٹ سکتا ہے۔
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صدر اور گورنرز کا منصب غیر سیاسی ہوتا ہے، اس لیے وزیرِاعظم کو اس معاملے کا فوری نوٹس لینا چاہیئے، عوامی سہولت اور شہری ترقی ان کی اولین ترجیح ہے، آج کا کراچی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بدل رہا ہے اور عوام پاکستان پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئرکراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری کے حالیہ بیان پرتنقید کرتے ہوئے وزیرِاعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی سیاسی سرگرمیوں میں مداخلت کا فوری نوٹس لیں۔ رپورٹ کے مطابق کورنگی میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر...
    سانگھڑ  میں حیدرآباد  روڈ سے کراچی سے تعلق  رکھنے والے صحافی خاور حسین کی لاش ملی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خاور حسین کی لاش حیدرآباد روڈ پر نجی ہوٹل کے باہر کھڑی ان کی گاڑی سے ملی، پولیس نے خاور حسین کی لاش اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی۔ ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن نے کہا کہ خاور حسین نے حفاظتی نکتہ نظر سے پستول رکھا ہوا تھا، خاور حسین گاڑی پارک کرکے 2 بار واش روم گئے۔ سی سی ٹی وی کے مطابق خاور تنہا تھے، خاور نے ہوٹل کے منیجر سے جاکر واش روم کا پوچھا، پھر واپس گاڑی میں آکر بیٹھ گئے، خاور دوبارہ گاڑی سے اترے اور پھر چوکیدار سے واش روم کا...
    کراچی سے تعلق رکھنے والے سینیئر صحافی خاور حسین سانگھڑ میں حیدرآباد روڈ پر نجی ہوٹل کے باہر اپنی گاڑی میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاور حسین کے سر پر گولی لگنے کا زخم ہے جبکہ جائے وقوعہ سے ایک پستول اور موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے جن کو فارنزک کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق پستول لائسنس یافتہ ہے یا نہیں، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہے، واقعے کی تحقیقات ہر ممکنہ خودکشی سمیت تمام پہلوؤں سے کررہے ہیں۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سانگھڑ سے رپورٹ طلب کرلی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خاور...
    کراچی (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہماری چوائس نہیں، تاریخ کا جبر تھا۔ اس وقت کے ججز اور جرنیلوں نے بیگمات اور بچوں کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے 2018ء کا الیکشن چرایا۔ سکھر حیدر آباد موٹر وے پر اس سال کام شروع ہو جائے گا۔ سندھ میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری، کراچی کی ترقی کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔ یہ بات انہوں نے وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان میں خطاب اور گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ کہا کہ این ایف سی کے تحت ہر صوبے کو آبادی کے لحاظ سے وسائل ملتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کے حوالے سے یہ...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ڈھائی نمبر سیکٹر 41 کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 25 سالہ دلدار کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے قائم قام ایس ایچ او زمان ٹاؤن عدیل افضال نے بتایا کہ واقعہ دو برادریوں کے درمیان جاری دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوا ہے ۔ مقتول کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جبکہ مقتول کورنگی میں قائم آنکھوں کے اسپتال میں کینٹن چلاتا تھا۔ پولیس نے...
    -کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع کورنگی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سٹی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، سٹی کونسل کے اراکین، مختلف یوسیز کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور پارٹی کے دیگر عہدیداران سمیت عوام کی بہت بڑی تعداد موجود تھی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع کورنگی میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی کے عوام کے لیے جدید اور پائیدار سڑکوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رہے گا، یو سی 35 کے وارڈ 1 اور 2 میں سی سی ٹف پختہ...
    اسلام ٹائمز: احتجاجی مظاہرے میں آئی ایس او کے مرکزی صدر فخر عباس نقوی، ایس یو سی کے مرکزی رہنما علامہ ناظر تقوی، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری، علمدار رضوی و لاپتا شیعہ عزادار اظہر عباس کی اہلیہ نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری شہر قائد میں اربعین حسینیؑ کے مرکزی جلوس عزاء میں جبری گمشدہ شیعہ عزاداران کے اہلخانہ نے اپنے پیاروں کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مرکزی جلوس کے دوران ایم اے جناح روڈ پر باجماعت نماز ظہرین کے بعد جبری گمشدہ شیعہ افراد کے اہلخانہ کی جانب سے کئے گئے احتجاج میں مرد و خواتین، لاپتہ شیعہ افراد کے معصوم بچے بھی موجود تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں...
    اسلام ٹائمز: دوران نماز اپنے خطاب میں مرکزی صدر آئی ایس او فخر نقوی نے کہا کہ اربعین ایک عالمی نہضت ہے اور رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای اس کے قائد ہیں، آج عالمی سطح پر اسلامی تحریکوں کی منظم پیشرفت سے امریکا اور اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کی جانب سے مرکزی جلوس اربعین حسینیؑ کے موقع پر باجماعت نماز ظہرین کا اہتمام کیا گیا۔ ہزاروں عزاداران سید الشہداء نے مولانا سید ناظر عباس تقوی کی اقتداء میں بندو خان ہوٹل کے سامنے ایم اے جناح روڈ باجماعت نماز ظہرین ادا کی۔ دورانِ نماز ظہرین مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان فخر عباس نقوی نے...
    جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈیفنس میں سرعام نوجوان پر تشدد کا مقدمہ پولیس رپورٹ پر ملزمان کیخلاف مقدمہ ختم کردیا۔ جوڈتیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈیفنس میں سرعام نوجوان پر تشدد کے مقدمے سے متعلق پولیس نے رپورٹ پیش کردی۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ متاثرہ نوجوان دھیرج عرف دھن راج ملزموں کیخلاف کارروائی نہیں چاہٹا، نوجوان کا کہنا ہے مقدمہ غلط فہمی کی بنا پر قائم ہوا۔ متاثرہ نوجوان نے لکھ کر دیا ہے کہ سلمان فاروقی نے میرے یا میری بہن سے کوئی بدتمیزی نہیں کی، نوجوان نےحلف نامہ دیا کہ وہ مقدمہ نہیں چلانا چاہتا۔ مدعی کے حلفیہ بیان کے بعد جان سے مارنے کی دھمکی اور دیگر الزامات ختم کردئیے ہیں۔ تفتیشی افسر نے پہلے سی...
    کراچی: 18اگست کی شب مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شہر کا رخ کرے گا، ابتدا میں معتدل بارش کا امکان جبکہ 20 اور21 اگست کو گرج چمک کےساتھ موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق بھارتی راجستھان پر موجود سائیکلولنک سرکولیشن کے اثرات 18اگست کی شام تا رات کراچی میں داخل ہونگے،جس کے نتیجے میں ابتدائی طورپر ہلکی سے درمیانی شدت کی بارشوں کا امکان ہے جبکہ 20 اور21 اگست کو گرج چمک کےساتھ  تیز اور موسلادھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیرضیغم کا ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سسٹم سے متعلق سیٹلائٹ سے موصولہ تصاویر کے مطابق مون سون کا نیا سلسلہ...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)بھارت کے خلاف آپریشن بنیان المرصوس میں پاکستان کی کامیابی سے بھارت کی معیشت ہچکولے کھار رہی ہے،بھارت دنیا میں تنہا ہوچکا ہیجبکہ پاکستان کے ساتھ دنیا کھڑی ہے،بھارتی عوام بھی موودی سے نفرت کرنے لگے ہیں کیونکہ موودی نے بھارتی معیشت کو تباہی سے دوچار کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز صوبائی وزیربلدیات سعید غنی نے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن میں صدر نکاٹی فیصل معیز خان اور انکے رفقاکی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر صدر نکاٹی فیصل معیز خان ،یونس خمیسانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ میرافوج کے بہت سارے اقدامات سے کھلااختلاف رہاہے...
    دوران نماز اپنے خطاب میں مرکزی صدر آئی ایس او فخر نقوی نے کہا کہ اربعین ایک عالمی نہضت ہے اور رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای اس کے قائد ہیں، آج عالمی سطح پر اسلامی تحریکوں کی منظم پیشرفت سے امریکا اور اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کی جانب سے مرکزی جلوس اربعین حسینیؑ کے موقع پر باجماعت نماز ظہرین کا اہتمام کیا گیا۔ ہزاروں عزاداران سید الشہداء نے مولانا سید ناظر عباس تقوی کی اقتداء میں بندو خان ہوٹل کے سامنے ایم اے جناح روڈ باجماعت نماز ظہرین ادا کی۔ دورانِ نماز ظہرین مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان فخر عباس نقوی نے عزاداران سید الشہداء سے خطاب کرتے...
    کراچی سمیت سندھ کے کسی بھی سرکاری اسپتال میں بریسٹ کینسر سمیت دیگر اقسام کے کینسر کے علاج کے لیے کوئی سہولت نا ہونے کے برابر ہے، کینسر کے مریضوں کو علاج کے لیے کسی بھی سرکاری سطح پر ون ونڈو کی سہولتیں بھی ناپید ہیں۔ بریسٹ کینسر کی ابتدائی تشخیص کے لیے کسی بھی سرکاری اسپتال میں میموگرافی کی بھی سہولت موجود نہیں، کراچی اور سندھ کی سطح پر بریسٹ کینسر سمیت کسی بھی اقسام کے کینسر کی کوئی رجسٹری بھی موجود نہیں اور نا ہی کینسر کے مریضوں کا مستند ڈیٹا دستیاب ہے۔ کراچی میں صرف جناح اور سول اسپتال میں کینسر یونٹ موجود ہیں لیکن یہاں آنے والے مریضوں کے لیے بہت محدود سہولت ہے، سول میں...
    کراچی: کراچی کے ڈمپرز سے کچل کر شہریوں کی ہلاکتوں کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست تحریک بحالی کراچی کے اشرف جبار قریشی و دیگر نے دائر کی، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حکام کی آئینی ذمہ داری ہے کہ صوبہ سندھ کے شہریوں کی خدمت کریں۔ فریقین صوبے میں پانی کی فراہمی، سیوریج، سڑکوں کی تعمیر اور امن و امان کے متعلق فرائض انجام نہیں دے سکے۔ درخواست کے مطابق فریقین ڈمپر مافیا سے شہریوں کو بچانے میں ناکام ہوگئے، 600 سے زائد ہلاکتیں اس کا ثبوت ہیں۔ جاں بحق ہونے والے شہریوں کے لواحقین کے بجائے سرکاری حکام ڈمپر مافیا سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔ ڈمپر چلانے والے ڈرائیوروں کی اکثریت پاکستانی...
    کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ آزادی کی قدر سمجھنی ہے تو اہلِ فلسطین اور کشمیریوں سے پوچھیں۔ کے ایم سی ہیڈ آفس میں  جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے تمام اہل وطن کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ  ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمیں بزرگوں کی قربانیوں، تحریک پاکستان کے رہنماؤں کی کاوش سے آزاد ریاست نصیب ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی ایک ایسی نعمت ہے جس کا شاید ہمیں احساس نہ ہو ۔ اس نعمت کے بارے میں سمجھنا ہے تو فلسطین کے عوام سے پوچھیں  کہ کس کرب و تکلیف سے گزر رہے ہیں۔ آزادی کی قدر پوچھنی ہے تو کشمیر...
    تعلیم کسی بھی مہذب اور ترقی پذیر قوم کی بنیاد ہے۔ یہ نہ صرف فرد کو شعور، مہارت اور اخلاقیات دیتی ہے بلکہ قومی معیشت، سماجی ترقی اور عالمی شناخت کا تعین بھی کرتی ہے۔ آج کی دنیا میں جس قوم نے تعلیم کو اولین ترجیح دی، وہ معاشی خوشحالی اور فکری قیادت کے منصب پر فائز ہوئی۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور تعلیمی مرکز کراچی میں یہ ذمے داری کراچی بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (BSEK) اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن (BIEK) پر عائد ہوتی ہے، جو ہر سال لاکھوں طلبا کے تعلیمی مستقبل کے فیصلے کرتے ہیں۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا ہمارے نتائج اور معیار واقعی اس وژن کی عکاسی کرتے ہیں جو ہم نے...
    کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں۔ ماڈل کالونی میں پیش آنے والی ایک واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری گلی میں موٹر سائیکل پر بیٹھا ہوا تھا جب دو مسلح ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور اسے اسلحے کے زور پر اطمینان سے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واردات کے دوران ملزمان کو کسی قسم کی مزاحمت یا خطرے کا سامنا نہیں تھا۔ شہری سے موبائل فون، نقدی یا دیگر قیمتی سامان چھیننے کے بعد دونوں ڈاکو آرام سے جائے واردات سے چلے گئے۔
    سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کو ایک جدید، محفوظ اور سہولیات سے آراستہ شہر بنانے کے لیے بلدیاتی ادارے بھرپور محنت کر رہے ہیں، شفافیت، احتساب اور کارکردگی کو بنیاد بنا کر شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہمیڈیا نہ صرف عوامی مسائل کو اجاگر کرتا ہے بلکہ پالیسی سازی میں رہنمائی کا کردار بھی ادا کرتا ہے، ایک باشعور میڈیا ہی عوام اور حکومت کے درمیان موثر رابطے کا ذریعہ بنتا ہے، شہر کی ترقی کے لیے میڈیا کی مثبت تنقید اور تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پاکستان کے 78ویں...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں سنگدل ماں نے اپنے دو کمسن بچوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے گلا کاٹ کر قتل کردیا جب کہ پولیس نے ماں کو حراست میں لیکر آلہ قتل برآمد کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق درخشان تھانے کےعلاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان مجاہد اسٹریٹ نمبر 10 میں واقع بنگلے سے 2 کمسن بچوں کی گلا کٹی لاشیں ملی ہیں۔ واقع کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورپولیس نے بنگلے سے شواہد اکھٹا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کرلیا جب کہ بچوں کی لاش قانونی کارروائی کے لیے ایدھی ایمبولنسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔ قتل کیے جانے والے بچوں کی شناخت ساڑھے 4 سالہ...
    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ کے بجٹ کا 97 فیصد دینے والے شہر قائد پر پیسہ نہیں لگایا جاتا۔ یوم آزادی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم پر لازم ہے کہ بانی پاکستان کی جدوجہد کو یاد رکھیں۔ تینوں مسلح افواج نے پورے پاکستان کے عوام کو سرخرو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کسی نعرے کا نام نہیں، یہ ایک احساس کا نام ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان جشن آزادی کو مشن آزادی کی طرح مناتی ہے۔ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہماری قسمت کا فیصلہ کچھ خاندان کررہے ہیں۔ سندھ...
    وزیراعظم سے کہیں گے کے فور منصوبے پر کام جلد مکمل کیا جائے، کراچی میں نئی حب کینال منصوبے کا افتتاح پہلی بار کراچی اور حیدرآباد کا بلدیاتی نظام نفرتیں پھیلانے کی بجائے عوام کی خدمت کر رہا ہے، تقریب سے خطاب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاہور کیلئے شہباز سپیڈ، کراچی کیلئے سلو ہو، ایسا نہیں ہونا چاہئے، وزیراعظم سے کہیں گے کہ کے فور منصوبے پر کام جلد مکمل کیا جائے۔چیٔرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں نئی حب کینال منصوبے کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیاری کو پانی پہنچانے کے لیے پی سی ون منظور ہو چکا ہے،...
    پی پی تعصب کو فروغ دے رہی ہے، پیپلز پارٹی کی نسل پرست ذہنیت نے معاشرے کو آلودہ کردیا، سربراہ جماعت اسلامی سندھ سالڈ ویسٹ میں کرپشن کا دہندہ چل رہا ہے، کے فور منصوبے پر 3 ارب ملے جب کہ 40 ارب روپے کی ضرورت ہے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کے لیے سرکاری نوکریوں کے دروازے بند کر دئیے گئے ہیں، پیپلز پارٹی کی نسل پرست ذہنیت نے معاشرے کو آلودہ کردیا۔اپنے بیان میں حافظ نعیم نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے پر 3 ارب روپے ملے جب کہ 40 ارب روپے کی ضرورت ہے، ورلڈ بینک سے ساڑھے 4 سو ارب روپے قرضہ لے کر کے فور کے آگمینٹیشن...
    کراچی: جشن آزادی اور معرکہ حق کی خوشی میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میوزیکل کانسرٹ کی تقریب کے انعقاد کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ تقریب میں شرکت کرنے کے لیے آنے والے شہریوں کے لیے ایکسپو سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں پارکنگ کے انتطامات کیے گئے ہیں، اسٹیکر والی گاڑیاں نیشنل اسٹیڈیم میں گیٹ نمبر1 اور گیٹ نمبر11 سے داخل ہو سکیں گی۔ تفصیلات کے مطابق 78 ویں جشن آزادی اور معرکہ حق کی خوشی میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میوزیکل نائٹ کی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تقریب کے پیش نظر ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے خصوصی ٹریفک پلان و پارکنگ کے انتظامات کیے گئے...
    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت سندھو دریا کا پانی روکنا چاہتا ہے، مودی کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ سندھ طاس معاہدے کو ماننا پڑے گا ورنہ ان سے 6 دریاؤں کا پانی چھین لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جب کینال کے افتتاح کی تقریب سے خطاب میں کیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو جنگ میں شکست دی، بھارت نے سفارتی سطح پر بھی عبرتناک شکستہ  کھائی ہے۔ مودی سرکار انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کو سپورٹ کررہی ہے، بھارت بی ایل اے اور...
    سندھ حکومت کی جانب سے معرکہ حق 78ویں جشن آزادی کے موقع پر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں گرینڈ میوزکل کانسرٹ جاری ہے۔ کانسرٹ میں وزیراعلیٰ سندھ، صدر آرٹس کونسل سمیت سیاسی، سماجی اور ثقافتی شخصیات بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ کانسرٹ کے اختتام پر آتش بازی اور کیک بھی کاٹا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی جانب سے معرکہ حق 78ویں جشن آزادی کے موقع پر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں گرینڈ میوزکل کانسرٹ جاری ہے۔ گرینڈ میوزیکل کانسرٹ کا باقاعدہ افتتاح قومی ترانے سے کیا گیا، میوزیکل کانسرٹ میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان، سجادعلی، حدیقہ کیانی، کیفی خلیل، لیرم بینڈ، ارسلان شیخ، ڈی جے ثقلین اور نتالیہ گل پرفارم کر رہے ہیں۔ کانسرٹ میں وزیراعلیٰ سندھ...
    چیئرمین پیپلز پارٹی کا کراچی میں نئی حب کینال منصوبے کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لیاری کو پانی پہنچانے کے لیے پی سی ون منظور ہو چکا ہے، حب ڈیم سے نئی کینال کے ذریعے کراچی کو پانی ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاہور کیلئے شہباز سپیڈ، کراچی کیلئے سلو ہو، ایسا نہیں ہونا چاہئے، وزیراعظم سے کہیں گے کہ کے فور منصوبے پر کام جلد مکمل کیا جائے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں نئی حب کینال منصوبے کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیاری کو پانی پہنچانے...
    کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کے لیے سرکاری نوکریوں کے دروازے بند کر دئیے گئے ہیں، پیپلز پارٹی کی نسل پرست ذہنیت نے معاشرے کو آلودہ کردیا۔ اپنے بیان میں حافظ نعیم نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے پر 3 ارب روپے ملے جب کہ 40 ارب روپے کی ضرورت ہے، ورلڈ بینک سے ساڑھے 4 سو ارب روپے قرضہ لے کر کے فور کے آگمینٹیشن کا کام کیا جا رہا ہے، سندھ سالڈ ویسٹ میں کرپشن کا دہندہ چل رہا ہے، ٹاؤن انتظامیہ کو کچرا اٹھانے کے اختیارات نہیں، اس شہر کے لوگوں میں غصہ ہے، ان طاقتور لوگوں کو روکنا ہوگا جس کے لیے جماعت اسلامی اپنی ذمہ...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت پر عدم تعاون اور وعدہ خلافی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے لیے اربوں روپے کے وعدے کیے گئے، مگر حقیقت میں ایک روپیہ بھی نہیں ملا۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک وزیراعظم آیا، اس نے کراچی کے لیے 1100 ارب روپے کا اعلان کیا، لیکن ہمیں 11 روپے بھی نہیں ملے۔ پھر دوسرا آیا، اس نے 162 ارب روپے کا وعدہ کیا، مگر وہ بھی صرف زبانی کلامی نکلا۔ وفاق کی ’سست روی‘ پر عدم اطمینان وزیراعلیٰ نے کے فور منصوبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وفاق جس انداز سے کے فور جیسے اہم...
    بلاول بھٹو زرداری : فوٹو اسکرین گریب  پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کراچی کو روزانہ 100 ملین گیلن زیادہ پانی دینے کے قابل ہوگئے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ، میئر کراچی کی محنت سے کراچی کو زیادہ پانی دے سکیں گے۔نیو حب کینال کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے ساتھ پانی کے منصوبہ کا افتتاح کر رہے ہیں، جلد ہی لیاری کو زیادہ پانی دینے کے قابل ہوجائیں گے، صوبائی حکومت اور بلدیاتی نظام مل کر کام کر رہا ہے۔ عوام میں اتنی طاقت ہے کہ بھارت سے اپنے تمام 6 دریا واپس چھین سکیں، بلاول...
    پنجاب کیلئے شہباز اسپیڈ اور کراچی کو شہباز سلو مل گیا، بلاول بھٹو کا وزیراعظم پر طنز WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے پر وزیر اعظم شہباز شریف سے امیدیں وابستہ کی تھیں، وزیراعظم صاحب پنچاب میں شہباز اسپیڈ بن جاتے ہیں لیکن کراچی میں شہباز سلو، ایسا تو نہیں سکتا ہے کہ آپ لاہو رکے لیے شہباز اسپیڈ اور کراچی کیلئے شہباز سلو بن جائیں۔نیو حب کنال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کو 100 ملین گیلن (ایم جی ڈی)پانی دینے کے قابل ہو چکے ہیں، جس کا براہ راست...
    کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بات پنجاب کی ہو تو “شہباز اسپیڈ” تیز ہوتی ہے، لیکن کراچی کی باری آتے ہی رفتار سست پڑ جاتی ہے، جو کہ ناقابلِ قبول ہے۔ نیو حب کینال منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے کے فور منصوبے کے لیے وزیراعظم سے شہباز اسپیڈ کی درخواست کی تھی، لیکن کراچی کے لیے وہ تیزی دکھائی نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے ہمیشہ دہشتگردی، نفرت اور تقسیم کی سیاست کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا، اور آج یہاں کی صوبائی اور بلدیاتی حکومتیں مل کر عوام کی خدمت کر رہی ہیں،...
    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے کے لیے شہباز اسپیڈ سے رابطہ کیا تھا، تھا لیکن یہاں شہباز اسپیڈ سلو ہوگئی۔ نیو حب کینال منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ پنجاب کے لیے شہباز اسپیڈ کراچی کی باری آنے پر سلو ہو جائے۔ یہ بھی پڑھیں: شہباز اسپیڈ نے 2 سال میں کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا، مرتضیٰ وہاب وزیراعظم پر برس پڑے انہوں نے کہاکہ کراچی کے جیالوں نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کا بھی مقابلہ کیا۔ اس وقت صوبائی حکومت اور بلدیاتی نظام مل کر کام کررہے ہیں جس کا فائدہ عوام کو...
    کراچی: کراچی کی 3 کروڑ آبادی والے شہر کے لیے سرکاری اسپتالوں میں بستروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہیں جس کے باعث ہزاروں مریض اسپتال کے باہر راہداریوں میں رہنے پر مجبور ہیں جبکہ صاحب استطاعت مریض نجی اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں اور غریب مریضوں کی اکثریت اسپتالوں میں اپنے آپریشن کے لیے کئی کئی ماہ کا انتظار کرتے ہیں۔ اندرون سندھ اور بلوچستان سے آنے والے مریضوں کی بڑی تعداد اسپتالوں کے باہر فٹ پاتھوں پر رہنے پر مجبور ہوتے ہیں کیونکہ ان کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ اپنے قیام کے لیے ہوٹل کرائے پر لے لیں، اس وقت کراچی کے 9 سرکاری اسپتالوں میں مجموعی طور پر بستروں کی تعداد ساڑھے...
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہباز اسپیڈ نے 2 سال میں کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا، بلاول بھٹو نے کے فور منصوبے کے لیے شہباز اسپیڈ کی درخواست کی تھی جس پر توجہ نہیں دی گئی۔ نیو حب کینال کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ نے حب کینال منصوبہ مکمل کرنے کے لیے ایک سال کا وقت دیا تھا، جسے 11 ماہ میں ہی مکمل کرلیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ شہباز اسپیڈ کا تو ہم نہیں معلوم لیکن بلاول اسپیڈ کو سب نے دیکھ لیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کے فور منصوبے کے لیے وزیراعظم سے شہباز اسپیڈ کی درخواست کی تھی جس پر توجہ نہیں دی گئی۔...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی میں بحرانوں کا انبار لگا ہوا ہے، ملک اور صوبے کو چلانے والے شہر کا کوئی پْرسانِ حال نہیں، انفراسٹرکچر تباہ حال اور شہری بجلی، پانی، سیوریج، خستہ حال سڑکوں و ٹرانسپورٹ سمیت صحت و تعلیم کے مسائل کا شکار ہیں، نوجوانوں کے لیے سرکاری نوکریوں کے دروازے بند ہیں۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو مسلط کر کے کراچی کو تباہ و برباد کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک حادثات کی بنیاد پر لسانی فسادات کو ہوا دی جا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم یہاں ایک بار پھر لسانی فسادات کروانا چاہتی ہیں، کراچی میں ملک کے ہر علاقے اور زبان...
    اپنے خطاب میں سینئر ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے ثمرات نچلی سطح تک عوام کو منتقل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، آزادی اللہ تعالی کی ایک عظیم نعمت ہے اور ہمیں اس کی قدر کرتے ہوئے وطن کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں لیاری لی مارکیٹ گرین ٹمبر اینڈ آئرن مارکیٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام "معرکہ حق" اور جشنِ آزادی کی مناسبت سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں کراچی کے تاجروں انجمنوں کے نمائندے بڑی تعداد میں...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ خونی ڈمپر شہر میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں، سندھ حکومت اس معاملے پر قانون سازی کرے ورنہ کہیں دیر نہ ہوجائے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جانبحق اور والد کے زخمی ہونے کا واقعہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری زخمی شہری شاکر کی عیادت اور بچوں کے انتقال کی تعزیت کیلیے نیو کراچی اُن کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ گورنر سندھ نے حادثے میں زخمی ہونے والے محمد شاکر کی عیادت کی اور بیٹے، بیٹی کی اندوہناک موت پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومین کی مغفرت اور زخمی شہری کی جلد صحت یابی کیلیے دعا بھی کی۔ گورنر سندھ نے...
    کراچی: راشد منہاس روڈ پر جان لیوا حادثے کے بعد مشتعل شہریوں کی جانب سے ڈمپرز جلائے جانے کے معاملے پر درج مقدمے میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کا کریک ڈاؤن دوسرے روز بھی جاری رہا۔ تفتیشی حکام نے بتایا کہ پولیس نے چھاپہ مار کارروائیاں یوسف پلازہ، ایف بی صنعتی ایریا اور دیگر علاقوں میں کیں۔ پولیس نے دو روز کے دوران 30 سے زائد افراد کو حراست میں لیا، 10 سے زائد افراد کو رہا کر دیا گیا اور 20 افراد تاحال حراست میں ہیں، جن سے تفتیش جاری ہے۔ زیر حراست جن افراد کے خلاف ثبوت ہوں گے، ان کو مقدمات میں نامزد کیا جائے گا۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ کسی...
    میاں بیوی کی علیحدگی بچوں کی زندگیوں پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہے، اور ایسے کئی واقعات روزمرہ زندگی اور عدالتوں میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ کراچی کی نوجوان ماہ نور کا ہے، جس کی زندگی ماں باپ کی علیحدگی کے باعث کئی مشکلات کا شکار ہے۔ ماہ نور کی کہانی 22 سال پرانی ہے، جب اس کے والدین کا طلاق ہوگیا تھا اور وہ صرف 9 ماہ کی تھی۔ چھوٹی عمر میں اس کے لیے باپ کی محبت اور تعلق کا مطلب سمجھنا مشکل تھا، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ وہ اپنے والد کی کمی محسوس کرنے لگی۔ 17 برس کی عمر میں ماہ نور نے اپنے ماموں کے ذریعے اپنے والد سے رابطہ کیا...
    لاہور( نوائے وقت رپورٹ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ڈمپر، ٹرالراور ٹینکر حادثوں میں کراچی کے شہری مسلسل جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت تمام تر اختیارات و وسائل کے باوجود مکمل ناکام ہوچکی ہے‘ یہ ٹریفک مینجمنٹ کی اہلیت بھی نہیں رکھتی۔کراچی میں بہن بھائی کو کچلنے والے ڈرائیور کے پاس ایچ ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی خبر پر سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ بجائے اس کے کہ سندھ حکومت ڈمپر مافیا اور اس کے سرغنوں کے لسانیت زدہ‘ زہریلے بیانات اور ہرزہ سرائیوں پر کارروائی کرے‘ بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار اور ان پر مقدمات بنائے جارہے ہیں جو شرم...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ صحت، تعلیم کے ساتھ ساتھ زندگی گزارنے کی بنیادی سہولیات موجود نہیں ہیں، شہر کراچی میں انفرا اسٹرکچر تباہ حال ہے، اہل کراچی پانی، بجلی، گیس سڑکیں، ٹرانسپورٹ کی سہولیات سے محروم ہیں، اس کے باوجود یہ شہر پورے پاکستان کی معیشت چلاتا ہے، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ تعلیم جماعت اسلامی کی اوّلین ترجیح ہے، اپنے 9 ٹاؤن کے تحت آنے والے تمام اسکولوں کو ماڈل اسکول بنائیں گے، پورے شہر میں الخدمت بنو قابل پروجیکٹ کے تحت آئی ٹی کورسز کا جال بچھا دیا ہے، ہزاروں بچے و بچیاں...
    کراچی میں راشد منہاس روڈ پر ڈمپر سے بہن بھائی کو کچل کر ہلاک کرنے والے ڈرائیور کے پاس ہیوی ٹرانسپورٹ لائسنس نہيں تھا۔جوڈيشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پولیس رپورٹ پیش کردی گئی، عدالت نے گرفتار ڈرائیور کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق حادثے کے وقت ڈمپر خالی اور فاسٹ ٹریک پر تھا، ممکنہ طور پر موٹر سائیکل سے گرنے والے بہن بھائی پیچھے سے آتے تیز رفتار ڈمپر کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔ ڈمپر کی ٹکر سے بھائی، بہن جاں بحق، معاوضے کا اعلان نہ کرنے پر سندھ اسمبلی میں گرما گرمیطحہ احمد خان نے کہا کہ سینیئر وزیر شرجیل میمن نے انہی ڈمپر ڈرائیورز سے مذاکرات کرکے معاوضے کا اعلان کیا، جبکہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے دو سینئر اہلکاروں کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے، جس کے باعث مبینہ بے نامی لین دین اور گاڑیوں کی درآمدات میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی جاری تحقیقات کے مستقبل پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے. بزنس ریکاڈر کے مطابق ایف بی آر حکام نے ان تبادلوں کو معمول کی انتظامی کارروائی قرار دیا ہے لیکن اس بار ان تبادلوں نے حساس تحقیقات میں مداخلت کے خدشات کو جنم دیا ہے اس کی ایک وجہ ان میں سے ایک افسر کی جانب سے یہ دعویٰ ہے کہ ان کی تعیناتی طاقتور لابیوں کے خلاف کارروائی کے باعث سزا...
    —فائل فوٹو ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ ڈمپرز کو جلانے کے واقعے میں 14 سے 15 افراد گرفتار ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 2  تھانوں کے ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا گیا ہے، ایف بی ایریا تھانہ اور یوسف پلازہ تھانہ کے ایس ایچ اوز کو معطل کیا گیا ہے۔سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ ڈمپر مالکان کو 3 ماہ کا وقت دیا گیا تھا کہ ڈمپرز میں ٹریکرز اور پہیوں کے گرد سیفٹی لگائیں۔ یہ بھی پڑھیے کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق، والد زخمی واضح رہے کہ کراچی کے علاقے راشد...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے راشد منہاس روڈ پر پیش آنے والے گزشتہ رات دل خراش ٹریفک حادثے نے ایک خوشیوں بھرا گھر اجاڑ دیا، جب ہیوی ٹریفک نے موٹر سائیکل پر سوار تین افراد کو کچل ڈالا۔ اس حادثے میں 22 سالہ ماہ نور اور اس کا 14 سالہ بھائی احمد رضا جاں بحق ہو گئے تھے، جبکہ ان کے والد شاکر ولد صلاح الدین شدید زخمی ہو گئے تھے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والی ماہ نور کی اگلے ماہ شادی طے تھی، مگر قسمت نے اس کے ہاتھوں میں مہندی کی بجائے کفن تھما دیا۔ اہل خانہ کے مطابق وہ جہیز کی تیاریوں میں مصروف تھے لیکن ایک لمحے میں سب خواب ٹوٹ...
    کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) اور درخشاں پولیس نے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے بعد 3 زخمیوں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں میں اسلحہ، چوری شدہ گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور دیگر قیمتی سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق بین الصوبائی کار لفٹنگ گروہ سے بتایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل اورنگی ون ڈویژن اور اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود میں اورنگی ٹاؤن نمبر 11، حوا گوٹھ شراب خانے کے قریب کارروائی کے دوران پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔ زخمی ڈاکوؤں کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان ایس...
    میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہمیں اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور شجرکاری کو فروغ دینے کا عزم کرنا ہے، ایسی تقریبات نہ صرف عوام کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہیں بلکہ قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبات کو بھی فروغ دیتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے فرئیر ہال میں تین روزسے جاری فیملی فیسٹول میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی مئیر سلمان عبداللہ مراد، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی و دیگر موجود تھے۔ میئر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے اور ہمیں اس پر فخر ہونا چاہیئے، دنیا میں بہت ساری قومیں آزادی کی اس...
    اپنے مذمتی بیان میں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ نے کہا کہ متعلقہ ادارے اور سندھ حکومت تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کراچی میں ڈمپر حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آفاق احمد کا کہنا ہے کہ کراچی کی سڑکیں شہریوں کیلئے موت کا کنواں بن چکی ہیں، متعلقہ ادارے اور سندھ حکومت تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق اور والد زخمی ہوگئے۔ موقع پر موجود شہریوں نے ڈمپروں کو آگ لگا دی۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ یوسف پلازا میں درج کرلیا گیا۔