2025-07-27@07:52:55 GMT
تلاش کی گنتی: 2195

«کراچی میں شہید مظفر کرمانی»:

(نئی خبر)
    کراچی: نادرن بائی پاس میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں ملک کے مختلف شہروں سے لائے گئے قربانی کے جانوروں کی بھرمار ہے جہاں تمام صوبوں اور چھوٹے بڑے شہروں اور کراچی کے فارم ہاؤسز سےٹرکوں اور ٹرالرز میں لدے خوبصورت گائے، بیل بکرے، بچھڑے، بچھیا اور اونٹ مویشی منڈی پہنچ گئے ہیں۔ کراچی کی مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جہاں ہر گزرتے دن کے ساتھ جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ منڈی میں خیبرپختونخوا (کے پی)، کشمیر اور پنجاب بلاکس قربانی کے جانوروں سے بھر گئے ہیں، وی آئی پی اور جنرل بلاکس میں دو من سے لے کر دس من تک کا خوبصورت...
    کراچی: رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی اپنا بیانیہ بھی بھول چکی ہےجو 26 نومبر کے بعد پی ٹی آئی کوئی جلسہ نہیں کرسکی اور نہ کوئی جدوجہد نظر آرہی ہے۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ شیر افضل مروت نےکہا کہ تحریک انصاف اپنا بیانیہ بھی بھول چکی ہے، 9 مئی پھر سے آرہی ہے تحریک انصاف بتائے کیا تیاری کی ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کے بعد پی ٹی آئی کوئی جلسہ نہیں کرسکی اور نہ کوئی جدوجہد نظر آ رہی ہے، ملک میں انقلاب کی باتیں کرنے والے امریکا اور...
    مغربی لہر ملک کے بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں، مذکورہ مغربی سسٹم کے اثرات ملک کے جنوبی حصوں میں پھیل رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے پیر کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی لہر ملک کے بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں، مذکورہ مغربی سسٹم کے اثرات ملک کے جنوبی حصوں میں پھیل رہے ہیں۔ جامشورو، ٹنڈو محمد  خان، بدین، ٹھٹھہ، شہدادکوٹ، حیدرآباد، مٹیاری،ٹنڈوالہیار، میرپورخاص، سانگھڑ اور شہید بینظیر آباد کے اضلاع میں اتوار کے روز گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گھوٹکی، سکھر، خیرپور، سانگھڑ، میرپورخاص، ٹی ایم میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی...
    شہرِ قائد میں کبوتروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والی ایک خاص قسم کی پھیپھڑوں کی بیماری میں تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس بیماری کو ’برڈ فینسرز لنگز‘ کہا جاتا ہے اور اس کے متاثرین میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں۔  ماہر امراضِ تنفس ڈاکٹر محمد عرفان کے مطابق، اسپتال میں ہر ہفتے 15 سے 20 نئے مریض رپورٹ ہو رہے ہیں جو کبوتروں سے پیدا ہونے والی اس بیماری میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹر عرفان کا کہنا تھا کہ کبوتر کے پروں اور فضلے کے باریک ذرات فضا میں شامل ہو کر سانس کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہوتے ہیں، جو پھیپھڑوں میں الرجی، سوجن اور مستقل نقصان کا باعث بنتے ہیں۔ یہ ذرات گھروں...
    گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری کا  کہنا ہے کہ مودی سرکار پاکستان کا پانی بند کرنا چاہتی ہے، بھارت کو یہ نہیں پتا کہ کراچی کو تو عادت ہے بغیر پانی کے رہنے کی۔ پانی اور خوں اکٹھا نہیں بہہ سکتا، سندھ طاس معاہدے کی بھارتی خلاف ورزی پر رپورٹ تیار تھنک ٹینک کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کی آبی جارحیت کا چین سمیت دیگر ممالک پر منفی اثر پڑے گا، بھارت کا یکطرفہ اقدام عالمی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی ہوگا، آبی معاہدے کی معطلی پر عالمی ثالثی عدالت میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔  کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ...
    نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آتشزدگی سے زخمی ہونے والے مزید 6 افراد دم توڑ گئے ہیں، جس سے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے جبکہ 60 زخمی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: نوشکی: تیل سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے سے دھماکا، متعدد افراد جھلس گئے ضلعی انتظامیہ نوشکی کے مطابق گزشتہ 2دنوں کے دوران نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آتشزدگی سے زخمی ہونے والے کراچی میں زیر علاج افراد میں سے مزید 6 افراد دم توڑ گئے ہیں، جس سے جاں بحق افراد کی تعداد7 ہوگئی ہے۔ More than 30 people were injured in #Nushki #Balochistan نوشکی: بس اڈے کے قریب تیل بردار ٹرک میں لگی آگ بجھانے کے...
    وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پوری دنیا مل کر غزہ کے بچوں کو سر نگوں نہیں کر سکی، بھارت پاکستان کو جھکانے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے، ہم نے جوہری اثاثے شب برات پر پٹاخے پھوڑنے کیلئے نہیں بنائے ہیں۔اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔وزیر صحت نے کہا کہ  کراچی میں "را" کو بھگت چکے، کراچی میں 23 سال چلنے والے "را" کے محاذ کا خاتمہ بھی ہمارے ذریعے ہوا۔
    چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی غلام حسین---فائل فوٹو چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی غلام حسین سوہو کا کہنا ہے کہ نقل مافیا کی روک تھام کے لیے انتظامات کر رکھے ہیں۔کراچی میں انٹر امتحانات سے متعلق پریس کانفرنس میں چیئرمین غلام حسین نے کہا کہ 5 مئی سے انٹر بورڈ کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں، امتحانات میں 1 لاکھ 26 ہزار طلباء شریک ہوں گے۔ کراچی: انٹر کے امتحانات کے پہلے مرحلے کا آغاز 5 مئی سے ہوگاانٹرمیڈیٹ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس بشمول امپروومنٹ آف گریڈ/ڈویژن، ایڈیشنل سبجیکٹس، بینیفٹ کیسز، شارٹ سبجیکٹس، ٹی پی (بارہ پرچے) اور اسپیشل چانس کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے پہلے مرحلے کا آغاز پیر...
    فائل فوٹو انٹرمیڈیٹ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سائنس، پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس بشمول امپروومنٹ آف گریڈ/ڈویژن، ایڈیشنل سبجیکٹس، بینیفٹ کیسز، شارٹ سبجیکٹس، ٹی پی (بارہ پرچے) اور اسپیشل چانس کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے پہلے مرحلے کا آغاز پیر 5 مئی سے ہو رہا ہے۔ جمعرات 29 مئی 2025ء تک جاری رہنے والے ان امتحانات میں صبح اور شام کی شفٹوں میں 1 لاکھ 26 ہزار 500 سے زائد طلبا و طالبات شرکت کریں گے۔صبح کی شفٹ میں صبح 9 سے 12 بجے تک سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور ہوم اکنامکس گروپس کے امتحانات ہوں گے جس میں 92 ہزار سے زائد طلبا و طالبات شریک ہوں گے جبکہ شام کی شفٹ...
    کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی روڈ پر افسوسناک حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہو گئیں۔ مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو نذر آتش کر دیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ ملیر ندی کے قریب کورنگی کراسنگ اور قیوم آباد کے درمیان پیش آیا، جہاں ایک واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل پر سوار مرد اور خاتون کو ٹکر مار دی۔ ٹینکر کے نیچے آنے کے باعث خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ مرد زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد جائے حادثہ پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی، جنہوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔ اس دوران مشتعل افراد نے...
    ڈپٹی کمشنر نوشکی امجد سومرو نے بتایا کہ نوشکی واقعے کے پانچ زخمی کراچی میں زیر علاج تھے، جو دم توڑ گئے۔ مجموعی طور پر اس واقعہ میں چھ افراد کی جان چلی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چند روز قبل نوشکی میں پیٹرول ترسیل کرنے والی ٹرک میں آگ اور دھماکے کے باعث زخمی ہونے والے پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نوشکی امجد سومرو نے بتایا کہ نوشکی واقعے کے پانچ زخمی کراچی میں زیر علاج تھے، جو دم توڑ گئے۔ مجموعی طور پر اس واقعہ میں چھ افراد کی جان چلی گئی ہیں۔ ڈی سی نوشکی نے بتایا کہ کوئٹہ اور کراچی کے...
     ویب ڈیسک:کراچی گلشن حدید لنک روڈ کے قریب تیز رفتار مسافر بس کے الٹنے کے افسوسناک واقعے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔  ریسکیو حکام کے مطابق، جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور دو مرد شامل ہیں۔  ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت 35 سالہ کوثر، 59 سالہ عبدالغفور، اور 25 سالہ غلام فرید کے طور پر ہوئی ہے۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا  تینوں افراد کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔  زخمی ہونے والوں کی تعداد 8 بتائی جا رہی ہے، جنہیں فوری طور پر جناح  ہسپتال...
    کراچی: گلشن حدید لنک روڈ کے قریب تیز رفتار مسافر بس کے الٹنے کے افسوسناک واقعے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جب کہ آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق، جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور دو مرد شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت 35 سالہ کوثر، 59 سالہ عبدالغفور، اور 25 سالہ غلام فرید کے طور پر ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی ٹریفک حادثات میں4 افراد جاں بحق ایک نوجوان شدید زخمی تینوں افراد کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ زخمی ہونے والوں کی تعداد 8 بتائی جا رہی ہے، جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال...
    پڑھو پڑھاؤ مہم کی اختتامی تقریب سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ رائیویٹ تعلیمی ادارے سرکاری اداروں کے نہ ہونے کی وجہ سے آباد ہیں، حکمرانوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ اگر آج بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم دی جائے گی تو یہی بچے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی علاقہ دستگیر کے تحت پڑھو پڑھاؤ تحریک کے سلسلے میں باغ رضوان فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت 17 سال سے کراچی سمیت سندھ پر قابض ہے، سندھ میں 5 سے 16 سال کی عمر کے 78 لاکھ بچوں...
    کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن (FIR) کے ایک مخصوص حصے کی فضائی حدود آج رات 3 بجے سے صبح 11 بجے تک 8 گھنٹے کے لیے جزوی طور پر دستیاب نہیں رہے گی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یہ بندش سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کی جا رہی ہے، جس کے حوالے سے نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود کی بندش: بھارتی کمپنیاں ایئربس 320 طیارے گراونڈ  کرنے پر مجبور ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران ائیر ٹریفک کنٹرولرز کمرشل پروازوں کو متبادل رہنمائی فراہم کریں گے تاکہ فضائی آمد و رفت متاثر نہ ہو۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس جزوی بندش سے فلائٹ آپریشن پر کوئی اثر...
    کراچی: وفاقی وزارت بحری امور نے سمندری آلودگی پر قابو پانے اور شہر کا فضلہ ٹریٹمنٹ کے بغیر سمندر میں گرنے جیسے سنگین آبی آلودہ کے مسئلے کے تدارک کے لیے سندھ حکومت اور میئر کراچی کے ساتھ اشتراک عمل کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے وفاقی وزیر بحری امور چوہدری جنید انور نے وزیر اعلیٰ سندھ کو مکتوب لکھنے اور میئر کراچی سے ملاقات کا اعلان کیا ہے۔ نہروں کے خلاف دھرنے سے متاثرہ کارگو پر ڈیمرج اور پورٹ چارجز میں رعایت دی جائیگی۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ سمندری آلودگی کے مسئلے پر سندھ حکومت اور میئر کراچی کے اشتراک کے بغیر قابو پانا مشکل ہے، وفاقی وزارت بحری امور فضلہ کو ٹریٹ...
    کراچی: شہر قائد میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب جبکہ معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آج اور کل زیادہ سے زیادہ پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 50 تا 55 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا سکتی ہے۔ صوبے کے بیشتر علاقے 2 مئی تک گرمی کی لپیٹ میں رہ سکتے ہیں۔ دادو، قمبر شہداد کوٹ، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، شکارپور، خیرپور، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ، سکھر، جامشورو کے اضلاع میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 6...
    اسلام آباد: پاکستان ریلوے نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ساتھ شراکت داری کا اہم معاہدہ کر لیا جس میں وزیرِ ریلوے نے فریٹ ٹرین منصوبے کی منظوری دے ہے۔ وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد سے اہم ملاقات ہوئی، وزیرِ ریلوے نے راولپنڈی میں ریلوے کے اثاثوں کے حوالے سے ڈی ایس راولپنڈی سے تفصیلی بریفنگ لی۔ انہوں نے پاکستان ریلوے کی ترقی اور جدت کے لیے بلند ہمت اقدامات پر روشنی ڈالی۔ وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کہ فریٹ ٹرین منصوبے کے ذریعے کراچی سے راولپنڈی تک سامان کی ترسیل کی مدت کو 4 دن سے کم کیا جائے گا، یہ اقدام سڑکوں...
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں دو تنخواہیں لینے والے ایک سو ایک لوگوں کی شناخت ہوچکی ہے۔کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران میئر کراچی نے کہا کہ ادارے کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹائز کر دیا گیا ہے، دو تنخواہیں لینے والے اب اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کا ریکارڈ اور بجٹ کو بھی اس سسٹم پر ڈال رہے ہیں۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کو بہتر بنانے کیلئے کے ایم سی ریفارمز کمیٹی کا قیاماس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سینئیر ڈائریکٹر اسٹیٹ امتیاز علی ابڑو کمیٹی کے کنوینر مقرر کرلیے گئے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پاکستان...
    بھارت کی پاکستان اور آزاد کشمیر کیخلاف سرجیکل اسٹرائیکس کی تیاریوں کے حوالے سے عالمی میڈیا میں بھی اب سنگین خدشات کا اظہار شروع ہو گیا ہے، امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت، مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ کشیدگی کو جواز بنا کر پاکستان کے خلاف عسکری کارروائی کی تیاری کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حالیہ چند دنوں میں دنیا کے 12 سے زائد عالمی رہنماں کو ٹیلی فون کالز کی ہیں تاکہ اپنا بیانیہ پیش کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی نئی دہلی میں موجود تقریبا 100 غیر ملکی سفارتی مشنز کو خصوصی بریفنگز دی گئی ہیں، جن میں پاکستان پر دہشت...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈکیت افغان گروپ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور چوری کی 2 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں ایوب گوٹھ، جمالی گوٹھ اور مچھر کالونی میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ کراچی: رینجرز اور پولیس نے کالعدم تنظیم کے 7 ملزمان دھر لیےکراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 7 ملزمان گرفتار کر لیے۔ رینجرز کے...
    شرکاء سے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جسے بھارت یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا، ایسے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے کے مترادف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی میں بھارتی جارحیت، غیر ذمہ دارانہ رویے اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی دھمکی کے خلاف بھرپور احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی جس میں اساتذہ، طلبا و طالبات اور انتظامی عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز جامعہ کی انتظامی عمارت سے ہوا اور آزادی چوک پر اختتام...
    سینئر وزیر شرجیل میمن---فائل فوٹو کراچی میں تمام آن لائن ٹیکسی سروسز کےلیے ایک ہی نظام اور ای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔کراچی میں سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اجلاس ہوا جس میں موٹر وہیکل انسپیکشن سینٹرز کے قیام اور کراچی میں قائم انسپیکشن سینٹرز  کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اس دوران شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ شہریوں کو معیاری، محفوظ اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنا ترجیح ہے، ای وی ٹیکسی سروس کے آغاز سے شہر کا ٹیکسی نظام بہتر ہوگا۔ شرجیل میمن کی کراچی ریڈ لائن بی آر ٹی کے کام میں تیزی لانے کی ہدایتوزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی ریڈ لائن بی...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ آئندہ کراچی میں کسی قسم کی غیر قانونی عمارت کی تعمیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کسی بھی عمارت کی منظوری نہ ہونے، منظوری سے زائد فلورز یا منظوری کے تحت تعمیر نہ ہونے والی عمارت کو بھی غیر قانونی تصور کیا جائے گا۔ رئیل اسٹیٹ سے وابستہ لوگوں کی رجسٹریشن اور ان کو لائسنس کے اجرا کے لئے قانون سازی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشنز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ سید خالد حیدر شاہ، اسپیشل سیکرٹری ہائوسنگ ٹاون...
    پشاور، کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی کشیدگی کے دوران ہی  ترکیہ کی فضائیہ کا ایک C-130 ہرکولیس ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ 27 اپریل 2025 کو انقرہ سے جنگی ساز و سامان لے کر کراچی پہنچ گیا  جو  دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر دفاعی تعاون کا حصہ تھا، رپورٹ کے مطابق  دونوں ذرائع نے فوجی کارگو کی منتقلی کی تصدیق کی ہے تاہم کھیپ کی مخصوص تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔ خیبرمیل کے مطابق کراچی کی ترسیل کے علاوہ، چھ ترک C-130 طیارے مبینہ طور پر اسلام آباد کے ایک فوجی اڈے پر بھی اترے ہیں جو ترکیہ  کی پاکستان کیلئے حمایت کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔یادرہے کہ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاک بھارت سرحد کے دونوں جانب زیادہ تر افراد کے لیے دو طرفہ کشیدگی معمول کی بات بن چکی ہے، جس پر وہ یا تو محض تجسس کا مظاہرہ کرتے ہیں یا پھر تفنن طبع سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ایک مخصوص طبقہ یعنی سرحد پار شادیوں میں بندھے جوڑے، ایسے حالات میں گہرے جذباتی صدمے سے دوچار ہو جاتے ہیں، کیونکہ سرحد کی بندش ان کے لیے اپنے پیاروں سے بچھڑنے کا سبب بن جاتی ہے۔ حال ہی میں، بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں سیاحوں پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد، بھارتی حکومت نے پاکستان کے خلاف شدید جوابی اقدامات کا اعلان کیا، جن میں سرحد کی بندش اور یکطرفہ طور پر...
    کراچی: پی ایس ایل 10 میں شریک  کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی آج (پیر کی شب) پاکستان واپس آ جائیں گے۔  یہ غیر ملکی کر کٹرزسیر و تفریح کیلئے پاکستان سے دبئی گئے تھے، ان میں کپتان ڈیوڈ وارنر، بین میکڈرموٹ، ٹم سیفرٹ، جیمز وینس، کین ولیمسن، محمد نبی شامل ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ نے ان کھلاڑیوں کو تھکاوٹ دور کرنے کیلئے دبئی بھیجا تھا، پاکستان واپسی پر غیر ملکی کھلاڑی یکم مئی کو اپنے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف مقابلے کے لیے دستیاب ہوں گے۔ کراچی کنگز نے اپنے چھ میں سے تین میچ جیتے اور تین ہارے ہیں، کراچی کنگز کے چھ میچز میں چھ پوائنٹس ہیں۔
    فوٹو بشکریہ پی پی آئی کراچی میں کینال منصوبے کے خلاف گلشن حدید لنک روڈ پر وکلاء کا احتجاج جاری ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے سے جانے والے لنک روڈ کے دونوں ٹریک ٹریفک کےلیے بند ہیں۔ کراچی، گڈز ٹرانسپورٹرز کا آج احتجاج کا اعلان ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ 11 روز سے سکھر احتجاج میں 40 ہزار کے قریب مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ ٹریفک پولیس نے بتایا کہ کراچی سے ٹھٹہ آنے اور جانے والے دونوں ٹریک بھی ٹریفک کےلیے بند ہیں اور کراچی سے ٹھٹہ جانے والے ٹریفک کو پورٹ قاسم چورنگی سے پورٹ قاسم کی جانب بھیجا جا رہا ہے۔اس صورتحال کو سنبھالنے کے لیے گلشن حدید لنک روڈ پر ریپڈ ریسپانس فورس...
    کراچی: قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شہر میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کیلیے کام کرنیوالے ملکی و غیر ملکی ایجنٹوں کی ممکنہ موجودگی کی اطلاع پر ان کی تلاش کیلیے اپنے نیٹ ورک کو ٹاسک دیدیا، یہ بات قانون نافذ کرنے والے ایک افسر نے بتائی.  انھوں نے بتایا کہ کراچی میں افرا تفری پھیلانے اور دہشت گردی کی وارداتوں کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے لیے بھاری معاوضے کی لالچ دے کر سرکاری افسران اور ملک کی اہم شخصیات کی آمد و رفت کے بارے میں مخبری کرنے والے ایجنٹوں کی گرفتاری کیلیے اہم ٹاسک دیا گیا ہے. انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں غربت اور بے روزگاری کے مسائل...
    —فائل فوٹو کینالز منصوبے کے خلاف سٹی کورٹ کراچی میں وکلاء کا احتجاج بھی جاری ہے۔ وکلاء نے سٹی کورٹ کے دروازے آج بھی سائلین کے لیے بند کر دیے ہیں۔وکلاء کے علاوہ کسی کو احاطہ عدالت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ کراچی: سٹی کورٹ میں وکلاء کی ہڑتال، سائلین پریشانکراچی میں سٹی کورٹ میں وکلاء کی جانب سے ہڑتال کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے وکلاء کا کہنا ہے کہ جب تک نہروں کی تعمیر کا نوٹیفکیشن واپس نہیں لیا جاتا، احتجاج جاری رہے گا۔دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں عدالتی امور معمول کے مطابق جاری ہیں۔
     (اقصیٰ شاہد)پروازوں کا شیڈول معمول پر نہ آسکااورتکنیکی و آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے لاہور،اسلام آباد،کوئٹہ،سلام کوٹ ،فیصل آباد جانیوالی 14پروازیں منسوخ ہوگئیں،کراچی سے بیرون ملک جانیوالی 7پروازوں کا شیڈول بھی متاثرہواہے۔  تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے سلام کوٹ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے157،کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے310،کراچی سے فیصل آبادجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے340اورکراچی سے کوئٹہ جانے والی فلائی جناح کی پرواَ نائن پی 851شامل ہیں۔ لاہور: میوہسپتال پولیس کی کارروائی ،متحرک سٹریٹ کریمنلز گرفتار  کراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 811 ،کراچی سے بانکوک جانے والی تھائی...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے گارڈن ہیڈ کوارٹر کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب رامسوامی کے مکینوں نے بجلی کی عدم فراہمی پر کے الیکٹرک کے آفس پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین نے کے الیکٹرک کے آفس پر شدید پتھراؤ کیا جبکہ کے الیکٹرک آفس کے باہر کھڑے کے الیکٹر کے دو منی ٹرکوں پر بھی پتھراؤ کر کے اس کے شیشے توڑ دیے جبکہ منی ٹرک پر ڈنڈے بھی برسائے گئے۔ مظاہرین نے کے الیٹرک اور سندھ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی، رامسوامی کے مکینوں کا کہنا تھا کہ اتوار کی صبح 7 بجے سے علاقے کی بجلی بند کی ہوئی ہے ، شدید گرمی میں بجلی بند ہونے سے پورے دن...
      وفاق میں ہم پیپلزپارٹی کے اتحادی ہیں چاہے انہوں نے وزارت لی ہو یا نہ ہو، فاروق ستار 10، 15ارب سے کراچی کے لیے کچھ نہیں ہوتا، وفاق کو حصہ بڑھانا چاہیے ، صوبائی وزیر سندھ کے سینئر وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں نہر منصوبے کے خاتمے کا فیصلہ نہیں ہوا تو حکومت سے علیحدہ ہوجائیں گے ۔کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کے بعد گفتگو میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والا فیصلہ حتمی ہے ۔ناصر شاہ نے کہا کہ...
    کراچی: گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارت کا پہلگام ڈرامہ فیل ہوگیا، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ کراچی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تو بھارتی سکھ بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں پہلگام جیسے جھوٹے ڈرامے کے خلاف ایک پیج پر ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا ہر سطح پر منہ توڑ جواب دے گا، بھارت نے پہلگام واقعہ کا بغیر کسی ثبوت پاکستان پر الزام لگایا۔
    اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے خلاف پاکستان میں اسرائیلی اشیا کے بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے۔ جیسے جیسے اسرائیلی جارحیت میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے ویسے ہی بائیکاٹ کی شدت میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کراچی کے تاجر محمد اویس نے بھی اپنے دکان پر امپورٹڈ اشیا کی فروخت روک دی ہے۔ محمد اویس کا کہنا ہے کہ اس سے قبل جو اشیا ان کی دکان پر موجود ہیں وہ بھی فروخت نہیں کریں گے اور خراب ہونے کی صورت میں پھینک دی جائیں گی۔ محمد اویس کی دکان پر جہاں امپورٹڈ اشیا رکھی گئی ہیں وہاں کراس کا نشان لگا دیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے...
    کراچی(نیوز ڈیسک) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین کی ہدایت پر 28اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء مؤخر کردیے ہیں، اب یہ امتحانات 5مئی 2025ء سے شروع ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی دو وجوہات کی بناء پر کی گئی ہے۔ ایک وجہ خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے تمام طلبہ کو ریاضی، کیمسٹری اور فزکس کے پرچوں میں گریس مارکس دینے کا عمل جاری ہے۔ دوسری وجہ میٹرک اور انٹر کے کچھ ایسے امتحانی مراکز ہیں جن میں 8اپریل سے میٹرک کے امتحانات جاری ہیں جو 8مئی 2025ء تک...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فلسطین بالخصوص اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی اور تاجر تنظیموں کی ہڑتال کی کال پر ملک کے بیشتر شہروں میں کاروباری مراکز بند ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق راولپنڈی کے راجہ بازار، مری روڈ، صدر اور کمرشل مارکیٹ میں دکانیں بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ڈرگسٹ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی ہڑتال کی جا رہی ہے جس کے باعث بیشتر بازاروں میں میڈیکل سٹور بند ہیں۔پاکپتن اور گردونواح میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔ملکہ کوہسار مری میں اہل غزہ سے یکجہتی کے لئے مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال ہے، جماعت اسلامی کی شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی کال پر تمام...
     اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین کی ہدایت پر 28اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء مؤخر کردیے ہیں، اب یہ امتحانات 5مئی 2025ء سے شروع ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی دو وجوہات کی بناء پر کی گئی ہے۔ ایک وجہ خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے تمام طلبہ کو ریاضی، کیمسٹری اور فزکس کے پرچوں میں گریس مارکس دینے کا عمل جاری ہے۔ دوسری وجہ میٹرک اور انٹر کے کچھ ایسے امتحانی مراکز ہیں جن میں 8اپریل سے میٹرک کے امتحانات جاری ہیں جو 8مئی 2025ء تک جاری رہیں...
    اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی سے پشاور تک شٹر ڈاؤن ہڑتال، کاروباری مراکز بند، سڑکوں سے ٹریفک غائب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) فلسطین بالخصوص اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی اور تاجر تنظیوں کی ہڑتال کی کال پر ملک کے بیشتر شہروں میں کاروباری مراکز بند ہیں۔ راولپنڈی کے راجہ بازار، مری روڈ، صدر اور کمرشل مارکیٹ میں دکانیں بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ ڈرگسٹ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی ہڑتال کی جا رہی ہے جس کے باعث بیشتر بازاروں میں میڈیکل اسٹور بند ہیں۔ پاکپتن اور گردونواح میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔ ملکہ کوہسار...
    کراچی: کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر آن لائن رائیڈر کو قتل کردیا گیا، 4 ماہ کے دوران ڈاکوؤں نے 34 شہریوں کو مار دیا۔ شہر قائد میں لاقانونیت اور اسٹریٹ کرائمز کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ شاہ فیصل کالونی میں باغ کورنگی پل کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 50 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ شرافی گوٹھ تھانے کی حدود میں  پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے آن لائن رائیڈر جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت جناح اسپتال میں ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول آن لائن موٹرسائیکل رائیڈر ، مسجد میں خادم  اور 3 بچوں کا باپ تھا۔ واقعے کے وقت نارتھ کراچی سے...
    کراچی: صدر میں واقع شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ نے واٹر کارپویشن سے مدد طلب کی اور نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ زینب مارکیٹ کے سامنے شاپنگ مال کی پانچویں منزل پر لگی، فائربریگیڈ کی پانچ گاڑیاں اور اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ترجمان فائربریگیڈ نے بتایا کہ صدر میں واقع شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کی اطلاع پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 نے واٹر کارپوریشن سے مدد طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ سی ای او واٹر کارپوریشن نے نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے، واٹر کارپوریشن نے جائے وقوع کی جانب واٹر ٹینکرز روانہ کردیے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ انچارج...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2025ء) عام تعطیل کا اعلان، سندھ حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔(جاری ہے) نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں آئندہ جمعرات کو سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ یکم مئی کو اسکول کالجز اور جامعات بھی بند رہیں گی۔ دوسری جانب ترجمان کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش 26 اپریل کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ایس سی جی کے دستخط شدہ نوٹیفکیشن بوگس ہے، بوگس نوٹیفکیشن سے کمشنر ہاوس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
    کراچی کنگز کے فاسٹ بولر ایڈم ملن گھٹنے کی انجری کے باعث ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے باقی میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ یہ انجری لاہور قلندرز کے خلاف  کنگز کے رواں سیزن کے دوسرے میچ کے دوران پیش آئی۔ ملن ٹیم کے ساتھ موجود رہے اور ان کی رکوری کا عمل جاری رہا۔ تاہم، میڈیکل ٹیم کی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ اس سیزن میں مزید شرکت نہیں کر سکیں گے۔ انکی جگہ کراچی کنگز نے عارضی طور پر نوجوان وکٹ کیپر بیٹر اور پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان سعد بیگ کو شامل کیا ہے۔ سعد بیگ پہلے ہی کین ولیمسن کی جزوی ریپلیسمنٹ کے طور پر ٹیم...
    کراچی میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد صرافہ بازاروں میں ویرانی چھا گئی ہے شہر کے مختلف علاقوں میں زیورات بنانے والے درجنوں کارخانے بند ہو چکے ہیں جبکہ سنار ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں اور کاریگر اپنے مستقبل کو لے کر شدید پریشانی کا شکار ہیں لیاقت آباد کھارادر صدر اور کریم آباد جیسے علاقوں میں واقع سیکڑوں کارخانوں میں زیورات سازی کا کام مکمل طور پر رُک چکا ہے جس کے باعث وہاں کام کرنے والے کاریگروں کا روزگار خطرے میں پڑ گیا ہے ان کاریگروں کا کہنا ہے کہ جب سے سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے مارکیٹ میں خریدار نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں لیاقت...
    کراچی سٹی کورٹ — فائل فوٹو متنازع نہروں کے خلاف سندھ بار کونسل کی صوبے بھر میں ہڑتال کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہے۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک نہروں کی تعمیر کا نوٹیفکیشن واپس نہیں لیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔سٹی کورٹ میں چوتھے روز بھی تالہ بندی جاری رہی اور قیدیوں کو پیشی کے لیے نہیں لایا گیا۔ کنال منصوبہ:حکومت کا وکلاء کا مطالبہ تسلیم کرنے کا فیصلہخیرپور میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے پر وکلاء کا احتجاج جاری ہے۔ سٹی کورٹ میں سیکڑوں کیسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہونے پر سائلین پریشانی کا شکار ہیں۔دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ...
    وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے قائد خواجہ آصف نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہوئے حملے کے بعد پاکستان و بھارت کے درمیان تیزی سے بدلتی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ بھارت کے انٹیلی جنس اہل کار ہیں جو قتل عام کر رہے ہیں، ہم کراچی سے گلگت تک ہائی الرٹ رہیں گے۔ ڈمی تنظیمیں نجی ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے میں جس تنظیم کا نام لیا جا رہا ہے اسے کوئی جانتا بھی نہیں۔ پلواما اور سکھوں کے قتل میں بھی ایسی ہی ڈمی تنظیموں کے نام لیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں:پانی روکنے کا فیصلہ اعلان جنگ تصور کیا جائے گا، قومی سلامتی کمیٹی...
    کراچی: کینال تنازع کے باعث قومی شاہراہ پر دیے گئے دھرنوں کی وجہ سے کراچی سے ملک بھر میں ادویات کی ترسیل معطل ہوگئی۔ احتجاج کے دوران ہائی ویز کی بندش کے باعث کراچی سے پنجاب اور دیگر صوبوں کو ادویات کی ترسیل معطل ہو گئی ہے اور اہم ادویات فضائی راستے سے بھجوائی جارہی ہیں جب کہ لاجسٹک کمپنیوں نے زمینی راستے سے ترسیل کے لیے اسٹاک لینا بھی بند کردیا ہے۔ پاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالصمد میمن کے مطابق ہائی ویز کی بندش سے ادویات کی ترسیل میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔ زمینی راستے سے بھجوائی جانے والی ادویات پھنسی ہوئی ہیں اور اب اہم ادویات فضائی راستے سے بھجوائی...
    کراچی میں ان دنوں سورج آگ برسا رہا ہے اور شدید گرمی سے جہاں عوام کا برا حال ہے وہیں شوبز ستارے بھی پریشان نظر آتے ہیں۔ اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات آج کل کراچی میں ہیں اور ایک آؤٹ ڈور لوکیشن پر شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن شدید گرمی نے ان کے پسینے نکلوا دیئے۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ مہوش حیات نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے وہ گاڑی میں سفر کر رہی ہیں اور تیز دھوپ سے پریشان ہیں۔ مہوش حیات نے لکھا کہ میں شکایت نہیں کر رہی ہوں، موسم کوئی بھی ہو میں اپنے کام سے محبت کرتی ہوں۔ اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات کی ویڈیو پر صارفین کے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا...
    سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اصلاحات اور نئے صوبوں کی ضرورت ہے لیکن اس معاملے پر بات چیت نہیں ہوسکتی۔ سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کے دوران کہا کہ ہر مشکل دور میں کراچی پریس کلب ہی وہ جگہ ہے جہاں اپوزیشن کو اپنا مؤقف بیان کرنے کا موقع دیا جاتا ہے، امید ہے کراچی پریس کلب اپنی ان منفرد روایات کو جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت نے جو اس وقت اقدامات کیے ہیں اور پانی کی معطلی کا جو فیصلہ ہے اس کو...
    میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ایک قوم بن کر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہے، اس ملک کی سیاسی جماعتیں اور نظام جب تک آئین کے تحت نہیں چلے گا، اس وقت بہتری نہیں آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اصلاحات اور نئے صوبوں کی ضرورت ہے، لیکن اس معاملے پر بات چیت نہیں ہو سکتی۔ شاہد خاقان عباسی نے کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کے دوران کہا کہ بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت نے جو اس وقت اقدامات کیے ہیں اور پانی کی معطلی کا جو فیصلہ ہے، اس کو کسی کی...
    ملک کے دیگر شہروں میں ادویات کی قلت کا فوری خدشہ نہیں ہے، کیونکہ ایک سے ڈیڑھ ماہ کا اسٹاک ہر شہر میں رکھا جاتا ہے اور کول چین کی ضرورت والی زیادہ تر ادویات فضائی راستے ہی سے بھجوائی جاتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے سندھ پر نئی کینالز نکالنے کے تنازع کے باعث قومی شاہراہ پر دیئے گئے دھرنوں کی وجہ سے کراچی سے ملک بھر میں ادویات کی ترسیل معطل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق احتجاج کے دوران ہائی ویز کی بندش کے باعث کراچی سے پنجاب اور دیگر صوبوں کو ادویات کی ترسیل معطل ہو گئی ہے اور اہم ادویات فضائی راستے سے بھجوائی جا رہی ہیں، جبکہ لاجسٹک کمپنیوں نے زمینی راستے سے ترسیل کیلئے اسٹاک لینا...
    کراچی: سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اصلاحات اور نئے صوبوں کی ضرورت ہے لیکن اس معاملے پر بات چیت نہیں ہوسکتی۔ سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کے دوران کہا کہ ہر مشکل دور میں کراچی پریس کلب ہی وہ جگہ ہے جہاں اپوزیشن کو اپنا مؤقف بیان کرنے کا موقع دیا جاتا ہے، امید ہے کراچی پریس کلب اپنی ان منفرد روایات کو جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت نے جو اس وقت اقدامات کیے ہیں اور پانی کی معطلی کا جو فیصلہ ہے...
    ویب ڈیسک :  کینال تنازع کے باعث قومی شاہراہ پر دیے گئے دھرنوں کی وجہ سے کراچی سے ملک بھر میں ادویات کی ترسیل معطل ہوگئی۔ احتجاج کے دوران ہائی ویز کی بندش کے باعث کراچی سے پنجاب اور دیگر صوبوں کو ادویات کی ترسیل معطل ہو گئی ہے اور اہم ادویات فضائی راستے سے یعنی جہازوں کے ذریعے بھجوائی جارہی ہیں جب کہ لاجسٹک کمپنیوں نے زمینی راستے سے ترسیل کے لیے اسٹاک لینا بھی بند کردیا ہے۔ پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ پاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالصمد میمن کے مطابق ہائی ویز کی بندش سے ادویات کی ترسیل میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔ زمینی راستے...
    اگر آپ کراچی میں رہتے ہیں تو ’نظام لسّی‘ تو پی ہوگی۔ اگر پی نہیں تو اس کے بارے میں سنا تو ضرور ہوگا۔ اگر ان دونوں میں سے کچھ بھی نہیں کیا تو چلیں ہم آپ کو کراچی کی شدید گرمی میں کراچی کی مشہور لسّی سے متعارف کرواتے ہیں۔ نظام لسّی کی دکان شاہراہ فیصل پر نرسری کے مقام پر قائم ہے جو گزشتہ 40 سال سے اسی ذائقہ کے ساتھ لسّی دے رہے ہیں۔ اس لسّی کی خاص بات یہ کہ اس کا ذائقہ منفرد ہے اور اس دکان کے پاس سے گزرنے والا یہ لسّی ضرور پی کر جاتا ہے اور ساتھ گھر بھی لیکر جاتا ہے یہاں تک کہ پنجاب سے آئے مہمان بھی اس...
    عوام پاکستان پارٹی کے کنوینیر،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی کے موجودہ حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے. پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے. کیا پیپلز پارٹی کے لوگ پانی کے مسائل حل نہیں کر سکتے؟ کراچی سے باہر نکلیں گے تو سمجھ آئے گا کہ کراچی کتنا محروم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔آئی بی اے کراچی مین کیمپس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ طلبہ کا ایک خصوصی سوال و جواب کے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کو پاکستان کے موجودہ چیلنجز، قیادت، گورننس، اور...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے 27 اپریل کو لاہور میں بہت بڑا ملین مارچ ہوگا جبکہ 11 مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں ملین مارچ ہوگا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ملک ہے اور حیثیت ایک قابض ملک کی ہے، جمعیت علمائے اسلام فلسطین کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ کیا کوئی ملک بے گناہ عورتوں اور بچوں کو شہید کرتا ہے، کیا کبھی کوئی ملک دفاعی طور پر بے گناہ شہریوں کو شہید کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 27...
    تقریب سے خطاب میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے، کیا پیپلز پارٹی کے لوگ پانی کے مسائل حل نہیں کر سکتے؟ کراچی سے باہر نکلیں گے تو سمجھ آئے گا کہ کراچی کتنا محروم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی کے موجودہ حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے، کیا پیپلز پارٹی کے لوگ پانی کے مسائل حل نہیں کر سکتے؟ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کراچی سے باہر نکلیں گے تو سمجھ آئے گا کہ...
    کراچی: گرمی کی لہروں کے دوران ہونے والی اموات کے حکومت اور نجی اداروں کے اعدادوشمار میں بڑا تضاد پایا گیا ہے۔ اموات کے اعدادوشمار سرکاری سطح پر چھپائے جاتے ہیں اور گرمی سے ہونے والی اموات کو اسپتال میں brought death کہا جاتا ہے تاکہ یہ معلوم نہ ہو سکے کہ یہ اموات گرمی سے ہوئی ہیں۔ ادھر محکمہ صحت ہیٹ ویو کا سرکلر جاری کرکے اپنی جان چھڑا لیتا ہے، محکمہ صحت اور حکومت سندھ دونوں ہیٹ مینجمنٹ پلان جاری کرتے ہیں جس میں ایمرجنسی الرٹ کا لفظ استعمال کر کے دونوں ہی اپنی جان چھڑا لیتے ہیں، لیکن حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے عملی طور پر اس حوالے سے کوئی اقدامات دکھائی نہیں...
    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ جب مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار نے پریس کانفرنس میں انضمام کا اعلان کیا تھا تو میں نے کہا کہ یہ انضمام غیر فطری ہے، آج بھی مصطفیٰ کمال، خالد مقبول اور فاروق ستار کے کارکنان الگ الگ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) آفاق احمد نے کہا ہے کہ ضلع وسطی میں ہمارا احتجاج کراچی کے شہریوں کے ساتھ صوبائی حکومت کی زیادتیوں کے خلاف تھا، ہمیں آگے بڑھنے سے کون روکتا ہے، یہ میں مناسب وقت پر بتاؤں گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) آفاق احمد کا کہنا تھا کہ ضلع...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی قیمتیں مقرر کرنے کیخلاف درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر لیاری ودیگر کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ میں کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی قیمتیں مقرر کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ دودھ کی قیمتوں کو ریٹیلرز اور دودھ منڈی مالکان نے چیلنج کر رکھا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی قیمت مقرر کرتے وقت ڈیری فارمرز کو نہیں سنا جاتا۔ ڈیری فارمرز کا تعلق روزانہ بنیاد پر دودھ کی فروخت سے نہیں ہے۔ دودھ کی قیمت ڈیمانڈ ایند سپلائی کے مطابق مقرر کی جائیں۔ سندھ حکومت کے وکیل کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے منشیات فروشوں کے رابطے افریقی منشیات فروشوں سے جاملے، شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 6 بڑے منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا، کراچی میں 18 ہزار سے 25 ہزار روپے گرام تک فروخت ہونے والی کوک نامی منشیات  کی ترسیل سے متعلق بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے مختلف کاروائیوں کے دوران 6 بڑے منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان نے منشیات سے جڑے نیٹورک کے راز فاش کردیے۔ فیض آباد احتجاج کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں فردِ جرم عائد شہر قائد منشیات فروشوں کے شکنجے میں کراچی...
    کراچی: لیاقت آباد اور عزیز آباد کے علاقوں میں بجلی ستائے افراد سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا ، مظٓاہرین نے سڑک پر ٹائر جلائے اور شدید نمعرے بازی کی۔  تٖفصیلات کے مطابق شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا بدترین بحران ، شدید گرمی میں بجلی کی عدم فراہمی پر شہری بلبلا اٹھے ، شدید گرمی میں بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر شہر کے بیشتر علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھی جاری رہا ۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد میں بجلی کی عدم فراہمی پر تین ہٹی کے قریب مکینوں نے احتجاجاً سڑک بلاک کر کے ٹائر جلائے اور حکومت اور کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے...
    اسلام آباد  (خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں ہو رہی لوٹ مار کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع نے کہا کہ کے پی ٹی میں لوٹ مار کا جتنا بازار گرم ہے اس کا مقابلہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) بھی نہیں کر سکتا۔  انہوں نے کہا کہ کے پی ٹی کو ہزاروں ارب روپے کی قومی آمدن سے محروم کیا جا رہا ہے۔ جتنا ریونیو اور آمدن کے پی ٹی سے مل سکتا ہے اتنا کام نہیں ہو رہا۔ خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ میں لوٹ مار کے سارے راستے بند...
    کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے مکمل ہونے اور منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی بلڈنگ دیکھ کر خوشی ہوئی، شہر کی بیوٹی فکیشن کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کو بہت خوبصورت بنانے جارہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ منصوبے کیلئے صدر، وزیراعظم کے مشکور ہیں۔ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے مکمل ہونے اور منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر سرفرار بگٹی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی بلڈنگ دیکھ کر خوشی ہوئی، شہر کی بیوٹی فکیشن کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کو بہت خوبصورت بنانے جارہے ہیں، وال چاکنگ اب کوئٹہ...
    کراچی: سعودی عرب کے لیے روانگی کے دوران کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے دو مسافروں کو جعلی ڈرائیونگ لائسنس رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے مسافر محمد شہباز اور محمد عمر ڈرائیورز کے ورک ویزوں پر سعودی عرب جا رہے تھے۔ امیگریشن کے دوران ان کے ڈرائیونگ لائسنس مشکوک قرار دیے گئے جس کی جانچ کے بعد انکشاف ہوا کہ دونوں لائسنس جعلی ہیں۔ حکام کے مطابق دونوں لائسنس کلفٹن برانچ سے جاری شدہ ظاہر کیے گئے تھے، تاہم تحقیقات سے معلوم ہوا کہ دونوں افراد نے کبھی بھی متعلقہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا دورہ نہیں کیا تھا۔ دونوں افراد نے یہ جعلی لائسنس ایک ایجنٹ کے ذریعے حاصل کیے...
    کراچی: کورنگی مہران ٹاؤن لائسنس برانچ جلال چوک کے قریب گتہ فیکٹری کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر کے ایم سی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ اس حوالے سے فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ساڑھے آٹھ بجے کے قریب ملی تھی جبکہ فائر بریگیڈ کا عملہ 5 گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا کر کولنگ کا عمل شروع کر دیا۔ آگ گتہ فیکٹری کے گوادم کی دوسری اور تیسری منزل پر لگی تھی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان...
    کراچی (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سنسنی خیز میچز جہاں شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کر رہے ہیں، وہیں گزشتہ روز ایک منفرد منظر بھی دیکھنے میں آیا جب بی کن ہاؤس اسکول کی ایک ٹیچر کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کے دوران اسٹینڈز میں بیٹھ کر طالبعلموں کے پرچے چیک کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ دلچسپ لمحہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا جب ایک مداح نے اساتذہ کی اس غیر معمولی لگن کو کیمرے میں قید کر لیا۔ تصویر میں ٹیچر پوری توجہ کے ساتھ اسٹیڈیم کے ہنگامے کے باوجود پرچے چیک کر رہی تھیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس منظر کو اساتذہ کی انتھک محنت اور ذمہ داری...
    کراچی: کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سکھر کے قریب دھرنے، شاہراہ کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری مذاکرات کے ذریعے قومی شاہراہ بحال کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ ببرلو کے قریب دھرنے سے نیشنل ہائی وے پر ٹریفک جام، سامان کی ترسیل بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ راستوں کی بندش سے برآمدی سامان، جلد خراب ہونے والی اشیاء بروقت منزل مقصود تک نہیں  پہنچ رہی ہیں، روہڑی، علی واہن سمیت کئی علاقوں میں مال بردار گاڑیاں اور کنٹینرز پھنس گئے۔ صدر کراچی چیمبر نے کہا کہ دھرنوں اور بندشوں سے ملکی تجارت، برآمدات اور ساکھ کو شدید...
    کراچی چیمبر نے متنازع نہروں کے خلاف پانچ روز سے سندھ اور پنجاب بارڈر پر جاری دھرنے اور شاہراہوں کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید بلوانی نے دھرنوں کے باعث اہم شاہراہ کی بندش اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ببرلو کے قریب دھرنے سے نیشنل ہائی وے پر ٹریفک جام، سامان کی ترسیل بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راستوں کی بندش سے برآمدی سامان، جلد خراب ہونے والی اشیاء بر وقت منزل تک نہیں  پہنچ رہیں جبکہ روہڑی، علی واہن سمیت کئی علاقوں میں مال بردار گاڑیاں اور کنٹینرز پھنس گئے ہیں۔ کے سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ  دھرنوں اور بندشوں سے ملکی تجارت، برآمدات اور...
    صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی نے کہا کہ احتجاج کا حق تسلیم کرتے ہیں، لیکن اقتصادی سرگرمیوں کو روکنا قابل قبول نہیں ہے، حکومت فوری طور پر مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سکھر کے قریب دھرنے، شاہراہ کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری مذاکرات کے ذریعے قومی شاہراہ بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ ببرلو کے قریب دھرنے سے نیشنل ہائی وے پر ٹریفک جام، سامان کی ترسیل بری طرح متاثر ہو رہی ہے، راستوں کی بندش سے برآمدی سامان، جلد خراب ہونے والی اشیاء بروقت منزل مقصود تک نہیں  پہنچ رہی...
    سندھ کی وکلا کا کہنا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے دریائے سندھ پر کینال بنانے کا فیصلہ واپس نہیں لیا تو پھر صوبے کی بندرگاہوں کو بھی بند کیا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’وزیراعظم کینالز کے معاملے پر آپ سے ملنا چاہتے ہیں‘، رانا ثنااللہ کا ایاز لطیف پلیجو کو ٹیلیفون سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق سیکریٹری ایڈووکیٹ حسیب جمالی نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے اس منصوبے کا افتتاح تو کردیا مگر عوام کے بارے میں نہیں سوچا لہٰذا فیصلہ واپس نہ لینے کی صورت میں ہم اس احتجاج کے درائرہ کار کو وسیع کریں گے اور اس حوالے سے بندرگاہوں کو بند کرنے کے معاملہ بھی زیر غور ہے۔...
    آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی مشہور اسپورٹس پریزنٹر جو اکثر پاکستانی ثقافت کو سراہتی ہوئی نظر آتی ہیں کراچی کی مشہور نلی بریانی کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئیں۔ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2025 کے دسویں ایڈیشن میں کمنٹری پینل میں شامل ایرن ہالینڈ نے ساتھی میزبان سے پوچھا کہ انہیں پاکستان میں کیا چیز ٹرائی کرنی چاہیے جس پر انہوں نے کہا کہ آپ کو نلی بریانی ضرور ٹرائی کرنی چاہیے۔ آسٹریلوی پریزنٹر کراچی کی مشہور نلی بریانی کھانے لیاقت آباد پہنچیں تو انہیں وہاں دیکھ کر لوگوں کی بڑی تعداد بھی  جمع ہو گئی جو ان کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بناتی دکھائی دی۔ ایرن ہالینڈ نے دکانداروں سے پوچھا کہ وہ بریانی کیسے بناتے...
      کراچی سے حج پر جانے والے عازمین کے لئے اچھی خبر آگئی، عازمین روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت مستفید ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں شروع کردی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ عازمین کی امیگریشن کے لئے 6 کاؤنٹرز بنائے جائیں گے ، کاؤنٹرز سعودی امیگریشن کاعملہ روڈ ٹو مکہ کے تحت عازمین کی امیگریشن مکمل کرے گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ 35 سے زائد سعودی ٹیکنیکل ٹیم اور امیگریشن کا عملہ کل کراچی پہنچےگا، عازمین کے لئے 23 اور 24 برج مختص کئے گئے ہیں اور عازمین کے بیٹھنے کی سہولت کےلئےانتظامات کئے جا رہے ہیں۔ رواں سال بھی کراچی سے جانیوالے عازمین منصوبے کے تحت...
    وکلا نے خبردار کیا ہے کہ جب تک دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کو مستقل طور پر ختم نہیں کیا جاتا، یہ احتجاج جاری رہے گا، یہ منصوبے سندھ کے پانی کے حصے پر ڈاکہ ہیں اور ان کے خلاف ہر قانونی، جمہوری اور آئینی طریقے سے مزاحمت کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ نہروں کی تعمیر کے معاملے پر کراچی کی سٹی کورٹ میں وکلا کی جانب سے ہڑتال کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بار کونسل کی کال پر کراچی بار ایسوسی ایشن نے سٹی کورٹ میں ہڑتال کی ہے، آج صبح وکلا نے سٹی کورٹ کے داخلی دروازے بند کر دیے جس کے بعد عدالت کے باہر سائلین کا...
    کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ روی بوپارہ کا کہنا ہے کہ مانتے ہیں کہ ہمارا مڈل آرڈر زیادہ مضبوط نہیں ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مڈل آرڈر میں ضروری نہیں کہ تجربہ کار کھلاڑی کا انتخاب کیا جائے، ہماری ٹیم کی بیٹنگ لائن لمبی ہے اس لیے مڈل آرڈر کی کمزوری چھپ جاتی ہے۔ روی بوپارہ کا کہنا ہے کہ تجربہ کار اور نئے کھلاڑیوں کے ساتھ ہم نے ٹیم تبدیل کی ہے، دباؤ میں کھیل کر ہی کھلاڑیوں کو زیادہ تجربہ حاصل ہوتا ہے۔ کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ زاہد محمود کو پشاور زلمی کے خلاف کھلانے کا ارادہ تھا، زلمی کے خلاف اسی ٹیم کو ترجیح دی...
    — فائل فوٹو کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایئر پورٹ کے قریب خود کش حملہ کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔عدالت میں ایئر پورٹ کے قریب خود کش حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزمہ گل نساء کی جانب سے شوکت حیات ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، جنہوں نے بتایا کہ ملزمہ کی گرفتاری کو 6 ماہ ہو گئے ہیں تاحال پولیس نے حتمی چالان جمع نہیں کرایا ہے۔ کراچی ایئرپورٹ خودکش دھماکہ کیس، ملزمہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظکراچیکراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں... شوکت حیات ایڈووکیٹ نے کہا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔جس پر عدالت نے ریکارڈ کی فراہمی سمیت دیگر درخواستوں پر...
    کراچی:  شیر شاہ کے علاقے محمدی روڈ گلی نمبر 20 میں فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ ایس ایچ او شیرشاہ نند لعل نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ محلے میں جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس میں 4 افراد 35 سالہ عبدالعزیز ، 33 سالہ عذیر ، 22 سالہ اعظم اور 19 سالہ عبداللہ زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے اور اس حوالے سے زخمی افراد کے بھی بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل  میں لائی جائے گی۔
    کراچی : حج آپریٹرز نے 67 ہزارعازمین کو کوٹے کے تحت اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔ حج آرگنائزر ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین زعیم اختر صدیقی نے وزیراعظم اورآرمی چیف سے مداخلت کی اپیل کر دی۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حج ٹور آپریٹر زعیم اختر صدیقی نے بتایا کہ تمام درخواست گزاروں کی ایڈوانس بکنگ مکمل ہو چکی ہے، اور حج آرگنائزر نے وقت پر تمام واجبات کی ادائیگی کر کے انتظامات مکمل کر لیے تھے، تاہم عین وقت پر ہزاروں درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ یہ بحران ٹور آپریٹرز کی غلطی سے پیدا ہوا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کا کل حج کوٹہ 1,79,210 ہے...
    کراچی: شہر قائد میں شدید گرمی کے باعث اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈز قائم کردیے گئے۔ کراچی میں شدید گرمی کی لہر کے اثرات شہریوں کی صحت پر اثر انداز ہوگئے ہیں، شہر کا موسم گرم ہوتے ہی مختلف اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈز قائم کردیے گئے۔ سیکڑوں جلدی امراض کے مریضوں نے اسپتالوں کا رخ کر لیا ہے۔ دوسری جانب جناح اسپتال میں بھی اس حوالے سے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، جہاں 22 بستروں پر مشتمل ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر آئسولیشن وارڈ قائم کیا گیا ہے۔ اس وارڈ میں گرمی کی شدت سے متاثر مریضوں کو فوری علاج فراہم کرنے کی سہولت موجود ہے۔ انچارج ایمرجنسی ڈاکٹر عرفان نے بتایا کہ جناح اسپتال میں قائم...
    کراچی کے علاقے گلشن حدید میں لوٹ مار کے دوران شہری کو قتل کردیا گیا جب کہ ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے نیشنل ہوئی وے بلاک کردی۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قتل کیے گئے شوروم مالک  مقتول خان عالم کے کزن رحمت جان محسود نے جناح اسپتال میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بینک سے رقم لے کر آرہے تھے، مقتول گاڑیوں کی خریدوفروخت کا کاروبار تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکووں نے قریب آتے ہی گولی چلائی، مقتول کا ساتھی فائرنگ سے محفوظ رہا، گلشن حدید کے رہائشی شخص سے گاڑی خریدیں تھی، اسے رقم دینے جارہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقتول دو بچوں کا باپ تھا، روزگار کے سلسلے میں کراچی آیا تھا، مقتول کی فیملی وزیرستان میں ہے،...
    کراچی: دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کی ملک دشمن کارروائیوں کے خلاف شہر قائد میں خواتین نے پرامن احتجاج کیا ، جس میں بلوچستان کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ صوبہ بلوچستان میں جاری دہشتگردی کے خلاف کراچی کی خواتین نے بھرپور اور پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کا مقصد بلوچستان میں شہید کیے جانے والے معصوم پاکستانیوں سے اظہار یکجہتی اور کالعدم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے و بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کارروائیوں کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔ احتجاجی ریلی مزار قائد سے شروع ہوئی اور کراچی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی، جس میں طالبات، مذہبی اسکالرز، ڈاکٹرز، وکلا اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت...
     12، اپریل 2025ء بروز ہفتہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاوہ جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے آئے۔ نیز خیبر پختونخوا کے ضلع سوات و گردونواح، ضلع صوابی ضلع بونیر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ستم اور گردونواح میں بھی زلزے کے جھٹکے آئے، سانگلہ ہل شہر اور گردونواح میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ...
    نیشنل اسٹیڈیم جاتے ہوئے آج اطراف کی سڑکوں پر قدرے سکون نظر آیا وجہ اتوار کی چھٹی تھی،عموما جب کوئی میچ ہو تو کئی کلومیٹر دور تک بیحد رش ہوتا تھا مگر اب ماضی والا دور نہیں رہا،پی ایس ایل کے دوران ورکنگ ڈیز میں یہاں دور تک گاڑیوں نظر آتی رہیں،ان میں سے بیشتر لوگ دفاتر سے گھر واپس جانے والے تھے۔ اسٹیڈیم کے مرکزی دروازے سے وی آئی پیز کی کارز اندر جانے کی وجہ سے ٹریفک سلو ہو جاتا ہے، اسی لیے عام لوگوں کے لبوں پر یہی دعائیں ہوتی ہیں کہ جلد کراچی میں کرکٹ میچز ختم ہوں اور انھیں چین سے گھر جانے کا موقع ملے۔ ماضی میں ایسا نہیں ہوتا تھا اور لوگ میچز...
    کراچی: انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2025 تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں اور 28 اپریل سے شروع ہونے والے پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور سائنس جنرل کے امتحانات اب 6 مئی یا اس کے بھی بعد سے شروع ہوں گے، جس کے نتیجے میں اب دوسرے مرحلے کے کامرس اور آرٹس کے امتحانات میں بھی تاخیر ہوگی، جس کی بنیادی وجہ فی الحال امتحانی مراکز کی عدم دستیابی، گریس مارکس کے سبب انٹر سال اول کے گزشتہ نتائج میں تبدیلی اور چیئرمین بورڈ کی عدم تقرری ہے۔ "ایکسپریس " کو محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے ایک ذمہ دار افسر نے بتایا کہ جو اطلاعات انہیں ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سے موصول ہوئی ہیں اس کے مطابق کراچی...
    معروف پاکستانی گلوکار بلال مقصود نے محکمۂ صحت کی توجہ ایک اہم مسئلے کی جانب مبذول کروائی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک بچے کی تصویر شیئر کی ہے جس کے ہاتھ اور منہ پر سنہرے رنگ کا پینٹ لگا ہوا ہے۔ بلال مقصود نے لکھا کہ خیابانِ اتحاد، ڈیفنس اور سی ویو پر ایسے کئی بچے نظر آتے ہیں جو چمکدار پینٹ لگا کر گرمی میں سڑکوں پر پرفارم کرتے ہیں۔  انہوں نے خبردار کیا کہ یہ پینٹ اکثر ایلومینیم پاؤڈر یا دیگر خطرناک کیمیکلز سے تیار کیا جاتا ہے جو صحت کے لیے مضر ہیں اور سورج کی روشنی میں زیادہ دیر تک جلد پر رہنے سے جلدی بیماریوں حتیٰ کہ کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔...
    ایک ایسی دنیا میں جہاں انتہا پسندی معاشرتی ہم آہنگی کے لیے خطرہ بن چکی ہے، نوجوان رہنماؤں کو امن کے فروغ کے لیے ضروری اوزار فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسی سوچ کے تحت پیس اینڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) نے جامعہ کراچی میں تین روزہ ورکشاپ ’نوجوانوں کا باہمی تعاون برائے مضبوط معاشرہ‘ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ نوجوانوں کا اتحاد، تبدیلی کی راہ یہ اقدام یورپی یونین کی مالی معاونت اور اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم (UNODC) کی جانب سے نیکٹا کے اشتراک سے کیا گیا۔ ورکشاپ میں سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 27 متنوع شرکا شامل ہوئے جن کا تعلق تعلیم، میڈیا، مذہبی طبقات، خواجہ سرا کمیونٹی اور سیاسی کارکنوں...
    میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی متنازع کینالوں کے معاملے پر جلسوں کے پیچھے چھپنے کے بجائے آل پارٹیز کانفرنس بلائے اور بتائے کہ صدر نے اس فیصلے پر دستخط کئے تھے یا نہیں، پیپلز پارٹی پنجاب سے سندھ کے حصے کا پانی لیتی ہے مگر کراچی کو اُسکے حق کا پانی نہیں دیتی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ کے پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ فرنیچر نمائش کے دورے کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو فاروق ستار نے زور دیا...
    ویب ڈیسک: شہر قائد کی سب سے بڑی مویشی منڈی نادرن بائی پاس پر قائم ہونا شروع ہو گئی ہے ، آج باضابطہ طور پر مویشی منڈی کا افتتاح کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب مویشی منڈی کا افتتاح کریں گے جو 1200 ایکڑ پر محیط ہوگی۔ اس سال پارکنگ کے نرخ 50 فیصد کم کر دیے گئے ہیں۔ مویشی منڈی کے ایڈمنسٹریٹر شہاب علی کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں اس بار موٹر سائیکلوں اور کاروں کے پاسز آدھی قیمت پر دستیاب ہوں گے جبکہ جانوروں کی ادویات بھی نصف قیمت پر فراہم کی جائیں گی۔ اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد انتظامیہ...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ کے پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ فاروق ستار نے زور دیا کہ پیپلز پارٹی متنازعہ کینالوں کے معاملے پر جلسوں کے پیچھے چھپنے کے بجائے آل پارٹیز کانفرنس بلائے اور بتائے کہ صدر نے اس فیصلے پر دستخط کئے تھے یا نہیں۔ پیپلز پارٹی پنجاب سے سندھ کے حصے کا پانی لیتی ہے مگر کراچی کو اْسکے حق کا پانی نہیں دیتی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متنازع کینالز کے معاملے پر ہمارا دو ٹوک مؤقف ہے۔ کراچی والے فراغ دل ہونے کے ساتھ...