کراچی میں بوندا باندی شروع، آئندہ تین روز میں شدید بارشوں کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
ڈیفنس، کورنگی روڈ، شارع فیصل، برنس روڈ، اور ایم اے جناح روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بوندا باندی جاری ہے۔ اس کے علاوہ قیوم آباد، محمود آباد، منظور کالونی، بلوچ کالونی اور اطراف میں بھی ہلکی بارشیں ہو رہی ہیں۔
یونیورسٹی روڈ، جمشید روڈ، جہانگیر روڈ، اور گلشن اقبال میں بھی بوندا باندی جاری ہے۔ شہریوں نے موسم کی تبدیلی کا خیرمقدم کیا ہے، جبکہ کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کی وجہ سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز کے دوران کراچی میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یونیورسٹی روڈ، گلستان جوہر اور اسکیم 33 میں بارش کے امکانات ہیں جس سے مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے خدشات ہیں۔
شہریوں کو بارش کی پیشنگوئی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔