2025-07-27@07:52:30 GMT
تلاش کی گنتی: 2195
«کراچی میں شہید مظفر کرمانی»:
(نئی خبر)
سندھ کے دارالحکومت کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز قائد آباد کے قریب تھا۔ Post Views: 4
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں اتوار کی شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زمین کے اندر گہرائی دس کلومیٹر اور مرکز قائد آباد کے قریب تھا۔ پی ایم ڈی کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے جبکہ ملیر، شاہ فیصل، لانڈھی سمیت دیگر علاقوں کے مکین نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے ہیں۔
کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کو اُس وقت حادثہ پیش آیا جب مبارک پور اور کلانچوالہ کے درمیان ٹرین کی چند بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:میانوالی سے لاہور جانے والی ٹرین کو حادثہ، 20 مسافر زخمی ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ متاثرہ بوگیوں میں 2 مسافر کوچز، ایک ڈائننگ کار اور ایک ٹرالی شامل ہیں۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ تاہم، اس واقعے کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے اور متاثرہ پٹری پر عارضی طور پر آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی ریاست اڑیسہ میں خوفناک...
ملتان: بہاولپور میں مبارک پور اسٹیشن کے قریب کراچی سے راولپنڈی جانے والی 45 اَپ پاکستان ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے سبب آںے اور جانے والے دونوں ٹریک عارضی طور پر بند ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق صبح 6 بج کر 5 منٹ پر پاکستان ایکسپریس کی اے سی اسٹینڈرڈ کوچ، جو ٹرین کی پچھلی سمت سے چوتھی بوگی تھی، مکمل طور پر ٹریک سے اتر گئی، جب کہ اس کے ساتھ منسلک ڈائننگ کار بھی متاثر ہوئی۔ حادثے کے نتیجے میں اپ اور ڈاؤن دونوں ریلوے لائنیں عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق، سمہ سٹہ سے ریلیف ٹرین...
کراچی: کراچی مویشی منڈی کے ایڈمنسٹریٹر فیصل علی نے کہا ہے کہ نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد جانور موجود ہیں اور منڈی میں ایک لاکھ روپے میں سستا ترین جانور بھی دستیاب ہے۔ کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس مویشی منڈی کے ایڈمنسٹریٹر فیصل علی کا کہنا تھا کہ مویشی دوست منڈی میں سستے سے سستا جانور ایک لاکھ روپے کا بھی دستیاب ہے، کراچی والے اپنی جیب کے مطابق من پسند جانور کی خریداری کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر بلاک میں مال مویشیوں کو روزانہ 30 لیٹر مفت پانی فراہم کیا جا رہا ہے، بیوپاریوں کو انٹری فیس کی بدولت 24 گھنٹے بجلی، پانی اور سیکیورٹی کی...
— فائل فوٹو کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کا کہنا ہے کہ حکومت ہم سے یہ 300 فیڈرز لے تو شہر کو لوڈشیڈنگ فری کردیں گے۔سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں 2129 فیڈرز میں سے 300 فیڈرز پر 87 فیصد کا نقصان ہے، یہ نقصان شہر میں لوڈشیڈنگ کی بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہم سے یہ 300 فیڈرز لے تو شہر کو لوڈشیڈنگ فری کردیں گے۔ ہم ان 300 فیڈرز پر بجلی دینے کو تیار ہیں، حکومت ہمیں ریکوری کردے۔ کراچی میں لوڈشیڈنگ پر کےالیکٹرک کا مؤقف سامنے آگیا کے الیکٹرکے کے ترجمان نے کہا کہ شہر میں کسی کو مفت بجلی کی فراہمی...

لوڈشیڈنگ فیڈر سے پی ایم ٹی کی سطح پر لانے کیلئے نئی ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں، سی ای او کے الیکٹرک
کراچی: کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو مونس عبداللہ علوی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک فیڈر سے پی ایم ٹی کی سطح پر لوڈ شیڈنگ لانے کے لئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر کام کر رہی ہے۔ صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں مونس علوی نے کہا کہ اگر پی ایم ٹی سے چھیڑ چھاڑ کی گئی تو اس میں ایسی فنی خرابی ہوگی جس کو درست کرنے میں تین دن لگ سکتے ہیں، کراچی کے 2200 فیڈرز میں سے صرف 300 فیڈرز پر بہت زیادہ بجلی کی چوری اور نقصانات ہیں، حکومت کو پیشکش کی ہے کہ وہ ان علاقوں میں بجلی کا اندرون نظام چلانے میں معاونت کرے، کے الیکٹرک اور کراچی کے صارفین شراکت دار ہیں، شہریوں، عوامی نمائندوں اور...
—فائل فوٹو کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی میں کے الیکٹرک کے نیٹ ورک کا 70 فیصد لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے، جن فیڈرز پر بلوں کی مکمل ادائیگی ہے وہاں بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ایک بیان میں کے الیکٹرکے کے ترجمان نے کہا کہ شہر میں کسی کو مفت بجلی کی فراہمی ممکن نہیں، بجلی صارفین کا ٹیرف پورے پاکستان میں یکساں ہے، کراچی کے صارفین وہی قیمت ادا کرتے ہیں جو دیگر شہروں میں ادا کی جاتی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی کی کمرشل مارکیٹیں 70 فیصد لوڈشیڈنگ فری فیڈرز پر ہیں، موبائل مارکیٹ، الیکٹرانک مارکیٹ، ایمپریس روڈ اور لکی اسٹار لوڈشیڈنگ فری ہیں۔ یہ بھی پڑھیے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ، کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ...
کراچی(نیوز ڈیسک)شہر قائد کے علاقے قائدآباد میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف شہریوں کا احتجاج 14 گھنٹے بعد بھی جاری ہے جس کے باعث نیشنل ہائی وے پر بدترین ٹریفک جام پیدا ہو گیا۔ احتجاج کے باعث قومی شاہراہ پر قائدآباد سے ملیر ہالٹ تک گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں جبکہ ہیوی ٹریفک بھی روڈ پر پھنس گئی ہے، دھرنے اور سڑک کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے بالخصوص عید قربان کے لیے جانور خرید کر واپس جانے والے شہری بھی ٹریفک میں پھنس گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین اور پولیس افسران کے درمیان مذاکرات کی متعدد کوششیں ناکام ہو چکی ہیں اور شہریوں کا غصہ برقرار ہے۔ مظاہرین کا کہنا...
—فائل فوٹو کراچی میں قائد آباد کے قریب نیشنل ہائی وے پر بجلی کی بندش کے خلاف 10 گھنٹے سے احتجاج جاری ہے۔ 10 گھنٹے سے جاری طویل احتجاج کے باعث نیشنل ہائی وے پر قائد آباد سے ملیر ہالٹ تک گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔احتجاج کے باعث نیشنل ہائی وے پر ہیوی ٹریفک بھی پھنس کر رہ گیا۔ پانی اور بجلی کی بندش، شہریوں کا احتجاج، مختلف علاقوں میں ٹریفک جام کراچی آئی آئی چندریگر روڈ شاہین کمپلیکس چوک پر... پولیس کے مطابق احتجاج ختم کروانے کےلیے مظاہرین کے پولیس افسران سے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب احتجاج کے باعث قربانی کے جانور خرید کر جانے والے افراد بھی ٹریفک میں پھنس گئے۔
اسلام ٹائمز: کانفرنس میں شہید آیت اللہ رئیسی کی صاحبزادی، ممتاز علمی شخصیت و تہران یونیورسٹی کی استاد پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئیں اور خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ شہر قائد میں خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کے زیر اہتمام شہید ایرانی صدر آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی و انکے شہید رفقاء کی یاد میں کانفرنس بعنوان ’’شہید آیت اللہ رئیسی کی حکمرانی کا ماڈل‘‘ کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں شہید آیت اللہ رئیسی کی صاحبزادی، ممتاز علمی شخصیت و تہران یونیورسٹی کی استاد پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئیں اور خطاب کیا۔ اس موقع پر کراچی میں ایرانی قونصل خانے کے مسئول ڈاکٹر واحد اصغری، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ...

کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ، منعم ظفر کا 2 جون کو کے الیکٹرک آئی بی سیز اور اہم شاہراؤں پر احتجاج کا اعلان
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کے الیکٹرک وفاقی ادارہ ہے، وفاقی حکومت میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن موجود ہیں، یہ سب مل کر کراچی کے عوام کے مفادات کا سودا کرتے ہیں لیکن شہریوں کو کچھ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے سامنے تاجروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے، کے الیکٹرک کے لائسنس منسوخ اور اس کا فارنزک آڈٹ کیا جائے، کے الیکٹرک کو ختم کرکے براہ راست کراچی کے شہریوں کو نیشنل گرڈ سے بجلی فراہم...
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کے الیکٹرک وفاقی ادارہ ہے، وفاقی حکومت میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن موجود ہیں، یہ سب مل کر کراچی کے عوام کے مفادات کا سودا کرتے ہیں لیکن شہریوں کو کچھ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے سامنے تاجروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے، کے الیکٹرک کے لائسنس منسوخ اور اس کا فارنزک آڈٹ کیا جائے، کے الیکٹرک کو ختم کرکے براہ راست کراچی کے شہریوں کو نیشنل گرڈ سے بجلی فراہم...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں پانی ہے اور نہ ہی بجلی ہے لگتا ہے ہم چاند پر رہ رہے ہیں۔گورنر ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ 30 ہزار افراد کو راشن کے پیکٹ بھجوا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس میں 50 ہزار بچے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ انہیں ہٹانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، وہ حق اور سچ کی آواز بنتے رہیں گے۔
اپنے بیان میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو ذہنی اذیت دے کر مارنا چاہتی ہے، ہم سندھ حکومت اور کے الیکٹرک کو متنبہ کردیں کہ ہم احتجاج کی کال دینے جارہے ہیں عوام کو ریلیف نا ملا تو کے الیکٹرک اور سندھ حکومت کے خلاف نا صرف احتجاج ہوگا یہ احتجاج انقلاب ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر راجہ اظہر نے کراچی کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین لوڈ شیڈنگ پر سندھ حکومت کی مجرمانہ خاموشی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اندھیرے میں، حکمران خواب خرگوش میں کے الیکٹرک اور سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت ناقابلِ برداشت ہے، کراچی جو ملک کی معیشت کی...
— فائل فوٹو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کی بندرگاہیں ملکی معیشت کا انجن ہیں، انہیں جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ گورنر ہاؤس میں کامران ٹیسوری سے وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز جنید انور چوہدری نے ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں بندرگاہ کے انفرا اسٹرکچر، شپنگ اور فشریز کی ترقی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران گوادر، کراچی اور پورٹ قاسم میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت منصوبوں کی پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔ ملک و قوم کے حالات بہت جلد بدلنے والے ہیں، کامران ٹیسوریگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں ملک و قوم کے حالات...
سندھ ہائیکورٹ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے اعلیٰ عہدوں پر افسران کی تعیناتی سے متعلق درخواست کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ عہدوں پر عارضی تقرریاں نامناسب ہیں، اور 2 ماہ کے اندر میرٹ پر مستقل چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کیا جائے۔ عدالت نے افسران کی معطلی سے متعلق جاری کیا گیا عبوری حکم امتناع واپس لیتے ہوئے ایم ڈی احمد علی صدیقی اور سی او او اسد اللہ کو نئے افسران کی تقرری تک کام کرنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے آبزرویشن دی کہ موجودہ صورتحال میں ان افسران کو ہٹانے سے شہریوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے کیونکہ کراچی کے کئی علاقے پہلے ہی پانی سے...
پاکستان کے صوبہ سندھ کے ساحلی شہر کراچی سے روزانہ لاکھوں روپے مالیت کے مال بردار کنٹینرز ملک کے دیگر شہروں کی طرف روانہ ہوتے ہیں، جن میں بڑی تعداد میں الیکٹرانک اشیا بھی ہوتی ہیں۔ حالیہ کچھ عرصے سے سندھ اور پنجاب کو ملانے والی قومی شاہراہ پر احتجاج کے باعث آمد و رفت متاثر ہوئی، جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ مگر گزشتہ ہفتے ایک انوکھا اور تشویشناک واقعہ پیش آیا جس نے تاجروں اور حکام دونوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ شکارپور میں خالی کنٹینر کی برآمدگی شکارپور کے مقام پر پولیس کو ایک ٹریلر اور خالی کنٹینر ملا، ایس پی شکار پور شاہزیب چاچڑ کے مطابق کنٹینر نیشنل ہائی وے پر گمبٹ...
کراچی: سندھ رینجرز اور پولیس نے کورنگی ضیاء کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران کراچی کاٹھور لنک روڈ پر پولیس کی گاڑی کوآگ لگانے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز اور سندھ پولیس کی جانب سے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکورنگی ضیاء کالونی میں شرپسند اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے نتیجے میں 2 ملزمان صدام حسین نوناری اور نظام الدین کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 2 شناختی کارڈز، 2 موبائل فونز اور نقدی بر آمد کی گئی۔ ترجمان کے مطابق گرفتارملزمان 27 اپریل 2025 کواحتجاج کے دوران کراچی کاٹھور لنک روڈ پر پولیس کی گاڑی کوآگ لگانے میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان کے...
فائل فوٹو کراچی میں موٹروے ایم 9 پر ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے میں ایک شخص اور 2 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔دوسری جانب نیو کراچی میں فائرنگ سے بھی خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ایک ریستوران پر پیش آیا، ریستوران مالکان کو پہلے بھی بھتے کی پرچیاں مل چکی ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر خاتون اور نوجوان زخمی ہوئے، مالکان کی مدعیت میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
—فائل فوٹو مون سون 2025ء کی پیشگوئی کرتے ہوئے محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ وسطی، جنوبی اور شمال مشرقی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں اور ساتھ ہی سیلاب کا خطرہ بھی سر اٹھا رہا ہے، اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔ڈی جی محکمۂ موسمیات مہر صاحبزاد خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ رواں سال مون سون کا سیزن روایتی طور پر 3 ماہ پر مشتمل ہو گا، مگر اس کا آغاز جلد اور اختتام تاخیر سے بھی ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 15 جون سے 15 ستمبر کے درمیان سیلابی سیزن رہے گا، جس کے دوران شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور ملک کے وسطی و جنوبی علاقوں میں معمول...
اسلام آباد: کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے کے الیکٹرک کو خط لکھ دیا۔ نیپرا کی جانب سے لکھے گئے خط میں کے الیکٹرک کو بہتری کے فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔ خط میں کھا گیا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، نیپرا کو کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پربڑی تعداد میں شکایات موصول ہوئیں، کراچی کے کئی علاقوں میں بجلی کی بندش 12 گھنٹے سے تجاوز کرگئی، لوڈشیڈنگ کی انفرادی شکایات ڈھائی سے 3 گھنٹے کی بندش کی ہیں۔ نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شدید گرمی کی لہر میں طویل لوڈشیڈنگ شہریوں کے لیے مشکل بن گئی ہے، لوڈشیڈنگ سے تجارتی سرگرمیوں...
کانفرنس میں شہید آیت اللہ رئیسی کی صاحبزادی، ممتاز علمی شخصیت و تہران یونیورسٹی کی استاد پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئیں اور خطاب کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی، خانہ فرہنگ ایران میں کانفرنس "شہید آیت اللہ رئیسی کی حکمرانی کا ماڈل" کا انعقاد کراچی، خانہ فرہنگ ایران میں کانفرنس "شہید آیت اللہ رئیسی کی حکمرانی کا ماڈل" کا انعقاد کراچی، خانہ فرہنگ ایران میں کانفرنس "شہید آیت اللہ رئیسی کی حکمرانی کا ماڈل" کا انعقاد کراچی، خانہ فرہنگ ایران میں کانفرنس "شہید آیت اللہ رئیسی کی حکمرانی کا ماڈل" کا انعقاد کراچی، خانہ فرہنگ ایران میں کانفرنس "شہید آیت اللہ رئیسی کی حکمرانی کا ماڈل" کا...
کانفرنس میں شہید آیت اللہ رئیسی کی صاحبزادی، ممتاز علمی شخصیت و تہران یونیورسٹی کی استاد پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئیں اور خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کے زیر اہتمام شہید ایرانی صدر آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی و انکے شہید رفقاء کی یاد میں کانفرنس بعنوان ’’شہید آیت اللہ رئیسی کی حکمرانی کا ماڈل‘‘ کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں شہید آیت اللہ رئیسی کی صاحبزادی، ممتاز علمی شخصیت و تہران یونیورسٹی کی استاد پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئیں اور خطاب کیا۔ اس موقع پر کراچی میں ایرانی قونصل خانے کے مسئول ڈاکٹر واحد اصغری، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر سعید طالبی نیا،...
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کے الیکٹرک سے متعلق فیصلے پر نیپرا کے چیئرمین کو خط لکھ دیا. جس میں انہوں نے کہا کہ کراچی والوں کو 40 روپے فی یونٹ باقی ملک کا ٹیرف صرف 35 روپے ہے. نیپرا کا دہرا معیار قبول نہیں.امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے نیپرا کو لکھے جانے والے خط میں کہا کہ کے الیکٹرک کی ناکامی کا بوجھ عوام پر ڈالنا ظلم ہے.کراچی دشمن نیپرا کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں.نیپرا کا کے الیکٹرک کو ریکوری نقصانات صارفین کے بلوں میں شامل کرنے کا فیصلہ ناقابلِ قبول ہے۔ منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کو 40 روپے فی یونٹ بجلی ملتی ہے جبکہ باقی ملک کا...
—فائل فوٹو کراچی کے مختلف علاقوں سے آج اب تک نامعلوم افراد کی 4 لاشیں ملی ہیں۔یہ بات ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے جاری کیے گئے بیان میں بتائی ہے۔ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ان چاروں مرنے والوں کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ سچل، گھر سے خاتون کی لاش ملی کراچی سچل تھانے کی حدود صادق ٹاؤن میں واقع گھر سے... ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تمام میتوں کو ایدھی ہوم سہراب گوٹھ کے سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ لاشیں سائٹ ایریا، گارڈن، ناردرن بائی پاس اور پورٹ قاسم سے ملی ہیں۔
کراچی: شہر قائد کے مضافاتی علاقے گڈاپ ٹاؤن میں ہوا کا بگولا دیکھا گیا، جس نے شہریوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔ سوشل میڈیا پر واقع کی ویڈیوز وائرل ہو گئیں جن میں بگولے کو زمین سے آسمان کی طرف اٹھتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم بگولا کچھ دیر بعد ہی غائب ہوگیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہوا کا دائرہ اچانک نمودار ہوا اور کچھ دیر بعد غائب ہوگیا، پہلے کبھی ایسا منظر نہیں دیکھا۔ واقعے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
لاہور: موٹروے ایم5 پر کراچی سے ڈی جی خان جانے والی مسافر بس میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں سوار تمام مسافروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس میں 40 مسافر موجود تھے، ٹائر کی رگڑ سے گاڑی کو آگ لگی تھی۔ وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے واقعے کی فوری انکوائری کا بھی حکم دیا۔ بلال اکبر خان نے کہا کہ تمام مسافروں کے بحفاظت ریسکیو پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں، تمام گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کو یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے...
ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی کا کہنا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی آمد عیدالاضحی تک جاری رہے گی اور منڈی میں تمام سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ شہریوں نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قیمتوں پر کنٹرول کے لیے موثر حکمت عملی اپنائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ قربانی کی سنت ادا کر سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالاضحی میں چند دن باقی رہ گئے ہیں، تاہم کراچی کی مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی قیمتیں تاحال ساتویں آسمان پر ہیں، جس کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد پریشانی میں مبتلا ہے۔ مویشی دوست منڈی میں اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد جانور پہنچ چکے ہیں اور قربانی کے جانوروں کی آمد اور خرید...
کراچی: شہر قائد کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا میں صباء سینیما کے قریب پولیس اور مبینہ اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں سے ایک زخمی حالت میں ہے۔ پولیس کے مطابق گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا، جبکہ دوسرے کو بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت سراج احمد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دوسرے کی شناخت محمد فہیم تونیو کے طور پر کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: نیو کراچی میں مبینہ...
کراچی: شہر قائد میں ظالم سفاک شخص نے اپنی دو کم عمر سوتیلی بیٹیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ نارتھ کراچی شاہنوازبھٹوکالونی میں سفاک شخص نے 2 کم عمربہنوں (سوتیلی بیٹیوں) کوبدترین تشدد کانشانہ بنا ڈالا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچیوں کے ماموں عمران شفیع کی مدعیت میں سوتیلے باپ کے خلاف اقدام قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلیا۔ خواجہ اجمیر نگری نارتھ کراچی سیکٹر 14 اے شاہنوازبھٹوکالونی میں مدعی مقدمہ کے مطابق میری بھانجیوں مقدس اوربشریٰ کواس کے سوتیلے باپ شہریارعرف شیری نے بدترین تشدد کانشانہ بنایا ہے اورتشدد کرنے کے بعد سوتیلا باپ فرارہوگیا ہے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق میرے بہنوئی تابش علی کا2019ء میں انتقال ہو گیا...
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں ذیشان عباس اور عبدالکریم شامل ہیں، ملزم ذیشان عباس نجی بینک میں بطور ریلیشن شپ منیجر تعینات ہے۔ چھاپے کے دوران ملزمان سے 9 ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلیے گئے، ملزمان کے موبائل فون سے غیر ملکی کرنسی کے تبادلے سے متعلق ڈیجیٹل ثبوت بھی ملے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان شہباز میں واقع بینک میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپنشن سرکل نے کارروائی کرکے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج چلانے میں ملوث بینک منیجر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں ذیشان عباس اور عبدالکریم شامل ہیں، ملزم ذیشان عباس...
ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایت پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ ایف آئی اے نے چھاپہ مار کارروائی میں بینک منیجر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزمان میں ذیشان عباس اور عبدالکریم شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ایف آئی اے کی بڑی کامیاب، بدنام زمانہ انسانی اسمگلر گرفتار ایف آئی اے کے مطابق ملزم ذیشان عباس نجی بینک میں بطور ریلیشنشپ مینیجر تعینات ہے۔ چھاپہ مار کاروائی نجی بینک کی خیابان شہباز برانچ واقع ڈی ایچ اے میں کی گئی۔ ایف آئی اے کے بیان کے مطابق گرفتار ملزمان غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں، چھاپے...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے مشہور سابق کرکٹر اور کوچ مہندر کمار کے پاؤں میں زخم ہونے کی وجہ سے ان کی دونوں ٹانگیں کاٹ دی گئی ہیں۔ مہندر کمار ان دنوں ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کسماپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں اور حکومت پاکستان اور ملک کے کرکٹ حکام کی جانب سے ملازمت اور مالی مدد کے منتظر ہیں۔ کرکٹ کے میدان میں اپنی بولنگ اور کوچنگ سے کارنامے انجام دینے والے مہندر کمار آج دونوں ٹانگوں سے محروم ہوچکے ہیں۔پہلے ان کی ایک ٹانگ کاٹی گئی اور پھر ڈاکٹروں نے کہا کہ جسم میں زہر پھیل سکتا ہے اس لیے دوسری ٹانگ بھی کاٹ دی جائے گی جس کے بعد...
کراچی: شہر قائد میں واقع مائی کولاچی روڑ پر ٹریفک پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے ٹارگٹ کلنگ میں شہید کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مائی کولاچی ریلوے ٹریک کے قریب نامعلوم افراد نے چوکی کے قریب 25 سالہ ٹریفک پولیس اہلکار زین محمد کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے شہید اہلکار کو دو گولیاں ماریں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی ساؤتھ موقع پر پہنچے اور بتایا کہ پولیس اہلکار ٹریفک پولیس چوکی میں بیٹھا ہوا تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، اس حوالے سے تحقیقات...
وفاقی وزیر علیم خان نے کہا ہے کہ موٹر وے ایم 6 اور ایم 10 اب خواب نہیں، حقیقت بننے جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے کراچی آمد پر بزنس کمیونٹی سے اہم ملاقات میں موٹر وے منصوبوں کے حوالے سے بڑے اعلانات کیے ہیں۔ علیم خان نے کہا کہ ایم 6 منصوبہ اب مزید نظر انداز نہیں ہوگا، ایم سکس اور ایم ٹین موٹر ویز اب خواب نہیں، حقیقت بننے جا رہی ہیں، انھوں نے کہا 400 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ اسلامک ڈیولپمنٹ بینک کی مدد سے مکمل کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کراچی کی بزنس کمیونٹی کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ اس...
مہنگے ترین نشے ویڈ کی اسمگلنگ میں کوریئر کمپنیز کے بعد نئی ٹرانسپورٹیشن استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ آن لائن بکنگ پر ویڈ اب کراچی میں موٹرسائیکل رائڈرز کے ذریعے سپلائی کی جا رہی ہے۔ اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کےہاتھوں گرفتارملزم عبدل نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 20 ہزار روپے میں کروڑوں روپے کی منشیات کراچی تک کیسے پہنچتی ہیں؟ ملزم ارمغان نے مصطفیٰ کو قتل کرکے لاش ٹھکانے لگانے کے لیے جو راستہ استعمال کیا تھا اسی راستے منشیات بھی اسمگل ہوتی ہیں۔ ویڈ ایران سے براستہ مند، دہریجی پھر ناردرن پاس سعیدآباد تک موٹرسائیکل پر پہنچائی جاتی ہے۔ ملزم عبدل نے بتایا کہ حسنین بلوچ آسکانی گینگ کا سربراہ ہے جو ایران سے آپریٹ...
پریس کانفرنس سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی و نااہلی کا نوٹس لے اور پابند کرے کہ وہ کراچی کے شہریوں کو بلاتعطل بجلی فراہم کرے، جماعت اسلامی نے سندھ ہائی کورٹ میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے پٹیشن دائر کردی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نورحق میں شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ، پانی کے بحران و دیگر عوامی مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح اہل کراچی کا خون چوس رہی ہے، ستم بالائے ستم اسے نوازا جارہا...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا اجلاس منگل کے روز سٹی کونسل ہال صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں منعقد ہوا، کونسل اراکین کے مطالبے پر بلائے گئے اس اجلاس میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو بہتر خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات کی گئی جس میں تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کونسل اراکین نے اظہار خیال کیا، اجلاس میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، ممبر کونسل / وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر نجمی عالم، میونسپل کمشنر کے ایم سی ایس ایم افضل زیدی، پارلیمانی لیڈرز ، واٹر کارپوریشن کے چیف انجینئرز اور اراکین...
آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کی ہدایت پر کراچی میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اس دوران منشیات سمیت ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے، جس سے 460 گرام ایرانی ویڈ برآمد ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں کراچی میں انوکھا واقعہ، منشیات کے عادی 125 افراد کو عام شہریوں نے فرار کروا دیا پولیس نے بتایا کہ ملزم پہاڑی لگتا ہے، اور اسے بلوچی کے علاوہ کوئی زبان نہیں آتی، اس نے مترجم کے ذریعے بات چیت کی ہے۔ ملزم کے قبضے سے ملنے والی ایرانی ویڈ کی مجموعی قیمت ایک کروڑ 20 لاکھ روپے تک بتائی جاتی ہے۔...
—فائل فوٹو کراچی کے بعد سندھ کے دیگر بڑے شہروں میں بھی الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کے لیے حکومت سندھ نے کوششیں تیز کردیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن سے کراچی میں ملاقات کی جس میں صوبے کے تیزی سے ترقی پذیر ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ممکنہ سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ اسد ضامن اور منیجنگ ڈائریکٹر سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو نے بھی شرکت کی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی جانب سے سندھ کے پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری کے لیے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ کراچی میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کا...
کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا شکر گزار ہوں کہ سندھ حکومت سے بارہ ارب روپے دلوائے، اس رقم سے حب کینال تعمیر کی جارہی ہے جس سے چالیس ایم جی ڈی پانی زیادہ ملے گا، پھر ہم کے تھری کا پانی بہتر انداز میں دیگر علاقوں تک پہنچا سکیں گے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت کے ایم سی سٹی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد، پارلیمانی لیڈرز سمیت دیگر ارکان شریک ہوئے۔ مرتضیٰ وہاب نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ میں نے گزشتہ اجلاس میں کہا تھا کہ اس اجلاس میں واٹر کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور چیف آپریٹنگ آفیسر یہاں موجود ہوں...
کراچی: کراچی کے بعد سندھ کے دیگر بڑے شہروں میں بھی الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کے لیے حکومت سندھ نے کوششیں تیز کر دیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن سے کراچی میں ملاقات کی جس میں صوبے کے تیزی سے ترقی پذیر ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ممکنہ سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ اسد ضامن اور منیجنگ ڈائریکٹر سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو نے بھی شرکت کی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی جانب سے سندھ کے پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری کے لیے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ شرجیل انعام میمن نے وفد کو خوش...
ویب ڈیسک: ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کے باعث کراچی لاہور کی 3 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 17 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی لاہور کی 3 پروازیں پی کے 305، 304 اور پی اے 406 منسوخ کر دی گئی ہیں۔ کراچی اسلام آباد کی 2 پروازوں ای آر 503 اور 505 میں 6 سے7 گھنٹے تاخیر ہے جبکہ کراچی لاہور کی 2 پروازوں 9P843، 9P847 میں سوا گھنٹے تاخیر ہے۔ سکولوں میں آج سےگرمیوں کی تعطیلات کا آغاز فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے شارجہ، دمام اور استنبول کی 5 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، لاہور ایئرپورٹ سے دبئی، بینکاک اور ریاض کی 4 پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔ ...
اگرچہ آزاد اداروں کے ذریعے جمع کردہ اعداد و شمار سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جنوری سے اب تک ڈاکوؤں نے 47 لوگوں کو قتل کیا ہے، لیکن ایک سینئر پولیس افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں مجموعی طور پر 33 افراد کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کے سربراہ ایس ایس پی محمد شعیب میمن نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ریکارڈ کے مطابق اب تک اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں...
ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی نے ایرانی قیادت کی جانب سے پاکستان کی دوستی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستانی صدر مملکت آصف علی زرداری کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کے والد صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی خاتونِ اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے سابق ایرانی صدر شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی صاحبزادی ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی کی قیادت میں ایرانی وفد نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے بلاول...
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال، اس موقع پر شہید ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کیلئے دعا مغفرت بھی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی خاتونِ اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے سابق ایرانی صدر شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی صاحبزادی ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی کی قیادت میں ایرانی وفد نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال، اس موقع پر شہید ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کیلئے دعا مغفرت بھی کی گئی۔
کراچی: دنیا میں سب سے مہنگا آم میازاکی ہے جو تقریباً ڈھائی لاکھ روپے فی کلو میں فروخت ہوتے ہیں۔ اس آم کی قسم میازاکی ہے جن کی کراچی کے ضلع ملیر میں بھی پیداوار شروع ہوچکی ہے۔ سرخ اور جامنی رنگ اور غیر معمولی مٹھاس کے حامل میازاکی آم کی اس سے قبل جاپان سمیت دیگر ممالک میں پیداوار ہوتی تھی۔ بین الاقوامی منڈیوں میں، میازاکی آم کی قیمت $800 سے $900 فی کلو گرام ہے، جو پاکستان میں تقریباً 250,000 سے 300,000 روپے کے برابر ہے۔ میازاکی آم کو اس کے گہرے جامنی رنگ، بغیر ریشے کے گودے اور بھرپور، خوشبودار ذائقے سے پہچانا جاتا ہے۔ اس کی منفرد خصوصیات نے اسے عرفیت حاصل کی ہے جیسے...
شیخ الجامعہ کراچی کیساتھ ملاقات میں ڈاکٹر ماہر مجہد جیجان نے کہا کہ اب عراق جانے کیلئے ویزا کی درخواست اسلام آباد میں جمع کرانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں عراقی قونصل جنرل ڈاکٹر ماہر مجہد جیجان نے کہا ہے کہ اب عراق جانے کیلئے ویزا کی درخواست اسلام آباد میں جمع کرانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، جلد ہی جمہوریہ عراق کا قونصل خانہ کراچی سے ویزوں کا اجراء شروع کر دے گا اور دلچسپی رکھنے والے افراد کراچی سے ہی یہ سارا عمل مکمل کر سکیں گے۔ عراقی قونصل جنرل نے یہ بات پیر کو جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں ملاقات میں کہی۔ اس...
شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے کراچی کے شہری عاجز آگئے، معمولات زندگی بری طرح متاثر، گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کےلیے سانس لینا محال ہوگیا۔کے الیکٹرک کا لوڈشیڈنگ شیڈول خود بھی اس صورتِ حال کی گواہی دے رہا ہے تاہم ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی۔کراچی میں گرمی کا زور بڑھتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔کے الیکٹرک لوڈشیڈنگ شیڈول سے پتا چلتا ہے کہ 2127 میں سے 651 فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جن میں سے 496 فیڈرز پر روزانہ 10 گھنٹے تک بجلی بند رہتی ہے، یعنی شہر کا تقریباً 23 فیصد حصہ روزانہ...
کمشنر کراچی سید حسن نقوی، جنہوں نے حال ہی میں ایک نوٹی فکیشن کے ذریعے غیر قانونی مویشی منڈیوں اور سڑک کے کنارے مویشیوں کی فروخت پر پابندی عائد کی تھی، کہا کہ شہر کی انتظامیہ منڈی کی سرگرمیوں کو منظم کرنے اور میونسپل کے ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انتظامیہ کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی فروخت کے لیے مخصوص مقامات کی اجازت دی گئی ہے، تاہم اس کے باوجود کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جس کے باعث ٹریفک جام اور صفائی ستھرائی کے شدید مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عید قرباں قریب آتے ہی جہاں گلی محلوں میں جانوروں سے رونق بڑھ جاتی ہے، وہیں ان جانوروں کا خیال بھی خوب رکھا جاتا ہے۔ اب جبکہ عیدالاضحٰی میں کم دن رہ گئے ہیں تو گلی محلوں میں ابھی سے جانور نظر آنے لگے ہیں۔ لیکن اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ قربانی کے جانور بے قابو ہو جاتے ہیں اور شہریوں کی دوڑیں لگوا دیتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر قربانی کے جانور کی ایک ایسی ویڈیو نے توجہ حاصل کر لی ہے، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں اونٹ نے شہری کا ہاتھ دبوچ لیا اور بہت ہی مشکل سے وہ اسے چھڑانے میں کامیاب ہوا۔ ویڈیو میں دیکھا...
شہرِ قائد شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔ آج شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔شہر میں سمندری ہوائیں مکمل معطل ہیں. تاہم شام کے اوقات میں یہ جزوی طور پر بحال ہو سکتی ہیں۔ آج کا مطلع مکمل صاف رہے گا. تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے. گرمی کی شدت آئندہ 4 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ...
کراچی: پاکستان اور بھارت کے مرد اور خواتین ویٹ لفٹرز قطر میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔ پہلی ماسٹر ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے قومی دستہ کراچی سے قطر کے شہر دوحا پہنچ گیا۔ دس رکنی قومی دستے میں تین آفیشلز سمیت تین خواتین اور چار مرد ویٹ لفٹر شامل ہیں، 27 تا 31 مئی دوحا میں منعقد ہونے والی چیمپیئن شپ میں پاکستان اور بھارت سمیت 25 ممالک شرکت کررہے ہیں۔ قومی ٹیم میں نیلم ریاض، نادیہ مقصود، سیبل سہیل ، رشید خان، عبدالمالک، کاشف ریحان محمد اقبال شامل ہیں، سید منور حسین زیدی، عمر جاوید اور ارشد خان آفیشلز ہیں۔
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ کراچی پورٹ سے موٹرویز کا ربط لازم ہے، بصورت دیگر منصوبہ ادھورا رہے گا، ایم 6 کی تعمیر وفاقی حکومت اور بینکوں کی فنڈنگ سے کی جارہی ہے۔ نجی ٹی وی نیوزسماکے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے کراچی میں ملاقات کی، جس میں ایم 6 موٹروے، نیشنل ہائی وے اور جامشورو سیہون سڑک سمیت دیگر مواصلاتی امور پر گفتگو ہوئی۔وفاقی وزیرمواصلات نے کہا کہ کراچی پورٹ سے موٹرویز کا ربط لازم ہے، بصورت دیگر منصوبہ ادھورا رہے گا، موٹروے کا مقصد ابتداء سے انتہاء تک رابطہ فراہم کرنا...
عید قرباں قریب آتے ہی جہاں گلی محلوں میں جانوروں سے رونق بڑھ جاتی ہے، وہیں ان جانوروں کا خیال بھی خوب رکھا جاتا ہے۔ اب جبکہ عیدالاضحٰی میں کم دن رہ گئے ہیں تو گلی محلوں میں ابھی سے جانور نظر آنے لگے ہیں۔ لیکن اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ قربانی کے جانور بے قابو ہو جاتے ہیں اور شہریوں کی دوڑیں لگوا دیتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر قربانی کے جانور کی ایک ایسی ویڈیو نے توجہ حاصل کر لی ہے، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں اونٹ نے شہری کا ہاتھ دبوچ لیا اور بہت ہی مشکل سے وہ اسے چھڑانے میں کامیاب ہوا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا...
احسن عباسی: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ سے آج روانہ ہونے والی چار اہم پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ منسوخ ہونے والی پروازیں تھائی ایئر ویز کی پرواز ٹی جی 342 (کراچی سے بانکوک)، پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 (کراچی سے لاہور)، ریاض ایئر پلن کی پرواز ایف تھری 662 (کراچی سے ریاض) اور السعودیہ ایئرلائن کی پرواز ایس وی 701 (کراچی سے جدہ) شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پروازوں کی منسوخی کی بنیادی وجوہات تکنیکی مسائل اور آپریشنل چیلنجز ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ مسافروں کو متبادل پروازوں یا ری فنڈ کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ آئی جی پنجاب...
پلاٹس پر غیر قانونی تعمیرات کے باعث پارکس اور کھیلوں کے میدان بھی نہیں بن سکے ایمنٹی پلاٹس پر دو اپارٹمنٹ، ایک دفتر، ایک دُکان اور ایک کمیونٹی سینٹر تعمیر کر دیا گیا کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے ) کے اربوں روپے کے 139پلاٹس پر قبضے ہو گئے ، پارکس اور کھیلوں کے میدان بھی نہیں بن سکے ، پلاٹس پر غیر قانونی تعمیرات بھی ہو گئی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے ) کے کراچی کے مختلف علاقوں میں 193ایمننٹی پلاٹس موجود ہیں، یہ پلاٹس ماسٹر پلان میں پارکس، کھیلوں کے میدان سمیت عوام کے لئے مختص کئے گئے ہیں، کے ڈی اے کی انتظامیہ ماسٹر پلان کے تحت پلاٹس پر پارکس اور...
غیر مستند کلینکس پر اینٹی بائیوٹک کے غیر ضروری استعمال سے جانوروں کی جانیں خطرے میں ، ذرائع ہرسال عیدقرباں پر جانوروں کے علاج کے نام پر غیر مستند ، غیر قانونی اتائی کلینک کھولے جاتے ہیں عید قرباں قریب آتے ہی کراچی میں جانوروں کے اتائی کلینکس کی بھرمار لگ گئی۔عید الاضحی کی آمد پر ملک کے مختلف شہروں سے لائے جانے والے قربانی کے جانوروں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے ، قربانی کے جانوروں کراچی کی مختلف مویشی منڈیوں میں پہنچائے جارہے ہیں، کراچی لائے جانے والے جانوروں کا میڈیکل چیک اپ ہوتا ہے یا نہیں اس بارے میں عوام بھی لاعلم ہیں اور متعلقہ محکمہ بھی کوئی آگاہی فراہم نہیں کرتا جبکہ ان منڈیوں میں...
کراچی: شہر قائد کے علاقے فیروزآباد تھانے کی حدود میں واقع شہید ملت روڈ پر ایک شہری کی بروقت جوابی کارروائی سے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی گئی۔ کار سوار شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تین ڈاکو شہید ملت روڈ پر واقع ایک سپر اسٹور کے باہر شہریوں کو لوٹنے کے بعد موٹرسائیکل پر فرار ہو رہے تھے کہ اسی دوران ایک کار سوار شہری انس نے ان کا تعاقب کیا اور کچھ فاصلے پر عقب سے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں موٹرسائیکل کی پچھلی نشست پر سوار ڈاکو گولی لگنے سے موقع پر ہلاک ہو گیا، جس...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اجارہ داری نظام کے ذریعے عوام کو دبا کر رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے فاران کلب میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کے تحت سوشل میڈیا میٹ اپ بعنوان کراچی کونیکٹ سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ساتھ ملا کر انقلاب اور اسلامی نظام کے قیام کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اخلاقیات، معیشت، معاشرت، تجارت، قانون، تعلیم، ذاتی و معاشرتی زندگی اور حکومت و ریاست سمیت ہر معاملے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے، اسلام کے پیغام کو نشر کرنے کے لیے جو جو جدید...
پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر یونس خان سے ملنا ایک یاد گار خوشگوار تجربہ تھا کہ کیسے ایک شخص میں عاجزی اور عظمت کی خصوصیات بیک وقت پائی جا سکتی ہیں، وہ نرم انداز میں گفتگو کرتے ہیں لیکن ان کی سوچ میں بہت گہرائی ہے۔ اپنے تقریباً 17 سالہ شاندار کرکٹنگ کیریئر میں انہوں نے اپنے بلے سے ناقدین کے منہ بند کرائے۔ کرکٹ کی دنیا میں یونس خان کے شاندار ریکارڈز اور زبردست کارنامیں بجا طور پر ان کی شخصیت کو بادشاہ کے لقب کا حقدار بنا دیتے ہیں، 10,000 سے زیادہ ٹیسٹ رنز، 34 سنچریاں، 6 ڈبل سنچریاں، ایک ٹرپل سنچری، 9 ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے خلاف سنچریاں، بطور فیلڈر 100 کیچ، پاکستان سے باہر 23 سنچریاں، 2009 کے ٹی 20 ورلڈ کپ...
کراچی: عید قرباں قریب آتے ہی کراچی میں جانوروں کے اتائی کلینکس کی بھرمار لگ گئی۔ عید الاضحی کی آمد پر ملک کے مختلف شہروں سے لائے جانے والے قربانی کے جانوروں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے، قربانی کے جانوروں کراچی کی مختلف مویشی منڈیوں میں پہنچائے جارہے ہیں، کراچی لائے جانے والے جانوروں کا میڈیکل چیک اپ ہوتا ہے یا نہیں اس بارے میں عوام بھی لاعلم ہیں اور متعلقہ محکمہ بھی کوئی آگاہی فراہم نہیں کرتا جبکہ ان منڈیوں میں جانوروں کی طبی دیکھ بھال کا بھی کوئی انتظام نہیں ہوتا۔ کراچی میں لائے جانے والے جانوروں کی دیکھ بھال اور انکو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ویٹرنری (Veternary) ڈاکٹرز کی کمی کا سامنا...
کراچی: شہر قئد میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے قذافی چوک کے قریب عوام نے ایک مبینہ ڈاکو کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایدھی فاؤنڈیشن کے رضا کار موقع پر پہنچے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی فوری شناخت ممکن نہیں ہو سکی، تاہم اس کی عمر تقریباً 35 سال بتائی جاتی ہے۔ لاش کو شناخت کے لیے ایدھی سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ورثا کی تلاش جاری ہے۔
کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جاری ترقیاتی اسکیموں کی شفافیت اور عوامی رسائی یقینی بنانے کے لیے انہیں ڈیجیٹل نقشے پر لانے کی ہدایات جاری کردیں۔ کراچی میئر آفس میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جہاں ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز طارق مغل نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ طارق مغل نے بتایا کہ اب تک 219 ترقیاتی اسکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں، مزید اسکیمیں 30 جون سے پہلے مکمل کی جائیں گی، تقریباً 2.5 ارب روپے مالیت کے منصوبے زیرتکمیل ہیں اور ان کے لیے ٹینڈرز بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔ میئر کراچی نے ہدایت کی کہ تمام جاری منصوبوں کو گوگل میپ پر اپڈیٹ کیا...
کراچی(نیوز ڈیسک) شہر میں کوروناسے 4 اموات کی خبر کی حقیقت سامنے آگئی ، چاروں مریض کی عمر 60سال سے زائد تھی اور دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے۔ تفصیلات مطابق محکمہ صحت سندھ کے ترجمان نے کراچی میں کورونا سے 4 افراد کی موت کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے 4 اموات کی خبردرست نہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مرنے والے چاروں مریضوں کی عمریں 60 سال سے زائد تھیں اور وہ پہلے سے دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اموات وائرس کی وجہ سے نہیں ہوئیں، مریض ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ محکمہ صحت نے عوام اور میڈیا پر زور دیا کہ وہ سنسنی خیز رپورٹس پھیلانے سے...
کراچی(نیوز ڈیسک)محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں کورونا وائرس سے 4 اموات کی تصدیق کردی، نجی ہسپتال کے حکام کے مطابق متاثرہ افراد کی عمریں 60 سال سے زائد تھیں۔ نجی چینل کے مطابق ماہرِ متعدی امراض ڈاکٹر فیصل محمود کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سے 3 ہفتوں کے دوران کورونا کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ متاثرہ افراد میں کورونا کی علامات وہی ہیں، جو گزشتہ برسوں میں سامنے آتی رہی ہیں۔ مریضوں میں کھانسی، نزلہ، بخار اور جسم میں درد کی نمایاں علامات شامل ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ احتیاطی تدابیر اپنائیں، رش والی جگہوں پر جاتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔ کورونا سے بچوں اور بزرگوں کو بالخصوص محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی...
شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں سردی کی لہر آنے کا امکان نہیں: ماہرِ موسمیاتماہرِ موسمیات نے بتایا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے موسمِ سرما ختم ہو چکا ہے، اب کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سردی کی لہر آنے کا امکان نہیں ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں آج جنوب مغرب سے 19 کلومیٹر کی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں جن...
کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے محمود آباد اعظم بستی میں میڈیکل اسٹور پر ڈاکوؤں کے 4 رکنی گروہ کی لوٹ مار ، مزاحمت پر دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنانے اور اس پر گولیاں چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکو جو کہ چہرے پر ماسک لگائے اور پی کیپ پہنے ہوئے تھے اعظم بستی ڈبل روڈ پر قائم میڈیکل اسٹور پر آتے ہیں اور اسلحے کے زور پر دکانداروں کو یرغمال بنا کر دکان پر موجود گاہک سے پرس چھین لیتے ہیں۔ اس دوران ایک ڈاکو نقدی نکالنے کے لیے کاؤنٹر سے دکان کے اندر کود گیا اور کیش کاؤنٹر سے نقدی جمع...
کراچی: سندھ میں بچوں کے سب سے بڑے اسپتال (این آئی سی ایچ) میں طبی اور انتظامی بحران شدت اختیار کرگیا ہے، جہاں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ کی جانب سے او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا۔ این آئی سی ایچ میں انتظامی بحران کے خلاف مظاہرین نے کہا کہ اسپتال میں کولنگ سسٹم ناکام ہوچکا ہے، جس سے آئی ٹی یو اور وارڈز کی سروسز بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا کہ اسپتال میں ڈاکٹروں کی شدید کمی ہے اور حکومت تعیناتیوں میں تاخیر کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کی ناقص صورت حال کے باعث ڈاکٹرز پر تشدد کے واقعات معمول بن چکے...
تمام اموات آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں رپورٹ ہوئیں، جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کم از کم چار افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ تمام افراد معمر اور پہلے سے موجود طبی مسائل جیسے کمزور مدافعتی نظام کا شکار تھے۔ تمام اموات آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں رپورٹ ہوئیں، جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین صحت نے اس موسم گرما میں کورونا کیسز میں اضافے کو "غیر معمولی" قرار دیا ہے، کیونکہ عام طور پر اس موسم میں وائرس کی سرگرمی کم ہوتی ہے۔ آغا خان اسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے مریض داخل ہو رہے ہیں...
کراچی میں کم از کم چار افراد کوروناوائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ تمام افراد معمر اور پہلے سے موجود طبی مسائل جیسے کمزور مدافعتی نظام کا شکار تھے۔ تمام اموات آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں رپورٹ ہوئیں جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین صحت نے اس موسم گرما میں کورونا کیسز میں اضافے کو "غیر معمولی" قرار دیا ہے کیونکہ عام طور پر اس موسم میں وائرس کی سرگرمی کم ہوتی ہے۔ آغا خان اسپتال کے ماہر متعدی امراض پروفیسر ڈاکٹر سید فیصل محمود کے مطابق اسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے مریض داخل ہو رہے ہیں جو تشویشناک رجحان ہے۔ جاں بحق ہونے...
کراچی: شہر قائد میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی کے قتل کے ایک ہی دن میں دو واقعات رونما ہوئے۔ اورنگی ٹاؤن فرید کالونی میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا اورموقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ مومن آباد تھانے کےعلاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 فرید کالونی میں گھر میں فائرنگ سے خاتون شدید زخمی ہو گئی، جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی ۔ یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی، گلشن معمار میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی ہلاک مقتولہ کی شناخت58 سالہ رخسانہ زوجہ گل شیر کے نام سے کی گئی ۔ ایس ایچ او مومن آباد معراج انوار کے مطابق مقتولہ...
کراچی: سونے کی سلاخوں اور اینٹوں کی اسمگلنگ کے علاوہ غیر قانونی کاروبار میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کراچی میں صدر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے سونے کی سلاخوں کی اسمگلنگ اور غیر قانونی فروخت و خریداری میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان بیرون ملک حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے ذریعے ادائیگیاں کرنے میں ملوث تھے ۔ ملزمان کی تحویل سے 11,58,62,000روپے اور سونے کی 10 تولہ وزنی سونے کی 17اینٹیں برآمدکرلی گئیں۔ چھاپا مار کارروائی کے دوران سونے کے اندراج سے متعلق رجسٹر اور پیڈز بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں ناصر کھتری، رفیق کھانانی، نوید اسلم، سعید...
کراچی: وزیر بلدیات سندھ نے کہا ہے کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیر ہونیوالی پوری عمارت گرا دی جائے گی۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر بلدیات سعید غنی نے اعلان کیا ہے کہ اب صرف غیر قانونی فلورز نہیں بلکہ پوری کی پوری غیر قانونی عمارت گرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی طرف سے ایسی کارروائیاں شروع کی جا چکی ہیں، اور اب تک 2200 سے زائد غیرقانونی عمارتوں کو منہدم کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان میں سے کئی کارروائیاں ایس بی سی اے افسران نے خود موقع پر جا کر کی ہیں۔ ایم کیو ایم...
محمد فاروق—فائل فوٹو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں رکنِ جماعتِ اسلامی محمد فاروق نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کر دیا۔توجہ دلاؤ نوٹس میں محمد فاروق نے کہا ہے کہ پی ایس 91 میں پانی کی شدید قلت ہے، ہائیڈرنٹ پر کوئی پانی کی قلت نہیں ہوتی، ٹینکر سے پانی آ جاتا ہے، نل میں نہیں آتا، کراچی میں پانی کا دھندا عروج پر ہے۔ یہ بھی پڑھیے اسمبلی تقدس بحال رکھنے کی زیادہ ذمے داری اندر والوں کی ہے، محمد فاروق محمد فاروق نے توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا ہے کہ اگر حکومت اس دھندے میں ملوث نہیں ہے تو اس پر کارروائی کیوں نہیں کرتی، پاکستان کے کونسے شہر میں پانی ٹینکرز سے فروخت ہوتا ہے؟رکنِ جماعتِ اسلامی محمد...
چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارا پڑوسی ملک 840 ارب ڈالر آئی ٹی سروسز ایکسپورٹ کررہا ہے، ہم صرف 2 ارب ایکسپورٹ کررہے ہیں۔ نوجوانوں کے لیے آئی ٹی سروس شروع کریں، یہ حکومت کی ذمے داری ہے۔ عوام کا آپ سے گلہ بھی بنتا ہے، اپ لوگوں نے فنانس کے لیے کراچی سے بندہ بلایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران استفسار کیا کہ پختونخوا میں کوئی فنانس کا ماہر نہیں کہ کراچی سے بندہ بلایا گیا؟۔ پی ٹی آئی رہنماء اور رکن قومی اسمبلی اسد قیصر کی راہداری ضمانت کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ایس ایم عتیق شاہ نے کی، جس میں اسد قیصر،...
مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ انسپکشن میں غفلت، بدعنوانی اور نگرانی میں سنگین کوتاہیوں کا انکشاف ہوا ہے اس لیے پانی چوری روکنے کیلئے مؤثر کارروائی کی اشد ضرورت ہے، واٹر بورڈ کیس پر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واٹر بورڈ میں پانی چوری پر انکوائری کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ واٹر بورڈ میں پانی چوری کی انکوائری کی جائے۔ پانی چوری پر واٹربورڈ کے 2 اعلیٰ افسران پہلے ہی معطل ہو چکے ہیں۔ انجینئر احسن اللہ شیخ اور ایس ایم احسن کو پانی چوری کے...
ایوان میں سوالات کے دوران جمال احمد نے پوچھا کہ جب غیر قانونی بلڈنگ تعمیر ہو رہی ہوتی ہے تو ایس بی سی اے کہاں ہوتا ہے؟ اس پر سعید غنی نے جواب دیا کہ یہ مسئلہ گزشتہ 17 برس سے چلا آ رہا ہے اور ایم کیو ایم بھی اس دوران حکومت میں رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تمام ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم سیز کو بھی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا اختیار دیا جا رہا ہے، تاکہ یہ مسئلہ نچلی سطح پر بھی حل ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیر ہونیوالی پوری عمارت گرا دی جائے گی۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ...
صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ اب تمام ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم سیز کو بھی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا اختیار دیا جا رہا ہے، تاکہ یہ مسئلہ نچلی سطح پر بھی حل ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ نے کہا ہے کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیر ہونیوالی پوری عمارت گرا دی جائے گی۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر بلدیات سعید غنی نے اعلان کیا کہ اب صرف غیر قانونی فلورز نہیں بلکہ پوری کی پوری غیر قانونی عمارت گرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی طرف سے ایسی کارروائیاں شروع کی جا چکی ہیں، اور اب تک 2200 سے زائد غیر قانونی عمارتوں کو...
گرمی کی شدت بڑھتے ہی کراچی میں ایک بار پھر بدترین لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی، جس پر صارفین پھٹ پڑے اور نیپرا نے کے الیکٹرک حکام کو جھاڑ پلادی۔ بجلی کی قیمتوں سے متعلق کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا میں سماعت کے دوران صارفین نے کہا کہ نیپرا کے اپنے کنزیومر سروس رولز پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ نیپرا کو بجلی کے بل پیش کیے لیکن آج تک انکوائری نہیں کی۔ نیپرا حکام نے کہا کہ ہم نے انکوائری رپورٹ بنائی ہے، جس پر ممبر نیپرا نے استفسار کیا کہ کیا یہ رپورٹ کے الیکٹرک کے ساتھ شیئر کی گئی، جس پر نیپرا حکام نے جواب دیا کہ نہیں یہ رپورٹ کے الیکٹرک کے ساتھ شیئر نہیں کی گئی۔ اتھارٹی...
1200 ایکڑ پر محیط کراچی کی مویشی منڈی لاکھوں قربانی کے جانوروں کی مہمان نوازی کرتی ہے، یہاں کچھ عرصے کے لیے ایک شہر آباد ہوجاتا ہے جہاں لاکھوں افراد کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ جانوروں کے ساتھ ان کے بیوپاری بھی مویشی منڈی میں اپنا بوریا بستر باندھ کر آتے ہیں کیوں کہ جب تک جانور بک نہیں جاتے ، انہیں منڈی ہی میں گزر بسر کرنا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے چلتی پھرتی موٹر بائیک شاپس پر شہری انواع و اقسام کی اشیاء فروخت کرتے ہیں، جو ان کی نجی سے لیکر اجتماعی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ مویشی منڈی میں چائے کے ڈھابے، الیکٹرانک اشیاء، جانوروں کے لیے...
کراچی شہر میں پانی ناپید ہوگیا ہے۔ کوئی دن نہیں جاتا جب کسی بستی کے عوام پانی نہ ملنے پر کسی شاہراہ پر دھرنا دینے پر مجبور نہیں ہوتے۔ ہفتے میں کئی دفعہ کراچی کی مرکزی شاہراہ، شاہراہ فیصل مختلف مقامات پر پانی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کی بناء پر بند رہتی ہے مگر صرف شاہراہ فیصل ہی نہیں بلکہ شہر کی تمام بڑی سڑکوں پر پانی کی تلاش میں سرگرداں عوام جمع ہوتے ہیں۔ ان احتجاج کرنے والوں کی آہ و بکا آسمان تک تو ضرور پہنچتی ہے مگر واٹر کارپوریشن اور حکومت سندھ کے اکابرین تک نہیں پہنچ پاتیں۔ جب مظاہرین سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوتے ہیں تو پھر ٹریفک جام...
حکومت نے چینی کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لے لیا ہے اور قیمت میں کمی کا بھی حکم جاری کیا ہے۔ مگر اس کی جانب سے نہ ہی نوٹس لینے سے کوئی فرق پہلے پڑا ہے نہ اب پڑے گا۔ چینی کی قیمت میں کمی تو کیا ہوگی مگر کراچی میں چینی کی قیمت 190 روپے کلو سے بڑھ کر دو سو روپے کو بھی کراس کر سکتی ہے کیونکہ جب بھی حکومت کسی بھی اضافے کا نوٹس لیتی ہے تو قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور مصنوعی قلت بھی پیدا کر دی جاتی ہے اور حکومتی نوٹس دھرے کا دھرا رہ جاتا ہے اور نوٹس کی سزا عوام بھگتتے ہیں۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اپنی زیر...
علامتی فوٹو کراچی کے علاقے جوہر آباد سے فرسٹ ایئر کی طالبہ کے مبینہ اغوا کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، لڑکی حیدرآباد سے مل گئی، جسے کراچی منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق فرسٹ ایئر کی طالبہ چند روز قبل کالج سے گھر آتے ہوئے لاپتہ ہو گئی تھی، جس کے اغوا کا مقدمہ اس کے بھائی نے نامعلوم افراد کے خلاف درج کروایا تھا۔ابتدائی طور پر مدعی مقدمہ نے بتایا تھا کہ اس کی بہن کے نمبر سے اغوا کے متعلق میسج آیا ہے، پولیس اس لڑکی کے اغوا کے واقعے کی تحقیقات کر رہی رہی تھی کہ آج لڑکی کے گھر والوں نے بتایا کہ وہ حیدرآباد سے مل گئی اور اس کا منگیتر اسے حیدراباد...
کراچی میں کئی دہائیوں سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ساتھ ہی بجلی کی عدم دستیابی بھی معمول ہے ایسے میں عوام نہ صرف سستی بجلی کا مطالبہ بلکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے احتجاج بھی کرتے نظر آتے ہیں، لیکن گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھتا چلا جاتا ہے۔ کے الیکٹرک کا مؤقف ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ان علاقوں میں کی جاتی ہے جہاں بل ادا نہیں کیے جاتے جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے بل نادہندگان کے بجلی کے کنکشن منقطع کردینے چاہییں نہ کہ اس کا بوجھ بل ادا کرنے والے صارفین پر اذیت کی صورت میں لاد دیا جائے۔...
رحیم یار خان(اوصاف نیوز) لاہور کراچی موٹروے (M-5) پر افسوسناک حادثے میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بس حادثے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 20 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے، حادثہ بس ڈرائیورکو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرامدادی کارروائیاں شروع کیں، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ بس کراچی سے پاکپتن جا رہی تھی، واقعے نے سفری تحفظات اورڈرائیوروں کی تربیت سے متعلق سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ رافیل طیارے گرنے پر مودی سرکار دباؤ میں، ڈیل...
کراچی: بفرزون کے علاقے گلشن وسیم سیکٹر 16 اے میں گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں متوفیہ کی شناخت 30 سالہ مہرین کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او تیموریہ ثاقب خان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گلے میں رسی کا پھند لگا کر خودکشی کا معلوم ہوا ہے، تاہم کرائم سین یونٹ نے بھی موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کیے ہیں جبکہ اہلخانہ واقعے کو گھریلو رنجش سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کا بتا رہے ہیں، متوفیہ 2 بچوں کی ماں تھی جس میں بڑی بیٹی 3 سال جبکہ چھوٹی بیٹی 4 ماہ کی ہے۔ پولیس نے...
سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ کے الیکٹرک کے دفتر شہریوں کے لیئے نو گو ایریا ہیں، جمعرات کو ہم نے پاور کمپنیوں کا اجلاس بلایا ہے، سکھر حیدر آباد کی بھی یہ ہی صورتحال ہے کمیٹی کے اجلاس میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے حالیہ قیامت خیز گرمی کے دوران کراچی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم عوامی مسئلہ پر شہر کے منتخب نمائندوں کی بات کوئی سننے کو تیار نہیں ہے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ...
گرفتار ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ اس کے قریبی ساتھی فاروق بلوچ، مجید عرف بابا، فراز عرف گنج، ناصر ذکری، شہزاد ذکری اور بلوچ عسکریت پسند تنظیموں کے دہشتگردوں کے ساتھ مل کر بلوچستان اور کراچی میں سیکیورٹی فورسز پر متعدد دہشتگردی کی کاررائیوں میں ملوث ہیں اور بلوچستان میں سرگرم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز اور سندھ پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر لیاری کراچی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بلوچ عسکری تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم درویش عرف ساگر کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم درویش عرف ساگر نے بتایا کہ وہ محلہ سرگواد لیاری کراچی کا رہائشی ہے۔ ملزم 2015ء میں بی ایس او آزاد میں شامل ہوا اور 2018ء میں ملزم...
بھارتی دفاعی تجزیہ کار اور سابق بھارتی فوجی گورو آریا جو پاک بھارت کشیدگی کے دوران کراچی پر قبضے کی باتیں کر رہے تھے اور چاہتے تھے کہ جنگ کی صورت حال نارمل نہ ہو اور بدترین شکل اختیار کرلے ان کا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بھارت کے دفاعی نظام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فکر مند نظر آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ففتھ جنریشن فائٹر 10,12 سال بعد بننا شروع ہو گا جبکہ چائنہ کا J21 بن چکاہے اور J30 آ رہا ہے۔ امریکا کے پاس کئی سالوں سے F22 چل رہا ہے اور F35 امریکا میں تو اڑ رہا ہے اس کے ساتھ 10 اور...
آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ، سندھ کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر کا سلسلہ جاری شہر میںسمندری ہوائیں 15 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں،محکمہ موسمیات شہر قائد میں گرمی کی لہر بدستور جاری ہے اور موسم شدید گرم اور مرطوب ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت تین سے چار ڈگری زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں 15 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جو کسی حد تک موسم کو...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سپرہائی وے پر جمالی پل کے قریب واقع کچرے کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ کر کارروائی میں مصروف ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ گودام میں موجود ویسٹیج میٹریل (کچرے) میں لگی، تاہم تاحال آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ حکام نے مزید بتایا کہ گودام کے اطراف میں آبادی موجود نہیں، جس کے باعث کسی قسم کے جانی نقصان کا اندیشہ نہیں ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی: کپڑے کے گودام میں آتشزدگی سے بھاری مالیت کی کترنیں خاکستر حکام کے مطابق مذکورہ مقام پر ماضی میں بھی کچرے میں آگ لگنے کے متعدد واقعات پیش...
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ (اے ایس آربی) کے حالیہ اجلاس میں 25 طلبا و طالبات کو پی ایچ ڈی، 45 طلبا و طالبات کو ایم فل جبکہ ایک طالبعلم کو ڈی ایس سی اورایک طالبعلم کو کورس ورک (30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ایم ایس کی سند تفویض کی گئی۔ رجسٹرار جامعہ کراچی کے مطابق اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ کو کیمیاء میں ڈی ایس سی کی ڈگری تفویض کرنے کی منظوری دی گئی، جبکہ پی ایچ ڈی کی اسناد حاصل کرنے والوں میں فیروز خان (حیاتی کیمیاء)، جاوید اکرم (باٹنی آئی ایس ایچ یو)، وجیہہ اسلم (بزنس ایڈمنسٹریشن)، عرفان علی (کیمیاء)، دائم...
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت کے ایم سی کونسل کا اجلاس ہوا ہے، جس میں سڑکوں اور گلیوں میں گاڑیاں دھونے کے لیے لائن کا پانی استعمال کرنے پر جرمانے کی قرارداد پیش کی گئی ہے۔سٹی کونسل اجلاس میں سڑکوں اور گلیوں میں گاڑیاں دھونے کیلئے لائن کا ہانی استعمال کرنے پر جرمانے کی قرارداد سمیت 11 قرارداد پیش کی گئی ہیں۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پانی کے ضیاع پر میرے خیال میں جرمانہ 10ہزار روپے ٹھیک ہے، یوسی چیئرمین کی شکایات پر جرمانے ہوں گے، رقم یوسی میں ہی لگے گی۔ سٹی کونسل کراچی نے ریلوے کوارٹر کی زمین کے الیکٹرک کو فروخت کرنے کی قرارداد منظور کرلی کراچی کی سڑکوں، گلیوں، تجارتی مرکز پر...