2025-11-04@20:12:28 GMT
تلاش کی گنتی: 758

«کو گرفتار کرنے کے»:

(نئی خبر)
    روس کے معروف شیریمیٹیوو ایئرپورٹ پر ایک ہولناک واقعے میں ایک بیلاروسی شہری نے افغان نژاد 18 ماہ کے بچے کو زمین پر پٹخ دیا، جس سے بچے کو شدید دماغی اور ریڑھ کی ہڈی کی چوٹیں آئیں۔ واقعے کے بعد حملہ آور کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ برطانوی اخبار ڈیلی مرر کے مطابق 31 سالہ ولادیمیر وٹکوف ایک تعمیراتی مزدور ہے، نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ اُس نے بچے کو "جان سے مارنے کی کوشش کی۔" 18 ماہ کا یازدان نامی بچہ، اپنی والدہ کے ہمراہ ایران سے اسرائیل جنگ کے بعد روس پہنچا تھا۔ برطانوی اخباروں کے مطابق بچہ اس وقت کوما میں ہے۔ اطلاعات کے مطابق وٹکوف نشے میں تھا اور اس کے خون میں...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ کے کوآرڈینیٹر پر فائرنگ میں ملوث بھتہ خور خاتون کو بیٹے سمیت گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزمہ کا شوہر اور نامعلوم ملزم فرار ہے۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں رکنِ قومی اسمبلی ناز بلوچ کے کوآرڈینیٹر پر فائرنگ کا مقدمہ پاک کالونی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، فائرنگ کا واقعہ 20 جون کوپیش آیا تھا جبکہ مقدمہ 21 جون کو درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں نامزد خاتون شہناز اور اس کے بیٹے خورشید کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ شہناز کا شوہر اور ایک نامعلوم ملزم فرار ہے۔مقدمے کے مدعی، کورآڈینیٹر وقار عظیم کے مطابق کچھ عرصہ قبل ملزمہ شہناز پرانا گولیمار...
    ویب ڈیسک: پکنک کے لیے جانے والی  تیز رفتار  گاڑی حادثے کا شکار  ہوگئی۔  گاڑی کراچی سے ٹھٹھہ پکنک کے لیے جا رہی تھی کہ تیز  رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کے مطابق حادثہ گھارو میں پیش آیا، کینجھر جھیل پکنک کے لیے جانے والی کوسٹر تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار  ہوئی۔   زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔  قومی اسمبلی اجلاس: فنانس بل 26-2025 کی منظوری جاری
    فائل فوٹو کراچی سے ٹھٹھہ پکنک کے لیے جانے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو کے مطابق حادثہ گھارو میں پیش آیا، کینجھر جھیل پکنک کے لیے جانے والی کوسٹر تیز رفتاری کے باعث الٹی۔ قصور: تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹریلر کے نیچے گھس گئی،1 شخص جاں بحقپنجاب کے ضلع قصور کے علاقے پھول نگر میں بائی پاس پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹریلر کے نیچے گھس گئی۔  زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ 
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) تھانہ بنی گالہ پولیس نے گاڑیاں بک کرکے اسلحہ کی نوک پر چھیننے کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی گاڑی کے پارٹس ، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا۔(جاری ہے) پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت نبیل احمد ، محمد اخلاق اور علی طاہر کے ناموں سے ہوئی ہے ۔گرفتار ملزمان کےخلاف تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج ہے۔ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، منظم...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت وقار عرف وکی کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ گرفتار ملزم کی تفصیلات تفتیشی عمل کے دوران سامنے آئیں گی۔ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے دونوں ملزمان کے قبضے سے دو پستول برآمد کر کے تحویل میں لے لیں، جنہیں مزید تحقیقات اور فارنزک تجزیے کے لیے متعلقہ شعبے کے حوالے کیا گیا ہے۔ ہلاک ڈاکو کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا...
    اسلام آباد: ٹیکس فراڈ کے مقدمات میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو گرفتاری کے اختیارات دینے کے معاملہ پر پیپلز پارٹی راستے کی دیوار بن گئی ۔بدھ کے روز پیپلز پارٹی نے نئے سخت اختیارات کے حق میں ووٹ دینے سے انکار کر دیا جس کے نتیجے میں بجٹ منظوری سے چند گھنٹے قبل دونوں اتحادیوں میں مذاکرات کا نیا دور شروع ہو گیا۔ ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ پی پی پی کے اعلیٰ قیادت نے حکومت کو مطلع کر دیا تھا کہ نئے اختیارات کے استعمال پرچیک اینڈ بیلنس کے باوجود ایف بی آر کو گرفتاری کا اختیار دینے کی حمایت نہیں کرے گی۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی فنانس کمیٹیوں میں نئے بجٹ کے...
    سپریم کورٹ نے سیلز ٹیکس واجبات کے تعین کے بغیر درج کی گئی ٹیکس دہندگان کیخلاف تمام ایف آئی آرز اور گرفتاریاں غیر قانونی قرار دے دیں۔ رپورٹ کے مطابق جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس عقیل عباسی نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ کسی بھی ٹیکس دہندہ کے خلاف فوجداری کارروائی سے قبل ٹیکس واجب الادا ہونے کا تعین اور اپیل کا حق دیا جانا آئینی تقاضا ہے۔ اس میں کہا گیا کہ ایف بی آر ایس آر او 116(I)/2015 کے تحت مجرمانہ کارروائی اختیار دینا قانون اور آئین کے منافی ہے، بغیر سنے اور سول کارروائی کے مکمل ہوئے ٹیکس دہندگان کو گرفتار کرنا آرٹیکل 4 اور 10-A کی خلاف ورزی...
    قومی اسمبلی کے اجلاس میں انڈین ایئر فورس نے ونگ کمانڈر ابھینندن کو گرفتار کرنے والے  کو گرفتار کرنے والے میجر معیز شہید اور دیگر فوجی اہلکاروں کے لئے قومی اسمبلی میں دعائے مغفرت کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ 11 خارجی دہشت گردوں کوہلاک کرنے کے آپریشن میں میجر معیز شہید ہوئے۔ ایاز صادق نے مزید کہا کہ میجر معیز نے آبی نندن کو جہاز سے گرنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد ایوان میں میجر معیز شہید اور دیگر فوجی اہلکاروں کے لئے قومی اسمبلی میں دعائے مغفرت کی گئی۔ پاک فوج کے شہدا کے لیے دعائے مغفرت پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عبدلقادر پٹیل نے کرائی۔ یاد رہے کہ سال 2019 میں ...
    بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن کو 2019 میں زندہ گرفتار کرنے والے پاک فوج کے بہادر افسر میجر سید معیز عباس شاہ جنوبی وزیرستان میں خوارج دہشتگردوں کے خلاف ایک آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں آپریشن کیا۔ یہ بھی پڑھیں جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشتگرد ہلاک کردیے، میجر سمیت 2 جوان شہید آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، اس دوران 11 دہشتگرد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ...
    بجٹ کیخلاف احتجاج کرنیوالے سرکاری ملازمین کو پولیس نے منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی، جبکہ گرینڈ الائنس کے مرکزی قائدین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نے بجٹ کے خلاف احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین پر دھاوا بول دیا۔ بلوچستان گرینڈ الائنس کے متعدد رہنماؤں کو گرفتار، جبکہ سرکاری ملازمین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سرکاری ملازمین نے صوبائی بجٹ میں وفاق کے طرز پر مراعات شامل نہ ہونے کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ آج بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاج کی کال دی گئی تھی۔ تاہم کوئٹہ پولیس کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی عمارت کے اطراف کو کنٹینر لگا کر بند کیا گیا ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) گلشن معمار پولیس نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار پولیس نے افغان کیمپ میں لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے تدفین کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے والد کو گرفتار کرلیا۔گلشن معمار پولیس کا کہنا ہے کہ 18 سالہ آرام بی بی کے قتل کی اطلاع ملی تھی، اطلاع تھی کہ شوہر، والد اور دیگر نے تشدد کر کے لڑکی کو قتل کیا ہے، مقتولہ کے ورثا خاموشی سے اس کی تدفین کرنے والے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا نے قبر تیار کروالی تھی تاہم تدفین سے پہلے لاش تحویل میں لے لی گئی، لڑکی کے والد یاسین...
    راولپنڈی: چونترہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رشتہ کروانے کے ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست گینگ ارکان میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔ گینگ ارکان رشتہ کروانے کے بہانے شہریوں کو ملاقات کے لیے بلاتے، پھر زبردستی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے اور رقم کا مطالبہ کرتے۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کو بلیک میل کر کے لوٹنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ Tagsپاکستان
    ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک اور شہری کو پھانسی دے دی ہے۔ یہ اقدام ان درجنوں گرفتاریوں کے تسلسل کا حصہ ہے جو حالیہ ہفتوں میں اسرائیل کے ساتھ مبینہ روابط پر کی گئی ہیں۔ ایرانی عدلیہ کے سرکاری نیوز آؤٹ لیٹ میزان کے مطابق مجرم کی شناخت ماجد موسیبی کے نام سے ہوئی ہے، جس پر الزام تھا کہ اس نے حساس معلومات اسرائیل کو فراہم کیں اور ملکی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث رہا۔ یہ بھی پڑھیں ایرانی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مبینہ جاسوس گرفتار، افغان شہری بھی شامل ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ماجد موسیبی کو عدالتی کارروائی کے بعد تمام قانونی تقاضے مکمل ہونے پر...
    لاہور میں کھانے کے پیسے مانگنے پر نوجوان کو اغوا کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملزمان نے محمد اسمٰعیل نامی شخص پر کھانے کے پیسے مانگنے پر تشدد کیا تھا، پولیس نے ملزمان کو ڈھونڈ کر حراست میں لے لیا۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو ہیومن انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کر کے حراست میں لیا جب کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔ دوسری جانب، لاہور کے علاقے پرانی انارکلی میں 12سالہ بچے کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر بچے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)وزیر اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے بیٹے پر حملے اور اغوا کرنے کی کوشش پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔(جاری ہے) وزیر اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جہاں وزیراعظم نے ان کے چھوٹے صاحبزادے اسجد محمود پر حملے اور ان کو اغوا کرنے کی کوشش پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے حملے اور اغوا کی کوشش میں ملوث افراد کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لانے کے احکامات بھی جاری کیے۔وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء) شاہدرہ پولیس نے کزن کو خنجر کے وار سے قتل کرنے والے سفاک ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔(جاری ہے) ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم ابو ہریرہ نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر اپنے سگے کزن کے سینے میں خنجر گھونپ دیا جو سینے کو چیرتا ہوا سیدھا دل پر لگا۔ہسپتال منتقل کرنے پر آصف جانبر نہ ہو سکا، ملزم نے فرار ہوتے وقت دوسرے کزن پر بھی وار کیا جو خوش قسمتی سے بچ گیا۔شاہدرہ پولیس نے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گوجرانولہ سے گرفتار کیا، گرفتار ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔
    لاہور: شاہدرہ پولیس نے کزن کو خنجر کے وار سے قتل کرنے والے سفاک ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم ابو ہریرہ نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر اپنے سگے کزن کے سینے میں خنجر گھونپ دیا جو سینے کو چیرتا ہوا سیدھا دل پر لگا۔ اسپتال منتقل کرنے پر آصف جانبر نہ ہو سکا، ملزم نے فرار ہوتے وقت دوسرے کزن پر بھی وار کیا جو خوش قسمتی سے بچ گیا۔ شاہدرہ پولیس نے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گوجرانولہ سے گرفتار کیا، گرفتار ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ بینک نے حکومت پنجاب کے ساتھ مل کر 10 سال کے منصوبے پر کام کی رفتار مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت ورلڈ بینک کے نمائندگان سے جاری منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ ورلڈ بینک نے تعلیم، صحت، تمام طبقات کی فلاح اور سماجی خدمات کے معیاری کام پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی تعریف کی۔ پنجاب کی سینئروزیر مریم اورنگزیب سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس میں 3 ماہ کی کنٹری اسٹرٹیجی کا جائزہ لیا گیا۔ تعلیم، صحت اور اجتماعی سماجی بہتری کے منصوبوں میں ورلڈ بینک کے فنڈز کی فراہمی کی...
    لاہور: باٹا پور کے علاقے میں ماں بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ماں بیٹی کے قتل کی واردات کا نوٹس لیا تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثار کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ باٹا پور صداقت علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن بشریٰ نثار کے مطابق ملزم نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر نبیلہ بی بی اور اس کی بیٹی کو فائرنگ کرکے بےدردی سے قتل کر دیا تھا، ملزم قتل کرنے کے بعد موقع...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اور اب تک کی کارروائیوں میں 2لاکھ23ہزار مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 2لاکھ11ہزار713ملزمان کے خلاف مقدمات درج جبکہ 53ہزار808 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔نادرن سرکل میں 43ہزار37مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی، 37ہزار461ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرا کے 4ہزار639کو گرفتار کرایا گیا ۔سنٹرل سرکل میں 37ہزار809مقامات پر بجلی چوری پکڑی کر 36ہزار 932 ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج اور 5ہزار715کو گرفتار کرایا گیا ،ایسٹرن سرکل میں 34ہزار597مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی جبکہ 34ہزار435ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج اور 9ہزار708گرفتار یاں کی گئیں،اوکاڑہ سرکل میں 13ہزار852مقامات پر...
    لاہور: بھابی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق مصری شاہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران سگی بھابی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش  کو   گرفتار کرلیا۔ ملزم نے خاتون کو نوکری کا جھانسا  دے کر اپنے خالی گھر پر بلایا تھا۔ گھر بلانے پر زبردستی اور کھینچا تانی کے دوران خاتون زخمی ہو گئی۔ بعد ازاں واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم شبیر کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوٹری(جسارت نیوز)کوٹری پولیس نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے والے مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزم ایک ماہ سے مفرور تھا۔ڈی ایس پی کوٹری شاہنواز جوکھیو کی پریس کانفرنس۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کوٹری شاہنواز جوکھیو ایس ایچ او کوٹری قاضی شہزاد نے کوٹری تھانہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کوٹری میں 2مئی کو عبدالحفیظ شورو نے اپنی بیوی شبانہ کو غیرت کے نام پر قتل کرکے رپوش ہوگیا تھا جس کے قتل کامقدمہ مقتولہ کے بھائی قربان شورو کی مدعیت میں درج ہوا تھا ملزم کوٹری خانپور کے قریب رہائش پزیر ہے ملزم واقعہ کے بعد سے مفرور ہوگیا تھا۔کوٹری پولیس نے مخفی اطلاع پر ٹھٹھہ کے علاقہ میں کاروائی...
    پشاور: پشاور: پولیس نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے دو اسمگلرز کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔ پشاور کے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران افغانستان سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان، کامران اور صابر کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان پشاور سے بھاری مقدار میں اسلحہ دیگر شہروں کو اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں 60 رائفلز، متعدد میگزینز اور سیکڑوں کی تعداد میں پارٹس شامل ہیں۔ ایس پی فقیر آباد ڈویژن محمد ارشد خان نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع بھر میں چیکنگ کا عمل مزید...
    اسلام آباد: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی 22 سالہ طالبہ ایمان کے ناحق قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم فیروز جھنگ کا رہائشی ہے جو قتل کے بعد روپوش تھا، ملزم ہاسٹل میں واردات کے لیے داخل ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم ریپ کے کیس اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں بھی چالان یافتہ ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے اور ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان مرتب کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 19 اپریل کو ملزم نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) مدینہ منورہ میں قدیم و نادر سکے سوشل میڈیا پر فروخت کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیاگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ثقافی کمیشن کو اطلاع ملی تھی کہ سعودی شہری سوشل میڈیا پر قدیم سکوں کو فروخت کر رہا ہے جس پر کمیشن کی ٹیموں نے ملزم کا سراغ لگا کر اسے حراست میں لے لیا۔ ثقافتی کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ آثار قدیمہ کے قانون کے مطابق کسی بھی شخص کو اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ این او سی کے بغیر کسی بھی نوعیت کی قدیم اشیا کو فروخت کرے۔ قانون شکنی کے مرتکب ہونے والے شہری کے خلاف تحفظ نوادرات کے قانون کے مطابق مقدمہ درج...
    تل ابیب: اسرائیل نے ایران کے لیے جاسوسی کے شبہے میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد کو اسرائیل کی داخلی خفیہ ایجنسی شاباک (شین بیت) اور اسرائیلی پولیس نے ہفتے کے روز گرفتار کیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس معاملے پر مزید تفصیلات جاری کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ۔ ان مشتبہ افراد کو اسرائیل کے ایران پر حملوں کے آغاز کے ایک روز بعد گرفتار کیا گیا  ۔ دوسری جانب ایران نے بھی اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق دونوں افراد کو ایرانی صوبے البرز سے گرفتار کیا گیا ہے جہاں وہ ایک سیف ہاؤس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے حیدرآباد میں خاتون کو اس کی نازیبا ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ خاتون نے ملزم کے خلاف این سی سی آئی اے کے حیدرآباد اسٹیشن پر مقدمہ درج کروایا تھا کہ ملزم نے خفیہ طور پر اس کی نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کیں اور پھر اسے بلیک میل کر کے ناجائز تعلقات پر مجبور کیا۔خاتون نے مزید کہا کہ ملزم نے نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کی دھمکی دے کر اس سے سات لاکھ روپے بھی اینٹھ لیے۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ملزم کے خلاف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔این سی سی آئی اے...
    ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ کل سے آج تک اسرائیل کے تین جنگی طیاروں کو مار گرایا ہے جن میں ایک پائلٹ ہلاک اور دو زیر حراست ہیں۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کے چینل کے مطابق ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ہماری فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک اور اسرائیلی ایف-35 جنگی طیارے کو مار گرایا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی طیارہ مغربی علاقے میں گرا۔ پائلٹ کو جہاز سے نکلنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تیسرا اسرائیلی طیارہ مار گرانے کی کارروائی ممکنہ طور پر ایرانی ساختہ فضائی دفاعی نظام کے ذریعے کی گئی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ایران نے دو مزید ایف-35 طیارے بھی مار گرائے تھے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایرانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج نے اسرائیل کا تیسرا ایف-35 جنگی طیارہ بھی مار گرایا ہے۔ایران نے ایک اور بڑی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج نے اسرائیل کا جدید ترین ایف-35 جنگی طیارہ اپنی فضائی حدود میں مار گرایا ہے، حملے کے بعد طیارے کا پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر اترا، جسے ایرانی کمانڈوز نے فوری طور پر حراست میں لے لیا۔ایرانی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک تین اسرائیلی ایف-35 طیارے تباہ کیے جا چکے ہیں، جن میں ایک خاتون پائلٹ سمیت دو اسرائیلی پائلٹ بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ روز علی الصبح ایران کے مختلف علاقوں...
    لاہور: جائیداد کے تنازع پر 2 افراد کو قتل کرنے والے 5 ملزمان  کو  پولیس نے گرفتار کرلیا، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق دہرے قتل کا معما حل کرلیا گیا ہے، جس میں ہڈیارہ کے علاقے میں فائرنگ کر کے 2شہریوں کو قتل کرنے والے خاتون سمیت 5ملزمان گرفتار  کیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہڈیارہ محمد سلیم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے خاتون ملزمہ سمیت 5ملزمان کو گرفتار کر لیا، جنہوں نے جائیداد کے تنازع پر شہری صدیق اور جاوید کو قتل  اور شہری برکت، پرویز، عامر اور نوید کو شدید زخمی...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے 9 ماہ کے شیر خوار بچے کو جنوبی افریقہ اسمگل کرنے کے الزام میں مرکزی ملزمہ سمیت جعلی ماں اور باپ کے سپرد کرنے والی دولیڈی ڈاکٹرز سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کےمطابق ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ کی کارروائی میں گرفتار ایک لیڈی ڈاکٹر کراچی میں ایک این جی او کی سربراہ اور دوسری ذاتی کلینک چلاتی ہے۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ مقدمے میں مرکزی ملزمہ یاسمین، موزمبیق کے شہری سویل اور سہیل سمیت بچے کی جعلی ماں کرن اور اس کا خاوند سہیل بھی نامزد ہیں۔ ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 )وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فنانس بل 26-2025 کے ذریعے ان لینڈ ریونیو کے افسران کو یہ واضح اختیار دے دیا ہے کہ وہ کمپنیوں کے ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای او)، چیف فنانشل آفیسرز (سی ایف او) اور ٹیکس فراڈ میں معاونت کرنے والوں کو گرفتار کر سکتے ہیں.(جاری ہے) نئے اختیارات کے تحت اگر ان لینڈ ریونیو کا کوئی افسر تفتیش کے دوران کسی شواہد کی بنیاد پر اس نتیجے پر پہنچے کہ کسی شخص کے اقدامات ٹیکس فراڈ یا کسی ایسے جرم کا سبب بنے ہیں جو اس قانون کے تحت قابل سزا ہے، تو وہ کمشنر کی پیشگی منظوری سے ایسے شخص کو...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)گرین ٹائون میں بیوی کو ٹوکے کے وار سے قتل کرنے والے درندہ صفت شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔(جاری ہے) ایس پی انویسٹی گیشن صدرمعظم علی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گرین ٹائون نے کارروائی کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا۔ملزم نے گھریلوناچاکی کی بناء پراپنی بیوی کوٹوکے کے وارسے قتل کیا،ملزم قتل کی گھنائونی واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
    لاہور: بیوی کو ٹوکے کے وار سے قتل کرنے والا سفاک شوہر پولیس نے دھر لیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں بیوی کو ٹوکے کے وار کر کے قتل کرنے والے سفاک شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے لرزہ خیز واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گرین ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تحقیقات کے مطابق ملزم نے گھریلو ناچاکی کی بنا پر اپنی بیوی نبیلہ...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فنانس بل 2025-2026 کے ذریعے ان لینڈ ریونیو افسران کو غیر معمولی اختیارات دیتے ہوئے ٹیکس فراڈ میں ملوث کمپنیوں کے ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز)چیف فنانشل آفیسرز (سی ایف اوز) اور اس جرم میں معاونت کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا اختیار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے مجوزہ اختیارات کے تحت اگر کسی ان لینڈ ریونیو افسر کو تحقیقات کے دوران شواہد کی بنیاد پر یقین ہو کہ کسی فرد کے اقدامات ٹیکس فراڈ یا اس قانون کے تحت کسی قابلِ تعزیر جرم کا سبب بنے یا اس کی کوشش کی گئی، تو اُسے کمشنر کی پیشگی منظوری سے گرفتار کیا جا سکے گا تاہم اگر کسی ریونیو...
    نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت جس طرح 2 اعشاریہ 68 کی شرح نمو لائے، اس طرح تو یہ اگلے سال 6 فیصد کی شرح نمو بھی لے آئیں گے، جب تک این ایف سی ایوارڈز میں صوبوں کے پیسے کم نہیں کریں گے، صوبائی ریونیو بورڈز پیسے جمع نہیں کریں گے تو معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ یہ بجٹ پرانے بجٹس سے مختلف نہیں ہے، حکومت آسانیوں کے باوجود گروتھ بجٹ نہیں لاسکی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تیل سمیت عالمی قیمتیں کم تھیں اور فوج بھی حکومت کے ساتھ تھی، پھر بھی کوئی...
    مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں ضلعی انتظامیہ کے افسران نے 15 نانبائیوں کو سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے شہر بھر میں نانبائیوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے وزن میں کمی اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر 25 نانبائیوں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سریاب سعد کلیم ظفر نے سریاب کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 نانبائیوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے سب ڈویژن سٹی میں کارروائی کرتے ہوئے 7 نانبائیوں کو جیل منتقل کیا، جبکہ اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے نواں کلی اور عالمو چوک میں کارروائی کرتے ہوئے مزید 8 افراد کو گرفتار کرکے جیل...
    ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ یہ آئینی درخواست ان کی بہن نادیہ بلوچ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہائیکورٹ نے گرفتاری کے خلاف دائر درخواست کو انتظامیہ کے حوالے کر دیا تھا، اور قرار دیا تھا کہ درخواست گزار نے پہلے دستیاب فورم یعنی انتظامیہ سے رجوع نہیں کیا۔ تاہم اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ہائی کورٹ سے قبل انتظامیہ سے رجوع کرنا ضروری نہیں۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) نیو پنڈ پولیس نے نوعمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کا ملزم گرفتار کرلیا، مقدمہ درج۔ ترجمان پولیس کیمطابق ملزم اعجاز شاہ سکنہ گوسڑجی نے پیر مراد شاہ مائیکرو کالونی سکھر کی ایک 12/13 سالہ لڑکی شیریں ولد امیر بخش میرانی کو گنے کے جوس میں نشہ آور چیز پلاکر بے ہوش کردیا تھا اور اس کے ساتھ زیادتی کے بعد فرار ہوگیا تھا۔نیو پنڈ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپوں کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے زیر دفعہ 452-376-337 J (پی پی سی) کے تحت مقدمہ نمبر 53/2025 درج کرلیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیل نے انسانی حقوق کی علمبردار گریٹا تھنبرگ کو گرفتاری کے بعد زبردستی طیارے میں بٹھا کر سویڈن واپس بھیج دیا۔ انہیں غزہ کے لیے امداد لیجانے والے فریڈم فلوٹیلا سے گیارہ ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔فلوٹیلا کے دیگر ارکان اب بھی اسرائیلی قید میں ہیں جنہیں بے دخلی کے لیے اسرائیلی عدالت میں پیش کیا جائےگا، اقوام متحدہ نے امدادی کشتی پر قبضے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔واضح رہے کہ غزہ کے متاثرین کے لیے امداد لے جانے والی کشتی میڈلین کو دو روز قبل بین الاقوامی پانیوں میں اسرائیلی فورسز نے روک لیا تھا اور کشتی پر سوار افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔میڈلین میں 12 افراد سوار تھے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ یہ صرف دکھانے کیلئے ہوتا ہے کہ وزیر اعظم نے تنخواہ میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔ نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ صرف دکھانے کیلئے ہوتا ہے کہ بجٹ میں تنخواہوں میں چھ فیصد اضافے کی تجویز دی گئی اور وزیر اعظم نے اسے مسترد کرکے 10 فیصد کردیا۔ یہ سب وزیر اعظم کو پہلے سے پتا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے رائٹ سائزنگ کا نعرہ لگایا اور کہا کہ وہ وزارتوں کے اخراجات میں کمی کریں گے لیکن آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سول حکومت کے اخراجات میں 17 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔...
    بھارت میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک دلہن کو اس کے شوہر کو ہنی مون کے دوران قتل کرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر 25 سالہ سونم راگھوونشی نے 30 سالہ شوہر راجہ کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ ہنی مون کے دوران شوہر کو زہر دے کر ہلاک کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دُلہن کا ایک دوست بھی اس سازش میں ملوث پایا گیا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ دلہن اپنے شوہر سے ناخوش تھی اور رشتہ ازدواج قائم نہیں کرنا چاہتی تھی۔ دُلہن اور اس کے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت گیر امیگریشن پالیسیوں کے خلاف ریاست کیلیفورنیا میں پُرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔ لاس اینجلس میں مظاہرین نے گاڑیاں نذر آتش کر دیں، جبکہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امن و امان کی صورتحال قابو سے باہر ہونے کے بعد لاس اینجلس میں نیشنل گارڈز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیشنل گارڈز کی تعیناتی کے سوا کوئی اور آپشن نہیں تھا، اور اگر حالات مزید خراب ہوئے تو مزید فورسز تعینات کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا میں نہیں چاہتا کہ ملک میں خانہ جنگی شروع ہو، لیکن لاس اینجلس کے مظاہرے...
    لیہ: نواں کوٹ کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک ہی خاندان کے 38 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب لاہور سے کروڑ لعل عیسن جانے والی بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ بس بی بی پاک دامن لاہور سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں مجموعی طور پر 82 افراد سوار تھے، جن میں سے 62 افراد بس کے اندر اور 20 افراد بس کی چھت پر سوار تھے۔ حادثے کے بعد میتوں اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل اسپتال فتح پور منتقل کیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 8 زخمیوں کی...
    سٹی42:  پنجاب پولیس نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے صوبہ بھر میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 248 کومبنگ آپریشنز کیے گئے۔ ان آپریشنز کے دوران 7 ہزار 392 مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی جن میں سے 18 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔ مزید برآں 27 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کے دوران 2261 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا۔ اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر کی سڑک پر ہنگامی لینڈنگ، پائلٹ زخمی پولیس نے کارروائیوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 71 اشتہاری مجرمان، 12 عدالتی مفرور اور 2 عادی...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے بروقت کارروائی کر کے فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا، سی ٹی ڈی کی پوری ٹیم کو پنجاب میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی پنجاب کے افسروں اور جوانوں نے تخریب کاری ناکام بنا کر شاندار پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، سی ٹی ڈی پنجاب کا قابل فخر ادارہ ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں اور آلہ کاروں کا ہر جگہ...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے  انڈین ایجنسی ’را‘ کے تین دہشت گردوں کی گرفتاری پر سی ٹی ڈی پنجاب کو خراجِ تحسین پیش کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے امن دشمنوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ ہم جاگ رہے ہیں۔ دشمن کی سازشیں ناکام بنانے والے افسران ہمارے اصل ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج و ہندوستان کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ پنجاب حکومت دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
    کراچی میں تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان موٹر سائیکل سوار نے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش ہو کر اپنے کیخلاف تشدد کے ذمہ دار دونوں گرفتار ملزمان کو شناخت کرلیا ہے۔ کراچی کے علاقے ڈیفینس میں خیابان اتحاد کمرشل میں موٹر سائیکل سوار کیخلاف تشدد کیس کی سماعت میں متاثرہ نوجوان سدھیر نے دونوں ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کو شناخت کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’ان کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے‘، عدالت پیشی کے موقع سلمان فاروقی کی پٹائی ہو گئی سدھیر نے عدالت میں بیان دیا کہ اس کے علم میں نہیں تھا کہ عدالت نے اسے بلایا تھا، لیکن جب وکیل نے بتایا تو میں وہ فوراً عدالت میں پیش ہوگیا۔ عدالتی استفسار پر...
    فائل فوٹو   نوشہرہ میں تین بچوں کو زہر دے کر قتل کرنے کے کیس میں دادی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔نوشہرہ پولیس کے مطابق گرفتار خاتون کے بیٹے نے بھی عدالت میں ماں کے خلاف بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔اپنے بیان میں مدعی بیٹے نے کہا ہے کہ والدہ نے گھریلو ناچاقی پر میری بیوی بچوں کو زہر دیا، بیوی تو بچ گئی، لیکن بچے زہر خورانی سے جانبر نہ ہو سکے۔ نوشہرہ کے علاقے اضاخیل بالا میں گزشتہ ماہ زہر خورانی سے تین بہن بھائی جاں بحق ہوئے تھے۔
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے الزام میں گرفتار ملزم سلمان فاروقی کو عدالت میں پیشی کے بعد تھپڑ پڑ گئے۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گاڑی کے ساتھ ٹکر پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم سلمان فاروقی کو عدالت پیش کیا گیا،سلمان فاروقی کو عدالت میں پیشی کے بعد وکیل نے تھپڑ رسید کر دیا،عدالت میں پیشی کے بعدوکلاء اورعوام نے ملزمان کو تھپڑ اور لاتیں ماریں۔ یادرہے کہ نوجوان پر تشدد میں ملوث اب تک 4ملزم گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
    اسلام آباد پولیس نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے بہیمانہ قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی جواد طارق اور دیگر اعلیٰ افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ کیس نہ صرف دارالحکومت بلکہ پورے ملک کے لیے ایک کڑا امتحان تھا، جسے حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے۔ آئی جی کے مطابق 17 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کو 2 جون کو شام 5 بجے ان کے گھر کے اندر گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ نوجوان ٹک ٹاکر کو 2 گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ اس بہیمانہ واقعے پر ملک بھر میں غم و...
    17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گزشتہ رات 2 جون کو ان کے گھر اسلام آباد جی-I سیکٹر میں بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا پولیس نے قاتل کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا، آلہ قتل بھی برآمد کرلیا، پولیس کی کارروائی پر وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹویٹ کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کی شاندار کارکردگی کو سراہا، لکھا کہ ’اسلام آباد پولیس نے ثناء یوسف قتل کیس کے ملزم 20 گھنٹوں میں گرفتار کر لیے۔ انہوں نے لکھا کہ ملزم سے گرفتار، آلہ قتل اور آئی فون بھی برآمد کیے گئے۔یہ واقعہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پیش آیا تھا ،نقاب پوش ملزم نے نوجوان لڑکی کو...
    نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی، پولیس نے مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کو گزشتہ شب فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا، جب کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس کی شناخت اور گرفتاری ممکن ہوئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا مقتولہ ثنا یوسف کے ساتھ ذاتی رابطہ تھا اورگزشتہ روز ملزم نے اسلام آباد میں ثنا یوسف کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں۔ متاثرہ ٹک ٹاکر کو اسپتال منتقل...
    اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے تکنیکی آلات اور سی سی ٹی وی وڈیو کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا اورآلہ قتل بھی برآمد کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق پنجاب سے ہے،رات گئے اسے گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزم کا ٹک ٹاکر کے ساتھ رابطہ تھا،ابتدائی تفتیش میں قتل کی وجہ ذاتی رنجش بتائی ہے، پولیس کی ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ Post Views: 5
    کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں شہری نے خود ہی عدالت لگالی اور مبینہ طور پر موٹر سائیکل ٹکرانے پر کار سوار شخص نے نوجوان پر اُس کی بہنوں کے سامنے تشدد کیا۔ موٹر سائیکل سوار شخص کی بہنوں کی منت سماجت کے باوجود ملزم نے موٹرسائیکل سوار کو نہیں چھوڑا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں موٹر سائیکل سوار کو بہنوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا۔ڈیفنس خیابان اتحاد میں شہری نے خود ہی عدالت لگالی اور مبینہ طور پر موٹر سائیکل ٹکرانے پر کار سوار شخص سلمان فاروقی نے نوجوان پر اُس کی بہنوں کے سامنے تشدد کیا۔ موٹر سائیکل سوار شخص کی بہنوں کی منت سماجت...
    فائل فوٹو  کراچی کے علاقے حسین آباد میں فوڈ ڈیلیوری کیلئے آنیوالے نوجوان سے اٹھک بیٹھک کروانے کے بعد اسے گولی مار کر قتل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حسین آباد میں فوڈ ڈیلیوری بوائے حارث کے قتل کیس میں 4 افراد کو گرفتار کیا گیا، حارث کو گزشتہ روز حسین آباد میں قتل کیا گیا تھا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل کا کہنا ہے کہ جرم چھپانے اور قانون کو گمراہ کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کی مدد سے مرکزی ملزم دلاور کی تلاش شروع کردی ہے۔ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ دو ملزمان نے واقعہ کو ڈکیتی اور 2 نے اندھی گولی کا واقعہ بتایا تھا، حارث...
    کراچی:سیکرٹری عوام پاکسان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹیکسوں کے نام نئے رکھ دیے ہیں۔ شہر قائد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہندوستان سے جو جنگ ہوئی،اللہ نے ہمیں فتح دی میں کوشش کروں گا معیشت پر ہی بات کروں، پاکستان تقریب 100 بلین ڈالر کا قرض لے رہا ہے، ہمیں ہر سال 20 بلین ڈالر واپس کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو فالو کرنا مجبوری ہوگئی ہے، ایسا کوئی شخص نہیں جو ٹیکس نہیں دیتا، 60 فیصد بجٹ صوبوں میں چلا جاتا ہے، ہم مزید قرضوں میں ڈوبے جارہے ہیں، پاکستان معاشی ترقی نہیں کر پارہا، صوبے اپنا ٹیکس جمع نہیں کرتے۔ سیکرٹری...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف 9 مئی تھانہ رمنا پر حملہ کا کیس انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ پی ٹی آئی ایم این اے عبدلطیف اور سابق ایم پی اے وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11 ملزمان کو نو مئی کے مقدمہ میں سزا سنا دی گئی پولیس نے فیصلے کے بعد عدالت میں موجود چار ملزمان محمد اکرم ، میرا خان، شاہ زیب ، سہیل خان کو تحویل میں لے لیا ۔ عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، ملزمان کو مجموئی طور پر 15 سال چار ماہ قید اور جرمانہ کی سزا سنائی گئی ۔جج نے...
    لاہور: شہری پر موبائل چوری کرنے کا الزام لگا کر اغوا اور تشدد کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ اقبال ٹاؤن پولیس نے قانون ہاتھ میں لے کر شہری کو حبسِ بے جا میں رکھنے اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم اشفاق کھوکھر کو فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق یہ کارروائی ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔ ملزم اشفاق کھوکھر نے شہری نوید پر موبائل فون چوری کا الزام عائد کرتے ہوئے اُسے زبردستی اٹھا کر اپنی حویلی میں بند کر دیا، جہاں اس نے نوید پر ڈنڈوں اور سوٹوں سے شدید تشدد کیا۔ متاثرہ شہری نے رہائی کے بعد پولیس کو...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء) لاہور کی سیشن عدالت نے شوہر کے قتل کے مقدمے میں گرفتار خاتون اور اس کے مبینہ آشنا کو بری کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال نے ملزمہ زنیرہ اور علی رضا کی بریت کا فیصلہ سنایا۔پراسکیوشن کے مطابق نومبر 2023ء میں تھانہ جنوبی چھائونی میں مقتول شاہ رخ کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ شاہ رخ کو اس کی اہلیہ زنیرہ نے اپنے آشنا علی رضا کے ساتھ مل کر قتل کیا۔(جاری ہے) ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل اقبال باجوہ نے عدالت میں پیش ہو کر گواہوں پر جرح کی۔ عدالت کے فیصلے کے مطابق پراسکیوشن...
    وکلاء کا مطالبہ ہے کہ صفائی کرنیوالے ملازمین پر تشدد کے ملزم وکیل کو رہا کیا جائے، ورنہ احتجاج میں شدت لائی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں وکلاء نے کچہری کے دروازے عوام الناس کے لئے بند کر دیئے۔ وکلاء کا مطالبہ ہے کہ ان کے گرفتار ساتھی کو فوری طور پر رہا اور مقدمات واپس لئے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل قندھاری بازار کوئٹہ میں صفائی کا کام کرنے والے ملازمین پر متعدد افراد نے تشدد کیا۔ جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جس میں ایک وکیل بھی شامل ہے۔ مذکورہ وکیل کے ساتھیوں نے کچہری میں ہڑتال کرتے ہوئے کچہری کے دروازے عوام کے لئے بند...
    ایف آئی اے امیگریشن نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرجعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے   7 مسافروں  کو آف لوڈ کرکے  انہیں اپنی تحویل میں لے لیا ایئرپورٹ کے احاطے سے ہی ایجنٹ کو بھی  گرفتار کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے حکام  نے کہا کہ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر  آذربائیجان جانے والی پرواز نمبر  J2144 کی بریفنگ جاری تھی کہ خیبرپختونخوا اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 6 مسافر اپنے سہولت کار محمد ہارون کے ہمراہ کلیئرنس کے لیے ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچنے۔ کاؤنٹر پر تعینات عملے نے ان کی سفری دستاویزات کو مشکوک جان کر تفصیل سے چیک کیا تو سفری دستاویزات جعلی پائی...
    جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ ، بیٹی اوربیٹا گرفتار کرلیا گیا، مشتاق احمد نے بتایا کہ اہلیہ نے پریس کلب کے سامنے غزہ کیلئے تعزیتی کیمپ لگایا تھا۔ کیا اسلام آباد میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے تعزیتی کیمپ لگانا جرم ہے ؟ اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ، بیٹی مریم صدیقہ اور چھوٹے بیٹے علی کو دیگرخواتین کوگرفتارکرکے کوہسارتھانے میں بند کردیا۔ مشتاق احمد نے بتایا کہ اہلیہ نے پریس کلب کے سامنے غزہ کیلئے تعزیتی کیمپ لگایا تھا، کوئی احتجاجی کیمپ نہیں، پولیس کی فاشزم ، بدترین اسرائیل نوازی ہے۔ رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ کیا اسلام آباد میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے تعزیتی کیمپ لگانا جرم ہے ؟...
    جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ، بیٹی اور بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ ، بیٹی اوربیٹا گرفتار کرلیا گیا، مشتاق احمد نے بتایا کہ اہلیہ نے پریس کلب کے سامنے غزہ کیلئے تعزیتی کیمپ لگایا تھا۔ کیا اسلام آباد میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے تعزیتی کیمپ لگانا جرم ہے ؟۔اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ، بیٹی مریم صدیقہ اور چھوٹے بیٹے علی کو دیگرخواتین کوگرفتارکرکے کوہسارتھانے میں بند کردیا۔مشتاق احمد نے بتایا کہ اہلیہ نے پریس کلب کے سامنے غزہ کیلئے تعزیتی کیمپ لگایا تھا، کوئی احتجاجی کیمپ نہیں، پولیس کی فاشزم...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ ، بیٹی اوربیٹا گرفتار کرلیا گیا، مشتاق احمد نے بتایا کہ اہلیہ نے پریس کلب کے سامنے غزہ کیلئے تعزیتی کیمپ لگایا تھا۔ کیا اسلام آباد میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے تعزیتی کیمپ لگانا جرم ہے ؟نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ، بیٹی مریم صدیقہ اور چھوٹے بیٹے علی اور دیگرخواتین کوگرفتارکرکے کوہسارتھانے میں بند کردیا۔مشتاق احمد نے بتایا کہ اہلیہ نے پریس کلب کے سامنے غزہ کیلئے تعزیتی کیمپ لگایا تھا، کوئی احتجاجی کیمپ نہیں، پولیس کی فاشزم بدترین اسرائیل نوازی ہے۔رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ کیا اسلام آباد میں مظلوم...
    لاہور: شاد باغ کے علاقے میں سگی بہن کو قتل کر کے خود کشی کا ڈرامہ رچانے والے سفاک بھائی کو گرفتار کر لیا گیا۔ خودکشی کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، لاش کو مشکوک جانتے ہوئے شاد باغ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے بتایا کہ لاش کے چہرے اور گردن پر تشدد کے نشانات پائے گئے، شاد باغ پولیس نے بھائی کو مشکوک جانتے ہوئے تفتیش شروع کی۔ پولیس افسر کے مطابق ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکا اور سب سچ اگل دیا۔ ملزم نے بہن کو الماری سے پیسے چرانے کے شبہ پر قتل کیا، مقتولہ کے چہرے پر ناخنوں اور گلے پر...
    نیو سبزی منڈی پولیس چوکی کے عملے نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر منڈی کے تاجروں اور دکانداروں کو لوٹنے والے ڈاکوؤں کے پانچ  رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو سوزوکی پک اپ اور موٹر سائیکل پر سوار ہو کر سبزی منڈی میں داخل ہو کر مکمل ریکی کے بعد ڈکیتی کی واردات کر کے فرار ہوجاتے تھے۔ نیو سبزی منڈی پولیس چوکی کے ہاتھوں گرفتار ڈاکوؤں کے پانچ رکنی گروہ کی شناخت حمزہ ولد طفیل خان، سلمان ولد جان افضل، شاہزیب ولد معراج گل، سلمان ولد ہدایت اللہ اور ارسلان ولد یامین کے نام سے کی گئی جن کے قبضے سے ایم پی فائیو رائفل، نائن ایم ایم پستول، 2 پستول 30 بور،...
    صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شفقات نے کہا کہ قندھاری بازار کوئٹہ میں وکیل نے دیگر افراد کے ہمراہ سینٹری ورکرز کو تجاوزات ہٹانے اور نالی کا کچرہ صاف کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ضلعی انتظامیہ و پولیس کیجانب سے ملزمان کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔  اسلام ٹائمز۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ قندھاری بازار میں سینٹری ورکرز پر تشدد میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے مقامی خبر رساں ادارے کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ حمزہ شفقات نے کہا کہ گزشتہ رات کوئٹہ کے قندھاری بازار میں ایک وکیل نے دیگر لوگوں کے...
    اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے کوئی پالیسیاں نہیں لائی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک پچھلے 3سالوں سے زیادہ معاشی طور پر مستحکم ہے،ملک میں مہنگائی میں کمی کی بڑی وجہ عالمی مارکیٹوں میں تیل سستا ہونا ہے۔ یہ بتائیں اب مہنگائی کم ہے مگر 38فیصد پر بھی کون لےکرگیا ہے ؟موجودہ حکومت ٹیکس نیٹ کو بڑھانے میں ناکام رہی۔ حکومت پنشن اصلاحات ،تاجر دوست اسکیم اور وزارتیں ختم کرنے میں ناکام رہی،حکومت پی آئی اے سمیت اداروں کی نجکاری کرنے میں بھی ناکام رہی ہے۔ Post Views: 2
    پیانگ یانگ: شمالی کوریا میں بدھ کے روز ایک نیا جنگی بحری جہاز لانچ کرنے کے دوران پیش آنے والے حادثے کے بعد شپ یارڈ کے تین اعلیٰ افسران کو گرفتار کر لیا گیا  ۔ سرکاری میڈیا کے مطابق اس حادثے کو شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ اُن نے ’مجرمانہ غفلت‘ قرار دیا تھا۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق ڈسٹرائر جہاز کی لانچنگ تقریب کے دوران جہاز ایک جگہ سے گیا جس کے باعث جہاز کا توازن بگڑا اور وہ ایک طرف جھک گیا۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی معلومات کے مطابق چونگجن شہر کے شپ یارڈ میں اس جنگی جہاز کی تعمیر میں شامل چیف انجینئر، جہاز کی...
    لاہور: سبزہ زار میں شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے 2 سگے بھائیوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیکر ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی تھی۔   انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سبزہ زار نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں 2 سگے بھائی اور ان کا ساتھی شامل ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن سدرہ خان نے بتایا کہ ملزمان نے گھریلو رنجش کی بنا پر شہری منیر خان کو فائرنگ کرکے قتل کیا، ملزمان قتل کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان...
    —فائل فوٹو کراچی  کے علاقے اورنگی ٹاؤن، مومن آباد میں 17 مئی کو بیوٹی پارلر سے خاتون کی لاش ملنے کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کا مرکزی ملزم شاہ ویر مانسہرہ میں مفرور ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ فرار ملزم مقتولہ کا شوہر ہے، جس نے واردات سے 6 روز قبل صائمہ سے شادی کی تھی۔دونوں میں جھگڑا ہوا ملزم نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے تیز دھار آلے سے گردن پر وار کیے اور لاش کو جلا دیا تھا، فرار ملزم کی ٹیکنیکل بنیاد پر تلاش کی جا رہی ہے۔
    جرمنی میں ایک خاتون نے چھریوں کے وار کر کے 18 افراد کو زخمی کردیا، خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جرمن خاتون کے چھریوں کے وار سے زخمی ہونے والوں میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں پولیس 39 سالہ خاتون کو گرفتار کیا جس پر الزام ہے کہ اس نے شہر کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر تنہا ہوتے ہوئے حملہ کرکے کئی لوگوں کو زخمی کیا۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون تحویل میں ہے اور اس کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بظاہر ان حملوں کے پیچھے کوئی سیاسی مفاد کارفرما نظر نہیں آرہا، ملزمہ کی دماغی...
    راولپنڈی: شہری کو اغوا کر کے رہائی کے لیے تاوان طلب کرنے والے راولپنڈی اور اسلام آباد کے اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کے پولیس اہلکاروں نے مل کر شہری کو اغوا کیا اور تاوان طلب کیا، ایکسائیز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی خاتون آفیسر نے بروقت دبنگ کارروائی کرتے ہوئے تاوان کی رقم وصول کرنے کے لیے آنے والے پولیس اہلکار کو قابو کرکے راولپنڈی پولیس کے حوالے کردیا۔ کارروائی کے وقت دیگر اہلکار باقی مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی کاشف ذوالفقار کا سخت نوٹس راولپڈی پولیس کے اہلکار سمیت دیگر دو ملزمان کہ گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔  حکام کے مطابق راولپنڈی کے نجی...
    ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ اسلام آباد  نے خفیہ اطلاعات پر انسانی اسمگلنگ اور جعلی پاسپورٹ نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران منظم گینگ کے 3 مزید ارکان کو گرفتار کرلیا۔ اسلام ٹائمز۔ افغان باشندوں کو پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی ویزے دلوانے والے گینگ کے ارکان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ اسلام آباد  نے خفیہ اطلاعات پر انسانی اسمگلنگ اور جعلی پاسپورٹ نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران منظم گینگ کے 3 مزید ارکان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عالم زیب، آصف خان اور ہارون الرشید کے نام سے ہوئی، جو بین الاقوامی منظم گینگ کا حصہ ہیں۔ یہ منظم گینگ...
    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) انسداد دہشت گردی ونگ اسلام آباد نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر افغان شہریوں اور غیر ملکیوں کو جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس اور سعودی عرب کے ورک ویزوں کے اجرا میں ملوث گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران بین الاقوامی منظم گینگ کے مزید 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ اسلام آباد کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کریک ڈاؤن جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید چھاپے مار کر منظم گینگ کے 3 مزید ارکان کو گرفتار کرلیا ہے اور ان ملزمان کی شناخت محمد عالم زیب، آصف خان اور ہارون الرشید کے نام...
    ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے 26 نومبر احتجاج کے دوران گرفتار پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں منظور  کرلیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گرفتار کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم  دیا، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے ضمانتیں منظور کر لیں۔ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے وکلا علی بخاری، سردار مصروف، زاہد بشیر ڈار و دیگر عدالت میں پیش ہوئے،  علی بخاری کی کارکنان کے ضمانتی مچلکے کم کرنے کی استدعا منظور کرلیں۔   خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں 10، 10 ہزار مچلکوں کی عوض منظور کر لیں۔ Ansa Awais Content...
    اسلام آباد: وزارت داخلہ کی جانب سے وفاقی اداروں میں کرپشن میں ملوث ملازمین کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین سال کے دوران کرپشن میں ملوث سرکاری اداروں کے 3500 ملازمین کو گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے کرپشن میں ملوث 8784 ملازمین کے خلاف انکوائریاں شروع ہوئیں اور کرپشن کے خلاف کی گئی انکوائریوں پر 3479 مقدمات درج کیے گئے۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف کرپشن پر 2206 مقدمات عدالتوں میں پیش کیے۔ گزشتہ تین سال کے دوران کرپشن میں ملوث 432 ملازمین کو سزائیں دی گئیں۔ رواں سال ابتدائی تین ماہ میں کرپشن میں ملوث 263 سرکاری ملازمین کو گرفتار کیا گیا جبکہ...
    نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے اشوکا یونیورسٹی کے پروفیسر علی خان محمود آباد کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ 8 مئی کو کی گئی ایک پوسٹ میں پروفیسر علی خان نے لکھا تھا کہ’میں بہت سے دائیں بازو کے مبصرین کو کرنل صوفیہ قریشی کی تعریف کرتے ہوئے دیکھ کر خوش ہوں لیکن شاید یہ لوگ اسی طرح ماب لنچنگ، گھروں کو مسمار کرنے اور بی جے پی کی منافرت سے متاثرہ افراد کے لیے آواز اٹھا سکتے ہیں تاکہ ان لوگوں کو انڈین شہری ہونے کے ناطے تحفظ دیا جائے‘۔ اس پوسٹ کے چند روز بعد اشتعال پھیلانے کے الزامات عائد کرتے ہوئے پروفیسر علی خان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ تاہم اب بتایا جارہا...
    آپریشن سندور میں عبرتناک ناکامی کے بعد مودی حکومت نے اپنی داخلی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ایک نیا بیانیہ اختیار کرتے ہوئے بھارتی شہریوں پر جاسوسی کے الزامات عائد کرنا شروع کر دیے ہیں۔ مختلف بھارتی ریاستوں میں بغیر شواہد کے شہریوں کی گرفتاریوں نے انسانی حقوق کے تحفظ اور آزادی اظہار رائے سے متعلق سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گورداسپور، اتر پردیش اور امرتسر سے عام شہریوں کو محض الزامات کی بنیاد پر حراست میں لیا جا رہا ہے۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گورداسپور سے 2 افراد کو آپریشن سندور سے متعلق مبینہ معلومات پاکستان کو فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ تاہم ان الزامات کی کوئی آزادانہ...
    ہنجروال میں 19 سالہ نوجوان لڑکی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین سوتیلا باپ بیٹی کا قاتل نکلا جب کہ پولیس نے کچھ ہی گھنٹوں میں قاتل کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ ملزم شہباز نے بچی کے حقیقی باپ شوکت کے ساتھ مل کر قتل کی واردات کی، ملزمان نے بچی کا قتل کر کے لاش کچرے کے ڈھیر پر پھینک دی،سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے ملزمان کی شناخت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہنجروال پولیس نے شناخت کے بعد سوتیلے باپ شہباز کو فوری گرفتار کر لیا، مقتولہ کے حقیقی باپ کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں بیٹی کو اسکول چھوڑنے کے دوران اسٹیٹ ایجنٹ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا کیس پولیس نے حل کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا، جس میں بہنوئی اور سگا بھائی شامل ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  پولیس نے بیٹی کو اسکول چھوڑنے کے دوران اسٹیٹ ایجنٹ کو فائرنگ کا نشانہ بنانے والے مرکزی ملزم کو بھائی سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق 14 مئی کی صبح ناظم آباد 3 نمبر گول مارکیٹ میں قائم پائلٹ اسکول کے قریب 14 مئی کی صبح بیٹی کو اسکول چھوڑنے آنے والے راشد کو موٹر سائیکل سوار ملزم نے فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا جبکہ مقتول کی آنکھ کے قریب...
    اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کے شہریوں کے لیے عرصہ حیات تنگ کرنے کا سلسلہ ختم کیا جائے۔ فوری طور پر ایکشن کمیٹی کے رہنماوں کو رہا کیا جائے ورنہ ایک بڑی عوامی تحریک شروع ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی معدنیات کے تحفظ اور عوامی حقوق کے لیے سرگرم عمل عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماوں کی گرفتاری کے خلاف کراچی میں پریس کلب کے باہر احتجاج کرنے والے گلگت بلتستان کے طلباء کی گرفتاری سندھ حکومت کی بدترین فسطائیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں گرفتار جی بی کے مستقبل کی رہائی...
    ہریانہ (ویب ڈیسک) ہریانہ سے تعلق رکھنے والی بھارتی یوٹیوبر جیوتی مہلوترا سمیت 6 افراد کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا، جیوتی 2023ء میں پاکستان بھی جاچکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ اور پنجاب سے مجموعی طورپر چھ افراد کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جن میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والی یوٹیوبر اور ٹریول ولاگر جیوتی ملہوترا بھی شامل ہیں، ان لوگوں پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستانی خفیہ ایجنسی، ایجنٹوں اور مخبروں کو حساس معلومات دی ہیں ۔ View this post on Instagram A post shared by Jyoti Malhotra (@travelwithjo1) رپورٹس کے مطابق تحریری جواب کے بعد جیوتی کا کیس اکنامک آفینسز ونگ...
    JAKARTA: امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کو انڈونیشیا میں غیر قانونی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ انڈونیشیا میں امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کو منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا اور منشیات کے لیے انتہائی سخت قوانین والے ملک میں سزا یافتہ اسمگلروں کو بعض اوقات فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جاتی ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ جیرڈ ڈوین شا سے جکارتہ ائیرپورٹ پر869 گرام بھنگ برآمد ہوئی اور انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ جکارتہ ایئرپورٹ میں گرفتار ہونے والے امریکی کھلاڑی 2022 سے انڈونیشین باسکٹ بال لیگ میں شرکت کر رہا ہے جبکہ گرفتاری کے بعد انڈونیشیا کی باسکٹ...
    نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر 2000 سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا تاکہ ان کی جائز جدوجہد حق خودارادیت کو مزید کچلا جا سکے۔(جاری ہے) پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں بریفنگ میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ برسوں میں ہزاروں نامعلوم اور بے شناخت قبریں سامنے آئی ہیں۔عاصم افتخار نے کہاکہ تحقیقات سے واضح ہوا ہے کہ بھارتی قابض افواج لوگوں کو پہلے اغواء کرتی ہیں، پھر انہیں اذیتیں دی جاتی ہیں اور بغیر کسی قانونی عمل کے موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔سفیر نے زور دیاکہ لاپتا...
    —فائل فوٹو لاہور کے علاقے باٹا پور سے اغواء و قتل کیس کے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ترجمان انویسٹی گیشن ونگ کے مطابق گرفتار ملزم لیسکو کے اسسٹنٹ لائن مین کے قتل میں ملوث ہے۔ انویسٹی گیشن ونگ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر لیسکو کے اسسٹنٹ لائن مین کی لاش کو نہر سے نکال لیا گیا۔ ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر لیسکو کے لائن مین کو 24 اپریل کو اغواء کیا تھا۔انویسٹی گیشن ونگ کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ قتل کے بعد ملزمان نے لاش پتھر سے باندھ کر نہر میں پھینک دی تھی۔
    آسام کے وزیراعلٰی کہا کہ ہماری حکومت کسی بھی وجہ سے ملک دشمن پاکستان کے حامیوں کو کوئی بخشش نہیں دیگی اور مہم جاری رہیگی۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد سے آسام پولیس نے پاکستان کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے الزام میں کئی لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ریاست کے وزیراعلٰی ہمانتا بسوا سرما ہر روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ان گرفتاریوں کی معلومات دے رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اب تک آسام کے 21 مختلف اضلاع میں 58 سے زیادہ گرفتاریاں کی جا چکی ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں طالب علم، صحافی اور سماجی کارکن شامل ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ جیسی صورتحال بھلے ہی ختم...