2025-11-04@21:24:27 GMT
تلاش کی گنتی: 2188

«یوم القدس کانفرنس»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے گلوبل صمود فلوٹیلا میں اسرائیل کے ہاتھوں گرفتار پاکستانیوں کی واپسی کا مطالبہ کر دیا۔وزیر اعطم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کیا. جس میں انہوں نے کہا کہ غزہ فلوٹیلا میں پاکستانیوں کی باوقار شرکت کو سراہتا ہوں. مشتاق احمد خان، مظہر سعید، وہاج احمد، اسامہ ریاض، اسماعیل خان، عزیز نظامی، فہد اشتیاق و دیگر پاکستانیوں نے امدادی مشن میں حصہ لیا۔شہباز شریف نے کہا کہ یہ اقدام پاکستانیوں کی انصاف کیلیے جدوجہد اور مدد کے جذبے کی نمائندگی ہے.حکومت پاکستان انسانی جان کا احترام، محفوظ رسائی اور بلاتعطل امداد کے اصولوں کی حمایت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اپنے شہریوں کی واپسی کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: استنبول کے چیف پراسیکیوٹر کے دفتر نے غزہ جانے والی گلوبل صمود فلوٹیلا  پر اسرائیلی حملے اور ترک شہریوں کی گرفتاری کے بعد اقوام متحدہ کے سمندری قوانین کے کنونشن کی روشنی میں کارروائی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی بحریہ نے بین الاقوامی پانیوں میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 24 ترک شہریوں کو گرفتار کیا۔ اسرائیلی فورسز نے ترک شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد یورپ ڈی پورٹ کرنے کی تیاری بھی شروع کر دی ہے۔پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق تحقیقات میں “آزادی سے محرومی، ٹرانسپورٹ کے ذرائع پر قبضہ یا حراست، لوٹ مار، مادی نقصان اور تشدد” جیسے سنگین جرائم پر غور کیا جائے گا۔ ترک...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا میں پاکستانی وفد کی شرکت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے وفد کے سربراہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت تمام گرفتار پاکستانی شہریوں کی فوری رہائی اور وطن واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی دھاوا اور گرفتاریاں، عالمی سطح پر احتجاج بھڑک اٹھا، اٹلی میں ہڑتال کا اعلان وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ صمود غزہ فلوٹیلا میں پاکستانیوں کی باوقار شرکت کو سراہتے ہیں۔ میں "صمود غزہ فلوٹیلا" میں پاکستان کے شہریوں کی باوقار شرکت کو سراہتا ہوں۔ مشتاق احمد خان صاحب، مظہر سعید شاہ صاحب، وہاج...
    (اویس کیانی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت نوٹس لے لیا، شہریوں سے پُر امن رہنے کی پرزور اپیل کردی۔  وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے تاہم مظاہرین امن عامہ کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مظاہرین کے ساتھ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں۔ پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے  محمد شہبازشریف نے کہا کہ عوامی جذبات کا احترام یقینی بنائیں اور کسی بھی قسم کی غیر ضروری سختی سے اجتناب برتیں، ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251002-08-35 جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( رپورٹ:منیر عقیل انصاری) ٹاﺅن میو نسپل کارپوریشن لانڈھی کے چیئرمین عبدالجمیل خان کا جسارت کے دفتر کا تفصیلی دورہ کیا ہے۔جسارت کے دورے کے موقعے پر عبدالجمیل خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جسارت سے بطور قاری میرا پرانا رشتہ ہے اور روزنامہ جسارت کا معیار ، خبروں کا چناؤ، ادارتی انتخاب کا کوئی ثانی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ جسارت اپنی روایت کے مطابق آج بھی حق اور سچ کی آواز ہے اور عام آدمی کی آواز اقتدار کے ایوانوں تک پہنچاتا ہے۔لانڈھی ٹاﺅن کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ جسارت کی خصوصیات میں شامل ہے کہ یہاں سے ہو کر گزرنے والے صحافیوں نے بڑے اداروں میں بہترین مقام حاصل کیا ہے، روزنامہ جسارت...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اکتوبر2025ء ) سردیوں کی غیر معمولی لہر کیلئے تیار ہو جائیں، اکتوبر سے دسمبر 2025 کے درمیان بحرالکاہل میں ’لا نینا‘ بننے کے 71 فیصد امکانات، پاکستان اور بھارت میں شدید ٹھنڈ پڑنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہ اس سال کے آخر تک ’لا نینا‘ کے حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس کی وجہ سے موسم کا پیٹرن متاثر ہوگا اور اس سے پاکستان اور بھارت میں شدید ٹھنڈ پڑ سکتی ہے۔ اکتوبر سے دسمبر 2025 کے درمیان ’لا نینا‘ بننے کے 71 فیصد امکانات ہیں۔ یہ امکان دسمبر 2025 سے فروری 2026 کے درمیان تھوڑی گھٹ کر 54 فیصد ہو سکتی ہے۔...
    حماس نے امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں ترمیم کا مطالبہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز غزہ(سب نیوز) فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بعض شقوں میں ترمیم کا مطالبہ کر دیا ہے۔فلسطینی ذرائع کے مطابق حماس اسرائیل کے مکمل انخلا اور رہنماں کے قتل نہ کیے جانے کی بین الاقوامی ضمانتیں چاہتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حماس کو باضابطہ جواب دینے کے لیے دو سے تین دن درکار ہیں۔حماس کے مذاکرات کاروں نے حالیہ دنوں میں دوحا میں ترک، مصری اور قطری حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ان مذاکرات میں غیر مسلح کیے جانے کی شق...
    جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں 2 سال سے بند انگور اڈہ بارڈر کو کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان دونوں جانب سے تجارتی گاڑیوں کی آمد و رفت شروع ہو گئی۔ بارڈر کے دوبارہ کھولے جانے کے موقع پر ایک پروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر، رکن قومی اسمبلی، سول و عسکری حکام سمیت قبائلی عمائدین، علما کرام اور اسکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تاجر برادری نے کہا کہ انگور اڈہ بارڈر کے دوبارہ کھلنے سے معیشت بہتر ہو گی، لوگوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انگور اڈہ بارڈر کی بندش کے باعث تاجروں کو اربوں...
    اسلام آباد: وزارت خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے 500 ملین ڈالر مالیت کے یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کر دی ہے۔ یہ یوروبانڈ 2015 میں جاری کیا گیا تھا جس کی دس سالہ مدت 30 ستمبر 2025 کو مکمل ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ قرض کی یہ ادائیگی ملک کے مالیاتی نظم و ضبط اور معیشت میں بتدریج استحکام کا مظہر ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق یوروبانڈ کی ادائیگی عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ 2015 میں یہ بانڈ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی بھرپور توجہ کا مرکز بنا تھا اور اب اس کی بروقت واپسی سے یہ تاثر مضبوط ہوا ہے کہ پاکستان مالی مشکلات کے باوجود اپنے بیرونی...
    ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی طور  پر 135ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا رہا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف بی آر  نے جولائی سے ستمبر تک 3020 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کرنے تھے لیکن صرف 2885 ارب روپے اکٹھے ہو  سکے،  مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں ٹیکس ریونیو کا مجموعی شارٹ فال195ارب روپے تک پہنچ گیا۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق صرف ستمبر کے مہینے میں 1230ارب روپے کا ریونیو اکھٹا کیا گیا، رواں مالی سال سہ ماہی میں ایف بی آر نے 2885 ارب روپے ریونیو اکھٹا کیا جبکہ رواں مالی سال پہلی سہ ماہی کا ریونیو کا ٹارگٹ 3020 ارب روپے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے 30 ستمبر 2025 کو میچور ہونے والا پانچ سو ملین (50 کروڑ) ڈالر کا یورو بانڈ کامیابی سے واپس کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ نے بدھ کے روز اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادائیگی بروقت اور طے شدہ شیڈول کے مطابق کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ’پاکستان نے 500 ملین ڈالر کا انٹرنیشنل بانڈ (یوروبانڈ) جو 30 ستمبر 2025 کو واجب الادا تھا، اپنی تمام ذمہ داریوں کے مطابق کامیابی سے ادا کر دیا ہے۔‘ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 15 سالہ لڑکی کو اپنے...
    اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی، بلارکاوٹ انسانی امداد کی رسائی، تمام اسرائیلی قیدیوں کی غیر مشروط رہائی ہونی چاہیئے۔ انتونیو گوتریس نے امید ظاہر کی کہ یہ اقدامات دو ریاستی حل کیلئے سازگار حالات پیدا کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جنگ بندی منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انتونیو گوتریس نے امن کے لیے عرب اور مسلم ممالک کے اہم کردار کو بھی سراہا، انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  تمام فریقین معاہدے پر عمل درآمد کریں اور اس کے نفاذ کو یقینی بنائیں، معاہدے اور  اس کے نفاذ کے لیے تمام فریقوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق کی آئل مارکیٹنگ کمپنی سومو کے ڈائریکٹر جنرل علی نزار الشطری نے بتایا ہے کہ روسی تیل کی کمی کی وجہ سے عراقی کردستان سے نکالا جانے والا تیل یورپی منڈی میں بہتر اور منصفانہ قیمتوں پر فروخت ہو گا۔ الشطری نے انٹرویو میں کہا کہ یہ تیل ترکیہ کی جیہان بندرگاہ کے ذریعے برآمد کیا جائے گا اور یورپی مارکیٹ کے ساتھ امریکی مارکیٹ بھی اہم ہدف ہو گی۔ مستقبل میں وفاقی وزارتِ تیل اور کردستان میں کام کرنے والی کمپنیوں کے درمیان تعلقات بہتر کیے جا سکتے ہیں۔ اس وقت ان کا رابطہ حکومتِ کردستان کی وزارتِ قدرتی وسائل سے ہے ۔  انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی اور اپوزیشن لیڈر گلشن اقبال/ یوسی 7 کے وائس چیئرمین اسلم کلمتی کے ہمراہ یوسی 7 شانتی نگر میں جراثیم کش ادویات کی چھڑکاؤ مہم کا اغاز کردیا ہے ،اس موقع پرچیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ گلشن اقبال ٹاؤن نے ماضی میں بھی تمام یوسیز کو مساوی سہولیات اور افرادی و مشینی وسائل فراہم کرکے خدمت کی مثال قائم کر چکا ہے ، سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر اپوزیشن کے علاقوں میں بھی بلدیاتی خدمات اور ترقیاتی کام انجام دئیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد سیوریج کا نظام بری طرح متاثر ہوا جس کے باعث...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کو پہلا ورلڈکپ جتوانے والے کپتان کپل دیو نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کو بات چیت سے حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپل دیو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت پڑوسی ہیں اور انہیں اچھے پڑوسی ہونا چاہیے، آگے بڑھنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ بات چیت کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بڑے بھائی کی حیثیت سے مسائل حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، جو ہوا اسے بھول کر بہتر کل کے لیے دونوں ملکوں کو بات چیت سے مسائل حل کرنے چاہئیں۔ خیال رہے کہ ایشیا کپ 2025 میں جہاں کئی دلچسپ میچز ہوئے وہیں یہ پورا ٹورنامنٹ مودی...
    ویڈیو میں رہا ہونے والے صہیونی قیدی ایڈان الیگزینڈر کے الفاظ کا حوالہ دیا گیا ہے، جس نے کہا تھا کہ وہ اگلے ماہ تل ابیب واپس آجائیں گے تاکہ وہ دوبارہ اپنی فوجی وردی پہن سکیں اور غزہ کے خلاف جنگ جاری رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ میں صہیونی قیدیوں کے بارے میں صیہنویوں کے نام ایک نئے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ وقت گزر رہا ہے اور آپ کی حکومت جھوٹ بول رہی ہے۔ حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ میں صہیونی قیدیوں کے بارے میں ایک نئے پیغام میں اس بات پر زور دیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تازہ تحقیق نے یہ انکشاف کیا ہے کہ اگر روزانہ پانی، چائے اور کافی کو متوازن انداز میں استعمال کیا جائے تو یہ نہ صرف عمر میں اضافہ کرتا ہے بلکہ کئی مہلک بیماریوں کے خطرات بھی کم کر دیتا ہے۔تحقیق کے دوران برطانیہ کے ایک لاکھ بیاسی ہزار سے زائد بالغ افراد کے طرزِ زندگی اور مشروبات کے استعمال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سائنس دانوں نے اعداد و شمار کے تجزیے کے بعد نتیجہ اخذ کیا کہ روزانہ سات سے آٹھ کپ پانی، چائے اور کافی کا مجموعی استعمال انسانی صحت کے لیے سب سے زیادہ سودمند ثابت ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق اس میں چائے اور کافی...
    پاکستان کا اقوام متحدہ سے 565ارب 70کروڑ ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے اقوام متحدہ کو 2035تک کے نئے قومی ماحولیاتی اہداف بتا دیئے، مقصد کے حصول کیلئے 565ارب 70 ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق 2035تک پاکستان کاربن کا اخراج 2559سے کم کرکے 1280ملین ٹن تک لے آئیگا، کاربن کے اخراج میں اپنے وسائل سے 17فیصد کمی کی جائیگی جبکہ 35فیصد کمی 565ارب 70کروڑ ڈالر کی فنانسنگ اور ٹیکنالوجی فراہمی سے مشروط ہے ۔ اگلے10سال کے دوران پاکستان میں 38ہزار میگاواٹ قابل تجدید اور صاف توانائی کی شمولیت متوقع ہے۔ دستاویز کے مطابق پاکستان میں 2030تک 30فیصد نئی گاڑیاں الیکٹرک ہونگی، 3ہزار...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 ستمبر 2025ء) بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت والی ریاست اتراکھنڈ کی پولیس کا دعویٰ ہے کہ پرتاپ کی موت ایک حادثے میں ہوئی، جبکہ ان کی اہلیہ مسکان نے قتل کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس خبر کے بعد دھمکیاں مل رہی تھیں جو انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک مقامی ہسپتال کے بارے میں ڈالی تھی۔ صحافی ' سافٹ ٹارگیٹ‘ ہیں پریس کلب آف انڈیا کے سابق صدر اور اتراکھنڈ سے تعلق رکھنے والے صحافی اوما کانت لکھیڑا نے ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے کہا، ایسا لگتا ہے کہ مقامی کانٹریکٹر، سرکاری افسران اور سیاست دانوں کے نیٹ ورک نے راجیو پرتاپ کو اپنے لیے خطرہ...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے عالمی یومِ بحری تجارت کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا ہے پاکستان کا بحری شعبہ قومی تجارت اور معاشی استحکام  میں ریڑھ کی ہڈی ہے۔ پاکستان کا بحری مستقبل روشن اور پائیدار ہے جبکہ بندرگاہوں کی ترقی، ڈیجیٹائزیشن اور جدیدیت حکومت کی ترجیح ہے۔ کراچی اور پورٹ قاسم کی اپ گریڈیشن جاری ہے۔ پاکستانی شپنگ کمپنیوں کے لیے مراعات، غیر ملکی انحصار میں کمی کا باعث بنیں گی، فریٹ سکیورٹی میں بہتری اور زرِ مبادلہ کی بچت کے لیے اہم اقدامات جاری ہیں۔ بندرگاہی آپریشنز کی ڈیجیٹائزیشن سے پورا سپلائی چین مربوط ہو گا۔ عالمی معیار کے مطابق اصلاحات قومی مفادات اور علاقائی انضمام کے لیے ضروری ہیں، پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-06-6 کیشیناؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) مشرقی یورپ کے ملک مالدوواکے انتخابات میں یورپی یونین کی حامی جماعت نے کامیابی حاصل کرلی۔ مالدووا کے باشندوں کو ووٹ کے ذریعے فیصلہ کرنا تھا کہ ان کا ملک یورپی یونین کے قریب آتا ہے یا پھر روس کے زیادہ قریب ہوتا ہے۔ دوسری جانب حزب اختلاف کی جماعت نے نتائج کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ انتخابی نتائج کے مطابق مالدووا میں یورپ یونین کی حامی حکمراں پارٹی آف ایکشن اینڈ سالیڈیرٹی (پی اے ایس) نے 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کیے،جب کہ روس نواز پیٹریاٹک بلاک نے 24.26 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ سیف اللہ
    اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید کا دورہ قاہرہ، مصری صدر السیسی سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز قاہرہ(سب نیوز )متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے پیر کو قاہرہ کے الاتحادیہ پیلس میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے۔وام کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے دوندوں ملکوں کے ترقیاتی اہداف کی سپورٹ میں تعاون کو وسعت دینے پر بات چیت کی ہے۔دونوں رہنماوں نیخاص طور پراقتصادی، تجارتی اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے مواقع تلاش کیے۔ مشرق وسطی کی صورتحال سمت باہمی تشویش کے کئی علاقائی اور بین الاقوامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔غزہ...
    پاکستان کی میوزک انڈسٹری نئی آوازوں اور باصلاحیت فنکاروں کی بدولت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور انھی ناموں میں سے نمایاں ترین نام سارہ الطاف کا ہے۔ آسمان موسیقی کے ابھرتے ہوئے اس نئے ستارے سارہ الطاف نے مختصر سے عرصے میں اپنے منفرد انداز اور مسحورکن آواز کی بدولت مداحوں کے دلوں میں جگہ بنالی ہے۔ سارہ الطاف نے 2021 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور ابتدائی دنوں ہی سے اپنی پُراثر گائیکی اور جذبات سے بھرپور پرفارمنس کے ذریعے پہچان بنائی۔ ان کی پہلی بڑی کامیابی معروف گلوکار ملکو کے ساتھ مقبول گانے “نک دا کوکا” میں شراکت تھی، جس نے انہیں پنجابی میوزک کے مداحوں میں بے حد مقبول کر دیا۔ اس کامیابی کے بعد انہوں نے...
    نیوزی لینڈ کے واحد باز ’کَاری آریا‘ کو سال 2025 کے پرندے کے مقابلے میں فتح حاصل ہوئی جہاں اس نے 73 دیگر امیدواروں کو شکست دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ یہ بھی پڑھیں: عالمی حدت نے پرندوں کی بقا خطرے میں ڈال دی، سائنسدانوں کی وارننگ دی گارڈین کے مطابق خطرے سے دوچار یہ تیز رفتار شکاری پرندہ 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مقابلے میں کَاری آریا نے 21 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ اس سال کے ’برڈ آف دی ایئر‘ مقابلے میں تمام 73 پرندوں کے لیے رضاکار مہم منیجرز مقرر کیے گئے تھے جنہوں نے ووٹ حاصل کرنے کے لیے میمز، ریلز اور ہاتھ سے بنے ہوئے پوسٹرز جیسے...
    جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام، یورپی یونین نے ایران پر دوبارہ پابندیاں لگادیں WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز برسلز(آئی پی ایس ) یورپی یونین نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے ہوئے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کردیں۔ یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان میں پابندیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جوہری معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کرنے پر ایران پر پابندیاں لگائی ہیں جس کے تحت ایران کے مرکزی بینک اور دیگر ایرانی بینکوں کے اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔ یورپی یونین نے کہا ہیکہ مخصوص ایرانی حکام پر سفری پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں جب کہ ایران کی خام تیل کی خریداری و ترسیل، سونے...
    اوورسیز پاکستانیوں نے سیاسی و عسکری قیادت کو عالمی سطح پر شاندار خراجِ تحسین کیا جب کہ نیو یارک کی فضا پاکستانی پرچموں اور "پاکستان زندہ آباد" کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے  نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے باہر وزیرِاعظم اور افواجِ پاکستان کے ساتھ والہانہ یکجہتی کا مظاہرہ کیا، اوورسیز پاکستانیوں نے موبائل ڈیجیٹل ٹرکوں پر پاک فوج اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حق میں پیغامات نشر کیے۔ نیویارک کی شاہراہوں پر موبائل ٹرکوں پر آویزاں پاک فوج کی جرات، بہادری اور قربانیوں کے مناظر سب کی نگاہوں کا مرکز بن گئے۔ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے معرکہ حق میں قوم کا...
    بھارتی کوریوگرافر دھناشری ورما نے کرکٹر یوزویندر چہل سے طلاق کے بعد 60 کروڑ روپے کے مطالبے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ انہوں نے میڈیا میں گردش کرنے والے اس دعوے کو بالکل غلط قرار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے طلاق کے بعد چہل سے 60 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں دھناشری نے اپنے تعلقات کی تاریخ بتاتے ہوئے کہا کہ شادی سے قبل وہ چھ سے سات ماہ تک یوزویندر چہل کو ڈیٹ کرتی رہیں، جس کے بعد ان کی شادی ہوئی جو چار سال تک قائم رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ طلاق کا فیصلہ باہمی تھا اور لوگوں کا...
    چین کے صوبہ گوئی چو میں دنیا کا بلند ترین پل باضابطہ فعال WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے صوبہ گوئی چو میں دنیا کا بلند ترین پل” ہوا جیانگ گرینڈ کینیون پل” باضابطہ طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔اس پل کا مرکزی سپین 1420 میٹر ہے جو پہاڑی علاقوں میں دنیا کے کسی بھی پل سے زیادہ ہے ، جبکہ پل کے فرش اور دریا کی سطح کے درمیان 625 میٹر کا فرق بھی اسے دنیا کے بلند ترین پل کا درجہ دیتا ہے ۔ہوا جیانگ گرینڈ کینیون پل کی کل لمبائی 2890 میٹر ہے اور یہ ہوا جیانگ گرینڈ کینیون کے اوپر سے گزرتا ہے۔ پل کی فعالیت کے...
    ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ ایران تمام افزودوہ یورینیم حوالے کرے تاہم ہم ایسا ہر گز نہیں کریں گے۔ ہفتے کے روز ایرانی صدر مسعود پزشکیاں نے امریکا کی جانب سے ایران سے اس کا افزودہ یورینیم حوالے کرنے کے مطالبے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے ”ناقابل قبول“ قرار دیا ہے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ فرانس نے بھی پابندیوں میں ایک ماہ کی تاخیر کی پیشکش کی تھی۔ امریکا یورپ پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ ہمارے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہ کرے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جوہری مذاکرات کی ناکامی کے بعد ایران پر اقوام متحدہ کی وسیع پابندیاں دوبارہ نافذ ہونے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 ستمبر2025ء) بجلی صارفین پر 6 سال کیلئے فی یونٹ 3 روپے سے زائد فکس چارجز عائد کرنے کا فیصلہ، بجلی کمپنیوں کی بدانتظامی، نااہلی اور بجلی چوری کی قیمت ملک بھر کے بجلی صارفین کو ادا کرنا ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ پاکستان کے لیے وبالِ جان بن گیا، جسے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،ماضی میں مہنگے قرضے لیے گئے، موجودہ حکومت نے بینکوں کے ساتھ کامیاب مذکرات کر کے ساڑھے 3 سے ساڑھے 5 فیصد کم سود کے ساتھ سستا قرضہ حاصل کیا، ہم نے فیصلے کا بوجھ عوام پر پڑنے نہیں دیا،...
    مصنف، کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے ترک صدر اور او آئی سی ممالک کو کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ جنیوا میں اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 60 ویں اجلاس میں الطاف حسین وانی نے کہا کہ صدر اردوان کا جنرل اسمبلی میں بیان کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کی سچی ترجمانی تھا۔ الطاف حسین وانی کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کا انحصار مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پُرامن حل پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی طاقتور حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سفارتی اور سیاسی قوت استعمال کریں۔ واضح رہے کہ کشمیری...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب کے فوراً بعد ویڈیو لنک کے ذریعے حالیہ سیلابی صورتحال اور جاری امدادی و بحالی کارروائیوں پر جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم نے وزیرِ اعظم کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال اور بحالی کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے متاثرین کے لیے ریلیف اور بحالی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کی بحالی تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تقریباً ساڑھے تین لاکھ افراد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-8-7 اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ الحمدللہ 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال ہے ۔خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدرٹرمپ سے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ بھارت پر فتح، سعودی عرب کیساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک امریکا تعلقات میں بے مثال پیشرفت ہوئی ہے۔ الحمداللہ، 2025کامیابیوں سے بھرپور سال ہے اور ہائبرڈ نظام کی پارٹنرشپ کی کامیابیوں کا تسلسل جاری ہے۔ خبر ایجنسی
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-08-24  نیویارک (مانیٹرنگ دیسک) روس اور چین نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل ایران کے خلاف پابندیوں میں 6 ماہ کی تاخیر کرے۔روس اور چین کے مطالبے پر سلامتی کونسل میں آج ووٹنگ کا امکان ہے، قرارداد کی منظوری کے لیے 15ارکان سے 9 کی حمایت ضروری اور پی 5 سے کوئی ویٹو نہ کرے۔ایران کے خلاف پابندیاں دوبارہ لاگو ہوں گی، برطانیہ،فرانس اور جرمنی نے الزام لگایا ہے کہ ایران 2015ء کے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: بنگلا دیشی عبوری صدر محمد یونس کاکہنا ہےکہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی دن کی روشنی میں اور پوری دنیا کے سامنے کی جا رہی ہے، لیکن عالمی برادری اس المیے کو روکنے میں ناکام ہو رہی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق بنگلادیشی صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کے بین الاقوامی انکوائری کمیشن کی رپورٹ کی مکمل تائید کرتا ہے جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کی ہے۔صدر یونس نے اپنے خطاب میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اور انسانیت کے دعویدار ممالک اس بربریت کو روکنے کے لیے وہ...
    مس کنڈکٹ:سی ڈی اے نے گریڈ 18کے آفیسر احمد الدین کو معطل کر دیا،نو ٹیفیکشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )نے ایمرجنسی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈائریکٹیوریٹ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر گریڈ 18کے آفیسر احمد الدین کو معطل کر دیا،ایچ آر ڈی کی طرف سے جاری احکامات کے مطابق ان کی معطلی کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی بنیادپر کی گئی ہے۔معطل آفیسر کو فوری طور پر ایچ آر ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جاری تحریری احکامات کے مطابق ان کی معًطلی آئندہ احکامات تک جاری رہے گی۔نوٹیفیکشن کی منظوری متعلقہ اتھارٹی سے لی گئی ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کا آغاز قرآنِ مجید کی آیتِ مبارکہ سے کرتے ہوئے کیا اور مظلوم فلسطینی عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔وزیر اعظم  نے کہا کہ فلسطینی عوام دہائیوں سے ظلم و ستم کا سامنا کر رہے ہیں، عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بربریت کو ختم کرے اور فلسطین کو آزادی اور حقِ خود ارادیت دلائے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا ایسا فیصلہ کن جواب دیا جسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،  پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کے 7 جنگی طیارے مار گرائے، جس پر جنرل اسمبلی کا ایوان “پاکستان زندہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جاپان شہری ریوسی یونی نے چوپایوں کی طرح دوڑ کر ایک منفرد ریکارڈ بنا لیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے 22 سالہ نوجوان ریوسی یونی نے چوپایوں کی طرح دوڑ کر 100 میٹر کا فاصلہ صرف 14.55 سیکنڈ میں طے کرتے ہوئے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ منفرد ریکارڈ اس سے قبل امریکا کے کولن مک کلور کے پاس تھا جنہوں نے 2022 میں 15.66 سیکنڈ میں یہ فاصلہ طے کیا تھا۔ تاہم ریوسی یونی نے اپنی غیر معمولی تیز رفتاری سے یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔ریوسی یونی کا کہنا ہے کہ انہوں نے مڈل اسکول سے ہی چوپایوں کی طرح دوڑنے کی مشق شروع کر رکھی تھی۔...
    انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے اپنا سفارتی اور سیاسی اثر و رسوخ استعمال کریں تاکہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن قائم ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما اور جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کے نائب چیئرمین الطاف حسین وانی نے کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی حمایت اور عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر ترک صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الطاف وانی نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ترک صدر نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب میں کشمیری عوام کی حق پر مبنی جدوجہد کی مکمل حمایت کی تھی، جس...
    مدینہ منورہ (نمائندہ نوائے وقت)   اوورسیز پاکستانیوں کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے خصوصی عدالتوں کے قیام پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر جاوید اقبال بٹ نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی خصوصی دلچسپی سے یہ تاریخی قدم اٹھایا گیا ہے، جس سے ایک کروڑ سے زائد تارکینِ وطن پاکستانیوں کے دل جیت لیے گئے ہیں۔ جاوید اقبال بٹ نے کہا کہ یہ ایک انتہائی اہم اور انقلابی فیصلہ ہے جو بیرون ملک پاکستانیوں کو انصاف کی فوری اور سستی فراہمی کا ضامن بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو لنک...
    انہوں نے کہا ہے کہ لداخ میں ہونے والے مظالم مودی سرکار کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ عالمی برادری لداخ اور کشمیر میں بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے۔ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کے شعلے اب لداخ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں، لداخ میں بھارتی فورسز کی سیاہ کاریاں عالمی امن کے علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ لداخ میں ہونے والے مظالم مودی سرکار کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہے ہیں، پرامن مظاہرین پر گولیاں چلانا بھارتی جمہوریت کے...
    شرکاء کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کے دفاع کیلئے اساتذہ اور طلباء ہمہ وقت پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے باوقار اور مدلل جوابات انتہائی خوش آئند اور حوصلہ افزاء تھے، شرکاء نے کہا کہ پاک فوج کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کے باعث ابہام اور شکوک و شبہات دور ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر‏ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا، طلبہ سے خطاب اور ان کے سوالات کے جوابات دیئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر‏ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی یونیورسٹی آمد پر طلبا اور انتظامیہ نے پُرتپاک استقبال کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و طالبات کے...
    وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پر خواجہ آصف نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے بھارت پر فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک، امریکا تعلقات میں بے مثال پیش رفت ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ ،2025 کامیابیوں سے بھر پور سال ہے، ویڈیو بیان میں ان کا مزید کہنا تھا ہائبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل جاری ہے- Post Views: 1
    پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان دیتے ہوئے 2025 کو پاکستان کے لیے کامیابیوں سے بھرپور سال قرار دیا ہے۔ خواجہ آصف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بھارت پہ فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک امریکا تعلقات میں بے مثال پیش رفت۔ 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال، الحمد للہ۔ ہائبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل۔ اللہ اکبر‘۔ بھارت پہ فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک امریکہ تعلقات میں بے مثال پیش رفت۔ 2025کامیابیوں سے بھر پور سال الحمدوللہھائُبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل ۔ اللہ اکبر pic.twitter.com/ujHbwDDTsU — Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 25, 2025 ...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پر بیان جاری کیا ہے۔وزیردفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ 'بھارت پر فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک، امریکا تعلقات میں بے مثال پیش رفت ہوئی ہے'۔انہوں نے کہا کہ الحمداللہ، 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال ہے اور ہائبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل جاری ہے۔یاد رہے کہ آج وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیرخارجہ مارکو روبیو بھی موجود تھے۔ اوول آفس میں صدر...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے چین کے صوبہ ہونان میں مختلف اداروں اور کمپنیوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی سڑکوں کی تعمیر سے خلا کی تسخیر کی طرف بڑھ رہی ہے اور سی پیک کے تحت دونوں ممالک خلائی ٹیکنالوجی میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔پروفیسر احسن اقبال نے ہونان سیٹلائٹ اسپیس ٹیکنالوجی کا دورہ کیا اور کہا کہ چین کے تعاون سے پاکستان خلائی ٹیکنالوجی میں ایک نیا باب رقم کرنے جا رہا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ خلائی ٹیکنالوجی پاکستان کو قومی ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد دے گی۔ انہوں نے مزید بتایا...
    فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیان جاری کیا ہے۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت پہ فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک امریکہ تعلقات میں بے مثال پیش رفت ہے۔انہوں نے کہا کہ 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال ہے الحمدوللّٰہ۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ ھائبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل ہے۔ اللّٰہ اکبر۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250926-5-6 جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جے یو آئی کا سندھ ایمپلائز الائنس کے مطالبات کی حمایت کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام سندھ کے صوبائی پریس سیکرٹری ڈاکٹر اے جی انصاری نے سندھ ایمپلائز الائنس کے جاری احتجاجی دھرنے میں شرکت کرکے خطاب کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور حکومت سے فوری طور پر ان مطالبات کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا، ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ سندھ کے سرکاری ملازمین دوسرے صوبوں اور وفاقی ملازمین کی طرح مساوی الاؤنس اور تنخواہوں کے حقدار ہیں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کی بے چینی اور معاشی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے انہوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ عوامی خدمت ہمارا مشن ہے اور تعمیر و ترقی کے اس سفر میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات یوسی 1 ویلفیئر کالونی کی اندرونی گلیوں میں پیور بلاکس کی تنصیب کے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ایکسی این بی اینڈ آر راشد فیاض نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیور بلاکس کی تنصیب سے علاقہ مکینوں کو طویل المدتی سہولت میسر آئے گی اور گلیاں مضبوط و پائیدار رہیں گی۔ یہ کام ماہر عملے کی نگرانی میں جاری ہے۔ چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیوریج...
    یمن کے دارالحکومت صنعا پر اسرائیلی فضائی حملوں نے خطے میں ایک نئی کشیدگی کو جنم دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ یہ کارروائی حوثیوں کی جانب سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملے کے جواب میں کی گئی، جس میں 20 سے زائد اسرائیلی زخمی ہوئے تھے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق نشانہ بنائے گئے مقامات میں حوثیوں کے جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز، انٹیلی جنس کمپاؤنڈز اور فوجی کیمپ شامل تھے، جو بظاہر اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ کارروائی صرف پیغام رسانی نہیں بلکہ عسکری ڈھانچے کو کمزور کرنے کی کوشش بھی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے اس حملے کو ایک “طاقتور وار” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنے خلاف ہونے...
      امریکی صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران مبینہ تکینی خرابیوں پر احتجاج کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل کے نام خط لکھ دیا۔ ڈنلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھ کر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، امریکی صدر نے لکھا کہ اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں 3 خطرناک واقعات پیش آئے، واقعات میں ایسکلیٹر خراب ہونا، ٹیلی پرامپٹر اور ساؤنڈ سسٹم مسائل شامل ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معجزہ ہے کہ ہم گرنے سے بال بال بچے، دونوں نے ریلنگ پکڑ رکھی تھی ورنہ بڑا حادثہ ہوسکتا تھا، انھوں نے کہا کہ ایسکلیٹر واقعہ 100 فیصد تخریب کاری تھا، تحقیقات ہونی چاہیے، ٹرمپ نے کہا کہ...
    ماہرینِ دماغی سائنس نے ایک ایسا بایو مارکر دریافت کیا ہے جو الزائمر کی بیماری کو علامات ظاہر ہونے سے کئی دہائیاں پہلے شناخت کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:الزائمر سے بچاؤ میں مددگار وٹامنز، تحقیق کیا کہتی ہے؟ اس انکشاف کو ماہرین الزائمر کے علاج کے طریقہ کار میں انقلابی تبدیلی قرار دے رہے ہیں۔ نئی دریافت یہ دریافت کولمبیا کے نیورو سائنسدان فرانسسکو لوپیرا کی سربراہی میں کی گئی، جو یونیورسٹی آف اینٹیوکیا کے نیوروسائنس گروپ اور فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی (میامی) کے ماہرین کے ساتھ مل کر تحقیق کر رہے تھے۔ محققین کے مطابق یہ مارکر دماغی سوزش (Brain Inflammation) سے منسلک ہے، جو یادداشت میں کمی اور ذہنی انحطاط سے پہلے پیدا ہوتی...
    چوہدری ظہور الٰہی شہید کا 44واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) مسلم لیگ (ق) کے بانی رہنما اور ملک کے نامور سیاسی قائد چوہدری ظہور الٰہی شہید کا 44واں یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔اس موقع پر ملک بھر میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفیٰ ملک کے مطابق مرکزی تقریب ظہور الٰہی پیلس گجرات میں ہوگی، جس میں شہید رہنما کے خاندان اور سیاسی رفقاء شریک ہوں گے۔اس کے علاوہ کراچی، کوئٹہ، لاہور، پشاور، گلگت، سکردو اور راولپنڈی میں بھی مسلم لیگی کارکنان دعائیہ اجتماعات منعقد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اخبار بینی کے عالمی دن پر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور صحافی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اخبارات نہ صرف قابلِ اعتماد خبروں کا معتبر ذریعہ ہیں بلکہ یہ قومی شعور اور فکری آبیاری کا مضبوط ترین ستون ہیں، اخبارات پارلیمان اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جمعرات کو جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ اخبارات کے قارئین کا دن صحافیوں، ایڈیٹرز اور میڈیا اداروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے،پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی کو عوام تک پہنچانے میں مؤثر...
    ریاض احمدچودھری بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی تنظیموں اور کارکنوں نے کشمیری عوام پر منظم انداز میں مظالم ڈھانے اوران کا استحصال کرنے پر بھارت کی مذمت کرتے ہوئے اسے جدید دور کی غلامی قراردیاہے۔ غلامی کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر انسانی حقوق کے کارکنوں اور نگراں اداروں نے حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کی بھارتی کوششوں کے تحت جبری گمشدگیوں، تشدد اور نظربندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے بڑے پیمانے پر ڈھائے جانے والے مظالم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی فورسز نے کشمیری خواتین کے خلاف جنسی تشدد کو ادارہ جاتی شکل دے دی ہے جو جدیددور کی غلامی کا گھنائونا چہرہ ہے۔ آبادی کے تناسب میں...
    غزہ ایک بار پھر اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن گیا، جہاں آج کے روز مزید 59 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج جان بوجھ کر عام شہریوں پر دہشت مسلط کر رہی ہے، اور ہزاروں افراد کو اپنے گھربار چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ قطری نیوز چینل الجزیرہ کے مطابق صرف آج صبح کے وقت 51 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں سے 36 غزہ شہر میں جان کی بازی ہار گئے۔ جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں ایک امدادی مرکز کے باہر 8 شہریوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کھانے کے انتظار میں قطار میں کھڑے تھے۔  غزہ شہر اس وقت مکمل محاصرے میں ہے،...
    —فائل فوٹو پنجاب یونیورسٹی نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر 37 طالب علموں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ترجمان جامعہ پنجاب کے مطابق ڈسپلن کی خلاف ورزی پر 21 طالب علموں پر 20، 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ڈسپلن کی خلاف ورزی میں ملوث دیگر 15 طلبہ کو 3 ماہ تک آزمائشی مدت میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جامعہ پنجاب کے ترجمان نے بتایا ہے کہ انتظامیہ نے شعبۂ سوشل ورک کے ایک طالب علم کا رزلٹ روک لیا جبکہ شعبۂ فلسفہ کے ایک طالب علم پر یونیورسٹی احاطے میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کی ڈسپلنری کمیٹی نے 5 طالب علموں کی معافی قبول کر لی...
    غزہ، مزید 59 فلسطینی شہید، یورپی ممالک کا طبی راہداری کھولنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز یروشلم(سب نیوز )اسرائیلی بمباری میں جنگ سے تباہ حال غزہ میں مزید 59 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ فوج غزہ شہر کی فلسطینی آبادی پر دہشت مسلط کر رہی ہے اور دسیوں ہزار افراد کو نقل مکانی پر مجبور کر رہی ہے۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق صبح کے اوقات میں غزہ میں کم از کم 51 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں سے 36 غزہ شہر میں مارے گئے ہیں۔ ایمرجنسی سروس کے ذرائع نے بتایا کہ جنوبی غزہ کے علاقے رفح کے قریب ایک امدادی تقسیم کے مرکز پر...
    جیکب آباد میں درسی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پوری دنیا کی ہر محفل میں ان اولیاء خدا کا تذکرہ ہو رہا ہے جنہوں نے عصر حاضر کی ظالم استکباری قوتوں، امریکہ اور اسرائیل کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے پاکیزہ لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ غزہ کے شہداء کا مقدس لہو عالم انسانیت کی بیداری کا سبب بن رہا ہے۔ اقوام عالم خواب غفلت سے بیدار ہو رہی ہیں اور وقت کے فرعون اور یزید کے خلاف عوامی نفرت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ یورپی ممالک میں لاکھوں کروڑوں لوگوں کا غزہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔بدھ کوجاری تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ کے انتقال کی خبر نہایت رنج و الم کے ساتھ سنی گئی۔(جاری ہے) وہ دینِ اسلام کے عظیم خادم، علم و تقوی کے پیکر اور امت کے لیے ایک روشن مینار تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ کی علمی خدمات اور نصائح ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے، ان...
     ویب ڈیسک : رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو 87 ارب روپے کے بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق 87 ارب میں سے ڈسکوزکی نا اہلی کی مد میں کیے گئے نقصانات41 ارب روپے اوربجلی وصولیوں کے نقصانات 46ارب روپے ہیں۔ حکام کے مطابق اس سال جولائی میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے مجموعی نقصانات میں گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 60 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جولائی 2024 میں ڈسکوز کے مجموعی نقصانات 147 ارب روپے تھے۔ ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  جسارت نیوز
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اجلاس سے خطاب میں اردن کے بادشاہ نے غزہ جنگ میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور شدید نوعیت کے انسانی المیے پر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی۔ انھوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جلد از جلد جنگ بندی کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ بھوک سے مرتے بچوں، بے گھر افراد اور زخمیوں کو ضروری امداد پہنچائی جاسکے۔ اردن کے بادشاہ نے فلسطینی ریاست کو باقاعدہ تسلیم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بے گناہ فلسطینیوں کا قتلِ عام ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ کے عوام تاریخی المیے کا سامنا کر رہے ہیں، جنگ فوری بند کی جائے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بے گناہ فلسطینیوں کا قتلِ عام ناقابلِ قبول ہے۔ اسحاق ڈار نے فلسطینیوں سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے...
    زخمیوں میں عباس ولد زاہد علی عمر 40 سال، سعید ولد رضا خان عمر 17 سال اور امراد ولد اجبر جان عمر 24 سال شامل ہیں۔ دھماکے کےزخمیوں میں عباس ولد زاہد علی عمر 40 سال، سعید ولد رضا خان عمر 17 سال اور امراد ولد اجبر جان عمر 24 سال شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مردان کے علاقہ جلالہ کندہ غار میں کباڑ کی دکان میں کام کے دوران مبینہ طور پر دستی بم پھٹنے سے 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی...
    مردان: جلالہ کندہ غار میں کباڑ کی دکان میں کام کے دوران مبینہ طور پر دستی بم پھٹنے سے 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں عباس ولد زاہد علی عمر 40 سال، سعید ولد رضا خان عمر 17 سال اور امراد ولد اجبر جان عمر 24 سال شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
    مدینہ منورہ/لاہور، (نمائندہ نوائے وقت) سعودی عرب کے یوم الوطنی پر جاوید اقبال بٹ کا تہنیتی پیغام، پاک-سعودی دوستی کو لازوال قرار دے دیا۔ مدینہ منورہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر جاوید اقبال بٹ نے سعودی عرب کے 94ویں یوم الوطنی کے موقع پر برادر اسلامی ملک کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلقات محض سفارتی نہیں، بلکہ عقیدت، احترام اور بھائی چارے پر مبنی ہیں۔  انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، چاہے وہ معاشی بحران ہو یا قدرتی آفات، سعودی قیادت نے پاکستانی قوم کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا۔ جاوید اقبال بٹ نے حالیہ پاک-سعودی دفاعی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان کا ماڈل کالونی ٹاؤن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ۔ ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان نے ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط، یوسی 5 چیئرمین طلحہ خان، یوسی 4 چیئرمین کریم بخش، یوسی 3 چیئرمین عبدالمعیز، ایگزیکٹیو انجینئر بلڈنگ اینڈ روڈ عبدالرحمن بگٹی کے ہمراہ ماڈل کالونی ٹاؤن لیاقت مارکیٹ میٹرنٹی ہوم اینڈ ڈسپنسری، یوسی 4 جی ایریا ٹی ایم سی اسکول، یوسی 3 ٹی ایم سی سرسید اسکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پرا یگزیکٹیو انجینئر بلڈنگ اینڈ روڈ عبدالرحمن بگٹی نے ٹاؤن چیئرمین کو جاری کاموں پر بریفنگ دی جس پر ٹاؤن چیئرمین نے کام کی رفتار کو تیز کرنے پر زور دیا اور متعلقہ افسران اور کنٹریکٹرز کو...
    پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز کولمبو(سب نیوز)پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی۔مالدیپ میں ہونے والی کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 0-2 سے شکست دی۔ پاکستان نے فیصلہ کن میچ 18-26 اور 12-28 سے جیتا۔ پاکستان ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی۔پاکستان نے اتوار کو سیمی فائنل میں بنگلادیش کو شکست دے کر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔...
    صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیو کلیئر ہتھیاروں کی کنٹرول ڈیل کی پیشکش کی ہے جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان موجودہ معاہدے کو ایک سال کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا روس پر نئی پابندیوں کا عندیہ، نیٹو ممالک پر روسی تیل کی خریداری بند کرنے کے لیے دباؤ روس اور امریکا کے پاس دنیا کے سب سے بڑے جوہری ہتھیاروں کے ذخائر ہیں۔ ان کے درمیان آخری بچا ہوا معاہدہ جس کا نام نیو اسٹارٹ ہے وہ آئندہ سال 5 فروری 2026 کو ختم ہونے والا ہے۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے اسٹریٹیجک جوہری ہتھیاروں کو محدود کرتا ہے یعنی وہ ہتھیار جو دشمن کے عسکری، معاشی اور...
    اسلام ٹائمز: آج یہ کہنا بجا ہے کہ فلسطینیوں کی قربانی نے اسرائیل کے وجود پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔ اسرائیل غزہ میں جارحانہ کارروائیاں کر رہا ہے، لیکن اس وقت اس کا مقصد صرف فلسطینیوں کو دبانا نہیں، بلکہ اپنی بقا اور قانونی و اخلاقی حیثیت کو برقرار رکھنا ہے۔ فلسطینی عوام کی مظلومیت اور شہداء کا خون عالمی سطح پر اسرائیل کی بنیادوں پر دباؤ ڈال رہا ہے، اور آنے والے مستقبل میں اس کے اثرات نمایاں ہو سکتے ہیں۔ تحریر: ایس این سبزواری برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا، اور آنے والے وقتوں میں دیگر ممالک بھی فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کر سکتے ہیں۔ کربلا فلسطین...
    لیبارٹری میں اُگائے گئے انسانی نیورانز کے خلیوں کے چھوٹے چھوٹے ‘دماغ’، جنہیں عام طور پر ‘مِنی برینز’ کہا جاتا ہے، سائنسی دنیا میں توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ یہ دراصل مصنوعی دماغی اعضا ہیں جو مکمل انسانی دماغ کے محدود مگر اہم افعال کو سادہ شکل میں پیش کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق لیبارٹریز میں تیار ہونے والے یہ دماغ تحقیق، ادویات کی تیاری، دماغی امراض کے علاج اور حتیٰ کہ کمپیوٹر سائنس میں بھی استعمال ہو سکتے ہیں۔ انہیں عموماً انسانی خلیات کو مخصوص کیمیائی عمل سے گزار کر تیار کیا جاتا ہے جس کے بعد یہ خلیات 3ڈی ڈھانچے میں بڑھتے ہیں اور دماغی ٹشوز سے ملتی جلتی ساخت اختیار کر لیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:...
    ایتھنز: غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں فلسطین حمایت مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے غزہ میں جاری بمباری اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ یونانی حکومت کو اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کا تعلق ختم کر دینا چاہیے اور فلسطینی عوام کی کھل کر حمایت کرنی چاہیے۔ اسپین میں ہیلتھ ورکرز نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کُشی کے خلاف منفرد انداز میں احتجاج کیا اور ہاتھوں پر سرخ رنگ لگا کر "خون رُکوانے" کی علامتی اپیل کی۔ اسی طرح جاپان میں بھی ایک سماجی...
    پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی اور جیل خانہ جات کے ڈیٹا انٹیگریشن کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں، فرانزک سائنس ڈیٹابیس کی مدد سے قتل، ڈکیتی، ریپ اور راہزنی سمیت 240 اندھے مقدمات میں ملزمان کا تعین کیا گیا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق فرانزک سائنس اتھارٹی کے پاس اس وقت 4 لاکھ 40 ہزار قیدیوں کے فنگر پرنٹس کا ریکارڈ موجود ہے، جبکہ مزید قیدیوں کے بایومیٹرک ڈیٹا کو شامل کرنے کے لیے پریزن افسران کی خصوصی تربیت مکمل کر لی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب کی جیلوں میں ایڈز کے مریضوں میں اضافہ کیوں؟ محکمہ داخلہ نے بتادیا تربیتی سیشن میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250922-08-26
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250922-2-16
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز )خیرپور میں عالمی یوم امن منایا گیا۔ خیرپور بوائے اسکاوٹس اوپن گروپ اور ڈسٹرکٹ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے عالمی یوم امن کے سلسلے میں امن واک اسکاوٹس پارک سے ریڈیو پاکستان خیرپور تک نکالی گئی اس سے قبل اسکائوٹ پارک میں درخت لگائے گئے اور اسکاوٹس نے امن کے حوالے سے پینٹنگز بھی بنائین۔ اس موقع پر گروپ اسکاوٹ لیڈر خیرپور بوائے اسکاوٹس اوپن گروپ لیاقت علی ملاح، ڈسٹرکٹ سیکرٹری میاں آصف علی فاروقی، دعا بختاور، اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان خیرپور مسرت علی منگی، نامور سماجی شخصیت علی عنصر سندھو ، سینئر پروڈیوسر کلیم اللہ شیخ ، ثمر عباس، محمد بخش گھانگھرو، سینئر صحافی سلیم رضا شیخ اور اسکاوٹس نے شرکت کی۔...
    بالی وڈ کے مشہور اداکار کا غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غزہ میں ہونے والے مظالم پر خاموشی اختیار کرنے پر بھارتی وزیراعظم بھی اس کے ذمہ دار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بالی وڈ کے مشہور اداکار پرکاش راج غزہ میں مظالم پر بھارتی اور اسرائیلی حکومت پر برس پڑے۔ پرکاش راج  نے غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں ہونے والے مظالم پر خاموشی اختیار کرنے پر بھارتی وزیراعظم بھی اس کے ذمہ دار ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار کا کہنا تھا کہ غزہ میں ظلم کرنے والوں میں اسرائیل اکیلا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 ستمبر 2025ء) بین الاقوامی سمندروں میں حیاتیاتی تنوع کو تحفظ دینے کے لیے اقوام متحدہ کا معاہدہ 60 ممالک کی توثیق کے بعد نافذ العمل ہو گیا ہے۔گزشتہ روز مراکش اور سیرالیون اس معاہدے کی توثیق کرنے والے 60ویں اور 61ویں ممالک بن گئے جس کے بعد آئندہ سال جنوری سے اس پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ رکن ممالک نے جون 2023 میں اس معاہدے کی منظوری دی تھی جس سے پہلے دو دہائیوں تک اس پر بات چیت ہوتی رہی۔ اسے رسمی طور پر 'ملکی دائرہ ہائے اختیار سے پرے سمندری حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور پائیدار استعمال کا معاہدہ' (بی بی این جے) بھی کہا جائے گا۔ Tweet URL...
    اپنے خصوصی پیغام میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ عالمی یومِ امن ہمیں انسانیت، ہم آہنگی اور بھائی چارے کا سبق دیتا ہے۔ انہوں نے قوم پر زور دیا کہ وہ اختلافات سے بالاتر ہو کر امن و اتحاد کے لیے کام کرے تاکہ ایک پرامن اور خوشحال معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یومِ امن کے موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ امن صرف خاموشی کا نام نہیں بلکہ یہ عدل، برداشت اور مساوات کی بنیاد پر قائم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو نفرت نہیں بلکہ رواداری اور باہمی احترام کی ضرورت ہے، پاکستان نے ہمیشہ عالمی سطح پر امن، استحکام اور انصاف کی حمایت...
    اپنے خصوصی پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق امن، جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہی ہے، امن خوشحالی کی بنیاد ہے، جس کے بغیر جمہوریت کمزور، انصاف ماند اور انسانی روح زخمی ہو جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یومِ امن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ امن صرف تنازعات کی غیر موجودگی نہیں بلکہ انصاف، مساوات اور اقوام کے درمیان باہمی احترام کا نام ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے رواں سال کے تھیم کی مکمل حمایت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایتھنز: غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں فلسطین حمایت مارچ کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارچ کے شرکا نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور یونانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کیے جائیں اور فلسطینی عوام کی حمایت میں مؤثر کردار ادا کیا جائے۔اسی طرح اسپین میں ہیلتھ ورکرز نے ہاتھوں پر سرخ رنگ لگا کر غزہ میں جاری قتلِ عام کی علامتی مذمت کی اور عالمی برادری سے فلسطینی عوام کی نسل کُشی روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ...
    بگرام کی تاریخ بالکل مختلف ہے، یہ اڈہ 1950 کی دہائی میں سابق سوویت یونین نے بنایا تھا، اور سوویت یونین کے انخلاء کے بعد، امریکہ کی قیادت میں نیٹو افواج نے صرف اس کی تزئین و آرائش کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بگرام اڈے کو امریکی ساختہ کہا ہے، حالانکہ یہ 1950 کی دہائی میں سوویت یونین نے تعمیر کیا تھا اور امریکہ نے صرف اس کی تزئین و آرائش کی تھی۔ ماہرین ان بیانات کو صدر ٹرمپ کی جہالت اور ملکیت کے فریب کی ایک مثال قرار دے رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکس نیٹ ورک پر اپنے تازہ ترین ریمارکس میں خبردار کیا ہے کہ اگر افغانستان نے بگرام ایئر بیس کو تعمیر...
    بگرام کی تاریخ بالکل مختلف ہے، یہ اڈہ 1950 کی دہائی میں سابق سوویت یونین نے بنایا تھا، اور سوویت یونین کے انخلاء کے بعد، امریکہ کی قیادت میں نیٹو افواج نے صرف اس کی تزئین و آرائش کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بگرام اڈے کو امریکی ساختہ کہا ہے، حالانکہ یہ 1950 کی دہائی میں سوویت یونین نے تعمیر کیا تھا اور امریکہ نے صرف اس کی تزئین و آرائش کی تھی۔ ماہرین ان بیانات کو صدر ٹرمپ کی جہالت اور ملکیت کے فریب کی ایک مثال قرار دے رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکس نیٹ ورک پر اپنے تازہ ترین ریمارکس میں خبردار کیا ہے کہ اگر افغانستان نے بگرام ایئر بیس کو تعمیر...
    عالمی یومِ امن پر پیغام جاری کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ عالمی یومِ امن محض جنگ نہ ہونے کا نہیں، انصاف و مساوات کے فروغ کا دن ہے، پاکستان عالمی و علاقائی امن میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسائل حل کیے بغیر دنیا کا امن ادھورا ہے۔ عالمی یومِ امن پر پیغام جاری کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ عالمی یومِ امن محض جنگ نہ ہونے کا نہیں، انصاف و مساوات کے فروغ کا دن ہے، پاکستان عالمی و علاقائی امن میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے دنیا کی متحارب قوتوں کے...
    ( محمد حسن خان )کراچی سے یوسف والا جانے والی مال گاڑی حادثے کاشکارہوگئی اور 13 بوگیاں انجن سمیت پٹری سے اتر گئیں۔حادثہ جامشوروکے قریب مٹنگ اسٹیشن کے قریب پیش آیا،حادثے کےبعد اپ ٹریک مکمل طورپربندہوگیا اور ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی،کراچی سے پنجاب جانے والی 5سے زائد ٹرینوں کوبھی روک لیاگیا۔مال بردار ٹرین کوئلہ لیکر کراچی سے یوسف والا جا رہی تھی کہ حادثے کاشکارہوگئی،اس کے بعد کراچی سے پنجاب جانے والی قراقرم ایکسپریس، ملت ایکسپریس ،کراچی ایکسپریس ،تیز گام، گرین لائن سمیت دیگر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ۔ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی بحالی میں کئی گھنٹے لگیں گے، عملہ اور کرین طلب کرلی گئی ہے۔     جلد کے ٹیٹوز سے اکتا...
    تہران (نیوز ڈیسک)ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون ختم کرنے کافیصلہ کرلیا۔ روسی میڈیا کے مطابق ایران نے یہ فیصلہ اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف پابندیوں سے متعلق قرارداد کے بعد کیا ہے، ایرانی سکیورٹی کونسل کا کہنا ہےکہ یورپی ممالک کی جانب سے پابندیوں کے سبب آئی اے ای اے سے تعاون ختم کردیا جائے گا۔ ایران کی جانب سے تعاون ختم کرنےکا وقت نہیں بتایا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی تھی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد میں 4 ممالک نے ایران پر نئی پابندیاں روکنے کے...