2025-07-27@10:47:34 GMT
تلاش کی گنتی: 1672
«ایران پر حملے»:
(نئی خبر)
ایران پر امریکی حملہ، پاکستان کیخلاف فیک نیوز اور پروپیگینڈامہم شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز ایران پر امریکی حملے میں معاونت سے متعلق سوشل میڈیا پر پاکستان مخالفت فیک نیوز اور پراپیگینڈا شروع ہوگیا۔ الزام لگایا جارہا ہے کہ امریکی بی 2 بمبار طیاروں نے پاکستانی حدود الزام کی۔ امریکا نے ہفتہ اور اتوار کی رات بی 2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں کے ذریعے ایران کی تین جوہری تنصیبات فردو، اصفہان اور نطنز پر حملہ کردیا۔ ایرانی حکام نے حملوں کی تصدیق کردی تاہم نقصانات کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ ایران پر امریکی حملے کے تناظر میں سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف فیک نیوز اور پراپیگنڈا مہم شروع کردی گئی۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین کی طرف...
ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکا کی جانب سے ایران پر نیوکلیئر حملے کے بعد، کئی مبصرین اور شہریوں کو خدشہ ہے کہ یہ تنازع تیسری عالمی جنگ میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران اسرائیل تصادم کے درمیان چین کہاں کھڑا ہے؟ تہران اور یروشلم دونوں میں خوف، اشتعال اور غیر یقینی صورتحال غالب ہے، اور عام لوگ بھی عالمی سطح پر تباہ کن جنگ کے امکانات پر بات کرنے لگے ہیں۔ ایرانی ردعمل: قومی خودمختاری پر حملہ تہران میں لوگوں نے امریکی حملے کو ظالمانہ اور اشتعال انگیز قرار دیا۔ شہریوں نے کہا کہ امریکا نے ایران کی سالمیت پر براہِ راست حملہ کیا ہے، اور ایران کو حق حاصل ہے کہ وہ...

’ہم ایران پر حملے میں ملوث نہیں‘: برطانیہ نے مشرق وسطیٰ سے اپنے شہریوں کے فوری انخلاء کی تیاری شروع کردی
برطانوی وزیرِ تجارت جوناتھن رینولڈز نے اتوار کے روز ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں موجود برطانوی شہریوں کے انخلاء کے لیے حکومت کی جانب سے ریسکیو پروازوں کا آغاز ’گھنٹوں میں ہو سکتا ہے، اس میں دن نہیں لگیں گے۔‘ انہوں نےبرطانوی خبررساں ادارے کے پروگرام ”سنڈے مارننگ وِد ٹریور فلپس“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کا ایران پر امریکی حملوں میں کوئی کردار نہیں تھا، لیکن اس کے باوجود حکومت نے ہر ممکنہ صورتحال کے لیے وسیع پیمانے پر تیاریاں کر رکھی ہیں۔ رینولڈز نے کہا، ’ہم یہ یقینی بنانے کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں کہ ہم برطانوی شہریوں کا تحفظ کیسے کریں، انہیں کیسے نکالیں، اور ہمارے پاس جو...
مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر شدید کشیدگی کی لپیٹ میں ہے۔ امریکا کی جانب سے ایران کی حساس جوہری تنصیبات پر براہ راست حملے کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ دنیا بھر کے کئی رہنماؤں، تنظیموں اور حکومتوں نے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اس حملے نے نہ صرف خطے میں ایک نئی جنگ کے خطرے کو جنم دیا ہے بلکہ عالمی طاقتوں کے مابین بڑھتے ہوئے تناؤ کو بھی نمایاں کر دیا ہے۔ کئی ممالک نے اس اقدام کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسے عالمی امن کے لیے خطرناک پیش رفت قرار دیا ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی حملے سے قبل ہی جوہری تنصیبات کو خالی کروا لیا گیا تھا۔ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے بیان میں کہا کہ فردو جوہری سائٹ کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا، جبکہ نطنز اور اصفہان کے قریب بھی حملے کیے گئے۔عہدیدار کے مطابق ان حملوں سے قبل تمام حساس تنصیبات کو خالی کر دیا گیا تھا اور ان مقامات پر کوئی ایسا مواد موجود نہیں تھا جس سے کسی قسم کا اخراج یا نقصان ہو سکتا۔یاد رہے کہ کچھ دیر قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ امریکا نے ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
پاکستان کی ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت mofa WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکا کے حملوں کی مذمت کی ہے، جو اسرائیل کے حملوں کے سلسلے کے بعد کیے گئے، پاکستان نے خطے میں کشیدگی میں ممکنہ اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں پاکستان نے ایک بار پھر اس مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ یہ حملے بین الاقوامی قانون کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی ہیں، اور ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ پاکستان نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جارحیت کے نتیجے میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض: سعودی عرب نے امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر تشویش ہے، ایسی حساس صورتحال کے سیاسی حل کے لیے عالمی برادری اپنی کوششیں بڑھائے۔دوسری جانب عراق کا اس معاملے پر مؤقف سامنے آیا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں سے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کو خطرہ ہے۔عراق کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران میں جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر گہری تشویش ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔
امریکی حملے کے خلاف پورے قوت سے مزاحمت کریں گے، ایران کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز تہران: ایران کی وزارتِ خارجہ نے امریکی فضائی حملوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ان جارحانہ کارروائیوں کے خلاف پوری قوت سے مزاحمت کرے گا۔ نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے بین الاقوامی قوانین کی سنگین اور بے مثال خلاف ورزی کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا: “دنیا یہ نہ بھولے کہ سفارتی عمل کے دوران سب سے بڑی خیانت امریکا نے کی، جس نے اسرائیل کی جارحیت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اب یا تو ایران امن کا راستہ اختیار کرے گا یا پھر ایک بڑے سانحے کا سامنا کرے گا۔واشنگٹن میں اپنے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے بتایا کہ امریکا نے ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان میں واقع جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، اور ان حملوں کا مقصد ایران کی یورینیم افزودگی کی صلاحیت کو ختم کرنا تھا، جو ان کے بقول اب تباہ کی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج رات کے آپریشن میں سب سے مشکل اہداف کو نشانہ بنایا گیا، اگر ایران امن کی طرف نہیں آتا تو باقی بچ جانے والے اہداف پر بھی درستگی...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون 2025ء ) پاکستان کا ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ حملوں سے خطے میں خطرناک حد تک کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے جس کے خطے اور دنیا پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے، ان حملوں کو اسرائیل کے پے در پے حملوں کا تسلسل سمجھتے ہیں، ہمیں خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے پر گہری تشویش ہے۔ اس حوالے سے اپنے بیان میں ترجمان نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ...
ایس یو سی پاکستان کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے اپنے ہی پاوں پر کلہاڑی مار لی ہے، اس حملے میں ایران کا کوئی نقصان نہیں ہوا،لیکن امریکہ ایران کو اشتعال دلانے میں کامیاب رہا ، اب ایران کا ردعمل قابل دید ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اسرائیل کا وجود خطرے میں ڈال دیا ہے، اب امید کی جا سکتی ہے کہ ناجائزریاست کا مشرق وسطیٰ سے مکمل صفایا ہوجائے گا۔ اسلام ٹائمز۔شیعہ علما ء کونسل پاکستان کے نائب صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور حکومت کی جانب سے امریکی صدر ٹرمپ کیلئے نوبل انعام کی سفارش کرنا بہت بڑا بلنڈر اور 26 کروڑ عوام کے جذبات مجروح...
سعیداحمد سعید:بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ خواتین کےگھرانے کا ڈائنامک سروے نامکمل، بی آئی ایس پی کی نااہلی کی سزا محکمہ ڈاک کے عملے کو دی جانے لگی۔ سروے کے خطوط کی ترسیل کیلئے اتوار کے روز بھی دفاتر لگا دئیے گئے، سروے لیٹر کی تقسیم کیلئے محکمہ ڈاک کا عملہ اتوار کےروز ڈیوٹی کرنےپر مجبور ہے۔ پوسٹ مین کو زبردستی اتوار کے روز ڈیوٹی کرنے کے احکامات جاری کئے گئے، ایڈریس ،فون نمبر نہ ہونے سے عملے کولیٹرز کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50، پنشن میں 20 فیصد اضافے کی سفارش پوسٹ مین ایڈریس ،رابطہ نمبر نہ ہونے پر مساجد میں اعلان کرانے پرمجبور ہیں، ملک بھر میں 30جون...
پاکستان نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی حملے اسرائیلی حملوں کے سلسلے کا تسلسل ہیں، یہ حملے بین الاقوامی قانون کی تمام اقدار کی خلاف ورزی ہیں، ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جارحیت سے کشیدگی اور تشدد میں بے مثال اضافہ ہوا ہے، مزید کشیدگی پورے خطے اور دنیا پر سنگین اثرات ڈالے گی، خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے پر گہری تشویش ہے۔ سعودی عرب کا ایران میں جوہری تنصیبات پر امریکی حملے پر تشویش کا اظہارسعودی عرب نے امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے...
—فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ایران کی جوہری سائٹس پر امریکی حملے سخت قابلِ مذمت ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ حملے ہٹ دھرمی، جارحیت اور جنگی جرائم ہیں، یہ 2003 میں عراق جنگ کی طرح جھوٹ پر مبنی ہیں۔مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دھوکا دہی اور فریب کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی جنگیں نہ شروع کرنے کے وعدے سے پھر گئے۔ یہ بھی پڑھیے امریکی حملے کے بعد ایران کا اسرائیل پر میزائلوں سے نیا حملہ امریکی حملے پر ایرانی وزیر خارجہ کا پہلا ردعمل سامنے آگیا امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کردیا انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان...
ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر کیے گئے فضائی حملوں کی مذمت کے لیے فوری ہنگامی اجلاس بلائے۔ یہ مطالبہ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی کی جانب سے اتوار کے روز جاری کردہ ایک خط میں کیا گیا۔ ایرانی سفیر نے اپنے خط میں امریکی حملے کو ”علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ“ قرار دیا اور تصدیق کی کہ اتوار کی علی الصبح ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان میں واقع جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ ایروانی نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ یہ حملے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی...
تہران ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون 2025ء ) ایران نے 3 جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق امریکہ کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر درجنوں میزائل داغ دیئے جس کے باعث یروشلم اور تل ابیب میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، مختلف علاقوں میں ایئر ڈیفنس سائرن بج اٹھے۔ اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے ایرانی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے اسرائیلی سرزمین پر میزائل فائر کیے گئے جنہیں روکنے کے لیے دفاعی نظام متحرک کر دیا گیا ہے، تاہم ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل نے تل ابیب...
ایران نے امریکہ کی جانب سے اپنے جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ نیم سرکاری خبر ایجنسی فارس نیوز کے مطابق نیویارک میں قائم ایران کے اقوام متحدہ مشن نے امریکی بمباری کو "کھلی اور غیرقانونی جارحیت" قرار دیتے ہوئے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کی شدید مذمت کرے۔ ایرانی مشن کا کہنا ہے: "سلامتی کونسل اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنی ذمہ داری ادا کرے اور اس سنگین جرم کے مرتکب فریق کو مکمل انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ اسے سزا سے استثنیٰ نہ ملے۔" ایران کا مؤقف ہے کہ عالمی امن کے تحفظ کے لیے اس حملے...
امریکہ کے ایران پر تازہ حملوں کے بعد دنیا بھر سے ردِعمل آنا جاری ہے۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بھی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سفارت کاری اور مذاکرات کی حمایت کی ہے۔ آسٹریلوی حکومت نے اگرچہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام کی براہ راست حمایت نہیں کی، تاہم ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کو عالمی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا: "ہم صدر ٹرمپ کے اس بیان کو نوٹ کرتے ہیں کہ اب امن کا وقت ہے، اور ہم کشیدگی میں کمی، مکالمے اور سفارتی راستہ اپنانے پر زور دیتے ہیں۔" دوسری جانب، نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز نے حملوں پر فکرمندی ظاہر کی، تاہم انہوں نے امریکہ کی...
ایران کا جوہری پروگرام ختم کرنےکا وعدہ پورا ہوگیا، نیتن یاہو WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز ایران کےجوہری تنصیبات پر امریکی حملےکے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ یہ حملے اسرائیل سے مکمل رابطےکے ساتھ کیےگئے۔ اپنے بیان میں نیتن یاہو نے کہا ایران کاجوہری پروگرام اسرائیل کے وجود کےلیےخطرہ تھا اور ایرانی جوہری پروگرام سےدنیا کے امن کو بھی خطرہ لاحق تھا،صدر ٹرمپ نے آپریشن مکمل ہونےکےفوری بعد مجھے کال کی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ایران کاجوہری پروگرام ختم کرنےکاوعدہ پورا ہوگیا، ایران خطے میں دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ امریکا نے بروقت اور فیصلہ کن کارروائی کرکے نا صرف اپنے اتحادیوں بلکہ...
ایران نے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی تصدیق کردی، ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران پر دشمن کے فضائی حملوں میں فردو جوہری سائٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی عہدیدار نے کہا کہ اصفہان اور نطنز جوہری سائٹس کے قریب حملے کیے گئے ہیں جبکہ فردو ایٹمی تنصیب کے داخلی اور خارجی حصے کو نقصان پہنچا ہے۔ ایرانی حکام نے کہا کہ ایران نے حملے سے پہلے تینوں ایٹمی تنصیبات خالی کرالی تھیں، نشانہ بنائے گئے سائٹس میں کوئی مواد نہیں تھا جو اخراج کا باعث بنے۔ حملوں پر ردعمل میں اصفحان کے نائب گورنر اکبر صالحی کا کہنا ہے کہ جارح اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے اصفحان اور کاشان میں ایئرڈیفنس نظام فعال ہوگیا تھا۔...
ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی نے تین تنصیبات پر امریکی حملے کی تصدیق کردی۔ واضح کیا ہے کہ پرامن ایٹمی پروگرام جاری رکھا جائے گا۔ امریکا کی جانب سے ایران کی تین ایٹمی تنصیبات تباہ کیے جانے کے دعوے پر ایران کا ردعمل سامنے آگیا۔ ایٹمی تنصیب نطنز اصفحان میں واقع ہے جبکہ اراک میں خُندب اور قم میں فردو ایٹمی تنصیب واقع ہے۔ ایران نے اپنی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی تصدیق کردی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق نطنز میں کئی دھماکے سنے گئے ہیں۔جبکہ فردو ایٹمی تنصیب کا داخلی اور خارجی حصے کو نقصان پہنچا ہے۔ قم کے نائب گورنر مرتضیٰ حیدری نے کہا کہ فردو ایٹمی تنصیب کے ایک حصے پر دشمن کی جانب سے حملہ...
امریکی ایوانِ نمائندگان کی معروف ترقی پسند رکن الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز (ڈیموکریٹ، نیویارک) نے ہفتے کے روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے (Impeachment) کی تجویز پیش کی، جس کی وجہ ایران پر بغیر کانگریس کی منظوری کے حملہ کرنا ہے۔ ????NEW: Rep. Alexandria Ocasio-Cortez calls for impeaching Trump after bombing Iran: “The President’s disastrous decision to bomb Iran without authorization is a grave violation of the Constitution and Congressional War Powers.” RETWEET if you stand with @AOC against Trump! pic.twitter.com/U1jUdBwVwh — Protect Kamala Harris ✊ (@DisavowTrump20) June 22, 2025 اوکاسیو کورٹیز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا: ’صدر کا ایران پر بمباری کا فیصلہ تباہ کن ہے جو آئین اور کانگریس کے جنگی...
امریکی حملے کے بعد ایران کا ردعمل، اسرائیل پر میزائلوں کی بارش ، آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد، ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر پہلا براہ راست میزائل حملہ کر دیا۔ خبر ایجنسیوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر کم از کم 20 سے 40 میزائل داغے، جب کہ یروشلم اور تل ابیب میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور مختلف علاقوں میں ایئر ڈیفنس سائرن بج اٹھے۔ ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان بھی کردیا۔ اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے ایرانی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ ’کچھ...
امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے فردو جوہری سائٹ حملے میں 6 بنکر بسٹر بم استعمال کیے، امریکا نے دیگر ایرانی جوہری سائٹس پر حملے میں 30 ٹوماہاک میزائل استعمال کیے۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر مزید فضائی حملوں کا کوئی منصوبہ نہیں بنا رہے۔ صدر ٹرمپ کو امید ہے فضائی حملوں سے سفارتکاری کی راہ ہموار ہوگی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایران میں حکومت کی تبدیلی کا منصوبہ زیر غور نہیں۔ ایرانی تنصیبات پر حملے سے چند گھنٹے قبل امریکا نے اپنے بی ٹو بم بار طیارے بحرالکاہل کی جانب روانہ کئے تھے، یہ امریکی بم بار طیارہ 30 ہزار پاؤنڈ وزنی بنکر بسٹر بم گرا سکتا ہے۔ Post Views:...
ایران کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں امریکا بھی شامل ہوگیا۔ امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کردیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فردو، نطنز اور اصفحان میں نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کیا گیا ہے، فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی۔ امریکی صدر نے کہا کہ یہ حملے کرکے طیارے ایران کی فضائی حدود سے باہر آچکے ہیں۔ تمام طیارے حملے کرکے بحفاظت وطن واپس آرہے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بمبار طیاروں کو اہداف پر حملے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی اور فوج ایسا نہیں کرسکتی تھی، اب امن کا وقت ہے۔ امریکی حکام...
ایران نے امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر کیے گئے کھلے اور جارحانہ حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ میں ایرانی اور اسرائیلی مندوبین کے مابین تند و تلخ جملوں کا تبادلہ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کو ایک خط لکھا جس میں کہا گیا: ’21 جون 2025 کی صبح کے اوائل میں امریکا نے اسرائیلی حکومت کے مکمل تعاون سے، جو اسی وقت ایرانی شہریوں اور اہم بنیادی ڈھانچوں پر بمباری کر رہی تھی، ایران کی نگرانی میں کام کرنے والی تین جوہری تنصیبات، فردو، نطنز اور اصفہان، پر جان بوجھ کر، منصوبہ بندی کے تحت...
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون 2025ء ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی جوابی کارروائی پر پہلے سے کہیں زیادہ شدید طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ ایران کی 3 نیوکلئیر تنصیبات پر حملے کے بعد انہوں نے کہا کہ اگر ایران نے امریکی حملے کا جواب دیا تو اسے ایسی طاقت سے کچلا جائے گا جو آج کی رات سے کہیں زیادہ ہوگی، اگر ایران نے امریکہ کے خلاف کسی بھی قسم کی جوابی کارروائی کی تو ہم اس سے کہیں زیادہ شدید طاقت کا مظاہرہ کریں گے جو آج رات دیکھنے کو ملی۔ قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اسرائیلی فوج کا...
ایران نے جوہری تنصیبات پر حملے کی تصدیق کر دی FORDO, IRAN -- JUNE 14, 2025: 05 Maxar satellite imagery overview of the Fordo enrichment facility located approximately 60 miles southwest of Tehran. No visible damage is observed. Please use: Satellite image (c) 2025 Maxar Technologies. WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز تہران (آئی پی ایس) ایران نے امریکی حملوں کے نتیجے میں فورڈو، نطنز اور اصفہان میں جوہری سائٹس پر ہونے والی بمباری کی پہلی بار سرکاری طور پر تصدیق کی ہے۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق صوبہ قُم کے کرائسس مینجمنٹ کے ترجمان مرتضیٰ حیدری نے بتایا کہ فردو جوہری مرکز کے ایک حصے پر فضائی حملہ ہوا ہے۔ اس سے قبل ایران...
ایران پر امریکی حملے کے بعد لاطینی امریکہ کے کئی ممالک نے واشنگٹن کی اس کارروائی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ کیوبا کے صدر میگل ڈیاز کینل نے امریکی بمباری کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خطرناک اضافہ ہے جو انسانیت کو "ناقابل واپسی بحران" کی طرف دھکیل رہا ہے۔ چلی کے صدر گیبریل بورِک نے بھی امریکہ کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا۔ انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا: "چلی امریکہ کے اس حملے کی مذمت کرتا ہے، طاقت رکھنے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اسے انسانیت کے طے کردہ قوانین کی خلاف ورزی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد، ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر پہلا براہ راست میزائل حملہ کر دیا۔خبر ایجنسیوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر کم از کم 25 میزائل داغے، جب کہ یروشلم اور تل ابیب میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور مختلف علاقوں میں ایئر ڈیفنس سائرن بج اٹھے۔ ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان بھی کردیا۔ادھراسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے ایرانی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ ’کچھ دیر قبل ایران سے اسرائیلی سرزمین پر میزائل فائر کیے گئے جنہیں روکنے کے لیے دفاعی نظام متحرک کر دیا گیا ہے۔‘ فوج نے شہریوں کو ہدایت کی ہے...
ایران(نیوز ڈیسک)ایران نے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد اسرائیل پر جوابی میزائل حملہ کردیا، تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں متعدد دھماکے سنے گئے ہیں جبکہ اسرائیلی فوج نے ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں اداے رائٹرز کے مطابق ایران نے امریکی حملوں کے بعد ایران نے اسرائیل کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب کے اوپر دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور اسرائیل کے بیشتر علاقوں میں ہنگامی الرٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق اردن کے محکمہ عوامی تحفظ کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام صوبوں میں فضائی حملے کے خطرے کے پیشِ نظر سائرن بجا دیے گئے ہیں۔ دریں اثنا،...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی طیاروں نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی طیاروں نے فردو، نطنز اور اصفہان میں واقع ایرانی نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں حملے کے حوالے سے تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے تین جوہری سائٹس پر کامیاب حملہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/114724035571020048 ان کا کہنا تھا کہ امریکی فضائیہ نے ایران کے تین اہم جوہری مراکز پر کامیاب حملہ کیا، جس میں فردو، نطنز اور اصفہان کے جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا گیا, حملے میں فردو ایٹمی پلانٹ مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں پر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا پہلا ردعمل سامنے آگیا۔ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن امریکا نے ایران کی پُرامن جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے اقوامِ متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور این پی ٹی کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ آج صبح کے واقعات نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہیں اور ان کے دیرپا نتائج ہوں گے۔ اقوامِ متحدہ کے ہر رکن کو اس انتہائی خطرناک، غیر قانونی اور مجرمانہ طرزِ عمل پر تشویش میں مبتلا ہونا چاہیے۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران اپنی خود مختاری،...
ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر کا مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ امریکی حملے سے صرف 27 گھنٹے پہلے پاکستان کی حکومت نے صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا تھا، اب وہی صدر اپنے اقدامات کو "امن کی کوشش" قرار دے کر ایران پر تباہ کن حملہ کر چکے ہیں۔ یہ غیر ذمہ دارانہ فیصلہ پورے خطے میں ایک وسیع جنگ کی چنگاری بن سکتا ہے اور دنیا بھر میں سفارتکاری پر سے اعتماد کو مزید ختم کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا ہے کہ امریکی افواج کی جانب سے ایران جیسے خودمختار ملک پر بلاجواز اور غیرقانونی فوجی...
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی فضائی حملوں کے بعد اپنے پہلے عوامی ردعمل میں کہا ہے کہ امریکا نے بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور این پی ٹی (ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے) کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ان حملوں کے ہمیشہ رہنے والے نتائج ہوں گے۔ عراقچی نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ امریکا، جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے، نے ایران کی پرامن ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرکے عالمی ضوابط کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ مزید پڑھیں: ایران کی 3 جوہری سائٹس امریکی فضائی حملوں میں تباہ، یہ سب سے مشکل اہداف تھے، ٹرمپ انہوں نے مزید کہا کہ آج صبح پیش...
خطے میں ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں امریکا نے اپنے شہریوں کو اسرائیل سے نکالنے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ایران کی 3 جوہری سائٹس امریکی فضائی حملوں میں تباہ، یہ سب سے مشکل اہداف تھے، ٹرمپ امریکی سفیر مائیک ہکابی نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ اسرائیل میں موجود امریکی شہریوں کے انخلا کے لیے امدادی پروازوں کا انتظام کیا گیا ہے، تاکہ جو افراد اسرائیل چھوڑنا چاہتے ہیں وہ جلد از جلد بحفاظت وطن واپس لوٹ سکیں۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکا نے صرف فضائی پروازوں پر انحصار نہیں کیا بلکہ انخلا کے لیے کروز شپ کا بندوبست بھی کیا ہے۔ یہ قدم...
ایرانی حکام نے وضاحت میں کہا کہ امریکی حملے سے قبل ہی تمام ایٹمی تنصیبات کو خالی کروا لیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دشمن کے فضائی حملے کے باوجود ان سائٹس میں کوئی ایسا مواد نہیں تھا جو خارج ہو کر نقصان پہنچا سکتا۔ ایران نے مزید کہا کہ وہ آئندہ بھی اپنے ایٹمی پروگرام کو جاری رکھے گا اور اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کے ساتھ آگے بڑھے گا۔ واضح رہے کہ امریکا نے فردو، نطنزا ور اصفہان میں واقع تین جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ان کارروائیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فضائی حملے کامیاب رہے اور فردو ایٹمی...
امریکا نے فردو، نطنزا ور اصفہان میں واقع تین جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ان کارروائیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فضائی حملے کامیاب رہے اور فردو ایٹمی سہولت مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہے۔ جوہری تنصیبات خالی کر دی گئیں، ایرانی حکام کا دعویٰ ایرانی حکام نے وضاحت میں کہا کہ امریکی حملے سے قبل ہی تمام ایٹمی تنصیبات کو خالی کروا لیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دشمن کے فضائی حملے کے باوجود ان سائٹس میں کوئی ایسا مواد نہیں تھا جو خارج ہو کر نقصان پہنچا سکتا۔ ایران نے مزید کہا کہ وہ آئندہ بھی اپنے ایٹمی پروگرام کو جاری رکھے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن کے اندر متعددامریکی حکومتوں اوباما سے لے کر ٹرمپ، بائیڈن اور پھر ٹرمپ تک یہ شک اور بے چینی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے کہ نتن یاہو امریکااور مغرب کو ایران پر حملے کے لیے ورغلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔لیکن آج کا امریکا نتن یاہو کے بہکانے سے دور ہوتا جارہا ہے ۔ اس کی وجہ یہ امریکا سمجھ رہا ہے کہ نتن یاہو کے بہکانے سے چپکے رہنے امریکا دنیا سے الگ تھلگ ہو جائے گااور یہ امریکا کے ٹھیک نہیں ہےامریکا اورمغرب کو آج بھی اسرائیل یہ سمجھانے کی کو شش کررہا ہے کہ ’اسرائیل کو وہی کرنا پڑا جو اس کی بقا اور سلامتی کے لیے ضروری تھا‘ تاکہ ایران کو فوجی جوہری...
YEMEN: یمن کے حوثیوں نے امریکا کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ ایران کے خلاف کارروائیوں میں شامل ہوگیا تو بحیرہ احمر میں ان کے جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساری نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران پر اسرائیلی حملوں میں شرکت کی تو حوثی بحیرہ احمر میں امریکی جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی-امریکی جارحیت کا غزہ، لبنان، شام اور اب ایران پر حملوں کے ذریعے مغربی ایشائی خطے میں بالادستی حاصل کرنے کے منصوبے کو غیرمتزلزل مزاحمت کا سامنا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری افواج تمام جارحانہ سرگرمیوں پر نظر رکھی ہوئی ہیں، یمن...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2025ء) تحریک انصاف کے وفد کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، کہا اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی ایران کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ایرانی سفارت خانے جا کر ایرانی قوم سے اظہار یکجہتی کیا۔ اپنے ایک میں انہوں نے کہا کہ دفاع کرنا ایران کا حق ہے، اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں، ایران کا وفد جنیوا گیا ہے، امید ہے جلد امن بحال ہوگا۔(جاری ہے) بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستانی قوم ایران کے شانہ بشانہ ہے، یکجہتی اور آگے بڑھنے کی سوچ ہو تو ملک ترقی کرتے ہیں، یکجہتی کیلیے حکومت کو...
مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران اسرائیل نے ایک بار پھر لبنان اور ایران کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ شہید کے قریبی محافظ اور مشیر ابوعلی الخلیل شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے ابوعلی الخلیل کو عراق سے ایران روانگی کے دوران نشانہ بنایا۔ وہ حزب اللّٰہ کے سربراہ سید حسن نصراللّٰہ شہید کے انتہائی قریبی اور بااعتماد محافظ کے طور پر جانے جاتے تھے، جو کئی برسوں سے ان کے سیکیورٹی اور اسٹریٹیجک امور سے وابستہ تھے۔ یہ بھی پڑھیں حزب اللہ نے حسن نصراللہ کی جگہ نعیم قاسم کو سربراہ منتخب کرلیا حزب اللّٰہ نے ابوعلی الخلیل کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2025ء) امریکا نے اسرائیل میں اپنے درجنوں سفارتی اہلکاروں کو واپس بلا لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایران اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید شدت آنے کے بعد امریکا کی جانب سے اسرائیل میں تعینات اپنے سفارتی عملے کی حفاظت کیلئے اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔ حالات مزید کشیدہ ہونے پر امریکا نے اسرائیل میں خدمات انجام دینے والے 79 سفارتی اہلکاروں کو اسرائیل سے نکال لیا، دیگر کئی ممالک نے بھی اسرائیل سے سفارتی عملے کو واپس بلانے کا عمل شروع کر دیا ۔ اسرائیل ایران کشیدگی کے دوران برطانیہ نے بھی ایران سے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلالیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئٹزرلینڈ نے بھی تہران میں اپنا سفارتخانہ عارضی...
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)روسی صد ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو متعدد بار کہہ چکے کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کے حصول کے شواہد نہیں ملے۔(جاری ہے) روسی صدر نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علاقائی خدشات دور کرنے، مشترکہ سلامتی یقینی بنانے کیلیے مذاکرات پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کو پرامن مقاصد کیلیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اور اسرائیل دونوں کو مذاکرات میں لچک دکھانی چاہیے۔ان کا کہنا تھاکہ ایران نے بارہا اس بات کا اظہار کیا کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
یروشلم (نیوز ڈیسک)ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی 9ویں روز بھی بدستور جاری ہے۔ اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر ایران کے اندر میزائل حملے کیے ہیں جن میں ایرانی میزائلوں، فوجی تنصیبات اور جوہری مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیل نے ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک اور اعلیٰ کمانڈر کو شہید کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ الجزیرہ نے ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کے مرکزی شہر اصفہان میں زوردار دھماکے کی اطلاعات ملی ہیں، جس کے بعد شہر بھر میں فضائی دفاعی نظام کو فوری طور پر فعال کر دیا گیا۔ اصفہان ایران کے جوہری پروگرام کا اہم مرکز ہے اور یہاں ملک کا سب سے بڑا نیوکلیئر ریسرچ کمپلیکس...
اسرائیلی فوج نے اپنے تازہ حملے میں ایرانی جوہری سائنسدان کو اہلیہ سمیت مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی ایمرجنسی سروس کے مطابق ڈرون حملے میں 2 منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ایرانی جوہری سائنسدان اپنی اہلیہ سمیت موجود تھے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے اسلحہ منتقلی یونٹ کے کمانڈر بہنام شہریاری کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق بہنام شہریاری ایران سے مشرق وسطیٰ میں ایران کے حمایت یافتہ گروہوں کو اسلحہ منتقل کرنے کی تمام کارروائیوں کے نگران تھے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> تہران: ایران پر جاری اسرائیلی فضائی حملوں کے سلسلے میں ایک اور ایٹمی سائنسدان اسیر طباطبائی قمشہ اپنی اہلیہ سمیت شہید ہو گئے، جس کے بعد شہید ہونے والے سائسندانوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق شہید سائنسدان اسیر طباطبائی قمشہ ایک اہم تحقیقی پراجیکٹ پر کام کر رہے تھے اور اُن کا شمار ملک کے تجربہ کار ایٹمی ماہرین میں ہوتا تھا۔ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ اُس وقت نشانہ بنے جب ان کے گھر پر اسرائیلی فضائیہ نے حملہ کیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی جوہری ماہرین کی تعداد 10 تک جا پہنچی ہے، ان ماہرین کو مختلف شہروں میں ان کے گھروں، دفاتر اور تنصیبات پر...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاس میں ایران اور اسرائیل کے نمائندے شدید سفارتی جھڑپ میں ملوث ہوئے۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر جارحیت کے الزامات لگائے اور اپنے اپنے مؤقف کو عالمی سطح پر واضح کرنے کی کوشش کی۔ ’ایران کا نیوکلیئر پروگرام خطرہ ہے‘، اسرائیل کا مؤقف اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینن نے اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام سے نہ صرف اسرائیل بلکہ پوری دنیا کو خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اس وقت تک اپنے حملے جاری رکھے گا جب تک ایرانی خطرہ مکمل طور پر ختم نہ ہو جائے۔ ’اسرائیل انسانیت کے خلاف جنگ کر رہا ہے‘، ایران کا جواب ایران کے مستقل مندوب...
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران کے جنوبی شہر بوشہر میں واقع ایٹمی بجلی گھر کو نشانہ بنایا، تو پورے مشرقِ وسطیٰ کو ایک تباہ کن جوہری حادثے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی ایران پر جاری ایک ہفتے سے بمباری، جس میں جوہری تنصیبات بھی شامل ہیں، کے باوجود اب تک تابکاری کا کوئی اثر ریکارڈ نہیں ہوا۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ اگر بوشہر کے ایٹمی ری ایکٹر پر براہِ راست حملہ کیا گیا، تو اس کے انتہائی سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ رافائل...
ایرانی ایٹمی پلانٹ پر حملے کی صورت میں جوہری تباہی کا سامنا ہوگا، آئی اے ای اے کا انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران کے جنوبی شہر بوشہر میں واقع ایٹمی بجلی گھر کو نشانہ بنایا، تو پورے مشرقِ وسطیٰ کو ایک تباہ کن جوہری حادثے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی ایران پر جاری ایک ہفتے سے بمباری، جس میں جوہری تنصیبات بھی شامل ہیں، کے باوجود اب تک تابکاری کا کوئی اثر ریکارڈ نہیں ہوا۔ تاہم،...
ایرانی میزائل تنصیبات پر تازہ اسرائیلی حملے پاسداران انقلاب کے ایک اور اعلیٰ کمانڈر کو ہلاک کردیا، اسرائیل اسرائیل نے اصفہان کے جوہری مرکز اور قم کو نشانہ بنایا، ایرانی میڈیا ایران کا جوہری پروگرام کئی سال پیچھے چلا گیا، اسرائیلی وزیر خارجہ ایرانی میزائل تنصیبات پر تازہ اسرائیلی حملے اسرائیل نے ایران پر یہ تازہ حملے ایسے وقت میں کیے ہیں جب تہران نے اس بات کو مسترد کر دیا کہ وہ جوہری مذاکرات میں اس وقت تک واپس نہیں آئے گا جب تک اسرائیل اپنی فضائی کارروائیاں بند نہیں کرتا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اپنے شہریوں کو ایک "طویل مہم" کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔ پاسداران انقلاب کے ایک اور اعلیٰ کمانڈر کو ہلاک...
اسرائیل نے ایک فضائی حملے میں ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) کے ایک اعلیٰ کمانڈر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، جس سے پہلے سے کشیدہ خطے میں مزید تناؤ بڑھ گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران کا سجیل 2 میزائل: اسرائیل میں تباہی مچانے والے جدید ترین ہتھیار کی خاص بات کیا؟ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، آمین پورجودکی (جسے آمین فار جودخی بھی لکھا جاتا ہے) جو پاسداران کے ایرو اسپیس فورس میں دوسری ڈرون یونٹ کی قیادت کر رہے تھے، اسرائیلی فضائیہ کے نشانہ بنائے گئے حملے میں ہلاک ہو گئے۔ یہ حملہ ہفتے کے روز ہوا تھا، لیکن حملے کی صحیح جگہ یا دیگر تفصیلات فوری طور پر...

اسرائیل کا اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ پر حملہ، ایران کی تازہ جوابی کارروائی میں اسرائیلی فوجی تنصیبات نشانہ
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ کونشانہ بنایا ہے، تاہم اسرائیلی حملے کے نتیجے میں کسی خطرناک مواد کا کوئی اخراج نہیں ہورہا۔ اصفہان کے نائب گورنر نے صوبے پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کی ہیں۔ صوبائی اہلکار کا کہنا ہے کہ اصفہان پر اسرائیلی حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق اہلکار نے بتایا کہ لنجان، مبارکہ، شہریزہ اور اصفہان کے شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔ اصفہان میں جوہری مقام کو بھی نشانہ بنایا گیا، تاہم اہلکار کے مطابق ’’خطرناک مواد کا کوئی اخراج نہیں ہوا‘‘۔ دوسری جانب یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ جوہری مواد کی تباہی کو روکنے کےلیے اسے منتقل کیا...
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا کہ اسرائیل نے نطنز میں ایران کی جوہری تنصیب میں بجلی گھر کو نشانہ بنایا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں رافیل گروسی نے کہا کہ اس سے کیمیائی اور تابکاری آلودگی کے امکانات ہیں، اصفہان کی جوہری تنصیبات میں تابکاری کی سطح بڑھنے کی اطلاع نہیں ملی۔ رافیل گروسی نے کہا سفارت کاری کے ذریعے ایران اسرائیل کشیدگی کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کی ضمانت ملنی چاہیے، ایران کے پاس یورنیم کا ذخیرہ حفاظتی اقدامات کے تحت ہے، آئی اے ای اے کو جوہری تنصیبات کے معائنے کے لیے رسائی...
تہران، مقبوضہ بیت المقدس(نیوز ڈیسک) ایران نے جنگ کے نویں روز میزائل حملوں کی اٹھارہویں لہر چلا دی جس سے اسرائیل پھر لرز اٹھا، ایران نے آج صبح میزائلوں سے اسرائیل کی اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جن میں اسرائیلی فوجی مراکز، فضائی اڈے، دفاعی صنعتیں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز شامل ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نےاصفہان میں نیوکلیئر سائٹ کونشانہ بنایا تاہم اسرائیلی حملے کے نتیجے میں کسی خطرناک مواد کاکوئی اخراج نہیں ہورہا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی دفاعی نظام نے حیفا، تل ابیب، جنوبی اسرائیل اور شمالی علاقوں میں میزائلوں کو روکنے کی کوشش کی، مقبوضہ بیت المقدس اور ایلات میں بھی سائرن کی آوازیں سنی گئیں، جب کہ ایک میزائل حیفا کی بندرگاہ...
ایران اسرائیل جنگ کے دوران شمالی ایران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ شب ایران کے صوبہ سمنان کے جنوبی مغربی علاقے سورکھیا میں 5.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یو ایس جی ایس کے مطابق سمنان کے جنوب مغرب میں تقریباً 37 کلومیٹر (23 میل) دور 10 کلومیٹر (6 میل) کی گہرائی میں زلزلہ آیا۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلہ 20 جون کو مقامی وقت کے مطابق رات 9:19 پر آیا۔ تاہم زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت تہران میں بھی محسوس کیے گئے جو سورکھیا سے تقریباً 150 کلومیٹر (90 میل) دور...

مسلم ممالک ایران کی ماضی کی غلطیاں بھلا کر بھرپور ساتھ دیں،تنظیم اسلامی حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
اسرائیل اور ایران کے درمیان فضائی جنگ جمعہ کو دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی، جبکہ یورپی حکام نے ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں تیز کر دیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ واشنگٹن آئندہ 2 ہفتوں میں اس جنگ میں ممکنہ مداخلت سے متعلق فیصلہ کرے گا۔ اسرائیل نے گزشتہ جمعہ کو ایران پر حملے شروع کیے تھے، یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا چاہتا ہے۔ ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جبکہ اس کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے۔ جمعہ کو جنیوا میں یورپی وزرائے خارجہ اور ایرانی وزیر خارجہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس ممکنہ امریکی فضائی حملے سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ 2 ہفتے کا وقت ہے، اور ساتھ ہی یہ عندیہ بھی دیا ہے کہ وہ (ٹرمپ) اس مدت سے پہلے بھی فیصلہ لے سکتے ہیں۔ ایران یورپی ممالک سے بات چیت نہیں کرنا چاہتا ٹرمپ نے کہا کہ ایران یورپی ممالک سے بات چیت نہیں کرنا چاہتا، اور جنیوا میں یورپی طاقتوں اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی کامیابی کو بھی خارج از امکان قرار دیا۔ ان مذاکرات کا مقصد اسرائیل اور ایران کے مابین جاری تنازع کو ختم کرنا ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ فی الحال اسرائیل سے حملے روکنے کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنیوا: ایران نے واضح کیا ہے کہ جب تک اسرائیل کی جانب سے شہری آبادی پر حملے بند نہیں کیے جاتے، اُس وقت تک جوہری مذاکرات پر بات چیت ممکن نہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ’’ہم نے یورپی رہنماؤں کے ساتھ سنجیدہ اور باوقار بات چیت کی۔ ایران ایک بار پھر سفارت کاری پر غور کرنے کے لیے تیار ہے لیکن اسرائیل کے حملے جاری رہے تو کسی مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایران کی دفاعی صلاحیت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا اور نہ ہی اسے مذاکرات کا موضوع بنایا جا سکتا ہے۔ عراقچی نے اسرائیل پر الزام لگاتے...
مقررین نے کہا کہ اگر رہبر انقلاب اسلامی کو کوئی نقصان پہنچا تو اسکا ردعمل بہت سخت ہوگا اور عالمی طاقتوں کو اسکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی سرپرستی میں اسرائیل کے ایران پر حملےاور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو قتل کی دھمکیوں کے خلاف جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پر احتجاجی اجتماع کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر مفتی تنویر الحق تھانوی، علامہ شبیر میثمی، علامہ ناظر تقوی، علامہ اظہر مشہدی، علامہ صادق جعفری، علامہ مفتی اہتمام الحق تھانوی، سید شبر رضا ایڈووکیٹ، ڈاکٹر صابر ابومریم، پروفیسر منوج چوہان، پاسٹر امانیول مسیح، مولانا وجاہت تھانوی، مولانا اشرف علی منتظری، مفتی محمد علی، فراز فخری، مولانا چانڈیو، ریاض...
استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی ہم سب پر قرض ہے، ہزاروں شہدا کا خون اس جدوجہد میں شامل ہے، اہل غزہ سب سربکف ہیں، اس قربانی نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جن کے ضمیر زندہ ہیں ان کو فلسطین کے مسلمانوں نے بیدار کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں کشمکش جاری ہے اور یہی کشمکش کسی بڑے انقلاب کا پیش خیمہ ہے، اس کشمکش اور اہل غزہ کی مزاحمت نے فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی کے مسئلے کو پوری دنیا میں زندہ مسئلہ بنادیا ہے، اللہ کی کبریائی بلند کرنا ہی دراصل...
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافیوں کا کہنا تھا کہ کہ ناجائز ریاست جو کہ مسلمانوں پر دن رات ظلم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے فلسطین غزہ اس کے بعد اب ایران پر حملہ کر دیا ہے، حملے کے ساتھ ساتھ ایرانی میڈیا پر جو کہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملتان میں بھی ایرانی میڈیا ہاوسز پر صیہونی فورسز کے حملے کے خلاف اور ایرانی صحافی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان میڈیا کونسل کی کال پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں سینئر نائب صدر ملتان پریس کلب خالد چودھری، نائب صدر شریف جوئیہ، فنانس سیکرٹری فرحان ملغانی، صدر ایم یو جے انجم پتافی سمیت سینئر صحافیوں نے کثیر تعداد میں...
ملتان میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران میں آنے والے تعزیتی وفد نے کہا کہ اقوامِ متحدہ اور عالمی اداروں کی خاموشی سے بھی کئی سوال جنم لے رہے ہیں، اقوامِ متحدہ اور دیگر بین الاقوامی ادارے اب تک اس حملے پر کوئی موثر قدم اٹھانے میں ناکام رہے ہیں، اگر اب بھی مسلمان ممالک نے خاموشی اختیار کیے رکھی تو کل کسی اور ملک کی باری ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر حافظ محمد اسلم اور جنرل سیکرٹری محمد ایوب مغل کی سربراہی میں وفد نے خانہ فرنگ ایران ملتان کی انچارج خانم زاہدہ بخاری سے ایران پر ہونے والے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے آرمی سائنسدانوں اور عوام کی شہادت پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی ایمبولینس سروس ماگن ڈیوڈ آدو (MDA) کے مطابق، اسرائیل کے شمالی شہر کارمیئل میں ایک 51 سالہ خاتون اس وقت دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئی جب وہ ایران کے تازہ میزائل حملے کے دوران حفاظتی پناہ گاہ میں پناہ لیے ہوئے تھی اور شہر میں خطرے کے سائرن بج رہے تھے۔ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے خاتون کو بچانے کی بھرپور کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی اور موقع پر ہی موت کی تصدیق کر دی گئی۔MDA کے مطابق ایران کے میزائل حملے کے نتیجے میں حیفہ میں زخمیوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔ ان میں تین افراد شدید زخمی ہیں جن میں 16 سالہ لڑکا شامل ہے جس...
امریکا نے ایرانی حملوں کے خطرے کے پیش نظر قطر کے العدید ائیربیس سے اپنے طیارے ہٹالیے۔ سیٹیلائٹ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایران اسرائیل جنگ سے قبل کئی طیارے موجود تھے تاہم اب ائیر بیس پر کوئی طیارہ موجود نہیں۔ ایران کے ممکنہ جوابی حملے کا خوف، امریکا نے قطر میں ائیر بیس سے طیارے ہٹالیے قطر میں موجود العدید ائیربیس— فوٹو: اے ایف پی امریکی حکام نے برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے طیارے ہٹانے کی تصدیق کی اور ایرانی حملے کے خطرے کو اس اقدام کی وجہ قرار دیا۔ حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا کہ قطر کے العدید ائیر بیس سے ہٹائے گئے یہ طیارے ایرانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو دنیا کے لیے “کینسر” قرار دے دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملے نہ صرف غیرقانونی ہیں بلکہ انسانیت کے خلاف سنگین جرم کے زمرے میں آتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ حملے صرف ایک خودمختار ملک کی سالمیت پر حملہ نہیں بلکہ مشرق وسطیٰ میں ایک نئی وسیع جنگ کو بھڑکانے کی دانستہ کوشش ہے، جس کے نتائج نہایت خطرناک اور عالمگیر سطح پر محسوس کیے جا سکتے ہیں۔شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے اسرائیل کو “کینسر” قرار دیتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اسرائیل جنگ کے دوران ایرانی میزائل حملوں نے جہاں قابض ریاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، وہیں اسرائیل کی سائنسی دنیا کو بھی گہرا دھچکا پہنچایا ہے۔اسرائیل کے مشہور سائنسی تحقیقی ادارے وائزمین انسٹیٹیوٹ آف سائنس پر ایرانی میزائل حملے کے بعد سائنسدانوں نے اعتراف کیا ہے کہ اس حملے نے ان کی کئی برسوں کی محنت اور تحقیق کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 15 جون کو ہونے والے اس حملے میں انسٹیٹیوٹ کی دو اہم تحقیقی عمارتیں براہِ راست نشانہ بنیں، جبکہ کئی دیگر تجربہ گاہیں اور سائنسی لیبارٹریز بھی شدید متاثر ہوئیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ڈرون...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کے ساتھ جاری کشیدہ صورتحال اور مسلسل حملوں کے باعث اسرائیل کے اندر بے چینی کی لہر تیزی سے پھیلتی جا رہی ہے۔صہیونی ریاست کے سرکاری بیانیے اور عسکری دعووں کے برعکس عوامی سطح پر اس جنگ کے طویل ہونے اور اس کے تباہ کن اثرات سے متعلق سنجیدہ تشویش جنم لے چکی ہے۔ تل ابیب سمیت مختلف اسرائیلی شہروں کی سڑکوں پر ایسے بل بورڈز نظر آ رہے ہیں جن پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے صاف لفظوں میں اپیل کی گئی ہے کہ وہ جنگ میں کودیں اور اس تنازع کو ختم کروائیں۔اسرائیلیوں کی جانب سے یہ عوامی مطالبات اس وقت سامنے آئے، جب اسرائیلی حکومت اور فوجی ترجمان مسلسل اس بات کے دعوے کررہے...
جنیوا: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقیچی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اجلاس میں کہا کہ ایران پر جوہری تنصیبات پر حملے سنگین جنگی جرائم ہیں، اسرائیل کی جارحیت جنگی جرم ہے، خود کا دفاع کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں یورپی حکام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقیچی نے اسرائیل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایران پر بلا جواز اور ظالمانہ حملے کیے ہیں، جو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 2 پیراگراف 4 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ ایک غیر منصفانہ جنگ ہے جو ہماری عوام پر 13 جون بروز جمعہ علی الصبح مسلط کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جون 2025ء) اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فوجی مہم کے ذریعے ایران کی جوہری صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے لیے پرعزم ہے لیکن وہ اس خطے میں جوہری تباہی سے بھی بچنا چاہتا ہے، جہاں کروڑوں لوگ رہتے ہیں اور دنیا کا زیادہ تر تیل پیدا ہوتا ہے۔ خلیج میں تباہی کے خدشات اس وقت بڑھ گئے، جب اسرائیلی فوج نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس نے خلیج کے ساحل پر واقع بوشہر میں ایک مقام پر حملہ کیا، جہاں ایران کا واحد جوہری پاور اسٹیشن ہے۔ تاہم بعد میں اس نے کہا کہ یہ اعلان غلطی سے کیا گیا تھا۔ اسرائیل نے اب تک کن مقامات کو نشانہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں وقت کے ساتھ شدت بڑھتی جا رہی ہے۔ ایران کی جانب سے تازہ جوابی حملوں میں صہیونی ریاست کے کئی شہروں پر میزائل داغے گئے ہیں، جس سے ہر جانب دھماکوں کی گونج ہے، جس کے باعث متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران نے اسرائیل کے مختلف علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک اور حملہ کیا ہے، جس میں میزائل داغے جانے کے نتیجے میں متعدد دھماکے سنے گئے ہیں۔ ابتدائی رپورٹس میں جانی نقصان کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔اسکائی نیوز عربیہ اور دیگر بین الاقوامی میڈیا اداروں نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ حملے کے دوران اسرائیل کے کئی شہروں میں فضا دھماکوں...
اسرائیل پر ایران کے جوابی حملے جاری ہیں، میزائل حملے میں متعدد عمارتیں ملیا میٹ ہو گئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق تازہ حملے میں بیر شیبہ میں سائرن بجا دیے گئے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ بیر شیبہ میں دھماکے کی آواز سنائی دی اور عمارت سے دھوئیں اٹھتے دیکھے گئے۔ ایران کی جانب سے جنوبی اسرائیل میں میزائلوں سے حملہ کیا گیا، جس سے متعدد عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں اور بیشتر مقامات پر دھواں اٹھ رہا ہے، اسرائیلی فوج کے کمانڈ اور انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ بحیرہ مردار میں ڈرونز کی دو بار پروازوں کے بعد میزائل داغے گئے، حملے میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، جنوبی...
اسرائیلی حملے رکنے تک کوئی مذاکرات نہیں ہونگے، ایرانی وزیر خارجہ کا دو ٹوک اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز جنیوا (آئی پی ایس )ایران نے اسرائیلی حملے رکنے تک مذاکرات کا امکان مسترد کر دیا ہے۔ وزیرخارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا موجودہ حالات میں کسی سے بھی خصوصا امریکا سے اس معاملے پر مذاکرات کے خواہاں نہیں ہیں۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی حملے رکنے تک کسی سے مذاکرات نہیں کرینگے۔ایرانی سرکاری میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف اسرائیلی جرائم میں شراکت دار ہے، موجودہ حالات میں، اور جب تک صیہونی حکومت کے حملے جاری ہیں۔عباس عراقچی نے کہا کہ ہم کسی سے...
کچھ اسرائیلی ذرائع نے اسرائیلی رژیم کے اعلیٰ فوجی اہلکاروں کے حوالے سے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی میزائلوں کا اپنے اہداف پر کامیاب حملہ کرنے کی شرح جو کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہوئی ہے، وعدۂ صادق 1 اور 2 کے مقابلے میں تین گنا بڑھ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کچھ اسرائیلی ذرائع نے اسرائیلی رژیم کے اعلیٰ فوجی اہلکاروں کے حوالے سے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی میزائلوں کا اپنے اہداف پر کامیاب حملہ کرنے کی شرح جو کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہوئی ہے، وعدۂ صادق 1 اور 2 کے مقابلے میں تین گنا بڑھ گئی ہے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً ہر دو ایرانی میزائلوں میں سے ایک میزائل اپنے ہدف کو نشانہ بناتا...
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر ایڈمرل علی شمخانی نے اپنی شہادت سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زندہ ہیں اور ملک و ملت کی خاطر جان قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے کے بعد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ایران کے سرکاری نیوز چینل پریس ٹی وی کے مطابق، علی شمخانی نے آیت اللہ خامنہ ای کو ایک جذباتی پیغام میں کہا: "صبح فتح قریب ہے، ایران کا نام ہمیشہ تاریخ میں روشن رہے گا، اور شہداء کی مسکراہٹیں ہمارے مستقبل کا عکس ہوں گی۔" یاد رہے کہ 13 جون کو اسرائیل کے ایک حملے میں شمخانی شدید زخمی ہو گئے...
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملے جاری رہنے کی صورت میں ایران کسی سے بات چیت کے لیے تیار نہیں ہے۔ یہ بیان انہوں نے جنیوا میں یورپی وزرائے خارجہ سے اہم ملاقات سے قبل دیا۔ ایران کے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی کا کہنا تھا: "جب تک اسرائیل ہماری سرزمین پر حملے جاری رکھے گا، ہم کسی بھی فریق سے بات کرنے کو تیار نہیں"۔ انہوں نے مزید کہا: "ایران کی مزاحمت کے بعد مجھے یقین ہے کہ دنیا اس جارحیت سے خود کو الگ کر لے گی"۔ عراقچی سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا پہنچ چکے ہیں، جہاں ان کی ملاقات فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ سے ہونی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: ایرانی میزائل حملے کی وارننگ دینے والے سائرن کی گونج سنائی دیتے ہی اسرائیلی ٹی وی چینل پر جاری لائیو نشریات افراتفری کا منظر پیش کرنے لگیں۔ اسٹوڈیو میں بیٹھے اینکرز اور مہمان سائرن کی آواز سنتے ہی پریشانی کے عالم میں پروگرام ادھورا چھوڑ کر محفوظ مقام کی جانب دوڑ پڑے، اس اچانک ردعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ میزبان اور مہمان میز پر بیٹھے گفتگو میں مصروف تھے کہ اچانک فضا میں خطرے کا سائرن گونجتا ہے۔ لمحوں میں ماحول بدل جاتا ہے، میزبان بحث کو درمیان میں ہی چھوڑ کر اسٹوڈیو سے باہر نکل جاتے ہیں اور پروگرام فوراً معطل...
امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے پاس میزائلوں کی تعداد اسرائیل کے پاس موجود انٹرسیپٹرز سے کہیں زیادہ ہے، جس سے اسرائیل کو اپنی دفاعی صلاحیت میں شدید کمی کا سامنا ہے۔ رپورٹس کے مطابق حالیہ کشیدگی کے تناظر میں اسرائیلی دفاعی نظام پر دباؤ بڑھ رہا ہے، اور اگر ایران مکمل حملے کی جانب بڑھا تو اسرائیلی آئرن ڈوم اور دیگر دفاعی نظام ممکنہ طور پر تمام حملوں کو روکنے میں ناکام ہو سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: ایرانی میزائل حملوں نے اسرائیل میں تباہی مچا دی،14 افراد ہلاک، متعدد عمارتیں تباہ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ صورتحال خطے میں طاقت کا توازن متاثر کر سکتی ہے۔ تاہم امریکا خفیہ ذرائع سے اسرائیل کی بھرپور مدد کر رہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایرانی سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ جب تک اسرائیلی حملے جاری رہیں گے، ایران کسی بھی فریق سے مذاکرات نہیں کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی ردعمل کے بعد بظاہر دیگر ممالک اس جارحیت سے خود کو دور رکھنے میں ہی عافیت سمجھیں گے۔
ایران کی جانب سے میزائل حملے کے خطرے کے باعث اسرائیلی نیوز چینل 14 کے اینکرز اور مہمان براہِ راست نشریات کے دوران سائرن بجتے ہی خوفزدہ ہو کر اسٹوڈیو سے بھاگ نکلے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی میزائل حملے کا سائرن بجا، اسٹوڈیو میں موجود میزبان، مہمان اور پروڈیوسر فوری طور پر اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ نکلے اور پروگرام اچانک بند ہوگیا۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: "لائیو اسرائیلی ٹی وی مباحثے کے دوران جیسے ہی ایرانی میزائلوں کا الرٹ آیا، اینکر اور مہمان پروگرام چھوڑ کر دوڑ گئے۔" اس واقعے کو سوشل میڈیا پر کافی مزاح اور تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا...

اسرائیلی فوج کے تہران میں جوہری تحقیقی مرکز پر حملے، 3 میزائل لانچرز کی تباہی اور ایرانی کمانڈر کو شہید کرنے کادعویٰ
اسرائیلی فوج نے رات گئے تہران میں ایرانی فوجی تنصیبات اور ایک جوہری تحقیقاتی مرکز پر وسیع فضائی حملوں کا دعویٰ کیا ہے، صہیونی فوج کے ان حملوں میں 60 سے زائد لڑاکا طیارے شامل تھے، جنہوں نے 120 بم اور میزائل داغے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ نشانہ بنائے گئے مقامات میں تہران میں واقع متعدد میزائل سازی کے کارخانے شامل تھے، جو ایران کی وزارت دفاع کے صنعتی مرکز کے طور پر کام کر رہے تھے۔ فوج کے مطابق ان اہداف میں وہ فوجی صنعتی مقامات شامل تھے جہاں میزائل کے پرزے تیار کیے جا رہے تھے، اور وہ تنصیبات بھی جہاں میزائل انجن کے لیے خام مال تیار کیا...
ایران نے ایک بار پھر اسرائیل کے جنوبی شہر بیرشیبہ پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کردی، جس سے علاقے میں شدید مالی نقصان ہوا، کئی گاڑیاں جل گئیں، اور مائیکروسافٹ آفس کے قریب بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ حملہ جمعے کی صبح کیا گیا۔ ایرانی میزائل ایک رہائشی علاقے میں گرا جس کے باعث قریبی عمارتوں، گاڑیوں اور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔ اگرچہ کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، لیکن مالی نقصان کافی زیادہ ہے۔ ایمرجنسی سروس میگن ڈیوڈ ایڈم کا کہنا ہے کہ حملے کے فوری بعد فائرفائٹرز اور ریسکیو ٹیمیں متاثرہ مقام پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا کام شروع کردیا گیا۔ حملے کے ایک روز قبل بھی ایران کا...
تہران: (دنیا نیوز) ایران کی جانب سے جنوبی اسرائیل میں میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے جس سے متعدد عمارتیں ملیا میٹ ہو گئی ہیں اور بیشتر مقامات پر دھواں اٹھ رہا ہے، اسرائیلی فوج کے کمانڈ اور انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ بحیرۂ مردار میں ڈرونز کی دو بار پروازوں کے بعد میزائل داغے گئے، حملے میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی البتہ جنوبی اسرائیل کے علاقے بیرشیبا میں سینکڑوں گاڑیوں کی تباہی کی اطلاعات آئی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت میزائل حملے کی چودھویں لہر اٹھی جس کی ایران نے ویڈیو بھی جاری کی، اس لہر میں اسرائیلی فوج کے کمانڈ اور انٹیلی جنس...
اسرائیلی شہریوں کو حماس اور ایران کے ساتھ جاری جنگوں کے دوران شدید ذہنی دباؤ اور نیند کی کمی کا سامنا ہے، جو ان کی صحت پر سنگین اثرات مرتب کررہا ہے۔ عالمی جریدے انٹرنیشنل جرنل آف کلینیکل اینڈ ہیلتھ سائیکالوجی میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد مسلسل راکٹ حملوں، میزائل فائرنگ اور ایمرجنسی سائرن نے اسرائیلی شہریوں کی نیند کے معیار کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ تحقیق میں نیند کی شدید خرابی ظاہر عبرانی یونیورسٹی اور ہداسا میڈیکل سینٹر کے محققین کی جانب سے کی گئی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جنگی حالات میں شہری آبادی کی نیند کے پیٹرن پر یہ پہلی منظم...
ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی میں جہاں ایرانی مسلح افواج نے بھرپور جوابی کارروائیاں کی ہیں، وہیں دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران نے اب تک اپنی نئی نسل کے میزائل استعمال ہی نہیں کیے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران امریکی دھمکیوں کے آگے نہیں جھکے گا، شہرام اکبرزادہ اسرائیل کی جانب سے 13 جون کو ایران پر اچانک اور بغیر جواز کے حملے کیے گئے، جن میں جوہری، فوجی اور رہائشی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کے نتیجے میں متعدد فوجی کمانڈر، ایٹمی سائنسدان اور شہری شہید ہوئے۔ ایران نے ان حملوں کے فوری بعد جوابی کارروائیاں شروع کیں، اور 19 جون تک ایران کی اسلامی انقلابی گارڈز کی ایرو اسپیس فورس نے ’آپریشن ٹرو...
تہران (نیوز ڈیسک) ایران نے آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت اسرائیل پر دوبارہ میزائل داغے اور ڈرون حملے کیے جن سے فوج کے کمانڈ اور انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج کے یونٹ82 ہنڈرڈ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے ساتھ ہی دنیا کو خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی تیسرا فریق جنگ میں شامل ہوا تو اسکے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی۔ کونسل نے کہا کہ اگر بیرونی کرداروں نے تنازعہ بڑھانے کی کوشش کی تو ایران کا فوجی اور اسٹریٹیجک ردعمل فوری، متناسب اور پہلے سے طے شدہ طریقہ کے مطابق ہوگا۔ کونسل نے کہا کہ ایران کا عزم...
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں، اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ہدف بنانے کی کھلی دھمکی کے بعد اسرائیل نے خامنہ ای کے رہائشی علاقے اور متعدد جوہری اہداف بھی نشانہ بنائے ہیں۔ ایرانی ذرائع کے مطابق تل ابیب نے تہران کے ’لاویزان‘ علاقے میں جو اعلیٰ عہدے داروں اور خامنہ ای کے قریبی حلقے کا رہائشی علاقہ سمجھا جاتا ہے، نئی فضائی کارروائی کی، جس سے وہاں آگ اور دھواں اٹھتا رپورٹ کیا گیا ہے۔ ایک اور حملے میں اسرائیل نے بڑے پیمانے پر نطنز، اراک، اسفہان اور خورم آباد سمیت جوہری مراکز پر حملے کیے۔ خاص طور پر ارا ک ہیوی واٹر ریئیکٹر کے گنبد...