2025-09-18@05:45:13 GMT
تلاش کی گنتی: 6329

«بھی ایک»:

(نئی خبر)
    ہمارے معاشرے میں ایک عام رویہ یہ ہے کہ جب والدین بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہیں، تو ان کی دیکھ بھال کا سارا ذمہ ایک ہی بیٹے یا بیٹی کے سپرد کر دیا جاتا ہے اور بعض اوقات پھر یہی ایک اولاد اپنی پوری زندگی والدین کی خدمت میں لگا دیتی ہے، جب کہ باقی بہن بھائی خود کو اس سے بالکل بری الذمہ سمجھ لیتے ہیں۔ یہ نہ صرف غیر منصفانہ عمل ہے، بلکہ یہ اس ایک فرد یا گھرانے کی جسمانی اور ذہنی صحت پر بھی بہت گہرا اثر ڈالتا ہے۔ والدین کی خدمت اور ان کی عزت کرنا ہر اولاد کے لیے چاہے وہ بیٹا ہو یا بیٹی یک ساں طور پر ایک سعادت اور...
    کراچی: شہر قائد میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق الآصف اسکوائر کے قریب جونیجو کالونی گلشن اسلام مسجد کے نزدیک کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک محنت کش جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی ذرائع کے مطابق متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے، جہاں اس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ دوسری جانب اورنگی ٹاؤن کی فقیر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق زخمی نوجوان کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت میر رحمان کے نام سے ہوئی ہے۔
    ’’پُھو پھو‘‘ پر اکثر لوگ بہت لطیفے بناتے ہیں، شگوفے سناتے ہیں۔ عام طور پر یہ بتایا جاتا ہے کہ ’پُھوپھو‘ ہمارے خاندان کا ایسا کردار ہوتا ہے، جو آپ کی خوشیوں میں کبھی خوش نہیں ہوتا، آپ کے خلاف بے سر و پا باتیں بناتا ہے۔  دوسروں سے خوب لگائی بُجھائی اور عیب جوئی کرتا ہے، بات کا بتنگڑ بناتا ہے اور نہ جانے آپ کی زندگی وبال بنانے کے لیے کیا کچھ نہیں کرتا پھرتا۔ ہمیں نہیں پتا کسی کی پُھوپھیاں شاید ایسی بھی ہوتی ہوں گی، ہم نے اپنے ہاں تو ایسا نہیں دیکھا۔ پُھوپھو کے اِس منفی تصور کو ’نند بھاوج‘ کے جھگڑے کی ایک توسیع کہا جاتا ہے۔ یعنی ہماری مائیں نندوں سے اپنی اَن...
    خبریں گرم ہیں کہ نوبیل کمیٹی نے نہایت خاموشی سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نوبیل امن انعام کی نامزدگیوں کی فہرست سے ہٹا دیا۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر ایک "بریکنگ نیوز" طرز کی پر وائرل ہوئی اور جس پر ٹرمپ کے مداحوں نے خوب احتجاج بھی کیا۔ پوسٹ میں یہاں تک لکھا تھا کہ ٹرمپ کو "بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور کرمنل کیسز" کی وجہ سے لسٹ سے ہٹایا گیا۔ یہاں تک کہ اس خبر کو مزید قابلِ یقین بنانے کے لیے نوبیل پرائز کی آفیشل ویب سائٹ کا ایڈریس بھی ڈال دیا گیا۔ بس پھر کیا تھا ہر کوئی اس پوسٹ کو بغیر تصدیق کیے شیئر کرنے لگا اور یہ اس ماہ کا سب سے ہاٹ ٹاپک بن گیا۔...
    ہم میں سے اکثر جانتے ہیں کہ بھرا ہوا پیٹ لے کر سونا نیند پر برا اثر ڈال سکتا ہے لیکن کیا کچھ مخصوص غذائیں ایسی بھی ہیں جو نیند کو بہتر بنا سکتی ہیں؟ ماہرین اس کی تائید کرتے ہیں لیکن اس شرط کے ساتھ کہ انہیں صحیح وقت پر اور صحیح مقدار میں کھایا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: شوگر کے مریضوں کے لیے دہی کے 6 حیرت انگیز فوائد بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق رات دیر سے بھاری کھانا کھانے کے بعد اگلی صبح تھکن محسوس کرنا عام بات ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ جسم کو ایسے کھانے ہضم کرنے میں زیادہ توانائی درکار ہوتی ہے جو نیند میں خلل ڈالتی ہے۔ نیند بڑھانے...
    ہالی وڈ کی معروف پاپ سنگر برٹنی اسپیئرز ایک بار پھر اپنی متنازع انسٹاگرام پوسٹ کے باعث موضوعِ بحث بن گئیں۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 43 سالہ برٹنی نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ صرف لمبے کالے جوتے پہنے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ یہ تصویر عقب سے لی گئی ہے اور گلوکارہ نے کوئی لباس نہیں پہنا ہوا ہے۔ برٹنی نے اس پوسٹ پر کوئی کیپشن نہیں دیا اور کمنٹس بھی بند کر دیے۔ جس کے بعد سے گلوکارہ کی ذہنی کیفیت اور صحت پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یہ پہلی بار نہیں جب برٹنی اپنی کسی پوسٹ پر بحث کا باعث بنی ہوں۔ اپنی اس متنازع ترین پوسٹ کے بعد برٹنی نے ایک اور پوسٹ شیئر کی اور اس میں بھی وہی...
    چین میں ایک ڈلیوری بوائے نے خون سے لکھا گیا ہنگامی نمبر دیکھ کر خاتون کو موت سے بچالیا۔ چین کے صوبے سچوان کے شہر لی شان میں ایک 19 سالہ یونیورسٹی طالب علم ژانگ کن، جو موسمِ گرما کی چھٹیوں میں بطور ڈلیوری بوائے کام کر رہا تھا، نے حاضر دماغی دکھاتے ہوئے ایک خاتون کی جان بچالی۔ یہ بھی پڑھیں: زندہ دفن کی جانے والی نومولود کی زندگی کیسے بچائی گئی؟ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 12 اگست کو ژانگ نے ایک سڑک پر ایک سفید تکیہ دیکھا جس پر خون سے ہنگامی نمبرز ’110‘ اور ’625‘ لکھے گئے تھے۔ اس نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے یہ اشارہ ڈیکوڈ کیا اور پتا لگایا کہ یہ...
    کراچی میں حالیہ بارشوں نے ایک بار پھر تباہی مچا دی ہے، اس بارش کے بعد جمع ہونے والے پانی نے نہ صرف سڑکوں پر موجود شہریوں کو مشکلات میں ڈالا بلکہ ساتھ ہی تاجروں کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کی شارع فیصل بارش کے پانی میں کیوں ڈوب جاتی ہے؟ حیران کب وجہ سامنے آگئی بات کی جائے اولڈ سٹی ایریا جو تجارتی حب ہے یا شہر بھر کی فرنیچر مارکیٹوں کی تو یہ سب بارش کے پانی میں ڈوب گئے تھے جس سے کراچی کے تاجروں نے نقصان کا تخمینہ 15 ارب روپے لگایا ہے اور جس کی ذمہ داری سندھ حکومت کے ناقص انتظامات پر ڈالی ہے۔ تاجروں کا ایک شکوہ یہ بھی ہے...
    کہتے ہیں قسمت کبھی بھی، کہیں سے بھی دستک دے سکتی ہے — کچھ ایسا ہی چین کے صوبے یوننان میں ایک خاتون کے ساتھ پیش آیا، جو بارش سے بچنے کے لیے ایک لاٹری شاپ میں داخل ہوئیں اور اچانک کروڑوں روپے کی مالک بن گئیں۔ واقعہ Yuxi شہر کا ہے، جہاں ایک خاتون (جنہوں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی) بارش کے دوران سڑک پر موجود تھیں۔ اچانک موسلا دھار بارش شروع ہو گئی، اور وہ بھیگنے سے بچنے کے لیے ایک قریبی لاٹری ٹکٹ فروخت کرنے والی دکان میں جا گھسیں۔ بارش رکنے کا انتظار کرتے ہوئے خاتون نے دکاندار سے دریافت کیا کہ آیا اس کے پاس اسکریچ کارڈز ہیں؟ ان کا کہنا...
    لاہور: سوئی ناردرن کی جانب سے ایک بار پھر گیس مہنگی کرنے کی درخواست کردی گئی۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اپنے شاہانہ اخراجاتاور لائن لاسز کم کرنے کے بجائے آسان راستہ نکال لیا  اور  ایک بار پھر  اوگرا سے  291 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگ لیا۔  یہ  اضافہ گیس  اور اس کی ٹرانسپورٹیشن کی مد میں مانگا  گیا ہے۔ چیئرمین اوگرا کا کہنا ہے کہ فیصلہ کمپنیوں اور صارفین دونوں  کے مفاد کو سامنے رکھ کر کیا جائے گا تاہم ٹیرف بڑھانا مجبوری ہے ۔ اوگرا نے قیمت میں اضافے  کے لیے عوامی  سماعت لاہور سوئی گیس ہیڈ آفس میں  کی، جس میں سوئی ناردرن گیس کمپنی حکام  اور صارفین نے اپنا اپنا...
    بالی ووڈ اور پاکستانی شوبز کی دنیا کے درمیان ماضی میں ہونے والے یادگار لمحات اکثر دوبارہ منظرِ عام پر آتے ہیں تو شائقین کے دل جیت لیتے ہیں۔ حال ہی میں ایک پرانی وائرل ویڈیو ہوئی جس نے ایک بار پھر ان یادوں کو تازہ کردیا ہے۔ اس میں بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار ونود کھنہ اور خوبرو اداکارہ ریکھا اور پاکستان کے سابق کرکٹر اور وزیرِاعظم عمران خان کے ساتھ رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس نایاب ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریکھا اور ونود کھنہ موسیقی کی دھن پر جھومتے ہوئے اسٹیج پر رقص کر رہے ہیں۔ ونود کھنہ کو پاکستانی اداکارہ بابرہ شریف اور مشہور کرکٹر جاوید میانداد کے ساتھ بھی ڈانس کرتے دیکھا...
    کراچی: ’’وہ دیکھو شاہین آفریدی آ گیا آؤ چلو سیلفی لیتے ہیں‘‘ ایک تقریب میں شاہین کے آتے ہی ہلچل مچ گئی، ہر کوئی اس کوشش میں تھا کہ ان کے پاس پہنچ جائے، وہ بھی خندہ پیشانی کے ساتھ سب سے ملاقات کرتے رہے، قریب ہی ایک سابق فاسٹ بولر بھی موجود تھے انھیں کسی نے لفٹ نہ کرائی، ایک بچے سے اس کے والد نے کہا کہ بیٹا ان کے ساتھ بھی تصویر بنوا لو تو جواب ملا ’’ یہ کون ہیں‘‘۔ اس پر اسے بتایا گیا کہ انھوں نے پاکستان کرکٹ کیلیے کتنے کارنامے سرانجام دیے،میری نظر ان سابق کھلاڑی پر پڑی تو وہ گہری سوچ میں گم دکھائی دیے، میرے ساتھ موجود ایک سینئر...
    ایک دن شام سات بجے تک چیف سیکریٹری دفتر میں کام کر رہے تھے۔ یہ 1998 کا زمانہ تھا۔ میرے پاس چند اہم کاغذات تھے جنھیں دکھا کر منظوری لینا ضروری تھا۔ فائلیں لے کر جب ان کے دفتر پہنچا، وہ غور سے اہم فائلیں پڑھ کر حکم نامہ لکھ رہے تھے۔میں آرام سے ساتھ والی کرسی پر بیٹھ گیا۔ پندرہ منٹ کی خاموشی کے بعد چیف سیکریٹری کہنے لگے کہ میں نے وزیراعلیٰ سے منظوری لے کر تمہیں ڈپٹی کمشنر پوسٹ کر دیا ہے۔ ضلع کا نام لورالائی ہے۔ پنجاب سے قدرے نزدیک ہے۔ جمعیت العلماء اسلام کے سینئر وزیر بھی وہیں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہاں خیال کرنا، وہاں قبائلی مسئلے کافی شدت سے پنپ رہے ہیں، جرگے...
    شوبز… روشنیوں، رنگوں اور دل لبھانے والے خوابوں کی دنیا، جہاں ہر آنکھ میں چمک اور ہر دل میں فتح کا جنون ہوتا ہے، مگر یہ تخت و تاج ہر کسی کے حصے میں نہیں آتا لیکن اس چمکتی دمکتی دنیا میں کچھ چہرے ایسے ہوتے ہیں جو نہ صرف اپنی خوبصورتی اور دلکش شخصیت سے دلوں کو مسحور کر دیتے ہیں بلکہ اپنی شاندار اداکاری، فنی مہارت اور کردار میں ڈوب جانے کی صلاحیت سے فلمی تاریخ میں امر ہو جاتے ہیں۔ یہ اداکار پردہ سیمیں پر ایک جادو سا بکھیر دیتے ہیں، جہاں ہر مکالمہ اور ہر جذباتی لمحہ ناظرین کے دل میں نقش ہو جاتا ہے۔ ان کی اداکاری میں وہ سچائی اور جان ہوتی ہے جو...
    ماہِ ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کے بعد یکم ربیع الاول 26 اگست بروز منگل کو ہوگی۔ اس حساب سے عید میلادالنبی ﷺ 6 ستمبر بروز ہفتہ کو منائی جائے گی، جو کہ اتفاق سے یومِ دفاعِ پاکستان کے دن آ رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلادالنبیﷺ 6 ستمبر کو ہوگی واضح رہے کہ یومِ دفاع پاکستان ہر سال 6 ستمبر کو 1965 کی جنگ کے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں تقریبات، سیمینارز اور دعائیہ اجتماعات منعقد ہوتے ہیں، جبکہ افواجِ پاکستان کی جانب سے پرچم کشائی اور یادگارِ شہدا پر سلامی پیش کی جاتی...
    ناسا کی جانب سے 19 اگست کو جاری کردہ بیان کے مطابق سائنس دانوں نے یورینس کے گرد گردش کرنے والا ایک نیا چاند دریافت کیا ہے۔ یہ چاند جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی لی گئی تصاویر میں ایک مدھم سے دھبے کی صورت میں نظر آیا۔ اس دریافت کے بعد سورج سے 7ویں سیارے یورینس کے مشاہدہ شدہ چاندوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: روس نے چاند اور زہرہ کے مشنز ایک بار پھر مؤخر کر دیے ساؤتھ ویسٹ ریسرچ انسٹیٹیوٹ، کولوراڈو نے اس دریافت کی قیادت کی۔ ادارے نے فروری میں جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے ذریعے یورینس کی تقریباً 7 گھنٹے پر مشتمل 10 طویل ایکسپوژر تصاویر حاصل کیں۔ انہی تصاویر...
    میں جب پچھلی بار گھر سے جرنیلی سڑک پر نکلا تھا تو ارداہ کچھ یوں تھا کہ ان تمام ریلوے اسٹیشنوں کی سیاحت ہوگی جہاں اب ریل نہیں رکتی۔ اگر رکتی ہے تو صرف کراسنگ کے لیے۔ ان میں سے کچھ ریلوے اسٹیشن ایسے تھے جنھیں کسی مصلحت کے تحت چھوڑ دیا۔ ایک ریلوے اسٹیشن رتیال بھی تھا۔ میں گھر سے ہی یہ فیصلہ کر کے نکلا تھا کہ رتیال نہیں جانا، کیوں کہ مجھے معلوم تھا کہ رتیال بہت وقت کھا جائے گا اور اس دن میرے پاس دیکھنے کو اور بہت کچھ تھا۔ اگر میں اس وقت رتیال دیکھ لیتا تو یقینی طور پر قلعہ سنگنی اور جلال سَر نہ دیکھ پاتا۔ اب یہ دونوں ہی مجھ سے...
     انسانی زندگی سے جذبات کو نکال دیا جائے تو پیچھے ایک مشینی زندگی رہ جاتی ہے جسے شاید زندگی کہنا بھی بجا نہ ہوگا۔ محبت، نفرت، پیار، انس ،حسد اوررقابت یہ سب انسانی جذبات اور احساسات ہیں۔ ہر انسان اپنی زندگی کے کسی نے کسی مرحلے پر ان جذبات سے گزرتا ہے۔ بعض افراد ان جذبات کو لمحاتی طور پر تجربہ کرتے ہیں جو کے فطری با ت ہے لیکن کچھ لوگوں میں کوئی جذبہ ٹھہر جاتا ہے۔اور یہ ٹھہراؤ شخصیت کا حصہ بن جاتا ہے۔ اگر اس جذبے میں خیر کا عنصر ہوتو یہ یقیناً فلاح کا باعث بنتا ہے لیکن اگر اس میں شر ہو تو یہ دوسروں کے ساتھ ساتھ انسان کی اپنی ذات کے لئے بھی...
    النومْ اخو الموت۔ (نیند، موت کی بہن ہے) لیکن ہر صبح زندگی شروع کرتے ہوئے چائے کی پیالی کیا کردار ادا کرتی ہے؟ سبحان اللہ۔ طلوع ہوتا ہوا مہربان سورج اور نرم گرم بستر اور ہاتھ میں چائے کی پیالی۔ جی چاہتا ہے کہ وقت یہیں رْک جائے۔ نیند اور کام کے درمیان ایک جنت۔ اور حوروں کے بکھیڑے سے بھی دور۔ خود کے ساتھ ایک جشن۔ نیوٹن اور ایچ جی ویلز کے مشاہدات کا تصور کریں۔ اگر نیوٹن کے ہاتھ میں سیب کے بجائے چائے کی پیالی ہوتی تو وہ ’’کشش ثقل‘‘ کی بجائے ’’کشش بستر‘‘ پر توجہ دیتا۔ اور ویلز کی ٹائم مشین کا واحد مقصد ؎ اے وقت ذرا تھم جا! آثار یہ سارے ہیں اْس شخص...
    بلاشبہ قدرت کی عطا کردہ بہترین دماغی حالت یعنی ذہانت نے انسان کو اس کے اشرف المخلوقات ہونے پر فخر کا حق دار قرار دیا ہے۔ ذہانت ایک انسان کا حقیقی اثاثہ ہے کیوں کہ اس کی موجودگی اسے فرش سے عرش اور عدم موجودگی یا کمی عرش سے فرش کی تہوں میں ڈال سکتی ہے۔ تاہم یہاں موضوع سخن ذہانت کی کمی یا زیادتی نہیں بلکہ اس کا مظہر ہے۔ ہم اکثر ذہانت کو صرف دماغ کی کارکردگی سمجھتے ہیں، گویا ذہانت کا تمام تر انحصار صرف دماغ کے خلیات اور اعصابی نظام پر ہے۔ لیکن جدید سائنس بتاتی ہے کہ انسانی ذہانت دراصل ایک کثیرالجہتی مظہر ہے، جس پر جسمانی ساخت، جینیاتی وراثت، ابتدائی نشوونما، ماحول اور طرزِ...
    دنیا چاند پر ایک نئی دوڑ میں شامل ہو چکی ہے اور اس دوڑ میں چین نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ۔2030 تک چاند پر خلا باز بھیجنے کے ہدف کے تحت چین نے دو بڑے تکنیکی تجربات کامیابی سے مکمل کرلئے ، جو اس مشن کی بنیادوں کو مزید مستحکم کرتے ہیں۔ پہلا تجربہ: انسان بردار چاندی لینڈر “Lanyue” کی آزمائش اگست 2025 میں کیے گئے پہلے تجربے میں “Lanyue” نامی انسان بردار لینڈر کی ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت کو جانچا گیا۔ یہ آزمائش صوبہ حُوبئی (Hebei) میں کی گئی اور چین کے مطابق یہ پہلا موقع تھا کہ کسی انسانی مشن کے لیے تیار کردہ چینی لینڈر کی حقیقی ماحول میں جانچ کی...
    گزشتہ دنوں سینئر صحافی سہیل وڑائچ کے کالم ’فیلڈ مارشل سے پہلی ملاقات‘ نے قوم کے سامنے جنرل عاصم منیر کا وہ چہرہ نمایاں کیا ہے، جو روایتی طاقت کے تاثر سے ہٹ کر ایک مخلص، عاقل اور دردِ دل رکھنے والے سپہ سالار کا ہے۔ ان کی گفتگو اور طرزِ عمل نے یہ حقیقت کھول دی کہ وہ صرف ایک جنرل نہیں، بلکہ ایسے قائد ہیں جو اپنے منصب کو ذمہ داری اور امانت سمجھتے ہیں، نہ کہ کسی عہدے کی تمنا۔ اللہ کے سپاہی جنرل عاصم منیر نے صاف الفاظ میں کہا: ’خدا نے مجھے ملک کا محافظ بنایا ہے، مجھے اس کے علاوہ کسی عہدے کی خواہش نہیں۔ میں ایک سپاہی ہوں اور میری سب سے بڑی...
    کراچی: نامور گلوکارہ صنم ماروی اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر احمد شاہ کے درمیان جاری تنازع ختم ہوگیا۔ دونوں نے غلط فہمیاں دور کرکے ایک دوسرے کو معاف کر دیا۔ چند روز قبل صنم ماروی نے احمد شاہ کو 5 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ 10 اگست کو سکھر میں سندھ حکومت کے ایک پروگرام کے دوران انہیں دھکے دیے گئے، نامناسب زبان استعمال کی گئی اور دھمکیاں بھی دی گئیں۔  گلوکارہ نے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کریں۔ احمد شاہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے نہ توہین کی...
    لاہور: لودھراں میں حادثے کا شکار ہونے والی عوام ایکسپریس ٹرین کا بلیک باکس نکال لیا گیا۔ بلیک باکس سے معلومات ملنے کے بعد یہ پتہ چل سکے گا کہ ڈرائیور نے بروقت بریک کیوں نہیں لگایا اور گاڑی کی اسپیڈ 15 کلومیٹر فی گھنٹہ ہونے کے بجائے زیادہ کیوں تھی۔  فیڈرل انسپکٹر آف ریلوے نے لودھراں ٹرین حادثے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ڈرائیور سمیت دیگر ملازمین کے بیانات بھی قلم بند کر لیے گئے ہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ مکمل ہوتے ہی وزارت ریلوے کو بھجوا دی جائے گی۔  دوسری جانب اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ وزارتِ ریلوے کو جمع کرا دی گئی ہے مگر اس رپورٹ میں جن افسران اور...
    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے انکشاف کیا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے یومِ آزادی کے موقع پر  بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک مبینہ خودکش حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ گرفتار شخص شہریوں کو جشنِ آزادی کے دوران نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا لیکن بروقت کارروائی سے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ مجید بریگیڈ کے کسی عہدیدار کو حراست میں لیا گیا ہے، جو بظاہر پاکستان اسٹڈیز کا لیکچرار ہے۔ وزیراعلیٰ نے انکشاف کیا کہ یہ شخص نہ صرف بچوں کو شدت پسندی...
        اعتصام الحق “ریت نہیں سبزہ  آگے بڑھے گا “۔بہتر ماحول کے عزم کی ضامن یہ  سطر  چین کے  نِنگشیا  خود اختیار کا علاقے  چونگ وے  میں ایک منصوبے کے تعارف میں لکھی ہوئی تھی ۔یہ منصوبہ صحرائے تھنگ گے لی میں قائم ہے جہاں دور تک جاتی انسانی نظر صرف شمسی پینلز ہی دیکھ سکتی ہے ۔یہ علاقہ  کبھی تیز آندھیوں اور  ریت کے طوفانوں کے لئے جانا جاتا تھا۔صحرائے تھنگ گے لی    کی   ریت کے طوفان یہاں کی زمین، کھیت اور بستیوں کو ڈھانپ لیتے تھے اور  یہ خطہ بنجر صحرا کا منظر پیش کرتا تھا۔ مگر آج یہ علاقہ ایک نئی پہچان اختیار کر چکا ہے: یہاں ریت کی جگہ سبزہ اگ رہا ہے، شمسی...
    برطانیہ کی سب سے ذہین طالبہ نے ایک غیرمعمولی کارنامہ سرانجام دیا ہے، 18 سالہ ماہ نور چیمہ نے 23 اے لیولز میں صرف اے اور اے اسٹار گریڈ حاصل کرکے سب کو حیران کردیا، ان کا آئی کیو 161 ہے، جو معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ اور آئن سٹائن دونوں سے زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں آکسفورڈ یونیورسٹی میں میڈیسن کے شعبے میں بغیر کسی شرط کے داخلہ بھی حاصل مل گیا ہے، ماہ نور چیمہ نے اس سے قبل 34 جی سی ایس ای امتحانات پاس کیے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ کا کارنامہ، 6 عالمی تعلیمی ریکارڈز اپنے نام کرلیے نارتھ ویسٹ لندن کے ہنریئٹا بارنیٹ اسکول کی پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ نے ابتدا...
    چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین اور بھارت کو درست اسٹریٹجک فہم پیدا کرتے ہوئے ایک دوسرے کو حریف کے بجائے شراکت دار کے طور پر دیکھنا چاہیے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق وانگ ای نے پیر کے روز بھارتی وزیر خرجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کے دوران  کہا کہ چین بھارت کے ساتھ خوشگوار تعلقات اور باہمی مفاد کے اصول کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔ ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے سرحدی امن، تجارت اور دوطرفہ روابط پر بات چیت کی۔ یہ بھی پڑھیے امریکا بھارت کشیدگی: نریندر مودی کا 7 برس بعد چین کا دورہ کرنے کا فیصلہ بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر نے کہا کہ...
    کوئٹہ(نوائے وقت رپورٹ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے انکشاف کیا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے یومِ آزادی کے موقع پر  بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک مبینہ خودکش حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ گرفتار شخص شہریوں کو جشنِ آزادی کے دوران نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا لیکن بروقت کارروائی سے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ مجید بریگیڈ کے کسی عہدیدار کو حراست میں لیا گیا ہے، جو بظاہر پاکستان اسٹڈیز کا لیکچرار ہے۔ وزیراعلیٰ نے انکشاف کیا کہ یہ شخص نہ صرف بچوں کو شدت پسندی کی طرف راغب کرتا تھا بلکہ...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نامور گلوکارہ صنم ماروی اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر احمد شاہ کے درمیان جاری تنازع ختم ہوگیا،  دونوں نے غلط فہمیاں دور کرکے ایک دوسرے کو معاف کر دیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چند روز قبل صنم ماروی نے احمد شاہ کو 5 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ 10 اگست کو سکھر میں سندھ حکومت کے ایک پروگرام کے دوران انہیں دھکے دیے گئے، نامناسب زبان استعمال کی گئی اور دھمکیاں بھی دی گئیں۔ گلوکارہ نے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کریں۔ سابق ایم پی اے احمد خان...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ آج بھی انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے دن ٹریڈنگ کے دوران پی ایس ایکس 100 انڈیکس 704 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 48 ہزار 196 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔  آج کاروباری ہفتے کے دوسرے دن 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔ بعد ازاں انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 1234پوائنٹس کی بڑی تیزی دیکھی گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس بڑھ کر 1لاکھ 49ہزار 430پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر آگیا۔
    1979میں آسام میں خوفناک سیلاب آیا تھا۔ آبادیاں‘ درخت ‘ مال مویشی سب کچھ قدرت کے ہاتھوں بے بس ہو چکا تھے۔ اس وقت کی حکومت‘ اپنے تئیں ‘ عام لوگوں کو پانی کے عذاب سے محفوظ رکھنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی تھی۔ مگر پاک و ہند کے تمام اکابرین‘ عوام کے تحفظ کے لیے بے جان سے اقدامات کرتے ہیں۔ سیلاب کے بعد‘ گرمی کی شدت میںبھی اضافہ ہو چکا تھا۔ بحالی کا کام بہر حال جاری تھا۔ تباہ شدہ علاقے میں ایک سولہ برس کا نوجوان بھی تھا۔ جس کانام یادیو پیانگ تھا۔ واجبی شکل و صورت رکھنے والا لڑکا‘ کسی کی دوسری نظر کا مستحق نہیں تھا۔ چوڑی چپٹی ناک‘ کالا بھجنگ رنگ‘ اندر کو...
        14 اگست آتا ہے تو ساتھ ایک بحث بھی لاتا ہے، اس بحث کا موضوع ہے، ریاست کی طرف سے زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کے لیے اعزازات۔ اس برس بھی یہ روایت برقرار ہے بلکہ ماضی کی نسبت اس میں شدت کچھ زیادہ ہے۔ اس بحث کی نوعیت کیا ہے، اسے سمجھنے کے لیے ایک مثال مناسب ہو گی۔     جناب نصیر احمد ناصر نئی نظم کے نمایندہ شاعر ہیں۔ اپنی نظم میں انھوں نے انسانی جذبوں کے اظہار کے لیے جو اسلوب اختیار کیا ہے، اس نے انھیں ہم عصر شعرا میں ممتاز کر دیا ہے۔ ریاست پاکستان نے ان کے لیے اعزاز کا اعلان کیا ہے تو اس کا مطلب...
    پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری سماج پر ہمیشہ اہل دانش کی سطح پر مکالمہ جاری رہتا ہے ۔کیونکہ ہم جمہوری نظام اور اس نظام کو مضبوط بنانے میں ناکام رہے ہیں۔آج بھی یہ بات برملا کہی جاسکتی ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کمزور بنیادوں پر کھڑی ہے۔یہ اعتراف بھی کرنا ہوگا کہ فرد کی آزادی ، آزادی اظہار ، ووٹ کا تقدس، آئین اور قانون کی بالادستی ہو یا میڈیا ، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کا اپنا داخلی نظام جمہوری اصولوں پر استوار نہیں ہے۔ یقینی طور پر جمہوریت کا آگے بڑھنا ایک بتدریج عمل ہے اور یہ اپنے ارتقائی عمل کے ساتھ آگے بڑھتا ہے ۔لیکن ہمارا سماج جمہوری سوچ کے سفر میں آگے بڑھنے کے بجائے پیچھے...
    خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران مختلف حادثات میں اب تک 337 افراد جاں بحق اور 178 زخمی ہوئے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئیں۔  شدید مون سون بارشوں کے بعد آنے والے ان سیلابوں نے پاکستان کے شمالی علاقوں کو بری طرح متاثر کیا ہے، اگرچہ مون سون کی بارشیں آبی ذخائرکو بھرنے کے لیے بہت اہم ہیں، لیکن حالیہ برسوں میں یہ مزید شدید ہوگئی ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی سیلاب کو تیزی سے خطرناک بنا رہی ہے۔ شمالی پاکستان میں ہونے والی حالیہ بارشیں...
    رُک جانا ہے۔۔۔۔ مجھے رُک جانا تھا۔۔۔۔  مجھے رُک ہی تو جانا تھا۔۔۔۔  جب سے رضا علی عابدی کی کتاب ’’ریل کہانی‘‘ پڑھی تھی، مجھے رُک ریلوے اسٹیشن دیکھنے کا شوق چڑھ گیا تھا۔ ظاہر ہے کہ کوئٹہ سے لے کر کلکتہ تک کے سفر میں ایک چھوٹے سے گم نام ریلوے اسٹیشن اوپر ایک پورا باب لکھ دینا کوئی عام بات نہ تھی۔ اس اسٹیشن میں کچھ تو خاص ہوگا اور وہی خاص دیکھنے کے لیے میں رک جانا چاہتا تھا۔  رُک جانے کا موقع تو کئی دفعہ ملا لیکن میں وہ مواقع استعمال نہ کرسکا۔ گذشتہ سال بھی سندھ کے ٹور میں جب شکارپور جانے کا پلان بنا تو ہم رک دیکھ سکتے تھی لیکن علاقے کے حالات...
    اور ایک دن فلیٹ کا کرایہ آنا بند ہوگیا۔۔۔۔۔۔۔ آپ کو اس تحریر کا یہ آغاز یقیناً بہت بے تکا لگا ہوگا، لیکن میں جو المیہ بیان کرنے جارہا ہوں وہ زر کی چمک سے جُڑے اس واقعے کے باعث ہی سامنے آیا۔۔۔چلیے آگے چلیں۔ فلیٹ میں رہنے کا معاوضہ آنا بند ہوتے ہی مالک مکان کو اپنے کرایہ دار کے ہونے کا احساس ہوا، جس کا کرایہ بینک کے ذریعے آتا تھا۔ اس نے متعدد بار فون کیا مگر دوسرے طرف بس گھنٹی بجتی رہ گئی۔ آخر مالک مکان غصے میں فلیٹ پر پہنچا، جہاں تنہا رہنے والے ساٹھ سالہ کرایہ دار کی لاش اس کی منتظر تھی۔ بے جان جسم کے ارد گرد موجود بستر کی چادروں سے...
    عوامی نیشنل پارٹی کی کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کے نام سے ہمیں ایک شیلٹر دے دیا ہے، 2025ء میں پاکستان کئی مرحلے طے کر چکا، کئی مقام بلند ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، اختلاف رائے کرتے ہوئے شائستگی کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے۔ عوامی نیشنل پارٹی کی کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کے نام سے ہمیں ایک شیلٹر دے دیا ہے،2025ء میں پاکستان کئی مرحلے طے کر چکا، کئی...
     جاپان نے ایک بار پھر اپنی حیرت انگیز ٹیکنالوجی سے دنیا کو چونکا دیا ۔ اوساکا کی معروف شاور ہیڈ بنانے والی کمپنی “سائنس” نے Mirai Ningen Sentakukiکے نام سے ایک ایسی شاور مشین متعارف کرائی ہے، جسے لوگ کی انسانی واشنگ مشین کہہ رہے ہیں۔ یہ کوئی عام شاور نہیں بلکہ ایک ہائی ٹیک شفاف کیپسول ہے جس میں بیٹھ کر صرف  15 منٹ میں نہایا، سکھایا اور ری فریش ہوا جا سکتا ہے — اور وہ بھی بغیر کسی جھنجھٹ کے۔ شاور کیپسول کیسے کام کرتا ہے ؟ Mirai Ningen Sentakuki کا ڈیزائن سائنس فکشن فلموں کے “کاک پٹ” جیسا ہے۔ صارف اس کے اندر بیٹھتا ہے، جہاں آدھا کیپسول گرم پانی سے بھرا ہوتا ہے۔ اس کے بعد مائیکرو...
    ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں طوفانی بارش اور سیلاب کے باعث شادی  والا گھر ماتم کدہ بن گیا جہاں ایک ہی خاندان کے 21افراد جاں بحق ہو گئے ۔ سیلابی ریلوں اور بادل پھٹنے سے بونیر کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے قادر نگرمیں سیلابی ریلے میں بہہ کر 84 افراد جاں بحق ہوئے جن میں ایک ہی خاندان کے 21افراد بھی شامل ہیں۔ شادی کی تیاری میں مصروف خاندان کی خوشیاں بھی سیلاب بہا لے گیا، کئی کی لاشیں مل گئیں جبکہ بہت سے اب بھی لاپتہ ہیں۔ پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی  خیال رہے کہ حالیہ...
    بھارت میں یومِ آزادی کے موقع پر سیاسی درجہ حرارت ایک بار پھر بلند ہو گیا۔ کانگریس کے سینئر رہنما بی کے ہری پرساد نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو “انڈین طالبان” قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اُن کے اس بیان نے سیاسی میدان میں ہلچل مچا دی ہے، جہاں بی جے پی نے نہ صرف اس بیان کو مسترد کیا بلکہ کانگریس کی نیت اور نظریات پر بھی سوال اٹھا دیے۔   ہری پرساد کا بیان: ’’آر ایس ایس انڈین طالبان ہیں‘ کرناٹک قانون ساز کونسل کے رکن ہری پرساد نے اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس ملک میں امن کو برباد کرنے پر...
    پنجاب کے ضلع لودھراں میں کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے نتیجے میں 1 مسافر جاں بحق جبکہ 33 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوئی۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ضلعی اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ 11 زخمیوں کو جائے وقوعہ پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ 2 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں بہاولپور ریفر کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں ریلوے آپریشن معطل، متعدد ٹرینیں منسوخ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان...
    اگر آپ دن بھر جمائیاں لیتے رہتے ہیں، یا دفتر میں دوپہر گزارنے کے لیے تیسرا، چوتھا کپ کافی پی رہے ہوتے ہیں، تو ہوشیار ہو جائیں  یہ صرف تھکن کی علامت نہیں بلکہ نیند کی شدید کمی  کا اشارہ ہو سکتی ہے، جو کہ آپ کی جسمانی اور دماغی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق نیند کی کمی صرف سستی یا بوریت نہیں، بلکہ ایک ایسا صحت کا مسئلہ ہے جو اگر مسلسل نظرانداز کیا جائے تو ذیابیطس، دل کی بیماری، فالج، ہائی بلڈ پریشر، موٹاپے اور ڈپریشن جیسے مہلک امراض کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔ نیند کی کمی، ایک عالمی صحت مسئلہ حال ہی میں امریکن...
    آج کے دور میں جہاں ہر اسمارٹ فون کیمرہ بن چکا ہے، روزانہ اربوں تصاویر کھینچی جاتی ہیں مگر ان سب میں ایک تصویر ایسی ہے جسے دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تصویر کا اعزاز حاصل ہے — اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تصویر ایک عام سڑک کے سفر کے دوران لی گئی تھی۔ یہ تصویر ہے Bliss — وہی مشہور سبز پہاڑی اور نیلا آسمان جو Windows XPکا ڈیفالٹ وال پیپر تھا۔ شاید آپ نے بھی سالوں تک اسے اپنے کمپیوٹر پر دیکھا ہو اور کبھی سوچا بھی نہ ہو کہ آخر یہ تصویر کہاں سے آئی اور کس نے لی؟ اس تصویر کے پیچھے کہانی جتنی سادہ ہے، اتنی ہی حیرت انگیز بھی ہے۔...
    طوفانی بارشیں، بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)حالیہ بارشوں، بادل پھٹنے کے واقعات اور سیلابی ریلوں کے باعث اب تک خیبر پختونخوا میں 328 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔خیبر پختونخوا کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں بونیر سرفہرست ہے جہاں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا، 200 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔ کئی مکانات تباہ ہو گئے جبکہ مال مویشی بھی سیلابی ریلوں کی نذر ہو گئے۔سیلابی ریلوں اور بادل پھٹنے سے بونیر کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے قادر نگر میں سیلابی ریلے میں...
    ایک بے گھر امریکی شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سب سے پہلے ان کی تصویر پوسٹ کرکے بے گھر افراد کو پارک سے نکالنے کا اعلان کیا، اس اعلان کے چند دن بعد ہی بلڈوزر پہنچ گیا اور اس کا کیمپ اکھاڑ دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا: بے گھر افراد کی تعداد میں ہوشربا اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟ بی بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ اتوار کو واشنگٹن ڈی سی میں اپنے موٹرکیڈ کے دوران ایک بے گھر افراد کے کیمپ کو دیکھا۔ یہ منظر انہیں ناگوار گزرا اور انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پیغام دیا کہ بے گھر افراد کو فوراً یہاں...
    ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ ایواکاڈو کھانے سے نیند کے معیار میں نمایاں بہتری آسکتی ہے۔  امریکا کے 969 بالغ افراد پر کی گئی اس تحقیق میں یہ سامنے آیا کہ جو لوگ 6 ماہ تک روزانہ ایک ایواکاڈو کھاتے رہے، ان کی نیند ان افراد سے بہتر تھی جو مہینے میں 2 سے بھی کم ایواکاڈو کھاتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: بھاری کمبل میں اچھی نیند کیوں آتی ہے؟ مزید یہ کہ روزانہ ایواکاڈو استعمال کرنے والوں کی خوراک مجموعی طور پر زیادہ صحت مند اور کولیسٹرول کی سطح بھی کم تھی۔ امریکن اکیڈمی آف سلیپ میڈیسن کے ترجمان اور پلمونولوجسٹ ڈاکٹر جان سائٹو کے مطابق یہ نتائج اس لیے زیادہ قابلِ اعتبار ہیں کہ تحقیق...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 اگست 2025ء) سمندری پانی کے سندھ ڈیلٹا میں داخل ہونے سے کاشت کاری کے ساتھ ساتھ ماہی گیر برادریاں بھی تباہ ہو رہی ہیں۔ حبیب اللہ کھٹی کا تعلق کھارو چھان کے گاؤں عبداللہ میر بہار سے ہے اور یہ دریائے سندھ کے سمندر میں گرنے کی جگہ سے تقریباً 15 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ وہ بتاتے ہیں، ''نمکین پانی نے ہمیں چاروں طرف سے گھیر لیا ہے۔‘‘ مچھلیوں کے ذخائر کم ہونے کے بعد 54 سالہ حبیب اللہ نے درزی کا کام شروع کیا لیکن جب 150 گھرانوں میں سے صرف چار باقی رہ گئے تو یہ بھی ناممکن ہو گیا۔ درجنوں دیہات غائب ہو چکے ہیں انہوں...
    سیلابی ریلوں اور بادل پھٹنے سے بونیر کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے قادر نگر جہاں اب تک سرکاری امدادی ادارے بھی نہیں پہنچ سک قادر نگر میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 84 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 21 افراد بھی شامل ہیں۔شادی کی تیاری میں مصروف خاندان کی خوشیاں بھی سیلاب بہا لے گیا، کئی کی لاشیں مل گئیں جبکہ بہت سے اب بھی لاپتہ ہیں۔خیال رہے کہ حالیہ بارشوں، بادل پھٹنے کے واقعات اور سیلابی ریلوں کے باعث اب تک خیبر پختونخوا میں 328 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔خیبر پختونخوا کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں بونیر سرفہرست ہے جہاں بڑے...
    انڈونیشیا کے صوبے سولاویسی کے علاقے پوسو ریجنسی میں اتوار کی صبح 6.0 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں کم از کم 29 افراد زخمی ہو گئے، جن میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ترکیہ کے صوبے بالیق اسیر میں 6.1 شدت کا زلزلہ، امدادی کارروائیاں شروع یہ زلزلہ زمین کے صرف 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جس کی وجہ سے جھٹکے قریبی علاقوں میں بھی شدت سے محسوس کیے گئے۔ ملکی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی (BNPB) کے مطابق ایک چرچ کو نقصان پہنچا جبکہ دوسرے چرچ کا زیرِ تعمیر حصہ منہدم ہو گیا، جس کے ملبے تلے کئی افراد دب گئے۔ #اندونيسيا ⚠️#زلزال بقوة 6.0 درجة هز مقاطعة بوسو، سولاويزي الوسطى، في 17 أغسطس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 اگست 2025ء) سینتیس سالہ نبیلہ شجر قریب نو سال سے اپنے شوہر کے قتل کے جرم میں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ وہ کہتی ہیں، ’’یہ قتل میں نے نہیں کیا تھا۔ جس نے کیا تھا، وہ ضمانت پر رہا ہو گیا۔ میرے پاس نہ کوئی رقم تھی اور نہ اچھا وکیل، کہ میری بھی ضانت ہو سکتی۔ میری تین بیٹیاں ہیں، جن کو میں نے نو برسوں سے نہیں دیکھا۔ بڑی بیٹی اب پندرہ برس کی ہو چکی ہے۔ ایک نو سال کا بیٹا بھی ہے، جو اسی جیل میں پیدا ہوا تھا۔ والدین زندہ نہیں اور رشتہ دار قطع تعلق کر چکے ہیں۔ جیل کے قوانین کے مطابق...
    کراچی: پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پہلی شادی محض ایک ہزار روپے میں ہوئی تھی۔ نجی ٹی وی کے جشنِ آزادی شو میں فیصل قریشی اور یاسر حسین کے ساتھ شریک گفتگو کے دوران بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ان کی شادی 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے ہوئی تھی جو اس وقت سرکاری ملازم تھے اور ان کی تنخواہ صرف 1200 روپے تھی۔ اداکارہ نے بتایا کہ شادی میں نہ زیورات بنے، نہ بڑی تقریب ہوئی بلکہ ان کے والد نے داماد کو گاڑی بیچ کر زیورات بنانے یا قرض لے کر ولیمہ کرنے سے بھی منع کردیا۔  بشریٰ انصاری کے مطابق ان کی شادی ایک سوٹ، ایک پرس اور صرف...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے کارکنوں کی 5 اگست احتجاج کیس میں ضمانت کی درخواستیں منظور ہو گئیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 5 اگست احتجاج  کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 9 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت کی درخواستیں 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور  کرلیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امیر عباسی کے روبرو سماعت کے دوران مرزا عاصم ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ ایک بے بنیاد کیس تھا، اس ایف آئی آر کا مدعی ہی متعلقہ شخص نہیں۔ وکیل انصر کیانی نے عدالت کو بتایا کہ اسی مقدمے میں خواتین کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق بھی کسی...
    لودھراں میں عوام ایکسپریس کو ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں ایک مسافر جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں:میانوالی سے لاہور جانے والی ٹرین کو حادثہ، 20 مسافر زخمی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ایک بوگی میں پھنسے 7 مسافروں کو زخمی حالت میں نکالا گیا جبکہ دیگر بوگیوں سے بھی زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین میں پھنسے مزید مسافروں کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں کے مطابق زخمیوں میں سے ایک شخص اسپتال میں دم توڑ گیا، جس کے بعد ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں:گھوٹکی...
    کراچی: روشنیوں کا شہر ایک بار پھر اندھی گولیوں کی زد میں آ گیا، نارتھ ناظم آباد، سرجانی اور پرانی سبزی منڈی کے علاقوں میں مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ نارتھ ناظم آباد میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شہری زخمی ہو گیا، جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سرجانی ٹاؤن سیکٹر ای 36 میں اندھی گولی کا نشانہ بننے والی خاتون کی شناخت شائستہ کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پرانی سبزی منڈی میں بھی نامعلوم سمت سے آنے والی...
    ایسے وقت میں جب دنیا فیک نیوز اور پروپیگنڈہ کے گرداب میں الجھی ہوئی ہے، ایک ایماندار صحافی کی موجودگی کسی چراغ کی مانند ہے جو دھند میں سچ کا راستہ دکھاتا ہے۔ مگر المیہ یہ ہے کہ آج سچ بولنے کی سزا موت ہے اور قلم اٹھانے کا مطلب تختہ دار پر قدم رکھنا بن چکا ہے، پھر بھی کچھ لوگ ،کچھ ضمیر والے اپنی جان کی پروا کیے بغیر وہ سچ لکھتے اور دکھاتے ہیں جو طاقتوروں کے چہروں سے نقاب ہٹا دیتا ہے۔ یہی لوگ صحافت کے اصل علمبردار ہیں جن کی موجودگی ہمارے سماج کی روح کو زندہ رکھتی ہے۔ ہم اکثر خبر پڑھتے ہیں، ایک تصویر دیکھتے ہیں اور چند لمحے غمزدہ ہو کر آگے...
    احتسابی عمل کمزور پڑ جاتا ہے جب ہم سسٹم کو اپنی روش پر چلنے نہیں دیتے۔ سسٹم کو آہنی ہاتھوں سے جکڑنے کی کوشش کرتے ہیں اور جب کسی ریاست کا احتسابی عمل کمزور پڑ جاتا ہے تو وہ ریاست کو کمزور بنا دیتا ہے۔ایسا کہنا بھی درست نہیں کہ آمریت کا ہر دور ملک کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے ۔ تاریخ کمال اتا ترک جیسے آمروں کی بھی گواہ ہے۔اسٹالن کی مثال بھی اس مخصوص پس منظر میں لی جا سکتی ہے،مگر ایسے آمر ہمیں تاریخ میں صرف دو چار ہی مثال کے طور پر ملیں گے۔زیادہ تر آمر درباریوں کے خوشامدیوں کے گھیرے میں رہے، انھوں نے ایک مخصوص’’ شرفاء‘‘ کا طبقہ بنایا اور رخصت ہوئے۔پھر ’’شرفاء‘‘...
    یہ کیسے ممکن ہے کہ کمزوری کی طاقت ہو اور طاقت کی کمزوری نہ ہو۔ اس دنیا میں ایسی کوئی چیز ہے ہی نہیں جس کا دوسرا رُخ ، دوسرا پہلو اور دوسرا زوج نہ ہو۔کمزوری کی طاقت کا ذکر تو ہوگیا ہے لیکن طاقت کی کمزوری ابھی باقی ہے کہ ہر عروج کا زوال بھی اس کے ساتھ ہوتا ہے۔ ایک کھلاڑی یا ٹیم جب کوئی کپ ،کوئی فائنل جیت لیتا ہے تو پھر اس ایوارڈ یا کپ کا چھیننا بھی ہوتا ہے یا ہوسکتا ہے۔طاقت کی کمزوری کا یا نقصان کا ذکر تو سامنے ہے کہ اس زمانے کے گراں ڈیل قوی الجثہ اور طاقتور جانوروں کی اولادیں آج ہم چھپکلیوں، سنڈیوں کی صورت میں سانپوں، بچھووں اور...
    رواں ہفتے قیام پاکستان کے 78 سال مکمل ہوئے۔ اس ملک نے ہمیں کیا دیا؟ اس موقع پر یہ سوال اکثر سننے کو ملتا ہے۔ تنقید نما یہ سوال اتنا بے جا بھی نہیں تاہم اس سوال کے پیچھے بیشتر اوقات ہم ایسے لوگوں کا تساہل اور تن آسانی بھی چھپی ہوتی ہے جو شکوہ ظلمت شب کو ہی اپنا کمال جانتے ہیں تاہم بقول فراز حقیقت کچھ یوں ہے: شکوۂ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھا اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے بہت زیادہ نہ سہی لیکن وطن عزیز میں چند نام ور لوگ ضرور ایسے ہیں جنھوں نے بامقصد زندگی گزاری اور اس ملک کے لیے اپنی اپنی حیثیت میں جو بن پڑا، کیا۔ یوم آزادی...
    گزشتہ دنوں امریکا سے عامر فہیم شو بہ ذریعہ آن لائن منعقد ہوا، یہ پروگرام ممتاز و معتبر شاعر رئیس فروغ کی یاد میں تھا۔ عامر فہیم علم و ادب اور اس کے فروغ کے حوالے سے اہم نام ہے، وہ پروفیسر ہیں، تخلیق کار ہیں، مترجم ہیں، اپنی انھی خوبیوں کی بنا پر وہ ہر روز ادبی و علمی پروگرام پاکستان کے ممتاز قلم کاروں کے ساتھ منعقد کرتے ہیں۔ اس بار منفرد لہجے کے شاعر رئیس فروغ کی برسی کے سلسلے کا پروگرام تھا، عامر ’’فہیم شو‘‘ کے علاوہ بھی حلقہ ارباب ذوق کے سیکریٹری جنرل جناب زیب اذکار نے شاعر محترم کے حوالے سے ایک محفل سجائی۔ اس محفل میں بھی شعرا و ادبا نے ان کی...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست 2025ء ) سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ معافی مانگنے سے الیکشن ہار کر بھی حکومت اور وزرات عظمٰی کاملنا بھی ممکن ہوجاتا ہے؟ ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سہیل وڑائچ کے حالیہ کالم پر جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے سوال کیا کہ معافی کس سے؟ مفافی مانگنے سے نہ صرف سیاسی مصالحت ممکن ہے بلکہ معافی مانگنے سے الیکشن ہار کر بھی حکومت اور وزرات عظمی کاملنا بھی ممکن ہوجاتا ہے؟ اور معافی نہ مانگنے کی صورت میں اڈیالا میں راولپنڈی کی مہمان نوازی ملتی ہے۔ واضح رہے...
    عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برسلز میں یورپی یونین اجلاس کے موقع پر ڈنمارک کی وزیراعظم اسرائیلی وزیراعظم پر برس پڑیں۔ ڈنمارک کی وزیراعظم نے غزہ میں انسانی المیے کو انتہائی ہولناک اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے مغربی کنارے میں نئی یہودی آبادکاریوں کے منصوبے کی شدید مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو دنیا کے لیے ایک " مسئلہ " بن چکے ہیں۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برسلز میں یورپی یونین اجلاس کے موقع پر ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈریکسن نیتن یاہو پر برس پڑیں۔ میٹے فریڈریکسن نے غزہ میں انسانی المیے کو انتہائی ہولناک اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے اسرائیل...
    حج درخواستوں کی وصولی میں ایک دن کی توسیع کردی گئی ہے جس کے تحت نامزد بینکوں میں پیر 18 اگست کو بھی درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ تاہم آن لائن پورٹل آج 16 اگست رات 12 بجے بند کر دیا جائے گا اور اس میں مزید توسیع نہیں دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: سرکاری حج اسکیم میں درخواستوں کی وصولی کا آخری دن، درخواستیں ایک لاکھ 8 ہزار تک پہنچ گئیں وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 12 دنوں کے دوران ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جبکہ سرکاری حج اسکیم میں اب بھی 7 ہزار نشستیں دستیاب ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ حج درخواستوں کی وصولی ’پہلے آئیے، پہلے پائیے‘...
    اسلام ٹائمز: یورپ کی تنہائی کی تشویش بالکل درست ہے اور یورپ خود کو بے بس محسوس کر رہا ہے اسی لیے یورپ اپنا دفاعی بجٹ بڑھا رہا ہے اور اس نے فوجیوں میں بھی اضافے کی کوششیں شروع کر دی ہیں مگر یورپ کے لوگ زیادہ ہی پر امن ہوگئے ہیں۔ جرمنی کو ڈیڑھ لاکھ فوجیوں کی کمی کا سامنا ہے مگر کوئی بھی فوج میں بھرتی ہونے کے لیے تیار نہیں ہے۔ فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ یورپ پریشان نہ ہو اگر یورپ کو کوئی ایٹمی خطرہ پیش ہوا تو ہم یورپ کے لیے ایٹمی ہتھیار استعمال کریں گے۔ تحریر: ڈاکٹر ندیم عباس  ٹرمپ کے آنے سے امریکی خارجہ پالیسی ناقابل اعتبار ہو چکی ہے،...
    گرمیوں کے لمبے دن پکنک کے لیے بہترین ہوتے ہیں لیکن بِھڑ (تتیا) اکثر بغیر بلائے مہمان کی طرح آ کر خوشگوار لمحات خراب کر دیتی ہیں۔ ایک آسان طریقہ ہے جو آپ کو ان کے حملوں سے بچا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جب ویلز کے رہائشی کو بھڑوں سے بھڑنا مہنگا پڑگیا بی بی سی کی ایک رپورٹ میں دی کانورسیشن میں شائع ہونے والے ایک مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ زیادہ تر لوگ بھڑ سے خوفزدہ ہوتے ہیں کیونکہ انہیں جارحانہ اور تکلیف دہ حشرات سمجھا جاتا ہے لیکن زمین پر جنگلی حیات کی کمی کے اس دور میں ہمیں ہر جاندار کے ساتھ رہنا سیکھنا ہوگا حتیٰ کہ بھڑوں کے ساتھ بھی۔ بھڑیں اہم...
    ایک ایسے وقت میں کہ جب غاصب اسرائیلی رژیم، غزہ کی پٹی کی آبادی کے ایک قابل قدر حصے کو جنوبی سوڈان منتقل کرتے ہوئے خطے میں انسانی بحران کا ایک متنازعہ حل تلاش کرنیکی کوشش میں ہے، باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اب تک کی ناکامی کے باوجود بھی تل ابیب جوبا کیساتھ مذاکرات جاری رکھنے کی کوشش میں ہے اسلام ٹائمز۔ کینیڈین خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے 3 باخبر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل اور جنوبی سوڈان، غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو یہاں لانے کے لئے کسی معاہدے کے انعقاد پر بات چیت کر رہے ہیں تاہم ابھی تک کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں ہوا۔ روئٹرز کا کہنا ہے کہ...
      برسلز میں یورپی یونین اجلاس کے موقع پر ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن، جنہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر سخت تنقید کی۔ ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے غزہ میں انسانی المیے کو انتہائی ہولناک اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے مغربی کنارے میں نئی یہودی آبادکاریوں کے منصوبے کی شدید مذمت کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے مزید کہا کہ اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہمیں دیگر یورپی ممالک کی حمایت حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا ہے۔ تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے باوجود ان ملک جو اس وقت یورپی یونین کی صدارت کر رہا ہے، اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی اپنی کوششیں...
    سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے نیتن یاہو کو ایک پاگل، نسل پرست اور قاتل شخص قرار دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ وہ اقتدار میں باقی رہنے اور جیل جانے سے بچنے کے لیے فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حال ہی میں صیہونی رژیم کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے والے سعودی عرب کی انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے اس بار غاصب رژیم کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر شدید حملہ کرتے ہوئے انہیں ذہنی طور پر پریشان حال شخص قرار دیا ہے جو نسل کشی کے جرم کا ارتکاب کر رہا ہے۔ امریکی نیوز چینل سی این این سے بات کرتے ہوئے شہزادہ...
    ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے غزہ میں انسانی المیے کو انتہائی ہولناک اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے مغربی کنارے میں نئی یہودی آبادکاریوں کے منصوبے کی شدید مذمت کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے مزید کہا کہ اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہمیں دیگر یورپی ممالک کی حمایت حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا ہے۔ تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے باوجود ان ملک جو اس وقت یورپی یونین کی صدارت کر رہا ہے، اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی اپنی کوششیں جاری رکھے گا تاکہ غزہ میں ہولناک انسانی المیے کا خاتمہ ہو۔ ڈنمارک کی وزیر اعظم نے کہا کہ نیتن یاہو اب ایک "خود ساختہ مسئلہ" بن چکے ہیں۔ ہم کسی بھی آپشن...
    برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم ایک بار پھر اپنی بگڑتی ہوئی صحت کے باعث خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اپنی شادی پر بادشاہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے چپکے چپکے آنسو بہانے کا عقدہ کھل گیا سنہ 2024 سے کینسر کے علاج سے گزرنے والے بادشاہ کو حال ہی میں سینڈرنگھم میں چہل قدمی کے دوران چھڑی کا سہارا لیتے دیکھا گیا، جس نے ان کی صحت کے حوالے سے نئی تشویش پیدا کر دی ہے۔ معروف ویب سائٹ ریڈار آن لائن ڈاٹ کام نے دعویٰ کیا ہے کہ بادشاہ کی چھڑی اب محض شاہی روایت کا حصہ نہیں بلکہ ایک حقیقی ضرورت بن چکی ہے۔ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مہینوں میں ان کی...
    لبنان کی ایک ماہر تعلیم اور تربیتی اور تعلیمی مشیر محترمہ فاطمہ نصراللہ نے اسلام ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ لبنان کی مزاحمت کے مرکز میں خواتین اپنے روایتی کرداروں سے ہٹ کر ایک منفرد مقام رکھتی ہیں۔ وہ نہ صرف مائیں اور بیویاں ہیں بلکہ انہیں ایک مزاحمتی معاشرے کے تسلسل کا بنیادی ستون اور آنے والی نسلوں کی تعلیم کے لیے ایک زندہ درسگاہ بھی سمجھا جاتا ہے۔ مزاحمت کے دشمنوں کو اس بات کا بخوبی علم ہے کہ یہ خواتین معاشرے پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہیں اور اسی وجہ سے وہ ان کی حرکات و سکنات پر گہری نظر رکھتی ہیں۔ انٹرویو: معصومہ فروزان جبر اور جارحیت کے خلاف مزاحمت اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اگست 2025ء) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جعلی سائنسی تحقیق میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور یہ طبی تحقیق کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہے۔ ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ایسے نیٹ ورکس جعلی تحقیق شائع کرنے کے لیے آپس میں مل کر کام کرتے ہیں۔ یہ تحقیق پی این اے ایس نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے، جس کے لیے 70,000 جرائد میں شائع ہونے والے پانچ ملین سے زیادہ سائنسی مضامین کا تجزیہ کر کے یہ نتائج اخذ کیے گئے ہیں۔ امریکہ میں نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی میں سماجی سائنس داں اور اس تحقیق کے سرکردہ مصنف ریس رچرڈسن نے کہا، "یہاں ایڈیٹرز کے گروہ...
    گوگل نے جی میل اینڈرائیڈ ایپ میں نیا فیچر اور ڈیزائن اپ ڈیٹس متعارف کرا دیے ہیں۔ تازہ اپ ڈیٹ کے تحت جی میل صارفین اب نوٹیفکیشن بار سے براہِ راست مارک ایز ریڈ کا آپشن استعمال کرسکیں گے۔ یہ فیچر جون کے آخر سے بتدریج جاری کیا جا رہا تھا اور اب اس کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جی میل میں اب لمبی ای میلز پڑھنا نہایت آسان، مگر کیسے؟  تازہ ورژن میں یہ آپشن ڈلیٹ یا آرکائیو اور ریپلائی کے درمیان نمایاں انداز میں نظر آئے گا، جس سے صارفین کے لیے ای میل مینجمنٹ میں سہولت بڑھے گی۔ دوسری جانب جی میل میں میٹیریل 3 ایکسپریسیو (M3E) ڈیزائن بھی آگے بڑھ رہا ہے۔...
    خدا نے مجھے محافظ بنایا ہے، شہادت میری سب سے بڑی خواہش ہے،فیلڈ مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز معروف صحافی سہیل وڑائچ نے اپنے کالم میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہونیوالی ملاقات کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ میری اورآرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پہلی باضابطہ ملاقات بلجیم کے شہر برسلز میں ہوئی۔ انہوں نے اس ملاقات کو ایک عاجز صحافی اور ایک “فیلڈ مارشل” کی صاف و شفاف نشست قرار دیا، جس میں کھردرے سوالات پوچھے گئے اور جنرل منیر نے کھلے دل سے جوابات دیے۔ یہ ملاقات تقریباً دو گھنٹے جاری رہی۔گفتگو کا آغاز سیاست اور حالیہ افواہوں سے ہوا جن میں صدرِ پاکستان اور وزیراعظم کو ہٹانے کی باتیں گردش کر رہی تھیں۔ اس...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف صحافی سہیل وڑائچ نے اپنے کالم میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہونیوالی ملاقات کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ میری اورآرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پہلی باضابطہ ملاقات بلجیم کے شہر برسلز میں ہوئی۔ انہوں نے اس ملاقات کو ایک عاجز صحافی اور ایک “فیلڈ مارشل” کی صاف و شفاف نشست قرار دیا، جس میں کھردرے سوالات پوچھے گئے اور جنرل منیر نے کھلے دل سے جوابات دیے۔ یہ ملاقات تقریباً دو گھنٹے جاری رہی۔ گفتگو کا آغاز سیاست اور حالیہ افواہوں سے ہوا جن میں صدرِ پاکستان اور وزیراعظم کو ہٹانے کی باتیں گردش کر رہی تھیں۔ اس پر جنرل عاصم منیر نے دو ٹوک مؤقف اختیار کیا کہ یہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں...
    علی ساہی:محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس کے چالان ڈلیور کرنا شروع کردیئےہیں۔  ایکسائزحکام کے مطابق  چالان اب مینول ڈلیوری کی بجائے ایپ کےذریعےڈلیورکئےجارہےہیں،پنجاب میں تمام کانسٹیلزاورانسپکٹرزپراپرٹی چالان خودٹیکس دہندگام تک ڈلیورکرکےتصاویربنائینگے،ہرڈلیورہونیوالےچالان کی آن لائن ڈلیوری اورفوٹوسسٹم میں اپلوڈکی جائیگی،پراپرٹی یونٹ کی آئی ڈی پن ،وقت اورتاریخ بھی اپلوڈکی جائے گی،چالان ڈلیوری کیساتھ لوکیشن بھی سسٹم میں اپلوڈکی جائےگی۔ایکسائزحکام  کے مطابق چالان ڈلیوری اپلوڈنگ کیساتھ ہی تفصیلات ہیڈ آفس ،ڈائریکٹرزکےڈیش بورڈپرنمایاں ہوجائینگی،لاہورکے سوا8لاکھ سمیت پنجاب میں ساڑھے24لاکھ ٹیکس دہندہ پراپرٹیزموجودہیں،لاہور میں سوا لاکھ سمیت پنجاب میں ابتک4لاکھ ٹیکس دہندگان کونوٹسزبھجوا دیئے گئے ۔   مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان 
    سروں کے شہنشاہ، قوالی کے بے تاج بادشاہ اور موسیقی کی دنیا کے روشن ستارے استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے. 13 اکتوبر 1948 کو فیصل آباد کی فضاؤں میں پیدا ہونے والے نصرت فتح عل خان نے اپنے استاد مبارک علی خان سے موسیقی کی ابتدائی تعلیم حاصل کر کے قوالی کی دنیا میں اپنا نام بنایا۔ نصرت فتح علی خان کی دم مست قلندر علی علی جیسی قوالیاں دنیا بھر میں مقبول ہوئیں اور انہوں نے صوفیانہ کلام کو نئی نسل تک ایک نئے انداز میں پہنچایا۔ 1971 میں حق علی علی سے ملنے والی پہلی عوامی پذیرائی کے بعد انہوں نے ایک ہزار سے زائد قوالیاں، 125 البمز ریلیز کیے اور گنیز...
    مالاکنڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن )مالا کنڈکی تحصیل بٹ خیلہ میں جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ کو اپنے ہی بیٹے نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جگہ فائرنگ کے واقعے میں ایک بھائی اور بہن جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ لیویز کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مفتی کفایت اللہ شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کے بیٹے اور بیٹی جان کی بازی ہار گئے۔ فائرنگ کی زد میں آکر ان کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہوئیں۔یہ فائرنگ خود مفتی کفایت اللہ کے بیٹے نے کی اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا گیا۔ پنجاب...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اگست ۔2025 )بارانی ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ چکوال کے ایک سینئر سائنسدان عقیل فیروز نے لیموں کے کاشتکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ روایتی مقامی اقسام سے ہٹ کر اعلی قیمت والی بین الاقوامی اقسام کو اپنائیں جو زیادہ برآمدی صلاحیت اور بہتر منافع فراہم کرتی ہیں.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے عقیل فیروز نے کہا کہ بی اے آر آئی نے یورپین لیموں کی کئی اقسام کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جن میں ویلینسیا لیٹ، سلوسٹیانا، مورو بلڈ، تاروکو اور سانگینیلو شامل ہیں جن میں سے کچھ ملک کے گرم علاقوں میں کاشت کے لیے بھی موزوں ہیں انہوں نے کہاکہ نئے لیموں کے باغات قائم کرنے کی منصوبہ...
    یہ کہانی صرف ایک شہر یا ایک گھر کی نہیں، بلکہ پورے پاکستانی معاشرے کی ہے۔ یہ وہ منظر ہے جہاں ہماری تہذیبی شناخت کی بنیادیں، یعنی ہماری زبان، ہماری تاریخ، ہمارا ادب اور ہماری اقدار، سب کچھ کتابوں سے دوری کی نذر ہو رہا ہے۔  ایک وقت تھا جب نئی نسل کے ہاتھوں میں رنگین کتابوں اور کہانیوں کا جہان ہوتا تھا، اور آج ان کے ہاتھ میں ’اسکرین ٹائم‘ کا ایک گمنام ڈیٹا تھما دیا گیا ہے۔ یہ اسکرین، جو بظاہر ہمیں پوری دنیا سے جوڑتی ہے، درحقیقت ہمیں اپنی جڑوں سے کاٹ رہی ہے۔ یہ صرف علم کا مسئلہ نہیں، یہ ہماری روح کا مسئلہ ہے۔ ہمارے معاشرے کے جو ستون کبھی کتابوں کے سہارے کھڑے تھے،...
    افواج پاکستان: ہر آفت میں شانہ بشانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال قوموں کی زندگی میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں، اور اکثر فطرت کی طرف سے ملنے والے امتحان سب سے سخت ثابت ہوتے ہیں۔ ان لمحات میں صبر، حوصلہ اور اتحاد ہی ایک قوم کی اصل قوت کو ظاہر کرتے ہیں۔ پاکستان نے اپنی تاریخ میں بے شمار قدرتی آفات کا سامنا کیا ہے جنہوں نے عوام کے صبر اور استقامت کو آزمایا۔ لیکن ہر بار اس دھرتی کے لوگ اپنی مسلح افواج کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہوئے۔ چاہے جنگ کا میدان ہو یا قدرتی آفات کا وقت، پاکستان آرمی نے کبھی قربانی دینے میں ہچکچاہٹ نہیں دکھائی اور...
    امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے جوبائیڈن کے صاحبزادے ہنٹر بائیڈن کے بیانات پر سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک ارب ڈالر ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق میلانیا کے وکیل الیخاندرو بریٹو نے 6 اگست کو ہنٹر بائیڈن اور ان کے وکیل کو خط لکھا، جس میں کہا گیا کہ یوٹیوب پر دیے گئے انٹرویو میں لگائے گئے الزامات فوری طور پر واپس لیے جائیں اور معافی مانگی جائے۔ بصورت دیگر ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ درج ہوگا۔ یہ دعوے ایک پروگرام کے دوران کیے گئے تھے، جس کے میزبان اینڈریو کالہان تھے۔ انٹرویو میں ہنٹر بائیڈن نے مصنف مائیکل وولف کے ایک بیان کی بنیاد پر کہا کہ میلانیا ٹرمپ کی...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اور ریسرچ سینٹر کے منصوبے پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں چینی کمپنی HONGKONG-AOHUA کی جانب سے پیش کردہ اسپتال کے کنسیپٹ ڈیزائن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، یہ ڈیزائن کمپنی نے پاکستان کو ایک تحفے کے طور پر بغیر کسی معاوضے کے تیار کیا ہے۔ ہانگ کانگ-آوہوا کمپنی گزشتہ تین دہائیوں سے زائد عرصے سے دنیا بھر میں ایک ہزار سے زائد اسپتالوں کے ڈیزائن بنا چکی ہے اور اس کا پاکستان کے لیے رضاکارانہ طور پر عالمی معیار کا ڈیزائن تیار کرنا پاک چین دوستی اور عوامی روابط کی گہرائی کا عکاس ہے۔ وزیرِ اعظم نے اس اقدام پر چینی کمپنی کی قیادت اورٹیم کا تہہ دل سے...
    چند روز پہلے اپنے اسٹڈی روم میں ایک کتاب ڈھونڈ رہا تھا کہ دفعتاً خواجہ افتخار صاحب کی کتاب ’’جب امرتسر جل رہا تھا‘‘سامنے آگئی، اور میری آنکھوں کے سامنے برسوں پرانا وہ منظر پھر گیا،جب ایک روز خواجہ صاحب کوئنز روڈ پر ہمارے اخبارکی بلندوبالا بلڈنگ کی دوسری منزل پر میگزین روم میں داخل ہوئے۔ ان کا سانس پھول رہا تھا، اورسرخ و سپید چہرہ مزید سرخ ہو رہا تھا۔ اندر آتے ہی تقریباً لڑکھڑاتے ہوئے،کچھ بولے بغیر، میرے سامنے کرسی پر گر گئے۔ کچھ دیر میں سانس بحال ہوئی تو میں نے پانی دیا۔ پانی کاگھونٹ بھرتے ہی ان کے گول مٹول روشن چہرے پر ان کی مخصوص بچوں کے ایسی معصوم مسکراہٹ لوٹ آئی۔ معلوم ہوا کہ...
    مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کی نیم خودمختاری سے متعلق بھارتی آئین کے آرٹیکل تین سو ستر کی تنسیخ کی چھٹی برسی (پانچ اگست) سے ایک ہفتہ قبل ریاستی حکومت نے کشمیری تاریخ و سیاست سے متعلق پچیس کتابوں کی خرید و فروخت پر پابندی لگا دی۔فرمان جاری ہوا کہ جس کے پاس بھی یہ کتابیں برآمد ہوئیں اسے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جن مصنفین کی کتابوں کو معتوب قرار دیا گیا ان میں ارون دھتی رائے ، اے جی نورانی ، یوسف صراف ، وکٹوریہ سکوفیلڈ ، سمانترا بوس اور عائشہ جلال سمیت متعدد معروف مصنفین کے علاوہ مولانا مودودی کی الجہاد فی السلام اور حسن البنا کی کتاب مجاہد کی اذان بھی شامل ہے۔ سرکار...
    میڈیا کی طاقت سے بھلا کون انکار کر سکتا ہے، یہ رائی کو پہاڑ اور پہاڑ کو رائی بنانے کے فن میں مہارت رکھتا ہے۔ دوسری جنگ عظیم سے قبل جرمنی کا میڈیا اتنا طاقتور تھا کہ اس نے جرمنی کو دنیا کا سب سے طاقتور ترین ملک کے طور پر متعارف کرا دیا تھا، یورپ کے اکثر ملک اس سے خوف زدہ تھے، چنانچہ ان کی کوشش تھی کہ وہ جرمنی کے ساتھ مل کر چلیں، یورپ میں اس وقت صرف ایک برطانیہ تھا جو جرمنی کو یورپ کی سب سے بڑی طاقت ماننے سے گریزاں تھا۔ بعد میں حالات ایسے ہوئے کہ برطانیہ، امریکا اورکچھ یورپی ممالک کے ساتھ مل کر جرمنی کے خلاف محاذ بنانے میں کامیاب...
    کراچی میں ان دنوں حالات ٹینشن زدہ ہیں، ویسے تو سال بھر بجلی، پانی،گیس اور کچرے کے مسائل کیا کم ہوتے ہیں کہ حالات ایک اور ٹینشن، بلکہ یہ مسئلہ بھی تشویش ناک ہے۔ ڈمپر کی ٹکر اورکچلے جانے کے واقعات پہلے بھی ہوا کرتے تھے اور اب بھی ہیں، غرض اگر ملا جلا کر دیکھا جائے تو سڑکوں پر صرف 2024 میں ہی سیکڑوں حادثات کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ آٹھ سو کے قریب افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور سات سے آٹھ ہزار کے قریب افراد زخمی ہوئے، ابھی ان میں ان زخمیوں کا ذکر نہیں ہے جو بے چارے گر گرا کر اپنا آپ روتے سڑک کنارے بیٹھ جاتے ہیں اور خود ہی اپنا علاج...
    بھارت نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی ثالثی عدالت کو پاکستان کے ساتھ آبی معاہدے پر فیصلہ دینے کا اختیار حاصل نہیں ہے، بھارت نے کبھی اس عدالت کی قانونی حیثیت کو تسلیم نہیں کیا۔ دوسری جانب اطلاعات کے مطابق بھارت حسب عادت بغیر اطلاع کے دریائے ستلج اور جہلم میں مزید پانی چھوڑ رہا ہے، جس سے شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، وسیع پیمانے پر جانی ومالی نقصانات کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ بھارت نے اپنے جارحانہ رویے اور آبی وسائل پر غیر قانونی قبضے کے ذریعے خطے میں نہ صرف پاکستان کے لیے مسائل پیدا کیے ہیں بلکہ عالمی آبی قوانین کی بھی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔ سندھ طاس معاہدہ، جو 1960...
    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ہلالِ جُرات، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی فوری بحالی اور امداد کے لیے فوج کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 200 سے زیادہ اموات، پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے ہدایت دی ہے کہ خیبر پختونخوا میں تعینات فوج متاثرین کی بحالی میں بھرپور معاونت فراہم کرے گی اور اس سلسلے میں اضافی فوجی دستے بھی روانہ کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے اپنی ایک دن کی تنخواہ خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے وقف کر...
    عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ ان زخمیوں میں سے ایک نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا جب کہ دیگر دو کی حالت بھی نازک ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک دو افراد کو گولیاں لگنے کی تصدیق ہوئی ہے جنھیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سویڈن کے شہر اوری برو (Örebro) میں نماز جمعہ کے وقت ایک مسجد کے قریب اس وقت فائرنگ کی گئی جب نمازی باہر آ رہے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد پر فائرنگ میں کم از کم 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ ان زخمیوں میں...
    امریکا کی ریاست آرکنساس کے “کریٹر آف ڈائمنڈز اسٹیٹ پارک” میں ایک خاتون کو ایسا خزانہ مل گیا جس کی وہ صرف امید ہی رکھ سکتی تھیں۔ نیویارک شہر کے مین ہیٹن کی 31 سالہ رہائشی میشیر فاکس نے اپنی منگنی کی انگوٹھی کے لیے قیمتی پتھر خود تلاش کرنے کا خواب دو سال پہلے دیکھا تھا — اور اس خواب کی تعبیر انہوں نے اپنے ہاتھوں سے پا لی۔ میشیر نے اپنی منگنی کے لیے ہیرا خود ڈھونڈنے کا فیصلہ کیا۔ وہ چاہتی تھیں کہ یہ انگوٹھی صرف خوبصورت نہ ہو، بلکہ اس میں محنت اور یادیں بھی جڑی ہوں۔ ان کے منگیتر نے بھی ان کے اس منفرد فیصلے کی حمایت کی اور دونوں نے اس سفر کا...
    آوارہ کتے نہ صرف انسانوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں بلکہ ریبیز جیسی جان لیوا بیماریوں کے پھیلاؤ کا باعث بھی بنتے ہیں۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں سڑکوں پر آوارہ کتے نظر نہیں آتے  اور وہ ملک ہے نیدر لینڈ ۔ یہ کارنامہ کسی جادو سے نہیں بلکہ ایک سوچے سمجھے، منظم اور انسانی ہمدردی پر مبنی حکومتی حکمتِ عملی کی بدولت ممکن ہوا۔ سب کچھ کہاں سے شروع ہوا؟ انیسویں صدی کے دوران نیدر لینڈ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوا، جس کے بعد ریبیز کی وبا نے خوف پھیلا دیا۔ اس کے نتیجے میں لوگوں نے اپنے پالتو کتوں کو گھروں سے نکالنا...
    امریکا میں غیر ملکی زبانوں کی فلمیں ہمیشہ محدود دائرے تک مقبول رہی ہیں، جس کی ایک بڑی وجہ زبان کی رکاوٹ ہے۔ تاہم اب ایک نئی اے آئی ٹیکنالوجی اس رکاوٹ کو مؤثر طریقے سے ختم کرنے کی امید پیدا کر رہی ہے۔ لاس اینجلس میں قائم آزاد فلم ساز ادارے XYZ فلمز کے چیف آپریٹنگ آفیسر میکزیم کوٹری کے مطابق امریکا میں غیر ملکی فلموں کی رسائی زیادہ تر نیویارک یا دیگر بڑے شہروں کے آرٹ ہاؤس سنیما گھروں تک ہی محدود رہی ہے، اور اس کی ایک بڑی وجہ ناظرین کی زبان سے متعلق محدود دلچسپی ہے۔ کوٹری کا کہنا ہے کہ امریکا کی ثقافت یورپ سے مختلف ہے جہاں ناظرین سب ٹائٹلز اور ڈبنگ کے عادی ہوتے ہیں۔...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر بلیک میلنگ کر رہا ہے اور نہ اس پر یقین رکھتا ہے، جوہری صلاحیت دفاع کیلئے ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا پاکستان کے اثاثے ملکی دفاع کیلئے ہیں، ہم کسی کو بلیک میل نہیں کرتے، جوہری صلاحیت ہمارے دفاع کی ضمانت ہے، کسی کو خطرہ نہیں ہو سکتا۔نریندر مودی کو اب خواب میں بھی پاکستان اور پاکستانی افواج نظر آتی ہیں، ان کیلئے پاکستان سے جنگ ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے، نریندر مودی بنیادی طور پر اپنے ووٹرز کو مطمئن کر رہے ہیں، پاکستان نے اپنے دفاع میں جنگ لڑی اور جیتی، نریندر مودی کیلئے...