2025-09-18@16:43:25 GMT
تلاش کی گنتی: 6349
«بھی ایک»:
(نئی خبر)
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکا، پاکستانی مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، بھارت کا دہشتگردانہ چہرا ایک بار پھر بے نقاب
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ امریکا کو لے کر پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی اور بھارت کا دہشتگردانہ چہرا ایک بار پھر بےنقاب ہوا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے بھارت کا دہشتگردانہ چہرا عالمی سطح پر بےنقاب ہوا ہے۔ امریکا کی جانب سے فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دینا فیلڈ مارشل کی کاوشوں کا مظہر ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے بھارت کا اصل چہرا عالمی سطح پر بےنقاب ہوچکا ہے، حالیہ امریکی فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر توثیق ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو اور اس مرتبہ ان کیساتھ کام کرنے والوں کو خطرناک دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بار لارنس بشنوی گینگ کے رکن ہیری باکسر نے ایک آڈیو پیغام میں اعلان کیا ہے کہ جو بھی پروڈیوسر، ہدایت کار یا اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرے گا، اسے گولی مار دی جائے گی۔ یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ یہ دھمکی کینیڈا میں کپل شرما کے کیفے کے باہر فائرنگ کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے کیونکہ کپل شرما بھی سلمان خان کے ہی کامیڈی شو کی میزبانی کرتے ہیں اور ان کے ماتحت کام کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ سری شہر میں واقع کپل شرما...
دنیا کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جہاں امریکا، برطانیہ، روس اور اسپین کی حسیناؤں کے اسیر رہے وہیں بلکہ ایک موقع پر ان کا نام بھارت کی ایک معروف اداکارہ کے ساتھ بھی جوڑا گیا تھا۔ 2007 میں، فٹبال کے عالمی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ بپاشا باسو اُس وقت عالمی خبروں کی زینت بنے جب ایک تقریب کے دوران ان کی ایک دوسرے کو بوسہ دینے کی تصویر منظرِ عام پر آئی۔ یہ تصویر پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ایک ہائی پروفائل ایونٹ میں لی گئی تھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں وائرل ہو گئی اور کھیل و فلمی دنیا میں بحث کا موضوع بن گئی۔ یہ بھی پڑھیں: 25 کیرٹ کا محبت...
پیرس(انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں ایک حیران کن اور غیر معمولی واقعہ پیش آیا جب جیلی فِش کے ایک بڑے جھُنڈ نے ملک کے سب سے بڑے جوہری بجلی گھروں میں سے ایک کو اچانک بند کروا دیا۔ دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق شمالی ساحل پر واقع گراوی لینز نیوکلیئر پاور پلانٹ اُس وقت مکمل طور پر آف لائن ہوگیا جب جیلی فِش نے ری ایکٹرز کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے دریا سے پانی کھینچنے والے نظام کو جام کر دیا۔ پلانٹ کے آپریٹر EDF کے مطابق اتوار کی رات کو تین ری ایکٹرز خودکار نظام کے تحت بند ہوگئے کیونکہ پمپنگ اسٹیشن کے فلٹرز جیلی فِش سے بھر گئے تھے۔ کچھ دیر بعد چوتھا ری ایکٹر بھی رک گیا،...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو حال ہی میں بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی پرانی ساڑھی اور اداکار امیتابھ بچن کی جراب مانگنے سے متعلق بیان پر تنقید کا سامنا ہے بشریٰ انصاری اپنی بہن اسماء عباس کے ساتھ حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر باتیں کی۔ پروگرام کے دوران بشریٰ انصاری نے بتایا کہ انہوں نے میڈم نور جہاں کی بیٹی سے ان کی والدہ کی ساڑھی مانگی تھی، جس پر انہوں نے کہا کہ اچھی اچھی ساڑھیاں تو سب نے بانٹ لی ہیں پھر جو باقی ساڑھیاں تھیں اس میں سے دو تحفے میں ملیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان میں لڈیاں ڈالتے ہیں اور...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس کاروبار کے ابتدائی اوقات میں 900 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا، صبح 10 بج کر 55 منٹ پر انڈیکس 147,845.28 کی سطح پر تھا، جو 915.44 پوائنٹس یا 0.62 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ کاروباری سرگرمیوں میں گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں میں نمایاں خریداری دیکھی گئی، انڈیکس میں نمایاں وزن رکھنے والے حصص جیسے ایم اے آر آئی، پی او ایل، پی ایس او، ایس ایس جی سی، ایس این جی پی ایل، ایچ بی ایل، ایم سی بی، میزان بینک اور یو بی ایل...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)امریکا کی جانب سے دہشتگرد قرار دی گئی فتنہ الہندوستان کی ان تنظیموں کی فنڈنگ مختلف ملکوں سے ہوکر پاکستان پہنچتی ہے، عنقریب ان پراکیسز کے اسپانسرز کو بھی دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے امریکی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ریاست میں نیا حوصلہ پیدا ہوا ہے، انڈیا پہلے جنگ ہارا اور اب ان کا بیانیہ بھی ہار گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی موقف کی ایک بار پھر تائید ہوگئی، پاکستانی حکام ٹرمپ انتظامیہ کو اپنی بات سمجھانے میں کام یاب ہوئے۔طلال چوہدری نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دونوں...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی ریکارڈ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز (منگل کو) بھی بازارِ حصص میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، جہاں کاروبار کا آغاز 687 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 47 ہزار 617 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں مارکیٹ پر تیزی کا غلبہ رہا اور انڈیکس 803 پوائنٹس کی تیزی کے نتیجے میں ایک لاکھ 47 ہزار 733 پوائنٹس کی بلندی کو چھو گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کاروباری ہفتے کے آغاز پر پی...
تقریباً ایک دہائی کے تعلق کے بعد فٹبال کی دنیا کے سب سے بڑے اسٹارز میں سے ایک، کرسٹیانو رونالڈو، نے اپنی دیرینہ محبت جارجینا روڈریگز کو آخرکار منگنی کی انگوٹھی پہنا دی۔ چند دن پہلے، 31 سالہ جارجینا نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں ان کا ہاتھ رونالڈو کے ہاتھ پر رکھا ہے اور انگلی میں جڑا ہوا چمکتا ہوا ہیرا سب کی توجہ کھینچ لیتا ہے۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا: “ہاں — اس زندگی میں بھی اور ہر زندگی میں بھی۔” رونالڈو اور جارجینا کی کہانی 2016 میں شروع ہوئی، جب وہ میڈرڈ کے گچی اسٹور پر کام کر رہی تھیں اور قسمت نے دونوں کو آمنے سامنے کر دیا۔ اس ملاقات نے...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست ہماچل پردیش سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں نے ایک ہی خاتون سے شادی کے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی تنقید کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوا اور انہیں ‘ہاتی قبیلے’ کی صدیوں پرانی روایت پر فخر ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق، ہماچل کے علاقے شیلائی کے ’تھندو خاندان‘ سے تعلق رکھنے والے نیگی بھائیوں نے روایتی ’جوڑی در پارتھا‘ کی رسم کے تحت کنہاٹ گاؤں کی رہنے والی سنیتا چوہان سے شادی کی۔ یہ شادی گزشتہ ماہ کی 20 تاریخ کو منظر عام پر آئی تھی جس کے بعد مختلف حلقوں نے اس پر عمل کرنے پر تنقید کی تھی۔ تاہم اب دونوں بھائیوں نے شادی...
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلیو ایریا میں قائم غیر قانونی پلاٹس، تعمیرات، سب لیٹنگ اور کمرشل استعمال کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ پبلک نوٹس کے مطابق، بلیو ایریا کے اندر موجود لینڈ اسکیپ ایریا اور گرین بیلٹس کو غیر قانونی طور پر ذاتی اور کمرشل استعمال میں لانے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ بلیو ایریا کے زون 4 میں واقع پارکنگ ایریا اور گرین بیلٹس کو خالصتاً عوامی سہولیات، خوبصورتی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے مختص کیا گیا ہے، اور ان کا ذاتی یا کمرشل استعمال نہ صرف ماسٹر پلان کی خلاف ورزی ہے بلکہ...
پرتگالی فٹبال لیجنڈ کریسٹیانو رونالڈو اوران کی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز 10 سال کے تعلق کے بعد باضابطہ طور پر منگنی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، 40 سالہ رونالڈو نے جارجینا کو ایک شاندار ہیرے کی انگوٹھی پہنا کرشادی کی پیشکش کی۔ جارجینا نے یہ خوشخبری انسٹاگرام پر شیئر کی، جہاں انہوں نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کا ہاتھ رونالڈو کے ہاتھ پر رکھا ہوا ہے اور بڑی سی ہیرے کی انگوٹھی نمایاں ہے۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ہاں، میں مانتی ہوں، اس زندگی میں بھی اور اپنی تمام زندگیوں میں بھی۔ یہ بھی پڑھیں:کرسٹیانو رونالڈو کا بڑا فیصلہ، دنیا بھر میں مداح خوشی سے جھوم اٹھے یہ جوڑا 2016 میں میڈرڈ کے...
رواں ماہ پاکستان کو آزاد ہوئے 78 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ ہر سال 14 اگست کو یومِ آزادی پورے قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ بچے، بڑے، بوڑھے، جوان خواتین حضرات سب ہی کسی نہ کسی طرح اس جذبے کا اظہار کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ سبز ہلالی پرچم فضا میں لہراتے ہیں، ملی نغمے گونجتے ہیں اور اس ملک کے لیے دی گئی قربانیوں کی یادیں تازہ کی جاتی ہیں۔ لیکن آزادی کا جشن مناتے ہم لوگ کیا آزادی کا درست مقصد اور معنی جانتے ہیں؟ کیا واقعی ہم ذہنی طور پر آزاد ہیں یا 14 اگست کو ہم نے پاکستان کے نام پر صرف زمین کا ایک ٹکڑا ہی آزاد کرایا تھا؟ کیا ہماری...
لگاتار بمباری، قتلِ عام، انسانی استعمال کی ہر شے بلڈوز کرنے کا مشن ہو یا بھوک برسانے کا عمل۔ مقصد ایک ہی ہے۔غزہ کی ہمت کی کمر توڑنا۔تاکہ غزہ مر جائے یا خالی ہو جائے۔مگر جو کام اکیس ماہ میں پچاسی ہزار ٹن بارود برسانے سے حاصل نہیں ہو سکا اب اسے زمانہِ قدیم سے چلے آ رہے جنگی ہتھکنڈے سے حاصل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ یعنی محاصرے کے ذریعے پوری آبادی کو بھوکا مار دیا جائے اور بچے کھچوں کو رفاہ میں تیزی سے تعمیر ہونے والے کنسنٹریشن کیمپ کی خاردار تاروں کے پیچھے دھکیل دیا جائے اور گلو خلاصی کی ایک ہی شرط رکھی جائے یا تو سرحد پار صحراِ سینا سمیت جہاں چاہے کوچ کر...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت اب بھی خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے پر بضد ہے، پاکستان واضح کرچکا ہے کہ کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انھوں نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ، امریکی صدر ٹرمپ کا انتہائی ممنون ہے جن کی اسٹرٹیجک لیڈر شپ کی بدولت نہ صرف انڈیا پاکستان جنگ رکی بلکہ دنیا میں جاری بہت سی جنگوں کو روکا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر بھارت کا کوئی اندرونی معاملہ نہیں بلکہ ایک نامکمل بین الاقوامی ایجنڈا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا حالیہ دورہ امریکا قومی اور بین الاقوامی سیاست کے موجودہ تناظر میں غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ دورہ...
پچھلی قسط کے اختتام پر کپتان فانتوم کا ذکر اَدھورا چھوڑا تھا۔ آئیے اس منفرد شخصیت کے متعلق کچھ بات کرتے ہیں: تاریخ ِ ادبیاتِ رام پور (از حکیم محمد حسین خاں) سے اقتباس ملاحظہ فرمائیں: ’’تاریخِ رام پور کا یہ بھی ایک روشن پہلو ہے کہ اِس میں ریاستی زندگی کے ہر موڑ پر اور علم واَدب کے ہر محاذ پر مختلف ذات پات اور مُلک و مِلّت کے لوگ شِیروشکر رہے۔ یہاں قیام الدین محمد قائم چاندپوری کے ساتھ ذوقی رام حسرتؔ دہلوی، دواکر رَاہی ؔ امروہوی کے ساتھ عروجؔ زیدی بدایونی، جارج فانتوم فرانسیسی (فرانسی: س ا ص) کے ساتھ، چیپ مین لندنی نے علم واَدب کی خدمات انجام دیں اور ریاستی دور (یعنی نوابی دور: س...
یہاں عروج کی گونج بھی محفوظ ہے اور زوال کی کراہیں بھی دفن ہیں۔ یہاں وقت کے قدموں کی چاپ بھی سنائی دیتی ہے اور تقدیر کے بھنور میں گم داستانوں کی سرگوشیاں بھی۔ تاریخ انسانی کے سینے میں وہ سیکڑوں، ہزاروں کہانیاں دفن ہیں جنہیں کبھی مورخ نے لکھا، کبھی فاتح نے مٹایا، اور کبھی مٹی نے خود اپنے سینے میں چھپا لیا۔ یہ کہانیاں صرف ماضی کی گرد میں لپٹی یادیں نہیں۔ یہ وہ زندہ سائے ہیں، جو آج بھی ہمارے اطراف منڈلاتے ہیں، ہمیں پکار پکار کر کچھ سمجھانا چاہتے ہیں، بس ہم ہیں کہ سنتے نہیں۔ ذرا نظر دوڑائیں تو کہیں روم کے عالی شان سینیٹ یا کیوریا جولیا میں سنگ مرمر کے ستونوں تلے بیٹھے...
کراچی: کورنگی میں دورانِ ڈکیتی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری غلام محمد جاں بحق ہوگیا، جبکہ مبینہ طور پر ملوث دو ڈاکوؤں کو شہریوں نے پکڑ لیا، جن میں سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کورنگی ڈیڑھ نمبر کے علاقے میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا شہری غلام محمد کورنگی ڈیڑھ نمبر کا رہائشی تھا اور تین بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔ لواحقین کے مطابق غلام محمد کی دو ماہ بعد شادی تھی، جبکہ اس کا آبائی تعلق بہاولپور سے تھا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی شہری اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ واقعے کی مزید...
گنہ کلاں ریلوے اسٹیشن الہڑ سے اگلا ریلوے اسٹیشن گنہ کلاں ہے۔ سیال کوٹ کے پاس دو گُنے ہیں۔ ایک گنہ کلاں یعنی بڑا گنہ ہے جب کہ دوسرا گنہ خورد ہے جسے صرف گنہ کہا جاتا ہے۔ یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے ایک شہر اٹک ہے اور اس کے قریب ایک چھوٹا اٹک یعنی اٹک خورد ہے۔ گنہ کا ریلوے اسٹیشن بہت پُر سکون سا ہے۔ شہر سے بہت دور ہونے کی وجہ سے یہاں کوئی شورشرابہ نہیں ہوتا۔ اگر آپ غور کریں تو انگریزوں نے سارے ریلوے اسٹیشن شہر کی آبادی سے ہٹ کر دی بنائے تھے جو رفتہ رفتہ آبادی بڑھنے سے شہر کے اندر ہی آ گئے مگر گنہ کلاں کا ریلوے اسٹیشن آج...
اسلام ٹائمز: بھارت کیلئے مناسب یہی ہے کہ موجودہ دور میں کشمیریوں پر مزید مظالم کرکے اپنے مستقبل کو اور زیادہ تلخ بنانے کے بجائے لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف کے لوگوں کے مابین کاروبار، تعلیم، سیروسیاحت، اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے راستہ ہموار کرے۔ ہماری دانست میں بھارت کیلئے آج یہ سنہری موقع ہے کہ وہ جارحیّت اور قبضے کی تاریکی سے نکل کر اعترافِ جُرم کی شمع جلائے، نیز مقبوضہ وادی میں نہتّے عوام کے مدِّمقابل ہٹ دھرمی کے مظاہرے کے بجائے انسان دوستی اور انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنائے تاکہ پورے جنوبی ایشیا کا مستقبل روشن ہوسکے۔ تحریر: ڈاکٹر نذر حافی سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم پاکستان کا ہمیشہ سے یہ مؤقف رہا...
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے دل میں واقع ساکرامنٹو دریا کے کنارے موجود ڈیلٹا ریجن کبھی دلدل، ندی نالوں اور کھیت کھلیانوں کا امتزاج تھا۔ 19ویں اور 20ویں صدی کے آغاز میں یہاں آنے والے چینی مزدوروں نے اس علاقے کو ناقابلِ کاشت زمین سے زرعی طاقت میں بدل دیا اور اسی دوران ایک منفرد بستی ’لاک‘ کی بنیاد رکھی، جو آج بھی امریکا میں واحد ایسی بستی ہے جو چینی باشندوں نے چینی باشندوں کے لیے آباد کی۔ گولڈ رش سے زرعی انقلاب تک 1848 میں جب ’کیلیفورنیا گولڈ رش‘ کی خبر چین پہنچی تو ہزاروں چینی کان کن ’گولڈ ماؤنٹین‘ (سونے کا پہاڑ) کہلانے والے اس خطے میں قسمت آزمانے پہنچے۔ ابتدا میں کامیابی ملی، مگر جلد ہی غیر...
روزمرہ زندگی میں پسینے کو عموماً پریشانی، شرمندگی یا محض گرمی کا نتیجہ سمجھا جاتا ہے۔ کسی تقریب یا دفتر کی میٹنگ میں اگر ماتھے پر پسینہ نمودار ہو جائے تو اکثر لوگ اسے صاف کرنے میں جت جاتے ہیں تاکہ دوسروں پر اچھا تاثر قائم رہے۔ مگر شاید ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ یہی ’’شرمندہ کر دینے والا‘‘ پسینہ درحقیقت قدرت کا انمول تحفہ ہے۔ یہ کہاوت ہمیں اکثر سننے کو ملتی ہے کہ کبھی دوسروں کو اپنا پسینہ نہ دکھاؤ مگر سچ یہ ہے کہ اگر یہ دِکھ بھی جائے، تو کوئی بات نہیں کیوںکہ ماہرین صحت کے مطابق انسان کا یہ حیاتیاتی ’’ایئر کنڈیشننگ سسٹم‘‘ نہ صرف جسم کو ٹھنڈا رکھتا ہے بلکہ بہت سے دیگر...
آپ نے جعلی پولیس اہلکاریوں کی کارگزاریوں کے بارے میں تو سنا ہی ہوگا لیکن پورا کا پورا تھانہ ہی جعلی نکلے یہ غالباً آپ کے لیے بھی ایک نئی خبر ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت: جعلی سفارتخانے کے کیس میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے یوں تو بھارت میں اس سے پہلے جعلی سفارتخانہ، جعلی ٹول پلازہ اور جعلی عدالت تک قائم کی گئی جو بعد میں پولیس کی نظروں میں آئی۔ تاہم اب ایک جعلی تھانہ بھی منظر عام پر آیا ہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے قریب نوئیڈا میں پولیس نے ایک حیران کن دھوکہ دہی کا پردہ فاش کیا ہے۔ وہ ایک ایسا جعلی تھانہ تھا جو واقعی پولیس کی اصلیت کا گمان دلاتا تھا...

ڈریپ ، کوالٹی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کا بڑا ایکشن ، جعلی کمپنیوں کی ادویات بھی جعلی نکلیں ، کمپنیوں کے نام اور ادویات کی تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر
ڈریپ ، کوالٹی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کا بڑا ایکشن ، جعلی کمپنیوں کی ادویات بھی جعلی نکلیں ، کمپنیوں کے نام اور ادویات کی تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) ،کوالٹی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کا بڑا ایکشن ، جعلی کمپنیوں کی ادویات بھی جعلی نکلیں ،ڈریپ نے جعلی کمپنیوں اور جعلی ادویات سے متعلق مراسلہ جاری کر دیا، متعلقہ کمپنیوں کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں۔ ڈریپ کے مراسلے کے مطابق جعلی کمپنیوں میں فیگا فارماسیوٹیکل کراچی، ایڈکوک فارماسیوٹیکلز لاہور ، الپائن لیبارٹریز کراچی اور ہیمیکس فارماسیوٹیکل کراچی شامل ہیں ۔علاوہ ازیں جن ادویات کو جعلی قرار دیا گیا ہے ان میں...
بھارتی ریاست گجرات کے ضلع جوناگڑھ میں ایک سیمنٹ فیکٹری کے باہر پیش آنے والا غیر متوقع واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اور شیر آمنے سامنے آتے ہیں اور پھر دونوں خوفزدہ ہو کر مخالف سمتوں میں بھاگ نکلتے ہیں۔ بھارتی فاریسٹ آفیسر سُسانتا نندا کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پٹا پور گاؤں میں آدھار سیمنٹ فیکٹری کے گیٹ کے قریب رات تقریباً 10 بجے ایک شخص فیکٹری سے باہر نکل رہا ہے، جبکہ دوسری سمت سے ایک شیر آرہا ہوتا ہے۔ موڑ مڑتے ہی دونوں کا آمنا سامنا ہوتا ہے اور وہ گھبرا کر مخالف سمتوں میں دوڑ پڑتے ہیں۔ یہ...
ْجس قوم کے اخلاق ڈوب جائیں وہ زیادہ دیر زندہ نہیں رہا کرتی۔ تاریخ کا یہ سبق تاریخ میں بار بار دہرایا گیا ہے۔ کسی قوم کے عروج کا سورج ڈوبنے کی سب سے بڑی وجہ اخلاقی شعبے کا زوال ہوتا ہے۔ بقیہ تمام شعبہ جات اس سے متاثر ہوتے ہیں۔ مغربی سورج بھی زرد ہو رہا ہے یا یہ ترقی منتقل کی جا رہی ہے۔ مسلمانوں کے پاس انسانی تاریخ کی وہ عظیم اور حیرت انگیز مثالیں ہیں جو حقیقی بھی ہیں اور ترقی حاصل کرنے کا خطِ مستقیم بھی۔ مغرب کے نبض شناس اقبال نے مرض کی ٹھیک ٹھیک تشخیص کرکے نوجوانوں کوخبردار کیا: نظر کو خیرہ کرتی ہے چمک تہذیبِ حاضر کی یہ صناعی مگر جھوٹے نگوں...
اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی بیان غیر سنجیدہ اور حقائق کو مسخ کرنے کی بھارتی عادت کا ایک اور مظاہرہ ہے، مبینہ " ایٹمی بلیک میلنگ " کا بھارتی بیانیہ گمراہ کن اور خود ساختہ ہے، پاکستان کسی بھی طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی کے سخت خلاف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے فیلڈ مارشل کے بیان سے متعلق دیے گئے ریمارکس کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی وزارتِ خارجہ کے غیر سنجیدہ اور گمراہ کن بیان پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے، اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی بیان غیر سنجیدہ...
پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستانی آرمی چیف سے منسوب بیانات پر رد عمل کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے غیر سنجیدہ اور حقائق کو مسخ کرنے کی ایک اور کوشش قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی قیادت کے حالیہ مخالفانہ ریمارکس ایک گہری پریشان کن ذہنیت کے عکاس ہیں، پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ کے بیانات ایک مرتبہ پھر ان کی عادت بن چکی غلط بیانی اور سیاق و سباق سے ہٹ کر بات کرنے کی مثال ہیں۔ ترجمان کے مطابق بھارت کی جانب سے ’نیوکلئر بلیک میلنگ‘ کے الزامات بے بنیاد، گمراہ کن اور خود ساختہ بیانیہ ہے۔ ترجمان نے کہا...
بھارت ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گیا، پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارت ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گیا اور نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتکاروں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ ان کے گھروں میں گیس اور انٹرنیٹ کی سہولیات وقتا فوقتا معطل کی جا رہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتکاروں کو دیے گئے رہائشی مکانات خالی کرنے کے احکامات کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی جاری کر دیے گئے اور اب تک چار سے پانچ سفارتکاروں کو گھر چھوڑنے کا حکم دیا جا چکا ہے۔گھر خالی...
انٹارکٹکا کے ایک گلیشیئر کے پگھلنے سے 65 برس قبل لاپتا ہونے والے برطانوی کوہ پیما ڈینس ٹنک بیل اور اس کے برفانی کتے کی باقیات برآمد ہوگئی ہیں، جس نے ایک دہائیوں پرانی سائنسی اور انسانی کہانی کو اختتام تک پہنچا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کوہستان کے برف پوش پہاڑوں سے حیرت انگیز خبر، 28 سال بعد برف سے لاش برآمد 1959 میں ڈینس ٹنک بیل صرف 25 برس کے تھے اور برٹش فالکنڈ آئی لینڈز ڈیپنڈنسیز سروے (جو آج برٹش انٹارکٹک سروے کہلاتا ہے) کے ساتھ موسمیات دان کی حیثیت سے انٹارکٹکا میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کا مشن برفانی موسم کی پیمائش، برف کی موٹائی کا تجزیہ اور علاقے کی جغرافیائی نقشہ بندی تھا۔ ...
چین نے ایک اور انقلابی پیش رفت کرتے ہوئے بیجنگ میں دنیا کا پہلا ’’روبوٹ مال‘‘ کھول دیا ہے، جو کہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور جدید ترین مرکز ہے۔ یہ مال دراصل کار ڈیلرشپس کے مشہور 4S ماڈل (سیلز، سروس، اسپیئر پارٹس، اور سروے) پر بنایا گیا ہے، جسے اب روبوٹس کی فروخت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ 4 منزلہ مال بیجنگ کے معروف ’’ہائی ٹیک ای ٹاؤن ڈسٹرکٹ‘‘ میں قائم کیا گیا ہے اور اسے مستقبل کے شاپنگ سینٹرز کا پیش خیمہ کہا جا رہا ہے۔ یہاں نہ صرف روبوٹس فروخت کیے جائیں گے بلکہ صارفین کو خریداری سے پہلے مکمل معلومات، ڈیمو، مرمت، اور فیڈبیک کا مکمل نظام بھی فراہم کیا گیا ہے...
ایپل کی آئی فون 17 سیریز کے ماڈلز ستمبر میں کسی تاریخ کو متعارف کرائے جائیں گے، اس سیریز میں آئی فون 17، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 16 پرو میکس کے ساتھ ایک بالکل نیا اور انتہائی پتلا ماڈل ’آئی فون 17 ایئر‘ بھی شامل ہوگا۔ کمپنی نے ابھی تک نئے ماڈلز کی لانچنگ کی باضابطہ تاریخ جاری نہیں کی، تاہم ان ڈیوائسز سے متعلق لیکس کئی ماہ سے گردش میں ہیں، اور بظاہر ایسا کچھ خاص نہیں جو صارفین کو حیران کر سکے۔ یہ بھی پڑھیں: فولڈ ایبل آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہوگا، خصوصیات کیا ہیں؟ صارفین کے ذہنوں میں سب سے زیادہ یہ سوال گردش کررہا ہے کہ ان فونز کی قیمتیں کیا ہوں...
بھارت میں متعدد امریکی کمپنیوں کے بائیکاٹ کی مہم زور پکڑ گئی ہے، جس میں کاروباری شخصیات اور وزیراعظم نریندر مودی کے حامی واشنگٹن کی جانب سے عائد درآمدی ڈیوٹیوں کے خلاف امریکا مخالف جذبات کو ہوا دے رہے ہیں۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیکس لگانے کے بعد بھارت میں سوشل میڈیا اور عوامی سطح پر مقامی مصنوعات خریدنے اور امریکی مصنوعات کو چھوڑنے کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ اگرچہ تاحال فروخت میں کمی کا کوئی واضح ثبوت سامنے نہیں آیا، لیکن برآمد کنندگان کو جھٹکا لگا ہے اور دہلی و واشنگٹن کے تعلقات متاثر ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص پر اہم کتاب نے بھارت کے دعوؤں کا...
رکشا بندھن کے خاص دن پر جہاں مشہور شخصیات نے سوشل میڈیا پر اپنی یادگار جھلکیاں شیئر کیں، وہیں تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ کے پروڈیوسر است مودی نے بھی ایک جذباتی ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں، جن میں اُن کی بہن جیسی شخصیت دشا واکانی المعروف دیا بین بھی شامل تھیں۔ شیئر کی گئی انسٹاگرام ویڈیو میں دشا کو ادست اور اُن کی اہلیہ کو راکھی باندھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس جذباتی ویڈیو میں است مودی نے نہ صرف دشا کے پاؤں چھوئے، بلکہ مداحوں کو یہ بھی موقع ملا کہ وہ دشا کو طویل عرصے بعد اپنے خاندان اور بیٹی کے ساتھ دیکھ سکیں جو کہ ایک یادگار اور خاص لمحہ تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی سیریل ’تارک...
مصنوعی ذہانت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ٹیکنالوجی جہاں ایک طرف صنعتوں اور تخلیقی شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہے، وہیں اس کے منفی اور خطرناک پہلو بھی سامنے آ رہے ہیں۔ حال ہی میں سامنے آنے والے ایک واقعے نے اس بحث کو مزید شدید کر دیا ہے کہ اے آئی کا غلط استعمال کس حد تک جا سکتا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی کے تحت چلنے والے اے آئی ٹول Grok Image پر الزام ہے کہ اس نے امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی فحش نوعیت کی ڈیپ فیک ویڈیوز خود سے تیار کی ہیں۔ قانونی ماہر پروفیسر کلیئر مک گلین کا کہنا ہے کہ یہ محض تکنیکی غلطی...
پاکستانی شوبز کی مشہور سابق جوڑی ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ایک دوسرے سے ملاقات کی خبریں سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔ ہانیہ اور عاصم نے ماضی میں کھلے عام ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارا، اور مداحوں نے بھی اس جوڑی کو بے حد پسند کیا۔ تاہم تعلقات میں دراڑ پڑنے پر یہ رشتہ نہایت تلخ انداز میں ختم ہوا، یہاں تک کہ دونوں نے ایک دوسرے پر تنقیدی بیانات دیے اور مداح بھی ایک دوسرے کے مخالف ہوگئے۔ ہانیہ عامر سے تعلقات ختم ہونے کے بعد عاصم اظہر نے میرب علی سے تعلق قائم کیا اور منگنی کی، مگر یہ رشتہ بھی حال ہی میں ختم ہو گیا۔...
پاکستانی شوبز کے میزبان اور سابق اداکار ساحر لودھی نے بالآخر اپنی مصروف زندگی اور کم نیند لینے کی اصل وجہ بتا دی۔ ساحر لودھی مختلف ڈراموں اور سنگل پلے میں اداکاری کرچکے ہیں، تاہم ان کی اصل شہرت دلچسپ مارننگ شوز کی میزبانی سے ہوئی۔ اداکاری کے علاوہ وہ فلم ’’راستہ‘‘ میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں، مگر ان کا کیریئر زیادہ تر میزبانی کے گرد گھومتا ہے۔ اس میدان میں انہیں کئی ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔ ساحر لودھی مختلف انٹرویوز میں اپنے مصروف طرزِ زندگی کا ذکر کرتے رہے ہیں اور کئی بار یہ بھی بتایا ہے کہ وہ روزانہ صرف دو گھنٹے ہی سوتے ہیں۔ اب انہوں نے پہلی بار اس کی وجہ کھل کر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 اگست 2025ء) پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے، جو ایک سرکاری دورے پر امریکہ میں ہیں، اتوار کے روز امریکی سیاسی اور عسکری قیادت کے سینئر اراکین اور پاکستانی کمیونٹی سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے دہشت گردی کی سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ یہ سرگرمیاں انتہائی تشویشناک ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’کسی بھی بھارتی جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔‘‘ پاکستانی آرمی چیف نے کہا کہ...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)نئی دہلی میں بھارتی اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی کو الیکشن کمیشن کی جانب مارچ کرنے پر پولیس نے حراست میں لے لیا۔ وہ تقریباً 300 اپوزیشن اراکین کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی طرف جا رہے تھے۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج کسی جماعت کے مفاد کے لیے نہیں بلکہ آئین کے تحفظ اور ’’ایک شخص، ایک ووٹ‘‘ کے اصول کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابی فہرستیں شفاف اور درست ہونی چاہئیں تاکہ ہر شہری کا ووٹ برابر اہمیت رکھے۔ پولیس نے مارچ کے دوران کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی، شیو سینا کے رہنما سنجے راوت، اور...
سردار ایاز صادق، جامعہ نعیمیہ اور حلقہ کی تبدیلی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال سردار ایاز صادق اُن چند منفرد اسپیکرز میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے بحثیت سپیکر ایسی روایات قائم کیں جو اس سے قبل پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں کم ہی دیکھنے کو ملتی ہیں۔ ان کی نمایاں کوششوں میں سے ایک غیر معمولی اقدام عام شہریوں، بالخصوص طلبہ، کے لیے پارلیمنٹ کے دروازے کھول دینا تھا تاکہ وہ قانون سازی کے عمل اور عوامی نمائندوں کے طریقۂ کار کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں۔ یہ محض رسمی یا نمائشی قدم نہ تھا بلکہ عوام اور پارلیمان کے درمیان فاصلے کو کم کرنے کی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے...
اسلام ٹائمز: یہ اجتماع صرف ایک برسی کی رسم نہیں بلکہ ملتِ تشیع بلتستان کے لیے امید، عزم اور بیداری کا پیغام بن کر ختم ہوا۔ مرکزی جامع مسجد سکردو سے گونجتی تکبیر کی صدائیں، حاضرین کے دلوں میں اتحاد کی حرارت اور قائدین کی بصیرت افروز باتیں اس دن کو تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف سے رقم کر گئیں۔ یہ وہ لمحہ تھا، جب بلتستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ اختلافات کے باوجود ایک پرچم تلے اکٹھا ہو کر ملت کی بقاء اور شہیدِ قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کے مشن کو آگے بڑھانا ہی حقیقی کامیابی ہے۔ تحریر: آغا زمانی سکردو کی فضاؤں میں اس دن ایک الگ ہی سکون اور سنجیدگی تھی۔ موسم...
چین میں ایک کم عمر لڑکے نے محض ایک وائرل لیبوبو گڑیا نہ ملنے پر اپنے رشتے دار کے گھر میں ایسا ہنگامہ برپا کر دیا کہ 48 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہو گیا۔ لیبوبو گڑیا حالیہ برسوں میں عالمی سطح پر شہرت اختیار کرچکی ہے، جسے ریانا، دوا لیپا اور بلیک پنک کی لیزا جیسی مشہور شخصیات بھی پسند کرتی ہیں۔ ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق لڑکے نے رشتے دار کے گھر میں ایک لیبوبو گڑیا دیکھی، جو مہنگے زیورات سے سجی ہوئی تھی، اور اسے حاصل کرنے کی ضد کی۔ گھر والوں کے انکار پر بچے نے ایک ریموٹ کنٹرول اٹھا کر شیشے کی چھت پر دے مارا، جس سے 1 لاکھ یوآن (تقریباً 11...
بالی ووڈ اداکار عامر خان کے خاندان نے فیصل خان کی جانب سے ان کی والدہ اور خاندان کے بارے میں دیے گئے حالیہ بیانات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ فیصل خان نے حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ان کے خاندان اور خاص طور پر عامر خان نے ان کے ساتھ برسوں تک غلط سلوک کیا۔ اب اس معاملے پرعامر خان کے خاندان کا بیان سامنے آیا ہے جن میں رینا دتہ، جنید خان، ایرا خان، فرحت دتہ، راجیو دتہ، کرن راؤ، سنتوش ہیگڑے، سحر ہیگڑے، منصور خان، نزہت خان، عمران خان، ٹینا فونسیکا، زین ماریہ خان اور پابلو خان شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’مجھے ایک برس گھر پر قید رکھا گیا‘ فیصل خان کا بھائی عامر خان...
پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نہ صرف ٹی وی اسکرین پر اپنی موجودگی سے لوگوں کے دل جیتتے آئے ہیں، بلکہ ہر کردار کو اس انداز میں نبھایا کہ وہ ناظرین کے دلوں پر نقش ہوگیا۔ ان کے فنی سفر کا آغاز ڈرامہ عروسہ سے ہوا، جہاں ’شہریار‘ نامی نوجوان کردار کے لیے انہوں نے اسکرپٹ ایسے یاد کیا جیسے وہ زندگی کا پہلا امتحان ہو۔ اس وقت انہیں ایسا لگا کہ اگر یہی جذبہ تعلیم میں ہوتا تو پڑھائی بھی کمال کی ہوتی۔ زیب النسا میں سارہ کاظمی کے کمنٹ نے انہیں جھنجوڑا، مگر وہی لمحہ ان کی اداکاری کا ٹرننگ پوائنٹ بن گیا۔ ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’جینٹل مین‘ جیسے ڈراموں میں انہوں نے...
اپنے ملک کی برائیاں تو ہر دم سننے کو ملتی ہیں۔ لگتا ہے کہ ہم اس کام سے ایک منفی لذت کشید کرتے ہیں۔ یہ بات تو بالکل درست ہے کہ مادر وطن میں خرابیاں بہت زیادہ ہیں۔ عرض کرنے میں بھی کوئی کلام نہیں کہ اگر اچھائیاں تلاش کرنے کی سعی کی جائے تو وہ بھی ان گنت ہیں۔ سماج کے اکثر لوگ بہترین ہیں۔ ان کی اچھائی ہر منفی نکتہ پر غالب ہے۔ اس کا عموماً ذکر نہیں ہوتا۔ ایک اور سنجیدہ بات بھی ہے۔ لوگوں کی واضح اکثریت ‘ اپنی اپنی سطح پر کچھ نہ کچھ بہتر کام کرنے کی تڑپ ضرور رکھتی ہے۔ اس میں عمر اور جنس کی کوئی قید نہیں ۔ دوسروں کی کیا...
کراچی: یہ 2005 کی بات ہے، میں پہلی بار آسٹریلیا گیا تھا، ایک دن ایک ریسٹورینٹ میں لنچ کرنے گیا، اتفاق سے وہاں پاکستان کے 2 کرکٹرز بھی آ گئے، ان دنوں کھلاڑیوں اور میڈیا کے درمیان موجودہ دور جیسے فاصلے نہیں تھے اور دوستانہ روابط ہوا کرتے تھے۔ وہ دونوں میری ہی ٹیبل پر آ کر بیٹھ گئے، اس دوران ایک ویٹرس آئی اور آرڈر کے بارے میں کچھ کہا، جب وہ خاتون جانے لگیں تو ان کرکٹرز میں سے ایک نے دوسرے سے کہا کہ ’’اگر یہ خوبصورت ہوتی تو تم فورا دوستی کر لیتے’‘ یہ سن کر وہ ویٹرس واپس آئیں اور آہستہ سے سرگوشی کی کہ ’’ میرا تعلق بنگلہ دیش سے ہے اور...
کعبہ شریف کے امام صاحب نے عالمِ اسلام کے نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہُوئے ارشاد فرمایا ہے کہ ’’سوشل میڈیا پر کسی بھی خبر کو آگے پھیلانے یا شیئر کرنے سے قبل خبر کی تصدیق کر لیا کریں۔‘‘یہ نہائت شاندار اور مستحسن نصیحت ہے ۔ اگر سوشل میڈیا پر متحرک ہمارے نوجوان اِس نصیحت پر عمل کرنا شروع کر دیں تو ہم بہت سی سماجی برائیوں ، غلط فہمیوں اور افواہوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔ عمل مگر کون کرے؟ امامِ کعبہ کی مذکورہ بالا نصیحت سے قبل ہمارے پاس کسی بھی آنے والی خبر کی تصدیق و تحقیق کرنے کا حکمِ الٰہی موجود ہے ۔ بد قسمتی مگر یہ ہے کہ ہم سب نے اِس حکم کو بھی...
TEL AVIV: اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے غزہ پر فوجی قبضے کے منصوبے کے خلاف تل ابیب میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ جنگ فوری طور پر بند کرکے گرفتار افراد کو رہا کروایا جائے اور ٹرمپ سے مداخلت کا مطالبہ کیا۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کے فیصلے خلاف تل ابیب میں نکالی گئی ریلی میں قیدیوں کے اہل خانہ بھی شامل تھے اور غزہ میں قید اومری میران کی اہلیہ لیشے میران لیوی نے کہا کہ یہ صرف فوجی فیصلہ نہیں ہے بلکہ یہ ان لوگوں کے لیے موت کی سزا بھی ہوسکتی ہے، جن سے ہم پیار کرتے ہیں۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ...
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہمیں اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور شجرکاری کو فروغ دینے کا عزم کرنا ہے، ایسی تقریبات نہ صرف عوام کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہیں بلکہ قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبات کو بھی فروغ دیتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے فرئیر ہال میں تین روزسے جاری فیملی فیسٹول میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی مئیر سلمان عبداللہ مراد، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی و دیگر موجود تھے۔ میئر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے اور ہمیں اس پر فخر ہونا چاہیئے، دنیا میں بہت ساری قومیں آزادی کی اس...
فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی صدر ٹرمپ کا انتہائی مشکور ہے جن کی بدولت پاک بھارت سمیت کئی جنگیں رُک گئیں۔ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارتی جارحیت نے خطے کو ایک خطرناک طور پر بھڑکنے والی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا، جہاں کسی بھی غلطی کی وجہ سے دو طرفہ تصادم بہت بڑی غلطی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان صدر ٹرمپ کا انتہائی مشکور ہے جن کی اسٹریٹجک لیڈشپ کی بدولت نا صرف انڈیا پاکستان جنگ رکی بلکہ دنیا میں جاری بہت سی جنگوں کو روکا گیا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ محض ڈیڑھ ماہ کے وقفے کے بعد...
اسد قیصر—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کے فیصلے پر قوم سے معذرت کر لی۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران اسد قیصر نے اعتراف کیا کہ عمران خان کی وزارتِ عظمیٰ کے دور میں جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کا فیصلہ تاریخی غلطی تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی کو بھی ایکسٹینشن نہیں دینی چاہیے، ہم جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع دیے پر قوم سے معذرت خواہ ہیں۔
باجوہ کو ایکسٹینشن دینا ہماری سب سے بڑی غلطی تھی، قوم سے معافی مانگتے ہیں، اسد قیصر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جنرل (ر)باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع دے کر غلطی کی جس پر معذرت کرتے ہیں، آج ملک کا موجودہ نظام عملا نہ آئینی ہے اور نہ قانونی ہے بلکہ اس وقت ملک میں عملا مارشل لا لگایا ہوا ہے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماوں کی پریس کانفرنس کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ آج کل شوشہ چھوڑا جا رہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے، 27 ویں آئینی...
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2025ء ) پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ آج کا سوشل میڈیا ایک طاقتور ذریعہ بن چکا ہے لیکن ملک دشمن عناصر اسے "ساختہ افراتفری" پیدا کرنے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن عزیز کے ساتھ عقیدت اور وابستگی ایک کھلی حقیقت ہے، ناگہانی آفات کی صورت میں بھی بیرون ملک پاکستانی سب سے پہلے امداد کی اپیل پر لبیک کہتے ہیں۔ دورہ امریکہ کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں فیلڈ مارشل نے قرآن پاک کی آیات کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ "اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو خوب...
سپیزنڈ میں دھماکے سے جعفر ایکسپریس کے متاثرہ ہونے کے باعث کوئٹہ میں ریلوے آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: جعفر ایکسپریس ٹریک پر دھماکا، 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ریلوے حکام کے مطابق 11 اور 14 اگست کو کوئٹہ سے ٹرین آپریشن بند رہے گا جبکہ 10 اور 13 اگست کو پشاور سے کوئٹہ آنے والی ٹرینیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بولان میل، جو 10 اگست کو کراچی سے روانہ ہونی تھی، اب 16 اگست کو کوئٹہ کے لیے روانہ ہو گی۔ سپیزنڈ میں پیش آنے والے واقعے کے بعد جعفر ایکسپریس میں سوار تمام 350 مسافروں کو بحفاظت کوئٹہ پہنچا دیا گیا اور ان کے...
مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے حالیہ بیٹا اپ ڈیٹس میں متعدد نئے فیچرز پیش کیے ہیں جو صارفین کے تجربے کو مزید آسان، محفوظ اور ذاتی نوعیت کا بنانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ یہ فیچرز اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز پر مرحلہ وار بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب کیے جارہے ہیں۔ گروپ اسٹیٹس اپ ڈیٹس اینڈرائیڈ ورژن 2.25.22.11 میں، بیٹا صارفین اب کسی بھی گروپ کی انفو اسکرین سے براہ راست گروپ مخصوص اسٹیٹس اپ ڈیٹس پوسٹ کرسکتے ہیں۔ یہ اپ ڈیٹس خودکار طور پر صرف اسی گروپ کے اراکین کو 24 گھنٹے کے لیے نظر آئیں گی اور ان میں سب اراکین حصہ لے سکتے ہیں۔ اپ ڈیٹس اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ...
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2025ء ) چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارت کی حالیہ جارحیت نے پورے خطے کو ایک خطرناک جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا، پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کا پُرعزم اور بھرپور جواب دیا، مستقبل کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ دورہ امریکہ کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بھارت کی خفیہ ایجنسی “را” کی دہشت گرد سرگرمیوں، کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل اور کلبھوشن یادیو کیس کو بھارت کے منفی عزائم کی واضح مثالیں قرار دیا، فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی سنگین...
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ممکنہ تجارتی معاہدے کی بدولت بھاری سرمایہ کاری متوقع ہے۔ بین الاقوامی تعلقات کے محاذ پر بھی پاکستان نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ دورہ امریکا کے دوران آرمی چیف پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی عزت و وقار کا سرچشمہ اور دیگر پاکستانیوں کی طرح پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بیرون ملک پاکستانی ’برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین‘ ہے، بھارت اپنے آپ کو ’وشوا گرو‘ کے طور پر پیش کرنا چاہتا ہے، لیکن عملی طور پر ایسا کچھ بھی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک میں جو نظام رائج ہے، وہ نہ آئینی ہے اور نہ ہی قانونی، بلکہ حقیقت میں ملک پر عملاً مارشل لا مسلط ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن دینا ہماری تاریخی غلطی تھی، اس سنگین غلطی پر قوم سے معافی مانگتے ہیں۔ آئندہ کسی ایکسٹینشن کو سپورٹ نہیں کریں گے۔ یہ بات انہوں نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا جنرل باجوہ نے کہا، یہ حکومت کا فیصلہ نہیں تھا، پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہاکہ حالیہ دنوں 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے باتیں گردش...
برصغیر میں جب ہر سال شدید گرمی اور حبس کا موسم آتا ہے تو باغات میں ایک ایسا پھل پکنے لگتا ہے جو صرف ذائقے اور خوشبو کا تحفہ نہیں بلکہ تعلقات میں مٹھاس بھرنے کا پیغام بھی لاتا ہے۔ آم کو ’پھلوں کا بادشاہ‘ کہا جاتا ہے، مگر اس کا کردار ایک خاموش سفارتکار کا بھی ہے جو سیاست کی زبان بند ہونے پر بھی بات جاری رکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھمبر آزاد کشمیر کے مشہور کھٹے میٹھے آم، پیداوار میں کمی کیوں؟ ساون کے آغاز کے ساتھ ہی آم کے ٹوکرے اور پیٹیاں خاموشی سے نہ صرف بازاروں بلکہ سفارتخانوں، وزارتِ خارجہ، ایوانِ صدر اور وزرائے اعظم کی رہائش گاہوں تک پہنچنا شروع ہوجاتے ہیں۔ یہ صرف تحفے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اگست 2025ء) عراق کی وزارتِ صحت کے مطابق، 621 افراد کو سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد ازاں وہ صحتیاب ہو کر ہسپتال سے روانہ ہو گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاکھوں شیعہ زائرین پیغمبر اسلام کے نواسے امام حسین اور حضرت عباس کے مزارات کی جانب اربعین کے سوگ کی مناسبت سے پیدل سفر کر رہے تھے۔ اربعین، امام حسین کی شہادت کے 40 دن بعد منایا جاتا ہے اور دنیا بھر سے زائرین اس موقع پر کربلا پہنچتے ہیں۔ ہر سال پاکستان سے بھی ہزاروں زائرین اربعین کے موقع...
تل ابیب میں غزہ جنگ بندی کیلئے ہزاروں افراد کا نیتن یاہو کیخلاف احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز تل ابیب میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی حکومت کے غزہ میں جنگ کو مزید وسعت دینے کے منصوبے کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور غزہ میں موجود یرغمالیوں کی تصاویر بھی اٹھائے ہوئے تھے، جن کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق شرکا کی تعداد لاکھوں میں تھی، جب کہ یرغمالیوں کے لواحقین کے گروپ کا دعویٰ ہے کہ تقریباً ایک لاکھ افراد نے احتجاج میں شرکت کی۔ مظاہرین نے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو خبردار کیا کہ اگر غزہ پر حملے کے دوران یرغمالیوں کو نقصان پہنچا تو...
یقین کریں کامیابی ایسے ہی قدم نہیں چومتی، اور پھر ہمارے قدم جو غربت کی دلدل میں دھنسے ہیں انکو چومنا تو درکنار انکو دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتی۔ لیکن کچھ قدم اس کیچڑسے باہر نکل ہی آتے ہیں لیکن انکو اس کیلئے بڑی قیمت چکانا پڑتی ہے۔ کارل مارکس نے کہا تھا ” انقلاب کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ مڈل کلاس طبقہ بنتا ہے ” ان کی نظریں آسمان اور پیر کیچڑ میں ہوتے ہیں” زندگی کی 37 خزائیں دیکھنے کے بعد آج جب میں ظلمت شب میں بستر پر خود کو گراتا ہوں تو بہت کچھ خیالات میں آتا ہے۔ کمرے میں ایکطرفہ میز پر پڑے برقی دیپک کی ہلکی دھیمی روشنی میں رات کے کئی...
سرائے عالمگیر(نیوز ڈیسک)سرائے عالمگیر میں ایک غیر ملکی پاکستانی کو اس کی شادی پر اس کے دوستوں نے ایک انوکھا تحفہ پیش کیا، جو لاکھوں روپے مالیت کا 30 فٹ لمبا کرنسی ہار تھا۔ اس ہار کو کھولنے کے لئے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں باراتی اور مہمان حیران رہ گئے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گروپ لوگ ہار کو پکڑے ہوئے ہیں، جو سبز رنگ کے نوٹوں سے بنایا گیا ہے۔ ہار کو کھولنے کے لئے دو مرکزی افراد نے رسی کھینچی، جس کے بعد ہار مکمل طور پر پھیلا دیا گیا۔ ہار کی لمبائی اور اس پر لگے نوٹوں کی تعداد نے تمام حاضرین کو حیرت میں ڈال دیا۔اس تقریب میں شرکت...
حمیداللہ بھٹی قومیں جذبے اور اُمیدسے آگے بڑھتی ہیں، مایوسی توزوال کاباعث بنتی ہے ۔گزرے چندعشروں میں بااختیارعہدوں پر فائزشخصیات نے اپنے کردار سے جذبے اور اُمید کے بجائے مایوس عناصرکو مضبوط اور فعال کیاہے، جس کی ایک وجہ سیاسی تقسیم کے زیرِ اثرزہریلا پراپیگنڈہ ہے ۔حکومتیں بدلنے سے بھی نظام میں کوئی تبدیلی آئی اسی بناپر مایوسیوں کے اندھیرے گہرے ہوئے اورآج تو یہ صورتحال ہوچکی ہے کہ وہ مقتدرطبقہ بیوروکریسی جس کے ہاتھ میں ملک کا اصل اقتدارواختیار ہے وہ بھی ملکی مستقبل سے مایوس اورفرارکے چکرمیں ہے۔ حالانکہ یہ مقتدرطبقہ مقابلے کا امتحان پاس کرتا اور اچھی تعیناتی لیکر دونوں ہاتھوں سے مال بناتاہے اور پھراپنے خاندان کو بیرونِ ملک آباد کرنے کی کاوشوں میں لگ جاتا...
آواز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایم سرور صدیقی ہمیشہ کہا جاتاہے کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے، اکثریتی آبادی کا حال اور حالت ِ زار دیکھ کرہر دیکھنے والی آنکھ اور سننے والے کان کو یقین آجاتاہے کہ واقعی پاکستان غریب ملک ہے لیکن دنیاکو اس بات پرمطلق یقین نہیں۔اب تو کوئی ہم پر اعتبار بھی نہیں کرتا۔ اُلٹا مذاق اڑاتے ہیں۔ لمبے چوڑے پاکستانی وفود جب قیمتی لباس میں ملبوس بیرونی ممالک میں اپنے ہم وطن متاثرین کے لیے امدادکی بات کرتے ہیں تو دنیا ہم پرہنستی ہے یہ ٹھاٹھ اور امداد کی اپیل۔ ۔واہ بھئی واہ۔ یہی حال غیرملکی سرمایہ کاری کا ہے ہماری اشرافیہ نے نہ جانے کون کون سے ممالک میں جزیرے خرید رکھے ہیں ،جب ہمارے بیشتر حکمرانوں...
یوکرین اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی روس کو نہیں دیگا، زیلنسکی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز یوکرینی صدرولادیمیرزیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین روس کو اپنی سرزمین کا کوئی بھی حصہ نہیں دے گا۔ یوکرینی صدرولادیمیرزیلنسکی نے واضح اعلان کیا کہ یوکرینی عوام اپنی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیان امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور یورپی ہم منصبوں سے ہونے والی حالیہ ملاقاتوں کے بعد دیا، مذاکرات کوتعمیری قراردیتے ہوئے کہا کہ عالمی حمایت یوکرین کے مؤقف کوتقویت دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امن کا راستہ انصاف سے ہو کرگزرتا ہے اوراس کے لیےعالمی برادری کو روس پردباؤ برقرار رکھنا...
لاہور: مریم نواز نے ایک خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کردیا، جو دراصل انہیں ہی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے لانچ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے منفرد اور حوصلہ افزا انداز نے ایک بار پھر عوام کی توجہ حاصل کرلی، جب انہوں نے خوشبو لانچ کرنے والی خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کردیا۔ ایک خاتون نے مریم نواز کی تصویر والا پرفیوم لانچ کیا، جو وزیراعلیٰ پنجاب کی خدمات خاص طور پر نوجوانوں کے لیے اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کی ایک منفرد کوشش تھی۔ مریم نواز نے خاتون کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ “I also wish one pls”(مجھے بھی ایک چاہیے)...
غزہ کی تنگ و تاریک گلیوں میں ایک بچہ کبھی گیند کے پیچھے دوڑتا تھا جس کے خواب سمندر جتنے وسیع تھے۔ 24 مارچ 1984 کو غزہ شہر میں پیدا ہونے والے سلیمان احمد زاید العبید کو کون جانتا تھا کہ ایک دن وہ فلسطینی فٹبال کی تاریخ میں امر ہو جائیں گے اور دنیا انہیں محبت سے ’پیلے فلسطین‘ کہے گی۔ غربت، محاصرہ اور جنگی دھماکوں کے بیچ کھیلنا آسان نہیں تھا، مگر سلیمان کے پاؤں میں وہ جادو تھا جو ہر رکاوٹ کو شکست دیتا تھا۔ اپنے کلب کیریئر کا آغاز ’خدمات الشاطی‘ سے کیا، پھر ’مرکز شباب الامعری‘ اور ’غزہ اسپورٹ‘ کے لیے کھیلے۔ کھیل کا انداز ایسا تھا کہ لوگ انہیں ہرن، بلیک پرل، فلسطین کا...
عوامی اخراجات پر مالی عیاشی کی ایک نمایاں مثال میں ایک سرکاری ملکیتی کاروباری ادارےکے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) نے بورڈ کی منظوری سے 32 ماہ کے دوران 35 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کے فوائد حاصل کیے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے اقتصادی وزارت سے منسلک ایک سرکاری ملکیت کے تجارتی ادارے ( ایس او ای) کے سی ای او سے متعلق یہ “غیر معمولی معاملہ” دریافت کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سی ای او کو 2022 میں وفاقی حکومت نے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل III میں 5 لاکھ روپے ماہانہ مقررہ تنخواہ پر تعینات کیا۔ ان کی تقرری کے ایک دن بعداسی بورڈ نے انہیں بھاری الاؤنسز، فوائد، مراعات اور مقررہ بونسز (5 کروڑ 63...
اردو کے نامور لکھاریوں میں کتابوں سے گہرا شغف رکھنے والے یکتا قاریوں کی لمبی فہرست ہے۔ ان میں بہت سے غنی دوسروں پر کتابیں لٹانے پر بھی آمادہ رہتے تھے۔ اس نوع کے پانچ علم پروروں سے آج آپ کو متعارف کروانا ہے۔ ان میں سب سے پہلے شاعر اور نقاد باقر مہدی کا تذکرہ کرتے ہیں جن کے بارے میں ممتاز نقاد وارث علوی نے لکھا ہے: ’باقر دوران گفتگو اپنے بک شیلف سے کتابیں نکال نکال کر اندر سے نشان زدہ اقتباسات پڑھتا، وہ کیا پڑھتا یہ تو کم سمجھ میں آتا لیکن میں کتاب لے کر اقتباسات خود پڑھتا اور بات آگے بڑھتی۔ وہ بہت سی کتابیں نکال کر بتاتا اور پوچھتا یہ کتابیں پڑھی ہیں۔...
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ (بمناسبت برسی شہید قائد) موضوع: شہیدقائد عارف حسین الحسینی اور راہ مقاومت مہمان تجزیہ نگار: انجنیئر سید علی رضا نقوی میزبان و پیشکش: سید انجم رضا اہم موضوعات و سوالات: سوال 1 شہید عارف الحسینی بھکر میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے قائد انتخاب ہوئے، کیا آپ اپنی قیادت سے قبل بھی فعال تھے؟ قیادت کے بعد کی زندگی کو...
وہ جو کائنات کا رنگ، دھرتی کی ہریالی، سمندرکی وسعت اور آسمان کی نیلاہٹ دیکھ کر خاموشی سے سوچتے ہیں کہ ہم کہاں سے آئے اورکہاں جا رہے ہیں وہ جانتے ہیں کہ امن فقط ایک سیاسی نعرہ نہیں بلکہ انسان کی بقا کی شرطِ اول ہے۔ یہ زمین جو ہماری ماں ہے، لاکھوں کروڑوں برس پہلے وجود میں آئی اور ہم ابھی تک یہ نہیں سمجھ سکے کہ وہ کون سے عوامل تھے جنھوں نے ماضی کی عظیم تہذیبوں کو مٹی میں ملا دیا اور وہ جانور جو کبھی اس دھرتی کے بادشاہ تھے، کیوں نابود ہو گئے۔ ہم صرف موجودہ لمحے میں زندہ ہیں اور اکثر تاریخ کو نظرانداز کرتے ہوئے خود کو ناقابلِ شکست سمجھ بیٹھتے...
پاکستان کے منتخب شہنشاہوں کی مجلس ’’سینٹ‘‘ میں پہلی بار عوام کالانعام کی بات ہوئی ہے تو اس عظیم تبدیلی انقلاب اور انہونی پر جتنا بھی کہا، سنا جائے، اچھا ہے۔ معلوم نہیں کہ یہ ڈاکٹر دنیش کمار نام کا شخص کیسے وہاں پہنچا ورنہ ان مقامات تک پہنچنے کے لیے تو پہلے سے سلیکشن ہو چکی ہوتی ہے، صرف وہی لوگ وہاں پہنچ سکتے ہیں جو پہلے ہی ’’پہنچے‘‘ ہوئے ہوتے ہیں اورعوام کالانعام کو پانچ سال میں صرف ایک مرتبہ استعمال کرتے ہیں اور جب ان سے دھرنے، جلسے، جلوس اور انڈے حاصل کرلیتے ہیں، ان کو پانچ سال کے لیے بھول جاتے ہیں کہ کبھی فتراک میں میرے کوئی نخچیر بھی تھا دراصل وہ فنڈوں، وزارتوں، ملازمتوں...
برصغیر میں ٹریڈ یونین تحریک کے بانی، مزدور کسان راج کے لیے مسلسل جدوجہد کرتے ہوئے مرزا محمد ابراہیم 11 اگست 1999 کو پاکستان کے محنت کشوں کو یتیم کرگئے۔ آج ان 26 برسوں میں حاصل کردہ حقوق محنت کشوں سے چھینے جارہے ہیں۔ ریلوے سمیت بڑے بڑے قومی اداروں کو فروخت کیا جا رہا ہے پاکستان اسٹیل، پی آئی اے، بینکوں اورگیس کمپنیوں سمیت 69 قومی ادارے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے احکامات کے تحت غیر ملکیوں کے ہاتھوں بیچے جا رہے ہیں۔ آج مرزا محمد ابراہیم زیادہ یاد آ رہے ہیں ٹریڈ یونین تحریک دم توڑ رہی ہے، جمہوریت کے نام پر بڑے بڑے جاگیردار اور سرمایہ دار، بیوروکریٹ حکمران بنے ہوئے ہیں۔ حکمران طبقہ لوٹ...
ریاستوں کے مفادات کا معاملہ ہے، بین الاقوامی تعلقات کا محور تجارت ہے، اس پیمانے میں ہر ریاست ایک معاشی اکائی ہے۔ چیزیں تیارکرو اور انھیں دنیا میں بیچو۔ ملک جتنا ترقی یافتہ ہوگا، اتنی ہی ان کو اپنی برآمدات میں وسعت ہوگی اور انھیں ممالک کا سکہ دنیا میں کارآمد ہوگا۔ یہ تو تھیں ان تعلقات کی academics باتیں، لیکن یہ تعلقات بہت پیچیدہ نوعیت کے ہیں اور وہ بھی اس دور میں جب دنیا ایک جدید دور میں داخل ہونے جا رہی ہے یا پھرکسی حادثے کا شکار بھی ہو سکتی ہے جیسا کہ ماحولیاتی تبدیلی۔ آٹھ ارب لوگ اس دنیا میں آباد ہیں اور لگ بھگ ایک لاکھ چودہ ہزار ارب ڈالر اس دنیا کے تمام ممالک...
میں ابھی عزم ابراہیم کو محکم کر لوں تم ادھر آتشِ نمرود کو پیہم بھڑکاؤ خوردبینوں سے نہ دیکھو میرے دامن کو ابھی پہلے اپنی جبینوں کی سیاہی تو مٹاؤ صرف نعروں سے مرعوب کرو دنیا کو تم اگر قول کے سچے ہو دلیلیں بھی تو لاؤ آزادی کا مہینہ ہے 14 اگست آنے والا ہے، بک شیلف سے ایک کتاب ’’ قائد اعظمؒ چیلنج سیکولرازم‘‘ مجھے اپنے قریب آنے کا اشارہ کر رہی ہے، اس کے مولف آزاد بن حیدر ایڈووکیٹ ہیں جنھوں نے قائد اعظمؒ کو دیکھا اور تحریک پاکستان میں شامل رہے، بقول ان کے ’’ خاکسار تحریک پاکستان اور نظریہ پاکستان کا ایک ادنیٰ ترین کارکن ہے۔‘‘ چند واقعات میرے پیش نظر ہیں۔ قائداعظم ممدوٹ ولا...
اُستاد کی اہمیت کا اندازہ بطلیموس کے اس قول سے لگا سکتے ہیں کہ ’’ اُستاد سے ایک گھنٹہ گفتگو دس برس کے مطالعہ سے مفید ہے‘‘ کہا جاتا ہے کہ جیسے جیسے انسان عقل و شعور کی منازل طے کرتا ہے، اس پر علم و آگہی کے دروازے کھلتے چلے جاتے ہیں اور دنیا سمٹ کر اس کے قدموں میں آ گرتی ہے۔ ایسے ہی بے مثال و باکمال لوگوں کی فہرست میں پروفیسر عبد الماجد حمید المشرقی کا شمار بھی ہوتا ہے۔ جنھیں اللہ تعالیٰ نے دنیا میں ایک علمی، ادبی مذہبی اور روحانی مقام و مرتبے پر فیض کیا ہے۔ ان کا تعلق پاکستان کے ایک قدیم اور تاریخی شہر گوجرانوالہ سے ہے، ان کے آباء و...
ہندوستان کی پہلی غلطی یہ تھی کہ اس نے اپنی شکست کو قبول کرنے سے انکارکردیا اور اپنے جنگی نقصانات کا انکاری ہوا۔ دوم، اس نے جنگ بندی کروانے میں امریکی صدرکے کردارکا بھی اعتراف نہیں کیا اور نتیجتاً اپنے اوپر پچیس فیصد ٹیرف عائد کروا لیا جو اب بڑھ کر پچاس فیصد ہوگیا ہے۔ ہندوستان روسی تیل کی خریداری اور اس کی بین الاقوامی بازار میں فروخت کو خود کی بہت بڑی معاشی اور سفارتی کامیابی سمجھتا تھا۔ یکایک اس کی ساری معاشی اور غیر معاشی سرگرمیاں بین الاقوامی اداروں کے راڈار پر آگئی اور عالمی ذرایع ابلاغ میں اس پر تحقیقات اور گفتگو ہونے لگی۔ موجودہ حالات میں بات ٹیرف کی پابندیوں تک نہیں رہی ہیں بلکہ ہندوستان...
مٹیاری (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور "اچھے بچے" ہیں اور اسلام آباد سے ملنے والے ہر ٹاسک کو پورا کرتے ہیں۔ بھٹ شاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چاہے قلعہ بالاحصار سے نکلنا ہو یا ڈی چوک سے، گنڈاپور ہمیشہ ہدایت کے مطابق عمل کرتے ہیں۔ جب بھی نمبرز مکمل ہوئے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی۔ فیصل کریم کنڈی کے مطابق پی ٹی آئی کے منتخب 6 سینیٹرز میں سے ایک حلف لینے نہیں آ سکتا، جبکہ باقی 5 میں سے بھی ایک سینیٹر ان کے ساتھ ہے اور وقت آنے پر ان کے حق میں ووٹ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 اگست 2025ء) یہ تقریب دو مخصوص شاموں کو منعقد کی جائے گی، جس کے تمام ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔ نمائش کا مقصد تیراکی، جسمانی آزادی اور سماجی رویوں میں وقت کے ساتھ آنے والی تبدیلیوں کو اجاگر کرنا ہے۔ میوزیم کے مطابق، عوامی سوئمنگ پولز ہمیشہ مختلف طبقات، نظریات اور اخلاقی تصورات کے افراد کو یکجا کرتے رہے ہیں، کبھی ہم آہنگی سے اور کبھی عدم ہم آہنگی کے ساتھ۔ تاریخی تناظر میں، نمائش یہ بھی دکھاتی ہے کہ ماضی میں امیر و غریب، مرد و خواتین الگ الگ نہاتے تھے، جب کہ نازی دور میں یہودیوں اور غیر ملکیوں کو سوئمنگ پولز سے خارج کر دیا گیا تھا۔...
سٹی42: بھارت کی فضائیہ کے سربراہ کے مضحکہ خیز دعوے کے جواب میں پاکستان کے وزیر دفاع نے بھارت کو بڑا چیلنج کر دیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے 6-10 مئی جنگ کے تین مہینے بعد آج بھارتی ائیر فورس کے سربراہ کی جانب سے جنگ میں پاکستان کے چھ طیارے گرانے کے بچگانہ دعوے کے جواب میں بھارت کو اپنے طیاروں کی انوینٹری سامنے لانے کا چیلنج دے دیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی فضایہ کے تاخیر سے کیے گئے دعوے مضحکہ خیز اور ناقابل یقین ہیں۔ انہوں نے کہا، بھارت کے جھوٹے بیانیے سیاسی مفاد کے لیے گھڑے گئے ہیں۔ انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، لڑکیوں نے تینوں ٹاپ پوزیشنزلےلیں ...
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب کے دوران تحفے میں ملنے والا سونے کا لوٹا پیتل سے بدل کر توشہ خانہ میں جمع کروایا گیا، جبکہ اصل لوٹا وزیراعظم نے اپنے پاس رکھ لیا۔ اس کے علاوہ ایک ڈنر سیٹ بھی بیچا گیا۔ ایک انٹرویو میں فیاض الحسن چوہان نے الزام عائد کیاکہ 2019 میں کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب کے دوران جہاں آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے، سکھ کمیونٹی کی جانب سے عمران خان کو ایک خالص سونے کا لوٹا تحفے میں دیا گیا۔ ’اس قیمتی تحفے...
وزیراعلیٰ پنجاب کے چاہنے والی خاتون نے ان سے محبت کا انوکھا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز کے نام کا پرفیوم لانچ کردیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘پر ایک پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک خاتون مداح نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے لیے خصوصی پرفیوم متعارف کروایا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز سے محبت کرنے والی خاتون نے مریم نواز کی تصویر والا پرفیوم لانچ کر دیا♥️ pic.twitter.com/z1ERH5dSfe — CM Highlights (@CM_High_Lights) August 8, 2025 ’اس پرفیوم کا نام ’ایم این پنجاب دی دھی‘ رکھا گیا ہے، جب کہ اس کی خوبصورت پیکنگ پر مریم نواز کی تصویر بھی نمایاں ہے۔ سوشل میڈیا پر پرفیوم کے چرچے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم...
واشنگٹن:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی جنگی طیارے گرائے جانے کی تصدیق کر دی۔ آذربائیجان اور آرمینیا میں امن معاہدے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں 5یا 6 جنگی طیارے گرائے گئے، دونوں ممالک کے درمیان تنازع بڑا تھا، پاکستان اور بھارت ممکنہ ایٹمی جنگ کے دہانے پر تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں جنگیں نہیں چاہتا، امن اور تجارت چاہتا ہوں، میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بھی رکوائی، روس سے ڈیل آخری مرحلے میں ہے، صدر پیوٹن اور زیلنسکی سے جلد ملاقات ہوگی، روس اور یوکرین اب امن چاہتے ہیں۔ امریکی صدر نے پاک بھارت...
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے بتایا ہے کہ 12 اگست کو ایکسپو سینٹر میں “معرکہ حق” کے موضوع پر مشاعرے کا انعقاد ہوگا، جہاں شہری جشن آزادی کی خوشیاں بھرپور انداز میں منائیں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں خواتین اور فیملیز کے لیے الگ انکلوژر کا بھی انتظام کیا گیا ہے تاکہ ہر عمر کے لوگ آرام دہ ماحول میں شرکت کرسکیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس میں وزیر بلدیات نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ جشن آزادی کی تقریبات میں بھرپور حصہ لیں اور اس تاریخی موقع کو جوش و خروش سے منائیں۔ انہوں نے کہا کہ 13 اگست کو نیشنل اسٹیڈیم میں سب سے بڑا ایونٹ ہوگا جس میں مختلف ثقافتی اور تفریحی پروگرام شامل ہوں گے۔ مزید...

’’ مجھے بھی یہ والا پرفیوم چاہیے ‘‘وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر والا پرفیوم دیکھ کر مطالبہ کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب کی مداح خاتون نے مریم نواز سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تصویر کی پیکنگ والا پرفیوم لانچ کر دیا جس کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی جبکہ مریم نواز نے بھی پرفیوم کا مطالبہ کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک خاتون نے مریم نواز کی تصویر والا پرفیوم لانچ کیا، جو وزیراعلیٰ پنجاب کی خدمات خاص طور پر نوجوانوں کے لیے اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کی ایک منفرد کوشش تھی۔ مریم نواز نے خاتون کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ “I also want one pls”(مجھے بھی ایک چاہیے) ۔ مریم نواز کا یہ ٹوئٹ دیکھتے ہی دیکھتے...
یہ دھرتی جو آج ہمارے قدموں تلے ہے، یہ محض مٹی کا ایک ٹکڑا نہیں بلکہ شہیدوں کی آنکھوں کا خواب، ماؤں کے سینوں کا دودھ، اور ان بزرگوں کی کمر کا جھکاؤ ہے جو ہجرت کی اذیت سے دہری ہوگئی۔ یہ زمین صدیوں کی غلامی کے بعد جب ہمارے حصے میں آئی تو یہ کسی سنہرے تحفے کے کاغذ میں لپٹی نہیں تھی، بلکہ اس پر لہو کے دھبے اور ہجرت کی گرد جمی ہوئی تھی۔ 1947 کا وہ موسم، گویا برصغیر کی تاریخ کا دل پھٹنے کا لمحہ تھا، جب فضا میں اذان کے ساتھ چیخوں کی بازگشت بھی گونجتی تھی، اور گلیوں کے سناٹے میں قدموں کی آہٹ نہیں بلکہ ٹوٹے خوابوں کی کرچیاں سنائی دیتی تھیں۔...
گوجرانوالہ میں پولیس ایک اہلکارکو شہید اور 2 کو زخمی کرنے والا تیسرا ڈاکوبھی مبینہ مقابلے میں مار دیا گیا۔ سی سی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سبحان اس تین رکنی گینگ کا حصہ تھا جس نے یہ جرم کیا، جمعرات کو مقابلہ کے دوران ملزم فرارہوگیا تھا جس کی ناکہ بندی پورے ضلع میں جاری تھی۔ ملزم کا سامنا صدر گوجرانوالہ کے علاقہ میں ہوگیا، سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں حطرناک ملزم سبحان ہلاک ہوگیا۔ سی سی ڈی گوجرانوالہ کے مطابق ہلاک ملزم نے دو دن قبل اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر گجرانوالہ میں ایک پولیس کانسٹیبل کو زخمی کیا تھا جب کہ سِیالکوٹ میں ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو شہید اور ایک کو...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی معروف موٹرسائیکل بنانے والی کمپنی اٹلس ہونڈا ہر سال اپنی موٹرسائیکلوں کے نئے ماڈل متعارف کرواتی ہے لیکن عوام میں دلچسپی کا عنصر صرف نئے اسٹیکرز تک ہی محدود نظر آتا ہے۔ تاہم چھ سال کے وقفے کے بعد اٹلس ہونڈا اس بار سٹیکرز سے دور ہو گیا ہے اور واقعی مارکیٹ میں ایک نئی موٹر سائیکل متعارف کرائی ہے۔ اس نئے ماڈل کا نام CG150 ہے۔ PakWheels کے مطابق CG150 کی قیمت 459,900 روپے رکھی گئی ہے۔ اس قیمت پر یہ موٹرسائیکل براہ راست سوزوکی جی ایس 150 سے مقابلہ کرے گی جو نہ صرف انجن کے لحاظ سے ایک جیسی ہے بلکہ سی جی 150 سے بھی کم مہنگی ہے۔ اس کے...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان وائٹ ہاؤس سمٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی سرپرستی میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان طے پانے والے تاریخی امن معاہدے کا بھرپور خیرمقدم کرتا ہے ایکس پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم نے اس پیش رفت کو جنوبی قفقاز کے لیے ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا جو عشروں سے جاری تنازعات اور انسانی مصائب کی لپیٹ میں رہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ امن استحکام اور تعاون کا پیغام لاتا ہے وزیراعظم نے صدر الہام علیوف اور آذربائیجان کے عوام کو اس اہم موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ ایک پُرامن مستقبل کی راہ ہموار کرنے میں ان کی دانائی دور اندیشی...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: آپ کے بڑھے ہوئے جذبات پوشیدہ حقائق کو پکار رہے ہیں۔ آہستہ ہوجائیں، کھلیں اور زندگی کو محسوس کریں۔ آپ کا کاروبار صرف آپ کو کسی ایسی چیز سے دور رکھ سکتا ہے جس سے آپ بچنا چاہتے ہیں یا غیر شعوری طور پر دور رہ رہے ہیں۔ پیداوری کا تعلق اس سے نہیں ہے کہ آپ خود کو کتنا مصروف رکھتے ہیں۔ یہ ایک مختصر تخلیقی دھماکا ہوسکتا ہے جو آپ کو زندگی کے دیگر پہلوؤں، اپنے جذبات سمیت، کو دریافت کرنے کےلیے کافی جگہ چھوڑ دیتا ہے۔ دوسروں کے بوجھ اٹھانا بند کریں، اور اپنے اردگرد موجود ہر چیز کےلیے شکر گزار ہونا شروع کریں۔ آپ کو حاصل کرنے کے لیے...
’ارے رضیہ… او رضیہ… کم بخت کہاں دفع ہو گئی‘ نسیمہ نے پتیلے کو پوری قوت سے مانجھتے ہوئے چیخ کر اپنی 8 سالہ بیٹی کو پکارا۔ لان میں فٹبال سے کھیلتی رضیہ ماں کی آواز سنتے ہی ہڑبڑا کر باورچی خانے میں دوڑی چلی آئی۔ ’کلموہی، بار بار کہاں مر جاتی ہے؟ چل، برتن لگا خانوں میں! اب ادھر ادھر ہوئی تو سر پٹخ دوں گی تیرا!‘ نسیمہ کی آواز ہر وقت غصے سے بھری رہتی تھی… کب یہ بھی دغا دے جائے، اس ڈر سے میں بھی زیادہ اس کے متھے نہیں لگتی تھی ۔ اس نئی آبادی میں آئے ہوئے ہمیں صرف 2 ماہ ہی ہوئے تھے، اور تب سے 3 کام والیاں آئیں اور دو چار...