2025-05-12@02:49:17 GMT
تلاش کی گنتی: 3385

«بھی ایک»:

(نئی خبر)
    سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 30 اپریل اور یکم مئی کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ بیان کے مطابق اپریشن میں 2 خوارج کو گرفتار کر لیا گیا، باجوڑ ضلع میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 خوارج مارے گئے، خوارج...
    ویب ڈیسک: مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ اور ممتاز مذہبی و سیاسی رہنما پروفیسر سینیٹر ساجد میر 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔  1938 ء کوسیالکوٹ میں پیدا ہونے والے ساجد میر کچھ عرصہ سے علیل تھے،ان کا کچھ عرصہ قبل اسلام آباد میں مہروں کا آپریشن ہواتھاجس کے بعد سے وہ شدید علیل ہو گئے تھے، دس سال قبل ان  کے دل میں بھی سٹنٹ  پڑا تھا۔  پروفیسر ساجد میر گزشتہ 40سال سے اپنی جماعت کے سربراہ چلے آ رہے تھے،وہ 5 بار ایوان بالا سینٹ کے رکن رہے،ان کا شمار میاں نواز شریف کے قریبی رفقاءمیں ہوتا تھا،انہوں نے متعدد تصانیف بھی لکھیں جس میں سب سے معروف کتاب "عیسائیت ایک مطالعہ او تجزیہ"...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 30 اپریل اور یکم مئی کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ بیان کے مطابق  اپریشن میں  2 خوارج کو گرفتار کر لیا گیا، باجوڑ ضلع میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 خوارج مارے گئے،  خوارج میں ایک اعلیٰ قدر کا...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی 2025ء ) بھارت میں وزیراعظم شہباز شریف کا انسٹا گرام اکاؤنٹ بند ہونے پر وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کا تبصرہ سامنے آگیا۔ اس حوالے سے سنو نیوز کے ایک پروگرام مین بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا انسٹاگرام اس لیے بند کیا گیا ہے کہ وہ بہت اچھی ڈریسنگ کرتے ہیں اور انہیں اپنی ڈریسنگ کی فکر بھی ہوتی ہے، وہ انسٹا پر سٹائلش تصویریں لگاتے ہیں جو انڈیا والوں سے برداشت نہیں ہو سکیں اس لیے انہوں نے شہباز شریف کا انسٹا گرام کا اکاؤنٹ بند کر دیا ہے۔ عطا اللہ تارڑ کہتے ہیں کہ اس کے علاوہ ان کو کاکول کی تقریر ہضم نہیں ہوئی...
    مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے ایک بار پھر بغیر ثبوت پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کر کے خطے میں کشیدگی کو ہوا دینا شروع کر دی ہے۔ 26 سیاحوں کی ہلاکت کے اس واقعے کو بنیاد بنا کر بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا اور جواب میں متعدد اشتعال انگیز سفارتی اقدامات اٹھائے، جن میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھی شامل ہے۔ ان اقدامات سے بھی بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوا، بلکہ لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہو گیا، اور دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان تصادم کا طری سنگین ہوگیا، بھارت کی ان حرکات کا مقصد پاکستان کو اشتعال دلانا اور...
    لاہور(اوصاف نیوز)بائیک کمپنی ’براقی وہیکلز‘ نے ایک نئی الیکٹرک موٹر سائیکل متعارف کرائی ہے جو اپنی بیٹری سے بھی سستی ہے۔ براقی وہیکلز ایک چارج پر 500 کلومیٹر کا سفر طے کر سکتی ہے۔ یہ موٹر سائیکل پاکستان میں ڈیزائن اور اسمبل کی گئی ہے، جس سے اس کی آپریٹنگ لاگت کم ہوتی ہے اور مقامی کاروباری افراد کے لیے ملک بھر میں ڈیلرشپ کا ایک اچھا موقع فراہم کرے گی۔ مذکورہ موٹر سائیکل 2kW موٹر اور ایک بڑی 10.43 kWh بیٹری سے چلتی ہے، جس کا سیٹ اپ گھریلو سولر پینل سسٹمز سے بھی مضبوط ہے۔ یہ موٹر سائیکل کو زیادہ انرجی فراہم کرتا ہے اور اسے طویل فاصلے تک آسانی سے سفر کرنے کے قابل بناتا...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل   مثبت: آپ اپنے دل میں کون سا بوجھ اٹھا رہے ہیں جو آپ کو آگے بڑھنے نہیں دے رہا؟ کبھی کبھی کسی صورتحال کو تبدیل کرنے کےلیے سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اسے چھوڑ دیا جائے۔ ٹوٹے ہوئے پہیے پر اپنی گاڑی چلانے کی کوشش کرنے کے بجائے، اس پہیے کو ٹھیک کرنے یا اسے اچھے کےلیے تبدیل کرنے کی کوشش کریں۔ کچھ راستے، چاہے وہ کتنے بھی دلکش کیوں نہ ہوں، ہمارے چلنے کےلیے نہیں بنے ہیں، اور ایسا صرف اس لیے ہے کیونکہ کچھ اور ہماری روح کی نشوونما اور سفر کےلیے زیادہ موزوں ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ آپ اچھی چیزوں کےلیے نہیں بنے ہیں، ایسا ہوسکتا ہے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)شہر میں جاری ڈاکو راج تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، کورنگی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک اور نوجوان کی جان لے لی جبکہ دوسرے نوجوان کو زخمی کر دیا ، رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 36 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی ساڑھے پانچ نمبر اویس قرنی مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے 18 سالہ ثاقب کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جو اسپتال لیجاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، ڈاکوؤں نے واردات کے دوران شور مچانے پر مقتول کے ساتھ موجود 19 سالہ احتشام کو بھی فائرنگ...
      بھارت پاکستان کے ساتھ شپنگ اور پوسٹل روابط بھی معطل کرنے پر غور کررہا ہے چارٹر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کے لیے شپنگ انشورنس بڑھ جائیگی بھارت کا پاکستان کے خلاف ایک اور محاذ کھولنے کی تیاریاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت پاکستان کے ساتھ شپنگ اور پوسٹل روابط بھی معطل کرنے پر غور کررہا ہے ۔حسب روایت بھارتی میڈیا شپنگ اور پوسٹل روابط کی معطلی سے پاکستان کے لیے مشکلات کا واویلہ کررہا ہے وہیں شپنگ سیکٹر کے ماہرین نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف دیگر محاذوں کی طرح اس محاذ پر بھی بھارت کو منہ کی کھانی پڑیگی۔ پاکستان کے پرچم بردار کارگو بحری جہاز ملائشیا سے کارگو بھارت لے جانے کے لیے چارٹرڈ...
    بھارت میں او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر نشر کیے جانے والے نازیبا اور فحش مواد نے ایک بار پھر عوامی حلقوں اور سیاسی ایوانوں میں شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ حال ہی میں سامنے آنے والے ایک ریئلٹی شو کے وائرل کلپ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، جس میں شرکاء سے ’’کاما سترا‘‘ کی پوزیشنز پر سوالات اور ان کی عملی نمائندگی کروائی گئی۔ یہ متنازع شو ’ہاؤس اریسٹ‘ کے نام سے ’ULLU‘ پلیٹ فارم پر دستیاب ہے، جس کی میزبانی سابق بگ باس امیدوار اعجاز خان کر رہے ہیں۔ وائرل کلپ میں دکھایا گیا مواد نہ صرف عوامی اخلاقیات پر سوال اٹھاتا ہے بلکہ یہ بھی واضح کرتا ہے کہ بھارتی او ٹی ٹی...
    لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستانی میڈیا کا کردار قابل تعریف، صحافی خراج تحسین کے مستحق ہیں، آزادی صحافت کے لیے قربانیاں دینے والے صحافیوں کے بلند درجات کیلیے دعا گو ہوں، عصر حاضر میں صحافت کے نام پر جو کچھ ہو رہا ہے یہ خود میڈیا کے لیے بھی باعث تشویش ہے، ڈالر گیم کی وجہ سے ڈیجیٹل میڈیا پر فیک نیوز اور بدتمیزی کا طوفان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ’’آزادی صحافت کے عالمی دن‘‘ کے موقع پر منعقدہ ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں کیا۔ فورم میں چیئرپرسن ڈپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈورٹائزنگ، جامعہ پنجاب، ڈاکٹر فائزہ لطیف اور دانشور و کالم نگار سلمان عابد نے...
    گزشتہ مضمون میں یہ بھی بتایا گیا کہ یونٹ بیاسی سو میں جو نوجوان تین برس خدمات انجام دے لیتے ہیں ان کی نہ صرف ہائی ٹیک کی صنعت میں مانگ بڑھ جاتی ہے بلکہ وہ خود بھی کمپنیاں قائم کر سکتے ہیں۔ان میں سے متعدد نوعمر کمپنیاں اے آئی کی نئی دنیا کا ہراول دستہ ہیں اور اسرائیلی و دیگر ممالک کی دفاعی صنعت میں بطور کنٹریکٹر خدمات دینے کے ساتھ ساتھ معروف ہائی ٹیک کمپنیوں کے نئے منصوبوں اور تحقیق میں بھی اشتراک کرتی ہیں۔ یونٹ بیاسی سو کا نام تب زیادہ مشہور ہوا جب چھ ستمبر دو ہزار سات کو اسرائیلی فضائیہ نے شام کے علاقے دیر الزور میں قائم ایک مبینہ ایٹمی مرکز کو تباہ کر...
    ایس ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے میرپور میں ایک شہری زخمی بھی ہوا ہے، ضلع پونچھ میں لینڈ سلائیڈنگ سے ایک گھر مکمل تباہ ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں موسلادھار بارشوں اور آندھی نے تباہی مچا دی۔ سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 16 اپریل سے اب تک نقصانات کی تفصیل جاری کر دی، جس کے مطابق گزشتہ روز آسمانی بجلی گرنے سے سدھنوتی میں شہری جاں بحق ہوا۔ ایس ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے میرپور میں ایک شہری زخمی بھی ہوا ہے، ضلع پونچھ میں لینڈ سلائیڈنگ سے ایک گھر مکمل تباہ ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق 16 اپریل سے اب تک مجموعی طور پر...
    ہم دیکھتے ہیں جہاں کہیں لطیفہ بازی ہوتی ہے یا دوسرے الفاظ میں دلدار پرویز بھٹی بازی جمتی ہے تو اکثر لطیفے یاکثیفے ایک خاص پوائنٹ یا پنچ پر ختم ہوجاتے ہیں بلکہ ان لوگوں کو بدذوق بلکہ بے ذوق کہا جاتا ہے جو اس کے بعد ہنستے نہیں بلکہ منہ یوں کھولے رہتے ہیں جیسے آگے کچھ اور سننا چاہتے ہوں اور وہ بھی کانوں کے بجائے منہ سے ۔لیکن کچھ لطیفے یاکثیفے ایسے بھی ہوتے ہیں جو اس پنچنگ پوائنٹ کے بعد بھی باقی رہ جاتے ہیں بلکہ یوں کہیے کہ لطیفہ ختم ہوجاتا ہے لیکن حقیقہ رہ جاتا ہے کیوں کہ حقیقہ شروع ہی وہاں سے ہوتا ہے جہاں لطیفہ ختم ہو جاتا ہے ۔  کہتے ہیں...
    کراچی: شہر میں ڈاکوؤں کی خون ریز کارروائیاں تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں اور کورنگی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک اور نوجوان کی جان لے لی جبکہ دوسرے نوجوان کو زخمی کر دیا۔ کراچی کے علاقے کورنگی ساڑھے پانچ نمبر اویس قرنی مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے 18 سالہ ثاقب کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جو اسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔ ڈاکوؤں نے واردات کے دوران شور مچانے پر مقتول کے ساتھ موجود 19 سالہ احتشام کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا، بعدازاں واقعے کی...
    برطانیہ کا ایک شخص یہ دیکھنے کے لیے کہ فائر فائٹرز آگ پر قابو کیسے پاتے ہیں ایک انوکھا کام کربیٹھا جو اس کو مہنگا بھی پڑگیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’چیز از فنٹاسٹک‘، اضافی پنیر نہ ملنے پر مہمان نے شادی ہال میں بس گھسیڑ دی یوں تو آگ لگانے والوں کو اس میں لطف آتا ہے لیکن نارتھمبرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ جیمز براؤن کو آگ لگانے کی بجائے فائر فائٹرز کے ذریعے اس کو بجھاتے ہوئے دیکھنے کا جنون تھا۔ مزید پڑھیے: گھر کی تزئین و آرائش کے دوران دیواروں سے انسانی ہڈیاں برآمد، معاملہ کیا تھا؟ جیمز براؤن کو بچپن سے شوق تھا کہ وہ بڑا ہوکر فائر فائٹر بنے گا لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا...
    ذرائع نے بتایا کہ 29 اور 30 اپریل کو پاکستان میں بھارتی دہشت گردی اور جھوٹ کو مفصل طریقے سے بے نقاب کیا، یکم مئی کو بھارتی سرکار نے آئی ایس پی آر کے آفیشل اکاؤنٹس کو بھی بلاک کردیا، پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کا راز فاش کر کے بھارت کا فالز فلیگ آپریشن بے نقاب کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے حقائق سامنے لانے پر مودی سرکار نے گھبراہٹ میں آئی ایس پی آر کا یو ٹیوب چینل بھی بلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے بھی اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی میڈیا بیانیے کی جنگ جیت گیا، مودی سرکار نے ذرائع ابلاغ اور میڈیا چینلز پر پابندی کے بعد اب آئی ایس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مئی 2025ء) اقتصادی اور سائنسی شعبوں کی بہت بڑی کمپنیوں کے سپروائزری بورڈز میں قائدانہ پوزیشنوں پر فائز خواتین کی طرف سے 2005ء میں قائم کیے گئے ایک انیشی ایٹیو FidAR e.V (فیدار ای وی) کی جانب سے خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو مہیاکردہ ایک تازہ ترین تجزیے اور اس میں شامل ڈیٹا سے انکشاف ہوا کہ جرمنی کی سب سے بڑی نجی کمپنیوں میں سپروائزری بورڈز کے اراکین میں خواتین کی شرح اس سال یکم اپریل تک 37.5 فیصد کی ریکارڈ حد تک زیادہ ہو چکی تھی۔ یہ شرح صرف ایک عشرہ قبل 19.9 فیصد تھی۔ جرمنی میں لیڈرشپ کوٹے سے متعلق ملک کا پہلا قانون مئی 2015 ء...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مئی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں والٹز کا ان کی خدمات کے لیے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی جگہ عارضی طور پر وزیر خارجہ مارکو روبیو لیں گے، جو امریکہ کے اعلیٰ ترین سفارت کار کے طور پر بھی کام جاری رکھیں گے۔ امریکی وزیر دفاع نے حساس معلومات نجی چیٹ گروپ میں شیئر کیں، ملکی میڈیا والٹز کو غلطی سے ایک صحافی کو ایک ایسے چیٹ گروپ میں شامل کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس میں حساس فوجی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جا رہا تھا- اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے عہدے پر تقرری سے پہلے امریکی...
    عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکار ٹام کروز اور اسپینش اداکارہ آنا دے آرمس کی شادی کی افواہیں ایک بار پھر زور پکڑنے لگی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بار افواہیں اس لیے پھیل رہی ہیں کیوں کہ جوڑا ہیلی  کاپٹر میں ایک ساتھ لندن پہنچ گیا۔ ہیلی کاپٹر ٹام کروز خود اُڑا رہے تھے۔ جیسے ہی ہیلی کاپٹر زمین پر اترا۔ اس میں سے اداکارہ انا اپنے پالتو کتے کے ہمراہ باہر آتی ہوئی نظر آئیں۔ دنوں کی لندن آمد کی ایک خاص وجہ یہ بھی ہے کہ کل ہسپانوی اداکارہ آنا دے آرمس کی 37ویں سالگرہ ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی 62 سالہ ٹام کروز اور 37 سالہ اسپینش اداکارہ کو ایک ساتھ...
    ویب ڈیسک:پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی میڈیا پر ہونے والی پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں اب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا سرکاری یوٹیوب چینل بھی شامل ہو گیا ہے۔  رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے چینل پر حب الوطنی پر مبنی قومہ ترانے کی ایک ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعد بھارتی حکومت نے یوٹیوب چینل کو بلاک کردیا ہے۔  دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو فوج کے کیڈٹس کی تقریب پر مبنی ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت دکھائی گئی ہے اور پس منظر میں پاکستان کا قومی ترانے کی آواز ہے۔ پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ بھارت کا یہ اقدام انتہاپسندانہ رویے کی ایک اور مثال...
    نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی میڈیا پر ہونے والی پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں اب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا سرکاری یوٹیوب چینل بھی شامل ہو گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز  رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے چینل پر حب الوطنی پر مبنی قومہ ترانے کی ایک ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعد بھارتی حکومت نے یوٹیوب چینل کو بلاک کردیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو فوج کے کیڈٹس کی تقریب پر مبنی ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت دکھائی گئی ہے اور پس منظر میں پاکستان کا قومی ترانے کی آواز ہے۔ اگر جنگ ہوئی تو بھارت تباہ ہو جائے گا، کھیئل...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز یہ واضح کردیا کہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سے یہ پورا خطہ خطرے میں ہے۔ انھوں نے پہلگام واقعے میں انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے معصوم شہریوں کا قتل قابل مذمت ہے ،پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی اس حملے کی مذمت کی ہے۔ ہم بین الاقوامی برادری سے اس خطرے سے...
    دنیا بھر میں لاکھوں مسلمان ہر سال سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے عید الاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔ عید قرباں کی تیاریوں کا آغاز ایک ماہ قبل ہی ہو جاتا ہے۔ چونکہ بچوں کو جانوروں سے زیادہ لگاؤ ہوتا ہے، اس لیے عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی بچے والدین سے قربانی کے لیے جلد سے جلد اور اچھے سا اچھا جانور گھر لانے کی ضد شروع کردیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانی عازمین حجاج کتنے ارب کی قربانی کرینگے؟ اعدادو شمار سامنے آگئے ملک بھر میں مہنگائی کے باعث جس طرح ہر چیز کی قیمت بڑھ گئی ہیں، اسی طرح جانوروں کی قیمتوں میں بھی آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔عیدالاضحی کے قریب آنے کے باعث جانوروں...
    اسلام ٹائمز: تحریک جعفریہ پاکستان، جو شیعہ علماء کونسل یا پھر اسلامی تحریک کے نام سے فعالیت رکھتی ہے، اسکی قیادت مکمل طور پر محدود ہوچکی ہے، مگر انکی موجودہ کابینہ کے کچھ اراکین بالخصوص علامہ شبیر حسن میثمی اور محترم ناظر عباس تقوی کی شکل میں دورہ جات اور فعالیت رکھتے ہیں۔ انکی فعالیت بہرحال کسی بھی طرح قائد ملت جعفریہ کی فعالیت نہیں کہی جا سکتی۔ قائد کی موجودگی کا احساس و ادراک بہت زیادہ اعتماد و یقین اور حوصلوں کا باعث بنتا ہے، خداوند کریم و مہربان ہمارے قائدین سے عوام کی خدمت کی توفیقات سلب نہ کرے۔ 37 سالہ دور میں بہت سے ایشوز سے صرف نظر کیا ہے، اس لیے کہ طوالت سے گریز بھی...
    بھارت میں او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر نشر کیے جانے والے نازیبا اور فحش مواد نے ایک بار پھر عوامی حلقوں اور سیاسی ایوانوں میں شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ حال ہی میں سامنے آنے والے ایک ریئلٹی شو کے وائرل کلپ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، جس میں شرکاء سے ’’کاما سترا‘‘ کی پوزیشنز پر سوالات اور ان کی عملی نمائندگی کروائی گئی۔ یہ متنازع شو ’ہاؤس اریسٹ‘ کے نام سے ’ULLU‘ پلیٹ فارم پر دستیاب ہے، جس کی میزبانی سابق بگ باس امیدوار اعجاز خان کر رہے ہیں۔ وائرل کلپ میں دکھایا گیا مواد نہ صرف عوامی اخلاقیات پر سوال اٹھاتا ہے بلکہ یہ بھی واضح کرتا ہے کہ بھارتی او ٹی ٹی پلیٹ...
    ہالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار ٹام کروز اور اسپینش اداکارہ آنا دے آرمس ایک بار پھر سرخیوں کا حصہ بن گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ٹام اور آنا دے آرمس کو لندن میں ایک ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ ویڈیو آنا دے آرمس کی 37ویں سالگرہ سے صرف ایک دن پہلے کی ہے اور خاص بات یہ ہے کہ ہیلی کاپٹر خود ٹام کروز اُڑا رہے تھے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آنا اپنے پالتو کتے کے ہمراہ ہیلی کاپٹر سے نیچے اُتر رہی ہیں، جبکہ ٹام کروز بھی وہیں موجود ہیں اور انکی مدد کر رہے ہیں۔         View...
    پہلگام واقعہ پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے بیان پر سابق کرکٹر شیکھر دھون اور ملک مخالف بیانات کیلئے مشہور دانش کنیریا کے بعد انڈین باکسر بھی میدان میں آگئے۔ گزشتہ دنوں سابق کپتان شاہد آفریدی نے پہلگام واقعے پر بھارتی فوج کی ناکامی کا ذکر کیا تو بھارتی میڈیا اور کرکٹرز کو آگ لگ گئی، جس کے بعد انتہاپسند نریندر مودی کی حکومت نے انکا یوٹیوب چینل بھی بند کردیا، اب ہزیمت کے شکار بھارت نے اپنے باکسر کو بھی پاکستان مخالف بیان دینے پر مجبور کردیا۔ قبل ازیں پہلگام واقعہ پر بھارتی فوج کی ناکامی پر سوال اٹھاتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ “وہاں پر پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو...
    بھارتی فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ اور کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے حال ہی میں ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جہاں پوری دنیا انہیں ”کنگ خان“ کے نام سے جانتی ہے، وہیں اپنے ہی گھر میں وہ صرف ایک ’مذاق‘ بن کر رہ گئے ہیں۔ شاہ رخ خان نے یہ گفتگو ممبئی میں منعقد ہونے والے پہلے ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (WAVES 2025) کے ایک خصوصی سیشن میں کی. اس نشست میں ان کے ہمراہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھی موجود تھیں، جنہوں نے فلم اوم شانتی اوم سے شاہ رخ کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس موقع پرشاہ رخ خان نے اس عام تصور...
    ایک انٹرویو میں ستیہ پال ملک کا کہنا تھا کہ بی جے پی قومی سلامتی کو اپنے سیاسی پروپیگنڈے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی غفلت اور لاپرواہی پہلگام واقعے میں کار فرما ہے۔ ایک انٹرویو میں ستیہ پال ملک کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے پر مودی سے جواب دہی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی قومی سلامتی کو اپنے سیاسی پروپیگنڈے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
    (گزشتہ سے پیوستہ) ایسی صورتحال میں بھی ایٹمی جنگ کاخطرہ عالمی دباکوبڑھاسکتاہے۔اگرچہ موجودہ صورتحال تشویشناک ہے،لیکن تاریخی تجربات اورایٹمی طاقت ہونے کے ناطے دونوں ممالک مکمل جنگ سے گریزکریں گے۔ممکنہ طورپریہ تنائو محدودفوجی جھڑپوں، سفارتی دبائو یاپانی کے معاہدے پرمذاکرات تک ہی محدود رہے گا۔بین الاقوامی برادری کافوری مداخلت کرنا اور دونوں طرف کے لئے بات چیت کا راستہ ہموار کرناہی اس بحران کوسلجھانے کا واحد ذریعہ نظر آ تا ہے ۔ آج جب زمین پرایک نیاسنگین بحران سراٹھا رہا ہے،یہ سوال ازحداہمیت اختیارکرگیاہے کہ کیاامریکا اس آتش فشاں کے دھانے کوبند کرسکتا ہے؟ امریکا، چین،یاسعودی عرب جیسے ممالک ثالثی کی کوشش کرسکتے ہیں۔امریکاپہلے ہی اس بحران کو ’’انتہائی تشویش ناک‘‘ قراردے چکا ہے ۔ عالمی بینک بھی سندھ...
    کویت کی کابینہ نے ایک اہم قانونی اور اصلاحی اقدام کے تحت فوجداری قانون کی شق 182 کو منسوخ کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:خضدار سے اغوا ہونے والی لڑکی بازیاب، 16 مشتبہ افراد گرفتار شق 182 میں درج تھا کہ اگر اغوا کار، اغوا شدہ لڑکی سے ولی کی اجازت سے شرعی طور پر شادی کر لے اور ولی سزا نہ دینے کی درخواست کرے تو اس پر کوئی سزا لاگو نہیں ہو گی۔ عرب میڈیا کے مطابق کویتی وزیرانصاف ناصر السمیط نے تصدیق کی ہے کہ کابینہ کی جانب سے منسوخ کی گئی یہ شق نہ صرف آئین کے منافی تھی، بلکہ اسلامی شریعت سے بھی متصادم تھی۔ یہ بھی پڑھیں:شادی کے لیے دلہن اغوا کرنے کا...
    جنوبی ایشیاء ایک بار پھر کشیدگی کے دہانے پر ہے اور اس بار منظرنامہ کچھ ایسا بن رہا ہے جس نے نہ صرف انسانی حقوق کی تنظیموں بلکہ عالمی ضمیر کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ بھارت کی مودی سرکار نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی طرز پر بدلنے کی جو منصوبہ بندی کی ہے وہ نہایت خطرناک، ظالمانہ اور انسانیت سوز ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق پہلگام میں ہونے والے مبینہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی حکومت نے اپنی تمام تر توجہ کشمیری مسلمانوں کو دبانے اور ان کی آواز کو ہمیشہ کے لئے خاموش کرنے پر مرکوز کر دی ہے۔ اسی منصوبہ بندی کے تحت انتہا پسند ہندوں کے جتھوں...
    (گزشتہ سے پیوستہ) بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی تاریخ یہ بتاتی ہے کہ جب بھی بھارت میں داخلی سطح پر سیاسی بحران شدت اختیار کرتا ہے یا حکومت پر عوامی دبائو بڑھتا ہے تو بھارتی حکومت کوئی نہ کوئی ایسا واقعہ گھڑ کر پاکستان پر الزام لگا دیتی ہے تاکہ عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹا کر جنگی جنون کی طرف مبذول کرائی جا سکے۔ یہی کھیل آج بھی دہرایا جا رہا ہے۔پہلگام حملے کے بعد جس تیزی سے پاکستان پر الزام عائد کیا گیا اس نے بھارتی حکومت کی بدنیتی کو عیاں کر دی ہے۔ اگر بھارت کے پاس واقعی کوئی ثبوت ہوتے تو وہ انہیں عالمی برادری کے سامنے پیش کرتا محض الزامات سے...
    لاہور: تجزیہ کار فیصل حسین کا کہنا ہے کہ دنیا کی دو ایٹمی طاقتیں ہیں دونوں آپس میں لڑ گئیں تو پھر یہ دو ملکوں کی لڑائی تو نہیں رہی نہ پھر تو پوری دنیا اس کی لیپٹ میں آ جائے گی کوئی بھی ملک ،چاہے وہ کتنا بھی دور ہو اس کے اثرات سے اپنے آپ کو نہیں بچا سکے گا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ بھارت ایک بڑھک مار کردھمکی دیکرخود ٹریپ ہو چکا ہے۔  تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ عالمی برادری کا کردار آپ پہلے دیکھیں کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک سے بات کی پھر انتہا...
    حضرت شمس تبریزکا ذکر ہو اور مولانا جلال الدین رومی کا ذکر نہ ہو یہ تو ممکن ہی نہیں، دونوں ایک دوسرے کے شاگرد بھی تھے اور استاد بھی، دونوں ایک دوسرے کی ذات میں گم تھے۔ شمس تبریز، تبریز میں پیدا ہوئے اور ان کا نام محمد رکھا گیا، والد کا نام علی تھا۔ جب سن شعور کو پہنچے تو ایک دن قرآن پاک پڑھ رہے تھے، جب سورۃ شمس پہ پہنچے تو لفظ شمس پہ انگلی رکھ کر بڑی دیر تک کچھ سوچتے رہے اور سوچتے سوچتے واقعے میں چلے گئے، ہوش آیا تو انگلی بدستور لفظ ’’شمس‘‘ پہ تھی اسی وقت گھر والوں سے کہا کہ ’’آج سے میرا نام شمس ہے، اب مجھے شمس کہہ کر...
    حج، ارکانِ اسلام کا ایک عظیم الشان رکن ہے جو اپنی اہمیت و افادیت اور فضائل و برکات کی بناء پر ہر سال بڑے جوش و جذبے اور انتہائی محبت و عقیدت سے ادا کیا جاتا ہے اور ان شاء اﷲ تاقیامت ادا کیا جاتا رہے گا۔ چناں چہ ماہِ ذی الحجہ کے شروع ہوتے ہی دنیا بھر کے مسلمان مختلف ملکوں، مختلف علاقوں اور مختلف خطوں سے اکٹھے ہوکر دیوانہ وار: ’’اﷲ اکبر، اﷲ اکبر، لاالٰہ الا اﷲ واﷲ اکبر، اﷲ اکبر وﷲ الحمد۔‘‘ کی صدائیں بلند کرتے ہوئے مکہ مکرمہ پہنچتے ہیں، اپنی جبین نیاز اپنے خالق حقیقی کے سامنے رکھتے ہیں اور حج جیسی عظیم الشان عبادت ادا کر تے ہیں۔ یقیناً بندۂ مؤمن کے لیے اپنی...
    ایک آسٹریلوی ریڈیو اسٹیشن مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد  سے تیار کردہ خاتون میزبان کو 6 ماہ تک استعمال کرتا رہا لیکن بالآخر سامعین نے پتا لگا ہی لیا کہ وہ اصلی اینکر نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت سے تیارکردہ مواد پر امریکی اکثریت کا بھروسہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیائی ریڈیو نیٹ ورک کے CADA اسٹیشن، جو سڈنی میں نشریات کرتا ہے، نے Thy کے نام سے ایک نئی میزبان متعارف کرائی اور اس کے نام سے ایک نیا شو Workdays with Thy  بھی شروع کردیا۔ مدھر آواز دینے والی خاتون پیر سے جمعے تک دن میں 4 گھنٹے موسیقی پیش کیا کرتی تھیں اور معاملات بڑی آسانی سے چلتے رہے۔ مزید پڑھیے: کیا مصنوعی ذہانت انسانوں...
    اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ بھارت کیلئے پہلگام واقعہ کی بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش برقرارہے، امریکہ،برطانیہ،چین،روس ،ترکیہ ،ایران سمیت کوئی بھی ملک اس تحقیقات کی ابتداء کرے،تین،چارملکوں کا کمیشن بنادیاجائے یاپھر اقوام متحدہ کا کمیشن بنایاجاسکتاہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ملکوں کے درمیان کشیدگی کے دوران مذاکرات کاامکان ردنہیں کیاجاسکتا،بات چیت کے امکان کو کسی بھی طرح کے حالات میں خارج ازامکان نہیں قراردے سکتے، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کی بطور قومی سلامتی کے مشیر تقرری کا مذاکرات کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان نے بھارت کو پہلگام واقعہ کی بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کی ہے جو ابھی بھی برقرارہے،اس پر امریکہ،برطانیہ،چین،روس ،ترکیہ ،ایران...
    ایف بی آر کی کارروائیاں، مشہور فیشن برانڈ کی ٹیکس چوری پکڑ لی، 4آوٹ لیٹس سیل WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے ماتحت ریجنل ٹیکس آفس ٹو نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے معروف فیشن برانڈ کی 10کروڑ سے زائد مالیت کی مبینہ ٹیکس چوری پکڑلی اور 4 آوٹ لیٹس سیل کردیا۔ایف بی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فیشن برانڈ 10کروڑ روپے سے زائد ٹیکس چوری میں ملوث پایا گیا اور ایف بی آر ٹیم نے مختلف کارروائیوں میں برانڈ کے 4 آوٹ لیٹس سیل کردیے ہیں۔ایف بی آر نے دعوی کیا کہ فیشن برانڈ Sowears ٹیکس چوری، آمدنی چھپانے اور بیرون ملک خفیہ کاروباری سرگرمیوں میں ملوث...
    لوئرکوہستان میں گاڑی کھائی میں جاگری، ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز کوہستان (سب نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر کوہستان میں گاڑی کے حادثے میں خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ شاہراہ قراقرام پر کوہستان کے علاقے مٹہ بانڈہ میں پیش آیا جہاں راولپنڈی سے گلگت جانے والی ایک مسافر گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن کا تعلق راولپنڈی سے بتایا جا رہا ہے۔ریسکیو ادارے کے مطابق یہ دلخراش واقعہ کوہستان کے علاقے مٹہ...
    بھارت کے خلاف قوم ایک ہوگی لیکن افغانستان کے ساتھ کچھ ہوا تو ایک نہیں ہوگی، مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر بھارت کے ساتھ معاملہ ہوگا تو قوم ایک ہوگی لیکن اگر افغانستان کے ساتھ کوئی معاملہ ہوا تو قوم ایک صفحے پر نہیں ہوگی، اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے یکجہتی فلسطین و خدمات مولانا حامد الحق شہید کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مولانا سمیع الحق اور مولانا حامد الحق کی یاد میں اس طرح اکٹھا ہونا بہت ضروری تھا، اس اجتماع کا اہتمام بہت ضروری تھا، ہمارا تعلق...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مئی 2025ء) حال ہی میں ایک جاننے والے صاحب سے ملاقات ہوئی، میں نے پوچھا، ''آپ کی بیگم آج کل کیا کر رہی ہیں؟‘‘ تین کم عمر بچوں کے والد نے جواب دیا، ''وہ تو فارغ ہوتی ہیں۔ وہ گھر پر رہتی ہیں۔ ان کی کوئی خاص مصروفیت نہیں ہے۔‘‘ کچھ دنوں بعد چند دوستوں سے خبر ملی کہ ان صاحب کے گھر چوتھے بچے کی ولادت ہوئی ہے۔ میں نے خوشخبری کی مبارکباد کے لیے فون کیا، تو وہ صاحب کہنے لگے کہ ان کی بیگم نومولود بچے کے ساتھ مصروف ہیں۔ وہ میرا پیغام انہیں پہنچا دیں گے اور جب وقت ملا، ان کی بیگم مجھے کال بیک کر لیں...
    مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے ایک بار پھر بغیر ثبوت پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کر کے خطے میں کشیدگی کو ہوا دینا شروع کر دی ہے۔ 26 سیاحوں کی ہلاکت کے اس واقعے کو بنیاد بنا کر بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا اور جواب میں متعدد اشتعال انگیز سفارتی اقدامات اٹھائے، جن میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھی شامل ہے۔ ان اقدامات سے بھی بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوا، بلکہ لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہو گیا، اور دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان تصادم کا طری سنگین ہوگیا، بھارت کی ان حرکات کا مقصد پاکستان کو اشتعال دلانا اور...
    بھارت ہی خوارج دہشتگردوں کا سرپرست ہے، آڈیو کلپ نے رازوں سے پردہ اٹھا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے خوارج کی سرپرستی بھارت کی جانب سے کی جا رہی ہے۔ آڈیو کلپ میں بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کا دہشت گردی کے لیے کردار ثابت ہوگیا۔ بھارت ہمیشہ سے خوارج کا ایک بڑا سرپرست رہا ہے، جو انہیں اسٹریٹیجک رہنمائی، مالی اور مادی مدد فراہم کرتا ہے تاکہ وہ پاکستان میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بدامنی اور پرتشدد کارروائیاں کریں۔ پاکستان نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے ملک میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد بارہا پیش کیے ہیں۔ خوارج گروہوں کے درمیان ہونےو الی حالیہ گفتگو نے ایک...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ دشمن ہمیں آنکھیں دکھا رہا ہے، اس لیے قوم کا متحد ہونا ضروری ہے۔ اس اتحاد اور نظام میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شامل کریں، انہیں وہ مقام دیں جس کے وہ حقدار ہیں۔ ٹورانٹو میں نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی میں ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی پر تمام جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں تاکہ قوم یکجا ہو کر دشمن کا مقابلہ کرے۔ ہم دشمن کے خلاف متحد ہیں، یہ نہ سمجھا جائے کہ ہم بٹے ہوئے...
    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر آج کل بھارت میں بھی اپنے ڈراموں ’میرے ہمسفر‘ اور ’کبھی میں کبھی تم‘ کی وجہ سے چرچے میں ہیں۔ مگر ان کی شہرت کا یہ سفر ایک ناخوشگوار موڑ پر پہنچ گیا ہے جب ایک بھارتی سی گریڈ اداکار فیضان انصاری نے ہانیہ کے خلاف انتہائی گھٹیا اور گستاخانہ ریمارکس کرکے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا۔ فیضان انصاری نے نہ صرف ہانیہ عامر کو نامناسب القابات سے نوازا بلکہ ان کے بارے میں انتہائی غیر مہذب الزامات بھی عائد کیے۔ یہ سب کچھ اس وقت سامنے آیا جب بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے ماحول میں ہانیہ عامر ایک بار پھر دونوں ممالک کی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔...
    ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنے اور دانیہ کے بارے میں ایسے راز افشا کیے ہیں جنھوں نے انٹرنیٹ صارفین کو شدید برہم کردیا ہے۔ دانیہ شاہ کا نام سب سے پہلے مرحوم عامر لیاقت کی اہلیہ کے طور پر خبروں میں آیا تھا اور اس کے بعد تنازعات کی دلدل میں ایسا پھنسا کہ آج تک نکل نہ سکا۔ مرحوم ٹی وی اینکر عامر لیاقت سے شادی، پھر علیحدگی، اور ان کی موت کے بعد عدالتی جنگوں میں الجھی دانیہ، اب ایک نئے باب میں داخل ہوچکی ہیں، جس میں ان کے شریکِ سفر ٹک ٹاکر حکیم شہزاد شامل ہیں۔ حکیم شہزاد ابتدا میں دانیہ کے وکیل کے طور پر سامنے...
    پاکستان کے صوبہ سندھ کی تاریخ، ثقافت اور معیشت میں دریائے سندھ اور اس سے جڑا ہوا نہری نظام ایک کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ سندھ کو وادیء سندھ کی تہذیب کا گہوارہ کہا جاتا ہے اور یہ تہذیب دریائوں کے کنارے پروان چڑھی۔ آج بھی سندھ کی زراعت اور کسانوں کی معیشت کا دارومدار انہی نہروں پر ہے جو دریائے سندھ سے نکالی گئی ہیں۔ تاہم، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان نہروں میں پانی کی کمی، ناقص منصوبہ بندی، وفاقی و صوبائی کشمکش اور ماحولیاتی تبدیلیوں نے اس پورے نظام کو زوال کی طرف دھکیل دیا ہے۔ سندھ کے عوام، بالخصوص کسان، اس وقت شدید پریشانی اور بے چینی کا شکار ہیں، اور یہی بے چینی احتجاج کی صورت...
    جسٹس جمال خان مندوخیل نے یوم مزدور کی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے حلف کے الفاظ دیکھ کر ڈر لگتا ہے، انصاف اللہ کا کام ہے، جج  قانون کے مطابق دستاویز دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں عالمی یوم مزدور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے سنا ہوگا جسٹس بولتے نہیں لکھتے ہیں، مجھے بھی تقریر کرنا مشکل لگ رہا ہے، یہ تقریب اہم ہے جس میں مل بیٹھ کر اپنے مسائل حل کیے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی ذمے داری نبھانا چاہئے، آپ مزدور ہیں اور میں جج ہم دونوں کا کام ایک جیسا ہے  ہم فیصلہ کرتے ہیں انصاف اللہ کی طرف ملتا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے...
    پشاور(نیوز ڈیسک) پہلگام واقع کے بعد ہندوستان کے ساتھ بڑھتا ہوا تناؤ کے پیش نظر خیبرپختونخوا حکومت نے بھی اقدامات شروع کر دیئے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی بروقت اطلاع کے لیے 50 سائرن سسٹم نصب کردیئے گئے، سائرن سسٹم صوبے بھر کے مختلف اضلاع میں نصب کیے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ایبٹ آباد ،ڈی آئی خان اور پشاور سمیت 7 اضلاع میں 4،4 سائرن لگا دیئے گئے جبکہ صوبے کے باقی تمام اضلاع میں ایک ایک سائرن نصب کیا گیا۔ دوسری جانب صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ تناؤ بڑھ رہا ہے، اس لیے عوام کو بروقت آگاہ رکھنے اور کسی بھی فضائی حملے کے بارے میں اطلاع دینے کے...
    اسلام ٹائمز: علامہ ساجد علی نقوی کی قیادت میں قومی و ملی پلیٹ فارم سے پہلی بار دینی و مذہبی جماعتوں کا ایک اتحاد "ملی یکجہتی کونسل پاکستان" قائم ہوا، یہ اٹھائیس جماعتوں پر مشتمل اتحاد ہے، جس میں علامہ ساجد علی نقوی نائب صدر کے عہدے پر فائز ہیں، اس میں ملک کے تمام اسلامی مکاتب و مسالک کی نمائندہ دینی جماعتوں کی بھرپور شرکت ہے اور اسکے بعد 2000ء کے اوائل میں ایک سیاسی پلیٹ فارم "متحدہ مجلس عمل پاکستان" وجود میں آیا، اس میں بھی تحریک جعفریہ کا نمایاں کردار رہا۔ اگرچہ اس اتحاد نے صوبہ سرحد میں صوبائی حکومت قائم کرکے تحریک جعفریہ کو کچھ زیادہ فوائد تو نہیں دیئے، بس ایک خاتون ایم پی اے...
    ٹرمپ آرگنائزیشن دبئی میں ٹاور کی تعمیر شروع کر رہی ہے، جس میں 20 ملین ڈالر کی قیمت کے پینٹ ہاؤسز شامل ہوں گے، جبکہ امریکی صدر کے خلیج کے دورے سے چند ہفتے قبل اس آرگنائزیشن کی جانب سے قطر میں پراپرٹی کا ایک نیا منصوبہ بھی لانچ کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی نے دبئی میں کھانے کا ہوٹل کھول لیا سعودی عرب کے ایک ڈویلپر کی لندن میں درج یونٹ Dar Global Plc نے دبئی کی مرکزی شاہراہ پر دنیا کے بلند ترین ٹاور کے نظارے کے ساتھ 80 منزلہ ٹاور بنانے کے لیے ٹرمپ آرگنائزیشن کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ فرمز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی تعمیر میں ایک...
    عید قرباں کے قریب آتے ہی جہاں ہرطرف قربانی کے جانوروں کی گہما گہمی ہوتی ہے وہیں سوشل میڈیا پر دلچسپ خبریں وائرل ہو جاتی ہیں۔ کبھی گائے کی چہل قدمی اور پان کھانے کی ویڈیو وائرل ہوتی ہے تو کبھی رکشے میں بیٹھے اونٹ کی۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایسی ہی دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بکرا موٹر سائیکل کی سواری کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار بکرے کو آگے بٹھائے ہوئے جا رہا ہے اور اس دوران بکرا پر سکون طریقے سے بیٹھا ہوا اس سواری سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا پر صارفین کی...
    ’طنز اگر بے مقصد ہو تو صرف زخم دیتا ہے، اور مقصد کے ساتھ ہو تو مرہم بن جاتا ہے‘۔ کمال احمد رضوی کا یہ جملہ فکری گہرائی اور طنز و مزاح کو سماجی شعور سے جوڑنے کی کوشش کا واضح مظہر ہے۔ اسی لیے ان کا تخلیق کردہ ’الف نون‘ آج بھی محض ڈرامہ نہیں، بلکہ ایک سماجی آئینہ سمجھا جاتا ہے۔ کمال احمد رضوی پاکستان کے ایک عظیم اداکار، ڈرامہ نویس، ہدایتکار اور ثقافت کے علمبردار تھے جنہوں نے اپنے کیریئر کے دوران بے شمار یادگار ڈراموں، تحریروں اور تھیٹر سے اپنا منفرد مقام بنایا۔ ان کا 95واں یومِ پیدائش آج (یکم مئی) منایا جا رہا ہے۔ کمال احمد رضوی یکم مئی 1930 کو بھارت کی ریاست بہار...
    فائل فوٹو ایشیا کی خوبصورت ترین جھیل سیف الملوک کو ساڑھے 5 ماہ کی طویل بندش کے بعد سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔گزشتہ سال نومبر میں شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد جھیل سیف الملوک کا راستہ بند ہوا تو ناران کی رونقیں مانند پڑ گئیں، کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے عملے نے بھاری مشینری کے زریعے 5 روز میں چھوٹے بڑے 6 گلیشیئرز کاٹ کر روڈ کھولا تو معززین علاقہ نے دعائیہ تقریب منعقد کرکے سیاحوں کی راہ میں پلکیں بچھا دیں۔اگرچہ جھیل اب بھی برف سے ڈھکی ہوئی ہے، مگر یہی منجمد خوبصورتی سیاحوں کے لیے ایک نایاب نظارہ پیش کر رہی ہے۔ یخ بستہ ہوائیں، خاموشی اور برف کی چادر اوڑھے جھیل ایک...
    حمیداللہ بھٹی 22 اپریل سے جنم لینے والی پاک بھارت کشیدگی ہنوز برقرارہے جو اِس بناپر تشویشناک ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں نہ صرف جوہری طاقتیں ہیں بلکہ حکومتیں اور عوام بھی جذباتی ہیںمگر طیش کے باوجود بھارت ابھی تک حملہ نہیں کر سکا جس کی کئی وجوہات ہیں۔ ایک اہم وجہ تو پاکستان کا ذمہ دارانہ موقف ہے۔ آزاد اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کے مطالبے نے عالمی سطح پر بھارت کو مظلوم اور معصوم نہیں بننے دیا ۔شاید اُسے کامل یقین تھا کہ جس طرح بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقے جموں و کشمیر کو ضم کر نے کے باوجوداقوامِ عالم نے کسی تشویش یااضطراب کا اظہار نہیں کیاتھا اب پہلگام واقعہ کو جواز بنا کر جب...
    سیکیورٹی امور کے ماہر  معید یوسف  نے کہا ہے کہ میرا وزیراعظم شہباز شریف کو مشورہ ہوگا کہ وہ ٹیلی فون پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بات کریں اور ان سے پوچھے کہ کیا ہم ایک دوسرے کی مکمل تباہی چاہتے ہیں؟ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو مودی سے پوچھنا چاہیے کہ دونوں ممالک کو یہیں رہنا ہے ایسے میں  کیا آپ دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات چاہتے ہیں یا  انہیں مہذب ہمسایہ  اقوام کی طرح  آگے بڑھنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی وزیرخارجہ کا وزیراعظم شہباز شریف کے بعد بھارتی ہم منصب سے رابطہ، پاکستان کیساتھ مل کر کام کرنے پر زور ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کوچاہیے کہ وہ مودی کو...
    اسلام آباد: دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ میجر جنرل طارق رشید خان کا کہنا ہے کہ انڈیا کی جو چیزیں آپ نے ہائی لائٹ کی بڑے امپورٹنٹ پوائنٹس ہیں، انڈیا نہ صرف پاکستان میں ٹیرر ازم کی سرگرمیوں میں ملوث ہے بلکہ دنیا میں اسٹیٹ اسپانسرڈ ٹیرر ازم کر رہا ہے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ جیسا کہ آپ کو پتہ ہے بڑا مشہور واقعہ ہوا کینیڈا میں انھوں نے تین سکھ مارے، گروپتونت سنگھ کو امریکا میں مارنے کی کوشش کی پھر قطر میںجاسوسی میں ان کے آفیسرز پکڑے گئے تو مختلف ممالک میں اسٹیٹ لیول پر یہ ٹیررازم کر رہے ہیں، پاکستان میں تو پچھلی کئی دہائیوں سے کر...
    نائب فضائی سربراہ نے اپنے پائلٹس کی رافیل ہینڈلنگ پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا، بھارتی رافیل طیارے پاکستانی جدید ریڈارز کے سامنے بے بس نظر آئے اور راستہ بھول گئے۔ لائن آف کنٹرول کو جارحانہ طور پر کھوجنے کا ٹاسک لئے رافیل کو پاکستانی ریڈارز نے جام کر دیا، طیارے ایک اور آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا شکار ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک اعلیٰ فوجی عہدے دار کے بعد دوسرے کی بھی تنزلی، بھارتی عسکری قیادت تاش کے پتوں کی طرح بکھر رہی ہے۔ مودی سرکار کو اعلیٰ فوجی قیادت سے واضح انکار مل چکا ہے، اس بار نائب فضائی سربراہ ایئر مارشل ایس پی دھارکر نے انکار کیا ہے۔ شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کو پہلے ہی تبدیل...
    پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا سا شہر ہے‘ یہ دو وجوہات سے پوری دنیا میں مشہور ہے‘ پہلی وجہ امرناتھ یاترا ہے‘پہلگام سے 45 کلومیٹر دور 17000 فٹ بلندی پر امرناتھ کی چوٹی ہے‘چوٹی پر ایک برفانی غار ہے جس میں برف کا ایک بڑا تودا ہے‘ یہ تودا آبشار کے جمنے سے پیدا ہوا‘ یہ غار امرناتھ مندر کہلاتا ہے اور ہندوؤں کے لیے بہت مقدس ہے‘ ہندو روایات کے مطابق بھگوان شیو اپنے بیل پر اننت ناگ آیا‘ بیل وادی میں چھوڑا اور پیدل اس غار میں آگیا ‘ شیو کے بیل کی وجہ سے وادی ’’بیل گاؤں‘‘ بنی اور یہ بعدازاں بگڑ کر پہلگام ہو گئی‘ امرناتھ مندر میں برف کا تودا اپنی...
    اسلام ٹائمز: بھلا کوئی اندازہ کرے، اُس شخص کی مشکلات کا کہ جو دِل و جان سے محنت کرتا ہے، لیکن اسکی محنت کا کوئی حقیقی بدلہ اُسے نہیں ملتا۔ جو اپنی ساری جسمانی قوت و توانائی اپنی مزدوری میں صرف کر دیتا ہے، لیکن وہ سکون سے نہیں جیتا۔ اسکی روزانہ کی جدوجہد اُسکی بنیادی ضروریات بھی پوری نہیں کر پاتی۔ وہ زمین سے رزق کماتا ہے، لیکن اپنی روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بھی اسے زندگی کے ہر پہلو میں قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔ ہمارے عہد کا یہ نوحہ ہے کہ یہاں سچائی اور ایمانداری سے محنت کرنیوالا کبھی اپنے پیٹ کی آگ کو پوری طرح نہیں بجھا پاتا، وہ ایک عظیم انسان ضرور ہوتا ہے،...
    کچھ عجیب سی صورت حال ہے، یہاں ہمارے صوبے کے پی کے عرف خیر پخیر میں یہاں جو خبریں…سوری… خبریں تو اب ہوتی نہیں ہیں ’’بیانات‘‘ ہوتے ہیں ، اس کے مطابق پنجاب کی وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز بہت ہی’’ مشکل‘‘ حالات میں ہیں، دکھی بھی ہیں، پنجاب حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، خزانہ خالی ہے، حکومت کے اوسان ٹھکانے نہیں ہیں ، آنکھوں سے آنسوؤں کے فوارے چھوٹ رہے ہیں جس طرح کارٹونوں میں بہتے ہیں یا بقول اقبال بانو۔ شکست حسن کے منتظر بھی ان آنکھوں نے دیکھے ہیں  کوئی یوں سن رہا تھا رات مجھ سے میرا افسانہ  کبھی شرمندہ شرمندہ کبھی نم دیدہ نم دیدہ  لیکن ہم خیبرپختونحوا والے ان خبروں، بیانوں پرکیسے یقین...
     ہر سال یکم مئی کو جب ہم یوم مزدور مناتے ہیں تو میں اکثر یہ دیکھتا ہوں کہ جو کسان اور کاشت کار شدید گرمی کے اس موسم میں گندم کی کٹائی اور سنبھالنے میں دن رات ایک کئی ہوتے ہیں، بعد ازآں آٹے کے پانچ کلو تھیلے کے لیے طویل قطار میں سراپا انتظار ہوتے ہیں۔ یہ پانچ کلو کا تھیلا سستا بھی ہو تو اس کے لیے کافی مہنگا ثابت ہوتا ہے، وجہ یہ ہے کہ ایک مزدور اور غریب گھرانے کے پانچ سات سے آٹھ دس افراد ایک یا دو تھیلوں پر آخر کتنے دن بسر کریں گے۔۔۔ ؟ ستم بالائے ستم یہ کہ جس دن آٹا لینے کا معرکہ درپیش ہو اس دن دیہاڑی بھی تو...
    اگرچہ یہ بات ناقابلِ یقین لگتی ہے لیکن یہ سچ ہے۔ اس دنیا میں ایک جاندار ایسا بھی ہے جو سر کے بغیر 1 ہفتے تک زندہ رہ سکتا ہے۔ وہ جاندار ہے کاکروچ۔ جی ہاں! کاکروچ اپنے سر کے بغیر کئی دن یہاں تک کہ ایک ہفتے تک زندہ رہ سکتا ہے۔ یہ بات سننے میں حیرت انگیز لگتی ہے لیکن اس کی سائنسی وجوہات بہت دلچسپ ہیں۔ کاکروچ سر کے بغیر زندہ کیسے رہتا ہے؟ کاکروچ میں خون کا دباؤ (Blood Pressure) نہیں ہوتا۔ انسانوں کی طرح کاکروچ کا خون سرکولیٹری نظام (circulatory system) پر مبنی نہیں ہوتا۔ ان کے جسم میں کھلا ہوا نظام (open system) ہوتا ہے یعنی خون بہنے سے وہ فوراً نہیں مرتے۔ دوسرا ان میں سانس لینے کا نظام مختلف...
    پہلگام حملے کے بعد انڈیا نے بغیر کسی ثبوت کے فوری طور پر پاکستان پر الزام عائد کر دیا اور یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے خوب میمز بنائیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام ممکنہ جنگ کے خطرے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھارتی اقدام کا تمسخر اڑاتے نظر آئے کسی نے کہا کہ ’پانی بند ہو گیا تو میں نہاؤں گا کیسے‘۔ تو کوئی منہ پر صابن لگا کر مودی کو پانی کھولنے کا کہتا رہا۔ اس دوران بھارت میں کچھ نوجوانوں نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو پانی کی بوتلیں بھیجنے پر مبنی ایک میم ویڈیو بنائی۔ جس میں...
    پاکستان میں ایک ہی چارج سے 500 کلومیٹر تک چلنے والی الیکٹرک موٹر سائیکل تیار کرلی گئی ہے۔ پاکستان کے مقامی ای وی اسٹارٹ اپ براقی نے ایک نئی الیکٹرک موٹرسائیکل لانچ کی  ہے، جس نے ایک ہی چارج پر 500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا طلبا کو الیکٹرک بائیکس ایوارڈ دینے کا اعلان موٹرسائیکل 2 کلو واٹ ہائی ٹارک لی آئن موٹر پر چلتی ہے ، جس میں 10.43 کلو واٹ این سی ایم (نکل کوبالٹ مینگنیج) کی بیٹری ملتی ہے ، جو کسی گھر میں نصب سولر سسٹم کی بیٹری سے بھی بڑی ہے، یہ بیٹری اعلی معیار کی توانائی مہیا کرتی ہے اور موٹرسائیکل کو طویل فاصلہ طے کرنے میں مدد...
    اسرائیل کے علاقے رَعنانا کے ایک اصلاح پسند یہودی عبادت گاہ میں انتہاپسندوں کے حملے میں پولیس اہلکار سمیت متعدد شرکا زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہودی عبادت گاہ میں اسرائیلی-فلسطینی مشترکہ یادگاری تقریب کی ویڈیو اسکریننگ جاری تھی جس کا مقصد اسرائیل عرب کمیونیٹی کے درمیان امن اور مفاہمت کو فروغ دینا تھا۔ دائیں بازو کی جماعت کے درجنوں حملہ آوروں نے اصلاح پسند یہودی عبات گاہ کے باہر توڑ پھوڑ کی، آگ لگائی اور اندر گھس کر شرکا کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔  حملہ آوروں نے اسرائیلی پرچم اُٹھائے ہوئے تھے اور شرکاء کو دھمکا رہے تھے کہ "غزہ چلے جاؤ" اور "تمام عرب طوائفیں ہیں"۔ پولیس نے بمشکل شرکاء کو چھوٹے گروپوں میں اپنی حفاظت میں باہر نکالا تاہم مظاہرین نے ان...
    ٹیکنالوجی کی دنیا میں اس وقت ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے جب کئی بین الاقوامی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ چین نے دنیا کا پہلا 10G انٹرنیٹ سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔ لیکن حقیقت کچھ اور ہی ہے۔ چینی میڈیا کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ خبریں غلط تھیں۔ درحقیقت چین نے صرف 10G ٹیکنالوجی کی آزمائش شروع کی ہے، جس کا تجربہ ہواوے کے تعاون سے ایک صوبے میں کیا جا رہا ہے۔ چینی ویب سائٹ ’چائنا منٹ‘ نے اس غلط فہمی کو دور کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ صرف ایک آزمائشی پروگرام ہے، نہ کہ کوئی حتمی پیشرفت۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا بھر کے میڈیا نے ایک چینی ویب سائٹ کا حوالہ...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے  کہا ہے کہ اسٹرکچرل ریفارمز پر عمل کیا گیا تو یہ آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا آخری پروگرام ہوگا۔ کراچی میں ایف پی سی سی آئی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  امریکا سے کل ہی پاکستان پہنچا، ایک ہفتے میں 70 سے زائد ملاقاتیں کیں گئیں، ملٹی لٹرل پارٹنرز عالمی مالیاتی اداروں کے نمائندوں کے علاوہ دوست ملکوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں ہوئیں، امریکا کے سینیر انتظامی عہدے داران کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں، چین، برطانیہ ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے نمائندوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  معاشی استحکام کی مثال نہیں ملتی، زرمبادلہ کا استحکام آیا ہے، بہت عرصے بعد جاری کھاتا پورے سال...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 اپریل 2025ء) دوبارہ منتخب ہونے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری 2025 کے دن وائٹ ہاؤس واپس آئے اور اپنے ایجنڈے پر تیزی سے عمل درآمد کرتے ہوئے بہت سے صدارتی فرامین پر دستخط کیے۔ انہوں نے اپنے پہلے 100 دنوں میں جن صدارتی ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے، ان میں امیگریشن، مساوی مواقع کے اقدامات اور ٹرانس جینڈر کے حقوق کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کی ٹیرف کی حکمت عملی نے عالمی مالیاتی منڈیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ٹرمپ کی انتظامیہ نے روایتی یورپی اتحادیوں کو بھی نظر انداز کرتے ہوئے یوکرین میں روس کی جنگ کے خاتمے کے لیے جارحانہ انداز میں کوشش کی ہے۔ یوکرین...
    (گزشتہ سےپیوستہ) یہ ایک نہایت اہم اورحساس مسئلہ ہے جونہ صرف پاکستان کی معیشت بلکہ اس کی ثقافتی وراثت اورقدرتی وسائل کے تحفظ سے بھی جڑاہواہے۔پاکستان کے ہمالیائی گلابی نمک کوانڈیاکی طرف سے عالمی منڈی میں’’ انڈین ہمالیئن سالٹ‘‘ کے نام سے فروخت کرناایک قسم کی تجارتی چالاکی،دھوکہ دہی اورغلط نمائندگی ہے،جس کا مقصدپاکستان کے قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھاکرخودکومنافع پہنچاناہے۔ یادرہے کہ یہ نمک صرف پاکستان کے ضلع جہلم میں واقع”کھیوڑہ”کی کانوں سے حاصل ہوتاہے جودنیاکی دوسری سب سے بڑی نمک کی کان ہے۔ پاکستان دنیابھرمیں یہ نمک بڑی مقدارمیں برآمد کرتا ہے، مگراکثریہ نمک بغیربرانڈیاغیرمناسب لیبلنگ کے برآمد ہوتا ہے،جس سے دوسرے ممالک (خاص طور پر انڈیا) اسے ری پیکیج کرکے اپنانام لگاکر بیچتے ہیں۔ انڈیا ’’ہمالیئن پنک...
    بھارت نے 2019 میں پاکستان کے ساتھ جھڑپ کے بعد فوجی جدیدکاری کی رفتار تیز کر دی ہے، لیکن نئے ہتھیاروں اور دفاعی شراکت داریوں کے باوجود ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں بھارتی افواج ممکنہ تصادم کے لیے تاحال پوری طرح تیار نہیں ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے لیے مجیب مشعل اور سہاسنی راج لکھتے ہیں کہ جب بھارت اور پاکستان کے درمیان مستقل تنائو آخری بار تصادم میں بدلا، تو بھارتی حکام کو ایک تلخ حقیقت کا سامنا کرنا پڑاکہ ملک کی بڑی بھاری بھرکم، فرسودہ فوج سرحدوں پر فوری خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں تھی۔2019 میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی طیارے کی ہزیمت آمیز تباہی نے بھارت کی جدیدکاری کی...
    (گزشتہ سے پیوستہ) جب اللہ رب العزت نے اقتدار میاں نواز شریف کے نصیب میں لکھا تو وہ بھی بالآخر ایک ایسے مقام پر پہنچے جہاں انہیں یہ یقین ہو چلا تھا کہ اب ان کی کرسی مضبوط ہوگئی ہے اور اسے کوئی ہلا نہیں سکتا تو انہوں نے بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کوشش کی تو ان کے ہاتھ بھی جل گئے اور حکمرانی کا تخت ان کے نیچے سے سرک گیا۔ اس کے بعد ایک نیا دور شروع ہوا پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی کو اقتدار نصیب ہوا جب تک وہ قانون اور آئین کی پاسداری کرتی رہیں حکومت کرتی رہیں لیکن جیسے ہی انہیں یہ گمان ہوا کہ ان کی کرسی...
    سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ دعا مانگ رہا ہے اور اس کے ساتھ سندھ پولیس کے اہلکار اور علاقے کے دیگر لوگ بھی دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے کھڑے ہیں۔ دعا مانگتے ہوئے اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب بچے نے کہا کہ ہماری پولس رشوت خور ہے اللہ ہدایت دے، اس پر پولیس اہلکار نے ہنستے ہوئے دعا کے لیے اٹھائے ہوئے ہاتھ چھوڑ دیے اور ساتھ کھڑے دیگر لوگوں کی بھی ہنسی چھوٹ گئی۔ اسے کہتے ہیں موئے موئے، بچہ دعا کر رہا تھا پولیس نے بھی خوشی سے ہاتھ اٹھائیں۔بچے نے کہا ہماری پولس رشوت خور ہیں اللہ ہدایت دے، پولیس...
    امریکی بحریہ کا اربوں روپے مالیت کا ایف اے 18 سپر ہارنیٹ لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں گرنے کے بعد لاپتا ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  ابتدائی اطلاعات اور امریکی بحریہ کی جانب سے سامنے آنے والے بیان کے مطابق لاکھوں ڈالرز مالیت کے ایف اے 18 سپر ہارنیٹ لڑاکا طیارے کے سمندر میں گرنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب کہ جب یہ یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین طیارہ بردار بحری جہاز پر موجود تھا اور طیارہ بردار جہاز نے نے یمن کے حوثی باغیوں کے میزائل سے بچنے کے لیے خطرناک موڑ لیا۔ امریکی بحریہ کا یہ بیان حوثیوں کے اس دعوے کی تصدیق کرتا ہے کہ انہوں نے طیارہ بردار...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 اپریل 2025ء) امریکہ اور یمن کی عملاﹰ حکومت، جس کا کنٹرول ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے ہاتھوں میں ہے، کے درمیان تنازعہ بڑھتا جا رہا ہے۔ حالانکہ واشنگٹن نے اسے ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔ اتوار کو صعدہ صوبے میں تارکین وطن کے حراستی کیمپ پر امریکی حملے میں ایتھوپیا کے متعدد تارکین وطن ہلاک ہوئے۔ حوثیوں کے زیر انتظام خبر رساں ایجنسی صبا کے مطابق، مرنے والوں کی تعداد 200 کے قریب تھی، جبکہ ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے اس تعداد کو کم کرتے ہوئے 70 کے قریب بتایا ہے۔ یمن: حراستی مرکز پر ’امریکی فضائی حملہ، درجنوں تارکین وطن‘ ہلاک امریکی سینٹرل کمانڈ، یا...
    نئی دہلی (اوصاف نیوز)وزیر اعظم نریندر مودی نے متنازعہ ریاست جموں و کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کو ‘آپریشنل فریڈم کا حق دیدیا ہے کہ وہ جب چاہیں، جیسے چاہیں اور جہاں چاہیں کاروائیاں کر سکتے ہیں۔ نئی دہلی میں موجود حکومتی ذرائع نے عالمی ذرائع ابلاغ اے ایف پی کو بتایا ہے کہ فوج کو یہ اختیار پچھلے ہفتے کے حملے کے سلسلے میں دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان بھارتی الزام کی تردید کرتا ہے کہ وہ پہلگام کے واقعے میں ملوث ہے تاہم بھارت نے تحقیقات سے بھی پہلے پاکستان کے خلاف اقدامات شروع کردیئے ۔ ان اقدامات میں پاکستان کے ساتھ 1960ء کےآبی معاہدہ کو معطل کرکے پاکستان کا پانی بند کرنا اور سفارتی عملے...
    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف ہمایوں مہمند کا کہنا ہے کہ انڈیا نے جو کرنا تھا جس طریقے سے انھوں نے ایک فالس فلیگ آپریشن اور جس طریقے سے یہ سارا کرنا تھا شاید اس وقت بھی کرتے، یہ یاد رہے کہ جو یو این میں جب عمران خان نے 2019 میں جب بات کی تھی جب پلوامہ کا واقعہ ہواتھا تو انھوں نے ایک قسم کی پیش گوئی کر دی تھی کہ یہ لوگ ایک اور بھی اس قسم کا کام کریں گے اور پاکستان کے اوپر وہ ڈال دیں گے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر خارجہ اور ڈپٹی پرائم منسٹر اسحق ڈارنے سینیٹ میں دس پندرہ ممالک...
    پی آئی اے میں جانے سے پہلے میں نے ملٹری سیکریٹری کے ذریعے وزیراعظم کے ساتھ الوداعی ملاقات کے لیے باقاعدہ وقت مانگا، لہٰذا ایک آدھ دن کے بعد میری باقاعدہ (formal) ملاقات طے ہوگئی یعنی پرائم منسٹر کے روزانہ کے پروگرام میں بھی اس کا اندراج ہوا۔ وزیراعظم کے ساتھ میری ملاقات یکطرفہ (monologue) ہی رہی۔ پولیس کا ایک جونیئر افسر پرائم منسٹر کے دفتر میں ان کے سامنے بیٹھ کر پندرہ منٹ تک سخت اور کڑوی باتیں کرتا رہا اور ملک کا طاقتور وزیراعظم خاموشی اور تحمّل سے سنتا رہا۔ میں نے سب سے زیادہ احتساب کا ذکر کیا کہ اسے ایک تماشا بنادیا گیا ہے اور متعلقہ لوگوں نے اسے ذاتی انتقام کے لیے استعمال کیا ہے،...
    پاکستان کی طرف بہہ کر آنے والے دریا محض پانی کا ایسا بہاؤ نہیں جسے جب چاہے جیسے چاہے ان کا رخ موڑ دیا جائے۔ یہ کروڑوں سال سے دریاؤں کی روانی کا تسلسل ہے۔ 1947 سے قبل برصغیر کی زرخیزی کی کہانی اسی سے جڑی ہوئی ہے۔ قافلے آتے رہے ان میں جنگی قافلے بھی تھے، بیوپاریوں کے قافلے بھی تھے۔ زرخیزی تلاش کرنے والے، اپنے جانوروں کے لیے چراگاہیں ڈھونڈنے والے بھی تھے۔ دریا کے کنارے آ کر دور سے اٹک کے مقام کو دیکھتے تو وہیں ٹھٹک کر رہ جاتے۔ یہاں کی زرخیزی، لہلہاتے کھیتوں، ہری بھری چراگاہوں میں دودھ دینے والے جانوروں کو چرتے، دیکھتے تو پھر انھی علاقوں کے ہو کر رہ جاتے جس کی...
    پہلگام میں ہونے والے حالیہ حملے نے نہ صرف کئی گھرانوں کو سوگوار کیا بلکہ برصغیرکی فضا کو ایک بار پھر بارود کی بو سے آلودہ کردیا۔ ہم کب تک لاشیں گنتے رہیں گے؟ کب تک مائیں اپنے بیٹوں کے لاشے اٹھاتی رہیں گی؟ کب تک بچوں سے ان کے باپ چھینے جاتے رہیں گے؟ یہ سرزمین جس نے کبھی صوفیا، سنتوں، بھگتوں اور فقیر منش انسانوں کو جنم دیا، وہ اب مسلسل ایک جنگی میدان بنی ہوئی ہے جہاں انسان کی زندگی کی کوئی قیمت نہیں ہے اور سیاستدانوں کے لیے صرف نعرے اہم ہیں، عوام کی اذیت نہیں۔ پہلگام حملے کی مذمت نہ کرنا ظلم کا ساتھ دینا ہے۔ بے گناہ لوگوں پر حملے چاہے، وہ کسی بھی...
    اسلام ٹائمز: 5 اگست کی دم صبح قائد ملت، علامہ سید عاف حسین الحسینی کو پشاور میں انکے خوابوں کے مرکز جامعہ معارف الاسلامیہ (جامعہ عارف الحسینی) میں شہید کر دیا گیا، انکی شہادت نے ملت تشیع پر گہرے اثرات مرتب کیے۔ شہید نے جو سفر شروع کیا تھا، اسکے خطوط، راستے کیسے بدل گئے، علامہ فاضل موسوی اسیر مکہ تھے، مرکزی نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی جو اسوقت نائب صدر تھے، قائم مقام صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی ذمہ داریوں پر فایز ہوئے، انکا بطور قائد ملت انتخاب، ایک تاریخی داستان ہے، جسے سامنے لانے کی کوشش کریں گے، جبکہ شہید کے بعد یہ قومی و ملی پلیٹ فارم کس رخ پر گامزن رہا، کون سے...
    ہم تو سدا سدا کے اور جدی پشتی آدھے ادھورے لوگ ہیں، اس لیے قدم قدم پر مجبوریوں، محرومیوں اور تشنہ تمناوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کیونکہ ’’چادر‘‘ چھوٹی ہے،اس منخوس لمبے تڑنگے جسم کو چھپانے، ڈھانپنے اور اوڑھنے کے لیے ناکافی ہے۔ سر چھپاتے ہیں تو پیر باہر ہوجاتے ہیں، پیر چھپاتے ہیں تو سر اور چہرے پر مچھر مکھیاں حملہ آور ہوتی ہیں۔ چنانچہ ہماری گاڑی کے ٹائر بہت خستہ ہوگئے تھے بلکہ پنکچر لگانے والوں نے صاف صاف بتادیا کہ اب ان میں پنکچر لگانے کے لیے بھی جگہ نہیں رہی ہے، ٹائر بدلوادیں یا پھر دکان بدل لیں، ہم تو معذرت خواہ ہیں۔ اب ٹائر بدلوانا کوئی معمولی کام تو نہیں تھا، معمولی لوگوں کے...
    کراچی: بھینس کالونی میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سکھن کے علاقے بھینس کالونی روڈ نمبر 10 نورانی ہوٹل کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ منیب اور 20 سالہ شایان کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 24 سالہ داؤد خان ولد سمیع اللہ خان کے نام سے کی گئی۔ پولیس نے شہریوں کی مدد سے حادثے...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ فارم 47 والے بھارت کو کوئی جواب نہیں دے سکتے ، نوازشریف اور آصف زرداری ایک بیان تک نہیں دیں گے کیونکہ ان کے ذاتی مفادات جڑے ہوئے ہیں، نوازشریف مودی کے خلاف بیان دے کر اپنے کاروبار کو نقصان نہیں پہنچائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے منگل کے روز اڈیالہ جیل میں وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "پہلگام واقعے میں انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی پریشان کن اور المناک ہے۔ میں متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ جب فالس فلیگ پلوامہ آپریشن کا واقعہ ہوا تو ہم...
    بالی ووڈ کے دو مایہ ناز آنجہانی اداکار، ونود کھنہ اور فیروز خان نہ صرف اپنی اداکاری اور مشہور فلموں کے لیے یاد رکھے جاتے ہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی میں موجود چند حیران کن مشابہتیں بھی لوگوں کو آج تک حیران کرتی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں اداکار نہ صرف گہرے دوست تھے بلکہ کئی ہٹ فلموں میں ایک ساتھ کام بھی کر چکے تھے، جن میں ’قربانی‘، ’شَنکر شَمبھو‘ اور ’دیوان‘ شامل ہیں۔ ان دونوں سینئر اداکاروں کی زندگی کا ایک دلچسپ اتفاق یہ ہے کہ دونوں نے اپنی ازدواجی زندگی کا اختتام ایک ہی سال، 1985 میں کیا۔ ونود کھنہ نے اپنی اہلیہ گیتانجلی سے علیحدگی اختیار کی، جبکہ فیروز خان نے اسی سال...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 اپریل 2025ء) پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے خبردار کیا ہے کہ ہمسایہ ممالک سے ہزاروں افغان مہاجرین کی واپسی اور بیدخلی کے بعد افغانستان کو شدید انسانی بحران کا سامنا ہے۔رواں ماہ پاکستان اور ایران سے 251,000 افغان پناہ گزینوں کی واپسی ہوئی جن میں 96 ہزار کو بیدخل کیا گیا تھا۔ ادارے کو برے حالات میں افغانستان واپس آنے والے ان لوگوں کی مددکے لیے ہنگامی بنیاد پر 71 ملین ڈالر کے امدادی وسائل درکار ہیں۔ Tweet URL 'یو این ایچ سی آر' کے ترجمان بابر بلوچ نے کہا ہے کہ ادارہ پاکستان اور ایران پر زور دے رہا ہے کہ افغانوں...
    267 ویں پوپ کے انتخاب کے لیے کنکلیو (کارڈینلز کا اجلاس) کا آغاز 7 مئی کو ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں: پوپ فرانسس چل بسے، ویٹیکن کا باضابطہ اعلان ویٹیکن کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق روم میں موجود کارڈینلز نے 7 مئی 2025 کو کنکلیو شروع کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ پوپ فرانسس طویل علالت کے بعد 21 اپریل کو 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ وہ پہلے لاطینی امریکی پوپ تھے۔ بطور پوپ ان کا دور 12 برس پر محیط تھا۔ یہ تاریخ پیر کی صبح تقریباً 180 کارڈینلز نے ویٹیکن میں پانچویں عام اجتماع کے لیے جمع ہونے کے موقعے پر کی تھی۔ یہ کانفرنس ویٹیکن کے سسٹین چیپل میں منعقد ہوگی جو...