2025-12-04@10:29:04 GMT
تلاش کی گنتی: 33939
«مکمل طور پر ایک»:
(نئی خبر)
کراچی: شہر میں ٹریلر سے ایک اور جان لیوا حادثے میں نوجوان زںدگی کی بازی ہار گیا، اسٹیل مل چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل چورنگی میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق نوجوان کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لائی گئی۔ ریسکیو کے مطابق متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی تاہم ان کی عمر 25 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔ حادثہ ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث پیش آیا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ٹریلر اپنے قبضے میں لے کر متوفی نوجوان کی موٹر سائیکل سمیت تھانے منتقل کر...
اسرائیل کا دفاعی نظام لوہے کی دیوار کی مانند مضبوط ہے، یہ ایک مسلمہ حقیقت تھی اور جس طرح دیکھتے ہی دیکھتے اسرائیلی پروڈکٹس نے دنیا بھر کے ممالک میں اپنی شاخیں پھیلائیں، ان کی کامیابیاں جھنڈے گاڑتی گئیں۔ غالباً نہیں یقینا اس طرح کی باتیں چلتی ہی رہتیں لیکن سات اکتوبر 2023 کو اچانک ایسا ہوا کہ اسرائیل کے دفاعی نظام پرکاری ضرب لگی اور عیاں ہوگیا کہ اونچی دکان کے پھیکے پکوان ہیں۔ فلسطینی آزادی کے علم بردار حماس نے پیراگلائیڈنگ کے ذریعے گوریلا جنگجو، اسرائیل کے بقول ان کی ناقابل تسخیر زمین پر اتارے اور وہ کر دکھایا کہ جس سے دنیا دنگ رہ گئی۔ اسرائیلی عوام اپنی حکومت کی دفاعی ذمے داریوں کو شکست اور غصے...
پاکستان کا آئین محض ایک دستاویز نہیں بلکہ ایک زندہ معاہدہ ہے جو بدلتے ہوئے سیاسی، عدالتی اور انتظامی تقاضوں کے مطابق ارتقا پذیر رہتا ہے۔ 27 ویں آئینی ترمیم اسی آئینی ارتقا کا تسلسل ہے، جس کا بنیادی مقصد ریاستی اداروں کے درمیان اختیارات کا توازن بہتر بنانا، عدالتی ڈھانچے کو مضبوط کرنا اور شفافیت کے اصولوں کو مزید موثر بنانا ہے۔ اس ترمیم کا سب سے نمایاں پہلو سپریم جوڈیشل کونسل (SJC)، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (JCP) اور سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی جیسے کلیدی اداروں کی ازسرِ نو تشکیل ہے۔ ماضی میں ان اداروں کی تشکیل و طریقہ کار پر اعتراضات اٹھتے رہے، جن میں کہیں شفافیت کا مسئلہ،کہیں اختیارات کا غیر متوازن استعمال شامل تھے۔ 27...
پانی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے آئے دن چھوٹی چھوٹی لڑائیاں اور احتجاج سر عام ہوتا نظر آتا ہے لیکن مجال ہے سرکار کے سر پر جوں رینگتی ہو، اب بات یہ ہے کہ جوں ہے ہی نہیں، رینگے گی کہاں سے؟ اسی لیے گزشتہ دنوں پانی کے ستائے ہوئے لوگوں نے پمپنگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا، وہ تو بھلا ہو سنتری بھائیوں کا کہ انھوں نے حالات کو کنٹرول کر لیا ورنہ تو وہ پانی کا چھڑکاؤ بھی کر سکتے تھے، بے چاری پریشان حال خواتین کو یہ ظلم بھی برداشت کرنا پڑتا، چونکہ احتجاج میں خواتین کی تعداد دو تین گنا زیادہ تھی۔ہمیں اس موقع پر علامہ اقبال کا یہ شعر یاد آگیا ہے: پانی پانی...
29 نومبرکو ہر سال فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن منایا جاتا ہے اور اس دن کو منانے کے لیے اقوام متحدہ بھی اہتمام کرتی ہے،کیونکہ اس دن کی خیانت بھی اقوام متحدہ نے انجام دی تھی۔ اس دن کو یوم یکجہتی فلسطین قرار دیا گیا ہے لیکن حقائق اور تحقیقی جائزہ سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ دن یکجہتی فلسطین کا دن نہیں بلکہ خیانت کا عالمی دن ہونا چاہیے۔ یہ دن 1947 کی اقوام متحدہ کی قرارداد 181 کی یاد دلاتا ہے، جس نے فلسطین کی زمین کو زبردستی دو حصوں میں تقسیم کیا اور اس عمل سے فلسطینی عوام شدید نقصان اور بے گھری کا شکار ہوئے۔ اقوام متحدہ کی قرارداد 181 بظاہر تقسیم کا منصوبہ...
اسلام ٹائمز: امریکہ و اسرائیل کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں رچایا جانے والا نیا کھیل انتہائی خطرناک ہے، اس کھیل میں کئی مسلم ممالک مقاومت کیخلاف کھڑے ہوکر نئے مشرق وسطیٰ کے نام پر دراصل گریٹر اسرائیل منصوبہ کا باقاعدہ حصہ بن رہے ہیں۔ تاہم رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے جمعرات کے روز کئے گئے خطاب نے یقینی طور پر امریکہ و اسرائیل، دونوں کے کئی منصوبوں پر نہ صرف پانی پھیرا ہے بلکہ دنیا بھر کی مقاومت و مزاحمتی قوتوں میں ایک نئی جان ڈال دی ہے۔ رپورٹ: سید شاہریز علی نیا مشرق وسطیٰ اور اسرائیل سے تعلقات جیسے الفاظ سے بظاہر تعاون اور ترقی کا وعدہ سمجھ میں آتا ہے،...
سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا ہے۔ آج شب یہ خبر آئی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا لندن میں طبی معائنہ ہوا ہے۔ اس طبی معائنہ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا ہے۔ وہ ایک روز کے لئے لندن گئے تھے، اب بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنے اصل شیڈول کے مطابق واپس نہیں آ رہے۔ وزیراعظم شہباز شریف ایک روز قبل نجی دورے پر برطانیہ پہنچے، لوٹن ایئرپورٹ پر اُن کا استقبال ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل اور ن لیگ کی مقامی قیادت نے کیا۔ طیاروں کے سافٹ ویئر میں سنگین خرابی، عالمی پروازیں معطل ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے لندن میں میڈیکل چیک اپ...
راولپنڈی: قومی ٹی20 ٹیم نے آغاسلمان کی قیادت میں 2025 سب سے مختصر ترین طرز میں پاکستان کے لیے ایک سال میں سب سے زیادہ میچز جیتنے کا ریکارڈ بنا دیا۔ پاکستان نے راولپنڈی میں کھیلے گئے سہ فریقی ٹی20 سیریز کے فائنل میں سری لنکا کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی اور اس کامیابی کے ساتھ ایک سال میں 21 ٹی20 میچز جیتنے کا ریکارڈ بنا لیا۔ سیریز کے فائنل میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 114 رنز بنائے اور پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں ہدف حاصل کر لیا، محمد نواز کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پاکستان نے اس...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی نے ساحلی پٹی اور آر سی ڈی ہائی وے پر اسمگلنگ کے خلاف مہم تیز کر دی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اورماڑہ، کھرکھیرا اور حب میں اسپیشل اسمگلنگ پریوینشن اسکواڈ کی مشترکہ کارروائیوں میں منشیات، ممنوعہ اشیا، اسمگل شدہ زرعی پیداوار اور غیر قانونی ایرانی تیل و ڈیزل ضبط کیے گئے۔ ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز کے مطابق خرکھیرا اور وندر چیک پوسٹوں پر ایک کنٹینر سے 188 کلو گرام چرس برآمد کی گئی اور ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ اسی دوران خرکھیرا چیک پوسٹ پر ایک مسافر بس سے 7 کروڑ روپے مالیت کا متفرق اسمگل شدہ سامان برآمد ہوا۔ اسپیشل...
اسلام ٹائمز: حال ہی میں اسرائیلی حکام نے ایسے اعترافات کیے ہیں جو ایران سے جنگ میں ان کی شکست کو دوبالا کر دیتے ہیں۔ اسرائیل کی ایروسپیس پروڈکٹشن کمپنی یو ویژن ایئر لمیٹڈ کے منیجر ران گوزالی نے ایک کانفرنس میں حیرت اور پریشانی کی ملی جلی کیفیت سے اعتراف کرتے ہوئے کہا: "ہم ہر گز یہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ کوئی اتنی بڑی تعداد میں میزائل اسرائیل کے مرکز پر داغ سکتا ہے اور حتی شہری علاقوں اور اسپتالوں کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔" اس نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے میزائلوں کی جنگ میں ایک نیا باب کھول دیا ہے اور اس جنگ کا مستقبل میزائلوں کی "موسلادھار بارش" کی صورت میں...
وزیراعظم شہباز شریف لندن میں اپنے طبی معائنے کے سلسلے میں قیام بڑھا چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ ایک روز قبل نجی دورے پر برطانیہ پہنچے تھے، جہاں لوٹن ایئرپورٹ پر ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل اور ن لیگ کی مقامی قیادت نے ان کا استقبال کیا۔ لندن میں وزیراعظم کا طبی معائنہ مکمل ہوا اور اس دوران انہوں نے اپنے قیام کو ایک روز مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ ابتدائی طور پر ان کا چار روزہ نجی دورہ مکمل کر کے اتوار کو وطن واپسی کا پروگرام تھا، تاہم اب وہ پیر کی دوپہر لندن سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 18000 سعودی ریال، 10000 امریکی ڈالر اور 5000 برطانوی پاؤنڈ برآمد ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کراچی زون نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے 3 ملزمان گرفتار کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت مدثر، سجاد علی اور محمد خالد کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کو سمن آباد کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 18000 سعودی ریال، 10000 امریکی ڈالر اور 5000 برطانوی پاؤنڈ برآمد...
کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے ماتحت ادارے کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی نے ساحلی پٹی اور آر سی ڈی ہائی وے پر اسمگلنگ کے خلاف اپنی مہم تیز کر تے ہوئےگزشتہ ایک ہفتے کے دوران اورماڑہ، کھرکھیرا اور حب میں اسپیشل اسمگلنگ پریوینشن اسکواڈ کی فیلڈ فارمیشنز کی مربوط کارروائیوں کے نتیجے میں منشیات، ممنوعہ اشیا، اسمگل شدہ زرعی پیداوار اور غیر قانونی ایرانی تیل و ڈیزل پکڑ لیا۔ ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز کے مطابق رواں ہفتے کے دوران کی گئی کارروائیوں میں کسٹمز گڈانی نے چیک پوسٹ کھرکھیرا، وندر پر ایک کنٹینر سے 188 کلو گرام چرس برآمد کر کے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔ بیان...
بھارت میں 36 سال بعد حیران کن گرفتاری: بھائی کے قاتل نے پولیس سے بچنے کے لیے مذہب، شناخت اور زندگی بدل لی
بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک ایسا سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے جو کسی فلمی اسکرپٹ سے کم نہیں۔ 36 سال قبل اپنے ہی بھائی کا قتل کرنے والا پردیپ سکسینہ پولیس کی نظروں سے اس طرح اوجھل ہوا کہ تین دہائیاں گزر گئیں، مگر انصاف کا شکنجہ آخرکار اس تک پہنچ ہی گیا۔ یہ کہانی 1987 میں شروع ہوتی ہے جب پردیپ سکسینہ اپنے بھائی کو قتل کرتا ہے۔ پولیس اسے گرفتار کرتی ہے اور 1989 میں اسے عمر قید کی سزا سنا دی جاتی ہے۔ پردیپ سزا بھگتنے جیل پہنچتا ہے، مگر پیرول پر رہائی ملتے ہی اچانک وہ غائب ہوجاتا ہے۔ پولیس اسے ڈھونڈتی رہتی ہے اور وہ ہر بار ہاتھ سے نکل جاتا ہے۔...
میڈیا سے گفتگو کے دوران مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام اور سندھ کی تقسیم کے افواہوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیں، نئے صوبوں کی بات ایک کان سے سنو اور اسی سے نکال دو، پاکستان اور سندھ کے مفاد کے خلاف کچھ بھی پیپلز پارٹی قبول نہیں کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کی تقسیم کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام اور سندھ کی تقسیم کے افواہوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ 2 روزہ دورے پر بھان سید آباد پہنچ گئے، وزیراعلیٰ سندھ کراچی سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بوبک ایئرپورٹ پہنچے۔ کمشنر حیدرآباد اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی افریقا کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز فاف ڈو پلیسی نے چودہ سیزن تک انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کے بعد اس بار نیلامی میں نام نہ دینے اور نئے چیلنج کے طور پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ کی معروف ایپلیکیشن انسٹاگرام پر انسٹا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے سابق کپتان فاف ڈو پلیسی نے کہا کہ آئی پی ایل نے انہیں یادگار تجربات، بے شمار محبت اور عزت دی اور یہ فیصلہ کسی طرح الوداع نہیں بلکہ ایک وقفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں دوبارہ آؤں گا، مسلسل چودہ برس تک آئی پی ایل کا حصہ رہنے کے بعد...
غزہ میں ایک اور سانحہ: زخمی باپ کے لیے لکڑیاں جمع کرنے نکلنے والے دو معصوم بھائی اسرائیلی میزائل کا نشانہ بن گئے
غزہ میں ظلم و بربریت کا سلسلہ کم ہونے کے بجائے ہر گزرتے دن کے ساتھ نئے المیے جنم دے رہا ہے۔ تازہ واقعے میں جنوبی غزہ کے دو کمسن بھائی—11 سالہ جمعہ اور 8 سالہ فادی—اس وقت اسرائیلی فضائی حملے کا نشانہ بنے جب وہ اپنے زخمی والد کی مدد کے لیے گھر سے نکلے تھے۔ دونوں بچوں کا مقصد محض اتنا تھا کہ وہ سردی سے بچنے کے لیے آگ جلانے کو چند لکڑیاں اکٹھی کریں، مگر وہ واپس لوٹ نہ سکے۔ خاندان کے مطابق بچوں کے والد شدید زخمی تھے اور گھر میں ٹھٹھرتی سردی سے بچنے کے لیے ان کا سہارا یہ معصوم بچے ہی تھے، جو نہتے ہونے کے باوجود باہر جانے پر مجبور ہوئے۔...
ایک بیان میں پی پی سینیٹر نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو پہلی خاتون وزیر اعظم بنی، بحالی جمہوریت کی بات کرنے پر پارٹی کی قیادت کو شہید کیا گیا، کراچی میں پیپلز پارٹی نے بڑے جلسے کئے ہیں اور اتوار کا ہونے والا جلسہ بھی ایک عظیم جلسہ ثابت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سید وقار مہدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں اور شہادتوں سے بھری ہوئی ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ملک کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کو آئین دیا جس نے ملک کو جوڑ کر رکھا ہوا ہے۔ وقار مہدی نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو پہلی خاتون وزیر اعظم بنی،...
ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کراچی کی عوام کو بیدار رہنا ہوگا، جماعت اسلامی نے ہزاروں کی تعداد میں عوامی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں، ہم لوگوں کی املاک پر قبضے کرنے کی کوششوں پر مزاحمت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جہالت سب کے لیے پیپلز پارٹی کا تعلیمی منشور ہے، جمہوریت کا راگ الاپنے والی پیپلز پارٹی جمہوریت کی نفی اور آمریت و فسطائیت کا مظاہرہ کر رہی ہے، پہلے صوبائی اسمبلی سے بل پاس کرواکے جامعات کی خود مختاری پر حملہ کیا گیا، اب ICCBS کو جامعہ کراچی سے الگ کر کے صرف طلبہ کے مستقبل سے...
سرکاری اشتہارات بطور ہتھیار استعمال کرنا آزادی اظہار کے دعویدار حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، ترجمان جماعت اسلامی
اپنے ایک بیان میں جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان مجاہد چنا نے کہا کہ کنٹرول پارلمینٹ سے لیکر سیاست و صحافت تک حکومتی اقدامات سے پوری دنیا میں ملک کا عزت وقار مجروح کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (CPNE) کے ایک حالیہ اجلاس میں حکومت کی طرف سے سرکاری اشتہارات کو بطور ہتھیار استعمال کئے جانے پر اظہار تشویش کو ملک میں آزادی صحافت کی دعویدار حکومت کیلئے لمحہ فکریہ قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں مجاہد چنا نے کہا کہ کنٹرول پارلمینٹ سے لیکر سیاست و صحافت تک حکومتی اقدامات سے پوری دنیا میں ملک کا عزت وقار مجروح کیا جا رہا ہے۔...
اپنے ایک جاری بیان میں مصری وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ اور علاقائی استحکام کیلئے امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" کے اعلان کردہ منصوبے کو مکمل طور پر نافذ کرنے کیلئے امریکی و علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے و ہم آہنگی کو پروان چڑھایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر کی وزارت خارجہ نے فلسطینی عوام کے ساتھ عالمی یکجہتی کے دن کے موقع پر ایک بیان جاری کیا۔ جس میں فلسطینی عوام کو 4 جون 1967ء کی سرحدوں کے مطابق، مشرقی یروشلم کو دارالحکومت قرار دیتے ہوئے اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے اور آزاد ریاست قائم کرنے کے حق پر زور دیا گیا۔ اس حوالے سے مصری وزارت خارجہ نے موقف اپنایا کہ یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی ٹی 20 سیریز جیت لی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والا 115 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔اوپنر صاحبزادہ فرحان 23 رنز بنائے، صائم ایوب نے 36 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان سلمان آغا 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، فخر زمان 4 رنز بناسکے۔بابر اعظم 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ان کی اننگ میں دو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔سری لنکا کی جانب سے پون رتھ نائیکے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہسارنگا اور ملنگا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس...
بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جو کسی بھی طرح کسی سنسنی خیز کرائم تھرلر فلمی کہانی سے کم نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس کہانی کا آغاز 1987 سے ہوتا ہے جب پردیپ سکسینہ نامی شخص اپنے بھائی کو قتل کردیتا ہے۔ پردیپ نہ صرف گرفتار ہوجاتا ہے بلکہ اسے 1989 میں عمر قید کی سزا بھی سنائی جاتی ہے اور وہ یہ سزا جیل میں بھگتنے لگتا ہے۔ تب ہی اس کہانی میں ٹوئسٹ آتا ہے جب اسے پیرول پر رہا کیا جاتا ہے اور وہ واپس جیل آنے کے بجائے فرار ہوجاتا ہے اور پولیس اسے ڈھونڈتی ہی رہ جاتی ہے۔ پردیپ مراد آباد پہنچ جاتا ہے لیکن پردیپ سکسینہ کے نام سے نہیں...
المعلومہ سے اپنی ایک گفتگو میں شامی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ جنوبی شام سے جولانی رژیم کے اثر و رسوخ کو ختم کرنے کیلیے قومی جماعتوں کو میدان میں آنا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ شامی تجزیہ کار اور سیاسی مبصر "مصطفیٰ رستم" نے "المعلومہ" نیوز ایجنسی سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ جنوبی شام کے قصبے "بیت جن" پر اسرائیل کا تازہ فوجی حملہ، جولانی رژیم سے مکمل ہم آہنگی کے بعد انجام پایا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے مقابلے میں جولانی رژیم کی خاموشی صرف غفلت یا نااہلی کی وجہ سے نہیں، بلکہ یہ جرائم اسرائیل کے ساتھ دمشق کی کسی مخفی مفاہمت کا نتیجہ ہیں۔ مصطفیٰ رستم نے زور دے کر کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے بوٹ بیسن پولیس نے جدید ٹیکنیل ٹریسنگ کے ذریعے خاتون کے قتل کے ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 25 نومبر کو کلفٹن بلاک 2، چائنہ پورٹ کے قریب سے 49 سالہ خاتون شہناز مسیح کی تشدد زدہ نیم برہنہ لاش برآمد ہوئی تھی۔ مقتولہ 22 نومبر کو گھر سے سودے کے لیے نکلی تھی اور اس کے بعد لاپتہ ہو گئی تھی۔بوٹ بیسن پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر سید راشد علی نے بتایا کہ گرفتار ملزم احتشام ولد صادق نے شہناز مسیح کو رقم کے لین دین کے تنازعے پر سر پر بلاک کے وار کر کے قتل کیا۔ قتل کے بعد اس نے مقتولہ کے چہرے کو مسخ...
بھارت کی عالمی سطح پر ایک اور ناکامی، آئی ایم ایف نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بھارتی معیشت کو سی گریڈ دیدیا
بھارت کی عالمی سطح پر ایک اور ناکامی، آئی ایم ایف نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بھارتی معیشت کو سی گریڈ دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بھارت کو دوسرے کم ترین درجے پر رکھتے ہوئے سی گریڈ دے دیا۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں 12 – 2011کے بھارت کے معاشی ڈیٹاکو انتہائی پرانا اور ناقص قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سی گریڈ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بھارت کے پاس دستیاب معاشی ڈیٹا میں خامیاں ہیں۔آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی معیشت کے ڈیٹا میں خامیاں معاشی نگرانی...
اسلام آباد میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر کے نتیجے میں ای اسکوٹی پر سوار ایک لڑکی جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثہ ایران ایونیو پر پیش آیا، جہاں ایک گاڑی نے ای اسکوٹی کو زور دار ٹکر ماری۔ اسکوٹی پر دو لڑکیاں سوار تھیں، جن کی شناخت آمنہ اور فاطمہ کے طور پر ہوئی۔ حادثے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ زخمی لڑکی آمنہ اسپتال منتقل ہوتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق فاطمہ کو بھی چوٹیں آئیں، تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
اپنی ایک رپورٹ میں العربی الجدید اخبار کا کہنا تھا کہ بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے شام، مختلف علاقوں میں بدامنی اور مسلح تصادم کا شکار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ العربی الجدید اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ "ابو محمد الجولانی" کی سرکردگی میں شامی حکومت، سُنی عرب حلقوں میں اپنا اثر کھو رہی ہے حالانکہ وہ خود کو اکثریتی عوام کا نمائندہ قرار دیتی ہے۔ یہی امر جولانی رژیم کو ایک ایسی اقلیتی حکومت میں تبدیل کر سکتا ہے جس کو عوامی پذیرائی حاصل نہ ہو۔ بلاشبہ ساحلی علاقوں اور السویداء کے واقعات کے بعد جولانی رژیم کے مذہبی اقلیتوں کے ساتھ تعلقات متاثر ہوئے ہیں، لیکن اصل چیلنج سنی عربوں کے درمیان...
ایک بھارتی بزرگ خاتون نے اپنے دھماکے دار ڈانس سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں 75 سالہ دادی کو مشہور گانے ’’دو گھونٹ پلا دے ساقیا‘‘ پر اس انداز سے ناچتے دیکھا گیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ ڈانس کے دوران دادی نے ایسا خوبصورت فرنٹ فلپ لگایا کہ پورا مجمع ششدر رہ گیا۔ وہاں موجود لوگ اس سین کو اپنے موبائل کیمروں میں قید کرتے رہے، اور کئی تو حیرت سے منہ کھولے رہ گئے کہ اس عمر میں کوئی اتنی پھرتی کیسے دکھا سکتا ہے! View this post on Instagram ویڈیو کی مقبولیت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں پاکستانی باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کے نتیجے میں سری لنکا ٹیم بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی، ٹائیگرز 114 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ سری لنکا ٹیم کی پہلی وکٹ 20 رنز پر گری تاہم اس کے بعد کامل مشارا اور وکٹ کیپر بیٹر کوسال مینڈس نے47 گیندوں پر 64 رنز کی عمدہ پارٹنر شپ قائم کی۔84 کے مجموعے پر کوسال مینڈس کے آؤٹ ہونے کے بعد لنکن بیٹر کی پویلین واپس لوٹنے کی لائن لگ گئی، پوری ٹیم 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 114 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے 3،3 کھلاڑیوں کو...
بھارت کی ایک 75 سالہ دادی نے اپنے حیران کن ڈانس سے سوشل میڈیا صارفین کو دنگ کر دیا۔ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دادی کو مشہور گانے “دو گھونٹ پلا دے ساقیا” پر اتنی توانائی کے ساتھ ناچتے دیکھا جا سکتا ہے کہ دیکھنے والے حیرت میں مبتلا ہو گئے۔ خصوصاً دادی کا ایک فرنٹ فلپ دیکھنے والوں کو ششدر کر گیا۔ وہاں موجود لوگ اس لمحے کو اپنے موبائل کیمروں میں قید کرتے رہے اور کئی لوگ حیرت سے منہ کھولے رہ گئے کہ اس عمر میں کوئی اتنی پھرتی کیسے دکھا سکتا ہے۔ ویڈیو کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک اسے 4 کروڑ 74 لاکھ سے زائد...
انٹرنیٹ پر ایک بچی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس کا شمار آج پاکستان کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انٹرنیٹ پر ایک کم عمر بچی کی اسٹیج پر پرفارمنس کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ بینڈ کے ساتھ پرفارم کرتے ہوئے مائیک پر Poem پڑھ رہی تھی۔ اس بچی کی مسکراہٹ کو دیکھ کر کئی صارفین نے اندازہ لگالیا کہ یہ کس اداکارہ کا بچپن ہے جبکہ دوسرا یہ جس آئی ڈی سے شیئر ہوئی تو مداح سمجھ گئے کہ یہ وہی اداکارہ ہیں جنہوں نے بچی کی ویڈیو شیئر کی۔ اگر آپ غور سے دیکھیں تو اندازہ ہوجائے گا یہ کون سی اداکارہ ہیں۔ جی ہاں! یہ اداکارہ حرا مانی کے بچپن کی ایک یادگار ویڈیو ہے جس...
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کراچی زون نے غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پرغیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے 3 ملزمان گرفتار کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت مدثر، سجاد علی اور محمد خالد کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کو سمن آباد کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 18000 سعودی ریال، 10000 امریکی ڈالر اور...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کارروائی ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر کی گئی، جس کے تحت غیر قانونی کرنسی کے کاروبار میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت مدثر، سجاد علی اور محمد خالد کے نام سے ہوئی ہے اور انہیں سمن آباد کراچی سے حراست میں لیا گیا۔ ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 18,000 سعودی ریال، 10,000 امریکی ڈالر اور 5,000 برطانوی پاؤنڈ برآمد ہوئے۔ مزید برآں، ملزمان کے قبضے سے 63 لاکھ 45...
یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنے حقوق کیلئے منصفانہ جنگ لڑ رہے ہیں، امریکی ایماء پر غزہ میں مسلمان افواج کی تعیناتی کا منصوبہ فلسطین دشمنی پر مبنی ہے، مسلمان ممالک امریکا کے منصوبوں سے دور رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، فلسطینی عوام کی مزاحمت عالمی قوانین کے مطابق ان کا قانونی حق ہے، فلسطین میں امن اور منصفانہ حل اسی وقت ہو سکتا ہے جب فلسطین فلسطینیوں کو دیا جائے اور صیہونی آبادکاروں کو ان کے ممالک واپس لوٹا دیا جائے، ان خیالات کا اظہار سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں بشمول جماعت اسلامی کے رہنما اسد اللہ بھٹو، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما میجر (ر) قمر عباس،...
روس کے 30 سالہ فٹنس انفلوئنسر دمتری نویانزن کا وزن تیزی سے بڑھانے کا تجربہ المناک انجام پر ختم ہو گیا۔ دمتری روزانہ تقریباً 10 ہزار کیلوریز پر مشتمل جنک فوڈ ڈائٹ کے ذریعے وزن بڑھانے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن یہی منصوبہ ان کی موت کا سبب بن گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دمتری اورینبرگ شہر سے تعلق رکھتے تھے اور اپنے فالوورز کو دکھانا چاہتے تھے کہ وزن بڑھانے کا طریقہ کس طرح کام کرتا ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو وزن کم کرنے کے پروگرام میں حصہ لینے سے پہلے زیادہ وزن حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے چند ہفتوں تک بے تحاشا جنک فوڈ کھایا اور تقریباً...
روس کے 30 سالہ فٹنس انفلوئنسر دمتری نویانزن کا غیر معمولی وزن بڑھانے کا تجربہ المناک انجام پر ختم ہوگیا۔ دمتری روزانہ 10 ہزار کیلوریز پر مشتمل ’’جنک فوڈ ڈائٹ‘‘ لے کر تیزی سے وزن میں اضافہ کرنا چاہتے تھے، لیکن یہی منصوبہ ان کی موت کی وجہ بن گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دمتری کا تعلق روس کے شہر اورینبرگ سے تھا اور وہ اپنے فالوورز کو دکھانا چاہتے تھے کہ وزن کم کرنے کے پروگرام سے پہلے زیادہ وزن کیسے بڑھایا جاسکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے چند ہفتوں تک بے تحاشا جنک فوڈ کھانا شروع کیا اور تقریباً 25 کلوگرام وزن بڑھانے کا پلان بنایا۔ انفلوئنسر کے ڈائٹ پلان میں صبح کے ناشتے میں...
راولپنڈی: سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ دونوں ٹیمیں ٹائٹل کی جنگ کے لیے راولپنڈی میں مدمقابل ہیں۔ آج کے میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد وسیم کی جگہ شاہین آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ فائنل میچ کے آغاز سے قبل سری لنکا میں شدید موسم کے باعث جان کی بازی ہارنے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ واضح رہے کہ سری لنکا نے آخری لیگ میچ میں پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ زمبابوے کی ٹیم چار میں سے صرف ایک میچ جیت سکی اور...
پاکستان نے اسرائیل کا فلسطینی سرزمین بشمول غزہ سے مکمل انخلا ضروری قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی افواج کا غزہ سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے مکمل انخلا ضروری ہے اور جنگی جرائم اور نسل کشی پر اسرائیل کا احتساب کیا جانا چاہئے۔ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے دوران اب تک دسیوں ہزار فلسطین جان سے جا چکے ہیں اور پورے کے پورے محلے، آبادیاں، ہسپتال، سکول اور بنیادی ڈھانچہ ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں، عالمی برادری کی کوششوں کے نتیجے میں 10 اکتوبر 2025 سے غزہ میں فائر...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روس کے شہر اورینبرگ کا 30 سالہ فٹنس انفلوئنسر دمرتی نویانزن اپنی زندگی کے تجربے میں ایک مہلک غلطی کر بیٹھا، وزن بڑھانے کے لیے یومیہ 10 ہزار کیلوریز پر مشتمل انتہائی خطرناک ڈائٹ پلان اپنانے لگا، جس کے نتیجے میں چند ہفتوں کے اندر اس کا جسمانی وزن 105 کلوگرام تک پہنچ گیا اور وہ موت کے منہ میں جا پہنچا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹنس انفلوئنسر دمرتی نویانزن نے ابتدائی طور پر وزن میں کمی کا پروگرام شروع کرنے سے پہلے جسمانی حجم بڑھانے کا منصوبہ بنایا۔ اس نے روزانہ کی بنیاد پر جنک فوڈ پر بھاری مقدار میں کیلوریز استعمال کیں، جس میں ناشتے میں پیسٹری اور کیک، دوپہر کے کھانے میں مایونیز میں...
پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا—فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے دعویٰ کیا ہے کہ 1 لاکھ 49 ہزار 782 ووٹ شہرناز عمر ایوب کو ملے، جبکہ 1 لاکھ 24 ہزار 686 ووٹ بابر نواز کو ملے، ہم نے ہری پوری میں 25 ہزار ووٹ کی لیڈ لی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 600 فارم 45 کی ایک کتاب ہم نے تیار کی ہے، اصلی نتیجہ ہمارے پاس ہے۔تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ ریاست میں وزیرِ اعلیٰ کی وزیرِ اعظم کے بعد دوسری بڑی پوزیشن ہے، 2 روز پہلے وزیرِ اعلیٰ کے پی کو ملنے نہیں دیا گیا۔ تیمور سلیم جھگڑا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا...
عالمی مالیاتی ادارے (IMF) نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بھارت کو سی گریڈ دے کر عالمی سطح پر ایک اور ناکامی کی تصویر پیش کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، بھارت کے معاشی ڈیٹا، خاص طور پر 2011-12 کے قومی حسابات، کو پرانا اور ناقص قرار دیا گیا ہے۔ IMF نے کہا کہ اس گریڈ کا مطلب ہے کہ بھارت کے پاس دستیاب معاشی اعداد و شمار میں واضح خامیاں موجود ہیں، جو معیشت کی نگرانی اور تجزیے میں رکاوٹ بنتی ہیں۔ عالمی ادارے نے مزید کہا کہ بھارت کی حکومت کا آمدنی پر مبنی جی ڈی پی کا طریقہ کار بھی ماہرین کی جانب سے بارہا تنقید کا شکار رہا ہے، اور یہی کمزور ڈیٹا بنیاد بن کر بھارت کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرویو نما رائٹ اَپ کے مطابق بانو قدسیہ نے کہا تھا کہ وہ ممتاز ناول نگار قرۃ العین حیدر اور معروف افسانہ نگار عصمت چغتائی کے بارے میں رائے نہیں دینا چاہتیں کیونکہ بقول بانو قدسیہ کے، وہ انڈین رائٹر ہیںایسا لگتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی اور کنٹونمنٹ کے علاقوں کی زمینوں کے سوا ہر چیز سستی چیز یعنی Cheap ہوگئی ہے… یہاں تک کہ حب الوطنی بھی۔ مگر یہ تو بعض حقائق کا اجمال ہے۔ اس اجمال کی تفصیل کے لیے ہمیں معروف ڈراما نگار اور افسانہ نویس بانو قدسیہ کے ایک رائٹ اَپ نما انٹرویو یا انٹرویو نما رائٹ اَپ کے بعض جملوں سے گزرنا پڑے گا۔انٹرویو نما رائٹ اَپ کے...
کراچی کے علاقے کلفٹن میں پیش آنے والے دل خراش قتل کے کیس میں بوٹ بیسن پولیس نے ٹیکنیکل ٹریسنگ کی مدد سے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ 25 نومبر کو کلفٹن بلاک 2، چائنا پورٹ کے قریب سے ایک خاتون کی تشدد زدہ، نیم برہنہ لاش ملی تھی۔ مقتولہ شہناز مسیح گزشتہ چند روز سے لاپتہ تھیں۔ وہ 22 نومبر کو گھر سے سودا لینے نکلی تھیں لیکن واپس نہ آئیں، جس کے بعد ان کی تلاش جاری تھی۔ ایس ایچ او بوٹ بیسن انسپکٹر سید راشد علی کے مطابق گرفتار ملزم احتشام ولد صادق نے 49 سالہ شہناز مسیح کو سر پر بلاک مار کر قتل کیا۔ اپنے جرم کو چھپانے...
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا طرز سیاست جمہوری نہیں،انتشار پھیلانا ہے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے لمز میں 2 روزہ "انٹرنیشنل کانفرنس آن گرین پروڈکٹیویٹی 2.0" کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا طرز سیاست جمہوری نہیں،انتشار پھیلانا ہے۔ بھارت اور پی ٹی آئی ملکی سالمیت کے خلاف ایک پیج پر ہیں۔ پاکستانی نوجوانوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو ماحول دوست ترقی میں فعال کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ موسمیاتی خطرات سے بچا جا سکے ، گرین پروڈکٹیویٹی 2.0 ویژن کا مقصد پاکستانی صنعت کو نہ صرف ماحول دوست بنانا ہے بلکہ اسے عالمی مارکیٹ میں مسابقت کے قابل بھی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گرین منصوبوں...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر یکے بعد دیگرے دو دھماکے رپورٹ ہوئے جس میں پولیس چوکی اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم ان دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ پہلا دھماکا قمبرانی روڈ کے نزدیک اس وقت ہوا جب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا۔ دوسرا دھماکا، جو ایک دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کے ذریعے کیا گیا، اسی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب شرپسند عناصر نے پہلے دھماکے کی جگہ کی طرف جانے والی سی ٹی ڈی کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ پولیس...
بھارت کے مظفرنگر میں ایک 26 سالہ دلہے نے شادی کی تقریب میں سسرال کی جانب سے دیے جانے والے 31 لاکھ بھارتی روپے (قریباً 97 لاکھ پاکستانی روپے) جہیز کے طور پر لینے سے انکار کر دیا۔ دلہے نے صرف ایک روپیہ بطور شگون قبول کیا اور کہا کہ یہ دلہن کے والد کی محنت کی کمائی ہے، جسے وہ قبول نہیں کر سکتا۔ مزید پڑھیں: دلہا کے ساتھ انوکھا فراڈ، برات لے کر پہنچا تو دلہن کہیں اور بیاہی گئی تھی تقریب میں موجود مہمانوں کے مطابق دلہے کے اس اقدام نے سب کو حیران کر دیا اور روایت سے ہٹ کر ایک دل کو چھو لینے والی مثال قائم کی۔ دلہے کے والدین نے اس فیصلے کی مکمل...
امریکا کی تاریخ میں ایک ایسا دن ہے جو سب سے زیادہ سزائے موت دیے جانے کے حوالے سے درج ہے۔ ایک دن میں سب سے زیادہ سزائے موت دیے جانے کا واقعہ 26 دسمبر 1862 کو پیش آیا۔ یہ سب سے بڑا اجتماعی پھانسی کا واقعہ ہے۔ لوگوں کو پھانسی کی سزا مینیسوٹا ریاست کے شہر مینکیٹو میں دی گئی۔ اس میں 38 افراد کو ایک ہی دن میں پھانسی دی گئی۔ یہ ڈکوٹا جنگ کی بات ہے جو 1862 کو پیش آئی جس میں ڈکوٹا کے مقامی افراد نے ریاست کی جانب سے امتیازی سلوک اور متعصبانہ رویے کی وجہ سے حکومت کیخلاف ہتھیار اٹھائے۔ بعدازاں ریاستی حکم پر ڈکوٹا کے 38 مقامی افراد کو پھانسی دے دی گئی۔ یہ واقعہ آج بھی امریکا...
بھارت میں ایک عام بائیک رائیڈر کے بینک اکاؤنٹ سے 331.36 کروڑ روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا ہے، جس میں سے ایک کروڑ سے زائد رقم اودے پور میں ایک پرتعیش شادی پر خرچ کی گئی۔ شادی کا تعلق مبینہ طور پر گجرات کے نوجوان سیاستدان آدتیہ زولا سے جوڑا جا رہا ہے، جبکہ رائیڈر کا نہ تو دولہا سے اور نہ دلہن سے کوئی تعلق تھا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق دی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے تحقیقات میں پایا کہ اگست 2024 سے اپریل 2025 کے دوران رائیڈر کے اکاؤنٹ میں بے نامی ذرائع سے اربوں روپے جمع ہوئے، اور تقریباً اسی رفتار سے مختلف مشکوک اکاؤنٹس میں منتقل بھی کر دیے گئے۔ منی کنٹرول...
فرانس میں ایک اور بڑی چوری کی واردات سامنے آئی ہے، جس میں چوروں نے 90,000 یوروز (تقریبا 3 کروڑ پاکستانی روپے) مالیت کے تازہ اور منجمد گھونگے چوری کر لیے ہیں۔ یہ گھونگے ”ل’یسکارگو ڈے گرانڈز“ فارم سے چرائے گئے، جہاں انہیں مِشیلن اسٹار ریسٹورانٹس کے لیے مخصوص کیا گیا تھا۔ پروڈیوسر جان میتھیو ڈاوریگنے نے اس چوری پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گھونگے اتوار کی رات سے پیر کی صبح کے درمیان چرائے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریباً 450 کلوگرام گھونگے چوری ہوئے ہیں، جو خاص طور پر کرسمس کے موقع پر اعلیٰ درجے کے ریسٹورانٹس کو فراہم کیے جانے والے تھے۔ ڈاوریگنے نے مزید بتایا کہ چوروں نے فارم کی باڑ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی نے مجموعی کاروباری ماحول کو نمایاں طور پر مثبت رکھا۔ مارکیٹ میں سرگرمی بڑھنے کے بعد نہ صرف سرمایہ کار اعتماد بحال ہوا بلکہ مجموعی رجحان میں بھی مسلسل بہتری دیکھنے میں آئی۔کاروباری ہفتے کے دوران مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ ادارہ جاتی خریداروں اور میوچل فنڈز کی جانب سے بھرپور انویسٹمنٹ نے مجموعی کاروباری حجم کو اوپر دھکیلا، جس کا اثر بڑی حد تک انڈیکس کی تیزی کی صورت میں سامنے آیا۔رپورٹس کے مطابق اکتوبر کے دوران ٹریڈنگ رجسٹریشن میں مرد سرمایہ کاروں کا حصہ 87 فیصد جبکہ خواتین کا حصہ 13 فیصد رہا، جو مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رجحان...
انڈین آرمی چیف کا یہ بیان کہ ہم نے آپریشن سندور کے دوران ایک ٹریلر دکھایا خود فریبی کی حامل سوچ کا عکاس ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہناتھا کہ ہندوستان میں خود فریبی کی سوچ رکھنے والی قیادت کی اجارہ داری ہے، انڈین آرمی چیف کا یہ بیان کہ ہم نے آپریشن سندور کے دوران ایک ٹریلر دکھایا خود فریبی کی حامل سوچ کا عکاس ہے، جس ٹریلر میں7 جہاز گریں، 26 مقامات پر حملہ، ایس-400کی بیٹریاں تباہ ہوں تو ایسے ٹریلر پر مبنی فلم ان کیلئے ڈراؤنی فلم بن جائے گی۔ ان کا کہنا تھا آپریشن سندور میں ہوئی شکست پر بار بار کے جھوٹے ہندوستانی بیانات عوامی غم و غصے کو تحلیل کرنے کیلئے ہیں، کوئی بھی ملک اگر افغان طالبان...
یوکرین کی فوج نے مبینہ طور پر 29 نومبر کو جنوبی روس کی سب سے بڑی آئل ریفائنریوں میں سے ایک پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق روسی خطے کراسنوڈر کیرائی میں افپسکی آئل ریفائنری پر حملہ کیا گیا ہے۔ تاہم کیف نے اس حملے کے حوالے سے فوری طور تصدیق نہیں کی ہے جبکہ یوکرین کی فوج نے بھی ابھی تک اس مبینہ حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ فرنٹ لائن علاقوں کے قریب ہونے کیوجہ سے ایفیپسکی آئل ریفائنری یوکرین جنگ میں کیف کی جانب سے حملوں کا باقاعدہ ہدف رہی ہے۔ ریفائنری پر اس سے پہلے 26 ستمبر کو اور اگست میں دو بار حملہ کیا جاچکا ہے۔ Afipsky, oil refinery got...
سابق صدر آزاد کشمیر نے بی این یو سینٹر فار پالیسی ریسرچ میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے عالمی طاقتوں کی بدلتی ہوئی صف بندی، اور پاکستان، چین اور امریکہ کے تعلقات کے تناظر میں پاکسان کے آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ، چین اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیر اور سابق صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے بی این یو سینٹر فار پالیسی ریسرچ میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے عالمی طاقتوں کی بدلتی ہوئی صف بندی، اور پاکستان، چین اور امریکہ کے تعلقات کے تناظر میں پاکسان کے آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ تقریب میں سابق قومی سلامتی مشیر ڈاکٹر معید یوسف سمیت متعدد ماہرینِ تعلیم بھی موجود تھے۔...
پروفیسر شاداب احمد صدیقی مودی کا غرور تکبر گھمنڈ اس کی ذلت آمیز بدنامی رسوائی بن گیا ہے ۔ مودی اپنی دفاعی صلاحیتوں پر بہت اترتا تھا مگر تیجس طیارہ کی تباہی نے بھارت کو عالمی برادری میں رسوا کر دیا ہے ۔عالمی برادری کا اب بھارت کی دفاعی صلاحیتوں سے اعتبار اٹھ گیا ہے ۔تیجس طیارے کی خریداری میں دلچسپی لینے والے ممالک اب اپنے فیصلوں پر سنجیدگی سے نظر ثانی کر رہے ہیں۔دنیا کے بڑے ایئر شو کبھی صرف طاقت کا مظاہرہ نہیں ہوتے ، بلکہ وہ قوموں کی تکنیکی صلاحیت، دفاعی خود اعتمادی اور عالمی منڈی میں مقام طے کرنے کی ایک خاموش جنگ بھی ہوتے ہیں۔ ایسی کسی تقریب میں اگر ایک جدید جنگی طیارہ گر...
ویب ڈیسک: 25 نومبر کو ڈی جی آئی ایس پی آر کی سینئر صحافیوں سے ملکی سلامتی کے امور پر تفصیلاً گفتگو، کہا 4 نومبر 2025 سے اب تک دہشتگردی کے خلاف 4910 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ ْان آپریشنز کے دوران 206 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، رواں سال ملک بھر میں 67023 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے،رواں سال صوبہ خیبرپختونخوا میں 12857 اور صوبہ بلوچستان میں 53309 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے۔ طیاروں کے سافٹ ویئر میں سنگین خرابی، عالمی پروازیں معطل ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر انتہائی مشکل اور دشوار گزار راستوں پر مشتمل ہے، خیبر پختونخوا میں...
برسوں عدالتی چکر کاٹنےوالے ایک ہزار سے زائد خاندانوں کو 48 گھنٹے میں ان کی زمین کی ملکیت واپس مل گئی
پنجاب میں زمین ہتھیانے والے غاصبوں کا اندھا راج ختم ہوگیا جب کہ پنجاب حکومت نے دو دن میں 1005 زمینوں کے کیس نمٹا کر حیران کن ریکارڈ بنا دیا۔ برسوں سے عدالتی چکر کاٹنے والے ایک ہزار پانچ خاندانوں کو 48 گھنٹوں میں اُن کی زمین، اُن کی ملکیت، اُن کا حق واپس مل گیا۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی سربراہی میں پراپرٹی آرڈیننس کے موثر نفاذ پر اہم اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دی گئی، صرف دو دن میں 1005 کیسز نمٹانے کے پنجاب حکومت کے نئے ریکاڑد کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے نئے پراپرٹی آرڈیننس کے موثر نفاذ کا باریک بینی سے جائزہ لیا، پنجاب میں خواتین کے زمین کے...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی افواج کا غزہ سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے مکمل انخلا ضروری ہے اور جنگی جرائم اور نسل کشی پر اسرائیل کا احتساب کیا جانا چاہئے۔ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے دوران اب تک دسیوں ہزار فلسطین جان سے جا چکے ہیں اور پورے کے پورے محلّے، آبادیاں، ہسپتال، سکول اور بنیادی ڈھانچہ ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں، عالمی برادری کی کوششوں کے نتیجے میں 10 اکتوبر 2025 سے غزہ میں فائر بندی کا نفاذ ہوا، تاہم اس کے باوجود بھی اسرائیل کی جانب سے وقتاً فوقتاً حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 29...
حکام نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں محفوظ اور صحت مند ہیں، ہفتہ میں ایک بار بشری بی بی کی ملاقات بھی کرائی جاتی ہے۔ جیل میں ایک بیرک کے 6 کمرے بانی پی ٹی آئی کے زیر استعمال ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ٹی وی اور اخبار کی سہولت موجود ہے۔ ہفتہ میں ایک بار باہر سے کھانا منگوانے کی اجازت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب حکام کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے مؤقف سامنے آگیا ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات حکام نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں محفوظ اور صحت مند ہیں، ہفتہ میں ایک بار بشری بی بی کی...
امریکن افغان کمیونٹی نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے فائرنگ کو ایک فرد کا مجرمانہ عمل قرار دیا، بیان میں کہا کہ یہ واقعہ کسی کمیونٹی کی نمائندگی نہیں کرتا۔ اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن میں نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے بعد امریکا میں مقیم افغان برادری نے صدر ٹرمپ سے واقعے کی بنیاد پر افغانوں کی امیگریشن درخواستیں نہ روکنے کی اپیل کردی۔ امریکن افغان کمیونٹی نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے فائرنگ کو ایک فرد کا مجرمانہ عمل قرار دیا، بیان میں کہا کہ یہ واقعہ کسی کمیونٹی کی نمائندگی نہیں کرتا۔ ایک افغان شہری نے برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ سے امیگریشن عمل سے متعلق فیصلے پر دوبارہ جائزہ لینے کی درخواست کردی۔ ایک اور افغان شہری...
گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ تیسری دنیا کے ممالک سے ہجرت کو مستقل طور پر روکنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ایسے افراد کی شہریت بھی منسوخ کی جائے گی، جو اندرونی امن کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے افغان پاسپورٹ پر سفر کرنے والے تمام افراد کے لیے ویزوں کا اجرا اچانک روک دیا، جبکہ پناہ کے خواہشمندوں کی اسائلم درخواستوں پر فیصلے بھی معطل کر دیئے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام قومی سلامتی کو یقینی بنانے اور عوام کے تحفظ کے لیے ضروری سمجھتے ہوئے کیا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس طرح کے...
سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ اسٹاف اور ریونیو اہلکاروں کو ان کی حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر مسماری مہم کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، وزراء کی منظوری کے بغیر بلڈوزر استعمال کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے علاقے میں جاری گھروں کی مسماری مہم پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک منتخب حکومت کو بدنام کرنے کی دانستہ کوشش قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے یہ بات لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ کی طرف سے جموں خطے کے علاقے ناروال میں صحافی ارفاز احمد کے گھر کو...
امریکی محکمہ خارجہ نے افغان پاسپورٹ پر سفر کرنے والے تمام افراد کو ویزوں کا اجرا روک دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعہ کو ایکس پر ایک پوسٹ میں تصدیق کی کہ محکمہ خارجہ نے افغان پاسپورٹ پر سفر کرنے والے تمام افراد کے لیے ویزے کا اجرا روک دیا ہے۔ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل قریب کے لیے پناہ کی تمام درخواستوں پر فیصلے بھی روک رہے ہیں۔ ادھر U.S. Citizenship and Immigration Services نے پناہ گزینوں سے متعلق تمام فیصلے روک دیئے ہیں۔ ایجنسی ڈائریکٹر Joseph Edlow نے کہا کہ کسی بھی غیر ملکی کی جانچ پڑتال اور زیادہ سے زیادہ حد تک اسکریننگ کو یقینی بنانے تک تمام فیصلے روک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سئیول: سیمی کنڈکٹر بنانے والی فرم نے اسنیکس متعارف کروا کر ٹیکنالوجی سے کھانے تک کا دلچسپ سفر پیش کردیا ہے۔جنوبی کوریا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایس کے ہائنکس، جو دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے لیے استعمال ہونے والے جدید سیمی کنڈکٹر بنانے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہے، اب ایک ایسے منصوبے پر کام کر رہی ہے جس نے ٹیک شائقین کے ساتھ عام صارفین کی توجہ بھی اپنی جانب کھینچ لی ہے۔کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک بالکل نئی قسم کے کھانے کے چپس متعارف کرانے والی ہے، جن کا تصور اس کی مشہور ہائی بینڈوتھ میموری (HBM) ٹیکنالوجی سے لیا گیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ان چپس کو کمپنی نے ’’ایچ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا نے افغان پاسپورٹ ہولڈرز کے ویزے اور اسائلم فیصلے فوری معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی حکومت نے اچانک فیصلہ کرتے ہوئے افغان پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے تمام ویزا درخواستوں اور اسائلم کیسز پر کارروائی روک دی ہے۔اس اعلان سے وہ لوگ بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئے ہیں جن کی درخواستیں آخری مراحل میں تھیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اس فیصلے کو قومی سلامتی اور داخلی تحفظ کے تناظر میں فوری اور ناگزیر قدم قرار دیا ہے۔محکمہ خارجہ کے مطابق افغانستان سے سفر کرنے والے یا افغان پاسپورٹ استعمال کرنے والے تمام افراد کے ویزے عارضی طور پر معطل کیے گئے ہیں اور یہ پابندی اس...
اسلام آباد(آئی این پی )سماجی رابطے کی سائٹ ایکس کے نئے ٹرانسپیرنسی فیچر نے پاکستان مخالف بیرونی پروپیگنڈا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا۔بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘اور فتنہ الخوارج گروپس کے درمیان واضح رابطہ ثابت ہوگیا، افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں سے جڑے ایکس ہینڈلز منظم انداز میں انتہا پسند بیانیہ پھیلا رہے ہیں۔اسرائیلی، ایرانی اور روسی انفلوئنسرز کا بھیس اپنائے متعدد اکانٹس بھارت سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا چلا رہے ہیں۔ایکس کے ٹرانسپیرنسی ٹول کے مطابق افغان دفتر خارجہ کے ترجمان کا ہینڈل بھی بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے۔ٹرانسپیرنسی ٹول کے مطابق 90 فیصد تک پاکستان مخالف آن لائن پروپیگنڈا دشمن ممالک کے ٹرول فارمز سے جنریٹ ہو رہا ہے۔افغانستان میں فتنہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد...
بنوں؍ پشاور (نامہ نگار+ آئی این پی+ بیورو رپورٹ) بنوں پولیس اور ہاتھی خیل قوم کے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن میں 3دہشتگرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ بنوں بمقام ترخے اوبہ حدود تھانہ احمد زئی میں دہشتگردوں اور مقامی شہریوں کے درمیان شدید فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس، کیو آر ایف، آر آر ایف، اے پی سیز اور آرمی یونٹ کے طویل فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں علاقے میں سرچ آپریشن مکمل کیا گیا، جس کے دوران تین دہشتگرد مارے گئے، جن کی نعشیں قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ دریں اثناء خیبر پی کے کے ضلع باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے راغگان میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.73 فیصد مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح بڑھ کر 4.32 فیصد ہو گئی۔ ایک ہفتے میں 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ حالیہ ہفتے 12 اشیاء سستی اور 25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ بجلی چارجز 5 روپے 40 پیسے سے بڑھ کر 6 روپے فی یونٹ ہو گئے۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں 3.51 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے میں دال مونگ 1.93 فیصد مہنگی ہوئی۔ گھی، کوکنگ آئل، سیگریٹس، کیلے اور چینی کی قیمتیں بھی بڑھیں۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر 28.39 فیصد اور پیاز 10.08...
اسلام آباد (آئی این پی) عالمی سطح پر ایک بار پھر پاکستان کی سفارتی اور دفاعی کامیابیوں کا اعتراف کرلیا گیا۔ لووی انسٹیٹیوٹ نے پاکستان کو ایشیا کی سولہویں بڑی طاقت قرار دے دیا۔ لووی انسٹیٹیوٹ نے ایشیا پاور انڈیکس 2025 ء جاری کیا ہے۔ ایک سال کے دوران سفارتی میدان میں سب سے زیادہ دو اعشاریہ تین فیصد اور دفاعی صلاحیتوں میں ایک اعشاریہ ایک فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مستقبل کے وسائل کے لحاظ سے پاکستان ایشیا کی پانچویں بڑی طاقت ہے۔ لووی انسٹیٹیوٹ کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت پاکستان نے معاشی تعلقات اور ریزیلینس میں بھی بہتری دکھائی۔ پاکستان کے تجارتی پارٹنرز میں چین، یورپی یونین اور متحدہ عرب امارات سرفہرست ہیں جبکہ پاکستان پر انحصار...
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں اے وی ایل سی پولیس سے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم مارا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق اورنگی ٹاون کے علاقے ایرانی کیمپ رحیم شاہ قبرستان کے قریب اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس کا مسلح ملزمان سے مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ۔ مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزمل ہلاک ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولنس کے ذریعے اسپتال منتقل کردی گئی، پولیس کےمطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت خالد حسین ولد بشیر احمد کے نام سے ہوئی۔ ہلاک ملزم کے قبضے سے پولیس نے اسلحہ برآمد کرلیا، تاہم ملزم خالد کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔
اسلام آباد کے بحریہ انکلیو کے قریب فٹ پاتھ پر بیٹھ کر رنگ اور برش سے دنیا کو نیا انداز دینے والے مسٹر عباس اپنی فنی صلاحیتوں سے ہر گزرتے ہوئے شخص کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لیتے ہیں۔ فنکارانہ مزاج رکھنے والے عباس کا تعلق ایک ایسے گھرانے سے ہے جہاں مصوری صرف ایک شوق نہیں بلکہ وراثت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پینا فلیکس کی جدید ٹیکنالوجی نے فن خطاطی کو کس طرح نقصان پہنچایا؟ انہوں نے تصویری فن اپنے والد اور دیگر بزرگوں سے سیکھا اور بچپن سے ہی رنگوں کے ساتھ جڑتی اس محبت کو آج تک دل سے سنبھالے رکھا ہے۔ مسٹر عباس مختلف ثقافتی مناظر، خطاطی اور نمائشی آرٹ کے ذریعے اپنی ہنرمندی پیش کرتے...
رات گئے کمرے کا دروازہ بند تھا اور اندر سے ہلکی ہلکی سسکیوں کی آواز آ رہی تھی۔ میں نے دروازہ کھولا تو میری 12 سالہ بیٹی ایک کونے میں اسمارٹ فون ہاتھ میں لیے بیٹھی تھی۔ آنسو مسلسل بہہ رہے تھے اور چہرہ رو رو کر زرد پڑ چکا تھا۔ ہم تو بچوں سے ڈانٹ ڈپٹ بھی کم ہی کرتے ہیں، اس کی یہ حالت دیکھ کر دل بیٹھ سا گیا۔ میں نے پوچھا: ’کیا ہوا؟‘ اس نے کمزور سی آواز میں کہا: ’وہ گروپ چیٹ میں میری فوٹوز کا مذاق بنا رہے ہیں… مجھے ٹرول کر رہے ہیں‘۔ میرا فوری رد عمل تھا : ’ارے، بے وقوف لڑکی، یہ کوئی بات ہے رونے کی، یہ سب تو ہوتا...
کشور زہرا ،ایم کیو ایم کے ابتدائی کارکنوں میں شامل ہیں، وہ تین دفعہ قومی اسمبلی کی رکن رہیں۔ انھوں نے تعلیم ، صحت، خواتین اور معذوروں کے حقوق کے بارے میں قوانین کے متعدد مسودے قومی اسمبلی میں پیش کیے۔ ان میں آرگن ٹرانسپلانٹ اور معذوروں کی ملازمتوں میں کوٹے سے متعلق مسودے بھی شامل ہیں۔ ان کی کوششوں سے ان میں سے کچھ مسودے پارلیمنٹ سے منظور ہو کر قوانین کی شکل میں نافذ ہوئے۔ کشور زہرا نئے صوبوں کے قیام اور نچلی سطح تک اختیارات کے بلدیاتی نظام کے قیام کے لیے آئینی ترمیم کے مسودے گزشتہ 15 برسوں میں قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ میں جمع کرا چکی ہیں ۔ کشور زہرا اس وقت قومی اسمبلی کی...
عالمی ادارہِ صحت نے سات اکتوبر دو ہزار تئیس کے بعد سے اکتیس اکتوبر دو ہزار پچیس تک سات ہزار چھ سو مریضوں اور زخمیوں کو غزہ سے نکالا ہے۔ان میں پچھتر فیصد بچے ہیں ( ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق غزہ کی مختصر پٹی میں معذور بچوں کی تعداد رقبے کے اعتبار سے دنیا میں سب سے زیادہ ہے )۔ لیکن اب بھی غزہ میں ایسے زخمیوں اور بیماروں کی تعداد سولہ ہزار سے اوپر ہے جن کا علاج صرف بیرونِ ملک ہی ممکن ہے کیونکہ غزہ میں تو زخموں پر لپیٹنے کی پٹی تک میسر نہیں۔امید تھی کہ دس اکتوبر کی جنگ بندی کے بعد ایمرجنسی انخلا میں تیزی آئے گی یا کم ازکم طبی رسد بلارکاوٹ پہنچ سکے...
کس طرح اہل ثروت نے عورت کو عیاشی کا ذریعہ بنایا یہ ایک طویل کہانی ہے، یہاں تک کہ 80 اور 90 سالہ امیر بڈھے کے بھی سولہ سالہ لڑکیوں کے ساتھ نکاح پڑھائے گئے جو کچھ عرصے بعد اس دنیا سے سدھار گیا،اور پیچھے رہ جانے والی نوجوان بیوہ بے بسی کی تصویر بن گئی۔ ہوشیار لوگوں نے اسے کاروبار بنا لیا اور غریب پسے ہوئے بے بس لوگوں نے اپنی بیٹیاں امیر بڈھوں سے بیاہ کر اس کے اچھے خاصے دام کھڑے کیے۔ دولت مندوں نے اپنی سہولت کے لیے بہت سے راستے نکال رکھے ہیں، مذہبی احکامات کی بھی اپنی مرضی کے مطابق تشریح کی جاتی ہے اور ہر جگہ اپنی سہولت ڈھونڈی جاتی ہے۔ یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا حالیہ بیان جس میں انہوں نے پاکستان کے صوبہ سندھ کے بارے میں غیر سنجیدہ، غیر حقیقت پسندانہ اور اشتعال انگیز دعویٰ کیا، خطرناک رویے کی تازہ مثال ہے۔ انڈین وزیر ِ دفاع راج ناتھ سنگھ کا صوبہ سندھ سے متعلق دیا گیا بیان خطرناک حد تک تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش ہے۔ انڈین وزیر دفاع کا یہ بیان اْس ہندوتوا سوچ کی عکاسی کرتا ہے جو بین الاقوامی قوانین، تسلیم شدہ سرحدوں کی حرمت اور ریاستی خودمختاری کی کْھلی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان اور انڈیا کے درمیان مئی میں ہونے والی فضائی جھڑپوں کے مہینوں بعد بھی سیاسی و عسکری رہنماؤں کی جانب سے سخت بیانات دینے کا سلسلہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میں: یہ تو شاید بال ِ جبریل میں اقبال کی ایک غزل کا شعر ہے، جو کچھ یوں ہےتیرا امام بے حضور، تیری نماز بے سرور ایسی نماز سے گزر، ایسے امام سے گزروہ: ہاں اور اقبال نے یہ غزل اپنے قیام ِ لندن کے دوران کم وبیش ایک صدی قبل کہی تھی۔ محض پانچ اشعار کی یہ مختصر ترین غزل میری دانست میں اقبال کے فلسفے اور شاعری میں پنہاں اس پیغام کا مکمل نچوڑ ہے جسے انہوں نے گاہے گاہے مختلف پیرایۂ بیان میں ادا کیا ہے۔ اس غزل میں جہاں وہ ایک عام انسان کے لیے اس عارضی دنیا کو ایک رہ گزر سمجھتے ہوئے اس کے اصل مقام ومرتبے کو واضح کررہے ہیں وہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقبال، اور مودودیؒ کے شہر لاہور میں 21 تا 23 نومبر تین دن کے لیے ایک بستی بسائی گئی اور اس بستی میں پاکستان بھر، اور دنیا کے کونے کونے سے لوگوں کی بھاری تعداد شریک ہوئی، ایک اندازے کے مطابق یہ ڈھائی لاکھ کے لگ بھگ لوگ تھے، کسی سے موازنہ مقصود نہیں لیکن یہ سارے لوگ مختلف علاقوں رنگوں، زبانوں اور ثقافتوں سے تعلق کے باوجود صرف ایک رشتے ’’لا الہ الا اللہ‘‘ سے جڑے ہوئے تھے۔ یہ بستی جماعت اسلامی پاکستان کے گیارہ برس بعد ہونے والے اجتماع کے لیے بسائی گئی تھی۔ اجتماع کا عزم تھا ’’بدل دو نظام‘‘ اسے لوگ، نعرہ یا سلوگن کہتے ہیں لیکن جو لوگ آئے تھے وہ بامقصد سوچ...
یہ بات مانے بغیر چارہ نہیں کہ ماضی میں انتہائی شدت سے اْبھر کر سامنے آنے والی سامراج مخالف عالمگیریت اب قصہ پارینہ بن چکی ہے۔ عالمی سطح پر مفادات کی جنگ کا عنوان کسی دلکش نعرے کو بنانے کا سلسلہ موقوف ہو چکا۔ عالمی اتحادوں کی حالیہ شکل و صورت کو نئی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔ عالمی طاقت کا توازن تیزی سے نئے خد وخال اختیار کر رہا ہے۔ ہم جس عہد میں جی رہے ہیں یہ ماضی میں گذرے اْن ادوار جیسا ہے جب عالمی منظر نامہ نئی صورت گری کے عمل سے گذرتا ہے۔ آج کی پاکستانی نسل کو شاید معلوم نہ ہو گا کہ 1960 اور 1970کی دہائیوں میں دنیا بھر میںغیرمعمولی انقلابی جوش و خروش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق تمام بحثوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے صوبوں کی بات ایک کان سے سنیں اور دوسرے سے نکال دیں، اللہ کے سوا کسی میں سندھ کو تقسیم کرنے کی طاقت نہیں، چیئرمین بلاول زرداری پہلے ہی اٹھارہویں ترمیم میں تبدیلی اور این ایف سی ایوارڈ کے حصے میں کمی کی تجاویز کو رد کر چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملات مجوزہ 27ویں ترمیم میں بھی مسترد کر دیے گئے تھے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم (سی آر ایم ایس) موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا تاکہ سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-08-9 صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک) باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ اسپتال کے ترجمان کے مطابق والدین کا تعلق صوابی کے علاقے سلیم خان سے ہے، ماں اور تمام بچے صحت مند ہیں، بچوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، بچوں کی پیدائش بغیر آپریشن کے ہوئی۔ انچارج نیونٹل کیئر یونٹ ڈاکٹر عنایت اللہ کے مطابق چاروں بچے 21 روز تک انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج رہے، چاروں بچے اب ایک ماہ کے ہوچکے ہیں۔ بچوں کے والد مقصود علی نے کہا کہ ایک ساتھ 4 بچوں کی پیدائش پر بے حد خوش ہوں، بی کے ایم سی انتظامیہ اور ڈاکٹرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو (اسپورٹس ڈیسک )روس سے تعلق رکھنے والا 30 سالہ فٹنس کوچ اور سوشل میڈیا انفلوئینسر دمتری نوئینزن اپنے ایک غیر معمولی وزن بڑھانے کے تجربے کے دوران جان کی بازی ہار گیا۔ سوشل میڈیا انفلوئینسر دمتری نوئینزن اپنے فالوورز کو وزن کم کرنے کی ترغیب دینے کے لیے خود تیزی سے وزن بڑھا کر اور بعدازاں ڈرامائی طور پر وزن میں کمی لانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ نوئینزن کئی ہفتوں تک روزانہ 10 ہزار سے زائد کیلوریز لینے کا تجربہ کر رہے تھے، 20 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر نے 67 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا ۔ اِن کی روزمرہ کی خوراک میں پیسٹریز، کیک، ڈمپلنگز، میئونیز، برگر اور دو پیزا شامل تھے۔ ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-01-2 سدیگورا (مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کے شہر سدیگورا میں واقع تاریخی کنیسہ (یہودی عبادت گاہ) جسے کلویز قدیشہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،رات گئے نذرآتش کردیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص کسی طرح کنیسہ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا اور آگ لگادی۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ شخص انتظار میں تھا اور جیسے ہی سیکورٹی گارڈ چند لمحوں کے لیے کسی کام سے گیا۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مشتبہ شخص کنیسہ میں گھس گیا۔تاریخی یہودی عبادت گاہ میں آگ لگنے سے مقدس کتب جل گئیں اور عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ملزم کو سیکورٹی گارڈ نے قابو میں...
افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی وجہ سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دیگر پڑوسی ممالک بھی محفوظ نہیں رہے۔ تاجکستان کی سرحد پر افغان سرزمین سے حملے میں ایل ایل سی شاہین ایس ایم کے تین چینی ملازمین ہلاک ہوگئے ہیں۔ حملہ دستی بموں اور آتشیں اسلحے سے لیس بغیر پائلٹ جہاز یا ڈرون کے ذریعے کیا گیا۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 22دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جب کہ بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے سندھ سے متعلق متنازع بیان پر وفاقی اور سندھ حکومتوں نے مذمتی قراردادوں کی منظوری دی ہے۔ پاکستان اور خطے کے بدلتے ہوئے حالات اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پٹیل پاڑہ دربند بازار کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، پولیس نے زخمی ہونے والے شخص کے والد کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر کے علاقے پٹیل پاڑہ دربند بازار کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے سول اسپتل منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ عثمان ولد نیاز کے نام سے کی گئی، زخمی ہونے والے شخص کے سینے میں گولی لگی ہے اور حالت تشویشناک ہے۔پولیس حکام نے کہاکہ واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گلشن اقبال کی نجی کورئیر کمپنی میں 62 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی سنسنی خیز واردات پیش آئی۔تفصیلات کے مطابق تین مسلح ملزمان کورئیر کمپنی میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر لاکھوں روپے لوٹ لیے۔ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کا شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تعاقب شروع کردیا۔مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا، جبکہ فرار ہونے والے دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹائون میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ بچے سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، فائرنگ کے واقعے میں بچے سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق سواتی کالونی کے نیازی محلہ میں شادی کی تقریب جاری تھی، تقریب کے دوران نشے میں دھت کچھ افراد نے ہوائی فائرنگ کی، منع کرنے پر جھگڑا ہوا اور عامر نامی شخص نے فائرنگ شروع کردی۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد ملزم عامر شاہ موقع سے فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی ٹاؤن کی اہم ترین شاہراہ سات ہزار روڈ، گودھرا اسٹاپ تا اللہ والی شدید خستہ حالی کا شکار ہے۔ ایک ٹریک ٹوٹ پھوٹ کے باعث مکمل طور پر بند ہے جبکہ دوسرا ٹریک بھی بری طرح تباہ ہوچکا ہے۔ نتیجتاً دونوں اطراف کی گاڑیاں ایک ہی ٹوٹے پھوٹے راستے سے گزرنے پر مجبور ہیں، جس کے باعث آئے روز موٹرسائیکلیں اور چنگ چی رکشے الٹنے کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ بارشوں میں گڑھوں کا اندازہ نہ ہونے کے باعث حادثات میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔یہ شاہراہ نیو کراچی ٹاؤن کی واحد مرکزی سڑک ہے جو کے ایم سی کے زیرِ انتظام آتی ہے۔امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی طارق مجتبیٰ نے اپنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں اسریٰ یونیورسٹی حیدرآبادکے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح رجسٹرار سندھ زرعی یونیورسٹی غلام محی الدین قریشی نے ربن کاٹ کر کیاشدید سردی اور موسمی تبدیلیوں کی وجہ وہائی امراض میں اضافہ ہوا ہے تفصیلات کے مطابق شدید سردی میں بیماریوں سے بچاو کے لیے سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں ایک فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس افتتاح زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے رجسٹرار غلام محی الدین قریشی نے کیاافتتاحی تقریب میں اسریٰ یونیورسٹی کے ایڈمنسٹریٹر کرنل (ر) افتخار احمد، ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر امداد علی سوہو سمیت مختلف شعبہ جات کے افسران اور نمائندے موجود تھے۔افتتاح کے بعد رجسٹرار اور مہمانوں نے کیمپ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوابشاہ (نمائندہ جسارت) شہری کی جانب سے نجی تعلیمی ادارے کے خلاف شکایت موصول ہونے پر کمشنر شہید بینظیر آباد ڈویژن نے فوری طور پر معاملہ متعلقہ محکمے کو بھیجتے ہوئے ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز کو ہدایت کی ہے کہ وہ شکایت پر قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے اپنی رپورٹ جلد از جلد جمع کروائیں۔ذرائع کے مطابق شہر کے رہائشی نے درخواست میں کہا تھا کہ نجی تعلیمی ادارہ قوانین کے برخلاف مختلف نوعیت کی سرگرمیوں میں ملوث ہے، جن میں ممکنہ طور پر اضافی فیس، غیر قانونی چارجز، طلبہ پر زبردستی چیزیں خریدنے کا دباؤ، یا دیگر خلاف ورزیاں شامل ہوسکتی ہیں۔درخواست موصول ہونے کے بعد کمشنر آفس نے اسے “خود وضاحتی” قرار دیتے ہوئے فوری طور...
بھارتی ریاست اتر پردیش کے معروف یوٹیوبر شاداب جکاتی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک معمولی سی دکان چلانے والے شاداب جکاتی کی وجہ شہرت یوٹیوب ہے۔ ان کی ویڈیو 10 والا بسکٹ کا پیکٹ کتنے کا ہے جی؟ نے لاکھوں ویوز حاصل کیے تھے۔ اس ویڈیو کی شہرت اتنی زیادہ ہوئی تھی کہ بھارت کی کئی معروف شوبز شخصیات نے اس ویڈیو کو ری کریئٹ بھی کیا تھا۔ جس سے شاداب کی شہرت پورے بھارت میں پھیل گئی تھی۔ شاداب کی ویڈیوز پر اب یوٹیوب prپر کافی ویوز ملنے لگے تھے لیکن بی جے پی کے مقامی رہنما کو یہ سب ایک آنکھ نہیں بھا رہا تھا۔ وہ ایک موقع کی تلاش میں تھا اور...
اسلامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے مرکزی، صوبائی، ضلعی، تحصیل اور یونٹ سطح کے تمام عہدیداران و کارکنان تسبیح کے دانوں کی طرح باہم متحد ہیں اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی مدبرانہ و حکیمانہ قیادت میں ایک منظم اکائی کی صورت کام کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے قریب آتے ہی بعض عناصر کی جانب سے ایک مخصوص سیاسی جماعت کو نشانہ بنا کر رپورٹنگ کرنا صحافتی اصولوں اور اخلاقی اقدار کے منافی ہے۔ ایک ذمہ دار صحافی ہمیشہ اپنی غیر جانبداری...
وزیراعلیٰ پختونخواہ کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بھی سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی پارلیمنٹ کی کارروائی نہ چلنے دینے کی دھمکی دے دی ہے۔ خیبر پختون خوا کے وزیراعلیٰ اپنی حکومت کی تمام ذمہ داریاں چھوڑ کر راول پنڈی کی اڈیالہ جیل کے قریب ایک پولیس چیک پوسٹ پر ایک دن بیٹھے رہے، ان کی ضد تھی کہ جیل کے حکام ان کی جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے ان کی پارٹی کے بانی سے ملاقات کروائیں۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی ملاقاتیں کرنے کی اجازت نہیں دے رہے، یہ ملاقاتین جیل کے قواعد کے خلاف ہیں۔ جیل حکام کے اس انکار کو لے کر خیبر پختونخوا کے...